ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 سردی کا پیاسا 🔷

میں مردانہ کمرے میں مریضوں کو دیکھ رہا تھا۔ یک بیک ایسا معلوم ہوا کہ زنانہ کمرے کی تمام عورتیں چلا رہی ہیں۔میں نے لڑکے کو بھیجا کہ جاؤ دیکھو کیا بات ہے؟ ہو سکتا ہے کوئی بلی یا آوارہ کتا اندر گھس گیا ہو۔ لڑکے نے آ کر بتلایا کہ ایک بچے کی حالت اتنی زیادہ خراب ہے کہ اسے دیکھ کر تمام عورتیں چلا رہی ہیں۔ میں تیزی سے زنانہ کمرے میں گیا۔

میں نے جو منظر دیکھا اس کے تصور سے آج بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ نئی عمر کا ایک جوڑا کھڑا تھا۔ دیکھنے سے صاف پتہ چلتا تھا کہ وہ کسی خوشحال گھرانے کے ہیں۔ لڑکی اپنی گود میں ایک بچہ لیے ہوئے تھی۔ جس کا چہرہ اوپر اور پیٹھ نیچے تھی اور بچہ اپنے دونوں ہاتھ اور پیر اس طرح چلا رہا تھا کہ جیسے پانی میں تیرتے وقت چلاتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ دونوں آنکھیں نکل کر اب باہر نکل پڑیں گی۔

میں نے کہا مختصر طور پر اس بچے کا حال بتاؤ کہ بچہ کب سے بیمار ہے؟ لڑکے کی ماں کہنے لگی کہ پرسوں شام کو بچہ رونے لگا ، چپ کروانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن بچہ چپ نہیں ہوتا تھا تو مقامی ڈاکٹر کا علاج ہوا ، دوا دیتے رہے لیکن بچہ رات بھر چلاتا رہا۔ ایک سیکنڈ کے لیے بھی سویا نہیں۔ صبح ہم اسپتال میں لے گئے، وہاں بھی کل دن بھر اور آج رات بھر ڈاکٹر کوشش کرتے رہے لیکن کامیابی نہیں ہوئی، جب لڑکے کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو اس نے رونا بند کر دیا اور اس طرح ہاتھ پیر مارنے لگا۔ میں نے پوچھا پرسوں جس دن لڑکے نے رونا شروع کیا تھا کیا اس کو دست بھی آئے تھے؟ اس نے جواب دیا ہاں تین چار پتلے دست ہوئے تھے پھر ٹھیک ہو گئے۔

میرے ذہن میں ایک بات آئی اور اللّٰہ کا نام لے کر بچے کو ماں کی گود سے اپنے ہاتھوں میں لے لیا اور لے کر جلدی سے کمرے کے اندر چلا گیا۔ ( آج بھی سوچتا ہوں تو کانپ جاتا ہوں کہ کیسا غلط اقدام میں نے کیا تھا، اگر بچہ اس دوران میں اللہ کو پیارا ہو جاتا تو بچے کی ماں کو میں کیا جواب دیتا؟ مگر عزت اور ذلت کے مالک نے مجھے رسوائی سے بچا لیا۔ ) کمرے کے اندر آ کر میں نے اپنے معاون سے کہا کہ جلدی سے ایک گلاس پانی لے کر آؤ! وہ شیشے کا بڑا گلاس پانی بھر کر لے آیا۔ میں نے گلاس بچے کے منہ کو لگا دیا۔ بچے نے گلاس فوراً دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا اور گلاس کو تیزی سے منہ سے دباتا رہا اور پانی تیزی سے پیتا رہا، ایسا لگتا تھا کہ بچہ گلاس توڑ دے گا، بچے نے جلدی سے پانی کا پورا گلاس ختم کردیا ۔اب بچہ بالکل ٹھیک تھا ، ہاتھ پیر کا ہلنا بند ہو گیا تھا، آنکھیں اپنی جگہ ٹھیک ہو گئیں تھیں۔ اب اِدھر اُدھر دیکھ رہا تھا کہ جیسے وہ اپنے ماں باپ تلاش کررہا ہو۔ جب تک میرا معاون دوسرا گلاس پانی لے کر آگیا۔ میں نے پھر گلاس منہ سے لگا دیا، چند گھونٹ پانی پینے کے بعد بچے نے گلاس منہ سے ہٹا دیا۔

میں نے بچہ لے جا کر اس کی ماں کو دے دیا ، وہ لوگ بڑی حیرت میں تھے۔ ماں نے بچے کو سینے سے لگا لیا۔ بچہ کچھ دیر دودھ پیتا رہا پھر سو گیا۔ میں نے کہا بچے کو سونے دو، اٹھے تو مجھے بتا دینا! کچھ دیر سونے کے بعد بچہ جاگ گیا ، وہ مسلسل دو رات ایک دن نہیں سویا تھا۔ میں نے بچے کو جا کر دیکھا تو بچہ بالکل ٹھیک تھا۔ میں نے اس کی ماں سے پوچھا کہ بچہ کیسا ہے؟ اس نے کہا بالکل ٹھیک ہے۔ میں نے کہا لے جاؤ اسے دوا کی ضرورت نہیں۔ بچہ تمہاری قسمت کا تھا اللّٰہ تعالٰی نے بچا دیا۔ لیکن وہ دونوں گم صُم کھڑے تھے۔ بچے کے باپ نے کہا کہ آپ کی کیا خدمت کی جائے؟ میں نے کہا کہ جتنی خوشی تم لوگوں کو ہو رہی ہے مجھ کو بھی اتنی ہی خوشی ہو رہی ہے۔ وہ لوگ ہنسی خوشی مجھے دعائیں دیتے چلے گئے۔

احباب ! سوال یہ ہے کہ دراصل ہوا کیا تھا؟
وہ بچہ کافی تندرست اور ہوشیار تھا لیکن بولنے کی عمر کو نہیں پہنچا تھا۔ شدید جاڑوں کے دن تھے اس لیے ممکن ہے کہ ان لوگوں کا دھیان بچے کو پانی پلانے کی طرف نہ گیا ہو۔ پیاس کے آخری اسٹیج پر میں نے بچے کی جو حالت دیکھی اس کا میں تصور نہیں کر سکتا کہ پانی کے بغیر ایسی حالت بھی ہو سکتی ہے۔ کتنی قیمتی نعمت ہے یہ پانی جو اللّٰہ تعالٰی ہمیں مفت دے رہا ہے۔ مگر ہمیں اس کا کوئی احساس نہیں۔ اس نعمت کی قدر کیجیے، اسے ضائع ہونے سے بچائیے اور سردیوں میں پیاس نہ ہونے کے باوجود بھی مناسب مقدار میں پانی پینا اپنے معمولات میں شامل رکھیے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان اور صحت کی بہترین حالتوں اور کیفیتوں سے سرشار رکھے آمین

حکیم فاروق سومرو

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 ناریل کا پانی اور کینسر 🔶

شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹر عباس حسین کاظمی نے زور دے کر کہا کہ اگر ہر ایک کو یہ نیوز لیٹر موصول ہوتا ہے تو وہ دس دیگر کاپیاں دوسروں کو بھیج سکتا ہے ، یقینا کم از کم ایک جان بچ جائے گی۔ . شکریہ!

گرم ناریل کا پانی صرف کینسر کے خلیوں کو مار دیتا ہے!

ایک کپ میں 2 سے 3 پتلی ناریل کے فلیکس کاٹیں ، گرم پانی ڈالیں ، یہ "الکلین واٹر" ہوجائے گا، ہر دن پی لیں۔

گرم ناریل کا پانی کینسر کے انسداد مادے کو جاری کرتا ہے جو طبی میدان میں کینسر کے موثر علاج کے سلسلے میں جدید ترین پیشرفت ہے۔

گرم ناریل کے رس کا اثر سائسٹس اور ٹیومر پر پڑتا ہے۔ ہر قسم کے کینسر کا تدارک کرنے کے لئے ثابت.

ناریل کے نچوڑ کے ساتھ اس قسم کا علاج صرف مہلک خلیوں کو ختم کرتا ہے، یہ صحت مند خلیوں کو متاثر نہیں کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ناریل کے جوس میں موجود امینو ایسڈ اور ناریل پولیفینول ہائی بلڈ پریشر کو منظم کرسکتے ہیں، گہری رگ تھومباسس کو مؤثر طریقے سے روک سکتے ہیں، خون کی گردش کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں اور خون کے جمنے کو کم کرسکتے ہیں۔

پڑھنے کے بعد، دوسروں کو بتائیں! اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔘 40 بیماریوں کی شفایابی 🔘

آج جو آپ کو میں نسخہ بتانے جا رہا ہوں اس میں 40 بیماریوں کی شفا ہے اور اس کو ہر عام اور خاص بنا کر استعمال کر سکتا ہے اور اپنے کو مہنگی ادویات اور ڈاکٹروں سے دور رکھ سکتا ہے انسانی جسم میں موجود ایسا کوئی بھی مرض نہیں ہے کہ اس لذیذ چٹنی میں اس کا رزلٹ نہ ملتا ہو، خاص طور پر یہ مرض جس میں
شوگر،
یرقان،
دل کی تمام بیماریاں،
موٹاپا،
پیٹ کی تمام بیماریاں،
کولیسٹرول،
جوڑوں کے درد،
دمہ، الرجی، بلغم،
معدہ کے تمام امراض،
بلڈپریشر لو یا ہائی،
لنگڑی کا درد،
ایڑی کا درد،
ڈپریشن، سٹریس،
بیماریوں کے بعد کی کمزوری،
ایام کی خرابی، بےترتیبی،
یوریا، کریٹینائن،
جگر، تلی کے امراض،
بادی بواسیر،
ڈایالیسیس کے مریض، جو اپنے مرض سے تھک چکے ہوں،
ایسے لوگ جو نماز میں رکوع اور سجدہ کرنے سے قاصر ہوں۔۔۔
ان سب کے لئے یہ بہت ہی مفید ہے اور اس کے استمعال سے چار ہفتوں میں موٹاپا اور بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے،
دراصل پرانے دور کے طبیب جانتے تھے کہ انسانی جسم کو ہمہ وقت کیا ضرورت ہے اسی لئیے انہوں نے ایسے ٹوٹکے جو بظاہر تو کم قیمت لیکن طاقت اور فوائد میں بیش قیمت تھے تیار کئے۔
آپ اس نسخے کو ضرور استمعال کریں۔ اس نسخے میں ادرک، انار دانہ اور پودینہ استمعال ہوتا ہے ان تینوں چیزوں کو ملا کر چٹنی بنائی جاتی ہے تو چلیں اس کی مقدار بتا دیتا ہوں آپ کو تاکہ اس کو آپ نوٹ کر سکیں اور اپنے استمعال میں لا سکیں۔۔۔

چٹنی بنانے کے لئے جو اجزاء درکار ہیں ان میں سب سے پہلے
ادرک ایک چھٹانک،
پودینہ صرف برگ ایک چھٹانک،
انار دانہ ایک چھٹانک،
(یعنی تینوں چیزیں ہموزن لینی ہیں)

ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح دھو لیں اور گرینڈر میں اچھی طرح گرینڈ کر لیں اس میں نمک اور کوئی بھی دوسری چیز نہیں ڈالنی صرف انہی تینوں چیزوں کو اپس میں مکس گرینڈ کرنا ہے، اس کے بعد جب چٹنی تیار ہو جائے تو اسے فریج میں رکھ دیں اور صبح، دوپہر اور شام کھانے کے بعد ایک، ایک چمچ کھائیں یا دن میں پانچ چمچ بھی استعمال کر سکتے ہیں آپ کو خود ایک ہفتے میں اندازہ ہو جائے گا کہ یہ کتنا مفید نسخہ ہے.

اور جو بھی افراد موٹاپے کا شکار ہیں وہ اسے ضرور استمعال کریں کیونکہ یہ چٹنی موٹاپا بہت کم دنوں میں کم کرتی ہے اور اس کے کوئی نقصانات نہیں ہیں۔ آپ کسی بھی ڈر اورخوف کے بنا اسے استمعال کر سکتے ہیں اور خود کو صحتمند رکھ سکتے ہیں۔
یہ چٹنی عرق النساء کے مریض بھی ضرور استمعال کریں۔ اس سے یہ مرض بھی ختم ہو جاتا ہے اور آپ صحت مند و تندرست نظر آئینگے اس لئے ابھی سے اس چٹنی کی ریسیپی کو نوٹ فرما لیں اور آج سے ہی اسے استمعال کریں کچھ دنوں میں آپ کو فرق محسوس ہو جائے گا.

نوٹ: تمام اجزاء تازہ لینا ہے اور اگر کسی کو نہ مل سکیں تو سوکھے اجزاء بھی پنساری سے آسانی سے دستیاب بوں گے۔

سوکھے اجزاء:
سونٹھ،
پودینہ خشک،
انار دانہ سوکھا،
اس کو اپنے دسترخوان میں شامل کریں اور پورا گھرانہ اس کو استعمال کرے
چھوٹے بچے کو آدھا چمچ دن میں دو بار استعمال کروائیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 بینکنگ سوڈا اور کینسر 🔶

 2 روپے کی یہ چیز کینسر کو جڑ سے ختم کردے گی۔
نئی دہلی: کینسر کے مریضوں کے لئے ایک بڑی امدادی خبر ہے۔ ساری دنیا کے سائنسدان جو برسوں سے علاج کے خواہاں تھے بالآخر ٹوٹ گئے۔

اب تک دنیا بھر میں کینسر کے علاج کے لئے اربوں روپے پانی کی طرح بہائے گئے ہیں لیکن کوئی دوا کینسر کے مکمل خاتمے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ ابھی تک جو دوائیں مارکیٹ میں موجود ہیں وہ صرف کینسر کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔

امریکہ کے لیووینگ انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ریسرچ آف امریکن سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے حال ہی میں کچھ نئی تحقیق کی۔ اس ٹیم کی قیادت کینن کے نامور سائنس دان اور جان ہاپنگ یونیورسٹی کے آنکولوجسٹ (کینسر کے ماہر) ڈاکٹر چی وان ڈانگ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں سے تحقیق کی ہے اور اب تک کینسر کے تمام علاج بہت مہنگے ہیں۔ ہم نے جو تحقیق کی اس کے حیران کن نتائج برآمد ہوئے۔ آپ کے باورچی خانے میں رکھے ہوئے بیکنگ سوڈا میں کینسر کا علاج ہے۔

ڈاکٹر ڈانگ کے مطابق ہم نے بیکنگ سوڈا کے بارے میں ایک طویل تحقیق کی اور اب تک جو نتائج ہم نے سنے ہیں وہ ثابت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کینسر کا مریض بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر پی جائے تو اس کا اثر کچھ ہی دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیموتھریپی اور مہنگی دواؤں سے تیز بیکنگ سوڈا نہ صرف ٹیومر سیل کو بڑھنے سے روکتا ہے بلکہ انھیں ہلاک بھی کرتا ہے۔

ڈاکٹر ڈانگ نے مکمل معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جسم میں ہر سیکنڈ لاکھوں خلیات ختم ہوجاتے ہیں اور نئے خلیے اپنی جگہ لیتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات نئے خلیوں کے اندر خون کی گردش رک جاتی ہے اور ایسے خلیات اکٹھے ہو جاتے ہیں جو آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔ اسے ٹیومر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کے ٹیومر خلیوں پر بیکنگ سوڈا کے اثر کی تحقیقات کیں اور ہمیں معلوم ہوا کہ بیکنگ سوڈا پانی پینے کے بعد جس شرح سے ٹیومر خلیوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے وہ رک گیا۔

انہوں نے کہا اگر ٹیومر خلیوں میں آکسیجن مکمل طور پر ختم ہوجائے تو طبی زبان میں اسے ہائپوکسیا کہتے ہیں۔ ہائپوکسیا کی وجہ سے اس حصے کی پی ایچ سطح تیزی سے گرنا شروع ہو جاتی ہے اور ٹیومر کے یہ خلیے تیزاب بننا شروع کر دیتے ہیں۔ اس ایسڈ کی وجہ سے پورے جسم میں شدید درد شروع ہوتا ہے۔ اگر ان خلیوں کا فوری علاج نہ کیا جائے تو وہ کینسر کے خلیوں میں بدل جاتے ہیں۔ ڈاکٹر ڈانگ کے مطابق بیکنگ سوڈا میں ملا ہوا پانی پینے سے بھی جسم کی پییچ سطح برقرار رہتی ہے اور تیزاب کی پریشانی کم سے کم رہتی ہے۔ ڈاکٹر ڈانگ نے بتایا کہ کیموتھریپی کے باوجود کئی بار جسم میں کینسر کے ایسے خلیے باقی رہ جاتے ہیں جو بعد میں جسم میں دوبارہ کینسر کے خلیوں کی تشکیل شروع کر دیتے ہیں۔ ان کو ٹی سیل کہتے ہیں۔ چائے کی ان فروخت کو بیکنگ سوڈا ہی سے ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر وان ڈانگ نے کہا کہ آپ نے پہلے ہی سنا ہوگا کہ بیکنگ سوڈا کینسر سمیت متعدد بیماریوں کا علاج ہے۔ لیکن اب ہم تصدیق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کینسر کا سب سے سستا اور بہترین علاج بیکنگ سوڈا سے پانی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کے ساتھ ہم تجربہ کرتے ہیں انہوں نے انہیں دو ہفتوں تک پانی میں بیکنگ سوڈا دیا اور صرف 2 ہفتوں میں ان کے ٹیومر کی فروخت تقریبا almost ختم ہوگئی!

https://t.me/islamwitheman/2171
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مختلف بیماریاں اور انکی ریسرچ 🔷

معدے کی تیزابیت کا اصل سبب الٹا سیدھا کھانا نہیں بلکہ بے چینی ہے۔

بلڈ پریشر کی وجہ کھانے میں نمک کی زیادتی نہیں بلکہ احساسات وجذبات کا عدم انضباط ہے۔

کولسٹرول کی زیادتی کا اصلی سبب چربی دار کھانے نہیں بلکہ سستی ہے۔

سینہ سے جڑے پرابلمس کا اصلي سبب آکسیجن کی کمی نہیں بلکہ شدت غم ہے۔

شوگر کی بیماری کی وجہ جسم میں گلوکوز کی زیادتی نہیں بلکہ انانیت اور اپنے موقف پر بےجا شدت ہے۔

جگر کی بیماریوں کا سبب نید میں بے ضابطگی اور نفسیاتی خلل نہیں بلکہ مایوسی اور دل شکستگی اس کے اسباب میں شامل ہے۔

دل کی بیماریوں اور شرایین کے انسداد کا سبب دوران خون کی کمی نہیں بلکہ اطمینان وسکون کا فقدان ہے۔

یہ بیماریاں جن اسباب سے پیدا ہوتی ہیں ان کا تناسب درج ذیل ہے
50% روحانی اسباب
25% نفسیاتی اسباب
15% معاشرتی اسباب
10% نامیاتی اسباب

اس لیے اگر تم ایک صحتمند زندگی کے خواہاں ہو تو اپنے دل ودماغ کی حفاظت کرو اور کینہ، حسد، جلن، نفرت، غصہ، تکبر، انتہاپسندی، سستی، گالم گلوچ، اور دوسروں کی تحقیر و تذلیل سے گریز کرو
اور لوگوں کے ساتھ درگزر سے کام لو، پورے یقین و اذعان کا ساتھ اللہ کا ذکر کرو، پورے خشوع وخضوع کے ساتھ نماز ادا کرو، ہمیشہ باوضو رہو، لوگوں کے تئیں حسن ظن رکھو، خواہشات نفسانی سے پرہیز کرو، ہمیشہ صدقہ وخیرات کرتے رہو اور اس قول الہی کو مت بھولو کہ ,,ألا بذكر الله تطمئن القلوب (الرعد 28 )
یقینا یاد الہی سے دلوں کو سکون ملتا ہے
اور پیارے حبیب علیہ الصلاۃ والسلام کے اس فرمان کو بھی یاد رکھو کہ اپنے بیماروں کا علاج صدقہ سے کرو۔

(عربی سے ترجمہ)

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 جوڑوں کا درد 🔶

میری والدہ کو ایک مسئلہ در پیش ہوا۔ گھٹنوں میں درد شروع ہوا وہ بہت تکلیف میں تھی تمام ڈاکٹرز سے مشورہ کے بعد ان کو صرف pain killer دیئے گئے اور جب میں نے مختلف ڈاکٹرز سے اس سلسلے میں گفتگو کی تو پتہ چلا کہ یہ arthritis ہے اور اس کا سوائے درد ختم کرنے والے کیپسولز کے کوئی علاج نہیں ہے بہت پریشانی ہوٸی اور ایک موقع ایسا آیا کہ درد کی گولیوں کا اثر ختم ہو گیا۔ میں والدہ صاحبہ کے درد کی وجہ سے بہت پریشان تھا کہ ایک دن والدہ صاحبہ نے مجھے کہا کہ اب میں اٹھ کر کھڑی بھی نہیں ہو سکتی اور زیادہ پریشانی ہوئی اور میں اسی پریشانی میں کچہری جا رہا تھا کہ مجھے راستے میں ریلوے کا ایک ملازم ملا جو ہمارے گھر سے تھوڑے فاصلے پر رہتا تھا۔ علیک سلیک ہوئی تو مجھے کہنے لگا آپ مجھے پریشان لگ رہے ہیں۔ میں نے اسے والدہ کے گھٹنوں کے درد کے بارے بتایا۔ اس نے مجھے کہا کہ یہ مرض مجھے بھی ہے مگر میں نے اس پر قابو پا لیا ہے اور یہ کہا کہ شام کو وہ ایک فروٹ لا کر دے گا اور طریقہ بھی بتائے گا۔ اس روز شام کو وہ مالٹے سے تھوڑے بڑے سائز کے چھ سات دانے ایک پھل کے لے آیا جو میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس نے اس کا نام بیل گری بتایا اور استعمال کا طریقہ یہ بتایا کہ اس کو دھوپ میں رکھ دیں اور جب یہ سوکھ کر ہلکے ہو جائیں تو ان کو گراٸنڈ کرکے سوجی اور گھی ملا کر ان کا حلوا بنانا ہے اور رات کو صرف ایک چمچ کھا کر سو جانا ہے۔ ہم نے اس کی ہدایات پر عمل کیا اور والدہ صاحبہ نے رات کو ایک چمچ حلوہ پانی کے ساتھ لیا اور جب صبح اٹھی تو بڑے آرام سے چل پھر رہی تھی اور درد بھی غائب تھا اس کے بعد ہمارے گھر سے کبھی وہ حلوہ ختم نہیں ہوا۔ جب تک والدہ صاحبہ زندہ رہیں ان کو درد بھی نہیں ہوا۔ جوڈیشل سروس کے دوران میری پوسٹنگ سرگودھا ہوئی تو میرے ایک دوست جو کہ محکمہ زراعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھے، کی والدہ کا یہی مسئلہ پتہ چلا تو میں نے اسے فروٹ کا بتایا۔ اس کی فرمائش پر میں نے اپنے شہر سے وہ فروٹ منگوایا کیونکہ ہمارے شہر بھکر میں وہ صرف دو جگہ درخت لگا ہوا ہے۔ اس کا حلوہ بنا کر اس دوست کی والدہ کو دیا تو وہ جو ہر روز درد کا ٹیکا لگواتی تھی ٹھیک ہو گئی صرف اس دوائی سے جو میں نے گھر سے بنوا کر دی تھی۔ اس کے بعد اس دوست نے بتایا کہ اس فروٹ کو بل پتھر کہتے ہیں۔ یہ پرانے ریسٹ ہاؤسز میں کوئی نہ کوئی درخت مل جاتا ہے۔
خان پور تبادلہ ہوا تو ایک سرکاری وکیل کے والد صاحب کا علاج بھی اسی حلوے والی دوائی سے کیا تو وہ بھی ٹھیک ہو گیا حالانکہ انہوں نے آغا خان ہسپتال سے گھٹنے تبدیل کرانے کیلئے وقت بھی لے لیا تھا مگر اس دوا سے وہ بالکل ٹھیک ہو گئے۔.

تو دوستو اس فروٹ کا نام بل پتھر یا بلگری ہے۔ گھٹنوں کے درد کی بیماری بھی عام ہو گئی ہے شائد اس پوسٹ سے کئی لوگوں کا بھلا ہو جائے۔ یہ فروٹ مالٹے یعنی اورنج سے تھوڑا سا بڑا اور بھاری ہوتا ہے مگر Arthritis یعنی گھٹنوں کے درد کا شافی علاج ہے۔

Copy

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 پیٹ کا بھاری پن 🔶

کھانے جو پیٹ پھولنے کی وجہ بنتے ہیں ۔۔۔

اکثر آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہوگا کہ ایک لمحہ پہلے آپ کا پیٹ اندر تھا اور دوسرے ہی لمحے آپ کو پیٹ میں کچھ محسوس ہوگا۔ پھولا ہوا پیٹ غبارے میں ہوا بھرنے جیسا لگتا ہے۔ اکثر پھولا ہوا یہ پیٹ تکلیف دہ بھی محسوس ہوتا ہے۔ یعنی آپ کو پیٹ میں بھاری پن کا احساس ہوتا ہے جیسے کچھ وزن اٹھا رکھا ہو۔ آپ نے کبھی غور کیا کہ ایسا کیوں ہوتاہے۔ یقینا ہم میں سے اکثر لوگ پیٹ پھو لنے کی وجہ سے ناواقف ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیٹ پھولنے کی وجہ خوراک میں بے دھیانی اور لاپروائی ہو سکتی ہے۔اس لیے پیٹ پھولنے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ ایسی غذا سے گریز کریں جو پیٹ پھولنے اور پیٹ میں گیس بھرنے کی وجہ ہو۔

▪مٹر
مٹر، پھلیاں اور پالک پیٹ کے پھولنے اور گیس کا سبب بنتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ پیٹ پھولنے کی تکلیف سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں دوسرے مصالحہ جات کے ساتھ کھائیں۔

▪ڈیری مصنوعات
اگر آپ دودھ میں شکر کو برداشت نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں ضروری انزائم چینی کو برداشت نہیں کرتے۔ ایسی صور ت میں آپ کا پیٹ پھول سکتا ہے یا پیٹ میں گیس کی شکایت ہو سکتی ہے۔ آپ اپنی خوراک میں سے دودھ کو ختم نہیں کرسکتے لیکن دودھ میں فلیور ملا کر اس کی شدت کو کم کر سکتے ہیں۔

▪بروکلی اور بند گوبھی
اس بات سے انکار نہیں کہ ہر ے پتوں والی غذا نیوٹرین سے بھرپور ہوتی ہے لیکن یہ سبزیاں ہضم ہونے میں وقت لیتی ہیں اور اس وقت تک ہضم نہیں ہوتیں جب تک بڑی آنت میں نہ پہنچ جائیں۔ اگر ان کو دوسری سبزیوں کے ساتھ کھایا جائے تو اس سے پیٹ میں گیس کی شکایت نہیں ہوتی۔ یہ اس وقت جلد ہضم ہو جاتی ہے جب ان کو کچا کھانے کے بجائے پکا کر کھایا جائے۔

▪چینی کے بغیر چیونگم
شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن شوگر فری چیزیں پیٹ پھولنے کا سبب بنتی ہیں کیونکہ ان میں مصنوعی شکر اور فلیور ہوتا ہے۔ اگر آپ اس کو اپنی غذا سے نہیں نکالیں گے تو آپ کا نظا م انہظام اس بات کو پسند کرتے ہوئے مسائل کا شکار ہو گا۔

▪سیب
اگرچہ سیب توانائی سے بھرپور پھل ہے لیکن یہ ہضم ہونے میں وقت لیتے ہیں۔ اس کو کھانے کے بعد آپ کو پیٹ میں سوجن محسوس ہوتی ہے۔ کچھ افراد کو سیب کھانے سے گیس ہو سکتی ہے جو پیٹ درد کا سبب بنتی ہے۔ کوشش کریں کہ سیب کو ایک وقت میں آدھا کھائیں تا کہ اپھار پن سے بچا جاسکے۔

▪کاربونیٹ ڈرنک
کاربونیٹ مشروبات میں موجود گیس آپ کے پیٹ میں گیس اور پھولنے کا سبب بنتی ہے۔ ان کو پینے کے بعد آپ کو پیٹ میں بھاری پن محسوس ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی یہ مشروبات ہڈیوں کے لیے نقصان کا سبب بنتے ہیں اس لیے ان سے گریز کریں۔

▪جنک فوڈ
جنک فوڈ صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کے نظام انہظام کو خراب کرتے ہیں بلکہ پیٹ پھولنے کا بھی سبب بنتے ہیں۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو ان سے بچیں۔ یہ صحت مند خوراک نہیں یہ صر ف ایک ذائقہ ہے جو آپ کو نقصان پہنچاتا ہے۔

مزید بہتر راہنمائی کیلئے قریبی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2172
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 گردوں کا حیرت انگیز علاج 🔶

گردے فیل ہو جانا یہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہوتا ہے اور یقیناً جان لیوا عارضہ ہوتا ہے۔ جن کے گھر میں ایسے مریض ہوں بس انہی کو یہ درد محسوس ہوتا ہے، دوسروں کو نہیں۔

کراچی میں رھائش پذیر نوجوان جو گردے ناکارہ ھو جانے کے باعث کراچی میں موجود ملک کے مہنگے ترین اور معروف ترین ھسپتال میں داخل تھے اور انکے اھلخانہ سخت پریشان تھے اور ڈاکٹروں نے واضح کر دیا تھا کہ ڈائلایسس (dialysis) کے سوا مزید کوئی راستہ نہیں، اھلخانہ نے سخت پریشانی اور مایوسی کے عالم میں ایک بزرگ تک رسائی حاصل کی اور ان سے دعا اور دوا کی درخواست کی تو انہوں نے گردے ناکارہ ھو جانے کا ایک آسان غذائی علاج بتایا جو انہوں نے فوری طور پر شروع کیا اور ایک تیز رفتار شفاء کا سلسلہ مریض میں مشاھدہ کیا.......

واضح رھے ابھی ڈائلایسس (dialysis) کا آغاز نہ ھو سکا تھا کہ وقفے وقفے سے ھونے والے ٹیسٹ اور رپورٹس دیکھ کر کہ Creatinine اور Urea تیزی سے کم ھونے لگا حتیٰ کہ پوری طرح نارمل رینج میں آگیا، یہ صورت حال جان کر ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کیا اور آخر کار مریض کو پوری طرح فٹ قرار دے کر ھسپتال سے فارغ کردیا....

یہاں یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ میں اس نوجوان کی صحت یابی کا ذاتی گواہ بھی ھوں، علاج جو ان عالم دین نے عطا کیا وہ کیا تھا؟ ملاحضہ ھو۔۔۔

سهانجنے (Moringa Leaves) جسے سجنا بھی کہتے ہیں کی بہت سی پتیاں سائے میں پوری طرح خشک کرکے اسکو پیس کر پاوڈر بنا لیا جائے اور مریض کو روزانہ ایک چمچہ صبح شام پانی کے ساتھ استعمال کرایا جائے اور اسی آسان طریقہ علاج سے آج مریض پوری طرح شفایاب ھے الحمد اللہ...

اسکا تیار شدہ پاؤڈر بیرونی ممالک سے بھی آتا ھے جو بڑے اسٹورز پر (Moringa Leaves Powder) کے نام سے دستیاب ھے....

اسکے سائے میں سکھائے ھوۓ پتوں کا پاوڈر نہایت طاقت ور ٹانک بھی ھے، ھر طرح کی طاقت حاصل کرنے کے لئے اسکا استعمال دنیا کے کئی ممالک میں رائج ہے۔

یہ پوسٹ ثواب کی نیت سے آگے شئر کر دیں۔ شکریہ

COPED

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 گردوں کے ڈائلسز سے نجات 🔶

یہ مجرب ترین ہے اس سے پہلے ڈائلسز کا دورانیہ بڑھنا سٹارٹ ہو جاتا ہے یعنی اگر ڈائلسز 3 دن بعد ہوتے ہیں توآہستہ آہستہ یہ مدت بڑھتا جاتی ہے۔۔۔ 10 دن بعد پھر 20 دن بعد پھر 30 دن بعد ضرورت پڑتی ہے اور آخر کار گردے مکمل کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
عرق کلونجی۔۔۔۔ آدھا گلاس
انجیر ۔۔۔۔۔3 دانے
رات بھر انجیر عرق کلونجی میں ڈپ کر کے رکھیں
صبح انجیر بھی کھا لیں اور عرق میں 3 چمچ شہد خالص شامل کر کے نوش فرما لیں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
اسی طرح صبح کو بھگو دیں اور شام کو پی لیں۔۔۔
وقت تو لگتا ہے لیکن بناء کسی درد تکلیف کے مکمل آرام آ جاتا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
تین ماہ سے 5 ماہ لگیں گے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
حکیم عامر باجوہ

https://t.me/islamwitheman/2178
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں 🔶

جوڑوں کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور اسے تمام امراض کی جڑ بھی قرار دیا جاتا ہے جو کہ کسی بھی عمر کے فرد کو اپنا شکار بنا سکتا ہے۔

عام طور پر یہ مرض خون میں یورک ایسڈ جمنے کے نتیجے میں ہوتا ہے، یہ یورک ایسڈ جسمانی پراسیس کے نتیجے میں خارج ہوتا ہے اور عام طورپر خون میں تحلیل ہوکر گردوں کے راستے پیشاب کے ذریعے نکل جاتا ہے مگر جب جسم اس کی زیادہ مقدار بننے لگے تو گردے اس سے نجات پانے میں ناکام رہتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں یہ جوڑوں میں کرسٹل کی شکل میں جمنے لگتا ہے جس سے جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔

اگر تو آپ اس کے شکار ہیں تو چند غذائیں ایسی ہیں جن کا استعمال محدود کرکے تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے یا اس مرض سے ہی بچا جاسکتا ہے۔

■ چینی
بہت زیادہ میٹھا کھانا بھی جوڑوں کے امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔ چینی کا زیادہ استعمال جسم کے مخصوص حصوں میں ورم کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اپنے سامنے موجود میٹھی اشیاءسے منہ موڑنا مشکل ہوتا ہے مگر پراسیس چینی جسمانی ورم بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

■ جنک فوڈ
سچورٹیڈ فیٹ یا بہت زیادہ چربی کا استعمال بھی تکلیف دہ ورم کا باعث بنتا ہے۔ جنک فوڈ میں سچورٹیڈ فیٹ کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ چربی ورم بڑھاتی ہے جس سے نہ صرف امراض قلب بلکہ جوڑوں کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

■ اومیگا سکس فیٹی ایسڈز
سورج مکھی کے تیل اور مایونیز سمیت متعدد اشیا میں اومیگا سکس فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں، ویسے تو یہ جسمانی نشوونما کے لیے اہم جز ہے مگر اس کا بہت زیادہ استعمال جسم میں ورم بڑھانے والے کیمیلز کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے، جس کے نتیجے میں جوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

■ ریفائن کاربوہائیڈریٹ (سفید ڈبل روٹی)
پراسیس یا ری فائن کاربوہائیڈریٹس موٹاپے اور دیگر امراض کا باعث بننے والی بڑی وجہ ہے۔ موٹاپے سے جسم کے جوڑوں پر اضافی دباﺅ پڑتا ہے جو کہ تکلیف دہ مرض کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ سفید آٹے سے بنی مصنوعات جیسے ڈبل روٹی، کیک، سفید چاول، فرنچ فرائز اور سریلز وغیرہ ریفائن کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتے ہیں۔

■ چینی، نمک
ایم ایس جی نامی یہ نمک شدید جسمانی ورم کا باعث بن سکتا ہے، یہ غذاﺅں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے عام استعمال ہوتا ہے، تاہم زیادہ استعمال جوڑوں کے امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔

■ آئسکریم
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ چینی جسمانی ورم کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ سچورٹیڈ فیٹ بھی یہی کام کرتا ہے اور یہ دونوں چیزیں آئسکریم بھی بہت زیادہ مقدار موجود ہوتی ہیں، جس سے جوڑوں کے درد کی شدت بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

■ فرنچ فرائیز
فرنچ فرائیز بھی جوڑوں کے درد کی شدت بڑھا سکتے ہیں جس کی وجہ ریفائرن کاربوہائیڈریٹس کی موجودگی ہے جبکہ اس طرح کے چپس عام طور پر ویجیٹیبل آئل میں تلے جاتے ہیں جس میں اومیگا سکس فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جس کا ذکر اوپر ہوچکا ہے، اور ہاں ان میں نمک بھی بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے بھی ورم بڑھتا ہے۔

■ میٹھے مشروبات
ان مشروبات میں موجود چینی، فاسفورس ایسڈ اور دیگر اجزا بھی جسمانی ورم کو بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جوڑوں کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

■ چپس
فرنچ فرائیز کی طرح بیکری میں ملنے والے چپس میں بھی ریفائن کاربوہائیڈریٹس، نمک اور ویجیٹیبل آئل کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ تینوں عناصر جوڑوں کے ورم کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

■ سرخ گوشت
گوشت خصوصاً سرخ گوشت جسمانی ورم کو مختلف طریقوں سے بڑھاتا ہے خصوصاً اگر ان کو گرلنگ یا باربی کیو کی شکل میں کھایا جائے۔

https://t.me/islamwitheman/2176
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فولک ایسڈ کی کمی کی علامات 🔷

ہر بالغ فرد کو روزانہ 400 مائیکرو گرام فولک ایسڈ جزو بدن بنانا چاہئے اور یہ صحت مند انسان کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے۔فولک ایسڈ یا وٹامن بی نائن صحت کے لیے انتہائی اہم ہے جو کہ ڈی این اے کی مرمت، خون کے سرخ خلیات کی پیداوار سمیت متعدد اہم افعال میں مدد دیتا ہے۔اگر جسم میں فولک ایسڈ کی کمی ہو تو مخصوص علامات بلکہ اینیما جیسے مرض کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔اینیمیا یا خون کی کمی کے دوران جسم کے اندرونی اعضاءکو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی جس کے نتیجے میں وہ ٹھیک طرح کام نہیں کرپاتے۔

فولک ایسڈ کی کمی کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:جلد پر پیلاپن

ہیموگلوبن ایک پروٹین ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کے لیے ضروری ہے، جب جسم میں فولک ایسڈ کی کمی ہوتی ہے تو اس کے اندر خون کے سرخ خلیات اور ہیموگلوبن کی سطح کم ہوجاتی ہے، اس کے نتیجے میں مسلز کی کمزوری، تھکاوٹ، ہاتھوں اور پیروں کا سن ہونا اور جلد کی پیلاہٹ کا سامنا ہوتا ہے۔

ذہنی مسائل کا سامنا

فولک ایسڈ مرکزی اعصابی نظام کے لیے انتہائی اہم جز ہے، اگر جسم میں اس کی کمی ہو تو آپ کو ڈپریشن کا سامنا ہوسکتا ہے، خیالات مرکوز کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے جبکہ چیزیں بھولنے کے ساتھ چڑچڑے پن کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ اگر اس کمی پر قابو نہ پایا جائے تو سنگین امراض جیسے ڈیمینشیا یا الزائمر کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

جسم میں درد ہونا

فولک ایسڈ کی کمی سے اینیما لاحق ہونے پر دماغ کو آکسیجن کم ملتی ہے، اس کے ردعمل میں دماغی شریانیں سوجنے لگتی ہیں اور سردرد کی شکایت ہوتی ہے، صرف دماغ کو ہی اس مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا بلکہ جسم کے دیگر حصوں کو بھی آئرن کی کمی کے نتیجے میں مسائل پیش آتے ہیں خصوصاً سینے اور ٹانگوں میں درد کا سامنا پیش آسکتا ہے۔

سانس لینے میں مشکل پیش آنا

اگر آپ غورکریں کہ ایسے کام جو پہلے آرام سے کرلیتے تھے مگر اب انہیں کرتے ہوئے سانس پھول جاتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ جسم کے اندر خون کے سرخ خلیات کی کمی کے باعث آکسیجن کی کمی ہورہی ہے، سانس پھولنے سے ہٹ کر دھڑکن کی رفتار تیز ہونا یا غشی کا احساس بھی دیگر علامات ہیں۔

منہ میں چھالے ہونا

یہ علامات عام طور پر اس وقت سامنے آتی ہیں جب فولک ایسڈ کی کمی بہت زیادہ ہوجائے۔ زبان اس صورت میں سوجی ہوئی، سرخ یا چمکدار نظر آسکتی ہے۔ خون کے سرخ خلیات کی کمی کے نتیجے میں نوالہ نگلتے ہوئے تکلیف کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔

ذائقے کی حس کا متاثر ہونا

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق فولک ایسڈ کی کمی کے نتیجے میں کھانے کے ذائقے کو محسوس کرنے کی حس بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ یہ ریسیپٹر اعصابی نظام کے ذریعے دماغ کو سگنل نہیں بھیج پاتے۔

نظام ہاضمہ کا مسئلہ

دل متلانا، قے ہونا، پیٹ میں درد اور کھانے کے بعد ہیضہ عام طور پر جسم میں فولک ایسڈ کی کمی کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہوتی ہیں۔

فولک ایسڈ کی کمی کیسے پوری کریں؟

اچھی خبر یہ ہے کہ غذا کے ذریعے آسانی سے فولک ایسڈ کی کمی پوری کی جاسکتی ہے، جیسے سبز پتوں والی سبزیاں یعنی پالک یا ساگ وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں۔

اسی طرح ترش پھل، بیج، مشروم اور اجناس کا زیادہ استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ناف میں تیل لگانا 🔷

ناف اللہ سبحان و تعالٰی ٰ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ھے۔ 62 سال کی عمر کے ایک بوڑھے آدمی کو لیفٹ آنکھ سے صحیح نظر نہیں آ رہا تھا- خاص طور پر رات کو تو اور نظر خراب ھو جاتی تھی۔
ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کی آنکھیں تو ٹھیک ہیں۔ بس ایک پرابلم ھے کہ جن رگوں سے آنکھوں کو خون فراہم ھوتا ھے وہ سوکھ گئی ہیں۔

سائنس کے مطابق سب سے پہلے اللہ کی تخلیق انسان میں ناف بنتی ھے جو پھر ایک کارڈ کے ذریعے ماں سے جڑ جاتی ھے اور اس ہی خاص تحفے سے جو بظاہر ایک چھوٹی سی چیز ھے ایک پورا انسان فارم ھو جاتا ھے۔ سبحان اللہ

ناف کا سوراخ ایک حیران کن چیز ھے
سائنس کے مطابق ایک انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا یہ حصہ گرم رہتا ھے۔ وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ھے کہ یہاں سے بچے کو ماں کے ذریعے خوراک ملتی ھے۔ بچہ پوری طرح سے 270 دن میں فارم ھو جاتا ھے یعنی 9 مہینے میں۔
یہ وجہ ھے کہ ہماری تمام رگیں اس مقام سے جڑی ھوتی ہیں۔ اس کی اپنی ایک خود کی زندگی ھوتی ھے۔
پیچوٹی ناف کے اس سوراخ کے پیچھے موجود ھوتی ھے جہاں تقریبا 72،000 رگیں موجود ھوتی ہیں۔ ہمارے جسم، وجود رگیں اگر پھیلائی جائیں تو زمین کے گرد دو بار گھمائی جا سکتی ہیں۔

■ علاج
آنکھ اگر سوکھ جائے، صحیح نظر نہ آتا ھو، پتہ صحیح کام نہ کر رہا ھو، پاؤں یا ھونٹ پھٹ جاتے ھوں، چہرے کو چمک دار بنانے کے لیے، بال چمکانے کے لیے، گھٹنوں کے درد، سستی، جوڑوں میں درد، سکن کا سوکھ جانا۔

طریقہ علاج؛
آنکھوں کے سوکھ جانا، صحیح نظر نہیں آنا، گلونگ کھال اور بال کے لیے روز رات کو سونے سے پہلے تین قطرے خالص دیسی گھی کے یا ناریل کے تیل کے ناف کے سوراخ میں ٹپکائیں اور تقریبا ڈیرھ انچ سوراخ کے ارد گرد لگائیں۔

گھٹنوں کی تکلیف دور کرنے کے لیے تین قطرے ارنڈی کے تیل کے سوراخ میں ٹپکائیں اور ارد گرد لگائیں جیسے اوپر بتایا ھے۔

کپکپی اور سستی دور کرنے کے لیے اور جوڑوں کے درد میں افاقہ کے لیے اور سکن کے سوکھ جانے کو دور کرنے کے لیے سرسوں کے تیل کے تین قطرے اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کریں۔

🔷 ناف کے سوراخ میں تیل کیوں ڈالا جائے
ناف کے سوراخ میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ھے کہ جو رگیں جسم میں اگر کہیں سوکھ گئی ہیں تو ناف کے ذریعے ان تک تیل پہنچایا جا سکتا ھے جس سے وہ دوبارہ کھل جاتی ہیں۔

بچے کے پیٹ میں اگر درد ھو تو ہینگ پانی اور تیل میں مکس کر کے ناف کے ارد گرد لگائیں چند ہی منٹوں میں ان شاءاللہ اللہ کے کرم سے آرام آ جائے گا۔

🔷 تناو کی کمی کے لئے
آب پیاز بیس گرام، روغن زیتون آدھ پاؤ میں جلا کے لگانے سے یہ مسئلہ حل ھو جاتا ھے۔ ناف کے اندر اور باہر مالش کرنے سے۔

🔷 کان کے لئے
کانوں میں سائیں سائیں کی آواز آتی ھو تو سرسوں کے تیل پچاس گرام میں تخم ہرمل دو عدد پیس کر ناف میں پندرہ دن لگانے سے سائیں سائیں کی آواز آنا ختم ھو جاتی ھے۔

🔷 قوت سماعت کے لئے
قوت سماعت کی کمی دور کرنے کے لئے سرسوں کے پچاس گرام تیل میں دار چینی پیسیں۔ بیس گرام جلا کے وہ تیل ناف میں لگانے سے قوت سماعت میں بہتری آتی ھے۔

🔷 پیٹ کا پھولنا
پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام کلونجی کا تیل ملا کے ہلکا گرم کر کے ٹھنڈا کر کے لگانے سے دو ماہ میں پیٹ کنٹرول ھو جاتا ھے۔

🔷 بڑا قبض کشا نسخہ ھے اگر نہانے کے بعد روغن زیتون ناف میں لگا دیں اور مزے کی بات یہ کہ الرجی اور زکام نہیں ھوتا۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کیلشیم فراہم کرنے والی غذائیں 🔷

انسانی جسم میں 206 ہڈیاں ہوتی ہیں، ان میں سے ایک ہڈی بھی کمزور ہو جائے تو جسم کا بیلنس خراب ہو جاتاہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم ضروری ہے۔ ہر ماں کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے بچے چاہے جتنے بھی بڑے ہو جائیں، کم سے کم ایک گلاس دودھ روزانہ پئیں اور اکثر ماؤں کا ایک ہی جملہ ہوتاہے․․․․
”دودھ پی لو، اس میں کیلشیم ہوتا ہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔“

■ کیلشیم کیا ہے․․․؟
جسم میں زیادہ تر کیلشیم دانتوں اور ہڈیوں میں ہوتا ہے۔ خون میں بھی کیلشیم پایا جاتاہے۔ ہڈیاں کیلشیم کے بینک کا کام کرتی ہیں۔ جتنا کیلشیم کھایا جائے وہ بون بینک میں جمع ہو جاتا ہے۔ہڈیوں کا بینک خون کو اتنا کیلشیم فراہم کرتا ہے جتنا اس کی سطح کو معمول پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، اگر کیلشیم ضروری مقدار میں کھایا نہ جائے تو ہڈی بینک خالی ہو جائے گا۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ کیلشیم والی خوراک کھائیں جو کہ خون میں کیلشیم کی سطح کو برابر رکھے اور ہڈی کے ذخیرے کو مضبوط بنائے۔

■ کیلشیم کی کمی سے کیا ہوتاہے․؟
کیلشیم کی کمی سے جسم میں ہڈیاں، جوڑ اور دانت متاثر ہوتے ہیں۔ ہڈیوں کا چٹخنا، ہڈیوں اور جوڑوں میں درد، ہاتھوں پیروں کا مڑ جانا یہ سب کیلشیم کی کمی کی علامات ہیں۔

آج کل جدید طرز زندگی اور کیلوریز سے بھر پور غذاؤں (چاکلیٹ، کیک، کولڈڈرنک، جنگ فوڈز) کے باعث کیلشیم کی کمی ایک عام مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔صرف بزرگ، ادھیڑ عمر افراد ہی نہیں نوجوان اور بچے بھی کیلشیم کی کمی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ہڈیوں کی مضبوطی اور جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنے کے لیے جسم میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی طبعی مقدار موجود رہنا ضروری ہے۔

قدرتی طریقے سے حاصل کردہ کیلشیم صحت کے لئے زیادہ مفید اور فائدہ مند ہے۔ کیلشیم کی مناسب مقدار جسم کو فراہم کرنے کے لئے کئی غذائیں کارآمد ہیں۔

🔷 پتے والی سبزیاں
سبزیاں و پھل صحت و تندرستی کے لیے ضروری ہیں۔ کیلشیم کی کمی کو دور کرنے کے لئے پتے والی سبزیاں انتہائی مفید ہیں۔ مثلاً گوبھی، مشروم، ساگ اور بروکلی وغیرہ۔
ان سبزیوں کو باقاعدگی سے ڈائیٹ پلان میں شامل کیا جائے۔ یہ جسم کو کیلشیم کی فراہمی میں معاون ہیں۔

🔷 پھلیاں
پھلیاں انسانی جسم کو کیلشیم کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔ سیم کی پھلی، مٹر، گوار کی پھلی، فرنچ بینز اور لوبیہ کی پھلی میں کیلشیم کے ساتھ پروٹین بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

🔷 دودھ
دودھ کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ اس میں کیلشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ دودھ میں موجود کیلشیم ہڈیوں، جوڑوں، پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے علاوہ ڈیری اشیاء جیسے پنیر، دہی اور مکھن بھی جسم کو مناسب مقدار میں کیلشیم فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ ایک پاؤ دودھ میں تیس فیصد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔ بوڑھے، بچے اور جوان ڈیری اشیاء کثرت سے استعمال کر کے صحتمند اور چاق و چوبند زندگی گزار سکتے ہیں۔

🔷 دہی
دہی ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن ڈی بھی کثیر تعداد میں موجود ہے۔ ایک کپ دہی میں تیس فیصد کیلشیم اور بیس فیصد وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے جو ان دونوں غذاؤں کی ایک دن کی جسمانی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

🔷 بادام
بادام کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے ہڈیوں کو صحت مند و مضبوط رکھنا ممکن ہے۔ بادام سے کیلشیم کے علاوہ صحت بخش چکنائی بھی حاصل کی جاسکتی ہے جو مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔

🔷 پنیر
کیلشیم سے بھر پور غذا پنیر ہے لیکن اس کا معتدل استعمال ہی صحت مند ہڈیوں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

🔷 پالک
ہڈیوں کو ضروری کیلشیم مہیا کرنے کے لئے ہفتے میں کم از کم ایک بار پالک ضرور کھائیں۔ پالک میں نہ صرف پچیس فیصد کیلشیم ہوتا ہے بلکہ یہ فائبر، آئرن اور وٹامن اے سے بھی بھر پور ہوتا ہے۔

🔷 مالٹے کا جوس
مالٹے کے جوس میں موجود اسکوربک نامی ایسڈ جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے میں مفید بتایا جاتا ہے۔

■ اضافی کیلشیم
بعض اوقات اضافی کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوئی بھی اضافی دوا شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ماہر غذا سے مشورہ ضرور کر لیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 چاکلیٹ کے فائدے اور نقصان 🔷

چاکلیٹ ایسی میٹھی سوغات ہے جو لگ بھگ ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے۔
خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ تو صحت کے لیے بہت فائدہ مند مانی جاتی ہے کیونکہ اس سے جسم کو فلیونوئڈز حاصل ہوتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر پروٹین بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

اس سوغات کے فوائد ہوسکتا ہے آپ کو حیران کردیں۔

🔷 یادداشت بہتر بنائے
اٹلی کی L'Aquila یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کوکا (چاکلیٹ کا بنیادی جز) کھانا معمول بنالینا طویل المعیاد یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں موجود فلیوونوئیڈز یا فلیونولز ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس سے ذہنی صحت خصوصاً یادداشت میں بہتری آتی ہے جبکہ بلڈ پریشر اور انسولین لیول بھی بہتر ہوتے ہیں۔

🔷 بلڈ پریشر کنٹرول کرے
پرتگال کے پولی ٹیکنیک انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کھانا ایک ماہ کے اندر بلڈپریشر کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسائیڈنٹ فلیونوئڈز سے زیادہ بھرپور ہوتی ہے جو خون کی شریانوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار جز ہے۔ تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے تجربات کے نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ کوکا والی چاکلیٹ کھانے والوں کے بلڈپریشر میں ڈرامائی حد تک بہتری دیکھنے میں آئی۔

🔷 خون کی شریانوں کو تحفظ
ڈارک چاکلیٹ فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ دونوں اجزا خون کی شریانوں میں لوتھڑے بننے اور سوجن کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق جسمانی سوجن بڑھاپے اور اس سے متعلقہ امراض کا باعث بنتی ہے، لہذا سوجن پر قابو پانے والی غذا طویل زندگی کی کنجی ثابت ہوسکتی ہے۔

🔷 دماغی افعال بہتر بنائے
یہ میٹھی سوغات دماغی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ ایک طبی تحقیق کے دوران 23 سے 98 سال کی عمر کے لگ بھگ ایک ہزار کے قریب افراد کی غذائی عادات اور دماغی افعال کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ چاکلیٹ کو کھانا معمول بنالینے سے دماغی افعال میں نمایاں فرق دیکھنے میں آیا۔ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کے شوقین افراد دماغی آزمائش کے ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ، یاداشت اور دیگر دماغی کاموں میں بھی نمایاں ہوتے ہیں۔

🔷 کھانسی سے نجات
اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو کسی مہنگی دوا یا ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل اس میٹھی سوغات کو استعمال کرکے دیکھ لیں ۔ جی ہاں چاکلیٹ، اسے اچھی طرح چبا کر کھانا کھانسی سے ریلیف فراہم کرتا ہے اور کسی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔ طبی ماہرین بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کھانسی کو دبانے میں سیرپ سے زیاہد بہتر ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس میٹھی سوغات کے استعمال سے کھانسی کی تکلیف میں کمی محض 2 دن میں ممکن ہوگئی۔ کھانسی کے اس علاج کے پیچھے 2 وجوہات ہیں، کوکا میں قدرتی طور پر ایک جز theobromine موجود ہوتا ہے جو کہ دائمی کھانسی پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ دوسری وجہ چاکلیٹ کی ساخت ہے، جسے کھانے پر گلے میں ایک چپکنے والی کوٹنگ بن جاتی ہے جو کہ ان اعصاب کو تحفظ فراہم کرتی ہے جو کھانسی کا باعث بنتے ہیں۔

🔷 مزاج پر مثبت اثرات
جب آپ مایوسی کا شکار ہو تو چاکلیٹ کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اس کا ذائقہ ذہن کو تحریک دیتا ہے اور آپ کو خوش باش بناتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چاکلیٹ کا ذائقہ، خوشبو یا بناوٹ بھی لوگوں کو خوش باش بنادیتی ہے، چاکلیٹ سے دماغ میں اچھا محسوس ہونے والے کیمیکل ڈوپامائن کی مقدار بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

■ انتباہ
اگرچہ چاکلیٹ کے متعدد طبی فوائد ہیں اور اسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے مگر یہ مضر اثرات سے پاک بھی نہیں۔

اس کی بہت زیادہ مقدار کا استعمال موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ کچھ شواہد ایسے بھی سامنے آئے ہیں کہ چاکلیٹ منشیات کی طرح لوگوں کو اپنا عادی بنادیتی ہے جبکہ اس میں کچھ ایسے ایسڈ شامل ہوتے ہیں جو طبی نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں خاص طور پر گردوں میں پتھری کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

مثلاً اگر آپ روزانہ چاکلیٹ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ موٹاپے کا باعث تو بنتی ہی ہے اس کے علاوہ گردوں میں پتھریاں بن جاتی ہیں اور گردے خراب ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ اسے کھبی کھبار ہی کھایا جائے اس کو اپنی عادت نہ بنائیں ورنہ نقصان اٹھا سکتے ہیں کسی بھی چیز کو اعتدال سے کھائیں ورنہ اس کے فائدے کی بجائے ہمیں نقصان ہوتا ہے اور صحت بھی خراب ہو جاتی ہے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔘 کثرت حیض 🔘

طب اسلامی میں حیض کے ایام کی زیادتی (کثرت الطمث، Menorrhegia) کا علاج۔۔۔

اگر عادت کے دن (حیض کے دن) ایک ہفتہ سے زیادہ ہو جائیں یہ خون آنا معمول سے ھٹ کر ہے اور ایک قسم کی بیماری شمار ہوتی ہے. اس کے علاج مندرجہ ذیل ہیں:

✅ علاج اول: غسل
وہ کام جو مستحاضہ انجام دیتی ہے وہ ایک طرح کا علاج ہے.
پیامبر خدا صلی اللٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
عورت جس کا خون نہیں رک رہا اور استحاضہ میں مبتلا ہے ہر نماز کے وقت غسل کرے. عورت یہ کام نہیں کرتی ہے مگر یہ کہ ٹھیک ہو جاتی ہے.
دعائم الإسلام ، ج 2 ، ص 138، ح 485.

✅ علاج دوم: دھنیا اور سماق
دھنیا کو فارسی میں گشنیز. عربی الکزبرہ انگلش Coriander اور سائنس میں اس کوCoriandrumsativum کہتے ہیں.
سماق کو عربی اور فارسی میں سماق ہی کہتے ہیں. انگلش میں Carriers sumach اور سائنسی نام Coriariarhus ہے.
ایک عورت امام رضا علیہ السلام کو خط لکھتی ہے اور خون نہ رکنے کی شکایت کرتی ہے . امام علیہ السلام نے خط کے جواب میں لکھا:
ایک مٹھی دھنیا اور ایک مٹھی سماق کو رات سے صبح تک پانی میں ڈال کر کھلے آسمان کے نیچے رکھ دیں. صبح اس کو آگ پر ابال لیں اور اس کو صاف کر کے ایک کپ کے برابر پی لیں یہ دوا خون کو اللہ کے اذن کے ساتھ روک دے گی.
طب الائمہ ص 101.

✅ علاج سوم: دال کا ستو
(مسور کی دال کا ستو) (عربی ، فارسی سویق عدس)
علی بن مھزیار اسطرح کہتا ہے: ہمارے ہاں ایک دوشیزہ ہے جو خون حیض دائمی میں مبتلا ہے اور قطع نہیں ہوتا. یہاں تک کہ موت کے قریب ہے.
امام باقر علیہ السلام نے فرمایا:
اس کو مسور کی دال کا ستو دیں. اس کو مسور کی دال کا ستو دیا گیا تو اس کا خون رک گیا اور وہ ٹھیک ہوگئی.
الکافی، ج6، ص 307، ح2.

بشکریہ طب اسلامی ٹیلیگرام چینل

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔘 حیض کا خون بند ہو جانا 🔘

جن خواتین کے حیض کا خون یائسگی سے پہلے کم یا مکمل طور بند ھو جاتا ھے اسکے کئی اسباب ھو سکتے ھیں:

1= خون کی کمی یا گاڑھے پن کی وجہ سے۔
2= مغز اور سر میں انفکشن کی وجہ سے۔
3= رحم کی انفکشن اور خرابی کی وجہ سے۔

☘ ھارمونر کو منظم کرنے کیلئے بھترین چیز سونف کا قہوہ ھے روزانہ ایک کپ سونف کا قہوہ بنا کر عصر کے وقت پی لیں۔

پہلے علت اور سبب کو معلوم کرنا چاہیے اسکے بعد علاج کیلئے اقدام کرنا چاہیے۔
لیکن کچھ عمومی علاج ملاحظہ فرمائین۔۔۔

1⃣ جیرجیر/باہ زنان (طب اسلامی کی دوائی)۔
2⃣ ابھل/قاعدآور (طب اسلامی کی دوائی)۔
3⃣ سر پر مھندی لگانا۔

https://t.me/islamwitheman/2186
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👅 زبان کی رنگت اور ہماری صحت 👅

زبان کی رنگت سے کیسے صحت یا بیماری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ہم زبان کو تین حصوں میں تقسیم کر لیتے ہیں سامنے والا باریک حصہ،درمیانی حصہ اور آخری حصہ جو اندر کی طرف ہے۔اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ صحت مند ہیں تو آپ کی زبان کی کیا رنگت ہو گی اس سے آپ اپنی اور اپنے گھر میں موجود افراد کی صحت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔اگر آپ کی زبان کا رنگ سرخی مائل یا گلابی ہے تو آپ بالکل صحت مند ہیں یعنی آپ کا معدہ اور نظام انہظام اچھا کام کر رہے ہیں۔

🔷 سفید زبان:
اگر آپ کی زبان کی پرت پرسفید رنگ کی تہہ ہے ۔تو آپ یقیناً صحت مند نہیں ہیں ۔اس کی وجہ آپ کو قبض کا مرض لاحق ہونا بھی ہے۔اور قبض تمام امراض کی ماں کہلاتی ہے۔ایسی صورت میں اپنا علاج ضرور کروائیں۔سفید زبان دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے ۔سفید زبان ہو تو ٹوتھ برش سے صاف کریں لیکن اگر پھر بھی صاف نہ ہو تو کسی ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔ کیونکہ یہ ہمارے معدے کے کمزور ہونے کی علامت ہے۔اور اگر نیم سفید ہو تو یہ بھی کسی مرض کا پتہ دیتی ہے یعنی آپ کو پیٹ سے متعلق کوئی بیماری ہو سکتی ہے۔

🔷 سرخ زبان:
اگر زبان کا سرا نہایت سرخ ہو اور چمکدار بھی ہو تو ایسی صورت حال جسم میں کسی بیماری کا اشارہ دیتی ہے اور اگر بیماری بڑھنے لگے تو زبان کا سارا حصہ سرخ ہو جاتا ہے ۔بیماری کی وجہ سے آپ نیند کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو تھکاوٹ بھی محسوس ہو سکتی ہے۔اور اگر زبان اطراف سے سرخ ہو تو یہ تیز مصالحہ جات استعمال کرنے کی وجہ سے ہو سکتی ہے ایسی صورت حال میں آپ تیز مصالحوں سے اجتناب کریں۔اس کی علامات میں جگر کی گرمی اور انتڑیوں کے امراض ہو سکتے ہیں۔اس کی ایک وجہ وٹامن کی کمی بھی ہے۔سرخ زبان ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو بھی ظاہر کرتی ہے لہذا ہمیں پانی کی مقدار بڑھا دینی چاہیئے۔

🔷 جامنی زبان:
جامنی زبان زیادہ تر خواتین کی ہو سکتی ہے اس کی وجہ خواتین کے ماہانہ ایام ہو سکتے ہیں ان میں خرابی یا تکلیف اس کا باعث بن سکتی ہے۔اس کی دوسری وجہ وٹامن B2 کی کمی بھی ہے۔اس کے علاوہ ایسے افراد جن کو مستقل جسمانی درد رہتے ہوں ان کی زبان بھی جامنی ہو سکتی ہے۔

🔷 نیلی زبان:
نیلی زبان انتہائی خطرناک بیماریوں کا پتہ دیتی ہے اس کا علاج فوری طور پر ہونا چاہیے یہ زیادہ تر ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جن کے نظام تنفس میں کوئی خرابی واقع ہو گئی ہو۔جیسے نمونیا،دمہ اور سانس کی بیمارں وغیرہ ہیں۔

🔷 کالی زبان:
کالی رنگت کی زبان کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ۔دانتوں کی صٖائی نہ کرنا،سانس سے بدبو کا آنا وغیرہ ہیں اس کی اور کئی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں لیکن اس کے سا تھ ساتھ تمباکو نوشی ،بعض ادویات کا استعمال وغیرہ بھی ہیں۔

🔷 پیلی رنگت:
پیلی زبان ہونے کی وجہ ہمارے جسم میں گرمی کا ہونا ہے یا پھر یرقان کی صورت میں بھی پیلی ہو جاتی ہے۔اگر یرقان ہو جائے تو فوراً اس کا علاج کروائیں۔اس کا علاج بروقت کرنا ضروری ہے ورنہ اس سے موت واقع ہو سکتی ہے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مختلف بیماریوں کا علاج 🔷

1= شھد
امام علی علیہ السلام:
الْعَسَلُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ وَ لَا دَاءَ فِيهِ يُقِلُّ الْبَلْغَمَ وَ يَجْلُو الْقَلْب‏۔
شھد تمام بیماریوں کا علاج ہے اور اس میں کوئی بیماری نہیں ہے. بلغم کو کم کرتا ہے اور دل کو روشن کرتا ہے.
📚 مکارم الأخلاق ، ص 166۔

2= دودھ
امام علی علیہ السلام:
حَسْوُ اللَّبَنِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاء۔
دودھ پینا سوائے موت کے تمام بیماریوں کا علاج ہے.
📚 الخصال ، ج 2 ، ص 636۔

3= کلونجی
رسول اکرمؐ:
فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام‏۔
کلونجی میں تمام بیماریوں کا علاج ہے، سوائے موت کے.
📚 طب الآئمه ، ص 51۔

4= اجوائن
رسول اکرمؐ:
الثُّفَّاءُ دَوَاءٌ لِكُلِّ دَاءٍ وَ لَمْ يُدَاوَ الْوَرَمُ وَ الضَّرَبَانُ بِمِثْلِه‏۔
اجوائن تمام بیماریوں کا علاج ہے، ورم اور سوجن کا اسے بہتر کوئی علاج نہیں.
📚مکارم الأخلاق، ص 191۔

5= سنا
رسول اکرمؐ:
«تَدَاوَوْا بِالسَّنَا، فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ شَيْ‏ءٌ يَرُدُّ الْمَوْتَ لَرَدَّهُ السَّنَا»
سنا کے ساتھ علاج کیجئیے کیونکہ اگر کوئی چیز موت کو پلٹا سکتی ہوتی تو وہ سنا ہی ہے.
📚قرب الإسناد ، ص 110، ح 379.

6= ھلیلہ سیاہ
رسول اکرمؐ:
وَ قَالَ ص: عَلَيْكُمْ بِالْإِهْلِيلَجِ الْأَسْوَدِ فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرَةِ الْجَنَّةِ وَ طَعْمُهُ مِنْهُ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ۔
ھلیلہ سیاہ سے ضرور استفادہ کرو ، یہ جنت کے درختوں اور اس کے زائقے میں سے ہے. اور اس میں تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے.
📚 مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل، ج‏16 ،ص450۔

7= جو کی روٹی
ابی الحسن علیہ السلام:
فَضْلُ خُبْزِ الشَّعِيرِ عَلَى الْبُرِّ كَفَضْلِنَا عَلَى النَّاسِ وَ مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَ قَدْ دَعَا لِأَكْلِ الشَّعِيرِ وَ بَارَكَ عَلَيْهِ وَ مَا دَخَلَ جَوْفاً إِلَّا وَ أَخْرَجَ كُلَّ دَاءٍ فِيه‏۔
جو کی روٹی کی فضیلت گندم کی روٹی پر ایسے ہی ہے جیسے ہماری فضیلت لوگوں پر...... یہ پیٹ میں داخل نہیں ہوتی ہے مگر یہ کہ پیٹ سے تمام بیماریوں کو نکال دیتی ہے.
📚الكافي (ط - الإسلامية) ،ج‏6، ص: 304.

8= کاسنی
امام رضا علیہ السلام:
الْهِنْدَبَاءُ شِفَاءٌ مِنْ أَلْفِ دَاءٍ مَا مِنْ دَاءٍ فِي جَوْفِ ابْنِ آدَمَ إِلَّا قَمَعَهُ الْهِنْدَبَاء۔
کاسنی کھانا تمام بیماریوں کا علاج ہے. ابن آدم کے پیٹ میں جو بھی بیماری ہو کاسنی اس کو جڑ سے نکال دیتی ہے.
📚الكافي (ط - الإسلامية) ج‏6، ص 362۔

9= کجھور
امیر المؤمنین علی علیہ السلام:
كُلُوا التَّمْرَ فَإِنَّ فِيهِ شِفَاءً مِنَ الْأَدْوَاءِ.
کجھور کھاؤ کیونکہ اس میں بیماریوں سے علاج موجود ہے۔
📚المحاسن ، ج‏2،ص 528۔

10= گنے کی شکر
امام موسٰی کاظم علیہ السلام:
مَنْ أَخَذَ سُكَّرَتَيْنِ عِنْدَ النَّوْمِ كَانَتْ لَهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام‏۔
جو بھی شکر کے دو ٹکڑے سوتے وقت کھائے اس کے لئے سوائے موت کے ہر بیماری سے شفاء ہے.
📚مكارم الأخلاق ،ص167۔

11= بینگن
امام جعفر صادق علیہ السلام:
كُلُوا الْبَاذَنْجَانَ فَإِنَّهُ يُذْهِبُ الدَّاءَ وَ لَا دَاءَ لَهُ.
بینگن کھاؤ کیونکہ ہر بیماری کو دور کرتا اور اس کی وجہ سے کوئی بیماری نہیں ہے.
📚 الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏6، ص 373۔

12= چقندر کے پتے
امام رضا علیہ السلام:
يَا أَحْمَدُ كَيْفَ شَهْوَتُكَ لِلْبَقْلِ فَقُلْتُ إِنِّي لَأَشْتَهِي عَامَّتَهُ قَالَ فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ فَعَلَيْكَ بِالسِّلْقِ فَإِنَّهُ يَنْبُتُ عَلَى شَاطِئِ الْفِرْدَوْسِ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنَ الْأَدْوَاء۔
اے احمد! سالاد سے دلچسپی کیسی ہے. میں نے کہا سب کو پسند کرتا ہوں. فرمایا: اگر ایسا ہے تو چقندر ( پتے ) لازمی استفادہ کریں. جنت کے کنارے پر اگتے ہیں اور اس میں بیماریوں سے شفاء۔ ہے.
📚 المحاسن ، ج‏2 ،ص 519.

13= دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑے
امام جعفر صادق علیہ السلام:
كُلُوا مَا يَسْقُطُ مِنَ الْخِوَانِ فَإِنَّهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ بِإِذْنِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْتَشْفِيَ بِهِ.
دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑوں کو کھاؤ. کیونکہ جو اسے شفاء چاہتا ہے اللہ کے اذن سے اس کام میں ہر بیماری سے شفاء ہے.
📚 الكافي (ط - الإسلامية) ، ج‏6، ص:299۔

تحریر: قاسم یزدانی

https://t.me/islamwitheman/2175
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیماری کا علاج 🔷

وَ قَالَ (علیه السلام): امْشِ بِدَائِکَ مَا مَشَی بِکَ۔
ترجمہ:
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا: مرض میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو۔

مقصد یہ ہے کہ جب تک مرض شدت اختیار نہ کرے اسے اہمیت نہ دینا چاہیے کیونکہ اہمیت دینے سے طبیعت احساس مرض سے متاثر ہو کر اس کے اضافہ کا باعث ہو جایا کرتی ہے۔ اس لیے چلتے پھرتے رہنا اور اپنے کو صحت مند تصور کرنا تحلیل مرض کے علاوہ طبیعت کی قوت مدافعت کو مضحمل ہونے نہیں دیتا اور اس کی قوت معنوی کو برقرار رکھتا ہے اور قوت معنوی چھوٹے موٹے مرض کو خود ہی دبا دیا کرتی ہے بشرطیکہ مرض کے وہم میں مبتلا ہو کر اسے سپر انداختہ ہونے پر مجبور نہ کر دیا جائے۔


📚 نہج البلاغہ, سید شریف رضي قدس سرہ.
ترجمہ و حواشی: حجۃ الاسلام والمسلمین مفتی جعفر حسین قدس سرہ.

https://t.me/islamwitheman/2175
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔴 خوف کا حملہ (پینک اٹیک) 🔴

حملۂ خوف (پینک اٹیک) انسان کے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیتا ہے۔ یہ حملہ کبھی کبھی غیرمتوقع طور پر ہوتا ہے لیکن یہ بات ممکن ہے کہ آپ دواؤں کا عادی ہوئے بغیر اس سے چھٹکارا پالیں۔

دل زور سے دھڑکنا، پسینہ آنا، جسم میں کپکپی، سانس لینے میں مشکل، متلی، غنودگی، جسم پر قابو نہ رہنا اور دہشت طاری ہو جانا حملۂ خوف کی علامات ہیں۔

ایسا کیوں ہوتا ہے اور اچانک یہ کیفیت کیوں پیدا ہو جاتی ہے؟

یہ بات ذہن نشین کر لیجیے کہ خوف ایک فطری بات ہے یا آپ اسے ایک ایسا ردعمل کہہ لیجیے جو معمول کے عین مطابق ہے۔ یہ ہمارے حیاتیاتی نظام کا حصہ ہے۔ زندگی اور موت کا سوال ہو، زندگی کی تگ و دو ہو یا موجودہ دور کے تقاضے اور تفکرات، ان سب کا ردعمل ہمارے ذہن و جسم پر کم و بیش یکساں ہوتا ہے۔

تھوڑا بہت دباؤ تو درحقیقت ایک اچھی بات ہے۔ اگر ہمیں دفتر کے اوقات کی فکر لاحق نہ رہے تو ہم اکثر دیر سے دفتر پہنچیں۔ یہ بے فکری ہماری ملازمت یا کاروبار کے لیے خطرہ بن جائے۔ یہ تھوڑا سا دباؤ جب بڑھ کر حملۂ خوف کی شکل اختیار کر لیتا ہے تو پھر معاملہ بگڑ جاتا ہے۔

ان لوگوں میں جنہیں حملۂ خوف سے واسطہ پڑتا ہے زیادہ تعداد عورتوں کی ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے زندگی اجیرن ہو جاتی ہے، باہمی تعلقات بگڑنے لگتے ہیں، کام کاج اور ملازمت پر برا اثر پڑتا ہے، سماجی رشتے متاثر ہوتے ہیں اور میل جول بہت کم ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ حملۂ خوف کے اکثر مریض گھر سے نکلنا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خوف کا حملہ کسی وسیع تر مسئلے کا حصہ بن کر ظاہر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر فضا ترسی (Astrophobia) یا مالیخولیا کے باعث حملۂ خوف ہوتا ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں ہم جلدی جلدی اور تیز تیز سانس لینا شروع کر دیتے ہیں۔

حملۂ خوف سے چھٹکارا پانے کے لیے ضروری ہے کہ تشویش کوکم کیا جائے۔ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر چھٹی منائی جائے۔ دفتر کا کام گھر پر نہ لے جائیں اور گھر کا ماحول پُرسکون رکھیں۔ مطلب یہ ہے کہ جس قدر ممکن ہو ذہنی دباؤ سے بچیں۔ دباؤ سے بچنے کے لیے ضروری ہے عضلات کو سکون ملے اور عضلات کو سکون پہنچانے کے لیے مختلف طریقے اور ورزشیں ہیں جن کا تعلق سانس اور حرکاتِ جسمانی سے ہے۔ ماہرین کے مشورے سے انہیں آزمانا چاہیے۔

دباؤ اور تشویش سے بچاؤ کے لیے سوچ کا مثبت انداز بھی بہت اہم ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین نفسیات سے مشورہ مناسب رہے گا۔ جو لوگ تشویش میں مبتلا ہوتے ہیں وہ کوئی کام کرنے کے بعد اس کے نتائج سے خوف زدہ رہتے ہیں اور انہیں اپنے اندر یہی آواز سنائی دیتی ہے کہ میں نے جو کچھ کیا ہے اس سے بہتر کر سکتا تھا لیکن ایک اچھی کوشش کے بعد اگر اچھے نتائج کی توقع کی جائے اور اچھا نتیجہ نہ نکلنے کی صورت میں مایوس ہونے کے بجائے پھر کمر باندھ لی جائے تو تشویش کے بادل چھٹنے لگتے ہیں۔ یوں حملۂ خوف سے بچنے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔

یوگا یا دیگر ورزشیں پابندی سے کی جائیں تو جسم میں اِنڈورفین نامی کیمیائی مادہ پیدا ہوتا ہے اور خون میں شامل ہو کر دباؤ، کھچاؤ اور تشویش کم کرتا ہے جس سے فرد پُرسکون ہوتا ہے۔

ذہنی کیفیت کا تعلق ہماری غذا سے بھی ہے۔ چائے، کافی یا کاربونیٹڈ ڈرنکس کی زیادتی ہیجان کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ریشے دار غذا کھائی جائے۔ پھل اور کچی سبزی خوب کھائیں۔ کم چربی کا گوشت، مچھلی، لوبیا اور دالیں، نیز پروٹین والی دیگر چیزیں کھائیں۔ جمنے والی چکنائی سے بنی اشیا، سفید آٹا اور شکر آمیز چیزیں کم ہی استعمال کریں۔

حملۂ خوف عموماً عمر کے خاص مرحلے میں ہوتا ہے مثلاً عنفوان شباب، بچے کی ولادت کے بعد یا سن یاس کو پہنچنے پر۔ اکثر یہ ہوتا ہے کہ ایک دو حملوں کے بعد مسئلے سے پیچھا چھوٹ جاتا ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو ماہرین سے مشورہ کرنا چاہیے۔

تحریر : صائمہ اعجاز

https://t.me/islamwitheman/2168
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خوشی کے ہارمونس 🔷

[چار ہارمونس جو انسان میں خوشی کا تعین کرتے ہیں۔]

ایک دن صبح میں پارک میں اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا تھا اس نے باتوں باتوں میں کہا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ تو بڑا نا شکرا پن ہے کیونکہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔ہماری زندگی میں سب کچھ بہتر تھا۔ میں نے پوچھا۔
"تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے؟"
"میں نہیں جانتی. ہر کوئی جانتا ہے کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں، لیکن میں خوش نہیں ہوں."

پھر میں نے اپنے آپ سے؟ پوچھا کہ،
"کیا میں خوش ہوں؟"
میرےاندرون سے آواز آئی "نہیں۔۔۔!!"
اب، اس واقعہ سے میں بےچین ہو گیا۔
میں نے خوشی کی اصل وجہ کو سمجھنے کے لئے مطالعہ شروع کر دیا،
لیکن مجھے کچھ خاص نہیں ملا.
میں نے اپنی تلاش تیز کی۔ کئی مضامین پڑھ لئے، بہت سے لائف کوچز سے بات کی لیکن کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا تھا.

آخر میں میرے ایک ڈاکٹر دوست نے مجھے خوشی کے ہارمونس کے بارے میں بتایا۔ ان ہارمونس کے اخراج سے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔ میں نے ان پر عملدرآمد کیا اور اب میں خوش رہنے لگا ہوں.

اس نے کہا، چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے:
1. Endorphins (اینڈورفنس)
2. Dopamine (ڈوپامائین)
3. Serotonin (سیروٹونائین)
4. Oxytocin (آکسی ٹوسین)

ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونس کے بارے میں جانیں۔۔۔

▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے :
جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں۔ اسکے علاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا ہے۔ اسلئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم بیس منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔

▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے:
زندگی کے سفر میں، ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں، جب ہم کسی کام کو پورا کرتے ہیں تو ہمارا جسم ڈوپامائین کو خارج کرتا ہے. اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں، یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً کھر کا کام کر کے خوش کیوں نہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔

جب بھی ہم نیا موبائیل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے۔اور ہم خوش ہوجاتے ہیں.

اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں۔

▪تیسرا ہارمون سیروٹونائین:
جب ہم دوسروں کے فائدے کیلئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز، Quora اور فیس بک پر عوام کے سوالات کا جواب دینا اسلام یا اپنے اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔

▪چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے:
جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم اکسیٹوسین کو خارج کرتا ہے۔

واقعی یہ فلم 'منا بھائی' کی جادو کی چھپی کی طرح کام کرتا ہے۔ جب ہم کسی کو اپنی باہوں میں بھر لیتے ہیں تو آکسی ٹوسین خارج ہوتا ہے اور خوشگواری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

📌 خوش رہنا بہت آسان ہے:
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے۔
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کر کے ڈوپامائین حاصل کرنا ہے۔
دوسروں کی مدد کر کے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے۔
اور
آخر میں اپنے بچوں کو گلے لگا کر، فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے۔

اس طرح ہم خوش رہیں گے۔ اور جب ہم خوش رہنے لگیں گے تو ہمیں اپنے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ بچہ اگر خراب موڈ میں ہو تو اسے فوری گلے لگانا کیوں ضروری ہے؟*

بچوں کیلئے:
1.موبائیل یا ویڈیو گیم کے علاوہ گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں۔ (اینڈروفنس)

2. چھوٹی بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کریں، اپریشیئٹ کریں۔(ڈوپامائین)

3. بچے کو اپنی چیزیں شیئر کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں۔ اسکے لئے آپ خود دوسروں کی مدد کر کے بتائیں۔(سیروٹونائین)

4. اپنے بچے کو باہوں میں بھر کر پیار کریں۔(آکسی ٹوسین)

خوش رہیں۔ خوشیاں بانٹتے رہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2191
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕