ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 جنت میں اسباب داخلہ 🌹

🌹 اللہ تعالٰی سورةالنساء میں ارشاد فرماتا ہے:
اور جو شخص اچھے اچھے کام کریگا خواہ مرد ہو یا عورت اور ایماندار بھی ہو تو ایسے ہی لوگ بہشت میں بےخوف داخل ہونگے۔

🌸 امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
جنت میں داخل ہونا سستا اور جہنم میں داخل ہونا مہنگا ہے۔

🌺 رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
میری امت کے اکثر لوگ جس بات کے ذریعہ جنت میں جاٸینگے وہ اللہ تعالٰی کا تقوٰی اور حُسنِ اخلاق ہے۔

🌼 ایک شخص نے رسولِخداؐ کی خدمت میں عرض کیا:
یارسول اللہ (ص)!
مجھے ایسا نیک عمل بتاٸیں کہ اسکے اور بہشت کے درميان کوٸی چیز حاٸل نہ ہو!
آپؐ نے فرمایا:
کبھی غصہ نہ کرو،
اور نہ ہی کبھی کچھ مانگو،
اور لوگوں کیلٸے وہی کچھ پسند کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔

🌷 پیغمبر اسلامؐ فرماتے ہیں:
تین چیزیں ایسی ہیں جنکو ساتھ لیکر اگر انسان اللہ تعالٰی کے حضور پہنچ جاٸے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جاٸے۔
❶ حسنِ اخلاق،
❷ ظاہر و باطن میں اللہ تعالٰی سے خوف،
❸ اپنے منہ اپنی تعریف کرنے سے پرہيز، خواہ سچی ہی کیوں نہ ہو۔

🌺 حضرت رسولِخداؐ نے جناب ابوذرؓ سے فرمایا:
کیا تم جنت میں جانا پسند کرتے ہو؟
ابوذرؓ نے عرض کیا:
ضرور! میرا باپ آپؐ پر قربان ہو جاٸے۔
آپؐ نے فرمایا:
پھر اپنی امیدوں کو کوتاہ کرو،
موت کو اپنے پیشِ نظر رکھو،
اور اللہ تعالٰی سے اس قدر حیا کرو جس قدر حیا کرنیکا حق ہے۔

🌻 امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں:
جس شخص میں 4 صفات پاٸی جاٸینگی اس کیلٸے اللہ تعالٰی جنت میں گھر بناٸے گا۔
❶ یتیم کو پناہ دینا،
❷ اپنے والدین پر شفقت کرنا،
❸ کمزور پر رحم کرنا، اور
❹ غلام اور ماتحت کے ساتھ نرمی کرنا۔

💐 امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
4 چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص بھی ان میں سے کسی ایک کو بجا لاٸے گا، جنت میں جاٸیگا۔
❶ کسی پیاسے کو پانی پلانا،
❷ بھوکے کو پیٹ بھر کھانا کھلانا،
❸ بےلباس کو کپڑا پہنانا، اور
❹ قیدی کو آزاد کرانا۔

🌹 امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
3 چیزیں ایسی ہیں کہ اگر کوٸی شخص ان میں سے کسی ایک کو بھی بجا لاٸے تو اللہ تعالٰی اس پر جنت واجب کر دیتا ہے۔
❶ تنگدستی میں خرچ کرنا،
❷ ساری خوشروٸی کا مظاہرہ، اور
❸ اپنی ذات کے ساتھ دوسروں کے بارے میں انصاف کرنا۔

🌼 مولا علیؑ فرماتے ہیں:
اللہ تعالٰی صدقِ نیت اور نیک سیرتی کی وجہ سے اپنے بندوں میں سے جسے چاہے گا جنت میں بھیج دیگا۔

📚 حوالہ جات:
بحارالأنوار، جلد ٧٨ ، ٧١ ، ٧٥ ،٧٣ ،٧، ٧٤۔
کامل الزیارات، جلد ٢۔

انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]

تزئین: سید سجاد حسین ھمدانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🔵 آٹھ سوال اور انکے جواب
https://t.me/islamwitheman/399

🌹 بہشت کے درجات
https://t.me/islamwitheman/1988

🌹 جنت کے دروازے اور داخلہ
https://t.me/islamwitheman/1990

🌸 جنت مشکلات میں گھری پے
https://t.me/islamwitheman/1994

🌹 جنت میں اسباب داخلہ
https://t.me/islamwitheman/1995
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 بہشت و دوزخ میں قیام 🌷

1⃣ قیام
ابوہاشم نے امام جعفر صادقؑ سے عرض کی کہ بہشت اور دوزخ میں ہمیشہ ہمیشہ قیام کیوں ہو گا؟
امام صادقؑ نے فرمایا:
دوزخی لوگ دوزخ میں ہمیشہ ہمیشہ اس وجہ سے رہیں گے کہ دنیا میں انکی نیتیں یہ تھیں کہ اگر وہ لوگ دنیا میں ہمیشہ ہمیشہ رہتے تو ہمیشہ اللہ تعالٰی کی نافرمانی کرتے رہتے۔
اور بہشتیوں کے بہشت میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے کی وجہ یہ ہے کہ انکی نیتیں یہ تھیں کہ اگر وہ دنیا ہی میں رہتے تو ہمیشہ اطاعتِ پروردگار کرتے رہتے اور کبھی اور کسی وقت بھی اللہ تعالٰی کی فرمانبرداری سے سرتابی نہ کرتے۔

چنانچہ اللہ تعالٰی قرآن پاک میں فرماتا ہے:
ہر شخص اپنی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے۔

2⃣ آخرت میں حقیقت کو غلبہ ہوگا
آخرت میں کافر کے دانت کوہ احد کی طرح لمبے ہو جاٸینگے۔
قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے:
آخرت اسرار ورموز کے آشکار ہونیکا دن ہے۔

نیز عذاب کی وجہ سے اجسام و ابدان کے پراگندہ و متفرق ہونے اور زقوم کھانے اور حمیم پینے کی وجہ سے جہنمیوں کے اعضا کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے اور گل جانیکے بعد دوبارہ انکے بدن درست ہونگے۔

اللہ تعالٰی قرآن مجید سورہ النساء میں فرماتا ہے:
یعنی جب جب انکی جلدیں جل اور پک کر گل جاٸینگی تب تب ہم انکی جلدوں کو بدل دیا کرینگے تاکہ وہ عذاب کا مزہ خوب چکھ لیں۔

3⃣ انسان کا جسم سخت ہو جاٸیگا
قیامت میں جسمِ انسانی یہی ہو گا جو دنیا میں ہے لیکن قدرتِ خدا سے آخرت میں اس طرح مرکب ہو گا اس قدر سخت و محکم ہو گا کہ دنیاوی بدن کے ساتھ اس کا قیاس نہیں کیا جا سکتا۔

4⃣ جہنم میں شیاطین کے ساتھ قیام
منجملہ روحانی عذابوں اور سزاٶں کے، شیطانوں اور تمام دوزخیوں کے ساتھ رہنا بھی ہے۔
جس طرح جنت والے ایک دوسرے سے انس رکھیں گے اور ایک دوسرے کی ملاقات سے لطف اندوز ہونگے، اسکے برخلاف دوزخی ایک دوسرے کے دشمن ہونگے اور انکے درميان آپس میں انتہائی درجے کی اجنبیت و نفرت پاٸی جاٸے گی۔

اللہ تعالٰی اس امر کی یاد دہانی سورہ زخرف آیات 36 تا 38 میں ارشاد فرماتا ہے:
اور جو بھی اللہ تعالٰی کے ذکر سے پہلو تہی کرتا ہے ہم اس پر ایک شیطان مقرر کر دیتے ہیں تو وہی اس کا ساتھی ہو جاتا ہے اور وہ شیاطین انہيں راہ حق سے روکتے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ راہ راست پر ہیں۔ جب یہ شخص ہمارے پاس آٸیگا تو کہے گا:
اے کاش! میرے درميان اور تیرے (شیطان) درميان دو مشرقوں کا فاصلہ ہوتا تو بہت برا ساتھی ہے۔

5⃣ جہنمیوں کو شیاطین شماتت کرینگے
جہنمیوں کو شیاطین شماتت کرینگے اور انکی ہنسی اڑاٸیں گے۔
روایات میں ہے کہ جہنمی لوگ اس خوف سے کہ شیاطین کی شماتت اور تمسخر کا نشانہ نہ بنیں عذاب کی شدت کے باوجود نالہ و فریاد کم کریں گے۔

چنانچہ اللہ تعالٰی سورہ ابراھیم آیت 22 میں ارشاد فرماتا ہے:
اور قیامت کے دن جب فیصلہ ہو چکا ہو گا تو شیطان کہہ اٹھے گا:
اللہ تعالٰی نے تمہارے ساتھ یقیناً سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے تم سے وعدہ کیا پھر وعدہ خلافی کی اور میرا تم پر کوٸی زور نہیں چلتا تھا مگر یہ کہ میں نے تمہيں صرف دعوت دی اور تم نے میرا کہنا مان لیا۔ پس اب تم مجھے ملامت نہ کرو بلکہ خود کو ملامت کرو، آج نہ تو میں تمہاری فریاد رسی کرسکتا ہوں اور نہ تم میری فریادرسی کر سکتے ہو، پہلے تم مجھے اللہ تعالٰی کا شریک بناتے تھے میں اب یقیناً تم سے بیزار ہوں، ظالموں کیلٸے یقیناً درد ناک عذاب ہے۔

6⃣ جہنمیوں کی حسرتیں
امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
جنتی لوگ جب جنت میں اور جہنمی لوگ جب جہنم میں اپنی اپنی منزلوں پر پہنچ جاٸینگے تو جنت و جہنم کے درميان جھروکے کھل جاٸینگے اور منادی ندا کریگا:
اے جنت والو!
ذرا جہنمیوں کی منزلیں اور انکی حالت کو دیکھو، اگر تم لوگوں نے بھی احکام خدا کی مخالفت کی ہوتی تو وہی منزلیں جہنم میں تمہاری بھی ہوتیں۔

پھر منادی ندا دیگا:
اے جہنم والو!
جنت کی اعلٰی منزلوں کو دیکھو، اگر تم نے بھی اطاعتِ خدا کی ہوتی تو تمہاری جگہیں بھی وہی ہوتیں۔
پس جہنمیوں پر ایسا غم و اندوہ طاری ہو گا کہ اگر وہاں مرنا میسر ہوتا تو وہ مارے افسوس کے مر جاتے۔

اللہ تعالٰی قرآن مجید سورہ الفرقان میں ارشاد فرماتا ہے:
اور اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہے گا: کاش میں نے رسول کے ساتھ راستہ اختيار کیا ہوتا۔

📚 معاد

بشکریہ انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🔵 آٹھ سوال اور انکے جواب
https://t.me/islamwitheman/399

🌹 بہشت کے درجات
https://t.me/islamwitheman/1988

🌹 جنت کے دروازے اور داخلہ
https://t.me/islamwitheman/1990

🌸 جنت مشکلات میں گھری پے
https://t.me/islamwitheman/1994

🌹 جنت میں اسباب داخلہ
https://t.me/islamwitheman/1995

🌷 بہشت و دوزخ میں قیام
https://t.me/islamwitheman/1996
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 *ماں باپ کی ذمہ داری* 🌹

اسلام کی نظر میں ماں باپ کا مقام بہت بلند ہے۔ اللہ تعالی ، رسول اکرمؐ اور آٸمہ معصومین علیہم السلام نے اس بارے میں بہت تاکید کی ہے۔ ماں باپ سے حسنِ سلوک کو بہترین عبادات میں سے شمار کیا گیا ہے۔
سورہ بنی اسراٸیل آیت 23 میں اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے:
*اور تیرے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ صرف اسی کی عبادت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اختيار کرو*

1⃣ *بہترین عمل*
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
تین چیزیں بہترین عمل ہیں:

🍀 پابندی وقت کے ساتھ نماز پنجگانہ کی اداٸیگی،
🍀 ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک،
🍀 اللہ تعالٰی کی راہ میں جہاد۔

2⃣ *ماں باپ کا مرتبہ*
ماں باپ کو یہ مرتبہ کیوں اور کیونکر ملا ہے؟
کیا اللہ تعالٰی نے انہیں یہ مقام بلاوجہ عطا کیا ہے یا انکے کسی قیمتی عمل کی وجہ سے؟
ماں باپ بچے کیلٸے کون سا بڑا کام انجام دیتے ہیں کہ جس کے باعث وہ اس قدر مقام و خدمت کے لاٸق قرار پاتے ہیں۔
جب بچہ زمین پر قدم رکھتا ہے۔ ماں اسے دودھ اور دوسری غذا دیتی ہے،
اسے کبھی صاف کرتی ہے کبھی کپڑے بدلتی ہے،
اسکی تری اور خشکی کا خیال رکھتی ہے اور ان مراحل میں باپ خاندان کے اخراجات پورے کرتا ہے اور انکی دیکھ بھال کرتا ہے۔
کیا ماں باپ کی ان کاموں کے علاوہ کوٸی ذمہ داری نہیں؟
کیا صرف ماں باپ اپنی اولاد پر حق رکھتے ہیں اور اولاد اپنے ماں باپ پر کوٸی حق نہیں رکھتی؟
معصومین علیہم السلام حقوقِ اولاد بھی بیان فرماتے ہیں۔

🍀 پیغمبر اسلامؐ فرماتے ہیں:
*جس طرح تیرا باپ تجھ پر حق رکھتا ہے تیری اولاد بھی تجھ پر حق رکھتی ہے*

3⃣ *ماں باپ بھی عاق ہونگے*
پیغمبر اکرمؐ فرماتے ہیں:
جیسے اولاد اپنے ماں باپ کی نافرمانی کی وجہ سے عاق ہو جاتی ہے اسی طرح سے ممکن ہے ماں باپ بھی اپنے فریضہ کی عدم اداٸیگی کے باعث اولاد کی طرف سے عاق ہو جاٸیں۔

4⃣ *ماں باپ پر لعنت*
رسول خدا (ص) فرماتے ہیں:
اللہ تعالٰی ایسے ماں باپ پر لعنت کرے جو اپنی اولاد کے عاق ہونے کا باعث بنیں۔

5⃣ *اولاد کا حق*
مولا امام السید الساجدین علیہ السلام فرماتے ہیں:
تیری اولاد کا حق یہ ہے کہ تو اس پر غور کر کہ وہ بری ہے یا اچھی ہے بہرحال تجھی سے وجود میں آٸی ہے اور اس دنیا میں وہ تجھی سے منسوب ہے۔
اور تیری ذمہ داری ہے کہ تو اسے ادب سکھا،
اللہ تعالٰی کی معرفت کیلٸے اسکی راہنمائی کر اور اطاعت پروردگار میں اسکی مدد کر۔
تیرا سلوک اپنی اولاد کے ساتھ ایسے شخص کا سا ہونا چاہیے کہ جسے یقین ہوتا ہے کہ احسان کے بدلے میں اسے اچھی جزا ملے گی اور بدسلوکی کے باعث اسے سزا ملے گی۔

6⃣ *نیک کاموں میں مدد*
رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
جو کوٸی بھی یہ چاہتا ہو کہ اپنی اولاد کو عاق ہونے سے بچاٸے تو اسے چاہیے کہ نیک کاموں میں اپنی اولاد کی مدد کرے۔

7⃣ *بیٹی دوزخ سے بچاٸے گی*
پیغمبر اسلامؐ فرماتے ہیں:
جس کسی کے ہاں بیٹی ہو اور وہ اسے خوب ادب و اخلاق سکھاٸے،
اسے تعليم دینے کیلٸے کوشش کرے،
اس کیلٸے آرام و آساٸش کے اسباب فراہم کرے تو وہ بیٹی اسے دوزخ کی آگ سے بچاٸے گی۔

8⃣ *بہترین چیز*
پیغمبر اسلامؐ فرماتے ہیں:
باپ جو اپنی اولاد کو بہترین چیز عطا کر سکتا ہے وہ اچھا ادب اور نیک تربیت ہے۔

9⃣ *مجرم ماں باپ*
رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
جو ماں باپ اپنی اولاد کی تعليم و تربیت کی طرف توجہ نہیں کرتے بلکہ اپنی رفتار و کردار سے انہیں منحرف بنا دیتے ہیں وہ بہت بڑے جرم کے مرتکب ہوتے ہیں ایسے ماں باپ سے پوچھنا چاہیے کہ کیا اس بے گناہ بچے نے تقاضا کیا تھا کہ تم اسے وجود بخشو کہ اب وجود میں لانے کے بعد اسے تم نے گائے کے بچھڑے کی طرح چھوڑ دیا ہے۔ اب جب کہ تم اسکے وجود کا باعث بن گٸے ہو تو شرعاً و عقلاً تم ذمہ دار ہو کہ اسکی تعليم و تربیت کیلٸے کوشش کرو۔
لہذا تعليم و تربیت ہر ماں باپ کی عظيم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

بحوالہ۔
بحارالأنوار، جلد ١٠۔
مستدرک الوساٸل، جلد ٢۔
مجمع الزواٸد، جلد٨۔
مکارم الخلاق۔

بشکریہ:
انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]

https://t.me/islamwitheman/1982
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ ھود 🌹

🌹 جناب رسالت مآبؐ فرماتے ہیں:
اللہ بزرگ و برتر نے ایام میں سے جمعہ کو،
مہینوں میں سے ماہ رمضان کو،
راتوں میں سے شبِ قدر کو،
انبیاء علیہم السلام میں سے مجھ کو اور اوصیاء میں سے امام علی علیہ السلام کو چن لیا ہے۔

🌸 امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
جس شخص کو جمعہ کا دن نصیب ہو اسے اس دن عبادت کے علاوہ اور کوئی کام نہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ بندوں کی بخشش اور نزولِ رحمت کا دن ہے۔

🔲 جمعہ کے روز سورہ ھود کی تلاوت
🌼 امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں:
جو کوئی بھی جمعہ کے دن بعد نمازِ فجر یا نمازِ جمعہ کے وقت سورہ ھود کی تلاوت کریگا تو وہ قیامت کے دن پیغمبروں (علیہم السلام) کے گروہ میں محشور ہو گا اور قیامت کے دن اسکے ذمے کوٸی گناہ نہ ہو گا۔
یعنی بخشا ہوا محشر میں وارد ہو گا۔

🌺 پیغمبرِ اسلامؐ فرماتے ہیں:
جو کوئی سورۂ ھود کی تلاوت کریگا اسے حضرت ھود علیہ السلام اور دوسرے انبیاء علیہم السلام پر ایمان لانے اور نہ لانے والوں (پوری امت) کی تعداد کے برابر اجروثواب ملے گا اور قیامت والے دن شہیدوں کے درجہ پر ہو گا اور اس سے آسان حساب لیا جاٸیگا۔

🌻 امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
اگر کوئی مومن یا مومنہ کسی مشکل میں گرفتار ہے تو وہ اس سورہ مبارکہ ھود کو 13 مرتبہ پڑھے تو ان شاء اللہ اسکی مشکل اور پریشانی دور ہو جاٸیگی۔

🌷 امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
اگر اس سورہ مبارکہ ھود کو زعفران سے چینی کے برتن پر لکھ کر 3 دن اس کا پانی صبح و شام پیٸے تو دل قوی اور طاقتور ہو جاٸیگا اور امراض سے نجات پائے گا۔

🔘 یَا قُدُّوسُ کا عمل
جو کوئی بھی ہر جمعہ کے دن بعد نمازِ جمعہ اس اسم باری تعالٰی کو 1650 مرتبہ پڑھے گا تو ان شاء اللہ اس کا دل تمام روحانی بیماریوں سے پاک ہو جائے گا۔
"یَا قُدُّوسُ"
(اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف)

📚 حوالہ جات:
بحارالأنوار، جلد ٩٢۔
تفسیر انوارالنجف، جلد١٤۔
وساٸل الشیعہ۔
تفسیر برھان، جلد ٤۔
نسیم بہشت۔
مجمع البیان، جلد٥۔
قرآن کلِ شفا۔

بشکریہ انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]

تصحیح و تزئین: سید سجاد حسین ھمدانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 جمعةالمبارک کے متعلق مزید پوسٹس پڑھنے کے لئے مطلوبہ لنک کو کلک کریں۔۔۔

🔵 غسلِ جُمعہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/367

🔵 پہلی نمازِ جُمعہ
https://t.me/islamwitheman/368

📄 جُمعةُ الوداع کی دُعا
http://t.me/islamwitheman/1060

🌺 روزِ جُمعہ کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1112

🌹 فضاٸل جُمُعَة المبارک
https://t.me/islamwitheman/1974

🌹 فضیلت جمعہ و نماز حاجت
https://t.me/islamwitheman/1987

🌹 فضیلتِ جُمُعہ اور سورۂ ھود
https://t.me/islamwitheman/1998
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 تعارف امام حسن عسکریؑ 🌹

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ہم امام زماں عج کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں.

● اسم گرامی: حسن علیہ السلام
● لقب: عسکری
(عباسی خلفاء نے حضرت امام علی نقیؑ اور حضرت امام حسن عسکریؑ کو عراق میں ایک فوجی لشکر کے زیر نگرانی زندان میں رکھا لشکر کو عربی میں عسکر کہتے ہیں اسی لیے عسکری کہلائے)
● کنیت: ابو محمد
● والد بزرگوار: حضرت امام علی النقی الهادی علیہ السلام
● ولادت با سعادت: مدینہ منورہ (سعودی عرب)
● تاریخ ولادت: 8 ربیع الثانی 232 ہجری قمری. (دوسری روایت کے مطابق 10 ربیع الثانی.)
● والدہ گرامی: حضرت حدیثہ خاتون
● نسب شریف: حسن ابن علی ابن محمد ابن علی ابن موسی ابن جعفر ابن محمد ابن علی ابن الحسین ابن علی ابن ابی طالب سلام اللہ علیہم اجمعین۔
● منصب: امامت (گیارہویں امام اور تیرہویں معصوم)
● مدت امامت: 6 سال
● آغاز امامت: رجب المرجب 254 ھجری
● شادی کے وقت سنِ مبارک: تقریباً 21 سال
● اہلیہ محترمہ: حضرت نرجس خاتون
● ازواج کی تعداد: ایک زوجہ
● حاکم وقت: عباسی خلیفہ واثق باللہ
● اولاد: ایک بیٹا (حضرت مہديِ موعود علیہ السلام)
● منصب امامت سنبھالتے وقت سن مبارک: تقریباً 22 سال
● مشہور اصحاب یا شاگرد: بشیر انصاری، عثمان ابن سعید، احمد ابن اسحاق قمی.
● ہجرت: مدینہ منورہ سے عراق.
● معجزات: مختلف اہم مواقع پر ان گنت معجزات و کرامات۔
● خاص معجزہ: شدید قحط کے عالم میں حضرت کی نماز استسقاء و دُعا کے اثر سے بارانِ رحمت کا نزول.
● معاصر خلفاء: آپ علیہ السلام نے چھ عباسی ظالم خلفاء کے ادوار گزارے. "متوکل، منتصر، مستعین، معتز، مھتدی، معتمد عباسی"
● قاتل: معتمد عباسی
● تاریخ شہادت: 8 ربیع الاول 260 ھجری.
● سبب شہادت: ظالم عباسی خلیفہ نے زہر دے کر مولا کو شہید کر دیا۔
● مقام شہادت: عراق، سامرہ
● خاص الخاص فضیلت: شہنشاہِ دوران حضرت امام زمان علیہ السلام جیسے صالح و مصلح فرزند کے والد بزرگوار یعنی ابو مہدی ہیں.
● جانشین: قطب عالَم امکان، جانِ بہاران حضرت امام زمان علیہما آلاف التحیۃ والسلام.
● نماز جنازہ: مسموم و مظلوم مولا کے پانچ سالہ فرزند حجتِ خدا، بقیۃ اللہ حضرت صاحب الزمان علیہ السلام نے نماز جنازہ پڑھائی.
● تدفین: آپ کا مطہر پیکر اپنے گھر میں اپنے والد بزرگوار کے مرقد منور کے نزدیک زمین کی زینت بنا.
● ظاہری حیاتِ طیبہ: 28 سال
● روضۂ اقدس: آپ کا روضۂ اقدس آپ کے والد بزرگوار حضرت امام علی النقی علیہ السلام کے روضہ منورہ کے ساتھ سامرہ عراق میں واقع ہے.
● حکمران وقت: ظالم عباسی خلیفہ معتمد ملعون (سال شہادت)

● مخصوص صلوات: شیخ طوسیؒ اپنی سند سے ابو محمد عبداللہ بن محمد عابد سے اس طرح نقل کرتے ہیں:
‘"میں نے اپنے سید و سردار حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام سے ان کے گھر پر سامرہ میں 255 ھجری میں درخواست والتماس کی کہ پیغمبر اکرمؐ اور ان کے مقدس جانشینوں پر درود وسلام بھیجنے کے لیے مخصوص صلوات املاء فرمائیں تاکہ میں انہیں قلمبند کرلوں حضرت نے فوراً اس طرح سے املاء فرمائی (جو معصوم اول سے شروع ہوکر بارہویں امام و چودھویں معصوم حضرت صاحب الزمان علیہ السلام تک تمام حضرات میں سے ہر ایک کی صلوات پر مشتمل ہے.)

یہاں پر مناسبت سے فقط حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مخصوص صلوات ذکر کی جارہی ہے تاکہ قارئین اپنے آقا و مولا پر اس طرح سے درودوسلام بھیچ سکیں جیسے خود حضرت چاہتے ہیں:

⏪ اَللّٰھُم صَلِّ علی الحسنِ بن عليّ بن محمّد، البّرِ التَّقِی، الصَّادِقِ الوَفِيّ، النُّورِ المُضِیئ، خَازِنِ عِلمِک وَ المُذَكِّر بِتَوحِیدِكَ وَولِيِّ اَمرِک وخَلفِ أَئمّۃ الدّینِ الھُداۃِ الرَّاشِدِین، وَالحُجِّۃِ عَلٰی اَھلِ الدُّنیا فَصَلِّ عَلَیہِ يَا رَبِّ اُفضَلَ مَا صَلّیتَ عَلٰی اَحَدٍ مِن اَصفِيٰائِكَ وَ حُجَجِكَ وَ اَولادِ رُسُلِک يٰا اِ لٰہَ العٰالَمِینَ!

التماس دعا؛ سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/1999
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 شھادت امام حسن عسکریؑ 🌹

8 ربیع الاول 260 ہجری کی صبح دکھ و مشقت، نظربندیاں اور قید و بند کے ایام ختم ہوئے۔ امام حسن عسکریؑ ایک طرف سے قربِ وصالِ معبود سے شادماں اور نبی اکرمؐ کی امت اور آپؐ کی دو امانتوں (قرآن و عترت) کے انجام سے فکرمند، غریب الوطنی میں دشمن کے زہر جفا کی وجہ سے بستر شہادت پر درد کی شدت سے کروٹیں بدل رہے ہیں لیکن معبود سے ہم کلام ہونے کو پھر بھی نہ بھولے اور نماز تہجد لیٹ کر ادا کی وہ بھی شب جمعہ کو؛ جو رحمتِ رب العالمین کی شب ہے؛ وہی شب جو آپؑ کی پرواز کی شب ہے۔

⚫ زمین و آسمان کا سوگ
آپؑ نے نماز فجر بھی اپنے بستر پر لیٹ کر ہی ادا فرمائی۔ آپؑ کی آنکھیں قبلہ کی طرف لگی ہوئی تھیں جبکہ زہر کی شدت سے آپؑ کے جسم مبارک پر ہلکا سا رعشہ بھی طاری تھا۔ آپؑ لبوں سے بمشکل "مہدیؑ" کا نام دہراتے رہے اور پھر مہدیؑ آہی گئے اور چند لمحے بعد آپؑ اور آپؑکے فرزند مہدیؑ کے سوا کوئی بھی کمرے میں نہ تھا اور راز و نیاز اور امانتوں اور وصیتوں کے لمحات تیزی سے گذر رہے تھے اور ابھی آفتاب طلوع نہيں ہوا تھا کہ گیارہویں امامؑ کی عمر مبارک کا آفتاب غروب ہوا اور آسمان و زمین پر سوگ و عزا کی کیفیت طاری ہوئی۔

"اَلسَّلامُ عَلَيكَ يا مَولايَ يا اَبامُحَمَّدِ الحَسَنِ بنِ عَليٍّ الهادي الْمَهْدي وَ رَحْمَةُ اللّهِ وَ بَرَکاتُهُ. اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا وَليَّ اللّهِ وَابنَ اَولِيائِه. اَلسَّلامُ عَليكَ يا حُجَّة اللّهِ وَ ابنَ حُجَّتِهِ. اَشْهَدُ يا مَولايَ اِنَّكَ اَقَمْتَ الصَّلوةَ وَ آتَيْتَ الزَّکوةَ وَ اَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَ نَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ دَعَوْتَ اِلی سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِکْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ عَبَدتَ اللّهَ مُخْلِصا حَتّي آتیک اليَقينُ"۔

سلام ہو آپ پر اے میرے مولا اے ابا محمد حسن بن علی الہادی المہدی اور اللہ کی رحمت اور برکتیں۔ سلام ہو آپ پر اے اللہ کے ولی اور اللہ کے اولیاء کے فرزند۔ سلام ہو آپ پر اے حجتِ خدا اور اے حجتِ خدا کے فرزند۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز بپا رکھی اور زکواة ادا کی اور نیکیوں کا حکم دیا اور برائیوں سے روکا اور اپنے پروردگار کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ دعوت دی اور اخلاص کے ساتھ تا دم شہادت اللہ کی عبادت اور بندگی کی۔

⚫ زندگی دشمن کے محاصرے میں
مامون کی موت کیبعد معتصم عباسی بغداد میں داخل ہوا اور لوگوں سے اپنے لئے بیعت لی اور اس کیبعد حکومت میں اعلیٰ مناصب پر براجماں ترکوں کی مدد سے بغداد کے شمال مشرق میں شہر "سامرا" کی بنیاد رکھی۔ اس شہر میں اس نے ایک محلہ فوجیوں سے مختص کیا جس کو عسکر کہا جانے لگا۔ عباسی حکمران اپنے عباسی اور اموی اسلاف کی مانند شیعیانِ آلِ محمدؐ اور بطور خاص فرزندانِ رسولؐ آئمہ طاہرینؑ سے خائف رہتے تھے چنانچہ سامرا کی تعمیر کیبعد دسویں امام حضرت امام علی النقی الہادیؑ اور آپؑ کے فرزندوں بالخصوص امام حسن عسکریؑ کو عسکر کے محلے میں نظر بند رکھا گیا اور یہ محلہ آلِ محمدؐ کے جبری مسکن میں تبدیل ہوا۔ امام حسن عسکریؑ کا محاصرہ اس قدر شدید تھا کہ اہلِ خاندان اور دوستوں کا آپؑ سے رابطہ تقریبا ناممکن تھا۔

⚫ دیدار سے محرومی
امام حسن عسکریؑ چھ سال کے مختصر عرصے تک منصبِ امامتِ الٰہیہ پر فائز رہے اور آپؑ کی امامت کا پورا دور محلۂ عسکر میں گذرا۔ شیعیان غالباً آپؑ کے فیضِ دیدار سے محروم تھے اور شیعیان و پیروانِ اہلبیتؑ کی خبریں اور معلومات چند ہی افراد کے ذریعے امامؑ کو پہنچتی تھیں اور آپؑ کے فرامین اور احکامات بھی ان ہی افراد کے ذریعے شیعیانِ عالم کو پہنچا کرتے تھے۔ یہ لوگ خفیہ طور پر محلے کی نگرانی کرنے والے فوجی دستوں میں نفوذ کرچکے تھے یا مختلف طریقوں سے محلے میں آمد و رفت کیا کرتے تھے۔

امام مہدی علیہ السلام کی عمر ابھی صرف پانچ سال کی ہوئی تھی کہ خلیفہ معتمد بن متوکل عباسی نے مدتوں قید رکھنے کے بعد امام حسن عسکریؑ کو زہر دے دیا۔ جس کی وجہ سے آپ بتاریخ 8 ربیع الاول 260 ہجری مطابق 873ء بعمر 28 سال رحلت فرما گئے۔ ”وخلف من الولد ابنہ محمد“ اور آپ نے اولاد میں صرف امام محمد مہدیؑ کو چھوڑا۔(1)

علامہ شبلنجی لکھتے ہیں کہ جب آپؑ کے شہادت کی خبر مشہور ہوئی، تو سارے شہر سامرہ میں ہلچل مچ گئی، فریاد و فغاں کی آوازیں بلند ہوگئیں، سارے شہر میں ہڑتال کردی گئی اور سب حضرت کے جنازے کیلئے دوڑ پڑے، حالت یہ تھی کہ شہر سامرہ قیامت کا منظر پیش کر رہا تھا۔ نماز سے فراغت کیبعد آپکو اسی مکان میں دفن کردیا گیا جس میں حضرت امام علی نقیؑ مدفون تھے۔(2)

امام حسن عسکریؑ کی نمازجنازہ حضرت امام مہدی علیہ السلام نے پڑھائی۔(3)

📚 حوالہ جات
(1) نورالابصار، ص152۔
دمعة الساکبة، ص191۔
(2) نورالابصار، ص152۔
(3) دمعہ ساکبہ، ج3، ص192۔ جلاٴالعیون، ص297۔

https://t.me/islamwitheman/2000
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 زيارت امام حسن عسكرىؑ 🌹

السَّلامُ عَلَيْكَ يا مَوْلايَ يا أَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ الْهادِيَ الْمُهْتَدِيَ وَرَحْمَةُ اللهِ و َبَرَكاتُهُ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا وَلِيَّ اللهِ وَابْنَ أَوْلِيائِهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا حُجَّةَ اللهِ وَابْنَ حُجَجِهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا صَفِيَّ اللهِ وَابْنَ أَصْفِيائِهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا خَليفَةَ اللهِ وَابْنَ خُلَفائِهِ وَأَبا خَليفَتِهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ خاتَمِ النَّبِيِّينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ سَيِّدِ الْوَصِيِّينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ أَميرِ الْمُؤْمِنِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ سَيِّدَةِ نِساءِ الْعالَمِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ الأَئِمَّةِ الْهَادِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ الأَوْصِياءِ الرّاشِدِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا عِصْمَةَ الْمُتَّقِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا إِمَامَ الْفائِزِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا رُكْنَ الْمُؤْمِنِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا فَرَجَ الْمَلْهُوفِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا وارِثَ الْأَنْبِياءِ الْمُنْتَجَبِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا خازِنَ عِلْمِ وَصِيِّ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الدّاعِي بِحُكْمِ اللهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النّاطِقُ بِكِتابِ اللهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا حُجَّةَ الْحُجَجِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا هادِيَ الأُمَمِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا وَلِيَّ النِّعَمِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا عَيْبَةَ الْعِلْمِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا سَفينَةَ الْحِلْمِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا أَبَا الإِمامِ الْمُنْتَظَرِ، الظّاهِرَةِ لِلْعاقِلِ حُجَّتُهُ، وَالثّابِتَةِ فِي الْيَقينِ مَعْرِفَتُهُ، الْمُحْتَجَبِ عَنْ أَعْيُنِ الظّالِمينَ، وَالْمُغَيَّبِ عَنْ دَوْلَةِ الْفاسِقِينَ، وَالْمُعِيدِ رَبُّنا بِهِ الإِسْلامَ جَديداً بَعْدَ الْانْطِماسِ، وَالْقُرْآنَ غَضّاً بَعْدَ الْانْدِراسِ، أَشْهَدُ يا مَوْلايَ أَنَّكَ أَقَمْتَ الصّلاةَ وَآتَيْتَ الزَّكاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَدَعَوْتَ إِلى سَبيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ، وَعَبَدْتَ اللهَ مُخْلِصاً حَتّى أَتَاكَ الْيَقينُ، أَسْأَلُ اللهَ بِالشَّأنِ الَّذي لَكُمْ عِنْدَهُ أَنْ يَتَقَبَّلَ زِيارَتِي لَكُمْ، وَيَشْكُرَ سَعْيِي إِلَيْكُمْ، وَيَسْتَجيبَ دُعَائِي بِكُمْ، وَيَجْعَلَنِي مِنْ أَنْصَارِ الْحَقِّ وَأَتْباعِهِ وَأَشْياعِهِ وَمَواليهِ وَمُحِبّيهِ، وَالسَّلامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ..

📚 مفاتیح الجنان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/1999
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🌹 تعارف امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2000

🌹 شھادت امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2002

🌹 زیارت امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2003

🌹 فرامین امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2004
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فرامین امام حسن عسکریؑ 🌹

🌹 قال الامام الحسن العسکریؑ:
"من تواضع فی الدنیا لاخوانہ فھو عند اللہ من الصدیقین و من شیعةعلی ابن ابی طالب حقا۔"(۱)
ترجمہ:
حضرت امام حسن عسکریؑ فرماتے ھیں:
جو شخص دنیا میں اپنے مومن بھائیوں کے ساتھ تواضع و انکساری کے ساتھ پیش آئے گا، خدا کے نزدیک اس کا شمار صدیقین اور علیؑ ابن ابیطالبؑ کے شیعوں میں سے ھو گا۔

🌼 قال الامام الحسن العسکریؑ:
"ان اللہ جعل للشر اقفالا و جعل مفاتیح تلک الاقفال الشراب، والکذب شر من الشراب۔"(۲)
ترجمہ:
حضرت امام حسن عسکریؑ فرماتے ھیں:
خدا وند عالم نے شر کے لئے بہت سے قفل قرار دیئے ھیں۔ انکی کنجی شراب ھے اور جھوٹ بولنا شراب سے بھی بد تر ھے۔

🌸 قال الامام الحسن العسکریؑ:
"رد المعتاد عن عادتہ کالمعجز۔"(۳)
ترجمہ:
حضرت امام حسن عسکریؑ فرماتے ھیں:
لوگوں کی غلط عادتیں چھڑا دینا معجزہ سے کم نھیں ھے۔

🌷 قال الامام الحسن العسکریؑ:
"اشد الناس اجتھادا من ترک الذنوب۔"(۴)
ترجمہ:
حضرت امام حسن عسکریؑ فرماتے ھیں:
تمام لوگوں میں مجاھد ترین شخص وہ ھے جو گناہ کو ترک کر دے۔

🌺 قال الامام الحسن العسکریؑ:
"لا تمار فیذھب بھاوٴک، و لا تمازح فیجتر ء علیک۔"(۵)
ترجمہ:
حضرت امام حسن عسکریؑ فرماتے ہیں:
جدال نہ کرو ورنہ احترام ختم ھو جائیگا، اور ہنسی و مذاق نہ کرو ورنہ لوگ گستاخی سے پیش آئیں گے۔

🌻 قال الامام الحسن العسکریؑ:
"لیست العبادة کثرة الصیام و الصلاة، و انما العبادة کثرة التفکر فی امر اللہ۔"(۶)
ترجمہ:
حضرت امام حسن عسکریؑ فرماتے ہیں:
کثرت روزہ و نماز کو عبادت نہیں کہتے بلکہ امر خدا میں تدبر و تفکر کرنا عبادت ہے۔

🌹 قال الامام الحسن العسکریؑ:
"من الفواقر التی تقصم الظھر جار ان رای حسنةً اطفاھا ، وان رایٰ سیئة افشاھا۔"(۷)
ترجمہ:
حضرت امام حسن عسکریؑ فرماتے ہیں:
کمر شکن بلاؤں میں سے ایک وہ ہمسایہ ھے جو جب کوئی اچھائی وخوبی دیکھتا ھے تو چھپاتا ہے اور جب برائی دیکھتا ھے تو اسے فاش کرتا ہے۔

📚 حوالہ جات:
۱۔بحار، ج۷۵، ص۱۱۷۔
۲۔ وسائل الشیعہ، ج۲، ص۲۲۳۔
۳۔ بحار، ج۱۷، ص۲۱۷۔
۴۔ بحار، ج۷۸، ص۳۷۳۔
۵۔ تحف العقول، ص۸۸۶۔
۶۔ تحف العقول، ص۸۹۰۔
۷۔ تحف العقول، ص۸۹۰۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🌹 تعارف امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2000

🌹 شھادت امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2002

🌹 زیارت امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2003

🌹 فرامین امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2004
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 عیدِ شُجاع، عیدِ زھراءؑ🌹

محمد و آل محمد علیھم السلام کی خوشی ہے حضرت زھراء سلام اللہ علیھا کی شادابی کا دن ہے اور غدیر دوم ہے۔
9 ربیع الاول اہلبیتِؑ مظلوم و خاندانِ رسولؐ کو دلی ٹھنڈک ضرور نصیب ہوئی ہے
لیکن اس عظیم دن کی تحریف کی جا رہی ہے امامِ زماں علیہ السلام کی امامت کے پہلے دن ہونے کو عید کی بنیاد بتایا جا رہا ہے۔
آیا امام علیہ السلام بابا کی شہادت پر عزادار ہیں یا اپنے امام ھونے پر خوشحال کہ انہیں مبارک دی جائے اور روزِ عید منایا جائے؟
رسول اعظمؐ کی شہادت پر حضرت زھراء سلام اللہ علیھا نے حضرت علی علیہ السلام کو امامت کے پہلے دن کی مبارک دی تھی؟
امام حسن و حسین علیھماالسلام نے مولا علی علیہ السلام کو مبارک دی تھی؟
اصحاب باوفا نبی و علی نے مبارکیں دی تھیں؟ عید منائی مبارکبادی کی محفلیں سجائی تھیں؟
مولا علی علیہ السلام کی شہادت پر حضرت امام حسین علیہ السلام نے اور اصحاب باوفا نے امام حسن علیہ السلام کو مبارکیں دی تھیں، عید منائی تھی؟
امام حسن علیہ السلام کی شہادت پر امام زین العابدین علیہ السلام نے اور اصحاب باوفا نے مولا حسین علیہ السلام کو امامت کے پہلے دن کی مبارکیں دی تھیں؟
امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر امام باقر علیہ السلام اور اصحاب نے امام سجاد علیہ السلام کو امامت کے پہلے دن کی مبارکباد دی تھی؟ خوشی منائی تھی؟
اسی طرح دیگر آئمہ علیھم السلام نے اپنے سے پہلے امام کی شہادت اور اپنی امامت کے پہلے دن پر عید منائی ہے کہ ھم منائیں؟
یہ دنیا کے بادشاھوں کا طریقہ ہے ظالمین کا وتیرہ ہے کہ اپنے باپ کی موت کے درپے ہوتے ہیں اور اپنی حکومت کے پہلے دن عید رچاتے ہیں۔ آئمہ ھُدٰی علیھم السلام ایسی چیزوں سے اعلیٰ و ارفع ہیں ان سے بلند و بالا ہیں۔
ہماری عید کا معیار و میزان وحی اور معصومین علیھم السلام کا عمل اور فرمانِ ذیشان ہے جو انھوں نے عیدِ شُجاع کے بارے فرمایا ہے اور عمل کر کے دکھایا ۔
مومنو! بیدار رہو بے بنیاد غلط بہانوں سے عیدِ شُجاع کے مفہوم کو بدلنے نہ دو
ہماری خوشی و غمی کا معیار محمد و آل محمد علیھم السلام کی خوشی غمی ہے اور معصومین علیھم السلام 9 ربیع الاول کو شاد ہوتے ہیں اور جس بنیاد پر وہ خوشحال ہوتے ہیں ھم بھی اسی بنیاد پر عیدِ شُجاع مناتے ہیں۔
اس عیدِ بزرگ کی بنیاد جاننے کیلئے شیعیان علیؑ کی خوشی کی اساس جاننے کیلیے ملاحظہ فرمائیں۔۔
1۔ دلائل الامامت، ص119۔
2۔ زادالمعاد، ص 338۔
3۔ المحتضر، ص 54۔
4۔ بحارالأنوار، ج 31، ص 126۔
5۔ شرح نھج البلاغہ، ج 16، ص 235۔
6۔ مفاتیح الجنان، باب ربیع الاول و دیگر کتب معتبرہ۔

امام خاتم ہمارے آخری امام علیہ السلام 9 ربیع الاول کو جس بنیاد پر اپنے منتظرین سے عیدِ شُجاع کا تقاضا رکھتے ہیں ہمیں اس بنیاد پر عیدِ شُجاع منانی ہے۔

منتظرینِ خاتم الآئمہ علیھم السلام بیدار رہو اور عیدِ شُجاع کے مفہوم کو تحریف نہ ہونے دو اور اس عیدِ بزرگ کو اپنی واقعیت سے نہ ہٹنے دو۔ عیدِ شُجاع کو اصلی بعث پر منائیں۔

خدایا! ھمارے آخری امام کے ظہور پُرنور میں تعجیل فرما جسکے ظہور سے ظہور حق ہے اور انکے ظہور سے ھر باطل کا مٹ جانا ہے اور ہمیں مولا کا حامی و مدافع قرار دے، تجھے عیدِ زھراءؑ کی حقیقت کا واسطہ برحمتك يا ارحم الراحمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2005
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🔵 عیدِ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/1775

https://plus.google.com/103115759710371138609/posts/E8CvY5Qwnfg

🌹 عیدِ زھراءؑ تاریخ کے آئینے میں
https://t.me/islamwitheman/1776

https://plus.google.com/103115759710371138609/posts/DTpWSkjSxSJ

🌹 عیدِ شُجاع، عیدِ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/2013

https://plus.google.com/103115759710371138609/posts/ReNsg3Tw84k
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات 1 🌹

شادی کا رجحان انسان میں فطری طور پر پایا جاتا ہے۔ اور اسلام نے بھی بعض شرائط کی رعایت کیساتھ اس فطرت کی تائید کی ہے۔ کیونکہ خداوند متعال نے انسان کی تخلیق اسطرح کی ہے کہ جب اسکی عمر رشد و بلوغت کے مرحلے میں داخل ہوتی ہے تو خود بخود صنفِ مخالف کیطرف اس میں رجحان پیدا ہوجاتا ہے اور مشترکہ زندگی کیلئے کوششیں شروع کردیتا ہے۔ یہ بات شادی کرنے کے فطری ہونے کو بتاتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ امر عادات و رسوم یا ضرورتِ زندگی یا کسی اور سبب کا پابند ہے۔
بہرکیف، شادی کرنے کی سنت ایک عام اور ہمہ گیر سنت ہے جو تاریخ کے طول و عرض میں مختلف تہذیبوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ اسلام نے بھی اس امر کی جانب خاصی توجہ کی ہے اور اسے آسان بنانے کو کافی اہمیت کی نظروں سے دیکھا ہے۔ جہاں اسلام نے شادی کو آسان بنانے کے احکام و دستورات جاری کئے ہیں وہیں اس نے اس کیلئے عینی نمونے بھی پیش کئے ہیں تاکہ لوگوں کو عمل کرنے میں دشواری محسوس نہ ہو۔
زیرِ نظر مقالے میں شادی کے لیے اُسوۂ حسنہ کے طور پر ہم نے حضرت بیبی خدیجہ سلام الله عليها کی زندگی اور آپؑ کی شادی کے اخلاقی نکات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ حضرت محمدؐ اور حضرت خدیجہؑ کی شادی کے اخلاقی دروس درج ذیل ہیں:

بعثت سے پندرہ سال پہلے شہرِ مکہ میں تاریخ کا حسین ترین اتفاق رونما ہوا، یہ اتفاق سیدالانبیاء والمرسلین حضرت محمد مصطفٰیؐ کا کائنات کی بافضیلت ترین خواتین میں سے ایک خاتون حضرت خدیجہؑ بنت خویلد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا.
اس خجستہ و مبارک شادی نے عرب کے جاہل معاشرے پر حاکم آداب و رسوم کو زیر و زبر کر دیا اور اس مبارک ازدواج کا ثمر، سیدۃالنساء العالمین حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت تھی۔ یہ مبارک شادی جن معنوی عوامل کے تحت انجام پزیر ہوئی، ان کی وجہ سے ہر دور اور ہر خطے کے جوان جوڑوں کے لیے اُسوہ و نمونہ اور آئیڈیل بن سکتی ہے۔ اس مختصر تحریر میں اس بابرکت ازدواج کے اخلاقی نکات پر نگاہ ڈالتے ہیں:

💞1= شادی سے پہلے شناخت کی ضرورت:
شادی سے پہلے مرد و زن کی ایک دوسرے کے بارے میں شناخت، ازدواجی زندگی کے بنیادی اور اہم ترین نکات میں سے شمار ہوتی ہے۔ حضرت محمد مصطفٰیؐ اور حضرت خدیجہؑ کی شادی بھی پہلے سے ایک دوسرے کے بارے میں شناخت اور آگاہی کی بنیاد پر ہوئی تھی. رسولِخداؐ بھی اپنی ہونے والی شریک حیات کے بارے میں مکمل آگاہی رکھتے تھے اور حضرت خدیجہؑ بھی اپنے ہونے والے شوہر نامدار کو ہرحوالے سے پہنچانتی تھیں. چونکہ آپ آپس میں رشتہ دار بھی تھے لہٰذا جناب خدیجہؑ رسولِخداؐ کو "ابن عمّ" (چچازاد) کہہ کر خطاب کرتی تھیں.(1)

مزید یہ کہ آنحضرتؐ مکہ میں امانت و دیانت، صداقت و طہارت اور پاکدامنی وغیرہ جیسی اعلیٰ صفات کے حوالے سے معروف تھے لہٰذا سبھی اہل مکہ اور خصوصاً جناب خدیجہؑ آپؐ کو اچھی طرح سے جانتی تھیں.(2)
اسی شناخت کی وجہ سے جناب خدیجہؑ نے آپؐ سے درخواست کی کہ آپؐ ان کے شام کی طرف جانے والے تجارتی قافلے کی ذمہ داری سنبھالیں۔ جناب خدیجہؑ کے غلام میسرہ نے جب واپسی پر سفر کے دوران آپؐ کے حسنِ اخلاق کی تعریف و توصیف کی تو جنابِ خدیجہؑ پہلے سے زیادہ آپؐ سے آشنا اور آپؐ کی گرویدہ ہو گئیں۔(3)

💝2= شادی کی پیشکش کا انداز...!
آج کے دور کی طرح زمانہ جاہلیت کے عرب معاشرے میں بھی (کہ جس میں رسولِخداؐ اور حضرت خدیجہؑ رہ رہے تھے) رسم یہ تھی کہ مرد یہ فیصلہ کرتے تھے کہ کس عورت سے شادی کریں اور عام طور پر شادی کی پیشکش مردوں کیطرف سے ہوتی تھی، لیکن ان دو شخصیات کی شادی، حضرت خدیجہؑ کی پیشکش پر ہوئی تھی۔ جب رسولِخداؐ شام کے کامیاب تجارتی سفر سے واپس لوٹے تو جناب خدیجہؑ نے آپؐ کی خدمت میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔ حضور اکرمؐ تشریف لائے تو آپؑ نے آنحضرتؐ سے عرض کیا:
اے میرے چچا زاد! میں آپؐ سے قرابت و رشتہ داری، آپؐ کی اپنے خاندان کے درمیان عزت و عظمت اور احترام اور آپؐ کی امانت و دیانت، صداقت اور حسنِ اخلاق کیوجہ سے آپؐ سے شادی کی خواہشمند ہوں.(4)
جناب خدیجہؑ نے یہ پیشکش کر کے زمانۂ جاہلیت کے عرب معاشرے کی خواستگاری اور منگنی کی غلط اور بیجا رسوم کو پاؤں تلے روند ڈالا۔

👈 جاری ہے۔ بقیہ شادی مبارک کے اخلاقی نکات 2 میں ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/2014
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات 2 🌹

بقیہ شادی مبارک کے اخلاقی نکات۔۔۔۔

💖3= رسم منگنی کا انداز...!!
عام طور پر رواج یہ ہے کہ منگنی کی تقریب میں لڑکی اور لڑکے کے خاندان کے بزرگان اور معززین شریک ہوتے ہیں اور اسطرح منگنی کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ حضرت خدیجہؑ کیطرف سے شادی کی پیشکش کے بعد، پیغمبر اکرمؐ جو کہ اس شادی پر راضی تھے، اپنے چچاؤں کے پاس تشریف لے گئے... اور اس سلسلے میں ان سے مشورہ کیا۔(5)
منگنی کی تقریب میں رسولِخُداؐ کے چچا جناب حمزہؑ(6) اور جناب ابوطالبؑ(7) حاضر ہوئے اور پیغمبرِ خداؐ کیلئے جناب خدیجہؑ کے خاندان سے ان کا رشتہ مانگا۔(8)
حضرت ابوطالبؑ نے منگنی کی تقریب میں اپنی گفتگو کے ایک حصے میں فرمایا:
ہمارا بھتیجا جو کہ کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے، آپ کی اس بیٹی کی خواستگاری کیلئے آیا ہے جسکی سخاوت و نجابت اور شرافت و فضیلت زبان زدِ خاص وعام ہے۔(9)

💗4= منگنی میں حقیقت گوئی...!!
عام طور پر رواج یہ ہے کہ منگنی کی تقریب میں ہونے والے داماد کے رشتہ دار اس کے اوصاف اور اس کی اور اس کے خاندان کی مالی پوزیشن کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ بعض اوقات وہ اپنی مالی حالت کے بارے میں مبالغہ سے کام لیں اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کریں جس کا نتیجہ بعد میں اختلاف اور جدائی کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔ لیکن جناب خدیجہؑ کی منگنی کے مراسم میں حضرت ابوطالبؑ نے اپنی دل نشیں گفتگو کے دوران اپنے بھتیجے کی ان الفاظ میں توصیف فرمائی:

"میرے بھتیجے حضرت محمدؐ بن عبداللہ فضائل و کمالات میں قریش کے تمام مردوں پر فضیلت و برتری رکھتے ہیں اور کسی کا بھی ان کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاسکتا ، لیکن مال و دولت کے حوالے سے ان کا ہاتھ تنگ ہے."(10)

🌹5= حق مہر:
حق مہر مسئلہ منگنی کی تقریب سے پہلے جناب خدیجہؑ نے حضرت محمد مصطفٰیؐ کی خدمت میں یہ پیغام بھیجا تھا کہ اگر آپ کے پاس دولت و ثروت کی کمی ہے تو کوئی بات نہیں، میرے پاس مال و دولت بہت زیادہ ہے اور میں اپنا سب کچھ آپؐ کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے تیار ہوں.(11)
اگرچہ منگنی کی تقریب میں جناب خدیجہؑ نے اس چیز کا اظہار کیا تھا کہ مہر میرے ذمے رہے.(12) لیکن بعض تاریخی حوالہ جات کے مطابق، حضرت ابوطالبؑ نے منگنی کی تقریب میں جناب خدیجہؑ کا حق مہر اپنے ذمہ لیتے ہوئے اعلان کیا کہ حق مہر چاہے معجّل ہو یا مؤجل (نقد اور فوری واجب الادا ہو یا مدت دار اور بعد میں واجب الادا) جتنا بھی ہو میں خود ادا کروں گا.(13)

حضرت ابوطالبؑ کا یہ عمل ایک نمونہ اور اُسوہ کے طور پر سب کے پیش نظر رہنا چاہیئے کہ اگر ایک جوان کے مالی حالات بہتر نہ ہوں تو اس کے باپ کو اور اس کی موت کی صورت میں اس کے دادا، چچا یا دوسرے رشتہ داروں کو اس کی شادی کے وسائل فراہم کرنے چاہیئں.

🌴6= شادی کا معنوی عامل...
ممکن ہے کہ بعض مادی ذہنیت رکھنے والے دنیا پرست یہ سمجھیں کہ حضرت محمد مصطفٰیؐ، جناب خدیجہؑ سے اسلئے شادی کرنا چاہتے تھے تاکہ اسطرح ان کے مال و دولت تک رسائی حاصل کر سکیں اور جناب خدیجہؑ بھی یہ چاہتی تھیں کہ آپؐ کی مدد سے اپنے تجارتی کارواں کو توسیع دیں اور اسطرح اپنی دولت و ثروت میں اضافہ کریں۔ لیکن یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ان دونوں شخصیتوں کی شادی میں کوئی مادی عامل کارفرما نہ تھا بلکہ کئی ایک معنوی عوامل تھے جو اس مبارک ازدواج کا باعث بنے.
اس کے باوجود کہ عقبہ بن ابی معیط اور صلت بن ابی یھاب کہ جن میں ہر ایک چارسو غلاموں اور کنیزوں کا مالک تھا اور ابوجہل و ابو سفیان جیسے ثروتمند اور قریش کے دولتمند افراد آپؑ سے شادی کے خواہش مند تھے لیکن آپؑ نے ان سب کو ٹھکراتے ہوئے قریش کے ایک ایسے جوان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو یتیم اور بظاہر مالِ دنیا سے بے بہرہ تھا اور اس سے شادی کو اپنی دیرینہ آرزو قرار دیتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا.
جب جناب خدیجہؑ کو پتا چلا کہ حضرت محمد مصطفٰیؐ کے ساتھ ان کی شادی پر قریش کی عورتیں اعتراض کر رہی ہیں تو آپؑ نے ان کی دعوت کی اور سب کے سامنے اظہار کیا:
"مجھے پتا چلا ہے کہ تمہارے شوہر، حضرت محمد مصطفٰیؐ کے ساتھ شادی کی وجہ سے میری ملامت کرتے ہیں، میں تم سے پوچھتی ہوں کہ کیا تمہارے درمیان ان جیسا کوئی ہے؟ کیا پورے مکہ اور اس کے اطراف میں حضرت محمد مصطفٰیؐ جیسا جمال وکمال اور ان جسیے فضائل و مناقب اور اخلاق وکردار رکھنے والا کوئی اور ہے؟ میں نے اعلیٰ اوصاف و کمالات کی وجہ سے جنہیں تم سمجھنے سے قاصر ہو، ان سے شادی کا فیصلہ کیا ہے لہذا تمہیں فضول باتیں کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ہے."(15)

👈 جاری ہے۔۔۔ بقیہ "شادی مبارک کے اخلاقی نکات 3" میں ملاحظہ فرمائیں۔۔

https://t.me/islamwitheman/2014
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵