ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌼 سوموار کے دن کی زیارت 🌼

🔷 سوموار: یہ دن حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب ہے نیچے ان کی زیارت کا ترجمہ درج ہے۔

🔶 ترجمہ زیارت امام حسنؑ
آپ پر سلام ہو اے عالمین کے رب کے رسول کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے امیرالمومنین کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہراء کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے امانتدار،
آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نور،
آپ پر سلام ہو اے خدا کی راہ،
آپ پر سلام ہو اے حکمِ خدا کے مظہر،
آپ پر سلام ہو اے دین خدا کے مددگار،
آپ پر سلام ہو اے پاک سردار،
آپ پر سلام ہو اے نیکوکار و وفادار،
آپ پر سلام ہو اے قائم و امین،
آپ پر سلام ہو اے تاویل قرآن کے عالم،
آپ پر سلام ہو اے ہدایت دینے والے ہدایت یافتہ،
آپ پر سلام ہو اے پاک و پاکیزہ،
آپ پر سلام ہو اے پرہیزگار و پاک دامن،
آپ پر سلام ہو اے حق کے لائق،
آپ پر سلام ہو اے شہید و صدیق،
آپ پر سلام ہو اے ابو محمد حسن بن علی،
آپ پر خدا کی رحمتیں اور برکتیں ہوں۔

🔶 ترجمہ زیارت حضرت امام حسینؑ
آپ پر سلام ہو اے رسول خدا کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے امیرالمومنین کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے زنان عالم کی سردار کے فرزند،
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی زکوۃ ادا فرمائی، آپ نے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا، خدا کی پرخلوص عبادت کی اور خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کا حق ہے یہانتک کہ شہادت کو پہنچے،
پس آپ پر میرا سلام ہو جب تک میں زندہ ہوں اور شب وروز کا سلسلہ قائم ہے اور آپ کے پاکیزہ اہل خاندان پر بھی سلام ہو، اے میرے آقا میں آپ کا اور آپ کے خاندان کا غلام ہوں میری صلح ہے اس سے جس سے آپ کی صلح اور میری جنگ ہے اس سے جس سے آپ کی جنگ،
میں آپ کے نہاں اور عیاں اور آپ کے ظاہر و باطن کا معتقد ہوں، خدا لعنت کرے آپکے دشمنوں پر جو اگلے اور پچھلے لوگوں میں سے ہیں اور میں خدا کے سامنے ان سے بیزاری ظاہر کرتا ہوں اے میرے آقا، اے ابومحمد (حسن)، اے میرے آقا، اے ابوعبداللہ (حسین) یہ سوموار کادن ہے جو آپ دونوں کا دن اور آپ دونوں کے نام سے منسوب ہے اس دن میں آپ دونوں بھائیوں کا مہمان ہوں مجھے مہمان کر کے اچھی ضیافت کیجیے کتنا خوش نصیب ہے وہ جو آپ کا مہمان ہو اور آج کے دن میں آپ کی پناہ میں ہوں۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2072
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 منگل کے دن کی دعا 🌸

🔷 بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ¤
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ وَالْحَمْدُ حَقُّہُ کَمَا یَسْتَحِقُّہُ حَمْداً کَثِیراً، وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ شَرِّ نَفْسِی إنَّ النَّفْسَ لاَََمَّارَۃٌ بِالسُّوئِ إلاَّ مَا رَحِمَ رَبِّی، وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ الَّذِی یَزِیدُنِی ذَنْباً إلَی ذَنْبِی، وَأَحْتَرِزُ بِہِ مِنْ کُلِّ جَبَّارٍ فَاجِرٍ، وَسُلْطَانٍ جَائِرٍ، وَعَدُوٍّ قَاھِرٍ،
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ جُنْدِکَ فَإنَّ جُنْدَکَ ھُمُ الْغَالِبُونَ،
وَاجْعَلْنِی مِنْ حِزْبِکَ فَإنَّ حِزْبَکَ ھُمُ الْمُفْلِحُونَ،
وَاجْعَلْنِی مِنْ أَوْلِیَائِکَ فَإنَّ أَوْلِیائَکَ لاَ خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلاَ ھُمْ یَحْزَنُونَ،
اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِی دِینِی فَإنَّہُ عِصْمَۃُ أَمْرِی، وَأَصْلِحْ لِی آخِرَتِی فَإنَّہا دَارُ مَقَرِّی، وَ إلَیْھَا مِنْ مُجاوَرَۃِ اللِّئَامِ مَفَرِّی، وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیادَۃً لِی فِی کُلِّ خَیْرٍ، وَالْوَفَاۃَ رَاحَۃً لِی مِنْ کُلِّ شَرٍّ،
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ، وَتَمَامِ عِدَّۃِ الْمُرْسَلِینَ، وَعَلَی آلِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ، وَأَصْحَابِہِ الْمُنْتَجَبِینَ، وَھَبْ لِی فِی الثُّلاثَائِ ثَلاَثاً لاَتَدَعْ لِی ذنْباً إلاَّ غَفَرْتَہُ وَلاَ غَمّاً إلاّ أَذْھَبْتَہُ، وَلاَ عَدُوّاً إلاَّ دَفَعْتَہُ،
بِبِسْمِ اللّهِ خَیْرِ الاََسْمَائِ، بِسْمِ اللّهِ رَبِّ الْاَرْضِ وَالسَّمائِ، أَسْتَدْفِعُ کُلَّ مَکْرُوہٍ أَوَّلُہُ سَخَطُہُ، وَأَسْتَجْلِبُ کُلَّ مَحْبُوبٍ أَوَّلُہُ رِضَاہُ، فَاخْتِمْ لِی مِنْکَ بِالْغُفْرانِ یَا وَ لِیَّ الْاِحْسَانِ۔

🔶 ترجمہ:
خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
حمد خدا کے لیے ہے اور حمد اسی کا حق ہے جیسا کہ حمد کثیر اسی کے شایان شان ہے اور میں اپنے نفس کے شر سے اس کی پنا ہ چا ہتا ہوں بیشک نفس برائی پر اکسانے والا ہے مگر یہ کہ میرا رب رحم کر دے اور اسی کی پنا ہ لیتا ہوں شیطان کے شر سے، جو میر ے لیے ایک گناہ پر دوسرے کا اضافہ کرتا رہتا ہے میں ہر جابر بدکار اور ظالم حکمران اور قوی دشمن کے مقابل خدا سے تحفظ چاہتا ہوں۔
اے معبود مجھے اپنے لشکر میں قرار دے کیونکہ تیرا لشکر ہی غالب رہنے والا ہے اور مجھے اپنے گروہ میں قرار دے کیونکہ تیرا ہی گروہ کامیاب ہونے والا ہے اور مجھے اپنے دوستوں میں شامل فرما کہ تیرے دوستوں کو کچھ بھی خوف اور حزن و رنج نہ ہو گا۔
اے معبود میرے دین میں بہتری فرما دے کیونکہ یہ میری ذات کا نگہبان ہے اور میری آخرت کو سنوار دے کہ وہ میرا پکا ٹھکانہ ہے اور وہ پست لوگوں سے فرار کر جانے کی جگہ ہے اور میری زندگی میں ہر خیر و نیکی کو بڑھا دے اور میری موت کو ہر برائی سے بچ جانے کا ذریعہ بنا۔
اے معبود محمدؐ پر رحمت فرما جو نبیوں کے خاتم ہیں اور جن پر آکر رسولوں کی تعداد پوری ہوئی اور ان کی پاک و پاکیزہ آل پر اور ان کے صاحب عزت اصحاب پر رحمت فرما اور منگل کے دن مجھے تین چیزیں عطا فرما میرا ہر گناہ بخش دے اور میرا ہر رنج دور کر دے اور میرے ہر دشمن کو مجھ سے دور ہٹا دے خدا کے نام کے واسطے سے کہ جو بہترین نام ہے اسکے نام سے جو زمین و آسما ن کو زندہ رکھنے والا ہے میں اپنے آپ سے ہر مکروہ کا خاتمہ چاہتا ہوں جسکا آغاز خدا کا غضب ہے اور ہر محبوب چیز کو چاہتا ہوں کہ جسکا آغاز رضائے الٰہی ہے۔ پس اے احسان کے مالک میرا خاتمہ اپنی طرف سے بخشش کے ساتھ فرما۔

https://t.me/islamwitheman/2071
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 منگل کے دن کی زیارت 🌺

🔷 منگل: یہ امام زین العابدینؑ ،امام محمد باقرؑ اور امام جعفر صادقؑ کا دن ہے۔

🔷تینوں ائمہؑ کی زیارت
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا خُزَّانَ عِلْمِ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا تَرَاجِمَۃَ وَحْیِ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَئِمَّۃَ الْھُدَی،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَعْلامَ التُّقی،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَوْلادَ رَسُولِ اللّهِ،
ٲَنَا عَارِفٌ بِحَقِّکُمْ مُسْتَبْصِرٌ بِشَٲْنِکُمْ مُعادٍ لاََِعْدائِکُمْ مُوَالٍ لاََِوْلِیَائِکُمْ بِٲَبِی ٲَنْتُمْ وَٲُمِّی صَلَواتُ اللّهِ عَلَیْکُمْ،
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَتَوالی آخِرَھُمْ کَمَا تَوالَیْتُ ٲَوَّلَھُمْ وَٲَبْرَٲُ مِنْ کُلِّ وَلِیجَۃٍ دُونَھُمْ، وَٲَکْفُرُ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَاللاَّتِ وَالْعُزَّی صَلَوَاتُ اللّهِ عَلَیْکُمْ یَا مَوالِیَّ وَرَحْمَۃُ اللّهِ وَبَرَکاتُہُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْعَابِدِینَ وَسُلالَۃَ الْوَصِیِّینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا بَاقِرَ عِلْمِ النَّبِیِّینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صَادِقاً مُصَدَّقاً فِی الْقَوْلِ وَالْفِعْلِ یَا مَوالِیَّ،
ہذَا یَوْمُکُمْ وَھُوَ یَوْمُ الثُّلاثَائِ وَٲَنَا فِیہِ ضَیْفٌ لَکُمْ وَمُسْتَجِیرٌ بِکُمْ، فَٲَضِیفُونِی وَٲَجِیرُونِی بِمَنْزِلَۃِ اللّهِ عِنْدَکُمْ وَآلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ۔

🔶 ترجمہ:
سلام ہو آپ پر جو علم الہی کے خزینہ دار ہیں،
سلام ہو آپ پر جو وحی خدا کے ترجمان ہیں،
آپ پر سلام ہو جو ہدایت دینے والے امام ہیں،
آپ پر سلام ہو جو تقوی کے نشان ہیں،
آپ پر سلام ہو جو رسول خدا کے فرزند ہیں میں آپکے حق کو جانتا ہوں آپکی شان کو سمجھتا ہوں آپکے دشمنوں کا دشمن ہوں آپکے دوستوں کا دوست ہوں، میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں،
اے معبود! میں انکے آخری سے ایسی محبت رکھتا ہوں جیسی انکے اول سے ہے اور انکے مقابل ہر گروہ سے دور ہوں اور جادوگر طاغوت اور لات وعزیٰ کا انکار کرتا ہوں،
اے میرے سردارو! آپ پر خدا کی رحمت اور برکت ہو،
آپ پر سلام ہو اے عابدوں کے سردار اور وصیوں کی اصل،
آپ پر سلام ہو اے انبیاء کے علم کو ظاہر کرنے واے،
آپ پر سلام ہو اے وہ صادق جسکی تصدیق اسکے قول و فعل میں کی گئی،
اے میرے تینوں سردارو! یہ منگل والا دن آپ کا دن ہے اور میں اس میں آپکا مہمان ہوں اور آپکی پناہ میں ہوں لہذا آپ میری مہمان نوازی کیجیے اور مجھے پناہ دیجیے خدا کے اس مقام کے واسطے جو آپکے نزدیک ہے اور اپنے پاک و پاکیزہ خاندان کے واسطے سے۔

https://t.me/islamwitheman/2072
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 بدھ کے دن کی دعا 🌷

🔷 بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ¤
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی جَعَلَ اللَّیْلَ لِباساً، وَالنَّوْمَ سُباتاً، وَجَعَلَ النَّہارَ نُشُوراً، لَکَ الْحَمْدُ أَنْ بَعَثْتَنِی مِنْ مَرْقَدِی وَلَوْ شِئْتَ جَعَلْتَہُ سَرْمَداً، حَمْداً دائِماً لاَ یَنْقِطعُ أَبَداً، وَلاَ یُحْصِی لَہُ الْخَلائِقُ عَدَداً،
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْ خَلَقْتَ فَسَوَّیْتَ، وَقَدَّرْتَ وَقَضَیْتَ، وَأَمَتَّ وَأَحْیَیْتَ، وَأَمْرَضْتَ وَشَفَیْتَ، وَعافَیْتَ وَأَبْلَیْتَ، وَعَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیْتَ، وَعَلَی الْمُلْکِ احْتَوَیْتَ،
أَدْعُوکَ دُعَائَ مَنْ ضَعُفَتْ وَسِیلَتُہُ، وَانْقَطَعَتْ حِیلَتُہُ، وَاقْتَرَبَ أَجَلُہُ، وَتَدَانٰی فِی الدُّنْیَا أَمَلُہُ، واشْتَدَّتْ إلَی رَحْمَتِکَ فاقَتُہُ، وَعَظُمَتْ لِتَفْرِیطِہٰ حَسْرَتُہُ وَکَثُرَتْ زَلَّتُہُ وَعَثْرَتُہُ وَخَلُصَتْ لِوَجْھِکَ تَوْبَتُہُ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،
وَارْزُقْنِی شَفاعَۃَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَلَاتحرمْنِی صُحْبَتَہُ إنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ،
اَللّٰھُمَّ اقْضِ لِی فِی الْاَرْبَعائِ أَرْبَعاً اجْعَلْ قُوَّتِی فِی طَاعَتِکَ وَنَشَاطِی فِی عِبَادَتِک وَرَغْبَتِی فِی ثَوَابِکَ وَزُھْدِی فِیَما یُوجِبُ لِی أَلِیمَ عِقَابِکَ إنَّکَ لَطِیفٌ لِمَا تَشَاءُ۔


🔶 ترجمہ:
خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
حمد اس خد اکے لیے ہے جس نے رات کو پردے اور نیند کو آرام کا ذریعہ بنایا اور دن کو کام کاج کے لیے قرار دیا تیرے لیے
حمد ہے کہ تو نے مجھے میری خوابگاہ سے زندہ اٹھایا اور اگر تو چاہتا تو اس نیند کو دائمی بنا دیتا۔ تیری ایسی حمد جو ہمیشہ رہے کبھی ختم نہ ہو کہ جسکی تعداد کو مخلوق شمار نہ کر سکے۔
اے معبود تیرے ہی لیے حمد ہے کہ تو نے پیدا کیا تو درست پیدا کیا اور قضاء و قدر بنائی تو موت دیتا اور زندگی بخشتا ہے بیمار کرتا ہے شفا دیتا ہے تو بچاتا ہے اور آزماتا ہے اور عرش پر تیری حکومت اور ملک تیرے قبضہ قدرت میں ہے میں تجھے ایسے شخص کی طرح پکارتا ہوں جس کا وسیلہ کمزور ہو، چارہ کار منقطع ہو گیا ہو، موت قریب آگئی ہو اور وہ دنیا کی آرزو میں گرفتار ہو اور تیری رحمت کا بہت زیادہ محتاج ہو، اسکی کوتاہیوں کے باعث اسکی حسرتیں بڑھ چکی ہوں اور اسکی لغزشیں اور ٹھوکریں بہت زیادہ ہوں اور تیرے حضور سچی توبہ کر رہا ہوں پس تو نبیوں کے خاتم محمد مصطفٰیؐ پر رحمت فرما اور انکے پاک وپاکیزہ اہلبیتؑ پر بھی رحمت فرما اور مجھے محمدؐ وآل محمدؐ کی شفاعت وحمایت نصیب فرما اور مجھے انکے قرب سے محروم نہ فرما۔ بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
اے معبود! اس بدھ کے دن میری چار حاجتیں پوری فرما کہ میری قوت اپنی اطاعت میں لگا دے، میری خوشی اپنی عبادت میں قرار دے اور میری توجہ اپنے ثواب کی طرف کر دے اور جس چیز سے مجھ پر تیرا سخت عذاب آتا ہو مجھے اس سے دور فرما کہ بیشک تو جس پر چاہے لطف فرماتا ہے۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، تیسری فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2076
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 بدھ کے دن کی زیارت 🌷

🔷 بدھ: یہ حضرت امام موسیٰ کاظمؑ، حضرت امام علی رضاؑ، حضرت امام محمد تقیؑ اور حضرت امام علی نقیؑ کا دن ہے۔

🔷 چاروں ائمہ کی زیارت:
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَوْلِیَائَ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا حُجَجَ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا نُورَ اللّهِ فِی ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ، صَلَواتُ اللّهِ عَلَیْکُمْ وَعَلَی آلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ، بِٲَبِی ٲَنْتُمْ وَٲُمِّی، لَقَدْ عَبَدْتُمُ اللّهَ مُخْلِصِینَ، وَجَاھَدْتُمْ فِی اللّهِ حَقَّ جِھَادِھِ حَتَّی ٲَتاکُمُ الْیَقِینُ فَلَعَنَ اللّهُ ٲَعْدائَکُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ٲَجْمَعِینَ وَٲَنَا ٲَبْرَٲُ إلَی اللّهِ وَ إلَیْکُمْ مِنْھُمْ، یَا مَوْلایَ یَا ٲَبا إبْراھِیمَ مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ، یَا
مَوْلایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُوسی، یَا مَوْلایَ یَا ٲبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِی،ٍّ یَا مَوْلایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ، ٲَنَا مَوْلیً لَکُمْ مُوَْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَجَھْرِکُمْ، مُتَضَیِّفٌ بِکُمْ فِی یَوْمِکُمْ ہذَا وَھُوَ یَوْمُ الْاَرْبَعائِ وَمُسْتَجِیرٌ بِکُمْ، فَٲَضِیفُونِی وَٲَجِیرُونِی بِآلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ۔

🔶 ترجمہ:
آپ پر سلام ہو اے اولیاء خدا،
آپ پر سلام ہو جو خدا کی دلیل و حجت ہیں،
آپ پر سلام ہو جو زمین کی تاریکیوں میں خدا کا نور ہیں،
آپ پر سلام ہو خدا کی رحمتیں ہوں، آپ پر اور آپ کے پاک و پاکیزہ اہلبیت پر، آپ پر میرے ماں باپ قربان، آپ نے مخلصانہ طور پر خدا کی عبادت کی اور خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق ہے حتی کہ آپ کی اجل آگئی پس خدا لعنت کرے آپ کے تمام دشمنوں پر جو جنوں اور انسانوں میں سے ہیں، میں آپکے اور خدا کے سامنے ان سے برائت کرتا ہوں، اے میرے سردار اے ابوابراہیم موسیٰ کاظمؑ بن جعفر صادقؑ، اے میرے سردار اے ابو الحسن علی رضاؑ بن موسٰی کاظمؑ، اے میرے سردار اے ابو جعفر محمد تقیؑ بن علی رضاؑ، اے میرے سردار اے ابوالحسن علی نقیؑ بن محمد تقیؑ! میں آپ سب کا غلام ہوں آپکے نہاں و عیاں پر ایمان رکھتا ہوں، یہ آپ کا دن ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں۔ یہ بدھ کا دن ہے اور آپ کی پناہ میں ہوں پس میری مہمان نوازی کیجیے اور مجھے پناہ دیجیے۔ آپکو آپکے پاک و پاکیزہ خاندان کا واسطہ دیتا ہوں۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2077
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 جمعرات کے دن کی دعا 🌼

🔷 بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ¤
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی أَذْھَبَ اللَّیْلَ مُظْلِماً بِقُدْرَتِہِ،
وَجَائَ بِالنَّھَارِ مُبْصِراً بِرَحْمَتِہِ،
وَکَسَانِی ضِیائَہُ وَأَنَا فِی نِعْمَتِہِ،
اَللّٰھُمَّ فَکَمَا أَبْقَیْتَنِی لَہُ فَأَبْقِنِی لاََِمْثالِہِ،
وَصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ وَآلِہِ،
وَلاَ تَفْجَعْنِی فِیہِ وَفِی غَیْرِہِ مِنَ اللَّیَالِی وَالْاَیَّامِ، بِارْتِکَابِ الَْمحَارِمِ وَاکْتِسَابِ الْمَآثِمِ وَارْزُقْنِی خَیْرَہُ وَخَیْرَ مَا فِیہِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہُ، وَاصْرِف عَنِّی شَرَّہُ، وَشَرَّ مَا فِیہِ، وَشَرَّ مَا بَعْدَہُ،
اَللّٰھُمَّ إنِّی بِذِمَّۃِ الْاِسْلامِ أَتَوَسَّلُ إلَیْکَ،
وَبِحُرْمَۃِ الْقُرْآنِ أَعْتَمِدُ عَلَیْکَ،
وَبِمُحَمَّدٍ الْمُصْطَفی صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ أَسْتَشْفِعُ لَدَیْکَ، فَاعْرِفِ اَللّٰھُمَّ ذِمَّتِیَ الَّتِی رَجَوْتُ بِھَا قَضَائَ حَاجَتِی یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
اَللّٰھُمَّ اقْضِ لِی فِی الْخَمِیسِ خَمْساً لاَ یَتَّسِعُ لَھا إلاَّکَرَمُکَ وَلاَ یُطِیقُھا إلاَّ نِعَمُکَ، سَلاَمَۃً أَقْوی بِھَا عَلَی طَاعَتِکَ، وَعِبادَۃً أَسْتَحِقُّ بِہا جَزِیلَ مَثُوبَتِکَ، وَسَعَۃً فِی الْحَالِ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلاَلِ، وَأَن تُؤْمِنَنِی فِی مَوَاقِفِ الْخَوْفِ بِأَمْنِکَ، وَتَجْعَلَنِی مِنْ طَوَارِقِ الْھُمُومِ وَالْغُمُومِ فِی حِصْنِکَ،
وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْ تَوَسُّلِی بِہِ شَافِعاً یَوْمَ الْقِیامَۃِ نَافِعاً إنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ۔

🔶 ترجمہ:
خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
حمد اس خدا کے لیے ہے جس نے اپنی قدرت سے تاریک رات کو ختم کیا اور روشن دن کو اپنی رحمت سے وجود بخشا اور مجھ پر بھی روشنی بکھیری اور میں اسکی نعمت سے مستفید ہوتا ہوں۔
اے معبود! جس طرح تو نے مجھے آج کے دن زندہ رکھا اسی طرح آئندہ بھی زندہ رکھ اور اپنے نبی محمدؐ اور انکی آلؑ پر رحمت فرما اور مجھے آج اور دیگر راتوں اور دنوں میں حرام کام کرنے اور گناہ کمانے سے داغدار نہ بنا، آج کے دن میں جو بھلائی ہے اور بعد میں آنے والے انہی دنوں میں جو بھلائی ہے، عطا فرما۔ اور مجھے اس دن کے شر، جو کچھ اسمیں ہے اسکے شر اور اسکے بعد بھی شر سے بچا،
اے معبود! میں اسلام کے ذریعے سے تیری طرف وسیلہ پکڑتا ہوں اور قرآن کے احترام کیساتھ تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں۔اور محمد مصطفٰیؐ کو تیرے حضور اپنا شفیع بناتا ہوں،
پس اے معبود! جس ضمانت کے ساتھ میں اپنی حاجت براری کا امیدوار ہوں اس پر توجہ فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے،
اے معبود! اس جمعرات میں میری پانچ حاجات پوری فرما کہ سوائے تیرے کرم کے کوئی اس کی گنجائش نہیں رکھتا اور سوائے تیری نعمتوں کے کوئی اسکی طاقت نہیں رکھتا ایسی صحت وسلامتی عطا فرما جسکے ذریعے تیری اطاعت پر قوت حاصل ہو، ایسی عبادت کی توفیق دے جس سے میں تیرے عظیم ثواب کا حقدار بن جائوں،
رزق حلال سے میری حالت میں کشادگی فرما، خوف و خطرے کے مواقع پر اپنے امان کے ذریعے محفوظ فرما، غم وآلام کے ہجوم میں مجھے اپنی پناہ میں رکھ اور محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت فرما اور ان میں سے میرے لیے توسل کو روز قیامت نفع دینے والا شفیع بنا کہ تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

📚 مفاتيح الجنان مترجم، باب اول، تیسری فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2078
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 جمعرات کے دن کی زیارت 🌼

🔷 جمعرات: یہ امام حسن عسکری علیہ السلام کا دن ہے۔ ان کی زیارت نیچے درج ہے۔۔۔

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ وَخَالِصَتَہُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا إمَامَ الْمُؤْمِنِینَ، وَوَارِثَ الْمُرْسَلِینَ، وَحُجَّۃَ رَبِّ الْعَالَمِینَ، صَلَّی اللّهُ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،
یَا مَوْلایَ یَا ٲَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ ٲَنَا مَوْلیً لَکَ وَلاَِلِ بَیْتِکَ،
وَہذَا یَوْمُکَ وَھُوَ یَوْمُ الْخَمِیسِ، وَٲَنَا ضَیْفُکَ فِیہِ وَ مُسْتَجِیرٌ بِکَ فِیہِ فَٲَحْسِنْ ضِیَافَتِی وَ إجَارَتِی بِحَقِّ آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ۔

🔶 ترجمہ:
آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے ولی،
آپ پر سلام ہو اے حجت خدا اور اسکے خاص الخاص،
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امام اور انبیاء کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت، آپ پر خدا کی رحمت ہو اور آپ کے اہل خاندان پر جو پاک و پاکیزہ ہیں،
اے میرے سردار، اے ابومحمد حسن عسکریؑ بن علی نقیؑ میں آپ کا اور آپ کے اہل خاندان کا غلام ہوں،
اور یہ دن آپ کا ہے جو جمعرات ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں اور آپ کی پناہ میں ہوں، میری بہترین مہمان نوازی کیجئے اور مجھے پناہ دیجئے اس کیلئے میں آپ کو آپ کے پاک و پاکیزہ خاندان کا واسطہ دیتا ہوں۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2079
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐جمعةالمبارک (FRIDAY)💐

■ اذکار
1۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ۔
2۔ یانور 256 مرتبہ۔
3۔ یاذاالجلال والاکرام 1000 مرتبہ۔

■ دعا
جمعہ کے دن کی دعا پڑھی جائے۔ آپ یہ لنک اوپن کر کے دعا پڑھ سکتے ہیں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2062

■ زیارت
جمعہ کا روزحضرت ولی عصر عجل الله تعالٰی فرجه الشریف سے منسوب ہے۔ اس لئے امام العصر کی زیارت پڑھی جائے۔ زیارت پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک اوپن کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2063

اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 جمعةالمبارک کے متعلق مزید پوسٹس پڑھنے کے لئے مطلوبہ لنک کو کلک کریں۔۔۔

🔵 غسلِ جُمعہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/367

🔵 پہلی نمازِ جُمعہ
https://t.me/islamwitheman/368

📄 جُمعةُ الوداع کی دُعا
http://t.me/islamwitheman/1060

🌺 روزِ جُمعہ کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1112

🌹 فضاٸل جُمُعَة المبارک
https://t.me/islamwitheman/1974

🌹 فضیلت جمعہ و نماز حاجت
https://t.me/islamwitheman/1987

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ ھود
https://t.me/islamwitheman/1998

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ صافات
https://t.me/islamwitheman/2027

🌹 احادیث فضیلتِ نماز جُمُعہ
https://t.me/islamwitheman/2036

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور چار رکعت نماز
https://t.me/islamwitheman/2064

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورةالقدر
https://t.me/islamwitheman/2084

🌹 جمعہ کے دن کی دعا
https://t.me/islamwitheman/2062

🌹 جمعہ کے دن کی زیارت
https://t.me/islamwitheman/2063
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فضیلت جمعہ اور سورةالقدر 🌹

1⃣ نماز جمعہ کی فضیلت
مولا امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو بروزقیامت محشور فرماٸے گا تو تمام ایام ہفتہ بھی اس طرح لاٸے جاٸینگے کہ تمام لوگ انہيں انکے نام و حلیہ سے پہچان لیں گے۔ انکے آگے آگے یوم جمعہ ہو گا اور اس سے ایک نور سا طع ولامع ہو گا اور دوسرے تمام ایام اسکے پیچھے ہونگے۔ یوں معلوم ہو گا یہ گویا کوٸی بڑی عزت و وقار والی عروس کسی بڑے عقلمند اور مالدار آدمی کے گھر لے جاٸی جارہی ہے۔
پھر روزِ جمعہ ان لوگوں کی شہادت دے گا اور حفاظت کرے گا جو نماز جمعہ پڑھنے کی طرف سرعت اور جلدی کرتے تھے۔
پھر اہل ایمان اسی ترتیب سے جنت میں داخل ہونگے جس طرح وہ نماز جمعہ کی طرف جاتے تھے۔

2⃣ رحمتوں کا نزول
مولا امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن اللہ تعالٰی نے ہزار رحمتیں رکھی ہیں۔
جو بھی جمعہ کے دن 100 مرتبہ سورة القدر کی تلاوت کرے تو اللہ تعالی اس کو اسکے مثل یعنی دو ہزار رحمتیں عطا کریگا۔

3⃣ چار رکعت نماز کی فضیلت
حضرت رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
جو کوٸی روزِ جمعہ چار رکعت نماز پڑھے (دو، دو رکعت کرکے)۔
ہر رکعت میں سورہ الحمد سات مرتبہ اور ایک مرتبہ سورة القدر کی تلاوت کرے۔
اور سلام کے بعد 100 مرتبہ صلوات پڑھے اور 100 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ علی جِبراٸیل علیہ السلام
پڑھے۔
اللہ تعالی اس کو جنت میں 70 ہزار قصر عطا فرماٸے گا کہ جسکے ہر قصر میں 70 ہزار گھر ہونگے اور ہر گھر میں ایک ہزار کمرے ہونگے اور ہر کمرے میں 70 ہزار لونڈیاں ہونگی۔

4⃣ جہاد فی سبیل اللہ
مولا امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو سورة القدر کی بلند آواز میں تلاوت کرے گا وہ راہ خدا میں تلوار اٹھانے والے شخص کی طرح ہے،
جو اسے آہستہ آواز میں پڑھے گا وہ راہ خدا میں خون میں لت پت شخص کی مثل ہے،
اور جو دس مرتبہ اسکی تلاوت کریگا اللہ تعالی اسکے گناہوں میں سے ایک ہزار گناہ بخش دیگا۔

5⃣ سابقہ گناہوں کی بخشش
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو اپنی کسی واجب نماز میں سورة القدر پڑھے گا تو منادی ندا دیگا،
اے عبد خدا تیرے سابقہ گناہ معاف کر دیٸے گٸے ہیں اب نٸے سرے سے عمل شروع کر۔

6⃣ رحمت کے ہزار دم
مولا امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں:
اللہ تعالی رحمت کے ایک ہزار دم کرتا ہے اور جس عبد کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔
اور جو جمعہ کے دن عصر کے بعد 100 مرتبہ اس سورہ کی تلاوت کرے تو اسے اس ہزار رحمتوں کے علاوہ اس جیسی کٸی دوسری رحمتیں عطا کریگا۔

7⃣ فضاٸل سورة القدر
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
🌺 ہر چیز کا ایک ثمر ہے،
قرآن کا ثمر سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کا ایک خزانہ ہے،
قرآن کا خزانہ سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کا ایک مددگار ہے،
اور کمزوروں کا مددگار سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کا ایک ہادی ہے،
صالحین کا ہادی سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کی ایک زینت ہے،
قرآن کی زینت سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کی ایک بشارت ہے،
اور قرآن کی بشارت سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کی ایک حجت ہے،
اور نبیؐ کے بعد حجت سورة القدر ہے۔
پھر فرمایا:
یہ انسان کا بہترین دوست ہے،
اس قرض ادا ہوتے ہیں،
دین بلند اور عظیم ہوتا ہے،
کامیابیاں ظاہر ہوتی ہیں،
عمرطولانی ہوتی ہے،
حالت بہتر ہوتی ہے اور جو شخص کثرت سے اس سورہ کی تلاوت کریگا تو وہ شہدا اور صدیقین کے زمرے میں اللہ تعالٰی سے ملاقات کریگا۔

8⃣ منافق کا علاج
جمعہ کے دن یہ سورہ مشک و زعفران سے چینی کی پلیٹ پر لکھ کر آبِ زمزم یا آبِ باراں سے دھو کر وہ پانی پی لیں۔
ان شاء اللہ پانی پینے والا ہرگز منافق نہیں ہو گا۔

9⃣ دردِجگر کا علاج
مٹی کے نٸے برتن میں اس سورہ کو لکھیں، لکھنے والا نماز کا پابند ہو اور باوضو لکھیں۔
بارش کے پانی سے دھو کر اس میں تھوڑی سی چینی ملا لیں اور سات دن یہ پانی درد جگر والے کو پلاٸیں ان شاء اللہ شفا ہو گی۔

🔟 بلغم کا علاج
روغنِ گل لیں اس میں تھوڑا سا عورت کا دودھ ملا لیں (جس عورت کے لڑکا ہو) پھر اول گیارہ مرتبہ درود پڑھیں اور آخر بھی اور درميان میں 70 مرتبہ سورة القدر پڑھیں۔
پڑھنے والا وہ ہو جسکی بغیر مجبوری کے نماز قضا نہ ہوٸی ہو۔
پھر اس روغن کی صبح شام مالش کریں ان شاء اللہ شفا ہو گی۔

📚 بحوالہ۔
بحارالانوار۔جلد ٩٢
وساٸل الشیعہ۔ جلد٥
مجمع البیان۔ جلد١٠
صافی۔ جلد٥
ثواب الاعمال۔
امالی شیخ صدوق۔
قرآن کلِ شفا۔ جلد٥

انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]

https://t.me/islamwitheman/2064
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 ہفتہ (SATURDAY) 🌺

■ اذکار
1۔ یَارَبَّ الْعَالمَِیْن 100 مرتبہ۔
2۔ یَاغَنِیُّ 1060 مرتبہ۔
3۔ یاحی یاقیوم 1000 مرتبہ۔

■ دعا
ہفتہ کے دن کی دعا پڑھی جائے۔
https://t.me/islamwitheman/2065

■ زیارت
ہفتہ کا دن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب دن ہے۔ اس لئے ان کی زیارت پڑھی جائے۔
https://t.me/islamwitheman/2066

اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم۔

⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 عالمِ برزخ 🌸

لغوی اعتبار سے ہر اس چیز کو جو دو چیزوں کے درمیان حاجب و حائل ھو برزخ کہا جاتا ھے۔
ارشاد قدرت ھے؛ "بینھما برزخ لا یبغیان" ان ہر دو دریاؤں کے درمیان ایک حد فاصل ھے جس کی وجہ سے ایک دوسرے پر نہیں چڑھتا۔
اسی مناسبت سے موجودہ زندگی اور آخرت والی زندگی کے درمیان جو زمان حائل ھے۔ یعنی موت سے لے کر قیامت تک جو درمیانی زمانہ ھے، اسے اصطلاح شریعت میں برزخ کہا جاتا ھے۔ بعض لوگ اس عالم کو "عالمِ مثال"، "عالمِ اشباح" وغیرہ سے بھی موسوم کرتے ھیں۔

عالمِ برزخ والا مرحلہ بہت ھی مشکل ھے۔ آئمہ طاہرین علیہم السلام نے اس سے بہت ھی ڈرایا ھے اور اس میں پیش آنے والے مصائب و شدائد سے نجات حاصل کرنے لیے اعمالِ صالح کا ذخیرہ جمع کرنے کی تاکید شدید فرمائی ھے۔
امامِ صادق علیہ السلام فرماتے ھیں:
"بخدا مجھے تمہارے متعلق جس قدر خوف و ہراس ہے وہ عالمِ برزخ ہی کے متعلق ہے لیکن جب قیامت کا دن ھو گا اور معاملہ ھمارے ھاتھ میں ھو گا تو اس وقت ھم تمہاری شفاعت کرنے کے سب سے زیادہ حقدار ھیں۔"
(حق الیقین از علامہ سید عبداللہ شبر)

امام علیہ السلام فرماتے ھیں: ہاں البتہ خدا کی قسم مجھے تمہارے متعلق اگر خوف ھے تو وہ بززخ کا ھے۔ راوی نے عرض کیا؛ آقا وہ برزخ کیا ھے؟ فرمایا؛ "القبر منذ موتہ الی یوم القیامة" وہ موت سے لے کر قیامت تک قبر والا اور درمیانی زمانہ ھے۔ جیسے کہ ارشادِ رب العزت ھے: "ومن ورائھم برزخ الی یوم یبعثون" ان کے پیچھے عالمِ برزخ ھے یوم حشر تک۔

🔷 عالم برزخ کے چند احوال
جب انسان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر جاتی ھے تو وہ میت کے ساتھ ساتھ رھتی ھے۔ جب میت کو دفن کر دیا جاتا ھے تو اسی جسم میں دوبارہ اس کی روح کو داخل کیا جاتا ھے ۔۔ اور خدا کے مقرر کردہ دو فرشتے جن کے صفاتی نام منکر و نکیر ھیں جو انتہائی ھولناک اور قبیح النظر شکل و صورت رکھتے ھیں اور ان کی آواز بجلی کی کڑک کی طرح تند و تیز ہوتی ھے قبر میں سوال و جواب کے لیے داخل ھوتے ھیں۔ کچھ روایات میں یہ ھے کہ مومن و متقی کی قبر میں جو فرشتے آتے ھیں ان کے صفاتی نام "مبشر و نذیر" ھیں۔ جو بہت ھی خوش شکل، خوبصورت اور خوش آواز ھوتے ھیں جو آ کر مومن کو جنت الفردوس اور خوشنودی خدا کی بشارت دیتے ھیں۔
بہرحال جو شخص ان فرشتوں کے سوالات کے صحیح جوابات دے دے وہ اسے جنت کی بشارت دے کے چلے جاتے ھیں اور جو صحیح جوابات نہ دے سکے اسے شدید سزا و عتاب و عذاب دیتے ھیں۔ فشارِ قبر اس کے علاوہ ھے۔ اس کے بعد وہ فرشتے چلے جاتے ھیں اور انسان دوبارہ مر جاتا ھے۔ اب اس کا جسم تو وہیں قبر میں رہ جاتا ھے۔ البتہ روح عالمِ برزخ میں منعم یا معذب رہتی ھے۔

ارواح کو عالمِ برزخ میں مثالی اجسام میں رکھ کر جزا و سزا دی جاتی ھے۔ مومنین کی روحیں وادیِ السلام میں عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتی ھیں اور کفار و مشرکین اور نواصب و خوارج کی ارواح وادیِ برھوت میں مبتلائے عذاب و عقاب رھتی ھیں۔

دعا ھے کہ پروردگار عالم ھمارے مرحومین کو عالم برزخ میں وادی السلام میں جگہ نصیب فرمائے۔ ان کی مشکلات دور فرمائے اور ان کی مغفرت فرما کے ان کے درجات بلند سے بلند تر فرمائے۔ الہیٰ آمین۔

https://t.me/islamwitheman/2046
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خاکِ شفا کے فوائد 🌹

امامِ مظلوم مولا حسین علیہ السلام کی قبرِ مبارک کی خاک میں سواٸے موت کے ہر تکليف اور مرض کیلٸے شفا ہے۔ اس میں ہر بلا و مصیبت سے امان اور ہر خوف و خطر سے تحفظ کی تاثیر ہے۔
چند روایات درج ہیں:

1⃣ السید نعمت اللہ جزاٸری
محدث جلیل القدر آقا السید نعمت اللہ جزاٸری نے حصول علم کیلٸے بڑی زحمت اٹھاٸی اور بہت تکالیف برداشت کیں۔
آغازِ تعليم میں چونکہ ان میں چراغ کے خریدنے کی سکت نہ تھی لہذا وہ چاند کی چاندنی میں بیٹھ کر لکھتے پڑھتے تھے۔ چاندنی میں بیٹھ کر اتنا زیادہ لکھنے پڑھنے کے نتجے میں انکی آنکھوں کی بیناٸی کمزور ہو گٸی۔
چنانچہ وہ اپنی بیناٸی کی بحالی کیلٸے امام حسین علیہ السلام کی قبر شریف کی خاک اور عراق میں واقع دیگر آٸمہ معصومین علیہ السلام کی قبور کی خاک بطور سرمہ استعمال فرماتے تھے۔
پس اس خاک کی برکت سے انکی آنکھیں ٹھیک ہو گٸیں۔

2⃣ جنت کی حوریں
جنت کی حوریں جب دیکھتی ہیں کہ کوٸی فرشتہ کسی مقصد سے زمین پر جا رہا ہے تو وہ اس سے عرض کرتی ہیں کہ ان کیلٸے قبرِ امام حسین علیہ السلام سے خاک شفا اور تسبیح بطور سوغات لے کر آٸے۔

3⃣ امام علی رضاعلیہ السلام کاتحفہ
روایات میں ہے کہ شخص نے کہا:
مولا امام علی رضا علیہ السلام نے میرے لٸے خراسان سے کچھ چیزیں ایک پوٹلی میں باندھ کر بھیجیں، میں نے اسے کھولا تو اس سے کچھ خاک نکلی تب میں نے اسے لیکر آنے والے آدمی سے پوچھا کہ یہ کیسی خاک ہے؟
اس نے کہا کہ یہ امام حسین علیہ السلام کی قبر شریف کی خاک ہے۔
امام علی رضا علیہ السلام جب بھی کسی کی طرف کوٸی چیز یا کپڑا وغیرہ بھیجتے تو یہ خاک شفا بھی اسکے ساتھ رکھ دیتے تھے اور فرماتے:
اللہ تعالی کے اذن و مشیت سے یہ خاک بلاٶں سے امان کا ذریعہ ہے۔

4⃣ خاک شفا اور عقیدہ
عبداللہ ابن یعفور نے مولا امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کی کہ ایک شخص امام حسین علیہ السلام کی قبر سے خاک اٹھاتا ہے تو اسے اس سے برکت حاصل ہوتی ہے، لیکن ایک دوسرا شخص وہاں سے خاک اٹھاتا ہے تو اسے اس کچھ بھی نفع و برکت حاصل نہیں ہوتی؟
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
کہ بات یوں نہیں ہے بخدا جو بھی شخص یہ خاک اٹھاٸے اور یہ عقیدہ رکھے کہ یہ اسے نفع دے گی تو اس کو ضرور نفع و برکت حاصل ہوتی ہے۔

5⃣ خاکِ شفا کی تاثیر
ابو حمزہ ثمالی نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کی کہ میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے بعض ساتھی امام حسین علیہ السلام کی قبر مبارک سے خاک اٹھاتے ہیں اور اس سے شفا حاصل کرتے ہیں، آیا اس خاک میں شفا کی تاثیر رکھی گٸی ہے؟
امام علیہ السلام نے فرمایا:
امام حسین علیہ السلام کی قبرِ اطہر کے 4 میل کے داٸرے کی خاک سے شفا حاصل ہو سکتی ہے۔
اور اسی طرح ہمارے جدِبزگوار حضرت رسول خدا ﷺ کی قبر شریف کی خاک،
امام حسین علیہ السلام،
امام زین العابدین علیہ السلام اور امام محمد باقر علیہ السلام کی قبور کی خاک میں بھی یہی تاثیر شفا موجود ہے۔

6⃣ خاکِ شفاکا اثرزاٸل ہونا
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
خاکِ شفا کی کوٸی اور چیز برابری نہیں کر سکتی، اسے ناپاک جگہ یا برتن میں نہ رکھا جاٸے کہ اس طرح خاکِ شفا کا اثر زاٸل ہو جاتا ہے۔

7⃣ شفا کا یقین رکھنا
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
بہت لوگ ایسے ہیں جو خاک کو شفا کی خاطر استعمال تو کرتے ہیں لیکن اس بات پر انہیں بہت کم یقین ہوتا ہے اور اگر کسی کو یقين ہو جاٸے کہ اس خاک میں شفا ہے تو وہ اس کیلٸے کافی ہے اور اسے کسی اور دوا کی حاجت نہیں رہتی۔

8⃣ کافرجنات اثرزاٸل کردیتے ہیں
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
اس خاک شفا کے اثر کو وہ کافر جنات اثر زاٸل کر دیتے ہیں جو خود کو اس سے مس کر لیتے ہیں،
اس خاک کو جس چیز پر رکھا جاٸے وہ اسے سونگھتے ہیں جس سے اسکی پاکیزہ خوشبو ختم ہو جاتی ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ کافر جنات انسانوں پر حسد کرتے ہیں،
جب بھی کوٸی شخص خاک اٹھاتا ہے تو وہ کافر جنات خود کو اس سے مس کرنے کیلٸے اکٹھے ہو جاتے ہیں کہ جنکی تعداد کو سواٸے اللہ تعالی کے کوٸی نہیں جانتا، حالانکہ فرشتے ان کو روضہ پاک کے قریب آنے سے روکتے رہتے ہیں۔
پس اگر یہ خاک ان کافر جنات کے مس کر لینے سے محفوظ رہ جاٸے تو جس بیماری کے علاج میں اسے کام میں لایا جاٸے اس سے ضرور شفا حاصل ہو گی۔

9⃣ خاک شفا کو چھپانا
جب خاک شفا کو امام حسین علیہ السلام کی قبرمبارک سے اٹھایا جاٸے تو اسے چھپاٸے رکھیں اور اس پر اللہ تعالی کا نام زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔
کچھ لوگ اس خاک کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے اور بعض لوگ جانوروں پر لادے ہوٸے بورے میں یا کسی ایسے برتن میں رکھ دیتے ہیں جس کو ناپاک ہاتھ لگتے رہتے ہیں۔
پس کیونکر ایسے شخص کو اس سے شفا ملے گی جو اس کا جاٸز احترام نہیں کرتا۔
جو چیز اس کیلٸے فائدہ مند ہے اس کو معمولی سمجھے تو وہ اپنے عمل کو فاسد کر دیتا ہے۔

📚 بحوالہ۔
مفاتیح الجنان۔

انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 اتوار (SUNDAY) 🌹

■ اذکار
1۔ یا ذالجلال والاکرام 100 مرتبہ
2۔ یا فتاح 489 مرتبہ
3۔ ایاک نعبد وایاک نستعین 1000 مرتبہ

■ دعا
اتوار کے دن کی دعا پڑھی جائے۔ دعا پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2069

■ زیارت
اتوار کا دن حضرت امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمةالزھراء سلام اللہ علیہا سے منسوب ہے۔ اس لئے ان حضرات کی زیارت پڑھی جائے۔ زیارت پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2070

اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم۔

⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 سوموار (MONDAY) 🌸

■ اذکار
ِ1۔ یَا قَاضِیٓ الْحَاجَاتْ 100 مرتبہ
2۔ یَا لَِطیْفُ 129 مرتبہ
3۔ سبحان اللہ والحمد لله 1000 مرتبہ

■ دعا
سوموار کے دن کی دعا پڑھی جائے۔ دعا پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2071

■ زیارت
یہ دن حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب ہے اسلئے ان حضرات کی زیارت پڑھی جائے۔ زیارت پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2072

اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم۔

⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
*🛑 انٹر نیٹ کی مفت فراہمی؟ 🛑*

*🎯 سوال: کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ سوشل نیٹ ورک کی سائٹس، آپ کو اپنی خدمات مفت میں کیوں دیتی ہیں؟:*


*⬅ جب آپ کو کسی سامان کی قیمت نا دینا پڑے تو جان لیجیئے گا کہ سامان وہ نہیں جو آپ کو مل رہا ہے، بلکہ سامان آپ ہیں جسے خریدا جا رہا ہے۔* اس معاملے کو سمجھیئے، توجہ دیجیئے اور خوب غور کیجیئے۔ مثال:

*⬅ موبائیل ٹیلی فون اس دنیا میں اٹھائی جانے والی ہلکی ترین چیز ہو سکتی ہے مگرہو سکتا ہے آخرت میں یہ اٹھائی جانے والی سب سے بھاری اور سخت چیز ہو۔* پس کچھ اور نا کیجیئے صرف اس کا استعمال ہی اچھا کرنا شروع کر دیجیئے۔

*⬅ گوگل، فیس بک، ٹویٹر، واٹساپ اور اسی قبیل کے دیگر پروگرام ایسے گہرے سمندر ہیں جن میں بڑے بڑے قد آور لوگوں کے اخلاق گر کر ڈوب گئے۔* اور جن کے اخلاق ڈوبے وہ صرف نوجوان ہی نہیں، کچھ اچھی خاصی عمروں والے بھی تھے۔

*⬅ اس سمندر کی موجیں لوگوں کی زندگی سے حیاء کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں۔ اس سمندر میں بہت سی مخلوق ہلاک ہوئی ہے۔*

*⬅ اگرآپ کواس ہلاکت سے بچنا ہے تو بہت احتیاط کرنا ہوگی۔ ان چیزوں کے درمیان میں شہد کی مکھی کی طرح رہنا ہوگا، اگر رُکنا تو اچھے اچھے صفحات پر، جن سے پہلے آپ کو فائدہ ملے اور بعد میں آپ کے توسط سے دوسروں کو۔*

*⬅ ان چیزوں میں مکھی کی طرح نا بن کے رہیں، جو ہر اچھی اور بری چیز پر ٹھہرتی ہے۔ ایک جگہ کی بیماریاں دوسری جگہ ایسے لیجاتی ہے کہ کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا۔*

*⬅ انٹرنیٹ بہت بڑا بازار ہے، یہاں کوئی بھی اپنا سامان مفت بانٹنے کیلیئے نہیں بیٹھا ہوا۔ ہر کوئی اپنے مال کے بدلے میں آپ سے کوئی چیز لے رہا ہے۔*

*☝🏻ان میں سے کچھ تو اپنے مال کے بدلے میں آپ کا اخلاق خراب کرنا چاہتے ہیں۔*

*☝🏻کچھ اپنے مال کے بدلے میں آپ کے دل میں شک و شبہ کا بیج ڈالنا چاہتے ہیں۔*

انٹرنیٹ پر کچھ بھی خریدنے سے پہلے پڑتال کر لیجیئے گا کہ بدلے میں آپ سے کیا لیا جا رہا ہے۔

*🚫 خبردار: نا معلوم لنک کھولنے میں بھی احتیاط کیجیئے کیونکہ ان میں سے کچھ ہی خیر ہوتے ہیں، زیادہ تر شر، ہیکر، بردبادی اور تباہی کا ہی کام کرتے ہیں۔*

*🚫 خبردار: جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے سے باز رہیں ، غلط چیزوں کی کاپی پیسٹ سے دور رہیں ۔ جان لیں کہ یہ والی تجارت نیکی بھی ہو سکتی ہے اور برائی بھی۔ نیٹ سے سامان پرکھ کرلیں کہ جسے آگے پھیلانے جا رہے ہو وہ کس قبیل کی ہے۔ کیونکہ لینے والا وہ چیز اب آپ کے نام اور پہچان سے خریدے گا۔*

*⬅ کہیں تبصرہ یا کمنٹ پیش کرنے سے قبل دیکھ لیں کہ معاملہ اللہ کی ناراضگی والا تو نہیں۔*
نا ہی کسی کی شخصیت کا تصور اس کی تحریروں کے مطابق باندھ لیں۔
کیونکہ:
*🎯 لوگ اپنے چہروں پر پردہ چڑھا کر رکھتے ہیں۔*
*🎯 تصویریں ایڈیٹ کر کے پیش کرتے ہیں*
*🎯 باتیں بنا بنا کر پیش کرتے ہیں۔*
*🎯 اخلاق کو مٹھاس میں گھول کر دکھاتے ہیں۔*
*🎯 جھوٹ پر سچ کی ملمع کاری کرتے ہیں۔*
*🎯 رواداری اور اخلاقیات کا چورن ڈالتے ہیں۔*

*🛑 ایک بات ذہن میں بٹھا لیں :🛑*

*🔔اِدھرآپ لکھتے ہیں ، اُدھر آپ کے فرشتے لکھتے ہیں۔ اور دونوں کے اوپر اللہ ہے جو سب دیکھ رہا ہے اور ہر چیز کا حساب رکھ رہا ہے۔*

*🛑 جو بات سب سے زیادہ ڈراتی ہے وہ انٹرنیٹ کے سمندر میں حرام کا دیکھنا،* فسق و فجور کا مشاہدہ کرنا اور راہ راست سے انحراف کرتی چیزوں میں پڑ جانا ہے۔

*✅ اگر آپ کو لگے کہ آپ غلط نہیں کر رہےتو پھر خود بھی مستفید ہوں اور دوسروں کو بھی فائدہ دیں۔*

*☝🏻 اور اگر آپ کو لگے کہ آپ کچھ غلط کر رہے ہیں تو پھر اس سے دور بھاگیں ، بالکل ایسے جیسے کوئی. خونخوار جانور کو دیکھ کر بھاگ. ۔

*یہ ذہن میں رکھیں کہ آپ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں نا کہ انٹرنیٹ آپ کو استعمال کر رہا ہے۔*
اللہ رب العزت ہمیں ہدایت دیئے رکھے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 منگل (TUESDAY) 🌼

■ اذکار
1۔ یا ارحم الراحمین 100 مرتبہ۔
2۔ یا قابض 903 مرتبہ۔
3۔ یا اللہ یا رحمان 1000 مرتبہ۔

■ دعا
منگل کے دن کی دعا پڑھی جائے۔ دعا پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2076

■ زیارت
منگل کا دن امام زین العابدین علیہ السلام، امام محمد باقر علیہ السلام اور امام جعفر صادق علیہ السلام سے منسوب ہے۔ اس لئے ان حضرات کی زیارت پڑھی جائے۔ زیارت پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2077

اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم۔

⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 حضرت معصومۂ قُمؑ 🌼

آپ کا اسم مبارک فاطمہ ہے۔ آپ کا مشہور لقب معصومہ ہے۔ آپ کے پدر بزرگوار شیعوں کے ساتویں امام حضرت موسٰیؑ بن جعفرؑ ہیں۔ آپ کی مادر گرامی حضرت نجمہ خاتون ہیں اور یہی بزرگوار خاتون آٹھویں امام کی بھی والدہ محترمہ ہیں۔ بس اسیوجہ سے حضرت معصومہؑ اور امام رضاؑ ایک ماں سے ہیں۔

آپ کی ولادت باسعادت اول ذیقعدہ سال ۱۲۳ھجری قمری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔
ابھی زیادہ دن نہ گزرے تھے کہ بچپنے ہی میں آپ اپنے شفیق باپ کی شفقت سے محروم ہوگئیں۔ آپ کے والد کی شہادت، ہارون کے قید خانہٴ بغداد میں ہوئی۔
باپ کی شہادت کے بعد آپ اپنے عزیز بھائی حضرت امام علی رضاؑ کی آغوش تربیت میں آگئیں۔

۲۰۰ ہجری میں مامون عباسی کے بے حد اصرار اوردھمکیوں کی وجہ سے امامؑ سفر کرنے پر مجبور ہوئے امامؑ نے خراسان کے اس سفر میں اپنے عزیزوں میں سے کسی ایک کو بھی اپنے ہمراہ نہ لیا۔
امامؑ کی ہجرت کے ایک سال بعد بھائی کے دیدار کے شوق میں اور رسالت زینبی اور پیام ولایت کی ادائیگی کیلئے آپؑ نے بھی وطن کو الوداع کہا اور اپنے کچھ بھائیوں اور بھتیجوں کے ساتھ جانب خراسان روانہ ہوئیں۔
ہر شہر اور ہرمحلے میں آپ کا والہانہ استقبال ہو رہا تھا، یہی وہ وقت تھا کہ جب آپ اپنی پھوپھی حضرت زینبؑ کی سیرت پر عمل کرکے مظلومیت کے پیغام اور اپنے بھائی کی غربت مومنین اور مسلمانوں تک پہنچا رہی تھیں اور اپنی و اہلبیت کی مخالفت کا اظہار بنی عباس کی فریبی حکومت سے کررہی تھیں، یہی وجہ تھی کہ جب آپ کا قافلہ شہر ساوہ پہنچا تو کچھ دشمنان اہلبیتؑ جن کے سروں پر حکومت کا ہاتھ تھا راستے میں حائل ہوگئے اور حضرت معصومہؑ کے کاروان سے ان بدکرداروں نے جنگ شروع کردی۔ نتیجتاً کاروان کے تمام مردوں نے جام شہادت نوش فرمایا۔ یہاں تک کہ ایک روایت کے مطابق حضرت معصومہؑ کو بھی زہر دیا گیا۔
بہر کیف حضرت معصومہؑ اس عظیم غم کے اثر سے یا زہر جفا کی وجہ سے بیمار ہوگئیں اب حالت یہ تھی کہ خراسان کے سفر کو جاری و ساری رکھنا ناممکن ہو گیا لہٰذا شہر ساوہ سے شہر قم کا قصد کیا اور آپ نے پوچھا اس شہر (ساوہ) سے شہر قم کا کتنا فاصلہ ہے۔ اس دوری کو لوگوں نے آپ کو بتایا تو اس وقت آپ نے فرمایا: مجھے قم لے چلو اسلئے کہ میں نے اپنے والد محترم سے سنا ہے کہ انھوں نے فرمایا:
شہر قم ہمارے شیعوں کا مرکز ہے۔
اس مسرت بخش خبر سے مطلع ہوتے ہی بزرگان قم کے درمیان ایک خوشی کی لہر سی دوڑ گئی اور وہ سب کے سب آپ کے استقبال میں دوڑ پڑے۔ موسٰی بن خزرج جو کہ اشعری خاندان کے بزرگ تھے انھوں نے آپ کی مہار ناقہ کو آگے بڑھ کر تھام لیا اور بہت سے لوگ جو سوار اور پیادہ تھے پروانوں کی طرح اس کاروان کے ارد گرد چلنے لگے۔ ۲۳ربیع الاول سال ۲۰۱ ہجری وہ عظیم الشان تاریخ تھی جب آپ کے مقدس قدم قم کی سرزمین پر آئے۔ پھر اس محلّے میں جسے آج کل میدان میر کے نام سے یاد کیا جاتاہے حضرت کی سواری موسٰی بن خزرج کے گھر کے سامنے بیٹھ گئی نتیجتاً آپ کی میزبانی کا عظیم شرف موسٰی بن خزرج کو مل گیا۔
اس عظیم ہستی نے صرف سترہ(۱۷) دن اس شہر میں زندگی گزاری اور ان ایام میں آپ اپنے خدا سے راز ونیاز کی باتیں کرتیں اور اس کی عبادت میں مشغول رہیں۔
معصومہؑ کی جائے عبادت اور قیامگاہ مدرسہ ستیہ جو آج کل ”بیت النور“ کے نام سے مشہور ہے جو اب معصومہؑ کے عقیدتمندوں کی زیارتگاہ بنی ہوئی ہے۔
آخر کار روز دہم ربیع الثانی اور ایک قول کے مطابق(دوازدہم ربیع الثانی) ۲۰۱ ھ قبل اس کے آپ کی چشم مبارک برادر عزیز کے چہرہ منور کی زیارت کرتی، غریب الوطنی میں بہت زیادہ غم اندوہ دیکھنے کے بعد بند ہوگئیں۔
قم کی سر زمین آپ کے غم میں ماتم کدہ بن گئی۔ قم کے لوگوں نے کافی عزت واحترام کے ساتھ آپ کی تشییع جنازہ باغ بابلان جو کہ اس وقت شہر سے باہر تھا وہاں آپ کی قبر اطہر آمادہ کی گئی۔ اب جو سب سے بڑی مشکل اہل قم کے لئے تھی وہ یہ کہ ایسا کون باکمال شخص ہو سکتا ہے جو آپ کے جسم اطہر کو سپرد لحد کرے ابھی اہل قم اس مشکل کاحل سوچ ہی رہے تھے کہ ناگاہ دوسوار جو نقاب پوش تھے قبلہ کی جانب سے نظر آنے لگے اور بہت بڑی سرعت کے ساتھ وہ مجمع کے قریب آئے نماز پڑھنے کے بعد ان میں سے ایک بزرگوار قبر میں اترے اور دوسرے بزرگوار نے جسم اطہر کو اٹھایا اور اس قبر میں اترے ہوئے بزرگوار کے حوالے کیا تا کہ اس نورانی پیکر کو سپرد خاک کریں۔
یہ دو شخصیتیں جو ابھی کچھ دیر پہلے آئیں تھیں انھوں نے تمام مراسم بنحوِ احسن انجام دیکر اور کسی سے کچھ کہے بغیر واپس روانہ ہوگئیں۔ یہ دو شخصیتیں حجت پروردگار تھیں یعنی امام رضاؑ اور حضرت امام جوادؑ تھے کیونکہ معصومہ کی تجہیز وتکفین ایک معصوم ہی انجام دیتا ہے، تاریخ میں ایسی مثالیں موجود ہیں مثلاً حضرت زہراءؑ کے جسم اطہرکی تجہیز وتدفین حضرت علیؑ کے ہاتھوں انجام پائی، اسی طرح حضرت مریم سلام اللہ علیہا کو حضرت عیسٰیؑ نے بنفس نفیس غسل دیا۔
حضرت معصومہؑ کے جسم اطہر
کی تدفین کے بعد موسٰی بن خزرج نے ایک حصیری سائبان آپکی قبر اطہر پر ڈال دیا۔ اس کیبعد حضرت زینب جو امام جوادؑ کی اولاد میں سے تھیں انھوں نے ۲۵۶ھ میں پہلا گنبد اپنی عظیم پھوپھی کی قبر اطہر کے لئے تعمیر کروایا۔
اسی علامت کی وجہ سے اس عظیم خاتون کی تربت پاک محبان اہلبیتؑ کے لئے قبلہ ہوگئی جہاں نماز مودت ادا کرنے کے لئے محبان اہلبیتؑ جوق در جوق آنے لگے۔ عاشقان ولایت وامامت کے لئے یہ بارگاہ دارالشفاء ہوگئی جس میں مضطرب دلوں کو سکون ملنے لگا۔ مشکل کشاء کی بیٹی لوگوں کی بڑی بڑی مشکلوں کی مشکل کشائی کرتی رہیں اور نا امیدوں کے لئے مرکز امید بن گئیں.

بشکریہ الحسنین سائٹ

https://t.me/islamwitheman/2094
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌸 معصومۂ قُمؑ کی زیارت 🌸

دعا اور زیارت گوشہ تنہائی سے پر کھول کر لقاءاللہ تک عروج کرنے کا نام ہے۔ خالص معنویت کے شفاف چشمے کے آب خوشگوار سے بھرا ہوا شفاف جام ہے اور حضرت معصومہ کے حرم کی زیارت زمانے کی غبار آلود فضا میں امید کی کرن ہے، غفلت اور بے خبری کے بھنور میں غوطہ کھانے والی روح کی فریاد ہے اور بہشت کے بوستانوں سے اٹھی ہوئی فرح بخش نسیم ہے۔

حضرت فاطمہ معصومہؑ کے مرقد منور کی زیارت انسان کو خود اعتمادی کا درس دیتی ہے، ناامیدی کی گرداب میں ڈوبنے سے بچا دیتی ہے اور اس کو مزید ہمت و محنت کی دعوت دیتی ہے۔ کریمہ اہلبیتؑ کے مزار کی زیارت موجب بنتی ہے کہ زائر خود کو خداوند صمد کے سامنے نیازمند اور محتاج پائے، خدا کے سامنے خضوع و خشوع اختیار کرے، غرور و تکبر کی سواری کہ جو تمام بدبختیوں اور شقاوتوں کا موجب ہے، سے نیچے اتر آئے اور حضرت معصومہؑ کو اپنے اور خدا کے درمیان واسطہ قرار دے۔ اسیوجہ سے آپؑ کی زیارت کے لئے عظیم انعامات کا وعدہ دیا گیا ہے۔

حضرت معصومہؑ کی زیارت کے سلسلے میں آئمہ معصومینؑ سے متعدد احادیث و روایات نقل ہوئی ہیں۔

1ـ قم کے نامور محدث (سعد ابن سعد) کہتے ہیں کہ میں امام رضاؑ کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو امام ہشتمؑ نے مجھ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
"اے سعد! ہماری ایک قبر تمہارے ہاں ہے۔ میں نے عرض کیا؛ میری جان آپ پر فدا ہو کیا آپ فاطمہؑ بنت موسٰیؑ بن جعفرؑ کے مزار کی بات کر رہے ہیں؟
فرمایا: "من زارها فله الجنّة۔"
ترجمہ:
"جو شخص ان کی زیارت کرے، اس کے لئے بہشت ہے۔"(1)

2ـ حضرت امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
"من زارها عارفاً بحقّها فله الجنة۔"
ترجمہ:
"جو کوئی ان کی زیارت کرے اور ان کے حق کی معرفت رکهتا ہو اس پر جنت واجب ہے"۔
اور ایک اور حدیث میں ہے کہ:
"ان کی زیارت بہشت کے ہم پلہ ہے"۔(2)

3۔ نیز فرمایا:
"انّ زيارتها تعدل الجنّة۔"
ترجمہ:
"بتحقیق ان کی زیارت جنت کے برابر ہے۔"

4۔ امام رضاؑ نے فرمایا:
"من زار المعصومة عارفاً بحقّها فله الجنّة۔"
ترجمہ:
"جو شخص از روئے معرفت آپ کی زیارت کرے اس کا انعام جنت ہے۔"(3)

 5۔ نیز فرمایا:
"من زار المعصومة بقم کمن زارنی۔"
ترجمہ:
"جو شخص قم میں حضرت معصومہؑ کی زیارت کرے، گویا اس نے میری زیارت کی ہے۔"

6ـ ابن الرضا امام محمد تقی الجوادؑ نے فرمایا:
"من زار قبر عمّتی بقم فله الجنة۔"
ترجمہ:
"جو شخص قم میں میری پھوپھی کی زیارت کرے بہشت اس پر واجب ہے۔"(4)

7۔ ایک مؤمن امام رضاؑ کی زیارت کے لئے مشہد گیا اور وہاں سے کربلا روانہ ہوا اور ہمدان کے راستے کربلا چلا گیا۔ سفر کے دوران اس نے خواب میں امام رضاؑ کی زیارت کی اور امام رضاؑ نے فرمایا:
"کیا ہوتا اگر تم سفر کے دوران قم سے گذرتے اور میری ہمشیرہ کی زیارت کرتے۔"

8۔ مولی حیدر خوانساری لکهتے ہیں: روایت ہے کہ امام رضاؑ نے فرمایا:
"جو شخص میری زیارت کے لئے نہ آ سکے رے میں میرے بهائی (حمزه) کی زیارت کرے یا قم میں میری ہمشیره معصومہ کی زیارت کرے اس کو میری زیارت کا ثواب ملے گا۔"(5)

🔷 احادیث کی مختصر شرح و تفصیل:
گو کہ یہ ساری احادیث حضرت معصومہؑ کی عظمت کی دلیل ہیں مگر ان روایات میں بعض نکات قابل تشریح ہیں جیسے:
جنت کا واجب ہونا، جنت کے برابر ہونا، بہشت کا مالک ہو جانا، اور ان کی زیارت کا حضرت رضاؑ کی زیارت کے برابر ہونا اور حضرت امام رضاؑ کا اس شیعہ بهائی سے باز خواست کرنا، جس نے حضرت معصومہؑ کی زیارت نہیں کی تهی۔

حضرت معصومہؑ کی زیارت کی سفارش صرف ایک امام نے نہیں فرمائی ہے بلکہ تین اماموں نے ان کی زیارت کی سفارش فرمائی ہے۔ امام صادقؑ، امام رضاؑ و امام جوادؑ۔
اور دلچسپ امر یہ کہ امام صادقؑ نے حضرت معصومهؑ کی ولادت باسعادت سے بہت پہلے بلکہ آپؑ کے والد امام کاظمؑ کی ولادت سے بهی پہلے ان کی زیارت کی سفارش فرمائی ہے۔

دوسرا دلچسپ نکتہ پانچویں روایت میں ہے جس میں حضرت معصومہؑ کی زیارت امام رضاؑ کی زیارت کے ہم پلہ قرار دیا گیا ہے۔

زید شحّام نے امام صادقؑ سے سوال کیا: "یابن رسول الله جس شخص نے آپ میں سے کسی ایک کی زیارت کی اس کی جزا کیا ہے؟
امام علیہ السلام نے فرمایا:
"جس نے ہم میں سے کسی ایک کی زیارت کی:
 "کمن زار رسول الله(ص)"
وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے رسول خدا صلی الله و علیہ و آلہ کی زیارت کی ہو"۔

 چنانچہ جس نے سیده معصومہؑ کی زیارت کی در حقیقت اس نے رسول خدا (ص) کی زیارت کی ہے۔

📚 حوالہ جات:
(1) ثواب الأعمال۔ عيون اخبار الرضاؑ۔ عوالم العلوم، ج 21، ص 353 نقل از اسنى المطالب، ص49 تا ص51۔
(2) بحار، ج48، ص308۔
(3) عیون اخبارالرضاؑ
(4) كامل الزيارة۔
(5) زبدة التصانيف، ج6، ص 159۔ بحوالہ كريمہ اہل بيت، ص 3۔

https://t.me/islamwitheman/2095
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕