ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
⭕ زبان کے زخم ⭕

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب باتیں کرتے۔ لکڑہارا بھی بغیر کسی خوف کے شیر کے پاس بیٹھا رہتا کیونکہ اسے یقین تھا کہ شیر اسے کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

ایک دن ایک آدمی نے دونوں کو پاس بیٹھے دیکھ لیا۔ وہ بہت حیران ہوا۔ شیر کے جانے کے بعد اس نے لکڑہارے سے کہا کہ مجھے تمہاری عقل پر حیرت ہورہی ہے کہ تم شیر کے پاس بیٹھے رہتے ہو اگر اس نے تمہیں کوئی نقصان پہنچا دیا تو؟

لکڑہارے نے جواب دیا کہ شیر میرا دوست ہے اور مجھے اس پر اعتماد ہے کہ وہ کبھی مجھے نقصان نہیں پہنچائے گا۔

اس آدمی نے کہا کہ مان لیا تمہارا دوست ہے لیکن یہ بھی تو دیکھو کہ وہ ایک درندہ ہے اور تم کسی درندے پر کیسے اعتبار کرسکتے ہو۔ اس کو جب کہیں اور سے خوراک نہ ملی تو وہ تم پر بھی حملہ کر کے تمہیں اپنی خوراک بنا سکتا ہے۔

لکڑہارے نے کہا کہ بات تو تمہاری ٹھیک ہے وہ ایک خونخوار درندہ تو ہے۔ چلو میں آئندہ سے احتیاط کروں گا۔

اتفاق سے لکڑہارے کی یہ بات شیر نے بھی سن لی اسے بہت دکھ ہوا۔ اگلے دن جب وہ لکڑہارے سے ملا تو اسے کہا کہ میری کمر پر کلہاڑی کا ایک وار کرو۔

لکڑہارے نے حیرانی سے پوچھا پاگل تو نہیں ہوگئے میں تم پر کیوں وار کروں گا لیکن شیر ضد کرتا رہا کہ نہیں مجھ پر ایک وار کرو۔

مجبوراََ لکڑہارے نے اس کی کمر پر کلہاڑی سے وار کر دیا۔ شیر کو کافی گہرا زخم آیا لیکن وہ خاموشی سے وہاں سے چلا گیا۔

اس واقعے کے بعد بھی شیر اسی طرح لکڑہارے سے ملتا رہا اور اس کا زخم بھی آہستہ آہستہ بھرتا رہا۔ جب زخم بالکل بھر گیا اور نشان بھی ختم ہوگیا تو اس نے لکڑہارے سے کہا کہ دیکھو تم نے اپنے کلہاڑے سے مجھے جو زخم لگایا تھا وہ بالکل بھر گیا ہے اس کا نشان بھی باقی نہیں رہا لیکن تم نے اس دن مجھے درندہ کہہ کر اور میری دوستی پر شک کر کے اپنی زبان سے جو زخم لگایا تھا وہ آج بھی تازہ ہے۔

لکڑہارا شیر کی یہ بات سن کر بہت شرمندہ ہوا اور وعدہ کیا کہ آئندہ وہ کبھی ایسی کوئی بات نہیں کرے گا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔

آج ہم لوگ اپنا بھی محاسبہ کرتے ہیں کہ ہم نے اپنی زبان سے کتنے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، کتنے لوگوں کا دل دکھایا اور کتنے لوگوں کو ذلیل کیا۔ ہم تو کہہ کر بھول جاتے ہیں لیکن بعض دفعہ ہمارے کہے ہوئے چند لفظ کسی کی زندگی تباہ کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔
خدارا لوگوں کو اپنے الفاظ کے تیروں سے زخمی مت کیجئے۔ آپ اختلاف رائے اور تنقید طنز کے تیر چلائے بغیر بھی کر سکتے ہیں۔
________________________

■مزید پوسٹس۔۔۔

🔵مسکراہٹ و خاموشی
https://t.me/islamwitheman/22

🔵خلوص و شفقت
https://t.me/islamwitheman/90

🔵نقطہ نظر
https://t.me/islamwitheman/91

📝انداز بیان و سوچ
http://t.me/islamwitheman/158

🔵احساس
http://t.me/islamwitheman/160

🔵ساس اور بہو
http://t.me/islamwitheman/199

🌹خوش رہیئے
http://t.me/islamwitheman/252

⭕بدگمانی
http://t.me/islamwitheman/279

⭕بڑھیا اور ٹوٹا ہوا مٹکا
https://t.me/islamwitheman/325

🌹کامیابی کیلئے 8 سبق
https://t.me/islamwitheman/386

👅دنیا کی زبانیں
https://t.me/islamwitheman/451

🌹دنیا کی زندگی
https://t.me/islamwitheman/461

🌺الفاظ و انداز اور لہجہ
https://t.me/islamwitheman/475

🔷غصہ نہ کرو
https://t.me/islamwitheman/478

⭕موازنہ
https://t.me/islamwitheman/494

🔵یہ وقت بھی گزر جائیگا
https://t.me/islamwitheman/511

🌼حسن ظن
https://t.me/islamwitheman/526

🔵مرنے کے 5 بڑے پچھتاوے
https://t.me/islamwitheman/554

🔵وقت، وقت اور وقت
https://t.me/islamwitheman/748

💐لفظوں کا زہر
https://t.me/islamwitheman/846

🛇الفاظ اور کمان کے تیر
https://t.me/islamwitheman/892

🌷خوشحال زندگی کے لئے
http://t.me/islamwitheman/994

🍃تھوڑا سا اور اضافے کا قانون
http://t.me/islamwitheman/1108

🌸دس منٹ دورانیئے کی فلم
http://t.me/islamwitheman/1109

🔵انجانا خوف
http://t.me/islamwitheman/1110

🌹جان بوجھ کر دھوکہ کھانا
http://t.me/islamwitheman/1138

🍀مثبت سوچ
http://t.me/islamwitheman/1236

🔷ڈیپریشن
http://t.me/islamwitheman/1265

🔷کمال
http://t.me/islamwitheman/1268

🔵اندھا اور لنگڑا
https://t.me/islamwitheman/1322

⭕زبان کے زخم
https://t.me/islamwitheman/1362

🌼عورت کا خاوند کے ساتھ رویہ
https://t.me/islamwitheman/1363
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌼 عورت کا خاوند کے ساتھ رویہ 🌼

حدیث صحیح میں امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک شخص بڑا عقلمند اور صاحب ثروت تھا، اس کا ایک بیٹا ایک ایسی بیبی سے تھا جو عفیفہ اور صالحہ تھی اور یہ لڑکا شکل و شمائل میں اپنے باپ سے بہت مشابہہ تھا اور دو بیٹے دوسری بیوی سے تھے جو صاحب عفت نہ تھی۔

جب اس شخص کی وفات کا وقت ہوا تو بیٹوں سے یہ کہہ کر مرا کہ میرا کل مال تم میں سے ایک کا ہے۔

اب ہر ایک دعویدار تھا کہ مال میرا ہے۔ آخر مقدمہ قاضی کے پاس گیا۔ قاضی نے کہا کہ فیصلے سے پہلے ان تینوں بھائیوں کے پاس جاؤ جو عقل میں بہت مشہور ہیں۔

حسب الحکم وہ پہلے ان میں سے ایک کے پاس گئے، یہ ایک بوڑھا آدمی تھا، اس نے کہہ دیا کہ میرے فلاں بھائی کے پاس جاؤ جو مجھ سے بھی بڑا ہے۔

چنانچہ اس کے پاس گئے، اسے ادھیڑ عمر کا پایا، اس نے کہا مجھ سے جو بڑا بھائی ہے اس کے پاس جاؤ۔

جب اس کے پاس پہنچے تو اسے جوان پایا۔ پس اپنا حال بیان کرنے سے پہلے اس سے یہ سوال کیا کہ تمھارا چھوٹا بھائی کس سبب سے بوڑھا ہوگیا اور تم جو سب سے بڑے ہو کیونکر جوان ہو؟

اس نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی کی عورت بہت بد ہے اور وہ اس کی بدیوں پر صبر کرتا ہے اس خیال سے کہ وہ کسی اور ایسی بلا میں مبتلا نہ ہوجائے جس پر صبر نہ ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ بوڑھا معلوم ہوتا ہے۔
رہا دوسرا بھائی اس کی عورت ایسی ہے کہ کبھی اسے خوشحال رکھتی ہے اور کبھی رنجیدہ۔ اسی وجہ سے وہ ادھیڑ ہے۔
اور میری عورت مجھے ہمیشہ خوش رکھتی ہے اور کبھی آزردہ نہیں کرتی۔ یہی وجہ ہے کہ میں جوان ہوں۔

بھائیوں نے یہ کیفیت سن کر اپنا قصہ اس سے بیان کیا۔ اس نے کہا کہ پہلے تم اپنے باپ کی ہڈیاں نکال کر جلا ڈالو، پھر میرے پاس آنا، میں تمھارا فیصلہ کر دونگا۔

جب وہ چلے تو چھوٹے بھائی نے تلوار اٹھا لی اور دونوں بڑے بھائیوں نے کدالیں لے لیں۔ باپ کی قبر پر پہنچ کر بڑے بھائیوں نے کدالیں لگانی شروع کر دیں کہ قبر کو کھود ڈالیں اور چھوٹے نے تلوار کھینچی کہ میں اپنے باپ کی قبر نہ کھودنے دونگا۔ میں نے دعوٰی چھوڑا۔ جاؤ سب مال تمہی لے لو۔

پھر مقدمہ قاضی کے پاس گیا، قاضی نے تمام مال چھوٹے بیٹے کو دلوا دیا اور بڑوں سے کہہ دیا کہ تم بھی اگر اس مرحوم کی اولاد ہوتے تو جس طرح چھوٹے بیٹے کو محبت فرزندی باپ کی ہڈیاں کھودنے اور جلانے سے مانع ہوئی، تمہیں بھی مانع ہوتی۔

📚تہذیب الاسلام، باب4، ص126۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/1316
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 عشق کی خوشبو 🌹

●قرآن کریم میں ہے:
"وَالَّذِيْنَ آمَنُوْا اَشَدُّ حُبّاً لِله"
اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ اللہ تعالٰی سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ ان کا عشق شدید ہوتا ہے۔(1)

●حضرت رسولِخداؐ نے فرمایا:
"اَحِبُّو اللہ مِنْ کُلِّ قُلُوبِکُمْ"
تم اپنے پورے دل سے اپنے خدا سے محبت کرو۔(2)

●حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
"اَلقَلْبُ حَرَمُ الله فَلا تُسْکِنْ حَرَمَ الله غَیْرَ الله"
یہ دل الله تعالٰی کا حرم ہے۔ اللہ تعالٰی کے حرم میں اللہ کے غیر کو جگہ نہ دو۔(3)

■خراج عشق
مصر کے بادشاہ فرعون کی بیوی جناب آسیہؑ نے قرب خداوندی کی خواہش کی اور اپنے رب سے دعا مانگی۔۔۔
"رب ابن لی عندک بیتا فی الجنة"
خداوندا!مجھے تیرے قرب میں ایک ایسا حجرہ درکار ہے جو تیری ذات کے حوالہ سے کوئی دوست شمار ہو۔(4)

ہاں بات بڑی بات ہے۔ خواہش بہت عمدہ ہے لیکن اس کی قیمت بہت مہنگی ہے۔ اگر ہر شے کی قیمت سونا قرار دی جائے تو اس خواہش کی قیمت دل و جان ہونا چاہیے۔

آسیہ نے عرض کیا:
مجھے پرواہ نہیں اگر تیری ذات کے قرب کے لئے ایک جان کیا ہزار جان قربان کر دی جائے۔ اس سودے سے دریغ نہیں ہے۔ اسی خواہش کے حصول کے لئے بیبی آسیہؑ کو ایک امتحان کے مرحلہ سے گزرنا پڑا۔
جناب آسیہؑ کو چار میخوں میں جکڑ دیا گیا اور ایک میخ آنکھ میں بھی ٹھونس دی گئی لیکن اس حالت میں بھی بیبی آسیہ خوش و خرم اور ہنستی نظر آئیں کیونکہ یہ قیمت بھی اس خواہش کے پورے ہونے کی ضمانت تھی۔(5)

■عشق میں غفلت
ایک شخص کسی عورت کے عشق میں حد سے زیادہ مبتلا تھا۔ اتفاق سے اس عورت کی ایک آنکھ میں سفید موتیا کا داغ تھا۔ عشق کے عروج کے ایام میں اسے یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ایک آنکھ میں یہ عیب ہے۔ طوفانی محبت کے باعث وہ اس سے غافل رہا لیکن جب عشق اپنی تمام منازل طے کرنے کے بعد بلندی سے زوال کی طرف سفر کرنے لگا تو ایک دن عاشق کی نظر اس کی آنکھ کی سفیدی پر پڑی۔
اس شخص نے پوچھا:
یہ آپ کی آنکھ میں موتیا کب سے آگیا ہے؟

عورت نے جواب دیا:
یہ تو آپ کی آشنائی سے قبل بھی تھا لیکن آپ کے لیے اسی دن سے آیا ہے جس دن سے آپ کے عشق کی دنیا میں زوال شروع ہوا ہے۔(6)

■سچا عشق
فرعون مصر کی بیٹی کی خدمت گزار نوکرانی خدا پرست تھی، ایک دن اس کے سر میں کنگھی کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے کنگھی گر گئی اس نے جلدی سے کنگھی اٹھائی تو اس کے منہ سے خدا کا نام نکل گیا۔

فرعون کی بیٹی نے سوال کیا:
کیا میرے باپ کے علاوہ تیرا کوئی اور خدا بھی ہے؟

نوکرانی نے کہا:
میرا اور تیرے باپ کا اور زمین و آسمان کا رب خدائے یکتا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے۔

وہ لڑکی بھاگی بھاگی روتی ہوئی اپنے باپ کے پاس پہنچی، فرعون نے بیٹی سے پوچھا؛ کیوں روتی ہے؟ کیا قصہ ہے؟

بیٹی نے روتے ہوئے سارا ماجرا کہہ سنایا کہ یہ میری زیبائش و آرائش کی خدمت پر مامور نوکرانی کہتی ہے، میرا، آپ کا اور اس کا اور زمین و آسمان کا رب کوئی اور ہے جو یکتا و واحد ہے۔

فرعون نے فوری طور پر نوکرانی کو طلب کیا اور اسے کہا:
یہ جو باتیں تو نے میری لڑکی سے کی ہیں اگر اس سے باز نہ آئی تو میں تیرا سر قلم کرا دونگا۔

لیکن نوکرانی نے اس کی دھمکی کو ٹھکرا دیا اور اپنے عقیدہ سے انحراف کے لئے آمادہ نہ ہوئی۔

فرعون نے حکم صادر کیا، اس کے چاروں ہاتھوں اور پیروں میں میخ ٹھونک دی گئی اور میخوں کو زمین میں گاڑ دیا گیا اور اس کے سینہ پر سانپ اور بچھو چھوڑ دیئے گئے۔
فرعون نے کہا:
اپنے دین سے دستبردار ہو جاؤ۔

لیکن اس نوکرانی نے فرعون کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔

فرعون نے حکم صادر کیا:
اس عورت کی بڑی لڑکی کو لا کر اس کے سینہ کے اوپر ذبح کر دیا جائے۔

اس کی بیٹی کو لا کر اس عورت کے سامنے اس کے سینہ کے اوپر ذبح کر دیا گیا لیکن وہ کلمہ توحید سے باز نہ آئی۔

اس عورت کی شیرخوار بیٹی تھی، اسے بھی لا کر اس کے سینہ پر ذبح کر دیا گیا لیکن اس نے اپنے دین سے انحراف نہیں کیا اور بالآخر اسے خود کو بھی ذبح کر دیا گیا۔ اس نے قتل ہونا پسند کیا لیکن انحراف نہ کیا۔(7)

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚حوالہ جات:
(1)سورہ بقرہ آیت165۔
(2)میزان الحکمۃ، 3086۔
(3)موضوعی داستانیں۔
(4)سورہ تحریم آیت 11۔
(5)موضوعی داستانیں۔
(6)داستانہائے کشف الاسرار، ص63۔
(7)داستانہائے کشف الاسرار۔

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 نفع کا سودا 🔷

بیان کیا جاتا ہے کہ ایک بادشاہ شکار کے لیے نکلا ہوا تھا۔ وہ جنگل سے گزر رہا تھا۔ کہ اس کی نظر ایک درویش پر پڑی جو اپنے حال میں مست بیٹھا تھا۔ بادشاہ اس درویش کے قریب سے گزرا لیکن اس نے آنکھ اٹھا کر بھی اس کی طرف نہ دیکھا اور یہ بات بادشاہ کو بہت ناگوار گزری۔

اس نے اپنے وزیر سے کہا کہ یہ بھیک منگے بھی بالکل جانوروں کی طرح ہوتے ہیں کہ انھیں معمولی ادب آداب کا بھی خیال نہیں ہوتا۔

بادشاہ کی ناگواری کا اندازہ کر کے وزیر اس درویش کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ بابا جی، ملک کا بادشاہ آپ کے قریب سے گزرا اور آپ نے اتنا بھی نہیں کیا کہ اپنی عقیدت اور نیاز مندی ظاہر کرنے کے لیے کھڑے ہو جاتے اور ادب سے سلام کرتے؟

درویش نے بے پروائی سے جواب دیا:
بابا! اپنے بادشاہ سے کہو کہ ادب آداب کا خیال رکھنے کی امید ان لوگوں سے کرے جنھیں اس سے انعام حاصل کرنے کا لالچ ہو۔ اس کے علاوہ اسے یہ بات بھی اچھی طرح سمجھا دوکہ ہم جیسے درویشوں کا کام بادشاہ کا خیال رکھنا نہیں بلکہ بادشاہ کا یہ فرض ہے کہ وہ ہماری حفاظت کرے۔ تو نے سنانہیں۔ بھیڑیں گڈریے کی حفاظت نہیں کرتیں بلکہ گڈریا بھیڑوں کی حفاظت کرتا ہے۔
یاد رکھ! بادشاہی بھی ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں۔ موت کے بعد بادشاہ اور فقیر برابر ہو جاتے ہیں۔ اگر تو قبر کھول کر دیکھے تو یہ بات معلوم نہ کر سکے گا کہ یہ شخص جس کی کھوپڑی کو مٹی نے کھا لیا ہے۔ زندگی میں کس مرتبے اور شان کا مالک تھا۔

وزیر نے درویش کی یہ باتیں بادشاہ کو سنائیں تو اس نے ان سے نصیحت حاصل کی اور فقیر پر مہربان ہو کر اس سے کہا کہ اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو بیان کرو۔ تمھاری ہر حاجت پوری کی جائے گی۔

فقیر نے بے نیازی سے کہا:
بس ایک خواہش ہے اور وہ یہ کہ میرے پاس آنے کی تکلیف پھر کبھی نہ اٹھانا۔

بادشاہ نے کہا:
اچھا مجھے کوئی نصیحت فرمائیے۔

درویش بولا:
میری نصیحت یہ ہے کہ اس زمانے میں جب تو تاج اور تخت کا مالک ہے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کر کہ عاقبت میں تیرے کام آئیں گی۔ یہ تاج اور تخت ہمیشہ تیرے پاس ہی نہ رہے گا۔ جس طرح تجھ سے پہلے بادشاہ کے بعد تجھے ملا، اسی طرح تیرے بعد کسی اور کو مل جائے گا۔

؎نیکیاں کر لے اگر تو صاحب ثروت ہے آج
کل نہ جانے کس کے ہاتھ آئے ترا یہ تخت و تاج

■وضاحت:
شیخ سعدیؒ نے اس حکایت میں یہ بات بتائی ہے کہ اپنے دل کو حرص اور لالچ سے پاک کر لینے کے بعد ہی انسان کو سچی راحت اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ یہ مرتبہ حاصل ہو جائے تو خدا ایسی جرأت بخش دیتا ہے کہ وہ لاؤ لشکر رکھنے والے بادشاہوں سے بھی خوف نہیں کھاتا نیز یہ کہ مال دار شخص کے لیے سب سے زیادہ نفع کا سودا نیکیاں کرنا ہے۔ اُخروی زندگی میں اس کے کام اس کا یہی سرمایہ آئے گا۔ جس مال پر دنیا میں غرور کرتا تھا، اس میں سے کفن کے سوا کچھ بھی اپنے ساتھ نہ لے جا سکے گا۔

http://t.me/islamwitheman/1268
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌸 بندگئِ خًدا 🌸

● ارشاد باری تعالٰی ہے:
"یَآیُّھَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ"
اے لوگو! اپنے پروردگار کی عبادت کرو، وہ کہ جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔(1)

● حضرت امام علیؑ نے فرمایا:
"اَطْعِ اللہ فِیْ جَمِیْعِ اُمُوْرِکَ فَاِنَّ الطَّاعَةَ فَاضِلَةٌ عَلٰی مَا سِوَاھَا"
اپنے تمام کاموں میں اللہ تعالٰی کی اطاعت کرو کیونکہ اطاعتِ خداوندی باقی سب چیزوں سے افضل و برتر ہے۔(2)

■ مقام رسالت
جب رسول اکرمؐ معراج پر تشریف لے گئے تو خداوندمتعال نے ان سے خطاب فرمایا؛
"وَبِمَا اُشَرِّفُکَ" آپ خود ہی فرمائیں کہ کس چیز سے آپ کو فضیلت دوں، آپ کا مقام و مرتبہ بڑھاؤں۔
آنحضورؐ نے عرض کیا؛
"بِاَنْ تَنْسِبَنِیْ اِلَیْکَ بِالْعُبُوْدِیَّةِ" اس طرح کہ مجھے اپنی بندگی سے منسوب فرما دیں۔(3)

■ صفاتِ بندگی
جناب شیخ بہائیؒ اپنی کتاب "کشکول" میں حضرت امام جعفر صادقؑ سے نقل کرتے ہیں؛
سفیان ثوری سے بیان ہے کہ میں حضرت امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں حاضر ھوا۔ میں آپؑ کی محفل سے تسکینِ قلب اور نورانیت کا کسبِ فیض کرنا چاہتا تھا۔ لیکن جونہی میں اس ارادے سے امامؑ کی محفل میں گیا، میرے بیٹھتے ہی حضرت نے مجھے قبول نہ کرتے ہوئے فرمایا؛ میں مصروف ہوں۔ میں امامؑ کے گھر سے باہر آگیا اور سیدھا رسول اکرمؐ کی قبر مبارک پر حاضری دی، دو رکعت نماز ادا کی، آپؐ کی ذات سے متوسل ہوا اور درخواست کی کہ مجھے امام صادق علیہ السلام اپنی محفل میں اجازت دے کر قبول فرمائیں، آپ کے صدقہ میں ان کا دل مجھ پر مہربان ہو۔

سفیان ثوری کہتے ہیں میں اپنے اس توسل اور درخواست کے بعد امام صادقؑ کی خدمت میں حاضر ھوا تو آپ نے مجھے گرمجوشی سے اپنی محفل میں جگہ عنایت فرمائی۔ اور پھر فرمایا؛
کیا آپ اپنے قلب کی کشادگی اور دل کی نورانیت کے حصول کے لئے آئے ہیں۔

میں نے عرض کیا:
ہاں، اسی لئے حاضری ہوئی ہے۔

آپؑ نے فرمایا؛
اگر آپ اپنے دل میں کشادگی کے خواہشمند ہیں تو تین چیزوں پر مضبوطی سے عمل کرو۔۔۔
❶ اے سفیان! جان لو اور یقین کرو کہ تو بندہ ہے اور وہ تیرا مولا ہے۔ بندہ کو چاہیے مولا کے حضور کلی طور پر سرتسلیم خم کرے۔
❷ اے سفیان! ہمیشہ اس طرف توجہ رہے کہ تیرا مولا غضب اور رضا دونوں صفات رکھتا ہے۔ خیال رہے ایسے کام انجام دو کہ خداوندمتعال کی رضا حاصل ہو، وہ آپ سے راضی ہو۔ اور ایسے کاموں سے کہ جن سے اس کا غضب واقع ہوتا ہے دوری اختیار کرو۔
❸ اے سفیان! تو بندہ ہے۔ تو اور تیرا سب کچھ تیرے مولا کا ہے۔(4)

■ بندگی کا طریقہ
سہل تستری کہتے ہیں؛ میں نے ایک غلام خریدا اور اسے اپنے گھر لے آیا۔ میں نے اس سے اس کا نام پوچھا اور پھر بہت سارے سوال کر دیئے۔
تعلیم کتنی ہے؟
کیا کھانا پسند کرتے ہو؟
کیا کچھ کر لو گے؟
کیسا لباس پہنو گے؟
کیا کچھ کر لاؤ گے؟
کیا پسند کرتے ہو؟

اس نے صرف ایک ہی جواب دیا:
غلام کی کیا خواہش ہوتی ہے۔ وہ تو صرف اپنے آقا کی پسند کو پسند کرتا ہے۔

سہل کہتے ہیں؛ میں نے آئندہ رات ساری رات رونے اور استغفار کرنے میں اپنے آپ سے یہی کہتے ہوئے گزاری کہ اگر وہ غلام ہے تو پھر تُو کیا ہے؟(5)

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚حوالہ جات:
(1)سورہ بقرہ، آیت21۔
(2)میزان الحکمۃ، 10988۔
(3)موضوعی داستانیں، ص51۔
(4)موضوعی داستانیں، ص51۔
(5)موضوعی داستانیں، ص54۔

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 ﺩﻭ ﺁﻧﺴﻮ 🔷

ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺴﻦ ﺑﺼﺮﯼؒ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﯾﺪﻧﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﭩﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﺑﮩﺖ سرکش ﺗﮭﺎ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﻨﺎﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﻧﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﻮ۔۔

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺳﺨﺖ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﻗﺮﯾﺐ ﺍﻟﻤﻮﺕ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﮔﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﺭﮐﮫ ﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ، ﻣﺎﮞ ﺟﺐ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻮﺕ آئے ﺗﻮ ﺍﮮ ﻣﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﯿﺮ ﻭ ﻣﺮﺷﺪ ﺳﮯﻣﯿﺮا ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﻣﯿﺮﮮ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﮐﻮ ﮐﻨﺪﮬﺎ ﺩﯾﻨﮕﮯ ﻭﺭﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻧﯿﮑﯽ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﯿﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ___

ﺟﺐ ﻃﺒﻌﯿﺖ ﺑﮕﮍﻧﮯ ﻟﮕﯽ ﺗﻮ ﻣﺎﮞ ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺴﻦ بصری ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﯿﭩﺎ ﻣﻮﺕ ﻭﺣﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﮐﺸﻤﮑﺶ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﮐﯽ ﮨﮯ۔

حسن بصری ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﺤﺘﺮﻣﮧ! آﭘﮑﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ نے ﮐﺒﮭﯽ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮬﺎﻭﮞ؟

ﻣﺎﮞ ﺑﻮﺟﮭﻞ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﻭآﭘﺲ ﻟﻮﭨﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﭩﮯ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺑﯿﭩﺎ ﺍﮔﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﻣﺎﻧﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﻮ ﺁﺝ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺮﺷﺪ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮬﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﻧﮧ ﮐﺮﺗﮯ..

ﺑﯿﭩﺎ ﺣﺴﺮﺕ ﺑﮭﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺑﮯﭼﯿﻨﯽ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺭﮨﺎ، ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﺎ،

بولا ﻣﺎﮞ!
ﺟﺐ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻮﺕ آئے ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺅﮞ ﮐﻮ ﺭﺳﯽ ﺳﮯ ﺑﺎﻧﺪﮪ ﮐﺮ ﺳﺎﺭﮮ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺴﯿﭩﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺁﻭﺍﺯ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻧﯽ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ، ﺟﻮ ﺍﺳﮑﺎ ﺣﮑﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﺘﺎ ﺍﺳﮑﺎ ﯾﮩﯽ ﺣﺸﺮ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﮞ!
ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﻓﻨﺎﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﺷﮩﺮ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﮔﻨﺪﯼ ﺟﮕﮧ ﭘﮭﯿﻨﮑﻨﺎ ﮐﮧ ﺗﺎﮐﮧ ﻟﻮﮒ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻋﺒﺮﺕ ﭘﮑﮍﯾﮟ. ﺍﺱ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻟﮍﮐﮯ ﮐﻮ ﻣﻮﺕ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺡ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮگئی.....

ﻭﻓﺎﺕ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮ دستک ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﮭﻮﻻ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺣﺴﻦ بصری ﮐﮭﮍﮮ ﺗﮭﮯ، ﮐﮩﻨﮯ لگے ﻣﯿﮟ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮬﺎﻧﮯ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ.....

ﻣﺎﮞ ﺑﻮﻟﯽ!
ﺣﻀﺮﺕ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﯿﭩﺎ ﻓﻮﺕ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﯾﮧ ﺻﺮﻑ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ ﺁﭘﮑﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺘﮧ؟

ﻓﺮﻣﺎﻧﮯ لگے!
ﺟﺐ ﺁﭖ ﻭﺍﭘﺲ آئیں ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻗﯿﻠﻮﻟﮧ ﮐﺮﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮫ ﻟﮕﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺖ کا ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮬﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﯿﺎ؟

ﺍﻟﻠﮧ ﺍﮐﺒﺮ!
ﯾﮩﺎﮞ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻭ ﺁﻧﺴﻮﮞ ﮔﺮﮮ ﻭﮨﺎﮞ ﻣﻐﻔﺮﺕ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮨﻮﮔﯿﺎ.

■ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ،سچی کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شیئر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہوگا لیکن ہو سکتا ہے کہ اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو۔

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
ایک 22 سالہ یہودی نوجوان کا مسلمانوں سے ہوش اڑا دینے والا خطاب

شیعہ اور سنی مسلمان اس یہودی کے خطاب کا جواب دے سکتے ہیں آخری جمعہ یاد رہے یوم القدس یاد رہے

زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

📢 یہودی نوجوان مسلمانوں سے اپنے خطاب کا آغاز یوں کرتا ہے۔۔۔:

✍ شیعوں کی ایک مسجد کو ہم نے دھماکے سے اڑایا اور تم سے کہا کہ یہ سنیوں کا کام تھا اور سنیوں کی مسجد کو اڑا دیا اور کہا کہ یہ شیعوں کا کام تھا اور یوں ہم نے تمہارے درمیان کشت و خون کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا!

✍ ہم نے سنیوں کو جتا دیا کہ تمہار دشمن نمبر ایک شیعہ ہے اور شیعوں کو جتایا کہ سنی تمہارا دشمن نمبر ایک ہے اور یوں ہم نے مسلمانوں کی نسلوں کو نابود کردیا!

✍ تم کس بات پر فخر کرتے ہو؟؟؟!!!

✍ ہم نے اپنے سیٹلائٹ چینلز تمہارے گھروں تک پہنچا دیئے اور مسلمانوں کی تمام زبانوں میں خصوصی چینلز کی بنیاد رکھی!

✍ ہم نے غیر اسلامی فلمیں تیار کردیں اور انہیں عین اسی وقت نشر کیا جب تمہاری عبادت کا وقت تھا اور یوں ہم نے تمہارے اسلام کو نابود کردیا!

✍ ہم نے تمہارے بازاروں کو تنگ اور نازک و بدن نما لباسوں سے پر کردیا اور ان کی تنگی اور نازکی میں روز بروز اضافہ کیا!

✍ ہم نے لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان دوستی کی ثقافت تمہارے نوجوانوں کے درمیان رائج کردی اور تمہارے نوجوانوں کے ایمان کو کمزور کردیا!

✍ ہم نے پیشہ ورانہ ہتھکنڈوں سے تمہاری یونیورسٹیوں کو بند کردیا اور آج دیکھ رہے ہیں کہ تمہاری یونیورسٹیاں صرف لڑکوں لڑکیوں کے درمیان ناجائز دوستوں کے مراکز میں تبدیل ہوچکی ہیں!

✍ ہم نے عربوں کو جتا دیا کہ تمہارے ہٹ دھرم دشمن فارس ہیں اور فارسوں کو جتایا کہ عرب تمہارے دشمن نمبر ایک ہیں!

✍ ہم تسلسل کے ساتھ فارسوں کو ان کے تابناک ماضی کی قصے سناتے ہیں اور انہیں عربوں کے مد مقابل لاکھڑا کردیتے ہیں!

✍ تمہارے درمیان تمہارے بزرگوں کے بارے میں لطیفے تیار کیا اور تم نے ان لطیفوں کا خیر مقدم کیا!

✍ ہم نے مسلمانوں فرقوں کو لعن و نفرین کی تعلیم دی اور انہیں سکھایا کہ ایک دوسرے پر لعن و نفرین کریں!

✍ ہم نے ہر دو مسلمان ملکوں کے درمیان فتنہ انگیزی کی اور دونوں کو اسلحہ دیا تا کہ ایک دوسرے کو قتل کریں اور یوں ہم نے تمہاری نسلوں کو نابود کیا!

✍ ہم نے تمہارے قرآن میں تحریف کی کوشش کی لیکن ممکن نہیں ہوا چنانچہ ہم نے اس کے تراجم اپنی مرضی سے کرائے اور اپنی مرضی سے اس کی تفسیریں لکھوائیں اور بعض کو کافر قرار دلوایا اور ان کے قتل کو جائز قرار دلوایا؛ تکفیر کو ہم نے رواج دیا!

✍ ہم نے تمہارے بیچ نئے مذاہب کی بنیاد رکھی اور انہیں طاقتور بنایا اور انہیں ہتھیار تھما دیئے تا کہ تمہارا قتل عام کریں اور تم ابھی سورہے ہو!

✍ ہم نے تمہارے درمیان اپنی مرضی کے سماجی منصوبے نافذ کئے اور تمہیں عجیب و غریب اعمال و افعال میں مصروف کیا تا کہ تم کبھی بھی بیدار نہ ہوسکو اور اپنی نجات ہماری آغوش میں تلاش کرو اور تم آج وہی کررہے ہو جو ہم چاہتے تھے اور ایک دوسرے سے بچنے کے لئے ہماری پناہ میں آرہے ہو اور اربوں ڈالر ہمیں دے رہے ہو تا کہ تمہیں تمہارے بھائیوں سے تحفظ دیں!
✍ ہم نے ایسی فلمیں بنوائیں اور ایسے ڈرامے بنوائے جنہیں دے کر خیانت اور بےغیرتی کو تمہارے گھروں کے اندر رائج کردیا!

و بہت سے دوسری چیزیں ۔۔۔

یہ یہودی نوجواں اب یہودیوں سے خطاب کرکے کہتا ہے:

✍ اور ہاں! اے سربلند یہودیو! آج کوئی بھی گولی ہماری طرف نہيں آرہی، کیونکہ مسلمان ایک دوسرے کے قتل میں مصروف ہیں! راتوں کو آرام سے سویا کرو فکرمندی کی کوئی ضرورت نہیں!

✍ کسی زمانے میں اسلام دنیا پر حکومت کرتا تھا لیکن آج مسلمان حتی اپنے اوپر بھی حکومت کرنے کے قابل نہيں رہے ہیں!

✍ آج عراق، شام، لبنان، یمن، لیبیا، تیونس، مصر، جزیرہ نمائے عرب، افغانستان، پاکستان، قطر، کویت، امارات اور ترکی اور بہت سے دوسرے مسلم ممالک اور اقوام ایک دوسرے کے قتل عام میں مصروف ہیں! وہ کیسے؟
وہ یوں کہ ہم نے انہیں قائل کرلیا کہ ہم ان کے دشمن نہیں ہیں بلکہ ان میں سے کچھ کچھ دوسروں کے دشمن ہیں اور وہ بھی مان گئے!!!

✍ اس مرحلے پر پہنچ کر یہودی نوجوان نے اپنے ہاتھ اوپر کی طرف اٹھا لئے اور پوری قوت سے چلّا کر کہا ۔۔۔:
✍ اے محمد(ص)! جو اسلام آپ پوری دنیا والوں کے لئے لائے تھے آج اس کا چراغ اجالا دینے کا قابل نہيں رہا ہے!!!
✍ اے محمد(ص)! آپ کی کتاب آج سمجھی اور پڑھی نہیں جارہی کیونکہ اگر اس کو پڑھا اور سمجھا جاتا آج وہ ایک دوسرے کو قتل نہ کرتے!!!
✍ اے محمد(ص)! کسی وقت آپ مسلمانوں سے کہا کرتے تھے کہ یہود تمہارے دشمن نمبر ایک ہیں لیکن آج ہم نے آپ کے قواعد کو بدل کر رکھ دیا ہے!!!
✍ دیکھ رہے ہیں آپ اے محمد(ص)! آج آپ کی امت خون میں رنگی ہوئی ہے، روزانہ ہزاروں مسلمان مسلمانوں کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں، کیوں کہ ہم نے انہیں آپ کی تعلیمات سے دور کردیا اور انہیں جتا دیا کہ وہ ایک دوسرے کے بھائی نہیں ہیں
، اور وہ مان گئے کیونکہ وہ مزید آپ کی کتاب نہیں پڑھتے اور اگر پڑھتے ہیں تو اس کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ و تکمیل: فرحت حسین مہدوی
۔۔۔۔
شیئر کرنے میں دیر نہ کیجئے
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌺 خدا تعالٰی کی بندگی 🌺

●ارشاد باری تعالٰی ہے:
"وما خلقت الجن والإنس إلا لیعبدون"
میں نے جِنّوں اور انسانوں کو عبادت کے لئے بنایا ہے۔(1)

●حضرت امام علیؑ نے فرمایا؛
عبادت کامیابی ہے۔(2)

■سلیقۂ بندگی
ایک مؤدب و فہمیدہ غلام نے اپنے آقا کو انتہائی غم و دکھ کی حالت میں دیکھا اور پوچھا؛
آپ کے غم و غصہ کا سبب کیا ہے؟

آقا نے کہا؛ میں مقروض ہوں۔

غلام نے عرض کیا؛ آپ مجھے بازار لے جا کر فروخت کر دیں اور اپنا قرضہ ادا کر دیں۔

آقا نے کہا؛ میرا قرضہ بہت بھاری ہے اور تیری قیمت میرے قرضہ کے دسویں حصہ کو بھی ادا نہیں کر سکتی۔

غلام نے کہا؛ آپ اپنے قرضہ کے مطابق میری قیمت مانگ لیں۔

آقا نے کہا؛ تیری اس قدر قیمت کوئی بھی نہیں دیگا۔

غلام نے عرض کیا؛ آپ خریداروں سے میرے بارے بیان کریں کہ اس میں ایک بہت ہی اچھی صفت ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت زیادہ ہے اور وہ صفت یہ ہے کہ وہ غلامی و اطاعت گزاری کے آداب سے بہتر اور بخوبی واقف ہے۔

آقا اپنے غلام کی ان باتوں سے مطمئن ہوکر اسے بازار لے گیا۔ جب وہ بردہ فروشوں کے بازار میں پہنچے اور اس کی مناسب قیمت سے دس گنا زیادہ قیمت مانگی تو جو کوئی قیمت سنتا وہ سن کر ہنسنے لگتا اور چل دیتا۔

بالآخر ایک گاہک نے قیمت کی زیادتی کا سبب دریافت کیا۔
آقا نے جواب دیا؛ یہ بندگی و غلامی کے رسوم و آداب سے خوب واقف ہے۔

گاہک نے کہا؛ میں اس غلام کو اس شرط پر خرید کرتا ہوں کہ واقعاً اس میں یہ خوبی ہو۔

اس شخص نے اس غلام کو خرید لیا اور اپنے ساتھ اپنے گھر لے آیا۔ اس کی بیان شدہ صفت کو آزمانے کے لئے اس نے آتے ہی حکم صادر کیا کہ اسے تازیانے لگاؤ اور خوب مارو۔ اس طرح وہ اس غلام کا امتحان لینا چاہتا تھا۔
غلام نے تازیانے کھائے لیکن اس دوران نہ گریہ کیا، نہ ہی فریاد اور نہ ہی تازیانے لگانے کی وجہ دریافت کی۔ بس خاموشی اور خوشی و رضا سے تازیانوں کے لئے حاضر رہا۔

اس شخص نے فوری حکم صادر کیا کہ بس اسے چھوڑ دیا جائے اور پھر غلام سے پوچھا؛
تجھے جب تازیانے لگ رہے تھے تو کیا درد نہیں ہو رہا تھا؟

غلام نے جواب دیا؛ کیوں نہیں، درد تو ہو رہا تھا۔

اس شخص نے پوچھا؛ تو پھر تو چپ کیوں تھا، کیا تجھے بغیر وجہ کے نہیں مارا جا رہا تھا، تو نے اعتراض کیوں نہیں کیا۔؟

غلام نے جواب دیا؛ میں غلام ہوں اور آپ میرے آقا ہیں۔ کسی غلام کے لئے یہ مناسب نہیں کہ وہ اپنے آقا کے حکم کے سامنے چوں چرا کرے۔ غلام کو پوری طرح سے اپنے مولا کے سامنے تسلیم ہونا چاہیے۔(3)

■ ایک عارفانہ جواب
کسی بادشاہ نے شکار پر جاتے ہوئے راستے میں ایک بھولے بھالے شخص کو دیکھا جو ایک کتے کے ساتھ بیٹھا اس سے نوازش کرتے ہوئے مانوس نظر آیا۔ بادشاہ نے اپنے ہمراہی وزیر سے کہا؛
ذرا ٹھہرو، مجھے ذرا اس بھلے شخص سے مذاق کرنا ہے۔ اس طرح سے ہمیں ایک طرح سے تفریح حاصل ہوگی۔

وزیر نے عرض کیا؛ جناب میں آپ سے قربان جاؤں، میری خواہش ہے آپ ایسا نہ کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کی شان میں گستاخی اور بےادبی کرے۔ آپ آزردہ خاطر ہوں اور ہمیں بھی ناگوار ہو۔

بادشاہ نے کہا؛ پروا نہ کرو جو کچھ میں نے کہا ہے وہ درست ہے۔ اور پھر بادشاہ خود آگے بڑھ گیا اور اس شخص کے نزدیک جاکر پوچھا:
تو بہتر ہے یا تیرا کتا۔؟

اس شخص نے جواب دیا؛
میں آپ سے قربان جاؤں۔ جناب میرا یہ کتا۔ کبھی بھی میری حکم عدولی نہیں کرتا پس معاملہ اسی طرح ہے۔ شاہ و گدا اگر خداوندمتعال کے فرمان سے سرتابی نہ کریں اور حکم خداوندی کی اطاعت کریں تو یقیناً اس کتے سے بہتر ہیں اور اگر اپنے رب کی نافرمانی کریں تو پھر البتہ یہ کتا ان دوں سے بہتر ہے۔

بادشاہ کو اب کوئی بات کرنا نہیں آرہا تھا۔ چپکے سے اپنی راہ لی اور چل دیئے۔(4)

■ غلام کا نام
ایک شخص بردہ فروشی کے بازار میں ایک غلام خرید کرنے گیا۔ اس کے سامنے کئی غلام پیش کئے گئے۔ اسے ایک غلام پسند آیا۔ اس نے اس کی خریداری کا ارادہ کیا اور پھر اس غلام سے پوچھا؛
آپ کا کیا نام ہے۔؟

غلام نے جواب دیا؛
میرا نام خریداری کے بعد معلوم ہوگا۔ آپ پہلے مجھے خرید لیں پھر جو نام آپ رکھ دیں گے اور جس نام سے پکاریں گے وہی میرا نام ہوگا۔(5)

■ عابد ترین شخص
حضرت یونسؑ نے حضرت جبرائیلؑ سے فرمایا؛
مجھے اس روئے زمین کے عابدترین شخص کے بارے بتائیں۔

حضرت جبرائیلؑ نے انہیں ایک ایسا شخص دکھلایا جس کے بیماری کی وجہ سے ہاتھ، پاؤں کٹے ہوئے تھے اور نابینا اور بہرا بھی تھا لیکن اس کی زبان پر یہی جاری تھا:
خدایا میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ جو تو نے چاہا میرے سے لے لیا اور جو تونے چاہا میرے لئے باقی رکھا۔ اور پھر یہ احسان فرمایا کہ اپنی ذات کے ساتھ امید کو میرے دل میں باقی رکھا۔(6)

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚حوالہ جات:
(1)سورہ ذاریات، آیت56۔
(2)میزان الحکمۃ، 11301۔
(3)موضوعی داستانیں، ص53۔
(4)موضوعی داستانیں، ص55۔
(5)موضوعی داستانیں، ص56۔
(6)موضوعی داستانیں، ص56۔

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 اسقاطِ حمل بنام ﮔﻮﻧﮕﯽ ﭼﯿﺦ 🔷

ﺑﺮﺍۂ ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯽ ﺍﺱ ﻣﻀﻤﻮﻥ ﮐﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍکنیں ﺑﮍﮪ ﺟﺎئیں ﺗﻮ ﺷﯿﺌﺮ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﺮﯾﮟ.

ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﺳﻦ 1984 ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ "ﻧﯿﺸﻨﻞ ﺭﺍﺋﭩﺲ ﭨﻮ لايو ﻛﻨﻮﯾﻨﺸﻦ" ﺍﺱ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﻤﺎﺋﻨﺪﮮ ﻧﮯ (ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺑﺮﻧﺎﺭﮈ ﻧﮯﺗﮭﯿﻨﺴﻦ ﮐﮯ) ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﺳﻘﺎﻁ ﺣﻤﻞ ﮐﯽ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﻟﭩﺮﺍﺳﺎﮈ ﻓﻠﻢ "ﺳﺎﻟﭧ ﺳﻜﺮﻳﻢ" (ﮔﻮﻧﮕﯽ ﭼﯿﺦ) کی ﺟﻮ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﺩی تھیں ﻭﮦ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ہیں۔۔۔
ﺑﭽﮧ ﺩﺍﻧﯽ ﮐﯽ ﻭﮦ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺑﭽﯽ ﺍﺏ 15 ﮨﻔﺘﮯ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻓﯽ ﭼﺴﺖ ﺗﮭﯽ. ﮨﻢ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ کے ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻠﺘﮯ، ﮐﺮﻭﭦ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮕﻮﭨﮭﺎ ﭼﻮﺳﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ. ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﻛﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﺩﯾﮑﮫ ﭘﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ 120 ﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ ﺩﮬﮍﮎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ. ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻧﺎﺭﻣﻞ ﺗﮭﺎ؛ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﻭﺯﺍﺭ (ﺳﻜﺴﻦ ﭘﻤﭗ) ﻧﮯ ﺑﭽﮧ ﺩﺍﻧﯽ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﻟﯿﺎ، ﻭﮦ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺑﭽﯽ ﮈﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻡ ﮔﮭﻮﻡ ﮐﺮ ﺳﮑﮍ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﮐﻦ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﮪ ﮔﺌﯽ. ﺍﮔﺮﭼﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺯﺍﺭ ﻧﮯ ﺑﭽﯽ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﺍ ﺗﮏ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﮯ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺍﺱ ﮐﮯ آﺭﺍﻣﮕﺎﻩ، ﺍﺱ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﻋﻼﻗﮯ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ. ﮨﻢ ﺩﮨﺸﺖ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﮮ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﻭﮦ ﺍﻭﺯﺍﺭ ﺍﺱ ﻧﻨﮭﯽ ﻣﻨﯽ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﮔﮍﻳﺎ ﺳﯽ ﺑﭽﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ. ﭘﮩﻠﮯ ﮐﻤﺮ، ﭘﮭﺮ ﭘﯿﺮ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﺍﯾﺴﮯ ﮐﺎﭨﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﻭﮦ ﺯﻧﺪﮦ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﻧﮧ ﮨﻮﮐﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﺎﺟﺮ، ﻣﻮﻟﯽ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﭽﯽ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﭼﮭﭩﭙﭩﺎﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ، ﺳﮑﮍ ﮐﺮ ﮔﮭﻮﻡ ﮔﮭﻮﻡ ﮐﺮ ﺗﮍﭘﺘﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﻗﺎﺗﻞ ﺍﻭﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ. ﻭﮦ ﺍﺱ ﺑﺮﯼ ﻃﺮﺡ ﮈﺭ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﮐﻦ 200 ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﺮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺟﮭﭩﻜﺘﮯ ﻭ ﻣﻨﮧ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ چیخخنے كى ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺟﺴﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺗﮭﯿﻨﺴﻦ ﻧﮯ "ﮔﻮﻧﮕﯽ ﭼﯿﺦ" ﯾﺎ "ﺧﺎﻣﻮﺵ ﭘﮑﺎر" ﮐﮩﺎ ﮨﮯ.
ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﻧﮯ ﻭﮦ بے رحم اور دردناک ﻣﻨﻈﺮ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺟﺐ ﺳﮉﺳﯽ ﺍﺱ ﮐﮭﻮﭘﮍﯼ ﮐﻮ ﺗﻮﮌﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﻼﺵ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ دہاﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺳﺨﺖ ﮐﮭﻮﭘﮍﯼ ﮐﻮ ﺗﻮﮌ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺳﺮ ﮐﺎ ﻭﮦ ﺣﺼﮧ ﺑﻐﯿﺮ ﺗﻮﮌﮮ ﺳﮑﺸﻦ ﭨﯿﻮﺏ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﮑﺎﻻ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻗﺘﻞ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍذيت ناک ﮐﮭﯿﻞ ﮐﻮ ﺧﻮﺷﺤﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﻣﻨﭧ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﻟﮕﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺩﺭﺩﻧﺎﮎ ﻣﻨﻈﺮ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺲ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺍﺳﻘﺎﻁ ﺣﻤﻞ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﺱ كى ﻓﻠﻢ ﺑﻨﻮﺍ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﻓﻠﻢ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ!

ﺁﭖ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﺴﯽ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﮐﯽ ﺟﺎﻥ ﺑﭽﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ . . .

_ ثاقب نقاش____

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
✊ مومنو! متّحد ہوجاؤ ✊

عربی زبان کی ایک کہاوت ہے کہ:
"قتلت یوم قتل الثور الابیض"
میں تو اسی دن قتل ہو گیا تھا جس دن سفید بیل قتل ہوا تھا۔

اس کی تفصیل یوں ہے کہ کسی جنگل میں دوبیل رہتے تھے ایک لال اور ایک سفید جن کی آپس میں گہری دوستی تھی. ایک ساتھ گھومنا پھرنا اور چرنے کیلئے بھی ایک ساتھ آنا جانا.
ان کی اس مثالی دوستی کی وجہ سے اس جنگل کا شیر ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا تھا. اس نے جب کبھی ان میں سے کسی ایک پر حملہ کیا تو دونوں نے مل کر اس کی وہ درگت بنائی کہ شیر کو اپنی جان کے لالے پڑ جاتے.

شیر نے ایک چال چلی؛ لال بیل سے چکنی چپڑی باتیں کر کے اور روشن مستقبل کے سہانے سپنے دکھا کر اپنے ساتھ ملا لیا. لال بیل اس کی باتوں میں آ گیا کہ بیل کی دوستی کے مقابلے میں شیر کی دوستی زیادہ محفوظ نظر آ رہی تھی.
لال بیل جب شیر سے مل گیا اور سفید بیل اکیلا رہ گیا تو چند دنوں کے بعد شیر نے اس کے شکار کا پروگرام بنایا اور اس پر حملہ کر دیا.
پہلے تو دونوں مل کر شیر کو بھگا دیا کرتے تھے مگر اب اکیلے بیل کیلئے شیر کا مقابلہ مشکل ہو گیا.
سفید بیل نے اپنے ساتھی بیل کو بہت پکارا, بہت آوازیں دیں, پرانی دوستی کے واسطے دئے اور بیل ہونے کے ناطے بھائی چارے کا احساس دلایا.
مگر شیر کی دوستی کے نشے سے سرشار لال بیل ٹس سے مس نہ ہوا اور اپنی برادری کے ایک فرد کو شیر کے ہاتھوں چیر پھاڑ کا شکار ہوتا دیکھتا رہا.

وہ آج بہت خوش اور مطمئن تھا کہ شکر ہے میں اس کے ساتھ نہیں تھا ورنہ آج میرا کام بھی اس کے ساتھ ہی تمام ہو جاتا.

تھوڑے دن گذرے کہ شیر نے اسے بھی شکار کرنے کا پروگرام بنا لیا. جب شیر نے اس پر حملہ کیا تو لال بیل نے زور سے ڈکارتے ہوئے جنگل کے باشندوں کو یہ پیغام دیا کہ...
"میں تو اسی دن قتل ہو گیا تھا جس دن سفید بیل قتل ہوا تھا"

امت مسلمہ بھی آج کل اسی حالت کا شکار ہے. سب شیر کی دوستی پر خوش اور مطمئن ہیں اور یہ یقین کئے بیٹھے ہیں کہ باقیوں کی باری تو لگ رہی ہے مگر ہماری باری نہیں لگے گی. کیونکہ ہم تو جنگل کے بادشاہ کے دوست اور مقرب ہیں.
ان احمقوں کو یہ سادہ سی حقیقت سمجھ نہیں آ رہی کہ شکاری اور شکار کے درمیان دوستی جیسا غیر فطری رشتہ ہو ہی نہیں سکتا.

ہم نے باری باری افغانستان، عراق، فلسطین، شام، بوسنیا، چیچنیا، کشمیر، برما اور صومالیہ میں مسلمانوں کے خون میں لت پت لاشوں کو تڑپتے دیکھا۔
حلب اور ادلب پر کیمیکل بموں کے حملے دیکھے، فلسطینی مسلمانوں کے جنازوں پر بمباریاں دیکھیں، عراق میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے نئے سے نئے حربے دیکھے، برمی مسلمانوں کو زندہ جلانے اور ان کے جسمانی اعضاء کو کاٹ کاٹ کر پھینکتے دیکھا، افغانستان پر کارپٹ بمباری سے لیکر "بموں کی ماں" کا حملہ دیکھا مگر اس خوشی میں چپ سادھے اطمینان سے بیٹھے ہیں کہ ان سب کی باری تو لگی ہے مگر ہماری نہیں لگے گی.

ذرا غور کیجیے کہ کہیں ہم سب بھی لال بیل تو نہیں بن گئے ہیں...!!!

اللہ نہ کرے کہ ہم پر پچھتاوے کی وہ گھڑی آ جائے جب ہم بھی بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں کہ:
"قتلت یوم قتل الثور الابیض"

👊مومنو! متّحد ہوجاؤ👊

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 بشر حافی کی توبہ 🌹

سازو آواز بلند آواز سے سنائی دے رہے تھے۔ ماحول عیش و عشرت نوازی اور مے نوشی کی گرم محفل کا پتہ دیتا تھا۔ ایک گھریلو نوکرانی نے دروازہ کھولا اور گھر سے جاروب کشی سے جمع ہونیوالا کوڑاکرکٹ باہر گلی میں ڈالنے کے لئے باہر آئی۔ اس کے ہاتھوں میں جھاڑو اور کوڑے کی بالٹی تھی۔

اسی اثناء میں ایک شخصیت کا جن کے چہرے سے کثرت عبادت کے آثار نمایاں تھے، وہاں سے گزر ہوا۔ انہوں نے اس کنیز سے پوچھا؛
اس گھر کا مالک غلام ہے یا آزاد۔؟

کنیز نے کہا؛ آزاد ہے۔

راستہ گزرنے والے بزرگوار نے فرمایا؛
بالکل درست ہے، آزاد ہی معلوم ہوتا ہے کیونکہ اگر غلام ہوتا تو اسے اپنے مالک اور اپنے پروردگار کا خیال ہوتا۔ اس طرح بے پروائی نہ کرتا۔

جب کنیز اور رہگزر میں بات ہوئی، کچھ وقت صرف ہوا جو کنیز کے دیر سے جانے کا سبب ہوا۔ جب وہ معمول سے زیادہ دیر سے واپس گئی تو اس کے مالک نے اس سے دیر سے واپسی کی وجہ دریافت کی۔

کنیز نے گھر سے باہر گلی میں پیش آنیوالا سب ماجرا اس سے بیان کیا۔ سارے سوالات اور اپنے جوابات تفصیل سے بتا دیئے۔

کنیز کا مالک یہ سب کچھ سن کر کچھ دیر کے لئے گہری سوچ میں ڈوب گیا۔ وہ رہگزر کی ساری باتوں کو اپنے ذہن میں دہرا رہا تھا اور ان پر گہری سوچ سے غور کر رہا تھا۔ جب وہ اس آخری بات کو سوچتا تو چونک جاتا۔ "اگر وہ غلام ہوتا تو ایسا نہ کرتا، وہ اپنے صاحب اختیار کا خیال رکھتا۔" یہ خیال اسے ہمیشہ دامنگیر رہا اور اثر انداز ہوا۔
وہ لاشعوری طور پر بے اختیار اپنی جگہ سے اسطرح اٹھ کر بھاگا کہ اسے پاپوش کا خیال بھی نہ رہا اور پھر وہ پابرہنہ جوتوں کے بغیر ننگے پاؤں ان ارشادات کے بولنے والے کے پیچھے دوڑا۔ اس نے غور سے دیکھا تو اسے اپنے سامنے ایک فضائل و مناقب، شرافت و عظمت کا مرقع شخصیت نظر آئی، اس نے دیکھا کہ وہ پراثر گفتگو فرمانے والے حضرت امام موسٰی ابن جعفر الکاظم علیہ السلام ہیں۔ وہ تیزی سے لپکا اور آپؑ کے دست مبارک کا بوسہ لیا۔ اور پھر مقدر نے یاوری کی کہ آپؑ کے دست مبارک پر آپؑ کی رہنمائی سے ہی توبہ کرنے پر آمادہ ہوگیا۔

توبہ کرنے کے بعد جب واپس آیا تو اسے اپنے پابرہنہ ہونے کی حالت باعثِ افتخار محسوس ہوئی۔ وہ اپنی توبہ کی قبولیت کی حالت کو باقی رکھنا اپنے لئے باعثِ سعادت سمجھنے لگا اور اسی لئے اس نے زندگی بھر جوتا استعمال نہیں کیا۔ چونکہ عربی زبان میں پابرہنہ شخص کو "حافی" کہتے ہیں، اسی لئے لفظِ حافی اس کا لقب اور صفت قرار پاگیا۔

(ان کا پورا نام بَشر یا بِشر تھا اور وہ بشر حافی کے نام سے مشہور تھے۔)

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚 موضوعی داستانیں، ص57۔

http://t.me/islamwitheman/1396
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌷 تلخ و شیریں 🌷

ایک نیکوکار شخص کا ایک غلام تھا جس سے اسے محبت و الفت تھی۔ اس کے ساتھ ہمیشہ اسکا رویہ ہمدردی کا رہتا تھا وہ ہمیشہ جسطرح کی خوراک خود کھاتا تھا اسی سے اپنے غلام کو بھی دیتا تھا۔ وہ پھل، میوہ جات کے کھانے میں بھی اپنے اس غلام کو شریک کرتا۔

ایک مرتبہ وہ نیکوکار شخص بیمار ہوگیا۔ اس کے سرہانے ایک خربوزہ رکھا گیا۔ ادھر سے غلام حسب معمول اس کے لیے کھانا لے کر آیا اور کمرے کے ایک گوشہ میں بیٹھ کر کھانا کھانا شروع کر دیا۔ اس نیکوکار شخص نے اپنے غلام کو خربوزہ پیش کیا، غلام نے بڑے ادب سے تھوڑی سی مقدار خربوزہ لے لیا، اور دوسری طرف بیٹھ کر بڑے شوق کی حالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خربوزہ کھانا شروع کر دیا۔ اس شخص نے جب رغبت دیکھی اور ادھر وہ اپنی بیماری کی وجہ سے خربوزہ کھانے سے پرہیز بھی کرتا تھا۔ پورے اصرار کے ساتھ غلام کو سارے کا سارا خربوزہ اٹھا کر خود کھانے پر مجبور کیا۔
غلام نے خربوزہ اٹھا کر بھرپور رغبت سے اسے خوشی خوشی کھانا شروع کر دیا۔

نیکوکار شخص نے جب اس قدر شوق اور رغبت سے غلام کو خربوزہ کھاتے دیکھا تو اس کے دل میں بھی تھوڑا سا خربوزہ کھانے کی خواہش پیدا ہوئی۔ اس نے خیال کیا یقیناً یہ خربوزہ بہت مزیدار اور عمدہ ہے کہ غلام اس قدر شوق سے کھا رہا ہے۔ اس نے غلام سے کہا؛
کیا خیال ہے اگر میں بھی تھوڑا سا کھا لوں تو شاید مجھے مضر نہ ہو۔

غلام نے وہ خربوزے کا برتن آگے پیش کیا۔ اس شخص نے تھوڑا سا خربوزے کا ٹکڑا اٹھا کر منہ میں ڈالا تو اچانک اس کے چہرے سے بے کیفی اور بدمزگی کے آثار نمایاں ہوئے۔ غلام سے مخاطب ہوا اور پوچھا ارے یہ کیا ہوا۔ کیا کڑوے خربوزے کو کوئی اس طرح ذوق بھرے انداز سے کھاتا ہے جس طرح تو کھا رہا تھا۔

غلام نے انتہائی ادب کے ساتھ جواب دیا؛
اے میرے آقا! ایک دراز مدت سے میں آپ کی خدمتگزاری میں مصروف ہوں۔ آپ ہمیشہ مجھے میٹھے اور لذیذ پھل کھلاتے رہے ہیں۔ اب اگر ایک تلخ پھل آپ کے ہاتھوں میرے منہ میں چلا گیا ہے تو کیا مجھے ناشکری کا اظہار کرتے ہوئے اس کے بارے زبان کھول دینی چاہیے۔؟

■ ہم اللہ تعالٰی کے بندے ہیں، ہر حال میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ خداوندمتعال ہمیں ہر آفت و بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚موضوعی داستانیں، ص58۔

http://t.me/islamwitheman/549
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 ہنستے مسکراتے رہیئے 🌹

مرحوم علامہ مجلسیؒ کی صاحبزادی علومِ معارف سے سرشار تھیں۔ وہ ایک صاحبِ کمال درجۂ اجتہاد پر فائز صاحبِ علم و فضل خاتون تھیں۔ ایک دن سیڑھیوں سے اوپر جا رہی تھیں کہ گر پڑیں۔ سر پر سخت چوٹ آئی، خون جاری ہوگیا، ایک پتھر سے پاؤں ٹکرایا تو پنڈلی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ وہاں پر موجود خواتین اس کے اردگرد جمع ہو گئیں لیکن عورتوں کو اس وقت بہت تعجب ہوا جب انھوں نے دیکھا کہ معظمہ زخمی حالت میں، بہتے خون کے باوجود ہنس رہی ہیں۔ اس غیرمعمولی صورتحال کو دیکھ کر عورتوں نے پوچھا؛
کیا آپ کو اتنی تکلیف ہوئی، چوٹ آئی، درد نہیں ہوا۔؟

آپ نے فرمایا؛ کیوں نہیں۔۔!

عورتوں نے پوچھا؛ تو پھر آپ نے فریاد کیوں نہیں کی۔؟ آپ روئی نہیں بلکہ ہنس رہی ہیں۔

انہوں نے فرمایا؛ جب میری نظر اس چوٹ کے بدلے حاصل ہونیوالے ثواب پر پڑی تو مجھے اس کے اندازہ سے سکون و آرام محسوس ہوا۔

■ کہاوت ہے کہ اگر صبر کرو گے تو کھٹے انگور میٹھے ہو جائیں گے۔
ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں، خداوندمتعال ہم سب کو ہر بلا و مصیبت و آفت سے بچائے رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚 موضوعی داستانیں، ص233۔

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 خدا سے تجارت 🔷

ایک بار حضرت موسٰی علیہ السلام اللہ تعالٰی سے ہمکلام ہونے جارہے تھے تو ایک تنگ دست انسان نے انہیں روک کر کہا؛
"اے اللہ کے نبی! جب آپ وہاں جائیں تو میری بھی عرضداشت پیش کیجیے گا کہ میرے حصے کا جتنا رزق ہے، وہ اللہ ایک بار ہی مجھے دے دے تاکہ میں ایک دن ہی سہی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ پیٹ بھر کر کھا سکوں.

حضرت موسٰی علیہ السلام نے جا کر حسب وعدہ وہی عرضداشت پیش کی تو جواب آیا؛
اے موسٰیؑ! اس بندے کا رزق صرف ایک بوری اناج کے برابر ہے اسلیے اسے تنگ دستی کیساتھ دیتا ہوں کہ ساری عمر اسے رزق ملتا رہے۔

حضرت موسٰی علیہ السلام نے واپسی پر یہی جواب اس سائل کو دے دیا۔

اس نے پلٹ کر کہا؛
"اے اللہ کے نبی! آپ کا جب دوبارہ جانا ہو تو اللہ کے سامنے دست بدستہ عرض فرمائیے گا کہ مجھے وہ ایک بوری رزق ایک دفعہ ہی عنایت کر دے تاکہ میں پیٹ بھر کر کھا سکوں۔

حضرت موسٰی علیہ السلام نے ایسا ہی کیا اور اگلی بار اللہ کی جانب سے اس کا سارا رزق ایک بار ہی مل گیا۔

پھر حضرت موسٰی علیہ السلام کچھ عرصے بعد وہاں سے گزرے تو دیکھا وہ شخص بہت اچھے حال میں تھا اور اسکے گھر کے آگے دیگیں چڑھی ہوئی تھیں۔

حضرت موسٰی علیہ السلام کو حیرت ہوئی آپ نے جا کر عرض کی؛
اے باری تعالیٰ! آپ کا کہا پتھر پر لکیر ہے مگر میں اتنے عرصے بعد گزرا ہوں مگر اس کا رزق تو ابھی تک جاری ہے بلکہ بہت اچھے طریقے سے اسے مل رہا ہے۔

اللہ نے فرمایا؛
"اے موسٰی! تم سچ کہتے ہو مگر وہ شخص بہت ذہین نکلا اس نے دیئے گئے رزق سے خود بھی کھایا اور گھر والوں کو بھی پیٹ بھر کر کھلایا مگر جو رزق باقی بچا وہ اس نے میری راہ میں خیرات کر دیا اور یہ میں نے ہی وعدہ کیا ہے کوئی میری راہ میں ایک حصہ خرچ کرے تو میں اسے ستر حصے واپس کر کے دیتا ہوں، اس نے مجھ سے تجارت کر لی ہے موسٰیؑ، اور میں اپنے وعدے کے مطابق اسے مسلسل لوٹا رہا ہوں."

🌹 رسولِخداؐ فرماتے ہیں:
جو شخص کسی کو کھانا کھلاتا ہے، اس کی طرف رزق بہت تیزی آتا ہے۔
📚 اصول کافی، باب اطعام، ح10۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 اپنی توانائی بڑھائیں 🎅

ایک عورت نے فیملی مسائل کے ماہر سے پوچھا: میں اور میرا میاں ایک بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔ سبھی یہی حسرت کرتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی ایسی ہوتی.

لیکن ایک سوال میں نے اپنے میاں سے پوچھا تو اس کے جواب نے مجھے سخت پریشان کر دیا.

میں نے پوچھا اگر آپ کی امی جان اور میں اکٹھے دریا میں غرق ہونے لگیں تو آپ کس کی جان بچائیں گے.

تو اس نے بغیر کسی سوچ و بچار کے جواب دیا ظاہر سی بات یے اپنی اماں جان کو بچاؤں گا۔

کیونکہ اس نے مجھے پروان چڑھایا اور مجھے پالا پوسہ اور میرے لیے زحمات اٹھائیں!
تو میں اسی دن سے ناراض اور غصہ میں ہوں مجھے آپ بتلائیں میں کیا کروں؟

👌پھر اسی مشورہ دینے والے ماہر نے کہا : آپ تیرنا سیکھو اور تیراکی یاد کرو!

😂🤡😂

بجائے اس کے کہ آپ انتظار میں رہیں کہ آپ کو کوئی غرق ہونے سے بچائے بلکہ اپنے اندر اپنی توانائی کو بڑھائیں... اور ایسی باتوں پر غصہ و ناراض نہ ہوں۔

👌همیشه اپنی زندگی میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھیں حتی دنیا میں آپ کا بہترین شوھر موجود بھی کیوں نہ ہو.

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM