🌹 صبر 🌹
صبر تلخ ہوتا ہے لیکن اس کا انجام شیریں پھل ہوتا ہے جو نفع بخش بھی ہے۔ صبر اور کامیابی ایک دوسرے کے قدیمی دوست ہیں۔ صبر کرنے سے کامیابی کی نوبت آتی ہے۔
● ارشاد باری تعالٰی ہے:
واصبروآ إن الله مع الصابرين۔
صبر کیا کرو اللہ تعالٰی صابروں کے ساتھ ہے۔(1)
● حضرت رسول اکرمؐ نے فرمایا؛
الصبر نصف الایمان۔
صبر آدھا ایمان ہے۔(2)
● حضرت علیؑ نے فرمایا؛
ایھا الناس علیکم بالصبر فانہ لا دین لمن لا صبر لہ۔
اے لوگو! صبر کیا کرو، جس کے پاس صبر نہیں،اس کا کوئی دین نہیں۔(3)
● حضرت امام علیؑ نے فرمایا؛
الصبر مفتاح الدرک والنجع عقبی من صبر۔
صبر مقصد تک پہنچنے کی چابی اور کامیابی کی دلیل ہے اور عاقبت خیر اس شخص کی ہوتی ہے جو صابر ہو۔(4)
■ ایمان کامل
ہارون الرشید کا وزیر اصمعی شکار پر تھا۔ اتفاق سے ساتھیوں سے بچھڑ گیا۔ ساتھ ہی راستہ بھٹک گیا۔
اصمعی کہتا ہے میں نے ایک خیمہ دیکھا اور اس خیال سے اس خیمہ کیطرف چل دیا کہ شاید کچھ دیر آرام کرسکوں اور پانی بھی مل جائے اور ممکن ہے کافلہ بھی ادھر آجائے اور میں ان سے مل جاؤں۔
میں آگے بڑھا اور جب قریب پہنچا تو دیکھا کہ ایک خوبصورت نوجوان خاتون خیمہ کے اندر موجود ہے اور بس خیمہ میں وہی تنہا ہے۔
اس عورت نے مجھے ادھر دیکھکر سلام کیا اور خیمے کے اندر آنے کو کہا۔ میں خیمہ میں داخل ہوا۔ اس عورت نے مجھے ایک طرف بیٹھنے کا اشارہ کیا اور خود دوسری جانب بیٹھ گئی۔
میں نے بیٹھتے ہی اس سے پانی طلب کیا۔ لیکن اس نے یہ کہکر مجھے پانی دینے سے انکار کردیا کہ مجھے شوہر کیطرف سے ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں معذرت خواہ ہوں۔ ہاں البتہ میرے پاس اپنے لئے تھوڑا سا دودھ موجود ہے وہ آپکو دے سکتی ہوں۔
اصمعی کہتا ہے میں نے دودھ پی لیا۔
وہ عورت بالکل خاموش چپ چاپ بیٹھی رہی اور بات کرنے سے گریز کیا۔ اچانک میں نے دیکھا کہ اس کا رنگ اڑ گیا اور وہ گھبرا گئی۔
میں نے خیمہ کی باہر کی جانب دیکھا تو مجھے دور سے ایک سیاہ جسم ادھر آتا دکھائی دیا۔
وہ عورت بولی؛ وہ میرے شوہر آگئے ہیں۔ اور وہ پانی جو اس نے مجھے نہیں دیا تھا اٹھا کر باہر کی طرف لپکی۔
میری نظریں اسی جانب لگ گئیں۔ میں نے دیکھا کہ ایک اونٹ آکر خیمہ کے نزدیک بیٹھا۔ جس پر ایک سیاہ رنگ، بدشکل بے ترتیب لباس پہنے سوار تھا۔ وہ عورت آگے بڑھی اور اس کو اونٹ سے اتارا اور پھر فوری طور پر اس کے سر اور چہرہ اور پیروں کو اسی پانی سے دھویا اور انتہائی احترام کیساتھ اسے خیمہ کے اندر لے آئی۔
اب میرے سامنے ایک انتہائی بداخلاق سیاہ رنگ بوڑھا شخص تھا۔ جس نے میری کوئی خاص پرواہ نہ کی، اور درشت اور تیز لہجے کیساتھ سختی سے اس عورت کے پیش آیا۔
اصمعی کہتا ہے اس شخص کی بداخلاقی اس قدر ناقابل برداشت تھی اور اس کا رویہ اتنا برا محسوس ہوا کہ میں وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا اور میں نے اس خیمے کے اندر بیٹھنے سے باہر دھوپ میں ٹھہرنے کو ترجیح دی۔ بالآخر میں خیمہ سے باہر نکل آیا۔
اس شخص کو میری کوئی پرواہ نہ ہوئی البتہ وہ عورت مجھے باہر چھوڑنے کے لئے میرے ساتھ آگئی۔
میں عورت سے مخاطب ہوا؛ خاتون!مجھے حیف اور تعجب ہے کہ آپ ایک خوبرو، جوان عورت ہونے کے باوجود اس بداخلاق بوڑھے کیساتھ گزر بسر کر رہی ہیں۔ یہ بات کس قدر مشکل ہے۔ عجیب ہے کہ آپ کو اس سے لگاؤ ہے۔ آپ کیونکر اس کی گرویدہ ہیں۔ اس کے مالدار ہونے پر دلدادہ ہو یا حسن و جمال پر یا حسن اخلاق پر۔۔۔؟
جبکہ میں ان میں سے کوئی چیز بھی بظاہر ادھر نہیں دیکھ رہا ہوں؟
میں نے دیکھا کہ یکدم اس خاتون کا رنگ پھر سے اڑ گیا۔ وہ گھبراتے ہوئے بولی؛ اصمعی مجھے آپ سے یہ سن کر اور یہ سوالات کرنے پر تعجب ہورہا ہے، مجھے یہ باتیں آپ سے بعید محسوس ہوتی ہیں۔ آپ اور یہ بات؟
میں یہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ آپ وزیر ہوکر اس قسم کی باتیں کر کے چغلخوری کریں اور مجھے میرے شوہر سے بدگمان کریں اور میرے شوہر سے مجھے بددل کریں۔
پھر اس نے کہا؛ اصمعی کیا آپ کو معلوم ہے، میں یہ سارا کچھ کیونکر کرتی ہوں، میں نے حضرت رسول اکرمؐ کا فرمان سنا ہے اور اس پر عمل کرنا چاہتی ہوں۔
آپؐ نے فرمایا؛
"الایمان نصفه الصبر و نصفه الشکر"
ایمان کا نصف حصہ صبر اور نصف حصہ شکر ہے۔
مجھے جوانی، خوبصورتی اور خوش اخلاقی کی نعمت کے بدلے اپنے رب کا شکر کرنا چاہیے اور شکر یہ ہے کہ اپنے شوہر کی خدمت و تابعداری کروں تاکہ میرا ایمان مکمل ہو اور میں اپنے شوہر کی بداخلاقی برداشت کرنے پر صبر کرتی ہوں۔ دنیا کا وقت گزر جاتا ہے۔ میری آرزو ہے کہ کامل ایمان کے ساتھ اس دنیا سے جاؤں۔(5)
✍سید سجاد حسین ھمدانی
📚 حوالہ جات:
(1)سورہ انفال، 46۔
(2)میزان الحکمۃ، 10044۔
(3)میزان الحکمۃ، 10067۔
(4)میزان الحکمۃ، 10077۔
(5)موضوعی داستانیں، ص231، 232۔
http://t.me/islamwitheman/1413
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵

Telegram
ISLAM WITH EMAN
🌹 ہنستے مسکراتے رہیئے 🌹
مرحوم علامہ مجلسیؒ کی صاحبزادی علومِ معارف سے سرشار تھیں۔ وہ ایک صاحبِ کمال درجۂ اجتہاد پر فائز صاحبِ علم و فضل خاتون تھیں۔ ایک دن سیڑھیوں سے اوپر جا رہی تھیں کہ گر پڑیں۔ سر پر سخت چوٹ آئی، خون جاری ہوگیا، ایک پتھر سے پاؤں ٹکرایا…

🔷 گفتگو کے آداب 🔷
اسلام کے ان بنیادی اصول کا ذکر کرتے ہیں جن کا تعلق گفتگو کے آداب سے ہے۔
🌿۱۔ گفتار کو کردار کے ساتھ ہونا چاہیے وگرنہ یہ قابل سرزنش ہے-(لِمَ تَقُولُونَ مَالَا تَفْعَلُونَ) (۱)
🌿۲۔ گفتار کو تحقیق کے ہمراہ ہونا چاہے۔ (ہدہد نے حضرت سلیمان ـ سے کہا کہ میں تحقیق شدہ اور یقینی خبر لایا ہوں۔(بنبائٍ یقین) (۲)
🌿۳۔ گفتار کو دلپسند ہونا چاہیے۔(الطّیّب مِنَ الْقَول) (۳)
🌿۵۔ گفتار کو رسا اور شفاف ہوناچاہیے۔(قولاً بَلِیْغًا) (۴)
🌿۵۔ گفتار کو نرم لہجے میں بیان کیا جائے۔(قولاً لَیّنًا) (۵)
🌿۶۔ گفتار کا انداز بزرگوارانہ ہو۔(قولاً کریماً) (۶)
🌿۷۔ گفتار کو قابل عمل ہونا چاہیے-(قولاً میسورًا) (۷)
🌿۸۔ سب کے لیے اچھی بات کی جائے نہ کہ فقط خاص گروہ کے لیے-(قولاً للنّاس حُسنًا) (۸)
🌿۹۔ اپنی گفتار میں بہترین انداز اور مطالب کا انتخاب کیا جائے۔(یقولوا الّتی هی احسن) (۹)
🌿۱۰۔ گفتار میں لغویات اور باطل کی آمیزش نہ ہو۔(اجتنبوا قَوْلَ الزُّور) (۱۰) اور(عن اللغّوِ مُعْرِضون) (11)
📚حوالہ جات:
(۱)۔سورئہ صف، آیت ۲۔
(۲)۔ سورئہ نمل، آیت ۲۲۔
(۳)۔ سورئہ حج، ۲۵۔
(۵)۔ سورئہ نسائ، آیت ۶۳۔
(۵)۔ سورہ طہ، آیت ۵۵۔
(۶)۔سورئہ بنی اسرائیل ، آیت ۲۳۔
(۷)۔ سورئہ بنی اسرائیل، آیت ۲۸۔
(۸)۔ سورئہ بقرہ، ۸۳۔
(۹)۔ سورئہ اسرائ، آیت ۵۳۔
(۱۰)۔ سورہ حج، آیت ۳۰۔
(11) ۔ سورئہ مومنون، آیت ۳۔
📚اقتباس : آداب واخلاق(تفسیر سورہ حجرات) مؤلف: حجت الاسلام محسن قرائتی۔
http://t.me/islamwitheman

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🌷 مستجاب دعا 🌷
● علی ابن اسباط ایک حدیث میں امیرالمؤمنین (ع) سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
جو شخص قرآن مجید کی آیات میں سے سو آیات جہاں سے مرضی ھو تلاوت کرے اور پھر سات مرتبہ یااللہ کہہ کر جو دعا بھی مانگے فورا" مستجاب ھو گی، حتی اگر وہ چاہے کہ ایک چٹان کو اکھاڑ کر ایک جگہ دوسری جگہ منتقل کردے تو وہ حکم خدا سے ایسا کرسکے گا.
📕 ثواب الاعمال،ص: 201۔
● روایت میں ہے اگر کوئی گن کر چالیس مومن بھائیوں کیلئے دعا کرے، تو اسکی اپنی دعا فورا" قبول ھو جائے گی.
📕مشکل گشاء، 135.
● مکارم الاخلاق میں ایک دعا نقل ھوئی ہے کہ اگر سر سجدہ میں رکھ کر ایک سانس میں جتنا ھوسکے کہے (یااللہ، یارباہ، یاسیداہ) تو خالق دوجہاں کیطرف سے آواز آتی ہے اب اپنی حاجت مانگو.
📕 مشکل گشاء، ص132.
● حاجت کی برآوری کیلئے اگر کوئی دو رکعت نماز اس طریقے سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں حمد کے بعد تین دفعہ سورہ کوثر اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد تین تین دفعہ سورہ فلق اور ناس کو پڑھے تو اس کی حاجت حکم خدا سے پوری ھو جائے گی.
📕مشکل گشاء، ص118.
● علامہ باقر مجلسی رہ کی قبر اصفھان شھر میں ہے اور یہ بات مجرب ہے کہ اگر کوئی شخص مھم حاجت رکھتا ھو تو ان کی قبر کی زیارت کو جائے اور وہاں جاکر جو دعا بھی کرے گا قبول ھوگی.
📕الفوائد الرضویہ، ج2ص671
● شیخ کلینی رہ نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک روایت نقل کی ہے کہ اگر کوئی واجب نماز پڑھنے کے بعد تین مرتبہ کہے:
(یامن یفعل مایشاء، ولایفعل مایشاء احد غیرہ)
جوحاجت بھی طلب کرے گا وہ پوری ھو جائے گی.
📕 مشکل گشاء، ص113.
● امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جس دعا سے مرضی ہے خدا کو پکارے وہ دعا زمین و آسمان کے درمیان معلق ہی رہتی ہے یہاں تک کہ اس دعا کے ضمن میں محمد وآل محمد پر درود نہیں بھیجتا جب درود بھیجے گا تو درود کے سائے میں اس کی دعا بھی قبول واقع ھو جائے گی.
📕گزیدہ کافی، ج1،ص315۔

🔷 اچھائی 🔷
اچانک سمندر سے اتنی ساری مچھلیاں ریت پر کیسے آگئیں ؟
ایک شخص سمندر کے کنارے واک کر رہا تھا تو اس نے دور سے دیکھا کہ
کوئی شخص نیچے جھکتا ، کوئی چیز اٹھاتا ہے اور سمندر میں پھینک دیتا ہے
ذرا قریب جاتا ہے تو کیا دیکھتا ہے ہزاروں مچھلیاں کنارے پہ پڑی تڑپ رہی ہیں ؎
شاید کسی بڑی موج نے انہیں سمندر سے نکال کر ریت پہ لا پٹخا تھا
اور وہ شخص ان مچھلیوں کو واپس سمندر میں پھینک کر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا ۔
اسے اس شخص کی بیوقوفی پر ہنسی آگئی اور ہنستے ہوئے اسے کہا : اس طرح کیا فرق پڑنا ہے ہزاروں مچھلیاں ہیں کتنی بچا پاؤ گے ۔۔۔ ؟
یہ سن کر وہ شخص نیچے جھکا ، ایک تڑپتی مچھلی کو اٹھایا اور سمندر میں اچھال دیا وہ مچھلی پانی میں جاتے ہی تیزی سے تیرتی ہوئی آگے نکل گئی پھراس نے سکون سے دوسرے شخص کو کہا ’’ اسے فرق پڑا ‘‘ ۔
یہ کہانی ہمیں سمجھا رہی ہے کہ ہماری چھوٹی سی کاوش سے بھلے مجموعی حالات تبدیل نہ ہوں مگر کسی ایک کے لیے وہ فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے ۔
لھذا دل بڑا رکھیں اور اپنی طاقت و حیثیت کے مطابق اچھائی کرتے رہیں اس فکر میں مبتلا نہ ہوں کہ آپ کی اس کوشش سے معاشرے میں کتنی تبدیلی آئی ؟
بلکہ یہ سوچیں کہ آپ نے اپنے حصے کی اچھائی کا حق کتنے حد تک ادا کیا ؟
https://t.me/islamwitheman

🔷 ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﭘﮩﻼ ﺳﮑﮧ 🔷
ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﺎﻗﺮ (ﻉ) ﮐﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﻭﺝ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ ﺟﺐ ﺁﭖ (ﻉ) ﻧﮯ ﺭﻭﻣﯽ ﺷﮩﻨﺸﺎﮨﯿﺖ ﻭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﺖ ﮐﮯ ﭼﻨﮕﻞ ﺳﮯ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺳﮑﮧ ﮐﻮ ﺁﺯﺍﺩ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮈﮬﻼﺋﯽ ﻧﯿﺰﺍﺱ ﭘﺮ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻋﺒﺎﺭﺕ ﺑﮭﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺁﭖ (ﻉ) ﮐﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺳﮑﮧ ﺭﺍﺋﺞ ﮨﻮﮔﯿﺎ، ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﺱ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ: ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻤﻠﮏ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻏﺬ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﮈﺍﻟﯽ ﺗﻮ ﺍُﺱ ﭘﺮ ﻣﺼﺮﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍُﺱ ﮐﺎ ﻋﺮﺑﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﺖ ﮐﮯ ﺗﯿﻦ ﻧﻌﺮﮮ « ﺑﺎﭖ ﺑﯿﭩﺎ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺡ » ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎﻥ ﮨﯿﮟ ﻟﮕﺎ،ﺍﺱ ﻧﮯﺍﭘﻨﮯ ﻣﺼﺮ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮﻋﺒﺪﺍﻟﻌﺰﯾﺰ ﺑﻦ ﻣﺮﻭﺍﻥ ﮐﻮ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺑﺎﻃﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻟﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎﮐﮧ ﺳﮑﻮﮞ ﭘﺮﻧﻌﺮﺋﮧ ﺗﻮﺣﯿﺪ « ﺷَﻬﺪَ ﺍﻟﻠﮧُ ﺍَﻧَّﻪ ﻟَﺎﺍِﻟٰﻪَ ﺍِﻟَّﺎﮬُﻮَ » ﻟﮑﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﮔﻮﺭﻧﺮﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﯿﻮﮞ ﮐﻮﺳﮑﻮﮞ ﭘﺮﺭﻭﻡ ﮐﮯ ﻧﻘﺶ ﺷﺪﮦ ﺷﻌﺎﺭﮐﻮ ﺑﺎﻃﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ، ﺟﺲ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻭﮦ ﻧﻘﺶ ﺷﺪﮦ ﺷﻌﺎﺭ ﻣﻠﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺳﺰﺍ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﮩﺎ، ﮈﮬﺎﻟﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﮑﻮﮞ ﭘﺮ ﯾﮧ ﺷﻌﺎﺭ ﻟﮑﮭﺎ، ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﯼ ﻣﻤﻠﮑﺖ ﺍﺳﻼﻣﯿﮧ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻼ ﺩﯾﺎ، ﺟﺐ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺭﻭﻡ ﮐﻮ ﯾﮧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﻏﺼﮧ ﮨﻮﺍ ،ﺍﺱ ﻧﮯ ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻠﮏ ﺳﮯ ﺳﮑﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﻻﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﻂ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ ﮨﺪﯾﮧ ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻠﮏ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮐﯿﺎ ﺟﺐ ﻭﮦ ﮨﺪﯾﮧ ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻠﮏ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻭﮦ ﮨﺪﯾﮧ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺭﻭﻡ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﻂ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ،ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺭﻭﻡ ﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﺪﯾﮧ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺧﻂ ﻣﯿﮟ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺳﮑﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﭘﻠﭩﺎ ﺩﮮ، ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻤﻠﮏ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮﺍﺱ ﮐﺎ ﮨﺪﯾﮧ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ، ﻗﯿﺼﺮ ﺭﻭﻡ ﻧﮯ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻤﻠﮏ ﮐﻮﯾﮧ ﺩﮬﻤﮑﯽ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﮨﻢ ﻭ ﺩﯾﻨﺎﺭ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﻧﺒﯽ (ﺹ) ﮐﮯ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﺎ ﺳﺰﺍ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻟﮑﮭﻮﺍ ﮐﺮ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﺭﺍﺋﺞ ﮐﺮﺍﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﮐﭽﮫ ﻧﮧ ﮐﺮﺳﮑﻮﮔﮯ ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻠﮏ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻃﺮﺍﻓﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭﺣﺎﺷﯿﮧ ﻧﺸﯿﻨﻮﮞ ﮐﻮﺟﻤﻊ ﮐﺮﮐﮯ ﺍ ﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﭘﯿﺶ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺭﻭﺡ ﺑﻦ ﺯﻧﺒﺎﻉ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ: ﺧﻠﯿﻔﮧ ﺗﻢ ﺑﮩﺘﺮ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﮐﻮﻥ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﮐﺸﺎﺋﯽ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺗﻢ ﺟﺎﻥ ﺑﻮﺟﮫ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺭﺥ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ، ﺧﻠﯿﻔﮧ ﻧﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ: ﺧﺪﺍ ﺗﺠﮭﮯ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﺑﺘﺎ ﺗﻮ ﺳﮩﯽ ﻭﮦ ﮐﻮ ﻥ ﮨﮯ؟
ﺭﻭﺡ ﺑﻦ ﺯﻧﺒﺎﻉ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﻋَﻠَﯿْﮏَ ﺑِﺎﻟْﺒَﺎﻗِﺮِﻣِﻦْ ﺍَﻫْﻞِ ﺑَﯿْﺖِ ﺍﻟﻨَّﺒِﻲِّؐ۔
ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺮﺍﺩ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﺎﻗﺮ (ﻉ) ﮨﯿﮟ۔
ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻠﮏ ﻧﮯ ﺭﻭﺡ ﺑﻦ ﺯﻧﺒﺎﻉ ﮐﮯ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﮐﺎ ﻣﺜﺒﺖ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﻣﺪﯾﻨﮧ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﻮ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﺎﻗﺮ (ﻉ) ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭼﺎﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯿﺠﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺳﻮ ﮨﺰﺍﺭ ﺩﺭﮨﻢ ﺩﯾﻨﮯ ﺍﻭﺭﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﺮﭺ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺰﯾﺪﺗﯿﻦ ﻻﮐﮫ ﺩﺭﮨﻢ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﯿﺎ، ﯾﺜﺮﺏ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻧﮯ ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻠﮏ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﻋﻤﻠﯽ ﺟﺎﻣﮧ ﭘﮩﻨﺎﯾﺎ، ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﺎﻗﺮ (ﻉ) ﯾﺜﺮﺏ ﺳﮯ ﺩﻣﺸﻖ ﭘﮩﻨﭽﮯ، ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻠﮏ ﻧﮯ ﺭﺳﻤﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺁﭖ (ﻉ) ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻘﺒﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ، ﺍﻣﺎﻡ (ﻉ) ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : ﺗﻢ ﮔﮭﺒﺮﺍﺅ ﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﺩﻭ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮍﯼ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ: ﺍﯾﮏ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮐﮧ ﺭﻭﻡ ﮐﮯ ﺣﮑﻤﺮﺍﮞ ﻧﮯ ﺟﻮ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ(ﺹ) ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺩﮬﻤﮑﯽ ﺩﯼ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺧﺪﺍ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺁﺯﺍﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌﮮ ﮔﺎ، ﯾﻌﻨﯽ ﻭﮦ ﺟﻮ ﭼﺎﮨﮯ ﮐﺮ ﮮ،ﺩﻭﺳﺮﮮ ﯾﮧ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺣﯿﻠﮧ ﻭ ﺩﮬﻮﮐﮧ ﮨﮯ۔
ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻠﮏ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟
ﺍﻣﺎﻡ (ﻉ) ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : ﺗﻢ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﺣﮑﺎﮐﻮﮞ(ﺳﮑﮧ ﭘﺮ ﮐﻨﻨﺪﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ) ﺍﻭﺭ ﮐﺎ ﺭﯾﮕﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﻼﺅ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺩﺭﮨﻢ ﻭ ﺩﯾﻨﺎﺭ ﮐﮯ ﺳﮑّﮯ ﮈﮬﻠﻮﺍﺅ ﺳﮑّﮧ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺳﻮﺭﮦ ﺗﻮﺣﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺍﺳﻼﻡ(ﺹ) ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻧﺎﻣﯽ ﮐﮭﺪﻭﺍﺅ ﺍﻭﺭ ﺳﮑﮧ ﮐﮯ ﻣﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺳﮑّﮯ ﺑﻨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﺳَﻦ ﻟﮑﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔
ﺣﻀﺮﺕ (ﻉ) ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺳﮑﮧ ﮐﯽ ﮐﯿﻔﯿﺖ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﻥ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮈﮬﺎﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮐﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺩﯼ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﺭﻧﮓ ﮐﮯ ﺳﮑﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﺎﻟﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﯿﮟ ﺭﺍﺋﺞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﻣﯽ ﺳﮑﻮﮞ ﮐﻮ ﺧﻼﻑ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﺧﻼﻑ ﻭﺭﺯﯼ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺳﺨﺖ ﺳﺰﺍ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ،ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻠﮏ ﻧﮯ ﺍﻣﺎﻡ (ع) ﮐﮯ ﺍﺱ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﮐﻮ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ، ﺟﺐ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺭﻭﻡ ﮐﻮ ﯾﮧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺁﺭﺯﻭﺅﮞ ﭘﺮ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﮭﺮ ﮔﯿﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺳﮑّﮯ ﺧﻼﻑ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺌﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻡ ﮐﮯ ﺑﻨﻮﺍﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﮑﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﺋﯿﮯ ﺟﺎ ﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﯽ ﺳﮑّﮯ ﻋﺒﺎﺳﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺗﮏ ﺭﺍﺋﺞ ﺭﮨﮯ۔ (ﺩﻣﯿﺮﯼ،ﺣﯿﺎۃ ﺍﻟﺤﯿﻮﺍﻥ،ﺝ۱،ﺹ ۶۳۔۶۴ ،ﻣﻄﺎﻟﻌۃ ﺍﻟﻌﺮﺑﯿۃ،ﺝ۱،ﺹ۳۱)
ﻋﺎﻟﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﺎﻗﺮ (ﻉ) ﮐﺎ ﻣﻤﻨﻮﻥ ﮐﺮﻡ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻣﺎﻡ (ﻉ) ﻧﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺭﻭﻡ ﮐﺎ ﻏﻼﻡ ﺑﻨﻨﮯ ﺳﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺣﺎﮐﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﺳﮯ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﺮﺍﺳﻼﻣﯽ ﻧﻌﺮﮦ ﺍﯾﺠﺎﺩﮐﺮﺍﺩﯾﺎ۔

🔷 والدین کی قدر کرو 🔷
ایک بزرُ گ بیمار ہوئے تو ان کی والدہ ان کی عیادت کو تشریف لائیں وہ بزرگ اپنی والدہ کی آمد کا سُن کر ہشاش بشاش ہو کر اٹھے اور والدہ کے سر کا اور پاوں کا بوسہ لیا اپنی حالت کا ادراک ان کو نہ ہونے دیا اور نہایت چستی کی حالت میں بیٹھ کر والدہ سے بات چیت کرتے رہے مگر جونہی والدہ گھر سے رخصت ہوئی یہ تکلیف کی وجہ سے بستر پر گر پڑے اور ان پر غشی طاری ہو گئ۔ جب ہوش آیا تو اہل خانہ نے پوچھا کہ آپ نے اس طرح اپنے آپ کو مشقت میں کیوں ڈالا ؟؟
تو فرمانے لگے کہ بچے کی ہر ہائے اور درد بھری آواز والدین کے دل میں زخم کر دیتی ہے اس لیے میں اپنی والدہ کو اس عذاب سے گزارنا نہیں چاہتا تھا ۔
شاید آپ کے والدین نے آپکی توقعات کو پورا نہ کیا ہو ؛؛ مگر یقین کریں ان کے پاس جو بھی تھا انہوں نے وہ سب آپ پر لٹا دیا ہے ۔۔
جب ہم زندگی کی رونقوں میں مشغول ہوتے ہیں تو بھلے والدین کو بھول جائیں لیکن دکھ میں سب سے پہلے وہی یاد آتے ہیں ۔۔!!
والدین کی قدر کرو۔ یہ وہ درخت ہے جو اکھڑ جائے تو پھر کبھی نہیں لگتا ۔۔
ان کی خدمت کر کے دعاؤں کے پھل سمیٹ لو ۔۔!!
ماں زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی کا مینارا ہے تو باپ ٹھوکروں سے بچانے والا مضبوط سہارا ہے۔
http://t.me/islamwitheman/1225

👁 ماں کی قربانی 👁
میری ماں کی ایک آنکھ تھی اور وہ میرے سکول کے کیفیٹیریا میں خانسامہ تھی جس کی وجہ سے میں شرمندگی محسوس کرتا تھا سو اُس سے نفرت کرتا تھا۔ میں پانچویں جماعت میں تھا کہ وہ میری کلاس میں میری خیریت دریافت کرنے آئی۔ میں بہت تلملایا کہ اُس کو…

🔷 خلقت انسان کا مقصد 🔷
یہ سوال اکثر افراد کے ذہن میں آتا ہے اور بہت سے لوگ یہ سوال کرتے بھی ہیں کہ ہماری خلقت کا مقصد کیا ہے؟ ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ دنیا میں پیدا ہوتے ہیں اور کچھ لوگ اس دنیا سے چل بستے ہیں اور ہمیشہ کے لئے خاموش ہوجاتے ہیں، تو پھر اس آمد و رفت کا مقصد کیا ہے؟۔
اور اگر ہم تمام انسان اس دنیا میں نہ آتے تو کیا خرابی پیش آتی؟ اور کیا مشکل ہوتی؟ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہم اس دنیا میں کیوں آئے ہیں؟ اور کیوں اس دنیا سے چل بسے ؟ اور اگر ہم اس مقصد کو سمجھنا چاہیں تو کیا ہم میں سمجھنے کی طاقت ہے؟ اس طرح اس سوال کے بعد انسان کے ذہن میں بہت سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔
یہ سوال جب مادیوں کی طرف سے کیا جائے تو ظاہراً کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا، کیونکہ ”مادہ“ عقل و شعور نہیں رکھتا اسی وجہ سے انھوں نے اپنے کو آسودہ خاطر کرلیا ہے اور اس بات کے قائل ہیں کہ ہماری خلقت کا کوئی مقصد نہیں ہے! اور واقعاً کس قدر تعجب کی بات ہے کہ انسان اپنی زندگی میں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے ہدف او رمقصد معین کرے اور اپنی زندگی کے لئے منصوبہ بندی کرے مثال کے طور پر تعلیم، کاروبار، ورزش اور علاج وغیرہ کے لئے انسان کا ایک مقصد ہو، لیکن ان تمام کے مجموعہ کو بے ہدف اور بے معنی شمار کیا جائے!
لہٰذا جائے تعجب نہیں ہے کہ جب یہ لوگ اپنی بے معنی اور بے مقصد زندگی کے در پیش مشکلات پر غور کرتے ہیں تو اپنی زندگی سے سیر ہوجاتے ہیں اورخود کشی کرلیتے ہیں۔
لیکن جب ایک خدا پرست انسان یہی سوال خود اپنے سے کرتا ہے تو لاجواب نہیں ہوتا،کیونکہ ایک طرف تو وہ جانتا ہے کہ اس کائنات کا خالق حکیم ہے لہٰذا اس کی خلقت کا کوئی مقصد ضرور ہوگا اگرچہ ہمیں معلوم نہیں ہے، اور دوسری طرف جب انسان اپنے اعضا وجوارح کے بارے میں غور و فکر کرتا ہے تو ان میں سے ہر ایک کسی نہ کسی مقصد کے لئے خلق ہوا ہے، نہ صرف دل و دماغ اور اعصاب جیسے اعضا با مقصد خلق کئے گئے ہیں بلکہ ناخن، پلکیں اور انگلیوں کی لکیریں، ہتھیلی اور پیروں کی گہرائی وغیرہ ان سب کا ایک فلسفہ ہے جن کے بارے میں آج کل سائنس نے بھی تائیدکی ہے۔
کتنے سادہ فکر لوگ ہیں کہ ان سب چیزوں کے لئے تو ہدف او رمقصد کے قائل ہیں لیکن ان تمام کے مجموعہ کو بے ہدف تصور کرتے ہیں!
واقعاً کس قدر سادہ لوحی ہے کہ ہم ایک شہر کی عمارتوں کے لئے تو منصوبہ بندی اور ہدف کے قائل ہوں لیکن پوری دنیا کوبے مقصد تصور کریں!
کیا یہ ممکن ہے کہ ایک انجینئرکسی عمارت کے کمروں، دروازوں، کھڑکیوں ،ہال اور چمن کے لئے حساب و کتاب کے ساتھ اور خاص مقصد کے لئے بنائے، لیکن ان تمام کے مجموعہ کا کوئی ہدف اور مقصد نہ ہو؟!
یہی تمام چیزیں ایک خدا پرست اور مومن انسان کو اطمینان دلاتی ہیں کہ اس کی خلقت کا ایک عظیم مقصد ہے، جس کے سلسلہ میں کوشش کی جائے اور علم و عقل کے ذریعہ اس مقصد کو حاصل کیا جا ئے۔
عجیب بات تو یہ ہے کہ خلقت کو بے ہدف بتانے والے لوگ سائنس کے سلسلہ میں مختلف نئی چیزوں کے لئے ایک ہدف رکھتے ہیں اور جب تک اس مقصد تک نہیں پہنچ جاتے سکون سے نہیں بیٹھتے ،یہاں تک کہ بدن کے کسی حصے میں ایک غدے کو بے کار اور بے مقصد ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں، اور اس کے فلسفہ کے لئے برسوں تحقیق اور آزمائش کرتے ہیں، لیکن جس وقت انسان کی خلقت کی بات آتی ہے تو واضح طور پر کہتے ہیں کہ انسان کی خلقت کا کوئی مقصد نہیں ہے!
واقعاً ان باتوں میں کس قدر تضاد و اختلاف پایا جاتا ہے ؟!
بہر حال،ایک طرف حکمت خدا پر ایمان اور دوسری طرف انسان کے اعضا و جوارح کے فلسفہ پر توجہ، انسان کو یقین کی منزل تک پہنچا دیتی ہیں کہ انسان کی خلقت کا ایک عظیم مقصد ہے۔
اب ہمیں اس ہدف کو تلاش کرنا چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو اس ہدف کو معین کریں اور اس راستہ میں قدم بڑھائیں۔
ایک بنیادی نکتہ پر توجہ کرنے سے ہمیں راستہ میں روشنی ملتی ہے ۔
ہم ہمیشہ اپنے کاموں میں ایک ہدف اور مقصد رکھتے ہیں،عام طور پر یہ ہدف ہماری کمیوں کو ختم اور ضرورتوں کو پورا کرتا ہے، یہاں تک کہ اگر کسی پریشاں حال کی مدد کرتے ہیں یا اس کو مشکلات سے نجات دلاتے ہیں یا اگر کسی کے لئے ایثار و قربانی کرتے ہیں تو یہ بھی ایک طرح سے معنوی خامیوں کو بر طرف کرنے کے لئے ہے،جن سے ہماری روحانی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔
اور چونکہ خداوندعالم کی صفات اور اس کے افعال کو معمولاًہم اپنے سے مو ازنہ کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے یہ تصور ذہن میں آسکتا ہے کہ خدا کے پاس کیا چیز کم تھی جو انسان کی خلقت سے پوری ہوجاتی؟! اور اگر قرآنی آیات میں پڑھتے ہیں کہ انسان کی خلقت کا ہدف عبادت خداوندی ہے، تو اسے ہماری عبادت کی کیا ضرورت تھی؟
حالانکہ یہ طرز فکر اسی وجہ سے ہے کہ صفاتِ خالق کو صفاتِ مخلوق اور صفات واجب الوجود کا ممکن الوجود سے مو ازنہ کرتے ہیں۔
ہمارا وجود چونکہ محدود ہے تو اپنی کمی اور خامی کو دور کرنے کے لئے کوشش کرتے ہیں اور ہمارے اعمال بھی اسی راہ کا ایک قدم ہوتے ہیں، لیکن ایک نا محدود وجو

د کے لئے یہ معنی ممکن نہیں ہے، لہٰذا اس کے افعال کے مقصد کواس کے وجود کے علاوہ تلاش کریں۔
وہ چشمہٴ فیاض اور ایسا نعمت آفرین مبدا ہے جس نے تمام موجوادت کو اپنے سایہٴ رحمت میں جگہ دے رکھی ہے اور ان کی پرورش کرتا ہے، ان کی کمی اور خامی کو دور کرتا ہے اور کمال کی منزل پر پہنچانا چاہتا ہے، اور یہی عبادت اور بندگی کا حقیقی ہدف اور مقصدہے، اور یہی عبادات اور دعا کا فلسفہ ہے جو ہماری تربیت اور تکامل و ترقی کے لئے ایک درس گاہ ہے۔
لہٰذا ہم یہ نتیجہ حاصل کرتے ہیں کہ ہماری خلقت کا مقصد ہماری ترقی اور کمال ہے۔
بنیادی طور پر اصل خلقت ایک عظیم الشان تکاملی و ارتقائی قدم ہے، یعنی کسی چیز کو عدم سے وجود کی منزل تک لانا، اور نیستی سے ہستی کے مرحلہ میں لانا اور صفر سے عدد کے مرحلہ تک پہچانا ہے۔
اور اس عظیم مرحلہ کے بعد کمال و ترقی کے دوسرے مراحل شروع ہوتے ہیں اور تمام دینی احکام و قوانین اسی راستہ میں قرار پاتے ہیں۔(1)
(1)تفسیر نمونہ ، جلد ۲۲، صفحہ ۳۸۹۔
http://t.me/islamwitheman/4

🔷 جوتوں کی ضرورت 🔷
🔷 گاوں میں نیم کے پیڑ کم ہو رہے ہیں گھروں میں کڑواہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔
🔷 زبان میں مٹھاس کم ہو رہی ہے جسم میں شوگر بڑھتی جا رہی ہے۔
🔷 شادی ہال میں عورتیں نیم عریاں ہوتی ہیں اور کرسیاں بہترین غلافوں میں ہوتی ہیں۔
🔷 کہتے ہیں سارا قصور مولویوں کا ہے اور ہر خوشی غم میں مولوی نہ ہو تو جان پر بن جاتی ھے۔
🔷 اپنی غلطی پر دنیا کی سب سے بہترین وکالت اور دوسرے کی غلطی پر سب سے بڑے جج۔
🔷 مصیبت پڑے تو امی ابو سے دعا کرواتے ھیں اور اگر وہ کسی کام سے منع کریں تو آپ کو کیا پتہ میں جانتا ھوں۔ کہتے ہیں
■کسی بزرگ نےسچ ہی کہا ہے۔۔۔۔
جب کتابیں سڑک کنارے رکھ کر بکیں گی اور جوتے کانچ کے شو روم میں۔ تب سمجھ لینا کے لوگوں کو علم کی نہیں جوتوں کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/3

🔷 میاں بیوی کے بارے میں 🔷
کچھ چیزیں نظر انداز کرو۔۔۔
کسی کی خامی نہیں خوبی دیکھو، اس سلسلے میں مرد وعورت دونوں اختلافِ مزاج کے باعث ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی عادت ڈالیں۔ چنانچہ اس بارے میں مردوں کو عورتوں کے ساتھ حسن معاشرت پر ابھارتے ہوئے ارشاد باری ہے کہ جہاں تک ہو سکے وہ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے ہو ئے تعلقات کو نبھانے کی کو شش کریں۔ اور یہ بات یاد رکھیں کہ اگر کسی عورت میں کوئی خامی موجود ہو تو اس میں کوئی خوبی بھی ہو سکتی ہے۔
’’وَ عاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئاً وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فيهِ خَيْراً كَثيراً ‘‘
ترجمہ:
تم عورتوں کے ساتھ اچھی زندگی بسر کرو اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ہوسکتا ہے کہ تم کو ایک چیز پسند نہ آئے مگر اللہ نے اس میں بہت سی بھلائی رکھ چھوڑی ہو۔
اس اصول کی تشریح و تفصیل حدیث نبوی میں اسطرح آئی ہے۔۔۔
رسول اللہ (ص) نے فر مایا کہ
"لَایَغْرِکْ مُؤْمِنٌ مُؤْمَنَۃً اِنْ کَرِہَ مِنْھَا خُلُقًا رَضِیَ مِنْھَا آخَرُ۔"
ترجمہ:
مومن شخص کسی مومن عورت سے بالکلیہ بغض نہ رکھے اگر وہ اس کی کسی ایک عادت کو ناپسند کرتا ہو تو اس کی کسی دوسری عادت سے راضی ہوگا۔
یہ بات جسطرح عورت پر صادق آتی ہے اسیطرح مرد پر بھی صادق آسکتی ہے۔ یعنی کسی مرد میں اگر کوئی خامی ہو تو اس میں کچھ خوبیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا زندگی کی گاڑی کھینچنے کیلئے ضروری ہے کہ میاں بیوی جہاں تک ہو سکے ایک دوسر ے کو برداشت کرتے رہیں اور کوئی غیر دانشمندانہ اقدام کرنے سے اجتناب کریں۔
(سورہ نساء آیت ۱۹)
(صحیح مسلم کتاب الرضاع ۲؍ ۱۰۹۱)
http://t.me/islamwitheman/242

🔷 عورت سے بچ کر رہنا 🔷
ﺍﺭﺳﻄﻮ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺍﻓﻼﻃﻮﻥ ﻧﮯ ﺳﺒﻖ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ٬ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﻢ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺑﮍﮮ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺑﭻ ﮐﺮ ﺭﮨﻨﺎ٬ ﯾﮧ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﻮ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ٬ ﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﺠﮫ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ٬
ﻟﮩٰﺬﺍ
ﺗﻢ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮﻭ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮐﮭﻮ ﮔﮯ؟
ﺍﺭﺳﻄﻮ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺳﮯ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺍﺱ ﺳﺒﻖ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮭﭩﮑﮯ ﮔﺎ٬
ﺍﺭﺳﻄﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻣﯿﮟ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﻣﺤﻮ ﺗﮭﺎ٬
ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﺍﺱ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﻌﺮﻭﻑ ﻃﻮﺍﺋﻒ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﻋﺸﻮﮦ ﻃﺮﺍﺯﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺗﮭﯽ٬ ﺁﺩﮬﺎ ﺷﮩﺮ ﺍﺳﮑﮯ ﺣﺴﻦ ﮐﺎ ﺩﯾﻮﺍﻧﮧ ﺗﮭﺎ٬
ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ٬ ﯾﮧ ﻟﻤﺒﯽ ﻟﻤﺒﯽ ﺯﻟﻔﯿﮟ٬ ﻣﺎﮨﺘﺎﺑﯽ ﭼﮩﺮﮦ ﮨﺮﻧﯽ ﺟﯿﺴﯽ ﻏﺰﺍﻟﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺍﺑﺮﻭ ﺟﯿﺴﮯ ﺗﻨﯽ ﮐﻤﺎﻥ٬ ﺟﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺑﺲ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﺎ٬
ﺍﺭﺳﻄﻮ ﮐﯽ ﺍﮎ ﻧﻈﺮ ﭘﮍﯼ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ۔
ﺍﺗﻔﺎﻕ ﺳﮯ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮦ ﺍﺳﯽ ﭘﺮ ﺗﮭﯽ٬ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺑﮯ ﻋﺰﺗﯽ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺍ٬ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﺮﮐﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ
ﮐﮧ ﯾﮧ ﮐﻮﻥ ﺁﺩﻡ ﺑﯿﺰﺍﺭ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺣﺴﻦ ﺳﮯ ﻣﺮﻋﻮﺏ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻣُﮍ ﮔﯿﺎ٬
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﺳﮯ ﭼِﮍ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺩﺍﻧﺴﺘﮧ ﻃﻮﺭ پر ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺁ ﺟﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺳﮯ ﮐﺌﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻭﻋﺪﮮ ﺍﻭﺭ ﭘﮍﮬﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﺒﻖ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻧﮕﺎﮦ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﺌﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻻﺗﻌﻠﻘﯽ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺗﺎ۔
ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮧ ﺭﮦ ﺳﮑﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ آ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﯼ ﺭﻋﻮﻧﺖ ﺳﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ۔۔
ﺗﻢ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮨﻮ،
ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﺣﺴﻦ ﮐﺎ ﺩﻡ ﺑﮭﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮨﻮﮞ، ﺗﻢ ﮨﻮ ﮐﮧ ﻧﮕﺎﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ؟
ﺁﺧﺮ ﺍﺱ ﺑﯿﺰﺍﺭﮔﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ؟
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﮨﻢ ﺳﺒﻖ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﭘﮍﮬﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻭﻋﺪﮦ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺳﺒﻖ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﻮﻟﻮﮞ ﮔﺎ٬
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻔﺴﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺁﺧﺮ ﺯﭺ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﭘﮍﺍ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ٬
ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﻟﺒﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺯﮨﺮﯾﻠﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺍﺑﮭﺮﯼ،
ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺗﻮﻗﻒ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﻮﻟﯽ۔۔
ﺗﻢ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ؟
ﮐﮩﻮ؟
ﺗﻢ ﻓﻼﮞ ﺩﻥ ﻓﻼﮞ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻍ ﮐﮯ ﺍﺱ ﮐﻨﺞ ﻣﯿﮟ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﭼﮭﭗ ﺟﺎﻧﺎ۔
ﻟﯿﮑﻦ ﮐﯿﻮﮞ؟
ﺳﻮﺍﻝ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ،
ﺟﻮ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﺮﻭ،
ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺳﺒﻖ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺑﮭﯽ ﻣﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﮔﺎ۔
ﮐﯿﺎ؟
ﺍﺭﺳﻄﻮ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺯﺩﮦ ﮨﻮ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ۔
ﮨﺎﮞ،
ﺑﺲ ﭨﻢ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﻧﺎ۔
ﺩﻥ ﭘﺮ ﺩﻥ ﮔﺰﺭﺗﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﮐﻮ ﺷﺪﺕ ﺳﮯ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺩﻥ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﺗﮭﺎ٬
ﺁﺧﺮ ﺧُﺪﺍ ﺧُﺪﺍ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺩﻥ ﺁﯾﺎ
ﯾﮧ ﻭﻗﺖِ ﻣﻘﺮﺭﮦ پر ﻃﮯ ﺷﺪﮦ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﮭﻨﮉ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﭼﮭﭙﺎ٬
ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮯ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ٬
ﺁﺧﺮ ﺑﺘﺎﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺭﻧﮓ ﮐﮯ ﮐﮯ ﻟﺒﺎﺱ ﮐﯽ ﺟﮭﻠﮏ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﮔﯿﺎ ﻭﮦ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻭﻋﺪﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺁﯾﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﮯ٬
ﺣﺴﻦ ﮐﯽ ﺑﺠﻠﯿﺎﮞ ﮔﺮﺍﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺧﻮﺏ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﺳﮯ ﻟﺒﺎﺱ ﺯﯾﻮﺭﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﺩﺍﺅﮞ ﮐﮯ ﻣﮑﻤﻞ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﮦ ﺟﻠﻮﮦ ﮔﺮ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﺍﻭﮦ
ﯾﮧ ﮐﯿﺎ؟
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﮭﺎ٬ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﻧﮯ ﭘﺮ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺗﻮ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺍﻓﻼﻃﻮﻥ ﮨﮯ،
ﺑﮍھاﭘﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﭼﮩﺮﮮ ﺳﮯ ﺳﺮﺷﺎﺭ، ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﺎ ﮨﻮﺍ، ﺍﺱ ﭘﺮ ﻧﺜﺎﺭ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺤﻮ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺗﮭﺎ۔
ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﺟﮭﻨﮉ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﻏﺼﮯ ﮐﯽ ﺷﺪﺕ ﺳﮯ ﺗﭙﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﮔﯿﺎ۔۔
ﺍﻭﺭ
ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ۔۔
ﺍﺳﺘﺎﺩِ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﻮﺳﻮﮞ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﻮﮞ ﺍﮔﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﻋﺰﺕ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔
ﻣﯿﺮﯼ ﺗﻮ ﻋﻤﺮ ﮨﮯ،
ﺁﭖ ﺍﺱ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺣﺮﮐﺘﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ہیں، ﻣﺠﮭﮯ ﺷﺪﯾﺪ ﺩﮐﮫ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺳﻒ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﻓﻼﻃﻮﻥ ﺍﺱ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺍﻓﺘﺎﺩ ﺳﮯ ﺳﭩﭙﭩﺎ ﮔﯿﺎ٬
ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻋﻮﺭﺕ ﻣﮑﺎﺭﯼ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﻓﻼﻃﻮﻥ ﺫﮨﺎﻧﺖ ﮐﮯ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻣﺪﺍﺭﺝ ﭘﺮ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﻟﺤﻈﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺭﺍ ﮐﮭﯿﻞ ﺳﻤﺠﮫ ﮔﯿﺎ٬
ﺑﮍﮮ ﺭﺳﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﺭﺳﻄﻮ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﺪﮬﮯ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ۔۔
ﺑﺮﺧﻮﺭﺩﺍﺭ!
ﯾﮧ ﺁﺝ ﮐﺎ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺳﺒﻖ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﯾﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﺒﻖ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ نہیں ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ٬
ﮐﮧ
ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ
ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺟﯿﺴﮯ ﺟﮩﺎﻧﺪﯾﺪﮦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﯿﻮﻗﻮﻑ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﺎ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺟﯿﺴﮯ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﮐﺲ ﮐﮭﯿﺖ ﮐﯽ ﻣﻮﻟﯽ ﮨﯿﮟ؟
ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﻭﮨﯽ ﮐﮩﻮﮞ ﮔﺎ۔۔
ﺍﯾﺴﯽ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﭻ ﮐﺮ ﺭﮨﻨﺎ۔
ﻻﺯﻭﺍﻝ ﺳﺒﻖ ﺟﻮ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﻃﮯ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﺍﺻﻮﻝ ﮐﻮ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺩﮐﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
---------------------------------------------------
■مزید پوسٹس۔۔۔
🔵عورت گلے کا ہار
http://t.me/islamwitheman/100
👤مرد کا پردہ
http://t.me/islamwitheman/130
👀شیطان اور آنکھیں
http://t.me/islamwitheman/246
🌷شیطان کا وار اور خوف خدا
http://t.me/islamwitheman/424
🔷خواہشات اور گناہ
http://t.me/islamwitheman/1285
🎅سبز چائے کے غرارے
http://t.me/islamwitheman/1351

🔷 عــورت گلے کا ہار 🔷
امــام جعفــر الصــادق علیہ السلام نے فرمایا:
عورت گلے کا ہار ہوتی ہے، لہٰذا خوب غور و فکر سے کام لیا کرو کہ کس کو گلے لگا رہے ہو. عورت کی کوئی چیز برابری نہیں کر سکتی. نہ نیک عورت کی اور نہ بدکار عورت کی.
●نیک عورت کی برابری نہ…

🔷 نفس کی اقسام 🔷
نفس کی سات اقسام ہیں جنکے نام درج ذیل ہیں۔۔۔
1۔ نفس امارہ
2۔ نفس لوامہ
3۔ نفس ملھمہ
4۔ نفس مطمئنہ
5۔ نفس راضیہ
6۔ نفس مرضیہ
7۔ نفس کاملہ
🔹 نفس امارہ پہلا نفس ہے یہ سب سے زیادہ گناہوں کی طرف مائل کرنے والا اور دنیاوی رغبتوں کی جانب کھینچ لے جانے والا ہے۔ ریاضت اور مجاہدہ سے اس کی برائی کے غلبہ کو کم کر کے جب انسان نفس امارہ کے دائرہ سے نکل آتا ہے تو
لوامہ کے مقام پر فائز ہو جاتا ہے۔ اس مقام پر دل میں نور پیدا ہو جاتا ہے۔ جو باطنی طور پر ہدایت کا باعث بنتا ہے جب نفس لوامہ کا حامل انسان کسی گناہ یا زیادتی کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے تو اس کا نفس اسے فوری طور پر سخت ملامت کرنے لگتا ہے اسی وجہ سے اسے لوامہ یعنی سخت ملامت کرنے والا کہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس نفس کی قسم کھائی ہے :
وَلَا اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ¤
’’اور میں نفس لوامہ کی قسم کھاتا ہوں۔‘‘
(القيامة، 75 : 2)
🔹 تیسرا نفس نفس ملہمہ ہے۔ جب بندہ ملہمہ کے مقام پر فائز ہوتا ہے تو اس کے داخلی نور کے فیض سے دل اور طبعیت میں نیکی اور تقوی کی رغبت پیدا ہو جاتی ہے۔
🔹چوتھا نفس مطمئنہ ہے جو بری خصلتوں سے بالکل پاک اور صاف ہو جاتا ہے اور حالت سکون و اطمینان میں آجاتا ہے۔
یہ نفس بارگاہ الوہیت میں اسقدر محبوب ہے کہ حکم ہوتا ہے:
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ¤ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ.
’’اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ۔‘‘
(الفجر، 89 : 27، 28)
یہ نفس مطمئنہ اولیاء اللہ کا نفس ہے یہی ولایت صغریٰ کا مقام ہے۔
🔹 اس کے بعد نفس راضیہ، مرضیہ اور کاملہ یہ سب ہی نفس مطمئنہ کی اعلیٰ حالتیں اور صفتیں ہیں اس مقام پر بندہ ہر حال میں اپنے رب سے راضی رہتا ہے اس کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے۔
ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً¤
تو اپنے رب کی طرف اس حال میں لوٹ آ کہ تو اس کی رضا کا طالب بھی ہو اور اس کی رضا کا مطلوب بھی (گویا اس کی رضا تیری مطلوب ہو اور تیری رضا اس کی مطلوب)
فَادْخُلِي فِي عِبَادِي¤
پس تو میرے (کامل) بندوں میں شامل ہو جا۔
وَادْخُلِي جَنَّتِي¤
اور میری جنتِ (قربت و دیدار) میں داخل ہو جا۔
(الفجر، 89 : 28)
http://t.me/islamwitheman/84

🔷 دلوں كی اقسام 🔷
دلوں کی وہ اقسام جن کا ذکر قرآن مجید ميں هے.
دیکھئے کہ آپ کے پاس ان ميں سے كون سا دل هے.؟
➊القلب السليم:
يه وه خالص دل هے جو كفر، نفاق اور گندگی سے پاک هوتا هے.
{إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ}
سورة الشعراء: 89.
➋القلب…

🔷 ایک میت کی نصیحت 🔷
ایک کویتی کاتبہ نادیہ الجار اللہ رحمہا اللہ نے اپنی موت سے پہلے یہ نصیحت لکھی:
میں اپنی موت پر افسوس ہرگز نہیں کروں گی اور میں اپنے جسم کی کوئی پرواہ نہیں کروں گی، پس مسلمان اپنے جو فرائض انجام دیں گے وہ یہ ہیں:
1۔ مجھے اپنے کپڑوں سے جدا کر دیں گے،
2۔ مجھے نہلائیں گے،
3۔ مجھے کفن پہنائیں گے،
4۔ مجھے اپنے گھر سے نکال باہر کریں گے،
5۔ مجھے اپنے نئے گھر یعنی قبر تک پہنچائیں گے،
6۔ اور بہت سے لوگ میرے جنازے کے ساتھ آئیں گے بلکہ بہت سے تو مجھے دفنانے کے لیے اپنی مصروفیات اور مشغولیات سے وقت فارغ کر کے آئیں گے
اور بہت سے تو میری یہ نصیحت بھی بھلا دیں گے۔
اور ایک دن ۔۔۔
7۔ میری چیزوں سے وہ خلاصہ پائیں گے ۔۔۔
میری چابیاں،
میری کتابیں،
میری سوٹ کیس یا بیاگیں،
میرے جوتے،
میرے کپڑے اور اس طرح ۔۔۔
اور میرے گھر والے اگر متفق ہوں تو وہ یہ صدقہ کریں گے تاکہ مجھے اس سے نفع پہنچے ۔۔
یاد رکھو! کہ دنیا مجھ پر غم ہرگز نہیں کرے گی ۔۔ اور نہ ہی دنیا کی حرکت رکے گی ۔۔۔
اور تجارت و کاروبار چلتی رہے گی ۔۔
اور میرا وظیفہ شروع ہو جائے گا
جسے غیر لے لینگے۔۔۔
اور میرا مال وارثوں کے حوالے ہوجائے گا ۔۔
جبکہ مجھے اس کا حساب دینا ہوگا
کم ہو یا زیادہ ۔۔ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے یا شگاف کے برابر بھی ہو۔۔
اور سب سے پہلے میری موت پر مجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ میرا نام ہوگا! !!
اس لئے جب میں مر جاؤں گی تو لوگ کہیں گے کہ"لاش کہاں" ہے؟
اور مجھے میرے نام سے نہیں پکاریں گے ۔۔!
اور جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو کہیں گے "جنازہ لےآؤ"!!!
میرانام نہیں لینگے ۔۔!
اور جب میرے دفنانے کا وقت آجائے تو کہیں گے "میت کو قریب کرو" !!! میرا نام بھی یاد نہیں کریں گے ۔۔۔!
اس وقت مجھے میرا نسب اور نہ قبیلہ میرے کام آئے گا اور نہ ہی میرا منصب اور شہرت۔۔۔
کتنی فانی اور دھوکہ کی ہے یہ دنیا جسکی طرف ہم لپکتے ہیں۔۔
پس اے زندہ انسان! خوب جان لے کہ تجھ پر غم و افسوس تین طرح کا ہوتا ہے:
1۔ جو لوگ تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین کہکر غم کا اظہار کریں گے۔
2۔ تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر اپنی اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے۔
3۔ زیادہ سے زیادہ گہرا غم گھر میں ہوگا وہ تیرے اہل وعیال کا ہوگا جو کہ ہفتہ دو ہفتے یا دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک ہوگا۔
اور اس کے بعد وہ تجھے یادوں کی پنوں میں رکھ دیں گے! !!
لوگوں کے درمیان تیرا قصہ ختم ہوا
اور تیرا حقیقی قصہ شروع ہوا اور وہ ہے آخرت کا۔
تجھ سے چھن گیا تیرا ۔۔۔
1۔ جمال ۔۔۔
2۔ مال۔۔
3۔ صحت۔۔
4۔ اولاد ۔۔
5۔ جدا ہوگئے تجھ سے مکان و محلات۔
6۔ شوہر ۔۔۔
اور کچھ باقی نہ رہا تیرے ساتھ سوائے تیرے اعمال کے،
اور حقیقی زندگی کا آغاز ہوا۔
اب سوال یہاں یہ ہے کہ:
تو نے اپنی قبر اور آخرت کے لئے اب سے کیا تیاری کی ہے؟
یہی حقیقت ہے جسکی طرف توجہ چاہئے۔۔
اس کے لیے تجھے چاہئے کہ تو اہتمام کرے:
1۔ فرائض کا،
2۔ نوافل کا،
3۔پوشیدہ صدقہ کا،
4۔ نیک کاموں کا،
5۔ رات کی نمازوں کا،
شاید کہ تو نجات پاسکے
اگر تو نے اس مقالہ کو لوگوں کی یاددہانی میں مدد کی جبکہ تو ابھی زندہ ہے تاکہ اس امتحان گاہ میں امتحان کا وقت ختم ہونے سے تجھے شرمندگی نہ ہو اور امتحان کا پرچہ بغیر تیری اجازت کے تیرے ہاتھوں سے چھین لیا جائے
اور تو تیری اس یاددہانی کا اثر قیامت کے دن تیرے اعمال کے ترازو میں دیکھے گا۔
(اور یاددہانی کرتے رہئے بیشک یاددہانی مومنوں کو نفع دیگا)
میت صدقہ کو کیوں ترجیح دیتی ہے اگر وہ دنیا میں واپس لوٹا دی جائے۔۔
جیسا کہ اللہ نے فرمایا:
"اے رب اگر مجھے تھوڑی دیر کے لئے واپس لوٹا دے تو میں صدقہ کروں اور نیکوں میں شامل ہو جاؤں"
(سورة المنافقون)
یہ نہیں کہیگا کہ۔۔
عمرہ کروں گا،
نماز پڑھوں گا،
روزہ رکھوں گا،
علماء نے کہا کہ:
میت صدقہ کی تمنا اس لئے کریگی کیوں کہ وہ مرنے کے بعد اس کا عظیم ثواب اپنی آنکھوں سے دیکھے گی،
اس لئے صدقہ کثرت سے کیا کرو۔
بیشک مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سایہ میں ہوگا۔
اور اب اس وقت جو صدقہ کرسکتے ہیں 10 سیکنڈ کے اندر وہ اس میسیج کو نصیحت کی نیت سے پھیلائیں۔
اچھی بات بھی صدقہ ہے۔
👆 (اردو ترجمہ) (منقول)👆
🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
http://t.me/islamwitheman/1249

🔷 موت کی یاد 🔷
دین مبین اسلام میں موت کو یاد کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور اس کے فوائد بھی بتائے گئے ہیں اسی لیے کہا گیا ہے کہ اگر دنیا و آخرت کا فائدہ چاہتے ہو تو موت کو یاد کیا کرو اور جب موت کے بارے میں امام صادق (علیہ السلام) سے سوال کیا گیا…

⭕ توحید ⭕
● خداوند تعالٰی فرماتا ہے:
"وَلا تَدْعُ مَعَ اللہ اِلٰھًا آخَرَ إِلا ھُوَ۔"
ترجمہ؛
خدا کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ پکارو، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔(1)
● حضرت امام علیؑ فرماتے ہیں؛
"ان افضل الفرائض واوجبھا علی الإنسان معرفةالرب والإقرار له بالعبودیة۔"
ترجمہ:
سب سے اہم فرائض جو انسان پر واجب ہیں، خدا کی معرفت اور اس کی بندگی کا اقرار ہے۔(2)
■ خدائی کا دعوٰی:
ایک فاطمی بادشاہ نے قاہرہ میں ایک مسجد تعمیر کروائی، جب اس کی تعمیر مکمل ہوگئی تو اس بادشاہ نے خدائی کا دعوٰی کردیا۔ اس نے خط میں لکھا کہ "بسم الحاکم الرحمان الرحيم"۔ اس نے لوگوں کے درمیان بہت سارا پیسہ تقسیم کیا اور لوگوں کو اپنے پر ایمان کی دعوت دی۔
ایک دن گرمیوں کے دنوں میں بہت ساری مکھیاں اس کے گرد جمع ہو گئیں، اس کے خدمتگار ان مکھیوں کو ہٹا رہے تھے لیکن مکھیاں بغیر وقفے کے پھر جمع ہو جاتیں۔
اچانک وہاں کسی نے خوبصورت آواز میں یہ آیت پڑھنا شروع کر دی:
ترجمہ؛
"اے لوگو! بیان کی جانے والی ایک مثال غور سے سنو! اللہ کو چھوڑ کر جنہیں تم پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدانہیں کر سکتے، بلکہ مکھی اگر کچھ لے لے تو اس سے واپس نہیں لے سکتے اور طالب و مطلوب ( عابد و معبود) دونوں ہی بڑے کمزور ہیں۔(3)
بادشاہ نے یہ آیت سنی تو تخت سے زمین پر گرا، اٹھتے ہی محل سے باہر بھاگ گیا۔ دو دن تک غائب رہا۔ دو دن بعد محل میں آتے ہی اس آیت پڑھنے والے کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور گرفتار کرنے کے بعد حکم دیا کہ اسے سمندر میں غرق کر دیا جائے۔
اسے سمندر میں پھینک دیا گیا۔ وہ ڈوب کر مر گیا۔ کسی نے اسے خواب میں دیکھا تو پوچھا؛ خدا نے تمھارے ساتھ کیا کیا؟
اس نے جواب دیا کہ کشتی کے مالک نے مجھے جنت میں پہنچا دیا۔(4)
■ بڑھیا کی توحید:
ایک دن امیرالمؤمنین علیؑ کچھ اصحاب کیساتھ ایک جگہ سے گزر رہے تھے۔ ایک بڑھیا کو دیکھا جو چرخہ پر دھاگہ کاتنے میں مشغول تھی۔
امامؑ نے پوچھا؛ خدا کو کس چیز سے پہچانا؟
بڑھیا نے جواب دینے کی بجائے چرخہ سے ہاتھ اٹھا لیا۔ تھوڑی دیر میں چند ایک چکر کاٹ کر چرخہ رک گیا۔
بڑھیا نے کہا؛ یا علیؑ یہ چھوٹا سا چرخہ گھومنے کے لیے میرا محتاج ہے، تو کیا یہ ممکن ہے کہ اتنی بڑی کائنات، آسمان، زمین بغیر کسی سمجھدار چلانے والے اور مضبوط بنانے والے کے حرکت کرے یا رک جائے۔؟
امامؑ نے اصحاب کی طرف رخ کیا اور فرمایا؛ علیکم بدین العجائز، بوڑھی عورتوں کی طرح خدا کو پہچانو۔(5)
■ ملکوتی آواز:
گزرے زمانے کی بات ہے۔ ایک ظالم بادشاہ تھا۔ اپنے آپ کو دین یہود کا پیروکار سمجھتا تھا۔ وہ اپنی دانست میں دین یہود کی مدد کے لیے غیریہودی لوگوں کو سخت سزا دیا کرتا اور انہیں قتل کیا کرتا تھا۔ ایک دفعہ اس کے حکم پر بہت بڑی جگہ پر زبردست آگ جلائی گئی۔ اس کے پاس ایک بڑا بت رکھا گیا اور اعلان کیا گیا؛ کہ جو کوئی اس بت کو سجدہ کریگا، اسے چھوڑ دیا جائے گا ورنہ آگ میں جلا دیا جائے گا۔
نفس کی پیروی نے اس بادشاہ کو جانور صفت بنا دیا تھا۔ ایک عورت کو اس کے بچے کے ہمراہ لایا گیا اور اصرار کیا گیا کہ اس بت کو سجدہ کرے۔ وہ عورت مواحد تھی۔ ایک اللہ کو ماننے والی تھی۔ اس نے انکار کر دیا تو عورت کے بچے کو چھین کر آگ کی طرف اچھال دیا گیا۔
اس مواحد عورت کی آنکھوں کے سامنے اس منظر نے اس پر خوف اور لرزہ طاری کر دیا۔ اس نے چاہا کہ بت کو سجدہ کر دے۔ اچانک بچے کی ملکوتی آواز آئی کہ امی جان! میں مرا نہیں بلکہ یہاں بہت اچھی فضا ہے، بہار سے بھی اچھی ہوا ہے۔ خوش قسمتی آپ کی طرف آئی ہے۔ آپ اللہ کی حکومت کی طرف قدم بڑھائیں اور اس بت کو سجدہ نہ کریں۔
اس آواز نے ایسا اثر کیا کہ اس عورت نے اپنے رب سے ملاقات کے شوق میں اپنے آپ کو آگ میں گرا دیا اور بت کو سجدہ نہ کیا۔ اسکے بعد حق پرست گروہ درگروہ اس آگ کیطرف بڑھنے لگے۔(6)
✍سید سجاد حسین ھمدانی
📚حوالہ جات:
(1) سورہ قصص، 88۔
(2) بحارالأنوار، 54 / 4۔
(3) سورہ الحج، 73۔
(4) ثمرات الأوراق، ص35۔
(5) پند تاریخ 9 / 1۔
(6) داستانہائے مثنوی، 35 / 1۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
⭕ خدا کیسا ہے؟
https://t.me/islamwitheman/773
⭕ صفات باری تعالٰی
https://t.me/islamwitheman/774
⭕ عالم اور بڑھیا
https://t.me/islamwitheman/776
⭕ حجام اور گاہگ
https://t.me/islamwitheman/780
⭕ خدا پر ان دیکھا یقین(حصہ اول)
https://t.me/islamwitheman/793
⭕ خدا پر ان دیکھا یقین(حصہ دوم)
https://t.me/islamwitheman/794
⭕ ایمان اور یقین
https://t.me/islamwitheman/788
⭕ حضرت موسٰیؑ اور گڈریا
https://t.me/islamwitheman/799
⭕ موجبِ اخلاص چیزیں
https://t.me/islamwitheman/1104
⭕ عشقِ خدا
https://t.me/islamwitheman/1105
⭕ تقوٰی کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/1103
⭕ الله تک پہنچنے کا طریقہ
http://t.me/islamwitheman/1329
⭕ توحید
http://t.me/islamwitheman/1609
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

⭕ خدا کیسا ہے؟ ⭕
خدا کیسا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو اکثر لوگوں، مسلمانوں، غیر مسلموں، چھوٹوں اور بزرگوں کو ضرور پیش آیا ہوگاـ
سوال؟
خدا اسوقت کہاں ہے؟ وہ کس چیز سے بنا ہے؟ خدا سے پہلے کیا تھا؟
اگر آپ بھی اس سوال کا جواب حاصل کرنا چاھتے ہو تو جان لیں…

🌹 تسمیہ 🌹
● خداوند تعالٰی فرماتا ہے:
انہ من سلیمان و انہ بسم اللہ الرحمن الرحیم¤ الا تعلوا علی واتونی مسلمین¤
(ملکہ سبا نے اپنے اطرافیوں سے کہا) یہ خط سلیمان کیطرف سے ہے اور اس نے یوں لکھا ہے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، میں نصیحت کرتا ہوں کہ میرے حوالے سے پہلے کرنے کی کوشش نہ کرنا اور حق کے سامنے تسلیم ہوکر میرے پاس آجاؤ۔
(سورہ نمل، 30، 31)
● حضرت امام صادقؑ فرماتے ہیں:
"کل امر ذی بال لم یذکر فیہ بسم اللہ فھو ابتر"
ہر اہم کام جس کے شروع میں بسم اللہ، نہ پڑھی جائے وہ کام نامکمل رہ جاتا ہے۔
(بحارالأنوار، 305 / 73)
■ سر پھٹنے کیوجہ
عبداللہ بن یحیٰی امام علیؑ کے پاس آیا۔ انکے سامنے ایک کرسی رکھی تھی۔ امامؑ نے فرمایا؛ اس پر بیٹھ جاؤ۔ وہ بیٹھ گیا۔ کچھ ہی دیر بعد کوئی چیز اسکے سرپر لگی اور اسکا سر پھٹ گیا، خون بہنے لگا۔ امامؑ نے حکم دیا کہ پانی لایا جائے۔ پانی لایا گیا اور اسکے سر سے خون دھویا گیا۔
پھر امامؑ نے فرمایا؛ میرے قریب آؤ۔ جب وہ قریب آیا تو امامؑ نے اسکے سرپر ہاتھ پھیرا۔ جس سے اسکی درد میں کمی آگئی اور زخم مندمل ہونا شروع ہوگیا۔
امامؑ نے فرمایا: اے عبداللہ! خدا کا شکر ہے کہ اس نے دنیا کی مشکلات کو ہمارے پیروکاروں کے گناہوں کا کفارہ قراردیا ہے۔ دنیا مؤمن کیلئے قیدخانہ ہے۔ خداوند فرماتا ہے؛ "تم پر جو مصیبت آتی ہے وہ تمھارے اپنے کردار کیوجہ سے ہے جبکہ اس میں سے بہت سارے کو معاف کر دیتے ہیں"(سورہ شورٰی، 30) لیکن قیامت کے دن تمھاری اطاعت زیادہ ہوگی اور ہمارے دشمنوں کے گناہ زیادہ ہونگے۔
عبداللہ نے عرض کی؛ ابھی میں نے کیا گناہ کیا ہے، جس کیوجہ سے میرا سر پھٹا ہے؟
فرمایا؛ بیٹھتے وقت تم نے بسم اللہ نہیں پڑھی، یہ مشکل اسکا کفارہ ہے۔ کیا نہیں جانتے ہو کہ پیغمبرؐ نے مجھے فرمایا کہ خدا تعالٰی فرماتا ہے کہ ہر وہ کام جس میں بسم نہ پڑھی جائے، وہ نامکمل رہ جائیگا۔
عرض کی؛ میرے ماں باپ آپ پر قربان، آئندہ کبھی بسم اللہ پڑھنے کو ترک نہ کرونگا۔
امامؑ نے فرمایا؛ تم سعادتمند ہوجاؤ گے۔
(تفسیر برہان، 45 / 1)
■ زہر اثر نہیں کرتا
ابومسلم خولانی کے پاس ایک کنیز تھی، جو اسکے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی کیونکہ وہ بہت بوڑھا ہوچکا تھا، اسلیے اس کنیز نے کئی مرتبہ ابومسلم کو زہر دیا لیکن زہر اس پر اثر ہی نہیں کرتاتھا۔
ابومسلم اسکے اس خفیہ کام سے آگاہ ہوگیا۔ کنیز سے اس کام کیوجہ دریافت کی۔
کنیز نےکہا؛ کیونکہ تم بہت بوڑھے ہوگئے ہو، تمھارے ساتھ زندگی گزارنے میں مجھے گِھن آتی ہے۔ تم سے جان چھڑانے کیلیے میں نے تمھارے کھانے میں زہر ملایا۔
ابومسلم نے اس کنیز کو اللہ کی راہ میں آزاد کردیا۔ کنیز نے زہر کے اثر نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو ابومسلم نےکہا؛ ہمیشہ کھانا کھانے سے پہلے میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھا کرتاتھا شاید اس نام سے زہر نے مجھ پر اثر نہیں کیا۔
(خزینةالجواہر، ص604)
■ قصرِ فرعون:
حضرت موسٰیؑ جب فرعون پر جلد عذاب آنے کے منتظر تھے۔ خدا نے فرمایا؛ اے موسٰی! تم فرعون کے کُفر کو دیکھ رہے ہو اور میں اسکے قصر کے دروازے پر لکھا اپنا نام بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کو دیکھ رہا ہوں۔
جب خدا نے فرعون پر عذاب کا ارادہ ظاہر کیا تو پہلے اسکے دروازے سے اپنے نام کو مٹادیا اور پھر اس پر عذاب نازل کیا۔
(لئالی الأخبار، ص345)
■ زبان پر بسم اللہ
نمرود کی ایک بیٹی تھی جسکا نام رعضہ تھا۔ وہ بہت عقلمند اور ذہین تھی۔ جب نمرود نے حضرت ابراھیمؑ کو آگ میں ڈالا تو اس نے باپ سے کہا؛ میں ایسی جگہ جانا چاہتی ہوں جہاں سے دیکھ سکوں کہ ابراہیمؑ کس حال میں ہیں۔
نمرود نے کہا ٹھیک ہے۔ اسے ایک مخصوص جگہ لے جایاگیا۔ جب اس نے دیکھا کہ ابراہیم صحیح و سالم ہے تو آواز دیکر پوچھا؛ اے ابراہیمؑ تجھے آگ سے کس چیز نے بچایا ہے؟
حضرت ابراہیمؑ نے فرمایا؛ جسکی زبان پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہو اور اسکے دل میں معرفتِ خدا ہو، خدا تعالٰی اسے نہیں جلایا کرتا۔
رعضہ نے کہا؛ کیا آپ مجھے اجازت دیں گے کہ میں بھی آگ میں آجاؤں۔
حضرت ابراھیمؑ نے فرمایا؛ پہلے کہو کہ خدا ایک ہے اور ابراہیم اسکے نبی ہیں، پھر آجاؤ۔
رعضہ نے کلمۂ توحید کہا اور انکی پیامبری کا اقرارکیا پھر آگ میں کودگئی۔
حضرت ابراہیمؑ پر ایمان کیبعد وہ اپنے باپ کے پاس واپس چلی گئی۔ نمرود نے اسے بہت نصیحت کی کہ اس دین سے واپس آجائے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ آخر سیاست کو بچانے کی خاطر اسے تیز دھوپ میں چار میخ کے ساتھ لٹکا دیاگیا تاکہ اسے آگ لگا دی جائے۔
خدا تعالٰی نے جبرائیلؑ کو حکم دیا کہ اسے باپ کے ظلم اور اس مشکل سے نجات دلائے اور حضرت ابراہیم کے پاس پہنچا دے۔ نمرود کے جہنم واصل ہونے کیبعد، حضرت ابراہیمؑ نے اپنے ایک بیٹے کیساتھ اسکی شادی کروا دی۔ خدا تعالٰی نے اس لڑکی سے اور آئندہ انکی نسل سے پشت درپشت نبی خدا نازل کئے۔
(خزینةالجواہر، ص663۔ معارج النبوة)
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
http://t.me/islamwitheman/955

🌼 بسم الله کی فضیلت پر یقین 🌼
ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﻗﺤﻂ ﺳﺎﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﻓﺎﺭﻍ ﮬﻮ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﭽﮫ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺭﮬﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﯾﺸﯽ ﻣﺎﻟﮑﺎﻥ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﺗﮭﮯ۔
ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﺳﺎﯾﺎ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺟﻤﻌﮯ ﮐﮯ ﺧﻄﺒﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﯾﻘﯿﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ…

🌷 سادات 🌷
● خداوند تعالٰی فرماتا ہے:
"قل لآ اسئلکم علیہ اجرا إلا المودة فی القربی"
کہہ دیجئے تم لوگوں سے میں کوئی اجر نہیں مانگتا مگر میرے قرابتداروں سے مودت کرو۔(1)
● رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
"انا شافع یوم القیامۃ لأربعة اصناف۔۔۔۔ رجل بذل مالہ لذریتی عند الضيق"
میں قیامت کے دن چار قسم کے لوگوں کی شفاعت کرنے والا ہوں۔۔۔۔ وہ لوگ جو میری ذریت (اولاد) کی مشکل وقت میں اپنے مال سے مدد کریں گے۔(2)
■ پیامبرؐ کی خاطر:
علی ابن عیسٰی کسی بادشاہ کا وزیر تھا، کہتا ہے؛ میں مدینہ کے سادات اور علویوں کو کھانا، لباس اور پیسے خدا کی راہ میں دیا کرتا تھا۔ خاص طور پر ماہ رمضان سے شروع میں ایسا کیا کرتا تھا۔
امام موسٰیؑ ابن جعفر علیہ السلام کی اولاد سے ایک بوڑھا شخص تھا، میں اسے ہر سال پانچ ہزار درہم دیا کرتا تھا۔ ایک دن سردیوں کے موسم میں کہیں جا رہا تھا میں نے دیکھا کہ وہ بوڑھا شخص مست حالت میں گرا پڑا ہے اور اس نے قے بھی کردی ہے۔
میں نے سوچا کیسے شخص کو میں مالی مدد کیا کرتا ہوں جو یہ رقم گناہ کرنے میں صرف کرتا ہے۔ آئندہ اسے کچھ نہ دونگا۔
جب ماہ رمضان شروع ہوا، وہ شخص میرے پاس آیا اور اپنی سالانہ رقم کا مطالبہ کیا۔
میں نے کہا؛ کیونکہ تم یہ رقم گناہ میں (شراب نوشی میں) استعمال کرتے ہو، اس لیے تمھیں نہیں دونگا۔ وہ چلا گیا۔ رات خواب میں دیکھا کہ پیغمبر اکرمؐ چند ایک صحابہ کے ساتھ تشریف فرما ہیں۔ میں بھی حضورؐ کی خدمت میں پہنچا لیکن حضورؐ نے میری طرف کوئی توجہ نہ فرمائی۔
میں نے عرض کی؛ میں آپ کی اولاد کے ساتھ احسان و نیکی کرتا ہوں اور آپ میری طرف کیوں توجہ نہیں فرما رہے۔؟
فرمایا؛ میری اولاد میں سے فلاں (بوڑھے شخص) کو کیوں واپس کیا ہے۔؟
عرض کی؛ وہ گناہ کرنے میں رقم خرچ کیا کرتا ہے۔
فرمایا؛ وہ رقم اس کی خاطر دیتے ہو یا اس کی میرے ساتھ نسبت کی وجہ سے دیتے ہو؟
عرض کی؛ آپ کی وجہ سے۔
فرمایا؛ تم میری خاطر اس کے گناہ پر پردہ بھی تو ڈال سکتے تھے۔
عرض کی؛ ٹھیک اب اس کی عزت و احترام کرونگا۔
بس پھر خواب سے جاگ گیا۔ اس بوڑھے سید کی تلاش میں کسی کو بھیجا۔ جب وہ آیا تو اسے دس ہزار درہم دیئے اور اس سے کہا؛ اگر تمھارے خرچ کیلئے یہ کم پڑ جائیں تو مجھے خبر دینا۔ وہ گھر کے صحن تک جا کر پھر واپس آیا اور پوچھا:
کیا وجہ ہے کہ کل تم نے مجھے دھتکار دیا اور آج دوگنے مہربان ہو رہے ہو؟ اس بات کے جاننے کے لئے اصرار کرنے لگا۔
میں نے خواب میں جو دیکھا تھا سب بیان کردیا۔
بوڑھے سید کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے۔ اس نے شراب نوشی کرنے سے توبہ کی، نذر مانی اور قسم کھائی کہ آئندہ کبھی گناہ کی طرف نہ جائے گا تاکہ میرے جد کو شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔(3)
■ امیرالمؤمنینؑ کے نام پر قرض:
کوفہ میں ایک تاجر ابوجعفر رہتا تھا، اس کا کاروبار خوب چلتا تھا۔ وہ سادات کا بہت احترام کیا کرتا تھا۔ جب بھی اس سے کوئی چیز چاہتے وہ بعنوان قرض دیا کرتا تھا اور اپنے غلام سے کہتا کہ یہ قرض کاپی میں علیؑ ابن ابیطالبؑ کے نام لکھ لو۔
چند سال بعد اس کا کاروبار تباہ ہوگیا۔ اس نے اپنے غلام سے کہا؛ دیکھو جن لوگوں نے قرض لیا تھا ان میں سے جو مر چکے ہیں انکے نام کاپی سے مٹا دو۔ اور جو زندہ ہیں ان سے قرض کی واپسی کا مطالبہ کرو۔ غلام نے کچھ رقم اکٹھی کی لیکن کاروبار بحال نہ ہوسکا۔
ایک دن کسی نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا؛ تم اس (علیؑ ابن ابیطالبؑ) کے نام پر قرض دیا کرتے تھے، دیکھا آج کس حالت پر آگئے ہو۔
تاجر بہت افسردہ اور دکھی ہوا۔ رات خواب میں دیکھا کہ پیغمبر اکرمؐ امام حسن علیہ السلام سے دریافت فرما رہے ہیں کہ آپ کے والد کہاں ہیں۔؟
امیرالمؤمنینؑ کی آواز آئی؛ میں آپ کی خدمت میں ہوں۔
فرمایا؛ اس آدمی کا قرض ادا کیوں نہیں کر رہے؟
عرض کی؛ ابھی آپ کے حضور میں اسے ایک ہزار اشرفی دے رہا ہوں۔
پھر پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا؛ میری اولاد میں سے جب بھی کوئی قرض چاہے اسے دے دو تاکہ اس کی ضرورت پوری ہو جائے۔
تاجر خواب سے جاگا، دیکھا کہ ایک ہزار اشرفی کی پوٹلی اس کے پاس رکھی ہے۔ اس نے اپنی بیوی کو بلا کر دکھایا۔ اسے یقین نہ آرہا تھا۔ کہنے لگی کوئی اور ہی چکر ہے۔ اگر تمھارا خواب سچا ہے تو ابھی کاپی اٹھا کر دیکھو۔ اس میں قرض واپس کرنے والوں کے قرض ادا ہونے کا اندراج ہونا چاہیے۔ دونوں نے کاپی میں دیکھا کہ علیؑ ابن ابیطالبؑ کے نام کا کوئی قرض باقی نہ تھا۔(4)
✍سید سجاد حسین ھمدانی
📚 حوالہ جات:
(1) سورہ شورٰی، 23۔
(2) الکافی، 60 / 4۔
(3) منتھی الامال، 397 / 2۔
(4) کشکول بحرانی 228 / 2۔
https://t.me/islamwitheman/489

⏩ فضیلتِ سید اور نسب کا بدلنا ⏪
علامہ جمال الدینؒ اولادِ حسنین کریمین علیھم السلام کا تذکرہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں...
"فتخصصٔ السیادۃ لھم و قد بینہ الشرافۃ لاجل الاباء والام ۰۰۰۰۰۰ فمن ولد منھا ذکراً او انثی فھو سید الی القیامۃ و یجب علی جمیع الخلق تعظیم…