ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 اسقاطِ حمل بنام ﮔﻮﻧﮕﯽ ﭼﯿﺦ 🔷

ﺑﺮﺍۂ ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯽ ﺍﺱ ﻣﻀﻤﻮﻥ ﮐﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍکنیں ﺑﮍﮪ ﺟﺎئیں ﺗﻮ ﺷﯿﺌﺮ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﺮﯾﮟ.

ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﺳﻦ 1984 ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ "ﻧﯿﺸﻨﻞ ﺭﺍﺋﭩﺲ ﭨﻮ لايو ﻛﻨﻮﯾﻨﺸﻦ" ﺍﺱ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﻤﺎﺋﻨﺪﮮ ﻧﮯ (ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺑﺮﻧﺎﺭﮈ ﻧﮯﺗﮭﯿﻨﺴﻦ ﮐﮯ) ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﺳﻘﺎﻁ ﺣﻤﻞ ﮐﯽ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﻟﭩﺮﺍﺳﺎﮈ ﻓﻠﻢ "ﺳﺎﻟﭧ ﺳﻜﺮﻳﻢ" (ﮔﻮﻧﮕﯽ ﭼﯿﺦ) کی ﺟﻮ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﺩی تھیں ﻭﮦ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ہیں۔۔۔
ﺑﭽﮧ ﺩﺍﻧﯽ ﮐﯽ ﻭﮦ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺑﭽﯽ ﺍﺏ 15 ﮨﻔﺘﮯ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻓﯽ ﭼﺴﺖ ﺗﮭﯽ. ﮨﻢ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ کے ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻠﺘﮯ، ﮐﺮﻭﭦ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮕﻮﭨﮭﺎ ﭼﻮﺳﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ. ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﻛﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﺩﯾﮑﮫ ﭘﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ 120 ﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ ﺩﮬﮍﮎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ. ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻧﺎﺭﻣﻞ ﺗﮭﺎ؛ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﻭﺯﺍﺭ (ﺳﻜﺴﻦ ﭘﻤﭗ) ﻧﮯ ﺑﭽﮧ ﺩﺍﻧﯽ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﻟﯿﺎ، ﻭﮦ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺑﭽﯽ ﮈﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻡ ﮔﮭﻮﻡ ﮐﺮ ﺳﮑﮍ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﮐﻦ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﮪ ﮔﺌﯽ. ﺍﮔﺮﭼﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺯﺍﺭ ﻧﮯ ﺑﭽﯽ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﺍ ﺗﮏ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﮯ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺍﺱ ﮐﮯ آﺭﺍﻣﮕﺎﻩ، ﺍﺱ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﻋﻼﻗﮯ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ. ﮨﻢ ﺩﮨﺸﺖ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﮮ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﻭﮦ ﺍﻭﺯﺍﺭ ﺍﺱ ﻧﻨﮭﯽ ﻣﻨﯽ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﮔﮍﻳﺎ ﺳﯽ ﺑﭽﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ. ﭘﮩﻠﮯ ﮐﻤﺮ، ﭘﮭﺮ ﭘﯿﺮ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﺍﯾﺴﮯ ﮐﺎﭨﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﻭﮦ ﺯﻧﺪﮦ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﻧﮧ ﮨﻮﮐﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﺎﺟﺮ، ﻣﻮﻟﯽ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﭽﯽ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﭼﮭﭩﭙﭩﺎﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ، ﺳﮑﮍ ﮐﺮ ﮔﮭﻮﻡ ﮔﮭﻮﻡ ﮐﺮ ﺗﮍﭘﺘﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﻗﺎﺗﻞ ﺍﻭﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ. ﻭﮦ ﺍﺱ ﺑﺮﯼ ﻃﺮﺡ ﮈﺭ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﮐﻦ 200 ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﺮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺟﮭﭩﻜﺘﮯ ﻭ ﻣﻨﮧ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ چیخخنے كى ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺟﺴﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺗﮭﯿﻨﺴﻦ ﻧﮯ "ﮔﻮﻧﮕﯽ ﭼﯿﺦ" ﯾﺎ "ﺧﺎﻣﻮﺵ ﭘﮑﺎر" ﮐﮩﺎ ﮨﮯ.
ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﻧﮯ ﻭﮦ بے رحم اور دردناک ﻣﻨﻈﺮ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺟﺐ ﺳﮉﺳﯽ ﺍﺱ ﮐﮭﻮﭘﮍﯼ ﮐﻮ ﺗﻮﮌﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﻼﺵ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ دہاﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺳﺨﺖ ﮐﮭﻮﭘﮍﯼ ﮐﻮ ﺗﻮﮌ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺳﺮ ﮐﺎ ﻭﮦ ﺣﺼﮧ ﺑﻐﯿﺮ ﺗﻮﮌﮮ ﺳﮑﺸﻦ ﭨﯿﻮﺏ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﮑﺎﻻ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻗﺘﻞ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍذيت ناک ﮐﮭﯿﻞ ﮐﻮ ﺧﻮﺷﺤﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﻣﻨﭧ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﻟﮕﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺩﺭﺩﻧﺎﮎ ﻣﻨﻈﺮ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺲ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺍﺳﻘﺎﻁ ﺣﻤﻞ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﺱ كى ﻓﻠﻢ ﺑﻨﻮﺍ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﻓﻠﻢ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ!

ﺁﭖ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﺴﯽ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﮐﯽ ﺟﺎﻥ ﺑﭽﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ . . .

_ ثاقب نقاش____

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
✊ مومنو! متّحد ہوجاؤ ✊

عربی زبان کی ایک کہاوت ہے کہ:
"قتلت یوم قتل الثور الابیض"
میں تو اسی دن قتل ہو گیا تھا جس دن سفید بیل قتل ہوا تھا۔

اس کی تفصیل یوں ہے کہ کسی جنگل میں دوبیل رہتے تھے ایک لال اور ایک سفید جن کی آپس میں گہری دوستی تھی. ایک ساتھ گھومنا پھرنا اور چرنے کیلئے بھی ایک ساتھ آنا جانا.
ان کی اس مثالی دوستی کی وجہ سے اس جنگل کا شیر ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا تھا. اس نے جب کبھی ان میں سے کسی ایک پر حملہ کیا تو دونوں نے مل کر اس کی وہ درگت بنائی کہ شیر کو اپنی جان کے لالے پڑ جاتے.

شیر نے ایک چال چلی؛ لال بیل سے چکنی چپڑی باتیں کر کے اور روشن مستقبل کے سہانے سپنے دکھا کر اپنے ساتھ ملا لیا. لال بیل اس کی باتوں میں آ گیا کہ بیل کی دوستی کے مقابلے میں شیر کی دوستی زیادہ محفوظ نظر آ رہی تھی.
لال بیل جب شیر سے مل گیا اور سفید بیل اکیلا رہ گیا تو چند دنوں کے بعد شیر نے اس کے شکار کا پروگرام بنایا اور اس پر حملہ کر دیا.
پہلے تو دونوں مل کر شیر کو بھگا دیا کرتے تھے مگر اب اکیلے بیل کیلئے شیر کا مقابلہ مشکل ہو گیا.
سفید بیل نے اپنے ساتھی بیل کو بہت پکارا, بہت آوازیں دیں, پرانی دوستی کے واسطے دئے اور بیل ہونے کے ناطے بھائی چارے کا احساس دلایا.
مگر شیر کی دوستی کے نشے سے سرشار لال بیل ٹس سے مس نہ ہوا اور اپنی برادری کے ایک فرد کو شیر کے ہاتھوں چیر پھاڑ کا شکار ہوتا دیکھتا رہا.

وہ آج بہت خوش اور مطمئن تھا کہ شکر ہے میں اس کے ساتھ نہیں تھا ورنہ آج میرا کام بھی اس کے ساتھ ہی تمام ہو جاتا.

تھوڑے دن گذرے کہ شیر نے اسے بھی شکار کرنے کا پروگرام بنا لیا. جب شیر نے اس پر حملہ کیا تو لال بیل نے زور سے ڈکارتے ہوئے جنگل کے باشندوں کو یہ پیغام دیا کہ...
"میں تو اسی دن قتل ہو گیا تھا جس دن سفید بیل قتل ہوا تھا"

امت مسلمہ بھی آج کل اسی حالت کا شکار ہے. سب شیر کی دوستی پر خوش اور مطمئن ہیں اور یہ یقین کئے بیٹھے ہیں کہ باقیوں کی باری تو لگ رہی ہے مگر ہماری باری نہیں لگے گی. کیونکہ ہم تو جنگل کے بادشاہ کے دوست اور مقرب ہیں.
ان احمقوں کو یہ سادہ سی حقیقت سمجھ نہیں آ رہی کہ شکاری اور شکار کے درمیان دوستی جیسا غیر فطری رشتہ ہو ہی نہیں سکتا.

ہم نے باری باری افغانستان، عراق، فلسطین، شام، بوسنیا، چیچنیا، کشمیر، برما اور صومالیہ میں مسلمانوں کے خون میں لت پت لاشوں کو تڑپتے دیکھا۔
حلب اور ادلب پر کیمیکل بموں کے حملے دیکھے، فلسطینی مسلمانوں کے جنازوں پر بمباریاں دیکھیں، عراق میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے نئے سے نئے حربے دیکھے، برمی مسلمانوں کو زندہ جلانے اور ان کے جسمانی اعضاء کو کاٹ کاٹ کر پھینکتے دیکھا، افغانستان پر کارپٹ بمباری سے لیکر "بموں کی ماں" کا حملہ دیکھا مگر اس خوشی میں چپ سادھے اطمینان سے بیٹھے ہیں کہ ان سب کی باری تو لگی ہے مگر ہماری نہیں لگے گی.

ذرا غور کیجیے کہ کہیں ہم سب بھی لال بیل تو نہیں بن گئے ہیں...!!!

اللہ نہ کرے کہ ہم پر پچھتاوے کی وہ گھڑی آ جائے جب ہم بھی بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں کہ:
"قتلت یوم قتل الثور الابیض"

👊مومنو! متّحد ہوجاؤ👊

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 بشر حافی کی توبہ 🌹

سازو آواز بلند آواز سے سنائی دے رہے تھے۔ ماحول عیش و عشرت نوازی اور مے نوشی کی گرم محفل کا پتہ دیتا تھا۔ ایک گھریلو نوکرانی نے دروازہ کھولا اور گھر سے جاروب کشی سے جمع ہونیوالا کوڑاکرکٹ باہر گلی میں ڈالنے کے لئے باہر آئی۔ اس کے ہاتھوں میں جھاڑو اور کوڑے کی بالٹی تھی۔

اسی اثناء میں ایک شخصیت کا جن کے چہرے سے کثرت عبادت کے آثار نمایاں تھے، وہاں سے گزر ہوا۔ انہوں نے اس کنیز سے پوچھا؛
اس گھر کا مالک غلام ہے یا آزاد۔؟

کنیز نے کہا؛ آزاد ہے۔

راستہ گزرنے والے بزرگوار نے فرمایا؛
بالکل درست ہے، آزاد ہی معلوم ہوتا ہے کیونکہ اگر غلام ہوتا تو اسے اپنے مالک اور اپنے پروردگار کا خیال ہوتا۔ اس طرح بے پروائی نہ کرتا۔

جب کنیز اور رہگزر میں بات ہوئی، کچھ وقت صرف ہوا جو کنیز کے دیر سے جانے کا سبب ہوا۔ جب وہ معمول سے زیادہ دیر سے واپس گئی تو اس کے مالک نے اس سے دیر سے واپسی کی وجہ دریافت کی۔

کنیز نے گھر سے باہر گلی میں پیش آنیوالا سب ماجرا اس سے بیان کیا۔ سارے سوالات اور اپنے جوابات تفصیل سے بتا دیئے۔

کنیز کا مالک یہ سب کچھ سن کر کچھ دیر کے لئے گہری سوچ میں ڈوب گیا۔ وہ رہگزر کی ساری باتوں کو اپنے ذہن میں دہرا رہا تھا اور ان پر گہری سوچ سے غور کر رہا تھا۔ جب وہ اس آخری بات کو سوچتا تو چونک جاتا۔ "اگر وہ غلام ہوتا تو ایسا نہ کرتا، وہ اپنے صاحب اختیار کا خیال رکھتا۔" یہ خیال اسے ہمیشہ دامنگیر رہا اور اثر انداز ہوا۔
وہ لاشعوری طور پر بے اختیار اپنی جگہ سے اسطرح اٹھ کر بھاگا کہ اسے پاپوش کا خیال بھی نہ رہا اور پھر وہ پابرہنہ جوتوں کے بغیر ننگے پاؤں ان ارشادات کے بولنے والے کے پیچھے دوڑا۔ اس نے غور سے دیکھا تو اسے اپنے سامنے ایک فضائل و مناقب، شرافت و عظمت کا مرقع شخصیت نظر آئی، اس نے دیکھا کہ وہ پراثر گفتگو فرمانے والے حضرت امام موسٰی ابن جعفر الکاظم علیہ السلام ہیں۔ وہ تیزی سے لپکا اور آپؑ کے دست مبارک کا بوسہ لیا۔ اور پھر مقدر نے یاوری کی کہ آپؑ کے دست مبارک پر آپؑ کی رہنمائی سے ہی توبہ کرنے پر آمادہ ہوگیا۔

توبہ کرنے کے بعد جب واپس آیا تو اسے اپنے پابرہنہ ہونے کی حالت باعثِ افتخار محسوس ہوئی۔ وہ اپنی توبہ کی قبولیت کی حالت کو باقی رکھنا اپنے لئے باعثِ سعادت سمجھنے لگا اور اسی لئے اس نے زندگی بھر جوتا استعمال نہیں کیا۔ چونکہ عربی زبان میں پابرہنہ شخص کو "حافی" کہتے ہیں، اسی لئے لفظِ حافی اس کا لقب اور صفت قرار پاگیا۔

(ان کا پورا نام بَشر یا بِشر تھا اور وہ بشر حافی کے نام سے مشہور تھے۔)

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚 موضوعی داستانیں، ص57۔

http://t.me/islamwitheman/1396
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌷 تلخ و شیریں 🌷

ایک نیکوکار شخص کا ایک غلام تھا جس سے اسے محبت و الفت تھی۔ اس کے ساتھ ہمیشہ اسکا رویہ ہمدردی کا رہتا تھا وہ ہمیشہ جسطرح کی خوراک خود کھاتا تھا اسی سے اپنے غلام کو بھی دیتا تھا۔ وہ پھل، میوہ جات کے کھانے میں بھی اپنے اس غلام کو شریک کرتا۔

ایک مرتبہ وہ نیکوکار شخص بیمار ہوگیا۔ اس کے سرہانے ایک خربوزہ رکھا گیا۔ ادھر سے غلام حسب معمول اس کے لیے کھانا لے کر آیا اور کمرے کے ایک گوشہ میں بیٹھ کر کھانا کھانا شروع کر دیا۔ اس نیکوکار شخص نے اپنے غلام کو خربوزہ پیش کیا، غلام نے بڑے ادب سے تھوڑی سی مقدار خربوزہ لے لیا، اور دوسری طرف بیٹھ کر بڑے شوق کی حالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خربوزہ کھانا شروع کر دیا۔ اس شخص نے جب رغبت دیکھی اور ادھر وہ اپنی بیماری کی وجہ سے خربوزہ کھانے سے پرہیز بھی کرتا تھا۔ پورے اصرار کے ساتھ غلام کو سارے کا سارا خربوزہ اٹھا کر خود کھانے پر مجبور کیا۔
غلام نے خربوزہ اٹھا کر بھرپور رغبت سے اسے خوشی خوشی کھانا شروع کر دیا۔

نیکوکار شخص نے جب اس قدر شوق اور رغبت سے غلام کو خربوزہ کھاتے دیکھا تو اس کے دل میں بھی تھوڑا سا خربوزہ کھانے کی خواہش پیدا ہوئی۔ اس نے خیال کیا یقیناً یہ خربوزہ بہت مزیدار اور عمدہ ہے کہ غلام اس قدر شوق سے کھا رہا ہے۔ اس نے غلام سے کہا؛
کیا خیال ہے اگر میں بھی تھوڑا سا کھا لوں تو شاید مجھے مضر نہ ہو۔

غلام نے وہ خربوزے کا برتن آگے پیش کیا۔ اس شخص نے تھوڑا سا خربوزے کا ٹکڑا اٹھا کر منہ میں ڈالا تو اچانک اس کے چہرے سے بے کیفی اور بدمزگی کے آثار نمایاں ہوئے۔ غلام سے مخاطب ہوا اور پوچھا ارے یہ کیا ہوا۔ کیا کڑوے خربوزے کو کوئی اس طرح ذوق بھرے انداز سے کھاتا ہے جس طرح تو کھا رہا تھا۔

غلام نے انتہائی ادب کے ساتھ جواب دیا؛
اے میرے آقا! ایک دراز مدت سے میں آپ کی خدمتگزاری میں مصروف ہوں۔ آپ ہمیشہ مجھے میٹھے اور لذیذ پھل کھلاتے رہے ہیں۔ اب اگر ایک تلخ پھل آپ کے ہاتھوں میرے منہ میں چلا گیا ہے تو کیا مجھے ناشکری کا اظہار کرتے ہوئے اس کے بارے زبان کھول دینی چاہیے۔؟

■ ہم اللہ تعالٰی کے بندے ہیں، ہر حال میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ خداوندمتعال ہمیں ہر آفت و بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚موضوعی داستانیں، ص58۔

http://t.me/islamwitheman/549
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 ہنستے مسکراتے رہیئے 🌹

مرحوم علامہ مجلسیؒ کی صاحبزادی علومِ معارف سے سرشار تھیں۔ وہ ایک صاحبِ کمال درجۂ اجتہاد پر فائز صاحبِ علم و فضل خاتون تھیں۔ ایک دن سیڑھیوں سے اوپر جا رہی تھیں کہ گر پڑیں۔ سر پر سخت چوٹ آئی، خون جاری ہوگیا، ایک پتھر سے پاؤں ٹکرایا تو پنڈلی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ وہاں پر موجود خواتین اس کے اردگرد جمع ہو گئیں لیکن عورتوں کو اس وقت بہت تعجب ہوا جب انھوں نے دیکھا کہ معظمہ زخمی حالت میں، بہتے خون کے باوجود ہنس رہی ہیں۔ اس غیرمعمولی صورتحال کو دیکھ کر عورتوں نے پوچھا؛
کیا آپ کو اتنی تکلیف ہوئی، چوٹ آئی، درد نہیں ہوا۔؟

آپ نے فرمایا؛ کیوں نہیں۔۔!

عورتوں نے پوچھا؛ تو پھر آپ نے فریاد کیوں نہیں کی۔؟ آپ روئی نہیں بلکہ ہنس رہی ہیں۔

انہوں نے فرمایا؛ جب میری نظر اس چوٹ کے بدلے حاصل ہونیوالے ثواب پر پڑی تو مجھے اس کے اندازہ سے سکون و آرام محسوس ہوا۔

■ کہاوت ہے کہ اگر صبر کرو گے تو کھٹے انگور میٹھے ہو جائیں گے۔
ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں، خداوندمتعال ہم سب کو ہر بلا و مصیبت و آفت سے بچائے رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚 موضوعی داستانیں، ص233۔

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 خدا سے تجارت 🔷

ایک بار حضرت موسٰی علیہ السلام اللہ تعالٰی سے ہمکلام ہونے جارہے تھے تو ایک تنگ دست انسان نے انہیں روک کر کہا؛
"اے اللہ کے نبی! جب آپ وہاں جائیں تو میری بھی عرضداشت پیش کیجیے گا کہ میرے حصے کا جتنا رزق ہے، وہ اللہ ایک بار ہی مجھے دے دے تاکہ میں ایک دن ہی سہی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ پیٹ بھر کر کھا سکوں.

حضرت موسٰی علیہ السلام نے جا کر حسب وعدہ وہی عرضداشت پیش کی تو جواب آیا؛
اے موسٰیؑ! اس بندے کا رزق صرف ایک بوری اناج کے برابر ہے اسلیے اسے تنگ دستی کیساتھ دیتا ہوں کہ ساری عمر اسے رزق ملتا رہے۔

حضرت موسٰی علیہ السلام نے واپسی پر یہی جواب اس سائل کو دے دیا۔

اس نے پلٹ کر کہا؛
"اے اللہ کے نبی! آپ کا جب دوبارہ جانا ہو تو اللہ کے سامنے دست بدستہ عرض فرمائیے گا کہ مجھے وہ ایک بوری رزق ایک دفعہ ہی عنایت کر دے تاکہ میں پیٹ بھر کر کھا سکوں۔

حضرت موسٰی علیہ السلام نے ایسا ہی کیا اور اگلی بار اللہ کی جانب سے اس کا سارا رزق ایک بار ہی مل گیا۔

پھر حضرت موسٰی علیہ السلام کچھ عرصے بعد وہاں سے گزرے تو دیکھا وہ شخص بہت اچھے حال میں تھا اور اسکے گھر کے آگے دیگیں چڑھی ہوئی تھیں۔

حضرت موسٰی علیہ السلام کو حیرت ہوئی آپ نے جا کر عرض کی؛
اے باری تعالیٰ! آپ کا کہا پتھر پر لکیر ہے مگر میں اتنے عرصے بعد گزرا ہوں مگر اس کا رزق تو ابھی تک جاری ہے بلکہ بہت اچھے طریقے سے اسے مل رہا ہے۔

اللہ نے فرمایا؛
"اے موسٰی! تم سچ کہتے ہو مگر وہ شخص بہت ذہین نکلا اس نے دیئے گئے رزق سے خود بھی کھایا اور گھر والوں کو بھی پیٹ بھر کر کھلایا مگر جو رزق باقی بچا وہ اس نے میری راہ میں خیرات کر دیا اور یہ میں نے ہی وعدہ کیا ہے کوئی میری راہ میں ایک حصہ خرچ کرے تو میں اسے ستر حصے واپس کر کے دیتا ہوں، اس نے مجھ سے تجارت کر لی ہے موسٰیؑ، اور میں اپنے وعدے کے مطابق اسے مسلسل لوٹا رہا ہوں."

🌹 رسولِخداؐ فرماتے ہیں:
جو شخص کسی کو کھانا کھلاتا ہے، اس کی طرف رزق بہت تیزی آتا ہے۔
📚 اصول کافی، باب اطعام، ح10۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 اپنی توانائی بڑھائیں 🎅

ایک عورت نے فیملی مسائل کے ماہر سے پوچھا: میں اور میرا میاں ایک بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔ سبھی یہی حسرت کرتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی ایسی ہوتی.

لیکن ایک سوال میں نے اپنے میاں سے پوچھا تو اس کے جواب نے مجھے سخت پریشان کر دیا.

میں نے پوچھا اگر آپ کی امی جان اور میں اکٹھے دریا میں غرق ہونے لگیں تو آپ کس کی جان بچائیں گے.

تو اس نے بغیر کسی سوچ و بچار کے جواب دیا ظاہر سی بات یے اپنی اماں جان کو بچاؤں گا۔

کیونکہ اس نے مجھے پروان چڑھایا اور مجھے پالا پوسہ اور میرے لیے زحمات اٹھائیں!
تو میں اسی دن سے ناراض اور غصہ میں ہوں مجھے آپ بتلائیں میں کیا کروں؟

👌پھر اسی مشورہ دینے والے ماہر نے کہا : آپ تیرنا سیکھو اور تیراکی یاد کرو!

😂🤡😂

بجائے اس کے کہ آپ انتظار میں رہیں کہ آپ کو کوئی غرق ہونے سے بچائے بلکہ اپنے اندر اپنی توانائی کو بڑھائیں... اور ایسی باتوں پر غصہ و ناراض نہ ہوں۔

👌همیشه اپنی زندگی میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھیں حتی دنیا میں آپ کا بہترین شوھر موجود بھی کیوں نہ ہو.

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 شوہر کی شکایت 🔷

ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮨﯽ
ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﮍﯼ ﺑﮯ ﺩﺭﺩﯼ ﺳﮯ ﻣﺎﺭﺍ ﺟﺲ ﺳﮯ
ﺑﭽﮯ ﺧﻮﻑ ﺯﺩﮦ ﮨﻮﮐﺮ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮓ ﮔﺌﮯ۔ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﯾﮧ
ﺣﺎﻝ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻣﺎﮞ ﺭﻧﺠﯿﺪﮦ ﮨﻮﮔﺌﯽ، ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﺍﺱ
ﮐﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﺮ ﻣﺎﺭﺍ ﺗﻮ ﺭﻭﺗﮯ
ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺭﮨﯽ
ﮨﻮﮞ۔
ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﮐﮩﺎ۔۔۔
ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﯿﺮﯼ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ ...
ﺷﻮﮨﺮ : ﺗﺠﮭﮯ ﮐﺲ ﻧﮯ ﮐﮧ ﺩﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﺠﮭﮯ ﺑﺎﮨﺮ
ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ۔۔۔
ﺑﯿﻮﯼ: ﮐﯿﺎ ﺗﯿﺮﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻧﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺍﻭﺭ
ﮐﮭﮍﮐﯿﻮﮞ ﺳﻤﯿﺖ ﺳﺎﺭﮮ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺑﻨﺪ
ﮐﺮﺩﯾﮯ ﮨﯿﮟ؟ .. ﺍﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﺮﻧﮯ
ﺳﮯ ﺭﻭﮎ ﻟﮯﮔﺎ۔۔
ﺷﻮﮨﺮ : ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺗﻌﺠﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﮐﯿﺎ
ﮐﺮﻭﮔﯽ؟ ...
ﺑﯿﻮﯼ: ﻣﯿﮟ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ۔۔
ﺷﻮﮨﺮ : ﺗﯿﺮﮮ ﺳﺎﺭﮮ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﮨﯿﮟ ﺍﺏ
ﺟﻮ ﺗﻮ ﭼﺎﮨﮯ ﮐﺮ۔۔
ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺣﻤﺎﻡ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻟﭙﮑﯽ، ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ
ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺷﺎﯾﺪ ﯾﮧ ﺣﻤﺎﻡ ﮐﯽ ﮐﮭﮍﮐﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﺎﮔﻨﮯ
ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ، ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﺑﮭﺎﮒ ﮐﺮ
ﮐﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﺣﻤﺎﻡ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﮐﮭﮍﮐﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ
ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﮐﺮ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ، ﺟﺐ ﺷﻮﺭﮨﺮ ﻧﮯ
ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﮐﻮﺷﺶ ﻧﮩﯿﮟ
ﮐﺮﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻭﺍﭘﺲ ﺍﻧﺪﺭ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﺣﻤﺎﻡ ﮐﮯ
ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﮐﺮ ﮐﮭﮍﺍ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﮐﺎ
ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔
ﺟﺐ ﻭﮦ ﺣﻤﺎﻡ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻠﯽ ﺗﻮ ﭼﮩﺮﮦ ﻭﺿﻮ ﮐﮯ
ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺗﺮ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﺒﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﭘﯿﺎﺭﯼ ﺳﯽ
ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺳﺠﺎﺭﮐﮭﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﺻﺮﻑ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺷﮑﺎﯾﺖ
ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﮐﯽ ﺗﻮ ﻗﺴﻢ ﺍﭨﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ
ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﯿﺮﯼ ﺑﻨﺪ ﮐﮭﮍﮐﯿﺎﮞ ﺗﯿﺮﮮ ﻣﻘﻔﻞ
ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺑﺎﺋﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺒﻄﮕﯽ ﺳﻤﯿﺖ ﮐﻮﺋﯽ
ﺑﮭﯽ ﭼﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﻭﮎ ﺳﮑﺘﯽ، ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ
ﮐﺒﮭﯽ ﺑﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﺥ ﺑﺪﻻ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﺳﯽ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ
ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮔﮩﺮﯼ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺏ ﮔﯿﺎ۔۔
ﺍﻧﺪﺭ ﺟﺎﮐﺮ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﺍﺩﺍﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺏ ﻟﻤﺒﺎ
ﺳﺠﺪﮦ ﮐﯿﺎ، ﺷﻮﮨﺮ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺟﺐ ﻭﮦ ﻧﻤﺎﺯ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮﮐﺮ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦِ ﺍﯾﺰﺩﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﻋﺎ
ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﻟﮕﯽ ﺗﻮ ﺷﻮﮨﺮ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻟﭙﮑﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﮑﮍ ﻟﯿﺎ۔
ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺳﺠﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﮯ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ
ﺑﺪﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﮐﺎﻓﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ؟؟
ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﭘﺮﺳﻮﺯ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺗﯿﺮﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﮯ
ﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﺟﻮ ﺗﻮﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ
ﺳﺎﺗﮫ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، ﺍﺗﻨﯽ ﺟﻠﺪﯼ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﺮﻟﻮﮞ
ﮔﯽ؟ !
ﺷﻮﮨﺮ : ﺑﺨﺪﺍ ! ۔۔
ﯾﮧ ﺳﺐ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻏﺼﮧ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻗﺼﺪﺍً
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ۔۔
ﺑﯿﻮﯼ: ﺍﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﻋﺎ ﭘﺮ
ﺍﮐﺘﻔﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﺘﯽ۔ ﺑﺪﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺷﯿﻄﺎﻥ
ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﺮﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﻏﺼﮧ ﺩﻻﯾﺎ،
ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ ﺍﺣﻤﻖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﺍﻭﺭ
ﺷﺮﯾﮏِ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﺪﺩﻋﺎ ﮐﺮﻭﮞ۔۔۔
ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﺴﻮﺅﮞ ﮐﯽ
ﺩﮬﺎﺭ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﻨﮯ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﮐﻮ ﺑﻮﺳﮧ
ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ: ﻣﯿﮟ ﺁﺝ ﺁﭖ ﺳﮯ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ
ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﺮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺍﺭﺍﺩﮮ ﺳﮯ ﭨﭻ ﺗﮏ
ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻭﻧﮕﺎ۔۔
ﯾﮧ ﮨﯽ ﻭﮦ ﻧﯿﮏ ﺑﯿﻮﯼ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﻧﮯ ﺧﯿﺮ ﺧﻮﺍﮨﯽ ﮐﯽ ﺗﺎﮐﯿﺪ ﮐﯽ
ﺗﮭﯽ۔۔
ﺗﻢ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺭﮨﻮ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﯽ۔

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌸 باعثِ نجات مثبت سوچ 🌸

صاحبِ تفسیر روح البیان نے نقل فرمایا ہے کہ خراسان میں ایک شخص احمد عربی کا ایک مجوسی ہمسایہ تھا جس کا نام بہرام تھا۔ نظریات و عقائد کے لحاظ سے اس کے مجوسی اور اس کے مسلمان ہونے کے باعث ان کی آپس کی آمد و رفت اور میل جول کا رابطہ نہیں تھا۔

جناب شیخ احمد کو معلوم ہوا کہ ان کے مجوسی ہمسایہ نے اپنا سرمایہ تجارت کی غرض سے کسی کو دیا تھا لیکن اتفاق سے اس کا سارا سرمایہ چور لے اڑے ہیں۔ شیخ احمد اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ اس کی دلجوئی کے لئے اس کے گھر گئے۔
بہرام ان کی خاطر تواضع کی غرض سے اسباب خورد و نوش مہیا کرنے لگا تو جناب شیخ نے اسے فرمایا؛ ہم آپ کو تسلی دینے آئے ہیں۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کا سارا سرمایہ ضائع ہوگیا ہے۔

بہرام مجوسی نے کہا؛
آپ کیسی مصیبت پر تسلی دینے آئے ہیں؟ خداوندمتعال نے مجھے تین بزرگ نعمتیں عطا فرمائی ہیں، جن پر آپ کو مجھے مبارکباد دینا چاہیے۔

❶ اول خداوندمتعال نے مجھے عزت نفس عطا فرمائی ہے کہ کبھی چوری نہیں کرتا، اب بھی میں نے چوری نہیں کی، کسی کا مال نہیں اٹھایا بلکہ چور میرا مال لے گئے ہیں۔
❷ دوم وہ سب کچھ جو مجھے خدا نے عطا فرمایا ہے سب تو ضائع نہیں ہوا۔ ابھی اور کچھ نہیں تو گھر بار تو باقی ہے۔
❸ یہ کہ مصیبت میرے مال میں آئی ہے دین میں نہیں۔

جناب شیخ احمد نے فرمایا؛ آپ جو باتیں کر رہے ہیں یہ تو اسلامی تعلیمات سے تعلق رکھتی ہیں لیکن ایسے خیالات کے باوجود آپ آتش پرست ہیں۔

تھوڑی دیر بحث و تبادلۂ خیالات کے بعد وہ شخص مسلمان ہوگیا اور کہنے لگا یہ چوری باعثِ نجات ہوئی۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚موضوعی داستانیں، ص234۔

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 صبر 🌹

صبر تلخ ہوتا ہے لیکن اس کا انجام شیریں پھل ہوتا ہے جو نفع بخش بھی ہے۔ صبر اور کامیابی ایک دوسرے کے قدیمی دوست ہیں۔ صبر کرنے سے کامیابی کی نوبت آتی ہے۔

● ارشاد باری تعالٰی ہے:
واصبروآ إن الله مع الصابرين۔
صبر کیا کرو اللہ تعالٰی صابروں کے ساتھ ہے۔(1)

● حضرت رسول اکرمؐ نے فرمایا؛
الصبر نصف الایمان۔
صبر آدھا ایمان ہے۔(2)

● حضرت علیؑ نے فرمایا؛
ایھا الناس علیکم بالصبر فانہ لا دین لمن لا صبر لہ۔
اے لوگو! صبر کیا کرو، جس کے پاس صبر نہیں،اس کا کوئی دین نہیں۔(3)

● حضرت امام علیؑ نے فرمایا؛
الصبر مفتاح الدرک والنجع عقبی من صبر۔
صبر مقصد تک پہنچنے کی چابی اور کامیابی کی دلیل ہے اور عاقبت خیر اس شخص کی ہوتی ہے جو صابر ہو۔(4)

■ ایمان کامل
ہارون الرشید کا وزیر اصمعی شکار پر تھا۔ اتفاق سے ساتھیوں سے بچھڑ گیا۔ ساتھ ہی راستہ بھٹک گیا۔

اصمعی کہتا ہے میں نے ایک خیمہ دیکھا اور اس خیال سے اس خیمہ کیطرف چل دیا کہ شاید کچھ دیر آرام کرسکوں اور پانی بھی مل جائے اور ممکن ہے کافلہ بھی ادھر آجائے اور میں ان سے مل جاؤں۔

میں آگے بڑھا اور جب قریب پہنچا تو دیکھا کہ ایک خوبصورت نوجوان خاتون خیمہ کے اندر موجود ہے اور بس خیمہ میں وہی تنہا ہے۔

اس عورت نے مجھے ادھر دیکھکر سلام کیا اور خیمے کے اندر آنے کو کہا۔ میں خیمہ میں داخل ہوا۔ اس عورت نے مجھے ایک طرف بیٹھنے کا اشارہ کیا اور خود دوسری جانب بیٹھ گئی۔

میں نے بیٹھتے ہی اس سے پانی طلب کیا۔ لیکن اس نے یہ کہکر مجھے پانی دینے سے انکار کردیا کہ مجھے شوہر کیطرف سے ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں معذرت خواہ ہوں۔ ہاں البتہ میرے پاس اپنے لئے تھوڑا سا دودھ موجود ہے وہ آپکو دے سکتی ہوں۔

اصمعی کہتا ہے میں نے دودھ پی لیا۔

وہ عورت بالکل خاموش چپ چاپ بیٹھی رہی اور بات کرنے سے گریز کیا۔ اچانک میں نے دیکھا کہ اس کا رنگ اڑ گیا اور وہ گھبرا گئی۔
میں نے خیمہ کی باہر کی جانب دیکھا تو مجھے دور سے ایک سیاہ جسم ادھر آتا دکھائی دیا۔
وہ عورت بولی؛ وہ میرے شوہر آگئے ہیں۔ اور وہ پانی جو اس نے مجھے نہیں دیا تھا اٹھا کر باہر کی طرف لپکی۔
میری نظریں اسی جانب لگ گئیں۔ میں نے دیکھا کہ ایک اونٹ آکر خیمہ کے نزدیک بیٹھا۔ جس پر ایک سیاہ رنگ، بدشکل بے ترتیب لباس پہنے سوار تھا۔ وہ عورت آگے بڑھی اور اس کو اونٹ سے اتارا اور پھر فوری طور پر اس کے سر اور چہرہ اور پیروں کو اسی پانی سے دھویا اور انتہائی احترام کیساتھ اسے خیمہ کے اندر لے آئی۔

اب میرے سامنے ایک انتہائی بداخلاق سیاہ رنگ بوڑھا شخص تھا۔ جس نے میری کوئی خاص پرواہ نہ کی، اور درشت اور تیز لہجے کیساتھ سختی سے اس عورت کے پیش آیا۔

اصمعی کہتا ہے اس شخص کی بداخلاقی اس قدر ناقابل برداشت تھی اور اس کا رویہ اتنا برا محسوس ہوا کہ میں وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا اور میں نے اس خیمے کے اندر بیٹھنے سے باہر دھوپ میں ٹھہرنے کو ترجیح دی۔ بالآخر میں خیمہ سے باہر نکل آیا۔
اس شخص کو میری کوئی پرواہ نہ ہوئی البتہ وہ عورت مجھے باہر چھوڑنے کے لئے میرے ساتھ آگئی۔

میں عورت سے مخاطب ہوا؛ خاتون!مجھے حیف اور تعجب ہے کہ آپ ایک خوبرو، جوان عورت ہونے کے باوجود اس بداخلاق بوڑھے کیساتھ گزر بسر کر رہی ہیں۔ یہ بات کس قدر مشکل ہے۔ عجیب ہے کہ آپ کو اس سے لگاؤ ہے۔ آپ کیونکر اس کی گرویدہ ہیں۔ اس کے مالدار ہونے پر دلدادہ ہو یا حسن و جمال پر یا حسن اخلاق پر۔۔۔؟
جبکہ میں ان میں سے کوئی چیز بھی بظاہر ادھر نہیں دیکھ رہا ہوں؟

میں نے دیکھا کہ یکدم اس خاتون کا رنگ پھر سے اڑ گیا۔ وہ گھبراتے ہوئے بولی؛ اصمعی مجھے آپ سے یہ سن کر اور یہ سوالات کرنے پر تعجب ہورہا ہے، مجھے یہ باتیں آپ سے بعید محسوس ہوتی ہیں۔ آپ اور یہ بات؟
میں یہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ آپ وزیر ہوکر اس قسم کی باتیں کر کے چغلخوری کریں اور مجھے میرے شوہر سے بدگمان کریں اور میرے شوہر سے مجھے بددل کریں۔
پھر اس نے کہا؛ اصمعی کیا آپ کو معلوم ہے، میں یہ سارا کچھ کیونکر کرتی ہوں، میں نے حضرت رسول اکرمؐ کا فرمان سنا ہے اور اس پر عمل کرنا چاہتی ہوں۔

آپؐ نے فرمایا؛
"الایمان نصفه الصبر و نصفه الشکر"
ایمان کا نصف حصہ صبر اور نصف حصہ شکر ہے۔

مجھے جوانی، خوبصورتی اور خوش اخلاقی کی نعمت کے بدلے اپنے رب کا شکر کرنا چاہیے اور شکر یہ ہے کہ اپنے شوہر کی خدمت و تابعداری کروں تاکہ میرا ایمان مکمل ہو اور میں اپنے شوہر کی بداخلاقی برداشت کرنے پر صبر کرتی ہوں۔ دنیا کا وقت گزر جاتا ہے۔ میری آرزو ہے کہ کامل ایمان کے ساتھ اس دنیا سے جاؤں۔(5)

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚 حوالہ جات:
(1)سورہ انفال، 46۔
(2)میزان الحکمۃ، 10044۔
(3)میزان الحکمۃ، 10067۔
(4)میزان الحکمۃ، 10077۔
(5)موضوعی داستانیں، ص231، 232۔

http://t.me/islamwitheman/1413
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 گفتگو کے آداب 🔷

اسلام کے ان بنیادی اصول کا ذکر کرتے ہیں جن کا تعلق گفتگو کے آداب سے ہے۔

🌿۱۔ گفتار کو کردار کے ساتھ ہونا چاہیے وگرنہ یہ قابل سرزنش ہے-(لِمَ تَقُولُونَ مَالَا تَفْعَلُونَ) (۱)

🌿۲۔ گفتار کو تحقیق کے ہمراہ ہونا چاہے۔ (ہدہد نے حضرت سلیمان ـ سے کہا کہ میں تحقیق شدہ اور یقینی خبر لایا ہوں۔(بنبائٍ یقین) (۲)

🌿۳۔ گفتار کو دلپسند ہونا چاہیے۔(الطّیّب مِنَ الْقَول) (۳)

🌿۵۔ گفتار کو رسا اور شفاف ہوناچاہیے۔(قولاً بَلِیْغًا) (۴)

🌿۵۔ گفتار کو نرم لہجے میں بیان کیا جائے۔(قولاً لَیّنًا) (۵)

🌿۶۔ گفتار کا انداز بزرگوارانہ ہو۔(قولاً کریماً) (۶)

🌿۷۔ گفتار کو قابل عمل ہونا چاہیے-(قولاً میسورًا) (۷)

🌿۸۔ سب کے لیے اچھی بات کی جائے نہ کہ فقط خاص گروہ کے لیے-(قولاً للنّاس حُسنًا) (۸)

🌿۹۔ اپنی گفتار میں بہترین انداز اور مطالب کا انتخاب کیا جائے۔(یقولوا الّتی هی احسن) (۹)

🌿۱۰۔ گفتار میں لغویات اور باطل کی آمیزش نہ ہو۔(اجتنبوا قَوْلَ الزُّور) (۱۰) اور(عن اللغّوِ مُعْرِضون) (11)

📚حوالہ جات:
(۱)۔سورئہ صف، آیت ۲۔
(۲)۔ سورئہ نمل، آیت ۲۲۔
(۳)۔ سورئہ حج، ۲۵۔
(۵)۔ سورئہ نسائ، آیت ۶۳۔
(۵)۔ سورہ طہ، آیت ۵۵۔
(۶)۔سورئہ بنی اسرائیل ، آیت ۲۳۔
(۷)۔ سورئہ بنی اسرائیل، آیت ۲۸۔
(۸)۔ سورئہ بقرہ، ۸۳۔
(۹)۔ سورئہ اسرائ، آیت ۵۳۔
(۱۰)۔ سورہ حج، آیت ۳۰۔
(11) ۔ سورئہ مومنون، آیت ۳۔

📚اقتباس : آداب واخلاق(تفسیر سورہ حجرات) مؤلف: حجت الاسلام محسن قرائتی۔

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌷 مستجاب دعا 🌷

● علی ابن اسباط ایک حدیث میں امیرالمؤمنین (ع) سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
جو شخص قرآن مجید کی آیات میں سے سو آیات جہاں سے مرضی ھو تلاوت کرے اور پھر سات مرتبہ یااللہ کہہ کر جو دعا بھی مانگے فورا" مستجاب ھو گی، حتی اگر وہ چاہے کہ ایک چٹان کو اکھاڑ کر ایک جگہ دوسری جگہ منتقل کردے تو وہ حکم خدا سے ایسا کرسکے گا.
📕 ثواب الاعمال،ص: 201۔

● روایت میں ہے اگر کوئی گن کر چالیس مومن بھائیوں کیلئے دعا کرے، تو اسکی اپنی دعا فورا" قبول ھو جائے گی.
📕مشکل گشاء، 135.

● مکارم الاخلاق میں ایک دعا نقل ھوئی ہے کہ اگر سر سجدہ میں رکھ کر ایک سانس میں جتنا ھوسکے کہے (یااللہ، یارباہ، یاسیداہ) تو خالق دوجہاں کیطرف سے آواز آتی ہے اب اپنی حاجت مانگو.
📕 مشکل گشاء، ص132.

● حاجت کی برآوری کیلئے اگر کوئی دو رکعت نماز اس طریقے سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں حمد کے بعد تین دفعہ سورہ کوثر اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد تین تین دفعہ سورہ فلق اور ناس کو پڑھے تو اس کی حاجت حکم خدا سے پوری ھو جائے گی.
📕مشکل گشاء، ص118.

● علامہ باقر مجلسی رہ کی قبر اصفھان شھر میں ہے اور یہ بات مجرب ہے کہ اگر کوئی شخص مھم حاجت رکھتا ھو تو ان کی قبر کی زیارت کو جائے اور وہاں جاکر جو دعا بھی کرے گا قبول ھوگی.
📕الفوائد الرضویہ، ج2ص671

● شیخ کلینی رہ نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک روایت نقل کی ہے کہ اگر کوئی واجب نماز پڑھنے کے بعد تین مرتبہ کہے:
(یامن یفعل مایشاء، ولایفعل مایشاء احد غیرہ)
جوحاجت بھی طلب کرے گا وہ پوری ھو جائے گی.
📕 مشکل گشاء، ص113.

● امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جس دعا سے مرضی ہے خدا کو پکارے وہ دعا زمین و آسمان کے درمیان معلق ہی رہتی ہے یہاں تک کہ اس دعا کے ضمن میں محمد وآل محمد پر درود نہیں بھیجتا جب درود بھیجے گا تو درود کے سائے میں اس کی دعا بھی قبول واقع ھو جائے گی.
📕گزیدہ کافی، ج1،ص315۔

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 اچھائی 🔷

اچانک سمندر سے اتنی ساری مچھلیاں ریت پر کیسے آگئیں ؟

ایک شخص سمندر کے  کنارے  واک کر رہا تھا تو اس نے دور سے  دیکھا  کہ

کوئی شخص نیچے جھکتا ، کوئی چیز اٹھاتا ہے اور سمندر میں پھینک دیتا ہے

 ذرا قریب جاتا ہے تو کیا دیکھتا ہے ہزاروں مچھلیاں کنارے پہ پڑی تڑپ رہی ہیں ؎

 شاید کسی بڑی  موج نے انہیں سمندر سے نکال کر ریت پہ لا پٹخا تھا

اور وہ شخص ان مچھلیوں کو واپس سمندر میں پھینک کر ان کی جان بچانے  کی کوشش کر رہا تھا ۔

اسے اس شخص کی بیوقوفی پر ہنسی آگئی  اور ہنستے ہوئے اسے کہا : اس طرح کیا فرق پڑنا ہے  ہزاروں مچھلیاں ہیں کتنی بچا پاؤ گے  ۔۔۔  ؟

یہ سن کر وہ شخص  نیچے جھکا ، ایک تڑپتی مچھلی کو اٹھایا اور سمندر میں اچھال دیا وہ مچھلی پانی میں جاتے ہی  تیزی سے تیرتی ہوئی آگے نکل  گئی   پھراس نے  سکون سے دوسرے شخص کو کہا ’’ اسے فرق پڑا ‘‘  ۔

یہ کہانی ہمیں سمجھا رہی ہے کہ  ہماری چھوٹی سی کاوش سے بھلے مجموعی حالات تبدیل نہ ہوں مگر کسی ایک کے لیے وہ فائدے مند ثابت  ہو سکتی ہے ۔  

لھذا دل بڑا رکھیں اور  اپنی طاقت و حیثیت  کے مطابق اچھائی کرتے رہیں اس فکر میں مبتلا نہ ہوں کہ آپ کی اس کوشش سے معاشرے میں کتنی تبدیلی   آئی ؟


 بلکہ یہ سوچیں کہ آپ نے اپنے حصے کی اچھائی کا حق کتنے حد تک ادا کیا ؟

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM