🔷 سب کے سب محمّدؐ کیسے؟ 🔷
حضرت امام جعفر صادقؑ سے کسی نے سوال کیا۔۔
یا امامؑ میں نے بہت بار یہ سُنا ھے کہ آپ اور آپکے اجداد سبھی یہ بات کہتے ھیں کہ
ھمارا پہلا بھی محمّد
ہمارا وسطی بھی محمّد
ھمارا آخری بھی محمّد
یہاں تک کہ آپ فرماتے ھیں کہ ھم سب کے سب محمّد ھیں.
مولاؑ یہ بات کیونکر ممکن هو سکتی ھے؟
جبکہ آپ کی جد میں کسی کا نام علیؑ ھے، کسی کا نام حسنؑ ھے، کسی کا نام محمّدؑ ھے اور خود آپکا نام بھی صادقؑ ھے؟
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا جاؤ قرآن لے کر آؤ۔
وہ شخص قرآن لے کر آ گیا۔
امامؑ نے فرمایا: قرآن کو کھولو جہاں سے تمہارا جی چاھے۔
اس شخص نے قرآن کو کھولا۔
مولاؑ نے فرمایا: بتاؤ یہ کون سا سوره تمارے سامنے ھے؟
اس شخص نے جواب دیا مولا سوره فاتحہ۔
مولاؑ نے فرمایا: اب پھر قرآن کو بند کرو۔
اس شخص قرآن بند کیا۔
مولاؑ نے فرمایا پھر قرآن کو جہاں سے چاھو کھولو۔
اس شخص نے پھر قرآن کو کھولا۔
مولاؑ نے پھر پوچھا اب بتاؤ یہ کون سا سوره تمھارے سامنے ھے؟
اس شخص نے جواب دیا مولاؑ یہ سوره انعام ھے۔
مولاؑ نے پھر فرمایا کہ پھر قرآن کو بند کرو اور پھر جہاں سے جی چاھے کھولو۔
اس شخص نے پھر قرآن کو بند کیا اور پھر کھولا۔
مولاؑ نے پھر وہی سوال کیا بتاؤ اب کون سا سوره تمھارے سامنے کھلا پڑا ھے؟
اس نے جواب دیا مولاؑ یہ سوره یوسف ھے۔
مولاؑ نے فرمایا اب قرآن کو بند کر دو۔
اس شخص قرآن بند کیا۔
مولا ؑ نے فرمایا اب تمھارے سامنے کیا ھے؟
اس شخص نے کہا مولاؑ یہ قرآن ھے۔
مولاؑ نے سوال کیا !!!
کیا یہ سوره فاتحہ نہیں ھے؟
اس شخص نے کہا نہیں مولا یہ کل قرآن ھے۔
مولاؑ نے پھر سوال کیا! کیا یہ سوره انعام
ھے؟
اس شخص نے کہا نہیں مولاؑ یہ قرآن ھے۔
مولاؑ نے پھر سوال کیا! کیا یہ سوره یوسف ھے؟
اس شخص نے کہا نہیں مولاؑ یہ قرآن ھے۔
پھر مولا صادق نے فرمایا! سن جس طرح قرآن کو کھولنے پر ہر سورت الگ الگ نظر آتی ھے اور سمیٹ دی جائیں تو قرآن کہلاتا ھے، اسی طرح ھم سب محمد ؐ ھیں جن کو الگ الگ دیکھا جاۓ تو کوئی علیؑ، کوئی حسنؑ، کوئی محمدؐ نظر آتا ھے مگر سمٹ جائیں تو سب محمدؐ ھیں۔
Copied۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/1828
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

Telegram
ISLAM WITH EMAN
🔷 مختصر شجرہ طیبہ چہاردہ معصومینؑ 🔷
↩ حضرت رسولِخُداؐ
اسم۔۔۔ محمدؐ
لقب۔۔۔ مصطفٰیؐ
کنیت۔۔۔ ابوالقاسم
پدر بزرگوار۔۔۔ عبداللہ بن عبدالمطلب
والدہ ماجدہ۔۔۔ آمنہ بنت وہب
تاریخ ولادت۔۔۔ 17ربیع الاول، 570ء
جائے ولادت۔۔۔ مکہ معظمہ
حیات طیبہ۔۔۔ 63سال
تاریخ شہادت۔۔۔…
↩ حضرت رسولِخُداؐ
اسم۔۔۔ محمدؐ
لقب۔۔۔ مصطفٰیؐ
کنیت۔۔۔ ابوالقاسم
پدر بزرگوار۔۔۔ عبداللہ بن عبدالمطلب
والدہ ماجدہ۔۔۔ آمنہ بنت وہب
تاریخ ولادت۔۔۔ 17ربیع الاول، 570ء
جائے ولادت۔۔۔ مکہ معظمہ
حیات طیبہ۔۔۔ 63سال
تاریخ شہادت۔۔۔…
🔷 الله سے ملاقات 🔷
آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ موت کے لیے تیار ہیں کہ نہیں؟ موت انسان کے لیے سب سے بڑا ڈر ہے۔
میں جاننا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے ابھی اسی وقت مرنا ہو تو میری موت کیسی ہوگی؟ کیا وہ دردناک ہوگی؟ یا فرحت بخش؟ یا پھر بہت پیاری؟ اسکا جواب یہ ہے۔۔۔
آپ کی موت ویسی ہی ہو گی جیسی آپ کے لیے آپ کی نماز ہے۔ کیوں؟
کیونکہ نماز ادا کرتے ہوئے درحقیقت آپ کیا کر رہے ہوتے ہیں؟ "اللہ سے ملاقات" اور جب آپ وفات پاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ "اللہ سے ملاقات"
اگر آج جبکہ آپکی روح آپ کے جسم میں ہے، اللہ سے ملاقات پسند نہیں کرتے تو کل جبکہ آپکی روح آپکے جسم کا ساتھ چھوڑ جائے گی، تب کیوں ملنا چاہیں گے؟
اگر آج آپکو اپنی نماز پیاری ہے تو آپکی موت بھی اچھی ہوگی۔
اگر آپ نماز کا شوق سے انتظار کرتے ھیں، تو موت کے قریب بھی آپ بے چینی سے اس پنجرے کی قید سے آزاد ہو کر بلندیوں کی طرف پرواز کرنا چاہیں گے۔
اگر آج نماز آپ کے لیے بوجھ ہے تو موت بھی آپ کے لیے بوجھ ہو گی۔
اگر آج نماز آپکے لیے تکلیف کا باعث ہے تو موت بھی آپ کے لیے تکلیف کا باعث ہو گی۔
اپنی نماز پر توجہ دیں، نماز کو بہتر کریں تاکہ اللہ سے آپکا رشتہ بہتر ہو۔ کیونکہ نماز ہو یا موت دونوں ہی درحقیقت اللہ سے ملاقات کے ہی نام ہیں۔
Copied...
https://t.me/islamwitheman/1859

🔷 چہرہ 🔷
جوان ہو یا بوڑھا، پڑھا لکھا انسان ہو یا جاہل و ناداں، طالبعلم ہو یا استاد۔۔۔۔ سب کو اپنا چہرہ پسند ہوتا ہے، اور اس کو چمکتا دمکتا بنائے رکھنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔
دانتوں کی چمک پر نہ معلوم کتنا سرمایہ لگا دیتا ہے، چہرے کے ایک ایک حصّے کا پورا…

🔷 تسبیح فاطمہؑ کی فضیلت 🔷
حضرت فاطمہ زھراءؑ کے فضائل و مناقب کا انکار کسی بشر کے لئے ممکن ہی نہیں ہے ـ آپ کی عزت و عظمت و منزلت کے لئے یہ حدیث قدسی کافی ہے۔
"لولاک لما خلقت الافلاک ولولا علی لما خلقتک ولولا فاطمہ لما خلقتما"(1)
اے میرے حبیبؐ اگر آپ نہ ہوتے تو افلاک کو خلق نہ کرتا اور اگر علیؑ نہ ہوتے تو آپ کو خلق نہ کرتا اور اگر فاطمہؑ نہ ہوتیں تو آپ دونوں کو خلق نہ کرتا۔
آپ کے نام سے منسوب نماز کاپڑھنا ہر درد کے درمان کا وسیلہ اور آپ کی تسبیح گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔
تسبیح فاطمہؑ کی اہمیت اور فضیلت کو صرف خاندان عصمت و طہارت کی لسان وحی سے ہی سمجھا جاسکتا ہے۔
اس تسبیح کے سلسلے میں وارد ہونے والی چند حدیثیں ملاحظہ ہوں:
اس تسبیح سے متعلق رسول اکرمؐ نے فرمایا "اے بیٹی! تم کو وہ چیز عطا کررہا ہوں جو اس دنیا اور اس میں موجود ہر شئے سے افضل ہے۔" جس کیبعد شہزادی نے تین مرتبہ فرمایا "خدا کی قسم میں خدا اور اس کے رسولؐ سے راضی ہوں"( 2 )
روایات کے مطابق قرآن مجید کے اس ارشاد "اذکروا اللہ ذکراً کیثراً"(3) پر عمل کرنے کا بہترین ذریعہ تسبیح فاطمہؑ کا پڑھنا ہے۔ اس سلسلے میں امام صادقؑ فرماتے ہیں "جو شخص سوتے وقت تسبیح فاطمہؑ پڑھے اس کا شمار خدا کا ذکر کثیر کرنے والے مردوں اور عورتوں میں ہوگا"(4) یہی سبب ہے کہ ہر واجب نماز کے بعد تسبیح فاطمہؑ کا پڑھنا سب سے افضل تعقیب ہے۔ اسی لئے امامؑ دوسرے مقام پر فرماتے پیں "مجھے ہر روز ہزار رکعت نماز پڑھنے کی بہ نسبت ہر نماز کے بعد تسبیح فاطمہؑ کا پڑھنا زیادہ پسند ہے۔"(5)
امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں؛ خدا کی حمد وثنا کیلئے تسبیح فاطمہؑ سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہے اور اگر اس سے بڑھ کر کوئی عبادت ہوتی تو اسے رسول مقبولؑ، جناب فاطمہ زھراءؑ کو عطا فرماتے۔(6)
اسیطرح امام صادقؑ فرماتے ہیں "جو کوئی نماز واجب کیبعد تسبیح فاطمہؑ کو پڑھے اس سے پہلے کہ وہ اپنا داہنا پیر بائیں پیر سے اٹھائے خداوندعالم اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔"(7)
اس تسبیح کی فضیلت کے سلسلے میں مولائے متقیان حضرت علیؑ یہ فرماتے ہیں "سبحان اللہ کہنا آدھے میزان اعمال کو پر کرتا ہے، الحمد للہ کہنا پورے میزان اعمال کو بھر دیتا ہے اور اللہ اکبر کہنا زمین و آسمان کے بیچ کے حصے کو پر کردیتا ہے۔"(8)
امام محمد باقرؑ نے فرمایا؛ جب کوئی تسبیح فاطمہؑ کو پڑھ کر استغفار کرتا ہے تو وہ بخش دیا جاتا ہے اس تسبیح میں سو دفعہ ذکر خدا ہے۔ جبکہ میزان اعمال میں ہزار ثواب رکھتی ہے۔ یہ شیطان کو دور کرتی ہے اور خدائے رحمان کو خوشنود کرتی ہے۔(9)
امام صادقؑ نے فرمایا: "جب کوئی واجب نماز کیبعد سلام و تشہد کی حالت میں تسبیح فاطمہؑ کو پڑھتا ہے تو خدا اس پر بہشت واجب کردیتا ہے۔"(10)
دور حاضر کا سب سے اہم مسئلہ معاشرہ میں بڑھتی ہوئی گمراہی ہے۔ خصوصاً والدین، اولاد کے مستقبل سے متعلق، بچیوں کے مناسب رشتے نہ ملنے کیوجہ سے بے پناہ فکر مند ہیںـ جبکہ اسکا بہترین حل تسبیح فاطمہؑ ہے۔ اسلئے کہ یہ تسبیح لوگوں کو برے انجام سے بچاتی ہے۔
اس سلسلے میں امام صادقؑ نے فرمایا "اے اباہارون! ہم جسطرح اپنے بچوں کو نماز تعلیم دیتے ہیں اسیطرح تسبیح فاطمہؑ بھی سکھاتے ہیںـ تم بھی اسکو اپنے لئے لازم کرلو کیونکہ اگر تسبیح کو ہمیشہ نہ پڑھا جائے تو برے انجام کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔"(11)
اسیطرح تسبیح فاطمہؑ کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ تسبیح انسان کو اونچا سننے کے مرض سے نجات دیتی ہےـ روایت میں ہے کہ ایک شخص امام صادقؑ کے پاس آیا اور کہا کہ میں کم سنتا ہوںـ امامؑ نے فرمایا "علیک بتسبیح فاطمہؑ" (تم تسبیح فاطمہ پڑھا کرو)۔ اس شخص کا بیان ہے کہ میں نے کچھ مدت تک تسبیح فاطمہؑ کو پڑھا اور اونچا سننے کی شکایت دور ہوگئی۔
روایتوں کے مطابق تسبیح فاطمہؑ کیلئے بہتر یہ ہے کہ خاک شفا کے دانوں سے بنی ہو کیونکہ صرف اسطرح کی تسبیح میں یہ خصوصیت رکھی گئی ہے کہ اگر انسان اسے ہاتھ میں لئے ہو اور ذکر نہ بھی کر رہا ہو تب بھی ثواب ملتا رہے گا۔ اس سلسلے میں امام زمانہ عج فرماتے ہیں جو کوئی امام حسینؑ کی خاک تربت سے بنی تسبیح کو ہاتھ میں لئے ہو تو اگر ذکر کرنا بھول بھی جائے تب بھی اسے ثواب ملتا رہے گا۔(12)
اسیطرح امام صادقؑ نے فرمایا؛ تربت امام حسینؑ کی خاک سے بنی تسبیح سے ایک دفعہ ذکر یا استغفار کرنا، دوسری چیز سے بنی تسبیح پر 70 بار ذکر واستغفار کے برابر ہے۔(13)
📚حوالہ جات:
1. کشف اللآلی۔
2. من لایحضرہ الفقیہ ٬ ص۲۱۱۔
3. سورہ احزاب: ۴۱۔
4. سفینةالبحار٬ ج۱، ص۵۹۳۔
5. فروع کافی، کتاب الصلاة، ص۳۴۳۔
6. وسائل الشیعہ، ج۲، ص۱۰۲۴۔
7. تہذیب الاحکام، ج۲، ص ۱۰۵۔
8 . اصول کافی، ج۲، ص ۵۰۶۔
9. وسائل الشیعہ، ج۴، ص ۱۰۲۳۔
10. فلاح السائل، ص ۱۶۵۔
11. فروع کافی، کتاب الصلوة، ص ۳۴۳۔
12. وسائل الشیعہ، ج۴۔
https://t.me/islamwitheman/1863

میں جاننا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے ابھی اسی وقت مرنا ہو تو میری موت کیسی ہوگی؟ کیا وہ دردناک ہوگی؟ یا فرحت بخش؟ یا پھر بہت پیاری؟ اسکا جواب یہ ہے۔۔۔…

👈 22 رجب نیاز امام جعفر صادقؑ کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/628
🌸 نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/629
🌹 کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/630
🔵 کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/640
🔷 کونڈوں کے بارے سنی بھائیوں کی ویڈیو
https://t.me/islamwitheman/1867
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/628
🌸 نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/629
🌹 کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/630
🔵 کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/640
🔷 کونڈوں کے بارے سنی بھائیوں کی ویڈیو
https://t.me/islamwitheman/1867
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Telegram
ISLAM WITH EMAN
🌸 نذر و منت 🌸
نذر کی تعریف: "نذر" (منّت) یہ ہے کہ انسان اپنے آپ پر واجب کر لے کہ اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے کوئی اچھا کام کرے گا یا کوئی ایسا کام جس کا نہ کرنا بہتر ہو، ترک کر دے گا۔
نذر کی دو قسمیں ہیں:
1۔ مشروط، مثلاً کہے کہ اگر مریض اچھا ہوگیا تو فلاں…

🔷 کندن بہروپیا 🔷
اورنگزیب عالمگیر کے دربار میں ایک بہروپیا آیا اور اس نے کہا: "میں بہروپیا ہوں اور میں ایسا بہروپ بدل سکتا ہوں آپ کو جو اپنے علم پر بڑا ناز ہے کو دھوکہ دے سکتا ہوں میں بھیس بدلونگا آپ پہچان کر دکھائیے۔"
عالمگیر نے کہا: "منظور ہے۔"
اس نے کہا حضور آپ وقت کے شہنشاہ ہیں۔ اگر تو آپ نے مجھے پہچان لیا تو میں آپ کے دینے دار ہوں۔
لیکن اگر آپ مجھے پہچان نہ سکے اور میں نے ایسا بھیس بدلا تو آپ سے پانچ سو روپیہ لونگا۔
شہنشاہ نے کہا شرط منظور ہے۔
ایک سال کے بعد جب اپنا لاؤ لشکر لے کر اورنگزیب عالمگیر ساؤتھ انڈیا پہنچا اور مرہٹوں پر حملہ کیا تو وہ اتنی مضبوطی کے ساتھ قلعہ بند تھے کہ اس کی فوجیں وہ قلعہ توڑ نہ سکیں۔
لوگوں نے کہا یہاں ایک درویش ولی الله رہتے ہیں ان کی خدمت میں حاضر ہوں۔
شہنشاہ پریشان تھا بیچارہ بھاگا بھاگا گیا ان کے پاس۔ سلام کیا اور کہا؛ آپ ہماری مدد کریں میں کل اس قلعے پر حملہ کرنا چاہتا ہوں۔
تو فقیر نے فرمایا! "نہیں، کل مت کریں، پرسوں کریں اور پرسوں بعد نماز ظہر۔"
اورنگزیب نے کہا جی بہت اچھا۔
چنانچہ اس نے بعد نماز ظہر جو حملہ کیا ایسا زور کا کیا اور ایسے جذبے سے کیا اور پیچھے فقیر کی دعا تھی اور ایسی دعا کہ قلعہ ٹوٹ گیا اور فتح ہو گئی۔ مفتوح جو تھے پاؤں پڑ گئے۔
بادشاہ سیدھا درویش کی خدمت میں حاضر ہوا، حضور یہ سب آپ ہی کی بدولت ہوا ہے۔
اس فقیر نے کہا: "نہیں، جو کچھ کیا الله ہی نے کیا۔"
انھوں نے کہا کہ آپ کی خدمت میں دو بڑے بڑے قصبے دیتا ہوں اور اور آئندہ پانچ سات پشتون کے لئے ہر طرح کی معافی ہے۔
اس نے کہا: "بابا ہمارے کس کام کی ہیں یہ ساری چیزیں۔ ہم تو فقیر لوگ ہیں تیری بڑی مہربانی۔"
اورنگزیب نے بڑا زور لگایا لیکن وہ نہیں مانا اور بادشاہ مایوس ہو کے واپس آگیا۔
اور اورنگزیب اپنے تخت پر آ کر بیٹھ گیا جب وہ ایک فرمان جاری کر رہا تھا عین اس وقت وہ فقیر آیا۔
تو شہنشاہ نے کہا: "حضور آپ یہاں کیوں تشریف لائے مجھے حکم دیتے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا۔"
کندن نے کہا: "نہیں، شہنشاہ معظم! اب یہ ہمارا فرض تھا ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے تو جناب عالی میں کندن بہروپیا ہوں۔ میرے پانچ سو روپے مجھے عنایت فرمائیں۔"
اس نے کہا: "تم وہ ہو۔؟
کندن نے کہا ہاں وہی ہوں، جو آج سے ڈیڑھ برس پہلے آپ سے وعدہ کر کے گیا تھا۔
اورنگزیب نے کہا: "مجھے پانچ سو روپے دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں جب میں نے آپ کے نام اتنی زمین کر دی جب میں نے آپ کی سات پشتوں کو یہ رعایت دی کہ اس میری ملکیت میں جہاں چاہیں جس طرح چاہیں رہیں۔ آپ نے اس وقت کیوں انکار کر دیا۔؟
یہ پانچ سو روپیہ تو کچھ بھی نہیں۔
اس نے کہا: "حضور بات یہ ہے کہ جن کا روپ دھارا تھا، ان کی عزت مقصود تھی۔ وہ سچے لوگ ہیں ہم جھوٹے لوگ ہیں۔ یہ میں نہیں کر سکتا کہ روپ سچوں کا دھاروں اور پھر بے ایمانی کروں۔"
📚 اشفاق احمد زاویہ 1 بہروپ
آج ہمارے معاشرے میں جو لوگ اللہ کے نیک بندوں کا لبادہ اوڑھ کر دین کے ذریعے دنیا کمانے میں مصروف ہیں ان سے کہیں بہتر اور قابل احترام میرے نزدیک کندن بہروپیا ہے۔۔۔!!!
https://t.me/islamwitheman

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🎅 شعور 🎅
🌹 ﺗﻼﺵ ﮔﻤﺸﺪﮦ
"ﺧﻠﻮﺹ" ﮔﻢ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ھے "ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺿﯽ" ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻥ ﺑﻦ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﮨﻮ ﮐﺮ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ھے. ﺍﺱ ﮐﺎ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺑﮭﺎﺋﯽ "ﺍﺗﺤﺎﺩ" ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻦ "ﺣﺐ ﺍﻟﻮﻃﻨﯽ" ﺳﺨﺖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﯿﮟ. ﺍﻥ ﮐﯽ ﻋﺪﻡ ﻣﻮﺟﻮﺩﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺷﻤﻦ شر ﭘﺴﻨﺪﻭﮞ ﻧﮯ "ﺗﻌﺼﺐ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﺱ" ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺗﺒﺎﮨﯽ ﻣﭽﺎ ﺭﮐﮭﯽ ھے. ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﮍﻭﺍﮞ ﺑﮩﻦ "ﺷﺮﺍﻓﺖ" ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮨﻮﮔﯿﺎ ھے۔
"ﺷﺮﺍﻓﺖ" ﮐﮯ ﻏﻢ ﻣﯿﮟ "ﺣﯿﺎ" ﺑﮭﯽ ﭼﻞ ﺑﺴﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﻣﺤﺘﺮﻡ "ﻣﻌﺎﺷﺮﮦ" ﮐﻮ ﺳﺨﺖ ﻓﮑﺮ ھے.
ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ "ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ" ﺩﻡ ﺗﻮﮌ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ. ﺁﺧﺮﯼ ﺑﺎﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﮭﮍﮮ ﮨﻮﮮ ﺟﮕﺮ ﮔﻮﺷﮯ "ﺧﻠﻮﺹ" ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ھے. ﺟﺲ ﮐﻮ ﻣﻠﮯ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯽ "ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ" ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ ﺍﻭﺭ اگر ﺧﻮﺩ ﭘﮍﮬﮯ ﺗﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﺟﺎﺋﮯ۔
🌹 ظاہر و باطن
ﺍﯾﮏ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮬﻮﺗﮯ ﮬﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺳﭩﻮﮈﻧﭩﺲ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ:
ﺗﻢ ﺳﺐ ﮐﯽ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ سی ﭼﯿﺰ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎﺗﯽ ﮬﮯ؟
ﺳﺐ ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﻧﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺌﮯ۔۔۔
ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺑﮍﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ!
ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﮐﺘﺎﺑﯽ ﭼﮩﺮﮦ!
ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺑﮍﺍ ﻗﺪ!
ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺳﻔﯿﺪ ﺭﻧﮓ!
ﺳﺐ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺳﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﮓ ﺳﮯ ﺩﻭ ﮔﻼﺱ ﻧﮑﺎﻟﮯ، ﺍﯾﮏ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﻧﻔﯿﺲ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺭﻧﮕﻮﮞ ﻭﺍﻻ ﮔﻼﺱ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﻣﭩﯽ ﮐﺎ ﺑﻨﺎ ﮬﻮﺍ ﺑﮭﺪﺍ ﺳﺎ!!
ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮔﻼﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﮓ ﺍﻟﮓ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺎﺋﻊ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ
ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﻨﮧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﮩﺎ:
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺷﯿﺸﮯ ﮐﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮔﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺯﮬﺮ ﮈﺍﻻ ﮬﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﮔﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ، ﺁﭖ ﻟﻮﮒ ﮐﻮﻥ ﺳﮯ ﮔﻼﺱ ﺳﮯ ﭘﯿﻨﺎ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ!!؟
ﺳﺐ نے ﯾﮏ ﺯﺑﺎﻥ ﮬﻮ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ: ﻣﭩﯽ ﮐﺎ ﮔﻼﺱ!!
ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﺑﻼ ﻓﺎﺻﻠﮧ ﮐﮩﺎ:
ﺟﺐ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮔﻼﺳﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﯽ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮬﻮ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﺍﻥ
ﮔﻼﺳﻮﮞ ﮐﺎ ﻇﺎﮬﺮﯼ ﺣﻠﯿﮧ ﺍﻭﺭ ﺭﻧﮓ ﻭ ﺭﻭﭖ ﺁﭖ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﮯ ﺍﮬﻤﯿﺖ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ!!!
ﮨﻢ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﭽﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺧﻮﺏ ﺻﻮﺭﺕ ﻟﺒﺎﺱ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺧﻮﺏ ﺻﻮﺭﺕ ﺷﮑﻠﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﺴﻢ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺩﻝ ﺣﯿﻮﺍﻧﺎﺕ ﺳﮯ ﺑﻬﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﺪﺗﺮ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
🌹شعور کی سطح
شعور کی ایک سطح وہ ہے جہاں انسان بدکلامی کا جواب بدکلامی سے دیتا ہے،
اینٹ کے جواب میں پتھر دے مارتا ہے۔
شعور کی دوسری سطح وہ ہے جہاں انسان بدکلامی کے جواب میں خاموشی اختیار کرتا ہے
اور بدکلامی کرنے والے کو اپنے حال پر چھوڑ دیتا ہے۔
شعور کی ایک تیسری سطح بھی ہے۔ اس میں انسان نہ صرف یہ کہ اپنے جذبات پر قابو پاتا ہے
بلکہ برے اخلاق کا جواب بہترین اخلاق سے دیتا ہے۔
شعور کی یہی تیسری سطح ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں اچھا اخلاق پروان چڑھتا ھے۔ گریز کریں کسی پر کیچڑ نه اچھالیں، کسی کی برائی نه کریں، پہلے اپنے اندر جھانک لیں۔
⛤ فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے، تو کیا ہوتا ہے۔ آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی تو آپ کا جواب ہوگا کیونکہ فلاں نے مجھے دھکا دیا۔
غلط جواب
درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔ آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے۔
اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں لوگوں کے رویوں سے تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔ آپ کا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک آپ کو دھکا نہ لگے۔
تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکا لگا تو کیا چھلکا۔۔۔
صبر، خاموشی، شکرگزاری، رواداری، سکون، انسانیت، وقار۔
یا پھر۔۔۔
غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت، حقارت۔
چن لیجئے کہ ہمیں اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے۔ فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے۔
🌹 اللہ کا گھر صاف کرو
ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﺗﻮ ﺻﻠﺢ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔۔۔
"ﻟﮍﺍﺋﯽ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﻭ، ﺍﻟﻠﮧ ﺩﺍ ﮔﮭﺮ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻭ"
ﺍﺱ ﺟﻤﻠﮯ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﯾﮩﯽ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺻﻠﺢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺅ۔۔
ﻟﯿﮑﻦ ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﺘﮧ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺟﻤﻠﮯ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺻﻠﺢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﻮ ﺑﻐﺾ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺳﮯ ﺻﺎﻑ ﮐﺮ ﻟﻮ۔۔ ﮐﯿﻮنکہ ﺩﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ﮬﮯ۔
ﮐﺘﻨﺎ ﻻﺟﻮﺍﺏ ﺟﻤﻠﮧ ﮬﮯ ﺟﻮ ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔۔۔
ﺳﻮﭺ ﺭہا ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺳﮑﯽ ﺍﺻﻞ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﻢ ﺑﮍﻭﮞ ﮐﻮ ﮬﮯ۔۔۔ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺑﻐﺾ ﮐﺎ ﺗﺼﻮﺭ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﻮ ﺳﮑﺘﺎ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﺋﺪ ﯾﮧ ﺍسلئے ﺳﮑﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺑﮍﮮ ﮨﻮﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﻮ ﺻﺎﻑ ﮨﯽ ﺭﮐﮭﯿﮟ۔
🌹 بھروسہ
جب ٹرین کسی سرنگ سے گزرتی ہے اور ایک دم سے اندھیرا ہو جاتا ہے تو آپ اپنی ٹکٹ کو پھینک کر باہر نہیں کود جاتے۔۔۔
کیونکہ آپ کو ٹرین کے ڈرائیور پہ بھروسہ ہے۔ اسیطرح جب زندگی کی ٹرین مشکلات، دکھوں اور مصیبتوں کے اندھیروں سے گزر رہی ہو تو زندگی کی ٹرین کو چلانے والے پہ بھروسہ رکھو، وہ ان اندھیروں سے ضرور نکال لے جائے گا۔
بس کبھی یہ سرنگ چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی یہ لمبی۔ یقین رکھو کہ ہوتی یہ سرنگ ہی ہے۔ جسکے دوسرے سرے پہ روشنیاں اور اجالا ہی اجالا ہوتا ہے۔ بس ہمیں اس سفر کے ختم ہونے کا انتظار کرنا ہے۔
🌹 مسکراتے رہو
زندگی میں ہمیشہ ریاضی کی طرح رہو۔
دوستوں کو جمع کرو،
دشمنوں کو تفریق کرو،
خوشی کو ضرب دو،
پیار کو تقسیم کرو،
اور ہمیشہ مسکراتے رہو۔
https://t.me/muskuraahten
⭕ MUSKURAAHTEN ⭕

🎅مسکراہٹیں🎅
لطیفے، مزاحیہ اور ہارر کلپس
🔷معصوم کو اپنی شہادت کا علم🔷
س: اگر آئمہ معصومین (ع) اپنی شہادت کا علم رکھتے تھے تو پھر انہوں نے کیوں مقتل کا رخ کیا یا کیوں زہر کا جام پیا؟
ج: اس سوال کے متعدد جوابات دئیے گئے ہیں کہ ہم اُن جوابات کو یہاں "آسان سے دقیق تر جواب کی ترتیب سے" بیان کریں گے۔
پہلا جواب: یہ جواب عقلی دلیل کی صورت میں بیان کیا جا رہا ہے۔
✍ پہلا مقدمہ: اس کائنات کا ایک طبیعی و تکوینی قانون ہے اور وہ یہ کہ ایک چیز ہمیشہ اپنے سے مافوق اور زیادہ اہمیت رکھنے والی چیز پر قربان ہو جاتی ہے۔ جیسے مثلا گھاس، چارہ وغیرہ اپنے آپ کو ختم کر کے حیوان کی غذا کے طور پر قربان ہو جاتا ہے اور فقط قربان ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کے جسم کا حصہ بن کر اس کی نشو و نما کا باعث بنتا ہے۔ ایسے ہی حلال گوشت حیوان اپنے آپ کو انسان پر قربان کر تا اور اس کی وجودی نشوونما کا سبب بنتا ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ انسان، حیوان سے زیادہ اہمیت اور قدروقیمت کا حامل ہے۔
اب سوال، آیا کوئی ایسی چیز بھی ہےکہ جس کی اہمیت انسان سے بھی زیادہ ہے اور اگر انسان اُس پر قربان ہوجائے تو یہ قربان ہونا نہ فقط ہلاکت نہیں ہوتا بلکہ اس بااہمیت چیز کی بقا اور پرورش کا باعث بھی بنتا؟
جی ہاں ، بالکل ہے اور وہ ہے دینِ مبینِ اسلام کہ جس کے لئے نبی مکرم اسلام (ص) نے اتنے مصائب جھیلے اور اتنی زحمتیں برداشت کیں۔ پس اسی قانون کے تحت اگرچہ آئمہ معصومین (ع) کو اپنی شہادت کا علم تھا لیکن اپنے سے مافوق اور با اہمیت چیز (یعنی دینِ خدا) کی بقا اور سعادتِ انسانیت کی خاطر اپنے اس جسمانی وجود کو قربان کر دیا۔
✍ دوسرا مقدمہ: اگر ہم اپنی روز مرہ زندگی میں غور کریں تو ہمیں اس کی متعدد مثالیں نظر آتی ہیں۔ جیسے مثلا اگر کوئی ڈاکو، چور اور نامحرم مسلح ہو کر کسی کے گھر داخل ہوجائے اور اس گھر میں موجود ناموس کی عزت تارتار کرنا چاہے تو اس ناموس کا محافظ مرد یہ ہر گز برداشت نہیں کرتا اور اگر اس کے پاس کچھ نہ بھی ہو تب بھی اپنی جان ہتھیلی پے رکھتے ہوئے اس رہزن کے دست و گریبان ہو جاتا ہے باوجود اس کے کہ جانتا ہے اس لڑائی میں اس کی جان بھی چلی جائے گی، مگر پھر بھی وہ سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہوتا ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ ناموس کی حفاظت، اس کی زندگی سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ تو اب اگر اُس ناموسِ دین( کہ حتی جس نے اِس ناموسِ خانہ کی حفاظت کا درس دیا ہے) پر فرعون، نمرود، ابو لہب، ابوجہل یا یزید جیسا ظالم ، جابر اور فاسق وفاجر رہزن حملہ کردے تو کیا علی و حسین (ع) یا باقی آئمہ جیسا وظیفہ شناس الہی رہبر اِس ناموس کو تار تار ہوتے دیکھتا رہے گا؟ ہرگز!!! بلکہ یہ ہستیاں اس ناموس کی حفاظت میں اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرکے شجرۂ اسلام کی آبیاری کریں گی ( اور کیا بھی) تا کہ امتِ محمدی قیامت تک اس پاک و پاکیزہ شجرہ کے ثمر سے مستفید ہوتی رہے۔ اسی لئے تو امام حسین (ع) نے فرمایا تھا "جب امتِ اسلامی کا حاکم یزید جیسا فاسق و فاجر انسان ہو تو پھر ایسے اسلام پر فاتحہ پڑھ دیں۔"
👈 نتیجہ: لہذا اس قانون کو جان لینے کے بعد ہر عاقل انسان اس حقیقت کو درک کرتا ہے کہ آئمہ (ع) اپنی شہادت کا جانتے ہوئے بھی اس لئے اِس عظمت کی جانب بڑھےکیونکہ موم بتی کی طرح انہوں نے اپنا جسمانی وجود توختم کر دیا لیکن قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے نور و روشنائی کا سامان فراہم کر گئے۔ اور انہی آفاقی تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ سرزمینِ ایران پر خمینی بت شکن (رح) جیسے الہی رہبرنے شاہِ ایران جیسے فاسق و فاجر یزیدی کا تختہ الٹ دیا۔ پس آئمہ کی شہادت نہ فقط یہ کہ بے جا اور خودکشی نہیں تھی بلکہ خوابِ غفلت میں پڑے مردہ معاشروں کو بیدار کرنے والی تازہ ہوا کا ایک جھونکا تھا۔
((( عزاداری، حقیقت میں انہی تعلیمات سے الہام لیتے ہوئے اپنی زندگیوں میں کربلا برپا کرنے کا نام ہے۔)))
بشکریہ؛ ٹیلیگرام چینل کربلا اردو

🌹 تزکیہ نفس 🌹
● خداوند تعالٰی فرماتا ہے؛
"قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَکَّھَا¤"
جس کسی نے اپنے نفس کو پاک و پاکیزہ بنا لیا وہ کامیاب ہو گیا۔
(سورہ شمس: 9)
● امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں؛
"رَحِمَ الله رجلا نزع عن شھوتہ و قمع ھوٰی نفسہ۔"
خدا اس بندے پر رحمت کرے جس نے اپنی رحمت کو اپنے سے دور کردیا اور ہوائے نفس کو کنٹرول کیا۔
(نہج البلاغہ، ص557)
■ نفس پر حکومت
تلمسان کے علاقے کا حاکم یحییٰ بن یغان (محی الدین عربی کا ماموں) اپنے لشکر کے ساتھ جا رہا تھا، ایک ولی خدا کے پاس پہنچا تو عرض کی؛
کیا جو میں نے کپڑے پہن رکھے ہیں ان کے ساتھ نماز ہو جائیگی؟
وہ مسکرایا۔ حاکم نے پوچھا؛ کیوں مسکرا رہے ہو؟۔
اس ولی خدا نے جواب دیا؛ تمھاری جہالت پر حیران ہوں جو تم نے یہ سوال کیا۔ کتا جب مردار کو کھاتا ہے تو خوب پیٹ بھر کر کھاتا ہے اور جب پیشاب کرتا ہے تو اپنی ٹانگ اوپر اٹھا لیتا ہے اور منہ پرے کر لیتا ہے تاکہ چھینٹیں نہ پڑ جائیں۔ تمھارا پیٹ بھی حرام اور مشکوک مال سے پُر ہے، لوگوں سے ظلم کے ساتھ چھینے ہوئے مال سے پُر ہے۔ اور تمھیں اس پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔ جبکہ مجھ سے ان کپڑوں کے ساتھ نماز کے ٹھیک ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوال کر رہے ہو!!
حاکم پر رقت طاری ہوگئی، وہ گھوڑے سے اترا اور حکومت کو چھوڑ دیا۔ اس ولی خدا کا نوکر بن گیا۔ ولی خدا نے تین دن اس کو اپنا مہمان رکھا۔ پھر اس کو ایک رسی اور ایک کلہاڑی دی اور کہا: جاؤ اور بیابان سے ایندھن کا سامان جمع کرو، بیچو اور اپنی زندگی گزارو۔
وہ جایا کرتا، ایندھن جمع کرتا اور بازار جا کر بیچ کر اپنی گزر اوقات کرنے لگا۔ لوگ جنہوں نے اسے پہلے امیر اور حاکم کے روپ میں دیکھا تھا۔ اور جب اسے اب اس حالت میں دیکھتے تو رویا کرتے کہ کس طرح اس نے اپنی دولت اور مقام و منصب سے ہاتھ کھینچ لیا۔ تقوٰی اختیار کر کے تزکیہ نفس میں مصروف ہوگیا۔
(خزینةالجواہر، ص455۔ فتوحات ابن عربی)
■ حمام میں روک دیا
ابراهیم ادھم بلخی (م161) بلخ میں شہزادہ تھا۔ کچھ ایسے واقعات پیش آئے کہ مال و منان چھوڑ کر، مقام و منصب چھوڑ کر زہد و تقوٰی اختیار کر لیا، تزکیہ نفس اور جہاد بالنفس میں لگ گیا۔
اس کے بارے لکھتے ہیں کہ۔۔۔
ایک دن اپنے محل میں بیٹھا تھا اور باہر دیکھ رہا تھا۔ اچانک دیکھا کہ ایک فقیر محل کے سایہ میں آکر بیٹھا اور ایک پرانے سے تھیلے سے ایک روٹی نکالی، کھائی اس پر سے پانی پیا اور آرام سے سو گیا۔
ابراھیم نے کہا؛ جب انسان کا نفس اتنی سی مقدار غذا کے ساتھ گزارا کر سکتا ہے اور آرام سے سو سکتا ہے تو میں کیوں اس ظاہری دنیا کیلئے تکلیف میں رہوں اور پھر آخرت میں حسرت بھی سہوں۔ مرتے وقت بھی کوئی اس کا فائدہ نہیں ہے۔
بس اس کے بعد پوری طرح سے ریاست اور حکومت کو چھوڑ دیا۔ فقیروں کا لباس پہنا اور بلخ سے نکل گیا۔
کہتے ہیں ایک دن کسی حمام پر نہانے گیا۔ حمام کے مالک نے جب اسے بہت پرانے کپڑوں میں دیکھا اور محسوس کیا کہ اس کے پاس کوئی مال و دولت نہیں ہے تو اس کو حمام میں داخل نہ ہونے دیا۔
ابراھیم نے کہا؛ عجیب بات ہے مال و دولت کے بغیر حمام میں جانے نہیں دیا جا رہا تو پھر لوگ بغیر اطاعت اور بغیر نیک اعمال کے جنت میں جانے کی لالچ رکھتے ہیں۔
(تتمہ المنتہٰی، ص154)
■ جھوٹا تقوٰی
سعدی کہتا ہے ایک جھوٹا متقی شخص بادشاہ کا مہمان بنا تو جب کھانا لگایا گیا، اس نے معمول سے ہٹ کر بہت کم کھایا اور جب نماز پڑھنے لگا تو روزانہ کی عادت سے زیادہ لمبی نماز پڑھنے لگا تاکہ بادشاہ کو پتہ چلے تو وہ اس کے بارے میں اچھی رائے قائم کرے۔
جب گھر واپس آیا تو دستر خوان لگانے کو کہا تاکہ پیٹ بھر کر کھانا کھائے۔ اس کا بیٹا جو بہت عقلمند تھا اپنے باپ کی ریاکاری کو جان گیا۔ اس نے باپ سے پوچھا کیا آپ بادشاہ کے پاس سے کھانا کھا کر نہیں آئے؟
باپ نے جواب دیا کہ میں نے بادشاہ کے سامنے کچھ نہیں کھایا تاکہ بعد میں کام آئے۔
بیٹے نے کہا؛ تو پھر وہاں پڑھی ہوئی اپنی ساری نمازوں کی قضا کریں کیونکہ آپ نے وہ نمازیں اسی مقصد کے تحت پڑھی ہیں۔ آپ اپنی اس عادت کی وجہ سے قیامت کے دن، اس بیچارگی کے دن چاندی کے جعلی اور کھوٹے سِکّوں کے ساتھ کیا خریدیں گے؟!! یہ یقین رکھیں کہ اس طرح اس دن آپ بیچارے اور تہی دست ہوں گے۔
(گلستان سعدی، ص108)
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص 91 تا 94۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🌹 تقوٰی کی اہمیت
http://t.me/islamwitheman/1103
🔵 ایک گدھے کا حساب
http://t.me/islamwitheman/251
🔶 خوفِ خُدا سے یحیٰیؑ کا گریہ
https://t.me/islamwitheman/635
🌼 خوفِ خُدا
https://t.me/islamwitheman/636
🌷 عِشقِ خُدا
http://t.me/islamwitheman/1105
🔷 الله سے محبت
http://t.me/islamwitheman/1326
🔷 الله تک پہنچنے کا طریقہ
http://t.me/islamwitheman/1329

🌹 تقویٰ کی اہمیت 🌹
تقویٰ کی اہمیت کے بارے میں قرآن مجید کی آیات کو بیان کرنے سے پہلے بہتر ہے کہ تقویٰ کے لغوی معنی و مفہوم کی طرف اشارہ کریں ۔
تقویٰ کالغوی معنا
مفردات میں راغب اصفہانی لکھتے ہیں :
[وقی ، وقایہ ]یعنی کسی شئے کی ضرر سے اور ہر اس چیز…

🚫 قسم 🚫
● خداوند تعالٰی فرماتا ہے؛
وَلا تُطِعْ کُلَّ حَلافٍ مَّھِیْنٍ¤"
وہ جو بہت زیادہ قسمیں کھاتا ہے اور پست انسان ہے، اس کی اطاعت مت کرو۔
(سورةالقلم: 10)
● امام علیؑ فرماتے ہیں؛
"اسرع شیئٍ عقوبة الیمین الفاجرة"
وہ عمل جس کی سزا فوراً ملتی ہے، جھوٹی قسم ہے۔
(غررالحکم 613/2)
■ جھوٹی قسم کیوں؟
ایک آدمی کہتا ہے؛ میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے راستے میں بیٹھ گیا۔ جب امامؑ وہاں سے گزرے تو میں نے مدد کی درخواست کی۔ قسم کھائی کہ میرے پاس ایک درھم بھی نہیں ہے۔ دو وقت کی بھی روٹی نہیں ہے۔
امامؑ نے فرمایا؛ کیوں جھوٹی قسم کھا رہے ہو؟ البتہ یہ خیال نہ کرنا کہ یہ بات اس لیے کر رہا ہوں کہ میں تمھاری مدد نہ کروں۔ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ خدا کے نام کی جھوٹی قسم اپنی زبان پر نہ لاؤ۔
تم نے دو سو دینار زمیں میں چھپا رکھے ہیں لیکن بوقت ضرورت وہ تمھارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ پھر اپنے غلام سے فرمایا؛ ابھی جتنی رقم تمھارے پاس ہے اسے دیدو۔ غلام نے ایک سو دینار مجھے دیئے۔
کچھ وقت گزرنے کے بعد مجھے رقم کی سخت ضرورت پیش آئی میں مجبور ہو گیا کہ وہ رقم جو میں نے زمین میں چھپا رکھی تھی وہ نکالوں۔ لیکن جب میں نے زمین کھودی، وہاں رقم کا نام و نشان بھی نہ تھا۔ جب میں نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ میرے بیٹے کو اس جگہ کا علم ہو گیا تھا اور اس نے نکال کر وہ رقم برباد کر دی تھی۔ اس میں سے ایک دینار بھی مجھے نصیب نہ ہوا۔
(محجةالبیضاء 326/4)
■ جھوٹی قسم اور ایمان کا چلے جانا
حضرموت سے ایک آدمی رسولخداؐ کی خدمت میں پہنچا اور عرض کی؛ یارسول اللہ! میرے ہمسایہ امرؤالقیس نے میری کچھ زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ لوگ اس بات پر گواہ ہیں، سب اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ لیکن کیونکہ اس آدمی کی بہت زیادہ عزت و احترام کرتے ہیں اس لئے میری حمایت کرتے ہوئے اس کے خلاف گواہی دینے کو تیار نہیں ہیں۔
پیغمبر اکرمؐ نے امرؤالقیس کو طلب کیا اور اس بارے میں سوال کیا۔ اس نے ہر بات سے انکار کر دیا۔ پیغمبر اکرمؐ نے تجویز دی کہ قسم کھائے۔ لیکن شکایت کرنیوالے نے کہا؛ وہ بے اصول اور لاپرواہ انسان ہے۔ اس کے لئے جھوٹی قسم کھانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا؛ یا تم کوئی گواہ لاؤ یا وہ قسم کھائے۔ جب امرؤالقیس قسم کھانے کے لئے تیار ہو گیا تو آپؐ نے اسے کچھ مہلت دی اور قسم کھانے کے برے نتائج سے آگاہ کیا۔
وہ دونوں واپس چلے گئے تو یہ آیات نازل ہوئیں:
(ترجمہ) اپنی قسموں کو اپنے درمیان فریب اور خیانت کا ذریعہ مت بناؤ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ایمان پر آنے کے بعد قدم لڑکھڑا جائیں۔ اور لوگوں کو راہ خدا سے روکنے کی وجہ سے اس کے برے نتائج کا مزہ چکھو۔۔۔۔۔ جو کچھ تمھارے پاس ہے وہ فنا ہو جانیوالا ہے اور جو کچھ خدا کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے۔
(سورہ نحل: 94 تا 96)
جب پیغمبر اکرمؐ نے یہ آیات ان دونوں کے سامنے تلاوت فرمائیں تو امرؤالقیس نے کہا؛ حق بات ہے جو کچھ میرے پاس ہے وہ فنا ہو جانیوالا ہے۔ اور یہ آدمی سچ کہتا ہے۔ میں نے اس کی کچھ زمین پر قبضہ کر رکھا ہے وہ کتنی ہے مجھے معلوم نہیں ہے۔ اب جس قدر یہ چاہتا ہے اور جانتا ہے اس کا حق ہے لے لے، اور اس دوران میں نے جو اس کی زمین سے فائدہ حاصل کیا ہے اس کے بدلے میں بھی جتنا جو کچھ وصول کرنا چاہتا ہے میں ادا کرنے کے لئے تیار ہوں۔
خداوند تعالٰی نے یہ آیت نازل فرمائی:
من عمل صالحا من ذکر او انثی وھو مؤمن فلنحیینه حیوة طیبة ولنجزینھم اجرھم باحسن ما کانوا یعملون¤
ترجمہ:
اگر کوئی مؤمن نیک عمل انجام دے تو ہم اسے حیات طیبہ اور بہترین اجر دیں گے۔
(سورہ نحل: 97)
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج 2، ص308 تا 311۔
http://t.me/islamwitheman

🌹 بیوی 🌹
● خداوند تعالٰی فرماتا ہے؛
"وَمِنْ آیٰتِه اَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْکُنُوْا اِلَیْھَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَوَدَةً وَّ رَحْمَةً"
ترجمہ:
خدا کی آیات میں سے یہ ہے کہ آپ کی جنس سے ہی آپ کے لئے بیویاں پیدا کیں تاکہ ان کے پاس سکون حاصل کرو اور اس نے آپ کے درمیان مؤدت اور رحمت پیدا کی۔
(سورہ روم: 21)
● امام باقر علیہ السلام نے فرمایا؛
"ما افاد عبد فائدة خیرا من زوجة صالحة اذا رآھا سرته واذا غاب عنها حفظتہ فی نفسها وماله"
ترجمہ:
کسی بھی بندے کے لئے صالح بیوی سے بہتر کچھ نہیں ہے جب اس کو دیکھتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور جب وہ سفر میں اور گھر سے باہر ہوتا ہے تو وہ اپنی اور اپنے شوہر کے مال کی حفاظت کرتی ہے۔
(بحارالانوار 217/103)
■ بیوی کی اذیت پر صبر
حضرت یونس پیغمبرؑ کے گھر کچھ لوگ مہمان کے طور پر گئے اور دیکھا کہ جب بھی حضرت یونسؑ اپنی بیوی کے کمرے میں جاتے ہیں کچھ لینے کے لئے۔ تو ان کی بیوی انکو اذیت کرتی ہے اور دیر سے انکی بات سنتی ہے۔
مہمان یہ دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔ حضرت یونسؑ نے ان سے کہا؛ حیران نہ ہو، میں نے خدا سے درخواست کی ہے کہ میرے لئے جو امتحان آخرت میں قرار دیا ہے وہ مجھے اسی دنیا میں دے دے۔
خدا تعالٰی نے فرمایا؛ تمھارا امتحان فلاں شخص کی بیٹی ہے جس سے تم نے شادی کرنی ہے۔ میں نے اس لڑکی کو اپنی بیوی بنالیا اور جب بھی اس کو دیکھتا ہوں اس پر صبر کرتا ہوں اور اس کی دی ہوئی تکلیفوں کو برداشت کرتا ہوں۔
(محجةالبیضاء 71/3)
■ بیوی کے لیے خوبصورتی
قتادہ ابن نعمان انصار کے قبیلہ خزرج سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے رسولخداؐ کے ہمراہ غزوہ بدر و احد اور دیگر تمام جنگوں میں شرکت کی تھی۔ فتح مکہ کے وقت بنی ظفر کا پرچم اس کے ہاتھ میں تھا۔ پیغمبرؐ کے صحابہ میں اس کا نام مشہور و معروف ہے۔ وہ ایک نامور آدمی تھا۔
غزوہ احد میں ایک تیر اس کی طرف آیا اور اس کی آنکھ کو پھوڑ دیا۔ آنکھ باہر نکل آئی۔ قتادہ پیغمبرؐ کی خدمت میں پہنچا اور کہا؛ یا رسول اللہ میں نے حال ہی میں ایک خوبصورت لڑکی کیساتھ شادی کی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اگر میں اس حالت میں اس کے پاس گیا تو کہیں وہ مجھ سے نفرت نہ کرنے لگے۔
پیغمبر اکرمؐ نے اس کی آنکھ کو صحیح جگہ پر رکھا اور دعا فرمائی؛ خدایا اسے خوبصورت بنا دے۔ پیغمبرؐ کی دعا سے اس کی آنکھیں پہلے سے بھی زیادہ اچھی اور خوبصورت ہو گئیں۔ اس کی بینائی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ پھر کبھی وہ بیمار نہ ہوا۔ یہانتک کہ 23 ہجری میں 65 سال کی عمر میں دنیا سے چلا گیا۔
(طبقات 26/3)
■ حولاء
پیغمبر خدا اپنے گھر میں تشریف لائے، گھر میں ام سلمہ موجود تھیں۔ پیغمبرؐ نے ایک اچھی خوشبو محسوس کی۔ فرمایا؛ ایسا لگتا ہے جیسے حولاء (عطر بنانے اور بیچنے والی) یہاں ہے۔
ام سلمہ نے کہا؛ جی ہاں! وہ یہیں ہے اور اپنے شوہر کی شکایت لیکر آئی ہے۔ حولاء پیغمبر خدا کے سامنے آئی اور عرض کی؛ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ میرا شوہر مجھ سے ناراض ہوگیا ہے۔ پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا؛ تمھارے پاس جو مختلف قسم کے عطر ہیں، ان کیساتھ اپنے شوہر کیلئے سنگھار کرو۔
اس عورت نے کہا؛ میرے پاس جو بھی عطر تھے میں نے ان کیساتھ شوہر کیلئے اپنا سنگھار کیا لیکن پھر بھی میری طرف توجہ نہیں کرتا۔ مجھ سے بے رخی برتتا ہے۔
پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا؛ اگر وہ یہ جانتا ہوتا کہ جب تمھاری طرف توجہ کریگا تو اسکا کیا اجر پائیگا تو ہرگز ایسا نہ کرتا۔
حولاء نے عرض کی؛ کس قدر اجر ہے۔؟
پیغمبر اکرمؐ نے ارشاد فرمایا؛ جب وہ تم پر توجہ کریگا تو دو فرشتے ہر جگہ اسکی تعریف کرنے لگیں گے اور اس کا اجر میدان جہاد میں دشمنوں کیخلاف خدا کی خاطر تلوار کیساتھ جنگ کرنیوالے مجاہد جیسا ہے۔ اسوقت اسکے گناہ خزاں میں گرنے والے پتوں کی مانند جھڑ جائیں گے۔ اور جب غسل کریگا تو گناہوں سے بالکل پاک ہو جائیگا۔
(فروع کافی 496/5)
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 سو موضوع پانچ سو داستان، ج 2، ص 378، 379۔
http://t.me/islamwitheman/1817

🌹 "ظالم" بیویاں 🌹
الجھتی ہیں، ناراض ہوتی ہیں، بگڑتی ہیں اور پھر آپ کے ہی قدموں میں بکھر جاتی ہیں اور سب کچھ آپ کے پاؤں میں ہار دیتی ہیں۔
روپیہ روپیہ جوڑتی ہیں، کبھی آپ کی جیب سے بچا بچا کے اور کبھی اپنی وراثت میں ملا روپیہ- ایسی بھولی گائیں ہوتی ہیں یہ…

🌸 تین قسم کی بیویاں 🌸
منصور دوانیقی کی خلافت کے زمانے میں ایک آدمی نے فیصلہ کیا کہ جب تک ایک سو افراد سے مشورہ نہ کرلے شادی نہیں کریگا۔
رات جب سونے لگا تو ارادہ کیا کہ صبح جب اٹھے گا تو پہلے جس آدمی سے ملے گا اس سے اس بارے مشورہ کریگا۔ قسمت کا کرنا یہ ہوا کہ صبح جب پہلے شخص سے ملا تو وہ پاگل تھا۔ اس کے پیچھے بچے بھاگ رہے تھے۔ اپنے آپ سے کہنے لگا اس پاگل کو تو عقل ہی نہیں ہے۔ لیکن اب کوئی چارہ نہیں ہے مجھے اس کیساتھ مشورہ کرنا ہوگا۔
اس پاگل نے جواب دیا؛ بیویاں اور عورتیں تین قسم کی ہیں۔ ایک تمھارے لیے ہے نہ کہ تم پر ہے۔ دوسری دائیں طرف نہیں اور نہ ہی تم پر ہے۔ تیسری دائیں طرف نہیں ہے اور تم پر ہے۔ خیال کرو کہیں میرا گھوڑا تمھیں لات نہ مار دے۔ یہ کہا اور وہاں سے بھاگ گیا۔
وہ آدمی کہتا ہے میں سوچ میں پڑ گیا، میں نے کہا یہ تو سمجھداروں والی بات لگتی ہے۔ میں اس کے پیچھے گیا اور کہا تم نے بہت مختصر بات بتائی ہے اس کی وضاحت کرو۔
وہ پاگل بولا؛ وہ عورت جسکا تمھیں فائدہ ہے وہ باکرہ عورت ہے، اسکے دل میں تمھاری محبت غالب ہوگی۔ وہ عورت جسکا تمہیں فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ تمھارے خلاف ہوگی، وہ عورت ہے جسکا پہلے شوہر تھا اور اسکی محبت ابھی بھی اسکے دل میں باقی ہے۔
وہ عورت جسکا تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ تمھارے نقصان میں ہے، وہ عورت ہے جسکی پہلے شوہر سے کوئی اولاد ہو اور وہ ہروقت اسکے کاموں میں مصروف رہے، تمھارا سب مال اس پر خرچ کردے۔ اور جب تم اس سے کوئی بات کہو تو جواب میں کہے کہ وہ بہت ہی برا دن تھا جب مجھے تمھارے ساتھ باندھ دیا گیا۔ پاگل نے یہ کہا اور جلدی وہاں سے بھاگ گیا۔
وہ آدمی کہتا ہے میں پھر اس کے پاس گیا اور کہا؛ تمھاری باتیں تو عقلمندوں کی طرح ہیں تو پھر کیوں پاگل بنے پھرتے ہو؟
اس نے جواب دیا کہ خلیفہ چاہتا تھا کہ مجھے قاضی بنا دے۔ اس قضاوت سے فرار کی خاطر میں پاگل بن گیا ہوں۔
میں بہت حیران ہوا۔
( جوامع الحکایات، ص335)
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص380۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔
🌹 شادی
https://t.me/islamwitheman/1785
🔷 شادی کیلئے معیار
https://t.me/islamwitheman/1857
🍃زوجہ سے مقاربت کا اسلامی طریقہ
http://t.me/islamwitheman/1356
🌺ممنوع و ممدوح مقاربت بازوجہ
https://t.me/islamwitheman/1355
🌸شب زفاف کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/1321
🌹نکاح کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/1312
🌹ارادہ نکاح کے آداب
https://t.me/islamwitheman/1316
🌹غسل جنابت
http://t.me/islamwitheman/1681
🌺احکام جنابت
http://t.me/islamwitheman/1684
🌸غسل کے احکام
http://t.me/islamwitheman/1685
🌸 تین قسم کی بیویاں
https://t.me/islamwitheman/1886

🌹 شادی 🌹
■ خداوند تعالٰی فرماتا ہے:
وَانْکِحُوْا الایَامٰی مِنْکُمْ وَالصَّالِحِيْنَ مِنْ عِبَادِکُمْ وَاِمَائِکُمْ۔
"اور غیرشادی شدہ مردوں اور عورتوں کی شادی کردو اور اسیطرح اپنی نیک کنیزوں اور غلاموں کو بھی بیاہ دو۔"
(سورہ نور:32)
■ رسول اکرمؐ نے فرمایا:…

🎅 ڈنڈا 🎅
گزرے وقتوں کی بات ہے ایک گاؤں میں کوئی مولوی صاحب رہتے تھے۔ اور چونکہ ہم عموما فرض کرلیتے ہیں کہ مولوی صاحب کے ہاں برکت ہی برکت ہوتی ہے اسلئے اسکی تنخواہ بہت کم ہوتی ہے۔ اب اگر اسکا کوئی دوسرا ذریعہ آمدن نہ ہو اور کسی گاؤں میں رہتا ہو تو گزارہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ اسی گاؤں میں کوئی نیک دل جاگیردار بھی رہتا تھا تو اس نے زمین کا ایک ٹکڑا مولوی صاحب کو ہدیہ کیا کہ ویسے بھی سارا دن آپ فارغ ہوتےہیں تو کھیتی باڑی کریں تاکہ گزارہ اچھا ہو۔
مولوی صاحب نے گندم کاشت کرلی اور جب فصل ہری بھری ہوگئی تو بڑی خوشی ہوتی تھی دیکھ کر اسلئے دن کا اکثر وقت وہ کھیت میں ہی بیٹھے رہتے اور فصل دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے۔ لیکن ایک ناگہانی مصیب نے آن گھیرا۔ گاؤں کا ایک آوارہ گدھے نے کھیت کی راہ دیکھ لی تو آکر کھیت میں چرنے لگا۔ مولوی صاحب نے پہلے تو چھوٹے موٹے صدقے دیئے لیکن گدھا منع نہیں ہوا۔ پھر اس نے مختلف سورتیں پڑھ پڑھ کر پھونکنا شروع کردیا لیکن گدھا ٹس سے مس نہیں ہوا۔ ایک دن پریشان حال بیٹھے گدھے کو فصل اجاڑتے دیکھ رہے تھے کہ ادھر سے ایک کسان کا گزر ہوا۔ گدھے کو چرتا دیکھ کر کسان نے پوچھا کہ مولوی صاحب آپ عجیب آدمی ہیں گدھا فصل تباہ کر رہا ہے اور آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں؟
مولوی صاحب نے عرض کیا کہ جناب ہاتھ پر ہاتھ دھرے کہاں بیٹھا ہوں؟ ابھی تک ایک مرغی اور بکری کے بچے کا صدقہ کر چکا ہوں اور کل سے آدھا قرآن شریف بھی پڑھ کر پھونک چکا ہوں لیکن "ہٹتا نہیں ہے کھیت کافر گدھا ہوا"
کسان کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا تھا وہ سیدھا گدھے کے پاس گیا اور گدھے کو دوچار ڈنڈے کس کر مارے تو گدھا کسی ہرن کی طرح چوکڑیاں بھرتا ہوا بھاگ کھڑا ہوا۔ کسان نے کھیت سے باہر آکر ڈنڈا مولوی صاحب کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ مولوی صاحب قرآن گدھوں کو بھگانے کیلئے نازل نہیں کیا گیا۔ گدھوں کو بھگانے کیلئے اللہ تعالٰی نے یہ ڈنڈا بھیجا ہے۔
ہم پاکستانی بھی عجیب قوم ہیں۔ ہمارے گدھے حکمران کروڑوں نہیں بلکہ اربوں لوٹے چلے جاتے ہیں اور ہم صرف دعاؤں اور صدقات و خیرات کے بل بوتے پہ ان گدھوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جب تک قوم ان لٹیروں سے نجات کیلئے ڈنڈا استعمال نہیں کرے گی یہ گدھے ملک و قوم کے تمام وسائل یونہی لوٹتے رھیں گے-
https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅

🌻 انفاق 🌻
● خداوند تعالٰی فرماتا ہے؛
"لَنْ تَنَالُوْا الْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ"
ہرگز کوئی نیکی تک نہیں پہنچ سکتا مگر یہ کہ وہ اس چیز کو خدا کی راہ میں انفاق نہ کرے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔
(سورہ آل عمران: 92)
● رسولِخداؐ فرماتے ہیں؛
"الایدی ثلاثة سائلة و منفعة و ممسکة و خیرالایدی المُنفِقةٌ"
ہاتھ تین طرح کے ہیں مانگنے والے، دینے والے، کنجوسی کرنیوالے۔ اور سب سے اچھا ہاتھ دینے والا ہے۔
(الکافی 43/4)
■ ابن فہد حلّی
شہید ثالث کے بھائی صالح برغانی کہتے ہیں۔ خواب میں پیغمبر اکرمؐ کو ایک جگہ بیٹھے ہوئے دیکھا۔ ان کی خدمت میں علماء بیٹھے تھے اور سب سے آگے میرے والد ابن فہد حلی بیٹھے تھے۔
میں حیران ہوا کہ مشہور علماء اور ان سے بڑے مراجع عظام موجود ہیں لیکن میرے والد کیسے بلند مقام پر بیٹھے ہیں۔ میں نے خود رسولخداؐ سے پوچھ لیا کہ ان کو مقدم کیوں کیا گیا ہے؟
پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا؛ جب فقیر علماء سے مانگتے ہیں تو وہ اپنے پاس رکھے ہوئے ان کے حصے میں ان کو دیتے ہیں اور اگر فقراء کے مال میں سے ان کے پاس کچھ نہ ہو تو نہیں دیتے۔ لیکن ابن فہد وہ ہے جو کبھی بھی فقراء کو انفاق سے محروم نہیں کیا کرتا تھا۔ اگر فقراء کے مال میں سے اس کے پاس کچھ نہ ہوتا تو وہ اپنے مال میں سے انکو دیتا تھا اسی لئے اسکا مقام و مرتبہ باقی علماء سے زیادہ ہے۔
(قصص العلماء، ص19)
■ اولاد کے اندر انفاق کرنے کے آثار
ابوحمزہ ثمالی سے روایت کی گئی ہے کہ انبیاء کی اولاد میں سے ایک شخص کے پاس بہت زیادہ دولت تھی اور ساری دولت کو انفاق کر دیا کرتا تھا۔
اپنی ماں سے پوچھتا ہے کہ میرے باپ نے کیا کیا تھا کہ ہر کوئی کہتا ہے کہ خدا اس پر رحمت کرے۔
اس کی ماں نے جواب دیا کہ وہ بہت نیک آدمی تھا ہر فقیر کو کچھ نہ کچھ دیا کرتا تھا۔ بیٹے نے پوچھا؛ پھر ابو کے مال کا کیا ہوا؟ بتایا کہ زیادہ تر کو میں نے انفاق کر دیا۔ بیٹے نے کہا؛ تم نے کسی دوسرے کے مال کو انفاق کر دیا، اچھا تو میں نے تمھارے اس کام کو معاف کر دیا۔ اب بتاؤ کہ باقی کتنی دولت بچی ہے؟
ماں نے کہا؛ سو درھم۔ بیٹے نے وہ لے لئے اور بولا؛ خداوند ان سو درھم میں برکت دے گا۔
گھر سے نکلا، راستے میں ایک لاش زمین پر پڑی دیکھی۔ اس کے کفن دفن پر اسی (80) درھم خرچ کر دیئے۔ اور بولا؛ اگر خدا نے چاہا ان باقی بیس درھم میں برکت دے گا۔
راستے میں ایک شخص ملا، اس نے کہا؛ کیا تم چاہتے ہو کہ تمھیں خدا کے فضل و کرم کی دلیل دوں؟ اور پھر جو کچھ تمھیں ملے میرے ساتھ آدھ کر لو۔ کہا؛ ہاں ٹھیک ہے۔ اس شخص نے کہا؛ جب تم کچھ اور آگے جاؤ گے تو ایک گھر والے تمھیں اپنے گھر میں مہمان کی حیثیت سے دعوت دیں گے۔ وہاں ایک کالی بلی ہوگی اس بلی کو گھر کے نوکر سے بیس درھم میں خرید لینا۔ پھر آ کر بلی کو ذبح کرو اور اس کے سر سے مغز نکال لو۔ اور پھر فلاں شہر چلے جاؤ۔ وہاں کا بادشاہ اندھا ہو گیا ہے۔ وہاں جاکر کہو کہ میں بادشاہ کا علاج کرونگا۔
وہاں بہت سے لوگوں نے یہ دعوٰی کیا ہے اور کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا۔ ان سب کو پھانسی دے دی گئی ہے لیکن تم بالکل بھی نہ گھبراؤ۔ تم تین دن تک ایک سلائی بلی کے مغز سے بادشاہ کی آنکھ میں لگاؤ۔ وہ ان شاءاللہ ٹھیک ہو جائے گا۔
اس لڑکے نے ویسا ہی کیا۔ بادشاہ ٹھیک ہوگیا۔ اس نے اپنی بیٹی کی شادی اس لڑکے سے کردی۔ کچھ عرصہ وہ لڑکا وہیں رہا۔ پھر اپنے گھر والوں کے ساتھ اس جگہ کیلئے چلا جہاں اس کی ماں رہتی تھی۔ راستے میں اس مرد سے ملاقات ہوئی۔ اس نے کہا کہ تم سے یہ طے پایا تھا کہ اس معاملے کے نفع کو آدھا آدھا کریں گے۔
لڑکے نے کہا؛ مال تو آدھا کیا جا سکتا ہے۔ لیکن بیوی کا کیا کروں؟ اس مرد نے کہا کہ تم نے اپنے وعدے کو وفا کیا ہے اس لیے مجھے نہیں چاہیئے۔ میں ایک فرشتہ ہوں پروردگار کی طرف سے آیا ہوں تاکہ تم نے جو اس زمین پر گرے ہوئے جنازے کے لیے خرچ کیا تھا اس کی جزا دوں۔ یہ جزا تمھارے خدا نے تمھیں دی ہے۔
(بحارالانوار، ج15)
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص 55، 57۔

🌼 اسراف 🌼
● خداوند تعالٰی فرماتا ہے؛
"کُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلا تُسْرِفُوْا اِنَّهُ لا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ¤"
(الله کی نعمتیں) کھائیں اور پئیں لیکن اسراف نہ کریں کیونکہ خدا تعالٰی اسراف کرنیوالوں کو پسند نہیں کرتا۔
(سورہ اعراف: 31)
● امام حسن عسکریؑ فرماتے ہیں؛
"ایاک والاسراف فانہ من فعل الشیطنه"
اسراف کرنے سے دور رہو کیونکہ اسراف شیطان کے کاموں میں سے ہے۔
(بحارالانوار 292/50)
■ مسلمہ بن عبدالملک
مسلمہ بن عبدالملک فوجی افسروں میں سے ایک تھا وہ روم جنگ کے دوران لشکر کا کمانڈر تھا۔ جب عمر بن عبدالعزیز خلیفہ بنا تو اس نے اسے شام بلایا اور اسے اجازت دی کہ وہ جب خلیفہ سے ملنا چاہے، ملاقات کر سکتا ہے۔
ان دنوں خلیفہ کو خبر ملی کہ وہ اپنی زندگی میں بہت لاپرواہ اور فضول خرچ ہوگیا ہے۔ اور کھانے کے معاملے میں اسراف کرتا ہے۔ اپنے لئے طرح طرح کے کھانے بنواتا اور کھاتا ہے۔ دسترخوان پر ہر روز ہزار درھم خرچ کرتا ہے۔
عمر بن عبدالعزیز کو یہ سن کر بہت غصہ آیا۔ اس نے ارادہ کیا کہ مسلمہ کو بلا کر پوچھے اور اس نامعقول طرزعمل سے روکے۔ ایک دفعہ رات کے کھانے کی دعوت کی تاکہ اس کے ساتھ ملکر کھانا کھائے۔ اس سلسلے میں اس نے حکم دیا کہ پہلے مختلف قسم کے کھانے تیار کیے جائیں۔ اور اس کے علاوہ دال و پیاز کے ساتھ ایک سالن تیار کیا جائے۔ جب دسترخوان لگ جائے تو پہلے دال لیکر آئیں۔ اور پھر کچھ وقفے کیساتھ باقی کھانے بھی لے آئیں۔
دعوت کی رات آگئی۔ اس خاص محفل میں صرف خلیفہ اور مسلمہ تھا۔ خلیفہ روم سے جنگ کا احوال دریافت کر رہا تھا اور مسلمہ تفصیلات بتا رہا تھا۔ رات کے کھانے کا وقت گزر گیا اور دو گھنٹے بعد خلیفہ نے دسترخوان لگانے کا حکم دیا۔ دسترخوان لگایا گیا تو پہلے دال کا سالن لایا گیا۔ مسلمہ کو بہت بھوک لگ رہی تھی لہذا اس نے خوب پیٹ بھر کر کھایا جب وہ دال کھا چکا تو باقی کھانے لائے گئے۔ لیکن اب وہ کچھ نہیں کھا سکتا تھا۔
خلیفہ نے کہا؛ تم کھا کیوں نہیں رہے؟ اس نے جواب میں کہا کہ سیر ہوچکا ہوں۔
خلیفہ نے کہا؛ سبحان اللہ تم تو ایک درھم کی دال سے ہی سیر ہو گئے لیکن اپنے دسترخوان کو رنگین کرنے کے لئے روزانہ ہزار درھم خرچ کرتے ہو!
خدا سے ڈرو۔ اسراف مت کرو اور یہ جو فضول پیسہ اپنی خودنمائی کے لئے خرچ کرتے ہو۔ غریب غرباء میں خرچ کیا کرو کہ اللہ کی رضایت اسی میں ہے۔
( نصیحت آموز کہانیاں، ص83)
■ کونسا اسراف ہے؟
ایک دن امام علی نقی ہادی علیہ السلام عباسی خلیفہ متوکل کے دربار میں آئے اور اس کے ساتھ والی نشست پر تشریف فرما ہوئے۔ متوکل نے امامؑ کے عمامہ کی طرف دیکھا جو نہایت ہی نفیس کپڑے کا تھا۔ اعتراض کی نیت سے بولا؛ یہ جو دستار آپ نے سر پر باندھ رکھی ہے کتنے کی خریدی ہے؟
امامؑ نے فرمایا؛ جو شخص یہ میرے لئے لایا ہے، اس نے پانچ سو چاندی کے درھم کے بدلے اسے خریدا ہے۔
متوکل نے کہا؛ آپ نے اسراف کیا ہے کہ پانچ سو درھم کا عمامہ سر پر رکھا ہوا ہے۔
امامؑ نے فرمایا؛ میں نے سنا ہے تم نے ایک خوبصورت کنیز ہزار طلائی دینار کے بدلے میں خریدی ہے۔؟
کہا؛ ہاں ٹھیک ہے۔
امامؑ نے فرمایا؛ میں نے اپنے بدن کے شریف ترین حصہ کے لئے پانچ سو چاندی کے درھم کی رقم ادا کی اور تم نے اپنے بدن کے کمترین حصہ کیلئے ہزار طلائی دینار خرچ کئے ہیں! سچ میں اسراف کونسا ہے؟
متوکل شرمندہ ہوکر بولا؛ انصاف تو یہ ہے کہ ہمیں بنی ہاشم پر کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔
پھر اس نے حکم دیا کہ اس جواب کے بدلے میں امامؑ کے خدمتکاروں کو ایک لاکھ درھم انعام کے طور پر پیش کئے جائیں۔
(لطائف طوائف، ص 57)
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص 37، 38۔

⭕ اسراف مت کرو ⭕
ایک شخص امام صادق علیہ السلام کے پاس آیا اور عرض کی؛ کچھ رقم مجھے قرض کے طور پر عنایت فرما دیں، جب میں واپس کرسکا تو آپ کو لوٹا دونگا۔
امامؑ نے فرمایا؛ کیا تمھارے پاس کھیتی باڑی کے لئے زمین ہے، جس کی فصل حاصل ہونے پر تم میرا قرض لوٹا سکو؟
اس نے عرض کی؛ خدا کی قسم نہیں ہے۔
امامؑ نے فرمایا، کیا تمھارا کوئی کاروبار یا تجارت ہے جس میں فروخت کے بعد تم میرا قرض ادا کر سکو؟
عرض کی؛ خدا کی قسم، ایسا نہیں ہے۔
امامؑ نے فرمایا؛ تو پھر کیا تمھارے پاس کوئی ملکیت ہے جسے فروخت کر کے تم میرا قرض ادا کر سکو؟
اس نے عرض کی؛ خدا کی قسم، ایسا بھی نہیں ہے۔
امامؑ نے فرمایا؛ پھر تم ان افراد میں سے ہو کہ خداوند نے جن کا حق ہمارے مال میں رکھا ہے۔
امامؑ نے حکم دیا تو ایک تھیلا لایا گیا جسمیں درھم و دینار تھے۔ امامؑ نے اس میں ہاتھ ڈالا اور ایک مشت بھر کر اس شخص کو عطا کی۔ اور فرمایا؛ خدا سے ڈرو اور اسراف مت کرو۔ اپنے اوپر سختی نہ کرو لیکن میانہ روی اختیار کرو۔ حد سے تجاوز اور لاپرواہی، اسراف کے زمرے میں آتی ہے۔ خداوند فرماتا ہے کہ حد سے تجاوز نہ کرو۔
(مثالی معارف 190/1۔ تفسير عیاشی)
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص 38۔
http://t.me/islamwitheman/1897

● امام حسن عسکریؑ…

🔶 داستان؛ دین زندہ ہو گیا 🔶
حضرت علی علیہ السلام کا ایک جگہ سے گزر ہوا۔ آپ کو کچھ بچے کھیلتے ہوۓ دکھائی دیے۔ ان میں سے ایک بچہ الگ کھڑا ہوا ہے جو کہ انتہائی غمگین نظر آرہا تھا۔
آپ اس کے پاس گئے اور بچہ سے اس کا نام پوچھا اس نے جواب دیا کہ میرا نام ”مات الدین“ یعنی دین مر گیا ہے۔
امام علیہ السلام اس راز کو معلوم کرنا چاہتے تھے فرمایا اس بچہ کا باپ کون ہے آپ کو بتایا گیا کہ اس بچے کا باپ وفات پاچکا ہے البتہ اس کی ماں زندہ ہے۔
امام علیہ السلام نے بچہ کی ماں کو بلایا اور اس سے اس کے نام کی وجہ تسميہ دریافت کی۔ اس بچہ کی ماں نے جواب دیا یہ بچہ میرے شکم میں تھا کہ اس وقت اس کا باپ سفر پر چلا گیا۔ کچھ عرصے بعد اس کے ہمسفر واپس آۓ تو مجھے کہا کہ تمہارا شوہر سفر میں بیمار ہوا اور اس بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی۔ اس نے ہمیں یہ وصیت کی تھی کہ میرے گھر جاکر میری بیوی سے کہنا کہ اگر میرا بچہ پیدا ہو جاۓ تو اس کا نام ”مات الدین“ رکھنا۔
امام علیہ السلام بڑے متعجب ہوۓ اور آپ نے اس راز کی جستجو شروع کی اور اعلان کیا کہ لوگوں کو مسجد میں جمع کیا جاۓ۔
لوگ مسجد میں آگئے اس کے بعد آپ نے اس لڑکے کے باپ کے ہمسفر افراد جو کہ چار تھے ان کو بلایا۔ انہیں علیحدہ علیحدہ اپنے پاس طلب کیا اور باقی لوگوں سے کہا کہ جب میں تکبیر کی صدا بلند کروں تو تم بھی تکبیر کی صدا بلند کرنا۔
چنانچہ آپ نے پہلے شخص کو بلایا اور اس سے پوچھا کہ تم نے اس شخص کو قتل کیوں کیا تھا؟ جس وقت آپ نے پے در پے اس پر سوالات کئے تو اس نے کہا حضور میرا جرم صرف یہی ہے میں رسی لایا تھا امام علیہ السلام نے تکبیر کی آواز بلند کی۔ لوگوں نے بھی تکبیر کی آواز بلند کی اس کے باقی ساتھی سمجھ گئے کہ تکبیر کی آواز اس لئے بلند ہوئی ہے کہ ہمارے ساتھی نے سب کچھ بتا دیا ہے۔
آپ نے دوسرے شخص کو بلایا اس نے کہا میں نے اور کوئی جرم نہیں کیا میں نے اس شخص کی گردن میں رسی باندھی تھی پھر امام نے تیسرے شخص کو بلایا اس نے اعتراف کیا کہ میں تو صرف چاقو لایا تھا اور آخری شخص نے امام علیہ السلام کے سامنے ساری حقیقت اگل کر رکھ دی۔
امام علیہ السلام نے ان سے ان کے ساتھی کا تمام مال واپس لیا۔ اور ان قاتلوں کو سخت سے سخت سزائیں دیں وہ مال لے کر اس بچہ کی ماں کے حوالے کیا اور فرمایا: آج سے اس بچے کا نام ”مات الدین“ کے بجائے ”عاش الدین“ ہے یعنی دین زندہ ہوگیا۔
📚 داستانھا وپندھا، ج١٠، ص١٦٨۔

⭕ نالائق دوستوں میں اسراف ⭕
عباسی خلیفہ مامون کے ایک خدمتکار نے ایک رات اسے بتایا کہ میرے ہمسائے میں ایک دیندار شخص رہتا تھا۔ وہ دوسروں کے حقوق کا بہت خیال رکھتا تھا۔ اپنی آخری عمر میں اپنے بیٹے کو، جو بہت ناتجربہ کار تھا، وصیت کر کے کہتا ہے کہ؛
بیٹا! خدا نے مجھے بہت نعمتوں اور مال و دولت سے نوازا ہے۔ ان سب کے لئے میں نے بہت تکالیف اٹھائی ہیں۔ لیکن تم تک یہ سب کچھ بہت آسانی سے پہنچ جائیگا۔ اس کی قدر کرو اور اس میں اسراف نہ کرو۔ اپنے ناخالص اور جھوٹے دوستوں سے دور رہو۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ نالائق لوگ تیرے گرد جمع ہو جائیں گے اور تیری مال و دولت ختم ہو جائے گی۔ مگر اپنے گھر کو کبھی نہ بیچنا۔
جب تمھارے پاس پیسہ ختم ہو جائے گا تو تمھارے دوست تمھارے دشمن ہو جائیں گے۔ اس وقت تم چاہو گے کہ رسی کے ساتھ لٹک جاؤ اور خودکشی کر لو۔ میں نے ابھی سے ایک رسی گھر میں لٹکا دی ہے۔ جب ایسی نوبت آ جائے تو اس رسی سے لٹک کر اپنے گھر کے اندر ہی خودکشی کرنا۔
باپ کے مرنے کے بعد بیٹے نے ویسا ہی کیا۔ مال و دولت کو بے مقصد خرچ کیا اور اسراف کر کے سب ختم کر دیا۔ نااہل اور نالائق دوستوں نے اس کی دولت کو کھایا اور اس کی دولت ختم ہونے کے بعد اس کے دشمن ہوگئے۔ اس نے اپنے باپ کی وصیت کے مطابق گھر کو نہ بیچا اور ایک دن فیصلہ کیا کہ خودکشی کر لے۔ اس رسی کے پاس آیا جو باپ نے چھت کیساتھ باندھ رکھی تھی۔ رسی کو گلے میں ڈالا تاکہ خودکشی کر لے۔ وزن کی وجہ سے چھت کا شہتیر ٹوٹ گیا اور وہاں سے دس ہزار دینار زمین پر گرے۔
لڑکے نے جب یہ دیکھا تو بہت خوش ہوا اور باپ کی وصیت کا مطلب سمجھ گیا۔ پھر اس نے اسراف اور بے مقصد اخراجات سے ہاتھ کھینچ لیا اور میانہ روی کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کر دی اور خواب غفلت سے بیدار ہو گیا۔
(جوامع الحکمت، ص 310)
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج 2، ص 39۔
http://t.me/islamwitheman/1898

امامؑ نے فرمایا؛ کیا تمھارے پاس کھیتی باڑی کے لئے زمین ہے، جس کی فصل حاصل ہونے پر تم میرا قرض لوٹا سکو؟…