😼 کارٹون 😼
ایک نظر ادھر بھی!۔۔۔
اگر آپ اپنے بچوں کو #_کاٹون_نیٹورک، #_پوگو یا وارنر برادرز اور #_ڈزنی جیسے چینلز مہیا کر کے اس بات پے مطمئن ہیں کہ بچے #_تفریحی_سرگرمی میں مگن ہیں اور گھر کی چیزیں توڑنے اور تنگ کرنے سے باز ہیں تو یقین مانیں #_آپ_غلط_ہیں ۔۔۔۔۔
آپ دراصل اپنے بچوں کو ایک ایسی سرگرمی میں مبتلا کررہے ہیں جو ناصرف ان کی زندگی یا زندگی کے کچھ پہلووں کو تباہ یا ڈسٹرب کررہی ہے بلکہ انہیں ایسے روبوٹس میں بدل رہی ہے جو جنہیں بالواسطہ طور پے اس سرگرمی کے بانی کنٹرول کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔
کیا آپ نے کھبی یہ جاننے کی کوشش کی کہ آپ کا بچہ کارٹونز سے کیا سیکھ رہا ہے؟
کیا آپ نے کھبی وہ کارٹونز خود بھی دیکھے جنہیں آپ بچوں کو دیکھنے کی کھلی چھوٹ دیتے ہیں؟
اس پوسٹ میں کارٹونز کے بچوں پر اثرات کا ایک سرسری جائزہ لیتے ہیں ۔۔!
1-حقیقت سے فرار اور فینٹیسی
ایک لمبے عرصے تک کارٹونز دیکھنا بچوں کو حقیقی دنیا سے دور اور ان کے ذہن میں انکی من پسند ایک خیالی دنیا بنانے اور اس میں کھوۓ رہنے رہنےکا سبب بنتا ہے
فینٹیسیز میں مبتلا بچے تعلیم اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں پیچھے۔ والدین اور رشتہ داروں سے کم تعلق۔ تنہائی پسند اور اعصابی تناو کے شکار کے ساتھ نفسیاتی طور پر زیادہ حساس اور کمزور دل ہوجاتے ہیں۔
2-جسمانی مسائل
زیادہ دیر تک کارٹونز دیکھنے والے بچوں میں چھوٹی عمر سے ہی نظر کی کمزوری،سردرد،نیند کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جاتا ہے۔
3- بری عادات
کارٹونز کی اکثریت جیسے ڈریگن بال زی، پوکی مان، وغیرہ بدترین ماردھاڑ ،قتل و غارت خونریزی اورتشدد پر مبنی ہے ایسے میں بچوں میں جھگڑالو پن پیدا ہوجانا معمول کی بات ہے۔
ایسے ہی کئی کارٹون کردار چوری،دھوکہ دھی، بڑوں سے بدتمیزی اور دیگر بہت سی منفی سرگرمیوں میں مبتلا نظر آتے ہیں جن کا اثر بچے بہت جلد قبول کرتے ہیں۔
4-غلط نظریات کی ترویج
کارٹونز کا ایک منفی پہلو یہ بھی ہے کہ دنیا میں جس کام کوانتہائی برا بھی کیوں نہ مانا جاتا ہو کارٹونز میں اسے پرکشش اور اسے کرنے والوں کو ہیرو دکھایا جاسکتا ہے جیسے "بلی اینڈ مینڈی" اور "ٹین ٹائٹنز" جیسے کارٹونز میں کالے جادو کو اور پوکی مون اور ڈیجی مون جیسے کارٹونز میں جانوروں پر تشدد اور انہیں آپس میں لڑوانے کو۔
5- بے راہروی
آج کل کے کارٹونز میں جنسی بے راہروی کے بہتات ہے۔ ہردوسرے کارٹون کی کہانی میں کوئی لو سٹوری شامل ہوتی ہے۔ بڑی تعداد میں کارٹونز کی فیمیل ہیرو مثلا ونڈر وومن اور شی را اور ڈیفنی بلیک کو مختصر لباس زیب تن کیے دکھایا جاتا ہے ایسے ہی کئی کارٹونز میں بوس وکنار کے بولڈ مناظر، ذومعنی فقرے وغیرہ بچوں پر بدترین اثرات مرتب کرتے ہیں۔
"سپونج باب" نامی مشہور ترین کارٹونز میں سٹوری کی لوکیشن "بکینی اٹال" نامی جزیرے کے قریب سمندر کی تہہ ہوتی ہے جسے "بکینی باٹم"کہا جاتا ہے اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ہزاروں جزیرے ہیں مگر کارٹون کا محور ایسا جزیرہ کیوں بنایا گیا جس کا نام عریانیت کا مظہر ہے۔۔۔۔!!
6-صحت مندانہ سرگرمیوں سے دوری
کارٹونز کے شوقین بچے اکثر گیمز،سیر و تفریح وغیرہ جیسی سرگرمیوں میں کم دلچسپی لیتے ہیں۔جس سے انکی جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔
7-پیسے اور وقت کا مزید ضیاع
کارٹونز کیسے والدین کا پیسا ضائع کرتے ہیں اس کی مثال یوں ہیں کہ دس روپے میں بکنے والا کھلونا "یو یو" "بلیزنگ ٹینز" نامی بچوں کی سیریز کے بعد پانچ سو یا اس سے زیادی کا بکنے لگا اور پھر بھی اس کی فروخت میں طوفانی اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کے ساتھ جذباتی ہیروازم کا اضافہ کردینا تھا۔ایسے ہی دس روپے میں بکنے والا لٹو "بی بلیڈ" سیریز کے بعد ہزار ہاروپے کے پیکس میں بکنے لگا کیونکہ اس پر جذباتی ہیروازم کی چھاپ لگ چکی ہے۔
میک ڈانلڈز جیسی کمپنیاں چند سینٹ قیمت پر مشتمل آلو کے چپس،نگٹس اور کولڈ ڈرنکس کئی ڈالرز میں فروخت کررہی ہیں کیونکہ انہوں نے اس پیک میں مشہور کارٹونز کے کھلونوں کا اضافہ کردیا ہے۔
ایسے ہی بین ٹین کی گھڑی ٹرانسفارمر کارٹونز کی کارز اور کیا نہ کیا۔
8-نیو ورلڈ آرڈر اور مائنڈ کنٹرول پروگرام
اور آخر میں۔۔۔۔
کیا وجہ ہے کہ نوے فیصد کارٹونز میں منفی کرداروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے؟
کیا وجہ ہے کہ گرے ہوۓ کردار کے حامل کرداروں کو "دنیا کا نجات دھندہ" بناکر پیش کیا جاتا ہے؟
تقریبا ہر کارٹون میں "واحد آنکھ" اور "تکون" جیسے نشان ۔۔۔۔ گندے مکروہ چہرے ۔۔۔۔ دنیا کی تباہی کے مناظر ۔۔۔۔ کو وافر دکھایا جاتا ہے۔۔۔؟
معزز والدین۔۔
ان سوالوں کا جواب خود ہی سمجھ جائیں ورنہ "آنے والا وقت" خود ہی سمجھادے گا۔
Copied۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/1627
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

Telegram
ISLAM WITH EMAN
🔷 بچوں میں اعتماد 🔷
بطخ کے بچے جب انڈوں سے نکلتے ہیں، تو اول اول جھیل میں بطخ کے اوپر سوار اترتے ہیں. بطخ انکو لیکر تیرتی ہے. چند دن بعد اچانک ایک دن بطخ اپنا بدن جھٹکتی ہے اور بچے پانی میں گر جاتے ہیں. فطرت راہنمائی کرتی ہے اور جبلت کچھ ہی دیر میں انکو…

🔶 عادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں 🔶
عادات، اخلاق اور طرز عمل ۔۔۔ خون اور نسل دونوں کی پہچان کرا دیتے ھیں.
ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی، نوکری کی طلب لئےحاضر ھوا،
قابلیت پوچھی گئی، کہا؛ سیاسی ہوں ۔۔
(عربی میں سیاسی افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے والے معاملہ فہم کو کہتے ھیں)
بادشاہ کے پاس سیاست دانوں کی بھرمار تھی۔ اسے خاص "گھوڑوں کے اصطبل کا انچارج" بنا لیا جو حال ہی میں فوت ھو چکا تھا.
چند دن بعد بادشاہ نے اس سے اپنے سب سے مہنگے اور عزیز گھوڑے کے متعلق دریافت کیا۔
اس نے کہا "نسلی نہیں ھے"
بادشاہ کو تعجب ھوا، اس نے جنگل سے سائیس کو بلا کر دریافت کیا۔۔۔
اس نے بتایا، گھوڑا نسلی ھے لیکن اس کی پیدائش پر اس کی ماں مرگئی تھی، یہ ایک گائے کا دودھ پی کر اس کے ساتھ پلا ھے.
مسئول کو بلایا گیا،
تم کو کیسے پتا چلا، اصیل نہیں ھے؟؟؟
اس نے کہا۔۔
جب یہ گھاس کھاتا ھے تو گائیوں کی طرح سر نیچے کر کے۔ جبکہ نسلی گھوڑا گھاس منہ میں لے کر سر اٹھا لیتا ھے.
بادشاہ اس کی فراست سے بہت متاثر ھوا،
مسئول کے گھر اناج، گھی، بھنے دنبے اور پرندوں کا اعلیٰ گوشت بطور انعام بھجوایا. اس کے ساتھ ساتھ اسے ملکہ کے محل میں تعینات کر دیا۔
چند دنوں بعد بادشاہ نے مصاحب سے بیگم کے بارے رائے مانگی۔
اس نے کہا۔۔
طور و اطوار تو ملکہ جیسے ھیں لیکن "شہزادی نہیں ھے"
بادشاہ کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی، حواس بحال کئے، ساس کو بلا بھیجا،
معاملہ اس کے گوش گذار کیا. اس نے کہا۔۔ حقیقت یہ ھے تمہارے باپ نے، میرے خاوند سے ھماری بیٹی کی پیدائش پر ھی رشتہ مانگ لیا تھا، لیکن ھماری بیٹی 6 ماہ ہی میں فوت ھو گئی تھی، چنانچہ ھم نے تمہاری بادشاہت سے قریبی تعلقات قائم کرنے کے لئے کسی کی بچی کو اپنی بیٹی بنالیا.
بادشاہ نے مصاحب سے دریافت کیا، "تم کو کیسے علم ھوا؟"
اس نے کہا۔۔ اس کا "خادموں کے ساتھ سلوک" جاہلوں سے بدتر ھے۔
بادشاہ اس کی فراست سے خاصا متاثر ھوا۔ "بہت سا اناج، بھیڑ بکریاں" بطور انعام دیں. ساتھ ہی اسے اپنے دربار میں متعین کر دیا.
کچھ وقت گزرا۔۔
"مصاحب کو بلایا"
"اپنے بارے دریافت کیا"
مصاحب نے کہا۔۔ جان کی امان۔
بادشاہ نے وعدہ کیا۔
اس نے کہا:
"نہ تو تم بادشاہ زادے ھو نہ تمہارا چلن بادشاہوں والا ھے۔"
بادشاہ کو تاؤ آیا، مگر جان کی امان دے چکا تھا۔
سیدھا والدہ کے محل پہنچا "والدہ نے کہا یہ سچ ھے"
تم ایک چرواہے کے بیٹے ھو، ہماری اولاد نہیں تھی تو تمہیں لے کر پالا۔
بادشاہ نے مصاحب کو بلایا پوچھا؛ بتا،
"تجھے کیسے علم ھوا"؟؟؟
اس نے کہا۔۔
"بادشاہ" جب کسی کو "انعام و اکرام" دیا کرتے ھیں تو "ہیرے موتی، جواہرات" کی شکل میں دیتے ھیں،،،،
لیکن آپ "بھیڑ ، بکریاں، کھانے پینے کی چیزیں" عنایت کرتے ھیں۔
"یہ اسلوب بادشاہ زادے کا نہیں"
کسی چرواہے کے بیٹے کا ہی ھو سکتا ھے۔
(منقول)
https://t.me/islamwitheman

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🔶 ہر گناہ کی علیحدہ توبہ ہے 🔶
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: پچھلے زمانے میں ایک شخص رہتا تھا۔ اس نے حلال طریقے سے دنیا تلاش کی مگر ناکام رہا اس کے ہاتھ دنیا نہ آئی۔ اس نے حرام طریقوں سے دنیا طلب کی پھر بھی ناکام رہا۔ اس کے ہاتھ دنیا نہ لگی۔
ایک مرتبہ ابلیس مجسم ہوکر اس کے سامنے آگیا اور کہا: تم نے حلال و حرام طریقوں سے دنیا حاصل کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ اگر تم میرے کہنے پر عمل کرو تو تمہارے پاس دنیا کی کوئی کمی نہیں رہے گی۔ اور بہت سے افراد تمہاری پیروی کرنا اپنے لئے باعث سعادت سمجھیں گے۔
اس شخص نے کہا: میں تیری بات پر ضرور عمل کروں گا۔
ابلیس نے اسے مشورہ دیا: تو ایک نیا دین و مذھب ایجاد کر لے اور لوگوں کو اس کی دعوت دے۔
اس نے ابلیس کے کہنے پر عمل کیا آہستہ آہستہ لوگ اس کے پیروکار بنتے گئے۔ اور اس کے پاس دولت کے ڈھیر جمع ہوگئے۔
پھر اس نے کچھ عرصے کے بعد سوچا کہ میں نے بہت غلط کام کیا ہے۔ میں نے لوگوں کو گمراہ کیا اب میرے لئے توبہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ اپنے پیروکاروں کے سامنے جھوٹ کا اقرار کر لوں تاکہ وہ غلط نظریات سے بچ سکیں۔ اور اللہ مجھے معاف فرما دے۔
چنانچہ اس نے اپنے پیروکاروں کا اجتماع بلا کر اعلان کیا کہ میں نے اب تک تمہیں گمراہ کیا تھا اور جو کچھ بیان کرتا تھا وہ سب باطل اور جھوٹ پر مبنی تھا۔
انہوں نے کہا: تو اب جھوٹ بول رہا ہے اور تو اپنے دین میں شک کر کے گمراہ ہوگیا ہے۔ یہ کہہ کر اس کے پیروکار وہاں سے چلے گئے۔
اس شخص نے اپنے آپ کو طوق و زنجير میں قید کر لیا اور ارادہ کیا جب تک اللہ تعالٰی میری توبہ قبول نہ کرے گا میں یہ طوق و زنجير جدا نہیں کروں گا۔
اللہ تعالٰی نے اس وقت کے نبی کو وحی فرمائی کہ تم اس شخص سے کہہ دو کہ خدا تعالٰی فرماتا ہے مجھے اپنی عزت کی قسم اگر تو اتنی گریہ و زاری کرے کہ تیرے وجود کا بند بند جدا ہوجاۓ تو بھی میں تیری توبہ قبول نہیں کروں گا اور نہ ہی تیری کوئی دعا قبول کروں گا۔ جب تک تو ان لوگوں کو زندہ نہ کرے جنہیں تو نے گمراہ کیا تھا اور وہ اسی گمراہی میں مر گئے۔
📚پند تاریخ، ج4، ص251ـ بحارالانوار، ج2 ص277ـ
https://t.me/islamwitheman/1771

🌺 توبہ 🌺
گناہ نہ کرنا اور بیباک ہونا اس سے بھی زیادہ آسان ہے کہ گناہ کرنے کے بعد معافی طلب کی جائے.
گناہ کی بیماری کے لئے حکماء کے پاس ایک ہی علاج پشیمانی ہے. پشیمانی یعنی آدمی پھر سے اس گناہ کی طرف نہ لوٹے جس سے پشیمان ہوا ہے.
●قرآن کریم میں ارشادِ باری…

🔷 افواہ 🔷
راستے سے گزرتے ایک بوڑھے آدمی کی ایک نوجوان سے تْو تکار ہوگئی۔ تھوڑی دیر بحث مباحثہ کے بعد نوجوان وہاں سے چلا گیا، بوڑھے آدمی کا غصہ اب بھی اپنی جگہ قائم تھا۔ وہ کسی طرح اس سے اس لڑائی کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ جسمانی طور پہ کمزور ہونے کی وجہ سے وہ نوجوان سے مار پیٹ تو نہیں کر سکتا تھا لیکن اس نے اسکا ایک اور حل نکالا۔۔۔
بوڑھے نے نوجوان کے بارے میں "افواہ" پھیلانا شروع کردی کہ وہ "چور" ہے۔ وہ ہر رہگزار سے یہی بات کرتا۔۔۔ کئی لوگ اسکی بات کو ان سنا کرتے لیکن چند لوگ یقین بھی کرلیتے تھے۔ کچھ دن گزرے تو پاس کے علاقے میں کسی کی چوری ہوگئی۔ لوگوں کے دلوں میں بوڑھے نے پہلے ہی نوجوان کے خلاف شک ڈال دیا تھا۔ چوری کے الزام میں نوجوان کو پکڑ لیا گیا۔۔ لیکن چند ہی دنوں میں اصل چور کا پتا لگنے پہ اسے کو رہائی مل گئی۔۔
رہا ہوتے ہی اس نے علاقے کے سردار سے بوڑھے آدمی کی شکایت کی جس کی بنا پہ بوڑھے کو پنچائیت میں بلایا گیا۔
بوڑھے نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے صفائی پیش کی۔۔ سردار نے بوڑھے کو حکم دیا کہ اس نے جو جو افواہ نوجوان کے بارے میں پھیلائی ہے۔۔ وہ سب ایک کاغذ پہ لکھے اور پھر اس کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے چوراہے میں جا کے ہوا میں اڑا دے۔۔ اگلے دن بوڑھے کی قسمت کا فیصلہ ہونا تھا۔
بوڑھا سردار کا حکم بجا لایا ۔۔ کاغذ پہ سب کچھ لکھا اور اس کے ٹکڑے ہوا میں اڑا دیے۔
اگلے دن جب پنچائیت لگی ۔۔ سبھی لوگ جمع ہوئے۔ بوڑھے نے رحم کی استدعا کی۔۔ سردار نے کہا کہ اگر وہ سزا سے بچنا چاہتا ہے تو کاغذ کے وہ سارے ٹکڑے جمع کرکے لائے جو کل اس نے ہوا میں اڑا دیے تھے۔ بوڑھا پریشان ہو کے بولا کہ یہ تو ناممکن سی بات ہے۔
سردار نے جواب دیا کہ تم نے نوجوان کے بارے میں اسی طرح ہوا میں "افواہ" پھیلائی۔۔ تمہیں خود بھی اندازہ نہیں ہے کہ تمہاری یہ "افواہ" کہاں کہاں تک پہنچی ہوگی۔۔۔ اگر تم کاغذ کے ٹکڑے واپس نہیں لا سکتے تو وہ "افواہ" کیسے واپس لاؤ گے جس کی وجہ سے نوجوان بدنام ہوا ہے ۔ بوڑھے نے ندامت سے سر جھکا لیا۔۔۔
🔅 یہ انگریزی زبان کا ایک چھوٹا سا قصہ ہے۔ جس میں سمجھداروں کے لیے ایک بہت بڑا سبق موجود ہے۔ کئی بار ہم بنا تصدیق کے لوگوں کے بارے میں "افواہیں" پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔ ہماری بنا سوچے سمجھے کی گئی چھوٹی سی بات کسی اور کی زندگی پہ کتنا اثر انداز ہو سکتی ہے اسکا شائد ہمیں اندازہ بھی نہیں ہے۔ اس لیے منہ کھولنے سے پہلے تصدیق بہت ضروری ہے۔

🌹 "ظالم" بیویاں 🌹
الجھتی ہیں، ناراض ہوتی ہیں، بگڑتی ہیں اور پھر آپ کے ہی قدموں میں بکھر جاتی ہیں اور سب کچھ آپ کے پاؤں میں ہار دیتی ہیں۔
روپیہ روپیہ جوڑتی ہیں، کبھی آپ کی جیب سے بچا بچا کے اور کبھی اپنی وراثت میں ملا روپیہ- ایسی بھولی گائیں ہوتی ہیں یہ کہ خاوند پر احسان چڑھاتی ہیں لیکن کرتی ہمیشہ "گھاٹے کا سودا" ہیں۔ وہ یوں کہ سینت سینت کر جوڑا روپیہ آپ کی اولاد پر لگا چھوڑتی ہیں۔ کبھی بہت ہوا تو اپنے دو چار جوڑے بنا لیے لیکن اکثر جانتے ہیں کیا کرتی ہیں؟
جی ہاں بہت شوق سے بازار جا کر گھر کی کوئی شے، کوئی آرائش کی یا استعمال کی چیز لے آتی ہیں۔ بہت سیانی بنتی ہیں، ایک جملے کو، صرف ایک تحسین کے جملے کو اس "جوڑ توڑ" کا حاصل سمجھتی ہیں۔ آپ کے حصے کا کام کر رہی ہوتی ہیں اور بدلے میں صرف اک نظر، محبت بھری مسکراہٹ اور تسلیم پر راضی ہو جاتی ہیں۔
دیکھئے نا اصول کی بات ہے کہ گھر بنانا اور چلانا مرد کی ذمے داری ہے اور اس کو سنبھالنا، سجانا، سنوارنا عورت کی۔
اب یہ عورت مرد کے حصے کا کام کرتی ہے اور تحسین کے دو بول محض دو بول مانگتی ہے اور جانتے ہیں؟ انہی پر راضی ہو جاتی ہے۔
اگلے روز ہمارے ایک فیس بک کے دوست کا آپریشن تھا- دوست کے دونوں گردے ناکارہ ہو چلے تھے- تبدیلی کا فیصلہ ہوا- ان کی پوسٹ دیکھی دل مضطرب تھا- کیسا خوبصورت، ہنستا چہرہ، سچی بات ہے مجھے بہت اندیشے تھے۔ اللہ نے زندگی دی، لوٹ آئے- ایک دوست نے ان سے پوچھا کہ جس نے گردہ عطیہ کیا وہ کیسا ہے؟
اگلا سوال کسی نے کیا:
"بھائی آپ کو گردہ کس نے دیا؟"
ان کا جواب تھا:
"میری اہلیہ نے"
میری آنکھیں بھر آئیں- کہ یہ کیسی کمال کی نعمت اللہ نے ہم کو دی ہے- بھلا ایسا بھی ہوتا ہے۔
ہم سے محبت کرتی ہیں، پھر الجھتی ہیں، اور پھر اپنا سب کچھ ہم پر ہی ہار دیتی ہیں، اگر وقت آن پڑے تو اپنی جان بھی وار دیتی ہیں۔
کبھی تو ہم ایسے بے پرواہ ہو جاتے ہیں کہ تعریف تو کیا تسلیم سے بھی مکر جاتے ہیں لیکن یہ ایسی ہوتی ہیں کہ اس بے پرواہی کا علاج بھی مزید محبت سے کرتی ہیں- کہ شائد اب کے شام کا بھولا جلدی لوٹ آئے۔
اگلے روز ایک ویڈیو دیکھی کہ خاوند بیوی کی بے جا ضد سے ہارا کہ جو ساتھ جانے کو تیار نہ تھی- اس نے اسے باندھا اور ساتھ لے چلا، راستے میں لوگوں نے اس عمل پر اس مرد کو شرمندہ کیا تو اس نے اسے کھولا- اب وہ عورت لوگوں کو یقین دلا رہی تھی کہ کوئی ایسا مشکوک معاملہ نہیں وہ اس کی بیوی ہی ہے، بس لڑائی ہو گئی تھی اور ساتھ ساتھ میں اپنے خاوند کے منہ سے پسینہ کمال محبت سے صاف کر رہی تھی۔ لوگوں کے تیور دیکھے تو سب لڑائی بھول گئی بس یہی فکر کہ کوئی اس کے خاوند کو کچھ نہ کہے۔
جگ تے توں جیویں، تے تری آس تے میں جیواں
ایسی "جھلی" ہوتی ہیں کہ کھانے کا بہترین حصہ ہمارے لیے بچا کے رکھتی ہیں اور ہم بسا اوقات یہ پوچھنا بھی بھول جاتے ہے کہ اس نے کھانا بھی کھایا یا نہیں۔
ہم بھلے تمام دن دوستوں میں بتا کے آئیں ، یہی سمجھتی ہیں کہ سرتاج دن بھر کام کاج کے تھکے آئے ہیں۔ پاؤں بھی دھیرج رکھتی ہے کہ مزاج کے نازک آبگینوں کو ٹھیس نہ لگ جائے۔ ہم ایسے بے توفیق ہوویں کہ نازک آبگینے خود بن کے رہ گئے- اور اس کے لیے یہ کہنا کہ
"آپ تمام دن کرتی کیا ہو"
مجھے اپنے ایک گاہک یاد آ گئے کہ جب بھی آتے ایک آٹھ دس برس کا بچہ ہمراہ ہوتا۔ اک روز بتانے لگے کہ اس کی ماں نہیں، کھانا بھی خود بناتا ہوں، اکٹھے رہتے ہیں ایک کمرہ لیا ہوا ہے۔ نوکری لاہور میں ہے- میں ملازمت پر چلا جاتا ہوں اس کو حفظ کے مدرسے میں چھوڑ کے آتا ہوں، تب کچھ کام کر پاتا ہوں- میں سوچ کے رہ گیا کہ ہم کیسے بے فکر ہو کے کام پر چلے آتے ہیں۔
ایسی سادہ ہوتی ہیں کہ شادی کی اگلے روز اپنا حق مہر معاف کر کے بیٹھی ہوتی ہیں اور اگر کوئی زیادہ مسکین شکل بنا لے یا محبت سے بازوؤں میں بھر لے تو وہی رقم اس کو دے کر کہتی ہیں لیں آپ برت لیجئے گا، میں نے کیا کرنی ہے، آپ ہیں نا۔
تحریر ۔۔۔ ابوبکر قدوسی
https://t.me/islamwitheman/1446

🔷 شوہر کی شکایت 🔷
ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮨﯽ
ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﮍﯼ ﺑﮯ ﺩﺭﺩﯼ ﺳﮯ ﻣﺎﺭﺍ ﺟﺲ ﺳﮯ
ﺑﭽﮯ ﺧﻮﻑ ﺯﺩﮦ ﮨﻮﮐﺮ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮓ ﮔﺌﮯ۔ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﯾﮧ
ﺣﺎﻝ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻣﺎﮞ ﺭﻧﺠﯿﺪﮦ ﮨﻮﮔﺌﯽ، ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﺍﺱ
ﮐﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﺮ ﻣﺎﺭﺍ ﺗﻮ ﺭﻭﺗﮯ
ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺭﮨﯽ
ﮨﻮﮞ۔…

💐 دوستی 💐
ایک شخص کا ایک بیٹا تھا، روز رات کو دیر سے آتا اور جب بھی اس سے باپ پوچھتا کہ بیٹا کہاں تھے.؟
تو جھٹ سے کہتا کہ دوست کے ساتھ تھا. ایک دن بیٹا جب بہت زیادہ دیر سے آیا تو باپ نے کہا کہ بیٹا آج ہم آپ کے دوست سے ملنا چاہتے ہیں.
بیٹے نے فوراً کہا اباجی اس وقت؟
ابھی رات کے دوبجے ہیں کل چلتے ہیں.
نہیں ابھی چلتے ہیں.
آپ کے دوست کا تو پتہ چلے.
باپ نے ابھی پہ زور دیتے ہوئے کہا.
جب اس کے گھر پہنچے اور دروازہ کھٹکھٹایا تو کافی دیر تک کوئی جواب نہ آیا.
بالآخر بالکونی سے سر نکال کہ ایک بزرگ نے جو اس کے دوست کا باپ تھا آنے کی وجہ دریافت کی تو لڑکے نے کہا کہ اپنے دوست سے ملنے آیا ہے.
اس وقت، مگر وہ تو سو رہا ہے بزرگ نے جواب دیا.
چاچا آپ اس کو جگاؤ مجھے اس سے ضروری کام ہے،
مگر بہت دیر گزرنے کے بعد بھی یہی جواب آیا کہ صبح کو آجانا.
ابھی سونے دو،
اب تو عزت کا معاملہ تھا تو اس نے ایمرجنسی اور اہم کام کا حوالہ دیا مگر آنا تو درکنار دیکھنا اور جھانکنا بھی گوارا نہ کیا.
باپ نے بیٹے سے کہا کہ چلو اب میرے ایک دوست کے پاس چلتے ہیں.
جس کا نام خیر دین ہے.
دور سفر کرتے اذانوں سے ذرا پہلے وہ اس گاؤں پہنچے اور خیردین کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا،
مگر جواب ندارد، بالآخر اس نے زور سے اپنا نام بتایا کہ میں الله ڈنو، مگر پھر بھی دروازہ ساکت اور کوئی حرکت نہیں.
اب تو بیٹے کے چہرے پہ بھی فاتحانہ مسکراہٹ آگئی.
لیکن اسی لمحے لاٹھی کی ٹھک ٹھک سنائی دی، اور دروازے کی زنجیر اور کنڈی کھولنے کی آواز آئی،
ایک بوڑھا شخص برآمد ہوا جس نے لپٹ کر اپنے دوست کو گلے لگایا اور بولا کہ میرے دوست، بہت معذرت، مجھے دیر اس لیے ہوئی کہ جب تم نے 27 سال بعد میرا دروازہ رات گئے کھٹکھٹایا تو مجھے لگا کہ کسی مصیبت میں ہو،
اس لیے جمع پیسے نکالے کہ شاید پیسوں کی ضرورت ہے،
پھر بیٹےکو اٹھایا کہ شاید بندے کی ضرورت ہے،
پھر سوچا شاید فیصلے کےلیے پگ کی ضرورت ہو تو اسے بھی لایا ہوں.
اب سب کچھ سامنے ہے،
پہلے بتاؤ کہ کس چیز کی ضرورت ہے؟
یہ سن کر بیٹے کی آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ابا جی کتنا سمجھاتے تھے کہ بیٹا دوست وہ نہیں ہوتا جو رت جگوں میں ساتھ ہو بلکہ وہ ہوتا ہے جو ایک آواز پر حق دوستی نبھانے آجائے.
آج بھی کئی نوجوان ایسی دوستیوں پہ اپنے والدین کو ناراض کرتے ہیں، باپ کے سامنے اکڑجاتے ہیں.
ذرا دل تھام کر سوچیےکہ آپ کے حلقہ احباب اور دوستوں کا شمار ان میں سے کس قسم میں ہوتا ہے؟
اگر تحریر اچھی لگے تو اس کو دوستوں تک پہنچاؤ۔
https://t.me/islamwitheman/1278

🔷 دوستی کے آداب 🔷
یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ دوستی کی بقا اور دوام اسکی حدود اور رفاقت کے آداب ملحوظ رکھنے سے وابستہ ہے۔
دوست بنانا آسان ہے لیکن دوستی کے بندھن کی حفاظت خاصا مشکل کام ہے۔
حضرت امام علیؑ نے اپنے کلام میں دوستی کی پائیداری اور بقا کا…

🌷ولادت باسعادت🌷
۲٠ جمادی الثانی ولادت باسعادت ذکیہ، طاھرہ، صدیقہ، انسیہ، حوراء، عزرا، حضرت فاطمةالزھراء سلام اللہ علیھا کے موقع پر تمام پیروان ولایت و امامت کی خدمت میں تبریک و مبارک عرض کرتا ہوں۔
🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
____________________
👈دختر رسول فاطمةالزھراءؑ کے بارے میں پوسٹس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/432
⚫ شہادت بیبی زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/305
https://t.me/islamwitheman/304
🔶 بوقتِ دفن بیبی زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/306
🔶 دخترِ رسول (ص)
https://t.me/islamwitheman/312
🔶 وصیت حضرت فاطمةالزھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/313
🌹 بیبی زھراءؑ کے ہار کی برکتیں
https://t.me/islamwitheman/314
🌹 زیارت جناب سیدہ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/318
⚫ حضرت فاطمةالزھراءؑ کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/319
🌺 ولادت باسعادت حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/431
🌹 فضیلت سیدہ فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/436
🌹 حضرت فاطمہؑ کا نام گرامی
https://t.me/islamwitheman/437
🌟 اُمُّ اَبِیھا
https://t.me/islamwitheman/446
🌷 فضائل حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/449
🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
http://t.me/islamwitheman/1343
🌷 نور کی نور سے شادی
http://t.me/islamwitheman/1344
🌹 خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
http://t.me/islamwitheman/1345
💐 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
http://t.me/islamwitheman/1346
⚪ سیدہ زھراءؑ کی رخصتی مبارک
http://t.me/islamwitheman/1437
💝 حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
http://t.me/islamwitheman/1439

رسولِخداؐ نے فرمایا:
میں، علیؑ، فاطمہؑ، حسنؑ و حسینؑ اور ان کے نو فرزند خدا کی طرف سے لوگوں پر حجت ہیں. ہمارے دشمن خدا کے دشمن اور ہمارے دوست خدا کے دوست ہیں. (بشارةالمصطفیٰ،ص:24)

🔷 مختصر شجرہ طیبہ چہاردہ معصومینؑ 🔷
↩ حضرت رسولِخُداؐ
اسم۔۔۔ محمدؐ
لقب۔۔۔ مصطفٰیؐ
کنیت۔۔۔ ابوالقاسم
پدر بزرگوار۔۔۔ عبداللہ بن عبدالمطلب
والدہ ماجدہ۔۔۔ آمنہ بنت وہب
تاریخ ولادت۔۔۔ 17ربیع الاول، 570ء
جائے ولادت۔۔۔ مکہ معظمہ
حیات طیبہ۔۔۔ 63سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 28صفر 11ھ، 632ء۔
مدفن۔۔۔ مدینہ منورہ
↩ حضرت فاطمہ زھراءؑ
اسم۔۔۔ فاطمہؑ
لقب۔۔۔ زہراءؑ
کنیت۔۔۔ ام الآئمہ
والد بزرگوار۔۔۔ محمد مصطفٰیؐ
والدہ ماجدہ۔۔۔ خدیجةالکبرٰیؑ
تاریخ ولادت۔۔۔ 20جمادی الثاني، 614ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مکہ معظمہ
حیات طیبہ۔۔۔ 18سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 3جمادی الثانی 11ھ۔
مدفن۔۔۔ جنت القیع
↩ حضرت امام علیؑ
اسم۔۔۔ علیؑ
لقب۔۔۔ مرتضٰیؑ
کنیت۔۔۔ ابوالحسنؑ
والد گرامی۔۔۔ ابوطالب عمرانؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ فاطمہ بنت اسد
تاریخ ولادت۔۔۔ 13رجب، 30عام الفیل 599ء۔
جائے ولادت۔۔۔ خانہ کعبہ
حیات طیبہ۔۔۔ 63سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 21رمضان 40ھ، 661ء۔
جائے شہادت۔۔۔ مسجد کوفہ
مدفن۔۔۔ نجف اشرف(عراق)
↩ حضرت امام حسنؑ
اسم۔۔۔ حسنؑ
لقب۔۔۔ مجتبٰیؑ
کنیت۔۔۔ ابومحمدؑ
والد بزرگوار۔۔۔ امیرالمومنینؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ فاطمہ زہراءؑ
تاریخ ولادت۔۔۔ 15رمضان 3ھ، 625ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 47سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 28صفر 50ھ، 670ء۔
مدفن۔۔۔ جنت البقیع
↩ حضرت امام حسینؑ
اسم۔۔۔حسینؑ
لقب۔۔۔ سید الشہداءؑ
کنیت۔۔۔ ابوعبداللہ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ حضرت فاطمہ زہراءؑ
تاریخ ولادت۔۔۔ 3شعبان 4ھ، 626ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 57سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 10محرم61ھ، 680ء۔
مدفن۔۔۔ کربلائے معلٰی(عراق)
↩ حضرت امام علی زین العابدینؑ
اسم۔۔۔ علیؑ ابن الحسینؑ
لقب۔۔۔ زین العابدینؑ
کنیت۔۔۔ ابومحمدؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام حسینؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ بی بی شہر بانو
تاریخ ولادت۔۔۔ 15جمادی الأول 38ھ، 658ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔57سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 25محرم 95ھ، 714ء۔
مدفن۔۔۔ جنت البقیع
↩ حضرت امام محمد باقرؑ
اسم۔۔۔ محمدؑ بن علیؑ
لقب۔۔۔ باقرؑ
کنیت۔۔۔ ابوجعفرؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام زین العابدینؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ فاطمہ بنت حسنؑ
تاریخ ولادت۔۔۔ 1رجب57ھ، 677ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔57سال
تاریخ شہادت۔۔۔7ذوالحجہ 104ھ، 733ء۔
مدفن۔۔۔ جنت البقیع(مدینہ)
↩ حضرت امام جعفر صادقؑ
اسم۔۔۔ جعفرؑ بن محمدؑ
لقب۔۔۔ صادقؑ
کنیت۔۔۔ ابوعبداللہ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام محمد باقرؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ ام فروہ
تاریخ ولادت۔۔۔ 17ربیع الاول 83ھ، 702ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 65سال
تاریخ شھادت۔۔۔ 15شوال 148ھ، 765ء۔
مدفن۔۔۔ جنت البقیع
↩ حضرت امام موسٰی کاظمؑ
اسم۔۔۔ موسٰیؑ بن جعفرؑ
لقب۔۔۔ کاظمؑ
کنیت۔۔۔ ابو ابراہیمؑ
والدبزرگوار۔۔۔ حضرت امام جعفر صادقؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ حمیدہ خاتون
تاریخ ولادت۔۔۔ 7صفرالمظفر 128ھ، 745ء۔
جائے ولادت۔۔۔۔۔۔۔ابواء(مدینہ)
حیات طیبہ۔۔۔ 55سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 25رجب 183ھ، 799ء۔
مدفن۔۔۔ کاظمین(عراق)
↩ حضرت امام علی رضاؑ
اسم۔۔۔ علیؑ ابن موسٰیؑ
لقب۔۔۔ رضاؑ
کنیت۔۔۔ ابوالحسنؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام موسٰی کاظمؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ نجمہ خاتون
تاریخ ولادت۔۔۔ 11ذیقعدہ 53ھ، 766ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 50سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 17صفر 203ھ، 819ء۔
مدفن۔۔۔ مشہد مقدس
↩ حضرت امام محمد تقیؑ
اسم۔۔۔ محمدؑ
لقب۔۔۔ جوادؑ
کنیت۔۔۔ ابوجعفرؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام علی الرضاؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ خیزران خاتون
تاریخ ولادت۔۔۔ 10رجب 195ھ، 811ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 25سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 25ذیقعدہ 220ھ، 835ء۔
مدفن۔۔۔ کاظمین(عراق)
↩ حضرت امام علی نقیؑ
اسم۔۔۔ علیؑ بن محمدؑ
لقب۔۔۔ نقیؑ
کنیت۔۔۔ ابوالحسنؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام محمد تقیؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ سمانہ خاتون
تاریخ ولادت۔۔۔ 51رجب 214ھ، 829ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 40سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 3رجب 254ھ، 868ء۔
مدفن۔۔۔ سامرہ(عراق)
↩ حضرت امام حسن عسکریؑ
اسم۔۔۔ حسنؑ بن علیؑ
لقب۔۔۔ عسکریؑ
کنیت۔۔۔ ابومحمدؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام علی نقیؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ حدیثہ خاتون
تایخ ولادت۔۔۔ 10ربیع الثانی 232ھ، 846ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 28سال
تارخ شہادت۔۔۔ 8ربیع الاول 260ھ، 874ء۔
مدفن۔۔۔ سامرہ(عراق)
↩ حضرت امام مہدی آخر الزمانؑ
اسم۔۔۔ محمدؑ
لقب۔۔۔ مہدیؑ
کنیت۔۔۔ ابوالقاسمؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام حسن عسکریؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ نرجس خاتون
تارخ ولادت۔۔۔ 15شعبان 256ھ، 870ء۔
جائے ولادت۔۔۔ سامرہ
تاریخ شہادت۔۔۔ بحکم خدا زندہ ہیں۔
مدفن۔۔۔ جائے غیبت سرمن رائے۔۔
التماس دعا:
سید سجاد حسین ھمدانی
https://t.me/islamwitheman/1825
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
↩ حضرت رسولِخُداؐ
اسم۔۔۔ محمدؐ
لقب۔۔۔ مصطفٰیؐ
کنیت۔۔۔ ابوالقاسم
پدر بزرگوار۔۔۔ عبداللہ بن عبدالمطلب
والدہ ماجدہ۔۔۔ آمنہ بنت وہب
تاریخ ولادت۔۔۔ 17ربیع الاول، 570ء
جائے ولادت۔۔۔ مکہ معظمہ
حیات طیبہ۔۔۔ 63سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 28صفر 11ھ، 632ء۔
مدفن۔۔۔ مدینہ منورہ
↩ حضرت فاطمہ زھراءؑ
اسم۔۔۔ فاطمہؑ
لقب۔۔۔ زہراءؑ
کنیت۔۔۔ ام الآئمہ
والد بزرگوار۔۔۔ محمد مصطفٰیؐ
والدہ ماجدہ۔۔۔ خدیجةالکبرٰیؑ
تاریخ ولادت۔۔۔ 20جمادی الثاني، 614ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مکہ معظمہ
حیات طیبہ۔۔۔ 18سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 3جمادی الثانی 11ھ۔
مدفن۔۔۔ جنت القیع
↩ حضرت امام علیؑ
اسم۔۔۔ علیؑ
لقب۔۔۔ مرتضٰیؑ
کنیت۔۔۔ ابوالحسنؑ
والد گرامی۔۔۔ ابوطالب عمرانؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ فاطمہ بنت اسد
تاریخ ولادت۔۔۔ 13رجب، 30عام الفیل 599ء۔
جائے ولادت۔۔۔ خانہ کعبہ
حیات طیبہ۔۔۔ 63سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 21رمضان 40ھ، 661ء۔
جائے شہادت۔۔۔ مسجد کوفہ
مدفن۔۔۔ نجف اشرف(عراق)
↩ حضرت امام حسنؑ
اسم۔۔۔ حسنؑ
لقب۔۔۔ مجتبٰیؑ
کنیت۔۔۔ ابومحمدؑ
والد بزرگوار۔۔۔ امیرالمومنینؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ فاطمہ زہراءؑ
تاریخ ولادت۔۔۔ 15رمضان 3ھ، 625ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 47سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 28صفر 50ھ، 670ء۔
مدفن۔۔۔ جنت البقیع
↩ حضرت امام حسینؑ
اسم۔۔۔حسینؑ
لقب۔۔۔ سید الشہداءؑ
کنیت۔۔۔ ابوعبداللہ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ حضرت فاطمہ زہراءؑ
تاریخ ولادت۔۔۔ 3شعبان 4ھ، 626ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 57سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 10محرم61ھ، 680ء۔
مدفن۔۔۔ کربلائے معلٰی(عراق)
↩ حضرت امام علی زین العابدینؑ
اسم۔۔۔ علیؑ ابن الحسینؑ
لقب۔۔۔ زین العابدینؑ
کنیت۔۔۔ ابومحمدؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام حسینؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ بی بی شہر بانو
تاریخ ولادت۔۔۔ 15جمادی الأول 38ھ، 658ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔57سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 25محرم 95ھ، 714ء۔
مدفن۔۔۔ جنت البقیع
↩ حضرت امام محمد باقرؑ
اسم۔۔۔ محمدؑ بن علیؑ
لقب۔۔۔ باقرؑ
کنیت۔۔۔ ابوجعفرؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام زین العابدینؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ فاطمہ بنت حسنؑ
تاریخ ولادت۔۔۔ 1رجب57ھ، 677ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔57سال
تاریخ شہادت۔۔۔7ذوالحجہ 104ھ، 733ء۔
مدفن۔۔۔ جنت البقیع(مدینہ)
↩ حضرت امام جعفر صادقؑ
اسم۔۔۔ جعفرؑ بن محمدؑ
لقب۔۔۔ صادقؑ
کنیت۔۔۔ ابوعبداللہ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام محمد باقرؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ ام فروہ
تاریخ ولادت۔۔۔ 17ربیع الاول 83ھ، 702ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 65سال
تاریخ شھادت۔۔۔ 15شوال 148ھ، 765ء۔
مدفن۔۔۔ جنت البقیع
↩ حضرت امام موسٰی کاظمؑ
اسم۔۔۔ موسٰیؑ بن جعفرؑ
لقب۔۔۔ کاظمؑ
کنیت۔۔۔ ابو ابراہیمؑ
والدبزرگوار۔۔۔ حضرت امام جعفر صادقؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ حمیدہ خاتون
تاریخ ولادت۔۔۔ 7صفرالمظفر 128ھ، 745ء۔
جائے ولادت۔۔۔۔۔۔۔ابواء(مدینہ)
حیات طیبہ۔۔۔ 55سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 25رجب 183ھ، 799ء۔
مدفن۔۔۔ کاظمین(عراق)
↩ حضرت امام علی رضاؑ
اسم۔۔۔ علیؑ ابن موسٰیؑ
لقب۔۔۔ رضاؑ
کنیت۔۔۔ ابوالحسنؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام موسٰی کاظمؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ نجمہ خاتون
تاریخ ولادت۔۔۔ 11ذیقعدہ 53ھ، 766ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 50سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 17صفر 203ھ، 819ء۔
مدفن۔۔۔ مشہد مقدس
↩ حضرت امام محمد تقیؑ
اسم۔۔۔ محمدؑ
لقب۔۔۔ جوادؑ
کنیت۔۔۔ ابوجعفرؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام علی الرضاؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ خیزران خاتون
تاریخ ولادت۔۔۔ 10رجب 195ھ، 811ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 25سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 25ذیقعدہ 220ھ، 835ء۔
مدفن۔۔۔ کاظمین(عراق)
↩ حضرت امام علی نقیؑ
اسم۔۔۔ علیؑ بن محمدؑ
لقب۔۔۔ نقیؑ
کنیت۔۔۔ ابوالحسنؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام محمد تقیؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ سمانہ خاتون
تاریخ ولادت۔۔۔ 51رجب 214ھ، 829ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 40سال
تاریخ شہادت۔۔۔ 3رجب 254ھ، 868ء۔
مدفن۔۔۔ سامرہ(عراق)
↩ حضرت امام حسن عسکریؑ
اسم۔۔۔ حسنؑ بن علیؑ
لقب۔۔۔ عسکریؑ
کنیت۔۔۔ ابومحمدؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام علی نقیؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ حدیثہ خاتون
تایخ ولادت۔۔۔ 10ربیع الثانی 232ھ، 846ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 28سال
تارخ شہادت۔۔۔ 8ربیع الاول 260ھ، 874ء۔
مدفن۔۔۔ سامرہ(عراق)
↩ حضرت امام مہدی آخر الزمانؑ
اسم۔۔۔ محمدؑ
لقب۔۔۔ مہدیؑ
کنیت۔۔۔ ابوالقاسمؑ
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام حسن عسکریؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ نرجس خاتون
تارخ ولادت۔۔۔ 15شعبان 256ھ، 870ء۔
جائے ولادت۔۔۔ سامرہ
تاریخ شہادت۔۔۔ بحکم خدا زندہ ہیں۔
مدفن۔۔۔ جائے غیبت سرمن رائے۔۔
التماس دعا:
سید سجاد حسین ھمدانی
https://t.me/islamwitheman/1825
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
🌹 خوشخبری 🌹
السلام عليكم ممبران!
کافی عرصے سے یہ چینل (اسلام ود ایمان) بند تھا کیونکہ پاکستان میں ٹیلی گرام کو بلاک کر دیا گیا ہے اور نہ جانے کب تک بلاک رہے۔ لیکن آج سے اس چینل میں باقاعدہ سے میسج بھیجے جائیں گے۔
جن کا ٹیلی گرام نہیں چل رہا وہ اس ایپ کو جس کا لنک نیچے دیا گیا ہے انسٹال کر لیں اور کونیکٹ کر کے ٹیلیگرام استعمال کریں۔
اس میسج کو دوسرے گروپس اور وٹس اپ گروپس میں بھی شیئر کر دیں تاکہ جن کا ٹیلی گرام نہیں چل رہا وہ اس ایپ کو انسٹال کر کے ٹیلیگرام یوز کر سکیں۔
ایپ کا لنک۔۔۔۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=us.gospeed.speedvpn
آج سے اسلام ود ایمان چینل میں باقاعدہ سے پوسٹس بھیجی جائیں گی۔ تاکہ آپ مستفید ہو سکیں۔ خود بھی مستفید ہوں اور دوسروں کو بھی یہ چینل جوائن کرنے کی دعوت دیں۔ شکریہ۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
دعا گو!

Google Play
SpeedVPN Secure VPN Proxy - Apps on Google Play
SpeedVPN, Secure VPN proxy. One click to connect, multi locations to select
👁 نظر بد سے تحفظ 👁
■ عن معمر بن خلاد قال: كنت مع الرضا عليهالسلام بخراسان على نفقاته فأمرني أن أتخذ له غالية، فلما اتخذتها فاعجب بها فنظر إليها فقال لي: يامعمر إن العين حق، فاكتب في رقعة: الحمد و (قل هو الله أحد) والمعوذتين وآية الكرسي واجعلها في غلاف القارورة۔
ترجمہ:
معمر بن خلاف کہتے ہیں میں امام علی الرضاؑ کیساتھ خراسان میں آپؑ کے نفقات (سامان خورد و نوش) پر (تعینات) تھا۔ پس آپؑ نے مجھے حکم دیا کہ ان کیلئے ضروری سامان نکالوں۔ جیسے ہی میں نے (وہ اشیا) نکالیں تو ان (اشیا) کو پسند کیا اور انکی طرف نظر کی۔ تو (امامؑ نے) فرمایا: اے معمر نظر (بد) سچ ہے۔ پس ایک ٹکڑے پر "الحمد اور قل ھو الله احد اور معوذتین (سورةالفلق اور سورةالناس) اور آیةالکرسی لکھو اور اسے شیشی میں ڈھانپ دو۔
■ روي عن أبي عبدالله عليهالسلام أنه قال: العين حق وليس تأمنها منك على نفسك ولا منك على غيرك، فإذا خفت شيئا من ذلك فقل: ماشاءالله لاقوة إلا بالله العلي العظيم ثلاثا۔
ترجمہ:
امام جعفر الصادقؑ سے روایت ہے کہ آپؑ نے فرمایا: نظر (بد) سچ ہے اور یہ مت سمجھو کہ تم اس سے محفوظ ہو اور نہ دوسرے تم سے (تمھاری نظر سے محفوظ ہیں) پس جب اس سے کوئی خوف محسوس کرو تو تین دفعہ کہو "ماشاءالله لاقوة إلا بالله العلي العظيم"
■ وقال عليهالسلام: إذا تهيأ أحدكم تهيئة تعجبه فليقرأ حين يخرج من منزله: المعوذتين، فإنه لا يضره شيء بإذن الله تعالٰى۔
ترجمہ:
اور امامؑ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ایک تیار ہوکر نکلے، تیاری اچھی لگے تو اپنی منزل سے نکلتے ہوئے المعوذتین (سورةالفلق اور سورةالناس) پڑھے۔ اس (عمل کیوجہ سے) اللہ کے حکم سے اسے کوئی شئی نقصان نہیں پہنچائے گی۔
📚 مكارم الاخلاق (طبرسی)، صفحه:386
■ موسٰى بن عبدالله بن موسٰى قال: حدثنا محمد بن علي بن جعفر، عن أبي الحسن الرضا عليه السلام قال: من أخذ من الحمام خزفة فحك بها جسده فأصابه البرص فلا يلومن إلا نفسه ومن اغتسل من الماء الذي قد اغتسل فيه فأصابه الجذام فلا يلومن إلا نفسه.
قال محمد بن علي: فقلت لأبي الحسن عليه السلام: إن أهل المدينة يقولون: إن فيه شفاء من العين فقال: كذبوا يغتسل فيه الجنب من الحرام والزاني والناصب الذي هو شرهما وكل خلق من خلق الله ثم يكون فيه شفاء من العين إنما شفاء العين قراءة الحمد والمعوذتين وآية الكرسي والبخور بالقسط والمر واللبان۔
ترجمہ:
موسیٰ بن عبداللہ بن موسیٰ نے روایت کی ہے کہ ہمیں محمد بن علی بن جعفرؑ نے بیان فرمایا کہ ابوالحسن رضاؑ نے فرمایا جو شخص حمام کا ٹھیکرا اٹھا کر اپنے بدن پر ملے اور اسے برص کی بیماری ہو جائے تو اپنے آپ کے سوا کسی کو ملامت نہ کرے اور جو حمام کے استعمال شدہ پانی سے نہائے اور اسے جذام ہو جائے تو بھی خود کو ملامت کرے۔ محمد بن علی بن جعفرؑ نے فرمایا کہ میں نے ابوالحسنؑ سے عرض کی مدینہ والے کہتے ہیں اس پانی میں بدنظری سے شفا ہوتی ہے تو آپؑ نے فرمایا وہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اس پانی میں حرام سے مجنب ہونے والے اور زانی اور ناصبی نہاتے ہیں کہ جو ان سب سے زیادہ برے ہوتے ہیں، اللہ عزوجل نے بدنظری کی شفا اپنی مخلوق میں رکھی ہے۔ بدنظری کی شفا الحمد اور معوذتین (سورةالفلق اور سورةالناس) اور آیةالکرسی (سورةالبقرہ آیت 255) کی تلاوت اور عود ہندی، اندرائن اور لبان کے جلانے میں ہے۔
📚 الكافي، جلد6، صفحه:503
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔
👁 نظربد اور اس کا علاج
http://t.me/islamwitheman/220
👁 دفع نظربد
http://t.me/islamwitheman/221
👁 نظربد سے تحفظ
https://t.me/islamwitheman/1839

👁 نظر بد اور اسکا علاج 👁
ہمارے ہاں پائے جانے والے عقائد میں سے متعدد عقائد افراط وتفریط کا شکار، اور بہت سی غلط فہمیوں کی نذر ہوچکے ہیں۔ انہی میں سے ایک عقیدہ "نظر بد کا لگنا" بھی ہے۔
نظر بد ایک ایسا موضوع ہے، جس کے بارے میں ہمارے معاشرے میں دو متضاد آراء…

ISLAM WITH EMAN pinned «🌹 خوشخبری 🌹 السلام عليكم ممبران! کافی عرصے سے یہ چینل (اسلام ود ایمان) بند تھا کیونکہ پاکستان میں ٹیلی گرام کو بلاک کر دیا گیا ہے اور نہ جانے کب تک بلاک رہے۔ لیکن آج سے اس چینل میں باقاعدہ سے میسج بھیجے جائیں گے۔ جن کا ٹیلی گرام نہیں چل رہا وہ اس ایپ کو…»
🕋 مولود کعبہ امام علیؑ🕋
امام علی ابن ابیطالب (علیہ السلام) بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف، ۱۳ رجب، ۳۰ عام الفیل یعنی ہجرت نبوی سے ۲۳ سال پہلے کعبہ میں پیدا ہوئے۔
امام علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر ہم بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت میں اور بالعموم تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
التماس دعا:
سید سجاد حسین ھمدانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 حضرت امام علی علیہ السلام کے بارے پوسٹس۔۔۔۔ پوسٹ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
🌹 امام علیؑ، نبئ اکرمؐ کے قائم مقام
https://t.me/islamwitheman/509
🌷 رسولِ اکرمؐ کا حقیقی جانشین
https://t.me/islamwitheman/510
💝 ولادت باسعادت حضرت امام علیؑ
https://t.me/islamwitheman/578
💝 فضائل مولودِ کعبہ حضرت امام علیؑ
https://t.me/islamwitheman/581
💝 بمناسبت یومِ ولادت حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/582
💝 شانِ علیؑ میں چہل حدیث
https://t.me/islamwitheman/583
🔷 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت
https://t.me/islamwitheman/585
💝 حضرت علیؑ کا مقام و مرتبہ
https://t.me/islamwitheman/586
🌺 یعسوب الدین کے معانی
https://t.me/islamwitheman/597
🍀 میری امت کا بہترین فرد
https://t.me/islamwitheman/598
🔷 سات سوال، حضرت علیؑ کے جواب
https://t.me/islamwitheman/599
🌺 شامی کے سوال، حضرت علیؑ کے جواب
https://t.me/islamwitheman/609
https://plus.google.com/110654388522189166604/posts/7NHgdnnKNNT
🔷 وصیت مولا علیؑ موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/610
🔵 حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/618
https://t.me/islamwitheman/619
❄ ایک آدمی کا دعوٰی اور تشریح
https://t.me/islamwitheman/861
🔵 ضربت حضرت امام علی علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/1019
🔵 حضرت علیؑ کی وصیت
http://t.me/islamwitheman/1020
🌹 ضربت مولا علی علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/1024
⚫ ابنِ ملجم کا انجام
http://t.me/islamwitheman/1029
http://t.me/islamwitheman/1036
🔵 حضرت امام علیؑ، کتب اہلسنت
http://t.me/islamwitheman/1053
🍀 حضرت علیؑ کی نصیحت آموز باتیں
http://t.me/islamwitheman/1107
🔷 آیتِ ولایت
http://t.me/islamwitheman/1467
⚫ شھادت حضرت علی علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/1032

🌹امام علیؑ، نبی اکرمؐ کےقائم مقام🌹
"عن سعد بن ابي وقاص قال خلف رسول اﷲ علي بن ابي طالب في غزوه تبوک فقال يا رسول اﷲ تخلفني في النساء والصبيان فقال اما ترضي ان تکون مني بمنزلة هارون من موسي غير انه لا نبي بعدي"
ترجمہ:
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ سے مروی ہے کہ رسول…

❎ جھوٹ ❎
جھوٹ کسی شخص یا گروہ کا کسی دوسرے شخص یا گروہ کے متعلق عمداً کسی بات کو حقیقت کے خلاف بیان کرنا ہے۔
جھوٹ مختلف وجوہات کی بنا پر کوئی فائدہ پانے یا نقصان سے بچنے کے لئے بولا جاتا ہے۔ معاشرے میں اس کو عام طور پر ایک برا فعل مانا جاتا ہے اور اس سے بچنے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔
اسلام میں جھوٹ کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور مرنے کیبعد سزا سے خوف دلایا جاتا ہے۔
لوگوں کے جھوٹ بولنے کی کچھ وجوہات ہیں مثلا جھوٹ بعض اوقات لوگ اپنے کسی غلط کام کو چھپانے کیلئے بولتے ہیں کیونکہ انکو ڈر ہوتا ہے کہ اگر ان کا غلط کام ظاہر ہوگیا اور غلط کام کی سچائی سامنے آگئی تو اِس صورت میں لوگوں میں انکی عزت نہیں رہیگی۔ بعض اوقات لوگ اپنی شان و شوکت قائم رکھنے کیلئے بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں اور وہ جھوٹ بولتے ہیں اِس قسم کے جھوٹ کی لوگوں کو عادت پڑ جاتی ہے اور بے اختیار اِس قسم کا جھوٹ بولا جاتا ہے ایسے لوگ اپنی عادت سے مجبور ہوکر جھوٹ بولتے ہیں۔
جھوٹ اور بھی کئی وجوہات کی بنا پر کہا جاتا ہے جتنا سوچتے جائیں اتنا ہی جھوٹ ملتا جائیگا، جھوٹ جس مقصد کیلئے بھی ہو سوائے کچھ موقعوں کے، روایتوں میں اسکی مذمت کی گئی ہے۔
■ جھوٹے پر فرشتوں کی لعنت
رسولِخداؐ فرماتے ہیں: "اِنَّ الْمُوٴْمِنَ اِذَاکَذِبَ بِغَیْرِ عُذْرٍ لَعَنَہ سَبْعُوْنَ اَلْفَ مَلَکٍ وَخَرَجَ مِنْ قِلْبِہ نَتِنُ حتّٰی یَبْلُغَ الْعَرْش وَکَتَبَ اللّٰہُ عَلَیْہِ بِتْلِکَ الْکِذْبَةِسَبْعِیْنَ زِنْیَةً اَھْوَنُھَا کَمَنْ زَنیٰ"
ترجمہ:
مومن جب بغیر کسی عذر کے جھوٹ بولتا ہے تو اس پر ستّر ہزار فرشتے لعنت بھیجتے ہیں اور اس کے دِل سے ایسی سخت بدبو اٹھتی ہے جو عرش تک پہنچتی ہے اور اس ایک جھوٹ کے سبب خدا اس کے لئے ستّر مرتبہ زنا کرنے کے برابر کا گناہ لکھ دیتا ہے اور وہ بھی ایسے زنا جن میں سے معمولی ترین زنا، ماں کے ساتھ (نعوذ بالله) ہو۔(1)
■ جھوٹ شراب سے بدتر
امام محمد باقرؑ کا ارشاد ہے: "اِنَّ اللّٰہَ جَعَلَ لِشَرِّ اَقْفَالاً وَجَعَلَ مَفَاتِیْحِ تِلک َالاَقْفَال الشَرَابُ، وَالْکِذْبُ شَرُّ مِّنَ الشَّرابِ"
ترجمہ:
بیشک خدا نے تمام برائیوں کے کچھ نہ کچھ تالے بنائے ہیں اور ان تالوں کی چابی شراب ہے اور جھوٹ شراب سے بدتر ہے۔ (2)
■ سب سے بڑا گنہگار
رسولِخداؐ فرماتے ہیں: "مِنْ اَعْظَمِ الْخَطَیَا اَللَّسَّانُ الْکذُوْبُ"
ترجمہ:
سب سے بڑا گنہگار جھوٹا شخص ہے۔(3)
■جھوٹ ہلاکت کا سبب
رسولِخداؐ فرماتے ہیں: "اِجْتَنِبُوا لْکِذْبُ وَاِنْ رَأَیْتُمْ فِیْہِ النَّجَاةَ فَاِنَّ فِیْہِ الْھَلَکَةَ"
ترجمہ:
جھوٹ سے پرہیز کرو، اگرچہ تمھیں اس میں نجات نظر آرہی ہو، درحقیقت اس میں ہلاکت ہوتی ہے۔(4)
■جھوٹے شخص سے دوستی
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں: "یَنبَغیْ لِلرَّجُلِ الْمُسْلِمِ اَنْ یَّجْتَنِبَ مُوٴَاخَاةَ الْکَذَّابِ اِنَّہ یُکَدَّبُ حَتَّی یَجِیْ َ بِا لصِّدْقِ فَلَا یُصَدَّقُ"
ترجمہ:
ہر مسلمان آدمی کو چاہیے کہ وہ بہت جھوٹے آدمی کے ساتھ دوستی اور برادری کا رشتہ نہ باندھے اسلئے کہ جھوٹے سے دوستی کرنے والے شخص کو بھی جھوٹا سمجھا جائیگا اگرچہ وہ سچ بات بھی کہیگا تو سچ نہیں مانا جائے گا۔(5)
■ جھوٹے شخص سے بچو
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں: "لَا یَحَجِدُ عَبْدُ طَعْمَ الْاِیْمَانِ حَتَّی یَتْرُکَ الْکِذْبُ جِدَّہ وَھَزْلَہ"
ترجمہ:
کوئی بندہ اس وقت تک ایمان کا ذائقہ چکھ نہیں سکتا جب تک وہ جھوٹ سے پرہیز نہ کرے، خواہ وہ سنجیدگی سے ہو یا مذاق میں ہو۔(6)
■ نتیجہ:
رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت ابوذرؓ سے وصیت کرتے ہوئے فرمایا: "اے ابوذر جو شخص کسی جگہ لوگوں کو ہنسانے کے لئے ایک جھوٹی بات کہے گا تو وہی جھوٹی بات اس کو جہنّم کی طرف لے جائے گی، اے ابوذر! وائے ہو اس پر جو بات کرتا ہو تو جھوٹ بولتا ہو تاکہ لوگوں کو ہنسا سکے وائے ہو اس پر وائے ہو اس پر! اے ابوذر! جو خاموش رہا نجات پا گیا۔ پس جھوٹ بولنے کی بنسبت خاموشی تمھارا فریضہ ہے اور تمھارے منہ سے کبھی بھی ایک چھوٹا سا جھوٹ بھی نہیں نکلنا چاہیئے۔
حضرت ابوذرؓ کہتے ہیں: یا رسول الله! جان بوجھ کر جھوٹ بولنے والے شخص کی توبہ کس طرح ہوگی؟
حضرت نے فرمایا: استغفار اور پانچوں وقت باقاعدہ نماز کے ذریعہ اس کی توبہ قبول ہوجائیگی۔(7)
📚حوالہ جات:
1) حسین بن محمد تقی نوری، مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل، مؤسسہ آل البیت(علیہم السلام)، قم، ج9، ص86، 1408۔
2) محمد باقرمجلسى، بحار الأنوار، دار إحياء التراث العربي، بيروت، دوسری چاپ، ج69، ص237، 1403ق۔
3) گذشتہ حوالہ، ج74، ص133۔
4) مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل، ج2، ص121۔
5) محمد ابن یعقوب کلینی، الکافی، دارالکتاب الاسلامیہ، تھران، ج2، ص341، 1407۔
6) گذشتہ حوالہ، ج2 ،ص58۔
7) بحار الانوار، ج74، ص89۔

🔷بچوں کے جھوٹ بولنے کے اسباب🔷
والدین کیلئے وہ بڑا اذیت ناک اور دکھ بھرا وقت ہوتا ہے جب والدین اپنے بچوں کی اچھی تربیت کیلئے اپنی تمام تر اچھی صلاحیتیں اور وسائل کا استعمال کرنے کیبعد اور اپنے طور پر ان کی اچھی تربیت کرنے کیبعد یہ دیکھتے ہیں کہ ان کے بچے یا بچوں میں سے کوئی جُھوٹ بولتا ہے، اکثر والدین یہ نہیں جانتے کہ ان کی اس اذیت اور دُکھ کے اسباب کیا ہیں۔
کسی بھی کام سے روکنے کیلئے اُس کام کے ہونے کے اسباب جاننا بہت ضروری ہے، اور اُن اسباب کو ختم کرنا ہی ایک ایسا واحد ذریعہ ہے جو اس کام کو مکمل طور پر ختم کرنے والا ہوتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مضمون میں بچوں کے جھوٹ بولنے کے اسباب اور ان کے بعض و علاج کو بیان کیا جارہا ہے۔
■ بچوں کو ہر بات پر ڈانٹنا یا مارنا
عمومی طور پر اگر گھر میں کوئی ایسا شخص ہو جو بات بات پر ڈانٹتا ہو یا بچے سے ہر بات کے بارے میں پوچھتا ہے اور بعض اوقات مار پیٹ سے بھی گریز نہیں کرتا، ایسے حالات میں پلنے والے بچے اپنے آپ کو ایسی بے جا اور ہر وقت کی ممانعت، ڈانٹ ڈپٹ اور مار وغیرہ سے بچنے کے لئے جُھوٹ کا سہارا لینا شروع کرتے ہیں یعنی وہ اپنے آپ کو محفوظ رکھنےکے لئے جُھوٹ کا سہارا لینے لگتے ہیں اور یوں آہستہ آہستہ ان کوجُھوٹ بولنے کی عادت ہو جاتی ہے، تمام معصومین علیہم السلام سے اس کے بارے میں بہت زیادہ حدیثیں وارد ہوئی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ جس میں امام علی علیہ السلام فرمارہے ہیں: "لَا أَدَبَ مَعَ غَضَب"(1) غضب کے ساتھ ادب نہیں ہوتا۔
■ دوسروں کو جھوٹ بولتے دیکھنا
جب بچہ اپنے ارد گرد اپنے بڑوں اور بالخصوص اپنے والدین کو مختلف کاموں کے بارے میں جُھوٹ بولتے دیکھتا ہے کہ اس کے والد یا والدہ اپنی شخصیات کے بارے میں، اپنے مال و جائداد کے بارے میں اور دیگر کئی معاملات میں جُھوٹ بولتے رہتے ہیں، بچہ والدین کی ایسی حرکات دیکھ کر ان حرکات کو اچھا اور فائدہ مند سمجھنے لگتا ہے اور ان کا شکار ہو جاتا ہے۔
■ والدین کا جُھوٹ بلوانا
کبھی والدین یا دونوں میں سے کوئی ایک یا کوئی اور بڑا اپنے آپ کو کسی ممکنہ پریشانی یا ناپسندیدہ کام سے بچانے کے لئے اپنے پاس موجود بچوں کو جُھوٹ بولنے کے لئے کہتا ہے، مثلاً کسی مہمان کی آمد کے وقت جسے یہ ملنا نہ چاہتا ہوں بچے سے کہلوانا کہ فُلاں گھر پر نہیں۔
■ ضد
بچے جب اپنے والدین یا بڑوں میں مذکورہ بالا عادات دیکھتے ہیں اور وہی بڑے انہیں جُھوٹ سے منع کرتے ہیں اور سچ بولنے کی تلقین کرتے ہیں تو عام انسانی نفسیاتی غلطیوں مثلاً میں کیوں نہ کروں؟ کیا میرا حق نہیں؟ وغیرہ کا شکار ہو کر محض ضد میں آ کر جُھوٹ بولتے ہیں۔
■ غصہ
کسی بچے کو کبھی کبھار جُھوٹ بولنے کے سبب بڑوں کی طرف سے جُھوٹا ہی کہے جاتے رہنے کی وجہ سے وہ بچہ غصہ میں آکر انتقامی طور پر واقعتا جُھوٹ بولنے لگتا ہے۔
یا کبھی والدین بچے کو اس کی کسی پسندیدہ جگہ لے جانے کے نام پر کسی ناپسندیدہ جگہ لے جاتے ہیں، مثلاً پارک وغیرہ لے جانے کے نام پر ڈاکٹر کے پاس لے جائیں.
یا کبھی بچے سے کسی خاص کام کرنے کی صورت میں کوئی انعام دینے کا وعدہ کرنا اور وہ انعام نہ دیا جانا، وغیرہ۔
پس اپنے بڑوں کو ایسے کام کرتے دیکھ کر بچہ فطری طور پر ان کی تقلید کرتے ہوئے جُھوٹ بولنے لگتا ہے اور رفتہ رفتہ اس کا عادی ہو جاتا ہے۔
■ نتیجہ:
ان مذکورہ بالا سب باتوں سے پہلے اور بعد میں یہ کہ بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے بچوں کو بالکل آغاز سے ہی صحیح اسلامی عقیدہ سکھاتے رہنا چاہیے، اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات اور صفات کی پہچان کرواتے رہنا چاہیے، سچ بولنے پر اللہ کے انعامات اور جُھوٹ بولنے پر اللہ کے عذاب کی خبر سناتے رہنا چاہیے اور یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ ابھی تو چھوٹے ہیں یہ ان باتوں کو کیا سمجھیں گے۔
📚حوالہ:
۱) غرر الحكم و درر الكلم، عبدالواحد ابن محمد تمیمی آمدی، ص۷۷۰، دارالکتاب الاسلامی، قم، دوسری چاپ، ۱۴۱۰ق۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔
🙈 جھوٹ سے مکمل اجتناب
https://t.me/islamwitheman/515
https://t.me/islamwitheman/516
💎 سچ کا انعام
http://t.me/islamwitheman/1277
❎ جھوٹ
http://t.me/islamwitheman/1846
🔷 بچوں کے جھوٹ بولنے کے اسباب
https://t.me/islamwitheman/1847

💎 سچ کا انعام 💎
بہت پرانے زمانے میں ایک بادشاہ تھا، اس کا کوئی بیٹا نہ تھا۔ جب وہ بوڑھا ہو گیا تو اسے فکر ہوئی کہ اس کے مرنے کے بعد تخت و تاج کا وارث کون ہو گا؟
لہذا ایک دن اس نے اپنے ملک میں اعلان کرایا کہ وہ ایک بچے کو گود لینا چاہتا ہے جو بعد میں اس کے…

🔷 مؤذن 🔷
رات کا آخری پہر تھا اور سردی تھی کہ ہڈیوں کے اندر تک گھسی جارہی تھی، اوپر سے بارش بھی اتنی تیز تھی جیسے آج اگلی پچھلی کسر نکال کر رہے گی۔ میں اپنی کار میں دوسرے شہر کے ایک کاروباری دورے سے واپس آرہا تھا اور کار کا ہیٹر چلنے کے باوجود میں سردی محسوس کررہا تھا۔ دل میں ایک ہی خواہش تھی کہ بس جلد از جلد گھر پہنچ کر بستر میں گھس کر سو جاؤں۔ مجھے اس وقت کمبل اور بستر ہی سب سے بڑی نعمت لگ رہے تھے۔
سڑکیں بالکل سنسان تھیں، حتیٰ کہ کوئی جانور بھی نظر نہیں آرہا تھا۔ لوگ اس سرد موسم میں اپنے گرم بستروں میں دبکے ہوئے تھے۔ جیسے ہی میں نے کار اپنی گلی میں موڑی تو مجھے کار کی روشنی میں بھیگتی بارش میں ایک سایہ نظر آیا۔ جس نے بارش سے بچنے کے لیے سر پر پلاسٹک کے تھیلے جیسا کچھ اوڑھا ہوا تھا اور وہ گلی میں کھڑے پانی سے بچتا بچاتا آہستہ آہستہ چل رہا تھا۔ مجھے شدید حیرانی ہوئی کہ اس موسم میں بھی کوئی شخص اس وقت باہر نکل سکتا ہے اور مجھے اس پر ترس آیا کہ پتہ نہیں کس مجبوری نے اسے اس پہر اس طوفانی بارش میں باہر نکلنے پر مجبور کیا۔
میں نے گاڑی اس کے قریب جا کر روکی اور شیشہ نیچے کرکے اس سے پوچھا؛
"بھائی صاحب! آپ کہاں جا رہے ہیں، آئیے میں آپ کو چھوڑ دیتا ہوں؟"
انہوں نے میری طرف دیکھ کر کہا:
"شکریہ بھائی! بس میں یہاں قریب ہی تو جارہا ہوں اس لیے پیدل ہی چلا جاؤں گا۔"
میں نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا:
"اس وقت آپ کہاں جا رہے ہیں؟"
انہوں نے بڑی متانت سے جواب دیا:
"مسجد ...! "
میں نے حیرانی سے پوچھا:
"اس وقت مسجد میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟"
انہوں نے کہا:
"میں اس مسجد کا مؤذن ہوں اور فجر کی اذان دینے کے لیے مسجد میں جارہا ہوں۔"
یہ کہہ کر وہ اپنے رستے پر چل پڑے اور مجھے ایک نئی سوچ میں گم کر گئے۔ کیا آج تک ہم نے کبھی سوچا ہے کہ سخت سردی کی رات میں طوفان ہو یا بارش، کون ہے جو اپنے وقت پر اللہ کے بلاوے کی صدا بلند کرتا ہے۔؟
کون ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ "نماز نیند سے بہتر ہے۔"
کون ہے جو یہ اعلان کرتا ہے کہ "آؤ نماز کی طرف ... آؤ کامیابی کی طرف۔"
اور اسے اس کامیابی کا کتنا یقین ہے کہ اسے اس فرض کے ادا کرنے سے نہ تو سردی روک سکتی ہے اور نہ بارش..!
میرے نہایت ہی قابل قدر قارئین کرام جب ساری دنیا اپنے گرم بستروں میں نیند کے مزے لے رہی ہوتی ہے، تو وہ اپنے فرض کو ادا کرنے کے لیے اٹھ جاتا ہے۔
تب مجھے علم ہوا کہ یقینا ایسے ہی لوگ ہیں جن کی وجہ سے اللہ ہم پر مہربان ہے۔ میرا دل چاہا کہ نیچے اتر کر اسے سلام کروں لیکن وہ جا چکا تھا، اور تھوڑی دیر بعد جیسے ہی فضا اللہ اکبر کی صدا سے گونجی، میرے قدم بھی مسجد کی جانب اٹھ گئے اور آج مجھے سردی میں مسجد کی طرف چلنا گرم بستر اور نیند سے بھی اچھا لگ رہا تھا..!
رہ گئی رسمِ اذاں، روحِ بلالی نہ رہی
فلسفہ رہ گیا، تلقینِ غزالی نہ رہی
اللہ تعالٰی مجھ گناہگار و سیاہ کار سمیت ہم تمام مسلمانان عالم کو سردی و گرمی، آندھی و طوفان، بارش و برفباری و دھند، الغرض ہر قسم کے سخت و آساں موسم و حالات میں صف اول میں تکبیر اولى کے ساتھ باجماعت پنجگانہ نماز ادا کرنے کی تاحیات سعادت نصیب فرماتے ہوئے عین صراط مستقیم پر چلنے کی کامل توفیق عطا فرمائے،
آمین ثم آمین یارب العالمین۔
میرے نہایت ہی محترم و مکرم قارئین کرام چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہوگا، لیکن ہو سکتا ہے کہ، اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز و باعث مغفرت ثابت ہو۔
http://t.me/islamwitheman/1805

🌹 شیطان کو شکست 🌹
عبادت گزار عورت کا شیطان کو نماز پڑھتے وقت شکست دینا۔۔۔
ﺟﻨﺎﺏ ﻋﯿﺴٰﯽؑ ﺑﻦ ﻣﺮﯾﻢؑ ﮐﮯ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﻭ ﺻﺎﻟﺢ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮔﺰﺍﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯽ، ﺟﺐ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﺗﻤﺎﻡ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﻐﻮﻝ ﮨﻮ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺭﻭﭨﯽ ﺑﻨﺎ ﺭﮨﯽ ﮐﮧ…

🔷 نماز کی عظمت و ثواب 🔷
پیغمبر اکرمؐ فرماتے ہیں:
نماز دین کا ستون ہے اور اس کی دس خصلتیں ہیں..
❶ نماز چہرے کی زینت اور نمازی کی عزت میں اضافے کا سبب ہے.
❷ نماز دل کو نورانی کرتی ہے.
❸ نماز بدن کی سلامتی کا سبب ہے.
❹ نماز رحمت کے نازل ہونے کا سبب ہے.
❺ نماز آسمان کا چراغ ہے جہاں پر نماز پڑھی جائے آسمانوں کے لئے ایسے ہے جیسے ستارے چمکتے ہیں.
❻ نماز اعمال کو وزنی کرتی ہے.
❼ نماز اللہ تعالی کی خشنودی کا سبب ہے.
❽ نماز بہشت کی کنجی ہے.
❾ نماز قبر میں اُنس ہے.
❿ نماز جہنم کی آگ کے لئے پردہ ہے.
اور جو نماز کو ادا کرتا ہے اس نے دین کو اپنایا اور جس نے نماز کو ترک کیا اس نے دین کو نابود کیا.(1)
🌹 تکبیر:
رسول اسلامؐ نے فرمایا:
"جب بندہ نماز کے لئے تکبیر ادا کرنے کا قصد کرتا ہےخدا اس کے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے."(2)
🌹 قیام:
رسول اکرمؐ نے فرمایا:
"قیام کے وقت خدا نظر رحمت کرتا ہے."(3)
🌹 قنوت کی فضیلت وثواب:
حضرت امام جعفر صادقؑ اپنے آباءواجداد سے نقل کرتے ہیں کہ خود رسول اکرمؐ نے فرمایا:
"دنیا میں جس کا قنوت جتنا طولانی ہو گا تو توقف کی جگہ پر قیامت والے دن اس کا سکون طولانی ہو گا."(4)
🌹 رکوع:
ذکر رکوع کا پڑھنا تمام آسمانی کتابوں کے پڑھنے کا ثواب ملتا ہے.(5)
🌹 سجدہ:
حضرت امام جعفر صادقؑ اپنے آباءواجداد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا:
"جو شخص ایک مرتبہ سجدہ کرے گا تو اس کا ایک گناہ مٹا دیا جائے گا اور ایک درجہ بلند کر دیا جائے گا۔"
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"جب انسان سجدہ کرتا ہے ہر شیطان وجن کے بدلے ثواب ملتا ہے۔"(6)
🌹 تشھد کا ثواب:
رسول خدا (ص) نے فرمایا ہے:
"جب بندہ مومن تشھد پڑھتا ہے تو خداوندکریم اس تشھد ذکر کے بدلے ایک صابر انسان ہونے کا ثواب دیتا ہے اور صبر کرنے والے کا ثواب آپ بہتر جانتے ہیں۔"(7)
🌹 سلام کا پڑھنا:
رسول خدا (ص) نے فرمایا ہے:
"جو نماز مین ذکر تشھد کے بعد پڑھنا اس وقت خداوندکریم اس نمازی کے لئے سلام آخر نماز میں ہے تو خدا بہشت کے دروازے کھول دیتا ہےاور اعلان خدا ہوتا ہے میری بہشت کے دروازے کھلے ہیں جدھر سے چاہو اندر داخل ہو جاو."(8)
📚 حوالہ جات:
(1)مواعظ العددیّه، ص:224.
(2)الشیخ کلینی در کافی۔ شیخ طالفہ تہذیب ،شیخ صدوق بحوالہ آیۃ اللہ العظمی وحید خراسانی.
(3)تفسیر ابوالفتوح راضی، ج1ص:162.
(4)نسیم بہشت ثواب الاعمال وعقاب الاعمال، ص:73، ص74.
(5)تفسیر ابوالفتوح راضی،ج1، ص:162.
(6)تفسیر ابوالفتوح راضی،ج1، ص:162.
(7)تفسیر ابوالفتوح راضی، ج1.
(8)تفسیر ابوالفتوح راضی، ج1.
https://t.me/islamwitheman/1849

رات کا آخری پہر تھا اور سردی تھی کہ ہڈیوں کے اندر تک گھسی جارہی تھی، اوپر سے بارش بھی اتنی تیز تھی جیسے آج اگلی پچھلی کسر نکال کر رہے گی۔ میں اپنی کار میں دوسرے شہر کے ایک کاروباری دورے سے واپس آرہا تھا اور کار کا ہیٹر چلنے کے باوجود میں سردی محسوس…

🔷 نماز میں حقیقی لذت 🔷
ایک شخص نے مولوی صاحب سے کہا: میں مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے آنا چاہتاہوں لیکن نہیں آسکتا۔
مولوی صاحب نے حیرت سے پوچھا: کیوں، کیا میں اس کی وجہ پوچھ سکتاہوں؟
اس نے جواب دیا: اس لئے کہ جب میں مسجد میں آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ اپنے موبائل پر گفتگو کر رہے ہیں۔
کچھ دوسرے لوگ دعا کے وقت پیغام ارسال کر رہے ہیں۔
کچھ اپنے ساتھیوں سے ملاقات کے بعد شخص غائب کی غیبت کر رہے ہیں۔
بعض ایسے ہیں جن کا صرف جسم مسجد میں ہوتا ہے لیکن ذہن و دل کہیں اور ہوتا ہے۔ اسی طرح کچھ لوگ جاگتے ہوئے بھی سوئے سوئے سے لگتے ہیں۔
ظاہر ہے ایسی عبادت کا کیا فائدہ، اس پراگندہ ماحول کو دیکھ کر کوئی خداوندعالم کی قربت کیسے حاصل کر سکتا ہے اور توجہ کے ساتھ اس کی عبادت کیسے کر سکتا ہے…؟
مولوی صاحب خاموش رہے، تھوڑی دیر سوچنے کے بعد کہا: میں چاہتا ہوں کہ مسجد کے سلسلے میں مصمم ارادہ کرنے سے پہلے میرا ایک کام کردو، اس کے بعد جو بھی فیصلہ کرنا چاہتے ہو کر سکتے ہو۔
اس نے کہا: جی فرمائیے، کون سا کام ہے۔؟
مولوی صاحب نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ پانی سے بھرا ہوا ایک پیالہ ہاتھ میں لے کر مسجد کے دو چکر لگاؤ، خیال رہے کہ پانی چھلکنے نہ پائے؟
اس نے کہا: جی ہاں! میں یہ کام کر سکتا ہوں۔
اس نے ایک پیالہ پانی لیا اور مسجد کا چکر لگانے لگا۔ دو چکر لگانے کے بعد مولوی صاحب کے پاس آیا اور پانی کا پیالہ دکھاتے ہوئے کہا: دیکھئے میں نے یہ کام انجام دے دیا اور پیالے کا پانی بھی ویسے کا ویسے ہی ہے۔
مولوی صاحب نے پوچھا: چکر لگاتے ہوئے تم نے دیکھا کہ کوئی اپنے موبائل پر گفتگو کر رہا ہے۔؟
تم نے اس دوران کسی کو غیبت کرتے ہوئے دیکھا۔؟
کسی کو دیکھا کہ وہ اپنے موبائل پر کسی کو پیغام ارسال کر رہا ہے۔؟
اس نے کہا: نہیں، کسی دوسرے کو دیکھنے کی فرصت ہی نہیں تھی، میری ساری توجہ پیالے پر مرکوز تھی۔
مولوی صاحب نے کہا: اسیطرح جب تم مسجد میں آؤ تو تمہاری ساری توجہ "خدا" کے اوپر ہونی چاہئے۔
اسی لئے رسول خدا (ص) نے فرمایا: میری پیروی کرو؛ آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ مسلمانوں کی پیروی کرو۔
تمہیں چاہئے کہ تم خدا سے رابطہ برقرار کرو، خدا کے ساتھ قائم کئے گئے رابطہ کو بندوں کے روابط سے مخلوط نہ کرو؛ اگر ایسا کرو گے تب خدا کی عبادت کا حقیقی لطف آئے گا، اس وقت تم قرب الٰہی کی واقعی لذت محسوس کرو گے۔
🔹 ہاں! ہماری توجہ خداوندعالم کی جانب ہونی چاہئے، دوسروں کی زندگیوں پر نہیں۔
https://t.me/islamwitheman/1854
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
ایک شخص نے مولوی صاحب سے کہا: میں مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے آنا چاہتاہوں لیکن نہیں آسکتا۔
مولوی صاحب نے حیرت سے پوچھا: کیوں، کیا میں اس کی وجہ پوچھ سکتاہوں؟
اس نے جواب دیا: اس لئے کہ جب میں مسجد میں آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ اپنے موبائل پر گفتگو کر رہے ہیں۔
کچھ دوسرے لوگ دعا کے وقت پیغام ارسال کر رہے ہیں۔
کچھ اپنے ساتھیوں سے ملاقات کے بعد شخص غائب کی غیبت کر رہے ہیں۔
بعض ایسے ہیں جن کا صرف جسم مسجد میں ہوتا ہے لیکن ذہن و دل کہیں اور ہوتا ہے۔ اسی طرح کچھ لوگ جاگتے ہوئے بھی سوئے سوئے سے لگتے ہیں۔
ظاہر ہے ایسی عبادت کا کیا فائدہ، اس پراگندہ ماحول کو دیکھ کر کوئی خداوندعالم کی قربت کیسے حاصل کر سکتا ہے اور توجہ کے ساتھ اس کی عبادت کیسے کر سکتا ہے…؟
مولوی صاحب خاموش رہے، تھوڑی دیر سوچنے کے بعد کہا: میں چاہتا ہوں کہ مسجد کے سلسلے میں مصمم ارادہ کرنے سے پہلے میرا ایک کام کردو، اس کے بعد جو بھی فیصلہ کرنا چاہتے ہو کر سکتے ہو۔
اس نے کہا: جی فرمائیے، کون سا کام ہے۔؟
مولوی صاحب نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ پانی سے بھرا ہوا ایک پیالہ ہاتھ میں لے کر مسجد کے دو چکر لگاؤ، خیال رہے کہ پانی چھلکنے نہ پائے؟
اس نے کہا: جی ہاں! میں یہ کام کر سکتا ہوں۔
اس نے ایک پیالہ پانی لیا اور مسجد کا چکر لگانے لگا۔ دو چکر لگانے کے بعد مولوی صاحب کے پاس آیا اور پانی کا پیالہ دکھاتے ہوئے کہا: دیکھئے میں نے یہ کام انجام دے دیا اور پیالے کا پانی بھی ویسے کا ویسے ہی ہے۔
مولوی صاحب نے پوچھا: چکر لگاتے ہوئے تم نے دیکھا کہ کوئی اپنے موبائل پر گفتگو کر رہا ہے۔؟
تم نے اس دوران کسی کو غیبت کرتے ہوئے دیکھا۔؟
کسی کو دیکھا کہ وہ اپنے موبائل پر کسی کو پیغام ارسال کر رہا ہے۔؟
اس نے کہا: نہیں، کسی دوسرے کو دیکھنے کی فرصت ہی نہیں تھی، میری ساری توجہ پیالے پر مرکوز تھی۔
مولوی صاحب نے کہا: اسیطرح جب تم مسجد میں آؤ تو تمہاری ساری توجہ "خدا" کے اوپر ہونی چاہئے۔
اسی لئے رسول خدا (ص) نے فرمایا: میری پیروی کرو؛ آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ مسلمانوں کی پیروی کرو۔
تمہیں چاہئے کہ تم خدا سے رابطہ برقرار کرو، خدا کے ساتھ قائم کئے گئے رابطہ کو بندوں کے روابط سے مخلوط نہ کرو؛ اگر ایسا کرو گے تب خدا کی عبادت کا حقیقی لطف آئے گا، اس وقت تم قرب الٰہی کی واقعی لذت محسوس کرو گے۔
🔹 ہاں! ہماری توجہ خداوندعالم کی جانب ہونی چاہئے، دوسروں کی زندگیوں پر نہیں۔
https://t.me/islamwitheman/1854
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
🔷 نماز کی عظمت و ثواب 🔷
پیغمبر اکرمؐ فرماتے ہیں:
نماز دین کا ستون ہے اور اس کی دس خصلتیں ہیں..
❶ نماز چہرے کی زینت اور نمازی کی عزت میں اضافے کا سبب ہے.
❷ نماز دل کو نورانی کرتی ہے.
❸ نماز بدن کی سلامتی کا سبب ہے.
❹ نماز رحمت کے نازل ہونے کا سبب ہے.
❺ نماز…