ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌸 کفن چور کا خوفِ خُدا 🌸

ایک کفن چور قبریں کھول کر مُردوں کے کفن اتار لیتا تھا۔ اس کا ایک ہمسایہ اس کے اس راز سے آگاہ تھا۔
ہمسایہ شدید بیمار ہوا اور اسے اپنی موت کا یقین ہوگیا تو اس نے کفن چور کو بلوا بھیجا۔ جب کفن چور آیا تو ہمسایہ نے کمرے میں موجود سب افراد کو نکال دیا اور ایک تھیلا جس میں دو عدد کفن تھے، کفن چور کے سامنے رکھا۔ اسے اپنی ہمسایہ داری کے لحاظ کا خیال دلایا۔ اور کہا:
میری موت نزدیک آ گئی ہے اور مجھے معلوم ہے کہ تو نے میرا کفن چرانا ہے، میں نے یہ دو کفن بازار سے منگوائے ہیں، ایک مہنگا ہے اور دوسرا سستا ہے۔ ان میں سے جو تیرا دل چاہے اٹھا لو بلکہ میں آپ کو وہی مہنگا کفن دیتا ہوں، مہربانی کرنا مجھے میری قبر میں آزار نہ پہنچانا اور مجھے برہنہ نہ کرنا۔ پھر بہت زیادہ منت سماجت کی تو کفن چور نے وہ مہنگا کفن اٹھا لیا اور اس کی درخواست قبول کر لی۔

ہمسایہ وفات پا گیا اور اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔

رات کو کفن چور حسب عادت اپنی کاروائی کے لیے روانہ ہوا اور ہمسایہ کا کفن چرانے کے لئے قبرستان پہنچا۔ جونہی اس نے قبر کھود کر کفن چرانے کا ارادہ کیا اچانک مردے کی دردناک فریاد نکلی؛ یہ کیا کر رہے ہو، مجھے برہنہ نہ کرو۔۔۔
اس سے کفن چور کے دل میں ایمان کی حرارت پیدا ہوئی اور وہ خدا کے خوف سے کانپ اٹھا۔فوراً قبر سے باہر نکل آیا۔ اس پر اس واقعہ سے اس قدر وحشت طاری ہوئی کہ سخت بیمار ہوگیا۔ اسے یقین ہونے لگا کہ یہ خوف اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوگا۔ اس نے وصیت کی کہ مرنے کے بعد مجھے دفن نہ کرنا بلکہ مجھے صحرا میں لے جاکر آگ میں جلا دینا اور میری خاکستر کو دریا میں بہا دینا۔

اس کی وفات کے بعد اس کی وصیت پر عمل کیا گیا۔

خداوندمتعال کی طرف سے حکم ہوا اسے زندہ کردیا جائے۔ جب وہ زندہ ہوا تو خطاب ہوا؛
اے میرے بندے! تو نے ایسا کیوں کیا، یہ کیسی وصیت کردی؟

عرض کیا:
خدایا! مجھے شرمساری اور تیرے حضور پیشی کے خوف نے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔

ندا آئی؛
ہم نے تجھے اپنے سے خوف کھانے کی وجہ سے اپنی امان میں جگہ دے دی ہے۔ جو بھی اپنے رب سے خوف کھاتا ہے، خداوندمتعال اسے اپنی امان میں لے لیتا ہے۔(1)

■قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے:
وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہ وَنَھَی النَّفْسَ عَنِ الْھَوٰی فَاِنَّ الْجَنَّةَ ھِیَ الْمَأوٰى۔
ترجمہ
"اور جو عظمتِ رب سے ڈرا اور اپنے آپ کو خواہشات سے روکا تو جنت اس کا ٹھکانا ہے۔"(2)

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚حوالہ جات
1) موضوعی داستانیں بحوالہ ایمان، جلد2، ص144۔ 146۔
2)سورہ نازعات۔
________________________

■مزید پوسٹس۔۔۔۔ مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌷شیطان کا وار اور خوفِ خدا
https://t.me/islamwitheman/424

🔶خوفِ خدا سے یحیٰیؑ کا گریہ
https://t.me/islamwitheman/635

🌼خوفِ خدا
https://t.me/islamwitheman/636

⚘ایک طالبعلم کا زنا سے بچنا
https://t.me/islamwitheman/895
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
👈 ایسا کیوں؟ 👉

ماں: آو بیٹا کھانا کھا لو۔
بیٹا: نہیں ماں بھوک نہیں۔

اور بیٹا اندر جا کر ہینڈ بیگ سے بریانی کا پارسل نکال کر چوری چھپے بیوی سے بریانی گرم کرنے کو کہتا ہے۔ اور میاں بیوی چھپ کر کمرے میں بریانی کھا لیتے ہیں۔

اور پھر لیمن میکس سے فرائی پین دھویا جاتا ہے تاکہ ماں کو خبر نہ ہو۔

یہ کہانی نہیں بلکہ سب کچھ پاکستان کے لیمن میکس کے اشتہار میں دکھایا جاتا ہے آپ نے بھی دیکھا ہوگا۔

حقیقت میں بھی آجکل زیادہ گھروں میں یہی حال ہے جہاں ماں کو اس قدر حقیر سمجھا جاتا ہے۔

زوال کی طرف 200 کی سپیڈ سے کیوں نہ جائے یہ معاشرہ۔

https://t.me/islamwitheman/4
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌼 سو جانا بہتر تھا 🌼

ایک لڑکے نے بیان کیا کہ میں اپنے لڑکپن کے زمانہ میں بہت زیادہ عبادت گزار تھا۔ میں زھد و پرہیزگاری کا دلدادہ تھا۔ مجھے اس قدر عبادت کے ساتھ لگاؤ تھا کہ بعض اوقات پوری پوری رات عبادت میں مشغول رہ کر بیداری میں گزار دیتا۔ میں اور میرے والد محترم مل کر عبادات انجام دیتے۔

ایک رات ہم دونوں باپ، بیٹا مل کر ساری رات عبادتِ خداوندمتعال میں مشغول رہے، میں نے تلاوت قرآن کریم بھی کی۔

اتفاق سے ہم اس شب ایک ایسی جگہ پر تھے جہاں ہمارے اردگرد کافی تعداد میں لوگ سوئے ہوئے تھے۔ میں انہیں دیکھتا رہا کہ ان میں سے کوئی ایک شخص بھی اپنے سونے کی جگہ سے نہیں اٹھا اور نماز و عبادت کی طرف نہیں گیا۔ کسی ایک نے بھی دو رکعت نماز بھی نہیں پڑھی سبھی لوگ اس طرح غافل سوئے گویا مردہ تھے۔

میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلا کہ ہماری طرح عبادت کرتا۔

میرے والد کو میری ان باتوں سے خودبینی اور خودپسندی محسوس ہوئی۔ انہوں نے میری طرف دیکھا اور ہنس کر مجھے جواب دیا؛
اے فرزند دلبند! ان باتوں سے تو بہتر تھا کہ تو بھی سو جاتا اور مشغولِ عبادت نہ ہوتا۔ تیری اس عبادت کا کیا فائدہ کہ تو لوگوں کی کھال اتارنے لگا ہے۔؟

📚موضوعی داستانیں بحوالہ قصہ ہائے گلستان و بوستان، جلد1، ص29۔ 30۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/1245
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🎅 یہ منہ اور مسور کی دال 🎅

یہ بادشاہ کا عزیز ترین حجام تھا‘ یہ روزانہ بادشاہ کے پاس حاضر ہوتا تھا اور دو تین گھنٹے اس کے ساتھ رہت اتھا‘ اس دوران بادشاہ سلطنت کے امور بھی سر انجام دیتا رہتا اور حجامت اور شیو بھی کرواتا رہتا تھا۔

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا ”حضور میں وزیر کے مقابلے میں آپ سے زیادہ قریب ہوں‘ میں آپ کا وفادار بھی ہوں‘ آپ اس کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔“

بادشاہ مسکرایا اور اس سے کہا ”میں تمہیں وزیر بنانے کیلئے تیار ہوں لیکن تمہیں اس سے پہلے ٹیسٹ دینا ہوگا۔“

نائی نے سینے پر ہاتھ باندھ کر کہا ”آپ حکم کیجئے۔“

بادشاہ بولا ”بندرگاہ پر ایک بحری جہاز آیا ہے‘ مجھے اس کے بارے میں معلومات لا کر دو۔“

نائی بھاگ کر بندرگاہ پر گیا اور واپس آ کر بولا ”جی جہاز وہاں کھڑا ہے۔“

بادشاہ نے پوچھا ”یہ جہاز کب آیا؟“

نائی دوبارہ سمندر کی طرف بھاگا‘ واپس آیا اور بتایا ”دو دن پہلے آیا“

بادشاہ نے کہا ”یہ بتاﺅ یہ جہاز کہاں سے آیا؟“

نائی تیسری بار سمندر کی طرف بھاگا‘ واپس آیا تو بادشاہ نے پوچھا ”جہاز پر کیا لدا ہے؟“

نائی چوتھی بار سمندر کی طرف بھاگ کھڑا ہوا۔

قصہ مختصر نائی شام تک سمندر اور محل کے چکر لگا لگا کر تھک گیا۔‘

اس کے بعد بادشاہ نے وزیر کو بلوایا اور اس سے پوچھا ”کیا سمندر پر کوئی جہاز کھڑا ہے۔؟“

وزیر نے ہاتھ باندھ کر عرض کیا ”جناب دو دن پہلے ایک تجارتی جہاز اٹلی سے ہماری بندرگارہ پر آیا تھا‘ اس میں جانور‘ خوراک اور کپڑا لدا ہے‘ اس کے کپتان کا نام یہ ہے‘ یہ چھ ماہ میں یہاں پہنچا‘ یہ چار دن مزید یہاں ٹھہرے گا‘ یہاں سے ایران جائے گا اور وہاں ایک ماہ رکے گا اور اس میں دو سو نو لوگ سوار ہیں اور میرا مشورہ ہے ہمیں بحری جہازوں پر ٹیکس بڑھا دینا چاہئے۔“

بادشاہ نے یہ سن کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے پوچھا ”کیا تمہیں حجام اور وزیر کا فرق معلوم ہوا؟“

حجام نے چپ چاپ استرا اٹھایا اور عرض کیا ”جناب بادشاہ سلامت کلماں چھوٹیاں رکھاں کہ وڈیاں"

😂🤡😂

#جس_کا_کام_اسی_کو_ساجھے

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 نکاح کی فضیلت 🌹

🌸 رسولِخُداؐ نے فرمایا؛
جو شخص افلاس و پریشانی کے ڈر سے نکاح نہ کرتا ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ خدا سے بدگمان ہے کیونکہ حق تعالٰی فرماتا ہے۔۔۔
"اِنْ یَّکُوْنُوْا فُقَرَآءَ یُغْنِھِمُ الله مِنْ فَضْلِهِ"
(اگر وہ فقیر ہونگے تو خدا انہیں اپنے فضل سے غنی کر دیگا)

🌸 امام محمد باقرؑ نے فرمایا؛
مجھے یہ بات کسی طرح گوارا نہیں کہ دنیا ومافيها پوری پوری حاصل ہو جائے اور ایک رات بے عورت کے سوؤں۔
یہ بھی فرمایا کہ عورت والے کی دو رکعت نماز مجرد مرد کی ساری ساری راتوں کی نمازوں اور تمام تمام دنوں کے روزوں سے بہتر ہے۔

🌸 امام جعفر صادقؑ نے فرمایا؛
عیالدار کی دو رکعت نماز مجرد یعنی کنوارے کی ستر (70) رکعتوں سے بہتر ہے۔

■زوجہ سےمقاربت نہ کرنیکی مذمت:
🌸 رسول اکرمؐ سے منقول ہے کہ میں نے تمہاری دنیا میں سے عورتوں اور خوشبو کو پسند کیا ہے اور نماز میری آنکھوں کی روشنی ہے۔

🌸 حدیث معتبر میں منقول ہے کہ سکین نخعی نے عورتوں، خوشبو اور لذیذ کھانوں کو ترک کر کے عبادت اختیار کر لی تھی اور اس باب میں حضرت امام جعفر صادقؑ کو ایک عریضہ بھی لکھا تھا۔
امام جعفر صادقؑ نے جواب میں لکھا؛
•عورتوں کی نسبت جو تم دریافت کرتے ہو، کیا تمہیں معلوم نہیں کہ حضرت رسول اکرمؐ کی کتنی ازواج تھیں۔؟
•اور لذیذ کھانوں کو جو دریافت کرتے ہو، خیال کرلو کہ حضرت رسول اکرمؐ گوشت اور شہد تک تناول فرمایا کرتے تھے۔
•نیز آنحضرتؐ نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ جس شخص نے ایک عورت سے شادی کی اس نے نصف دین کی حفاظت کی اور باقی نصف میں تقوٰی کی ضرورت رہی۔
•یہ بھی فرمایا کہ تم میں سے بدتر مجرد لوگ ہیں۔
•یہ بھی فرمایا ہے کہ مؤمن کو کونسی چیز مانع ہے کہ وہ نکاح کرے شاید اسے خداوند تعالٰی ایسا فرزند عطا کرے جو زمین کو کلمہ "لا الہ الا اللہ" سے زینت دے۔
•یہ بھی فرمایا کہ جو شخص میری سنت کو دوست رکھتا ہے اسے چاہیے کہ نکاح کرے اور جو میری سنت کا پیرو ہے یہ سمجھ لے کہ خواستگارئ زن میری سنت میں داخل ہے۔

🌸 حدیث معتبر میں حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ عثمان ابن مطعون کی زوجہ، رسول اکرمؐ کی خدمت میں آئی اور یہ عرض کی۔۔
یا رسول اللہ! عثمان دن بھر روزے رکھتے ہیں اور رات رات بھر نماز پڑھتے ہیں اور میرے پاس نہیں آتے۔
حضورؐ غضبناک ہوکر عثمان کے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا؛
اے عثمان! خدا نے مجھے رھبانیت کے لئے مبعوث نہیں فرمایا بلکہ دین مستقیم و سہل و آسان کے لئے مبعوث کیا ہے۔ میں روزہ بھی رکھتا ہوں، نماز بھی پڑھتا ہوں اور اپنی عورتوں سے مباشرت بھی کرتا ہوں۔ جو شخص میرے دین کا خواستگار ہو اسے چاہیے کہ میری سنت پر عمل بھی کرے اور جہاں میری اور سنتیں ہیں یہ بھی ہے کہ عورتوں سے نکاح و مباشرت کیا جائے۔

🌸ایک اور حدیث میں امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ تین عورتیں رسول اکرمؐ کی خدمت میں آئیں۔۔
•ایک نے عرض کیا کہ میرا خاوند گوشت نہیں کھاتا۔
•دوسری نے عرض کیا کہ میرا خاوند خوشبو نہیں سونگھتا۔
•تیسری نے عرض کیا کہ میرا شوہر مقاربت نہیں کرتا۔

آنحضرتؐ بیت الشرف سے باہر تشریف لائے اور آثار قہر و غضب چہرہ مبارک سے نمایاں تھے اور ردائے مبارک زمین پر گھسٹتی چلی آتی تھی۔ اسی حالت میں منبر پر تشریف لے گئے اور حمد و ثنائے پروردگار عالم ادا فرمانے کے بعد یہ ارشاد کیا کہ۔۔۔
کیا وجہ ہے کہ میرے اصحاب میں سے ایک گروہ نے گوشت کھانا، خوشبو سونگھنا، عورتوں سے مقاربت کرنا ترک کر دیا ہے، میں خود گوشت بھی کھاتا ہوں، خوشبو بھی سونگھتا ہوں، عورتوں سے مقاربت کرتا ہوں۔ جو شخص میری سنت کے خلاف ہے وہ میری امت سے خارج ہے۔

■ زوجہ سے مقاربت کرنیکی فضیلت:
🌸 حدیث میں منقول ہے کہ ایک عورت نے رسول اکرمؐ کی خدمت میں حاضر ہوکر شکایت کی کہ میرا شوہر میرے پاس نہیں آتا۔
حضورؐ نے فرمایا کہ تو اپنے آپ کو خوشبو سے معطر کیا کر تاکہ وہ تیرے پاس آئے۔
اس نے عرض کی؛
میں نے ہر خوشبو سے اپنے آپ کو معطر کر کے دیکھ لیا، وہ بہرصورت دور ہی رہا۔

آنحضرتؐ نے فرمایا؛
اگر اسے تجھ سے مقاربت کرنے کا ثواب معلوم ہوتا تو وہ ہرگز دور نہ رہتا۔
پھر ارشاد فرمایا؛
اگر وہ تیری جانب متوجہ ہوگا تو فرشتے اسے احاطہ کر لیں گے اور اسے اتنا ثواب ملے گا گویا تلوار کھینچ کر خدا کی راہ میں جہاد کیا ہے۔ اور جس وقت تجھ سے جماع کریگا اس کے گناہ اس طرح جھڑ جائیں گے جیسے موسم خزاں میں پتے جھڑ جاتے ہیں اور جس وقت غسل کریگا تو کوئی گناہ اس کے ذمہ باقی نہ رہے گا۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

📚 تہذیب الاسلام، باب4۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹیں۔۔۔

🌹 نکاح کی فضیلت
http://t.me/islamwitheman/1312

🌹 ارادہ نکاح کے آداب
http://t.me/islamwitheman/1316

🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار
https://t.me/islamwitheman/2498

🌷 جلد نکاح کی ترغیب
http://t.me/islamwitheman/2502

🌹 شادی میں تدلیس
https://t.me/islamwitheman/4090
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌹 ارادۂ نکاح کے آداب 🌹

حدیث حسن میں امام جعفرصادقؑ سے منقول ہے کہ جب کوئی شخص نکاح کی درخواست کا ارادہ کرے تو دو رکعت نماز پڑھے اور حمدِ الہٰی بجا لائے اور یہ دعا پڑھے۔۔۔

"اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ اَنْ اَتَزَجُّ فَقَدِّرْ لِیْ مِنَ النِّسَاءِ اَعَفَھُنَّ فَرْجًا وَ اَحْفَظَھُنَّ لِیْ فِی نَفْسِهَا وَمَا لِیْ وَ اَوسَعَھُنَّ لِیْ رِزْقًا وَ اَعْظَمَھُنَّ لِیْ بَرَکَةً فِی نَفْسِهَا وَمَا لِیْ اَنِّیْ اَتْرُکُ فَقدِّرْ لِیْ مِنْھَا وَلَدًا طَیِّبًا تَجْعَلْهُ خَلَفًا صَالِحًا فِی حَیَاتِیْ وَبَعْدَ مَوتِیْ۔"
ترجمہ:
"اے اللہ میرا ارادہ ہے کہ میں نکاح کروں۔ تو میرے لئے عورتوں میں سے ایسی مقدر فرما جو عفت میں سب سے بڑھی ہوئی ہو اور میری خاطر اپنے نفس اور میرے مال کی سب سے زیادہ حفاظت کرنے والی ہو اور میرے لئے ازروئے وسعت رزق کے سب سے زیادہ نصیبے والی ہو اور اسی طرح برکت میں بھی میرے لئے سب سے بڑھی ہوئی ہو۔ پھر مجھے اس کے بطن سے ایک پاکیزہ فرزند عنایت کیجیو جو میری زیست میں اور مرنے کے بعد میری نیک یادگار رہے۔"

🌹حدیث معتبر میں منقول ہے کہ رات کے وقت نکاح کرنا سنت ہے۔

🌹حدیث موثق میں منقول ہے کہ حضرت امام محمد باقرؑ کو خبر پہنچی کہ ایک شخص نے دن میں ایسے وقت نکاح کیا ہے کہ ہوا گرم چلتی تھی۔
امامؑ نے فرمایا؛ مجھے گمان نہیں ہے کہ ان میں آپس میں محبت و اتفاق ہو۔
چنانچہ تھوڑے ہی عرصے کے بعد جدائی ہو گئی۔

🌹دوسری معتبر حدیث میں منقول ہے کہ شوال کے مہینے میں نکاح کرنا اچھا نہیں ہے۔

🌹حدیث معتبر میں حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جو شخص قمردرعقرب میں نکاح یا زفاف کرے اس کا انجام اچھا نہ ہوگا۔

🌹ایک اور روایت میں منقول ہے کہ جو شخص تحت الشعاع میں نکاح یا زفاف کرے وہ یاد رکھے کہ اس کا جو نطفہ منعقد ہوگا وہ خلقت تمام ہونے سے پہلے ساقط ہو جائے گا۔

🌹حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام سے منقول ہے کہ جمعہ کا دن منگنی اور نکاح کا دن ہے۔

■ یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ نکاح میں مومنوں کو بلانا، ان کو کھانا کھلانا سنت ہے۔

🌹حضرت رسول اکرمؐ سے منقول ہے کہ نکاح کے وقت کھانا دینا پیغمبروں کی سنت ہے۔

🌹حضرت رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ ولیمہ پہلے دن ضروری ہے، دوسرے دن کچھ حرج نہیں اور تیسرے دن ریاکاری۔

📚تہذیب الاسلام، باب4۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/1312
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 حماقت خدائی قہر 🔷

حضرت عیسیٰ علیہ السلام تیز تیز قدم اُٹھاتے ہوئے ایک پہاڑ کی طرف جا رہے تھے۔ ایک آدمی نے بُلند آواز سے پُکار کر کہا۔۔۔
"اے خُدا کے نبیؑ! آپ اِس وقت کہاں تشریف لے جا رہے ہیں، آپ کے پیچھے کوئی دشمن بھی نظر نہیں آ رہا پھر آخر آپ کی وجہ خوف کیا ہے۔؟"

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:
"میں ایک احمق آدمی سے بھاگ رہا ہوں، تُو میرے بھاگنے میں خلل مت ڈال۔"

اُس آدمی نے کہا:
"یاحضرت آپ کیا وہ مسیح علیہ السلام نہیں ہیں جن کی برکت سے اندھا اور بہرا شفایاب ہو جاتا ہے۔؟"

آپؑ نے فرمایا: "ہاں"

اُس آدمی نے کہا:
"کیا آپ وہ بادشاہ نہیں ہیں جو مُردے پر کلامِ الہٰی پڑھتے ہیں اور وہ اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔؟"

آپؑ نے فرمایا: "ہاں"

اُس آدمی نے کہا:
"کیا آپ وہ ہی نہیں ہیں کہ مٹی کے پرندے بنا کر اُن پے دَم کر دیں تو وہ اُسی وقت ہَوا میں اُڑنے لگتے ہیں۔؟"

آپؑ نے فرمایا: "بیشک میں وہی ہوں۔"

تو اُس شخص نے حیرانگی سے پوچھا کہ "اللہ نے آپ کو اِس قدر قوت عطا کر رکھی ہے تو پھر آپ کو کس کا خوف ہے۔؟"

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:
"اُس رب العزت کی قسم کہ جس کے اسمِ اعظم کو میں نے اندھوں اور بہروں پر پڑھا تو وہ شفایاب ہو گئے، پہاڑوں پر پڑھا تو وہ ہٹ گئے، مُردوں پر پڑھا تو وہ جی اُٹھے لیکن وہی اسمِ اعظم میں نے احمق پر لاکھوں بار پڑھا لیکن اُس پر کچھ اثر نہ ہُوا۔"

اُس شخص نے پوچھا:
"یاحضرت! یہ کیا ہے کہ اسمِ اعظم اندھوں، بہروں اور مُردوں پر تو اثر کرے لیکن احمق پر کوئی اثر نہیں کرتا حالانکہ حماقت بھی ایک مرض ہے۔؟"

تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے جواب دیا؛ "حماقت کی بیماری خُدائی قہر ہے۔"

درسِ حیات: "بیوقوف کی صحبت سے تنہائی بہتر ہے۔"

📚 حکایاتِ رومیؒ، جلال الدین رومی حکایت نمبر6۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🌸 شب زفاف کے اعمال 🌸

ابوسعید خدرری سے منقول ہے کہ حضرت رسالتمآبؐ نے حضرت علیؑ کو وصیت فرمائی کہ۔۔۔
اے علی! جب دلہن تمہارے گھر آئے تو اس کی جوتیاں اتروا دو کہ وہ بیٹھے پھر اس کے پاؤں دھلوا کر اس گھر کے دروازے سے پچھلی دیوار تک سب جگہ چھڑکوا دو کہ ایسا کرنے سے ستر ہزار قسم کی پریشانیاں تمہارے گھر سے دور ہو جائیں گی۔ ستر ہزار قسم کی برکتیں داخل ہونگی۔ ستر ہزار قسم کی رحمتیں تم پر اور اس دلہن پر نازل ہونگی۔ اس رحمت کی برکت اس مکان کے ہر گوشے میں پہنچے گی اور وہ دلہن جب تک مکان میں رہے گی مرض دیوانگی، بالخورہ اور جذام سے محفوظ رہے گی۔
اے علی! اس دلہن کو سات دن دودھ، سرکہ، دھنیا اور کھٹے سیب نہ کھانے دینا۔
حضرت امیرالمؤمنینؑ نے عرض کی یا رسول اللہ! اس کی کیا وجہ ہے؟
فرمایا کہ ان چیزوں کے کھانے سے عورت کا رحم سرد پڑ جاتا ہے اور وہ بانجھ ہو جاتی ہے اور اس کے اولاد نہیں پیدا ہوتی۔
اے علی! جو بوریا گھر کے کسی کونے میں پڑا ہو، اس عورت سے بہتر ہے جس کے اولاد نہ ہوتی ہو۔

🌸 حدیث صحیح میں حضرت امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ جب دلہن کو تمہارے پاس لائیں تو اس سے کہو کہ پہلے وضو کرلے اور تم خود بھی وضو کرلو اور وہ دو رکعت نماز پڑھے اور تم بھی دو رکعت نماز پڑھو۔ بعد اس کے خدا کی تعریف کرو اور محمد و آل محمد پر درود بھیجو پھر دعا مانگو اور جو عورتیں دلہن کے ساتھ آئی ہوں، ان سے کہو کہ وہ سب آمین کہیں اور یہ دعا پڑھو؛
"اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی اُلفَتَھَا وَ وُدَّھَا وَ رِضَاھَا وَ اَرضِیْنِیْ بِھَا وَ اَجْمَعْ بَیْنَنَا بِاَحْسَن اِجْتِمَاعٍ وَ ایسرِ اِیْتِلافٍ فَاِنَّکَ تُحِبُّ الْحَلالَ وَ تُکْرِہُ الحَرَامَ۔"
ترجمہ:
"یا اللہ مجھے اس عورت کی الفت و دوستی و خوشی عنایت کر اور مجھے اس سے راضی رکھ اور میرے اور اس کے مابین سلوک اور الفت قائم رکھ کیونکہ تو حلال کو پسند کرتا ہے اور حرام کو ناپسند کرتا ہے۔"

اس کے بعد امامؑ نے فرمایا: یہ یاد رکھو کہ الفت و محبت خدا کی طرف سے ہے اور دشمنی شیطان کی طرف سے۔ اور شیطان یہ چاہتا ہے کہ جس چیز کو خدا نے حلال کیا ہے، آدمی کی طبیعتیں کسی نہ کسی طرح اس سے پھر جائیں۔

🌸 حدیث حسن میں حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جب تم اوّل مقاربت کے لئے دلہن کے پاس جاؤ تو اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر روبقبلہ کردو اور یہ دعا پڑھو۔۔۔
"اَللّٰھُمَّ بِاَمَانَتِکَ اَخَذْتُھَا وَ بِکَلِمَاتِکَ اِستَحْلَلتُھَا فَاِنْ قَضَیْتَ لِیْ مِنْھَا وَلَدًا فَاجْعَلْهُ مُبَارَکًا تَقیًّا مِّنْ شِیْعَةِ آلِ مُحَمَّدٍ وَّلا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ فِیْهِ شِرْکًا وَّلا نَصِیْبًا۔"
ترجمہ؛
"اے اللہ میں نے تیری امانت سے اسے لیا اور تیرے کلمات سے اپنے اوپر اسے حلال کیا۔ اب اگر تونے اس کے بطن سے میرے لیے کوئی بچہ تجویز کیا ہے تو اسے مبارک و پاکیزہ اور شیعان آل محمد سے گردان، اس میں شیطان کا کوئی حصہ بخرہ نہ ہو۔"

🌸 معتبر حدیث میں امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ داہنا ہاتھ دلہن کی پیشانی پر رکھ کر یہ دعا پڑھو۔۔۔
"اَللّٰھُمَّ عَلٰی کِتَابِکَ تَزَوَّجْتُھَا وَ فِی اَمَانَتِکَ اَخَذْتُھَا وَ بِکَلِمَاتکَ اِسْتَحْلَلْتُ فَرْجَھَا فَاِنْ قَضَیْتَ لِیْ فِی رَحْمَھَا شَیْئًا فَاجْعَلْهُ مُسَلَّمًا سَوِیًّا وَّلا تَجْعَلْهُ شِرْکَ شَیْطَانٍ۔"
ترجمہ:
"یا اللہ میں نے تیری کتاب کے مطابق اس سے نکاح کیا ہے اور تیری امانت میں اس کو لیا ہے اور تیرے کلمات مقدس سے اس کی اندام نہانی کو اپنے لئے حلال کیا ہے۔ پس اگر تونے اس کے رحم سے میرے لیے کوئی چیز تجویز کی ہے تو اس کو سالم و کامل بنا اور اس میں شیطان کا حصہ نہ ہونے پائے۔"

🌸 حضرت امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ جب جماع کا ارادہ ہو تو یہ دعا پڑھو۔۔۔
"اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ وَلَدًا وَاجْعَلْهُ تَقِیًّا زَکِیًّا لَیْسَ فِی خَلْقِهِ زِیَادَةٌ وَّلا نُقْصَانٌ وَاجْعَلْ عَاقِبَتَهُ اِلٰی خَیْرٍ۔"
ترجمہ:
"یا اللہ مجھے ایک ایسا فرزند عنایت کر جو پاک و صاف ہو اور اس کی خلقت میں کمی و بیشی نہ ہو اور اس کا انجام بخیر ہو۔"

📚تہذیب الاسلام، باب4۔

✍سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/1316
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔵 اندھا اور لنگڑا 🔵

وہ اداسی سے میرے سامنے آ کر بیٹھ گئی ..
میں نے ناک کی نوک پر دھرے چشمے کے اوپرسے اسے مسکرا کر دیکھا اور سمجھ گیا کہ آج پھر موسم ابر آلود ہے ممکن ہے گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ہو مطلع صاف ہونے میں وقت لگے گا، اس سے پہلے کہ میں کچھ بولتا اس نے ہاتھ بڑھا کر میرا لیپ ٹاپ بند کر دیا اور بولی
"ماموں میں آج بہت اداس ہوں"

میں نےاس کے سر پر چپت لگائی اور کہا
"لو تو اس میں کون سی نئی بات ہے؟"

نہیں کریں ناں بھئی؟
وہ مصنوعی ناراضگی سے بولی۔

تو میں نے پیار سے اسے اپنے قریب کر لیا
"اچھا بتاؤ کیا بات ہے ہم ہیں نا!

دیکھو ہم ماموں ہی نہیں پکے والے دوست بھی تو ہیں"
میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔

کچھ دیر دیکھتا رہا مگر آج وہ کافی اداس تھی میں نے کہا۔
"ہوا کیا ہے باجی؟

بہن سے پانی پت کی لڑائی ہوئی ہے یا امی نے آئی ایم ایف کی طرح فنڈ منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔؟

وہ بولی
"نہیں بھئی"

میں نے کہا۔۔
اچھا کچھ بولو تو؟

ماموں آخر یہ میری فرینڈز ایسی کیوں ہیں، مجھے سمجھتی ہی نہیں اور پھر
شکایتوں کا پنڈورا بکس کھل گیا۔ میں توجہ سے سننے لگا مجھے معلوم تھا بیٹیوں کا آدھا مسئلہ سننے سے حل ہو جاتا ہے جب وہ خوب بول کر چپ ہوئی تو بادل کافی چھٹ چکے تھے۔

میں نے دو انگلیوں سے اس کی ناک پکڑی اور کہا بس؟
کچھ اور؟

اس نے نفی میں سر ہلا دیا۔ میں نے کہا دیکھو میری پیاری ایک گاؤں میں آگ لگ گئی سارے گاؤں والے بھاگ گئے مگر وہاں ایک اندھا تھا اور ایک لنگڑا۔ وہ باقی رہ گئے لنگڑے نے اندھے سے کہا؛ جان بچانی ہے تو مجھے کندھے پر بٹھا لو میں راستہ بتاؤں گا، تم چلنا ہم دونون بھی بچ جائیں گے اور پھر یہی ہوا وہ دونوں بھی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔۔ کہانی ختم

مگر اس کہانی سے میرا کیا تعلق ؟
وہ حیرت سے بولی۔

میں نے مسکرا کر کہا؛
ہے نا تعلق!
دیکھو! بیٹی زندگی میں ہم میں سے کوئی مکمل نہیں ہر ایک میں خامیاں ہیں اور اچھی زندگی کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود لوگوں کی خامیوں کے ساتھ چلنا سیکھیں دیکھو پرفیکٹ تو یہاں کوئی بھی نہی،
جب بھی دوسروں کے عیب برے لگنے لگیں تو خود سے پوچھو کہ کیا میں پرفیکٹ ہوں؟ نہیں تو پھر بس دوسرا بھی نہیں ہے، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ گزارا کرنا ہو گا۔۔۔۔
دیکھو! بیٹی دوسروں کی خوبیوں اور اپنی خامیوں پر نظر رکھو، ان کی وکیل اور اپنے لئے جج بنو، انہیں رعایت دو تب ہی زندگی اچھی گزر سکے گی۔۔۔

میں نے شفقت سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا؛ میری بچی اس دنیا میں ساری خواہشات تو بادشاہوں کی بھی پوری نہیں ہوتیں، نہ ہی ہم سب کو اپنی پسند کے لوگ اپنے اردگرد جمع کرنے کا موقعہ ملتا ہے، ہمیں اکثر بس "گزارہ " کرنا ہوتا ہے اپنی مرضی تو بس جنت میں چلے گی اور خووووب چلے گی،

وہ مسکرا دی۔۔۔۔

خود کلامی۔۔۔زبیر منصوری

________________________

■مزید پوسٹس۔۔۔

🔵مسکراہٹ و خاموشی
https://t.me/islamwitheman/22

🔵ناممکن آرزوئیں
https://t.me/islamwitheman/39

🔵خلوص و شفقت
https://t.me/islamwitheman/90

🔵نقطہ نظر
https://t.me/islamwitheman/91

🔵بگاڑ
https://t.me/islamwitheman/111

📝انداز بیان و سوچ
http://t.me/islamwitheman/158

🔵احساس
http://t.me/islamwitheman/160

🔵فطرت
http://t.me/islamwitheman/161

🔵ساس اور بہو
http://t.me/islamwitheman/199

🌹خوش رہیئے
http://t.me/islamwitheman/252

🌺انسان سے بندہ
http://t.me/islamwitheman/266

⭕بدگمانی
http://t.me/islamwitheman/279

⭕بڑھیا اور ٹوٹا ہوا مٹکا
https://t.me/islamwitheman/325

🌹کامیابی کیلئے 8 سبق
https://t.me/islamwitheman/386

👅دنیا کی زبانیں
https://t.me/islamwitheman/451

🌹دنیا کی زندگی
https://t.me/islamwitheman/461

🌺الفاظ و انداز اور لہجہ
https://t.me/islamwitheman/475

🔷غصہ نہ کرو
https://t.me/islamwitheman/478

⭕موازنہ
https://t.me/islamwitheman/494

🔵یہ وقت بھی گزر جائیگا
https://t.me/islamwitheman/511

🌼حسن ظن
https://t.me/islamwitheman/526

🔵مرنے کے 5 بڑے پچھتاوے
https://t.me/islamwitheman/554

🔵وقت، وقت اور وقت
https://t.me/islamwitheman/748

💐لفظوں کا زہر
https://t.me/islamwitheman/846

🔷یہ میرا مسئلہ نہیں
https://t.me/islamwitheman/860

🛇الفاظ اور کمان کے تیر
https://t.me/islamwitheman/892

🌷خوشحال زندگی کے لئے
http://t.me/islamwitheman/994

🍃تھوڑا سا اور اضافے کا قانون
http://t.me/islamwitheman/1108

🌸دس منٹ دورانیئے کی فلم
http://t.me/islamwitheman/1109

🔵انجانا خوف
http://t.me/islamwitheman/1110

🌹جان بوجھ کر دھوکہ کھانا
http://t.me/islamwitheman/1138

🍀مثبت سوچ
http://t.me/islamwitheman/1236

🔷ڈیپریشن
http://t.me/islamwitheman/1265

🔷کمال
http://t.me/islamwitheman/1268
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 سب سے زیادہ میٹھی چیز 🔷

ایک مرتبہ ایک بادشاہ نے اپنے وزیز کو آدھی سلطنت دینے کو کہا ، لیکن ساتھ میں کچھ شرائط بھی عائد کیں۔

وزیر نے لالچ میں آکر شرائط جاننے کی درخواست کی بادشاہ نے شرائط 3 سوالوں کی صورت میں بتائیں۔

سوال نمبر 1: دنیا کی سب سے بڑی سچائی کیا ہے؟

سوال نمبر 2 : دنیا کا سب سے بڑا دھوکا کیا ہے؟

سوال نمبر 3 : دنیا کی سب سے میٹھی چیز کیا ہے ؟

بادشاہ نے اپنے وزیر کو حکم دیا کہ وہ ان تین سوالوں کے جواب ایک ہفتہ کے اندر اندر بتائے بصورت دیگر سزائے موت سنائی جائے گی۔

وزیر نے سب پہلے دنیا کی بڑی سچائی جاننے کے لئے ملک کے تمام دانشوروں کو جمع کیا اور ان سے سوالات کے جواب مانگے۔۔۔

انہوں نے اپنی اپنی نیکیاں گنوائیں۔ لیکن کسی کی نیکی بڑی اور کسی کی چھوٹی نکلی لیکن سب سے بڑی سچائی کا پتہ نہ چل سکا۔

اس کے بعد وزیر نے دنیا کا سب سے بڑا دھوکا جاننے کے لئے کہا تو تمام دانشور اپنے دیئے ہوئے فریب کا تذکرہ کرتے ہوئے سوچنے لگے کہ کس نے کس کو سب سے بڑا دھوکا دیا لیکن وزیر اس سے بھی مطمئن نہیں ہوا اور سزائے موت کے خوف سے بھیس بدل کر وہاں سے فرار ہوگیا۔۔

چلتے چلتے رات ہوگئی، اسی دوران اس کو ایک کسان نظر آیا جو کھرپی سے زمین کھود رہا تھا۔
کسان نے وزیر کو پہچان لیا، وزیر نے اس کو اپنی مشکل بتائی جسے سن کر کسان نے اس کے سوالوں کے جواب کچھ یوں دیئے۔۔۔
دنیا کی سب سے بڑی سچائی موت ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا دھوکا زندگی ہے۔

تیسرے سوال کا جواب بتانے سے پہلے کسان نے کہا کہ میں اگر تمہارے سارے سوالوں کے جواب بتادوں تو مجھے کیا ملے گا، سلطنت تو تمہارے ہاتھ آئے گی۔

یہ سن کر وزیر نے اسے بیس گھوڑوں کی پیشکش کی اور اسے ہی اصطبل کا نگران بنانے کی بھی پیشکش کی۔

کسان نے یہ سن کر جواب دینے سے انکار کر دیا.

وزیر نے سوچا کہ یہ تو آدھی سلطنت کا خواب دیکھ رہا ہے۔ وزیر جانے لگا تو کسان بولا کہ اگر بھاگ جاؤ گے تو ساری زندگی بھاگتے رہو گے اور بادشاہ کے بندے تمہارا پیچھا کرتے رہیں گے اور اگر پلٹو گے تو جان سے مارے جاؤگے۔

یہ سن کر وزیر رک گیا اور کسان کو آدھی سلطنت کی پیشکش کی لیکن کسان نے اسے لینے سے انکار کر دیا۔ اتنے میں ایک کتا آیا اور پیالے میں رکھے ہوئے دودھ میں سے آدھا پی کر چلا گیا۔

کسان نے وزیر سے کہا مجھے آدھی سلطنت نہیں چاہیے بس تم اس بچے ہوئے دودھ کو پی لو تو میں تمہارے تیسرے سوال کا جواب بتادوں گا۔

یہ سن کر وزیر تلملا گیا مگر اپنی موت اور جاسوسوں کے ڈر سے اس نے دودھ پی لیا۔ وزیر نے دودھ پی کر کسان کی طرف دیکھا اور اپنے سوال کا جواب مانگا۔

تو کسان نے کہا کہ
دنیا کی سب سے میٹھی چیز انسان کی غرض ہے، جس کے لئے وہ ذلیل ترین کام بھی کر جاتا ہے...

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 اللہ سے محبت 🔷

بغداد میں ایک بدمعاش نے ایک عورت کو پکڑ لیا اور خنجر نکال کر اسکے گلے پر رکھ دیا۔ لوگ دور سے ڈر سہم کر تماشہ دیکھ رہے تھے، مگر کسی کی جرأت نہیں تھی کہ وہ اس عورت کو اس بدمعاش کے چنگل سے آزاد کرائے۔

اتنے میں ایک بزرگ کا وہاں سے گزر ہوا وہ اس بدمعاش کے قریب ہوئے اسکے کان میں کچھ کہا اور آگے بڑھ گئے۔

اس بدمعاش پر لرزہ طاری ہوگیا اور ایک دم بے ہوش ہوکر گر پڑا، خنجر ہاتھ سے گرگیا اور وہ عورت وہاں سے بھاگ گئی۔ لوگ بھی سارے حیران تھے کہ یہ کیا ماجرا ہوا۔

جب بدمعاش ہوش میں آیا تو لوگوں سے اس بدمعاش نے پوچھا کہ
"یہ بزرگ کون تھے؟"

حاضرین میں کسی نے پکار کرکہا؛ "زمانے کے ولی بشر حافی"

وہ بدمعاش بولا؛ انہوں نے میرے کان میں کہا۔۔۔
"تیرے اس فعل کو اللہ پاک دیکھ رہا ہے۔"
میں خوف سے کانپ اٹھا اور مجھ پر لرزہ ہوگیا مجھے احساس ہوا کہ میں کتنا بے شرم اور بے غیرت ہوں کہ مجھے میرا رب دیکھ رہا ہے اور میں پھر بھی بے حیائی کا کام کر رہا ہوں۔ بس مجھے اس احساس نے تڑپا کر گرایا اور میں بے ہوش ہوگیا۔

کہتے ہے کہ وہ بدمعاش نہایت چیخیں مار مار کر روتا تھا کہ خوف کی وجہ سے اسکو بخار ہوا اور ایک ہفتے کے اندر اندر اسکی وفات ہوگئی۔

عزیزم! عورت سے محبت کرنے والا محبوبہ کی موجودگی میں غیر عورت پر ہرگز نظریں نہیں ڈالتا ہم کیسے عاشق ہیں کہ اللہ اور رسول سے محبت کے دعوے بھی کرتے ہیں اور گناہوں پر قائم بھی رہتے ہیں۔

جو کرتا ہے تو چھپ چھپ کر اہل جہاں سے...
کوی دیکھ رہا ہے تجھے آسمان سے...!!

Copied

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🎅 جیسی نیت ویسی مراد 🎅

ریلوے اسٹیشن پر ٹرین رکی. مسافر اترے اور کئی سوار ھوئے۔ جب بالکل ٹرین چلنے کا وقت ھوا ہلکی سی ٹرین کھسکنے لگی تو ٹرین میں بیٹھے ایک مسافر نے دوسرے سے کہا کہ دیکھو تماشہ....

اس نے جلدی سے چلتی ٹرین سے ھاتھ باھر نکال کر اخبار والے کو آواز دی کہ اخبار دیدو اور اپنا جعلی سکہ اسکو تھما دیا اور اس سے اخبار لے لیا...

ٹرین تیزی سے پلیٹ فارم کراس کر گئی اس نے خوب قہقہے لگائے اور ساتھی سے کہا دیکھا میرا کمال..؟

کچھ منٹ بعد جب اخبار کھول کر پڑھنے لگا تو کچھ خبریں پرانی سی محسوس ھوئیں... غور سے دیکھا تو... اوہ یہ تو پچھلے ھفتہ کا اخبار ھے.

اب کی دفعہ قہقہے لگانے کی باری ساتھی مسافر کی تھی اور مسافر بولا؛ واقعی آج تماشہ دیکھا.

😂🤡😂

جیسی نیت ویسی مراد . جو دو گے لوٹ کر آئیگا دھوکہ چاھے دیانت داری ..

محبوب الرحمٰن

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
⭕ اللہ تک پہنچنے کا طریقہ ⭕

حضرت بہلول دانا ؒ کے زمانے میں بغداد کے بادشاہ کی دلی
تمنا تھی کہ حضرت بہلول دانا ؒ اس سے ملاقات کریں لیکن
آپؒ کبھی بھی بادشاہ کے دربار میں تشریف نہ لے گئے۔۔۔

ایک دن یوں ہوا کہ بادشاہ چھت پر بیٹھا تھا کہ اس نے
حضرت بہلول دانا ؒ کو شاہی محل کے قریب سے گزرتے
دیکھا . فورًا حکم دیا کہ حضرت بہلول داناؒ کو کمند ڈال
کر محل کی چھت پر کھینچ لیا جائے۔۔۔

چنانچہ ایسا ہی کیا گیا . جب آپؒ بادشاہ کے سامنے پہنچے
تو بادشاہ نے پوچھا یہ فرمائیے آپ اللہ تک کیسے پہنچے۔؟

فرمایا : جس طرح آپ تک پہنچا . بادشاہ نے عرض کی
” میں سمجھا نہیں ” فرمایا ، ” اے بادشاہ ! اگر میں خود
آپ تک پہنچنا چاہتا تو نہا دھو کر ، لباس فاخرہ پہن کر ،
دربان کی منتیں کر کے محل کے اندر داخل ہوتا۔۔۔
پھر عرضی پیش کرتا ، پھر گھنٹوں انتظار کرتا ، پھر بھی
ممکن تھا کہ آپ میری درخواست رد کر دیتے۔۔۔

لیکن جب آپ نے خود مجھے بلانا چاہا تو محض کچھ
لمحوں میں ہی اپنے سامنے بلا لیا . اسی طرح جب اللہ
کو اپنے بندے کی کوئی ادا پسند آتی ہے تو اسے لمحوں
میں قرب کی وہ منزلیں طے کروا دی جاتی ہیں جو بڑے
بڑے عابدوں کیلئے باعث رشک بن جاتی ہیں۔۔۔

Copied
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

⭕ خدا کیسا ہے؟
https://t.me/islamwitheman/773

⭕ صفات باری تعالٰی
https://t.me/islamwitheman/774

⭕ عالم اور بڑھیا
https://t.me/islamwitheman/776

⭕ حجام اور گاہگ
https://t.me/islamwitheman/780

⭕ خدا پر ان دیکھا یقین(حصہ اول)
https://t.me/islamwitheman/793

⭕ خدا پر ان دیکھا یقین(حصہ دوم)
https://t.me/islamwitheman/794

⭕ ایمان اور یقین
https://t.me/islamwitheman/788

⭕ حضرت موسٰیؑ اور گڈریا
https://t.me/islamwitheman/799

⭕ موجبِ اخلاص چیزیں
https://t.me/islamwitheman/1104

⭕ عشقِ خدا
https://t.me/islamwitheman/1105

⭕ تقوٰی کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/1103

⭕ الله تک پہنچنے کا طریقہ
http://t.me/islamwitheman/1329

⭕ توحید
http://t.me/islamwitheman/1609
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 انسان کے اعمال 🔷

نبی کریمؐ ایک سفر سے واپس آ رہے تھے، ایک جگہ آپ نے پڑاؤ ڈالا، بستی قریب تھی، ایک عورت تھی جس کا تنور تھا، اس نے لشکر کی روٹیاں بھی پکائیں، جب پکا کر فارغ ہو گئی تو صحابہ کرامؓ سے کہنے لگی۔۔۔
میں تمہارے صاحب سے بات کرنا چاہتی ہوں، صحابہ کرامؓ اُسے نبی کریمؐ کے پاس لے آئے۔

کہنے لگی اللہ کے پیارے رسولؐ! میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتی ہوں۔

فرمایا: پوچھو

کہنے لگی: میں ماں ہوں، تنور میں روٹیاں لگاتی ہوں، میرا ایک چھوٹا سا بچہ ہے، میں اس کو آگ کے قریب آنے نہیں دیتی کہ اس کو کہیں گرم ہوا نہ لگ جائے، خود آگ میں ڈبکیاں لگاتی ہوں، روٹی لگانے اور نکالنے کے لیے۔ لیکن میں اپنے بچے کو گرم ہوا کا لگنا بھی پسند نہیں کرتی، تو میں نے آپ سے سُنا تھا کہ ساری دنیا کی ماؤں کی محبتوں کو جمع کر دیا جائے، اس سے ستر گناہ زیادہ بندوں سے اللہ پاک محبت کرتے ہیں تو اللہ پاک بندے کو جہنم میں جانا کیسے پسند فرمائیں گے؟

حدیثِ پاک میں آتا ہے کہ نبی کریمؐ نے یہ بات سُن کر سر جھکایا، مبارک آنکھوں میں آنسو آنے لگے، روتے رہے، روتے رہے، حتیٰ کہ جبرائیلؑ اللہ کا پیغام لے کر آئے، میرے محبوب! اس عورت کو بتا دیں؛

"وما ظلمھم اللہ ولکن کانوا انفسھم یظلمون۔"
ترجمہ:
"اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا، انہوں نے اپنی جانوں پر خود ظلم کیا"

اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری، کیونکہ اللہ تو چاہتا ہے کہ یہ بچ جائیں، لیکن بات یہ ہے کہ توبہ نہیں کرتے، توبہ کی طرف آتے ہی نہیں، بلکہ رب کی ماننے کے بجائے شیطان کی مانتے پھرتے ہیں، اور توبہ کو ضائع کرتے ہیں، بھول جاتے ہیں، تو یہ تو اپنے عمل کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے۔

(کذافی المرقات واللمعات۔ گناہوں کے پہاڑ اور بخشش کا سیلاب212)
کتاب: اہل دل کے تڑپا دینے والے واقعات۔

http://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM