ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔶 رحلت حضرت ابوطالبؑ 🔶

🔷 حضرت ابوطالبؑ نے ہجرت سے تین سال قبل بعثتِ رسولؐ کے دسویں سال رحلت فرمائی۔
ایک قول کی بناء پر وقت وفات آپ کا سنِ مبارک 81 برس تھا۔ آپ کی رحلت کے متعلق اور بھی تاریخیں بیان کی گئی ہیں جو یہ ہیں..
27 جمادی الاوّل، 29 رجب، 7 اور 18 ماہِ رمضان، 15 اور 17 شوال، 1 اور 10 ذوالعقد، 25، 26 ربیع الاول اور پہلی ذوالحجہ۔

🔷 نسب مبارک:
آپؑ کا اسمِ گرامی عمران ہے، آپؑ کے والد جناب عبدالمطلب اور والدہ جنابِ فاطمہ بنت عمرو ابن عائذ ہیں۔
جناب ابوطالبؑ، عبداللہ اور زبیر کے ‘‘اَبَوَینی" بھائی تھے، (یعنی آپ تینوں کے ماں اور باپ ایک ہی تھے) جبکہ دوسری اولادوں کی مائیں مختلف تھیں۔

🔷 جناب ابوطالبؑ کا ایمان:
علامہ مجلسیؒ فرماتے ہیں: تمام شیعوں کا جناب ابوطالبؑ کے اسلام اور ایمان پر اتفاق ہے۔ آپ نے کبھی بتوں کی پوجا نہیں کی۔ بلکہ جناب ابوطالبؑ حضرت ابراہیمؑ کے اوصیاء میں سے ایک ہیں، اور ان کا اسلام اور ایمان شیعوں میں مشہور ہے۔

🌹 شیخ صدوقؒ فرماتے ہیں؛ حدیث میں آیا ہے کہ جناب عبدالمطلب حجتِ خدا اور ابوطالبؑ ان کے وصی تھے۔ روایت کے بقول انبیاءؑ کی میراث ان کی یادگار جیسے حضرتِ موسٰیؑ کا عصا اور حضرت سلیمانؑ کی انگوٹھی اور اسیطرح کی دوسری چیزیں جناب عبدالمطلب اور پھر ابوطالبؑ کے سپرد کی گئیں۔ پھر آپؑ نے انہیں خاتم الانبیاءؑ کے سپرد کیا۔

🌹 ابن اثیر جزری شافعی کہتے ہیں:
ایمانِ ابوطالب پر اہلبیتؑ کا اجماع ہے اور اہلبیتؑ کا اجماع حجّت ہے۔

🌹 ایمانِ ابوطالبؑ پر بہت سی کتابیں تحریر کی گئی ہیں جن میں سب سے پہلی کتاب 620ھ کو تحریر کی گئی۔ اس وقت سے لے کر آج تک بہت سی کتابیں بہت سی زبانوں میں ایمانِ ابوطالبؑ اور عظمت و بزرگی پر چھاپی جا چکی ہیں، یہ بات اہلِ تحقیق سے پوشیدہ نہیں ہے۔

🌹 حضرت امام رضاؑ فرماتے ہیں
"جو اس بات پر اعتقاد رکھتا ہو کہ ابوطالبؑ حالت کفر میں اس دنیا سے گئے تو وہ کافر ہے۔"

🌹 پیغمبر اکرمؐ کی حمایت میں جنابِ ابوطالبؑ کے اشعار، ان کی رحلت کے وقت جنابِ امیرالمؤمنینؑ کے اشعار ان کی شان میں، مسجد الحرام میں پیغمبرؐ کی حمایت میں قریش سے مکالمہ، وقت رحلت آپ کے کلمات، طلب باران کے لئے آپؑ کا اندازِ دعا۔ یہ سب باتیں آپ کے صاحبِ ایمان ہونے پر ایسے ہی دلالت کرتی ہیں جیسے اصحاب کہف کے لئے۔

🌹 امیرالمؤمنینؑ نے آپ کی شان میں جو اشعار کہے وہ آپ کی جناب حمزہؑ پر افضلیت کے لئے کافی ہیں۔

🌹 اصبغ بن بناتہ کہتے ہیں:
امیرالمؤمنینؑ نے فرمایا:
"خدا کی قسم! میرے والد اور دادا عبدالمطلب اور ہاشم اور عبدمناف نے کبھی بتوں کی پرستش نہیں کی۔"

سوال کیا گیا کہ پھر کس کی عبادت کرتے تھے؟

آپؑ نے فرمایا:
کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے، دینِ ابراہیم پر تھے اور ان سے متمسک تھے۔

🌹 ابن ابی الحدید ان کی شان میں اس طرح اشعار کہتا نظر آتا ہے:
"اگر ابوطالب اور اس کا فرزند نہ ہوتا تو اسلام کے آثار نہ رہتے جیسے کہ اس وقت ہیں۔
ابوطالب نے مکہ میں پیغمبر اکرمؐ کی حمایت کی اور ان کے بیٹے نے مدینہ میں بے دریغ پیغمبر اکرمؐ کی حمایت اور دفاع کیا۔

🔷 پیغمبرؐ سوگ ابوطالبؑ میں:
جس وقت امیرالمومنینؑ نے پیغمبر اکرمؐ کو جناب ابوطالبؑ کی وفات کی خبر سنائی، آپؐ بہت زیادہ رنجیدہ ہو گئے، اور فرمایا:
"اے علیؑ! جاؤ ان کا غسل و کفن کرو، انہیں حنوط کرو اور جب چٹائی پر لٹا دو تو مجھے خبر دو"
جب علیؑ نے رسولؐ کے احکامات پر عمل کرلیا اور اپنے والدِ ماجد کے جسد مبارک کو چٹائی پر لٹا دیا اس کے بعد پیغمبرؐ کو اطلاع دی۔ پیغمبرؐ چچا کے جنازے پر تشریف لائے اور جیسے ہی ان کی نظر جناب ابوطالبؑ کی لاشِ مطہر پر پڑی آپؐ نے اپنے آپ کو لاش پر گرا دیا اور روتے ہوئے فرمایا:
"اے چچا آپ نے صلۂ رحم کیا، مہربانی کی اور جزاءِ خیر کو پایا۔ اے چچا آپ نے بچپن میں میری کفالت کی اور بڑے ہونے پر میری نصرت و حمایت فرمائی۔"
اس کے بعد لوگوں کی طرف رُخ کر کے فرمایا: "خدا کی قسم! میں اپنے چچا کو اذنِ شفاعت دیتا ہوں کہ جسے دیکھ کر بروزِ قیامت جن و انس تعجب کریں گے۔"

🌹 جنابِ ابوطالبؑ کی وفات کے بعد جبرائیلؑ نازل ہوئے اور پیغمبرؐ سے عرض کی "آپ کا یار و مونس اس دنیا سے چلا گیا اب آپ ہجرت کیجئے۔

🔷 جناب امیرالمومنینؑ نے اپنی حیاتِ طیبہ میں ہمیشہ جناب عبداللہ، جناب آمنہ اور جناب ابوطالبؑ کی نیابت میں حج کروائے۔
وقت شہادت اپنی اولاد کو بھی اس بات کی وصیت فرمائی کہ ان حضرات کی طرح سے نیابت میں حج کروائیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 جمعہ کے دن کی دعا 🌹

🔷 بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ¤
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ الاََوَّلِ قَبْلَ الْاِنْشائِ وَالْاِحْیائِ، وَالاَْخِرِ بَعْدَ فَنَائِ الْاَشْیائِ، الْعَلِیمِ الَّذِی لاَ یَنْسیٰ مَنْ ذَکَرَہُ، وَلاَ یَنْقُصُ مَنْ شَکَرَہُ، وَلاَ یَخِیبُ مَنْ دَعَاہُ، وَلاَ یَقْطَعُ رَجَائَ مَنْ رَجَاہُ۔
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲُشْھِدُکَ وَکَفی بِکَ شَھِیداً، وَٲُشْھِدُ جَمِیعَ مَلائِکَتِکَ وَسُکَّانَ سَمٰواتِکَ وَحَمَلَۃِ عَرْشِکَ، وَمَنْ بَعَثْتَ مِنْ أَنْبِیَائِکَ وَرُسُلِکَ، وَأَ نْشَٲْتَ مِنْ أَصْنَافِ خَلْقِکَ، أَنِّی أَشْھَدُ أَ نَّکَ أَ نْتَ اللّهُ لاَ إلہَ إلاَّ أَ نْتَ، وَحْدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ۔ وَلاَعَدِیلَ، وَلاَ خُلْفَ لِقَوْلِکَ وَلاَ تَبْدِیلَ، وَأَنَّ مُحَمَّداً صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ، أَدَّی مَا حَمَّلْتَہُ إلَی الْعِبَادِ، وَجَاھَدَ فِی اللّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَقَّ الْجِھَادِ۔ وَأَنَّہُ بَشَّرَ بِمَا ھُوَ حَقٌّ مِنَ الثَّوَابِ، وَأَ نْذَرَ بِمَا ھُوَ صِدْقٌ مِنَ الْعِقَابِ۔
اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنِی عَلیٰ دِینِکَ مَا أَحْیَیْتَنِی، وَلاَ تُزِغْ قَلْبِی بَعْدَ إذْ ھَدَیْتَنِی، وَھَبْ لِی مِنْ لَدُنْک رَحْمَۃً إنَّکَ أَنْتَ الْوَھَّابُ۔
صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ، وَاجْعَلْنِی مِنْ أَتْباعِہِ وَشِیعَتِہِ وَاحْشُرْنِی فِی زُمْرَتِہِ وَوَفِّقْنِی لاََِدَائِ فَرْضِ الْجُمُعَاتِ، وَمَا أَوْجَبْتَ عَلَیَّ فِیھا مِنَ الطَّاعَاتِ، وَقَسَمْتَ لاََِھْلِھَا مِنَ الْعَطَائِ فِی یَوْمِ الْجَزَائِ، إنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ۔

🔶 ترجمہ:
خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
حمد اس خد اکیلئے ہے جو ہستی و زندگی میں سب سے اول اور چیزوں کے فنا کے بعد سب سے آخر میں موجود ہوگا، وہ ایسا علم والا ہے جو اس کو یاد کرے اسے بھولتا نہیں جو شکر کرے اسے کمی نہیں آنے دیتا، پکارنے والے کو مایوس نہیں کرتا اور جو امید رکھے اس کی امید منقطع نہیں کرتا۔
خداوندا! میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیراگواہ ہونا کافی ہے اور میں تیرے تمام فرشتوں، آسمانوں کے رہنے والوں، حاملین عرش اور تیرے ان نبیوں اور رسولوں کو جنہیں تو نے بھیجا اور ہر قسم کی مخلوق جو تو نے پیدا کی، سبھی کوگواہ بنا کر شہادت دیتا ہوں کہ بے شک تو خدا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں۔ اور نہ برابر کا ہے اور تیرے قول میں اختلاف اور تبدیلی نہیں ہے اور شہادت دیتا ہوں کہ محمد تیرے عبد خاص اور تیرے رسول ہیں انہوں نے تیرے احکام تیرے بندوں تک پہنچائے اور تیری الوہیت کیلئے جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے تیرے ثواب کی بشارت دی جو حق ہے اور تیرے اس عذاب سے ڈرایا جو بجا ہے۔
خداوندا! جب تک مجھے زندہ رکھے اپنے دین پر قائم رکھنا اور ہدایت دینے کے بعد میرے دل کو ٹیڑھا نہ کرنا اور مجھے اپنی طرف سے رحمت عطا فرمانا بیشک تو بڑا عطا کرنے والا ہے۔
محمد(ص) وآل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور مجھے ان کے پیروکاروں اور شیعوں میں قرار دے۔ اور ان ہی کے گروہ کے ساتھ محشور فرما مجھے نماز ہائے جمعہ اور جو کچھ مجھ پر تو نے اس دن میں واجب کیا اسے ادا کرنے کی توفیق دے۔ اور روز قیامت جب اہل اطاعت پر تیری عنایت ہو تو مجھے بھی حصہ دے کہ تو صاحب اقتدار اور حکمت والا ہے۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، تیسری فصل، ص73۔

https://t.me/islamwitheman/2061
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 جمعہ کے دن کی زیارت 🌹

🔷 جمعہ: یہ حضرت صا حب الزمان (عج) کا دن ہے اور انہیں سے منسوب ہے اور یہ وہی دن ہے جس دن آپ ظہور فرمائیں گے آپ کی زیارت یہ ہے۔

🌹 زیارت حضرت صاحب الزمان (عج)
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ فِی ٲَرْضِہِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا عَیْنَ اللّهِ فِی خَلْقِہِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نُورَ اللّهِ الَّذِی یَھْتَدِی بِہِ الْمُھْتَدُونَ وَیُفَرَّجُ بِہِ عَنِ الْمُؤْمِنِینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْمُھَذَّبُ الْخائِفُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْوَلِیُّ النَّاصِحُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا سَفِینَۃَ النَّجاۃِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا عَیْنَ الْحَیَاۃِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ، صَلَّی اللّهُ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ عَجَّلَ اللّهُ لَکَ مَا وَعَدَکَ مِنَ النَّصْرِ وَظُھُورِ الْاَمْرِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ ٲَنَا مَوْلاکَ عَارِفٌ بِٲُولاَکَ وَٲُخْرَاکَ ٲَتَقَرَّبُ إلَی اللّهِ تَعَالَی بِکَ وَبِآلِ بَیْتِکَ وَٲَنْتَظِرُ ظُھُورَکَ وَظُھُورَ الْحَقِّ عَلَی یَدَیْکَ،
وَٲَسْٲَلُ اللّهَ ٲَنْ یُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ یَجْعَلَنِی مِنَ الْمُنْتَظِرِینَ لَکَ وَالتَّابِعِینَ وَالنَّاصِرِینَ لَکَ عَلَی ٲَعْدائِکَ وَالْمُسْتَشْھَدِینَ بَیْنَ یَدَیْکَ فِی جُمْلَۃِ ٲَوْلِیَائِکَ یَا مَوْلایَ یَا صَاحِبَ الزَّمَانِ،
صَلَواتُ اللّهِ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ،
ہذَا یَوْمُ الْجُمُعَۃِ وَھُوَ یَوْمُکَ الْمُتَوَقَّعُ فِیہِ ظُھُورُکَ وَالْفَرَجُ فِیہِ لِلْمُؤْمِنِینَ عَلَی یَدَیْکَ
وَقَتْلُ الْکافِرِینَ بِسَیْفِکَ،
وَٲَ نَا یَا مَوْلایَ فِیہِ ضَیْفُکَ وَجَارُکَ، وَٲَ نْتَ یَا مَوْلایَ کَرِیمٌ مِنْ ٲَوْلادِ الْکِرَامِ، وَمَٲْمُورٌ بِالضِّیافَۃِ وَالْاِجَارَۃِ فَٲَضِفْنِی وَٲَجِرْنِی،
صَلَوَاتُ اللّهِ عَلَیْکَ وَعَلَی ٲَھْلِ بَیْتِکَ الطَّاھِرِینَ۔

🌹 ترجمہ:
آپ پر سلام ہو جو خدا کی زمین میں اس کی حجت ہیں،
آپ پر سلام ہو جو خدا کی مخلوق میں اس کی آنکھ ہیں،
آپ پر سلام ہو جو خدا کے وہ نور ہیں جس سے ہدایت چاہنے والے ہدایت پاتے ہیں اور جس سے مومنوں کو کشادگی ملتی ہے،
آپ پر سلام ہو جو نیک طینت ڈرنے والے ہیں،
آپ پر سلام ہو اے خیر خواہ و سرپرست،
آپ پر سلام ہو اے کشتی نجات،
آپ پر سلام ہو اے چشمہ حیات،
آپ پر سلام ہو، خدا کی رحمت ہو آپ پر اورآپکے پاک و پاکیزہ خاندان پر،
آپ پر سلام ہو خدا اس امر کے ظہور اور نصرت میں جس کا وعدہ اس نے آپ سے کیا ہے،
آپ پر سلام ہو اے میرے سردار میں آپ کا غلام ہوں آپ کے آغاز و انجام سے واقف ہوں میں خدا کا قرب چاہتا ہوں آپ کا اور آپکے خاندان کے وسیلے کا انتظار کرتا ہوں آپکے ظہور اور آپکے ہاتھوں حق کے ظہور کا،
اور خدا سے سوال کرتا ہوں کہ وہ محمدؐ و آلِؑ محمدؐ پر رحمت فرمائے اور مجھے آپکے انتظار کرنے والوں اور پیروی کرنے والوں اور آپ کے دشمنوں کے مقابل آپکے مددگاروں اور آپکے سامنے شہید ہونے والے آپکے دوستوں میں سے قرار دے۔
اے میرے آقا اے صاحبِ زماںؑ آپ پر اور آپ کے اہل خاندان پر خدا کی رحمتیں ہوں۔
یہ جمعہ کا دن ہے جو آپ کا دن ہے جس میں آپ کے ظہور اور آپ کے ذریعے مومنوں کی آسودگی کی توقع ہے اور آپ کی تلوار سے کافروں کے قتل کی امید ہے،
اور اے میرے آقا میں آج کے دن آپ کی پناہ میں ہوں اور اے میرے آقا آپ کریم اور کریموں کی اولاد سے ہیں اور مہمان رکھنے اور پناہ دینے پر مامور ہیں بس مجھے مہمان کیجیے اور پناہ دیجئے،
آپ پر اور آپ کے پاک و پاکیز ہ اہل خاندان پر خدا تعالیٰ کی رحمتیں ہوں۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل، ص131۔

https://t.me/islamwitheman/2062
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور چار رکعت نماز 🌹

یااَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا نُوْدِيَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللہِ وَذَرُوا الْبَيْعَ۝۰ۭ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۝

اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت ترک کر دو، یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔
(سورہ جمعہ آیت ٩)

1⃣ مفہوم آیت
یعنی جمعہ کی اذان ہو جانیکے بعد اللہ تعالٰی کے ذکر یعنی نماز جمعہ کی طرف دوڑ کر آؤ اور مقصد یہ ہے کہ باقی تمام کام دنیاوی چھوڑ کر عبادت کی طرف رغبت کرو۔
اسی لٸے جمعہ کے دن اذان کے بعد سفر کرنا حرام قرار دیا گیا ہے۔
خریدوفروخت بھی اذان جمعہ کے بعد تا اختتام نماز جمعہ ممنوع اور حرام ہے۔

2⃣ نماز چھوڑکر بھاگنا
جابر بن عبداللہ انصاری راوی ہیں کہ ایک دفعہ ہم جناب رسول اکرمؐ کی اقتدا میں نماز جمعہ پڑھ رہے تھے کہ ایک قافلۂ تجارت آن پہنچا، اس وقت حضورؐ خطبہ جمعہ پڑھ رہے تھے۔
پس چند آدمیوں کے علاوہ سب دوڑ گئے کیونکہ ان کو یہ ڈر تھا کہ اگر دیر سے گٸے تو ضروریاتِ زندگی کی خرید سے محروم ہو جاٸینگے۔
تو حضورؐ نے باقی اصحاب سے فرمایا:
اگر تم بھی دوڑ جاتے اور میرے ساتھ کوئی باقی نہ رہتا تو اس وادی پر اللہ تعالٰی کا عذاب نازل ہوتا اور آگ بھڑک اٹھتی۔

3⃣ نماز جمعہ کی تیاری
مولا امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
اللہ تعالٰی کے ذکر کی طرف سعی کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اسکی تیاری کرو یعنی
مونچھیں کٹواٶ،
بغلوں کے بال صاف کرو،
ناخن اترواؤ،
غسل کرو،
عمدہ لباس زیبِ تن کرو اور خوشبو لگا کر نماز کیلٸے چلو۔

4⃣ 4 رکعت نماز کی فضیلت
جناب رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی روزِ جمعہ 4 رکعت نماز ادا کرے،
دو ، دو رکعت کر کے
ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 50 مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے اور نماز کے بعد یہ کہے:
اَلَّلھُمَّ صَلّ علی النَّبِیِّ العَربی و آلہ۔
تو اللہ تعالٰی اسکے
🌺 گزشتہ اور آئندہ گناہوں کو اگرچہ سمندر کی جھاگ کی مانند ہوں بخش دیگا۔
🌺 بارہ ہزار مرتبہ قرآن کی تلاوت کا ثواب ملے گا۔
🌺 اللہ تعالٰی قیامت کی بھوک و پیاس سے سے اس کو محفوظ فرمائے گا۔
🌺 اللہ تعالٰی ہر غم کو اس سے دور کر دیگا۔
🌺 اللہ تعالٰی اس سے شیطان اور شیطان کے لشکریوں کو دور رکھے گا۔
🌺 اسکے ایک سال تک کوئی گناہ نہیں لکھے جاٸینگے۔
(یعنی وہ گناہ نہیں کر پائیگا اس کو توفيق ہی نہیں ملے گی)
🌺 بوقت موت اللہ تعالٰی اس کیلٸے آسانیاں پیدا کر دیگا۔
🌺 اگر وہ اس دن میں یا رات میں مرجائیگا تو وہ شھید مریگا۔
🌺 عذابِ قبر سے محفوظ رہیگا۔
🌺 جو حاجت بھی اللہ تعالٰی سے طلب کریگا تو اللہ تعالٰی اسکی حاجات کو پورا کریگا۔
🌺 اللہ تعالٰی اسکی نماز اور روزہ کو قبول کریگا۔
🌺 ملک الموت اس وقت تک اسکی روح قبض نہیں کریگا جب تک رضوان جنت اس کیلٸے جنت کے پھول اور جنت کے مشروب نہ لے آئے۔

5⃣ عمل برائے روشن قلبی
اَلَآ اِلَى اللہِ تَصِيْرُ الْاُمُوْرُ۝
سورہ شورٰی کی آیت 53 کو اگر کوٸی بھی نماز صبح اور نماز عشا کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھے۔
اول و آخر سات مرتبہ درود شریف۔
تو ان شاء اللہ اس کا قلب روشن ہو جاٸیگا اور ہر قسم کی روحانی بیماریوں سے پاک ہو جاٸیگا۔

6⃣ نفسِ عمارہ سے حفاظت
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَيْہِ تَوَكَّلْتُ وَھُوَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ۔
سورہ توبہ آیت 129 کو بعد نماز صبح ایک سو دس مرتبہ پڑھیں۔
اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف۔
تو ان شاء اللہ نفسِ عمارہ کی قید سے نجات مل جاٸیگی۔ ظاہری و باطنی آلاٸشوں، خباثتوں سے نفس بیزار ہو گا۔

📚 بحوالہ۔
انوارالنجف۔ جلد١٤
وساٸل الشیعہ۔ جلد٥
ربیع الاسابیع۔
قرآن کلِ شفا۔ جلد٤

انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 جمعةالمبارک کے متعلق مزید پوسٹس پڑھنے کے لئے مطلوبہ لنک کو کلک کریں۔۔۔

🔵 غسلِ جُمعہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/367

🔵 پہلی نمازِ جُمعہ
https://t.me/islamwitheman/368

📄 جُمعةُ الوداع کی دُعا
http://t.me/islamwitheman/1060

🌺 روزِ جُمعہ کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1112

🌹 فضاٸل جُمُعَة المبارک
https://t.me/islamwitheman/1974

🌹 فضیلت جمعہ و نماز حاجت
https://t.me/islamwitheman/1987

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ ھود
https://t.me/islamwitheman/1998

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ صافات
https://t.me/islamwitheman/2027

🌹 احادیث فضیلتِ نماز جُمُعہ
https://t.me/islamwitheman/2036

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور چار رکعت نماز
https://t.me/islamwitheman/2064

🌹 جمعہ کے دن کی دعا
https://t.me/islamwitheman/2062

🌹 جمعہ کے دن کی زیارت
https://t.me/islamwitheman/2063
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌻 ہفتہ کے دن کی دعا 🌻

🔷 بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیم
بِسْمِ اللهِ کَلِمَةِ الْمُعْتَصِمِینَ، وَمَقالَةِ الْمُتَحَرِّزِینَ،
وَأَعُوذُ بِاللهِ تَعَالی مِنْ جَوْرِ الْجَائِرِینَ، وَکَیْدِ الْحَاسِدِینَ، وَبَغیِ الظَّالِمِینَ، وَأَحْمَدُہُ فَوْقَ حَمْدِ الْحَامِدِینَ۔
اَللّٰھُمَّ أَنْتَ الْواحِدُ بِلَاشَرِیکٍ وَالْمَلِکُ بِلاَ تَمْلِیکٍ لاَ تُضَادُّ فِی حُکْمِکَ وَلاَ تُنَازَعُ فِی مُلْکِکَ،
أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ، وَأَنْ تُوزِعَنِی مِن شُکْرِ نُعْمَاکَ مَا تَبْلُغُ بِی غَایَةَ رِضَاکَ، وَأَنْ تُعِینَنِی عَلَی طَاعَتِکَ وَلُزُومِ عِبَادَتِکَ وَاسْتِحْقَاقِ
مَثُوبَتِکَ بِلُطْفِ عِنَایَتِکَ، وَتَرْحَمَنِی بِصَدِّی عَنْ مَعَاصِیکَ مَا أَحْیَیْتَنِی وَتُوَفِّقَنِی لِمَا یَنْفَعُنِی مَا أَبْقَیْتَنِی، وَأَنْ تَشْرَحَ بِکِتَابِکَ صَدْرِی، وَتَحُطَّ بِتِلاوَتِہِ وِزْرِی، وَتَمْنَحَنِی السَّلاَمَةَ فِی دِینِی وَنَفْسِی، وَلاَ تُوحِشَ بِی أَھْلَ أُنْسِیوَتُتِمَّ إِحْسَانَکَ فِیَما بَقِیَ مِنْ عُمْرِی کَمَا أَحْسَنْتَ فِیَما مَضَی مِنْہُ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

🔶 ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
اللہ کے نام سے جو گناہوں سے پاک افراد کے ورد زبان ہے اور پرہیز گاروں کا ذکر دائمی ہے اور اللہ تعالٰی کی پناہ مانگتا ہوں ظالموں کے ظلم سے اور حاسدوں کے مکر سے اور ظالموں کی بغاوت سے اور میں اسکی حمد کرتا ہوں تمام حمد کرنے والوں سے بلند۔
خدایا تو ایک ہے جس کا کوئی شریک نہیں، وہ بادشاہ ہے جو دنیا کی ملکیت سے بے نیاز ہے تیرے فرمان میں ضد نہیں کی جاتی ہے اور تیری سلطنت میں نزاع نہیں کیا جاتا، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ اپنے بندہ اور رسول محمدؐ پر درود بھیج اور مجھکو اپنی نعمت کا شکر اسطرح سکھا کہ تیری خوشنودی کی انتہا کو پا لوں اور اپنی اطاعت پر میری مدد کر اور اپنی عبادت کی ملازمت اور اپنے ثواب کے استحقاق پر اپنے لطف و عنایت سے مدد کر اور مجھ پر رحم کر اپنی نافرمانی سے روکتے ہوئے جب تک تو مجھے زندہ رکھے اور مجھے میرے فائدہ کی چیز کی توفیق دے جب تک تو مجھے باقی رکھے اور اپنی کتاب کے ذریعہ میرے سینے کو کشادہ کر دے اور اسکی تلاوت کے ذریعہ میرے گناہ کے بوجھ کو کم کر دے اور میرے دین اور نفس کو سلامتی عطا کر اور مانوس لوگوں کو مجھ سے وحشت زدہ نہ کر اور اپنے احسان کو مکمل کر، میری بقیہ زندگی میں جیسا کہ تو نے میری گذشتہ زندگی احسان کیا ہے اے سب سے بڑے رحم کرنے والے۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، تیسری فصل، ص74۔

https://t.me/islamwitheman/2062
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 ہفتہ کے دن کی زیارت 🌺

🔷 ہفتہ: یہ دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہے۔ زیارت رسولِخُداؐ ۔۔۔۔

أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ رَسُولُہُ وَأَنَّکَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللهِ، وَأَشْھَدُ أَ نَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسالاتِ رَبِّکَ، وَنَصَحْتَ لاِمَّتِکَ وَجَاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اللهِ بِالْحِکْمَةِ وَالمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَأَدَّیْتَ الَّذِی عَلَیْکَ مِنَ الْحَقِّ وَأَنَّکَ قَدْ رَؤُفْتَ بِالْمُؤْمِنِینَ، وَغَلَظْتَ عَلَی الْکَافِرِینَ، وَعَبَدْتَ اللهَ مُخْلِصاً حَتَّی أَتیکَ الْیَقِینُ، فَبَلَغَ اللهُ بِکَ أَشْرَفَ مَحَلِّ الْمُکَرَّمِینَ،
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اسْتَنْقَذَنا بِکَ مِنَ الشِّرْکِ وَالضَّلالِ،
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِکَ وَصَلَوَاتِ مَلائِکَتِکَ وَأَنْبِیائِکَ وَالْمُرْسَلِینَ وَعِبَادِکَ الصَّالِحِینَ وَأَھْلِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرَضِینَ وَمَنْ سَبَّحَ لَکَ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاْخِرِینَ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ وَنَبِیِّکَ وَأَمِینِکَ وَنَجِیبِکَ وَحَبِیبِکَ وَصَفِیِّکَ وَصِفْوَتِکَ وَخَاصَّتِکَ وَخَالِصَتِکَ، وَخِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ، وَأَعْطِہِ الْفَضْلَ وَالْفَضِیلَة َوَالْوَسِیلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ، وَابْعَثْہُ مَقاماً مَحْمُوداً یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالاْخِرُونَ،
اَللّٰھُمَّ إِنَّکَ قُلْتَ وَلَوْأَنَّھُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَھُمْ جَائُوکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَھُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّاباً رَحِیماً،
إِلھِی فَقَدْ أَتَیْتُ نَبِیَّکَ مُسْتَغْفِراً تَائِباً مِنْ ذُنُوبِی،
فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِہِ وَاغْفِرْہا لِی، یَا سَیِّدَنا أَتَوَجَّہُ بِکَ وَبِأَھْلِ بَیْتِکَ إِلَی اللهِ تَعَالی رَبِّکَ وَرَبِّی لِیَغْفِرَ لِی
پھر تین مرتبہ کہیں:
إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ
پھر کہیں:
أُصِبْنا بِکَ یَاحَبِیبَ قُلُوبِنا، فَمَا أَعْظَمَ الْمُصِیبَةَ بِکَ حَیْثُ انْقَطَعَ عَنَّا الْوَحْیُ وَحَیْثُ فَقَدْنَاکَ فَإِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ راجِعُونَ۔ یَا سَیِّدَنا یَا رَسُولَ اللهِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّاھِرِینَ،
ہذَا یَوْمُ السَّبْتِ وَھُوَ یَوْمُکَ، وَأَنَا فِیہِ ضَیْفُکَ وَجَارُکَ، فَأَضِفْنِی وَأَجِرْنِی، فَإِنَّکَ کَرِیمٌ تُحِبُّ الضِّیَافَةَ، وَمَأمُورٌ بِالْاِجارَةِ، فَأَضِفْنِی وَأَحْسِنْ ضِیَافَتِی، وَأَجِرْنا وَأَحْسِنْ إِجَارَتَنا، بِمَنْزِلَةِ اللهِ عِنْدَکَ وَعِنْدَ آلِ بَیْتِکَ، وبِمَنْزِلَتِھِمْ َعِنْدَھُ، وَبِمَا اسْتَوْدَعَکُمْ مِنْ عِلْمِہِ فَإِنَّہُ أَکْرَمُ الْاَکْرَمِینَ۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل، ص121۔

https://t.me/islamwitheman/2063
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 ہفتہ کے دن کی زیارت 🌺

یہ دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہے۔ زیارت رسولِخُداؐ کا ترجمہ نیچے درج ہے۔

🔷 ترجمہ:
میں گواہی دیتا ہوں کہ سوائے اللہ کے کوئی خدا نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور آپ محمد ابن عبداللہ ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے رب کے پیغام کو پہنچا دیا ہے اور آپ نے اپنی امت کو وعظ کیا اور حکمت اور موعظہ حسنہ کے ذریعہ اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور اس حق کو ادا کر دیا جو آپ کے اوپر تھا اور آپ نے مومنین کے ساتھ مہربانی کی اور کافروں پر سختی کی اور خلوص کے ساتھ اللہ کی عبادت کی یہاں تک کہ آپ کو موت آگئی۔ پس خدا نے آپ کو مقربین کے افضل ترین مقام تک پہنچا دیا۔
حمد بس خدا کے لئے ہے جس نے آپ کے ذریعہ ہم کو شرک اور گمراہی سے نکالا۔
خدایا درود بھیج محمد وآل محمد پر اور اپنی صلوات اور اپنے ملائکہ اور انبیاء ومرسلین اور تمام اپنے مخلص بندوں اور آسمان و زمین کے رہنے والوں کی صلوات انکے لئے قرار دے جو تیری تسبیح کرتا ہے۔
اے اولین و آخرین کے رب اپنی صلوات قرار دے محمد اپنے بندہ اور رسول، نبی، امانت دار، اپنے برگزیدہ، اپنے منتخب، اپنے حبیب، اور اپنے خاص و خالص، اور اپنی مخلوق میں سے بہترین پر اور انہیں عطا کر بزرگی، فضیلت اور مقام وساطت اور بلند مرتبہ اور انہیں مقام محمود پر لے جا جس پر اولین و آخرین رشک کرتے ہوں،
خدایا تو نے کہا ہے اے رسول اگر یہ لوگ ظلم کر کے بھی تمہارے پاس اللہ سے استغفار کرتے ہوئے آئیں اور رسول انہیں بخش دے تو وہ خدا کو بہترین توبہ قبول کرنے والا اور رحیم پائیں گے،
خدایا تیرے نبی کی بارگاہ میں گناہوں سے توبہ و استغفار کرتا ہوا آیا ہوں، تو درود بھیج محمد وآل محمد پر اور میرے گناہوں کو معاف کر دے،
اے میرے سردار میں آپ کے اور آپکے اہلبیت کے وسیلہ سے خدا کی بارگاہ کی جانب متوجہ ہوا ہوں جو آپ کا اور میرا رب ہے تاکہ وہ مجھے بخش دے،
ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جائیں گے،
اے ہمارے دلوں کے محبوب ہم نے آپ کی وجہ سے مصیبت دیکھی تو آپ کی مصیبت کتنی عظیم مصیبت ہے جبکہ مجھ سے وحی منقطع ہو گئی اور اب ہم آپ کے فراق میں مبتلا ہیں پس میں اللہ کے لئے ہوں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والا ہوں،
اے میرے سردار اے اللہ کے رسول، اللہ کا درود ہو آپ پر اور آپ کے اہلبیت طاہرین پر،
یہ ہفتہ کا دن یہ آپ کا دن ہے اور میں اس میں آپ کا مہمان ہوں اور آپ کا پڑوسی ہوں تو مجھے مہمانی میں قبول فرما لے اور مجھے اپنی بارگاہ میں پناہ دے بیشک تو کریم ہے تو مہمانی کو پسند کرتا ہے اور خدا کی جانب سے ضیافت پر مامور ہے تو مجھے مہمان قرار دے لے اور میری ضیافت کو اچھا بنا اور مجھے پناہ دے اور میری پناہ کو اچھا بنا اللہ کی منزلت کی وجہ سے تیرے نزدیک اور تیرے اہلبیت کے نزدیک اور انکے مرتبہ کی وجہ سے اللہ کے نزدیک اور اس راز کی وجہ سے جو خدا نےاسکے علم کی وجہ سے تمہیں دیا ہے پس بیشک وہ بہترین کرم کرنے والا ہے،

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل، ص121۔

https://t.me/islamwitheman/2066
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💠 اتوار کے دن کی دعا 💠

🔷 بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ¤
بِسْمِ اللّهِ الَّذِی لاَ أَرْجُو إلاَّ فَضْلَہُ، وَلاَ أَخْشیٰ إلاَّ عَدْلَہُ، وَلاَ أَعْتَمِدُ إلاَّ قَوْلَہُ، وَلاَ ٲُمْسِکُ إلاَّ بِحَبْلِہِ، بِکَ أَسْتَجِیرُ یَا ذَا الْعَفْوِ وَالرِّضْوانِ مِنَ الظُّلْمِ وَالْعُدْوانِ، وَمِنْ غِیَرِ الزَّمانِ، وَتَواتُرِ الْاَحْزانِ، وَطَوارِقِ الْحَدَثانِ، وَمِنِ انْقِضَائِ الْمُدّ ۃِ قَبْلَ التَّأَھُّبِ وَالْعُدَّۃِ، وَ إیَّاکَ أَسْتَرْشِدُ لِمَا فِیہِ الصَّلاَحُ وَالْاِصْلاحُ، وَبِکَ أَسْتَعِینُ فِیَما یَقْتَرِنُ بِہِ النَّجَاحُ وَالاِِنْجَاحُ، وَ إیَّاکَ أَرْغَبُ فِی لِبَاسِ الْعافِیَۃِ وَتَمامِہا وَشُمُولِ السَّلاَمَۃِ وَدَوامِھَا،
وَأَعُوذُ بِکَ یَا رَبِّ مِنْ ھَمَزاتِ الشَّیَاطِینِ، وَأَحْتَرِزُ بِسُلْطانِکَ مِنْ جَوْرِ السَّلاَطِینِ،
فَتَقَبَّلْ مَا کَانَ مِنْ صَلاَتِی وَصَوْمِی، وَاجْعَلْ غَدِی وَمَا بَعْدَہُ أَفْضَلَ مِنْ سَاعَتِی وَیَوْمِی، وَأَعِزَّنِی فِی عَشِیرَتِی وَقَوْمِی، وَاحْفَظْنِی فِی یَقْظَتِی وَنَوْمِی، فَأَنْتَ اللّهُ خَیْرٌ حَافِظاً، وَأَ نْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ۔
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَبْرَٲُ إلَیْکَ فِی یَوْمِی ھذَا وَمَا بَعْدَہُ مِنَ الْاَحادِ، مِنَ الشِّرْکِ وَالْاِلْحَادِ، وَٲُخْلِصُ لَکَ دُعَائِی تَعَرُّضاً لِلاِِْجَابَۃِ، وَٲُقِیمُ عَلَی طَاعَتِکَ رَجَائً لِلاِِْثَابَۃِ، فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خَیْرِ خَلْقِکَ، الدَّاعِی إلَی حَقِّکَ، وَأَعِزَّنِی بِعِزِّکَ الَّذِی لاَ یُضَامُ، وَاحْفَظْنِی بِعَیْنِکَ الَّتِی لاَ تَنَامُ، وَاخْتِمْ بِالانْقِطَاعِ إلَیْکَ أَمْرِی، وَبِالْمَغْفِرَۃِ عُمْرِی، إنَّکَ أَ نْتَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ۔

🔶 ترجمہ:
خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
اس اللہ کے نام سے جسکے فضل و کرم ہی کا امیدوار ہو ں اور اس کے عدل ہی سے ڈرتا ہوں اور اسی کے قول پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی رسی پکڑے ہوئے ہوں اور درگزر کرنے اور راضی ہو جانے والے (خداوند) میں ظلم و دشمنی سے۔ اور زمانے کے تغیرات سے اور پے در پے غموں سے اور پیش آنے والے حادثو ں سے اورآخرت کیلئے خیر ونیکی کے ذخیرہ کی فراہمی سے قبل زندگی ختم ہونے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور جس چیز میں بہتر ی و درستی ہے اس میں تیری رہبری چاہتا ہوں اور اس چیز میں تیری مدد چاہتا ہوں جس میں کامیابی و سہولت ہو اور میں تجھ سے مکمل صحت و تندرستی کی تمنا رکھتا ہوں کہ جس میں ہمیشہ کی سلامتی بھی شامل ہو۔
خدایا میں شیطانی وسوسوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور بادشاہوں کے ظلم کے مقابل تیری سلطنت کی پناہ لیتا ہوں پس میری نمازیں اور روزے جیسے بھی ہیں انہیں قبول فرما۔
کل کا دن اور اس سے اگلے وقت کو میرے آج کے دن اور اس گھڑی سے بہتر بنا دے مجھے اپنے قبیلے اور قوم میں عزت عطا فرما خواب و بیداری ہر حال میں میری حفاظت فرما۔
اے اللہ تو بہترین نگہبان ہے اور سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
اے اللہ میں تیرے حضور میں آج کے دن اور اس سے اگلے اتوار کے دنو ں میں شرک و بے دینی سے بری ہوں اور خلوص کے ساتھ تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ قبول ہو جائے اور میں ثواب کی امید پر تیری اطاعت پر قائم ہوں پس تو بہترین مخلوق اور حق کے داعی محمد مصطفٰیؐ پر رحمت نازل فرما اور اپنی عزت کے صدقے مجھے وہ عزت دے جس میں ظلم نہ ہو اپنی نہ سونے والی آنکھ سے میری نگہبانی فرما۔
میرا خاتمہ یوں ہو کہ تجھی سے امید لگائے رکھوں اور میری زندگی کو بخشش پر تمام کر دے۔ بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، تیسری فصل، ص67۔

https://t.me/islamwitheman/2065
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💠 اتوار کے دن کی زیارت 💠

🔷 اتوار: یہ دن امیرالمومنین حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہ زھراءؑ سے منسوب ہے۔۔۔

اَلسَّلاَمُ عَلَی الشَّجَرَۃِ النَّبَوِیَّۃِ وَالدَّوْحَۃِ الْھَاشِمِیَّۃِ الْمُضِییَۃِ الْمُثْمِرَۃِ بِالنُّبُوَّۃِ الْمُونِقَۃِ بِالْاِمَامَۃِ وَعَلی ضَجِیعَیْکَ آدَمَ وَنُوحٍ عَلَیْھِمَا اَلسَّلاَمُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ وَعَلَی ٲَھْلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ وَعَلَی الْمَلائِکَۃِ الْمُحْدِقِینَ بِکَ وَالْحَافِّینَ بِقَبْرِکَ یَامَوْلایَ یَا ٲَمِیرَالْمُؤْمِنِینَ ھَذاَ یَوْمُ الْاَحَدِ وَھُوَ یَوْمُکَ وَبِاسْمِکَ وَٲَنَا ضَیْفُکَ فِیہِ وَجارُکَ فَٲَضِفْنِی یَامَوْلایَ وَٲَجِرْنِی فَإنَّکَ کَرِیمٌ تُحِبُّ الضِّیافَۃَ وَمَٲْمُورٌ بِالْاِجارَۃِ فَافْعَلْ مَا رَغِبْتُ إلَیْکَ فِیہِ وَرَجَوْتُہُ مِنْکَ بِمَنْزِلَتِکَ وَآلِ بَیْتِکَ عِنْدَاللّهِ، وَمَنْزِلَتِہِ عِنْدَکُمْ، وَبِحَقِّ ابْنِ عَمِّکَ رَسُولِ اللّهِ صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ وَعَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِینَ۔

🔷 زیارت حضرت فاطمہ زھراءؑ
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا مُمْتَحَنَۃُ، امْتَحَنَکِ الَّذِی خَلَقَکِ فَوَجَدَکِ لِمَا امْتَحَنَکِ صَابِرَۃً، ٲَنَا لَکِ مُصَدِّقٌ صَابِرٌ عَلَی مَا ٲَتی بِہِ ٲَبُوکِ وَوَصِیُّہُ صَلَواتُ اللّهِ عَلَیْھِما، وَٲَ نَا ٲَسْٲَلُکِ إنْ کُنْتُ صَدَّقْتُکِ إلاَّ ٲَلْحَقْتِنِی بِتَصْدِیقِی لَھُمَا، لِتُسَرَّ نَفْسِی، فَاشْھَدِی ٲَنِّی طاھِرٌ بِوَلاَیَتِکِ وَوَِلایَۃِ آلِ بَیْتِکِ صَلَوَاتُ اللّهِ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِینَ۔

🔷 زیارت دیگر حضرت فاطمہ زھراءؑ
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا مُمْتَحَنَۃُ امْتَحَنَکِ الَّذِی خَلَقَکِ قَبْلَ ٲَنْ یَخْلُقَکِ وَکُنْتِ لِمَا امْتَحَنَکِ بِہِ صَابِرَۃً وَنَحْنُ لَکِ ٲَوْلِیَائٌ مُصَدِّقُونَ وَ لِکُلِّ مَا ٲَتی بِہِ ٲَبُوکِ صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ وَٲَتی بِہِ وَصِیُّہُ علیہ السلام مُسَلِّمُونَ وَنَحْنُ نَسْٲَلُکَ اَللّٰھُمَّ إذْ کُنَّا مُصَدِّقِینَ لَھُمْ ٲَنْ تُلْحِقَنَا بِتَصْدِیقِنا بِالدَّرَجَۃِ الْعَالِیَۃِ لِنُبَشِّرَ ٲَنْفُسَنَا بِٲَنَّا قَدْ طَھُرْنا بِوِلایَتِھِمْ عَلَیْھِمُ اَلسَّلاَمُ۔

🔶 ترجمہ:
درخشاں شجرہ نبویہ اور گلزار ہاشمیہ پر سلام ہو جو نبوت سے ثمرآور ہوا ہے اور امامت سے لہرایا ہے۔ اور آدم و نوح پر سلام ہو جو آپ کے پاس دفن ہیں۔ آپ پر سلام ہو اور آپ کے اہلبیت پر جو پاک پاکیزہ ہیں۔ آپ پر سلام ہو اوران فرشتوں پر جو آپ کے دروازے پر کھڑے ہیں اور آپکی قبر کو گھیرے ہوئے ہیں، اے میرے مولا اے مومنوں کے امیر یہ اتوار کا دن ہے اور یہی آپکا دن ہے اور آپکے نام سے منسوب ہے اور میں اس دن میں آپکا مہمان اور آپکی پناہ میں ہوں۔پس میرے مولا مجھے مہمان کیجیے اور پناہ دیجیے کہ بے شک آپ سخی، مہمان نواز اور پناہ دینے پر مامور ہیں۔ پس جس مقصد سے میں اس دن حا ضر ہوا ہوں اور آپ سے جو آرزو رکھتا ہوں پوری فرمائیے اپنی اور اپنے خاندان کی خدا کے ہاں بلندی کے واسطے اور خدا کی منزلت کے واسطے جو آپکے نزدیک ہے اور اپنے چچا کے بھائی حضرت رسول کے حق کے واسطے میری آرزو پوری کیجیے آنحضرت اور ان سب پر درود سلام ہو۔

🔶 ترجمہ زیارت حضرت فاطمہ زھراءؑ
آپ پر سلام ہو اے آزمائی ہوئی ذات۔ آپ کے خالق نے آپ کا امتحان لیا تو اس نے آپ کو امتحان میں صبر کرنے والی پایا، میں آپ پر ایمان رکھتا ہوں جو کچھ آپ کے والد گرامی اور انکے وصی کو دیا گیا اس پر ثابت قدم ہوں ان دونوں پر خدا کی رحمت ہو،
میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ اگر میں نے آپکی تصدیق کی ہے تو صرف اس لیے کہ آپ اس تصدیق کے ذریعے مجھے اپنے بابا اور ان کے وصی سے ملحق کر دیجیے تاکہ مجھے خوشی ملے۔ اے بیبی گواہ رہنا کہ میں آپکی اور آپکے خاندان کی ولایت کی تائید کرتا ہوں، ان سب پر خدا کی رحمتیں ہوں۔

🔶 ترجمہ زیارت دیگر حضرت زھراءؑ
آپ پر سلام ہو اے آزمائی ہوئی ذات آپ کے خالق نے آپ کی تخلیق سے پہلے آپ کا امتحان لیا اور اے بیبی آپ امتحان میں صبر کرنے والی نکلیں ہم آپکے محب اور تصدیق کرنے والے ہیں۔ آپ کے اور جو کچھ آپ کے بابا محمدؐ کو دیا گیا اور جو کچھ انکے وصی علی مرتضٰیؑ کو دیا گیا، اسے تسلیم کرنے والے ہیں اور ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے اے معبود کہ جب ہم ان ہستیوں کی تصدیق کرتے ہیں توہمیں اس تصدیق کی بدولت درجہ عالیہ پر پہنچا دینا کہ ہم خود کو بشارت سنائیں کہ ہم اہلبیت کی ولایت (کو ماننے) سے پاک دل ہو گئے ہیں۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل، ص124۔

https://t.me/islamwitheman/2066
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 سوموار کے دن کی دعا 🌸

🔷 بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ¤
الْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی لَمْ یُشْھِدْ أَحَداً حِینَ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالاََرْضَ، وَلاَ اتَّخَذَ مُعِیناً حِینَ بَرَأَ النَّسَمَات، لَمْ یُشَارَکْ فِی الْاِلھِیَّۃِ، وَلَمْ یُظاھِرْ فِی الْوَحْدَانِیَّۃِ، کَلَّتِ الاََلْسُنُ عَنْ غَایَۃِ صِفَتِہِ، وَالْعُقُولُ عَنْ کُنْہِ مَعْرِفَتِہِ، وَتَوَاضَعَتِ الْجَبابِرَۃُ لِھَیْبَتِہِ وَعَنَتِ الْوُجُوہُ لِخَشْیَتِہِ، وَانْقَادَ کُلُّ عَظِیمٍ لِعَظَمَتِہِ، فَلَکَ الْحَمْدُ مُتَواتِراً مُتَّسِقاً وَمُتَوالِیاً مُسْتَوْسِقاً وَصَلَوَاتُہُ عَلَی رَسُولِہِ أَبَداً، وَسَلامُہُ دَائِماً سَرْمَداً،
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ أَوَّلَ یَوْمِی ھذَا صَلاحاً، وَأَوْسَطَہُ فَلاحاً، وَآخِرَہُ نَجَاحاً، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ یَوْمٍ أَوَّلُہُ فَزَعٌ، وَأَوْسَطُہُ جَزَعٌ، وَآخِرُہُ وَجَعٌ،
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْتَغْفِرُکَ لِکُلِّ نَذْرٍ نَذَرْتُہُ، وَکُلِّ وَعْدٍ وَعَدْتُہُ، وَکُلِّ عَھْدِ عَاھَدْتُہُ ثُمَّ لَمْ أَفِ بِہِ،
وَأَسْأَلُکَ فِی مَظَالِمِ عِبَادِکَ عِنْدِی، فَأَیُّما عَبْدٍ مِنْ عَبِیدِکَ أَوْ أَمَۃٍ مِنْ إمَائِکَ، کَانَتْ لَہُ قِبَلِی مَظْلِمَۃٌ ظَلَمْتُھَا إیَّاہُ، فِی نَفْسِہِ، أَوْ فِی عِرْضِہِ، أَوْ فِی مَالِہِ، أَوْ فِی أَھْلِہِ وَوَلَدِہِ، أَوْ غَیبَۃٌ اغْتَبْتُہُ بِھَا أَوْ تَحَامُلٌ عَلَیْہِ بِمَیْلٍ أَوْ ھَوَیً أَوْ أَنَفَۃٍ أَوْ حَمِیَّۃٍ أَوْ رِیَائٍ أَوْ عَصَبِیَّۃٍ غَائِباً کَانَ أَوْ شَاھِداً وَحَیّاً کَانَ أَوْ مَیِّتاً فَقَصُرَتْ یَدِی وَضَاقَ وُسْعِی عَنْ رَدِّھَا إلَیْہِ وَالتَّحَلُّلِ مِنْہُ فَأَسْأَلُکَ یَا مَنْ یَمْلِکُ الْحَاجَاتِ وَھِیَ مُسْتَجِیبَۃٌ لِمَشِیَّتِہِ وَمُسْرِعَۃٌ إلَی إرادَتِہِ،
أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تُرْضِیَہُ عَنِّی بِمَا شِئْتَ وَتَھَبَ لِی مِنْ عِنْدِکَ رَحْمَۃً إنَّہُ لاَ تَنْقُصُکَ الْمَغْفِرَۃُ وَلاَ تَضُرُّکَ الْمَوْھِبَۃُ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ،
اَللّٰھُمَّ أَوْلِنِی فِی کُلِّ یَوْمِ اثْنَیْنِ نِعْمَتَیْنِ مِنْکَ ثِنْتَیْن سَعادَۃً فِی أَوَّلِہِ بِطَاعَتِکَ، وَنِعْمَۃً فِی آخِرِہِ بِمَغْفِرَتِکَ، یَا مَنْ ھُوَ الْاِلٰہُ، وَلاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ سِوَاہُ۔

🔶 ترجمہ:
خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
حمد اس خدا کے لیے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرتے وقت کسی کو اپنے ساتھ نہیں ملایا اور جانداروں کو پیدا کرنے میں کسی سے مدد نہیں لی اس کے معبود ہونے میں کوئی شریک نہیں اور نہ اس کی یکتائی میں کوئی معاون ہے۔ زبانیں اس کی تعریف کرنے سے قاصر ہیں اور عقلیں اس کی ذات کو سمجھنے سے عاجز ہیں اور بڑے بڑے سرکش اس کی ہیبت سے سرنگوں ہیں اور چہرے اسکے خوف سے جھکے ہوئے ہیں اور اس کی عظمت کے سامنے ہر عظیم مطیع ہے پس تیرے لیے حمد ہے لگاتار اور سلسلہ وار اور بار بار استوار اور اس کے رسول پر دائمی رحمت اور سرمدی سلام ہو۔
اے معبود! میرے لیے آج کے دن کے پہلے حصے کو بھلائی، درمیانی حصے کو فائدہ و بخش اور آخری حصے کو کامیابی کا حامل بنا دے اور اس دن سے تیری پناہ لیتا ہوں جس کا اول فریاد، اوسط بے تابی اور آخر تکلیف دہ ہو،
اے اﷲ وہ نذریں جو میں نے کیں، وہ تمام وعدے جو میں نے کیے اور وہ ذمہ داریاں جو میں نے قبول کیں اور انہیں پورا نہیں کر سکا، ان پر تجھ سے بخشش کا طالب ہوں اور تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تیرے بندوں کے جو حقوق مجھ پر رہ گئے کہ تیرے بندوں میں سے کسی بندہ یا تیری کنیزوں میں سے کسی کنیز سے میں نے ناانصافی و زیادتی کی ہو۔چاہے وہ اسکی جان یا اسکی عزت یا اسکے مال یا اسکے اعزّہ اور اولاد کے بارے میں ہے یا میں نے اسکی غیبت کی یا اپنی خواہش کے تحت ان پر دباؤ ڈالا یا خودپسندی یا بیزاری یا خودنمائی یا تعصب کا برتاؤ کیا وہ غائب ہے یا حاضر ہے، زندہ ہے یا مردہ ہے تو اب اس کا حق دینا۔ یا معاف کرانا میری طاقت سے بالاتر اور دسترس سے باہر ہے،
پس اے حاجات کے مالک کہ وہ حاجات تیری مشیت میں قبول ہیں اور جلد تیرے ارادے میں آنے والی ہیں میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد و آل محمد پر رحمت فرما اور ان لوگوں کو جیسے تو چاہے مجھ سے راضی فرما اور مجھ پر مہربانی فرما۔ بیشک بخش دینے سے تیرا کوئی نقصان نہیں اور عطا کرنے میں تجھے کوئی ضرر نہیں ہوتا اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے،
اے معبود! ہر سوموار کو مجھے دو نعمتیں اکٹھی عطا فرما کہ اس دن کے پہلے حصے میں مجھے اپنی اطاعت کی سعادت عنایت فرما اور اسکے دوسرے حصے میں مغفرت کی نعمت دے اے وہ جو معبود ہے اور جسکے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں.

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، تیسری فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2069
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 سوموار کے دن کی زیارت 🌼

🔷 سوموار: یہ دن امام حسنؑ و امام حسینؑ کا دن ہے۔۔

🔷 زیارت حضرت امام حسنؑ
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَاابْنَ رَسُولِ رَبِّ الْعَالَمِینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ ٲَمِیرِالْمُوَْمِنِینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَاابْنَ فاطِمَۃَ الزَّھْرَائِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَاحَبِیبَ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَاصِفْوَۃَ اللّهِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ٲَمِینَ اللّهِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نُورَ اللّهِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صِرَاطَ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا بَیَانَ حُکْمِ اللّهِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نَاصِرَ دِینِ اللّهِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا السَّیِّدُ الزَّکِیُّ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْبَرُّ الْوَفِیُّ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْقَائِمُ الْاَمِینُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْعَالِمُ بِالتَّٲْوِیلِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْھَادِی الْمَھْدِیُّ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الطَّاھِرُ الزَّکِیُّ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا التَّقِیُّ النَّقِیُّ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْحَقُّ الْحَقِیقُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الشَّھِیدُ الصِّدِّیقُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ٲَبَا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ وَرَحْمَۃُ اللّهِ وَبَرَکاتُہُ۔

🔷 زیارت حضرت امام حسینؑ
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَاابْنَ رَسُولِ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَاابْنَ ٲَمِیرِالْمُؤْمِنِینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَاابْنَ سَیِّدَۃِ نِسائِ الْعالَمِینَ،
ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ ٲَقَمْتَ الصَّلاَۃَ، وَآتَیْتَ الزَّکَاۃَ، وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ، وَعَبَدْتَ اللّهَ مُخْلِصاً، وَجَاھَدْتَ فِی اللّهِ حَقَّ جِہادِہِ حَتَّی ٲَتَاکَ الْیَقِینُ، فَعَلَیْکَ اَلسَّلاَمُ مِنِّی مَا بَقِیتُ وَبَقِیَ اللَّیْلُ وَالنَّھَارُ، وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،
ٲَنَا یَامَوْلاَیَ مَوْلیً لَکَ وَ لاَِلِبَیْتِکَ، سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَکُمْ وَحَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَکُمْ مُوَْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَجَھْرِکُمْ وَظَاھِرِکُمْ وَبَاطِنِکُمْ لَعَنَ اللّهُ ٲَعْدائَکُمْ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ،
وَٲَنَا ٲَبْرَٲُ إلَی اللّهِ تَعالی مِنْھُمْ یَا مَوْلاَیَ یَا ٲَبا مُحَمَّدٍ، یَا مَوْلاَیَ یَا ٲَبا عَبْدِاللّهِ، ہذا یَوْمُ الاثْنَیْنِ وَھُوَ یَوْمُکُما وَبِاسْمِکُما وَٲَنَا فِیہِ ضَیْفُکُما، فَٲَضِیفانِی وَٲَحْسِنا ضِیَافَتِی، فَنِعْمَ مَنِ اسْتُضِیفَ بِہِ ٲَ نْتُمَا، وَٲَنَا فِیہِ مِنْ جِوارِکُما فَٲَجِیرانِی، فَإنَّکُمَا مَٲمُورانِ

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2070
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 سوموار کے دن کی زیارت 🌼

🔷 سوموار: یہ دن حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب ہے نیچے ان کی زیارت کا ترجمہ درج ہے۔

🔶 ترجمہ زیارت امام حسنؑ
آپ پر سلام ہو اے عالمین کے رب کے رسول کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے امیرالمومنین کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہراء کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے امانتدار،
آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت،
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نور،
آپ پر سلام ہو اے خدا کی راہ،
آپ پر سلام ہو اے حکمِ خدا کے مظہر،
آپ پر سلام ہو اے دین خدا کے مددگار،
آپ پر سلام ہو اے پاک سردار،
آپ پر سلام ہو اے نیکوکار و وفادار،
آپ پر سلام ہو اے قائم و امین،
آپ پر سلام ہو اے تاویل قرآن کے عالم،
آپ پر سلام ہو اے ہدایت دینے والے ہدایت یافتہ،
آپ پر سلام ہو اے پاک و پاکیزہ،
آپ پر سلام ہو اے پرہیزگار و پاک دامن،
آپ پر سلام ہو اے حق کے لائق،
آپ پر سلام ہو اے شہید و صدیق،
آپ پر سلام ہو اے ابو محمد حسن بن علی،
آپ پر خدا کی رحمتیں اور برکتیں ہوں۔

🔶 ترجمہ زیارت حضرت امام حسینؑ
آپ پر سلام ہو اے رسول خدا کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے امیرالمومنین کے فرزند،
آپ پر سلام ہو اے زنان عالم کی سردار کے فرزند،
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی زکوۃ ادا فرمائی، آپ نے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا، خدا کی پرخلوص عبادت کی اور خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کا حق ہے یہانتک کہ شہادت کو پہنچے،
پس آپ پر میرا سلام ہو جب تک میں زندہ ہوں اور شب وروز کا سلسلہ قائم ہے اور آپ کے پاکیزہ اہل خاندان پر بھی سلام ہو، اے میرے آقا میں آپ کا اور آپ کے خاندان کا غلام ہوں میری صلح ہے اس سے جس سے آپ کی صلح اور میری جنگ ہے اس سے جس سے آپ کی جنگ،
میں آپ کے نہاں اور عیاں اور آپ کے ظاہر و باطن کا معتقد ہوں، خدا لعنت کرے آپکے دشمنوں پر جو اگلے اور پچھلے لوگوں میں سے ہیں اور میں خدا کے سامنے ان سے بیزاری ظاہر کرتا ہوں اے میرے آقا، اے ابومحمد (حسن)، اے میرے آقا، اے ابوعبداللہ (حسین) یہ سوموار کادن ہے جو آپ دونوں کا دن اور آپ دونوں کے نام سے منسوب ہے اس دن میں آپ دونوں بھائیوں کا مہمان ہوں مجھے مہمان کر کے اچھی ضیافت کیجیے کتنا خوش نصیب ہے وہ جو آپ کا مہمان ہو اور آج کے دن میں آپ کی پناہ میں ہوں۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2072
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 منگل کے دن کی دعا 🌸

🔷 بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ¤
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ وَالْحَمْدُ حَقُّہُ کَمَا یَسْتَحِقُّہُ حَمْداً کَثِیراً، وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ شَرِّ نَفْسِی إنَّ النَّفْسَ لاَََمَّارَۃٌ بِالسُّوئِ إلاَّ مَا رَحِمَ رَبِّی، وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ الَّذِی یَزِیدُنِی ذَنْباً إلَی ذَنْبِی، وَأَحْتَرِزُ بِہِ مِنْ کُلِّ جَبَّارٍ فَاجِرٍ، وَسُلْطَانٍ جَائِرٍ، وَعَدُوٍّ قَاھِرٍ،
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ جُنْدِکَ فَإنَّ جُنْدَکَ ھُمُ الْغَالِبُونَ،
وَاجْعَلْنِی مِنْ حِزْبِکَ فَإنَّ حِزْبَکَ ھُمُ الْمُفْلِحُونَ،
وَاجْعَلْنِی مِنْ أَوْلِیَائِکَ فَإنَّ أَوْلِیائَکَ لاَ خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلاَ ھُمْ یَحْزَنُونَ،
اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِی دِینِی فَإنَّہُ عِصْمَۃُ أَمْرِی، وَأَصْلِحْ لِی آخِرَتِی فَإنَّہا دَارُ مَقَرِّی، وَ إلَیْھَا مِنْ مُجاوَرَۃِ اللِّئَامِ مَفَرِّی، وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیادَۃً لِی فِی کُلِّ خَیْرٍ، وَالْوَفَاۃَ رَاحَۃً لِی مِنْ کُلِّ شَرٍّ،
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ، وَتَمَامِ عِدَّۃِ الْمُرْسَلِینَ، وَعَلَی آلِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ، وَأَصْحَابِہِ الْمُنْتَجَبِینَ، وَھَبْ لِی فِی الثُّلاثَائِ ثَلاَثاً لاَتَدَعْ لِی ذنْباً إلاَّ غَفَرْتَہُ وَلاَ غَمّاً إلاّ أَذْھَبْتَہُ، وَلاَ عَدُوّاً إلاَّ دَفَعْتَہُ،
بِبِسْمِ اللّهِ خَیْرِ الاََسْمَائِ، بِسْمِ اللّهِ رَبِّ الْاَرْضِ وَالسَّمائِ، أَسْتَدْفِعُ کُلَّ مَکْرُوہٍ أَوَّلُہُ سَخَطُہُ، وَأَسْتَجْلِبُ کُلَّ مَحْبُوبٍ أَوَّلُہُ رِضَاہُ، فَاخْتِمْ لِی مِنْکَ بِالْغُفْرانِ یَا وَ لِیَّ الْاِحْسَانِ۔

🔶 ترجمہ:
خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
حمد خدا کے لیے ہے اور حمد اسی کا حق ہے جیسا کہ حمد کثیر اسی کے شایان شان ہے اور میں اپنے نفس کے شر سے اس کی پنا ہ چا ہتا ہوں بیشک نفس برائی پر اکسانے والا ہے مگر یہ کہ میرا رب رحم کر دے اور اسی کی پنا ہ لیتا ہوں شیطان کے شر سے، جو میر ے لیے ایک گناہ پر دوسرے کا اضافہ کرتا رہتا ہے میں ہر جابر بدکار اور ظالم حکمران اور قوی دشمن کے مقابل خدا سے تحفظ چاہتا ہوں۔
اے معبود مجھے اپنے لشکر میں قرار دے کیونکہ تیرا لشکر ہی غالب رہنے والا ہے اور مجھے اپنے گروہ میں قرار دے کیونکہ تیرا ہی گروہ کامیاب ہونے والا ہے اور مجھے اپنے دوستوں میں شامل فرما کہ تیرے دوستوں کو کچھ بھی خوف اور حزن و رنج نہ ہو گا۔
اے معبود میرے دین میں بہتری فرما دے کیونکہ یہ میری ذات کا نگہبان ہے اور میری آخرت کو سنوار دے کہ وہ میرا پکا ٹھکانہ ہے اور وہ پست لوگوں سے فرار کر جانے کی جگہ ہے اور میری زندگی میں ہر خیر و نیکی کو بڑھا دے اور میری موت کو ہر برائی سے بچ جانے کا ذریعہ بنا۔
اے معبود محمدؐ پر رحمت فرما جو نبیوں کے خاتم ہیں اور جن پر آکر رسولوں کی تعداد پوری ہوئی اور ان کی پاک و پاکیزہ آل پر اور ان کے صاحب عزت اصحاب پر رحمت فرما اور منگل کے دن مجھے تین چیزیں عطا فرما میرا ہر گناہ بخش دے اور میرا ہر رنج دور کر دے اور میرے ہر دشمن کو مجھ سے دور ہٹا دے خدا کے نام کے واسطے سے کہ جو بہترین نام ہے اسکے نام سے جو زمین و آسما ن کو زندہ رکھنے والا ہے میں اپنے آپ سے ہر مکروہ کا خاتمہ چاہتا ہوں جسکا آغاز خدا کا غضب ہے اور ہر محبوب چیز کو چاہتا ہوں کہ جسکا آغاز رضائے الٰہی ہے۔ پس اے احسان کے مالک میرا خاتمہ اپنی طرف سے بخشش کے ساتھ فرما۔

https://t.me/islamwitheman/2071
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 منگل کے دن کی زیارت 🌺

🔷 منگل: یہ امام زین العابدینؑ ،امام محمد باقرؑ اور امام جعفر صادقؑ کا دن ہے۔

🔷تینوں ائمہؑ کی زیارت
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا خُزَّانَ عِلْمِ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا تَرَاجِمَۃَ وَحْیِ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَئِمَّۃَ الْھُدَی،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَعْلامَ التُّقی،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَوْلادَ رَسُولِ اللّهِ،
ٲَنَا عَارِفٌ بِحَقِّکُمْ مُسْتَبْصِرٌ بِشَٲْنِکُمْ مُعادٍ لاََِعْدائِکُمْ مُوَالٍ لاََِوْلِیَائِکُمْ بِٲَبِی ٲَنْتُمْ وَٲُمِّی صَلَواتُ اللّهِ عَلَیْکُمْ،
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَتَوالی آخِرَھُمْ کَمَا تَوالَیْتُ ٲَوَّلَھُمْ وَٲَبْرَٲُ مِنْ کُلِّ وَلِیجَۃٍ دُونَھُمْ، وَٲَکْفُرُ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَاللاَّتِ وَالْعُزَّی صَلَوَاتُ اللّهِ عَلَیْکُمْ یَا مَوالِیَّ وَرَحْمَۃُ اللّهِ وَبَرَکاتُہُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْعَابِدِینَ وَسُلالَۃَ الْوَصِیِّینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا بَاقِرَ عِلْمِ النَّبِیِّینَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صَادِقاً مُصَدَّقاً فِی الْقَوْلِ وَالْفِعْلِ یَا مَوالِیَّ،
ہذَا یَوْمُکُمْ وَھُوَ یَوْمُ الثُّلاثَائِ وَٲَنَا فِیہِ ضَیْفٌ لَکُمْ وَمُسْتَجِیرٌ بِکُمْ، فَٲَضِیفُونِی وَٲَجِیرُونِی بِمَنْزِلَۃِ اللّهِ عِنْدَکُمْ وَآلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ۔

🔶 ترجمہ:
سلام ہو آپ پر جو علم الہی کے خزینہ دار ہیں،
سلام ہو آپ پر جو وحی خدا کے ترجمان ہیں،
آپ پر سلام ہو جو ہدایت دینے والے امام ہیں،
آپ پر سلام ہو جو تقوی کے نشان ہیں،
آپ پر سلام ہو جو رسول خدا کے فرزند ہیں میں آپکے حق کو جانتا ہوں آپکی شان کو سمجھتا ہوں آپکے دشمنوں کا دشمن ہوں آپکے دوستوں کا دوست ہوں، میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ پر خدا کی رحمتیں ہوں،
اے معبود! میں انکے آخری سے ایسی محبت رکھتا ہوں جیسی انکے اول سے ہے اور انکے مقابل ہر گروہ سے دور ہوں اور جادوگر طاغوت اور لات وعزیٰ کا انکار کرتا ہوں،
اے میرے سردارو! آپ پر خدا کی رحمت اور برکت ہو،
آپ پر سلام ہو اے عابدوں کے سردار اور وصیوں کی اصل،
آپ پر سلام ہو اے انبیاء کے علم کو ظاہر کرنے واے،
آپ پر سلام ہو اے وہ صادق جسکی تصدیق اسکے قول و فعل میں کی گئی،
اے میرے تینوں سردارو! یہ منگل والا دن آپ کا دن ہے اور میں اس میں آپکا مہمان ہوں اور آپکی پناہ میں ہوں لہذا آپ میری مہمان نوازی کیجیے اور مجھے پناہ دیجیے خدا کے اس مقام کے واسطے جو آپکے نزدیک ہے اور اپنے پاک و پاکیزہ خاندان کے واسطے سے۔

https://t.me/islamwitheman/2072
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 بدھ کے دن کی دعا 🌷

🔷 بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ¤
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی جَعَلَ اللَّیْلَ لِباساً، وَالنَّوْمَ سُباتاً، وَجَعَلَ النَّہارَ نُشُوراً، لَکَ الْحَمْدُ أَنْ بَعَثْتَنِی مِنْ مَرْقَدِی وَلَوْ شِئْتَ جَعَلْتَہُ سَرْمَداً، حَمْداً دائِماً لاَ یَنْقِطعُ أَبَداً، وَلاَ یُحْصِی لَہُ الْخَلائِقُ عَدَداً،
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْ خَلَقْتَ فَسَوَّیْتَ، وَقَدَّرْتَ وَقَضَیْتَ، وَأَمَتَّ وَأَحْیَیْتَ، وَأَمْرَضْتَ وَشَفَیْتَ، وَعافَیْتَ وَأَبْلَیْتَ، وَعَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیْتَ، وَعَلَی الْمُلْکِ احْتَوَیْتَ،
أَدْعُوکَ دُعَائَ مَنْ ضَعُفَتْ وَسِیلَتُہُ، وَانْقَطَعَتْ حِیلَتُہُ، وَاقْتَرَبَ أَجَلُہُ، وَتَدَانٰی فِی الدُّنْیَا أَمَلُہُ، واشْتَدَّتْ إلَی رَحْمَتِکَ فاقَتُہُ، وَعَظُمَتْ لِتَفْرِیطِہٰ حَسْرَتُہُ وَکَثُرَتْ زَلَّتُہُ وَعَثْرَتُہُ وَخَلُصَتْ لِوَجْھِکَ تَوْبَتُہُ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،
وَارْزُقْنِی شَفاعَۃَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَلَاتحرمْنِی صُحْبَتَہُ إنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ،
اَللّٰھُمَّ اقْضِ لِی فِی الْاَرْبَعائِ أَرْبَعاً اجْعَلْ قُوَّتِی فِی طَاعَتِکَ وَنَشَاطِی فِی عِبَادَتِک وَرَغْبَتِی فِی ثَوَابِکَ وَزُھْدِی فِیَما یُوجِبُ لِی أَلِیمَ عِقَابِکَ إنَّکَ لَطِیفٌ لِمَا تَشَاءُ۔


🔶 ترجمہ:
خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
حمد اس خد اکے لیے ہے جس نے رات کو پردے اور نیند کو آرام کا ذریعہ بنایا اور دن کو کام کاج کے لیے قرار دیا تیرے لیے
حمد ہے کہ تو نے مجھے میری خوابگاہ سے زندہ اٹھایا اور اگر تو چاہتا تو اس نیند کو دائمی بنا دیتا۔ تیری ایسی حمد جو ہمیشہ رہے کبھی ختم نہ ہو کہ جسکی تعداد کو مخلوق شمار نہ کر سکے۔
اے معبود تیرے ہی لیے حمد ہے کہ تو نے پیدا کیا تو درست پیدا کیا اور قضاء و قدر بنائی تو موت دیتا اور زندگی بخشتا ہے بیمار کرتا ہے شفا دیتا ہے تو بچاتا ہے اور آزماتا ہے اور عرش پر تیری حکومت اور ملک تیرے قبضہ قدرت میں ہے میں تجھے ایسے شخص کی طرح پکارتا ہوں جس کا وسیلہ کمزور ہو، چارہ کار منقطع ہو گیا ہو، موت قریب آگئی ہو اور وہ دنیا کی آرزو میں گرفتار ہو اور تیری رحمت کا بہت زیادہ محتاج ہو، اسکی کوتاہیوں کے باعث اسکی حسرتیں بڑھ چکی ہوں اور اسکی لغزشیں اور ٹھوکریں بہت زیادہ ہوں اور تیرے حضور سچی توبہ کر رہا ہوں پس تو نبیوں کے خاتم محمد مصطفٰیؐ پر رحمت فرما اور انکے پاک وپاکیزہ اہلبیتؑ پر بھی رحمت فرما اور مجھے محمدؐ وآل محمدؐ کی شفاعت وحمایت نصیب فرما اور مجھے انکے قرب سے محروم نہ فرما۔ بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
اے معبود! اس بدھ کے دن میری چار حاجتیں پوری فرما کہ میری قوت اپنی اطاعت میں لگا دے، میری خوشی اپنی عبادت میں قرار دے اور میری توجہ اپنے ثواب کی طرف کر دے اور جس چیز سے مجھ پر تیرا سخت عذاب آتا ہو مجھے اس سے دور فرما کہ بیشک تو جس پر چاہے لطف فرماتا ہے۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، تیسری فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2076
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 بدھ کے دن کی زیارت 🌷

🔷 بدھ: یہ حضرت امام موسیٰ کاظمؑ، حضرت امام علی رضاؑ، حضرت امام محمد تقیؑ اور حضرت امام علی نقیؑ کا دن ہے۔

🔷 چاروں ائمہ کی زیارت:
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا ٲَوْلِیَائَ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا حُجَجَ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا نُورَ اللّهِ فِی ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ، صَلَواتُ اللّهِ عَلَیْکُمْ وَعَلَی آلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ، بِٲَبِی ٲَنْتُمْ وَٲُمِّی، لَقَدْ عَبَدْتُمُ اللّهَ مُخْلِصِینَ، وَجَاھَدْتُمْ فِی اللّهِ حَقَّ جِھَادِھِ حَتَّی ٲَتاکُمُ الْیَقِینُ فَلَعَنَ اللّهُ ٲَعْدائَکُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ٲَجْمَعِینَ وَٲَنَا ٲَبْرَٲُ إلَی اللّهِ وَ إلَیْکُمْ مِنْھُمْ، یَا مَوْلایَ یَا ٲَبا إبْراھِیمَ مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ، یَا
مَوْلایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُوسی، یَا مَوْلایَ یَا ٲبا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِی،ٍّ یَا مَوْلایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ، ٲَنَا مَوْلیً لَکُمْ مُوَْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَجَھْرِکُمْ، مُتَضَیِّفٌ بِکُمْ فِی یَوْمِکُمْ ہذَا وَھُوَ یَوْمُ الْاَرْبَعائِ وَمُسْتَجِیرٌ بِکُمْ، فَٲَضِیفُونِی وَٲَجِیرُونِی بِآلِ بَیْتِکُمُ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ۔

🔶 ترجمہ:
آپ پر سلام ہو اے اولیاء خدا،
آپ پر سلام ہو جو خدا کی دلیل و حجت ہیں،
آپ پر سلام ہو جو زمین کی تاریکیوں میں خدا کا نور ہیں،
آپ پر سلام ہو خدا کی رحمتیں ہوں، آپ پر اور آپ کے پاک و پاکیزہ اہلبیت پر، آپ پر میرے ماں باپ قربان، آپ نے مخلصانہ طور پر خدا کی عبادت کی اور خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق ہے حتی کہ آپ کی اجل آگئی پس خدا لعنت کرے آپ کے تمام دشمنوں پر جو جنوں اور انسانوں میں سے ہیں، میں آپکے اور خدا کے سامنے ان سے برائت کرتا ہوں، اے میرے سردار اے ابوابراہیم موسیٰ کاظمؑ بن جعفر صادقؑ، اے میرے سردار اے ابو الحسن علی رضاؑ بن موسٰی کاظمؑ، اے میرے سردار اے ابو جعفر محمد تقیؑ بن علی رضاؑ، اے میرے سردار اے ابوالحسن علی نقیؑ بن محمد تقیؑ! میں آپ سب کا غلام ہوں آپکے نہاں و عیاں پر ایمان رکھتا ہوں، یہ آپ کا دن ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں۔ یہ بدھ کا دن ہے اور آپ کی پناہ میں ہوں پس میری مہمان نوازی کیجیے اور مجھے پناہ دیجیے۔ آپکو آپکے پاک و پاکیزہ خاندان کا واسطہ دیتا ہوں۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2077
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 جمعرات کے دن کی دعا 🌼

🔷 بِسْمِ اللّهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ¤
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی أَذْھَبَ اللَّیْلَ مُظْلِماً بِقُدْرَتِہِ،
وَجَائَ بِالنَّھَارِ مُبْصِراً بِرَحْمَتِہِ،
وَکَسَانِی ضِیائَہُ وَأَنَا فِی نِعْمَتِہِ،
اَللّٰھُمَّ فَکَمَا أَبْقَیْتَنِی لَہُ فَأَبْقِنِی لاََِمْثالِہِ،
وَصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ وَآلِہِ،
وَلاَ تَفْجَعْنِی فِیہِ وَفِی غَیْرِہِ مِنَ اللَّیَالِی وَالْاَیَّامِ، بِارْتِکَابِ الَْمحَارِمِ وَاکْتِسَابِ الْمَآثِمِ وَارْزُقْنِی خَیْرَہُ وَخَیْرَ مَا فِیہِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہُ، وَاصْرِف عَنِّی شَرَّہُ، وَشَرَّ مَا فِیہِ، وَشَرَّ مَا بَعْدَہُ،
اَللّٰھُمَّ إنِّی بِذِمَّۃِ الْاِسْلامِ أَتَوَسَّلُ إلَیْکَ،
وَبِحُرْمَۃِ الْقُرْآنِ أَعْتَمِدُ عَلَیْکَ،
وَبِمُحَمَّدٍ الْمُصْطَفی صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ أَسْتَشْفِعُ لَدَیْکَ، فَاعْرِفِ اَللّٰھُمَّ ذِمَّتِیَ الَّتِی رَجَوْتُ بِھَا قَضَائَ حَاجَتِی یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
اَللّٰھُمَّ اقْضِ لِی فِی الْخَمِیسِ خَمْساً لاَ یَتَّسِعُ لَھا إلاَّکَرَمُکَ وَلاَ یُطِیقُھا إلاَّ نِعَمُکَ، سَلاَمَۃً أَقْوی بِھَا عَلَی طَاعَتِکَ، وَعِبادَۃً أَسْتَحِقُّ بِہا جَزِیلَ مَثُوبَتِکَ، وَسَعَۃً فِی الْحَالِ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلاَلِ، وَأَن تُؤْمِنَنِی فِی مَوَاقِفِ الْخَوْفِ بِأَمْنِکَ، وَتَجْعَلَنِی مِنْ طَوَارِقِ الْھُمُومِ وَالْغُمُومِ فِی حِصْنِکَ،
وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْ تَوَسُّلِی بِہِ شَافِعاً یَوْمَ الْقِیامَۃِ نَافِعاً إنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ۔

🔶 ترجمہ:
خدا کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
حمد اس خدا کے لیے ہے جس نے اپنی قدرت سے تاریک رات کو ختم کیا اور روشن دن کو اپنی رحمت سے وجود بخشا اور مجھ پر بھی روشنی بکھیری اور میں اسکی نعمت سے مستفید ہوتا ہوں۔
اے معبود! جس طرح تو نے مجھے آج کے دن زندہ رکھا اسی طرح آئندہ بھی زندہ رکھ اور اپنے نبی محمدؐ اور انکی آلؑ پر رحمت فرما اور مجھے آج اور دیگر راتوں اور دنوں میں حرام کام کرنے اور گناہ کمانے سے داغدار نہ بنا، آج کے دن میں جو بھلائی ہے اور بعد میں آنے والے انہی دنوں میں جو بھلائی ہے، عطا فرما۔ اور مجھے اس دن کے شر، جو کچھ اسمیں ہے اسکے شر اور اسکے بعد بھی شر سے بچا،
اے معبود! میں اسلام کے ذریعے سے تیری طرف وسیلہ پکڑتا ہوں اور قرآن کے احترام کیساتھ تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں۔اور محمد مصطفٰیؐ کو تیرے حضور اپنا شفیع بناتا ہوں،
پس اے معبود! جس ضمانت کے ساتھ میں اپنی حاجت براری کا امیدوار ہوں اس پر توجہ فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے،
اے معبود! اس جمعرات میں میری پانچ حاجات پوری فرما کہ سوائے تیرے کرم کے کوئی اس کی گنجائش نہیں رکھتا اور سوائے تیری نعمتوں کے کوئی اسکی طاقت نہیں رکھتا ایسی صحت وسلامتی عطا فرما جسکے ذریعے تیری اطاعت پر قوت حاصل ہو، ایسی عبادت کی توفیق دے جس سے میں تیرے عظیم ثواب کا حقدار بن جائوں،
رزق حلال سے میری حالت میں کشادگی فرما، خوف و خطرے کے مواقع پر اپنے امان کے ذریعے محفوظ فرما، غم وآلام کے ہجوم میں مجھے اپنی پناہ میں رکھ اور محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت فرما اور ان میں سے میرے لیے توسل کو روز قیامت نفع دینے والا شفیع بنا کہ تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

📚 مفاتيح الجنان مترجم، باب اول، تیسری فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2078
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 جمعرات کے دن کی زیارت 🌼

🔷 جمعرات: یہ امام حسن عسکری علیہ السلام کا دن ہے۔ ان کی زیارت نیچے درج ہے۔۔۔

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اللّهِ،،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اللّهِ وَخَالِصَتَہُ،
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا إمَامَ الْمُؤْمِنِینَ، وَوَارِثَ الْمُرْسَلِینَ، وَحُجَّۃَ رَبِّ الْعَالَمِینَ، صَلَّی اللّهُ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ،
یَا مَوْلایَ یَا ٲَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ ٲَنَا مَوْلیً لَکَ وَلاَِلِ بَیْتِکَ،
وَہذَا یَوْمُکَ وَھُوَ یَوْمُ الْخَمِیسِ، وَٲَنَا ضَیْفُکَ فِیہِ وَ مُسْتَجِیرٌ بِکَ فِیہِ فَٲَحْسِنْ ضِیَافَتِی وَ إجَارَتِی بِحَقِّ آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ۔

🔶 ترجمہ:
آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے ولی،
آپ پر سلام ہو اے حجت خدا اور اسکے خاص الخاص،
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امام اور انبیاء کے وارث اور عالمین کے رب کی حجت، آپ پر خدا کی رحمت ہو اور آپ کے اہل خاندان پر جو پاک و پاکیزہ ہیں،
اے میرے سردار، اے ابومحمد حسن عسکریؑ بن علی نقیؑ میں آپ کا اور آپ کے اہل خاندان کا غلام ہوں،
اور یہ دن آپ کا ہے جو جمعرات ہے میں اس میں آپ کا مہمان ہوں اور آپ کی پناہ میں ہوں، میری بہترین مہمان نوازی کیجئے اور مجھے پناہ دیجئے اس کیلئے میں آپ کو آپ کے پاک و پاکیزہ خاندان کا واسطہ دیتا ہوں۔

📚 مفاتیح الجنان مترجم، باب اول، پانچویں فصل۔

https://t.me/islamwitheman/2079
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐جمعةالمبارک (FRIDAY)💐

■ اذکار
1۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ۔
2۔ یانور 256 مرتبہ۔
3۔ یاذاالجلال والاکرام 1000 مرتبہ۔

■ دعا
جمعہ کے دن کی دعا پڑھی جائے۔ آپ یہ لنک اوپن کر کے دعا پڑھ سکتے ہیں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2062

■ زیارت
جمعہ کا روزحضرت ولی عصر عجل الله تعالٰی فرجه الشریف سے منسوب ہے۔ اس لئے امام العصر کی زیارت پڑھی جائے۔ زیارت پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک اوپن کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2063

اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 جمعةالمبارک کے متعلق مزید پوسٹس پڑھنے کے لئے مطلوبہ لنک کو کلک کریں۔۔۔

🔵 غسلِ جُمعہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/367

🔵 پہلی نمازِ جُمعہ
https://t.me/islamwitheman/368

📄 جُمعةُ الوداع کی دُعا
http://t.me/islamwitheman/1060

🌺 روزِ جُمعہ کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1112

🌹 فضاٸل جُمُعَة المبارک
https://t.me/islamwitheman/1974

🌹 فضیلت جمعہ و نماز حاجت
https://t.me/islamwitheman/1987

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ ھود
https://t.me/islamwitheman/1998

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ صافات
https://t.me/islamwitheman/2027

🌹 احادیث فضیلتِ نماز جُمُعہ
https://t.me/islamwitheman/2036

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور چار رکعت نماز
https://t.me/islamwitheman/2064

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورةالقدر
https://t.me/islamwitheman/2084

🌹 جمعہ کے دن کی دعا
https://t.me/islamwitheman/2062

🌹 جمعہ کے دن کی زیارت
https://t.me/islamwitheman/2063
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فضیلت جمعہ اور سورةالقدر 🌹

1⃣ نماز جمعہ کی فضیلت
مولا امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو بروزقیامت محشور فرماٸے گا تو تمام ایام ہفتہ بھی اس طرح لاٸے جاٸینگے کہ تمام لوگ انہيں انکے نام و حلیہ سے پہچان لیں گے۔ انکے آگے آگے یوم جمعہ ہو گا اور اس سے ایک نور سا طع ولامع ہو گا اور دوسرے تمام ایام اسکے پیچھے ہونگے۔ یوں معلوم ہو گا یہ گویا کوٸی بڑی عزت و وقار والی عروس کسی بڑے عقلمند اور مالدار آدمی کے گھر لے جاٸی جارہی ہے۔
پھر روزِ جمعہ ان لوگوں کی شہادت دے گا اور حفاظت کرے گا جو نماز جمعہ پڑھنے کی طرف سرعت اور جلدی کرتے تھے۔
پھر اہل ایمان اسی ترتیب سے جنت میں داخل ہونگے جس طرح وہ نماز جمعہ کی طرف جاتے تھے۔

2⃣ رحمتوں کا نزول
مولا امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن اللہ تعالٰی نے ہزار رحمتیں رکھی ہیں۔
جو بھی جمعہ کے دن 100 مرتبہ سورة القدر کی تلاوت کرے تو اللہ تعالی اس کو اسکے مثل یعنی دو ہزار رحمتیں عطا کریگا۔

3⃣ چار رکعت نماز کی فضیلت
حضرت رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
جو کوٸی روزِ جمعہ چار رکعت نماز پڑھے (دو، دو رکعت کرکے)۔
ہر رکعت میں سورہ الحمد سات مرتبہ اور ایک مرتبہ سورة القدر کی تلاوت کرے۔
اور سلام کے بعد 100 مرتبہ صلوات پڑھے اور 100 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلّ علی جِبراٸیل علیہ السلام
پڑھے۔
اللہ تعالی اس کو جنت میں 70 ہزار قصر عطا فرماٸے گا کہ جسکے ہر قصر میں 70 ہزار گھر ہونگے اور ہر گھر میں ایک ہزار کمرے ہونگے اور ہر کمرے میں 70 ہزار لونڈیاں ہونگی۔

4⃣ جہاد فی سبیل اللہ
مولا امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو سورة القدر کی بلند آواز میں تلاوت کرے گا وہ راہ خدا میں تلوار اٹھانے والے شخص کی طرح ہے،
جو اسے آہستہ آواز میں پڑھے گا وہ راہ خدا میں خون میں لت پت شخص کی مثل ہے،
اور جو دس مرتبہ اسکی تلاوت کریگا اللہ تعالی اسکے گناہوں میں سے ایک ہزار گناہ بخش دیگا۔

5⃣ سابقہ گناہوں کی بخشش
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو اپنی کسی واجب نماز میں سورة القدر پڑھے گا تو منادی ندا دیگا،
اے عبد خدا تیرے سابقہ گناہ معاف کر دیٸے گٸے ہیں اب نٸے سرے سے عمل شروع کر۔

6⃣ رحمت کے ہزار دم
مولا امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں:
اللہ تعالی رحمت کے ایک ہزار دم کرتا ہے اور جس عبد کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔
اور جو جمعہ کے دن عصر کے بعد 100 مرتبہ اس سورہ کی تلاوت کرے تو اسے اس ہزار رحمتوں کے علاوہ اس جیسی کٸی دوسری رحمتیں عطا کریگا۔

7⃣ فضاٸل سورة القدر
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
🌺 ہر چیز کا ایک ثمر ہے،
قرآن کا ثمر سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کا ایک خزانہ ہے،
قرآن کا خزانہ سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کا ایک مددگار ہے،
اور کمزوروں کا مددگار سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کا ایک ہادی ہے،
صالحین کا ہادی سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کی ایک زینت ہے،
قرآن کی زینت سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کی ایک بشارت ہے،
اور قرآن کی بشارت سورة القدر ہے۔
🌺 ہر چیز کی ایک حجت ہے،
اور نبیؐ کے بعد حجت سورة القدر ہے۔
پھر فرمایا:
یہ انسان کا بہترین دوست ہے،
اس قرض ادا ہوتے ہیں،
دین بلند اور عظیم ہوتا ہے،
کامیابیاں ظاہر ہوتی ہیں،
عمرطولانی ہوتی ہے،
حالت بہتر ہوتی ہے اور جو شخص کثرت سے اس سورہ کی تلاوت کریگا تو وہ شہدا اور صدیقین کے زمرے میں اللہ تعالٰی سے ملاقات کریگا۔

8⃣ منافق کا علاج
جمعہ کے دن یہ سورہ مشک و زعفران سے چینی کی پلیٹ پر لکھ کر آبِ زمزم یا آبِ باراں سے دھو کر وہ پانی پی لیں۔
ان شاء اللہ پانی پینے والا ہرگز منافق نہیں ہو گا۔

9⃣ دردِجگر کا علاج
مٹی کے نٸے برتن میں اس سورہ کو لکھیں، لکھنے والا نماز کا پابند ہو اور باوضو لکھیں۔
بارش کے پانی سے دھو کر اس میں تھوڑی سی چینی ملا لیں اور سات دن یہ پانی درد جگر والے کو پلاٸیں ان شاء اللہ شفا ہو گی۔

🔟 بلغم کا علاج
روغنِ گل لیں اس میں تھوڑا سا عورت کا دودھ ملا لیں (جس عورت کے لڑکا ہو) پھر اول گیارہ مرتبہ درود پڑھیں اور آخر بھی اور درميان میں 70 مرتبہ سورة القدر پڑھیں۔
پڑھنے والا وہ ہو جسکی بغیر مجبوری کے نماز قضا نہ ہوٸی ہو۔
پھر اس روغن کی صبح شام مالش کریں ان شاء اللہ شفا ہو گی۔

📚 بحوالہ۔
بحارالانوار۔جلد ٩٢
وساٸل الشیعہ۔ جلد٥
مجمع البیان۔ جلد١٠
صافی۔ جلد٥
ثواب الاعمال۔
امالی شیخ صدوق۔
قرآن کلِ شفا۔ جلد٥

انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]

https://t.me/islamwitheman/2064
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕