ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 عیدِ شُجاع، عیدِ زھراءؑ🌹

محمد و آل محمد علیھم السلام کی خوشی ہے حضرت زھراء سلام اللہ علیھا کی شادابی کا دن ہے اور غدیر دوم ہے۔
9 ربیع الاول اہلبیتِؑ مظلوم و خاندانِ رسولؐ کو دلی ٹھنڈک ضرور نصیب ہوئی ہے
لیکن اس عظیم دن کی تحریف کی جا رہی ہے امامِ زماں علیہ السلام کی امامت کے پہلے دن ہونے کو عید کی بنیاد بتایا جا رہا ہے۔
آیا امام علیہ السلام بابا کی شہادت پر عزادار ہیں یا اپنے امام ھونے پر خوشحال کہ انہیں مبارک دی جائے اور روزِ عید منایا جائے؟
رسول اعظمؐ کی شہادت پر حضرت زھراء سلام اللہ علیھا نے حضرت علی علیہ السلام کو امامت کے پہلے دن کی مبارک دی تھی؟
امام حسن و حسین علیھماالسلام نے مولا علی علیہ السلام کو مبارک دی تھی؟
اصحاب باوفا نبی و علی نے مبارکیں دی تھیں؟ عید منائی مبارکبادی کی محفلیں سجائی تھیں؟
مولا علی علیہ السلام کی شہادت پر حضرت امام حسین علیہ السلام نے اور اصحاب باوفا نے امام حسن علیہ السلام کو مبارکیں دی تھیں، عید منائی تھی؟
امام حسن علیہ السلام کی شہادت پر امام زین العابدین علیہ السلام نے اور اصحاب باوفا نے مولا حسین علیہ السلام کو امامت کے پہلے دن کی مبارکیں دی تھیں؟
امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر امام باقر علیہ السلام اور اصحاب نے امام سجاد علیہ السلام کو امامت کے پہلے دن کی مبارکباد دی تھی؟ خوشی منائی تھی؟
اسی طرح دیگر آئمہ علیھم السلام نے اپنے سے پہلے امام کی شہادت اور اپنی امامت کے پہلے دن پر عید منائی ہے کہ ھم منائیں؟
یہ دنیا کے بادشاھوں کا طریقہ ہے ظالمین کا وتیرہ ہے کہ اپنے باپ کی موت کے درپے ہوتے ہیں اور اپنی حکومت کے پہلے دن عید رچاتے ہیں۔ آئمہ ھُدٰی علیھم السلام ایسی چیزوں سے اعلیٰ و ارفع ہیں ان سے بلند و بالا ہیں۔
ہماری عید کا معیار و میزان وحی اور معصومین علیھم السلام کا عمل اور فرمانِ ذیشان ہے جو انھوں نے عیدِ شُجاع کے بارے فرمایا ہے اور عمل کر کے دکھایا ۔
مومنو! بیدار رہو بے بنیاد غلط بہانوں سے عیدِ شُجاع کے مفہوم کو بدلنے نہ دو
ہماری خوشی و غمی کا معیار محمد و آل محمد علیھم السلام کی خوشی غمی ہے اور معصومین علیھم السلام 9 ربیع الاول کو شاد ہوتے ہیں اور جس بنیاد پر وہ خوشحال ہوتے ہیں ھم بھی اسی بنیاد پر عیدِ شُجاع مناتے ہیں۔
اس عیدِ بزرگ کی بنیاد جاننے کیلئے شیعیان علیؑ کی خوشی کی اساس جاننے کیلیے ملاحظہ فرمائیں۔۔
1۔ دلائل الامامت، ص119۔
2۔ زادالمعاد، ص 338۔
3۔ المحتضر، ص 54۔
4۔ بحارالأنوار، ج 31، ص 126۔
5۔ شرح نھج البلاغہ، ج 16، ص 235۔
6۔ مفاتیح الجنان، باب ربیع الاول و دیگر کتب معتبرہ۔

امام خاتم ہمارے آخری امام علیہ السلام 9 ربیع الاول کو جس بنیاد پر اپنے منتظرین سے عیدِ شُجاع کا تقاضا رکھتے ہیں ہمیں اس بنیاد پر عیدِ شُجاع منانی ہے۔

منتظرینِ خاتم الآئمہ علیھم السلام بیدار رہو اور عیدِ شُجاع کے مفہوم کو تحریف نہ ہونے دو اور اس عیدِ بزرگ کو اپنی واقعیت سے نہ ہٹنے دو۔ عیدِ شُجاع کو اصلی بعث پر منائیں۔

خدایا! ھمارے آخری امام کے ظہور پُرنور میں تعجیل فرما جسکے ظہور سے ظہور حق ہے اور انکے ظہور سے ھر باطل کا مٹ جانا ہے اور ہمیں مولا کا حامی و مدافع قرار دے، تجھے عیدِ زھراءؑ کی حقیقت کا واسطہ برحمتك يا ارحم الراحمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2005
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🔵 عیدِ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/1775

https://plus.google.com/103115759710371138609/posts/E8CvY5Qwnfg

🌹 عیدِ زھراءؑ تاریخ کے آئینے میں
https://t.me/islamwitheman/1776

https://plus.google.com/103115759710371138609/posts/DTpWSkjSxSJ

🌹 عیدِ شُجاع، عیدِ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/2013

https://plus.google.com/103115759710371138609/posts/ReNsg3Tw84k
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات 1 🌹

شادی کا رجحان انسان میں فطری طور پر پایا جاتا ہے۔ اور اسلام نے بھی بعض شرائط کی رعایت کیساتھ اس فطرت کی تائید کی ہے۔ کیونکہ خداوند متعال نے انسان کی تخلیق اسطرح کی ہے کہ جب اسکی عمر رشد و بلوغت کے مرحلے میں داخل ہوتی ہے تو خود بخود صنفِ مخالف کیطرف اس میں رجحان پیدا ہوجاتا ہے اور مشترکہ زندگی کیلئے کوششیں شروع کردیتا ہے۔ یہ بات شادی کرنے کے فطری ہونے کو بتاتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ امر عادات و رسوم یا ضرورتِ زندگی یا کسی اور سبب کا پابند ہے۔
بہرکیف، شادی کرنے کی سنت ایک عام اور ہمہ گیر سنت ہے جو تاریخ کے طول و عرض میں مختلف تہذیبوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ اسلام نے بھی اس امر کی جانب خاصی توجہ کی ہے اور اسے آسان بنانے کو کافی اہمیت کی نظروں سے دیکھا ہے۔ جہاں اسلام نے شادی کو آسان بنانے کے احکام و دستورات جاری کئے ہیں وہیں اس نے اس کیلئے عینی نمونے بھی پیش کئے ہیں تاکہ لوگوں کو عمل کرنے میں دشواری محسوس نہ ہو۔
زیرِ نظر مقالے میں شادی کے لیے اُسوۂ حسنہ کے طور پر ہم نے حضرت بیبی خدیجہ سلام الله عليها کی زندگی اور آپؑ کی شادی کے اخلاقی نکات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ حضرت محمدؐ اور حضرت خدیجہؑ کی شادی کے اخلاقی دروس درج ذیل ہیں:

بعثت سے پندرہ سال پہلے شہرِ مکہ میں تاریخ کا حسین ترین اتفاق رونما ہوا، یہ اتفاق سیدالانبیاء والمرسلین حضرت محمد مصطفٰیؐ کا کائنات کی بافضیلت ترین خواتین میں سے ایک خاتون حضرت خدیجہؑ بنت خویلد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا.
اس خجستہ و مبارک شادی نے عرب کے جاہل معاشرے پر حاکم آداب و رسوم کو زیر و زبر کر دیا اور اس مبارک ازدواج کا ثمر، سیدۃالنساء العالمین حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت تھی۔ یہ مبارک شادی جن معنوی عوامل کے تحت انجام پزیر ہوئی، ان کی وجہ سے ہر دور اور ہر خطے کے جوان جوڑوں کے لیے اُسوہ و نمونہ اور آئیڈیل بن سکتی ہے۔ اس مختصر تحریر میں اس بابرکت ازدواج کے اخلاقی نکات پر نگاہ ڈالتے ہیں:

💞1= شادی سے پہلے شناخت کی ضرورت:
شادی سے پہلے مرد و زن کی ایک دوسرے کے بارے میں شناخت، ازدواجی زندگی کے بنیادی اور اہم ترین نکات میں سے شمار ہوتی ہے۔ حضرت محمد مصطفٰیؐ اور حضرت خدیجہؑ کی شادی بھی پہلے سے ایک دوسرے کے بارے میں شناخت اور آگاہی کی بنیاد پر ہوئی تھی. رسولِخداؐ بھی اپنی ہونے والی شریک حیات کے بارے میں مکمل آگاہی رکھتے تھے اور حضرت خدیجہؑ بھی اپنے ہونے والے شوہر نامدار کو ہرحوالے سے پہنچانتی تھیں. چونکہ آپ آپس میں رشتہ دار بھی تھے لہٰذا جناب خدیجہؑ رسولِخداؐ کو "ابن عمّ" (چچازاد) کہہ کر خطاب کرتی تھیں.(1)

مزید یہ کہ آنحضرتؐ مکہ میں امانت و دیانت، صداقت و طہارت اور پاکدامنی وغیرہ جیسی اعلیٰ صفات کے حوالے سے معروف تھے لہٰذا سبھی اہل مکہ اور خصوصاً جناب خدیجہؑ آپؐ کو اچھی طرح سے جانتی تھیں.(2)
اسی شناخت کی وجہ سے جناب خدیجہؑ نے آپؐ سے درخواست کی کہ آپؐ ان کے شام کی طرف جانے والے تجارتی قافلے کی ذمہ داری سنبھالیں۔ جناب خدیجہؑ کے غلام میسرہ نے جب واپسی پر سفر کے دوران آپؐ کے حسنِ اخلاق کی تعریف و توصیف کی تو جنابِ خدیجہؑ پہلے سے زیادہ آپؐ سے آشنا اور آپؐ کی گرویدہ ہو گئیں۔(3)

💝2= شادی کی پیشکش کا انداز...!
آج کے دور کی طرح زمانہ جاہلیت کے عرب معاشرے میں بھی (کہ جس میں رسولِخداؐ اور حضرت خدیجہؑ رہ رہے تھے) رسم یہ تھی کہ مرد یہ فیصلہ کرتے تھے کہ کس عورت سے شادی کریں اور عام طور پر شادی کی پیشکش مردوں کیطرف سے ہوتی تھی، لیکن ان دو شخصیات کی شادی، حضرت خدیجہؑ کی پیشکش پر ہوئی تھی۔ جب رسولِخداؐ شام کے کامیاب تجارتی سفر سے واپس لوٹے تو جناب خدیجہؑ نے آپؐ کی خدمت میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔ حضور اکرمؐ تشریف لائے تو آپؑ نے آنحضرتؐ سے عرض کیا:
اے میرے چچا زاد! میں آپؐ سے قرابت و رشتہ داری، آپؐ کی اپنے خاندان کے درمیان عزت و عظمت اور احترام اور آپؐ کی امانت و دیانت، صداقت اور حسنِ اخلاق کیوجہ سے آپؐ سے شادی کی خواہشمند ہوں.(4)
جناب خدیجہؑ نے یہ پیشکش کر کے زمانۂ جاہلیت کے عرب معاشرے کی خواستگاری اور منگنی کی غلط اور بیجا رسوم کو پاؤں تلے روند ڈالا۔

👈 جاری ہے۔ بقیہ شادی مبارک کے اخلاقی نکات 2 میں ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/2014
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات 2 🌹

بقیہ شادی مبارک کے اخلاقی نکات۔۔۔۔

💖3= رسم منگنی کا انداز...!!
عام طور پر رواج یہ ہے کہ منگنی کی تقریب میں لڑکی اور لڑکے کے خاندان کے بزرگان اور معززین شریک ہوتے ہیں اور اسطرح منگنی کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ حضرت خدیجہؑ کیطرف سے شادی کی پیشکش کے بعد، پیغمبر اکرمؐ جو کہ اس شادی پر راضی تھے، اپنے چچاؤں کے پاس تشریف لے گئے... اور اس سلسلے میں ان سے مشورہ کیا۔(5)
منگنی کی تقریب میں رسولِخُداؐ کے چچا جناب حمزہؑ(6) اور جناب ابوطالبؑ(7) حاضر ہوئے اور پیغمبرِ خداؐ کیلئے جناب خدیجہؑ کے خاندان سے ان کا رشتہ مانگا۔(8)
حضرت ابوطالبؑ نے منگنی کی تقریب میں اپنی گفتگو کے ایک حصے میں فرمایا:
ہمارا بھتیجا جو کہ کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے، آپ کی اس بیٹی کی خواستگاری کیلئے آیا ہے جسکی سخاوت و نجابت اور شرافت و فضیلت زبان زدِ خاص وعام ہے۔(9)

💗4= منگنی میں حقیقت گوئی...!!
عام طور پر رواج یہ ہے کہ منگنی کی تقریب میں ہونے والے داماد کے رشتہ دار اس کے اوصاف اور اس کی اور اس کے خاندان کی مالی پوزیشن کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ بعض اوقات وہ اپنی مالی حالت کے بارے میں مبالغہ سے کام لیں اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کریں جس کا نتیجہ بعد میں اختلاف اور جدائی کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔ لیکن جناب خدیجہؑ کی منگنی کے مراسم میں حضرت ابوطالبؑ نے اپنی دل نشیں گفتگو کے دوران اپنے بھتیجے کی ان الفاظ میں توصیف فرمائی:

"میرے بھتیجے حضرت محمدؐ بن عبداللہ فضائل و کمالات میں قریش کے تمام مردوں پر فضیلت و برتری رکھتے ہیں اور کسی کا بھی ان کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاسکتا ، لیکن مال و دولت کے حوالے سے ان کا ہاتھ تنگ ہے."(10)

🌹5= حق مہر:
حق مہر مسئلہ منگنی کی تقریب سے پہلے جناب خدیجہؑ نے حضرت محمد مصطفٰیؐ کی خدمت میں یہ پیغام بھیجا تھا کہ اگر آپ کے پاس دولت و ثروت کی کمی ہے تو کوئی بات نہیں، میرے پاس مال و دولت بہت زیادہ ہے اور میں اپنا سب کچھ آپؐ کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے تیار ہوں.(11)
اگرچہ منگنی کی تقریب میں جناب خدیجہؑ نے اس چیز کا اظہار کیا تھا کہ مہر میرے ذمے رہے.(12) لیکن بعض تاریخی حوالہ جات کے مطابق، حضرت ابوطالبؑ نے منگنی کی تقریب میں جناب خدیجہؑ کا حق مہر اپنے ذمہ لیتے ہوئے اعلان کیا کہ حق مہر چاہے معجّل ہو یا مؤجل (نقد اور فوری واجب الادا ہو یا مدت دار اور بعد میں واجب الادا) جتنا بھی ہو میں خود ادا کروں گا.(13)

حضرت ابوطالبؑ کا یہ عمل ایک نمونہ اور اُسوہ کے طور پر سب کے پیش نظر رہنا چاہیئے کہ اگر ایک جوان کے مالی حالات بہتر نہ ہوں تو اس کے باپ کو اور اس کی موت کی صورت میں اس کے دادا، چچا یا دوسرے رشتہ داروں کو اس کی شادی کے وسائل فراہم کرنے چاہیئں.

🌴6= شادی کا معنوی عامل...
ممکن ہے کہ بعض مادی ذہنیت رکھنے والے دنیا پرست یہ سمجھیں کہ حضرت محمد مصطفٰیؐ، جناب خدیجہؑ سے اسلئے شادی کرنا چاہتے تھے تاکہ اسطرح ان کے مال و دولت تک رسائی حاصل کر سکیں اور جناب خدیجہؑ بھی یہ چاہتی تھیں کہ آپؐ کی مدد سے اپنے تجارتی کارواں کو توسیع دیں اور اسطرح اپنی دولت و ثروت میں اضافہ کریں۔ لیکن یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ان دونوں شخصیتوں کی شادی میں کوئی مادی عامل کارفرما نہ تھا بلکہ کئی ایک معنوی عوامل تھے جو اس مبارک ازدواج کا باعث بنے.
اس کے باوجود کہ عقبہ بن ابی معیط اور صلت بن ابی یھاب کہ جن میں ہر ایک چارسو غلاموں اور کنیزوں کا مالک تھا اور ابوجہل و ابو سفیان جیسے ثروتمند اور قریش کے دولتمند افراد آپؑ سے شادی کے خواہش مند تھے لیکن آپؑ نے ان سب کو ٹھکراتے ہوئے قریش کے ایک ایسے جوان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو یتیم اور بظاہر مالِ دنیا سے بے بہرہ تھا اور اس سے شادی کو اپنی دیرینہ آرزو قرار دیتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا.
جب جناب خدیجہؑ کو پتا چلا کہ حضرت محمد مصطفٰیؐ کے ساتھ ان کی شادی پر قریش کی عورتیں اعتراض کر رہی ہیں تو آپؑ نے ان کی دعوت کی اور سب کے سامنے اظہار کیا:
"مجھے پتا چلا ہے کہ تمہارے شوہر، حضرت محمد مصطفٰیؐ کے ساتھ شادی کی وجہ سے میری ملامت کرتے ہیں، میں تم سے پوچھتی ہوں کہ کیا تمہارے درمیان ان جیسا کوئی ہے؟ کیا پورے مکہ اور اس کے اطراف میں حضرت محمد مصطفٰیؐ جیسا جمال وکمال اور ان جسیے فضائل و مناقب اور اخلاق وکردار رکھنے والا کوئی اور ہے؟ میں نے اعلیٰ اوصاف و کمالات کی وجہ سے جنہیں تم سمجھنے سے قاصر ہو، ان سے شادی کا فیصلہ کیا ہے لہذا تمہیں فضول باتیں کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ہے."(15)

👈 جاری ہے۔۔۔ بقیہ "شادی مبارک کے اخلاقی نکات 3" میں ملاحظہ فرمائیں۔۔

https://t.me/islamwitheman/2014
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات 3 🌹

👈 بقیہ آخری حصہ "شادی مبارک کے اخلاقی نکات"

💘7= دو طرفہ محبت...!!
ازدواجی زندگی کی پائیداری کے اسباب و عوامل میں سے ایک میاں بیوی کے درمیان عشق و محبت ہے حضرت محمد مصطفٰیؐ اور جناب خدیجہؑ کے درمیان دو طرفہ محبت اپنے عروج پر تھی۔ اس حقیقت کو حضورؐ کے چچا جناب ابوطالبؑ کی زبان سے سنتے ہیں جنہوں نے جناب خدیجہؑ کی منگنی کی تقریب میں فرمایا:
"خدیجہؑ اور حضرت محمدؐ دونوں ایک دوسرے کو چاہتے ہیں."(16)
یہ جناب خدیجہؑ کیساتھ رسولِخُداؐ کی محبت ہی تھی کہ بظاہر عمر میں بڑی ہونے کے باوجود آپؐ نے ان سے شادی کا فیصلہ فرمایا۔(17)
اسی محبت کیوجہ سے آپؐ ہمیشہ ان کا احترام کرتے تھے یہاں تک کہ ان کی وفات کے بعد بھی ان کے فضائل وکمالات کا اظہار فرماتے تھے اور بعض دوسری بیویوں کی ان کے بارے کچھ ناروا باتوں پر ناراض ہوتے تھے.(18)
یہ محبت یکطرفہ نہ تھی بلکہ حضرت خدیجہؑ بھی اپنے شوہر نامدارؐ سے ایک خاص قلبی لگاؤ اور محبت رکھتی تھیں اور اس کا اظہار بھی کرتی تھیں۔ حضورؐ سے آپ کی محبت و عقیدت اور عشق و ارادت کے شاہد یہ دو شعر ہیں جو آپ کی طرف منسوب ہیں:
فَلو اننی امشیت فی نعمۃ ودامت لی الدنیا وملک الاکاسرۃ
فما سویت عندی جناح بعوضته اذا لم یکن عینی لعینک ناظرۃ (19)
ترجمہ:
اگر دنیا بھر کی تمام نعمتیں اور بادشاہوں کی سلطنتیں ہمیشہ کیلئے میرے پاس ہوں تو بھی وہ میرے نزدیک مکھی کے پر کے برابر بھی کوئی قیمت نہیں رکھتیں اگر میری آنکھیں آپؐ کی مبارک نگاہوں اور ملکوتی حسن و جمال کا نطارہ نہ کر سکیں.

💘8= ایثار و تواضع...!!
مشترکہ ازدواجی زندگی میں میاں بیوی کو جن چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے، ان میں سے ایک چیز ایک دوسرے کی نسبت تواضع اور ایثار وفداکاری ہے۔ پیغمبرِخُداؐ اور جناب خدیجہؑ اس تواضع وفداکاری کا عملی نمونہ تھے۔ جب شادی کے مراسم ختم ہو چکے تو رسولِخُداؐ نےچاہا کہ اپنے گھر کی طرف تشریف لے جائیں لیکن جناب خدیجہؑ نے آپؐ سے عرض کیا: "الی بیتک؟ فبیتی بیتک وانا جاریتک؛" کیا اپنے گھر تشریف لے جانا چاہتے ہیں؟ میرا گھر آپؐ ہی کا گھر ہے اور میں تو آپؐ کی کنیز ہوں.(20)
دولت وثروت اور غلام و کنیز ہونے کے باوجود جناب خدیجہؑ کا اپنے آپ کو حضرت محمد مصطفٰیؐ کی کنیز سمجھنا اپنے شوہر کے سامنے آپ کی انتہائی تواضع و فروتنی اور اخلاص و ایثار کی دلیل ہے۔ آپ نے رسولِخُداؐ کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی میں ہمیشہ اس بات کا ثبوت دیا۔

📚 حوالہ جات:
1۔ سیرۃ النبویہ، ابن ھشام حمیری، مصر، مکتبہ محمد علی صبیح، 1383ق، ج1، ص122۔
2۔ همان، ج1، ص121۔
3۔ قطب الدین راوندی، الخرایج والجرائح، قم، موسسہ امام ہادی، طبع اول، 1409ق، ص140۔139۔
4۔ سیرہ نبویہ، ابن ھشام حمیری، ج1، ص122۔
5۔ تاریخ الامم والملوک، محمد بن جریر طبری، ج2۔
7۔ بحارالأنوار، محمد باقر مجلسی، ج16، ص16۔
8۔ بحارالأنوار، محمد باقر مجلسی، ج16، ص19۔
9۔ تاریخ یعقوبی، احمد بن واضح یعقوبی، ج2، ص20۔
10۔ مناقب آل ابیطالبؑ، ابن شہر آشوب، نجف، مکتبہ الحیدریہ، 1376 قمری، ج1، ص39۔
11۔ بحارالأنوار، محمد باقر مجلسی، ج16، ص55۔
12۔ الخرائج والجرائح، قطب الدین راوندی، ج1، ص140۔
13۔ مناقب آل ابیطالبؑ، ابن شہر آشوب، ج1، ص39۔
14۔ بحارالأنوار، محمد باقر مجلسی، ج16، ص22۔23۔
15۔ بحارالأنوار، محمدباقر مجلسی، ج16، ص70۔
16۔ بحارالأنوار، محمد باقر مجلسی، بیروت، موسسہ الوفا، 1403ق، ج16، ص16۔
17۔ تاریخ الامم والملوک، محمدبن جریرطبری، قاھرہ، مطبعۃ الاستقامۃ، 1358ق، ج2، ص34۔
18۔ شرح الاخبار فی فضائل الآئمہ الاطہارؑ، نعمان بن محمد تمیمی مغربی، ج3، ص21۔22۔
19۔ بحارالأنوار، محمد باقر مجلسی، ج16، ص52۔
20۔ الخرائج والجرائح، قطب الدین راوندی، ج1، ص140۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2014
____________________________

👈 اگر آپ پوسٹ "شادی مبارک کے اخلاقی نکات" ایک ہی جگہ پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے فیس بک کے لنک کو اوپن کریں۔

Facebook post link:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1729688104027383&id=100009586292189
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌟 شجرہ نسب حضرت محمد مصطفٰیؐ 🌟

🌹 حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا شجرہ نسب حضرت آدم علیہ السلام تک.....

محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بن ___عبداللّٰه

بن عبدالمطلب

بن ______
ہاشم

بن __عبدمناف

بن ____قُصَیْ

بن ____کِلاب

بن _____مُرّہ

بن __ کعب

بن _____لُؤی

بن __ غالب

بن _____فِہر

بن __ مالک

بن _____نَضَر

بن _____کِنانہ

بن __ خُزیمہ

بن ____مدرِکة

بن __ الیاس

بن _____مُضَر

بن _____نِزار

بن ___ مَعْد

بن _____عدنان

بن ___ اَوُدْ

بن ____ہمَیْسَع

بن ____سلامان

بن _____عَوْص

بن ______بَوْز

بن _____قَمْوال

بن ___ اُبَیّ

بن ___ عَوام

بن ___ ناشِد

بن ___ حِزَا

بن _____بَلداس

بن _____یَدلاف

بن _____طابخ

بن _____جاحم

بن _____ناحِش

بن _____ماخی

بن _____عَیفی

بن _____عَبْقَر

بن _____عُبَیْد

بن _____دُعا

بن _____حَمدان

بن _____سَنْبَر

بن _____یَثربی

بن _____یَحْزَن

بن _____یَلْحَن

بن _____ارعَوَی

بن _____عَیْضِی

بن _____ذیشان

بن _____عِیصَر

بن _____اَقناد

بن _____اِیہام

بن _____مُقَصّر

بن _____ناحث

بن _____زارِح

بن _____سَمِی

بن _____مُزِی

بن _____عِوَض

بن _____عِرام

بن _____قِیدار

بن _اسماعیل (علیہ السلام)

بن ابراھیم (علیہ السلام)

بن ____تارَّخ/آذر

بن __ ناحُور

بن ____سارُوغ

بن _____اَرغوا

بن ___ فالِغ

بن ___ عابر

بن ___اَرْفخشار

بن __ سام

بن نوح (علیہ السلام)

بن ___
لامِک

بن __مَتُشالخ

بن _ادریس (علیہ السلام)

بن ______یارَد

بن ____مَہْلَائیل

بن __ قِیْنان

بن __ آنُوش

بن ____شیث (علیہ السلام)

بن _آدم (علیہ السلام)

https://t.me/islamwitheman/2018
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹مختصر سوانح حیات🌹

محمدؐ بن عبد اللہ حضرت اسماعیل علیہ السلام نبی کے 29 پشت اور حضرت آدم علیہ السلام کے 69 پشت یعنی حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کے 9700سال چار مہینے بعد، شیعہ علماء کے قول کے مطابق 17ربیع الاول بروز جمعہ، یعنی 29 اگست 571ء صبح صادق کے وقت پیدا ہوئے۔
پدر بزرگوار جناب عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف.
مادر گرامی جناب آمنہ قبیلہ بنی کلاب کی شریف زادی اور رئیس خاندان سے تعلق رکھتی تھیں. شجاعت اور بہادری میں یہ خاندان بہت ممتاز گزرا ہے اور عرب میں بہت مستند تھا۔
شعب ابوطالبؑ مکہ میں آپؐ کی ولادت ہوئی آپؐ کے والد عبداللہ آپؐ کی ولادت سے دو مہینے پہلے ہی وفات پا چکے تھے، دادا عبدالمطلب موجود تھے وہ آپؐ کے کفیل ہوئے اور آپؐ کے چچا جناب ابوطالب علیہ السلام آپؐ کی ہر طرح سے کفالت اور دیکھ بھال کرتے رہے۔

↩ آپؐ کا اسم مبارک:
محمد، احمد
↩ آپؐ کی کنیت:
ابوالقاسم
↩ آپؐ کے القاب:
آپؐ کے القاب ایک ہزار سے زیادہ ہیں جو زیادہ مشہور ہیں ان کو ہم یہاں بیان کر رہے ہیں۔
منجملہ ان کے مصطفےٰ، مجتبیٰ، محمود، شفیع، شافع، خاتم الانبیا، رسول اللہ، حبیب اللہ، اشرف المرسلین، سید البشر، محبوب حق، طاہر، مختار، سراج منیر، امین، صادق، شمس الضحیٰ، بدرالدجیٰ، طٰہٰ، یٰس، مزمل، مدثر، سرور کائنات، فخر موجودات، سید عالم وغیرہ......

↩ آنحضرتؐ کی ولادت:
شہر مکہ تاریکیوں اور خاموشیوں میں ڈوبا ہوا تھا زندگی کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے تھے البتہ چاند اپنی عادت کے مطابق دھیر ے دھیرے پہاڑوں کی اوٹ سے گزرتا ہوا ذرا بلندی پر آگیا تھا اور اپنی ٹھنڈی ٹھنڈی شعاعیں مکہ کے معمولی اور سادہ گھروں اور ریگستانی ذروں پر بکھیر رہا تھا۔
رفتہ رفتہ آدھی رات گزر گئی اور حجاز کے جلتے جھلستے ہوئے صحراؤں پر ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ذرا دیر کے لئے ریگستانوں کے سینوں میں لگی آگ ٹھنڈی ہوئی، ریاکاری سے دور خلوص کی اس بزم میں ستاروں کی موجودگی نے جن میں اور اضافہ کر دیا۔
صبح ہو چکی ہے نسیم سحر ہولے ہولے چل رہی ہے مرغان خوش الحان سحر انگیز نغمے فضا میں منتشر کر رہے ہیں گویا کسی معشوق سے راز و نیاز کر رہے ہیں.
افق مکہ پر سپیدئ سحر نمودار ہونے والی ہے مگر سارے شہر پر ایک مبہم سا سکوت طاری ہے سب گہری نیند سو رہے ہیں، ہاں صرف "آمنہ" بیدار ہیں ناگہاں چند نامعلوم مگر نورانی عورتیں ان کے کمرے میں آئیں ان کی خوشبو نے جناب آمنہ کو متحیر کر دیا یہ کون ہیں اور کس طرح یہاں آئی ہیں کیوں کہ دروازہ تو بند ہے.(1)
تھوڑی دیر گزری تھی کہ ان کا عزیز فرزند متولد ہوا۔ جس چیز کا مہینوں سے انتظار تھا 17 ربیع الاول(2)، یعنی 29 اگست 571 عیسوی صبح صادق کے وقت اپنے بچے کی صورت دیکھ کر جناب آمنہ کی آنکھیں چمک اٹھیں اور دل باغ باغ ہو گیا۔
ہر ایک کو اس ولادت کی خوشی تھی ''محمدؐ'' سے جناب آمنہ کے گھر کے درودیوار روشن و منور ہو گئے لیکن اس وقت آمنہ جواں سال شوہر ''عبداللہ'' کی کمی شدت سے محسوس کر رہی تھیں جس وقت وہ شام سے مدینہ واپس آرہے تھے راستہ میں ان کا انتقال ہو گیا تھا انھیں وہیں دفن کر دیا گیا تھا اور آمنہ ہمیشہ کے لئے تنہا ہو گئی تھیں۔(3)

↩ ولادت کے وقت:
جس وقت آپؐ کی ولادت ہوئی اس وقت زمین و آسمان میں ایسے عجائبات و معجزات خدا کیطرف سے ظاہر ہوئے خاص کر مشرق میں (جو اس وقت کی تہذیب و تمدن کا مرکز تھا) یہ حوادث خبر رسانی کا اس وقت اس سے سریع ذریعہ تھے جس سے یہ معلوم ہو گیا کہ دنیا میں کوئی عظیم واقعہ ہوا ہے۔
🌹 یہ بچہ تمام فرسودہ رسم و رواج کا خاتمہ کرنے والا اور ایک نئی تہذیب کی بنیاد رکھنے والا تھا، انسانوں کو سعادت کی شاہراہ پر گامزن کرنےوالا تھا، لہٰذا ولادت کے پہلے ہی دن سے فرسودہ اور جاہلی نظام کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔
🚨 نوشیرواں کا وسیع و عریض محل جس کی ابدیت کا خواب دیکھا جا رہا تھا، اسی رات اس میں زلزلہ آیا اور اس کے چودہ کنگورے گر گئے.(4)
🚨 آتش کدہ فارس جو ایک ہزار سال سے مجوسی قوم نے جلا رکھا تھا خود بخود خاموش ہو گیا۔(4)
🚨 وقتِ ولادت ایسی روشنی پھیلی کہ شام و کسرٰی کی عمارتیں دکھائی دینےلگیں،
🚨 جہاں کہیں بھی بت رکھے ہوئے تھے سب سر نگوں ہو گئے۔
🚨 خیالی خداؤں کے پجاری جن کا تعصب انھیں کوئی اور فکر کرنے نہیں دیتا تھا وہ بھی ان واقعات کے بعد سوچنے پر مجبور ہو گئے اسی طرح ''ساوہ'' کے دریا نے خشک ہو کر بیداری کا پیغام دیا۔(5)

↩ ماں کی شفقت سے محرومی:
ابھی آپؐ کی عمر کی چھ بہاریں گزری تھیں(6) کہ آپؐ کی والدہ جناب آمنہ اپنے رشتہ داروں اور اپنے مرحوم شوہر کی قبر کی زیارت کرنے گئیں اور آپؐ کو اپنے ہمراہ لے گئیں، مدینہ میں رشتہ داروں سے ملاقات کی اور شوہر کی قبر کی زیارت کر کے اپنے عہد کی تجدید کی اور پھر مکہ واپس آنے لگیں کہ راستہ میں ''ابواء'' نامی جگہ پر آپ (آمنہ) کا انتقال ہوگیا.(7)

https://t.me/islamwitheman/2019
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بوقتِ ولادت آثارِ نبوتؐ 🔷

جسطرح پیغمبر اسلامؐ کی ولادت اور اس کے بعد رونما ہونے والے غیر معمولی واقعات آنحضرتؐ کی شخصیت اور عظمت کی ترجمانی کر رہے تھے اسی طرح بچپن میں آپؐ کی باتیں اور آپؐ کا کردار آپؐ کو دوسرے بچوں سے ممتاز کر رہا تھا جناب عبدالمطلب کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا. اسی لئے وہ آنحضرتؐ کا غیر معمولی احترام کرتے تھے۔(8)
آنحضرتؐ کے چچا جناب ابوطالب علیہ السلام کا بیان ہے کہ ہم نے کبھی محمدؐ سےغلط بیانی اور کوئی نازیبا بات نہیں دیکھی نہ کبھی بیجا ہنستے دیکھا اور نہ کبھی بیجا گفتگو کرتے دیکھا وہ اکثر و بیشتر تنہا رہتے تھے۔(9)
جس وقت آنحضرتؐ سات سال کے تھے اس وقت یہودیوں نے کہا کہ ہم نے اپنی کتابوں میں پڑھا ہے کہ پیغمبرِ اسلامؐ حرام اور مشتبہ غذاؤں کو استعمال نہیں کرتا لہٰذا بہتر ہے کہ ہم ان کا امتحان لیں، چنانچہ ایک مرتبہ یہودیوں نے ایک مرغ چرا کر ابوطالبؑ کے پاس بھیجا، چونکہ کسی کو علم نہ تھا اس لئے سب نے کھایا لیکن پیغمبرِ اسلامؐ نے اسطرف ہاتھ تک نہیں بڑھایا۔ جب اس کا سبب دریافت کیا گیا تو فرمایا: کہ یہ حرام ہے اور خدا مجھے حرام سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے بعد ان لوگوں نے ایک بار اپنے پڑوسی کا مرغ پکڑ لیا اور خیال یہ تھا کہ بعد میں اس کی قیمت ادا کر دیں گے. پیغمبرِ اکرمؐ نے اس مرغ کی طرف بھی ہاتھ نہیں بڑھایا اور فرمایا: کہ یہ غذا مشتبہ ہے۔ اس کے بعد یہودیوں نے کہا کہ یہ بچہ بڑی عظمتوں کا مالک ہے اس کی شان نرالی ہے۔(10)

↩ قریش کے سردار جناب عبدالمطلب رسولِخُداؐ کے ساتھ ہر گز اس طرح سے پیش نہیں آتے تھے جس طرح دوسرے بچوں کے ساتھ پیش آتے تھے بلکہ بہت عزت اور احترام کرتے تھے۔
جس وقت خانہ کعبہ کے گرد جناب عبدالمطلب کے لئے مخصوص نشست بنائی جاتی تھی اور ان کے فرزند اس کے گرد جمع ہو جاتے تھے تو ایسا رعب طاری ہوتا تھا کہ کوئی اس جگہ تک جا نہیں سکتا تھا لیکن آنحضرتؐ اس جاہ و جلال سے کبھی مرعوب نہیں ہوئے، آنحضرتؐ سیدھے وہاں جاتے تھے جہاں جناب عبدالمطلب بیٹھے ہوتے تھے وہ لوگ جو آنحضرتؐ کو وہاں جانے سے روکتے تھے عبدالمطلب ان سے کہتے تھے کہ میرے فرزند کو روکو نہیں، خدا کی قسم اس کی جدا گانہ شان ہے، اس وقت آنحضرتؐ جناب عبدالمطلب کے پاس بیٹھ کر باتیں کرتے تھے۔(11)

https://t.me/islamwitheman/2020
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تجارت اور بحیرا سے ملاقات 🔷

↩ یادِ ماضی:
آنحضرتؐ کا بچپن یتیمی کے کرب کے ساتھ دادا عبدالمطلب اور چچا ابوطالب کی شفقت کی چھاؤں میں گزرا. یتیمی کا رنج ہر رنج سے جانگداز ہوتا ہے، رنج کے یہ تجربے آنحضرتؐ کی آئندہ زندگی کے لئے بڑے مفید ثابت ہوئے۔
رفتہ رفتہ عمر میں اضافہ ہوتا رہا اور بچپن سے جوانی میں قدم رکھا، جہاں صلاحیتیں اور جذبات پروان چڑھتےہیں اگرچہ ماں کی محبت اور باپ کی شفقت سے محروم ہو چکے تھے مگر جناب ابوطالبؑ اپنا اخلاقی فریضہ اور اپنے والد کی وصیت کے مطابق آنحضرتؐ کی برابر حفاظت کرتے رہے. ابوطالبؑ کے لئے حضرت تین طرح سے عزیز تھے،
فرزند تھے۔ مرحوم بھائی کی نشانی اور اپنے مرحوم پدر کی یادگار تھے. لہٰذا حضرتؐ جناب ابوطالبؑ کے گھر کے ایک فرد تھے۔ جناب ابوطالبؑ کے دوسرے بچوں کی طرح حضرت محمدؐ بھی ان کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھتےتھے جناب ابوطالبؑ آنحضرتؐ کے لئے مہربان باپ، وفادار چچا اور دل سوز مربی تھے. چچا اور بھتیجے میں اتنی محبت تھی گویا دو قالب ایک جان تھے. یہی وجہ تھی کہ ابوطالبؑ ہر جگہ آنحضرتؐ کو اپنے ساتھ رکھتے تھے، اپنے ساتھ عرب کے مشہور بازاروں ''عکاظ '' ''محبنہ'' اور '' ذی المجاز'' لے جاتے تھے ۔یہاں تک کہ جس وقت جناب ابوطالبؑ کاروانِ تجارت کے ساتھ شام جانے لگے تو حضرتؐ کی جدائی برداشت نہ کر سکے اور حضرتؐ کو اپنے ہمراہ شام لے گئے. حضرتؐ نے اونٹ کے اوپر ''یثرب'' اور ''شام'' کا دور دراز سفر کیا۔(12)

🌹 بحیر ا سے ملاقات:
جب قریش کا قافلہ ''بصرہ'' (13) کے نزدیک پہنچا، اس وقت گوشہ نشین زاہد بحیرا اپنے صومعہ میں تھا، اس نے دیکھا کہ ایک قافلہ آرہا ہے اور قافلہ کےساتھ ساتھ ابر کا ایک ٹکڑا بھی حرکت کر رہا ہے۔
بحیرا اپنے صومعہ سے نیچے اتر کر ایک گوشہ میں کھڑا ہو گیا اور اپنے خادم سے کہنے لگا ک قافلہ والوں سے جا کر کہہ دو کہ وہ سب آج ہمارے مہمان ہیں۔ حضرت محمدؐ کے علاوہ ہر شخص اس کے پاس چلا گیا۔ بحیرا نے دیکھا کہ ابر کا ٹکڑا وہیں رکا ہوا ہے۔ اس نے دریافت کیا کہ قافلہ کےتمام افراد یہاں آ گئے ہیں؟ سب نے کہا ہاں! البتہ ایک نوجوان جو سن میں سب سےچھوٹا ہے وہ یہاں نہیں ہے۔ بحیرا نے کہا جاؤ اس کو بھی بلا لاؤ جب حضرتؐ چلے تو ابر بھی ان کے ساتھ چلا. بحیرا غور سے یہ منظر دیکھتا رہا۔
جب کھانا وغیرہ کھا چکے تو بحیرا نے حضرتؐ سے کہا میں آپ سے چند سوال کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ کو ''لات'' اور ''عزیٰ'' کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ آپ ضرور جواب دیں گے۔
حضرت (ص) :۔۔۔۔۔۔ جن دو ناموں میں تم نے مجھے قسم دلائی ہے مجھے سب سے زیادہ انہی دو ناموں سے نفرت ہے۔
بحی

را:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو اللہ (خدا) کی قسم دیتا ہوں کہ آپ میرے سوالوں کا جواب دیجئے۔
حضرت (ص) :۔۔۔۔۔۔ اپنا سوال بیان کرو۔
مختصر سی گفتگو کے بعد بحیرا حضرتؐ کے قدموں پر گر پڑا اور آپ کے دست و پا کا بوسہ لیا اور کہا:
اگرمیں اس وقت تک زندہ رہا تو آپ کے دشمنوں سے جنگ کروں گا آپ بشریت کے سردار ہیں۔
اسکے بعد اس نے قافلہ والوں سے پوچھا کہ یہ جوان کون ہے۔ قافلہ والوں نے ابوطالبؑ کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا فرزند ہے بحیرا نے کہا: یہ ان کے والد نہیں ہیں ان کے والد ان کی ولادت سے پہلے انتقال کر چکے ہیں۔
ابوطالب علیہ السلام نے کہا ہاں وہ میرے بھائی کا بیٹا ہے۔
بحیرا نے کہا: اس جوان کا مستقبل بہت ہی روشن و تابناک ہے. جو خصوصیات میں اس میں دیکھ رہا ہوں اگر یہودیوں کو معلوم ہو جائے تو اس کو قتل کر ڈالیں۔ اس جوان کے سلسلے میں یہودیوں سے بہت زیادہ ہوشیار رہئے۔
ابوطالب علیہ السلام نے پوچھا: یہ بچہ کیا کار نامہ انجام دے گا؟ اور یہودی کیا کریں گے۔
بحیرا نے کہا: یہ بچہ مستقبل میں پیغمبر ہوگا۔ اس پر وحی کا فرشتہ نازل ہوگا۔
ابوطالب علیہ السلام نے کہا: خدا یقیناً اس بچہ کی حفاظت کرے گا،(14) (یہودیوں اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے گا)

https://t.me/islamwitheman/2021
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کردار کی بلندی اور شادی 1 🔷

↩ حضرت محمدؐ کی کردار کی بلندی:
جس معاشرے میں حضرت محمدؐ زندگی بسر کر رہے تھے، اخلاقی پستیاں اس معاشرے کی فضیلت شمار کی جاتی تھیں. جوان تو جوان حجاز کے بوڑھے بھی بدکاری میں سب سے آگے تھے یہانتک کہ ہر گلی اور کوچہ میں بالاخانوں پر سیاہ پرچم مرکز فساد کی نشاندہی کرتے تھے اور لوگوں کو بدکرداری اور انحراف کی طرف بلاتے تھے۔
ایسے گندے اور کثیف ماحول میں حضرتؐ نے اپنی جوانی کے پچیس سال گزارے لیکن آپؐ کے دامنِ کردار پر ماحول کی کثافت کا ذرہ بھی اثر نہ ہو ا بلکہ دوست و دشمن ہر ایک نے آپؐ کے کردار کی بلندی کا اعتراف کیا ہے۔
جس وقت جناب خدیجہؑ سے آپ کی شادی ہوئی اس وقت شعراء نے حضرتؐ کی مدح میں جو اشعار کہے وہ حضرتؐ کے کردار کے آئینہ دار ہیں، شاعر جناب خدیجہؑ کو مخاطب کرکے کہتا ہے کہ:
''اے خدیجہ! دنیا والوں میں تم کو بہت بڑا مرتبہ ملا ہے تم سب کو فوقیت حاصل ہے، تم کو محمدؐ جیسا شوہر ملا ہے، دنیا کی تمام عورتوں نے آج تک ایسا کوئی بچہ پیدا نہیں کیا۔ تمام اخلاقی اقدار، بلندیاں، حیا و عفت سب اس میں جمع ہیں اور اسی طرح جمع رہیں گی۔''(15)

ایک دوسرا شاعر کہتا ہے:
''اگر تمام مخلوقات کے ساتھ حضرتؐ کا مقابلہ کیا جائے تو ان کو سب پر فوقیت حاصل رہے گی۔ یقیناً قریش ان کے اخلاق اور کردار کی بلندیوں سے خوب واقف ہیں۔''(16)

💝 آنحضرتؐ کی شادی:
جوانی فطری تقاضوں کے ظہور کا وقت ہوتا ہے۔ اس وقت خواہشات سر اٹھانے لگتی ہیں۔ جب لڑکا اور لڑکی عمر کے اس مرحلہ میں قدم رکھتے ہیں تو ان کے دلوں میں گھر بسانے کی تمنا جاگنے لگتی ہے اور دونوں کو ایک دوسرے کا احساس ہونے لگتا ہے تاکہ انکو سکونِ دل حاصل ہو جائے۔
اسلام نے فطری تقاضے کی سیرابی اور فتنہ و فساد سےمحفوظ رہنے کے لئے تاکید کی ہے کہ جوانوں کو جلدی شادی کرنا چاہئے اور یہ بہانہ نہ بنانا کہ بعد کے اخراجات کے وسائل ان کے پاس نہیں ہیں۔(17)
ہاں اگر زندگی درہم برہم، شادی کے ابتدائی اور بنیادی مسائل بھی فراہم نہیں ہیں تو اس صورت میں عفت اور پاک دامنی کے ساتھ حالات کا انتظار کرنا چاہئے۔(18)
حضرتؐ نے اپنی زندگی کے 25 سال اسی طرح کے سخت حالات میں گزارے۔ مالی حالت ایسی نہ تھی کہ حضرت شادی کر سکتے۔ اس لئے حضرت حالات کا انتظار کر رہے تھے۔(19)

💖 جناب خدیجہؑ کی پیش کش:
جناب خدیجہؑ دولت مند اور شریف خاتون تھیں دوسرے افراد ان کے سرمائے سے تجارت کرتے تھے اور اپنی مزدوری لے کر نفع حضرت خدیجہؑ کو دے دیتے تھے.
جس وقت حضرتؐ کی امانتداری بلند کرداری کا سارے عرب میں شہرہ ہو گیا تو جناب خدیجہؑ نے سوچا کہ کیوں نہ حضرتؐ کے ذریعہ تجارت کی جائے، جناب خدیجہؑ نے یہ پیش کش حضرتؐ کے درمیان رکھی کہ میں ایک غلام کے ساتھ سرمایہ آپ کو دوں گی تاکہ آپ اس سے تجارت کریں اور آپ کو دوسروں سے زیادہ دوں گی۔
حضرتؐ، جناب ابوطالبؑ کی زندگی سے بخوبی واقف تھے. اخراجات کتنے زیادہ ہیں اور آمدنی کتنی محدود ہے، زندگی کس تنگی میں گزر رہی ہے۔ لہٰذا آپؐ نے جناب خدیجہؑ کی پیش کش قبول کرلی۔(20)

💡 شام کا سفر:
جس وقت قریش کا قافلہ تجارت کے لئے شام جانے لگا حضرتؐ نے بھی اپنے سفر کی تیاری کی اور قافلہ میں شامل ہو گئے، جناب خدیجہؑ نے سرمایہ حضرتؐ کے حوالے کرتے ہوئے اپنے غلام ''میسرہ '' سے کہا کہ تم ان کے ساتھ جاؤ اور ان کی خدمت کرو۔
اس تاریخی سفر کی جزئیات کو گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے بیان نہیں کیا جا سکتا بس اتنا جاننا ضروری ہے کہ سفر بے پناہ برکتیں اپنے دامن میں لئے ہوئے تھا، تجارت میں کافی فائدہ ہوا تھا حضرتؐ کی شخصیت اور نمایاں ہو گئی تھی۔ عیسائی راہب نے حضرت سے ملاقات کی تھی اور آپؐ کی رسالت کی پیش گوئی کی تھی۔(21) اور یہی سفر شادی کا ذریعہ بھی قرار پایا تھا۔
جب یہ قافلہ اپنا سفر طے کر کے مکہ واپس ہو ا تو میسرہ نے سفر کی تمام جزئیات تفصیل سے جناب خدیجہؑ کو سنا دیں۔(22) یہ باتیں سن کر اور ایک عیسائی راہب کی پیشین گوئی سن کر کہ حضرت کی شادی قریش کی ایک بہت ہی باعزت اور محترم خاتون سے ہوگی، خدیجہؑ نے اپنے دل میں ایک خاص لگاؤ محسوس کیا اورحضرتؐ کی شکل میں اپنا درِ مقصود نظر آیا۔(23)
اس سے پہلے ان کےچچا ''ورقہ بن نوفل'' بھی پیغمبروں کے بارے میں کافی باتیں بتا چکے تھے اور بیان کر چکے تھے کہ حضرتؐ نبوت کے بلند مرتبہ پر فائز ہوں گے اور خدیجہؑ سے ان کی شادی ہوگی۔(24) ان باتوں نے اس قلبی لگاؤ میں اور زیادہ شدت پیدا کر دی۔
یہ بات کس طرح حضرتؐ تک پہنچائی جائے کیوں کہ خدیجہؑ کوئی معمولی عورت نہ تھیں قریش کی سب سے زیادہ محترم خاتون تھیں۔

💞 شادی کی پیش کش:
خدیجہؑ نے اپنی سہیلی ''نفیسہ'' (جو خدیجہؑ کے راز ہائے دل سے واقف تھی) کے سامنے یہ بات رکھی تاکہ وہ حضرتؐ سے گفتگو کرے۔ نفیسہ حضرتؐ کے پاس گئیں اور حضرتؐ سے کہا کہ آپؐ شادی کیوں نہیں کرتے؟

👈 جاری ہے۔۔۔ بقیہ حصہ 2 میں ملاحظہ فرمائیں۔

https://t.me/islamwitheman/2022
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کردار کی بلندی اور شادی 2 🔷

👈 بقیہ حصہ کردار کی بلندی اور شادی۔۔۔۔

حضرتؐ نے جواب دیا: میرے حالات شادی کی اجازت نہیں دیتے۔
نفیسہ نے کہا: اور اگر وہ وسائل فراہم ہو جائیں اور مسائل حل ہو جائیں، ایک شریف خاندان کی دولت مند عورت اس بات پر تیار ہو جائے کیا اس وقت آپؐ شادی کریں گے؟
حضرتؐ نے دریافت کیا، وہ عورت کون ہے؟
نفیسہ نے کہا: خدیجہ
اس پر آنحضرتؐ نے کہا کہ اس نے تو قریش کے بڑے بڑے ثروت مندوں کے پیغامات رد کر دیئے ہیں وہ میرے ساتھ شادی کرے گی؟
نفیسہ نے کہا: ہاں یہ ہو سکتا ہے اور میں اس رشتہ کو طے کروں گی.(25)
جس وقت حضرتؐ کو اس بات کا اطمینان ہو گیا کہ خدیجہؑ شادی کرنے کے لئے راضی ہیں حضرتؐ نے ساری باتیں اپنے چچا سے بیان کر دیں، وہ لوگ یہ خبر سن کر بہت خوش ہوئے رشتہ طے ہوا اور خاص اہتمام سے شادی ہو گئی۔(26)
حضرتؐ نے شادی کے خاص بہترین ایام یعنی اپنی زندگی کے 25 سال جناب خدیجہؑ کے ساتھ گزارے، خدیجہؑ حضرتؐ کی صرف شریک حیات نہ تھیں بلکہ حضرتؐ کی بہت بڑی مددگار بھی تھیں.(27)
عورتوں میں آپؑ حضرتؐ پر سب سے پہلے ایمان لائیں اور اپنا سارا مال و متاع دینِ مقدس اسلام کی نشر و اشاعت کے لئے دے دیا۔(28)
جناب خدیجہؑ سے حضرتؐ کی کئی اولادیں ہوئیں، قاسم اور طاہر دو فرزند اور ایک بیٹی جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیها، دونوں بیٹے بچپنے میں ہی انتقال کر گئے۔(29)
جناب خدیجہؑ کی محبت، فداکاری کی حضرتؐ ہمیشہ قدر کرتے رہے۔ زندگی میں بھی ان کے قدر داں رہے اور ان کے انتقال کے بعد بھی برابر یاد کرتے رہے اور جب بھی یاد کرتے تھے غمگین ہو جاتے تھے۔(30) کبھی کبھی ان کی یاد میں آنسو بھی نکل آتے تھے۔
جناب خدیجہؑ کی حیات کا چراغ اگرچہ 65 برس کی عمر میں گل ہوا(31) لیکن حضرت کا گھر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خدیجہؑ کے نور سے محروم ہو گیا۔

17 ربیع الاول حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے موقع پر امام زمانہ عج اور تمام مؤمنين کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں.

📚 حوالہ جات:
1۔ بحارالأنوار، ج15، ص325۔
2۔ بحارالأنوار، ج15، ص250۔
3۔ بحارالأنوار، ج15، ص257۔
4 و 5۔ بحارالأنوار، ج15، ص258 و 263۔
6۔ بحارالأنوار، ج15، ص402 و 405۔
7۔ سیرۃ ابن ہشام، ج1، ص168۔
8 و 9۔ بحارالأنوار، ج15، ص382 و 402 و 366 و 336۔
10۔ بحارالأنوار، ج15، ص366 و 336۔
11۔ بحارالأنوار، ج15، ص142۔ سیرۃ ابن ہشام، ج1، ص168۔
12۔ سیرۃ ابن ہشام، ج1، ص180۔
13۔ بصریٰ شام کایک چھوٹا سا شہر۔
14۔ سیرۃ ابن ہشام، ج1، ص181۔ اعلام الوریٰ، ص26۔ بحارالأنوار، ج15، ص193 و 204۔
15۔ بحارالأنوار، ج16، ص74۔
16۔ بحارالأنوار، ج16، ص75۔
17 و 18۔ قرآن کی آیت سے استفادہ کیا ہے۔ (سورہ نور، آیت 31 و 32)
19۔ بحارالأنوار، ج16، ص3۔ تاریخ یعقوبی، ج2، ص15۔ اعیان الشیعہ، ج2، ص8۔ سیرت، ج1، ص152۔
20۔ سیرۃ ابن ہشام، ج1، ص188، طبع 1375ھ۔ بحارالأنوار، ج16، ص22۔
22۔ سیرۃ ابن ہشام، ج1، ص188، طبع 1375ھ۔ یہ راہب بحیرا کے علاوہ ہے جس نے بچپن میں پیشین گوئی کی تھی۔
22۔ کامل ابن اثیر، ج2، ص39، مطبوعہ بیروت 1385ھ۔
23۔ بحارالأنوار، ج16، ص20 و 21۔
24۔ بحارالأنوار، ج16، ص20 و 21۔
25۔ سیرۃ حلبیہ، ج1، ص152۔ اعیان الشیعہ، ج2، ص8۔
26۔ بحارالأنوار، ج16، ص56، 73۔
27۔ بحارالأنوار، ج16، ص7، 10، 11۔ اعلام الوریٰ، ص146۔
28۔ بحارالأنوار، ج16، ص10، 71۔اعیان الشیعہ، ج2، ص8۔
29۔ بحارالأنوار، ج16، ص3۔ اعیان الشیعہ، ج2، ص8۔
30۔ بحارالأنوار، ج16، ص8، 13۔
31۔ بحارالأنوار، ج16، ص8۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2018
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 اگر آپ یہ پوسٹ 🌹 مختصر سوانح حیات 🌹 مکمل ایک ہی جگہ پر پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے فیس بک کے لنک کو کلک کر کے اوپن کر لیجیے۔۔۔۔ شکریہ

Facebook post link:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1733563883639805&id=100009586292189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 رسولِخُداؐ کے بارے پوسٹس لنک 🌹

👈 رسول اکرمؐ کے متعلق مزید پوسٹس۔۔۔ مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2018

🌹 شجرۂ نسب حضرت محمدؐ
https://t.me/islamwitheman/2019

🌹 مختصر سوانح حیات
https://t.me/islamwitheman/2020

🔷 بوقتِ ولادت آثارِ نبوتؐ
https://t.me/islamwitheman/2021

🔷 تجارت اور بحیرا سے ملاقات
https://t.me/islamwitheman/2022

🔷 کردار کی بلندی اور شادی
https://t.me/islamwitheman/2023

🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات
https://t.me/islamwitheman/2015

⚫ شھادت پیغمبراسلامؐ اور امام حسنؑ
https://t.me/islamwitheman/1984
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 *فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ صافات* 🌹

1⃣ *تین جمعہ ترک کرنا*
مولا امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر کوٸی شخص بغیر عذر شرعی کے تین جمعہ ترک کر دے تو اس نے تین فرائض کو ترک کر دیا اور بغير عذر کے تین فرائض کو ترک نہیں کرتا مگر منافق۔

2⃣ *نفاق کی مہر*
مولا امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو شخص جان بوجھ کر تین جمعہ ترک کر دے تو اللہ تعالی اسکے دل پر نفاق کی مہر لگا دیتا ہے۔

3⃣ *غفلت کی مہر*
جناب رسولِ خدا ﷺ فرماتے ہیں:
جو لوگ جمعہ ترک کرتے ہیں وہ اپنے اس فعل شنیع سے باز آجاٸیں ورنہ اللہ تعالی انکے دلوں پر مہر لگا دے گا اور پھر وہ غافلوں میں سے ہو جاٸینگے۔

4⃣ *جمعہ کےدن سورہ صافات کی فضیلت*
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی جمعہ کے دن سورہ صافات کی تلاوت کریگا:

👈 دنیا کی ہر آفت سے وہ محفوظ رہے گا۔
👈 اس سے بلاٸیں دور ہوں گی۔
👈 اس کا رزق وسیع ہو گا۔
👈 شیطان اسکے مال و جان اولاد کو نقصان نہیں پہچا سکے گا۔
👈 ظالم کے ظلم سے محفوظ رہے گا۔
👈 اگر دن یا رات کو مرجاٸے، تو وہ شھید مرے گا اور شھدا کے ساتھ محشور ہو گا اور جنت میں شھیدوں کے ساتھ اس کا مقام ہو گا۔

5⃣ *قبضِ روح میں آسانی*
مولا امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے اپنے فرزند جناب قاسم علیہ السلام سے ارشاد فرمایا:
بیٹا اٹھو اور اپنے بھاٸی کے سرہانے سورہ صافات کی تلاوت کرو۔
پس جناب قاسم علیہ السلام نے تلاوت کی تو بھاٸی کی روح بدن سے پرواز کر گٸی۔
یعقوب بن جعفر نے عرض کیا:
ہم جان کنی کے وقت سورہ یسین کی تلاوت کرتے ہیں اور آپ علیہ السلام نے سورہ صافات کا حکم دیا ہے۔
امام علیہ السلام نے فرمایا:
جان کنی کے وقت کسی پر بھی یہ سورہ پڑھی جاٸیگی، باذن اللہ تعالی اسکی مشکل آسان ہو جاٸیگی۔

6⃣ *شرک سے پاک*
جناب پیغمبر اسلامﷺ فرماتے ہیں:
جو سورہ صافات کی تلاوت کریگا اسے ہر جن اور شیطان کی تعداد کے مطابق دس نیکیاں عطا ہونگیں۔
سرکش شیطان اس سے دور ہونگے،
وہ شرک سے پاک ہو گا،
اور قیامت والے دن اسکی حفاظت کرنیوالے دونوں فرشتے گواہی دینگے کہ اس کا انبیا علیہ السلام پر ایمان تھا۔

7⃣ *اللہ تعالی عطا کریگا*
جمعہ کے دن جو کوٸی سورہ صافات کی تلاوت کریگا اور پھر اللہ تعالی سے سوال کریگا تو اس کا جو بھی سوال ہو گا اللہ تعالی اسے عطا کریگا۔

8⃣ *شفاٸے امراض*
جمعہ کے دن نماز فجر کے بعد سورہ نکلنے سے پہلے تک سورہ صافات کو مشک و زعفران سے چینی کی پلیٹوں پر لکھ کر پاک پانی سے دھو کر رکھ لیں اور وہی پانی کسی بھی مریض کو پلاٸیں ان شاء اللہ مرض سے شفا ملے گی۔
لکھنے والا پانچ وقت کا نمازی ہو۔

9⃣ *صاحبِ عزت و توقیر*
جو شخص جمعہ کے دن بعد نماز مغرب 41 مرتبہ *یاَ مُعِزُّ* (Ya-Muizzo) پڑھے (اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف) تو اللہ تعالی اس کو تمام مخلوق میں صاحبِ عزت و توقیر کر دے گا اور لوگوں کے دلوں میں اس کیلٸے محبت پیدا ہو گی۔

📚 بحوالہ۔
بحارالانوار۔جلد ٩٢
مجمع البیان۔ جلد٨، ٤
جامع الاخبار۔
تفسیر صافی۔ جلد٤
مکارم الاخلاق۔
کنز الدقاٸق۔ جلد١١
نسیم بہشت۔
تفسیر نمونہ۔ جلد١٩
تفسیر البرہان۔ جلد٦
الکافی۔ جلد٣
قرآن کلِ شفا۔ جلد٣

انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 جمعةالمبارک کے متعلق مزید پوسٹس پڑھنے کے لئے مطلوبہ لنک کو کلک کریں۔۔۔

🔵 غسلِ جُمعہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/367

🔵 پہلی نمازِ جُمعہ
https://t.me/islamwitheman/368

📄 جُمعةُ الوداع کی دُعا
http://t.me/islamwitheman/1060

🌺 روزِ جُمعہ کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1112

🌹 فضاٸل جُمُعَة المبارک
https://t.me/islamwitheman/1974

🌹 فضیلت جمعہ و نماز حاجت
https://t.me/islamwitheman/1987

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ ھود
https://t.me/islamwitheman/1998

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ صافات
https://t.me/islamwitheman/2027
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕