🌹 دنیا کی داستان 🌹
ایک دن بادشاہ نے اپنے تین وزراء کو دربار میں بلایا اور تینوں کو حکم دیا کہ تینوں ایک ایک تھیلا لے کر باغ میں داخل ہوں۔
اور وہاں سے بادشاہ کے لیے مختلف اچھےاچھے پھل جمع کریں
وزراء بادشاہ کے اس عجیب حکم پر حیران رہ گئے اور تینوں ایک ایک تھیلا پکڑ کر الگ الگ باغ میں داخل ہوگئے.
■ پہلے وزیر نے کوشش کی کہ بادشاہ کے لئے اسکی پسند کے مزیدار اور تازہ پھل جمع کرے اور اس نے کافی محنت کے بعد بہترین اور تازہ پھلوں سے تھیلا بھر لیا.
■ دوسرے وزیر نے خیال کیا کہ بادشاہ ایک ایک پھل کا خود تو جائزہ نہیں لے گا کہ کیسا ہے اور نہ ہی پھلوں میں فرق دیکھے گا.
اس لیے اس نے بغیر فرق دیکھے جلدی جلدی ہر قسم کے تازہ اور کچے اور گلے سڑے پھلوں سے اپنا تھیلا بھر لیا.
■ تیسرے وزیر نے سوچا کہ بادشاہ کی توجہ صرف تھیلے کے بھرنے پر ہوگی۔ اس کے اندر کیا ہے، اسے بادشاہ نہیں دیکھے گا۔
یہی سوچ کر وزیر نے تھیلے میں گھاس پُھوس اور پتے بھر لئے اور محنت سے بچ گیا اور وقت بچایا.
☆ دوسرے دن بادشاہ نے تینوں وزراء کو اپنے تھیلوں سمیت دربار میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔
جب تینوں دربار میں حاضر ہوئے تو بادشاہ نے تھیلے کھول کر بھی نہ دیکھے اور حکم دیا کہ تینوں کو ان کے تھیلوں سمیت 1 ماہ کے لیے دور دراز جیل میں قید کر دو.
اب اس دور دراز جیل میں تینوں کے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا، سواۓ اس تھیلے کے جو انھوں نے جمع کیا تھا.
اب
● پہلا وزیر جس نے اچھے اچھے پھل چن کر جمع کیے تھے، وہ مزے سے اپنے انہیں پھلوں پر گزارہ کرتا رہا۔ یہاں تک کے 1 ماہ باآسانی گزر گیا۔
اور
● دوسرا وزیر جس نے بغیر دیکھے کچے، پکے اور گلے سڑے پھل جمع کیے تھے۔ اس کے لئے بڑی مشکل پیش آئی کچھ دن تو تازہ پھل کھا لیے لیکن پھر کچے اور گلے سڑے پھل کھانے پڑے، جس سے وہ بہت زیادہ بیمار ہوگیا اور اسے بہت تکلیف اٹھانی پڑی۔
اور
● تیسرا وزیر جس نے اپنے تھیلے میں صرف گھاس پُھوس ہی جمع کیا تھا۔
وہ کچھ دن بعد ہی بھوک سے مر گیا کیونکہ اس کے پاس کھانے کو کچھ نہ تھا۔
■ اب آپ اپنے آپ سے پوچھیے... آپ کیا جمع کر رہے ہیں؟
آپ اس وقت اس باغ میں ہیں۔ جہاں سے آپ چاہیں تو نیک اعمال اپنے لئے جمع کریں اور چاہیں تو خراب اعمال...
مگر یاد رہے جب بادشاہ کا حکم صادر ہوگا، تو آپ کو اپنی جیل (قبر) میں ڈال دیا جاۓ گا۔
اس جیل میں آپ اکیلے ہونگے جہاں آپ کے ساتھ صرف آپ کے اعمال کی تھیلی ہو گی۔ تو جو آپ نے جمع کیا ہوگا، وہی آپ کو وہاں کام دے گا۔
■ تو آج تھوڑی سی محنت کرکے اچھی اچھی چیزیں یعنی نیک اعمال جمع کرلیں اور وہاں آسانی اور آرام والی زندگی گزاریں.
🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/109
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

Telegram
ISLAM WITH EMAN
⭕ خوبصورت حسینہ ⭕
کسان نوجوان اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا ایک نسوانی قہقہے سے وہ چونک گیا.....
ایسی حسینہ تو اس نے زندگی بھر نہ دیکھی تھی
وہ اس کی طرف بڑھتا چلا گیا، وہ بھی ہاتھ میں پھول لئے مسکرا رہی تھی. اور پھول کی خوشبو سے جیسے اپنے آپ کو اندر تک معطر…

🔷 محنت میں عظمت 🔷
کسی گاؤں میں ایک نو جوان رہتا تھا. پڑھائی لکھائی جب ختم ہوئی تو والدین نے نوکری کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ کئی مہینے وہ نوکری کی تلاش میں پھرتا رہا لیکن کہیں نوکری نہ ملی.
ایک دن تھک ہار کر خود سے بولا، رزق تو اللہ کی ذات نے دینا ہے۔ اب میں نوکری کی تلاش میں نہیں پھروں گا بلکہ سکون سے زندگی گزاروں گا۔۔ اللہ رازق ہے تو گھر بیٹھے ہی رزق دے گا.
اسی سوچ کے ساتھ یہ جوان صبح کی سیر کے لئے نکلا سیر کے بعد گاؤں کے قریب سے گزرنے والی نہر کے کنارے جا کر بیٹھ گیا.
ابھی بیٹھے پندرہ منٹ ہی ہوئے تھے کہ دیکھا ایک پتہ نہر میں نیچے کی طرف بہتا ہوا آ رہا ہے۔۔ چھلانگ لگا کر پتہ پکڑا تو یہ کیا دیکھتا ہے کہ پتے پر دو نان اور ان پر حلوہ پڑا تھا.
واہ خدایا! واقعی رزق تو کھانے والے تک خود پہنچتا ہے۔۔ حلوہ کھایا بہت لذیذ تھا. پیٹ بھر کر واپس گھر آ گیا.
ظہر کے بعد پھر نہر کنارے چلا گیا. ایک بار پھر حلوہ اور نان پتے پر آتے نظر آئے. اٹھائے اور کھا ليے.
مغرب کی نماز کے بعد پھر نہر کنارے چلا گیا. اس بار بھی وہی ہوا.
واہ! رات کے کھانے کا انتظام بھی ہو گیا.
اب روزانہ فجر، ظہر اور مغرب کی نماز کے بعد نہر کنارے جا کر بیٹھ جاتا اور بلا ناغہ نان اور حلوہ مل جاتے. یہ سلسلہ کئی دنوں تک چلتا رہا۔۔
ایک دن خیال آیا کہ دیکھوں کہ اللہ تعالٰی کس طرح یہ نان اور حلوہ بھجواتا ہے. اسی سوچ میں صبح کی نماز کے بعد نہر کی اوپری طرف چل پڑا. کچھ کلومیٹر ہی گیا ہو گا کہ دیکھا، ایک بابا جی ہیں جو نان اور حلوہ لئے نہر کنارے بیٹھے ہیں۔۔
قریب جا کر دیکھا۔۔ تو بابا جی نان کے اندر حلوہ رکھتے اور پھر اس گرم گرم حلوے سے اپنی ٹانگ پر نکلے ایک پھوڑے کو ٹکور کرتے، پھر ایک پتے پر نان اور حلوہ رکھ کر نہر میں بہا دیتے.
جوان کا دل ایک دم خراب ہونا شروع ہو گیا۔ ابکائیاں آنے لگیں کیا میں اتنے دنوں سے یہ حلوہ اور نان کھا رہا تھا؟
بابا جی سے پوچھا یہ ماجرا کیا ہے؟
بابا جی بولے:
کئی دنوں سے یہ پھوڑا نکلا ہوا تھا. جس کی وجہ سے بہت تکلیف تھی۔ حکیم کے پاس گیا تو حکیم نے مشورہ دیا کہ روزانہ دن میں تیں بار سوجی کے حلوے کو نان پر رکھ کر اس کی ٹکور کروں، سو میں فجر، ظہر اور مغرب کے بعد ادھر آ جاتا ہوں۔۔ نان اور حلوے کی ٹکور کے بعد نان اور حلوے کو پتے پر رکھ کر نہر میں بہا دیتا ہوں تاکہ خراب ہونے کی بجائے چرند پرند اور مچھلیاں ہی کھا لیں.
بے شک اللہ رازق ہے۔ رزق اللہ نے ہی دینا ہے، محنت اور کاہلی کے درمیان پھل کا فرق ہے.
جو محنت کرتے ہیں انھیں پاک اور صاف رزق ملتا ہے۔۔ جو کاہلی میں وقت گزارتے ہیں اور حالات کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں، رزق تو انہیں بھی ملتا ہے مگر وہ رزق جس میں کراہت اور گندگی ہو.
دنیا امتحان گاہ ہے۔ جہان رحمت اور محنت سے سفر ہوتا ہے. مقام ملتا ہے۔ رحمت نہ ہو تو محنت رائیگاں اور اگر محنت نہ ہو تو رحمت اسی طرح کی بے ثمر.
👆ایک مراسلہ👆
🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🔷 داڑھی منڈوانا 🔷
منجملہ غیر اسلامی رسموں کے ایک مردوں کا داڑھی منڈوانا اور مونچھیں بڑھانا بھی ھے. فقہ جعفریہ میں ڈاڑھی منڈانے کی حرمت اور مونچھیں بڑھانے کی کراھت شدیدہ میں کوئی اختلاف نہیں ھے اور یہ کہ ڈاڑھی منڈوانا مجوسیوں کا طریقہ ھے.
اسلام کے اندر اس فعل شنیع کی کوئی گنجائش نہیں ھے.
■پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
●مجوسی داڑھی مونڈتے ہیں اور مونچھیں بڑی رکھتے ہیں. اور ہم اس کے برعکس.
(وسائل الشیعہ: ج 1 ص421)
●مونچھیں چھوٹی رکھو اور داڑھی بڑی رکھو.
(وسائل الشیعہ ج1 ص423)
●داڑھی مونڈنا ایک مثلہ کی قسم (جسم و روح کو اذیت دینا) ہے. اور جو بھی اس طرح کرے اس پر خدا کی لعنت ہو.
(مستدرک الوسائل ج1 ص406)
●داڑھی مونڈنا عمل قوم لوط میں سے ہے.
(مستدرک الوسائل ج1,ص407)
■کسریٰ (شاہ ایران) نے چند داڑھی چٹ اور مونچھیں دراز قسم کے نمائندے دربار رسالت میں بھیجےـ مگر خلق عظیم کے مالک نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا اور دریافت فرمایا:
"تمہیں یہ ہیئت و شکل اختیار کرنے کا کس نے حکم دیا ھے؟"
انہوں نے کہا:
ھمارے بادشاہ (کسریٰ) نے.
یہ سن کر آنحضرت صلی اللہ و علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:
لیکن میرے بادشاہ (خدا تعالیٰ) نے مجھے داڑھی رکھوانے اور مونچھیں کٹوانے کا حکم دیا ھےـ
(من لا یحضرہ الفقیہ)
●امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:
خداوند متعال نے مَردوں کو داڑھی کے ذریعے زینت بخشی ہے اور ان کے لئے باعث فضیلت ہے اور داڑھی کے ذریعے مرد پہچانے جاتے ہیں.
(سفینۃ البحار، ج2، ص:508)
●حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
گذشتہ زمانے میں کچھ گروہ داڑھی مونڈتے تھے اور مونچھیں رکھتے تھے خداوند متعال نے ان کو مسخ (جانوروں کی شکل میں تبدیل) کردیا.
(حلیۃ المتقین، ص:187)
●عالم ربانی حضرت علامہ شیخ یوسف بحرانی نے لکھا ھے کہ دوسری دلیلوں سے قطع نظر کرتے ھوئے صرف یہی چیز اس کی حرمت مغلظہ ثابت کرنے کے لیے کافی و وافی ھے کہ زنا جیسے سنگین جرم کی وجہ سے کوئی قوم مسخ نہیں ھوئی مگر ڈاڑھی منڈوانے کی وجہ سے ایک قوم مسخ ھو چکی ھے.
چنانچہ اصول کافی میں یہ واقعہ تفصیل کے ساتھ درج ھے کہ
■جناب امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے اپنے ظاھری دور خلافت میں کوفہ کے بازار میں بے چھلکا مچھلی (جسے ملی مچھلی کہا جاتا ھے) بیچنے والوں کو کوڑے لگائے اور یہ کہہ کر بازار سے نکال دیا کہ
"یا بیاعی مسوخ بنی اسرائیل و جند بنی مروان."
اے بنی اسرائیل کی مسخ شدہ مخلوق اور لشکر بنی مروان کے بیچنے والو!
حاظرین میں سے بعض نے عرض کیا کہ بنی اسرائیل کی مسخ شدہ مخلوق سے آپ کی مراد کیا ھے؟
فرمایا: "یہ ایک قوم تھی جس کا جرم یہ تھا کہ ڈاڑھیاں منڈواتے تھے اور مونچھیں بڑھا کر ان کو تاؤ دیتے تھے جنہیں خداۓ قہار نے اس شکل میں مسخ کر دیا."
■بعض اخبار سے واضح و آشکار ہوتا ھے کہ اسلام میں سب سے پہلے جس شخص نے داڑھی ترشوائی وہ امیر شام تھا،
(تنبیہ الغافلین)
اور جس نے سب سے پہلے مونچھیں بڑھائیں وہ حضرت ثانی تھے.
(الفاروق شبلی)
اور جس نے پہلے پہل داڑھی منڈوائی وہ یزید پلید تھا.
ان حقائق کی روشنی میں یہ کہا جا سکتا ھے کہ جو لوگ باریک داڑھی کتراتے ھیں وہ امیر شام کی سنت پر،
جو منڈواتے ھیں وہ یزید عنید کے طریقہ پر،
اور جو مو نچھیں بڑھاتے ھیں وہ حضرت ثانی کے نقش قدم پر چل رھے ھیں.
کیا زبان و کلام سے محبت اھلبیت علیہم السلام کا دعویٰ کرنا اور عمل و کردار سے دشمنان اھلبیت علیہم السلام کی پیروی کرنا ایک شرمناک بات نہیں ھے؟
■مسلمانوں کا قطعی رویہ:
رسول اللہ (ص) کے دور سے اب تک دیندار لوگ داڑھی رکھنے کے پابند ہیں اور جو داڑھی مونڈھتا ہے اس کی مذمت کرتے آئے ہیں اور اس کو فاسق سمجھتے ہیں اور اسلامی عدالت میں بھی گواہی دینے کے لئے داڑھی رکھنا ضروری ہے کیونکہ داڑھی مونڈھنے والے شخص کو فاسق سمجھا جاتا ہے اور اس کی گواہی قابل قبول نہیں سمجھی جاتی۔ یعنی عادل ہونے کی ایک شرط داڑھی رکھنا ہے اور گواہی کے لئے عدالت شرط ہے.
(آيت اللَّه العظمی سید ابوالقاسم خوئى، مصباح الفقاهة، ج 1، ص 264)
■مراجع تقلید اور علمائے کرام:
مراجع تقلید اور علمائے کرام نے بھی داڑھی مونڈھنا حرام قرار دیا ہے یا کم ازکم فرمایا ہے کہ "احتیاط واجب" یہ ہے کہ داڑھی رکھی جائے اور احتیاط واجب ترک نہیں کی جاسکتی.
■ داڑھی کی مقدار:
چہرے پر اتنی مقدار میں داڑھی رکھنا واجب ہے کہ عرف عام میں اسے داڑھی کہا جا سکے یعنی جب لوگ اس کے چہرے کو دیکھیں تو ان کو خود بخود معلوم ہو جائے کہ فلاں شخص کے داڑھی ہے. نہ کہ ایسا معلوم ہو کہ شیو بڑھی ہوئی ہے یا خود بتانا پڑے کہ میں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے.
یہ بھی یاد رہے کہ ایک ہاتھ یعنی مٹھی بھر سے زیادہ لمبی داڑھی بھی نہ ہو یعنی سکھوں کی طرح بلکہ جتنی مقدار میں مراجعین عظام کی ہے اتنی مقدار رکھنا زیادہ ثواب رکھتی ہے.

🔷 روح و بدن 🔷
مجنوں لیلیٰ کے عشق میں بے چین تھا۔ یہ بے چینی بڑھی تو اُس نے اونٹنی پر سوار ہو کر اُسے لیلیٰ کی بستی کی طرف ہانکنا شروع کر دیا۔ وہ لیلیٰ کے تصوّر میں غرق تھا اونٹنی کی مہار پر اُس کی گرفت ڈھیلی پڑی تو اونٹنی نے بجائے لیلیٰ کی بستی کی طرف جانے کے واپس مجنوں کے گھر کا رُخ کر لیا تھا جہاں اِس اونٹنی کا بچّہ تھا۔ اسے اپنے بچّے کی محبت اِس طرف کھینچ لائی تھی۔
مجنوں ذرا سا سنبھلا تو اسے معلوم ہُوا کہ وہ تو واپس اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔
اُس نے دوبارہ اونٹنی کو لیلیٰ کے گھر کی طرف دوڑایا مگر اِس بار بھی جب وہ بے خودی میں تھا تو اونٹنی کی مہار اِس کے ہاتھوں میں ڈھیلی پڑ گئی تھی اور وہ اِس مرتبہ پھر لیلیٰ کے گھر نہیں بلکہ مجنوں کے گھر کے سامنے کھڑی تھی جس گھر کے اندر اس کا بچّہ تھا۔ ایسا کئی بار ہُوا تو مجنوں کو اونٹنی پر غصّہ آ گیا۔
اُس نے اونٹنی سے مخاطب ہو کر کہا:
"کمبخت میری لیلیٰ تو آگے ہے اور تیری لیلیٰ تیرا بچّہ یعنی تیری محبت پیچھے. یہ محبت مجھے بار بار پیچھے لوٹنے پر مجبور کرتی ہے۔ جب کہ میرا عشق اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ میں تجھے لیلیٰ کے گھر تک لے جاؤں۔ مگر اس طرح تو لگتا ہے یہ عشق کا راستہ کبھی طے نہ ہو سکے گا۔"
یہ کہہ کر مجنوں نے اونٹنی سے چھلانگ لگا دی اور نیچے گرتے ہی اپنے آپ کو زخمی کر لیا تھا۔
■حضرت رومی علیہ الرحمہ اِس حکایت سے یہ درس دیتے ہیں کہ انسان محبوبِ حقیقی کے فراق میں بے قرار ہے۔ اس کی روح مالکِ حقیقی سے ملنے کی خواہش رکھتی ہے جبکہ اس کا جسم، اس کا خاکی بدن عیش و نشاط کی تلاش میں مجنوں کی اس اونٹنی کی طرح ہے۔
اب فیصلہ انسان کے ہاتھ میں ہے کہ وہ خواہش جسمانی کی سواری کرتے ہوئے عیش و نشاط کے راستوں میں بھٹکتا رہے یا محبوب حقیقی سے ملاقات کے شوق میں جسمانی خواہشات کی سواری سے چھلانگ لگا دے یقینا اس میں زخم لگیں گے مجنوں کی طرح سے. مشکلات آئیں گی پر ان سب تکالیف و مشکلات کے بعد ایک نہ ایک دن محبوب حقیقی سے ملاقات ضرور ہوگی، منزل حقیقی ضرور نصیب ہوگی، پر اگر جسمانی خواہشات کی سواری پر سوار رہے تو تمام عمر سوائے بھٹکنے کے کیا نصیب ہوگا ؟؟
(حکایات رومی)

🙎🏻♂ مرد کا پردہ 🙎🏻♂
بھائی!! وہ لڑکی تو دیکھ... کیا لگ رہی ہے...
کیوں بھائی میں کیوں دیکھوں؟ کیا وہ دیکھنے کی چیز ہے جسے دیکھا جائے؟؟
یار دیکھ تو سہی بڑی بن ٹھن کے تیاری کے ساتھ نکلی ہے نمائش کرنے کا ہی انداز ہے، دیکھ تو سہی یار...
سوری بھائی میں پردہ کرتا ہوں...
ہیں...!!
کیا کہا تو نے پردہ؟ دماغ تو ٹھیک ہے تیرا، پردہ تو لڑکیاں کرتی ہیں...
●میرے بھائی مجھے پتہ ہے کہ لڑکیوں کے لیے پردے کا حکم ہے پر بھائی لڑکوں کے لئے بھی پردے کا حکم ہے.
●جہاں عورت کے لئے پردے کا حکم ہے وہاں مرد کے لئے بھی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم ہے اور یہ پردے کا حکم لڑکوں کو پہلے اور لڑکیوں کو بعد میں دیا گیا ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ ہمیں لڑکیوں کے پردے کا پتہ ہے پر اپنے پردے کا پتا ہی نہیں...
■مرد کا پردہ کیا ہوتا ہے
بھائی اللہ تعالیٰ نے سورۃ النور آیت 30 میں کہا ہے:
"مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں."
پھر آیت 31 میں عورت کو پردے کا حکم ہے.
●میرے بھائی ہمیں 31 نمبر آیت کا تو پتہ ہوتا ہے لیکن ہمیں 30 آیت کا سرے سے پتہ ہی نہیں ہوتا..
●عورت اگر پردہ نہیں کر رہی تو وہ اپنے اوپر سراسر ظلم کر رہی ہے، نامہ اعمال تو سیاہ ہو رہا ہے پر کوئی اوباش اس کی عزت پر ہاتھ بھی اٹھا سکتا ہے، اس کی بے پردگی آخرت میں رسوائی کا سامان تو ہے، دنیا میں بھی رسوا ہو سکتی ہے.
لہذاٰ... اس کا عمل اس کے ساتھ ہے.
●تم سے یہ سوال نہیں ہوگا کہ فلاں پردہ کرتی تھی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہو گا کہ کیا تم نے اپنی نظریں جھکائی تھیں؟ کیا تم نے اپنا پردہ کیا تھا...؟
●ہم عورتوں کی بے پردگی پر بڑھ چڑھ کر تنقید کرتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ حکم تو ہمارے لئے بھی ہے کہ نامحرم عورت کو دیکھ کر نگاہیں جھکا لیا کرو.. بے پردہ عورت کو دیکھنے کی اجازت آپ کو کس نے دی؟
●اگر عورت نے بے پردہ ہوکر اللہ کا حکم توڑا ہے تو آپ نے بھی اس عورت کو دیکھ کر اللہ کا حکم توڑا ہے.
افسوس کہ ہماری ساری نصیحتیں صرف دوسروں کے لیے ہی ہوتی ہیں.

🔷 در نجف و موئے نجف 🔷
حافظ رجب برسی امیرالمؤمنین۴ کے اخبار بالغیب کے سلسلہ میں آپکا ایک مقولہ نذر قرطاس فرماتے ہیں:
"مسرت عظیم کی امید اس وقت کرو جب خداوند عالم نجف کے سنگریزوں کو گوہر بنا دے اور وہ اہل ایمان کے قدموں کے نیچے آئیں."
اس سے واضح ہوا کہ در نجف کا وجود میں آنا بھی امیرالمؤمنین۴ سے ظاہر ہوا ہے اور ارض نجف میں در کی پیداوار دفن امیرالمؤمنین۴ کے بعد سے ہے.
مفضل ابن عمرو بیان کرتا ہے، ایک دن میں حضرت امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں درنجف کی انگوٹھی پہنے گیا، امامؑ نے فرمایا:
جو شخص در نجف کی انگوٹھی پہنتا ہے، جسے اللہ نجف اشرف میں پیدا کرتا ہے، جو شخص اسکو ہاتھ میں پہنے تو خداوندعالم ہر نگاہ کے عوض میں جو اس پر کی جائے زیارت حج و عمرہ کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں لکھے گا، اسکا ثواب انبیاء و صالحین کے برابر ہو گا اور اگر خدا ہمارے شیعوں پر رحم نہ کرتا تو در نجف کا ایک ایک نگینہ بڑی بڑی قیمتیں رکھتا لیکن خدائے تعالی نے ان کے لیے یہ نگینے سستے کر دیے کہ امیر و غریب سب پہن سکیں.
روایت صفوان جمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو آراضی مرقد منور کے قریب ہے اس حکم میں داخل ہے کہ اگر قریب روضہ مطہر سے نہ ملے تو شہر میں جس مقام پر ملے اٹھا لے، بالائے زمین بھی دستیاب نہ ہو سکے تو زمین کھود کر حاصل کیا جا سکتا ہے .
■موئے نجف
بلوری چمک کا سفید گرے، ہلکا پیازی رنگ کا دیدہ زیب قدرتی خوشنما شفاف پتھر ہے اس میں قدرت نے مثل بال متوازی و غیر متوازی سیاہ، پیلی، گولڈن لکیریں عطا کی ہیں. دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کترے ہوئے بکھرے ہوئے بالوں کا گچھا ہے. اس کے متعلق مشہور ہے کہ اس میں حضرت علی علیہ السلام کے بالوں کا عکس ہے. اس پتھر پر نظر رکھنا، اسکا استمعال خداوندعالم کی طرف رجحان بڑھاتا ہے.
صحت و تندرستی کے لیے کارآمد ہے، اس کے افعال و خواص اور اثرات در نجف سے مشابہ ہیں. موئے نجف کی انگوٹھی والا لاکٹ صوفیائے کرام اور درویش بڑی عقیدت سے استمعال کرتے ہیں.
نفسیاتی امراض میں متبلا افراد کو بطور لاکٹ استمعال کرنا چاہیے.
*ازل سے ہے نام علی ؑ نقش دل پر،
وہ درنجف ہے نگینہ ہمارا.
بشکریہ: ضیغم عبّاس
🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 تاریخ نجف اشرف، صفحہ: 339.

🌹 حضرت نوح عليہ السلام 🌹
قرآن مجيد، بہت سى آيات ميں نوح علیہ السلام كے بارے ميں گفتگو كرتا ہے اور مجموعى طور پر قرآن كى انتيس سورتوں ميں اس عظيم پيغمبر كے بارے ميں گفتگو ہوئی ہے. ان كا نام 43 مرتبہ قرآن ميں آيا ہے.
●قرآن مجيد نے ان كى زندگى كے مختلف حصوں كى باريک بينى كے ساتھ تفصيل بيان كى ہے ايسے جو زيادہ تر تعليم وتربيت اور پندونصيحت كے پہلوؤں سے متعلق ہيں.
●مورخين ومفسرين نے لكھا ہے كہ حضرت نوح علیہ السلام كا نام ''عبدالغفار'' يا "عبد الملك'' يا ''عبدالاعلى'' تھا.
اور ''نوح'' كا لقب انھيں اس لئے ديا گيا ہے، كيونكہ وہ سالہا سال اپنے اوپر يا اپنى قوم پر نوحہ و گريہ كرتے رہے.
●آپ كے والد كا نام ''لمك'' يا ''لامك'' تھا.
●آپ كى عمر كى مدت ميں اختلاف ہے. بعض روايات ميں 1490 سال اور بعض ميں 2500 سال بيان كى گئی ہے، اور ان كى قوم كے بارے ميں بھى طولانى عمريں تقريبََا 300 سال تک لكھى گئی ہيں، جو بات مسلم ہے وہ يہ ہے كہ آپ نے بہت طولانى عمر پائی ہے، اور قرآن كى صراحت كے مطابق آپ 950 سال اپنى قوم كے درميان رہے (اور تبليغ ميں مشغول رہے).
●حضرت نوح علیہ السلام کے تين بيٹے تھے ''حام'' ''سام'' اور "يافث'' اور مؤرخین كا نظريہ يہ ہے كہ كرہ زمين كى اس وقت كى تمام نسل انسانى كى بازگشت انھيں تينوں فرزندوں كى طرف ہے.
●ايک گروہ ''حامي'' نسل ہے جو افريقہ كے علاقہ ميں رہتے ہيں.
●دوسرا گروہ ''سامى'' نسل ہے جو شرق اوسط اور مشرق قريب كے علاقوں ميں رہتے ہيں.
●اور ''يافث'' كى نسل كو چين كے ساكنين سمجھتے ہيں.
بشكريه تحریر: بنت زہرہ

🌲 الله تعالى کى رحمت 🌲
ایک دن حضرت موسٰی علیہ السلام نے اللہ تعالٰی سے پوچھا:
الہی جب کوئی تیرا فرمابردار بندہ تجھے پکارتا ہے تو تو جواب کیسے دیتا ہے؟
اللہ نے فرمایا:
میں جواب میں کہتا ہوں
لبیک میں موجود ہوں۔
۔۔۔ بولو کیا مانگتے ہو . .
حضرت موسٰی علیہ السلام نے پوچھا:
اور اگر کوئی تیرا گنہگار بندہ تجھے پکارے تو اسے جواب میں کیا فرماتا ہے۔؟
اللہ نے فرمایا:
گنہگار کے جواب میں دو مرتبہ فرماتا ہوں..
لبیک لبیک یا عبدی...
موسٰی علیہ السلام نے پوچھا:
الہی! گنہگار کے جواب میں دو مرتبہ کیوں؟
فرمایا:
موسٰی یہ اِس لیے کہ میرے فرمانبردار بندے کو تو اپنے نیک عمل پر بھی بھروسہ ہوتا ہے اور گنہگار کو تو صرف میری رحمت پر ہی بھروسہ رہتا ہے . . پھر جسے صرف میری رحمت پر ہی بھروسہ ہو اِس کے لیے میری رحمت کیوں جوش میں نہ آئے.
سبحان اللہ .... سبحان اللہ
🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 نزھة المجالس، ص: 68.

⭕ سرسوں کے بیج ⭕
چین میں کسی جگہ ایک عورت اپنے اکلوتے بیٹے کے ساتھ اپنی دنیا میں گم خوش و خرم زندگی گزار رہی تھی،
ایک دن اچانک اس کے بیٹے کی اجل آن پہنچی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا.
عورت کیلئے یہ ناقابل برداشت صدمہ تھا کیونکہ اس کا بیٹا ہی اس کی کل کائنات تھا۔ اس کا ذہن نظام قدرت کو ماننے کیلئے تیار نہیں تھا۔ وہ روتی پیٹتی گاؤں کے دانا حکیم کے پاس گئی اور حکیم سے گویا ہوئی:
"حکیم صاحب کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے میرا بیٹا لوٹ آئے، میں اس کے عوض اپنی ساری جمع پونجی خرچ کرنے کو تیار ہوں."
حکیم صاحب نے ایک نظر اس غمزدہ عورت پر ڈالی اور اس کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے کافی سوچ وبچار کے بعد بولے:
"ہاں ایک نسخہ ہے تو سہی،
علاج کیلئے ایک ایسے سرسوں کے بیج کی ضرورت ہے جو کسی ایسے گھر سے لیا گیا ہو جس گھر میں کبھی کسی غم کی پرچھائی تک نہ پڑی ہو."
عورت نے کہا یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں، میں ابھی جا کر ایسا سرسوں کا بیج ڈھونڈھ کر لے آتی ہوں۔
عورت کے خیال میں اس کا گاؤں ہی تو وہ جگہ تھی جس میں لوگوں کے گھروں میں غم کا گزر نہیں ہوتا تھا۔
■بس اسی خیال کو دل میں سجائے اس نے گاؤں کے پہلے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا،
اندر سے ایک جوان عورت نکلی۔ اس عورت نے اس سے پوچھا:
کیا اس سے پہلے تیرے گھر نے کبھی کوئی غم دیکھا؟
جوان عورت کے چہرے پر ایک تلخی سی نمودار ہوئی اور اس نے درد بھری مسکراہٹ چہرے پر لاتے ہوئے کہا:
میرا گھر ہی تو ہے جہاں زمانے بھر کے غموں نے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے.
خاتون کا کہنا تھا، سال بھر پہلے میرے خاوند کا انتقال ہوچکا ہے، میرے چار بیٹے اورچار بیٹیاں ہیں، خاوند کے انتقال کے بعد گزر اوقات بہت مشکل سے ہو رہی ہے اورآجکل گھر کا سازوسامان بیچ کر مشکلوں سے گزارہ کر رہے ہیں بلکہ اب تو بیچنے کیلئے بھی ہمارے پاس کچھ زیادہ سامان نہیں بچا.
جوان عورت کی داستان اتنی دکھ بھری تھی کہ وہ عورت اس کے پاس بیٹھ کر اس کی غمگساری کرتی رہی اور جب تک اس نے جانے کی اجازت مانگی تب تک وہ دونوں سہیلیاں بن چکی تھیں۔ دونوں نے ایک دوسرے سے دوبارہ ملنے کا وعدہ لیا اور رابطہ رکھنے کی شرط پر عورت اس کے گھر سے باہر نکلی۔
■مغرب سے پہلے یہ عورت ایک اور خاتون کے گھر میں داخل ہوئی، جہاں ایک اور صدمہ اس کےلئے منتظر تھا۔ اس خاتون کا خاوند ایک خطرناک مرض میں مبتلا تھا گھر پر صاحب فراش تھا۔ گھر میں بچوں کیلئے کھانے پینے کا سامان ناصرف یہ کہ موجود ہی نہیں تھا بلکہ یہ بچے اس وقت بھوکے بھی تھے۔
عورت بھاگ کر بازار گئی اور جیب میں جتنے پیسے تھے ان پیسوں سے کچھ دالیں، آٹا اور گھی وغیرہ خرید کر لائی۔ خاتون خانہ کے ساتھ مل کر جلدی جلدی کھانا پکوایا اور اپنے ہاتھوں سے ان بچوں کو شفقت سے کھلایا۔ کچھ دیر مزید دل بہلانے کے بعد ان سب سے اس وعدے کے ساتھ اجازت چاہی کہ وہ کل شام کو پھر ان سے ملنے آئے گی.
■دوسرے دن پھر یہ عورت ایک گھر سے دوسرے گھر اور ایک دروازے سے دوسرے دروازے پر اس امید سے چکر لگاتی رہی کہ کہیں اسے ایسا گھر مل جائے جس پر غموں کی کبھی پرچھائی بھی نہ پڑی ہو اور وہ وہاں سے ایک سرسوں کا بیج حاصل کرسکے مگر ناکامی ہر جگہ اس کی منتظر تھی۔
●ہرگزرتے دن کے ساتھ اس عورت کو کسی نئی دکھ بھری کہانی کاسامنا ہوتا اور یہ عورت مصائب اور غموں سے متاثر انہی لوگوں کا ایک حصہ بنتی چلی گئی اور اپنے تئیں ان سب میں خوشیاں بانٹنے کی کوشش کرتی رہی۔
●وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ عورت بستی کے ہر گھر کا حصہ بنتی چلی گئی۔ وہ عورت نہ صرف اپنا دکھ بھول چکی تھی بلکہ وہ یہ بھی بھول چکی تھی کہ وہ ایک ایسے گھر کی تلاش میں نکلی تھی جس پر کبھی غموں کی پرچھائی نہ پڑی ہو. وہ لاشعوری طور پر دوسروں کے غموں میں شریک ہو کر ان کے غموں کا مداوا کرتی جا رہی تھی۔
●بستی کے حکیم نے گویا اسے اپنے غموں پر حاوی ہونے کیلئے ایسا مثالی نسخہ تجویز کر دیا تھا جس میں سرسوں کے بیج کا ملنا تو ناممکن تھا مگر اپنے اکلوتے بیٹے کی موت کے غم کو بھولنا ممکن تھا اوریہ اسی لمحے ہی شروع ہو گیا تھا جب وہ بستی کے پہلے گھر میں داخل ہوئی تھی۔
🔷حدیث رسول (ص) ہے کہ
"دنیا میں کوئی گھر ایسا نہیں ہے کہ جہاں خوشی ہو اور وہاں غم نہ ہو. یاد رکھو! ہر خوشی کے ساتھ غم ضرور ہوتا ہے."
(بحار، ج:77، ص:164)
⭕یہ قصہ کوئی معاشرتی اصلاح کا نسخہ نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک کھلی دعوت ہے ہر اس شخص کیلئے جو اپنی انا کے خول میں بند، دوسروں کے غموں اور خوشیوں سے سروکار رکھے بغیر اپنی دنیا میں گم اور مگن رہنا چاہتا ہے.
حالانکہ دوسروں کے ساتھ میل جول رکھنے اور ان کے غموں اور خوشیوں میں شرکت کرنے سے خوشیاں بڑھتی ہی ہیں کم نہیں ہوا کرتیں۔
⭕ یہ کہانی بتاتی ہے کہ آپ کا یہ معاشرتی رویہ آپ کو پہلے سے زیادہ خوش اخلاق انسان بنا دے گا ان شاءاللہ.
💦تنقید و طنز سے حوصلہ نہ ہارو....
شور کھلاڑی نہیں، تماشائی کرتے ہیں.

🔷 كامیاب ازدواجی زندگی 🔷
ایک نوجوان کی شادی ہوتی ہے، وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے کہ وہ اس کے اس نئے ازدواجی سفر کے لیے برکت کی دعا کرے،
جب وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے، اس کا والد اُس سے ایک کاغذ اور ربڑ مانگتا ہے، لڑکا شدید حیرانگی کے ساتھ جاتا ہے اور مطلوبہ چیزیں لیکر آجاتا ہے اور اپنے باپ کے پاس بیٹھ جاتا ہے....!!
باپ کہتا ہے: لکھو.
بیٹا: کیا لکھوں.
باپ: جو جی چاہے لکھو.
نوجوان ایک جملہ لکھتا ہے.
باپ کہتا ہے: اسے مٹا دو.
نوجوان مٹا دیتا ہے.
باپ پھر کہتا ہے: لکھو.
بیٹا: خدارا آپ کیا چاہتے ہیں؟
باپ کہتا ہے: لکھو.
نوجوان پھر لکھتا ہے.
باپ کہتا ہے: مٹا دو.
لڑکا مٹا دیتا ہے.
باپ پھر کہتا ہے: لکھو.
نوجوان کہتا ہے: اللہ کے لیے مجھے بتائیں یہ سب کچھ کیا ہے؟؟؟
باپ کہتا ہے: لکھو.
نوجوان لکھتا ہے.
باپ کہتا ہے مٹا دو،
لڑکا مٹا دیتا ہے.
پھر باپ اُ س کی طرف دیکھتا ہے اور اُسے تھپکی دیتے ہوئے کہتا ہے۔۔۔!!
"بیٹا شادی کے بعد اریزر کی ضرورت ہوتی ہے، اگر ازدواجی زندگی میں تمہارے پاس ربڑ نہیں ہو گا جس سے تم اپنی بیوی کی غلطیاں اور کوتاہیاں مٹا اور معاف کر سکو، اور اسی طرح اگر تمہاری بیوی کے پاس ایریزر نہ ہوا جس سے وہ تمہاری غلطیاں اور ناپسندیدہ باتیں مٹا سکے...
تو تم اپنی ازدواجی زندگی کا صفحہ چند دنوں میں کالا کر لوگے...۔"
حاصل کلام:
"کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ آپس میں ایکدوسرے کے لئے درگزر اور برداشت سے کام لیا جائے، ایکدسرے کی خامیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے، خوبیوں کا اقرار کیا جائے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر انا کا مسئلہ نہ بنالیا جائے، بلکہ اس ربڑ کیطرح کتابِ زندگی سے ان چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو مٹا دیا جائے...
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

🌲 اللہ تعالٰی کی رحمت پر بهروسہ 🌲
اﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﻮ اللہ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻧﮯ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ "ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺟﺎﺅ ﻭﮨﺎﮞ ﺗﯿﻦ ﮐﺸﺘﯿﺎﮞ ﮈﻭﺑﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﯿﮟ."
ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻓﻮﺭﯼ ﺣﮑﻢِ ﺍﻟﮩﯽ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﻞ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﭼﻞ ﺩﯾﺌﮯ.
● ﺳﺎﺣﻞ ﭘُﺮ ﺳﮑﻮﻥ ﺗﮭﺎ ﺑﮩﺖ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﺸﺘﯽ ﺁﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯼ ﺟﻮ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺳﺎﺣﻞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ.
ﺍﺑﮭﯽ ﻭﮦ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﮨﯽ ﻓﺎﺻﻠﮯ ﭘﺮ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽٰؑ ﻧﮯ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﯼ ﮐﮧ
"ﺍﮮ ﮐﺸﺘﯽ ﻭﺍﻟﻮ! ﺍللہ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ﮨﻮﺷﯿﺎﺭ ﺭﮨﻨﺎ."
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ:
ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭨﺎﻝ ﺳﮑﺘﺎ، ﮨﻢ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺣﮑﻢ ﺍﻟﮩٰﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺑﻨﺪ ﮨﯿﮟ.
ﮐﺸﺘﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﮐﮩﮧ ﮨﯽ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺝ ﺍﭨﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺸﺘﯽ ﮈﻭﻟﻨﮯ ﻟﮕﯽ. ﺳﻮﺍﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻣﻮﺝ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺸﺘﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﮩﺎ ﮐﺮ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﺗﮩﮧ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﮔﺌﯽ.
● ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﮐﺸﺘﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺧﺒﺮﺩﺍﺭ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ:
"ﺫﺭﺍ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺁﻧﺎ" ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ:
ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﮨﻮﻧﺎ ﮨﮯ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺸﺘﯽ ﮐﻮ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻻﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺳﺎﺣﻞ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﺗﮯ ﺁﺗﮯ ﯾﮧ ﮐﺸﺘﯽ ﺑﮭﯽ ﮈﻭﺏ ﮔﺌﯽ.
● ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺣﮑﻤﺖ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻮ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﮐﺸﺘﯽ ﺁﺗﯽ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯼ، ﺁﭖ ﻧﮯ ﺣﺴﺐِ ﺳﺎﺑﻖ ﺍِﺱ ﮐﺸﺘﯽ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ "ﺩﯾﮑﮭﻮ! ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺫﺭﺍ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺁﺅ."
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻧﺒﯽؑ! ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺁﭖ ﺳﭽﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﭨﻞ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻝ ﺳﮑﺘﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﮨﮯ، ﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﺳﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﮨﻮﮞ ﻟﮩٰﺬﺍ ﮨﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﭘﺮ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺁ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﮐﮯ ﺻﺪﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ ﮔﺎ.
ﮐﺸﺘﯽ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺟﻮﺍﺏ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ، ﺟﺐ ﮐﺸﺘﯽ ﺑﺎﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﺁ ﻟﮕﯽ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ؑﺳﻮﭼﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺗﯿﻦ ﮐﺸﺘﯿﺎﮞ ﮈﻭﺑﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ، ﺩﻭ ﺗﻮ ﮈﻭﺏ ﮔﺌﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﺁ ﻟﮕﯽ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﭻ ﮔﺌﯽ؟
🔷 ﺍﺭﺷﺎﺩ ﺑﺎﺭﯼ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ
"ﺍﮮ ﻣﻮﺳﯽٰ! ﺁﭖ ﻧﮯ ﺳﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﮐﺸﺘﯽ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﺎ، ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ، ﻣﯿﺮﯼ ﺭﺣﻤﺖ ﮐﻮ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﭘﻮﺭﺍ ﺗﻮﮐﻞ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺍِﺱ ﻟﯿﮯ ﯾﮧ ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺭﺣﻤﺖ ﮐﮯ ﻃﻔﯿﻞ ﺑﭻ ﮔﺌﯽ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺟﻮ ﺑﮭﯽﻣﯿﺮﯼ ﺭﺣﻤﺖ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮ ﺁ ﮐﺮ ﺻﺪﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﻧﺎ ﺍﻣﯿﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ۔۔۔!
🔘ﺣﺪﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﻣﺨﻠﻮﻗﺎﺕ ﮐﻮ ﭘﯿﺪﺍ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﻋﺮﺵ ﭘﺮ ﻟﮑﮫ ﺩﯾﺎ، ﻣﯿﺮﯼ ﺭﺣﻤﺖ ﻣﯿﺮﮮ ﻏﻀﺐ ﭘﺮ ﻏﺎﻟﺐ ﮨﮯ. (ﺻﺤﯿﺢ ﻣﺴﻠﻢ)

🔷 اللہ تعالی پر یقین..؟ 🔷
ایک کوہ پیما سخت سردی کے موسم میں برف کے پہاڑ کے اوپر چڑھ رہا تھا کہ رات ہوگئی، پر وہ رکا نہیں اور اپنی چڑھائی جاری رکھی...
اس بار جب اس نے اپنا کُنڈہ برف میں پھنسانا چاہا تو وہ صحیح طرح سے پھنس نہ سکا اور وہ اپنے ہی زور میں رسی پکڑے کئی فٹ نیچے آگیا..
اب حالت یہ تھی کہ وہ زمین اور آسمان کے درمیان اس طرح معلق ہوگیا کہ اگر اسی طرح لٹکا رہتا تو سردی سے ٹھٹھر کے مر جاتا..
اسی حالت میں وہ بڑی لجاحت سے اللہ سے دعا کرتا ہے.. آسمان سے آواز آتی ہے..
"کیا تجھے مجھ پہ کامل یقین ہے.؟"
وہ جواب دیتا ہے..
"یقیناً مجھے تیری ذات پہ مکمل بھروسہ ہے."
آواز آتی ہے..
"تو پھر اپنی رسی کاٹ دے."
وہ تذبذب کا شکار ہوتا ہے پر رسی کاٹنے سے انکار کر دیتا ہے..
صبح لوگ دیکھتے ہیں کہ ایک کوہ پیما سردی سے ٹھٹر کے مرگیا ہے اور زمین سے صرف دو فٹ اوپر ہے..!!
🔹کیا ہمیں بھی ایسا ہی یقین ہے..؟؟؟
سوچئے کہ ابھی وقت ہمارے ہاتھ میں ہے..!!

🔷 ﻧﺼﯿﺤﺖ ﮐﺎ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻭﻗﺖ 🔷
ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﺎﻟﻢ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﭘﮍ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻐﺮﺽ ﻋﻼﺝ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ. ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﺑﮭﺎﻝ ﭘﺮ ﺟﺲ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﻮ ﻣﺎﻣﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻋﻠﻢ، ﺗﻘﻮﯼٰ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﻦ ﺍﺧﻼﻕ ﮐﯽ ﺑﻨﺎ ﭘﺮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﮑﺮﯾﻢ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺷﺮﻑ ﺳﻤﺠﮭﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ.
●ﺣﻀﺮﺕ ﮐﮯ ﻣﺸﺎﮨﺪﮦ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺁﺋﯽ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻧﮯ ﺍﮐﺜﺮ ﻭ ﺑﯿﺸﺘﺮ ﻣﻐﺮﺑﯽ ﻟﺒﺎﺱ ﺯﯾﺐ ﺗﻦ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﺟﻮ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺗﻌﻠﯿﻤﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺳﺘﺮ ﭘﻮﺷﯽ ﮐﮯ ﺗﻘﺎﺿﻮﮞ ﭘﺮ ﭘﻮﺭا ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺗﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺧﺼﻮﺻﺎً "ﺷﺎﺭﭦ ﺳﮑﺮﭦ" ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﭨﺎﻧﮕﯿﮟ ﺑﺮﮨﻨﮧ ﺭﮨﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ....
●ﺣﻀﺮﺕ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻟﺒﺎﺱ ﺳﮯ ﻣﻨﻊ ﮐﺮﯾﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﯽ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻭﻗﺖ ﺍﻭﺭ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ...
🔸ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ، ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺑﺘﻼﺋﯿﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻟﯿﺘﯽ ﺁﺅﮞ.
🔹ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
"ﺑﯿﭩﺎ! ﺑﮑﺮﯼ ﮐﯽﺍﯾﮏ ﺳﺎﻟﻢ ﺭﺍﻥ ﻟﯿﺘﯽ ﺁﻧﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﮏ ﺷﺮﻁ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﺗﮭﯿﻠﯽ ﯾﺎ ﺷﺎﭘﻨﮓ ﺑﯿﮓ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺳﺮﻋﺎﻡ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎﻡ ﮐﺮ..."
🔸ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯿﮟ:
"ﺣﻀﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﺮﯼ ﮐﯽ ﺳﺎﻟﻢ ﺭﺍﻥ ﺗﻮ ﻟﮯ ﺁﺅﮞ ﮔﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺁﭖ ﻓﺮﻣﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﮯ ﻣﻤﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ.
🔹ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ:
"ﺑﯿﭩﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﻤﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ.؟"
🔸ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯿﮟ:
"ﺑﻐﯿﺮ ﮐﺴﯽ ﺗﮭﯿﻠﯽ ﮐﮯ ﺧﺎﻟﯽ ﺭﺍﻥ ﮐﻮ ﺗﮭﺎﻣﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻟﻮﮒ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺬﺍﻕ ﺍﮌﺍﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﮯ ﻧﺎﻗﺎﺑﻞ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮨﮯ."
🔹ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﻣﻮﻗﻊ ﻏﻨﯿﻤﺖ ﺟﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ:
"ﺑﯿﭩﺎ! ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﯽ ﺭﺍﻥ ﺑﮑﺮﯼ ﮐﯽ ﺭﺍﻥ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭼﮭﭙﺎﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻻﺋﻖ ﮨﮯ."
🔷ﺍﺗﻨﮯ ﺷﻔﯿﻖ ﺍﻭﺭ ﭘﺮ ﺍﺛﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﺳﻦ ﮐﺮ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﻢ ﮨﻮ ﮔﺌﯿﮟ.
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻥ ﻋﺎﻟﻢ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﮔﻮﺍﮦ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﻏﯿﺮ ﺷﺮﻋﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻐﺮﺑﯽ ﻟﺒﺎﺱ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﻨﮯ ﮐﺎ ﻋﮩﺪ ﮐﯿﺎ.
🔘 ﺳﭻ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﺍﮔﺮ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﺍﺛﺮ ﺩﮐﮭﺎﺗﯽ ﮨﮯ.

🌹 سادات کی فضیلت 🌹
■ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
قیامت کے دن چار گروہ میری شفاعت کے مستحق قرار پائیں گے.
1-- میرے بعد میری ذریت کی عزت و احترام کرنے والے.
2-- انکی ضروریات پوری کرنے والے.
3-- انکو اضطراری حالت سے نکالنے میں مدد کرنے والے.
4-- جو دل کی گہرائیوں اور زبان سےبھی ان کو دوست رکھتے ھوں.
● اسی طرح فرمایا:
مریض، سادات کی عیادت فرض اور انکی زیارت کو جانا، سنت ھے.
■ امام رضاعلیہ السلام بھی فرماتےہیں:
ھماری اولاد کی طرف دیکھنا عبادت ھے.
راوی نے سوال کیا:
کیا اس سے مراد آپکی نسل سے آنے والے آئمہ طاھرین ہیں یا پوری نسل پیغمبر؟
تو آپ نے فرمایا:
تمام اولاد رسول مراد ہیں مگر اس وقت تک کہ جب انکے راہ و روش سے جدا نہ ھوئے ھوں اور اپنے آپ کو گناھوں سے آلودہ نہ کر بیٹھے ھوں.
■ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جس کسی نے میری اولاد سمجھ کر کسی کے لئے کوئی اچھا کام کیا ھو اور اس نے آگے سے نیکی کا بدلہ نہ دیا ھو تو قیامت کے دن میں اسکی اچھائی کا بدلہ دوں گا.
■ نسل پیغمبرکو دکھ تکلیف دینا بھی سزا کا مستحق بنا دیتی ھے.
حضرت ا مام جعفرصادق علیہ السلام اپنے آباؤ اجداد سے نقل کرتے ھوئے فرماتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب میں مقام محمود پر قرار پاؤں گا تو اپنی گناھگار امت کی شفاعت کروں گا اور خدا انکے حق میں میری شفاعت قبول فرمائے گا.
اور مجھے خدا کی قسم، میری نسل کو دکھ تکلیف پہچانے والے کی شفاعت نہیں کروں گا.
📚 الآمالی شیخ صدوق رہ. ص294.
نقل از مفاتیح الحیاة. آقای جوادی عاملی. ص 275و 276.
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔
🌹 سادات کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/140
⏩ کیا ہر قسم کے سادات باعظمت ہیں؟
https://t.me/islamwitheman/488
🗒 فضیلت سید اور نسب کا بدلنا
https://t.me/islamwitheman/489
🌹سادات
http://t.me/islamwitheman/1614
🌷فقیر سید
http://t.me/islamwitheman/1618
💝 سادات کی خصوصیات
https://t.me/islamwitheman/5113
🔷 احترام سادات کا صلہ
https://t.me/islamwitheman/5204

🔷 یہ کیسی غیرت؟ 🔷
گرمی سے میرا برا حال تھا. شدید پیاس کے عالم میں میں نے ادھر ادھر نظر دوڑائی.....
روڈ کے دوسری طرف تھوڑے سے فاصلے پر شربت کی ریڑھی دیکھ کر کچھ جان میں جان آئی، میں نے فورا قدم اس طرف بڑھا دیئے.
ابھی شربت کے دو گھونٹ ہی لئے تھے کہ شربت بیچنے والے کی آواز نے مجھے چونکا دیا.....
دیکھ ارے کیا چیز ہے یار..
وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے لڑکے سے مخاطب تھا.
اس کی بات سن کر میں نے اس کی نظروں کے تعاقب میں دیکھا..
وہ ایک بھیک مانگنے والی تقریبا دس گیارہ سال کی چھوٹی بچی تھی.
شدید نفرت اور غصے سے میرا وجود سلگ اٹھا، لیکن اسے کچھ کہنا مصلحت کے خلاف تھا میں اکیلا تھا اور اس علاقہ میں نیا بھی.
میرے کسی ایکشن کے نتیجے میں وہ اپنے الفاظ سے صاف مکر جاتا، اپنا علاقہ ہونے کے سبب اس کے بیسیوں حمایتی بھی پیدا ہوجاتے اور الٹا مجھ پر ہی کوئی الزام لگا کر میری پٹائی لگا دیتے.
میں نے جلدی جلدی شربت ختم کرکے ابھی گلاس رکھا ہی تھا کہ دوبارہ آواز سنائی دی..
استاد اسکو تو دیکھو کیا غضب کی چیز ہے.
اس بار یہ آواز اسکے ساتھ کام کرنے والے لڑکے کی تھی.
ایک بار پھر میں نے اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھا..
وہ اسکول یونیفارم میں ملبوس تقریبا ایک چودہ پندرہ سال کی لڑکی تھی
اس سے پہلے کے اب کی بار میں طیش کے عالم میں گلاس اس کے سر پر مارتا،
اچانک شربت بیچنے والے نے اپنے ساتھ کام کرنے والے لڑکے کو ایک زوردار تھپڑ رسید کیا.
وہ شدید غضب کا شکار لگ رہا تھا، غصے کی زیادتی کی وجہ سے الفاظ اسکے منہ سے ٹوٹ کر نکل رہے تھے.
بےغیرت انسان، کسی کو کچھ بھی سمجھتا ہے
بیوقوف........گدھے ..احمق ..الو کے پٹھے
جانتا ہے وہ کون ہے؟
وہ میری بہن ہے.
تحریر بشکریہ: سکندر حیات
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
گرمی سے میرا برا حال تھا. شدید پیاس کے عالم میں میں نے ادھر ادھر نظر دوڑائی.....
روڈ کے دوسری طرف تھوڑے سے فاصلے پر شربت کی ریڑھی دیکھ کر کچھ جان میں جان آئی، میں نے فورا قدم اس طرف بڑھا دیئے.
ابھی شربت کے دو گھونٹ ہی لئے تھے کہ شربت بیچنے والے کی آواز نے مجھے چونکا دیا.....
دیکھ ارے کیا چیز ہے یار..
وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے لڑکے سے مخاطب تھا.
اس کی بات سن کر میں نے اس کی نظروں کے تعاقب میں دیکھا..
وہ ایک بھیک مانگنے والی تقریبا دس گیارہ سال کی چھوٹی بچی تھی.
شدید نفرت اور غصے سے میرا وجود سلگ اٹھا، لیکن اسے کچھ کہنا مصلحت کے خلاف تھا میں اکیلا تھا اور اس علاقہ میں نیا بھی.
میرے کسی ایکشن کے نتیجے میں وہ اپنے الفاظ سے صاف مکر جاتا، اپنا علاقہ ہونے کے سبب اس کے بیسیوں حمایتی بھی پیدا ہوجاتے اور الٹا مجھ پر ہی کوئی الزام لگا کر میری پٹائی لگا دیتے.
میں نے جلدی جلدی شربت ختم کرکے ابھی گلاس رکھا ہی تھا کہ دوبارہ آواز سنائی دی..
استاد اسکو تو دیکھو کیا غضب کی چیز ہے.
اس بار یہ آواز اسکے ساتھ کام کرنے والے لڑکے کی تھی.
ایک بار پھر میں نے اسکی نظروں کے تعاقب میں دیکھا..
وہ اسکول یونیفارم میں ملبوس تقریبا ایک چودہ پندرہ سال کی لڑکی تھی
اس سے پہلے کے اب کی بار میں طیش کے عالم میں گلاس اس کے سر پر مارتا،
اچانک شربت بیچنے والے نے اپنے ساتھ کام کرنے والے لڑکے کو ایک زوردار تھپڑ رسید کیا.
وہ شدید غضب کا شکار لگ رہا تھا، غصے کی زیادتی کی وجہ سے الفاظ اسکے منہ سے ٹوٹ کر نکل رہے تھے.
بےغیرت انسان، کسی کو کچھ بھی سمجھتا ہے
بیوقوف........گدھے ..احمق ..الو کے پٹھے
جانتا ہے وہ کون ہے؟
وہ میری بہن ہے.
تحریر بشکریہ: سکندر حیات
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🔷 مقررہ وقت 🔷
حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے ساتھیوں اور مؤمنین کے ساتھ بیٹھے تھے.
محفل میں گفتگو ہو رہی تھی کہ اتنے میں ایک اجنبی شخص نہایت خوبصورت حلیے میں عمدہ پوشاک پہنے اور اعلٰی وضع قطع کے ساتھ مجلس میں داخل ہوا۔۔۔
تمام حاضرین کو سلام کیا اور سلیمان علیہ السلام کے سامنے آکر بیٹھ گیا۔۔۔
کچھ دیر ان سے باتیں کیں اور پھر رخصت لے کر واپس چلا گیا۔۔۔ لیکن اس تمام وقت میں وہ سلیمان علیہ السلام کے پاس بیٹھے ایک ساتھی کو مسلسل متعجب نظروں سے دیکھتا رہا۔۔۔
جب وہ اجنبی شخص محفل سے چلا گیا تو حضرت سلیمان علیہ السلام کے اس ساتھی نے پوچھا:
"اے اللہ کے نبی! یہ اجنبی شخص جو آپ کے پاس آیا تھا، یہ کون تھا۔۔۔؟"
سلیمان علیہ السلام نے بتایا:
"میرے پاس جو شخص بیٹھا تھا وہ ملک الموت (موت کا فرشتہ) تھا."
ان کے ساتھی نے جب موت کے فرشتے کا ذکر سنا تو رنگ فق ہو گیا اور جسم کپکپانے لگا...
اس نے حضرت سلیمان علیہ السلام سے عرض کی:
"یہ شخص مجھے بہت غور سے دیکھتا رہا اور مجھے یہ جان کر گھبراہٹ ہونے لگی ہے کہ یہ موت کا فرشتہ تھا...
اے اللہ کے نبی! ہوا آپ کے تابع ہے، آپ ہوا کو حکم کریں کہ مجھے یہاں سے کہیں دور چھوڑ آئے."
حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس کی درخواست قبول کر لی، چنانچہ ہوا کو حکم دیا کہ اس شخص کو یہاں سے دور ہندوستان منتقل کر دو۔۔۔!
اس واقعے کو ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ملک الموت دوبارہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔۔۔ حلقہ احباب میں وہ شخص نظر نہ آیا تو ملک الموت نے سلیمان علیہ السلام سے پوچھا:
"آپ کا ساتھی کہاں گیا۔۔۔؟؟"
سلیمان علیہ السلام نے فرمایا:
"تمہارے ڈر اور خوف کی وجہ سے ہوا نے اسے ہندوستان منتقل کر دیا."
ملک الموت کہنے لگا:
"اے اللہ کے نبی! جب کچھ دیر پہلے میں آپ کی مجلس میں آیا تھا تو اس شخص کو یہاں آپ کے پاس دیکھ کرحیرت ہوئی، کیونکہ اللہ تعالٰی نے مجھے حکم دیا تھا کہ کچھ ساعت بعد تو نے ہندوستان کے فلاں علاقے سے اس شخص کی روح قبض کرنی ہے اور یہ شخص ہندوستان سے سینکڑوں میل دور یہاں آپ کے پاس بیٹھا تھا۔ اس لئے مجھے حیرت ہوئی کہ یہ شخص آج ہندوستان کیسے پہنچے گا.؟
لیکن اللہ کی ذات پاک ہے جو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔۔۔ جب میں حکمِ خداوندی کی تکمیل کیلئے مقررہ وقت پر ہندوستان پہنچا تو یہ شخص وہیں تھا۔۔ سو میں نے اس کی روح قبض کر لی."
🔷"پس جب (موت کا) وقت آتا ہے تو نہ ہی ایک لمحہ تاخیر ہوتی ہے اور نہ ہی جلدی." (القرآن 07:34)
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/73

🔷 موت بہترین محافظ 🔷
ائیرہوسٹس کہاں گمُ ہوگئی؟
ہوائی امریکا کی چالیسویں ریاست ہے اور ہونولولو ہوائی کا دارالحکومت ہے. یہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے.
دنیا کے اس خوبصورت شہر کی قربت میں 28 اپریل 1988ء کو ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ…

🌎 حضرت سلیمانؑ اور چیونٹی 🌎
حضرت سلیمان علیہ السلام ایک نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی، جو گیہوں کا ایک دانہ لے کر نہر کی طرف جا رہی تھی۔۔
حضرت سلیمان علیہ السلام اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے۔۔
جب چیونٹی پانی کے قریب پہنچی تو اچانک ایک مینڈک نے اپنا سر پانی سے باہر نکال کر اپنا منہ کھولا۔۔ تو یہ چیونٹی اپنے دانہ کے ساتھ ہی اس کے منہ میں چلی گئی۔۔
ًمینڈک واپس پانی میں داخل ہو گیا اور بہت دیر تک پانی میں ہی رہا۔۔
سیلمان علیہ السلام اس کو بہت غور سے دیکھتے رہے۔۔
تھوڑی دیر بعد مینڈک پانی سے نکلا اور اپنا منہ کھولا تو چیونٹی باہر نکل آئی۔۔ البتہ اب اس کے ساتھ دانہ نہیں تھا۔۔
■حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس چیونٹی کو بلایا اور معلوم کیا کہ یہ کیا ماجرہ ہے اور وہ کہاں گئی تھی۔۔؟
●چیونٹی نے کہا کہ:
"اے اللہ کے نبیٌ! آپ جو نہر کی تہہ میں ایک بڑا کھوکھلا پتھر دیکھ رہے ہیں۔۔ اس کے اندر بہت سے اندھے کیڑے مکوڑے رہتے ہیں۔۔ اللہ تعالٰی نے ان کو وہاں پر پیدا کیا ہے۔۔ اور وہ وہاں سے روزی تلاش کرنے کیلئے نہیں نکل سکتے۔۔
اللہ نے مجھے ان کی روزی کا وکیل بنایا ہے۔۔ میں ان کی روزی کو اٹھا کر لے جاتی ہوں اور اللہ تعالٰی نے اس مینڈک کو میرے لئے مسخر کیا ہے تا کہ وہ مجھے لے کر جائے۔۔ اس کے منہ میں ہونے کی وجہ سے پانی مجھے نقصان نہیں پہنچاتا۔۔ وہ اپنا منہ اس پتھر کے سوراخ کے آگے کھول دیتا ہے۔۔ میں اس میں داخل ہو جاتی ہوں۔۔ اور جب میں ان کیڑے مکوڑوں کی روزی ان تک پہنچا کر پتھر کے سوراخ سے اس کے منہ تک آتی ہوں تو مینڈک مجھے اپنے منہ میں واپس لے کر باہر آ جاتا ہے۔۔"
■حضرت سلیمان علیہ السلام نے یہ ماجرا سُن کر چیونٹی سے پوچھا:
"کیا تو نے ان کیڑوں سے کسی تسبیح کو سنا۔۔؟"
●چیونٹی نے بتایا:
"ہاں۔۔۔۔۔۔۔ وہ سب کہتے ہیں کہ اے اللہ تو وہ پاک ذات ہے جو ہمیں اس گہرے پانی کے اندر بھی نہیں بھولتا۔۔"
🔷 بیشک الله ہی بہتر رزق دینے والا ہے.
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
حضرت سلیمان علیہ السلام ایک نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی، جو گیہوں کا ایک دانہ لے کر نہر کی طرف جا رہی تھی۔۔
حضرت سلیمان علیہ السلام اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے۔۔
جب چیونٹی پانی کے قریب پہنچی تو اچانک ایک مینڈک نے اپنا سر پانی سے باہر نکال کر اپنا منہ کھولا۔۔ تو یہ چیونٹی اپنے دانہ کے ساتھ ہی اس کے منہ میں چلی گئی۔۔
ًمینڈک واپس پانی میں داخل ہو گیا اور بہت دیر تک پانی میں ہی رہا۔۔
سیلمان علیہ السلام اس کو بہت غور سے دیکھتے رہے۔۔
تھوڑی دیر بعد مینڈک پانی سے نکلا اور اپنا منہ کھولا تو چیونٹی باہر نکل آئی۔۔ البتہ اب اس کے ساتھ دانہ نہیں تھا۔۔
■حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس چیونٹی کو بلایا اور معلوم کیا کہ یہ کیا ماجرہ ہے اور وہ کہاں گئی تھی۔۔؟
●چیونٹی نے کہا کہ:
"اے اللہ کے نبیٌ! آپ جو نہر کی تہہ میں ایک بڑا کھوکھلا پتھر دیکھ رہے ہیں۔۔ اس کے اندر بہت سے اندھے کیڑے مکوڑے رہتے ہیں۔۔ اللہ تعالٰی نے ان کو وہاں پر پیدا کیا ہے۔۔ اور وہ وہاں سے روزی تلاش کرنے کیلئے نہیں نکل سکتے۔۔
اللہ نے مجھے ان کی روزی کا وکیل بنایا ہے۔۔ میں ان کی روزی کو اٹھا کر لے جاتی ہوں اور اللہ تعالٰی نے اس مینڈک کو میرے لئے مسخر کیا ہے تا کہ وہ مجھے لے کر جائے۔۔ اس کے منہ میں ہونے کی وجہ سے پانی مجھے نقصان نہیں پہنچاتا۔۔ وہ اپنا منہ اس پتھر کے سوراخ کے آگے کھول دیتا ہے۔۔ میں اس میں داخل ہو جاتی ہوں۔۔ اور جب میں ان کیڑے مکوڑوں کی روزی ان تک پہنچا کر پتھر کے سوراخ سے اس کے منہ تک آتی ہوں تو مینڈک مجھے اپنے منہ میں واپس لے کر باہر آ جاتا ہے۔۔"
■حضرت سلیمان علیہ السلام نے یہ ماجرا سُن کر چیونٹی سے پوچھا:
"کیا تو نے ان کیڑوں سے کسی تسبیح کو سنا۔۔؟"
●چیونٹی نے بتایا:
"ہاں۔۔۔۔۔۔۔ وہ سب کہتے ہیں کہ اے اللہ تو وہ پاک ذات ہے جو ہمیں اس گہرے پانی کے اندر بھی نہیں بھولتا۔۔"
🔷 بیشک الله ہی بہتر رزق دینے والا ہے.
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
⭕حضرت سلیمانؑ کی ضیافت ⭕
"اے اللہ! مجھے آرزو ہے کہ ایک دن تیری ساری مخلوقات، جتنے بھی ذی روح ہیں سب کی ضیافت کروں."
حضرت سلیمان علیہ السلام کو جب ہفتِ اقلیم کی بادشاہت عطا کی گئی تو وہ رب کے حضور یہ دعا مانگتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کر رہے تھے.
ندا آئی کہ
"اے سلیمان! میں سب کی روزی پہنچاتا ہوں، میری موجودات، مخلوقات میں بے انتہا ہے اس لئے سب کو تم نہیں کھلا سکتے."
سلیمان علیہ السلام نے عرض کی:
"اے میرے رب! تو نے مجھے بہت نعمت دی ہے، تیری عنایت سے ہی سب کچھ ہے، اگر تیرا حکم ہو تو میں سب کا طعام تیار کروں."
اللہ رب العزت کا حکم ہوا کہ دریا کے کنارے ایک عالی شان مکان بنواؤ اور اسے نہایت کشادہ رکھو تا کہ جس مخلوق کو دعوت دو وہ اس مکان میں باآسانی آ سکے...
حکم خداوندی کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس عمارت کی تیاری شروع کروا دی جس کو مکمل ہونے میں تقرییاً ایک سال اور آٹھ مہینے لگ گئے.
میدان جیسے کشادہ اس مکان میں بہ افراط کھانے پینے کا سامان و اسباب مہیا کیا گیا. کم و بیش بائیس ہزار گائیں ذبح کی گئیں اور بہت کثیر تعداد میں دیگیں پکائی گئیں، مشروبات کے تالاب تھے جن کی تیاری جنات سے کروائی گئی اور ایک پر تکلف قسم کی دعوت کا اہتمام کیا گیا.
جب ضیافت کی ساری تیاریاں مکمل ہو گئیں تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے سارے جہان کی مخلوقات میں منادی کرا کے کھانے کے دعوت دے دی.
ساری مخلوقات انسان، جن، چرند، پرند، درندے، ہر طرح کے کیڑے مکوڑے، خشکی، تری اور ہوا میں اڑنے والی اور ریگنے والی بھی تمام مخلوق کھانے کی دعوت پہ آ پہنچی اور اس مکان میں جمع ہو گئیں.
اب سلیمان علیہ السلام نے اللہ تعالٰی کی عظمت اور قدرت کو دیکھنے کیلئے تمام جمع شدہ مخلوقات کا مشاہدہ کرنا چاہا. چنانچہ ہوا کو حکم دیا کہ تختِ سلیمان کو اٹھا کر دریا کے اوپر ہوا میں معلق رکھے تاکہ حضرت سلیمان علیہ السلام ہر متنفس کو اپنی نظر سے دیکھیں اور اللہ کی قدرتِ کاملہ کا مشاہدہ کر سکیں.
عین اس وقت جب تخت ہوا میں معلق تھا ایک مچھلی نے دریا میں سے سر نکالا اور سلیمان علیہ السلام سے بولی: "اے اللہ کے نبیّ! اللہ عزوجل نے مجھے آپکی طرف دعوت پہ بھیجا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ نے آج تمام مخلوقات کے لئے کھانا تیار کیا ہے، میں اس وقت بہت بھوکی ہوں لہذٰا آپ مجھے پہلے کھانا دے دیجئے."
سلیمان علیہ السلام نے فرمایا:
"تم ذرا صبر کرو اور باقی سب کو بھی آ لینے دو، پھر ان کے ساتھ جتنا کھانا چاہو کھا لینا."
وہ مچھلی بولی:
"اے اللہ کے نبی!ّ میں خشکی پہ اتنی دیر نہیں ٹھہر سکوں گی کہ سب کا انتظار کروں."
یہ سن کر سلیمان علیہ السلام نے اجازت دیتے ہوئے کہا:
"اگر تمہارے لئے ٹھہرنا مشکل ہے تو پھر تم کھانا کھا لو اور جتنا تمہارا جی چاہے کھا لو."
یہ سنتے ہی وہ مچھلی دریا سے نکل کر اس میدان نما مکان میں آئی اور جتنا کچھ کھانا وہاں پڑا تھا سارے کا سارا ایک ہی لقمے میں کھا گئی. پھر سلیمان علیہ السلام کی طرف مڑی اور ان سے مزید کھانا مانگنے لگی.
یہ دیکھ کر سلیمان علیہ السلام متعجب ہوئے اور بولے:
"اے مچھلی! میں نے تمام مخلوقات کے لئے یہ کھانا تیار کیا تھا جو تم نے ایک ہی نوالے میں کھا لیا. کیا اس سے بھی تیرا پیٹ نہیں بھرا جو تو اور کھانا مانگ رہی ہے.؟"
مچھلی بولی:
"اے اللہ کے نبیّ! اللہ تعالٰی مجھے ہر روز تین لقمے رزق دیتا ہے اور جو کھانا آپ نے تیار کیا تھا وہ تو سب کا سب صرف ایک ہی لقمہ ہوا. اب مجھے دو لقمے مزید کھانا درکار ہے تب کہیں میرا پیٹ بھرے گا. میں آج آپ کی مہمانی میں بھوکی رہی ہوں اور اگر آپ اسی طرح باقی مہمانوں (مخلوقات) کو بھی کھانا نہیں دے سکے تو آپ نے ناحق انہیں کھانے پہ بلوایا."
سلیمان علیہ السلام مچھلی کی یہ باتیں سن کر حیرت زدہ رہ گئے. چکرائے اور ان پر غشی طاری ہو گئی. پھر جب ہوش میں آئے تو ندامت سے سجدے میں گر پڑے اور روتے ہوئے کہنے لگے:
"اے اللہ! میں نے بہت ہی قصور کیا اور تیری درگاہ میں نادانی کی، میں نادان و مسکین ہوں اور اس بات سے ہمیشہ کے لئے توبہ کرتا ہوں، بیشک مجھے اور سارے جہان کو رزق دینے والا صرف تو ہی ہے."

🔷 چار خلفاء 🔷
امام علی رضا علیہ السلام نے اپنے آبائے طاہرین ؑ کی سند سے امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالبؑ سے روایت کی، آپّ نے فرمایا:
ایک مرتبہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ کی ایک گلی میں سے گزر رہا تھا کہ ایک گھنی داڑھی اور چوڑے کندھوں والا بزرگ ہمیں ملا اور انہوں نے آپّ پر سلام کیا اور خوش آمدید کہا. پھر وہ میری طرف متوجہ ہوا اور مجھے سلام کرتے ہوئے کہا:
"السلام علیک یا رابع الخلفاٴ."
چوتھے خلیفہ آپؑ پر سلام ہو۔ اور اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں.
پھر اس نے آپّ کی طرف دیکھ کر کہا:
یا رسول اللہ ّ! کیا ایسا نہیں ہے
؟
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جی ہاں! ایسا ہی ہے. پھر وہ بزرگ چلے گئے.
میں نے آنحضرت ّ سے عرض کی:
يا رسول اللہ ّ! اس بزرگ نے آپ ّ سے کیا کہا اور آپ ّ نے اس کی تائید کیسے فرمائی؟
آنحضرت ّ نے فرمایا:
الحمداللہ تم ایسے ہی ہو۔ اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں چار خلفا ٴ کا تذکرہ کیا ہے اور تم چوتھے خلیفہ ہو.
۱۔ پہلی خلافت آدم ؑ کی ہے، اللہ تعالی نے فرمایا:
"وَاِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَآئِكَـةِ اِنِّىْ جَاعِلٌ فِى الْاَرْضِ خَلِيْفَةً ۖ قَالُوْا اَتَجْعَلُ فِيْـهَا مَنْ يُّفْسِدُ فِيْـهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَآءَ ۚ وَنَحْنُ نُسَبِّـحُ بِحَـمْدِكَ وَنُـقَدِّسُ لَكَ ۖ قَالَ اِنِّىْ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ." (البقرہ: ۳۰)
ترجمہ:
اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا؛ میں زمین میں ایک خلیفہ (نائب) بنانے والا ہوں، فرشتوں نے کہا؛ کیا تو زمین میں ایسے شخص کو خلیفہ (نائب) بنانا چاہتا ہے، جو فساد پھیلائے اور خون بہائے، حالانکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرتے اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں، فرمایا؛ میں جو کچھ جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے.
۲۔ دوسری خلافت ہارون ؑ کی ہے۔ اللہ تعالٰی نے حضرت موسٰی ؑ کا قول نقل کیا ہے..
"وَقَالَ مُوْسٰى لِاَخِيْهِ هَارُوْنَ اخْلُفْنِىْ فِىْ قَوْمِىْ وَاَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِــعْ سَبِيْلَ الْمُفْسِدِيْنَ." (اعراف: ۱۴۲)
ترجمہ:
اور موسٰی نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ میری قوم میں میرے جانشین رہو اور اصلاح کرتے رہو اور مفسدوں کی راہ پر مت چلو.
۳۔ تیسری خلافت حضرت داؤد ؑ کی ہے. اللہ تعالی نے فرمایا:
"يَا دَاوُوْدُ اِنَّا جَعَلْنَاكَ خَلِيْفَةً فِى الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ." (ص: ۲۶)
ترجمہ:
اے داؤد! ہم نے تجھے زمین پر خلیفہ بنایا ہے.
۴۔ چوتھی خلافت تمہاری ہے. اللہ تعالٰی نے فرمایا:
"وَاَذَانٌ مِّنَ اللّـٰهِ وَرَسُوْلِـهٓ ٖ اِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَـجِّ الْاَكْبَـرِ." (التوبہ: ۳)
ترجمہ:
اور اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حج اکبر کے دن لوگوں کیلئے اعلان کیا جاتا ہے.
اور تم ہی خدا اور ان کے رسول ّ کی طرف تبلیغ کرنے والے ہو اور تم ہی میرے وصی اور میرے وزیر اور میرے قرض کے ادا کرنے والے اور میرے وعدے کو پورے کرنے والے ہو اور تمہیں مجھ سے وہی نسبت حاصل ہے، جو ہارون ؑ کو موسی ؑ سے تھی، مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ تم چوتھے خلیفہ ہو جیسا کہ اس بزرگ نے تمہیں سلام کیا ہے.
اور کیا تمہیں معلوم ہے کہ وہ بزرگ کون تھے؟
میں نے کہا: نہیں! میں نہیں جانتا.
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
تمہیں معلوم ہونا چاہیے وہ تمہارے بھائی خضر علیہ السلام تھے.
تحقیق: سید زین رضا رضوی
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 عیون اخبار الرضا، جلد۲،ص ۴۱تا۴۲۔

🌹 عید میلاد حضرت زینب۳ 🌹
حضرت زینب۳ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت 5 جمادی الاوّل پنجم یا ششم ہجری مدینہ میں ہوئی، بعض مؤرخین نے اور اقوال بھی لکھے ہیں. (۱)
🔷آپ کے القابات بہت زیادہ ہیں، ان میں سے بعض یہ ہیں:
عقیلہ بنی ہاشم، عقیلۃالطالبین اور صدیقہ صغریٰ (اس میں اشارہ ہے کہ آپ کے والد گرامی صدیق اکبر، اور والدہ گرامی صدیقہ کبریٰ ہے)، عصمت صغریٰ، ولیة اللہ، الراضیة بالقدر و القضاء، صابرة البلوی من غیر جزع و لا شکوی، امینة اللہ، عالمة غیر معلمة، فھمة غیر مفھمة، محبوبة المصطفی، ثانیةالزهراء.
🔷آپ کی کنیت ام کلثوم، ام عبداللہ، ام الحسن ہے.
لیکن کنیت خاص ام المصائب ہے.
آپ کے شوہر کا نام حضرت عبداللہ بن جعفر بن ابی طالبؑ هے.
🔷آپ کے چار بیٹے، عون، محمد، علی، عباس ہیں کہ ان میں سے عون، محمد کربلا میں شہید ہوئے اور آپ کی ایک بیٹی جناب ام کلثوم ہیں.
🔷آپ کا نام اللہ تعالیٰ نے رکھا، جس وقت آپ کی ولادت ہوئی تو پیغمبر خدا (ص) سفر پر گئے ہوئے تھے، جناب امیرالمؤمنین نے فرمایا:
میں اپنی بیٹی کے نام رکھنے میں پیغمبر خدا (ص) سے پہل نہیں کروں گا یہاں تک کہ پیغمبر خدا (ص) واپس تشریف لائے تو بتایا گیا کہ اللہ نے آپ کو نواسی عطا فرمائی ہے.
آنحضرت (ص) نے فرمایا کہ:
میں اللہ سے پہل نہیں کروں گا پس حضرت جبرائیل نازل ہوئے اور عرض کی کہ خدا نے آپ کو سلام کہا ہے اور فرمایا ہے کہ اس بیٹی کا نام زینب رکھیں، کیونکہ اس نام کو ہم نے لوح ِمحفوظ میں لکھا ہے۔
اس کے بعد پیغمبر خدا (ص) نے جناب زینب۳ کو اپنے پاس منگوایا اور وصیت فرمائی کہ حاضرین اور غائبین، میری خاطر، میری نواسی کا احترام کریں، کیونکہ یہ جناب خدیجہ الکبری سلام اللہٰ علیہا کی طرح ہے۔
آپ (ص) نے فرمایا: حضرت زنیب سلام الله علیہا کا سکینہ و وقار، جناب خدیجہ، اورعصمت و حیا جناب زہراء اور فصاحت و بلاغت جناب علی مرتضی اور حلم اپنے بھائی حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور شجاعت اور دل کی قوت میں اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کی طرح ہے. (۲)
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚حوالہ جات
1 ۔ عقیلہ بنی ہاشم ، ص 5 ،زنیب کبریٰ ، ص 17 ، و فیات الائمہ ، ص 431 ،مستدرک سیفنۃ البحار ، ج 4 ،ص 316 ، ج5 ،ص 208
۲۔ ریاحین الشریعہ ،ج3 ،ص 38.

🔷 اسکارف 🔷
"تم نے ایک دفعہ مجھ سے پوچھا تھا نا حیاء۔۔۔ کہ میں ہر وقت اسکارف (شرعی حجاب) کیوں پہنتی ہوں؟"
عائشہ سر جھکائے لکڑی کے ٹکڑے کا کنارہ تراشتے ہوئے کہہ رہی تھی۔۔۔
🔹"میں تمہیں بتاؤں، میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں وہ خوبصورت لباس پہنوں جو بیوک ادا میں استنبول یا اٹلی اور اسپین کی لڑکیاں پہن کر آتی ہیں۔۔۔ بالکل جیسے ماڈلز پہنتی ہیں۔۔۔ اور جب وہ اونچی ہیل کے ساتھ ریمپ پہ چلتی آ رہی ہوتی ہیں تو ایک دنیا ان کو محسور ہو کر دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔
🔹میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں بھی ایسے اسمارٹ اور ٹرینڈی ڈیزائنر لباس پہن کر جب سڑک پہ چلوں تو لوگ محسور و متاثر ہو کر مجھے دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔
لیکن۔۔۔
وہ سانس لینے کو رکی۔۔۔ حیاء بنا پلک جھپکے سانس روکے اسے دیکھ رہی تھی۔۔۔
"لیکن۔۔۔
🔹پھر مجھے خیال آتا ہے۔۔۔ یہ خیال کہ ایک دن میں مر جاؤں گی۔۔۔ جیسے تمہاری دوست مر گئی تھی نا۔۔۔ اور میں اس مٹی میں چلی جاؤں گی جس کے اوپر میں چلتی ہوں۔۔۔ پھر ایک دن سورج مغرب سے نکلے گا اور زمین کا جانور زمین سے نکل کر لوگوں سے باتیں کرے گا۔۔۔ اور لال آندھی ہر سو چلے گی۔۔۔ اس دن مجھے بھی سب کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔۔۔
تم نے کبھی اسٹیڈیمز دیکھے ہیں جن میں بڑی بڑی اسکرینز نصب ہوتی ہیں۔۔؟؟ میں خود کو ایسے ہی ایک اسٹیڈیم میں دیکھتی ہوں۔۔۔ میدان کے عین وسط میں کھڑے۔۔۔ اسکرین پہ میرا چہرا ہوتا ہے اور پورا میدان لوگوں سے بھرا ہوتا ہے۔۔۔ سب مجھے ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں اور میں اکیلی وہاں کھڑی ہوتی ہوں۔۔۔
🔹میں سوچتی ہوں حیاء۔۔۔ اگر اُس وقت میرے رب نے مجھ سے پوچھ لیا کہ "انا طولیہ کی عائشہ گل۔۔ اب بتاؤ تم نے کیا کیا۔۔؟؟ یہ بال یہ چہرہ یہ جسم۔۔ یہ سب تو میں نے تمہیں دیا تھا۔۔۔ یہ نہ تم نے مجھ سے مانگ کر حاصل کیا تھا اور نہ ہی اس کی قیمت ادا کی تھی۔۔۔ یہ تو میری امانت تھی۔۔۔ پھر تم نے اسے میری مرضی کے مطابق استعمال کیوں نہیں کیا۔۔؟؟ تم نے اس سے وہ کام کیوں کئے جن کو میں نا پسند کرتا ہوں۔۔؟؟ تم نے ان عورتوں کا راستہ کیوں چن لیا جن سے میں ناراض تھا۔۔؟؟"
🔹حیاء۔۔ میں نے ان سوالوں کے بہت جواب سوچے ہیں۔۔۔ مگر مجھے کوئی جواب مطمئن نہیں کرتا۔۔۔
🔹روز صبح اسکارف (شرعی حجاب) لینے سے پہلے میری آنکھوں کے سامنے ان تمام حسین عورتوں کے دلکش سراپے گردش کرتے ہیں جو ٹی وی پہ میں نے کبھی دیکھی ہوتی ہیں۔۔۔ اور میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی ان کا راستہ چن لوں۔۔۔ مگر پھر مجھے وہ آخری عدالت یاد آ جاتی ہے۔۔۔ تب میں سوچتی ہوں کہ اس دن میں الله کو کیا جواب دوں گی۔۔؟؟ میں ترازو کے ایک پلڑے میں اپنا وہ سراپا ڈالتی ہوں جس میں، میں خود کو اچھی لگتی ہوں۔۔۔ اور دوسرے پلڑے میں وہ جس میں، میں الله تعٰالیٰ کو اچھی لگتی ہوں۔۔۔ میری پسند کا پلڑا کبھی نہیں جھکتا۔۔۔ اور الله کی پسند کا پلڑا کبھی نہیں اٹھتا۔۔۔
🔹تم نے پوچھا تھا کہ میں اسکارف (شرعی حجاب) کیوں لیتی ہوں۔۔؟؟ سو میں یہ اس لئے کرتی ہوں کیونکہ میں الله کو ایسے اچھی لگتی ہوں۔۔۔۔"
🔘 حاصل کلام:
پردہ عورت کا فطری تقاضا ہے جو خالقِ مرد و زن کی طرف سے قاعدہ بھی ہے۔۔۔ پردہ ایک نعمت ہے اور اس نعمت میں ہماری سوچ سے بھی زیادہ راز اور بھلائیاں موجود ہیں۔
حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے فرماتی ہیں:
عورت کے لیے شرم سے بڑھ کر کوئی زیور نہیں اور چادر سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔ (تعلیمات زینب، ص١٥)