ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❄ نومسلم اور ایک زاہد ❄

ايک مسلمان زاہد كے ہاتھوں ايک عيسائى تازہ تازہ مسلمان ہوا۔ ايک رات وہ نومسلم جب اپنے گھر ميں سو رہا تھا دروازہ پر دستک كى آواز آئى وہ متحير و پريشان دروازے پر گيا اور پوچھا كہ كون ہے ؟
دروازے كے باہر سے آواز آئى كہ ميں تمہار ا مسلمان بھائى۔
اس نومسلم نے پوچھا كہ خير تو ہے رات كے اس وقت تمہيں كيا ضرورت پيش آئى؟
زاہد نے كہا كہ جلدى كرو وضو كرو اور نئے كپڑے پہن لو نماز صبح كے لئے مسجد چليں۔
اس نومسلم نے زندگى ميں پہلى بار وضو كيا اور مسجد پہنچ گئے۔ ابھى نماز صبح ميں كچھ دير باقى تھى انہوں نے مل كر نماز شب ادا كى يہانتک كہ صبح كى نماز كا وقت ہوگيا۔ دونوں نے مل كر نماز ادا كى تو وہ شخص جانے لگا كہ زاہد نے كہا كہ تھوڑى دير تعقيبات نماز پڑھ ليں۔ پھر دونوں ذكر خدا ميں مصروف ہوگئے۔ سورج نكل آيا تھا وہ شخص جانے لگا پھر زاہد نے كہا دن چڑھ آنے تک قرآن كى تلاوت كرليں۔ اور ہاں روزہ كى نيت بھى كرلو كيا تمہيں معلوم ہےكہ روزہ كى كيا فضيلت ہے؟ دھيرے دھيرے ظہر كا وقت ہوگيا۔ وہ شخص جانے لگأ تو پھر زاہد نے كہا كہ صبر كرو ظہر كا وقت ہوگيا ہے نماز ادا كركے ہى جائيں گے۔ اس كے بعد اس نے پھر اس تازہ مسلمان كو تعقيبات ميں لگا ديا پھر عصر يہانتک كہ مغرب كى نماز تک اسے روكے ركھا۔ پھر مغرب كے بعد جب وہ شخص افطار كے لئے گھر جانے لگا تو زاہد نے پھر كہا كہ عشاء كى نماز اول وقت ميں پڑھ كر اكٹھے چلتے ہيں۔ يہانتک كہ دونوں نے عشاء كى نماز پڑھى اور گھر واپس آگئے۔

دوسرى رات سحر كے وقت اس نو مسلم كے پاس پھر وہى زاہد پہنچ گيا اور كہا كہ آؤ چليں۔ اس كے جواب ميں اس نومسلم نے كہا؛ ’’ميں نے كل رات سے ہى دين اسلام سے عليحدگى اختيار كرلى تھى جاؤ اور كوئى مجھ سے زيادہ بے كار آدمى تلاش كرو جس كے پاس نماز و عبادت كے علاوہ كوئى كام نہ ہو۔ ميں ايک غريب شخص ہوں پھر ميرے اوپر ميرے اہل وعيال كى ذمہ دار ى ہے مجھے نماز و عبادت كے علاوہ اور كام بھى ہيں۔

■ امام صادقؑ نے يہ حكايت اپنے دوستوں كو سنائى اور فرمايا تم ہرگز اس قسم كے كام نہ كرنا اور كہيں ايسا نہ ہو كہ تمہار ى افراط و تفريط كى وجہ سے لوگ دين سے دور ہوجائيں۔

📚 سچى كہانياں، شہيد مرتضٰی مطہرىؒ، ص:۱۱۱۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🔵 کسب معاش اور رھبانیت کی نفی
http://t.me/islamwitheman/1241

🔵 شیطانی عمل
http://t.me/islamwitheman/1244
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌺 جوانی سے بڑھاپے تک 🌺

میں نے خواہش کی
میں شادی کروں، اور میں نے شادی کر بھی لی، اولاد کی نعمت سے محرومی کے باعث زندگی میں وحشت سی تھی.

پھر میں نے خواہش کی
میرے آنگن میں بھی پھول کھلیں، میرے گھر میں بھی بچوں کی ننھی آوازیں سنائی دیں.
مجھے رب تعالٰی نے اولاد کی نعمت سے بھی نوازا، اب گھر کی دیواریں تنگئ داماں کی شکایت کرنے لگیں.

پھر میں نے خواہش کی
میرا اپنا گھر ہو، اس کے ساتھ میں ایک باغیچہ ہو، کچھ عرصہ بعد میرے پاس گھر بھی تھا اور باغیچہ بھی، مگر اولاد بڑی ہوچکی تھی.

پھر میں نے خواہش کی
بچوں کی شادیاں کروں، میں اس فریضے سے بھی سبکدوش ہوا، مگر اب مشقت بھرے کام اور جاب سے تھک گیا تھا.

پھر میں نے خواہش کی
ریٹائرمنٹ لیکر باقی زندگی آرام کروں، میں نے ریٹائرمنٹ لی، بچے شادیاں کرکے اپنے گھر بسا چکے تھے میں تنہا ہوچکا تھا بالکل اسی طرح جب میں یونیورسٹی اور سٹوڈنٹ لائف سے فارغ ہوا تھا مگر فرق یہ تھا تب میں زندگی کی طرف بڑھ رہا تھا اور اب واپس لوٹ رہا تھا۔
لیکن خواہشات تھیں کہ ختم نہیں ہو رہی تھیں.

پھر میں نے خواہش کی
قرآن مجید حفظ کروں، لیکن میرا قوت حافظہ جواب دے چکا تھا۔

پھر میں نے خواہش کی
اللہ کے لیے روزے رکھوں مگر صحت ساتھ چھوڑ چکی تھی.

پھر میں نے خواہش کی
رات اٹھ کر تہجد پڑھوں مگر میرے کمزور پاؤں میرے جسم کا بوجھ اٹھانے سے انکاری تھے۔

■ سچ فرمایا تھا رسول اکرمؐ نے کہ
پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں کے آنے سے پہلے غنیمت سمجھو۔۔
جوانی کو بڑھاپے سے پہلے،
صحت کو بیماری سے پہلے،
امیری کو فقیری سے پہلے،
فارغ البالی کو مصروفیت سے پہلے،
اور زندگی کو موت سے پہلے۔

اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور عبادت کی حسنِ بجاآوری میں ہماری مدد فرما۔

■ اے مؤمنین و مسلمین!
اگر آپ کے روزانہ کے شیڈول میں
نماز پنچگانہ،
قرآن مجید کا کوئی رکوع،
نماز تہجد،
کوئی اچھی بات،
کوئی صدقہ جو رب کی ناراضگی کو خوشنودی میں بدل دے،
کوئی ایسی نیکی جو آپ اور آپ کے رب کے درمیان ہو۔۔
نہیں تو پھر زندگی کا کیا لطف؟ پھر کس لیے جی رہے ہیں؟!

آؤ روزِ حسرت کے آنے سے پہلے۔۔۔
بڑھاپے کا جوانی کو کھانے سے پہلے،
بیماری کا صحت کو چاٹ جانے سے پہلے... عمل کریں۔ خود کو بدلیں .!!

#عربی-سے-ترجمہ-و-اضافہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/4
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍مزید پوسٹس۔۔۔

🌺 عمر (زندگی)
http://t.me/islamwitheman/1622

🔷 زندگی کا آخر جان لینا
http://t.me/islamwitheman/1623

🌴 سو سال کا جشن
http://t.me/islamwitheman/1624

🍃 بچہ (بچپن)
http://t.me/islamwitheman/1626

🌳 بڑھاپا
http://t.me/islamwitheman/1697

🌴 بوڑھا بیٹا اور جوان باپ
http://t.me/islamwitheman/1698

🌸شیر دل بوڑھا
http://t.me/islamwitheman/1702

🌹بوڑھے کا احترام اور وُضُو سکھانا
http://t.me/islamwitheman/1703

🌺 جوانی سے بڑھاپے تک
http://t.me/islamwitheman/1709
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔴بیبی سکینہؑ کا زندان میں انتقال🔴

جب زائرین شام سے کربلا جاتے ہیں تو سکینہؑ انہیں پیغام دے کر کہتی ہیں کہ میرے بابا سے کہنا کہ آپ کو پردیسی سکینہ بہت یاد کرتی ہے.

قید خانے میں ایک واقعہ ہوگیا اور وہ یہ کہ ایک بچی کا انتقال ہوگیا.

ہوا یہ کہ جس وقت یزید کا دربار ختم ہوا اور قیدی بھیجے گئے تو اس کی محل سرا کے پاس ایک خرابہ تھا، یعنی ٹوٹا ہوا مکان تھا اُسکا حکم یہ تھا کہ یہ قیدی وہاں بھیج دیئے جائیں.

جب قیدی اس خرابے میں داخل کئے گئے اور دروازہ بند کردیا گیا تو دن میں اتنا اندھیرا ہوگیا کہ ایک کو دوسرا دیکھ نہیں سکتا تھا.

تمام قیدی گھبرا گئے. انہوں نے کہاں ایسی جگہیں دیکھی تھیں جہاں دن میں بھی اتنا اندھیرا ہو؟
تمام بچے اپنی ماؤں کی گودیوں میں بلک بلک کر رونے لگے. ماؤں نے اُنکے منہ پر ہاتھ رکھا، بچو! روؤ نہیں، شہزادی کو تکلیف ہوگی، جنابِ زینبؑ کو رنج ہوگا.

جنابِ سکینہؑ کچھ زیادہ گھبرا گئیں اور بار بار کہتی تھیں: پھوپھی جان! ہم کہاں آگئے؟ ایک کو دوسرا دیکھ نہیں سکتا، ہم یہاں کیسے زندگی گزاریں گے؟ پھوپھی! میرے بابا کب آئیں گے؟
جنابِ زینبؑ بچی کو سمجھاتی رہیں.

آپ نے سمجھا کر سکینہ کو سلا دیا. رات جو گزری اور دن آیا تو سکینہ نے کہا: پھوپھی جان! کیا یہاں دن نہیں نکلے گا؟ یہاں تو روشنی ہے ہی نہیں؟ میں گھٹ کر مرجاؤں گی.
جنابِ زینبؑ سمجھاتی رہیں، یہانتک کہ جب دوسری شام آگئی تو سکینہؑ کچھ اتنی زیادہ گھبرا گئی کہ اب جنابِ زینبؑ جتنا سمجھاتی ہیں، اس بچی کو قرار نہیں آتا، مسلسل رو رہی ہے.
بابا! ارے جب آپ گئے تھے تو مجھ سے فرما گئے تھے کہ میں تمہیں لینے کیلئے آؤنگا، آپ کہاں چلے گئے؟ میں کیا کروں؟ میں اس جگہ کیسے رہ سکتی ہوں؟ میری روح نکل رہی ہے، بابا! آئیے تقریباً آدھی رات تک یہ بچی روتی رہی. اس کیبعد کبھی جنابِ زینبؑ گود میں لیتی تھیں، کبھی امام زین العابدینؑ گود میں لیتے تھے، کبھی جنابِ رباب گود میں لیتی تھیں.

جنابِ رباب کے دوبچے تھے، ایک جنابِ سکینہؑ اور ایک جنابِ علی اصغرؑ۔

سکینہ کو کسی کی گود میں قرار نہیں آتا تھا. آخر تھک کر کچھ آنکھ بند ہوئی، تھوڑی دیر تک سوئیں، ایک مرتبہ جو اٹھیں تو اُنہوں نے آواز دی: پھوپھی جان! میرے بابا آئے ہوئے تھے، مجھے چھوڑ کر پھر کہاں چلے گئے؟ ابھی ابھی مجھے گود میں لئے ہوئے تھے، مجھے پیار کر رہے تھے، وہ کہاں چلے گئے ہیں مجھے چھوڑ کر؟
یہ جو باتیں شروع کیں تو اہلِبیتؑ میں ایک کہرام برپا ہوگیا. بے اختیار ہوکر بیبیاں رونے لگیں. جب آوازیں بلند ہوئیں تو محل سرائے یزید تک یہی گریہ و بکا پہنچا. یہ ملعون جاگ اُٹھا. کسی سے کہا کہ پوچھ کر آؤ کہ یہ کیسا شور ہے؟ امام زین العابدینؑ نے کہا کہ بچی یتیم ہے، اُس نے خواب میں اپنے باپ کو دیکھا ہے اور اب وہ پکار رہی ہے، یہ تمام بیبیاں اسی لئے رو رہی ہیں.
اُس ملعون نے کیا کیا؟ یہ تھے تسلی دینے کے طریقے؟ کہا: اچھا! باپ کو پکار رہی ہے، اُس کا سر لے جاؤ، حسین کا سر لے جاؤ اور اُس بچی کو دے دو.
یوں تسلیاں دی جاتی ہیں؟

چنانچہ امام حسینؑ کا سراقدس لایا گیا. یہ جو بیبیوں نے سنا تو سب کی سب کھڑی ہو گئیں. امام حسینؑ کا سر امام زین العابدینؑ نے لیا. جس وقت آپ اندر پہنچے، سکینہؑ نے فوراً وہ سر لے لیا اور اسے سینے پر رکھا، منہ پر منہ رکھ دیا. بابا! یہ گلا کس نے کاٹ ڈالا ہے؟ مجھے کس نے یتیم کر دیا؟
بابا! آپ تو ابھی آئے تھے تو آپ کی گردن کٹی ہوئی نہ تھی، یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں؟ کہتے کہتے رونے لگیں اور چیخ کر رونے لگیں. بیبیوں میں ایک کہرام برپا ہوگیا آخر اس بچی کی آواز کم ہونے لگی. جب بالکل اس بچی کی آواز بند ہوگئی تو وہ بیبیاں سمجھیں کہ شاید سو گئی ہے. جنابِ زینبؑ جو قریب پہنچیں اور ہاتھ رکھا تو جسم ٹھنڈا معلوم ہوا.
جنابِ زینبؑ نے آواز دی: سجاد بیٹا! جلدی آؤ، سکینہ اپنے بابا کے پاس جارہی ہے. چنانچہ امام زین العابدینؑ جب آئے تو دیکھا کہ سکینہ رخصت ہوچکی تھی، اس دنیا سے جاچکی تھی۔

اس بچی کی قبر وہیں بنی اُس شام کے قید خانے میں، زندانِ شام میں۔

عزادارو! یہ قبرستان نہ تھا، یہ قید خانہ تھا. اگر کوئی قیدی مرجاتا تھا، اُن کا قبرستان الگ تھا. اس میں جو قبر بنی اس بچی کی تو غالباً اس کی وجہ یہی ہے کہ کوئی جنازہ اُٹھانے والا نہ تھا.
جب اہلبیتؑ رہا ہو کر جانے لگے تو جنابِ زینبؑ نے شام کی عورتوں سے کہا کہ بیبیو! ہم جا رہے ہیں، میں اپنے بھائی کی ایک نشانی چھوڑ کر جارہی ہوں، ارے جب کبھی آنا تو اس بچی کی قبر پر ذرا سا پانی چھڑک دیا کرنا.
الالعنةالله على القوم الظالمين.

📚 ماخوذ از کتاب: روایات عزا۔
مصنف: علامہ حافظ کفایت حسین نوراللہ مرقدہ

http://t.me/islamwitheman/631
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔵 بیبی سکینہؑ اور سید ابراهیم 🔵

ﺣﺎﺝ ﻣﻼ ﮬﺎﺷﻢ ﺧﺮﺍﺳﺎﻧﯽ ﮐﺘﺎﺏ ”ﻣﻨﺘﺨﺐ ﺍﻟﺘﻮﺍﺭﯾﺦ“ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﻞ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﺎﻟﻢِ ﺟﻠﯿﻞ ﺷﯿﺦ ﻋﻠﯽ ﺷﺎﻣﯽؒ ﻧﮯ ﻧﺠﻒ ﺍﺷﺮﻑ ﻣﯿﮟ ﮬﺎﺷﻢ ﺧﺮﺍﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ کہا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺟﺪ ﺑﺰﺭﮔﻮﺍﺭ ﺁﻗﺎ ﺳﯿﺪ ﺍﺑﺮﺍﮬﯿﻢ ﺩﻣﺸﻘﯽ ﺟﻦ ﮐﺎ ﻧﺴﺐ ﺳﯿﺪ ﻣﺮﺗﻀٰﯽ ﻋﻠﻢ ﺍﻟﮭﺪٰﯼؒ ﺳﮯ ملتا ﮬﮯ، ﺑﮩﺖ ﺑﺰﺭﮒ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮐﮯ ﺣﺎﻣﻞ ﺗﮭﮯ، ﺁﭖ ﮐﯽ ﺗﯿﻦ ﺑﯿﭩﯿﺎﮞ ﺗﮭﯿﮟ.

↩ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﺑﮍﯼ ﺑﯿﭩﯽ ﻧﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧؑ ﮐﻮ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ:
”ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺪﺭ ﺳﮯ کہو ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﮭﺮ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ، ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻟﺤﺪ ﺍﻭﺭ ﺑﺪﻥ ﺯﯾﺮِﺁﺏ ﮬﮯ، ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺫﯾﺖ ﮬﻮ ﺭﮬﯽ ﮬﮯ، ﻭﺍلئ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﺟﺎﮐﺮ کہے ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﮐﻮ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺮﻭﺍﺋﮯ.“

ﺻﺒﺢ ﮐﻮ ﻟﮍﮐﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ، ﻣﮕﺮ ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻮﻑ کیوﺟﮧ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﭘﺮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﻮﺟﮧ نہیں ﺩﯼ۔

↩ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺷﺐ ﺳﯿﺪ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺑﯿﭩﯽ ﻧﮯ یہی ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﺳﮯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ، ﻣﮕﺮ ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﮬﻤﯿﺖ ﻧﮧ ﺩﯼ.

↩ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﺷﺐ ﺳﯿﺪ ﮐﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺑﺎﺭ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧ سلام اللہ ﻋﻠﯿﮭﺎ ﻧﮯ ﺗﺎﮐﯿﺪ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
"ﺁﺧﺮ ﺗﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﻭﺍلئ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﺧﺒﺮ نہیں ﺩﯾﺘﮯ؟

ﺻﺒﺢ ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﻭالئ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﻮ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻭﺻﻠﺤﺎﺀ ﺟﺎئیں، ﻏﺴﻞ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮎ ﻟﺒﺎﺱ ﺯﯾﺐ ﺗﻦ ﮐﺮﯾﮟ، ﭘﮭﺮ ﺣﺮﻡ ﮐﮯ ﻗﻔﻞﮐﻮ ﮐﮭﻮلیں، ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﮐﮯ ﮬﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﻗﻔﻞ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﺋﮯ، ﻭﮬﯽ ﻗﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﮭﻮﻟﮯ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺴﺪِ ﻣﻄﮭﺮ ﮐﻮ ﺑﺎھر ﻧﮑﺎﻟﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻗﺒﺮ ﮐﻮ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺮﮮ.

ﭘﺲ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻧﮯ ﻣﮑﻤﻞ ﺁﺩﺍﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻏﺴﻞ ﮐﯿﺎ، ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮎ ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮩﻨﮯ، ﻣﮕﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ہاﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﻗﻔﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻞ ﺳﮑﺎ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﻣﺮﺣﻮﻡ ﺳﯿﺪﺍﺑﺮﺍﮬﯿﻢؒ ﮐﮯ.

ﺍﻟﺒﺘﮧ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻭﺻﻠﺤﺎﺀ ﺣﺮﻡ ﺷﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮬﺮ ﺍﯾﮏ ﻧﮯ ﮐﺪﺍﻝ ﺍُﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺯﻣﯿﻦﮐﻮ ﮐﮭﻮﺩﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺪﺍﻝ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺍﺛﺮ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﯽ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﺳﯿﺪ ﮐﮯ.
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﺮﻡ ﮐﻮ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ، ﺍﻭﺭ ﻟﺤﺪ ﮐﻮ ﺷﮕﺎﻓﺘﮧ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ، ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﺪﻥ ﻧﺎﺯﻧﯿﻦ ﻟﺤﺪ ﺍﻭﺭ ﮐﻔﻦ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺻﺤﯿﺢ ﻭ ﺳﺎﻟﻢ ﮬﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﺤﺪ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩه ﺟﻤﻊ ﮬﮯ.
ﺳﯿﺪ ﺍﺑﺮﺍﮬﯿﻢؒ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﺨﺪﺭﮦ ﻋﺼﻤﺖ ﻭ ﻃﮭﺎﺭﺕ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ ﺍﻗﺪﺱ ﮐﻮ ﻟﺤﺪ ﺳﮯ ﺑﺎﮬﺮ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﺍپنے ﺯﺍنؤوﮞ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﺎ.
ﺗﯿﻦ ﺭﻭﺯ ﺗﮏ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﭘﻨﮯ ﺯﺍنؤوﮞ ﭘﺮ ﺟﺴﺪ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮐﻮ ﺭﮐﮭﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﯾﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮬﮯ.

ﺗﯿﻦ ﺭﻭﺯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﭘﺎﻧﯽ قبر مبارک سے ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺟﺴﻢ ﻧﺎﺯﻧﯿﻦ ﮐﻮ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﻟﺤﺪ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ.

ﺍﺱ تین دن میں ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﯿﺪ ابراھیم ، ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧ سلام اللہ ﻋﻠﯿﮭﺎ ﮐﮯ ﻻﺷﮧ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﭘﺎﮎ ﺟﮕﮧ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺘﮯ ﺗﮭﮯ.

🔷ﺍﺱ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺳﯿﺪ ﺍﺑﺮﺍﮬﯿﻢؒ ﮐﻮ ﺍﻥ ﺗﯿﻦ ﺩﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺑﮭﻮﮎ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮬﻮﺍ ﻧﮧ ﭘﯿﺎﺱ ﮐﯽ ﺷﺪﺕ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮬﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮬﯽ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻭﺿﻮ ﺑﺎﻃﻞ ﮬﻮﺍ، ﺟﺐ ﺁﭖ ﺍﺱ ﻣﺨﺪﺭﮦ ﻋﺼﻤﺖ ﻭ ﻃﮭﺎﺭﺕ ﮐﻮ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ، ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﯽ ﮐﮧ
"ﯾﺎﺧﺪﺍ! ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﭩﺎ ﻋﻄﺎ ﮐﺮ."

ﭼﻨﺎنچه ﺳﯿﺪ ابراھیم ﮐﯽ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﻣﺴﺘﺠﺎﺏ ﮬﻮﺋﯽ، ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺿﻌﯿﻔﯽ ﻣﯿﮟ ﺧﺪﺍ تعالٰی ﻧﮯ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﮐﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ، ﺟﺴﮑﺎ ﻧﺎﻡ سید ابراھیم ﻧﮯ ﺳﯿﺪ ﻣﺼﻄﻔٰﯽ ﺭﮐﮭﺎ، ﯾﮧ ﻭﺍﻗﻌﮧ 1280 ﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ.

🔷ﺁﺝ ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧ سلام اللہ ﻋﻠﯿﮭﺎ ﮐﮯ ﻣﺮﻗﺪ اﻗﺪﺱ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺷﮭﺮ ﺩﻣﺸﻖ ﻣﻨﻮﺭ ﮬﮯ، ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺣﺮﻡ مقدس ﻧﺎﺻﺮﻑ ﯾﮧ ﮐﮧ ﺷﯿﻌﻮﮞ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﮔﺎﮦ ﺑﻨﺎ ﮬﻮﺍ ﮬﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﻋﻘﯿﺪﺕ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮬﯿﮟ.
ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧ سلام اللہ ﻋﻠﯿﮭﺎ ﮐﺎ ﺣﺮﻡ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺫﮨﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﻮﺩﮦ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﭘُﺮﺍﻧﯽ ﯾﺎﺩ ﺩﻻﺗﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﯾﺰﯾﺪ لع ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻤﺎم ﺗﺮ ﮐﻮﺷﺸﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﮐﻮ ﻧﮧ ﻣﭩﺎ ﺳﮑﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﻣﭧ ﮔﯿﺎ.
ﺁﺝ ﺍﺳﻼﻡ ﺑﮭﯽ ﺯﻧﺪﮦ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺤﻤﺪﺍﻟﻠﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﮨﻠﺒﯿﺖ ﻋﻠﯿﮭﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺑﮭﯽ ﺯﻧﺪﮦ ﮬﯿﮟ.

🔷پانی بھی کتنا مجبور تھا که تین دن تک العطش العطش کی صدائیں سنتا رھا، لیکن بیبی سکینہؑ کے بابا پیاسے شھید ھو گئے۔
اور بعد از شہادت سقاۓ سکینہ عباس علمدارؑ اور جناب سکینہؑ پر پانی کا طواف کرنا اسکی شرمندگی کا اظہار ھے.

http://t.me/islamwitheman/1712
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
⚫ بیبی سکینہ سلام الله عليها ⚫

حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا حضرت امام حسین علیہ السلام اور جناب رباب سلام اللہ علیہا کی صاحبزادی تھیں تاريخ میں آپ کے تین نام امینہ، امنیہ اور آمنہ اور لقب سکینہ یعنی وقار و سکون درج ہے.
آپ ایمان کے اعلی مرتبے پر فائز تھیں. امام حسین علیہ السلام آپ کی توصیف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
" اکثر و بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ سکینہ اپنے پورے وجود کے ساتھ جمال ازلی میں محو رہتی ہیں اور دن بھر عبادت پروردگار میں غرق ہو کر خدا سے راز و نیاز کرتی ہیں."

حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا اپنے کمال اخلاق اور حمیدہ صفات کی وجہ سے اپنے بابا کی نظر میں بہت زیادہ عزيز تھیں اور جب یہ درخشاں ستارہ آسمان خاندان پیغمبر پر پوری آب و تاب کے ساتھ چمکا تو امام نے، جو انسان کے ضمیروں اور اعمال سے آگاہ ہیں سکینہ کو عظیم و خوبصورت لقب "خیرۃ النساء" سے ملقب کیا اور ان کے مقام و منزلت کو لوگوں پر واضح و آشکار کر دیا.

حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا نے کربلا کے دلخراش مناظر کو نہایت ہی صبروحوصلے سے برداشت کیا آپ واقعہ کربلا کی چشم دید گواہ تھیں آپ نے اپنے بابا کی آواز استغاثہ کو سنا اور پورے وجود کے ساتھ ماں، بہن، پھوپھیوں اور دیگر اسیر خواتین کے درد و الم کو بخوبی درک کیا یہی نہیں بلکہ اپنے سے چھوٹے بچوں کی سرپرستی اور دلجوئی کی.
حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا جانتی تھیں کہ ان کے بابا امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے نفاذ، بدعت اور دینی انحرافات کے خاتمہ کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے تھے یہی وجہ ہے کہ کربلا کے خونین مناظر اور نیزہ پر اپنے بابا امام حسین علیہ السلام کا سر بریدہ دیکھنے کے باوجود آپ کے ثبات و عزم میں ذرہ برابر بھی تزلزل پیدا نہ ہوا.
لیکن جب گیارہ محرم کو اہل بیت حرم کو قیدی بنا کر لے جایا جانے لگا اور نامحرموں کی نظریں خاندان عصمت و طہارت پر پڑیں تو آپ نےبہت سعی و کوشش کی کہ ان کی ناپاک نظروں سے اپنے کو بچا لیں لہذا فرمایا: میرے بابا کے سر کو قافلے کے آگے لے جاؤ تاکہ لوگ اس کو دیکھیں اور خواتین عصمت و طہارت پر ان کی نظریں نہ پڑیں.
امام حسین علیہ السلام کی چہیتی بیٹی سکینہ نہایت ہی شجاع و بہادر تھیں انہوں نے ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی حقانیت کو ثابت کیا حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کی عظمت و منزلت اور کلام کی فصاحت و بلاغت نے کسی میں اتنی جرات پیدا نہ کی جو گستاخی و توہین کرتا بلکہ ہر ایک اپنی اپنی جگہ مبہوت بیٹھا رہا بالکل اسی طرح جس طرح سے آپ کی پھوپھی حضرت زينب سلام اللہ علیہا نے جب دربار یزيد میں خطبہ دیا تو تمام اہل شام مبہوت وحیران رہ گئے تھے. چنانچہ حضرت سکینہ نے یزيد بن معاویہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
اے یزید، میرے بابا کو قتل کرکے خوش نہ ہو کیونکہ وہ خدا و رسول کے مطیع و فرماں بردار تھے، دعوت الہی کو قبول کرتے ہوئے اور شہادت کے درجے پر فائز ہوکر "سیدالشہداء" بن گئے لیکن اے یزيد جان لے کہ ایک دن ایسا آئےگا کہ تجھے عدالت الہی کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اس لئے اس دن کے جواب کی تیاری کر، لیکن تو کس طرح جواب دے سکے گا؟

حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا جب تک زندہ رہیں امام حسین علیہ السلام کے مشن کو عام کرتی رہیں اور ایک دن قیدخانہ شام میں اپنے بابا کو یاد کرتے کرتے خالق حقیقی سے جا ملیں اور غربت کے عالم میں بے کس و مظلوم بھائی امام سجاد علیہ السلام نے اسی زندان میں آپ کو دفن کردیا اور آج آپ کا روضہ مرجع خلائق بنا ہوا ہے تاہم وفات کی روایات میں اختلاف بھی ملتا ھے.
________
http://t.me/islamwitheman
________

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
https://t.me/islamwitheman/3046

🔴 جناب سکینہؑ کا زندان میں انتقال
http://t.me/islamwitheman/1711

🔴 پیاس اور بیبی سکینہؑ
http://t.me/islamwitheman/1712

🔵 بیبی سکینہؑ اور سید ابراهیم
http://t.me/islamwitheman/1713

⚫ بیبی سکینہ سلام الله عليها
http://t.me/islamwitheman/1714
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 درود و صلوات کے اثرات 🌹

● خداوند تعالٰی فرماتا ہے:
"ان اللہ و ملائکتہ یصلون علی النبی یایھا الذين آمنوا صلوا علیہ و سلموا تسلیما¤"
خدا اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تم بھی اس پر درود بھیجو سلام کہو اور اس کے سامنے تسلیم رہو۔
(سورہ احزاب: 56)

● حضرت امام رضاؑ فرماتے ہیں:
"من لم یقدر علی ما یکفر بہ ذنوبہ فلیکجر من الصلوات علی محمد و آلہ فانھا تھدم الذنوب ھدما"
اگر کوئی اپنے گناہوں کا کفارہ ادا نہیں کر سکتا پس اسے چاہیے کہ محمد اور ان کی آل پر بسیار درود و سلام بھیجے کیونکہ درود گناہوں کے اثرات کو ختم کر دیتا ہے"
(جامع الأخبار، ص154)

■ درود کے اثرات:
پیغمبر اکرمؐ ایک باغ میں تشریف فرما تھے آپؐ کے ہمراہ امیرالمؤمنینؑ بھی تشریف فرما تھے۔ ایک شہد کی مکھی آئی اور حضورؐ کے گرد چکر کاٹنے لگی۔
پیغمبر اکرمؐ نے امیرالمؤمنینؑ سے فرمایا؛ یہ مکھی ہماری دعوت کرنا چاہتی ہے، کہتی ہے کچھ شہد فلاں جگہ رکھا ہے۔ امیرالمؤمنینؑ کو بھیجیں تاکہ جاکر لے آئیں۔

امامؑ گئے اور وہاں سے شہد لا کر پیغمبر اکرمؐ کے سامنے رکھا۔ پیغمبر اکرمؐ نے مکھی سے پوچھا کہ تم کڑوے پھول سے رس لیتی ہو پھر کیا وجہ ہے کہ وہ رس تمھارے اندر جاکر میٹھا ہو جاتا ہے؟

مکھی نے عرض کی؛ جب ہم اس پھول کے رس کو اپنے اندر لے جاتی ہیں تو ہم سے کہا جاتا ہے کہ تین مرتبہ آپؐ پر درود بھیجیں۔ جس سے وہ رس میٹھا ہو جاتا ہے۔(3)
(شرح و فضائل صلوات، ص156)

■ بوڑھے سے عطر کی خوشبو:
مرحوم آیت اللہ اخوند مُلا علی ہمدانی کہتے ہیں؛ ایک دن ایک بوڑھا خمس و زکواة کے حساب کے لیے ہمدان میں میرے پاس آیا۔ مجھے محسوس ہوا اس بوڑھے سے ایک بہت اچھی عطر کی خوشبو میرے مشام میں آرہی ہے۔ ایسی خوشبو میں نے پہلے کبھی نہیں سونگھی۔

میں نے اس سے پوچھا؛ آپ کون سا عطر استعمال کرتے ہیں؟
اس نے کہا؛ اس خوشبو کی لمبی کہانی ہے۔ آج تک کسی سے ذکر نہیں کی لیکن آپ کیونکہ ہمارے آقا و سردار ہیں، آپ کے لیے بیان کرتا ہوں۔۔۔
ایک رات عالم خواب میں پیغمبرِ خدا کی زیارت ہوئی۔ حضورؐ تشریف فرما تھے آپؐ کے اردگرد دس یا بیس لوگ بیٹھے تھے، میں بھی وہیں بیٹھا تھا۔
پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا؛ تم میں سے کون مجھ پر زیادہ درود پڑھتا ہے؟ میں چاہتا ہوں کہ کہوں، میں۔ لیکن میں خاموش رہا۔ پیغمبرؐ نے دوسری تیسری مرتبہ سوال کا تکرار کیا لیکن کسی نے جواب نہ دیا۔ اس وقت حضورؐ اٹھے اور فرمایا؛ تم مجھ پر زیادہ درود پڑھتے ہو۔ حضورؐ نے مجھے بوسہ دیا۔

اس دن سے آج تک عطر کی خوشبو میرے بدن سے جاری ہے۔ لوگ خیال کرتے ہیں کہ میں نے کوئی بہت عمدہ قسم کا عطر لگا رکھا ہے۔
(فضائل و آثار صلوات، ص116)

■ سو (100) مرتبہ درود:
ایک نیک آدمی کو پانچ سو درھم قرض ادا کرنا تھا اس نے دعا کی اور توسل کیا۔ خواب میں پیغمبر اکرمؐ کی زیارت نصیب ہوئی۔ آپؐ نے فرمایا؛ ابوالحسن کسابی کے پاس بیشاپور جاؤ۔ وہ ہر سال ہزاروں بے لباس لوگوں کو لباس دیتا ہے۔ اس سے کہنا پیغمبرؐ نے بھیجا ہے اور فرمایا ہے؛ میرا پانچ سو درھم کا قرض ادا کر دو۔ اگر تم سے کوئی نشانی مانگے تو کہنا تم ہر رات سو مرتبہ ان پر درود پڑھتے تھے لیکن گذشتہ رات تم نے ایسا نہیں کیا۔

میں نیند سے اٹھا اور کسابی کے پاس پہنچا اور واقعہ بیان کیا۔ کسابی سجدۂ شکر میں گر گیا کہ کوئی اس بات سے آگاہ نہ تھا لیکن پیغمبر اکرمؐ نے مجھے قبول کر لیا ہے۔ اس نے حکم دیا کہ پانچ سو درھم کی بجائے دو ہزار پانچ سو درھم دیئے جائیں اور درخواست کی کہ آئندہ بھی اگر کبھی تمھیں ضرورت ہو یا کوئی مشکل پیش آ جائے تو میرے پاس آ جانا۔
(خزینةالجواہر، ص588۔ معارج النبوة)

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص258 تا 261۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1716
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 درود و صلوات کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ذکر سریع الاجابہ (صلوات)
https://t.me/islamwitheman/1246

🌹 درود و صلوات کے اثرات
http://t.me/islamwitheman/1719

🔷 صلوات اور اسکا ثواب
http://t.me/islamwitheman/1720

🔷 جوان اور درود
http://t.me/islamwitheman/1725

🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود
http://t.me/islamwitheman/1726

🔷 دس مرتبہ درود کا اجر
http://t.me/islamwitheman/2559

🔷 ایک قرض کی ادائیگی کا انوکھا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/5599

🌹 محمد بشیر اور درود پاک
https://t.me/islamwitheman/5904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 صلوات اور اسکا ثواب 🔷

■ امام جعفر صادق علیہ السلام نقل فرماتے ہیں کہ ایک دن آنحضرتؐ نے علی علیہ السلام سے پوچھا:
اے علی! کیا تمھیں ایک خوشخبری نہ سناؤں۔۔؟

کیوں نہیں، میرے ماں باپ آپ پر قربان، بےشک آپ ھمیشہ بھترین بشارت دینے والے ہیں یارسول اللہ۔

تو آپ نے فرمایا:
ابھی کچھ دیر پہلے جبرائیلؑ ایک عجیب خبر لائے.

علی علیہ السلام نے عرض کیا وہ کیا خبر تھی یا رسول اللہ؟؟؟

تو آپؐ نے فرمایا وہ خبر یہ تھی کہ جس نے مجھ پر درود بھیجنے کے ساتھ میری اھلبیت پر بھی درود بھیجا، آسمانوں کے دروازے اس کے لئے کھول دیئے جاتے ہیں اور خدا کے ملائکہ اس پر ستر بار صلوات بھیجتے ہیں اور یقیناً یہ عمل اس کے گناہ جھڑ جانے کا سبب بنتا ہے۔ اس کے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جس طرح موسم خزاں میں درختوں سے پتے جھڑتے ہیں اور خدائے متعال کی طرف سے ندا آتی ہے کہ؛ میں نے قبول کرلیا اور تو سعادت مند ھوگیا، اور میرے فرشتو! تم اس پر ستر مرتبہ درود بھیجو، میں خود سات سو مرتبہ اس پر رحمتیں و برکتیں نازل کرتا ھوں۔
لیکن اگر مجھ پر درود بھیج کر میری اھلبیت پر درود نہ بھیجے، تو اس کی فقط مجھ پر بھیجی ھوئی صلوات اور خدا کے درمیان ستر حجاب بن جاتے ہیں اور خدا فرماتا ہے؛ تیرا کوئی عمل قبول نہیں اور تو سعادتمند نہیں ھو سکتا. اے میرے فرشتو! اس کا بھیجا ھوا درود اس وقت تک اوپر نہ لے جانا جب تک میرے حبیب کی آل کو درود میں شامل نہیں کر لیتا. پس ھمیشہ یہ صلوات آسمان و زمین کے درمیان معلق رہتی ہے یہاں تک کہ آل کو ساتھ شامل نہیں کرلیا جاتا۔(1)

■ حضرت رسولِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"روز قیامت سب سے اچھا ( زیادہ ثواب رکھنے والا) وہ شخص ہوگا جس نے سب سے زیادہ دنیا میں مجھ پر صلوات پڑھا ہوگا۔"(2)

■ حضرت رسولِخداؐ نے امیرالمومنینؑ سے ارشاد فرمایا:
"اے علی جس کسی نے دن میں یا رات میں مجھ پرصلوات پڑھا اس کی شفاعت مجھ پر واجب ہے وہ اہل کبائر میں سے ہی کیوں نہ ہو۔"(3)

■ حضرت رسولِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جبرئیل نے مجھے خبردی ہے کہ کوئی مجھ پر ایک مرتبہ صلواۃ نہیں پڑھتا مگر یہ کہ اس پر ستر ہزار ملائکہ صلواۃ پڑھتے ہیں وہ اہل جنت میں سے ہوگا۔"(4)

■ حضرت رسولِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"کوئی بھی دعا اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک مجھ پر اور میرے اہل بیت پر صلواۃ نہیں پڑھی جائے۔"(5)

■ حضرت رسولِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جو کوئی کتاب میں میرا نام لکھنے کے بعد مجھ پر صلوات لکھے ملائکہ اس وقت تک اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے جب تک میرا نام اس کتاب میں ہوگا۔"(6)

■ حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
"کیا میں تمہیں وہ چیز بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے چہرے کو جہنم کی گرمی سے بچالے گا۔ راوی نے کہا جی ہاں۔ حضرت نے فرمایا نماز صبح کے بعد سو مرتبہ کہو

"اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلیٰ مُحمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ"

ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ تمہارے چہرے کو جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔"(7)

■ حضرت امام حسن عسکریؑ نے فرمایا:
"اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت ابراہیمؑ کو محمدؑ پر کثرت سے صلواۃ پڑھنے کی وجہ سے خلیل کا خطاب عنایت کیا۔"(8)

■ حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
"روز جمعہ محمد و آل محمدؑ پر صلواۃ پڑھنے سے زیادہ افضل کوئی دوسرا عمل نہیں۔"(9)

■ حضرت امام محمد باقرؑ اور امام جعفر صادقؑ نے ارشاد فرمایا:
"میزان پر سب سے بھاری چیز محمدوآل محمدؑ پر صلوات بھیجنا ہوگا۔"(10)

📚 حوالہ جات:
(1) ثواب الاعمال، ص339۔
(2) بحارالانوار، ج94، ص63۔
(3) جامع الاخبار، ص94۔
(4) بحارالانوار، ج49، ص64۔ جامع الاخبار، ص70۔
(5) بحارالانوار، جلد94، ص66، حدیث53، کفایتةالاثر293، تفسیر اثنی عشر، جلد10، ص481۔
(6) بحارالانوار، جلد94، ص71، حدیث65، ازمنیتہ المرلا۔
(7) بحارالانوار، جلد94، ص58، حدیث366، ثواب الأعمال، ص140۔
(8) بحارالأنوار، جلد94، حدیث233، علل الشرائع، جلد1، ص33۔
(9) بحارالأنوار، جلد94، ص50، حدیث1200۔ خصال الصدوق، جلد2، ص494، حدیث101۔
(10) بحارالأنوار، جلد94، ص49، حدیث99۔ قرب الاسناد، ص12۔ تفسیر اثنا عشر، ج10۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1717
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 درود و صلوات کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ذکر سریع الاجابہ (صلوات)
t.me/islamwitheman/1246

🌹 درود و صلوات کے اثرات
t.me/islamwitheman/1719

🔷 صلوات اور اسکا ثواب
t.me/islamwitheman/1720

🔷 جوان اور درود
t.me/islamwitheman/1725

🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود
t.me/islamwitheman/1726

🔷 دس مرتبہ درود کا اجر
t.me/islamwitheman/2559

🔷 ایک قرض کی ادائیگی کا انوکھا واقعہ
t.me/islamwitheman/5599

🌹 محمد بشیر اور درود پاک
t.me/islamwitheman/5904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 جوان اور درود 🔷

سفیان ثور کہتا ہے؛ ایک سال میں حج پر جا رہا تھا۔ جب ہم مدینہ پیغمبر اکرمؐ کی قبرِ مبارک کے پاس پہنچے تو وہاں ایک جوان کو میں نے دیکھا جس کے چہرے سے نیکی اور اچھائی کے آثار نمایاں تھے، اس کی زبان پر سوائے درود یعنی صلوات کے کوئی اور ذکر جاری نہ تھا۔
میں اس سے بات کرنا چاہتا تھا لیکن بھیڑ کی وجہ سے بات نہ کر سکا۔ پھر جب مکہ پہنچے تو میں نے اسے طواف کے دوران دیکھا اس کی زبان پر درود کا ورد جاری تھا۔ میں اس سے اس کی وجہ دریافت کرنا چاہتا تھا لیکن حاجیوں کی بھیڑ کی وجہ سے اس تک نہ پہنچ پایا۔ پھر اس کو نہ دیکھا یہانتک کہ عرفہ کے دن میدان عرفات میں نظر آیا، وہاں بھی اس کی زبان پر درود کا ورد جاری تھا۔

میں اس کے قریب گیا اور پوچھا؛ یہ جگہ استغفار، دعا و مناجات اور حاجات کو طلب کرنے کی جگہ ہے۔ تم مدینہ و مکہ میں اور یہاں بھی درود کا ورد کر رہے ہو۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

جوان نے کہا؛ پچھلے سال میں اور میرے والد حج کے لئے سفر پر نکلے۔ راستے میں ایک جگہ میرے والد بیمار ہوگئے۔ وہاں ایک گھر کرایہ پر لیا والد صاحب کو وہاں لے گیا۔ میں ان کی تیمارداری میں مصروف ہوگیا۔
اچانک موت کا فرشتہ آگیا میرے والد پر موت کے آثار ظاہر ہونے لگے۔ ان کا سفید چہرہ سیاہی میں بدل گیا۔ میں بہت پریشان ہوا میں نے کہا؛ اگر یہاں لوگ میرے والد کی یہ حالت دیکھیں گے تو کہیں گے کہ میرے والد بہت گناہگار تھے جو ان کے چہرے کی یہ رنگت ہو گئی ہے۔

میں رونے لگا اور روتے روتے سو گیا۔ خواب میں ایک خوبصورت شخص کو دیکھا جس سے خوشبو آرہی تھی ایسا پہلے میں نے کبھی نہ دیکھا تھا۔ وہ شخص میرے والد کے سرہانے آیا اور اپنا مبارک ہاتھ میرے والد کے چہرے پر پھیرا۔ میرے والد کا چہرہ سفید اور روشن ہوگیا۔

میں بہت حیران ہوا کہ وہ کون ہے۔ اس لئے میں نے پوچھ لیا کہ آپ کون ہیں جن کے پاس ایسی طاقت ہے؟
فرمایا؛ میں محمد ابن عبداللہ ہوں۔ تمھارا نبی ہوں۔ تمھارا باپ گناہگار تھا لیکن کیونکہ مجھ پر درود بھیجتا رہتا تھا۔ اس نے اپنی موت کے وقت مجھ سے مدد مانگی تھی اس لئے میں اُن کے بلانے پر آیا ہوں۔

میں نیند سے جاگ گیا۔ میں نے اپنے والد کو دیکھا، اُن کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہا تھا۔ میں جان گیا کہ درود پڑھنا کتنا کام آتا ہے۔ اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ ہمیشہ درود کا ورد کرتا رہوں گا۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص259 بحوالہ احقاق الحق 642 / 9۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1718
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 درود و صلوات کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ذکر سریع الاجابہ (صلوات)
https://t.me/islamwitheman/1246

🌹 درود و صلوات کے اثرات
http://t.me/islamwitheman/1719

🔷 صلوات اور اسکا ثواب
http://t.me/islamwitheman/1720

🔷 جوان اور درود
http://t.me/islamwitheman/1725

🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود
http://t.me/islamwitheman/1726

🔷 دس مرتبہ درود کا اجر
http://t.me/islamwitheman/2559

🔷 ایک قرض کی ادائیگی کا انوکھا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/5599

🌹 محمد بشیر اور درود پاک
https://t.me/islamwitheman/5904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود 🔷

نصرانیوں نے جب پیغمبر اکرمؐ کے ساتھ مباھلہ کا اعلان کیا تاکہ ایک دوسرے کی حقیقت معلوم ہو سکے۔ اُن کے بڑے لوگ آپس میں مشورہ کرنے لگے۔ ایک بزرگ جس کا نام حارثہ بن اثال تھا اپنی جگہ سے اٹھا ایک آدمی جس کا نام جہیز تھا اس کی طرف منہ کر کے بولا:
خداوند نے عیسٰیؑ پر وحی کی اور فرمایا؛ اے میری کنیز مریمؑ کے بیٹے! میری کتاب کو لے لو اور شام کے لوگوں کے لئے اپنی زبان میں اس کی تفسیر کرو۔ ان سے کہو میں ہوں خداوند میرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے، میں ایسا زندہ ہوں جس کو موت نہیں ہے، میں اپنی ذات میں قائم ہوں، میں ہوں وہ خدا جس نے تمام جہان کو عدم سے وجود بخشا۔
پھر فرمایا؛
بتحقيق میں نے اپنے رسولوں کو بھیجا، لوگوں کی ہدایت کے لئے اپنی کتابیں انہیں دیں۔ تاکہ تم لوگ گمراہ نہ ہو جاؤ۔ بیشک ہم نے پیغمبروں میں سے برگزیدہ پیغمبر جن کا نام احمدؐ (فارقلیطا) ہے بھیجیں گے، اُس کی جائے ولادت فاران کے پہاڑ ہیں۔ مکہ معظمہ میں ان کے والد حضرت ابراہیمؑ کے مبعوث ہونے کی جگہ پر۔ اُسے ہم ایک نور عطا کریں گے جس سے نابینا آنکھیں نور حاصل کریں گی، بہرے کان شنوائی کی قوت پائیں گے، گمراہ دل ہدایت پائیں گے اور اُس پر ایمان لائیں گے اور اُس کی اتباع کریں گے۔
اے عیسٰیؑ! اگر اُس کا ساتھ دینا چاہتے ہو تو اُس پر درود بھیجو کیونکہ میں اور میرے فرشتے اُس پر درود بھیجتے ہیں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص260 بحوالہ حیات القلوب 712 / 2۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1716
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 درود و صلوات کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ذکر سریع الاجابہ (صلوات)
https://t.me/islamwitheman/1246

🌹 درود و صلوات کے اثرات
http://t.me/islamwitheman/1719

🔷 صلوات اور اسکا ثواب
http://t.me/islamwitheman/1720

🔷 جوان اور درود
http://t.me/islamwitheman/1725

🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود
http://t.me/islamwitheman/1726

🔷 دس مرتبہ درود کا اجر
http://t.me/islamwitheman/2559

🔷 ایک قرض کی ادائیگی کا انوکھا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/5599

🌹 محمد بشیر اور درود پاک
https://t.me/islamwitheman/5904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💩 ہوائے نفس 💩

● خداوند تعالٰی فرماتا ہے:
"فَإِنْ لَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَکَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا یَتَّبِعُوْنَ اَھْوَآءَھُمْ وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ ھَوَاہُ بِغَیْرِ ھُدًی مِّنَ اللہ اِنَّ اللہ لا یَھْدِی القَوْمَ الظَّالِمِيْنَ¤"
کیا اس سے زیادہ کوئی گمراہ جو اپنے ھوائے نفس کی پیروی کرے اور خدا کی ہدایت کو قبول نہ کرے، کوئی اور ہو سکتا ہے۔
(سورہ قصص: 50)

● امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں؛
"اشقیٰ الناس من غلبہ ھواہ فمملکتہ دنیاہ و افسد اُخراہ"
لوگوں میں سے بدبخت ترین وہ ہے جس پر ھوائے نفس غلبہ کر لے اور وہ اپنی دنیا کو اپنے اختیار میں لے لے اور اپنی آخرت کو تباہ کر لے۔
(غررالحکم 592 / 2)

■ نفس کی پیروی کا انجام:
حضرت موسٰیؑ کے حکم سے کھال سے ایک حوض بنایا گیا اور پھر اس کو پانی سے پُر کر دیا گیا۔ اس پر تالا لگایا گیا اور چابی جناب ہارونؑ کو دیدی گئی۔

بنی اسرائیل میں سے اگر کسی عورت پر زناکاری کا گمان کیا جاتا تو اسے جناب ہارونؑ کے پاس لے جاتے۔ جناب ہارونؑ اس حوض میں سے کچھ پانی اس عورت کو پلاتے، اگر وہ گناہگار ہوتی تو وہیں اس کے چہرے کا رنگ سیاہ ہو جاتا اور وہ وہیں مر جاتی۔

ایک دفعہ ایک عورت نے نفس کی پیروی کرتے ہوئے بدکاری کی۔ اور جب اس پر گمان کیا جانے لگا اور اس کو امتحان کرنے کی باتیں ہونے لگیں۔ اس کی ایک ہمشکل بہن تھی، اس عورت نے سوچا اپنی جگہ اسے بھیج دیگی تاکہ خود کو روسیاہی اور ہلاکت سے نجات دے سکے۔
جس دن اسے جانا تھا اس نے اپنی بہن کو بھیج دیا۔ وہ گئی اور اس نے حوض سے پانی پیا۔ اسے کوئی نقصان نہ ہوا اور وہ واپس آ گئی۔ جب اس کی بہن وہاں سے واپس آ گئی تو وہ بہت خوش ہوئی کہ وہ دھوکہ دینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ لیکن جیسے ہی اس نے اپنی بہن کو دیکھا، اس کا چہرہ سیاہ ہو گیا اور وہیں مر گئی۔
(کیفر کردار، ص379)

■ اپنے کو دھوکہ:
حضرت موسٰیؑ کے زمانے میں بلعم باعورا کو اسم اعظم معلوم تھا۔ جب حضرت موسٰیؑ کا لشکر اس کے شہر کی طرف جا رہا تھا۔ بلعم کے لوگوں نے اس سے کہا؛ موسٰی کے لشکر پر نفرین کرو۔ اس نے ایسا نہ کیا۔ لوگوں نے ایک خوبصورت عورت کو اس کے پاس بھیجا۔ اس عورت نے وسوسہ کے ذریعے بلعم کو زنا کرنے پر مجبور کر دیا۔ جس کی وجہ سے اس سے اسم اعظم کا علم چلا گیا۔ پھر جب اس نے چاہا کہ موسٰیؑ کے لشکر پر نفرین کرے تو اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔

لوگوں نے کہا؛ اب کیا کریں؟ بلعم نے جب دیکھا کہ اس کا علم چلا گیا ہے تو اس نے کہا؛ ساری عورتیں بناؤ سنگھار کریں اور موسٰیؑ کے لشکر میں داخل ہو جائیں۔ اگر وہاں کوئی سپاہی دست درازی کرنا چاہے تو منع نہ کرنا۔ اگر ایک بھی سپاہی ان میں سے کسی کے ساتھ زنا کرے گا تو اُن کا کام تمام سمجھو۔

عورتوں نے ایسا ہی کیا۔ سپاہیوں میں سے ایک سپاہی زمری ابن مشلوم نے ایک عورت کو پکڑا اور حضرت موسٰیؑ کے سامنے آکر کہتا ہے کہ اس عورت کے ساتھ اکٹھا ہونا تمھارے نزدیک حرام ہے لیکن میں تمھارے حکم کو نہیں مانتا۔
اس کے بعد وہ عورت کو لیکر خیمہ میں چلا گیا اور اس کے ساتھ زنا کا عمل انجام دیا۔ فورًا ہی طاعون کی بیماری ہر جگہ پھیل گئی اور حضرت موسٰیؑ کے لشکر سے بیس ہزار سپاہی مارے گئے۔

خداوند تعالٰی نے قرآن پاک میں پیغمبر اکرمؐ سے فرمایا؛ لوگوں کو تذکر کی خاطر یہ داستان سناؤ۔ بلعم باعورا کو ہم نے اپنے اسرار سے آشنا کیا لیکن اس کی نافرمانی کی وجہ سے ہم نے وہ واپس لے لیا۔ شیطان اس کے پیچھے پڑ گیا اور وہ گمراہوں میں سے ہو گیا۔ اگر ہم چاہتے تو اِن اسرار کے ذریعے اسے اعلٰی منازل تک لے جاتے لیکن اس نے پستی کو پسند کیا اور ہوائے نفس کی پیروی کی۔(سورہ اعراف 174،175)
(پند تاریخ 224 / 2)

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص384، 385۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌲 نا اُمیدی 🌲

● خداوند تعالٰی فرماتا ہے:
"لا یَسْئَمُ الإنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الخَیْرِ وَ اِنْ مَّسَّہُ الشَّرُّ فَیَئُوْسٌ قَنُوْطٌ ¤"
انسان نعمت کے حصول کے لئے درخواست کرنے سے کبھی نہیں تھکتا۔ اور جب کبھی اس پر کوئی شر یا بدی پہنچے تو سخت نااُمید اور افسردہ ہو جاتا ہے۔
(سورہ فصلت: 49)

● حضرت امام علیؑ فرماتے ہیں:
"للخائب الایس مضض الھلاک"
جو کوئی اپنی خواہش تک نہ پہنچے وہ سخت رنجیدہ ہو جاتا ہے۔
(غررالحکم 605 /2)

■ محمد بن شہاب زہری
امام سجادؑ خانۂ خدا کا طواف کر رہے تھے۔ دیکھا کہ لوگ مسجد کے ایک حصے میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔ پوچھا کہ کیا خبر ہے؟ عرض کی؛ محمد بن شہاب زہری کو ذہنی دورہ پڑا ہے۔ لگتا ہے وہ پاگل ہو گیا ہے۔ وہ کوئی بات نہیں کر رہا۔ اس کے گھر والے اسے مکہ لیکر آئے ہیں کہ شاید یہاں کچھ شفا ہو جائے اور وہ کوئی بات کرے۔

امامؑ جب طواف مکمل کر چکے تو محمد بن شہاب کے پاس تشریف لائے اور فرمایا؛ تمہیں کیا ہوا ہے؟ کہا؛ میں ایک شہر کا حاکم تھا، میں نے وہاں بہت سے بے گناہ لوگوں کا خون بہایا ہے۔ جس کی وجہ سے میرا یہ حال ہوگیا ہے۔

امامؑ نے فرمایا؛ میں رحمتِ الٰہی سے نا امید ہونے کے گناہ سے زیادہ ڈرتا ہوں۔ یہ بے گناہ خون بہانے سے بڑا گناہ ہے۔
یہ بات سن کر وہ رحمتِ الٰہی سے امیدوار ہوگیا اور اس کی بیماری کے آثار ختم ہونا شروع ہوگئے۔

پھر امامؑ نے فرمایا؛ قتل کا دیہ ان کے وارثوں کو ادا کرو۔
عرض کی؛ میں نے کوشش کی تھی لیکن وہ لوگ قبول نہیں کرتے۔
امامؑ نے فرمایا؛ دیہ کی رقم کو کپڑے کی تھیلیوں میں رکھکر اُن کے منہ بند کر دو اور جب مقتولین کے وارثین گھر سے باہر جائیں، نماز جماعت کیلئے گھر سے باہر جائیں تو وہ رقم کی تھیلیاں اُن کے گھر میں پھینک دو۔
(بحارالأنوار 31 /11)

■ مایوسی اُمید میں بدل گئی
پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا؛ ایک شخص کو قیامت کے دن آگ میں ڈالا جائے گا اور وہ صدا دے رہا ہوگا یاحنان یامنان۔
خداوندمتعال جبرائیلؑ سے فرمائیگا؛ جاؤ میرے اس بندے کو لے آؤ۔ جبرائیلؑ اسے لائیں گے۔ خداوند فرمائیگا؛ تم نے اپنی جایگاہ کو کیسا پایا؟ وہ عرض کریگا؛ بدترین جگہ تھی۔ خداوند فرمائیگا؛ اسے اسی جگہ واپس لے جاؤ۔ جب چند قدم لے کر جائیں گے تو پیچھے مُڑ کر دیکھے گا۔

خداوند فرمائیگا؛ کس چیز کی طرف دیکھ رہے ہو؟
وہ بندہ کہے گا؛ مجھے امید تھی کہ پھر مجھے اس جگہ نہ لے جایا جائے گا۔

خداوند تعالٰی کا خطاب آئیگا کہ اسے جنت کی طرف لے جاؤ۔
(محجةالبیضاء 254 /7)

■ فرعون بھی نا امید نہیں
فرعون کے زمانے میں دریائے نیل خشک ہوگیا۔ مصر کے لوگ اس کے پاس آئے اور درخواست کی کہ کچھ کریں جس سے پانی زیادہ ہو جائے۔
فرعون نے کہا؛ کیونکہ میں آپ لوگوں سے راضی نہیں ہوں، اسلئے ایسا ہوا ہے۔

لوگ دوسری و تیسری بار بھی آئے لیکن پھر وہی جواب سنا۔

چوتھی مرتبہ پھر آئے اور کہا؛ اے فرعون ہمارے جانور مر رہے ہیں، ہماری کھیتیاں خشک ہو رہی ہیں۔ اگر جلد پانی جاری نہ کیا تو ہم کوئی اور خدا انتخاب کر لیں گے۔
فرعون نے ان سے وعدہ کر لیا کہ جلد پانی جاری ہو جائیگا۔
اگلے دن فرعون بیابان میں چلا گیا اور ایک کونے میں اپنا چہرہ مٹی پر رکھا اور عرض کی؛ خدایا! میں جانتا ہوں کہ حقیقی خدا تو ہی ہے، ہم تو ذلیل اور لاچار لوگ ہیں، ساری قدرتیں تیری ہیں، اپنے لطف و کرم کیساتھ نیل کے دریا میں پانی جاری فرما دے۔

فرعون نے اتنی گریہ و زاری کی اور امید کیساتھ خدا کو پکارا کہ خداوند نے نیل کے دریا میں پانی جاری فرما دیا۔ ایسا پانی جاری ہوا کہ پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ (خدا تعالٰی برے لوگوں کے اچھے اعمال کا نتیجہ اسی دنیا میں دے دیتا ہے)
(علل الشرائع، ص55)

🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص387، 389۔

http://t.me/islamwitheman/894
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM