ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌸 زیارت اربعین 🌸

20 صفر چہلم امام حسین علیہ السلام کے دن کی مخصوص زیارت۔۔۔

السَّلامُ عَلَى وَلِيِّ اللَّهِ وَ حَبِيبِهِ،
السَّلامُ عَلَى خَلِيلِ اللَّهِ وَ نَجِيبِهِ،
السَّلامُ عَلَى صَفِيِّ اللَّهِ وَ ابْنِ صَفِيِّهِ،
السَّلامُ عَلَى الْحُسَيْنِ الْمَظْلُومِ الشَّهِيدِ،
السَّلامُ عَلَى أَسِيرِ الْكُرُبَاتِ وَ قَتِيلِ الْعَبَرَاتِ،
اللَّهُمَّ إِنِّي أَشْهَدُ أَنَّهُ وَلِيُّكَ وَ ابْنُ وَلِيِّكَ وَ صَفِيُّكَ وَ ابْنُ صَفِيِّكَ الْفَائِزُ بِكَرَامَتِكَ أَكْرَمْتَهُ بِالشَّهَادَةِ وَ حَبَوْتَهُ بِالسَّعَادَةِ وَ اجْتَبَيْتَهُ بِطِيبِ الْوِلادَةِ وَ جَعَلْتَهُ سَيِّدا مِنَ السَّادَةِ وَ قَائِدا مِنَ الْقَادَةِ وَ ذَائِدا مِنَ الذَّادَةِ وَ أَعْطَيْتَهُ مَوَارِيثَ الْأَنْبِيَاءِ وَ جَعَلْتَهُ حُجَّةً عَلَى خَلْقِكَ مِنَ الْأَوْصِيَاءِ فَأَعْذَرَ فِي الدُّعَاءِ وَ مَنَحَ النُّصْحَ وَ بَذَلَ مُهْجَتَهُ فِيكَ لِيَسْتَنْقِذَ عِبَادَكَ مِنَ الْجَهَالَةِ وَ حَيْرَةِ الضَّلالَةِ وَ قَدْ تَوَازَرَ عَلَيْهِ مَنْ غَرَّتْهُ الدُّنْيَا وَ بَاعَ حَظَّهُ بِالْأَرْذَلِ الْأَدْنَى وَ شَرَى آخِرَتَهُ بِالثَّمَنِ الْأَوْكَسِ وَ تَغَطْرَسَ وَ تَرَدَّى فِي هَوَاهُ وَ أَسْخَطَكَ وَ أَسْخَطَ نَبِيَّكَ، وَ أَطَاعَ مِنْ عِبَادِكَ أَهْلَ الشِّقَاقِ وَ النِّفَاقِ وَ حَمَلَةَ الْأَوْزَارِ الْمُسْتَوْجِبِينَ النَّارَ [لِلنَّارِ] فَجَاهَدَهُمْ فِيكَ صَابِرا مُحْتَسِبا حَتَّى سُفِكَ فِي طَاعَتِكَ دَمُهُ وَ اسْتُبِيحَ حَرِيمُهُ،
اللَّهُمَّ فَالْعَنْهُمْ لَعْنا وَبِيلا وَ عَذِّبْهُمْ عَذَابا أَلِيما،
السَّلامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ،
السَّلامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ سَيِّدِ الْأَوْصِيَاءِ،
أَشْهَدُ أَنَّكَ أَمِينُ اللَّهِ وَ ابْنُ أَمِينِهِ عِشْتَ سَعِيدا وَ مَضَيْتَ حَمِيدا وَ مُتَّ فَقِيدا مَظْلُوما شَهِيدا،
وَ أَشْهَدُ أَنَّ اللَّهَ مُنْجِزٌ مَا وَعَدَكَ وَ مُهْلِكٌ مَنْ خَذَلَكَ وَ مُعَذِّبٌ مَنْ قَتَلَكَ،
وَ أَشْهَدُ أَنَّكَ وَفَيْتَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَ جَاهَدْتَ فِي سَبِيلِهِ حَتَّى أَتَاكَ الْيَقِينُ،
فَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ قَتَلَكَ،
وَ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ظَلَمَكَ،
وَ لَعَنَ اللَّهُ أُمَّةً سَمِعَتْ بِذَلِكَ فَرَضِيَتْ بِهِ،
اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي وَلِيٌّ لِمَنْ وَالاهُ وَ عَدُ

وٌّ لِمَنْ عَادَاهُ بِأَبِي أَنْتَ وَ أُمِّي يَاابْنَ رَسُولِ اللَّهِ،
أَشْهَدُ أَنَّكَ كُنْتَ نُورا فِي الْأَصْلابِ الشَّامِخَةِ وَ الْأَرْحَامِ الْمُطَهَّرَةِ [الطَّاهِرَةِ] لَمْ تُنَجِّسْكَ الْجَاهِلِيَّةُ بِأَنْجَاسِهَا وَ لَمْ تُلْبِسْكَ الْمُدْلَهِمَّاتُ مِنْ ثِيَابِهَا،
وَ أَشْهَدُ أَنَّكَ مِنْ دَعَائِمِ الدِّينِ وَ أَرْكَانِ الْمُسْلِمِينَ وَ مَعْقِلِ الْمُؤْمِنِينَ،
وَ أَشْهَدُ أَنَّكَ الْإِمَامُ الْبَرُّ التَّقِيُّ الرَّضِيُّ الزَّكِيُّ الْهَادِي الْمَهْدِيُّ،
وَ أَشْهَدُ أَنَّ الْأَئِمَّةَ مِنْ وُلْدِكَ كَلِمَةُ التَّقْوَى وَ أَعْلامُ الْهُدَى وَ الْعُرْوَةُ الْوُثْقَى وَ الْحُجَّةُ عَلَى أَهْلِ الدُّنْيَا،
وَ أَشْهَدُ أَنِّي بِكُمْ مُؤْمِنٌ وَ بِإِيَابِكُمْ مُوقِنٌ بِشَرَائِعِ دِينِي وَ خَوَاتِيمِ عَمَلِي وَ قَلْبِي لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ وَ أَمْرِي لِأَمْرِكُمْ مُتَّبِعٌ وَ نُصْرَتِي لَكُمْ مُعَدَّةٌ حَتَّى يَأْذَنَ اللَّهُ لَكُمْ فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ لا مَعَ عَدُوِّكُمْ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَ عَلَى أَرْوَاحِكُمْ وَ أَجْسَادِكُمْ [أَجْسَامِكُمْ‏] وَ شَاهِدِكُمْ وَ غَائِبِكُمْ وَ ظَاهِرِكُمْ وَ بَاطِنِكُمْ آمِينَ رَبَّ الْعَالَمِينَ۔

📜مفاتیح الجنان

http://t.me/islamwitheman/1741
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌷 علامہ اقبال مختصر تعارف 🌷

● پیدائشی نام: محمد اقبال
● تخلص: اقبال

● ولادت: 9 نومبر 1877ء، سیالکوٹ
● وفات: 21 اپریل 1938ء، لاہور

■ تصانیف
● نثر:
• علم الاقتصاد-1903

■ فارسی شاعری:
• اسرار خودی-1915
• رموز بے خودی-1917
• پیام مشرق-1923
• زبور عجم-1927
• جاوید نامہ-1932
• پس چہ باید کرد اے اقوامِ شرق-1936
• ارمغان حجاز (فارسی)-1938

■ اردو شاعری:
• بانگ درا-1924
• بال جبریل-1935
• ضرب کلیم-1936
• ارمغانِ حجاز (اردو)-1938

■ انگریزی تصانیف:
• فارس میں ماوراء الطبیعیات کا ارتقاء-1908
• اسلام میں مذہبی افکار کی تعمیر نو-1930

■ ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجۂ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔
علامہ نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیے۔ زمانہ طالبعلمی میں انھیں میر حسن جیسے استاد ملے جنہوں نے آپ کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔ اور ان کے اوصاف خیالات کے مطابق آپ کی صحیح رہنمائی کی۔ شعر و شاعری کا شوق بھی آپ کو یہیں پیدا ہوا۔ اور اس شوق کو فروغ دینے میں مولوی میر حسن کا بڑا دخل تھا۔ ایف اے کرنے کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے یہاں آپ کو پرفیسرآرنلڈ جیسے فاضل شفیق استاد مل گئے۔1905 میں علامہ اقبال اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے اور کیمبرج یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور پروفیسر براؤن جیسے فاضل اساتذہ سے رہنمائی حاصل کی ۔ بعد میں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
ابتداء میں آپ نے ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج لاہور میں تدریس کے فرائض سرانجام دیئے لیکن آپ نے بیرسٹری کو مستقل طور پر اپنایا۔ وکالت کے ساتھ ساتھ آپ شعروشاعری بھی کرتے رہے۔ 1926ء میں آپ پنجاب لیجسلیٹو اسمبلی کے ممبر چنے گئے۔ آپ آزادی وطن کے علمبردار تھے۔ سیاسی تحریکوں میں حصہ لیتے تھے۔ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے آپ کا الہ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے اس خطبے میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔ 1931ء میں آپ نے گول میز کانفرنس میں شرکت کرکے مسلمانوں کی نمائندگی کی۔ آپ کی تعلیمات اور قائداعظم کی ان تھک کوششوں سے ملک آزاد ہوگیا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ لیکن پاکستان کی آزادی سے پہلے ہی علامہ انتقال کر گئے تھے۔ لیکن ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔ جس نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی آس پیدا کی۔۔۔

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔵 زیارت امام حسینؑ کی اہمیت 🔵

🌹 روایت اول:
محمد بن مسلم نے حضرت امام محمد باقرؑ سے روایت کی ہے.
"مُرُوا شِیعَتَنَا بِزیَارَةِ قَبْر الْحُسَیْنِ بْنِ عَلیٍّ علیہ السلام، فَاِنَّ اِتیَانَہُ مُفْتَرَضٌ عَلَی کُلِّ مُوٴْمِنٍ یُقِرُّ لِلحُسَیْنِ بِالاِمَامَةِ مِنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ."(1)
ترجمہ:
"ہمارے شیعوں کو زیارت قبر حسینؑ کی طرف حکم دو کیونکہ آپؑ کی زیارت ہر اس مؤمن پر لازم ہے جو خدا کی طرف سے آپؑ کی امامت کا اقرار کرتا ہے."

🌹 روایت دوم:
حضرت امام صادقؑ نے فرمایا:
"مَنْ زَارَ قَبْرَ الْحُسَیْنِ لِلّٰہِ وَفی اللّٰہِ، اٴعْتَقَہْ اللّٰہ مِنَ النّٰارِ، وَآمَنَہُ یَوْمَ الْفَزَعِ الاٴکبَرِ، وَلَمْ یَسئَلِ اللّٰہَ حَاجَةً مِن حَوَائِجِ الدُّنیاَ وَالآخِرَةِ اِلاّ اٴعطاَہُ."(2)
ترجمہ:
"جو شخص امام حسینؑ کی، خوشنودئ خدا کیلئے اور فی سبیل الله زیارت کرے تو خداوندعالم اس کو آتش جھنم سے نجات عطا کریگا اور قیامت کیدن اسکو امان دیگا، اور خداوندعالم سے دنیا و آخرت کی کوئی حاجت طلب نہیں کریگا مگر یہ کہ خداوندعالم اسکی حاجت پوری کر دیگا."

🌹 روایت سوم:
حضرت امام صادقؑ نے فرمایا:
"مَنْ لَمْ یَاٴْت قَبْرَ الْحُسَیْنِ حَتّٰی یَمُوتَ، کاَنَ مُنْتَقَصَ الدِّیْنِ، مُنْتَقَصَ الْاٴِیْمٰانِ، وَاِنْ اٴُدْخِلَ الْجَنَّةَ کاَنَ دُوْنَ الْمُوٴْمِنِیْنَ فی الْجَنَّةِ."(3)
ترجمہ:
"جو شخص امام حسینؑ کی زیارت کیلئے نہ جائے یہانتک کہ مرجائے تو ایسا شخص دین و ایمان کے لحاظ سے ناقص ہے، اور اگر جنت میں داخل هوجائے تو اس کا درجہ تمام اھل ایمان سے کم ہے."

🌹 روایت چہارم:
حضرت امام رضاؑ نے فرمایا:
"مَنْ زَارَ قَبْرَالحُسَیْنِ بِشَطِّ الفُرَاتِ،کاَنَ کَمَنْ زَارَ اللّٰہَ فَوْقَ عَرْشِہِ."(4)
ترجمہ:
"جو شخص کربلا میں امام حسینؑ کی زیارت کرے اس شخص کے مانند ہے کہ جس نے فراز عرش پر خدا کی زیارت کی هو."

■ زائرین کی عظمت
ابوالحسن جمال الدین علی بن عبد العزیز موصولی حلّی بزرگ ادیب، اھلبیت علیہم السلام کے مداح، ممتاز شاعر اور ایک فاضل انسان تھے کہ جو شہر حلہ میں زندگی بسر کیا کرتے تھے، ان کا انتقال 750ھ میں شہر حلہ میں هوا اور آپ کا مزار شہر حلہ کی مشہور و معروف زیارتگاہ ہے.

موصوف (جیسا کہ قاضی نورالله شوشتری نے کتاب "المجالس" میں اور زنوزی نے کتاب "ریاض الجنة" میں بیان کیا ہے) ناصبی ماں باپ سے پیدا هوئے، ان کی والدہ نے نذر کی تھی کہ اگر ان کے یہاں لڑکا پیدا هوا تو اس کو حضرت امام حسینؑ کے زائروں کی ڈاکازنی اور غارت گری کیلئے تربیت کروں گی، تاکہ زائروں کو غارت کرے اور ان کو قتل کردے!

جب موصوف کی پیدائش ہوئی اور عنفوان شباب میں قدم رکھا تو آپ نے نذر پوری کرنے کیلئے زائروں کے راستہ پر بھیجا اور وہ جب کربلا کے نزدیک مسیب کے علاقے میں پہنچے ایک جگہ ان کو نیند آگئی اور خواب میں دیکھا کہ زائروں کا ایک قافلہ راستہ سے گزر رہا ہے اور زائروں کے قافلے کی گرد و غبار اس کے چہرے پر آ رہی ہے، اسی موقع پر انھوں نے خواب میں دیکھا کہ قیامت برپا ہوگئی ہے، حکم ہوا کہ اس کو دوزخ میں ڈالدو، لیکن اس پاک گرد و غبار کی وجہ سے آگ اس کے چہرے تک نہیں پہنچ رہی، اسی موقع پر ان کی آنکھ کُھل گئی درحالیکہ آپ بُری نیت سے گھبرائے ہوئے تهے.

اس کے بعد سے موصوف اھلبیت علیہم السلام کی ولایت کے شیدائی بن گئے اور ایک طولانی مدت تک کربلا میں مقیم اور حائر حضرت امام حسین علیہ السلام میں مقیم رہے اور اسوقت سے اھلبیت علیہم السلام کی مدح سرائی میں مشغول رہے، اور ایک نورانی رباعی کے ذریعہ اپنی مدح سرائی کا آغاز کیا:

اِٴذَا شِئْتَ النَّجٰاةَ فَزُرْ حُسَیناً
لِکَیْ تَلْقٰی ٰ اِلا لہ قَرِیْرَ عَیْنِ

فاِنَّ النارَ لَیْسَ تَمَسُّ جِسْمَاً
عَلیہِ غُبار ُ زوَّار ِ الحسینِ. [5]

ترجمہ:
"اگر کوئی روز قیامت کی نجات چاہتا ہے تو امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے، تاکہ خدا کی بارگاہ میں خوشنود حاضر ہو، بیشک جھنم کی آگ اس جسم تک نہیں پھنچ سکتی کہ جس پر زائرین حسین (علیہ السلام) کی گرد و غبار ہو"۔

📚 حوالہ جات:
(1) کامل الزیارات، ص121۔ جامع الاخبار، ص23، فصل11۔ بحارالانوار، ج98، ص3، باب1، حدیث8۔
(2) کامل الزیارات، ص145، باب57، حدیث7۔ بحارالأنوار، ج98، ص20، باب3، حدیث9۔
(3) کامل الزیارات، ص193، باب78، حدیث2۔ کتاب المزار، ص56، باب26، حدیث2۔ بحارالأنوار، ج98، ص4، باب1، حدیث14۔
(4) ثواب الاعمال وعقاب الاعمال، ص85۔ مستدرک الوسائل، ج19، ص250، باب26، حدیث11948۔
(5) الغدیر، ج6، ص12۔

http://t.me/islamwitheman/1740
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
👍1
🔵 زیارت امام حسینؑ کے آداب 🔵

زائرین کو دوران سفر اور حرم مطہر میں جن آداب کا لحاظ رکھنا چاہیے اور وہ چند امور ہیں.

🌹1= زیارت کیلئے جانے سے قبل تین دن روزہ رکھے اور تیسرے دن غسل کرے جیسا کہ امام جعفر صادقؑ نے اسکا حکم صفوان کو دیا تھا.
شیخ محمد بن مشہدی نے عیدین کی زیارت کے مقدمہ میں کہا ہے کہ جب زیارت کو جانے کا قصد کرے تو پہلے تین دن روزہ رکھے اور تیسرے دن غسل کرے اور اپنے اہل و عیال کو اپنے پاس جمع کر کے یہ پڑھے:
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْتَوْدِعُکَ الْیَوْمَ نَفْسِی وَٲَھْلِی وَمالِی وَوَلَدِی وَکُلَّ مَنْ کانَ مِنِّی بِسَبِیلٍ الشَّاھِدَ مِنْھُمْ وَالْغائِبَ.
اَللّٰھُمَّ احْفَظْنا بِحِفْظِ الْاِیمَانِ وَاحْفَظْ عَلَیْنا.
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنا فِی حِرْزِکَ وَلاَ تَسْلُبْنا نِعْمَتَکَ وَ لاَ تُغَیِّرْ مَا بِنا مِنْ نِعْمَۃٍ وَعافِیَۃٍ، وَزِدْنا مِن فَضْلِکَ إنَّا إلَیْکَ راغِبُونَ.
ترجمہ:
اے معبود!
میں آج تیرے سپرد کرتا ہوں اپنی جان، اپنا خاندان، اپنا مال اور اولاد اور وہ سب کچھ جو میرے ساتھ متعلق ہے. وہ اس وقت حاضر ہے یا غائب.
اے معبود!
ہماری حفاظت کر، اپنی نگہبانی سے ہمارے ایمان کی اور ہماری حفاظت فرما.
اے معبود!
ہمیں اپنی پناہ میں رکھ، ہم سے اپنی نعمت واپس نہ لے اور تبدیلی نہ کر اس میں جو نعمت اور سکھ ہمیں دیا ہے اور ہم پر زیادہ فضل فرما کہ ہم نے تیری طرف رغبت کی ہے.

اس کے بعد نہایت عاجزی اور فروتنی کے ساتھ گھر سے نکلے اور یہ کلمات کثرت سے دہراتا جائے:
"لَا اِلَہَ اِلَّااﷲ ُوَاﷲُ اَکْبَرُ وَالْحَمْدُ ﷲِ."
اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں اللہ بزرگتر ہے اور حمد اللہ ہی کیلئے ہے.

🌹2= اس کے بعد حضرت رسول اکرمؐ اور انکی آل پر درود پڑھتے ہوئے بڑے وقار اور آہستگی سے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے چلے.

ایک روایت میں ہے کہ حق تعالیٰ امام حسینؑ کے زائر کے پسینے کے ہر قطرے سے ایک ہزار فرشتے پیدا فرماتا ہے جو خدا کی تسبیح کرتے ہیں اور خود اس شخص کے لئے اور ہر زائر کے لیے قیامت تک استغفار کرتے رہتے ہیں.

🌹3= حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہوئی ہے کہ جب حضرت امام حسینؑ کی زیارت کو جائے تو اسکے سر کے بال الجھے ہوئے اور گردآلود ہوں اور زائر بھوکا پیاسا ہو کہ آنجناب اسی حالت میں شہید کئے گئے تھے پس وہاں اپنی حاجات طلب کرے پھر اپنے گھر لوٹ آئے اور کربلا کو اپنا وطن نہ بنائے.

🌹4= زیارت پر جاتے ہوئے لذیذ غذائیں جیسے حلوہ اور بریانی کو اپنا زاد راہ نہ بنائے بلکہ روٹی دودھ اور دہی وغیرہ کو اپنی غذا قرار دے.
●امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا:
میں سن رہا ہوں کہ بعض لوگ امام حسینؑ کی زیارت کیلئے جاتے ہیں جو اپنے ساتھ ایسی غذا رکھتے ہیں جس میں بکرے کی بھنی ہوئی ران اور حلوہ ہوتا ہے حالانکہ یہی لوگ جب باپ یا رشتہ داروں کی قبروں پر جاتے ہیں تو ایسی غذائیں ساتھ نہیں لے جاتے.
●ایک اور معتبر روایت میں ہے کہ امام صادقؑ نے مفضل بن عمر سے فرمایا:
حضرت امام حسینؑ کی اسطرح سے زیارت کرنے سے بہتر ہے کہ آپؑکی زیارت نہ کیجائے امام حسینؑ کی زیارت نہ کرنے کی بجائے بہتر ہے کہ تم ان کی زیارت کرو (یعنی امام مظلوم کی زیارت کرو)
مفضل کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا:
حضور آپ نے میری کمر توڑ دی ہے!
آپؑ نے فرمایا:
قسم بخدا اگر تم اپنے باپ دادا کی قبروں پر جاؤ تو حالت رنج و غم میں جاتے ہو اور امام مظلوم کے مزار پر جاتے وقت اپنے ہمراہ بہترین غذائیں لیکر جاتے ہو. حالانکہ تمہیں وہاں پریشان بال اور خاک آلودہ حالت میں جانا چاہیے.
مؤلف کہتے ہیں: مالدار آدمی کیلئے کسقدر شائستہ ہے کہ اس حدیث کا مطالعہ کرے اور کربلا جاتے وقت راستے میں جب اسکے احباب اسکی ضیافت کریں اور عمدہ غذائیں اسکے سامنے رکھیں تو اس کو قبول نہیں کرنا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ ہم تو کربلا کے مسافر ہیں اسطرح کی غذائیں ہمارے لیے مناسب نہیں ہیں.
●شیخ کلینیؒ نے روایت کی ہے کہ امام حسینؑ کی شہادت کیبعد آپؑکی زوجہ محترمہ کلبیہ نے آپؑ کا ماتم بپا کیا. وہ خود بھی روئیں اور دیگر عورتوں اور باندیوں کو بھی رلایا یہانتک کہ انکے آنسو خشک ہو گئے. ایک دفعہ کسی نے ان بیبی کیلئے جونی نام کا ایک حلال پرندہ بھیجا تاکہ وہ اسے کھائیں تو انکے جسم میں اتنی طاقت آ جائے کہ وہ امام حسینؑ کو رو سکیں جب انہوں نے اس پرندے کو دیکھا تو پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ انہیں بتایا گیا کہ یہ ہدیہ ہے جو فلاں شخص نے بھیجا ہے تاکہ آپ میں رونے کی طاقت آسکے تو امام حسینؑ کی زوجہ نے فرمایا کہ ہم یہاں کسی شادی میں مشغول نہیں ہیں کہ اسطرح کے کھانے کھائیں پھر حکم دیا کہ اس گوشت کو یہاں سے لے جاؤ.
📕مفاتیح الجنان، شیخ عباس قمی۔

http://t.me/islamwitheman/1739
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
💖 سلیمان اعمش کا واقعہ 💖

علامہ مجلسیؒ امام حسین علیہ السلام کی کرامت و مہربانی کا ایک عجیب واقعہ بیان کرتے ہیں کہ:
میں نے شیعہ علماء کی تالیفات میں دیکھا کہ سلیمان اعمش کہتے ہیں کہ: میں کوفہ میں رہتا تھا میرا ایک پڑوسی تھا اور میں اس کے پاس آمد و رفت اور نشست و برخاست کیا کرتا تھا، ایک شبِ جمعہ اس کے پاس گیا اور اس سے کہا:
امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے سلسلے میں تمھارا کیا نظریہ ہے؟
اس نے کہا:
بدعت اور شرعی قوانین کے خلاف ہے اور بدعت گمراھی ہے اور جو شخص بھی گمراھی اور ضلالت میں مبتلا ہو وہ دوزخی ہے!!

سلیمان نے کہا: حالانکہ میرا پورا وجود غصے سے بھر چکا تھا اس کے پاس سے اٹھا اور اپنے دل میں کہا کہ: سحر کے وقت اس کے پاس جاؤں گا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کروں گا، اگر اپنی دشمنی اور جاھلانہ تعصب پر اصرار اور ہٹ دھرمی کی تو اس کو قتل کردوں گا.

چنانچہ جب سحر کا وقت ہوا تو میں اس کے پاس جانے کے لئے روانہ ہوا، اور اس کے گھر پر دق الباب کیا اور اس کا نام لے کر آواز دی، اچانک اس کی بیوی نے مجھ سے بیان کیا کہ وہ رات کے پہلے حصہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا گیا ہے، چنانچہ میں بھی اس کے پیچھے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے روانہ ہوگیا.

جب میں روضہ مقدس میں وارد ہوا تو میں نے اپنے اس پڑوسی کو دیکھا جو سجدہ کے عالم میں خدا سے رو رو کر مناجات اور توبہ کی درخواست کر رہا ہے.

ایک طولانی مدت کے بعد اس نے سجدہ سے سر اٹھایا اور اس نے مجھے اپنے پاس کھڑا ہوا دیکھا، میں نے اس سے کہا:
تم کل رات یہ کہہ رہے تھے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت بدعت ہے اور بدعت گمراھی ہے اور ہر گمراہ آتش جھنم میں ہے، لیکن آج تم کیسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ پر آگئے ہو اور زیارت کر رہے ہو؟
اس نے کہا:
اے سلیمان! مجھے ملامت نہ کرو! میں پہلے اھلبیت علیہم السلام کی ولایت و امامت کا قائل نہیں تھا یہانتک کہ کل رات تک میں نے ایک خواب دیکھا جس کی وجہ سے میں حیرت و تعجب میں پڑ گیا اور خوف و وحشت میں مبتلا ہوگیا.

میں نے اس سے کہا:
تم نے کیا خواب دیکھا ہے؟

اس نے کہا:
ایک بلند مرتبہ اور باعظمت انسان کو دیکھا کہ جس کا قد درمیانی تھا نہ زیادہ بلند تھا اور نہ پست قد، اس کے جمال و ہیبت اور ارزش و کمال کی توصیف بیان کرنے سے عاجز ہوں، ان کے اردگرد بہت سے لوگ تھے اور تیزی کے ساتھ روانہ تهے ان کے آگے آگے ایک سوار تھا کہ جن کے سر پر ایک تاج تھا اس تاج کے چار رکن تھے اور ہر رکن پر ایک گوہر لگا ہوا تھا جس کی تینوں سمت چمک رہیں تھیں.

میں نے ان بزرگوار کے خادموں میں سے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ انھوں نے کہا: یہ محمد مصطفٰیؐ ہیں! میں نے سوال کیا؛ یہ دوسرے کون ہیں؟ انھوں نے کہا؛ یہ علی مرتضٰیؑ جانشینِ رسول الله ہیں! اس کے بعد میں نے اس نورانی فضا پر نظر ڈالی کہ اچانک ایک نور کا ناقہ دیکھا کہ جس پر نور کا کجاوہ تھا اور اس میں دو خواتین بیٹھی ہوئی تھیں اور وہ ناقہ آسمان و زمین کے درمیان پرواز کر رھا تھا! میں نے کہا: یہ ناقہ کس کا ہے؟ انھوں نے کہا: یہ جناب خدیجہ کبرٰیؑ اور فاطمہ زہراءؑ ہیں، میں نے کہا: یہ جوان کون ہیں؟ انھوں نے کہا: یہ حسینؑ بن علیؑ ہیں، میں نے کہا: یہ گروہ کہاں جا رھا ہے؟ ان سب نے کہا: یہ قافلہ مقتول جفا، شھید کربلا حسینؑ بن علی مرتضٰیؑ کی زیارت کے لئے جا رھا ہے.

چنانچہ میں اس ناقہ کی طرف گیا جس میں جناب فاطمہ زہراءؑ تشریف رکھتی تھیں کہ اچانک میں نے ایک لکھا ہوا نامہ دیکھا کہ آسمان سے زمین کی طرف آرہا ہے! میں نے سوال کیا یہ نامہ کیسا ہے؟ انھوں نے کہا: یہ وہ نامہ ہے کہ شبِ جمعہ زیارت امام حسین علیہ السلام کرنے والوں کے لئے آتش جھنم سے امان لکھی ہوئی ہے.

میں نے اس امان نامہ کی درخواست کی، مجھ سے کہا گیا: مگر تم یہ نہیں کہتے کہ زیارت حسین بدعت ہے؟ یہ امان نامہ تم کو نہیں مل سکتا، مگر یہ کہ امام حسین (علیہ السلام) کی زیارت کرو اور ان کے فضل و شرف پر عقیدہ رکھو!

خوف و وحشت کے عالم میں خواب سے چونکا، اور اسی وقت اپنے مولا و آقا امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا ارادہ کیا، اور اب خدا کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کر رھا ہوں اور خدا کی قسم اے سلیمان! ان کی قبر سے جدا نہیں ہوں گا یہانتک کہ میری روح میرے بدن سے پرواز کر جائے.(1)

حاج علی بغدادی، مفاتیح الجنان(2) میں محدث قمی کی نقل کی بنا پر حضرت امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کی ملاقات کے وقت امام علیہ السلام سے سوال کیا کہ کیا اعمش کا واقعہ صحیح ہے؟ تو امام زمانہ (عج) نے فرمایا: جی ہاں، صحیح اور کامل ہے.

حوالہ جات:
(1) بحارالأنوار، ج45، ص401، باب50، حدیث12۔ مستدر ک الوسائل، ج10، ص295، باب42، حدیث12046۔ منتخب طریحی، ص195۔
(2) مفاتیح الجنان، ص801۔

http://t.me/islamwitheman/1740
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
⚫ چہلم اوّل امام حسینؑ ⚫

محدث نوری نے اپنی کتاب اللؤلؤوالمرجان(1) میں اور ان کے شاگرد شیخ عباس قمی نے اپنی کتاب منتہی الآمال(2) میں کہا ہے کہ یہ زیارت پہلے سال کے دوران انجام نہیں پائی ہے۔ محدث نوری سے پہلے کتاب اقبال الاعمال(3) میں سید ابن طاؤس نے اس رائے کے ساتھ اتفاق نہیں کیا ہے.
ان کے مقابلے میں بعض علماء کی رائے یہ ہے کہ اسیران کربلا کا قافلہ شام سے عراق آیا ہے اور اربعین کے دن کربلا پہنچا ہے اور زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کے بعد مدینہ کی طرف روانہ ہوا ہے۔ سید ابن طاؤس نے اپنی کتاب اللہوف(4) میں صراحت کے ساتھ یہی رائے دی ہے اور واضح کیا ہے کہ قافلۂ اہلبیت علیہم السلام نے اس سفر میں جابر بن عبداللہ انصاری اور بنی ہاشم کے بعض افراد کو بھی کربلا میں دیکھا ہے.
سید محمد علی قاضی طباطبائی نے محدث نوری اور محدث قمی کی رائے کو رد کرنے کے لیے تحقیق دربارہ اول اربعین حضرت سید الشہداء کے عنوان سے مفصل کتاب تالیف کی ہے.

جابر بن عبداللہ انصاری جو حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں، سید الشہداءؑ کے پہلے زائر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ وہ عطیہ بن سعید کے ہمراہ سنہ 61 ہجری کے واقعہ عاشورا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے چالیس دن کے بعد پہلی اربعین کو کربلا آئے اور قبر حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے۔(5)

اسیران آل محمد کے شام سے چالیس دن میں واپس پلٹ آنے کی یہ روایت محدث قمی نے بیان کی ہے جبکہ کربلا سے کوفہ، اور کوفہ سے شام، اور پھر شام میں قید و بند اور واپسی کے سفر کے اوقات کو مد نظر رکھا جائے تو یہ سارا عمل چالیس دن میں انجام پذیر ہونا ممکن نہیں۔ لہٰذا یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ واقعہ سن باسٹھ ہجری، یعنی امام حسین علیہ السلام کی شہادت سے ایک سال بعد کا ہے نہ کہ چالیس دن بعد کا. اور یہی مشہور بھی ہے.

● حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام سے مروی حدیث میں زیارت اربعین کو مومن کی نشانیوں میں شمار کیا گیا ہے.(6)
● نیز روز اربعین کے لیے ایک زیارت نامہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے.(7)
شیخ عباس قمی نے اس زیارت نامے کو مفاتیج الجنان کے تیسرے باب میں زیارت اربعین کے عنوان سے درج کیا ہے.
● قاضی طباطبائی لکھتے ہیں کہ زیارت اربعین زیارت "مردّ الرّاس" بھی کہلاتی ہے.(8) یعنی سر کا لوٹا دیا جانا. کیونکہ اس روز اسیران اہلبیت علیہم السلام کربلا پلٹ کر آئے تو وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا سرمبارک بھی شام سے واپس لائے تھے جس کو انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ دفن کیا۔

📚 حوالہ جات:
1- محدث نوری، اللولو والمرجان، ص 208-209.
2- محدث قمی، منتہی الآمال،ص524-525۔
3- سید ابن طاووس، اقبال الاعمال، ج 2، ص 589.
4- سید ابن طاؤوس، اللہوف، ص 225.
5- قمی، سفینة البحار، ج8، ص383.
6- طوسی، التہذیب،ج 6، ص 52.
7- شیخ عباس قمی، مفاتیج الجنان.
8- قاضی طباطبایی، تحقیق دربارہ اول اربعین حضرت سید الشہداء ص 2.

http://t.me/islamwitheman/1738
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
⚫ چہلم امام حسین علیہ السلام ⚫

سید ابن طاؤسؒ نے اپنی کتاب "مقتل" میں لکھا ہے؛ جس وقت امام حسین علیہ السلام کے اہلبیت شام سے چھوٹ کر مدینہ کی طرف واپس جارہے تھے، انہوں نے اموی سالارِ کارواں سے خواہش کی کہ ان کو کربلا کی طرف سے لے چلیں تاکہ وہ جاتے جاتے شہدائے کربلا کی زیارت کرسکیں چنانچہ جس وقت وہ نواسۂ رسول کی تربت پاک پر پہنچتے ہیں پیغمبر اسلامؑ کے بوڑھے صحابی جابر ابن عبداللہ انصاریؓ وہاں موجود تھے۔

🔲 جناب جابرؓ کے رفیق عطیۂ عوفی کا بیان ہے کہ قبرِ حسین علیہ السلام پر پہنچکر جابر نے تین مرتبہ فرمایا:
یا حسین علیہ السلام
یا حسین علیہ السلام
یا حسین علیہ السلام
اور پھر درد بھرے لہجے میں کہا:
"احبیب لا یجیب حبیبہ"
کیا دوست اپنے دوست کو جواب نہیں دے گا اور پھر خود ہی کہنے لگے:
ہاں، آپ کیسے جواب دیں گے آپ کی رگ گردن تو خون سے رنگین ہے اور سر و تن میں جدائی ہوچکی ہے!
اے حسین آپ پر میرا سلام ہو،
میں گواہی دیتا ہوں آپ فخر انبیاءؑ،
رسولِخداؐ کے فرزند، امام المتقین امیرالمؤمنینؐ کے دلبند اور سیدۂ نساءالعالمینؐ کے پارۂ دل ہیں۔
آپ نے پاکیزہ زندگی گزاری، پاکیزہ موت قبول کی لیکن مؤمنین کے قلب کو فراق کی آگ میں جلنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ زندہ ہیں، آپ پر خدا کا درود و سلام ہو،
میں گواہی دیتا ہوں آپ کی شہادت کی داستان بھی حضرت یحیٰیؑ ابن زکریاؑ کی شہادت کی مانند ہے.
اور پھر چاروں طرف نظر دوڑائی اور فرمایا:
درود و سلام ہو تم پر اے پاکیزہ روحو! تم نے امام حسینؑ کے گرد جگہ پائی اور امامؑ کے آستانۂ اقدس میں اپنی سواریاں بٹھائیں۔
یہ کہکر جابرؓ نے ایک آہ سرد کھینچی اور بیہوش ہوگئے،
اسی دوران نزدیک سے کسی قافلے کے اترنے کی آہٹ محسوس ہوئی، جابرؓ چونک کراٹھ پڑے جیسے کوئی کہہ رہا ہو؛ جابر! اٹھو میرے پاس میری بہن آرہی ہے اس کا استقبال کرو.
رسول اسلامؐ کے بوڑھے صحابی نے آگے بڑھ کر اہل حرم کا استقبال کیا،
آگے آگے امام زين العابدینؑ اپنی پھوپھیوں، ماؤں اور بہنوں کے ساتھ تشریف لا رہے تھے، جابرؓ نے آگے بڑھ کر سید سجادؑ کو گلے سے لگا لیا۔
امامؑ نے صحابئ رسول سے فریاد کی:
"ھھنا واللہ قتلت رجالنا و ذبحت اطفالنا و سبیت نسائنا و حرقت خیامنا."
ترجمہ:
دیکھئے یہی وہ جگہ ہے جہاں ہمارے مردوں کو قتل کردیا گيا، بچوں کو ذبح کردیا گیا، عورتوں کو قید کرلیا گيا اور خیموں کو جلا دیا گيا۔

ادھر آفتاب ڈھل رہا تھا اور حضرت زينب سلام الله عليها کی نگاہوں میں کربلا کی زمین اب بھی عصرِ عاشورا کی طرح خون سے رنگیں نظر آرہی تھی، ہر طرف دل کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے. ایک قتل گاہ میں بہتر جنازے۔ ایک ایک منظر نگاہوں کے سامنے تھا آہ، اس قوم جفاکار نے اصغر و اکبر کسی پر بھی رحم نہیں کیا،
ھواوھوس میں گرفتار یزیدیوں نے اس حسینؑ کو بھوکا اور پیاسا ذبح کردیا جس کو رسولؐ اپنا فرزند کہتے اور اپنی زبان چسایا کرتے تھے۔ ان بہترین انسانوں کو قتل کر ڈالا جن کا اہلبیتِ رسولؐ کی حمایت و نصرت کے سوا کوئی قصور نہ تھا اور پھر علیؑ کی بیٹی کو وہ مناظر بھی یاد آئے جو نواسۂ رسولؐ کی شہادت کے بعد رونما ہوئے تھے،
خیام حسینی میں بھڑکتے ہوئے شعلے، عابد بیمارؑ کا جلا ہوا بستر، بیبیوں اور بچیوں کے سروں سے چادروں کا چھینا جانا اور بچوں کی آہ و فریاد، اسیری، کوفہ و شام کی طرف روانگی۔
زینب سلام اللہ علیها کا دل درد و اندوہ میں ڈوب گيا اور انہوں نے اپنے بھائی کی قبر کا رخ کر کے فریاد کی۔

شہدائے کربلا کی قبروں پر اہل حرم کی بیتابی، ہر آنکھ کو رونے پر مجبور کئے دے رہی تھی۔

■ تین دنوں تک کربلا کے میدان میں حضرت زینب سلام اللہ علیها اور سید سجاد علیہ السلام کی معیت میں اہلِ حرم نے عزاداری کی اور رسول اسلامؐ کے بزرگ صحابی جابر ابن عبداللہ انصاریؓ، امام زين العابدین علیہ السلام کے ساتھ ساتھ رہے اور پھر تیسرے دن امام سجاد علیہ السلام نے حکم دیا۔ اونٹوں پر محملیں تیار ہوئیں اور رسول اکرمؐ کا خاندان شہر مدینۂ منورہ کی طرف روانہ ہوگیا۔

"اے حسین علیہ السلام کی راہ پر چلنے اور ان کے ساتھ سفر کرنے والی روحو! ہمارا سلام قبول کرو."

⏪ امام حسین علیہ السلام کی بیٹی فاطمہ کبریٰ سلام اللہ علیھا نے آواز دی:
اے کربلا ہم تیرے دامن میں وہ یادگار چھوڑ کر جارہے ہیں جو احمد مجتبٰیؐ کی روح اور ان کا جانشیں ہے۔
اے کربلا ہم تیری آغوش میں وہ بدن امانت کے طور پر چھوڑ رہے ہيں جو پاک و مطہر ہے اور بے کسی کے عالم میں تجھ میں دفن ہوا ہے۔

■ قاضی طباطبائی لکھتے ہیں کہ پائے پیادہ کربلا کی طرف جانے والے افراد زائرین کے قافلوں کا سلسلہ آئمہ طاہرین علیہم السلام کے زمانے میں رائج تھا اور حتٰی یہ سلسلہ بنی امیہ اور بنی عباس کے زمانے میں بھی جاری رہا اور تمام تر سختیوں اور خطرات کے باوجود شیعہ حضرات پابندی کے ساتھ شرکت کرتے رہے ہیں.

http://t.me/islamwitheman/1739
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 زیارت امام حسینؑ کا ثواب 🌹

🌹امام جعفر صادقؑ نے فرمایا: جو شخص گھر سے نکلا اور اس کا ارادہ قبر حسین بن علی علیہما السلام کی زیارت ہے،
اگر وہ پائے پیادہ ہو تو خداوند متعال ہر قدم کے بدلے اس کو ایک حسنہ عطا کریگا اور اس کا گناہ مٹا دیگا، حتٰی کہ وہ حائر میں پہنچتا ہے تو خداوند متعال اسکو نیکوکاروں، مصلحین اور پسندیدہ و برگزیدہ افراد کے زمرے میں لکھ دیتا ہے۔
جب مناسک و اعمال کو مکمل کرتا ہے خداوند متعال اسکو فائزین (کامیاب افراد) کے زمرے میں قرار دیتا ہے،
حتٰی کہ واپسی کا ارادہ کرتا ہے تو ایک فرشتہ آتا ہے اور کہتا ہے:
رسولِخداؐ تم پر سلام کرتے ہیں اور فرماتے ہیں:
"اپنے اعمال کو ابتداء سے شروع کرو، تمہارے تمام سابقہ گناہ بخش دیئے گئے."(1)

🌹 حضرت امام صادقؑ نے فرمایا:
"مَنْ زَارَ قَبْرَ الْحُسَیْنِ لِلّٰہِ وَفی اللّٰہِ، اٴعْتَقَہْ اللّٰہ مِنَ النّٰارِ، وَآمَنَہُ یَوْمَ الْفَزَعِ الاٴکبَرِ، وَلَمْ یَسئَلِ اللّٰہَ حَاجَةً مِن حَوَائِجِ الدُّنیاَ وَالآخِرَةِ اِلاّ اٴعطاَہُ"
جو شخص امام حسینؑ کی، خوشنودئ خدا کیلئے اور فی سبیل الله زیارت کرے تو خداوندعالم اس کو آتش جہنم سے نجات عطا کریگا اور قیامت کےدن اسکو امان دیگا، اور خداوندعالم سے دنیا و آخرت کی کوئی حاجت طلب نہیں کریگا مگر یہ کہ خداوندعالم اسکی حاجت پوری کر دیگا۔(2)

🌹 امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
جو کوئی معرفت کیساتھ امام حسینؑ کی زیارت پر جائے الله تعالٰی اس کیلئے 1000 غلاموں کو آزاد کرنے کا اجر لکھتا ہے اور وه اس شخص کیطرح ہے جو 1000 مجاہدین کو ایسے گھوڑوں کیساتھ کہ جن پر زین لگائے اور لگام لگا کر تیار کرے اور الله تعالٰی کی راه میں جنگ کیلئے بھیجے۔(3)

🌹 امام صادقؑ فرماتے ہیں:
"عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ؛ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَكُونَ عَلَى مَوَائِدِ النُّورِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَلْيَكُنْ مِنْ زُوَّارِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ"
جو شخص یہ چاہتاہے کہ قیامت کے دن اس کو نورانی دسترخوان نصیب ہو تو ضروری ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے۔(4)

🌹 حضرت امام صادقؑ فرماتے ہیں؛
" لَيْسَ نَبِيٌّ فِي السَّمَوَاتِ وَ الْأَرْضِ إِلا يَسْأَلُونَ اللَّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى أَنْ يُؤْذَنَ لَهُمْ فِي زِيَارَةِ الْحُسَيْنِ ع فَفَوْجٌ يَنْزِلُ وَ فَوْجٌ يَعْرُجُ: وَ رَوَاهُ"
کوئی پیغمبر زمین و آسمان میں ایسا نہیں ہے جو ایسا نہ چاہتے ہوں کہ اللہ تعالٰی ان کو رخصت فرمائے کہ وہ زیارت امام حسین علیہ السلام سے مشرف ہوں، پس اسطرح ہے کہ ایک گروہ کربلا معلٰی میں زیارت کے لئے آتا اور دوسرا گروہ زیارت کرکے چلا جاتا ہے.(5)

📚 حوالہ جات:
(1) کامل الزیارات، ص132۔
(2) کامل الزیارات، ص145، باب57، حدیث7۔ بحارالأنوار، ج98، ص20، باب3، حدیث9۔
(3)کافی، ج4، ص581۔
(4) كامل الزيارات، ص135۔ وسائل الشيعه، ج10، ص330۔ بحارالأنوار، ج98، ص72۔
(5) مستدرك الوسائل، ج10، ص244 به نقل از كامل الزيارات، ص111۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1740
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

⚫ أربعين حسینی اور اعمال
http://t.me/islamwitheman/1741

🌸 زیارت اربعین
http://t.me/islamwitheman/1742

🔵 زیارت امام حسینؑ کی اہمیت
http://t.me/islamwitheman/1745

🔵 زیارت امام حسینؑ کے آداب
http://t.me/islamwitheman/1746

💖 سلیمان اعمش کا واقعہ
http://t.me/islamwitheman/1747

⚫ چہلم اوّل امام حسینؑ
http://t.me/islamwitheman/1749

⚫ چہلم امام حسین علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/1750

🌹 زیارت امام حسینؑ کا ثواب
http://t.me/islamwitheman/1751
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
☁️ سموگ کیا ہے؟ ☁️

سموگ کیا ہے؟ القرآن کیا کہتا ہے۔؟
سوشل میڈیا الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر اس کے بارے میں طرح طرح کی باتیں بتائی جا رہی ہیں.

کوئی کہہ رہا ہے یہ انڈیا والوں نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی ہوئی ہے جس کے باعث ہے. کوئی اسے گلوبل وارمنگ کا شاخسانہ کہہ رہا ہے.

اور کوئی اسے بڑھتی ہوئی انڈسٹریل آلودگی.
لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ جنگ عظیم دوم ویت نام میں چلنے والے نیپام بم (ایسا بم جو وار ہیڈ کے پانچ سو میٹر میں آگ لگا سکتا تھا) ایسی آلودگی اور سموگ کیوں نہ پھیلا سکا.

اندازہ کیجیے پانی کا نقطہ کھولاؤ 100 درجہ حرارت ہے جبکہ نیپام بم 800 سے 1200 درجہ حرارت کی آگ برساتا اور آگ لگنے کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ جس کی لپیٹ میں آنے والے انسان جانور اور املاک منٹوں میں راکھ اور دھوؤیں کا ڈھیر ہو جاتے. نیپام بم کا وہ دھواں جس میں کاربن مونو آکسائیڈ اور نفتھینک پلمیٹک تیزآب اور بہت سے آگ پکڑنے والے زہریلے مادے ہوتے تھے ایسا سموگ پیدا نہ کر سکے.

کیوں
آجکل میڈیا پر لوگ دنیاوی چیزوں سے اسے تشبیہ دے کر ڈرا رہے ہیں مگر افسوس صد افسوس ہمیں آلودگی اور انڈیا سے تو ڈرایا جا رہا ہے مگر اللہ اور اس کے فرامین کے بارے ہم نابلد ہیں.

ہم قرآن کو بھلا چکے ہیں ورنہ آج ہم کو انڈیا کی لگائی آگ سے زیادہ فکر اللہ کی طرف سے دہکائی گئی جہنم کی ہوتی.

اللہ نے سورۃ الدخان میں فرمایا:
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَاْتِى السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍ (10)

سو اس دن کا انتظار کیجیے کہ آسمان ظاہر دھواں لائے۔

يَغْشَى النَّاسَ ۖ هٰذَا عَذَابٌ اَلِـيْـمٌ (11)
جو لوگوں کو ڈھانپ لے، یہی دردناک عذاب ہے۔

یاد کرو گزشتہ سال 2016 بھی یہی عذاب تھا مگر کچھ عرصہ کیلئے ٹال دیا گیا. اور اس عذاب میں بیماریاں اور حادثات ہیں. تب بھی ہم نہیں سمجھ رہے.

ارشاد باری تعالیٰ ہے..!
اِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيْلًا ۚ اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَ (15)
ہم اس عذاب کو تھوڑی دیر کے لیے ہٹا دیں گے مگر تم پھر وہی کرنے والے ہو۔

👈🏼 اور غور کرو آج پھر لوگ اس عذاب میں کس طرح مبتلا ہو چکے ہیں. پھر بھی لوگوں کو ماسک لگا کر بچ نکلنے کی فکر زیادہ ہے نہ کہ اپنے دل کو اللہ کے ذکر سے ڈھانپنے کی. . . بالکل احتیاط بہت ضروری ہے لیکن دعا بھی اس سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔

🔘 ہو سکے تو اپنا محاسبہ کریں اور تمام اہلِ اسلام کیلئے دعا کریں. اللہ سب کو ہدایت دے اور اہلِ اسلام کو پھر سے یکجا کر دے- آمین

👆 ایک مراسلہ 👆

http://t.me/islamwitheman/1735
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🐜 محنتی چیونٹی 🐜

جین ڈی ﻻ ﻓﻮﻧﭩﯿﻦ ﺍﯾﮏ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﻓﺮﺍﻧﺴﯿﺴﯽ ﻣﺤﻘﻖ ﻭﻣﺼﻨﻒ ﮔﺰﺭﺍ ﮨﮯ۔ ﺍُﺱ ﻧﮯ "ﻣﺤﻨﺘﯽ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ" ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯﺍﯾﮏ ﺭﻣﺰﯼ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﻟﮑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﻟﮓ ﺑﮭﮓ ﮨﺮ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔

ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﺤﻨﺘﯽ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﺗﮭﯽ، ﮨﺮ ﺻﺒﺢ ﺍپنے ﮐﺎﻡ ﭘﺮ ﺟﺎﺗﯽ، ﻣﺤﻨﺖ ﺳﮯ ﻓﺮﺍﺋﺾ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺵ ﺭﮨﺘﯽ۔ ﺷﯿﺮ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﺴﯽ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺗﻨﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ، ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﻧﮕﺮﺍﻥ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺳﺘﻌﺪﺍﺩ ﮐﯿﺴﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ؟
ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺍﯾﮏ ﻻﻝ ﺑﯿﮓ ﮐﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﺍﺩﺍﺋﯿﮕﯽ ﭘﺮ ﻧﮕﺮﺍﻥ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔

ﻻﻝ ﺑﯿﮓ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﺎﻡ ﭘﺮ ﺁﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﺧﺼﺖ ﭘﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﻈﺎﻡ ﻭﺿﻊ ﮐﯿﺎ،
ﺍﯾﮏ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﮐﻮ ﺣﺴﺎﺏ ﻭ ﮐﺘﺎﺏ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﭘﺮ ﻣﻼﺯﻡ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻣﮑﻮﮌﮮ ﮐﻮ ﻣﮑﺎﻟﻤﺎﺕ ﮐﯽ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﮐﻮ ﺷﯿﻠﻒ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﺳﮯ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﻣﻼﺯﻡ ﺭﮐﮭﺎ۔
ﻻﻝ ﺑﯿﮓ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﭘﯿﺶ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺷﯿﺮ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺁﺋﻨﺪﮦ
ﺍُﺳﮯ ﺟﻮ ﺭﭘﻮﭨﺲ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﮮ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺍﻑ ﺍﻭﺭ ﺗﺼﻮﯾﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺭ ﮐﯽ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﻮ ﺗﺎﮐﮧ ﺟﺐ ﻭﮦ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯽ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ
ﺑﺎﺕ ﺑﮩﺘﺮ ﺳﻤﺠﮫ ﺁﯾﺎ ﮐﺮﮮ۔ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻻﻝ ﺑﯿﮓ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﺰﺭ ﭘﺮﻧﭩﺮ ﺧﺮﯾﺪﮮ، ﺍﯾﮏ ﻣﮑﮭﯽ ﮐﻮ ﮈﯾﭩﺎ ﺍﻧﭩﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﮐﻨﭩﺮﻭﻟﺮ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺑﮭﺮﺗﯽ ﮐﯿﺎ۔
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﻋﺎﺋﺪ ﮨﻮﺗﯽ ﭘﺎﺑﻨﺪﯾﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺁﺋﮯ ﺩﻥ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﯿﭩﻨﮕﺰ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺣﺎﺿﺮﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﺭﮨﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﺍﻭﺭ ﺣﺘٰﯽ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﺪ ﺩﻝ ﮨﻮﺗﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺷﯿﺮ ﻧﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﺍﺳﺘﻌﺪﺍﺩ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺗﻮ ﺩﻓﺘﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﻻﻧﮯ ﮐﺎ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﺑﻨﺎﯾﺎ۔ ﺍﯾﮏ ﻣﮑﮍﯼ ﮐﻮ ﺗﻨﻈﯿﻤﯽ ﮈﮬﺎﻧﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺘﺮﯼ ﮐﺎ
ﺗﺠﺮﺑﮧ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﻨﺎﺀ ﭘﺮ ﻣﻼﺯﻣﺖ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﻣﮑﮍﯼ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺩﻓﺘﺮ ﮐﻮ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﯿﺎ ﻓﺮﻧﯿﭽﺮ ﺧﺮﯾﺪﺍ ﺍﻭﺭ ﺳﭩﺎﻑ ﮐﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﺌﮯ ﻗﺎﻟﯿﻦ ﺑﭽﮭﻮﺍ ﺩﯾﺌﮯ۔
ﺍﭘﻨﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﺗﻌﯿﻨﺎﺕ ﮐﯿﺎ ﺟﻮ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﭩﺮﯾﭩﯿﺠﮏ ﭘﺎﻟﯿﺴﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺩ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﮐﮯ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﺠﭧ ﺍﻭﺭ ﺁﻣﺪﻥ ﮐﺎ ﺣﺴﺎﺏ ﻭ ﮐﺘﺎﺏ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻌﺎﻭﻧﺖ ﮐﺮﮮ۔
ﺷﯿﺮ ﻧﮯ ﺟﺐ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﭘﺮ ﺍُﭨﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﺿﺢ ﺯﯾﺎﺩﺗﯽ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺍﻟﻮ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺎﻟﯽ ﻣﺸﯿﺮ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺗﯿﻦ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﯿﺶ ﮐﯽ، ﺟﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﮭﺮﺗﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﺗﯽ ﺍﻭﺭ
ﭘﯿﺪﺍﻭﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﺎ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﮐﺎﻓﯽ ﺳﻮﭺ ﻭ ﺑﭽﺎﺭ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺷﯿﺮ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﻮ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﻋﺪﻡ ﺩﻝ
ﭼﺴﭙﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﻢ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ پیدﺍﻭﺍﺭﯼ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﺩﻥ ﺑﺪﻥ ﮐﻢ ﮨﻮﺗﯽ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ.

ایک خاموش پیغام
بڑوں بڑوں کے نام

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 احساس و آگہی 🔷

ایران میں حقیقت پر مبنی ایک فداکار کسان کا واقعہ بڑا مشہور ہے۔
مسافروں سے بھری ٹرین پوری سپیڈ کیساتھ جار رھی تھی اور آگے پل ٹوٹ گیا ہے جبکہ ٹرین والے کو پتہ ھی نہیں تھا وہ تیزی سے ٹرین دوڑاتا ھوا، لے کر جارھا ھے سردیوں کا موسم ھے برف باری پڑ رھی ھے اور مائنس ٹمپریچر میں ٹرین جارھی ھے وھاں ایک کسان جو، کھیتوں میں کام کر رھا تھا اسے معلوم تھا کہ پل ٹوٹا ھوا ھے یا توڑ دیا گیا ھے تخریب کاری تھی یا طبیعی حادثہ میں ھو گیا تھا لیکن پل ٹوٹا ھوا تھا جس سے ٹرین کی پٹڑی وھاں سے ختم تھی اور ٹرین کو درے میں مسافروں سمیت گرجانا تھا سینکڑوں لوگ اس کے اندر بیٹھے ھوئے ھیں ایک کسان کو پتہ ھے کہ پل ٹوٹا ھوا ھے جبکہ مسافروں کو نہیں، ٹرین کے ڈرائیور کو نہیں معلوم محکمے کو نہیں معلوم اب، ٹرین میں کچھ سوئے ھوئے ھیں، کچھ کھیل رھے ھیں، کچھ لطیفے سنا رھے ھیں، کچھ موبائل پر باتیں کر رھے ھیں، کوئی کھا پی رھے ھیں۔ ھر ایک ٹرین میں بیٹھا ھوا ھے اپنے کام میں مگن ھے۔ اور سب ایک مہلکہ کی طرف بہت تیزی کے ساتھ جارھے ھیں۔ تھوڑا فاصلہ رہ گیا یہ کسان متوجہ ھوا اب اس نے کوشش کی کہ میں ان کو آگاہ کروں یہ آگاھی ٹرین کو بچا سکتی ھے۔ شعور دینا کہ آگے پل نہیں ھے میں کس طرح ان کو بتاؤں جبکہ پلیٹ فارم نہیں ھے۔ اسکے پاس کوئی ذزریعہ بھی نہیں ھے۔ ایک معمولی سا انپڑھ انسان ھے لیکن لاتعلق بھی نہیں بیٹھ سکتا وہ کہہ سکتا ھے کہ ٹھیک ھے اگر ٹرین کی پٹڑی ٹوٹی ھوئی ھے ٹرین آئے گی گرے گی تماشہ دیکھیں گے، کیا ھوتا ھے۔ نہیں، انپڑھ ھے لیکن اس کے اندر درد ھے، احساس مسئولیت بھی ھے کہ میں نے اس ٹرین کو بچانا ھے یعنی اس ٹرین کا انحصار میری ذات پر ھے، مجھے خطرہ و مہلکہ کی جو آگاھی ملی ھے وہ اسوقت کسی کو نہیں ھے، جب میں تنہا آگاہ ھوں اور ٹرین میں بیٹھے مسافر سارے خطرے میں ھیں پس میرا وظیفہ ھے، میرا فریضہ ھے کہ میں ان کو آگاہ کروں۔ اس آگاھی کے لیے وہ سوچتا ھے کہ میں کیا کروں؟؟؟؟؟

یہاں پر برف پڑی ھوئی ھے اسکو کوئی تدبیر، راہ حل نظر نہیں آتا ایسے میں چونکہ سردی کا موسم تھا اس نے جو، کپڑے پہنے ھوئے تھے سردی سے بچنے کے لیے، اس نے اپنا لباس اتارا اور اسکو آگ لگا کر ڈنڈے کے ذریعے پٹڑی کے اوپر ٹرین کے سامنے کھڑا ھو گیا اور اس جلتے کپڑے کو ھلانے لگ گیا۔ بالکل سامنے سے ٹرین آرھی ھے اور اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا بہرکیف ٹرین کا ڈراییور سمجھدار تھا اسے محسوس ھوگیا کہ یہ کوئی غیر معمولی قسم کی علامت ھے۔ بہرکیف اس نے ٹرین روک لی جب ٹرین رکی تو یہ کسان اس سردی کے اندر جہاں لوگ دوھرا، تہرا لباس پہن کر بھی لرز، رھے تھے یہ بغیر لباس کے ہے چونکہ اس نے اپنے کپڑوں کو آگ لگادی تھی تاکہ ان کو بچایا جائے اور بچالیا، اور بعد میں لوگ آگے گئے اور جا کر دیکھا کہ واقعا پل ٹوٹا ھوا ھے اور اتنی مخلوق کو اس نے بچا لیا یہ شخص اس قوم کا اسوہ بن گیا۔

پس عزیز من!
جب ایک انسان میں آگاھی پیدا ھوجاتی ھے، ایک انسان میں شعور آجاتا ھے تو وہ اس کو اپنے لیے امتیاز نہیں سمجھتا کہ مجھ میں شعور ہے اور میں اس کے ذریعے سے دوسروں کے اوپر اپنی برتری جتاوں فخر و مباھات کروں کہ سب بے شعور ھیں، میں باشعور ھوں سب جاہل ھیں اور میں عالم ھوں۔ باشعور کبھی یہ نہیں کرتا کہ دوسروں کو بے شعوری کی بنیاد پر متہم کرے اور دوسروں کو بے شعوری کا طعنہ دے۔
نہیں بلکہ اس کے اندر درد پیدا ہوتا ھے کہ یہ جو میری آگاھی تھی صرف میری میراث، نہیں ھے یہ ایک علمی مطلب، میں نے کشف نہیں کیا بلکہ یہ انسان کی نجات کا نسخہ ھے جو مجھے عطا ھوا ھے تو اس کا ان تک پہنچنا ضروری ھے اگر میں ان تک نہ پہنچا سکا تو یہ مر جائیں گے ھلاک ھوجائیں گے اسوجہ سے وہ جتن کرتا ھے اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالتا ھے اور اپنا لباس جلا دیتا ھے۔ اپنی ساری متاع کو آگ لگا دیتا ھے تاکہ ان شعلوں سے لوگ متوجہ ھوں انہیں پتہ چلے کہ آگے خطرہ ھے۔

عزیز من!
احساس، مسؤلیت ھے و آگاھی انسان کے اندر ذمہ داری کا احساس پیدا کردیتی ھے۔ اس آگاھی سے صرف امتحان پاس نہیں ھوتا، یہ آگاھی ڈگری لینے کے لیے نہیں ھے بلکہ یہ آگاھی و شعور نجات کا ذریعہ ھے۔
آگاہ انسان تڑپتا ھے بے، آرام ھوجاتا ھے جبکہ دوسرے چین سے سو رھیں اور یہ بے چین ھو جاتا ھے چونکہ اس میں درد و تکلیف ھے اسکو وہ تکلیف آرام سے نہیں بیٹھنے دیتی۔

کلام استاد سید جواد نقوی

http://t.me/islamwitheman/160
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌿 دوسروں کا احساس 🌿

کسی نے بازار سے ایک خوبصورت اور قیمتی لباس خریدا اور مدرسہ میں گفٹ کر دیا
استاد نے کہا کہ قرعہ کشی کرتے ہیں جس کا نام نکل آیا یہ لباس اسکو دیا جاے گا
سب بچوں کے ہاتھوں میں پرچیاں دی گئی کہ اپنا اپنا نام لکھا کر ایک ڈبے میں ڈال دیں
سب پرچیوں کو جمع کرنے کے بعد جب ایک پرچی نکالی گئی تو غلام حسین کا نام نکل آیا استاد خوش بھی بہت ہوا اور حیران بھی کیونکہ سب لڑکوں نے خوشی سے ایسے تالیاں بجانی شروع کر دی جیسے کہ ان ہی کا نام نکلا ہو _______________

جب خاموشی سے استاد نے باقی پرچیاں کھولیں تو یہ دیکھ کر حیران ہونے کے ساتھ ساتھ اسکی آنکھوں میں آنسو بھی آ گے کیونکہ سب پرچیوں پر غلام حسین ہی کا نام لکھا ہوا تھا🌷🌷🌷
اور کیوں نہ ہوتا غلام حسین کچھ دن پہلے ہی تو باپ کے سایہ سے محروم ہوا تھا اور اسکے مالی حالات بھی کچھ زیادہ اچھے نہ تھے😢😢😢
کروڑوں سلام ہوں ایسے استادوں پر جو بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں ---------------------------------------
مجھے بڑی حیرانگی ہوتی ہے جب آج کل کچھ سکولوں اور بعض TV شوز میں چھوٹے بچوں کو ایک گیم کھیلنے کے لیے کہا جاتا ہے کہ جب 10 کرسیاں رکھی جاتیں ہیں اور 9 بچے ہوتے ہیں کہ میوزک ختم ہونے پر جو بچہ رہ جاے گا گیم سے باہر ہو جاے گاــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہر بچہ اپنی فکر میں ہوتا ہے اور ایک دوسرے کو دھکا دیتے ہوے کرسی پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے آخر میں ایک بچہ رہ جاتا ہے اور وہ گیم سے باہر ،
جب کہ ہونا یہ چاہیے کہ 10 بچے ہوں اور 9 کرسیاں اور بچوں سے کہا جاے کہ موسیقی ختم ہونے پر اس طرح بیٹھیں کہ سب کو جگہ مل جائے اگر ایک بھی ہار گیا تو سب کی شکست ہو گی
لہذا سب بچے کوشش کریں گے کہ کویی رہ نہ جاے ایک دوسرے کو اپنے پاس جگہ دینے کی کوشش کریں گے انکا ذہین اس جانب حرکت کرے گا کہ ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی مشق کریں گے
اس طرح پھر 8 کرسیاں اور پھر 7 .....................
اس طرح بچے سیکھیں گے کہ اپنی اپنی فکر میں نہ رہیں بلکہ ایک دوسرے سے ہمدردی کریں ایک منظم اور منسجم معاشرے کے قیام کی جانب حرکت کریں۔

✍ میم ۔ نون ۔ خان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🔵 احساس
http://t.me/islamwitheman/160

🌹 جان بوجھ کر دھوکہ کھانا
http://t.me/islamwitheman/1138

🔷 احساس و آگہی
http://t.me/islamwitheman/1756

🌿 دوسروں کا احساس
http://t.me/islamwitheman/1758
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💝 محبتِ اھلبیتؑ 💝

● قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے۔۔
"قُلْ لَّا اَسْئلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبیٰ"
ترجمہ:
(اےرسول) کہدو میں تم سے اپنے قربٰی سے محبت کے سوا کسی اجرت کا طلبگار نہیں ہوں۔(1)

● رسول اکرمؐ نے فرمایا؛
"مَنْ رَزَقَہُ الله حُبَّ الْآئمَّةِ مِنْ اَھْلِبَیْتِیْ فَقَدْ طَابَ الدنْیَا وَالْآخِرَةَ"
ترجمہ:
جسے اللہ تعالٰی نے میرے اھلبیت کے آئمہؑ کی محبت عطا فرمائی اسے دنیا و آخرت کی خیر ملی۔(2)

● امیرالمؤمنین علیؑ فرماتے ہیں۔۔
"اِنَّ حُبَّنَا رِضَی الرَّبِّ"
ترجمہ:
ہماری محبت اللہ تعالٰی کی رضا کا سبب ہے۔(3)

■ بھاری سرمایہ
ایک شخص حضرت امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں حاضر ھوا اور عرض کیا۔۔ میں آپ اہلبیتؑ کے شیعوں میں سے ہوں اور پھر اپنی تنگدستی اور فقر کی شکایت کی۔

آپؑ نے فرمایا؛
یہ کیسے ہو سکتا ہے تو ہمارا شیعہ اور محب بھی ہو اور اپنے آپ کو فقیر بھی سمجھتا ہو جبکہ ہمارے سب شیعہ بہت بڑے ثروتمند ہوتے ہیں۔ تیرے لیے ایک ایسی نفع بخش تجارت اللہ تعالٰی نے قرار دی ہے جو بہت زیادہ منفعت والی ہے۔

اس شخص نے پوچھا؛
مولا وہ تجارت کونسی ہے؟

آپؑ نے فرمایا؛
اگر آپ سے کوئی ثروتمند کہے کہ اس ساری دھرتی کو تیرے لیے چاندی سے بھر دیتے ہیں تم ولایتِ اھلبیت علیھم السلام سے دستبردار ہو جاؤ اور ان کی محبت اپنے دل سے نکال دو اور انکے دشمنان کی محبت ودوستی اپنے دل میں ڈال لو تو کیا ایسا کرنے کو تیار ہو جاؤ گے؟

اس شخص نے عرض کیا؛
نہیں، اے فرزند رسول بلکہ اگر پوری دنیا کو سونے سے بھر کر کوئی مجھ سے ایسا مطالبہ کرے تو بھی میں اس کا مطالبہ مسترد کر دونگا۔

آپؑ نے فرمایا؛
دیکھا، میں کہتا ہوں آپ فقیر نہیں ہیں۔ بےنوا تو وہ ہوتے ہیں جن کے پاس یہ خزانہ جو آپ کے پاس ہے نہ ہو۔

پھر آپؑ نے کچھ مقدار مال اسے عطا فرمایا اور وہ رخصت لیکر چلا گیا۔(4)

■ ولایتِ آلِ محمدؑ
علامہ مجلسیؒ نے امام جعفر صادقؑ یا حضرت امام محمد باقرؑ سے صحیح سند کے ساتھ روایت کی ہے۔۔
مومن کی وفات کے بعد اس کی قبر میں چھ تصویریں داخل ہوتی ہیں جن میں سے ایک سب سے خوبصورت ہوتی ہے جس کی خوشبو انتہائی پاکیزہ اور حالت اعلیٰ ہوتی ہے۔
وہ تصویریں ترتیب کے ساتھ دائیں، بائیں، سامنے، سر کے اوپر اور پیروں کی طرف کھڑی ہو جاتی ہیں۔ اور جو بہت خوبصورت ہوتی ہے وہ سر کے اوپر کھڑی ہو جاتی ہے۔
جونہی کوئی مشکل یا عذاب اس مردے کا رخ کرتی ہے تو جس طرف سے آمد ہوتی ہے اس طرف والی تصویر اسکا دفاع کرتی ہے۔

سر کی جانب والی خوبصورت تصویر باقی تصاویر سے مخاطب ہو کر ان سے پوچھتی ہے۔۔ خداوندمتعال آپ کو جزائے خیر دے تم کون ہو؟

❶ دائیں جانب والی تصویر جواب دیتی ہے میں نماز ہوں۔
❷ بائیں طرف والی کہتی ہے میں زکواۃ ہوں۔
❸ جو سامنے والی ہوتی ہے کہتی میں روزہ ہوں۔
❹ سر کے پیچھے والی کہتی ہے میں حج و عمرہ ہوں۔
❺ جو پاؤں کی جانب ہوتی ہے کہتی ہے میں اس کے اپنے بھائی مومن کے ساتھ نیکی و احسانات ہوں۔

پھر یہ سب تصویریں مل کر اس خوبصورت تصویر سے سوال کرتی ہیں۔۔
آپ کون ہیں؟ آپ تو ہم سے بہت زیادہ پاکیزہ معطر زیبا ہیں۔
❻ وہ تصویر جواب دیتی ہے میں ولایتِ آلِ محمد علیہ السلام ہوں۔(5)

● حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں:
ہم اہلبیت رسول (ص) کی محبت گناہوں کو ایسے جھاڑ دیتی ہے جیسے ہوا درخت سے پتوں کو جھاڑ دیتی ہے۔(6)

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚حوالہ جات:
1)سورہ حٰم شوریٰ، آیہ23۔
2)میزان الحکمہ:3202۔
3)بحارالأنوار، ج68، ص61۔
4)موضوعی داستانیں، ص187۔
5)بحارالأنوار۔
6) رجال کشی، حدیث178۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ لنک پر کلک کریں۔۔

🔷️ حقیقی شیعوں کے آثار
https://t.me/islamwitheman/378

🌟 وقتِ نزع دیدارِ پنجتن پاکؑ
https://t.me/islamwitheman/405

🌹 حضرت آدمؑ کی دعا کا وسیلہ
https://t.me/islamwitheman/407

🌸 کشتئ نوحؑ اور وسیلہ پنجتن پاکؑ
https://t.me/islamwitheman/455

🔷️ بغضِ اہلبیتؑ کے اثرات
https://t.me/islamwitheman/450

💝 اسلام کی بنیاد محبتِ اہلبیتؑ
https://t.me/islamwitheman/476

🌹 محبّانِ اھلِبیتؑ کو نصیحت
https://t.me/islamwitheman/653

🔷 مؤمن کیسے مؤمن بنتا ہے؟
https://t.me/islamwitheman/766

💝 محبتِ اھلِبیتؑ
https://t.me/islamwitheman/1760
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔵 گناہ اور اس کے اثرات 🔵

کسی شخص نے کسی بادشاہ سے پوچھا؛ آپ کو گناہ سے زیادہ محبت ہے یا سونے(Gold) سے...؟

بادشاہ نے کہا؛
اے مردِخدا یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے. جس کسی نے سونا(Gold) دیکھا ہے اور جانتا ہے کہ یہ قیمتی دھات ہے، وہ یقیناً سونے(Gold) سے محبت کرتا ہے. اسے ہرچیز سے سونا زیادہ پسند ہوتا ہے.

اس شخص نے بادشاہ سے کہا؛
لیکن میں دیکھتا ہوں کہ آپ کو سونے سے زیادہ گناہ سے محبت ہے کیونکہ آپ سونا تو دنیا میں چھوڑ جائیں گے لیکن گناہ کو اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے.(1)

■ارشادِ خداوندی ہوتا ہے..
"وَذَرُوْا ظَاهِرَالْإثْمِ وَبَاطِنَہُ اِنَّ الَّذِينَ یَکْسِبُوْنَ الْإثْمَ سَیُجْزَوْنَ بِمَا کَانُوْا یَقْتَرِفُوْنَ"(2)
ترجمہ:
ظاہری و پوشیدہ ہر قسم کے گناہوں کو چھوڑ دو کیونکہ جولوگ گناہ کرتے ہیں انہیں ان کے بدلہ میں سزا دی جائے گی.

●حضرت علیؑ فرماتے ہیں..
اگر خداوند متعال نے اپنی معصیت پر عذاب کی جهڑکی نہ بھی دی ہوتی تو بھی اس کی نعمتوں کے مدنظر اسکی معصیت سے دوری ضروری تھی.(3)

●حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا؛
جب خداوندمتعال کی نافرمانی کا ارادہ کرو تو اسے انجام نہ دو. کیونکہ اللہ تبارک و تعالٰی بعض اوقات بندوں کی ایسی نافرمانی پر مطلع ہوتا ہے کہ اسے فرماتا ہے؛ مجھے میری عزت وجلال کی قسم میں تیرا گناہ کبھی معاف نہیں کرونگا.(4)

●حضرت امام موسٰی کاظمؑ نے فرمایا؛
چھوٹے اور تهوڑے گناہوں کو قلیل نہ سمجھا کرو. یہی تهوڑے تهوڑے جمع ہوتے ہیں اور پھر زیادہ ہو جاتے ہیں.(5)

■اپنے آپ کا دشمن
جب حضرت ابوذرؓ کو شام کی طرف جلاوطن کیاگیا تو آپ کے کسی دوست نے آپ کو خط لکھا اور درخواست کی کہ مجھے کچھ نصیحت کریں، میرے لئے کچھ لکھ بھیجیں.

جناب ابوذرؓ نے واپسی لکھ بھیجا؛
"وہ کہ جس کیساتھ سب سے زیادہ محبت کرتے ہو، اس کیساتھ دشمنی نہ کرنا."

درخواست کرنے والے دوست نے جب انکا خط پڑھا تو سمجھ نہ پایا، پھر سے خط لکھا کہ وضاحت فرمائیں، مجھے آپ کی تحریر کی سمجھ نہیں آسکی.

جناب ابوذرؓ نے واپسی خط میں تحریر فرمایا؛
"آپ کے نزدیک سب سے زیادہ آپ کو اپنی ذات سے محبت ہے، لہذا کبھی بھی اپنے آپ سے دشمنی نہ کرو. گناہ سے اجتناب کرو کیونکہ گناہ کے ارتکاب سے آدمی اپنے آپ سے دشمنی کرتا ہے. اپنے آپ پر ظلم و ستم کرتا ہے."(6)

■گناہ کے اثرات
ایک جوان، ایک صالح نیک سیرت شخص کے پاس حاضر ہوا. ان سے نصیحت کرنے کی درخواست کی. انہوں نے اسے وعظ کرنے کے لئے قبول فرمایا اور اپنے ساتھ لےلیا.

ایک دن ان دونوں کا گزر ایک جنگل سے ہوا. مرد صالح نے نوجوان کو حکم دیا کہ ایک تازہ، سرسبزوشاداب نرم شاخوں والا پودا بہت خوشنما نظر آرہا تھا، اسے زمین سے اکھیڑ کر لائے.
جوان نے جلدی اور بڑی آسانی کیساتھ وہ پودا زمین سے کھینچ کر نکال باہر کیا اور اپنے رہنما کی خدمت میں پیش کردیا.
پهر دونوں اپنے سفر پر روانہ ہوئے. تهوڑی دور جاکر بزرگ شخصیت نے اپنے سامنے موجود ایک درخت کی طرف دیکھا جس پر بہت زیادہ شاخیں تھیں. ساتھی جوان کو حکم دیا کہ اس درخت کو بھی اکھاڑ کر لے آؤ.

جوان نے جس قدر زور لگایا، اس کے لئے ممکن نہ ہوا. تھک ہار گیا.

صالح شخص نے اس جوان سے فرمایا؛
اے جوان! تو نے دیکھ لیا، میں نے تجھے جو کچھ سمجھانے کی کوشش کی وہ یہ تھی کہ خواہشات کہ خواہشات نفسانی، شہوت پرستی، بغض، حسد، کینہ، عداوت، حرص و نفاق اور تمام باقی برائیوں کا بیج جب دل میں کاشت ہوتا ہے تو ان کا اثر نہال نورستہ کی مانند ہوتا ہے. اگر اوائل ہی میں اسے نکال دیا جائے تو آسان ہوتا ہے.
لیکن اگر اسے آزاد چھوڑ دیا جائے اور اس کی پرورش ہو، اسے اپنی جڑیں جمانے کا موقع ملے تو اس کا اکھیڑنا بہت مشکل ہوتا ہے. اسیطرح کہ جسطرح اس درخت کی جڑیں زمین میں اتر گئیں ہیں. اس نے اپنا جال پھیلا دیا ہے، آپ کے لئے اس کا اکھاڑنا مشکل ہو گیا ہے.
ہمیشہ آپ کی کوشش ہونی چاہیے کہ رذائل کو ان کے دل میں اتر جانے سے قبل ہی نکال باہر کریں ورنہ بعد میں اس پر بہت زیادہ دشواریاں پیدا ہوں گیں اور ان عادات کو چھوڑنا بہت مشکل ہو گا بلکہ بہت محال ہوگا.(7)

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚حوالہ جات
1)موضوعی داستانیں، ص311.
2)سورةالانعام، آیہ:120.
3)میزان الحکمہ:6546.
4)میزان الحکمہ:6581.
5)میزان الحکمہ:6594.
6)ایمان، ج2، ص63.
7)کشکول ممتاز، ص171، 172.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🔵 اعمال اور تسلط
https://t.me/islamwitheman/74

🔵 قیامت کے دن تین آدمیوں کی پیشی
https://t.me/islamwitheman/104

⭕ خوبصورت حسینہ
https://t.me/islamwitheman/109

🔵 برائی کی تشہیر
http://t.me/islamwitheman/154

🔷 خواہشات اور گناہ
https://t.me/islamwitheman/1285

💩 ہوائے نفس
http://t.me/islamwitheman/1729

🔷 نا اُمیدی
http://t.me/islamwitheman/1731
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🎅 اپنی سوچ کو مثبت رکھو 🎅

کسی کی بات سے اگر دو پہلو ایک مثبت اور دوسرا منفی پہلو نکلتا ہے تو ہمارا کام مثبت پہلو کو لینا ہے نہ کہ منفی پہلو کو۔ اسی طرح کا ایک لطیفہ میں نے پڑھا تو سوچا آپ کے ساتھ شیئر کیا جائے۔۔۔ استانی صاحبہ مثبت سوچ کیساتھ امتحان لے رہی ہیں، طالبعلم مثبت سوچ کیساتھ جواب دے رہا ہے مگر ڈائریکٹر صاحب منفی سوچ رکھتے ہیں اور آخر اپنی سوچ پر خود ہی شرمندہ ہو جاتے ہیں۔۔۔

ایک طالب علم نے اپنی استانی سے درخواست کی کہ وہ ان سے کلاس کے بعد کچھ بات کرنا چاہتا ہے تو استانی نے اس کے لئے کلاس کے بعد ملاقات کا ایک وقت مقرر کیا۔
ان دونوں کے درمیان اس طرح سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔

استانی: "آپ کیا بات کرنا چاہتے ہیں؟"
طالب علم: "مجھے لگتا ہےکہ میں کافی ذہین ہوں اور مجھے اس سے بڑی کلاس میں ہونا چاہئے۔ کیا آپ مجھے اس سے بڑی کلاس میں بھیج سکتی ہیں؟"

استانی نے اس کی اس درخواست کو اسکول کے ڈائریکٹر تک پہنچا دیا اور ڈائریکٹر نے طالب علم کی صلاحیت کا اندازہ کرنے کے لئے ایک انٹرویو لیا۔

ڈائریکٹر: "3 ضرب 4 کتنا ہوتا ہے؟"
طالب علم: "12"

ڈائریکٹر: "ٹھیک ہے، 6 ضرب 6 کتنا ہوتا ہے؟"
طالب علم: "36"

ڈائریکٹر: "جاپان کی راجدھانی کہاں ہے؟"
طالبعلم: "ٹوکیو"

ڈائریکٹر نے تقریبا آدھا گھنٹہ سوال جواب کیا اور طالبعلم نے ایک بار بھی جواب دینے میں کوئی غلطی نہ کی۔

پھر انہوں نے استانی سے کہا کہ اگر آپ کچھ پوچھنا چاہتی ہیں تو پوچھ سکتی ہیں۔

استانی: "ٹھیک ہے، تو بتائیے کہ وہ کونسی چیز ہے جو گائے کہ پاس چار ہیں اور میرے پاس دو ہیں؟"
(ڈائریکٹر نے بڑے تعجب سے استانی کو دیکھا)
طالبعلم: "ٹانگیں استاد محترم!"

استانی: "بالکل صحیح، اب یہ بتائیے کہ وہ کونسی چیز ہے جو تمہاری پتلون میں ہے اور میری پتلون میں نہیں ہے؟"
(ڈائریکٹ بڑا حیران ہو اور بڑا شرمندہ ہوا)
طالبعلم: "جیب"

استانی: "آپ کے نیچے کیا ہے؟"
(ڈائریکٹر پریشان)
طالبعلم: "تین نکتے"

استانی: "عورتوں کے گھنگھریالے بال کہاں ہوتے ہیں؟"
(ڈائریکٹر حیران و پریشان ہو گیا)
طالبعلم: "افریقہ میں"

استانی: "وہ نرم سی چیز کیا ہے جو عورتوں کے ہاتھ میں سخت ہو جاتی ہے؟"
(ڈائریکٹر کے دل کی دھڑکنیں بند ہو گئیں)
طالبعلم: "نیل پالش"

استانی: "عورتوں اور مردوں کی ٹانگوں کے درمیان میں کیا ہوتا ہے؟" (ڈائریکٹر کی تو آوازبند ہو گئی)
طالبعلم: "گھٹنے"

استانی: "بہت خوب! اب یہ بتائیے کہ وہ کون سی چیز ہے جو شادی شدہ عورت کے پاس کنواری عورت سے بڑی ہوتی ہے؟"
(ڈائریکٹر کا تو بدن ہی شل ہو گیا)
طالبعلم: "چار پائی"

استانی: "میرے جسم میں وہ کون سی جگہ ہے جہان پر رطوبت سب سے زیادہ ہوتی ہے؟"
(ڈائریکٹر نے آسمان کی طرف دیکھا اور اللہ سے مدد مانگنے لگا)
طالبعلم: "زبان ۔ اے استاد محترمہ!"

یہ سب سننے کے بعد ڈائریکٹرنے کہا:
"میں اپنی سوچ پر لعنت بھیجتا ہوں۔ تم یونیورسٹی جاؤ اور میں پرائمری اسکول جاتا ہوں۔"

😂😁🤡😁😂

🔹اپنی سوچ کو پانی کے قطروں سے بھی زیادہ صاف و شفاف رکھو کیونکہ سوچ ہی آگے چل کر گفتار و کردار میں میں بدل جاتی ہے۔
🔹ہمیشہ اچھا سوچو، اچھا سوچنا آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔
🔹جب انسان اچھا سوچتا ہے تو اللہ تعالٰی خود ہی آسانیاں پیدا کر دیتا ہے اور اس شخص کی مشکلیں آسان ہو جاتی ہیں۔

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅