ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👹 شیطان کے اہم پانچ ساتھی 👹

ابلیس کا اصلی نام عزازیل ہے۔ ابلیس کی کنیت ابو قیتر یعنی تکبر کا باپ ہے۔ ابلیس کے لفظی معنی "انتہائی مایوس" کے ہیں اصلاحاً یہ اس جن کا نام ہے جس نے اللہ کے حکم کی نافرمانی کر کے آدم علیہ السلام اور بنی آدم علیہ السلام کے لیے مطیع و مستخر ہونے سے انکار کر دیا۔

ابلیس کو انسان پر کوئی اختیار حاصل نہیں کہ وہ زبردستی اسے کھینچ کر اپنی راہ پر لے جائے۔ وہ صرف بہلانے پھسلانے سے کام لے سکتا ہے۔ شیطان کے پانچ اہم ساتھی ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں۔۔

1= ثبر
اس کے اختیار میں مصیبتوں کا کاروبار ہے۔ جس میں لوگ ہائے واویلا کرتے ہیں۔ اور گریباں پھاڑتے ہیں منہ پر طمانچے مارتے ہیں اور جاہلیت کے نعرے لگاتے ہیں۔

2= اعور
یہ لوگوں کو بدی کا مرتکب کرتا ہے اور اسے ان پر اچھا اور پسندیدہ کر کے دکھاتا ہے۔

3= مسوط
یہ کذب اور دروغ پر مامور ہے۔ جسے لوگ کان لگا کر سنں۔ یہ انسانوں کی شکل اپنا کر ان سے ملتا ہے۔ اور انہیں فساد برپا کرنے کی جھوٹی خبریں سناتا ہے۔

4= داسم
یہ آدمی کے ساتھ گھر میں داخل ہوتا ہے اور گھر والوں کے عیب دکھاتا ہے۔ اور ان پر غضب ناک کرتا ہے۔

5= زکنیور
یہ بازاروں کا مختار ہے۔ بازاروں میں آکر یہ قسم قعم کیبدی اور بددیانتی کے جھنڈے گاڑتا ہے۔

📚 غنیۃ الطالبین
________________________

👈 ابلیس کے بارے مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

👹 عزازيل سے ابلیس تک
https://t.me/islamwitheman/75

👹 غلبۂ ابلیس
http://t.me/islamwitheman/228

👀 شیطان اور آنکھیں
http://t.me/islamwitheman/246

🌷 شیطان کا وار اور خوف خدا
https://t.me/islamwitheman/424

👹 ماۂ رمضان میں شیطان کی قید
http://t.me/islamwitheman/934

👹 شیطان کے پھندے
http://t.me/islamwitheman/1141
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌙 چاند گرہن 🌙

چاند گرہن 31جنوری 2018 (بروز بدھ)
شام 3:51 (آغاز)
رات 6:09 (عروج)
رات 9:08 (اختتام)

اس چاند میں ایسی 3 تین خوبیاں ہوں گی۔۔۔ کہ دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا۔

31جنوری کو چودھویں کے چاند میں 3 خوبیاں ہوں گی، انہوں نے کہا کہ چاند زمین سے قریب ہو اور چودھویں کا چاند ہو تو سپرمون کہلاتا ہے، سپرمون عام چودھویں کے چاند سے 14 فیصد بڑا 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے اور اگر چاند کو پورا گرہن لگے تو ایسا چاند سپر بلڈ مون کہلاتا ہے، سپر بلڈ مون میں چاند سرخی مائل نارنجی نظرآتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 51 منٹ پر شروع ہو گا، جیسے ہی پاکستان میں چاندنظر آئے گا، گرہن لگا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سپر بلڈمون 6 بجکر 12 منٹ پر گرہن لگا نظر آئے گا، اسلام آباد میں شام 5 بجکر 32 منٹ پر گرہن لگا سپر بلڈمون نظرآئے گا۔ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ مکمل چاند گرہن 5 بجکر 52 منٹ سے شروع ہوگا، ملک بھر میں چاند کا گرہن رات 9 بجکر 8 منٹ پرختم ہوجائے گا۔

http://t.me/islamwitheman/1270
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
◾️شہادتِ زھراءؑ پر حضرت علیؑ کا غم◾️

▪️ سیّدۃ النساء حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے دفن کے موقع پر فرمایا:
🌑 انا للہ و انا الیہ راجعون 🌑

🍁اب یہ امانت پلٹا لی گئی۔ گروی رکھی ہو ئی چیز چھڑالی گئی۔
لیکن میرا غم بے پایاں اور میری راتیں بے خواب رہیں گی۔
یہاں تک کہ خداوند عالم میرے لئے بھی اسی گھر کو منتخب کرے جس میں آپ رونق افروز ہیں۔
✅وہ وقت آگیا کہ
آپ کی بیٹی آپ کو بتائیں کہ کس طرح آپ کی امت نے
ان پر ظلم ڈھانے کے لئے ایکا کرلیا۔
آپ ان سے پورے طور پر پوچھیں اور تمام احوال و وار دات دریافت کریں۔
یہ ساری مصیبتیں ان پر بیت گئیں۔

🍁حالانکہ آپ کو گزرے ہوئے کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہو اتھا اور نہ آپ کے تذکروں سے زبانیں بند ہوئی تھیں۔
آپ دونوں پر میرسلامِ رخصتی ہو۔

📚نہج البلاغہ خطبہ (۲۰۰)
________________________

👈دختر رسول فاطمةالزھراءؑ کے بارے میں پوسٹس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/432

⚫ شہادت بیبی زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/305
https://t.me/islamwitheman/304

🔶 بوقتِ دفن بیبی زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/306

🔶 دخترِ رسول (ص)
https://t.me/islamwitheman/312

🔶 وصیت حضرت فاطمةالزھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/313

🌹 بیبی زھراءؑ کے ہار کی برکتیں
https://t.me/islamwitheman/314

🌹 زیارت جناب سیدہ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/318

⚫ حضرت فاطمةالزھراءؑ کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/319

🌺 ولادت باسعادت حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/431

🌹 فضیلت سیدہ فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/436

🌹 حضرت فاطمہؑ کا نام گرامی
https://t.me/islamwitheman/437

🌟 اُمُّ اَبِیھا
https://t.me/islamwitheman/446

🌷 فضائل حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/449

🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
http://t.me/islamwitheman/1343

🌷 نور کی نور سے شادی
http://t.me/islamwitheman/1344

🌹 خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
http://t.me/islamwitheman/1345

💐 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
http://t.me/islamwitheman/1346

⚪ سیدہ زھراءؑ کی رخصتی مبارک
http://t.me/islamwitheman/1437

💝 حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
http://t.me/islamwitheman/1439
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
⛤ ماں، باپ کیساتھ سلوک ⛤

ایک لڑکی کی شادی ہوئی شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سارا تھال لئے کمرے میں داخل ہوا کھانے سے بڑی اشتھا انگیز خوشبو آ رہی تھی کہنے لگا
آؤ کھانا کھاتے ہیں۔

بیوی بولی میں نے دیکھا ہے تماری ماں نے بھی نہیں کھایا ان کو بھی بلا لو پھر مل کر کھاتے ہیں۔
کہنے لگا وہ سوگئی ہوگی، چھوڑو ہم دونوں کھاتے ہیں۔
بیوی اسرار کرتی رہی پر وہ اسی بات پر مصر رہا۔

جب اس نے شوہر کا رویہ دیکھا تو طلاق کا مطالبہ کردیا۔

شوہر اسکے مطالبے پر بہت حیران ہوا لیکن وہ اپنی بات پہ ڈٹی رہی یہاں تک کہ طلاق ہو گئی۔

دونوں الگ ہو گئے پھر دونوں نے دوسری شادیاں کرلیں 30 سال گزرے گئے عورت کے بیٹے ہوئے بہت محبت کرنے والے بہت آسودہ حال تھی وہ۔

اس نے ارادہ کیا کہ حج کرنا چاہیے سفر کے دوران بیٹے اس سےکسی ملکہ کی طرح پیش آرہے تھے۔
پاؤں زمین پر لگنے نہ دیتے تھے۔ صحرائی سفر تھا۔

راستے میں ایک آدمی پر نظر پڑی بہت بری حالت میں بھوکا پیاسہ بال کھچڑی کپڑے پرانے بیٹوں سے کہنے لگی اسے اٹھاؤ، ہاتھ منہ دھلا کر کھانا کھلاؤ؛ پلاؤ۔
جب اس پر نظر پڑی تو جان گئی وہ اسکا پہلا شوہر تھا۔

کہنے لگی یہ کیا کیا وقت نے تمارے ساتھ۔ بولا میری اولاد نے میرے ساتھ بھلائی نہیں کی۔ کہنے لگی کیوں کرتی کہ تم نے والدین کہ ساتھ برا سلوک کیا۔ میں اسی دن جان گئی تھی کہ تم ماں باپ کے حقوق ادا نہیں کرتے۔
اسی لئے میں ڈر گئی کہ کل کو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔ یہ دیکھو آج میں کہاں ہوں اور تم کہاں۔

ماں باپ کہ ساتھ برا سلوک اللہ کی نافرمانی ہے جس قِسم کا بڑھاپا ہم گزارنا چاہتے ہیں وہی اپنے والدین کا گزارنے میں مدد کرنی چاہئے کیونکہ یہ ایسا عمل ہے کہ جس کا بدلہ دنیا میں ہی دیدیا جاتا ہے خواہ اچھا ہو خواہ برا۔

"عربی حکایت کا اردو ترجمہ"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ماں، باپ کے بارے میں مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

💓حضرت موسٰیؑ کا بہشتی ہمسایہ
https://t.me/islamwitheman/652

🔴 ماں کی ناراضگی کا اثر
https://t.me/islamwitheman/331

🔴 عمل کا ردعمل
https://t.me/islamwitheman/333

🔵 اولڈ ایج ہوم
https://t.me/islamwitheman/97

🔵 ساس اور بہو
https://t.me/islamwitheman/199

🔵 ماں اور باپ
https://t.me/islamwitheman/330

🔵 سیب کا درخت
https://t.me/islamwitheman/162

🔵 باپ کے جذبات
https://t.me/islamwitheman/58

🔵 باپ ٹھنڈی چھاؤں
https://t.me/islamwitheman/96

🔵 باپ کی پشت پناہی
https://t.me/islamwitheman/332

🔵 جیسا کرو گے ویسا بھرو گے
https://t.me/islamwitheman/117

🌴 شفقت پدری
https://t.me/islamwitheman/770

☔ والدین اور رحمت خداوندی
https://t.me/islamwitheman/1038

🌴یہ بابے ویلے نہیں ہوتے🌴
https://t.me/islamwitheman/1039

🌹میری بیٹی میرا غرور ہے۔
https://t.me/islamwitheman/1149

🌹ماں کی مامتا
https://t.me/islamwitheman/1204

🔷ماں کی خدمت
https://t.me/islamwitheman/1212

👁ماں کی قربانی
https://t.me/islamwitheman/1225

🔷 والدین کی قدر کرو
https://t.me/islamwitheman/1476

⛤ ماں، باپ کیساتھ سلوک
https://t.me/islamwitheman/1799
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 اصل یارو مددگار 🌹

اللہ تعالٰی نے حضرت عزرائیلؑ سے پوچھا؟

کیا کسی کی جان لیتے وقت کبھی گریہ کیا ہے؟

حضرت ﻋﺰﺭﺍﺋﯿﻞؑ نےجواب دیا:

ایک مرتبہ ہنسا ہوں،
ایک مرتبہ گریہ کیا ہے،
اور ایک مرتبہ ڈرا ہوں۔

میں اس وقت ہنسا جب تو نے مجھے حکم دیا فلاں مرد کی روح قبض کرو جو اس وقت جوتے مرمت کروا رہا تھا اور دکان والے کو کہہ رہا تھا کہ میرے جوتے ایسے بناؤ کہ ایک سال تک کام کرتے رہیں، اس کے حال پر ہنسا۔
اور میں نے اس کی جان لے لی۔

میں نے گریہ اس وقت کیا کہ تو نے مجھے دستور دیا فلاں عورت کی روح قبض کروں جبکہ وہ بیاباں میں گرم ہوا اور بے آب و گیاہ تھی اور بچہ جننے کی حالت میں تھی. اس کے انتظار میں رہا تاکہ بچے کو جنم دے سکے. پھر اس کے بعد میں نے اس کی روح قبض کی. میرا دل اس معصوم کے لئے بہت بے تاب ہوا جو سخت گرمی اور بیاباں میں جل رہا تھا۔ اور میں نے گریہ کیا۔

میں اس وقت ڈرا کہ جب مجھے تو نے حکم دیا کہ ایک فقہی کی جان لو جبکہ اس کے کمرے سے بہت نور آرہا تھا اور جتنا میں اس کے بستر کے قریب تر ہو رہا تھا نور زیادہ ہورہا تھا اور جب میں نے اس کی روح قبض کر لی تو اس کے چہرے کی چمک سے میں خوف زدہ ہوگیا تھا۔

اسی وقت اللہ تعالٰی نے حضرت عزرائیل سے فرمایا:

کیا تم جانتے ہو وہ نورانی عالم دین کون تھا؟

یہ وہی بچہ تھا جو بے یارو مددگار بیابان میں گرم ہوا میں اس کی ماں کی روح قبض کی تھی. اس بچہ کی حفاظت میرے عہدہ پر تھی.

کبھی یہ گمان نہ کرو کہ میرے ہونے کے باوجود، اس دنیا میں کوئی بے یارو مددگار رہے.

🔘 "لا تحزن ان اللہ معنا" غم نہ کریں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ (سورہ التوبہ:40)

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 داستان های کوتاه پند آموز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

⭕ الله کی مدد
https://t.me/islamwitheman/25

⭕ ان الله یحب المتوکلین
https://t.me/islamwitheman/46

⭕ ضرورت
https://t.me/islamwitheman/60

⭕ بیمثال مالک
https://t.me/islamwitheman/110

⭕ روح و بدن
https://t.me/islamwitheman/129

⭕ الله تعالٰی کی رحمت
https://t.me/islamwitheman/134

⭕ الله تعالٰی کی رحمت پر بھروسہ
https://t.me/islamwitheman/137

⭕ الله تعالٰی پر آپ کا یقین
https://t.me/islamwitheman/138

⭕ یقین اور اخلاص
http://t.me/islamwitheman/188

🌹 بہترین حسن ظن
http://t.me/islamwitheman/263

⭕ مایوسی گناہ ہے
http://t.me/islamwitheman/278

⭕ حسن نیت اور جذبہ شرمساری
https://t.me/islamwitheman/301

⭕ حضرت سلیمان اور چڑیا
https://t.me/islamwitheman/477

⭕ الله پر یقین
https://t.me/islamwitheman/487

⭕ ممنون و مشکور
https://t.me/islamwitheman/549

⭕ خدا دوستی
https://t.me/islamwitheman/611

⭕ خدا سے امید
https://t.me/islamwitheman/646

⭕ الله تعالٰی کی بخشش
https://t.me/islamwitheman/747

⭕ ریاست کا بادشاہ
https://t.me/islamwitheman/750

⭕ توکل بر خدا
https://t.me/islamwitheman/894

👈 اگر اللہ حساب لے گا تو۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1143

🌷 ہرنی کا توکّل
http://t.me/islamwitheman/1287

⭕ الله سے محبت
http://t.me/islamwitheman/1326

🔷 الله تک پہنچنے کا طریقہ
http://t.me/islamwitheman/1329

💝 الله کی محبت پر یقین
https://t.me/islamwitheman/1692

🔷 نا اُمیدی
http://t.me/islamwitheman/1731

🔷 قبولیت سے نا اُمیدی
http://t.me/islamwitheman/1734

🌸 کیوں نا اُمیدی؟
http://t.me/islamwitheman/1736

🌹 اصل یارو مددگار
http://t.me/islamwitheman/1800
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 حِرصِ دُنیا کا انجام 🔶

حضرت عیسٰیؑ ایک شاگرد کو ساتھ لیکر سفر پر نکلے۔ راستے میں ایک جگہ پر آۓ اور قیام کیا اور شاگرد سے پوچھا کہ تمہاری جیب میں کچھ ہے؟
اس نے کہا: جی ہاں میرے پاس دو درہم ہیں۔
آپ نے اپنی جیب سے ایک درہم نکال کر اسے دیا اور فرمایا: یہ تین درہم ہوجائیں گے۔ قریب ہی آبادی ہے تم وہاں سے تین درہموں کی روٹیاں لے آؤ۔
شاگرد گیا اور تین روٹیاں لیں۔ راستے میں سوچنے لگا کہ مسیح نے تو ایک درہم دیا تھا اور دو درہم تو میرے تھے۔ جبکہ روٹیاں تین ہیں ان میں سے آدھی روٹیاں نصیب ہوں گی۔ لہٰذا بہتر ہے کہ میں ایک روٹی پہلے ہی کھا لوں۔ چنانچہ اس نے راستے میں ایک روٹی کھائی دو روٹیاں لے کر عیسٰی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔
آپ نے روٹی کھائی اور شاگرد سے پوچھا:
تین درہم کی کتنی روٹیاں ملی تھیں؟
شاگرد نے جواب دیا: دو روٹیاں ملی تھیں ایک آپ نے کھائی اور ایک میں نے کھائی۔
حضرت عیسٰیؑ وہاں سے روانہ ہوۓ اور راستے میں ایک دریا آیا۔
شاگرد نے حیران ہوکر کہا: ہم دریا کیسے عبور کریں گے جبکہ یہاں تو کوئی کشتی نظر نہیں آتی؟
حضرت عیسٰیؑ نے فرمایا: مت گھبراؤ میں آگے چلوں گا تم میری عبا کا دامن تھام کر میرے پیچھے چلتے آؤ اور خدا نے چاہا تو ہم دریا پار کر لیں گے۔
چنانچہ جناب عیسٰیؑ نے دریا میں قدم رکھا اور شاگرد نے بھی ان کا دامن تھام لیا۔ بِاِذنِ خدا آپ نے دریا کو عبور کیا۔ ان کے پاؤں تک بھی گیلے نہ ہوۓ۔
شاگرد نے یہ معجزه دیکھ کر کہا: میری ہزاروں جانیں آپ پر قربان آپ جیسا صاحبِ اعجاز نبی آپ سے پہلے کوئی مبعوث ہی نہیں ہوا۔
آپ نے فرمایا: یہ معجزه دیکھ کر تمہارے ایمان میں کچھ اضافہ ہوا؟
شاگرد نے کہا: جی ہاں میرا قلب نور سے بھر گیا ہے۔
پھر آپ نے فرمایا: اگر تمہارا دل نورانی ہوگیا ہے تو بتاؤ روٹیاں کتنی تھیں؟
شاگرد نے کہا: روٹیاں بس دو ہی تھیں۔
پھر آپ وہاں سے چلے۔ راستے میں ہرنوں کا ایک ٹولہ گزر رہا تھا۔ آپ نے ایک ہرن کو اشارہ کیا۔ وہ آپ کے پاس چلا آیا آپ نے ذبح کر کے اس کا گوشت کھایا اور شاگرد کو بھی کھلایا۔
جب دونوں گوشت سے سیر ہوگئے تو حضرت عیسٰیؑ نے اس کی کھال پر پاؤں کی ٹھوکر ماری اور کہا ”قُمْ بِاِذْنِ اللہ“ اللہ کے حکم سے زندہ ہوجا۔
ہرن زندہ ہوگیا اور دوڑتا ہوا اپنے گروہ سے جا ملا۔ شاگرد یہ معجزه دیکھ کر حیران ہوگیا اور کہنے لگا: اللہ کا شکر ہے جس نے آپ جیسا نبی اور معلم عنايت کیا۔
حضرت عیسٰیؑ نے فرمایا: یہ معجزه دیکھ کر تمہارے ایمان میں کچھ اضافہ ہوا ہے؟
شاگرد نے عرض کیا: سبحان اللہ میرا ایمان پہلے سے دوگنا ہوچکا ہے۔
آپ نے فرمایا: پھر یہ بتاؤ کہ روٹیاں کتنی تھیں؟
شاگرد نے کہا: حضرت روٹیاں دو ہی تھیں۔
دونوں راستہ چلتے گئے اور ایک پہاڑ کے قریب سونے کی تین اینٹیں پڑی ہوئی تھیں۔
آپ نے فرمایا: ایک اینٹ تیری اور ایک اینٹ میری اور تیسری اینٹ اس کی ہے جس نے تیسری روٹی کھائی۔
یہ سن کر شاگرد نے شرمندگی سے جواب دیا: حضرت تیسری روٹی میں نے کھائی تھی۔
حضرت عیسٰیؑ نے شاگرد کو چھوڑ دیا اور فرمایا: یہ تینوں اینٹیں تم لے جاؤ۔ یہ کہہ کر حضرت عیسٰیؑ روانہ ہوگئے۔ اور حریص شخص اینٹوں کے قریب بیٹھا سوچ رہا تھا کہ اب ان کو گھر کیسے لے جاۓ۔
اسی اثناء میں تین ڈاکو وہاں سے گزرے انہوں نے دیکھا ایک شخص کے پاس سونے کی تین اینٹیں رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اسے قتل کر دیا۔
اور آپس میں کہنے لگے کہ ہم بھی تین ہیں اور اینٹیں بھی تین ہیں لہٰذا ایک ایک شخص کو ایک ایک اینٹ حصہ میں آتی ہے۔ اتفاق سے وہ بھوکے تھے انہوں نے ایک ساتھی کو پیسے دیئے اور کہا کہ شہر قریب ہے تم وہاں سے روٹیاں لاؤ اس کیبعد ہم اپنا حصہ جدا کریں گے وہ شخص روٹیاں لینے گیا اور دل میں سوچنے لگا اگر میں روٹیوں میں زہر ملا دوں تو وہ دونوں مر جائیں گے۔ اور تینوں اینٹیں میری ملکیت بن جائیں گی۔ ادھر اس کے دونوں ساتھیوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اگر ہم اس ساتھی کو قتل کر دیں تو ہمارے حصہ میں سونے کی ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ آۓ گی۔
جب ان کا تیسرا ساتھی زہر آلود روٹیاں لیکر آیا تو انہوں نے منصوبہ کے تحت اس پر حملہ کر دیا اور اسے قتل کر دیا۔ پھر جب انہوں نے روٹی کھائی تو وہ دونوں بھی زہر کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

جناب عیسٰیؑ کا اس مقام سے گزر ہوا تو دیکھا کہ اینٹیں ویسی کی ویسی ہی رکھی ہوئی ہیں۔ مگر ان کے پہلو میں چار افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔
آپ نے یہ دیکھ کر ٹھنڈی سانس بھری اور فرمایا: "ھکذا تفعل الدنیا باھلھا" دنیا اپنے چاہنے والوں سے یہی سلوک کرتی ہے۔

📚 پند تاریخ ج2 ص124۔ انوار نعمانیہ ص353۔

https://t.me/islamwitheman/1768
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 دنیا کے بارے مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3

🔵 ناممکن آرزوئیں
https://t.me/islamwitheman/39

🔵 بیوقوف کون؟
https://t.me/islamwitheman/59

🔵 ضرورت
https://t.me/islamwitheman/60

🔵 انسان پیدائشی حریص ہے
https://t.me/islamwitheman/89

🔵 دنیا کا دارومدار
https://t.me/islamwitheman/95

⭕ وقت اور دولت
https://t.me/islamwitheman/102

🔵 قیامت کیدن تین آدمیوں کی پیشی
https://t.me/islamwitheman/104

⭕ خوبصورت حسینہ
https://t.me/islamwitheman/109

🌹 سبق آموز داستان
https://t.me/islamwitheman/125

🔵 ایک گدھے کا حساب
http://t.me/islamwitheman/251

🔵 شداد کی جنت
https://t.me/islamwitheman/370

🌹 چیونٹی اور شہد
https://t.me/islamwitheman/371

👅 دنیا کی زبانیں
https://t.me/islamwitheman/451

🌹 دنیا کی زندگی
https://t.me/islamwitheman/461

🔵 دنیا ایک ضعیفہ کی صورت میں
https://t.me/islamwitheman/471

🔵 یہ وقت بھی گزر جائیگا
https://t.me/islamwitheman/511

🔷 نصیحت آموز
https://t.me/islamwitheman/549

🔵 موت اور اس کی تیاری
https://t.me/islamwitheman/570

🔷 دنیا کی محبت
https://t.me/islamwitheman/615

🔵 وقت، وقت اور وقت
https://t.me/islamwitheman/748

🔷 موت کی یاد
http://t.me/islamwitheman/1249

🔷 ایک میت کی نصیحت
http://t.me/islamwitheman/1607

⭕ مکافات عمل
http://t.me/islamwitheman/1640

🌺 جوانی سے بڑھاپے تک
http://t.me/islamwitheman/1709

🔷 حب دنیا و حرص بر آن
https://t.me/islamwitheman/1768

🔶 حِرصِ دُنیا کا انجام
https://t.me/islamwitheman/1802
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 شیطان کو شکست 🌹

عبادت گزار عورت کا شیطان کو نماز پڑھتے وقت شکست دینا۔۔۔

ﺟﻨﺎﺏ ﻋﯿﺴٰﯽؑ ﺑﻦ ﻣﺮﯾﻢؑ ﮐﮯ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﻭ ﺻﺎﻟﺢ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮔﺰﺍﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯽ، ﺟﺐ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﺗﻤﺎﻡ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﻐﻮﻝ ﮨﻮ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺭﻭﭨﯽ ﺑﻨﺎ ﺭﮨﯽ ﮐﮧ ﻣُﻮﺫّﻥ ﻧﮯ ﺻﺪﺍﺋﮯ ﺍﺫﺍﻥ ﺑﻠﻨﺪ ﮐﯽ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺭﻭﭨﯽ ﺑﻨﺎﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﻐﻮﻝ ﮨﻮﮔﺌﯽ؛ ﺟﺐ ﻭﮦ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ، ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﺑﮩﮑﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ که ﺟﺐ ﺗﮏ ﺗﻮ ﻧﻤﺎﺯ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮﮔﯽ ﺳﺐ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺟﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ گیں۔
ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ: ﺍﮔﺮ ﺗﻤﺎﻡ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺟﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﺱ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﺧﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﺪﻥ ﺁﺗﺶِ ﺟﮩﻨﻢ ﺳﮯ ﺟﻠﮯ۔

ﺍﺳﮯ ﭘﮭﺮ سے ﺷﯿﻄﺎﻥ نے ﺑﮩﮑﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺎ۔۔۔
ﺗﯿﺮﺍ ﺑﯿﭩﺎ ﺗﻨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﮔﺮ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﻞ ﮐﺮ ﺭﺍﮐﮫ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔

ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﻔﺲ ﮐﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ: ﺍﮔﺮ ﻣﺸﯿّﺖِ ﭘﺮﻭﺩﮔﺎﺭ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻮﮞ ﺍﻭﺭ میرﺍ ﺑﯿﭩﺎ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺁﮒ ﻣﯿﮟ ﺟﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺸﯿّﺖ ﭘﺮ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮﮞ۔ لیکن ﻧﻤﺎﺯ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌﻭﻧﮕﯽ ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﺁﮒ ﺳﮯ نجاﺕ ﺩﯾﺪﮮ۔

ﺍﺱ ﮐﺎ ﺷﻮﮨﺮ ﮔﮭﺮ ﺁ ﮔﯿﺎ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﺭﮨﯽ ہے، ﺗﻨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﺎﻧﮏ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻠﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﭽّﮯ کو ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﻮ ﺁﮒ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻞ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺫﺭﮦ ﺑﮭﯽ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ پہنچا ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺪﺭﺕ ﺳﮯ ﺁﮒ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮔﻠﺰﺍﺭ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ۔

ﺟﺐ ﻭﮦ عورت ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﭼﮑﯽ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮑﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﺗﻨﻮﺭ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ لایا ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﻨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺗﻮ ﺑﭽّﮯ ﮐﻮ ﺻﺤﯿﺢ ﻭ ﺳﺎﻟﻢ ﭘﺎﯾﺎ، ﺍس کی ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺟﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ، ﻣﺘﺤﯿّﺮ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﺪﺍ ﮐﺎ ﺷﮑﺮ ادا کیا ﺍﻭﺭ ﺳﺠﺪﮦٔ ﺷﮑﺮ ﺑﺠﺎ ﻻﺋﯽ، ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺑﭽّﮯ ﮐﻮ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﯿﺴٰﯽؑ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺳﮯ ﺁﮔﺎﮦ ﮐﯿﺎ۔

ﺣﻀﺮﺕ ﻋﯿﺴٰﯽؑ ‏ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: ﺟﺎﻭٔ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، اللہ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﺭﺍﺯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ؟

ﺷﻮﮨﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ پاس ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﺳﮑﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﻝ کیا۔

ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ: ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﺧﺮﺕ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺍﮨﻢ ہے، ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﻐﯿﺮ ﻃﮩﺎﺭﺕ ﮐﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ ﺟﺐ ﺍﺫﺍﻥ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﻨﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﻐﻮﻝ ﮨﻮ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﻇﻠﻢ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺑُﺮﺍ ﺑﮭﻼ ﮐﮩﺘﺎ ﺗﮭﺎ، ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﮐﯿﻨﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ اس ﮐﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ، ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮐﻮ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﻃﻠﺐ کرﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻗَﻀﺎﺋﮯ ﺍِﻟٰﮩﯽ ﭘﺮ ﺭﺍﺿﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍِﻃﺎﻋﺖ ﮐﯿﺎ کرﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﻘﯿﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺧﺎﻟﯽ ہاتھ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﻠﭩﺎﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﮐﻢ ﮨﯽ دوں، ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮑّﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﻮ ﻓﻘﯿﺮﻭﮞ کو ﺑﺨﺶ ﺩﯾﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﻧﻤﺎﺯ ﺷﺐ ﺍﻭﺭ نماز ﺻﺒﺢ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ بهی نہ ﭼﮭﻮﮌﺗﯽ ﺗﮭﯽ-

ﺣﻀﺮﺕ ﻋﯿﺴٰﯽؑ ‏ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻣﺮﺩ ﮨﻮﺗﯽ تو ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﮨﻮﺗﯽ۔

📚 ﻋﺮﻓﺎﻥ ﺍﺳﻼﻣﻰ، ﺝ1، ﺹ376۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ نماز کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔵 کوشش اور توفیق
https://t.me/islamwitheman/227

🔵 نماز نہ پڑھنے کی تاویلات
https://t.me/islamwitheman/297

🔴 کامل نماز کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/293

💝 عبادت میں لذت
https://t.me/islamwitheman/352

💞 میاں بیوی کی محبت کا تقاضا
https://t.me/islamwitheman/295

🔵 نماز میں غفلت
https://t.me/islamwitheman/296

💫 نیت اور عمل
https://t.me/islamwitheman/226

🔴 نماز کی عظمت و ثواب
https://t.me/islamwitheman/292

🔵قیامت کا دن اور تین آدمیوں کی پیشی
https://t.me/islamwitheman/104

🔵 اقیموا الصلاة
https://t.me/islamwitheman/294

⚫ تارک الصّلاة کے نام
https://t.me/islamwitheman/647

☉ جمعرات کے دن کی نماز
https://t.me/islamwitheman/122

🔵 پہلی نماز جمعہ
https://t.me/islamwitheman/368

🔵 مختصر نماز مغفرت والدین
https://t.me/islamwitheman/12

🌸 وضو کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/842

🔵ماۂِ رمضان کی نافلہ نمازیں
https://t.me/islamwitheman/930

💐 ﻧﻤﺎﺯ ﻛﻰ ﺍﮨﻤﯿﺖ
https://t.me/islamwitheman952

🍃 اول وقت میں فضیلتِ نماز
https://t.me/islamwitheman/953

❄نماز کی تاثیر
https://t.me/islamwitheman/954

🔶 مٹی پر سجدہ
https://t.me/islamwitheman/960

🌸نماز کے احکام
https://t.me/islamwitheman/1009

🍃 سفر میں نماز
https://t.me/islamwitheman/1124

💐آپ نماز کیوں پڑھتے ہیں۔؟
https://t.me/islamwitheman/1127

🌺 سجدہ
https://t.me/islamwitheman/1175

🔵 بے نمازی انسان
https://t.me/islamwitheman/1176

🔸نماز حاجت و استغاثه امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/1207

🔷نماز آیات
http://t.me/islamwitheman/1270

🌷نماز و عمل برائے ادائیگی قرض
https://t.me/islamwitheman/1695

🔷 ایک چور کی توبہ کا واقعہ
http://t.me/islamwitheman/1706

🌹 شیطان کو شکست
http://t.me/islamwitheman/1805
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﺎ ﻣﻌﻨﯽ ﻭ ﻣﻔﮩﻮﻡ 🌹

شیعان حیدر کرار کیلئے اپنے قرآنی نام "شیعہ" کی مکمل معلومات۔۔۔

"شیعہ" کا لفظ قرآن پاک میں کہاں کہاں اور کن معنوں میں استعمال ہوا ہے؟ (موالیان حیدر کرار کیلیئے خاص علمی و تحقیقی تحریر)

ﺷﯿﻌﮧ ﻋﺮﺑﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﺎ ﻟﻔﻆ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﻗﺮﺁﻥ، ﺣﺪﯾﺚ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻣﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔
ﻋﻠﻤﺎﺋﮯ ﻟﻐﺖ ﻧﮯ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﮯ ﺩﻭ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﻟﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ۔۔
❶ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﮯ ﻟﻐﻮﯼ ﻣﻌﻨﯽ
❷ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﮯ ﺍﺻﻄﻼﺣﯽ ﯾﻌﻨﯽ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﻣﻌﻨﯽ

❶ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﮯ ﻟﻐﻮﯼ ﻣﻌﻨﯽ
ﺻﺎﺣﺐ ﻗﺎﻣﻮﺱ ﻧﮯ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﯾﮧ ﻟﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ۔۔
ﺗﺮﺟﻤﮧ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﺴﯽ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﭘﯿﺮﻭﮐﺎﺭ ﺍﻭﺭﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
‏(”ﻗﺎﻣﻮﺱ“ ﻗﺎﻣﻮﺱ، ﺝ3، ﺹ47، ﻣﻄﺒﻮﻋﮧ ﻣﺼﺮ 1933)

ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻭﺣﯿﺪﺍﻟﺰﻣﺎﻥ ﺧﺎﻥ ﺣﯿﺪﺭ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﻧﮯ ﺣﺴﺐ ﺫﯾﻞ ﻣﻌﻨﯽ ﻟﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ "ﺍﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﻌﮧ ﮔﺮﻭﮦ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ" ﭘﮭﺮ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺁﮔﮯ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﯾﮏ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﮩﻼﺋﮯ ﮔﺎ۔
‏(ﻟﻐﺎﺕ ﺍﻟﺤﺪﯾﺚ، ﮐﺘﺎﺏ ”ﺵ“، ﺹ162، ﺷﺎﺋﻊ ﮐﺮﺩﮦ ﻣﯿﺮ ﻣﺤﻤﺪﯼ ﮐﺘﺐ ﺧﺎﻧﮧ ﮐﺮﺍﭼﯽ)

ﻋﻼﻣﮧ ﺭﺍﻏﺐ ﺍﺻﻔﮩﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﮯ ﺣﺴﺐ ﺫﯾﻞ ﻣﻌﻨﯽ ﻟﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ۔۔
”ﺍﻟﺸﯿﻌﮧ“ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﻦ ﺳﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻗﻮﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﮯﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﭘﮭﯿﻠﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺷﯿﻌۃ ﮐﯽ ﺟﻤﻊ ﺷﯿﻊ ﻭ ﺍﺷﯿﺎﻉ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ۔

ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ۔۔
”ﻭﺍﻥ ﻣﻦ ﺷﯿﻌﺘﮧ ﻻﺑﺮﺍﮬﯿﻢ“
ﺗﺮﺟﻤﮧ: ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮨﯽ کے یعنی نوحؑ کے ﭘﯿﺮﻭﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﺳﻼﻡ ﺗﮭﮯ۔
‏(ﻣﻔﺮﺍﺕ ﺍﻟﻘﺮﺁﻥ، ﺝ1، ﺹ563، ﻣﻄﺒﻮﻋﮧ ﻻﮨﻮﺭ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﺷﯿﺦ ﺍﻟﺤﺪﯾﺚ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﻓﯿﺮﻭﺯ ﭘﻮﺭﯼ)

ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﻔﺘﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﺷﻔﯿﻊ ﺳﻮﺭۃ ﺣﺠﺮ ﮐﯽ ﺁﯾﺖ ﻧﻤﺒﺮ10 ﻣﯿﮟ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﯽ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔۔
ﺍﻟﺸﯿﻊ ﺟﻤﻊ ﮨﮯ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﮐﺴﯽ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﭘﯿﺮﻭﮐﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﮐﮯ ﺑﮭﯽ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺍﺑﻦ ﺧﻠﺪﻭﻥ ﻋﺮﺑﯽ ﻃﺒﻊ ﻣﺼﺮ ﺹ194 ﭘﺮ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ۔۔
ﺍﻋﻠﻢ ﺍﻥ ﺍﻟﺸﯿﻌۃ ﻟﻐۃ ﮬﻢ ﺍﻟﺼﺤﺐ ﻭﺍﻻﺗﺒﺎﻉ
ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺭﺍﻏﺐ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻓﻘﺮﮮ ﮐﺎ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﯾﻮﮞ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔۔
ﺩﯾﮑﮭﮯ ﻟﻐﺖ ﮐﮯ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﺳﮯ ﺷﯿﻌﮧ ﺭﻓﻘﺎﺀ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺮﻭﮐﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

■ ﺧﻼﺻﮧ ﺑﺤﺚ
ﻣﻨﺪﺭﺟﮧ ﺑﺎﻻ ﺑﺤﺚ ﺳﮯ ﯾﮧ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺍﺭﺩﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
1۔ ﮔﺮﻭﮦ ‏(GROUP)
2۔ ﭘﺎﺭﭨﯽ ‏(PARTY)
ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮔﺮﻭﮦ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻧﮧ ﺧﻮﺩ ﺍﭼﮭﮯ ﮨﯿﮟ ﻧﮧ ﺑُﺮﮮ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺐ ﯾﮧ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻓﻼﮞ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﮔﺮﻭﭖ ‏(GROUP) ﯾﺎ ﭘﺎﺭﭨﯽ ‏(PARTY) ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﮔﺮﻭﭖ ﯾﺎ ﺍﺳﮑﺎ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﻧﯿﮏ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺍﺻﻮﻝ ﺁﺩﻣﯽ ﮨﻮﮔﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮔﺮﻭﭖ ﯾﺎ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺷﺨﺺ ﻧﯿﮏ ﮔﺮﻭﭖ ﮐﺎ ﻓﺮﺩ ﺷﻤﺎﺭ ﮨﻮﮔﺎ- ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﮔﺮﻭﭖ ﯾﺎ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﺎ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﺑُﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺍﺻﻮﻝ ﺁﺩﻣﯽ ﮨﻮﮔﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮔﺮﻭﭖ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﮭﯽ ﺑُﺮﮮ ﮔﺮﻭﭖ ﮐﺎ ﻓﺮﺩ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎئیگا۔

■ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﻦ ﻣﻌﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ؟
ﺍﺭﺷﺎﺩ ﺑﺎﺭﯼ ﮨﮯ۔۔
ﻭَﻟَﻘَﺪْ ﺃَﺭْﺳَﻠْﻨَﺎ ﻣِﻦ ﻗَﺒْﻠِﻚَ ﻓِﻰ ﺷِﻴَﻊِ ﭐﻟْﺄَﻭَّﻟِﻴﻦَ ‏(ﺳﻮﺭۃ ﺣﺠﺮ: 10‏)
ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﮯﻗﺒﻞ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﮔﻠﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﮔﺮﻭﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﺗﮭﺎ۔(ﺗﺮﺟﻤﮧ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺍﺷﺮﻑ ﻋﻠﯽ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ)

ﺇِﻥَّ ﭐﻟَّﺬِﻳﻦَ ﻓَﺮَّﻗُﻮﺍ۟ ﺩِﻳﻨَﻬُﻢْ ﻭَﻛَﺎﻧُﻮﺍ۟ ﺷِﻴَﻌًۭﺎ
‏(ﺍﻧﻌﺎﻡ: 159)
ﺑﮯﺷﮏ ﺟﻦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﯾﻦ ﮐﻮ ﺟﺪﺍ ﺟﺪﺍ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻭﮦ ﮔﺮﻭﮦ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ۔ ‏(ﺗﺮﺟﻤﮧ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺍﺷﺮﻑ ﻋﻠﯽ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ‏) ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺍﺷﺮﻑ ﻋﻠﯽ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ ﻧﮯ ﺳﻮﺭﮦ ﺣﺠﺮ ﻣﯿﮟ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻊ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻧﻌﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﻌﺎً ﮐﺎ ﻣﻌﻨﯽ ﮔﺮﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔
ﺇِﻥَّ ﻓِﺮْﻋَﻮْﻥَ ﻋَﻠَﺎ ﻓِﻰ ﭐﻟْﺄَﺭْﺽِ ﻭَﺟَﻌَﻞَ ﺃَﻫْﻠَﻬَﺎ ﺷِﻴَﻌًۭﺎ‏
(ﺍﻟﻘﺼﺺ: 4‏)
ﻓﺮﻋﻮﻥ ﻣﻠﮏ ‏(ﻣﺼﺮ‏) ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﮪ ﭼﮍﮪ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻟﮓ ﺍﻟﮓ ﮔﺮﻭﮦ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﺋﯿﮯ ﺗﮭﮯ۔
‏(ﻣﻼﺣﻈﮧ ﮨﻮ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﺷﻤﺲ ﺍﻟﻌﻠﻤﺎﺀ ﺣﺎﻓﻆ ﻧﺬﯾﺮ ﺍﺣﻤﺪ ﻣﻄﺒﻮﻋﮧ ﻧﻮﻟﮑﺸﻮﺭ 1340ﮪ‏) ﺷﻤﺲ ﺍﻟﻌﻠﻤﺎﺀ ﺣﺎﻓﻆ ﻧﺬﯾﺮ ﺍﺣﻤﺪ ﻧﮯ ﺳﻮﺭﮦ ﻗﺼﺺ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﻌﺎً کا ﻣﻌﻨﯽ ﮔﺮﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔

ﻭَﺇِﻥَّ ﻣِﻦ ﺷِﻴﻌَﺘِﻪِۦ ﻟَﺈِﺑْﺮَﻫِﻴﻢَ
ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺡؑ ﮐﮯ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﭘﺮ ﭼﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢؑ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮯ ‏(ﺗﺮﺟﻤﮧ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺍﺷﺮﻑ ﻋﻠﯽ ﺗﮭﺎﻧﻮﯼ‏)

ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﻔﺘﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﺷﻔﯿﻊ ﻣﺮﺣﻮﻡ ”ﺍﻥ ﻣﻦ ﺷﯿﻌۃ ﻻﺑﺮﺍﮬﯿﻢ“ ﮐﯽ ﺗﻔﺴﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔۔
ﺷﯿﻌﮧ ﻋﺮﺑﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮔﺮﻭہ ﯾﺎ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺑﻨﯿﺎﺩﯼ ﻧﻈﺮﯾﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﻃﻮﺭ ﻃﺮﯾﻖ ﻣﯿﮟ ﯾﮑﺴﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﯾﮩﺎﮞ ﻇﺎﮨﺮ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﯽ ﺿﻤﯿﺮ ﺍﺷﺎﺭﮦ ‏ﺣﻀﺮﺕ ﻧﻮﺡ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮨﮯ- ﻟﮩﺬﺍ ﺍﺳﮑﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﯿﺶ ﺭﻭ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﻧﻮﺡ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﭘﺮ ﺗﮭﮯ۔

ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺷﺎﮦ ﺭﻓﯿﻊ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﻣﺤﺪﺙ ﺩﮨﻠﻮﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻭﺣﯿﺪﺍﻟﺰﻣﺎﻥ ﮐﺎ ﻣﺸﺘﺮﮐﮧ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﺷﺎﺋﻊ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺻﻔﺖ ﮐﯽ ﺁﯾﺖ83 ﻣﯿﮟ ﻭﺍﺭﺩ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﺎ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﺰﺭﮔﻮﺍﺭ ﻧﮯ ﺗﺎﺑﻊ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻧﮯ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﺎ ﺗﺮﺟﻤﮧ ”ﻃﺮﯾﻖ ﭘﺮ ﭼﻠﻨﮯ“ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﻭﺭ ﺷﻤﺲ ﺍﻟﻌﻠﻤﺎﺀ ﺣﺎﻓﻆ ﻧﺬﯾﺮ ﺍﺣﻤﺪ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﺎ ﺗﺮﺟﻤﮧ ”ﻃﺮﯾﻖ ﭘﺮ ﭼﻠﻨﮯ“ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔

ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺁﯾﺎﺕ ﺳﮯ ﻭﺍﺿﺢ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮔﺮﻭﮦ، ﭘﯿﺮﻭﮐﺎﺭ، ﻃﺮﯾﻖ ﭘﺮ ﭼﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ، ﺍﻭﺭ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﭼﻠﻨﮯ ﮐﺎ ﮨﮯ۔ ﺍسیطرﺡ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺍﮐﺮﻡؐ ﮐﯽ ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﻟﻔﻆ ﺷﯿﻌﮧ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺑﮭﯽ ﮔﺮﻭﮦ، ﭘﯿﺮﻭﮐﺎﺭ، ﺍﻭﺭ ﻃﺮﯾﻖ ﭘﺮ ﭼﻠﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ۔

http://t.me/islamwitheman/378
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 گوری اور کالی لونڈی کا مناظرہ 🌼

ایک بادشاہ کو ایک لونڈی کی ضرورت تھی، اس نے اعلان کیا کہ مجھے ایک لونڈی درکار ہے، اس کا یه اعلان سن کر اس کے پاس دو لونڈیاں آئیں اور کہنے لگیں ہمیں خرید لیجیے! ان دونوں میں سے ایک کا رنگ کالا تها ایک کا گورا۔

بادشاہ نے کہا مجھے ایک لونڈی چاهیے دو نہیں.
گوری بولی تو پهر مجهے خرید لیجیے حضور! کیونکہ گورا رنگ اچها ہوتا ہے...
کالی بولی حضور رنگ تو کالا ہی اچها ہوتا هے آپ مجهے خریدیے۔

بادشاہ نے ان کی یہ گفتگو سنی تو کہا: اچها تم دونوں اس موضوع پر مناظرہ کرو کہ رنگ گورا اچها ہے یا کالا؟
جو جیت جائے گی میں اسے خرید لونگا..

دونوں نے کہا بہت اچها! چنانچہ دونوں کا مناظرہ شروع ہوا۔۔

اور کمال یہ ہوا کہ دونوں نے اپنے رنگ کے فضائل و دلائل عربی زبان میں فی البدیہہ شعروں میں بیان کیے. یہ اشعار عربی زبان میں هیں مگر مصنف نے ان کا اردو زبان میں منظوم ترجمہ کیا ہے، لیجئے آپ بهی پڑهئے اور غور کیجئے کہ پہلے زمانے میں لونڈیاں بهی کس قدر فہم و فراست کی مالک ہوا کرتی تهیں۔

گوری بولی:
''موتی سفید ہے اور قیمت ہے اس کی لاکهوں،
اور کوئلہ ہے کالا پیسوں میں ڈهیر پا لے''
(بادشاہ سلامت! موتی سفید ہوتا ہے، اور کس قدر قیمتی هوتا ہے، اور کوئلہ جوکہ کالا ہوتا ہے کس قدر سستا ہوتا ہے کہ چند پیسوں میں ڈهیر مل جاتا ہے)

اور سنیے؛
''اللہ کے نیک بندوں کا منہ سفید ہوگا،
اور دوزخی جو ہونگے، منہ ان کے هونگے کالے''
بادشاه سلامت اب آپ ہی انصاف کیجیے گا کہ رنگ گورا اچها ہے یا نہیں؟

بادشاہ ''گوری'' کے یہ اشعار سن کر بڑا خوش ہوا اور پهر کالی سے مخا طب ہوکر کہنے لگا۔۔ سنا تم نے؟؟ اب بتاؤ کیاکہتی ہو؟؟

کالی بولی حضور!
''ہےمشک نافہ کالی قیمت میں بیش عالی،
ہے روئی سفید اور پیسوں میں ڈهیر پا لی''
(کستوری کالی ہوتی ہے، مگر بڑی گراں قدر اور بیش قیمت مگر روئی جوکہ سفید ہوتی ہے، بڑی سستی مل جاتی ہے اور چند پیسوں میں ڈهیر مل جاتی ہے)

اور سنیے؛
''آنکھوں کی پتلی کالی، ہے نور کا وہ چشمہ،
اور آنکھ کی سفیدی ہے نور سے وہ خالی''
بادشاه سلامت اب آپ ہی انصاف کیجیے کہ رنگ کالا اچها ہے یا نہیں؟؟ کالی کے یہ اشعار سن کر بادشاہ اور بهی زیادہ خوش ہوا اور پهر گوری کی طرف دیکها تو فورا بولی:
''کاغذ سفید ہیں سب قرآن پاک والے''
کالی نے جهٹ جواب دیا:
''اور ان پہ جو لکهے ہیں قرآں کے حرف کالے''

گوری نے پھر کہا کہ:
''میلاد کا جو دن ہے روشن وہ بالیقیں ہے''
کالی نے جهٹ جواب دیا کہ:
''معراج کی جو شب هے کالی هے یا نہیں ہے؟؟''

گوری بولی کہ:
''انصاف کیجیے گا، کچھ سوچیئے گا پیارے!
سورج سفید روشن، تارے سفید سارے''

کالی نے جواب دیا کہ:
''ہاں سوچیئے گا آقا! ہیں آپ عقل والے،
کالا غلاف کعبہ، حضرت بلال کالے''

گوری کہنے لگی کہ
''رخ مصطفٰی ہے روشن دانتوں میں ہے اجالا''

کالی نے جواب دیا۔۔
''اور زلف ان کی کالی کملی کا رنگ کالا''​

بادشاہ نے ان دونوں کے یہ علمی اشعار سن کر کہا۔۔ کہ مجهے لونڈی تو ایک درکار تهی مگر میں تم دونوں ہی کو خرید لیتا ہوں۔

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🌼 خالی ہاتھ 🌼

ایک افریقی شخص ایسے شہر میں پہنچا جو شہر قرض میں غرق تھا،

اس افریقی شخص نے 5000 روپے کا نوٹ ہوٹل کے کاؤنٹر پر رکھا اور بولا میں جا رہا ہوں کمرہ پسند کرنے۔

ہوٹل کا مالک فورا 5000 روپے لے کر بھاگا گھی والے کے پاس اور اس کے 5000 روپے دے کر گھی کا حساب چکا دیا۔

گھی والا بھاگا دودھ والے کے پاس اور 5000 دے کر دودھ والے کا پورا حساب چکا دیا۔

دودھ والا بھاگا گائے والے کے پاس اور گائے والے کو 5000 روپے دے کر دودھ کا حساب پورا کر دیا۔

گائے والا بھاگا چارے والے کے پاس اور چارے کا 5000 روپے کٹوا آیا۔

چارے والا گیا اسی ہوٹل پر وہ وہاں ادھار میں کھانا کھاتا تھا اس نے 5000 روپے دے کر
کھانے کا حساب چکتا کیا۔

وہ افریقی شخص واپس آیا اور یہ کہہ کر اپنے 5000 روپے لے گیا کہ اسے کوئی کمرہ پسند نہیں آیا۔

نہ کسی نے کچھ لیا
نہ کسی نے کچھ دیا

سب کا حساب چکتا
بتانا گڑبڑ کہاں ہے؟

کہیں گڑبڑ نہیں ہے بلکہ سبھی کی غلط فہمی ہے کہ روپے ہمارے ہیں۔

خالی ہاتھ آیا تھا خالی ہاتھ ہی جانا ہے۔

http://t.me/islamwitheman/183
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
😼 کارٹون 😼

ایک نظر ادھر بھی!۔۔۔
اگر آپ اپنے بچوں کو #_کاٹون_نیٹورک، #_پوگو یا وارنر برادرز اور #_ڈزنی جیسے چینلز مہیا کر کے اس بات پے مطمئن ہیں کہ بچے #_تفریحی_سرگرمی میں مگن ہیں اور گھر کی چیزیں توڑنے اور تنگ کرنے سے باز ہیں تو یقین مانیں #_آپ_غلط_ہیں ۔۔۔۔۔
آپ دراصل اپنے بچوں کو ایک ایسی سرگرمی میں مبتلا کررہے ہیں جو ناصرف ان کی زندگی یا زندگی کے کچھ پہلووں کو تباہ یا ڈسٹرب کررہی ہے بلکہ انہیں ایسے روبوٹس میں بدل رہی ہے جو جنہیں بالواسطہ طور پے اس سرگرمی کے بانی کنٹرول کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

کیا آپ نے کھبی یہ جاننے کی کوشش کی کہ آپ کا بچہ کارٹونز سے کیا سیکھ رہا ہے؟
کیا آپ نے کھبی وہ کارٹونز خود بھی دیکھے جنہیں آپ بچوں کو دیکھنے کی کھلی چھوٹ دیتے ہیں؟

اس پوسٹ میں کارٹونز کے بچوں پر اثرات کا ایک سرسری جائزہ لیتے ہیں ۔۔!

1-حقیقت سے فرار اور فینٹیسی
ایک لمبے عرصے تک کارٹونز دیکھنا بچوں کو حقیقی دنیا سے دور اور ان کے ذہن میں انکی من پسند ایک خیالی دنیا بنانے اور اس میں کھوۓ رہنے رہنےکا سبب بنتا ہے

فینٹیسیز میں مبتلا بچے تعلیم اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں پیچھے۔ والدین اور رشتہ داروں سے کم تعلق۔ تنہائی پسند اور اعصابی تناو کے شکار کے ساتھ نفسیاتی طور پر زیادہ حساس اور کمزور دل ہوجاتے ہیں۔

2-جسمانی مسائل
زیادہ دیر تک کارٹونز دیکھنے والے بچوں میں چھوٹی عمر سے ہی نظر کی کمزوری،سردرد،نیند کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جاتا ہے۔

3- بری عادات
کارٹونز کی اکثریت جیسے ڈریگن بال زی، پوکی مان، وغیرہ بدترین ماردھاڑ ،قتل و غارت خونریزی اورتشدد پر مبنی ہے ایسے میں بچوں میں جھگڑالو پن پیدا ہوجانا معمول کی بات ہے۔

ایسے ہی کئی کارٹون کردار چوری،دھوکہ دھی، بڑوں سے بدتمیزی اور دیگر بہت سی منفی سرگرمیوں میں مبتلا نظر آتے ہیں جن کا اثر بچے بہت جلد قبول کرتے ہیں۔

4-غلط نظریات کی ترویج
کارٹونز کا ایک منفی پہلو یہ بھی ہے کہ دنیا میں جس کام کوانتہائی برا بھی کیوں نہ مانا جاتا ہو کارٹونز میں اسے پرکشش اور اسے کرنے والوں کو ہیرو دکھایا جاسکتا ہے جیسے "بلی اینڈ مینڈی" اور "ٹین ٹائٹنز" جیسے کارٹونز میں کالے جادو کو اور پوکی مون اور ڈیجی مون جیسے کارٹونز میں جانوروں پر تشدد اور انہیں آپس میں لڑوانے کو۔

5- بے راہروی
آج کل کے کارٹونز میں جنسی بے راہروی کے بہتات ہے۔ ہردوسرے کارٹون کی کہانی میں کوئی لو سٹوری شامل ہوتی ہے۔ بڑی تعداد میں کارٹونز کی فیمیل ہیرو مثلا ونڈر وومن اور شی را اور ڈیفنی بلیک کو مختصر لباس زیب تن کیے دکھایا جاتا ہے ایسے ہی کئی کارٹونز میں بوس وکنار کے بولڈ مناظر، ذومعنی فقرے وغیرہ بچوں پر بدترین اثرات مرتب کرتے ہیں۔

"سپونج باب" نامی مشہور ترین کارٹونز میں سٹوری کی لوکیشن "بکینی اٹال" نامی جزیرے کے قریب سمندر کی تہہ ہوتی ہے جسے "بکینی باٹم"کہا جاتا ہے اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ہزاروں جزیرے ہیں مگر کارٹون کا محور ایسا جزیرہ کیوں بنایا گیا جس کا نام عریانیت کا مظہر ہے۔۔۔۔!!

6-صحت مندانہ سرگرمیوں سے دوری
کارٹونز کے شوقین بچے اکثر گیمز،سیر و تفریح وغیرہ جیسی سرگرمیوں میں کم دلچسپی لیتے ہیں۔جس سے انکی جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

7-پیسے اور وقت کا مزید ضیاع
کارٹونز کیسے والدین کا پیسا ضائع کرتے ہیں اس کی مثال یوں ہیں کہ دس روپے میں بکنے والا کھلونا "یو یو" "بلیزنگ ٹینز" نامی بچوں کی سیریز کے بعد پانچ سو یا اس سے زیادی کا بکنے لگا اور پھر بھی اس کی فروخت میں طوفانی اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کے ساتھ جذباتی ہیروازم کا اضافہ کردینا تھا۔ایسے ہی دس روپے میں بکنے والا لٹو "بی بلیڈ" سیریز کے بعد ہزار ہاروپے کے پیکس میں بکنے لگا کیونکہ اس پر جذباتی ہیروازم کی چھاپ لگ چکی ہے۔

میک ڈانلڈز جیسی کمپنیاں چند سینٹ قیمت پر مشتمل آلو کے چپس،نگٹس اور کولڈ ڈرنکس کئی ڈالرز میں فروخت کررہی ہیں کیونکہ انہوں نے اس پیک میں مشہور کارٹونز کے کھلونوں کا اضافہ کردیا ہے۔

ایسے ہی بین ٹین کی گھڑی ٹرانسفارمر کارٹونز کی کارز اور کیا نہ کیا۔

8-نیو ورلڈ آرڈر اور مائنڈ کنٹرول پروگرام
اور آخر میں۔۔۔۔
کیا وجہ ہے کہ نوے فیصد کارٹونز میں منفی کرداروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے؟
کیا وجہ ہے کہ گرے ہوۓ کردار کے حامل کرداروں کو "دنیا کا نجات دھندہ" بناکر پیش کیا جاتا ہے؟

تقریبا ہر کارٹون میں "واحد آنکھ" اور "تکون" جیسے نشان ۔۔۔۔ گندے مکروہ چہرے ۔۔۔۔ دنیا کی تباہی کے مناظر ۔۔۔۔ کو وافر دکھایا جاتا ہے۔۔۔؟

معزز والدین۔۔
ان سوالوں کا جواب خود ہی سمجھ جائیں ورنہ "آنے والا وقت" خود ہی سمجھادے گا۔
Copied۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/1627
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 عادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں 🔶

عادات، اخلاق اور طرز عمل ۔۔۔ خون اور نسل دونوں کی پہچان کرا دیتے ھیں.

ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی، نوکری کی طلب لئےحاضر ھوا،
قابلیت پوچھی گئی، کہا؛ سیاسی ہوں ۔۔
(عربی میں سیاسی افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے والے معاملہ فہم کو کہتے ھیں)

بادشاہ کے پاس سیاست دانوں کی بھرمار تھی۔ اسے خاص "گھوڑوں کے اصطبل کا انچارج" بنا لیا جو حال ہی میں فوت ھو چکا تھا.

چند دن بعد بادشاہ نے اس سے اپنے سب سے مہنگے اور عزیز گھوڑے کے متعلق دریافت کیا۔
اس نے کہا "نسلی نہیں ھے"

بادشاہ کو تعجب ھوا، اس نے جنگل سے سائیس کو بلا کر دریافت کیا۔۔۔
اس نے بتایا، گھوڑا نسلی ھے لیکن اس کی پیدائش پر اس کی ماں مرگئی تھی، یہ ایک گائے کا دودھ پی کر اس کے ساتھ پلا ھے.

مسئول کو بلایا گیا،
تم کو کیسے پتا چلا، اصیل نہیں ھے؟؟؟
اس نے کہا۔۔
جب یہ گھاس کھاتا ھے تو گائیوں کی طرح سر نیچے کر کے۔ جبکہ نسلی گھوڑا گھاس منہ میں لے کر سر اٹھا لیتا ھے.

بادشاہ اس کی فراست سے بہت متاثر ھوا،
مسئول کے گھر اناج، گھی، بھنے دنبے اور پرندوں کا اعلیٰ گوشت بطور انعام بھجوایا. اس کے ساتھ ساتھ اسے ملکہ کے محل میں تعینات کر دیا۔

چند دنوں بعد بادشاہ نے مصاحب سے بیگم کے بارے رائے مانگی۔
اس نے کہا۔۔
طور و اطوار تو ملکہ جیسے ھیں لیکن "شہزادی نہیں ھے"

بادشاہ کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی، حواس بحال کئے، ساس کو بلا بھیجا،

معاملہ اس کے گوش گذار کیا. اس نے کہا۔۔ حقیقت یہ ھے تمہارے باپ نے، میرے خاوند سے ھماری بیٹی کی پیدائش پر ھی رشتہ مانگ لیا تھا، لیکن ھماری بیٹی 6 ماہ ہی میں فوت ھو گئی تھی، چنانچہ ھم نے تمہاری بادشاہت سے قریبی تعلقات قائم کرنے کے لئے کسی کی بچی کو اپنی بیٹی بنالیا.

بادشاہ نے مصاحب سے دریافت کیا، "تم کو کیسے علم ھوا؟"
اس نے کہا۔۔ اس کا "خادموں کے ساتھ سلوک" جاہلوں سے بدتر ھے۔
بادشاہ اس کی فراست سے خاصا متاثر ھوا۔ "بہت سا اناج، بھیڑ بکریاں" بطور انعام دیں. ساتھ ہی اسے اپنے دربار میں متعین کر دیا.

کچھ وقت گزرا۔۔
"مصاحب کو بلایا"
"اپنے بارے دریافت کیا"

مصاحب نے کہا۔۔ جان کی امان۔
بادشاہ نے وعدہ کیا۔

اس نے کہا:
"نہ تو تم بادشاہ زادے ھو نہ تمہارا چلن بادشاہوں والا ھے۔"

بادشاہ کو تاؤ آیا، مگر جان کی امان دے چکا تھا۔

سیدھا والدہ کے محل پہنچا "والدہ نے کہا یہ سچ ھے"
تم ایک چرواہے کے بیٹے ھو، ہماری اولاد نہیں تھی تو تمہیں لے کر پالا۔

بادشاہ نے مصاحب کو بلایا پوچھا؛ بتا،
"تجھے کیسے علم ھوا"؟؟؟

اس نے کہا۔۔
"بادشاہ" جب کسی کو "انعام و اکرام" دیا کرتے ھیں تو "ہیرے موتی، جواہرات" کی شکل میں دیتے ھیں،،،،
لیکن آپ "بھیڑ ، بکریاں، کھانے پینے کی چیزیں" عنایت کرتے ھیں۔
"یہ اسلوب بادشاہ زادے کا نہیں"
کسی چرواہے کے بیٹے کا ہی ھو سکتا ھے۔

(منقول)

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 ہر گناہ کی علیحدہ توبہ ہے 🔶

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: پچھلے زمانے میں ایک شخص رہتا تھا۔ اس نے حلال طریقے سے دنیا تلاش کی مگر ناکام رہا اس کے ہاتھ دنیا نہ آئی۔ اس نے حرام طریقوں سے دنیا طلب کی پھر بھی ناکام رہا۔ اس کے ہاتھ دنیا نہ لگی۔

ایک مرتبہ ابلیس مجسم ہوکر اس کے سامنے آگیا اور کہا: تم نے حلال و حرام طریقوں سے دنیا حاصل کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ اگر تم میرے کہنے پر عمل کرو تو تمہارے پاس دنیا کی کوئی کمی نہیں رہے گی۔ اور بہت سے افراد تمہاری پیروی کرنا اپنے لئے باعث سعادت سمجھیں گے۔

اس شخص نے کہا: میں تیری بات پر ضرور عمل کروں گا۔

ابلیس نے اسے مشورہ دیا: تو ایک نیا دین و مذھب ایجاد کر لے اور لوگوں کو اس کی دعوت دے۔

اس نے ابلیس کے کہنے پر عمل کیا آہستہ آہستہ لوگ اس کے پیروکار بنتے گئے۔ اور اس کے پاس دولت کے ڈھیر جمع ہوگئے۔

پھر اس نے کچھ عرصے کے بعد سوچا کہ میں نے بہت غلط کام کیا ہے۔ میں نے لوگوں کو گمراہ کیا اب میرے لئے توبہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ اپنے پیروکاروں کے سامنے جھوٹ کا اقرار کر لوں تاکہ وہ غلط نظریات سے بچ سکیں۔ اور اللہ مجھے معاف فرما دے۔

چنانچہ اس نے اپنے پیروکاروں کا اجتماع بلا کر اعلان کیا کہ میں نے اب تک تمہیں گمراہ کیا تھا اور جو کچھ بیان کرتا تھا وہ سب باطل اور جھوٹ پر مبنی تھا۔
انہوں نے کہا: تو اب جھوٹ بول رہا ہے اور تو اپنے دین میں شک کر کے گمراہ ہوگیا ہے۔ یہ کہہ کر اس کے پیروکار وہاں سے چلے گئے۔

اس شخص نے اپنے آپ کو طوق و زنجير میں قید کر لیا اور ارادہ کیا جب تک اللہ تعالٰی میری توبہ قبول نہ کرے گا میں یہ طوق و زنجير جدا نہیں کروں گا۔

اللہ تعالٰی نے اس وقت کے نبی کو وحی فرمائی کہ تم اس شخص سے کہہ دو کہ خدا تعالٰی فرماتا ہے مجھے اپنی عزت کی قسم اگر تو اتنی گریہ و زاری کرے کہ تیرے وجود کا بند بند جدا ہوجاۓ تو بھی میں تیری توبہ قبول نہیں کروں گا اور نہ ہی تیری کوئی دعا قبول کروں گا۔ جب تک تو ان لوگوں کو زندہ نہ کرے جنہیں تو نے گمراہ کیا تھا اور وہ اسی گمراہی میں مر گئے۔

📚پند تاریخ، ج4، ص251ـ بحارالانوار، ج2 ص277ـ

https://t.me/islamwitheman/1771
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 افواہ 🔷

راستے سے گزرتے ایک بوڑھے آدمی کی ایک نوجوان سے تْو تکار ہوگئی۔ تھوڑی دیر بحث مباحثہ کے بعد نوجوان وہاں سے چلا گیا، بوڑھے آدمی کا غصہ اب بھی اپنی جگہ قائم تھا۔ وہ کسی طرح اس سے اس لڑائی کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ جسمانی طور پہ کمزور ہونے کی وجہ سے وہ نوجوان سے مار پیٹ تو نہیں کر سکتا تھا لیکن اس نے اسکا ایک اور حل نکالا۔۔۔

بوڑھے نے نوجوان کے بارے میں "افواہ" پھیلانا شروع کردی کہ وہ "چور" ہے۔ وہ ہر رہگزار سے یہی بات کرتا۔۔۔ کئی لوگ اسکی بات کو ان سنا کرتے لیکن چند لوگ یقین بھی کرلیتے تھے۔ کچھ دن گزرے تو پاس کے علاقے میں کسی کی چوری ہوگئی۔ لوگوں کے دلوں میں بوڑھے نے پہلے ہی نوجوان کے خلاف شک ڈال دیا تھا۔ چوری کے الزام میں نوجوان کو پکڑ لیا گیا۔۔ لیکن چند ہی دنوں میں اصل چور کا پتا لگنے پہ اسے کو رہائی مل گئی۔۔

رہا ہوتے ہی اس نے علاقے کے سردار سے بوڑھے آدمی کی شکایت کی جس کی بنا پہ بوڑھے کو پنچائیت میں بلایا گیا۔

بوڑھے نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے صفائی پیش کی۔۔ سردار نے بوڑھے کو حکم دیا کہ اس نے جو جو افواہ نوجوان کے بارے میں پھیلائی ہے۔۔ وہ سب ایک کاغذ پہ لکھے اور پھر اس کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے چوراہے میں جا کے ہوا میں اڑا دے۔۔ اگلے دن بوڑھے کی قسمت کا فیصلہ ہونا تھا۔

بوڑھا سردار کا حکم بجا لایا ۔۔ کاغذ پہ سب کچھ لکھا اور اس کے ٹکڑے ہوا میں اڑا دیے۔

اگلے دن جب پنچائیت لگی ۔۔ سبھی لوگ جمع ہوئے۔ بوڑھے نے رحم کی استدعا کی۔۔ سردار نے کہا کہ اگر وہ سزا سے بچنا چاہتا ہے تو کاغذ کے وہ سارے ٹکڑے جمع کرکے لائے جو کل اس نے ہوا میں اڑا دیے تھے۔ بوڑھا پریشان ہو کے بولا کہ یہ تو ناممکن سی بات ہے۔

سردار نے جواب دیا کہ تم نے نوجوان کے بارے میں اسی طرح ہوا میں "افواہ" پھیلائی۔۔ تمہیں خود بھی اندازہ نہیں ہے کہ تمہاری یہ "افواہ" کہاں کہاں تک پہنچی ہوگی۔۔۔ اگر تم کاغذ کے ٹکڑے واپس نہیں لا سکتے تو وہ "افواہ" کیسے واپس لاؤ گے جس کی وجہ سے نوجوان بدنام ہوا ہے ۔ بوڑھے نے ندامت سے سر جھکا لیا۔۔۔

🔅 یہ انگریزی زبان کا ایک چھوٹا سا قصہ ہے۔ جس میں سمجھداروں کے لیے ایک بہت بڑا سبق موجود ہے۔ کئی بار ہم بنا تصدیق کے لوگوں کے بارے میں "افواہیں" پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔ ہماری بنا سوچے سمجھے کی گئی چھوٹی سی بات کسی اور کی زندگی پہ کتنا اثر انداز ہو سکتی ہے اسکا شائد ہمیں اندازہ بھی نہیں ہے۔ اس لیے منہ کھولنے سے پہلے تصدیق بہت ضروری ہے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 "ظالم" بیویاں 🌹

الجھتی ہیں، ناراض ہوتی ہیں، بگڑتی ہیں اور پھر آپ کے ہی قدموں میں بکھر جاتی ہیں اور سب کچھ آپ کے پاؤں میں ہار دیتی ہیں۔
روپیہ روپیہ جوڑتی ہیں، کبھی آپ کی جیب سے بچا بچا کے اور کبھی اپنی وراثت میں ملا روپیہ- ایسی بھولی گائیں ہوتی ہیں یہ کہ خاوند پر احسان چڑھاتی ہیں لیکن کرتی ہمیشہ "گھاٹے کا سودا" ہیں۔ وہ یوں کہ سینت سینت کر جوڑا روپیہ آپ کی اولاد پر لگا چھوڑتی ہیں۔ کبھی بہت ہوا تو اپنے دو چار جوڑے بنا لیے لیکن اکثر جانتے ہیں کیا کرتی ہیں؟
جی ہاں بہت شوق سے بازار جا کر گھر کی کوئی شے، کوئی آرائش کی یا استعمال کی چیز لے آتی ہیں۔ بہت سیانی بنتی ہیں، ایک جملے کو، صرف ایک تحسین کے جملے کو اس "جوڑ توڑ" کا حاصل سمجھتی ہیں۔ آپ کے حصے کا کام کر رہی ہوتی ہیں اور بدلے میں صرف اک نظر، محبت بھری مسکراہٹ اور تسلیم پر راضی ہو جاتی ہیں۔

دیکھئے نا اصول کی بات ہے کہ گھر بنانا اور چلانا مرد کی ذمے داری ہے اور اس کو سنبھالنا، سجانا، سنوارنا عورت کی۔
اب یہ عورت مرد کے حصے کا کام کرتی ہے اور تحسین کے دو بول محض دو بول مانگتی ہے اور جانتے ہیں؟ انہی پر راضی ہو جاتی ہے۔

اگلے روز ہمارے ایک فیس بک کے دوست کا آپریشن تھا- دوست کے دونوں گردے ناکارہ ہو چلے تھے- تبدیلی کا فیصلہ ہوا- ان کی پوسٹ دیکھی دل مضطرب تھا- کیسا خوبصورت، ہنستا چہرہ، سچی بات ہے مجھے بہت اندیشے تھے۔ اللہ نے زندگی دی، لوٹ آئے- ایک دوست نے ان سے پوچھا کہ جس نے گردہ عطیہ کیا وہ کیسا ہے؟
اگلا سوال کسی نے کیا:
"بھائی آپ کو گردہ کس نے دیا؟"
ان کا جواب تھا:
"میری اہلیہ نے"
میری آنکھیں بھر آئیں- کہ یہ کیسی کمال کی نعمت اللہ نے ہم کو دی ہے- بھلا ایسا بھی ہوتا ہے۔

ہم سے محبت کرتی ہیں، پھر الجھتی ہیں، اور پھر اپنا سب کچھ ہم پر ہی ہار دیتی ہیں، اگر وقت آن پڑے تو اپنی جان بھی وار دیتی ہیں۔

کبھی تو ہم ایسے بے پرواہ ہو جاتے ہیں کہ تعریف تو کیا تسلیم سے بھی مکر جاتے ہیں لیکن یہ ایسی ہوتی ہیں کہ اس بے پرواہی کا علاج بھی مزید محبت سے کرتی ہیں- کہ شائد اب کے شام کا بھولا جلدی لوٹ آئے۔
اگلے روز ایک ویڈیو دیکھی کہ خاوند بیوی کی بے جا ضد سے ہارا کہ جو ساتھ جانے کو تیار نہ تھی- اس نے اسے باندھا اور ساتھ لے چلا، راستے میں لوگوں نے اس عمل پر اس مرد کو شرمندہ کیا تو اس نے اسے کھولا- اب وہ عورت لوگوں کو یقین دلا رہی تھی کہ کوئی ایسا مشکوک معاملہ نہیں وہ اس کی بیوی ہی ہے، بس لڑائی ہو گئی تھی اور ساتھ ساتھ میں اپنے خاوند کے منہ سے پسینہ کمال محبت سے صاف کر رہی تھی۔ لوگوں کے تیور دیکھے تو سب لڑائی بھول گئی بس یہی فکر کہ کوئی اس کے خاوند کو کچھ نہ کہے۔
جگ تے توں جیویں، تے تری آس تے میں جیواں

ایسی "جھلی" ہوتی ہیں کہ کھانے کا بہترین حصہ ہمارے لیے بچا کے رکھتی ہیں اور ہم بسا اوقات یہ پوچھنا بھی بھول جاتے ہے کہ اس نے کھانا بھی کھایا یا نہیں۔

ہم بھلے تمام دن دوستوں میں بتا کے آئیں ، یہی سمجھتی ہیں کہ سرتاج دن بھر کام کاج کے تھکے آئے ہیں۔ پاؤں بھی دھیرج رکھتی ہے کہ مزاج کے نازک آبگینوں کو ٹھیس نہ لگ جائے۔ ہم ایسے بے توفیق ہوویں کہ نازک آبگینے خود بن کے رہ گئے- اور اس کے لیے یہ کہنا کہ
"آپ تمام دن کرتی کیا ہو"

مجھے اپنے ایک گاہک یاد آ گئے کہ جب بھی آتے ایک آٹھ دس برس کا بچہ ہمراہ ہوتا۔ اک روز بتانے لگے کہ اس کی ماں نہیں، کھانا بھی خود بناتا ہوں، اکٹھے رہتے ہیں ایک کمرہ لیا ہوا ہے۔ نوکری لاہور میں ہے- میں ملازمت پر چلا جاتا ہوں اس کو حفظ کے مدرسے میں چھوڑ کے آتا ہوں، تب کچھ کام کر پاتا ہوں- میں سوچ کے رہ گیا کہ ہم کیسے بے فکر ہو کے کام پر چلے آتے ہیں۔

ایسی سادہ ہوتی ہیں کہ شادی کی اگلے روز اپنا حق مہر معاف کر کے بیٹھی ہوتی ہیں اور اگر کوئی زیادہ مسکین شکل بنا لے یا محبت سے بازوؤں میں بھر لے تو وہی رقم اس کو دے کر کہتی ہیں لیں آپ برت لیجئے گا، میں نے کیا کرنی ہے، آپ ہیں نا۔

تحریر ۔۔۔ ابوبکر قدوسی

https://t.me/islamwitheman/1446
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕