ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌸 شب زفاف کے اعمال 🌸

ابوسعید خدرری سے منقول ہے کہ حضرت رسالتمآبؐ نے حضرت علیؑ کو وصیت فرمائی کہ۔۔۔
اے علی! جب دلہن تمہارے گھر آئے تو اس کی جوتیاں اتروا دو کہ وہ بیٹھے پھر اس کے پاؤں دھلوا کر اس گھر کے دروازے سے پچھلی دیوار تک سب جگہ چھڑکوا دو کہ ایسا کرنے سے ستر ہزار قسم کی پریشانیاں تمہارے گھر سے دور ہو جائیں گی۔ ستر ہزار قسم کی برکتیں داخل ہونگی۔ ستر ہزار قسم کی رحمتیں تم پر اور اس دلہن پر نازل ہونگی۔ اس رحمت کی برکت اس مکان کے ہر گوشے میں پہنچے گی اور وہ دلہن جب تک مکان میں رہے گی مرض دیوانگی، بالخورہ اور جذام سے محفوظ رہے گی۔
اے علی! اس دلہن کو سات دن دودھ، سرکہ، دھنیا اور کھٹے سیب نہ کھانے دینا۔
حضرت امیرالمؤمنینؑ نے عرض کی یا رسول اللہ! اس کی کیا وجہ ہے؟
فرمایا کہ ان چیزوں کے کھانے سے عورت کا رحم سرد پڑ جاتا ہے اور وہ بانجھ ہو جاتی ہے اور اس کے اولاد نہیں پیدا ہوتی۔
اے علی! جو بوریا گھر کے کسی کونے میں پڑا ہو، اس عورت سے بہتر ہے جس کے اولاد نہ ہوتی ہو۔

🌸 حدیث صحیح میں حضرت امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ جب دلہن کو تمہارے پاس لائیں تو اس سے کہو کہ پہلے وضو کرلے اور تم خود بھی وضو کرلو اور وہ دو رکعت نماز پڑھے اور تم بھی دو رکعت نماز پڑھو۔ بعد اس کے خدا کی تعریف کرو اور محمد و آل محمد پر درود بھیجو پھر دعا مانگو اور جو عورتیں دلہن کے ساتھ آئی ہوں، ان سے کہو کہ وہ سب آمین کہیں اور یہ دعا پڑھو؛
"اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی اُلفَتَھَا وَ وُدَّھَا وَ رِضَاھَا وَ اَرضِیْنِیْ بِھَا وَ اَجْمَعْ بَیْنَنَا بِاَحْسَن اِجْتِمَاعٍ وَ ایسرِ اِیْتِلافٍ فَاِنَّکَ تُحِبُّ الْحَلالَ وَ تُکْرِہُ الحَرَامَ۔"
ترجمہ:
"یا اللہ مجھے اس عورت کی الفت و دوستی و خوشی عنایت کر اور مجھے اس سے راضی رکھ اور میرے اور اس کے مابین سلوک اور الفت قائم رکھ کیونکہ تو حلال کو پسند کرتا ہے اور حرام کو ناپسند کرتا ہے۔"

اس کے بعد امامؑ نے فرمایا: یہ یاد رکھو کہ الفت و محبت خدا کی طرف سے ہے اور دشمنی شیطان کی طرف سے۔ اور شیطان یہ چاہتا ہے کہ جس چیز کو خدا نے حلال کیا ہے، آدمی کی طبیعتیں کسی نہ کسی طرح اس سے پھر جائیں۔

🌸 حدیث حسن میں حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جب تم اوّل مقاربت کے لئے دلہن کے پاس جاؤ تو اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر روبقبلہ کردو اور یہ دعا پڑھو۔۔۔
"اَللّٰھُمَّ بِاَمَانَتِکَ اَخَذْتُھَا وَ بِکَلِمَاتِکَ اِستَحْلَلتُھَا فَاِنْ قَضَیْتَ لِیْ مِنْھَا وَلَدًا فَاجْعَلْهُ مُبَارَکًا تَقیًّا مِّنْ شِیْعَةِ آلِ مُحَمَّدٍ وَّلا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ فِیْهِ شِرْکًا وَّلا نَصِیْبًا۔"
ترجمہ؛
"اے اللہ میں نے تیری امانت سے اسے لیا اور تیرے کلمات سے اپنے اوپر اسے حلال کیا۔ اب اگر تونے اس کے بطن سے میرے لیے کوئی بچہ تجویز کیا ہے تو اسے مبارک و پاکیزہ اور شیعان آل محمد سے گردان، اس میں شیطان کا کوئی حصہ بخرہ نہ ہو۔"

🌸 معتبر حدیث میں امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ داہنا ہاتھ دلہن کی پیشانی پر رکھ کر یہ دعا پڑھو۔۔۔
"اَللّٰھُمَّ عَلٰی کِتَابِکَ تَزَوَّجْتُھَا وَ فِی اَمَانَتِکَ اَخَذْتُھَا وَ بِکَلِمَاتکَ اِسْتَحْلَلْتُ فَرْجَھَا فَاِنْ قَضَیْتَ لِیْ فِی رَحْمَھَا شَیْئًا فَاجْعَلْهُ مُسَلَّمًا سَوِیًّا وَّلا تَجْعَلْهُ شِرْکَ شَیْطَانٍ۔"
ترجمہ:
"یا اللہ میں نے تیری کتاب کے مطابق اس سے نکاح کیا ہے اور تیری امانت میں اس کو لیا ہے اور تیرے کلمات مقدس سے اس کی اندام نہانی کو اپنے لئے حلال کیا ہے۔ پس اگر تونے اس کے رحم سے میرے لیے کوئی چیز تجویز کی ہے تو اس کو سالم و کامل بنا اور اس میں شیطان کا حصہ نہ ہونے پائے۔"

🌸 حضرت امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ جب جماع کا ارادہ ہو تو یہ دعا پڑھو۔۔۔
"اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ وَلَدًا وَاجْعَلْهُ تَقِیًّا زَکِیًّا لَیْسَ فِی خَلْقِهِ زِیَادَةٌ وَّلا نُقْصَانٌ وَاجْعَلْ عَاقِبَتَهُ اِلٰی خَیْرٍ۔"
ترجمہ:
"یا اللہ مجھے ایک ایسا فرزند عنایت کر جو پاک و صاف ہو اور اس کی خلقت میں کمی و بیشی نہ ہو اور اس کا انجام بخیر ہو۔"

📚تہذیب الاسلام، باب4۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/1316
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔵 اندھا اور لنگڑا 🔵

وہ اداسی سے میرے سامنے آ کر بیٹھ گئی ..
میں نے ناک کی نوک پر دھرے چشمے کے اوپرسے اسے مسکرا کر دیکھا اور سمجھ گیا کہ آج پھر موسم ابر آلود ہے ممکن ہے گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ہو مطلع صاف ہونے میں وقت لگے گا، اس سے پہلے کہ میں کچھ بولتا اس نے ہاتھ بڑھا کر میرا لیپ ٹاپ بند کر دیا اور بولی
"ماموں میں آج بہت اداس ہوں"

میں نےاس کے سر پر چپت لگائی اور کہا
"لو تو اس میں کون سی نئی بات ہے؟"

نہیں کریں ناں بھئی؟
وہ مصنوعی ناراضگی سے بولی۔

تو میں نے پیار سے اسے اپنے قریب کر لیا
"اچھا بتاؤ کیا بات ہے ہم ہیں نا!

دیکھو ہم ماموں ہی نہیں پکے والے دوست بھی تو ہیں"
میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔

کچھ دیر دیکھتا رہا مگر آج وہ کافی اداس تھی میں نے کہا۔
"ہوا کیا ہے باجی؟

بہن سے پانی پت کی لڑائی ہوئی ہے یا امی نے آئی ایم ایف کی طرح فنڈ منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔؟

وہ بولی
"نہیں بھئی"

میں نے کہا۔۔
اچھا کچھ بولو تو؟

ماموں آخر یہ میری فرینڈز ایسی کیوں ہیں، مجھے سمجھتی ہی نہیں اور پھر
شکایتوں کا پنڈورا بکس کھل گیا۔ میں توجہ سے سننے لگا مجھے معلوم تھا بیٹیوں کا آدھا مسئلہ سننے سے حل ہو جاتا ہے جب وہ خوب بول کر چپ ہوئی تو بادل کافی چھٹ چکے تھے۔

میں نے دو انگلیوں سے اس کی ناک پکڑی اور کہا بس؟
کچھ اور؟

اس نے نفی میں سر ہلا دیا۔ میں نے کہا دیکھو میری پیاری ایک گاؤں میں آگ لگ گئی سارے گاؤں والے بھاگ گئے مگر وہاں ایک اندھا تھا اور ایک لنگڑا۔ وہ باقی رہ گئے لنگڑے نے اندھے سے کہا؛ جان بچانی ہے تو مجھے کندھے پر بٹھا لو میں راستہ بتاؤں گا، تم چلنا ہم دونون بھی بچ جائیں گے اور پھر یہی ہوا وہ دونوں بھی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔۔ کہانی ختم

مگر اس کہانی سے میرا کیا تعلق ؟
وہ حیرت سے بولی۔

میں نے مسکرا کر کہا؛
ہے نا تعلق!
دیکھو! بیٹی زندگی میں ہم میں سے کوئی مکمل نہیں ہر ایک میں خامیاں ہیں اور اچھی زندگی کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود لوگوں کی خامیوں کے ساتھ چلنا سیکھیں دیکھو پرفیکٹ تو یہاں کوئی بھی نہی،
جب بھی دوسروں کے عیب برے لگنے لگیں تو خود سے پوچھو کہ کیا میں پرفیکٹ ہوں؟ نہیں تو پھر بس دوسرا بھی نہیں ہے، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ گزارا کرنا ہو گا۔۔۔۔
دیکھو! بیٹی دوسروں کی خوبیوں اور اپنی خامیوں پر نظر رکھو، ان کی وکیل اور اپنے لئے جج بنو، انہیں رعایت دو تب ہی زندگی اچھی گزر سکے گی۔۔۔

میں نے شفقت سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا؛ میری بچی اس دنیا میں ساری خواہشات تو بادشاہوں کی بھی پوری نہیں ہوتیں، نہ ہی ہم سب کو اپنی پسند کے لوگ اپنے اردگرد جمع کرنے کا موقعہ ملتا ہے، ہمیں اکثر بس "گزارہ " کرنا ہوتا ہے اپنی مرضی تو بس جنت میں چلے گی اور خووووب چلے گی،

وہ مسکرا دی۔۔۔۔

خود کلامی۔۔۔زبیر منصوری

________________________

■مزید پوسٹس۔۔۔

🔵مسکراہٹ و خاموشی
https://t.me/islamwitheman/22

🔵ناممکن آرزوئیں
https://t.me/islamwitheman/39

🔵خلوص و شفقت
https://t.me/islamwitheman/90

🔵نقطہ نظر
https://t.me/islamwitheman/91

🔵بگاڑ
https://t.me/islamwitheman/111

📝انداز بیان و سوچ
http://t.me/islamwitheman/158

🔵احساس
http://t.me/islamwitheman/160

🔵فطرت
http://t.me/islamwitheman/161

🔵ساس اور بہو
http://t.me/islamwitheman/199

🌹خوش رہیئے
http://t.me/islamwitheman/252

🌺انسان سے بندہ
http://t.me/islamwitheman/266

⭕بدگمانی
http://t.me/islamwitheman/279

⭕بڑھیا اور ٹوٹا ہوا مٹکا
https://t.me/islamwitheman/325

🌹کامیابی کیلئے 8 سبق
https://t.me/islamwitheman/386

👅دنیا کی زبانیں
https://t.me/islamwitheman/451

🌹دنیا کی زندگی
https://t.me/islamwitheman/461

🌺الفاظ و انداز اور لہجہ
https://t.me/islamwitheman/475

🔷غصہ نہ کرو
https://t.me/islamwitheman/478

⭕موازنہ
https://t.me/islamwitheman/494

🔵یہ وقت بھی گزر جائیگا
https://t.me/islamwitheman/511

🌼حسن ظن
https://t.me/islamwitheman/526

🔵مرنے کے 5 بڑے پچھتاوے
https://t.me/islamwitheman/554

🔵وقت، وقت اور وقت
https://t.me/islamwitheman/748

💐لفظوں کا زہر
https://t.me/islamwitheman/846

🔷یہ میرا مسئلہ نہیں
https://t.me/islamwitheman/860

🛇الفاظ اور کمان کے تیر
https://t.me/islamwitheman/892

🌷خوشحال زندگی کے لئے
http://t.me/islamwitheman/994

🍃تھوڑا سا اور اضافے کا قانون
http://t.me/islamwitheman/1108

🌸دس منٹ دورانیئے کی فلم
http://t.me/islamwitheman/1109

🔵انجانا خوف
http://t.me/islamwitheman/1110

🌹جان بوجھ کر دھوکہ کھانا
http://t.me/islamwitheman/1138

🍀مثبت سوچ
http://t.me/islamwitheman/1236

🔷ڈیپریشن
http://t.me/islamwitheman/1265

🔷کمال
http://t.me/islamwitheman/1268
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 سب سے زیادہ میٹھی چیز 🔷

ایک مرتبہ ایک بادشاہ نے اپنے وزیز کو آدھی سلطنت دینے کو کہا ، لیکن ساتھ میں کچھ شرائط بھی عائد کیں۔

وزیر نے لالچ میں آکر شرائط جاننے کی درخواست کی بادشاہ نے شرائط 3 سوالوں کی صورت میں بتائیں۔

سوال نمبر 1: دنیا کی سب سے بڑی سچائی کیا ہے؟

سوال نمبر 2 : دنیا کا سب سے بڑا دھوکا کیا ہے؟

سوال نمبر 3 : دنیا کی سب سے میٹھی چیز کیا ہے ؟

بادشاہ نے اپنے وزیر کو حکم دیا کہ وہ ان تین سوالوں کے جواب ایک ہفتہ کے اندر اندر بتائے بصورت دیگر سزائے موت سنائی جائے گی۔

وزیر نے سب پہلے دنیا کی بڑی سچائی جاننے کے لئے ملک کے تمام دانشوروں کو جمع کیا اور ان سے سوالات کے جواب مانگے۔۔۔

انہوں نے اپنی اپنی نیکیاں گنوائیں۔ لیکن کسی کی نیکی بڑی اور کسی کی چھوٹی نکلی لیکن سب سے بڑی سچائی کا پتہ نہ چل سکا۔

اس کے بعد وزیر نے دنیا کا سب سے بڑا دھوکا جاننے کے لئے کہا تو تمام دانشور اپنے دیئے ہوئے فریب کا تذکرہ کرتے ہوئے سوچنے لگے کہ کس نے کس کو سب سے بڑا دھوکا دیا لیکن وزیر اس سے بھی مطمئن نہیں ہوا اور سزائے موت کے خوف سے بھیس بدل کر وہاں سے فرار ہوگیا۔۔

چلتے چلتے رات ہوگئی، اسی دوران اس کو ایک کسان نظر آیا جو کھرپی سے زمین کھود رہا تھا۔
کسان نے وزیر کو پہچان لیا، وزیر نے اس کو اپنی مشکل بتائی جسے سن کر کسان نے اس کے سوالوں کے جواب کچھ یوں دیئے۔۔۔
دنیا کی سب سے بڑی سچائی موت ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا دھوکا زندگی ہے۔

تیسرے سوال کا جواب بتانے سے پہلے کسان نے کہا کہ میں اگر تمہارے سارے سوالوں کے جواب بتادوں تو مجھے کیا ملے گا، سلطنت تو تمہارے ہاتھ آئے گی۔

یہ سن کر وزیر نے اسے بیس گھوڑوں کی پیشکش کی اور اسے ہی اصطبل کا نگران بنانے کی بھی پیشکش کی۔

کسان نے یہ سن کر جواب دینے سے انکار کر دیا.

وزیر نے سوچا کہ یہ تو آدھی سلطنت کا خواب دیکھ رہا ہے۔ وزیر جانے لگا تو کسان بولا کہ اگر بھاگ جاؤ گے تو ساری زندگی بھاگتے رہو گے اور بادشاہ کے بندے تمہارا پیچھا کرتے رہیں گے اور اگر پلٹو گے تو جان سے مارے جاؤگے۔

یہ سن کر وزیر رک گیا اور کسان کو آدھی سلطنت کی پیشکش کی لیکن کسان نے اسے لینے سے انکار کر دیا۔ اتنے میں ایک کتا آیا اور پیالے میں رکھے ہوئے دودھ میں سے آدھا پی کر چلا گیا۔

کسان نے وزیر سے کہا مجھے آدھی سلطنت نہیں چاہیے بس تم اس بچے ہوئے دودھ کو پی لو تو میں تمہارے تیسرے سوال کا جواب بتادوں گا۔

یہ سن کر وزیر تلملا گیا مگر اپنی موت اور جاسوسوں کے ڈر سے اس نے دودھ پی لیا۔ وزیر نے دودھ پی کر کسان کی طرف دیکھا اور اپنے سوال کا جواب مانگا۔

تو کسان نے کہا کہ
دنیا کی سب سے میٹھی چیز انسان کی غرض ہے، جس کے لئے وہ ذلیل ترین کام بھی کر جاتا ہے...

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 اللہ سے محبت 🔷

بغداد میں ایک بدمعاش نے ایک عورت کو پکڑ لیا اور خنجر نکال کر اسکے گلے پر رکھ دیا۔ لوگ دور سے ڈر سہم کر تماشہ دیکھ رہے تھے، مگر کسی کی جرأت نہیں تھی کہ وہ اس عورت کو اس بدمعاش کے چنگل سے آزاد کرائے۔

اتنے میں ایک بزرگ کا وہاں سے گزر ہوا وہ اس بدمعاش کے قریب ہوئے اسکے کان میں کچھ کہا اور آگے بڑھ گئے۔

اس بدمعاش پر لرزہ طاری ہوگیا اور ایک دم بے ہوش ہوکر گر پڑا، خنجر ہاتھ سے گرگیا اور وہ عورت وہاں سے بھاگ گئی۔ لوگ بھی سارے حیران تھے کہ یہ کیا ماجرا ہوا۔

جب بدمعاش ہوش میں آیا تو لوگوں سے اس بدمعاش نے پوچھا کہ
"یہ بزرگ کون تھے؟"

حاضرین میں کسی نے پکار کرکہا؛ "زمانے کے ولی بشر حافی"

وہ بدمعاش بولا؛ انہوں نے میرے کان میں کہا۔۔۔
"تیرے اس فعل کو اللہ پاک دیکھ رہا ہے۔"
میں خوف سے کانپ اٹھا اور مجھ پر لرزہ ہوگیا مجھے احساس ہوا کہ میں کتنا بے شرم اور بے غیرت ہوں کہ مجھے میرا رب دیکھ رہا ہے اور میں پھر بھی بے حیائی کا کام کر رہا ہوں۔ بس مجھے اس احساس نے تڑپا کر گرایا اور میں بے ہوش ہوگیا۔

کہتے ہے کہ وہ بدمعاش نہایت چیخیں مار مار کر روتا تھا کہ خوف کی وجہ سے اسکو بخار ہوا اور ایک ہفتے کے اندر اندر اسکی وفات ہوگئی۔

عزیزم! عورت سے محبت کرنے والا محبوبہ کی موجودگی میں غیر عورت پر ہرگز نظریں نہیں ڈالتا ہم کیسے عاشق ہیں کہ اللہ اور رسول سے محبت کے دعوے بھی کرتے ہیں اور گناہوں پر قائم بھی رہتے ہیں۔

جو کرتا ہے تو چھپ چھپ کر اہل جہاں سے...
کوی دیکھ رہا ہے تجھے آسمان سے...!!

Copied

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🎅 جیسی نیت ویسی مراد 🎅

ریلوے اسٹیشن پر ٹرین رکی. مسافر اترے اور کئی سوار ھوئے۔ جب بالکل ٹرین چلنے کا وقت ھوا ہلکی سی ٹرین کھسکنے لگی تو ٹرین میں بیٹھے ایک مسافر نے دوسرے سے کہا کہ دیکھو تماشہ....

اس نے جلدی سے چلتی ٹرین سے ھاتھ باھر نکال کر اخبار والے کو آواز دی کہ اخبار دیدو اور اپنا جعلی سکہ اسکو تھما دیا اور اس سے اخبار لے لیا...

ٹرین تیزی سے پلیٹ فارم کراس کر گئی اس نے خوب قہقہے لگائے اور ساتھی سے کہا دیکھا میرا کمال..؟

کچھ منٹ بعد جب اخبار کھول کر پڑھنے لگا تو کچھ خبریں پرانی سی محسوس ھوئیں... غور سے دیکھا تو... اوہ یہ تو پچھلے ھفتہ کا اخبار ھے.

اب کی دفعہ قہقہے لگانے کی باری ساتھی مسافر کی تھی اور مسافر بولا؛ واقعی آج تماشہ دیکھا.

😂🤡😂

جیسی نیت ویسی مراد . جو دو گے لوٹ کر آئیگا دھوکہ چاھے دیانت داری ..

محبوب الرحمٰن

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
⭕ اللہ تک پہنچنے کا طریقہ ⭕

حضرت بہلول دانا ؒ کے زمانے میں بغداد کے بادشاہ کی دلی
تمنا تھی کہ حضرت بہلول دانا ؒ اس سے ملاقات کریں لیکن
آپؒ کبھی بھی بادشاہ کے دربار میں تشریف نہ لے گئے۔۔۔

ایک دن یوں ہوا کہ بادشاہ چھت پر بیٹھا تھا کہ اس نے
حضرت بہلول دانا ؒ کو شاہی محل کے قریب سے گزرتے
دیکھا . فورًا حکم دیا کہ حضرت بہلول داناؒ کو کمند ڈال
کر محل کی چھت پر کھینچ لیا جائے۔۔۔

چنانچہ ایسا ہی کیا گیا . جب آپؒ بادشاہ کے سامنے پہنچے
تو بادشاہ نے پوچھا یہ فرمائیے آپ اللہ تک کیسے پہنچے۔؟

فرمایا : جس طرح آپ تک پہنچا . بادشاہ نے عرض کی
” میں سمجھا نہیں ” فرمایا ، ” اے بادشاہ ! اگر میں خود
آپ تک پہنچنا چاہتا تو نہا دھو کر ، لباس فاخرہ پہن کر ،
دربان کی منتیں کر کے محل کے اندر داخل ہوتا۔۔۔
پھر عرضی پیش کرتا ، پھر گھنٹوں انتظار کرتا ، پھر بھی
ممکن تھا کہ آپ میری درخواست رد کر دیتے۔۔۔

لیکن جب آپ نے خود مجھے بلانا چاہا تو محض کچھ
لمحوں میں ہی اپنے سامنے بلا لیا . اسی طرح جب اللہ
کو اپنے بندے کی کوئی ادا پسند آتی ہے تو اسے لمحوں
میں قرب کی وہ منزلیں طے کروا دی جاتی ہیں جو بڑے
بڑے عابدوں کیلئے باعث رشک بن جاتی ہیں۔۔۔

Copied
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

⭕ خدا کیسا ہے؟
https://t.me/islamwitheman/773

⭕ صفات باری تعالٰی
https://t.me/islamwitheman/774

⭕ عالم اور بڑھیا
https://t.me/islamwitheman/776

⭕ حجام اور گاہگ
https://t.me/islamwitheman/780

⭕ خدا پر ان دیکھا یقین(حصہ اول)
https://t.me/islamwitheman/793

⭕ خدا پر ان دیکھا یقین(حصہ دوم)
https://t.me/islamwitheman/794

⭕ ایمان اور یقین
https://t.me/islamwitheman/788

⭕ حضرت موسٰیؑ اور گڈریا
https://t.me/islamwitheman/799

⭕ موجبِ اخلاص چیزیں
https://t.me/islamwitheman/1104

⭕ عشقِ خدا
https://t.me/islamwitheman/1105

⭕ تقوٰی کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/1103

⭕ الله تک پہنچنے کا طریقہ
http://t.me/islamwitheman/1329

⭕ توحید
http://t.me/islamwitheman/1609
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 انسان کے اعمال 🔷

نبی کریمؐ ایک سفر سے واپس آ رہے تھے، ایک جگہ آپ نے پڑاؤ ڈالا، بستی قریب تھی، ایک عورت تھی جس کا تنور تھا، اس نے لشکر کی روٹیاں بھی پکائیں، جب پکا کر فارغ ہو گئی تو صحابہ کرامؓ سے کہنے لگی۔۔۔
میں تمہارے صاحب سے بات کرنا چاہتی ہوں، صحابہ کرامؓ اُسے نبی کریمؐ کے پاس لے آئے۔

کہنے لگی اللہ کے پیارے رسولؐ! میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتی ہوں۔

فرمایا: پوچھو

کہنے لگی: میں ماں ہوں، تنور میں روٹیاں لگاتی ہوں، میرا ایک چھوٹا سا بچہ ہے، میں اس کو آگ کے قریب آنے نہیں دیتی کہ اس کو کہیں گرم ہوا نہ لگ جائے، خود آگ میں ڈبکیاں لگاتی ہوں، روٹی لگانے اور نکالنے کے لیے۔ لیکن میں اپنے بچے کو گرم ہوا کا لگنا بھی پسند نہیں کرتی، تو میں نے آپ سے سُنا تھا کہ ساری دنیا کی ماؤں کی محبتوں کو جمع کر دیا جائے، اس سے ستر گناہ زیادہ بندوں سے اللہ پاک محبت کرتے ہیں تو اللہ پاک بندے کو جہنم میں جانا کیسے پسند فرمائیں گے؟

حدیثِ پاک میں آتا ہے کہ نبی کریمؐ نے یہ بات سُن کر سر جھکایا، مبارک آنکھوں میں آنسو آنے لگے، روتے رہے، روتے رہے، حتیٰ کہ جبرائیلؑ اللہ کا پیغام لے کر آئے، میرے محبوب! اس عورت کو بتا دیں؛

"وما ظلمھم اللہ ولکن کانوا انفسھم یظلمون۔"
ترجمہ:
"اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا، انہوں نے اپنی جانوں پر خود ظلم کیا"

اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری، کیونکہ اللہ تو چاہتا ہے کہ یہ بچ جائیں، لیکن بات یہ ہے کہ توبہ نہیں کرتے، توبہ کی طرف آتے ہی نہیں، بلکہ رب کی ماننے کے بجائے شیطان کی مانتے پھرتے ہیں، اور توبہ کو ضائع کرتے ہیں، بھول جاتے ہیں، تو یہ تو اپنے عمل کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے۔

(کذافی المرقات واللمعات۔ گناہوں کے پہاڑ اور بخشش کا سیلاب212)
کتاب: اہل دل کے تڑپا دینے والے واقعات۔

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💐 شوہر کا میکہ یا بیوی کا میکہ 💐

ایک روز شوہر نے پرسکون ماحول میں اپنی بیوی سے کہا؛ بہت دن گزر گئے ہیں میں نے اپنے گھر والوں، بہن، بھائیوں اور ان کے بچوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔ میں ان سب کو گھر پر جمع ہونے کی دعوت دے رہا ہوں اس لیے براہ مہربانی تم کل دوپہر اچھا سا کھانا تیار کر لینا۔

بیوی نے گول مول انداز سے کہا؛ ان شاء اللہ خیر کا معاملہ ہو گا۔

شوہر بولا: تو پھر میں اپنے گھر والوں کو دعوت دے دوں گا۔

اگلی صبح شوہر اپنے کام پر چلا گیا اور دوپہر ایک بجے گهر واپس آیا۔ اس نے بیوی سے پوچھا:
کیا تم نے کھانا تیار کر لیا؟ میرے گھر والے ایک گھنٹے بعد آ جائیں گے!

بیوی نے کہا:
نہیں میں نے ابھی نہیں پکایا کیوں کہ تمہارے گھر والے کوئی انجان لوگ تو ہیں نہیں لہذا جو کچھ گھر میں موجود ہے وہ ہی کھا لیں گے۔

شوہر بولا:
اللہ تم کو ہدایت دے ... تم نے مجھے کل ہی کیوں نہ بتایا کہ کھانا نہیں تیار کرو گی، وہ لوگ ایک گھنٹے بعد پہنچ جائیں گے پھر میں کیا کروں گا۔

بیوی نے کہا:
ان کو فون کر کے معذرت کر لو ۔۔۔ اس میں ایسی کیا بات ہے وہ لوگ کوئی غیر تو نہیں آخر تمہارے گھر والے ہی تو ہیں۔

شوہر ناراض ہو کر غصے میں گھر سے نکل گیا۔

کچھ دیر بعد دروازے پر دستک ہوئی۔ بیوی نے دروازہ کھولا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کے اپنے گھر والے، بہن، بھائی اور ان کے بچے گھر میں داخل ہو رہے ہیں!

بیوی کے باپ نے پوچھا: تمہارا شوہر کہاں ہے؟

وہ بولی: کچھ دیر پہلے ہی باہر نکلے ہیں۔

باپ نے بیٹی سے کہا:
تمہارے شوہر نے گزشتہ روز فون پر ہمیں آج دوپہر کے کھانے کی دعوت دی ۔۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ دعوت دے کر خود گھر سے چلا جائے!

یہ بات سُن کر بیوی پر تو گویا بجلی گر گئی۔ اس نے پریشانی کے عالم میں ہاتھ ملنے شروع کر دیے کیونکہ گھر میں موجود کھانا اس کے اپنے گھر والوں کے لیے کسی طور لائق نہ تھا البتہ یقینا اس کے شوہر کے گھر والوں کے لائق تھا۔

اس نے اپنے شوہر کو فون کیا اور پوچھا: تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں کہ دوپہر کے کھانے پر میرے گھر والوں کو دعوت دی ہے۔

شوہر بولا: میرے گھر والے ہوں یا تمہارے گھر والے ۔۔۔ فرق کیا پڑتا ہے۔

بیوی نے کہا:
میں منت کر رہی ہوں کہ باہر سے کھانے کے لیے کوئی تیار چیز لے کر آجاؤ، گھر میں کچھ نہیں ہے۔

شوہر بولا:
میں اس وقت گھر سے کافی دُور ہوں اور ویسے بھی یہ تمہارے گھر والے ہی تو ہیں کوئی غیر یا انجان تو نہیں۔ ان کو گھر میں موجود کھانا ہی کھلا دو جیسا کہ تم میرے گھر والوں کو کھلانا چاہتی تھیں.. "تاکہ یہ تمہارے لیے ایک سبق بن جائے جس کے ذریعے تم میرے گھر والوں کا احترام سیکھ لو" !

(لوگوں کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرو جیسا تم خود ان کی طرف سے اپنے ساتھ معاملہ پسند کرتے ہو)

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🎅 سبز چائے کے غرارے 🎅

❣️ ایک عورت نے ڈاکٹر سے رجوع کیا:
ڈاکٹر نے پوچھا آپ کو کیا ہوا ہے؟

اس عورت نے جواب دیا:
ڈاکٹر صاحب! جب بھی میرا شوھر گھر تشریف لاتا ہے، مجھے مارتا اور پیٹتا ہے.

ڈاکٹر نے کہا:
جب بھی آپ کا شوھر گھر پر تشریف فرما ہو تو اسی وقت آپ سبز چائے کی پیالی لو اور منہ ڈال کر غرغرے کرو، اس کام کو دو ہفتہ تک انجام دو!!!

پھر دو ہفتہ کے بعد عورت اپنی ظاہری بہترین وضیعت کے ساتھ ڈاکٹر صاحب کے پاس پہنچی اور ڈاکٹر سے کہا:
سبز چائے کیساتھ غرغرہ کرنا بہت بہتر ثابت ہوا ہے، کیونکہ جب بھی میرا شوہر گھر آتا تھا میں غرغرے کرنا شروع کر دیتی تھی، پھر اس کے بعد میرے شوہر نے مجھے مارنا پیٹنا چھوڑ دیا، اور ہمارا رابطہ بھی بہتر ہو گیا ہے، اور حتی مجھے دوست رکھتا ہے (I Love you) مجھے کہتا ہے. اور بہت کم غصہ ہوتاہے.

ڈاکٹر نے کہا: آپ نے خود ملاحظہ کیا کہ جتنا تم اپنی زبان کو قابوں میں رکھو گی اتنا ہی تمہارے میاں بیوی کے درمیان بہترین رابطہ برقرار رہے گا اور بہت سارے مسائل خود بخود حل ہوتے جائیں گے . !!!😊

😂🤡😂

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌺ممنوع و ممدوح مقاربت بازوجہ🌺

أبو سعید خدرری سے منقول ہے کہ رسول اکرمؐ نے حضرت علیؐ کو وصیت فرمائی اور اس میں فرمایا؛

● اے علیؑ! اپنی زوجہ سے مہینے کے اول، اوسط اور آخر میں جماع نہ کیا کرو کہ اس کو اور اس کے بچوں کو دیوانگی بالخورہ، جذام اور خبط دماغ ہونے کا اندیشہ ہے۔

● یاعلیؑ! نماز ظہر کے بعد جماع نہ کرنا کیونکہ بچہ جو پیدا ہوگا پریشان احوال ہوگا۔

● یاعلیؑ! جماع کے وقت باتیں نہ کرنا اگر بچہ پیدا ہو تو عجب نہیں کہ گونگا ہو۔

● یاعلیؑ! شب عید الفطر کو جماع نہ کرنا کہ اگر بچہ پیدا ہوگا تو اس سے بہت سی برائیاں ظاہر ہونگی۔

● یاعلیؑ! شب عید قربان کو جماع نہ کرنا اگر بچہ پیدا ہوگا تو اس کے ہاتھ کی چھ انگلیاں ہونگی یا چار۔

● یاعلیؑ! میوہ دار درخت کے نیچے جماع نہ کرنا اگر بچہ پیدا ہوا تو یا قاتل و جلاد ہوگا یا ظالموں کا سرگروہ۔

● یاعلیؑ! آفتاب کے سامنے جماع نہ کرنا سوائے اس کے کہ پردہ ڈال لو کیونکہ اگر بچہ پیدا ہوگا تو مرتے دم تک برابر بدحال و پریشان رہیگا۔

● یاعلیؑ! اذان و اقامت کے مابین جماع نہ کرنا کہ اگر بچہ پیدا ہوگا تو خونریزی کی طرف راغب ہوگا۔

● یاعلیؑ! جب تمھاری زوجہ حاملہ ہو تو بغیر وضو کے اس سے جماع نہ کرنا ورنہ بچہ کوردل اور بخیل پیدا ہوگا۔

● یاعلیؑ! شعبان کی پندرھویں کو جماع نہ کرنا ورنہ بچہ پیدا ہوگا تو شوم ہوگا اور اس کے منہ پر سیاہی کا نشان ہوگا۔

● یاعلیؑ! ماہ شعبان کی آخری تاریخ میں جماع نہ کرنا ورنہ بچہ پیدا ہوگا تو لٹیرا اور ظلم دوست ہوگا اور اس کے ہاتھ سے بہت سے آدمی مارے جائیں گے۔

● یاعلیؑ! کوٹھے (چھت) پر جماع نہ کرنا ورنہ بچہ پیدا ہوگا تو منافق و ریاکار و بدعتی ہوگا۔

● یاعلیؑ! جب تم سفر کو جاؤ اس رات کو جماع نہ کرنا ورنہ بچہ پیدا ہوگا تو مال ناحق صرف کریگا اور مسرفین شیاطین کے بھائی ہیں۔ اور اگر کوئی ایسے سفر میں جائے جہاں تین دن کا راستہ ہو تو جماع نہ کرے ورنہ اگر بچہ پیدا ہوا تو ظلم دوست ہوگا۔

● یاعلیؑ! شب دوشنبہ کو جماع کرنا اگر بچہ پیدا ہوا تو قرآن کا حافظ اور خدا کی نعمتوں پر راضی و شاکر ہوگا۔

● یاعلیؑ! اگر تم نے شب سہ شنبہ کو جماع کیا تو جو بچہ پیدا ہوگا وہ اسلام کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ رتبہ شہادت بھی پائے گا۔ منہ سے اس کے خوشبو آتی ہوگی۔ دل اس کا رحم سے پر ہوگا۔ ہاتھ کا وہ سخی ہوگا۔ اور زبان اس کی غیبت و افتراء و بہتان سے پاک ہوگی۔

● یاعلیؑ! تم شب پنجشنبہ کو جماع کرو گے تو جو بچہ پیدا ہوگا وہ حاکم شریعت ہوگا یا عالم۔
اور اگر روز پنجشنبہ ٹھیک دوپہر کے وقت جماع کرو گے تو آخر دم تک شیطان اس کے پاس نہ پھٹکے گا۔ اور خدا اس کو دین و دنیا کی سلامتی عطا فرمائے گا۔

● یاعلیؑ! اگر تم نے شب جمعہ کو جماع کیا تو جو بچہ پیدا ہوگا وہ فصاحت بیانی اور شیریں زبانی میں مشہور ہوگا۔ اور کوئی خطیب (لیکچرار) اس کی ہمسری نہ کر سکے گا۔
اور اگر روز جمعہ بعد نماز عصر جماع کیا تو جو بچہ پیدا ہوگا وہ عقلائے زمانہ میں شمار ہوگا۔
اگر شب جمعہ بعد نماز عشاء جماع کیا تو امید ہے جو بچہ پیدا ہو وہ ابدال میں شمار ہو۔

● یاعلیؑ! شب کی پہلی ساعت میں جماع نہ کرنا کیونکہ اگر بچہ پیدا ہوا تو شاید جادوگر ہو اور دنیا کو آخرت پر اختیار کرے۔

● حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ شب چہار شنبہ کو ہمبستری نامناسب ہے۔

● حضرت امام موسٰی کاظمؑ نے فرمایا کہ جو شخص اپنی عورت سے تحت الشعاع میں جماع کرے وہ پہلے اپنے دل میں قرار دے لے کہ خلقت تمام ہونے سے پہلے حمل ساقط ہو جائے گا۔

● حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے فرمایا کہ شب اول ماہ مبارک میں جماع کرنا مستحب ہے۔

📚تہذیب الاسلام، باب4۔

https://t.me/islamwitheman/1321
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🍃زوجہ سے مقاربت کا اسلامی طریقہ🍃

■حضرت امیرالمؤمنینؑ نے فرمایا:
جو شخص اپنی عورت سے مقاربت کا ارادہ کرے تو جلدی نہ کرے کیونکہ عورتوں کو جماع سے پہلے کچھ کام کرنے ہوتے ہیں اور جس وقت کوئی شخص کسی غیر عورت کو دیکھ لے اور اسے وہ پسند آئے تو اسی وقت جاکر اپنی اہلیہ سے جماع کرلے کیونکہ جو کچھ اس میں ہے، وہی اس میں بھی ہے، بہرحال شیطان کو اپنے نفس پر غالب نہ ہونے دے۔ اور اگر زوجہ نہ ہو تو دو رکعت نماز پڑھے اور خدا تعالٰی کی حمد بہت کرے اور محمدؐ و آل محمدؑ پر درود بھیجے اور خدا سے سوال کرے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے اسے عورت عطا فرمائے کہ یہ دعا ضرور مستجاب ہوگی اور خدا اس کو حرام سے بے نیاز کریگا۔

■ حضرت رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ کوے کی سی تین عادتیں سیکھو۔۔۔
چھپ کر جماع کرنا۔
علی الصباح روزی کی تلاش میں جانا۔
دشمنوں سے بہت پرہیز کرنا۔

■ منقول ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے اگر کوئی شخص اپنی عورت سے ایسے مکان میں جماع کرے جس میں کوئی جاگتا ہو اور وہ ان کو دیکھے یا ان کی بات یا سانس کی آواز سنے تو اولاد جو اس جماع سے پیدا ہوگی ناجی نہ ہوگی بلکہ زناکار ہوگی۔

حضرت زین العابدینؑ جس وقت مباشرت کا ارادہ فرماتے تھے تو نوکروں کو ٹلا دیتے تھے اور دروازے بند کر دیتے تھے اور پردہ ڈال دیتے تھے۔

لوگوں نے امام جعفر صادقؑ سے دریافت کیا کہ آیا مرد ننگا ہوکر جماع کر سکتا ہے۔
فرمایا؛ نہیں۔ علاوہ بریں نہ روبقبلہ جماع کر سکتا ہے، نہ پشت بقبلہ اور نہ کشتی میں۔

■ کئی معتبر حدیثوں میں حضرت رسول اکرمؐ سے منقول ہے کہ جو شخص اپنی عورت سے جماع کرے وہ مرغ کی طرح اس کے پاس نہ جائے بلکہ پہلے مساس اور دست بازی و خوش طبعی کرے، اس کے بعد جماع کرے۔

■ حدیث معتبر میں حضرت رسول خدا ص سے منقول ہے کہ جب مرد، عورت جماع کریں تو وہ گدھوں کی مانند ننگے نہ ہو جائیں کیونکہ ننگے ہو جانے کی حالت میں فرشتے ان سے دور ہو جائیں گے۔

■ حدیث میں حضرت امام رضاؑ سے منقول ہے کہ حضرت امام جعفر صادقؑ جب جماع کے بعد غسل سے پہلے جماع کا ارادہ فرماتے تھے تو وضو کر لیا کرتے تھے۔

■ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے منقول ہے کہ جب کسی شخص کے جسم میں کوئی درد پیدا ہو یا حرارت اس کے مزاج پر غالب آجائے تو اپنی عورت سے جماع کرے، آرام ہو جائے گا۔

■ معتبر حدیث میں منقول ہے کہ مندرجہ ذیل اوقات میں جماع کرنا مکروہ ہے۔۔۔
1) طلوع صبح صادق سے طلوع آفتاب تک۔
2) غروب آفتاب سے زوال سرخی مغرب تک۔
3) سورج گہن کے دن۔
4) چاند گہن کی رات۔
5) اس رات یا دن میں، جس میں سیاہ و سرخ یا زرد آندھی آئے یا زلزلہ محسوس ہو۔
خدا کی قسم! اگر کوئی شخص ان اوقات میں جماع کرے گا اور اس سے اولاد پیدا ہو گی تو اس اولاد میں ایک عادت بھی ایسی نہ دیکھے گا، جس سے خوشی حاصل ہو کیونکہ اس نے خدا کی غضب کی نشانیوں کو ہیچ سمجھا۔

■ حضرت امام جعفر صادقؑ نے فرمایا کہ جس وقت آفتاب طلوع کرتا ہو یا طلوع کرنے کے بعد ابھی پورا روشن نہ ہوا ہو بلکہ زردی مائل ہو اور اسی طرح ڈوبنے سے پہلے جب روشنی کم ہوگئی ہو اور زردی مائل ہو یا ڈوبتا ہو ان اوقات میں جنب ہونا مکروہ ہے۔

■ حدیث میں منقول ہے کہ حضرت رسول اکرمؐ نے زیر آسمان اور سرراہ جماع کرنے سے منع فرمایا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص سرراہ جماع کریگا خدا اور فرشتے اور آدمی اس پر لعنت کریں گے۔

■ کئی معتبر حدیثوں میں وارد ہے کہ جس وقت عورت یا مرد حنا وغیرہ کا خضاب باندھے ہوئے ہوں تو جماع نہ کریں۔

■ روایت میں منقول ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی ایسی انگوٹھی ہو جس پر کوئی نام و نقش ہو تو اس انگوٹھی کو اتارے بغیر جماع نہ کرے۔

📚تہذیب الاسلام، باب4۔

■ جو شخص شادی نہ کرنے کی وجہ سے حرام فعل میں مبتلا ہوتا ہو اس پر واجب ہے کہ شادی کرے۔

■ جو عورت حیض و نفاس کی حالت میں ہو اس سے جماع کرنا حرام ہے۔

■ شوہر اپنی جوان بیوی سے چار مہینے سے زیادہ مدت کے لئے ہمبستری ترک نہیں کر سکتا مگر یہ کہ ہمبستری اس کے لیے نقصان دہ یا بہت زیادہ تکلیف کا باعث ہو۔

📚توضیح المسائل آقائے سیستانی

https://t.me/islamwitheman/1355
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🐐 کانگووائرس اور سنت ابراہیمی 🐐

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کانگووائرس کے پھیلاؤ کی افواہیں بھرپور طریقے سے پھیلائی جا رہی ہیں.
آج مویشی منڈی جانے کا اتفاق ہوا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ خریداروں کے لئے کسی بھی قسم کی انتظامات کی بجائے جانوروں کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد موجود ہے۔
سرکاری اہلکار کانگووائرس کے حوالے سے بھاگ دوڑ کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ آنیوالے چند دنوں میں کانگو وائرس ہمارے ملک کا گرم ترین موضوع بننے والا ہے۔ پنجاب میں بچوں کے اغواءکی وارداتوں اور گزشتہ سالوں کے دوران ڈینگی کی طرح اب ہر قسم کی ہلچل کانگووائرس کے حوالے سے ہوگی.
میڈیا پر بھی بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے پھیلتا ہے اس لئے قربانی کے جانوروں کے حوالے سے بھرپور قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا درس دیا جا رہا ہے۔
کسی کوکانگو بیماری کے وجود سے انکار نہیں لیکن عیدالاضحی کے قریب اس کی تشہیر اور افواہوں نے چند شکوک و شبہات کو بھی جنم دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پولیو کی طرح پاکستان کو کانگو کے حوالے سے شدید قسم کے عالمی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حقائق تو یہ ہیں کہ 20کروڑ آباد ی کے ملک میں کبھی بھی سالانہ ایک سو سے زائدپولیو کے کیس سامنے نہیں آئے لیکن ہر ماہ دو مرتبہ اور کروڑوں کی لاگت سے میڈیا مہم ، پولیس اور فوج کی نگرانی میں قطرے پلانا معاملے کو مشکوک بناتا ہے۔
دوسری جانب عالمی اداروں کی ہی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کروڑوں لوگ ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں ،ڈائریا سے بھی کروڑوں لوگ متاثر ہوتے ہیں.
زچگی کے دوران لاکھوں خواتین ہر سال جان کی بازی ہار جاتی ہیں، صاف پانی دس فیصد لوگوں کو بھی میسر نہیں جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں.
لیکن کوئی بھی عالمی ادارہ پاکستانیوں کی صحت کو درپیش ان مسائل کے لئے ایک ڈالر بھی دینے کو تیار نہیں جبکہ پولیو کے لئے اربوں کے فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں جس کے مریض کبھی بھی چند درجن سے زائد نہیں رہے.
حد تو یہ بھی ہے کہ عالمی ادارے دھمکی اور بھرپور دباؤ سے پولیو کے قطرے پلانے پرمجبور کرتے ہیں.
اور اب کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا چرچا ہے۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ جب میڈیا پر ڈاکٹرز ہر وقت ان خطرات سے آگاہ کر رہے ہوں گے کہ جو کانگو وائرس سے پھیلتے ہیں تو بہت سے صحت و صفائی کے حوالے سے ”وہم“ کا شکار گھرانے فوری طور پر اس بار سنت ابراہیمی ؑ کے بغیر ہی عید منانے کا پکا ارادہ کر لیں گے۔
علمائے کرام کو بلاکر اس قسم کے سوالات پوچھے جائیں گے کہ ”کیا جان کو خطرہ لاحق ہو توقربانی جیسی عبادت کرنی چاہیے؟“۔
ظاہر ہے اس سوال کا جواب کیا دیا جاسکتا ہے۔

🔷 سیکولر ذہنیت کے زیر اثر پہلے ہی ہمارے ہاں بہت سے نام نہاد سکالرز اس بات کی تلقین کرتے پائے جاتے ہیں کہ ”جانوروں کو ذبح“ کرنے کی بجائے پیسے غریبوں میں بانٹ دئیے جائیں یا کسی غریب کا گھر بسا دیا جائے۔ ہاں البتہ انہیں ایسا خیال کسی فیشن شو، نیو ائیر نائٹ یا ایسے ہی مہنگے تہواروں کے موقعے پر نہیں آتا۔

خدشہ ہے کہ ہمارے ملک میں کانگو سے ہلاکتوں کا چرچا بہت جلد عام ہونیوالا ہے۔ حالیہ دنوں میں بچوں کے اغواءکی افواہیں اتنی بڑی تعداد میں عام ہوئیں کہ ایسا لگتا تھا کہ ہر گھرانے کا کم سے کم ایک بچہ ضرور اغوا ہوا ہے لیکن جب حقائق سامنے آئے تو جو چند واقعات ہوئے تھے ان میں بھی خاندانی دشمنی وغیرہ کا ہاتھ تھا۔
لیکن میڈیا نے اس حوالے سے فرنٹ پیج کوریج دی اور ہر واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا،
سینکڑوں افراد کو محض شک کی بنیاد پر اغواءکار قراردیکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ڈینگی کے حوالے سے بھی ایسا ہی ہوا تھا کہ کوئی اگر طبی موت بھی مرا یا کسی بھی بیماری سے اللہ کو پیاراہوگیا تو بھی میڈیا نے بریکنگ نیوز یہی چلائی ”ڈینگی سے ایک اور موت“۔۔

اسی طرح کی میڈیا مہم کانگووائرس کے حوالے سے بھی چلنے والی ہے۔ بریکنگ نیوز کچھ اس طرح کی ہوں گی کہ فلاح شہر میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا.
مریض کے گھرانے میں تین روز قبل ہی قربانی کا جانور لایاگیا تھا وغيره...
حیران کن بات یہ بھی ہے کہ کانگو کے ا ب تک جو کیس سامنے آئے ہیں وہ بڑے شہروں سے ہیں.
کتنا عجیب ہے کہ وہ گڈریے اور مویشی پالنے والے جو کہ چوبیس گھنٹے ان میں رہتے ہیں ان کو کانگووائرس متاثر نہیں کرتا بلکہ شہر کے ماحول میں جیسے ہی وہ جانور کسی گھرانے میں پہنچتا ہے تو اس کی خواتین اور خصوصا بچوں کوکانگو وائرس متاثر کر دیتا ہے۔
کسی پر الزام ٹھیک نہیں لیکن کچھ ایسے اداروں اور کمپنیوں کے بارے میں بھی چھان بین ہونی چاہیے جو بڑی تشہیری مہم چلاتی ہیں کہ بس پیسے ہمیں دیں اور قربانی کا گوشت لے جائیں بغیر کسی مشقت کے۔

کسی بیماری کے وجود سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن کروڑوں کی آبادی میں صرف چند کیس سامنے آنے پر افواہوں کے ذریعے اگر ڈر و خوف کی فضاء قائم کر دی جائے تو اسے بھی عقلمندی
قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اللہ تعالی ہر کسی کو ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھے لیکن ایک انجانے وہم اور نفسیاتی مرض میں مبتلا ہوجانا بھی ٹھیک نہیں۔

ایسے میں اگر سنت ابراہیمی ؑ سے ہی اجتناب کر لیا جائے۔ قربانی کے جانوروں کو گھرلانا، بچوں کا کھیلنا، سنت رسولﷺ کی ادائیگی کے مقدس جذبات، غریبوں کے گھروں تک گوشت پہنچانا،
خواتین کا قربانی میں شریک ہونا، گوشت کو پکا کر اخوت و صلہ رحمی کے فروغ کے لئے دعوت دینا،
غرض بہت کچھ ایسا ہوتا ہے کہ جو ہماری عیدالاضحٰی کو خوشیوں سے بھرپور بنا دیتا ہے۔
خدشہ ہے کہ ایک انجانے خوف کے تحت اور افواہوں کے زیر اثر قربانی کے جانوروں سے دور رہنے کی تلقین ہم سے زندگی کی بہت سی خوشیاں چھین لے گی.

معاشرے میں اس حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے اور یہ ہر اس کا فرض ہے کہ جسے سنت ابراہیمی ؑ اور نبی اکرمﷺ کی سنت مبارکہ سے محبت ہے۔۔۔

پیارے پاکستانی مسلمانوں اس بار ذرا زیادہ ہوشیار رہنا!!!

بشکریہ تحریر:
مولانا اشفاق صاحب کراچی

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
⭕ زبان کے زخم ⭕

ایک لکڑہارے کی شیر کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ لکڑہارا جب بھی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے جاتا شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں خوب باتیں کرتے۔ لکڑہارا بھی بغیر کسی خوف کے شیر کے پاس بیٹھا رہتا کیونکہ اسے یقین تھا کہ شیر اسے کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

ایک دن ایک آدمی نے دونوں کو پاس بیٹھے دیکھ لیا۔ وہ بہت حیران ہوا۔ شیر کے جانے کے بعد اس نے لکڑہارے سے کہا کہ مجھے تمہاری عقل پر حیرت ہورہی ہے کہ تم شیر کے پاس بیٹھے رہتے ہو اگر اس نے تمہیں کوئی نقصان پہنچا دیا تو؟

لکڑہارے نے جواب دیا کہ شیر میرا دوست ہے اور مجھے اس پر اعتماد ہے کہ وہ کبھی مجھے نقصان نہیں پہنچائے گا۔

اس آدمی نے کہا کہ مان لیا تمہارا دوست ہے لیکن یہ بھی تو دیکھو کہ وہ ایک درندہ ہے اور تم کسی درندے پر کیسے اعتبار کرسکتے ہو۔ اس کو جب کہیں اور سے خوراک نہ ملی تو وہ تم پر بھی حملہ کر کے تمہیں اپنی خوراک بنا سکتا ہے۔

لکڑہارے نے کہا کہ بات تو تمہاری ٹھیک ہے وہ ایک خونخوار درندہ تو ہے۔ چلو میں آئندہ سے احتیاط کروں گا۔

اتفاق سے لکڑہارے کی یہ بات شیر نے بھی سن لی اسے بہت دکھ ہوا۔ اگلے دن جب وہ لکڑہارے سے ملا تو اسے کہا کہ میری کمر پر کلہاڑی کا ایک وار کرو۔

لکڑہارے نے حیرانی سے پوچھا پاگل تو نہیں ہوگئے میں تم پر کیوں وار کروں گا لیکن شیر ضد کرتا رہا کہ نہیں مجھ پر ایک وار کرو۔

مجبوراََ لکڑہارے نے اس کی کمر پر کلہاڑی سے وار کر دیا۔ شیر کو کافی گہرا زخم آیا لیکن وہ خاموشی سے وہاں سے چلا گیا۔

اس واقعے کے بعد بھی شیر اسی طرح لکڑہارے سے ملتا رہا اور اس کا زخم بھی آہستہ آہستہ بھرتا رہا۔ جب زخم بالکل بھر گیا اور نشان بھی ختم ہوگیا تو اس نے لکڑہارے سے کہا کہ دیکھو تم نے اپنے کلہاڑے سے مجھے جو زخم لگایا تھا وہ بالکل بھر گیا ہے اس کا نشان بھی باقی نہیں رہا لیکن تم نے اس دن مجھے درندہ کہہ کر اور میری دوستی پر شک کر کے اپنی زبان سے جو زخم لگایا تھا وہ آج بھی تازہ ہے۔

لکڑہارا شیر کی یہ بات سن کر بہت شرمندہ ہوا اور وعدہ کیا کہ آئندہ وہ کبھی ایسی کوئی بات نہیں کرے گا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔

آج ہم لوگ اپنا بھی محاسبہ کرتے ہیں کہ ہم نے اپنی زبان سے کتنے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، کتنے لوگوں کا دل دکھایا اور کتنے لوگوں کو ذلیل کیا۔ ہم تو کہہ کر بھول جاتے ہیں لیکن بعض دفعہ ہمارے کہے ہوئے چند لفظ کسی کی زندگی تباہ کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔
خدارا لوگوں کو اپنے الفاظ کے تیروں سے زخمی مت کیجئے۔ آپ اختلاف رائے اور تنقید طنز کے تیر چلائے بغیر بھی کر سکتے ہیں۔
________________________

■مزید پوسٹس۔۔۔

🔵مسکراہٹ و خاموشی
https://t.me/islamwitheman/22

🔵خلوص و شفقت
https://t.me/islamwitheman/90

🔵نقطہ نظر
https://t.me/islamwitheman/91

📝انداز بیان و سوچ
http://t.me/islamwitheman/158

🔵احساس
http://t.me/islamwitheman/160

🔵ساس اور بہو
http://t.me/islamwitheman/199

🌹خوش رہیئے
http://t.me/islamwitheman/252

⭕بدگمانی
http://t.me/islamwitheman/279

⭕بڑھیا اور ٹوٹا ہوا مٹکا
https://t.me/islamwitheman/325

🌹کامیابی کیلئے 8 سبق
https://t.me/islamwitheman/386

👅دنیا کی زبانیں
https://t.me/islamwitheman/451

🌹دنیا کی زندگی
https://t.me/islamwitheman/461

🌺الفاظ و انداز اور لہجہ
https://t.me/islamwitheman/475

🔷غصہ نہ کرو
https://t.me/islamwitheman/478

⭕موازنہ
https://t.me/islamwitheman/494

🔵یہ وقت بھی گزر جائیگا
https://t.me/islamwitheman/511

🌼حسن ظن
https://t.me/islamwitheman/526

🔵مرنے کے 5 بڑے پچھتاوے
https://t.me/islamwitheman/554

🔵وقت، وقت اور وقت
https://t.me/islamwitheman/748

💐لفظوں کا زہر
https://t.me/islamwitheman/846

🛇الفاظ اور کمان کے تیر
https://t.me/islamwitheman/892

🌷خوشحال زندگی کے لئے
http://t.me/islamwitheman/994

🍃تھوڑا سا اور اضافے کا قانون
http://t.me/islamwitheman/1108

🌸دس منٹ دورانیئے کی فلم
http://t.me/islamwitheman/1109

🔵انجانا خوف
http://t.me/islamwitheman/1110

🌹جان بوجھ کر دھوکہ کھانا
http://t.me/islamwitheman/1138

🍀مثبت سوچ
http://t.me/islamwitheman/1236

🔷ڈیپریشن
http://t.me/islamwitheman/1265

🔷کمال
http://t.me/islamwitheman/1268

🔵اندھا اور لنگڑا
https://t.me/islamwitheman/1322

⭕زبان کے زخم
https://t.me/islamwitheman/1362

🌼عورت کا خاوند کے ساتھ رویہ
https://t.me/islamwitheman/1363
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌼 عورت کا خاوند کے ساتھ رویہ 🌼

حدیث صحیح میں امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک شخص بڑا عقلمند اور صاحب ثروت تھا، اس کا ایک بیٹا ایک ایسی بیبی سے تھا جو عفیفہ اور صالحہ تھی اور یہ لڑکا شکل و شمائل میں اپنے باپ سے بہت مشابہہ تھا اور دو بیٹے دوسری بیوی سے تھے جو صاحب عفت نہ تھی۔

جب اس شخص کی وفات کا وقت ہوا تو بیٹوں سے یہ کہہ کر مرا کہ میرا کل مال تم میں سے ایک کا ہے۔

اب ہر ایک دعویدار تھا کہ مال میرا ہے۔ آخر مقدمہ قاضی کے پاس گیا۔ قاضی نے کہا کہ فیصلے سے پہلے ان تینوں بھائیوں کے پاس جاؤ جو عقل میں بہت مشہور ہیں۔

حسب الحکم وہ پہلے ان میں سے ایک کے پاس گئے، یہ ایک بوڑھا آدمی تھا، اس نے کہہ دیا کہ میرے فلاں بھائی کے پاس جاؤ جو مجھ سے بھی بڑا ہے۔

چنانچہ اس کے پاس گئے، اسے ادھیڑ عمر کا پایا، اس نے کہا مجھ سے جو بڑا بھائی ہے اس کے پاس جاؤ۔

جب اس کے پاس پہنچے تو اسے جوان پایا۔ پس اپنا حال بیان کرنے سے پہلے اس سے یہ سوال کیا کہ تمھارا چھوٹا بھائی کس سبب سے بوڑھا ہوگیا اور تم جو سب سے بڑے ہو کیونکر جوان ہو؟

اس نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی کی عورت بہت بد ہے اور وہ اس کی بدیوں پر صبر کرتا ہے اس خیال سے کہ وہ کسی اور ایسی بلا میں مبتلا نہ ہوجائے جس پر صبر نہ ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ بوڑھا معلوم ہوتا ہے۔
رہا دوسرا بھائی اس کی عورت ایسی ہے کہ کبھی اسے خوشحال رکھتی ہے اور کبھی رنجیدہ۔ اسی وجہ سے وہ ادھیڑ ہے۔
اور میری عورت مجھے ہمیشہ خوش رکھتی ہے اور کبھی آزردہ نہیں کرتی۔ یہی وجہ ہے کہ میں جوان ہوں۔

بھائیوں نے یہ کیفیت سن کر اپنا قصہ اس سے بیان کیا۔ اس نے کہا کہ پہلے تم اپنے باپ کی ہڈیاں نکال کر جلا ڈالو، پھر میرے پاس آنا، میں تمھارا فیصلہ کر دونگا۔

جب وہ چلے تو چھوٹے بھائی نے تلوار اٹھا لی اور دونوں بڑے بھائیوں نے کدالیں لے لیں۔ باپ کی قبر پر پہنچ کر بڑے بھائیوں نے کدالیں لگانی شروع کر دیں کہ قبر کو کھود ڈالیں اور چھوٹے نے تلوار کھینچی کہ میں اپنے باپ کی قبر نہ کھودنے دونگا۔ میں نے دعوٰی چھوڑا۔ جاؤ سب مال تمہی لے لو۔

پھر مقدمہ قاضی کے پاس گیا، قاضی نے تمام مال چھوٹے بیٹے کو دلوا دیا اور بڑوں سے کہہ دیا کہ تم بھی اگر اس مرحوم کی اولاد ہوتے تو جس طرح چھوٹے بیٹے کو محبت فرزندی باپ کی ہڈیاں کھودنے اور جلانے سے مانع ہوئی، تمہیں بھی مانع ہوتی۔

📚تہذیب الاسلام، باب4، ص126۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/1316
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵