ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌏 أربعين اور عراقی قوم 🌏

کئی سال پہلے پی ٹی وی کے شو نیلام گھر میں طارق عزیز نے ایک سوال پوچھا کہ وہ کونسی قوم ہے جسکے چند دن کے اخراجات پاکستانی بجٹ سے زیادہ ہیں۔
کچھ نے مختلف جواب دیئے مگر ایک شخص نے کہا شیعہ۔
طارق عزیز نے تفصیل سے بتایا کہ شیعہ قوم کے ماہ محرم کے اخراجات پاکستانی بجٹ سے زیادہ ہیں۔

اس کیبعد جیو نیوز کے کامران خان نے اپنے پروگرام میں ایک مختصر ڈوکومینٹری پیش کی جسکا عنوان تھا
"ملک بند رہا مگر معیشت کا پہیہ تیزی سے چلتا رہا"
اس پروگرام میں محرم کے دس دنوں کا بجٹ پیش کیا گیا جسمیں ہرخرچہ بتایا گیا۔
جب کل اخراجات سامنے رکھے گئے تو وہ سینکڑوں ارب روپے بنا، گوکہ اسمیں جو قیمت لگائی گئی وہ کم سے کم کے طور پر لگائی گئی۔
اس کیبعد دوسرے نیوز چینلز نے بھی اپنے مطابق اس پر اپنے پروگرام کئے۔

2010ء میں عاشورہ عراق میں کرنیکا اتفاق ہوا، عراقی اخراجات دیکھے پاکستان پھر بھی میری نظر میں سرفہرست رہا، یہ اور بات ہے کہ عراق کو دوسری پوزیشن مل گئی۔
2015ء میں اربعین پھر سے عراق میں کرنیکا اتفاق ہوا اور نجف اشرف سے مولا علیؑ کے روضہ کی زیارت کیبعد کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کیا جوکہ 90 سے 100 کلومیٹر ہے۔
جیسے ہی سفر شروع ہوا تو بالکل نئی دنیا نظر آئی۔
تمام سفر میں کوئی جگہ ایسی نظر نہیں آئی جہاں کوئی موکب نہ لگا ہو اور ہر شخص اپنے موکب کے سامنے کھڑا عزاداروں کو پکار رہا ہے کہ مہربانی فرما کر ہمارے موکب میں آ کر کھانا کھا لیجئے۔
کچھ تو ہمیں دیکھکر ہمارے ساتھ ساتھ چلنے لگے اور عربی میں کچھ التجا کرنے لگے۔
کچھ تو واسطہ اور ہاتھ جوڑنے لگ جاتے۔
ہمارا سفر تین دن کا تھا مگر خیمے اس سے بہت پہلے کے لگ چکے تھے۔
آپکو اس سفر میں کبھی ایسی نوبت پیش نہیں آئیگی کہ آپکو کچھ خریدنا پڑے۔
آپکو کھانا، پانی، جوس، فروٹ، چائے سب کچھ ملے گا اور آپ پیسہ دینے کے بجائے گویا ان پر احسان کر رہے ہیں کہ آپ نے انکو اس قابل سمجھا کہ آپ انکے موکب میں تشریف لائے۔
کھانے سے پہلے اور بعد میں آپکے ہاتھ دھلوانے کی ذمہ داری ان کی۔
ایک شخص برتن میں پانی لیکر اور دوسرا صابن اور تولیہ لیکر خادم کیطرح کھڑے ہونگے۔
آپکو کچھ کچھ فاصلے پر مفت انٹرنیٹ مل جائیگا تاکہ آپ اپنے دوست احباب سے رابطہ کر سکیں۔
موبائل چارجنگ کی سہولت۔
موچی اور نائی کی دکانیں آپ کیلئے کھلی ہونگی۔
آپکا جوتا چل چل کر ٹوٹ جائے تو آپ صحیح کروا سکتے ہیں۔
اگر آپ تھک گئے ہیں تو آپکی ٹانگوں کا مساج بھی ہوسکتا ہے۔
اگر سونا چاہتے ہیں تو موکب میں آپ کیلئے بالکل نئے گدے، تکیہ اور کمبل موجود ہیں۔
عراق کے کچھ قبائل کا رواج ہے کہ جب وہ اپنی بیٹی کو شادی پر جہیز دیتے ہیں تو اس جہیز کے سامان کو استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ وہ سامان اربعین کے دنوں میں موکب میں رکھدیا جاتا ہے تاکہ آنے والے زائرین انھیں استعمال کریں اور جب اربعین ختم ہوجاتا ہے تو اس کیبعد وہ سامان اپنے گھر میں استعمال کیاجاتا ہے۔
اس واک کے دوران آپکو کچھ پریشانی نہیں ہوتی بلکہ آپکو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی امیر ریاست کے شہزادے ہیں اور آپکے ہزاروں خدام آپکی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
یہ سب دیکھ کر میرے ذہن میں جو خیال تھا کہ پاکستانی قوم اخراجات میں اول نمبر ہے، وہ ایک ریت کی عمارت کی طرح دھڑام سے گر گئی۔
کیونکہ ہماری قوم تو عراقی قوم کے مقابلے میں کچھ برابر بھی نہیں ہے۔
آپ سے آپکی شناخت نہیں پوچھی جائیگی۔
آپ سے نہیں پوچھا جائے گا کہ تم مسلمان ہو بھی یا نہیں۔
مسلمان ہو تو شیعہ بھی ہو یا نہیں۔
آپ پہنچ گئے، آپ انکے مہمان ہیں۔
کربلا پہنچ کر اگر آپکے پاس ہوٹل کا کمرہ نہیں ہے تب بھی مسئلہ نہیں ہے۔
ایک طویل قطار میں عراقی کھڑے نظر آتے ہیں جو فوراً زائر کے پاس آ کر پوچھتے ہیں کیا تمھارے پاس رہائش کا بندوبست ہے اگر نہیں تو میرا گھر حاضر ہے، مجھے مہمان نوازی کا شرف بخشو اگر آپ نے قبول کرلیا اور گھر پہنچ گئے تو گھر کے افراد فخریہ گلی محلہ میں چلتے ہیں کہ آج ہمارے گھر امام حسینؑ کے زائر مہمان ہیں اور انکے دوست احباب اسکی قسمت پر رشک کرتے ہیں اور پھر اسکے گھر میں جاکر زائر سے ملاقات کرتے ہیں اور کل کیدن کی دعوت دیتے ہیں کہ میرے مہمان بنو۔
یہ ہے عراقی قوم کا ایک روشن پہلو۔
اس سال اربعین واک کیلئے پاکستان سے ایک اہلسنت قافلہ کچھ دن پہلے عراق پہنچا ہے۔
سوشل میڈیا پر انکی نجف سے کربلا تک پیدل واک کی کافی تصاویر آچکی ہیں، جسمیں کہیں وہ چل رہے ہیں تو کہیں شیعہ کے ساتھ کندھا ملا کر نماز ادا کر رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک تصویر میری نظر سے گزری۔ پاکستانی اہلسنت اپنے روایتی لباس میں کھڑے ہیں اور عراقی شیعہ نیچے بیٹھے انکے جوتے پکڑ کر پالش کر رہے ہیں۔
میں نے آج تک کسی میزبان کی، مہمان کی ایسی میزبانی نہیں دیکھی۔
بیشک عراقی قوم اہلبیتؑ کی محبت میں انکے زائرین سے بھی عشق کرتے ہیں۔
اللہ عراق کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور یہ شیعہ سنی اتحاد قائم و دائم رکھے آمین۔

Copied
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌸 شیر دل بوڑھا 🌸

میدان کربلا میں انس بن حارث کاہلی بہت بوڑھا شخص تھا، وہ اصحابِ پیغمبر میں سے تھا۔ اس نے جنگِ بدر و حنین میں بھی شرکت کی تھی۔

عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام سے میدانِ جہاد میں جانے کی اجازت چاہی۔ امامؑ نے اسے اجازت دے دی۔ اس نے اپنی کمر کو اپنے عمامے سے باندھا اور اپنے رومال کیساتھ اپنے ماتھے کو باندھا تاکہ جو بھویں بڑھاپے کی وجہ سے آنکھوں پر ڈھلک چکی تھیں وہ اوپر کو اٹھ جائیں اور دیکھنے میں آسانی ہو جائے۔

جب امامؑ نے اسے اس حالت میں دیکھا تو منقلب ہوکر امامؑ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ اس کو مخاطب کر کے فرمایا؛ اے پیر مرد! خدا تمھارے اس عمل کو قبول کرے اور اجر عطا فرمائے۔

وہ بوڑھا میدان میں گیا اور اس نے دشمن کی فوج سے اٹھارہ شقیوں کو واصلِ جہنم کیا اور پھر جامِ شہادت نوش کیا۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص84 بحوالہ مناقب ابن شہر آشوب 219 / 3۔

http://t.me/islamwitheman/1698
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹بوڑھے کا احترام اور وُضُو سکھانا🌹

شہر مدینہ میں جب حسنَین کریمَین علیھما السلام کا بچپن کا زمانہ تھا۔ ایک گلی میں جا رہے تھے، دیکھا کہ ایک بوڑھا بیٹھا وُضُو کر رہا ہے لیکن اُس کے وُضُو کا طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔

شہزادے اُس بوڑھے شخص کے پاس گئے اور فرمایا؛ میں اور میرا بھائی آپ کے سامنے وُضُو کریں گے۔ آپ دیکھیں کہ ہم میں سے کس کا وُضُو بہتر اور ٹھیک ہے؟
پھر وُضُو کرنا شروع کیا اور فرمایا؛ اب آپ فیصلہ کریں کہ کونسا وُضُو ٹھیک ہے؟

بوڑھا شخص بولا؛ میری جان آپ پر فدا ہو جائے۔ آپ دونوں کا وُضُو ٹھیک ہے لیکن میرے وُضُو میں خرابی تھی۔
یوں شہزادوں نے اُس بوڑھے شخص کو صحیح وُضُو کی تعلیم دی۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص86 بحوالہ جامع النورین، ص60۔

http://t.me/islamwitheman/1702
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🍀 غازی علم الدین شہید 🍀

ﻻﮨﻮﺭ ﮐﺎ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ 19ﺳﺎﻟﮧ ﻏﺎﺯﯼ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ بلحاظ پیشہ ﺑﮍﮬﺌﯽ ﺗﮭﺎ۔
ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮨﻨﺪ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﻧﮉﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﮨﻮنیوﺍﻟﮯ
ﺍﯾﮏ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﻧﮯ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ
ﮨﻠﭽﻞ ﺑﺮﭘﺎ ﮐﺮﺩﯼ۔ 1923ء ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﻨﺪﻭ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﮐﺮﻡؑ ﮐﯽ ﺷﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﮔﺴﺘﺎﺧﺎﻧﮧ ﮐﺘﺎﺏ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﯽ۔ ﯾﮧ ﮐﺘﺎﺏ ﺍﯾﮏ ﻓﺮﺿﯽ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﻟﮑﮭﯽ ﮔﺌﯽ ﺟﺴﮯ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﻨﺪﻭ ﭘﺒﻠﺸﺮ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﻧﮯ ﺷﺎﺋﻊ ﮐﯿﺎ۔ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﯽ ﺍﺷﺎﻋﺖ ﺳﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﮐﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺪﯾﺪ ﻏﻢ ﻭ ﻏﺼﮯ ﮐﯽ ﻟﮩﺮ ﺩﻭﮌ ﮔﺌﯽ۔ اور ﺍﺱ ﮐﺘﺎﺏ ﭘﺮ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﺒﻠﺸﺮ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺩﺍﺋﺮ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔ ﺳﯿﺸﻦ ﮐﻮﺭﭦ ﻧﮯ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﮐﻮ ﻣﺠﺮﻡ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﺰﺍ ﺳﻨﺎﺩﯼ جس کیبعد ﻻﮨﻮﺭ ﮨﺎﺋﯿﮑﻮﺭﭦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﺰﺍ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺍﭘﯿﻞ ﮐﯽ۔ ﺳﻤﺎﻋﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﺮﻡ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﮐﻮ ﺍسوﺟﮧ ﺳﮯ ﺭﮨﺎ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺍسوﻗﺖ ﻣﺬﮨﺐ کیخلاﻑ ﮔﺴﺘﺎﺧﯽ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ۔
ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﺎﺋﯿﮑﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﭘﻮﺭﮮ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺷﺮﻭﻉ
ﮐﺮﺩﯼ۔
ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺭﺷﯿﺪ کیساﺗﮫ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﯽ ﻭﺯﯾﺮﺧﺎﻥ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﺱ ﮨﺠﻮﻡ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﮨﻨﺪﻭ ﺭﺍﺋﭩﺮ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻧﻌﺮﮮ ﻟﮕﺎﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺴﺠﺪ ﻧﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺩﺭﺩ ﺑﮭﺮﯼ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ؛ ”ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺣﻀﻮﺭ ﺍﮐﺮﻡؐ ﮐﯽ ﺷﺎﻥ ﺍﻗﺪﺱ ﻣﯿﮟ ﮔﺴﺘﺎﺧﯽ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﺪﺍﻟﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﺮﯼ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺍﻓﺰﺍﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔“
ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﮯ ﯾﮧ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍسیوﻗﺖ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮔﺴﺘﺎﺥ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﻮ ﻭﺍﺻﻞ ﺟﮩﻨﻢ ﮐﺮﮐﮯ ﮨﯽ ﺩﻡ ﻟﮯ ﮔﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺱ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺭﺷﯿﺪ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ۔ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮔﺴﺘﺎﺧﯽ ﮐﺎ ﻣﺰﺍ ﭼﮑﮭﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﯿﻦ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻗﺮﻋﮧ ﺍﻧﺪﺍﺯﯼ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺁﯾﺎ، ﺁﺧﺮﮐﺎﺭ ﺭﺷﯿﺪ، ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﺩﺳﺘﺒﺮﺩﺍﺭ ﮨﻮﮔﯿﺎ۔
6 ﺳﺘﻤﺒﺮ 1929ﺀ ﮐﻮ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ
ﺍﯾﮏ چُھری ﺧﺮﯾﺪﮐﺮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﮐﯽ
ﺩﮐﺎﻥ کیطرﻑ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮﺍ۔ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﺍﺑﮭﯽ
ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﻧﮯ ﺍسکا
ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﯿﺎ۔ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﻧﮯ ﭼُﮭﺮﯼ ﺳﮯ ﺍسکے ﺳﯿﻨﮯ ﭘﺮ ﺯﻭﺭﺩاﺭ ﻭﺍﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﻮ ﺍسکے ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﻮﺳﺖ ﮨﻮﮔﯿﺎ۔ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﮨﯽ ﮈﮬﯿﺮ ﮨﻮﮔﯿﺎ۔ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻗﺘﻞ ﮐﺎ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺩﺭﺝ ﮐﺮﮐﮯ ﮐﯿﺲ ﭼﻼﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔

ﻋﻼﻣﮧ ﺍﻗﺒﺎﻝؒ ﮐﯽ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﭘﺮ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﻠﯽ ﺟﻨﺎﺡؒ ﻧﮯ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﺎ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﻟﮍﺍ۔ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢؒ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺟﺮﻡ ﮐﺎ ﺍﻗﺮﺍﺭ ﻧﮧ ﮐﺮﮮ۔
ﻏﺎﺯﯼ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ
کہدوں ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻗﺘﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ، ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﻗﺘﻞ ﭘﺮ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ
ﻓﺨﺮ ﮨﮯ، ﮐﻮﺭﭦ ﻧﮯ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﻮ ﺳﺰﺍﺋﮯ ﻣﻮﺕ ﺩﯼ۔ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢؒ ﻟﺒﺮﻝ ﺗﺼﻮﺭ ﮐﺌﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍسوﻗﺖ ﮨﻨﺪﻭ ﻣﺴﻠﻢ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﮮ ﺣﺎﻣﯽ ﺗﮭﮯ، ﮨﻨﺪﻭ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ ﻧﮯ ﺍﻥ ﭘﺮ ﮐﮍﯼ ﺗﻨﻘﯿﺪ ﮐﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﻗﺎﺋﺪﺍﻋﻈﻢؒ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺗﻨﻘﯿﺪ ﮐﻮ ﺭﺩ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ؛ ”ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﺍﮐﺮﻡؐ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﻣﺒﺎﺭﮐﮧ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﮨﮯ۔“
31 ﺍﮐﺘﻮﺑﺮ 1929ﺀ ﻏﺎﺯﯼ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺷﮩﯿﺪ
ﮐﯽ ﺳﺰﺍﺋﮯ ﻣﻮﺕ ﭘﺮ ﻋﻤﻠﺪﺭﺁﻣﺪ ﮐﺎ ﺩﻥ ﺗﮭﺎ۔
ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺳﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﭘﻮﭼﮭﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﺍس ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺻﺮﻑ ﺩﻭ ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩیجاﺋﮯ۔
ﺟﺐ ﭘﮭﻨﺪﺍ ﺍنکی ﮔﺮﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻻ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ؛ ”ﺍﮮ ﻟﻮﮔﻮ! ﮔﻮﺍﮦ ﺭﮨﻨﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺭﺍﺟﭙﺎﻝ ﮐﻮ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢؐ ﮐﯽ ﺷﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮔﺴﺘﺎﺧﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﻭﺍﺻﻞ ﺟﮩﻨﻢ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، ﺁﺝ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﻠﻤﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﮐﺎ ﻭﺭﺩ ﮐﺮﮐﮯ ﺣﺮﻣﺖ ﺭﺳﻮﻝ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻥ ﻧﭽﮭﺎﻭﺭ ﮐﺮﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ۔“

ﻏﺎﺯﯼ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﻮ ﭘﮭﺎﻧﺴﯽ کیبعد ﺑﺮﻃﺎﻧﻮﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻧﮯ ﻣﯿﺖ ﺑﻐﯿﺮ ﻧﻤﺎﺯﺟﻨﺎﺯﮦ ﺟﯿﻞ ﮐﮯ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻨﺎﺩﯼ ﺟﺲ ﭘﺮ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺷﺪﯾﺪ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﻣﮧ ﺍﻗﺒﺎﻝؒ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﮩﻢ ﭼﻼﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮﮐﺎﺭ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﯾﮧ ﯾﻘﯿﻦ ﺩﮨﺎﻧﯽ کیبعد ﮐﮧ ”ﻻﮨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﺪﻓﯿﻦ ﮐﮯ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﮨﻨﮕﺎﻣﮧ ﺁﺭﺍﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ“ ﺍسکی ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩیدﯼ ﮔﺌﯽ۔
15 ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﯽ
ﻣﯿﺖ ﮐﻮ ﻗﺒﺮﺳﮯ ﻧﮑﺎﻻ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍنکا ﺟﺴﺪ
ﺧﺎﮐﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻥ کیطرﺡ ﺗﺮﻭﺗﺎﺯﮦ ﺗﮭﺎ۔ ﻋﻠﻢ
ﺩﯾﻦ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﻧﮯ ﻋﻼﻣﮧ ﺍﻗﺒﺎﻝؒ ﺳﮯ
ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﯽ
ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﯽ ﺟﺲ ﭘﺮ ﻋﻼﻣﮧ ﺍﻗﺒﺎﻝؒ ﻧﮯ ﺍﻥ
ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﮔﻨﺎﮦ ﮔﺎﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮨﯿﮟ،
ﺍسلئے ﺍﺗﻨﮯ ﺑﮍﮮ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﻭﮦ
ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮬﺎﺳﮑﺘﮯ۔
ﻏﺎﺯﯼ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﻻﮨﻮﺭ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﺗﮭﯽ جسمیں ﻻﮐﮭﻮﮞ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺷﺮﮐﺖ ﮐﯽ۔ ﻋﻼﻣﮧ ﺍﻗﺒﺎﻝؒ ﻧﮯ ﻏﺎﺯﯼ ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﯽ ﻣﯿﺖ ﮐﻮ ﮐﻨﺪﮬﺎﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻗﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺎﺭﺍ۔ ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﻋﻼﻣﮧ ﺍﻗﺒﺎﻝؒ ﻧﮯ ﻧﻢ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ کیساﺗﮫ ﮐﮩﺎ۔ ”ﺗﺮﮐﮭﺎﻥ ﮐﺎ ﺑﯿﭩﺎ ﺁﺝ ﮨﻢ ﭘﮍﮬﮯ ﻟﮑﮭﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﺎﺯﯼ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯽﺭﮦ ﮔﺌﮯ۔“

ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﯽ ﭘﮭﺎﻧﺴﯽ کیبعد ﺍﯾﺴﮯ ﺣﺎﻻﺕ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺲ کیبعد ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﻗﻮﺍﻧﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﺮﻧﺎﭘﮍﯼ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﯽ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﮐﻮ ﺟﺮﻡ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍسطرﺡ ﺍﯾﮏ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﯽ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﺎ ﭘﯿﺶ ﺧﯿﻤﮧ ﺑﻨﯽ۔

ﺁﺯﺍﺩئ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ کیبعد ﺗﻮﮨﯿﻦ ﺭﺳﺎﻟﺖ
ﮐﮯ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮐﻮ ”ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭘﯿﻨﻞ ﮐﻮﮈ“ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ 1982ﺀ ﻣﯿﮟ ﺍسوﻗﺖ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﺟﻨﺮﻝ ﺿﯿﺎﺀ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﻣﯿﻢ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺮﯾﻢ ﮐﯽ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﻋﻤﺮﻗﯿﺪ ﺟﺒﮑﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﺍﮐﺮﻡؐ ﮐﯽ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﮐﯽ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﺳﺰﺍ ﻣﻮﺕ ﺭﮐﮭﯽ۔

Copied

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 ایک چور کی توبہ کا واقعہ 🔷

عربی حکایت ہے کہ ایک بادشاہ اپنی جوان سالہ بیٹی کی شادی کو لے کر بہت فکر مند رہتا تھا۔ وہ برسوں سے نیک اور عبادت گزار داماد کی تلاش میں تھا۔

ایک دن اس نے وزیر کو بلایا اور کہا کہ کسی طرح میری بیٹی کے لئے میری رعایا میں سے عبادت گزار انسان کو تلاش کر کے سامنے پیش کرو۔

وزیر نے اپنی فوج کو شہر کی جامع مسجد کے گرد تعینات کر دیا اور کہا چھپ کر دیکھتے رہو جو شخص آدھی رات مسجد میں داخل ہو گا اسے نکلنے مت دینا جب تک میں نہ آ جاؤں۔ عین اسی وقت ایک چور چوری کرنے کے ارادے سے گھر سے نکلا اور دل ہی دل میں سوچا کیوں نہ آج شہر کی جامع مسجد میں جا کر چوری کی جائے وہاں مسجد کا قیمتی سامان چرایا جائے۔ چور جیسے ہی جامع مسجد میں داخل ہوا مسجد کی انتظامیہ نے چور سے بے خبر مسجد کو باہر سے تالا لگایا اور اپنے گھروں کو چلے گئے۔

فوجی دستوں نے وزیر کو اطلاع دی کہ لگتا ہے کوئی عبادت گزار آیا ہے مگر مسجد کو تالا لگ چکا ہے اب صبح کی اذان پر ہی مسجد کھلے گی تو پتہ چلے گا کہ کون ہے۔

وزیر جلدی سے مسجد پہنچا اور صبح کی اذان کا شدت سے انتظار کرنے لگا تاکہ اندر موجود نیک انسان کو بادشاہ کے سامنے حاضر کیا جا سکے۔
جیسے ہی مسجد کھلی وزیر دستے سمیت اندر داخل ہوا۔ چور یہ دیکھ کر گھبرایا کہ آج تو پکڑا گیا اور جلدی سے نماز کی نیت کر لی۔ جونہی نماز ختم کرتا فورا کھڑا ہو کر دوبارہ نیت کر لیتا۔
وزیر کو اس کی عبادت گزاری پر یقین آ گیا۔ جونہی نماز ختم کی فوجی دستے نے اس چور کو پکڑا اور بادشاہ کے سامنے پیش کیا۔
وزیر نے کہا بادشاہ سلامت! یہ ہے آپکا مطلوبہ شخص اسے مسجد سے گرفتار کیا ہے رات بھر مسجد میں عبادت کرتا رہا۔ چور کی حالت غیر ہو رہی ہے۔

بادشاہ چور سے مخاطب ہو کر کہنے لگا۔ کیا خیال ہے اگر میں اپنی بیٹی کی شادی تمہارے ساتھ کر کے تمہیں اپنی سلطنت کا ولیعہد مقرر کر دوں۔ کیا تمہیں منظور ہے؟
چور ہکا بکا ہو کر دیکھنے لگا۔ ڈرتے ڈرتے پوچھا۔ عالی جاہ! یہ کرم نوازی کس خاطر؟

بادشاہ نے کہا تم عبادت گزار ہو۔ رات بھر مسجد میں رہے صبح اذان ہونے پر باہر آئے۔۔

چور دل ہی دل میں سوچنے لگا "اے اللہ! میں چوری کی نیت سے ہی سہی مگر تیرے گھر گیا، دکھلاوے کی نیت سے ہی سہی نماز ادا کی اور بدلے میں تو نے دنیا میرے قدموں میں ڈال دی۔ اگر میں سچ مچ عبادت گزار ہوتا اور راتوں کو تہجد پڑھا کرتا تو پھر تیرا انعام کیا ہوتا!!!
وہیں کھڑے کھڑے نادم ہو کر تائب ہوا۔


■ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنکا دل عبادت میں لگتا ہے۔ حال دل اپنے مالک کے سامنے گڑگڑا کر ذکر کرتے ہیں۔ آرام دہ بستروں کو چھوڑ کر مصلٰی پر کھڑے ہوتے ہیں۔ کیا مقام ہوگا ان کا اللہ کے نزدیک۔ ایک انسان اسکا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■نماز کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔵 کوشش اور توفیق
https://t.me/islamwitheman/227

🔵 نماز نہ پڑھنے کی تاویلات
https://t.me/islamwitheman/297

🔴 کامل نماز کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/293

💝 عبادت میں لذت
https://t.me/islamwitheman/352

💞 میاں بیوی کی محبت کا تقاضا
https://t.me/islamwitheman/295

🔵 نماز میں غفلت
https://t.me/islamwitheman/296

💫 نیت اور عمل
https://t.me/islamwitheman/226

🔴 نماز کی عظمت و ثواب
https://t.me/islamwitheman/292

🔵قیامت کا دن اور تین آدمیوں کی پیشی
https://t.me/islamwitheman/104

🔵 اقیموا الصلاة
https://t.me/islamwitheman/294

⚫ تارک الصّلاة کے نام
https://t.me/islamwitheman/647

☉ جمعرات کے دن کی نماز
https://t.me/islamwitheman/122

🔵 پہلی نماز جمعہ
https://t.me/islamwitheman/368

🔵 مختصر نماز مغفرت والدین
https://t.me/islamwitheman/12

🌸 وضو کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/842

🔵ماۂِ رمضان کی نافلہ نمازیں
https://t.me/islamwitheman/930

💐 ﻧﻤﺎﺯ ﻛﻰ ﺍﮨﻤﯿﺖ
https://t.me/islamwitheman952

🍃 اول وقت میں فضیلتِ نماز
https://t.me/islamwitheman/953

❄نماز کی تاثیر
https://t.me/islamwitheman/954

🔶 مٹی پر سجدہ
https://t.me/islamwitheman/960

🌸نماز کے احکام
https://t.me/islamwitheman/1009

🍃 سفر میں نماز
https://t.me/islamwitheman/1124

💐آپ نماز کیوں پڑھتے ہیں۔؟
https://t.me/islamwitheman/1127

🌺 سجدہ
https://t.me/islamwitheman/1175

🔵 بے نمازی انسان
https://t.me/islamwitheman/1176

🔸نماز حاجت و استغاثه امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/1207

🔷نماز آیات
http://t.me/islamwitheman/1270

🌷نماز و عمل برائے ادائیگی قرض
https://t.me/islamwitheman/1695

🔷ایک چور کی توبہ کا واقعہ
http://t.me/islamwitheman/1706
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❄ نومسلم اور ایک زاہد ❄

ايک مسلمان زاہد كے ہاتھوں ايک عيسائى تازہ تازہ مسلمان ہوا۔ ايک رات وہ نومسلم جب اپنے گھر ميں سو رہا تھا دروازہ پر دستک كى آواز آئى وہ متحير و پريشان دروازے پر گيا اور پوچھا كہ كون ہے ؟
دروازے كے باہر سے آواز آئى كہ ميں تمہار ا مسلمان بھائى۔
اس نومسلم نے پوچھا كہ خير تو ہے رات كے اس وقت تمہيں كيا ضرورت پيش آئى؟
زاہد نے كہا كہ جلدى كرو وضو كرو اور نئے كپڑے پہن لو نماز صبح كے لئے مسجد چليں۔
اس نومسلم نے زندگى ميں پہلى بار وضو كيا اور مسجد پہنچ گئے۔ ابھى نماز صبح ميں كچھ دير باقى تھى انہوں نے مل كر نماز شب ادا كى يہانتک كہ صبح كى نماز كا وقت ہوگيا۔ دونوں نے مل كر نماز ادا كى تو وہ شخص جانے لگا كہ زاہد نے كہا كہ تھوڑى دير تعقيبات نماز پڑھ ليں۔ پھر دونوں ذكر خدا ميں مصروف ہوگئے۔ سورج نكل آيا تھا وہ شخص جانے لگا پھر زاہد نے كہا دن چڑھ آنے تک قرآن كى تلاوت كرليں۔ اور ہاں روزہ كى نيت بھى كرلو كيا تمہيں معلوم ہےكہ روزہ كى كيا فضيلت ہے؟ دھيرے دھيرے ظہر كا وقت ہوگيا۔ وہ شخص جانے لگأ تو پھر زاہد نے كہا كہ صبر كرو ظہر كا وقت ہوگيا ہے نماز ادا كركے ہى جائيں گے۔ اس كے بعد اس نے پھر اس تازہ مسلمان كو تعقيبات ميں لگا ديا پھر عصر يہانتک كہ مغرب كى نماز تک اسے روكے ركھا۔ پھر مغرب كے بعد جب وہ شخص افطار كے لئے گھر جانے لگا تو زاہد نے پھر كہا كہ عشاء كى نماز اول وقت ميں پڑھ كر اكٹھے چلتے ہيں۔ يہانتک كہ دونوں نے عشاء كى نماز پڑھى اور گھر واپس آگئے۔

دوسرى رات سحر كے وقت اس نو مسلم كے پاس پھر وہى زاہد پہنچ گيا اور كہا كہ آؤ چليں۔ اس كے جواب ميں اس نومسلم نے كہا؛ ’’ميں نے كل رات سے ہى دين اسلام سے عليحدگى اختيار كرلى تھى جاؤ اور كوئى مجھ سے زيادہ بے كار آدمى تلاش كرو جس كے پاس نماز و عبادت كے علاوہ كوئى كام نہ ہو۔ ميں ايک غريب شخص ہوں پھر ميرے اوپر ميرے اہل وعيال كى ذمہ دار ى ہے مجھے نماز و عبادت كے علاوہ اور كام بھى ہيں۔

■ امام صادقؑ نے يہ حكايت اپنے دوستوں كو سنائى اور فرمايا تم ہرگز اس قسم كے كام نہ كرنا اور كہيں ايسا نہ ہو كہ تمہار ى افراط و تفريط كى وجہ سے لوگ دين سے دور ہوجائيں۔

📚 سچى كہانياں، شہيد مرتضٰی مطہرىؒ، ص:۱۱۱۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🔵 کسب معاش اور رھبانیت کی نفی
http://t.me/islamwitheman/1241

🔵 شیطانی عمل
http://t.me/islamwitheman/1244
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌺 جوانی سے بڑھاپے تک 🌺

میں نے خواہش کی
میں شادی کروں، اور میں نے شادی کر بھی لی، اولاد کی نعمت سے محرومی کے باعث زندگی میں وحشت سی تھی.

پھر میں نے خواہش کی
میرے آنگن میں بھی پھول کھلیں، میرے گھر میں بھی بچوں کی ننھی آوازیں سنائی دیں.
مجھے رب تعالٰی نے اولاد کی نعمت سے بھی نوازا، اب گھر کی دیواریں تنگئ داماں کی شکایت کرنے لگیں.

پھر میں نے خواہش کی
میرا اپنا گھر ہو، اس کے ساتھ میں ایک باغیچہ ہو، کچھ عرصہ بعد میرے پاس گھر بھی تھا اور باغیچہ بھی، مگر اولاد بڑی ہوچکی تھی.

پھر میں نے خواہش کی
بچوں کی شادیاں کروں، میں اس فریضے سے بھی سبکدوش ہوا، مگر اب مشقت بھرے کام اور جاب سے تھک گیا تھا.

پھر میں نے خواہش کی
ریٹائرمنٹ لیکر باقی زندگی آرام کروں، میں نے ریٹائرمنٹ لی، بچے شادیاں کرکے اپنے گھر بسا چکے تھے میں تنہا ہوچکا تھا بالکل اسی طرح جب میں یونیورسٹی اور سٹوڈنٹ لائف سے فارغ ہوا تھا مگر فرق یہ تھا تب میں زندگی کی طرف بڑھ رہا تھا اور اب واپس لوٹ رہا تھا۔
لیکن خواہشات تھیں کہ ختم نہیں ہو رہی تھیں.

پھر میں نے خواہش کی
قرآن مجید حفظ کروں، لیکن میرا قوت حافظہ جواب دے چکا تھا۔

پھر میں نے خواہش کی
اللہ کے لیے روزے رکھوں مگر صحت ساتھ چھوڑ چکی تھی.

پھر میں نے خواہش کی
رات اٹھ کر تہجد پڑھوں مگر میرے کمزور پاؤں میرے جسم کا بوجھ اٹھانے سے انکاری تھے۔

■ سچ فرمایا تھا رسول اکرمؐ نے کہ
پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں کے آنے سے پہلے غنیمت سمجھو۔۔
جوانی کو بڑھاپے سے پہلے،
صحت کو بیماری سے پہلے،
امیری کو فقیری سے پہلے،
فارغ البالی کو مصروفیت سے پہلے،
اور زندگی کو موت سے پہلے۔

اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور عبادت کی حسنِ بجاآوری میں ہماری مدد فرما۔

■ اے مؤمنین و مسلمین!
اگر آپ کے روزانہ کے شیڈول میں
نماز پنچگانہ،
قرآن مجید کا کوئی رکوع،
نماز تہجد،
کوئی اچھی بات،
کوئی صدقہ جو رب کی ناراضگی کو خوشنودی میں بدل دے،
کوئی ایسی نیکی جو آپ اور آپ کے رب کے درمیان ہو۔۔
نہیں تو پھر زندگی کا کیا لطف؟ پھر کس لیے جی رہے ہیں؟!

آؤ روزِ حسرت کے آنے سے پہلے۔۔۔
بڑھاپے کا جوانی کو کھانے سے پہلے،
بیماری کا صحت کو چاٹ جانے سے پہلے... عمل کریں۔ خود کو بدلیں .!!

#عربی-سے-ترجمہ-و-اضافہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/4
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍مزید پوسٹس۔۔۔

🌺 عمر (زندگی)
http://t.me/islamwitheman/1622

🔷 زندگی کا آخر جان لینا
http://t.me/islamwitheman/1623

🌴 سو سال کا جشن
http://t.me/islamwitheman/1624

🍃 بچہ (بچپن)
http://t.me/islamwitheman/1626

🌳 بڑھاپا
http://t.me/islamwitheman/1697

🌴 بوڑھا بیٹا اور جوان باپ
http://t.me/islamwitheman/1698

🌸شیر دل بوڑھا
http://t.me/islamwitheman/1702

🌹بوڑھے کا احترام اور وُضُو سکھانا
http://t.me/islamwitheman/1703

🌺 جوانی سے بڑھاپے تک
http://t.me/islamwitheman/1709
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔴بیبی سکینہؑ کا زندان میں انتقال🔴

جب زائرین شام سے کربلا جاتے ہیں تو سکینہؑ انہیں پیغام دے کر کہتی ہیں کہ میرے بابا سے کہنا کہ آپ کو پردیسی سکینہ بہت یاد کرتی ہے.

قید خانے میں ایک واقعہ ہوگیا اور وہ یہ کہ ایک بچی کا انتقال ہوگیا.

ہوا یہ کہ جس وقت یزید کا دربار ختم ہوا اور قیدی بھیجے گئے تو اس کی محل سرا کے پاس ایک خرابہ تھا، یعنی ٹوٹا ہوا مکان تھا اُسکا حکم یہ تھا کہ یہ قیدی وہاں بھیج دیئے جائیں.

جب قیدی اس خرابے میں داخل کئے گئے اور دروازہ بند کردیا گیا تو دن میں اتنا اندھیرا ہوگیا کہ ایک کو دوسرا دیکھ نہیں سکتا تھا.

تمام قیدی گھبرا گئے. انہوں نے کہاں ایسی جگہیں دیکھی تھیں جہاں دن میں بھی اتنا اندھیرا ہو؟
تمام بچے اپنی ماؤں کی گودیوں میں بلک بلک کر رونے لگے. ماؤں نے اُنکے منہ پر ہاتھ رکھا، بچو! روؤ نہیں، شہزادی کو تکلیف ہوگی، جنابِ زینبؑ کو رنج ہوگا.

جنابِ سکینہؑ کچھ زیادہ گھبرا گئیں اور بار بار کہتی تھیں: پھوپھی جان! ہم کہاں آگئے؟ ایک کو دوسرا دیکھ نہیں سکتا، ہم یہاں کیسے زندگی گزاریں گے؟ پھوپھی! میرے بابا کب آئیں گے؟
جنابِ زینبؑ بچی کو سمجھاتی رہیں.

آپ نے سمجھا کر سکینہ کو سلا دیا. رات جو گزری اور دن آیا تو سکینہ نے کہا: پھوپھی جان! کیا یہاں دن نہیں نکلے گا؟ یہاں تو روشنی ہے ہی نہیں؟ میں گھٹ کر مرجاؤں گی.
جنابِ زینبؑ سمجھاتی رہیں، یہانتک کہ جب دوسری شام آگئی تو سکینہؑ کچھ اتنی زیادہ گھبرا گئی کہ اب جنابِ زینبؑ جتنا سمجھاتی ہیں، اس بچی کو قرار نہیں آتا، مسلسل رو رہی ہے.
بابا! ارے جب آپ گئے تھے تو مجھ سے فرما گئے تھے کہ میں تمہیں لینے کیلئے آؤنگا، آپ کہاں چلے گئے؟ میں کیا کروں؟ میں اس جگہ کیسے رہ سکتی ہوں؟ میری روح نکل رہی ہے، بابا! آئیے تقریباً آدھی رات تک یہ بچی روتی رہی. اس کیبعد کبھی جنابِ زینبؑ گود میں لیتی تھیں، کبھی امام زین العابدینؑ گود میں لیتے تھے، کبھی جنابِ رباب گود میں لیتی تھیں.

جنابِ رباب کے دوبچے تھے، ایک جنابِ سکینہؑ اور ایک جنابِ علی اصغرؑ۔

سکینہ کو کسی کی گود میں قرار نہیں آتا تھا. آخر تھک کر کچھ آنکھ بند ہوئی، تھوڑی دیر تک سوئیں، ایک مرتبہ جو اٹھیں تو اُنہوں نے آواز دی: پھوپھی جان! میرے بابا آئے ہوئے تھے، مجھے چھوڑ کر پھر کہاں چلے گئے؟ ابھی ابھی مجھے گود میں لئے ہوئے تھے، مجھے پیار کر رہے تھے، وہ کہاں چلے گئے ہیں مجھے چھوڑ کر؟
یہ جو باتیں شروع کیں تو اہلِبیتؑ میں ایک کہرام برپا ہوگیا. بے اختیار ہوکر بیبیاں رونے لگیں. جب آوازیں بلند ہوئیں تو محل سرائے یزید تک یہی گریہ و بکا پہنچا. یہ ملعون جاگ اُٹھا. کسی سے کہا کہ پوچھ کر آؤ کہ یہ کیسا شور ہے؟ امام زین العابدینؑ نے کہا کہ بچی یتیم ہے، اُس نے خواب میں اپنے باپ کو دیکھا ہے اور اب وہ پکار رہی ہے، یہ تمام بیبیاں اسی لئے رو رہی ہیں.
اُس ملعون نے کیا کیا؟ یہ تھے تسلی دینے کے طریقے؟ کہا: اچھا! باپ کو پکار رہی ہے، اُس کا سر لے جاؤ، حسین کا سر لے جاؤ اور اُس بچی کو دے دو.
یوں تسلیاں دی جاتی ہیں؟

چنانچہ امام حسینؑ کا سراقدس لایا گیا. یہ جو بیبیوں نے سنا تو سب کی سب کھڑی ہو گئیں. امام حسینؑ کا سر امام زین العابدینؑ نے لیا. جس وقت آپ اندر پہنچے، سکینہؑ نے فوراً وہ سر لے لیا اور اسے سینے پر رکھا، منہ پر منہ رکھ دیا. بابا! یہ گلا کس نے کاٹ ڈالا ہے؟ مجھے کس نے یتیم کر دیا؟
بابا! آپ تو ابھی آئے تھے تو آپ کی گردن کٹی ہوئی نہ تھی، یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں؟ کہتے کہتے رونے لگیں اور چیخ کر رونے لگیں. بیبیوں میں ایک کہرام برپا ہوگیا آخر اس بچی کی آواز کم ہونے لگی. جب بالکل اس بچی کی آواز بند ہوگئی تو وہ بیبیاں سمجھیں کہ شاید سو گئی ہے. جنابِ زینبؑ جو قریب پہنچیں اور ہاتھ رکھا تو جسم ٹھنڈا معلوم ہوا.
جنابِ زینبؑ نے آواز دی: سجاد بیٹا! جلدی آؤ، سکینہ اپنے بابا کے پاس جارہی ہے. چنانچہ امام زین العابدینؑ جب آئے تو دیکھا کہ سکینہ رخصت ہوچکی تھی، اس دنیا سے جاچکی تھی۔

اس بچی کی قبر وہیں بنی اُس شام کے قید خانے میں، زندانِ شام میں۔

عزادارو! یہ قبرستان نہ تھا، یہ قید خانہ تھا. اگر کوئی قیدی مرجاتا تھا، اُن کا قبرستان الگ تھا. اس میں جو قبر بنی اس بچی کی تو غالباً اس کی وجہ یہی ہے کہ کوئی جنازہ اُٹھانے والا نہ تھا.
جب اہلبیتؑ رہا ہو کر جانے لگے تو جنابِ زینبؑ نے شام کی عورتوں سے کہا کہ بیبیو! ہم جا رہے ہیں، میں اپنے بھائی کی ایک نشانی چھوڑ کر جارہی ہوں، ارے جب کبھی آنا تو اس بچی کی قبر پر ذرا سا پانی چھڑک دیا کرنا.
الالعنةالله على القوم الظالمين.

📚 ماخوذ از کتاب: روایات عزا۔
مصنف: علامہ حافظ کفایت حسین نوراللہ مرقدہ

http://t.me/islamwitheman/631
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔵 بیبی سکینہؑ اور سید ابراهیم 🔵

ﺣﺎﺝ ﻣﻼ ﮬﺎﺷﻢ ﺧﺮﺍﺳﺎﻧﯽ ﮐﺘﺎﺏ ”ﻣﻨﺘﺨﺐ ﺍﻟﺘﻮﺍﺭﯾﺦ“ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﻞ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﺎﻟﻢِ ﺟﻠﯿﻞ ﺷﯿﺦ ﻋﻠﯽ ﺷﺎﻣﯽؒ ﻧﮯ ﻧﺠﻒ ﺍﺷﺮﻑ ﻣﯿﮟ ﮬﺎﺷﻢ ﺧﺮﺍﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ کہا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺟﺪ ﺑﺰﺭﮔﻮﺍﺭ ﺁﻗﺎ ﺳﯿﺪ ﺍﺑﺮﺍﮬﯿﻢ ﺩﻣﺸﻘﯽ ﺟﻦ ﮐﺎ ﻧﺴﺐ ﺳﯿﺪ ﻣﺮﺗﻀٰﯽ ﻋﻠﻢ ﺍﻟﮭﺪٰﯼؒ ﺳﮯ ملتا ﮬﮯ، ﺑﮩﺖ ﺑﺰﺭﮒ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮐﮯ ﺣﺎﻣﻞ ﺗﮭﮯ، ﺁﭖ ﮐﯽ ﺗﯿﻦ ﺑﯿﭩﯿﺎﮞ ﺗﮭﯿﮟ.

↩ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﺑﮍﯼ ﺑﯿﭩﯽ ﻧﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧؑ ﮐﻮ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ:
”ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺪﺭ ﺳﮯ کہو ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﮭﺮ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ، ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻟﺤﺪ ﺍﻭﺭ ﺑﺪﻥ ﺯﯾﺮِﺁﺏ ﮬﮯ، ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺫﯾﺖ ﮬﻮ ﺭﮬﯽ ﮬﮯ، ﻭﺍلئ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﺟﺎﮐﺮ کہے ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﮐﻮ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺮﻭﺍﺋﮯ.“

ﺻﺒﺢ ﮐﻮ ﻟﮍﮐﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ، ﻣﮕﺮ ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻮﻑ کیوﺟﮧ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﭘﺮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﻮﺟﮧ نہیں ﺩﯼ۔

↩ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺷﺐ ﺳﯿﺪ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺑﯿﭩﯽ ﻧﮯ یہی ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﺳﮯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ، ﻣﮕﺮ ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﮬﻤﯿﺖ ﻧﮧ ﺩﯼ.

↩ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﺷﺐ ﺳﯿﺪ ﮐﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺑﺎﺭ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧ سلام اللہ ﻋﻠﯿﮭﺎ ﻧﮯ ﺗﺎﮐﯿﺪ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
"ﺁﺧﺮ ﺗﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﻭﺍلئ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﺧﺒﺮ نہیں ﺩﯾﺘﮯ؟

ﺻﺒﺢ ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﻭالئ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﻮ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻭﺻﻠﺤﺎﺀ ﺟﺎئیں، ﻏﺴﻞ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮎ ﻟﺒﺎﺱ ﺯﯾﺐ ﺗﻦ ﮐﺮﯾﮟ، ﭘﮭﺮ ﺣﺮﻡ ﮐﮯ ﻗﻔﻞﮐﻮ ﮐﮭﻮلیں، ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﮐﮯ ﮬﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﻗﻔﻞ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﺋﮯ، ﻭﮬﯽ ﻗﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﮭﻮﻟﮯ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺴﺪِ ﻣﻄﮭﺮ ﮐﻮ ﺑﺎھر ﻧﮑﺎﻟﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻗﺒﺮ ﮐﻮ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺮﮮ.

ﭘﺲ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻧﮯ ﻣﮑﻤﻞ ﺁﺩﺍﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻏﺴﻞ ﮐﯿﺎ، ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮎ ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮩﻨﮯ، ﻣﮕﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ہاﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﻗﻔﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻞ ﺳﮑﺎ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﻣﺮﺣﻮﻡ ﺳﯿﺪﺍﺑﺮﺍﮬﯿﻢؒ ﮐﮯ.

ﺍﻟﺒﺘﮧ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻭﺻﻠﺤﺎﺀ ﺣﺮﻡ ﺷﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮬﺮ ﺍﯾﮏ ﻧﮯ ﮐﺪﺍﻝ ﺍُﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺯﻣﯿﻦﮐﻮ ﮐﮭﻮﺩﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺪﺍﻝ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺍﺛﺮ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﯽ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﺳﯿﺪ ﮐﮯ.
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﺮﻡ ﮐﻮ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ، ﺍﻭﺭ ﻟﺤﺪ ﮐﻮ ﺷﮕﺎﻓﺘﮧ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ، ﺳﯿﺪ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﺪﻥ ﻧﺎﺯﻧﯿﻦ ﻟﺤﺪ ﺍﻭﺭ ﮐﻔﻦ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺻﺤﯿﺢ ﻭ ﺳﺎﻟﻢ ﮬﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﺤﺪ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩه ﺟﻤﻊ ﮬﮯ.
ﺳﯿﺪ ﺍﺑﺮﺍﮬﯿﻢؒ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﺨﺪﺭﮦ ﻋﺼﻤﺖ ﻭ ﻃﮭﺎﺭﺕ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ ﺍﻗﺪﺱ ﮐﻮ ﻟﺤﺪ ﺳﮯ ﺑﺎﮬﺮ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﺍپنے ﺯﺍنؤوﮞ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﺎ.
ﺗﯿﻦ ﺭﻭﺯ ﺗﮏ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﭘﻨﮯ ﺯﺍنؤوﮞ ﭘﺮ ﺟﺴﺪ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮐﻮ ﺭﮐﮭﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﯾﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮬﮯ.

ﺗﯿﻦ ﺭﻭﺯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﭘﺎﻧﯽ قبر مبارک سے ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺟﺴﻢ ﻧﺎﺯﻧﯿﻦ ﮐﻮ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﻟﺤﺪ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ.

ﺍﺱ تین دن میں ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﯿﺪ ابراھیم ، ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧ سلام اللہ ﻋﻠﯿﮭﺎ ﮐﮯ ﻻﺷﮧ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﭘﺎﮎ ﺟﮕﮧ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺘﮯ ﺗﮭﮯ.

🔷ﺍﺱ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺳﯿﺪ ﺍﺑﺮﺍﮬﯿﻢؒ ﮐﻮ ﺍﻥ ﺗﯿﻦ ﺩﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺑﮭﻮﮎ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮬﻮﺍ ﻧﮧ ﭘﯿﺎﺱ ﮐﯽ ﺷﺪﺕ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮬﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮬﯽ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻭﺿﻮ ﺑﺎﻃﻞ ﮬﻮﺍ، ﺟﺐ ﺁﭖ ﺍﺱ ﻣﺨﺪﺭﮦ ﻋﺼﻤﺖ ﻭ ﻃﮭﺎﺭﺕ ﮐﻮ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ، ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﯽ ﮐﮧ
"ﯾﺎﺧﺪﺍ! ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﭩﺎ ﻋﻄﺎ ﮐﺮ."

ﭼﻨﺎنچه ﺳﯿﺪ ابراھیم ﮐﯽ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﻣﺴﺘﺠﺎﺏ ﮬﻮﺋﯽ، ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺿﻌﯿﻔﯽ ﻣﯿﮟ ﺧﺪﺍ تعالٰی ﻧﮯ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﮐﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ، ﺟﺴﮑﺎ ﻧﺎﻡ سید ابراھیم ﻧﮯ ﺳﯿﺪ ﻣﺼﻄﻔٰﯽ ﺭﮐﮭﺎ، ﯾﮧ ﻭﺍﻗﻌﮧ 1280 ﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ.

🔷ﺁﺝ ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧ سلام اللہ ﻋﻠﯿﮭﺎ ﮐﮯ ﻣﺮﻗﺪ اﻗﺪﺱ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺷﮭﺮ ﺩﻣﺸﻖ ﻣﻨﻮﺭ ﮬﮯ، ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺣﺮﻡ مقدس ﻧﺎﺻﺮﻑ ﯾﮧ ﮐﮧ ﺷﯿﻌﻮﮞ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﮔﺎﮦ ﺑﻨﺎ ﮬﻮﺍ ﮬﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﻋﻘﯿﺪﺕ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮬﯿﮟ.
ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮑﯿﻨﮧ سلام اللہ ﻋﻠﯿﮭﺎ ﮐﺎ ﺣﺮﻡ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺫﮨﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﻮﺩﮦ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﭘُﺮﺍﻧﯽ ﯾﺎﺩ ﺩﻻﺗﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﯾﺰﯾﺪ لع ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻤﺎم ﺗﺮ ﮐﻮﺷﺸﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﮐﻮ ﻧﮧ ﻣﭩﺎ ﺳﮑﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﻣﭧ ﮔﯿﺎ.
ﺁﺝ ﺍﺳﻼﻡ ﺑﮭﯽ ﺯﻧﺪﮦ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺤﻤﺪﺍﻟﻠﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﮨﻠﺒﯿﺖ ﻋﻠﯿﮭﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺑﮭﯽ ﺯﻧﺪﮦ ﮬﯿﮟ.

🔷پانی بھی کتنا مجبور تھا که تین دن تک العطش العطش کی صدائیں سنتا رھا، لیکن بیبی سکینہؑ کے بابا پیاسے شھید ھو گئے۔
اور بعد از شہادت سقاۓ سکینہ عباس علمدارؑ اور جناب سکینہؑ پر پانی کا طواف کرنا اسکی شرمندگی کا اظہار ھے.

http://t.me/islamwitheman/1712
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
⚫ بیبی سکینہ سلام الله عليها ⚫

حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا حضرت امام حسین علیہ السلام اور جناب رباب سلام اللہ علیہا کی صاحبزادی تھیں تاريخ میں آپ کے تین نام امینہ، امنیہ اور آمنہ اور لقب سکینہ یعنی وقار و سکون درج ہے.
آپ ایمان کے اعلی مرتبے پر فائز تھیں. امام حسین علیہ السلام آپ کی توصیف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
" اکثر و بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ سکینہ اپنے پورے وجود کے ساتھ جمال ازلی میں محو رہتی ہیں اور دن بھر عبادت پروردگار میں غرق ہو کر خدا سے راز و نیاز کرتی ہیں."

حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا اپنے کمال اخلاق اور حمیدہ صفات کی وجہ سے اپنے بابا کی نظر میں بہت زیادہ عزيز تھیں اور جب یہ درخشاں ستارہ آسمان خاندان پیغمبر پر پوری آب و تاب کے ساتھ چمکا تو امام نے، جو انسان کے ضمیروں اور اعمال سے آگاہ ہیں سکینہ کو عظیم و خوبصورت لقب "خیرۃ النساء" سے ملقب کیا اور ان کے مقام و منزلت کو لوگوں پر واضح و آشکار کر دیا.

حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا نے کربلا کے دلخراش مناظر کو نہایت ہی صبروحوصلے سے برداشت کیا آپ واقعہ کربلا کی چشم دید گواہ تھیں آپ نے اپنے بابا کی آواز استغاثہ کو سنا اور پورے وجود کے ساتھ ماں، بہن، پھوپھیوں اور دیگر اسیر خواتین کے درد و الم کو بخوبی درک کیا یہی نہیں بلکہ اپنے سے چھوٹے بچوں کی سرپرستی اور دلجوئی کی.
حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا جانتی تھیں کہ ان کے بابا امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے نفاذ، بدعت اور دینی انحرافات کے خاتمہ کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے تھے یہی وجہ ہے کہ کربلا کے خونین مناظر اور نیزہ پر اپنے بابا امام حسین علیہ السلام کا سر بریدہ دیکھنے کے باوجود آپ کے ثبات و عزم میں ذرہ برابر بھی تزلزل پیدا نہ ہوا.
لیکن جب گیارہ محرم کو اہل بیت حرم کو قیدی بنا کر لے جایا جانے لگا اور نامحرموں کی نظریں خاندان عصمت و طہارت پر پڑیں تو آپ نےبہت سعی و کوشش کی کہ ان کی ناپاک نظروں سے اپنے کو بچا لیں لہذا فرمایا: میرے بابا کے سر کو قافلے کے آگے لے جاؤ تاکہ لوگ اس کو دیکھیں اور خواتین عصمت و طہارت پر ان کی نظریں نہ پڑیں.
امام حسین علیہ السلام کی چہیتی بیٹی سکینہ نہایت ہی شجاع و بہادر تھیں انہوں نے ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی حقانیت کو ثابت کیا حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کی عظمت و منزلت اور کلام کی فصاحت و بلاغت نے کسی میں اتنی جرات پیدا نہ کی جو گستاخی و توہین کرتا بلکہ ہر ایک اپنی اپنی جگہ مبہوت بیٹھا رہا بالکل اسی طرح جس طرح سے آپ کی پھوپھی حضرت زينب سلام اللہ علیہا نے جب دربار یزيد میں خطبہ دیا تو تمام اہل شام مبہوت وحیران رہ گئے تھے. چنانچہ حضرت سکینہ نے یزيد بن معاویہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
اے یزید، میرے بابا کو قتل کرکے خوش نہ ہو کیونکہ وہ خدا و رسول کے مطیع و فرماں بردار تھے، دعوت الہی کو قبول کرتے ہوئے اور شہادت کے درجے پر فائز ہوکر "سیدالشہداء" بن گئے لیکن اے یزيد جان لے کہ ایک دن ایسا آئےگا کہ تجھے عدالت الہی کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اس لئے اس دن کے جواب کی تیاری کر، لیکن تو کس طرح جواب دے سکے گا؟

حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا جب تک زندہ رہیں امام حسین علیہ السلام کے مشن کو عام کرتی رہیں اور ایک دن قیدخانہ شام میں اپنے بابا کو یاد کرتے کرتے خالق حقیقی سے جا ملیں اور غربت کے عالم میں بے کس و مظلوم بھائی امام سجاد علیہ السلام نے اسی زندان میں آپ کو دفن کردیا اور آج آپ کا روضہ مرجع خلائق بنا ہوا ہے تاہم وفات کی روایات میں اختلاف بھی ملتا ھے.
________
http://t.me/islamwitheman
________

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
https://t.me/islamwitheman/3046

🔴 جناب سکینہؑ کا زندان میں انتقال
http://t.me/islamwitheman/1711

🔴 پیاس اور بیبی سکینہؑ
http://t.me/islamwitheman/1712

🔵 بیبی سکینہؑ اور سید ابراهیم
http://t.me/islamwitheman/1713

⚫ بیبی سکینہ سلام الله عليها
http://t.me/islamwitheman/1714
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 درود و صلوات کے اثرات 🌹

● خداوند تعالٰی فرماتا ہے:
"ان اللہ و ملائکتہ یصلون علی النبی یایھا الذين آمنوا صلوا علیہ و سلموا تسلیما¤"
خدا اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تم بھی اس پر درود بھیجو سلام کہو اور اس کے سامنے تسلیم رہو۔
(سورہ احزاب: 56)

● حضرت امام رضاؑ فرماتے ہیں:
"من لم یقدر علی ما یکفر بہ ذنوبہ فلیکجر من الصلوات علی محمد و آلہ فانھا تھدم الذنوب ھدما"
اگر کوئی اپنے گناہوں کا کفارہ ادا نہیں کر سکتا پس اسے چاہیے کہ محمد اور ان کی آل پر بسیار درود و سلام بھیجے کیونکہ درود گناہوں کے اثرات کو ختم کر دیتا ہے"
(جامع الأخبار، ص154)

■ درود کے اثرات:
پیغمبر اکرمؐ ایک باغ میں تشریف فرما تھے آپؐ کے ہمراہ امیرالمؤمنینؑ بھی تشریف فرما تھے۔ ایک شہد کی مکھی آئی اور حضورؐ کے گرد چکر کاٹنے لگی۔
پیغمبر اکرمؐ نے امیرالمؤمنینؑ سے فرمایا؛ یہ مکھی ہماری دعوت کرنا چاہتی ہے، کہتی ہے کچھ شہد فلاں جگہ رکھا ہے۔ امیرالمؤمنینؑ کو بھیجیں تاکہ جاکر لے آئیں۔

امامؑ گئے اور وہاں سے شہد لا کر پیغمبر اکرمؐ کے سامنے رکھا۔ پیغمبر اکرمؐ نے مکھی سے پوچھا کہ تم کڑوے پھول سے رس لیتی ہو پھر کیا وجہ ہے کہ وہ رس تمھارے اندر جاکر میٹھا ہو جاتا ہے؟

مکھی نے عرض کی؛ جب ہم اس پھول کے رس کو اپنے اندر لے جاتی ہیں تو ہم سے کہا جاتا ہے کہ تین مرتبہ آپؐ پر درود بھیجیں۔ جس سے وہ رس میٹھا ہو جاتا ہے۔(3)
(شرح و فضائل صلوات، ص156)

■ بوڑھے سے عطر کی خوشبو:
مرحوم آیت اللہ اخوند مُلا علی ہمدانی کہتے ہیں؛ ایک دن ایک بوڑھا خمس و زکواة کے حساب کے لیے ہمدان میں میرے پاس آیا۔ مجھے محسوس ہوا اس بوڑھے سے ایک بہت اچھی عطر کی خوشبو میرے مشام میں آرہی ہے۔ ایسی خوشبو میں نے پہلے کبھی نہیں سونگھی۔

میں نے اس سے پوچھا؛ آپ کون سا عطر استعمال کرتے ہیں؟
اس نے کہا؛ اس خوشبو کی لمبی کہانی ہے۔ آج تک کسی سے ذکر نہیں کی لیکن آپ کیونکہ ہمارے آقا و سردار ہیں، آپ کے لیے بیان کرتا ہوں۔۔۔
ایک رات عالم خواب میں پیغمبرِ خدا کی زیارت ہوئی۔ حضورؐ تشریف فرما تھے آپؐ کے اردگرد دس یا بیس لوگ بیٹھے تھے، میں بھی وہیں بیٹھا تھا۔
پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا؛ تم میں سے کون مجھ پر زیادہ درود پڑھتا ہے؟ میں چاہتا ہوں کہ کہوں، میں۔ لیکن میں خاموش رہا۔ پیغمبرؐ نے دوسری تیسری مرتبہ سوال کا تکرار کیا لیکن کسی نے جواب نہ دیا۔ اس وقت حضورؐ اٹھے اور فرمایا؛ تم مجھ پر زیادہ درود پڑھتے ہو۔ حضورؐ نے مجھے بوسہ دیا۔

اس دن سے آج تک عطر کی خوشبو میرے بدن سے جاری ہے۔ لوگ خیال کرتے ہیں کہ میں نے کوئی بہت عمدہ قسم کا عطر لگا رکھا ہے۔
(فضائل و آثار صلوات، ص116)

■ سو (100) مرتبہ درود:
ایک نیک آدمی کو پانچ سو درھم قرض ادا کرنا تھا اس نے دعا کی اور توسل کیا۔ خواب میں پیغمبر اکرمؐ کی زیارت نصیب ہوئی۔ آپؐ نے فرمایا؛ ابوالحسن کسابی کے پاس بیشاپور جاؤ۔ وہ ہر سال ہزاروں بے لباس لوگوں کو لباس دیتا ہے۔ اس سے کہنا پیغمبرؐ نے بھیجا ہے اور فرمایا ہے؛ میرا پانچ سو درھم کا قرض ادا کر دو۔ اگر تم سے کوئی نشانی مانگے تو کہنا تم ہر رات سو مرتبہ ان پر درود پڑھتے تھے لیکن گذشتہ رات تم نے ایسا نہیں کیا۔

میں نیند سے اٹھا اور کسابی کے پاس پہنچا اور واقعہ بیان کیا۔ کسابی سجدۂ شکر میں گر گیا کہ کوئی اس بات سے آگاہ نہ تھا لیکن پیغمبر اکرمؐ نے مجھے قبول کر لیا ہے۔ اس نے حکم دیا کہ پانچ سو درھم کی بجائے دو ہزار پانچ سو درھم دیئے جائیں اور درخواست کی کہ آئندہ بھی اگر کبھی تمھیں ضرورت ہو یا کوئی مشکل پیش آ جائے تو میرے پاس آ جانا۔
(خزینةالجواہر، ص588۔ معارج النبوة)

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 نقل از سو موضوع پانچ سو داستان، ج2، ص258 تا 261۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1716
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 درود و صلوات کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ذکر سریع الاجابہ (صلوات)
https://t.me/islamwitheman/1246

🌹 درود و صلوات کے اثرات
http://t.me/islamwitheman/1719

🔷 صلوات اور اسکا ثواب
http://t.me/islamwitheman/1720

🔷 جوان اور درود
http://t.me/islamwitheman/1725

🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود
http://t.me/islamwitheman/1726

🔷 دس مرتبہ درود کا اجر
http://t.me/islamwitheman/2559

🔷 ایک قرض کی ادائیگی کا انوکھا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/5599

🌹 محمد بشیر اور درود پاک
https://t.me/islamwitheman/5904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 صلوات اور اسکا ثواب 🔷

■ امام جعفر صادق علیہ السلام نقل فرماتے ہیں کہ ایک دن آنحضرتؐ نے علی علیہ السلام سے پوچھا:
اے علی! کیا تمھیں ایک خوشخبری نہ سناؤں۔۔؟

کیوں نہیں، میرے ماں باپ آپ پر قربان، بےشک آپ ھمیشہ بھترین بشارت دینے والے ہیں یارسول اللہ۔

تو آپ نے فرمایا:
ابھی کچھ دیر پہلے جبرائیلؑ ایک عجیب خبر لائے.

علی علیہ السلام نے عرض کیا وہ کیا خبر تھی یا رسول اللہ؟؟؟

تو آپؐ نے فرمایا وہ خبر یہ تھی کہ جس نے مجھ پر درود بھیجنے کے ساتھ میری اھلبیت پر بھی درود بھیجا، آسمانوں کے دروازے اس کے لئے کھول دیئے جاتے ہیں اور خدا کے ملائکہ اس پر ستر بار صلوات بھیجتے ہیں اور یقیناً یہ عمل اس کے گناہ جھڑ جانے کا سبب بنتا ہے۔ اس کے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جس طرح موسم خزاں میں درختوں سے پتے جھڑتے ہیں اور خدائے متعال کی طرف سے ندا آتی ہے کہ؛ میں نے قبول کرلیا اور تو سعادت مند ھوگیا، اور میرے فرشتو! تم اس پر ستر مرتبہ درود بھیجو، میں خود سات سو مرتبہ اس پر رحمتیں و برکتیں نازل کرتا ھوں۔
لیکن اگر مجھ پر درود بھیج کر میری اھلبیت پر درود نہ بھیجے، تو اس کی فقط مجھ پر بھیجی ھوئی صلوات اور خدا کے درمیان ستر حجاب بن جاتے ہیں اور خدا فرماتا ہے؛ تیرا کوئی عمل قبول نہیں اور تو سعادتمند نہیں ھو سکتا. اے میرے فرشتو! اس کا بھیجا ھوا درود اس وقت تک اوپر نہ لے جانا جب تک میرے حبیب کی آل کو درود میں شامل نہیں کر لیتا. پس ھمیشہ یہ صلوات آسمان و زمین کے درمیان معلق رہتی ہے یہاں تک کہ آل کو ساتھ شامل نہیں کرلیا جاتا۔(1)

■ حضرت رسولِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"روز قیامت سب سے اچھا ( زیادہ ثواب رکھنے والا) وہ شخص ہوگا جس نے سب سے زیادہ دنیا میں مجھ پر صلوات پڑھا ہوگا۔"(2)

■ حضرت رسولِخداؐ نے امیرالمومنینؑ سے ارشاد فرمایا:
"اے علی جس کسی نے دن میں یا رات میں مجھ پرصلوات پڑھا اس کی شفاعت مجھ پر واجب ہے وہ اہل کبائر میں سے ہی کیوں نہ ہو۔"(3)

■ حضرت رسولِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جبرئیل نے مجھے خبردی ہے کہ کوئی مجھ پر ایک مرتبہ صلواۃ نہیں پڑھتا مگر یہ کہ اس پر ستر ہزار ملائکہ صلواۃ پڑھتے ہیں وہ اہل جنت میں سے ہوگا۔"(4)

■ حضرت رسولِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"کوئی بھی دعا اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک مجھ پر اور میرے اہل بیت پر صلواۃ نہیں پڑھی جائے۔"(5)

■ حضرت رسولِخداؐ نے ارشاد فرمایا:
"جو کوئی کتاب میں میرا نام لکھنے کے بعد مجھ پر صلوات لکھے ملائکہ اس وقت تک اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے جب تک میرا نام اس کتاب میں ہوگا۔"(6)

■ حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
"کیا میں تمہیں وہ چیز بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے چہرے کو جہنم کی گرمی سے بچالے گا۔ راوی نے کہا جی ہاں۔ حضرت نے فرمایا نماز صبح کے بعد سو مرتبہ کہو

"اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلیٰ مُحمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ"

ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ تمہارے چہرے کو جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔"(7)

■ حضرت امام حسن عسکریؑ نے فرمایا:
"اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت ابراہیمؑ کو محمدؑ پر کثرت سے صلواۃ پڑھنے کی وجہ سے خلیل کا خطاب عنایت کیا۔"(8)

■ حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
"روز جمعہ محمد و آل محمدؑ پر صلواۃ پڑھنے سے زیادہ افضل کوئی دوسرا عمل نہیں۔"(9)

■ حضرت امام محمد باقرؑ اور امام جعفر صادقؑ نے ارشاد فرمایا:
"میزان پر سب سے بھاری چیز محمدوآل محمدؑ پر صلوات بھیجنا ہوگا۔"(10)

📚 حوالہ جات:
(1) ثواب الاعمال، ص339۔
(2) بحارالانوار، ج94، ص63۔
(3) جامع الاخبار، ص94۔
(4) بحارالانوار، ج49، ص64۔ جامع الاخبار، ص70۔
(5) بحارالانوار، جلد94، ص66، حدیث53، کفایتةالاثر293، تفسیر اثنی عشر، جلد10، ص481۔
(6) بحارالانوار، جلد94، ص71، حدیث65، ازمنیتہ المرلا۔
(7) بحارالانوار، جلد94، ص58، حدیث366، ثواب الأعمال، ص140۔
(8) بحارالأنوار، جلد94، حدیث233، علل الشرائع، جلد1، ص33۔
(9) بحارالأنوار، جلد94، ص50، حدیث1200۔ خصال الصدوق، جلد2، ص494، حدیث101۔
(10) بحارالأنوار، جلد94، ص49، حدیث99۔ قرب الاسناد، ص12۔ تفسیر اثنا عشر، ج10۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1717
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 درود و صلوات کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ذکر سریع الاجابہ (صلوات)
t.me/islamwitheman/1246

🌹 درود و صلوات کے اثرات
t.me/islamwitheman/1719

🔷 صلوات اور اسکا ثواب
t.me/islamwitheman/1720

🔷 جوان اور درود
t.me/islamwitheman/1725

🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود
t.me/islamwitheman/1726

🔷 دس مرتبہ درود کا اجر
t.me/islamwitheman/2559

🔷 ایک قرض کی ادائیگی کا انوکھا واقعہ
t.me/islamwitheman/5599

🌹 محمد بشیر اور درود پاک
t.me/islamwitheman/5904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM