ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔵 بند مٹھی 🔵

کہتے ہیں کہ کچھ افریقی قبائل بندروں کو پکڑنے کیلئے ایک انوکھی ترکیب اختیار کرتے ہیں۔ وہ ناریل میں ایک سوراخ کردیتے ہیں جس میں بمشکل بندر اپنا ہاتھ ڈال سکے۔ ناریل کے اس خول کے اندر وہ بندر کی کچھ من پسند چیزیں بھر دیتے ہیں۔ بندر آتے ہیں اور اس خول میں ہاتھ ڈال کر ان چیزوں کو مٹھی میں بھر لیتے ہیں مگر جب بھری مٹھی کے ساتھ ہاتھ باہر نکالنا چاہتے ہیں تو سوراخ چھوٹا ہونے کے سبب نہیں کرپاتے۔ اب عقل کی بات تو یہ ہے کہ مٹھی خالی کرکے ہاتھ کو خول سے چھڑا لیا جائے مگر بندر کو مٹھی میں دبی اشیاء چھوڑنا گوارا نہیں ہوتا۔ یہ بندر چیختے ہیں، دہائیاں دیتے ہیں مگر بھری مٹھی نہیں نکال پاتے۔ شکاری آتے ہیں اور بندروں کو پکڑ پکڑ کر پنجرے میں ڈال دیتے ہیں۔ یوں اپنی حماقت سے بندر آزادی اور خوشی دونوں گنوا بیٹھتے ہیں۔
۔
سوچیں تو ہم انسانوں کی اکثریت بھی ان بندروں جیسی ہی ہے۔ جو اپنی اپنی مٹھی میں کچھ تھامے قیدی بنے بیٹھے ہیں۔ چیخ رہے ہیں چلا رہے ہیں شکوے شکایات کررہے ہیں مگر مٹھی کھولنے کو تیار نہیں ہیں۔ کسی مٹھی میں دولت کا جنون ہے، کسی میں کسی سے بچھڑنے کا دکھ ہے، کسی میں غم و غصہ ہے، کسی میں حسرتیں ہیں اور کسی میں کچھ یادیں۔ یہ سب افراد اپنی مٹھی میں دبے جذبات و نظریات کے اسیر ہیں۔ اگر آج اپنی اپنی مٹھی کھول کر ان چیزوں کو ہاتھ سے نکلنے دیں تو وہ سب بھی آزاد ہوسکتے ہیں، خوشی و سکون پاسکتے ہیں۔ مگر نہیں۔ ان سب کو شائد ہمیشہ بندر بنے رہنا ہے اور اس نادیدہ مگر خودساختہ پنجرے میں خود کو مقید رکھنا ہے۔

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔵 شیطانی عمل 🔵

صاحب کتاب "وسائل الشیعہ" اپنی کتاب کی بارھویں جلد میں نقل فرماتے ہیں کہ کوفہ کے تاجروں کا ایک گروہ حضرت امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے ان سے اپنے ایک خاص صحابی کے بارے میں احوال پرسی فرمائی تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اس کے بارے بہت کم معلومات ہیں کیونکہ وہ کاروبار چھوڑ کر مسجد میں گوشہ نشین ہوگئے ہیں۔ اور بس مصروف عبادت رہتے ہیں۔ نماز ادا کرتے اور دعا پڑھتے ہیں۔

امام جعفر صادقؑ نے تین بار فرمایا:
"ھذا من عمل الشيطان"

پھر آپؑ نے اسے پیغام بھیجا کہ بازار جاؤ اور حلال کمائی تلاش کرو۔ نماز کے اوقات میں نماز ادا کرو۔ اپنا دنیا کا بھی خیال رکھو، اپنی آخرت کی بھی حفاظت کرو۔ اگر کبھی زیادہ اموال جمع ہو جائیں اور آپ کو ان کی ضرورت نہ ہو تو دوسروں کی مدد کردیا کرو۔ (اس میں دونوں کا فائدہ ہے)
(عوامل کنترل غرائز، ص62)

https://t.me/islamwitheman/1241
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔵 بے جا تنقید 🔵

ڈاکٹر تیزی سے ہسپتال میں داخل ہوا، کپڑے تبدیل کیے اور سیدھا آپریشن تھیٹر کی طرف بڑھا۔ اسے ایک بچے کے آپریشن کے لیے فوری اور ہنگامی طور پر بلایا گیا تھا۔

ہسپتال میں موجود بچے کا باپ ڈاکٹر کو آتا دیکھ کر چلایا؛ ”اتنی دیر لگا دی؟ تمہیں پتا نہیں میرا بیٹا کتنی سخت اذیت میں ہے، زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، تم لوگوں میں کوئی احساس ذمہ داری نہیں ہے؟“۔

”مجھے افسوس ہے میں ہسپتال میں نہیں تھا ، جیسے ہی مجھے کال ملی میں جتنی جلدی آ سکتا تھا آیا ہوں “ ، ڈاکٹر نے مسکرا کر جواب دیا ۔ ”اب میں چاہوں گا کہ آپ سکون سے بیٹھیئے تاکہ میں اپنا کام شروع کر سکوں“

”میں اور سکون سے بیٹھوں ، اگر اس حالت میں تمہارا بیٹا ہوتا تو کیا تم سکون سے بیٹھتے ؟ اگر تمہارا اپنا بیٹا ابھی مر رہا ہو تو تم کیا کرو گے؟“ باپ غصے سے بولا ۔

ڈاکٹر پھر مسکرا کر کہا، ” ہماری مقدس کتاب کہتی ہے کہ ہم مٹی سے بنے ہیں اور ایک دن ہم سب کو مٹی میں مل جانا ہے ، اللہ بہت بڑا ہے اور غفور رحیم ہے ڈاکٹر کسی کو زندگی نہیں دیتا نہ کسی کی عمر بڑھا سکتا ہے ۔ اب آپ آرام سے بیٹھیں اور اپنے بیٹے کے لیے دعا کریں ۔ ہم آپ کے بیٹے کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے“۔

” بس ان لوگوں کی نصیحتیں سنو چاہےتمہیں ان کی ضرورت ہو یا نہ ہو۔ بچے کا باپ بڑبڑایا “۔
آپریشن میں کئی گھنٹے لگ گئے لیکن بالآخر جب ڈاکٹر آپریشن تھیٹر سے باہر آیا تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، ” تمہارا بیٹا اب خطرے سے باہر ہے ، اگر کوئی سوال ہو تو نرس سے پوچھ لینا“ ۔ یہ کہہ کر وہ آگے بڑھ گیا ۔

”کتنا مغرور ہے یہ شخص ، کچھ لمحے کے لیے بھی نہیں رکا کہ میں اپنے بچے کی حالت کے بارے میں ہی کچھ پوچھ لیتا“ ، بچے کے باپ نے ڈاکٹرکے جانے بعد نرس سے کہا ۔

نرس نے روتے ہوئے جواب دیا ، ” اس کا بیٹا کل ایک ٹریفک کے حادثے کا شکار ہو گیا تھا ، جب ہم نے اسے آپ کے بیٹے کے لیے کال کی تھی تو وہ اس کی تدفین کر رہا تھا ۔ اور اب جبکہ اس نے آپ کے بیٹے کی جان بچالی ہےتو دوبارہ تدفین کو مکمل کرنے گیا ہے“۔

کبھی کسی پر بےجا تنقید نہ کرو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ دوسرے کی زندگی کیسی ہے اور وہ کن کن مشکلات میں مبتلا ہے
تم نہیں جانتے کہ وہ تمہارے کام آنے کے لیے کتنی بڑی قربانی دے رہا ہے۔

https://t.me/islamwitheman/1229
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 ﺫﮐﺮ ﺳﺮﯾﻊ ﺍﻻﺟﺎﺑﺔ (صلوات) 🔷

ﻣﺮﺣﻮﻡ ﺁﯾﺖ ﺍﻟﻠﮧ ﺷﯿﺦ ﻣﺤﻤﺪ ﺗﻘﯽ ﻣﻌﺮﻭﻑ ﺑﮧ ﺁﻗﺎ ﻧﺠﻔﯽ ﺍﺻﻔﮩﺎﻧﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﺎﻻﺕ ﺗﺤﺮﯾﺮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ:
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻧﺠﻒ ﻣﯿﮟ ﺍﻗﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺑﮩﺖ ﺭﯾﺎﺿﺘﯿﮟ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯼ تھیں ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﮯ ﺑﮩﺖ ﺍﺳﺮﺍﺭ ﻭ ﺭﻣﻮﺯ ﮐﺸﻒ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﺳﺮﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺯ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﺻﺒﺢ ﺗﮏ ﻣﺴﺠﺪ ﺳﮩﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ. ﺳﺤﺮ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﺳﺮﺍﺭ ﺭﺟﺎﻝ ﺍﻟﻐﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﯽ۔۔

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﮐﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺍﻣﺎﻡ ﻋﺼﺮ ﺍﺭﻭاﺣﻨﺎﻓﺪﺍﮦ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﻣﮑﻤﻞ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﺎ۔

ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﺫﮐﺮ ﮐﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺩﯾﮟ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺸﮑﻠﻮﮞ ﮐﻮ ﺣﻞ ﮐﺮ ﺳﮑﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺎﺟﺖ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮ ﺳﮑﻮﮞ۔

ﺻﺎﺣﺐ ﺍﺳﺮﺍﺭ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﻣﺤﻤﺪ ﻭﺁﻝ ﻣﺤﻤﺪ (ﻉ) ﭘﺮ ﺻﻠﻮﺍﺕ ﺑﮭﯿﺠﻨﮯ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺫﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺫﮐﺮ ﺑﮩﺖ ﺟﻠﺪ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﻮ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﻟﮩﺬﺍ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺻﻠﻮﺍﺕ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮐﺮﻭ۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

‏📚 ﺁﺧﺮﺕ ﺳﺎﺯ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ، ﺹ139، 140۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1716
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 درود و صلوات کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ذکر سریع الاجابہ (صلوات)
https://t.me/islamwitheman/1246

🌹 درود و صلوات کے اثرات
http://t.me/islamwitheman/1719

🔷 صلوات اور اسکا ثواب
http://t.me/islamwitheman/1720

🔷 جوان اور درود
http://t.me/islamwitheman/1725

🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود
http://t.me/islamwitheman/1726

🔷 دس مرتبہ درود کا اجر
http://t.me/islamwitheman/2559

🔷 ایک قرض کی ادائیگی کا انوکھا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/5599

🌹 محمد بشیر اور درود پاک
https://t.me/islamwitheman/5904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 شیشہ 🔷

ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو سمجھانے کے لیے اسے ایک شیشے کے سامنے کھڑا کر کے پوچھا:
"بیٹا اس شیشے میں تمہیں کیا نظر آ رہا ہے؟"

بیٹے نے جواب دیا:
"ابا جان دوسری طرف لوگ نظر آ رہے ہیں۔"

پھر باپ نے اسے ایک آئینے کے سامنے کھڑا کیا اور پوچھا:
"اب کیا نظر آ رہا ہے؟"

بیٹے نے جواب دیا:
"ابا جان اب مجھے اپنا چہرہ نظر آ رہا ہے۔"

باپ نے کہا:
"دیکھو بیٹے یہ دونوں ہی شیشے ہیں۔ ایک پر چاندی کا ملمع چڑھایا گیا ہے تو اس میں تمہیں اپنا آپ نظر آ رہا ہے اور دوسرے پر کچھ نہیں چڑھایا تو اس میں سے تمہیں دوسری طرف لوگ نظر آ رہے ہیں۔ بالکل اسی طرح اگر تم صرف شیشہ بن کر رہو گے تو تمہیں دوسرے لوگ نظر آتے رہیں گے، لیکن اگر تم اپنے آپ پر سونے چاندی کا ملمع چڑھا لو گے اور آئینہ بن جاؤ گے تو تمہیں لوگ نظر آنا بند ہو جائیں گے اور صرف اپنا آپ ہی نظر آئے گا اور اپنا آپ نظر آنے سے انسان میں تکبر بڑھتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ شیشہ بن کر رہنا تاکہ دوسرے لوگوں کے دکھ درد، غم اور تکلیفیں تمہیں نظر آتی رہیں۔

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 موت کی یاد 🔷

دین مبین اسلام میں موت کو یاد کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور اس کے فوائد بھی بتائے گئے ہیں اسی لیے کہا گیا ہے کہ اگر دنیا و آخرت کا فائدہ چاہتے ہو تو موت کو یاد کیا کرو اور جب موت کے بارے میں امام صادق (علیہ السلام) سے سوال کیا گیا تو امام (علیہ السلام) نے موت کو یاد کرنے کے سات فائدے بتائے ہیں:
"ذِكرُ المَوتِ يُميتُ الشَّهَواتِ في النَّفسِ، و يَقلَعُ مَنابِتَ الغَفلَةِ، و يُقَوّي القلبَ بمَواعِدِ اللّه ِ، و يُرِقُّ الطَّبعَ، و يَكسِرُ أعلامَ الهَوى و يُطفِئُ نارَ الحِرصِ، و يُحَقِّرُ الدُّنيا؛"

موت کو یاد کرنے سے خواھشات نفسانی مر جاتی ہیں،
غفلت سے بیداری حاصل ہوتی ہے،
دل کو خدا کے وعدوں پر مضبوط کرتی ہے،
مزاج میں نرمی آتی ہے،
ھوس کے پرچم کو سرنگوں کرتی ہے،
حرص کی آگ کو ختم کرتی ہے،
دنیا کو حقیر بنا دیتی ہے۔
(بحار الأنوار،ج۶،ص۱۳۳)

اس روایت میں امام (علیہ السلام) درحقیقت موت کو یاد رکھنے کی تاکید کر رہے ہیں اور امام (علیہ السلام) کے اس فرمان پر اگر عمل کیا جائے تو حقیقی طور پر پھر نہ تو دنیا میں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے اور نہ ہی آخرت میں، خداوندمتعال سے دعا ہے کہ ہم سب کو آئمہ (علیھم السلام) کے فرامین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

📚بحار الأنوار، علامه مجلسی، دار الاحیاء، بیروت، ۱۴۰۳ق، ج۶، ص۱۳۳.

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/748
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 ننانوے کا قانون 🔷

بادشاہ وقت نے اپنے وزیر خاص سے پوچھا: یہ میرے نوکر مجھ سے زیادہ کیسے خوش باش پھرتے ہیں۔ جبکہ ان کے پاس کچھ نہیں اور میرے پاس کمی کسی چیز کی نہیں۔

وزیر نے کہا: بادشاہ سلامت، اپنے کسی خادم پر قانون نمبر ننانوے کا استعمال کر کے دیکھیئے۔

بادشاہ نے پوچھا: اچھا، یہ قانون نمبر ننانوے کیا ہوتا ہے؟

وزیر نے کہا: بادشاہ سلامت، ایک صراحی میں ننانوے درہم ڈال کر، صراحی پر لکھیئے اس میں تمہارے لیئے سو درہم ہدیہ ہے، رات کو کسی خادم کے گھر کے دروازے کے سامنے رکھ کر دروازہ کھٹکھٹا کر ادھر اُدھر چھپ جائیے اور تماشہ دیکھ لیجیئے۔

بادشاہ نے، جیسے وزیر نے سمجھایا تھا، ویسے کیا، صراحی رکھنے والے نے دروازہ کھٹکھٹایا اور چھپ کر تماشہ دیکھنا شروع کر دیا۔

اندر سے خادم نکلا، صراحی اٹھائی اور گھر چلا گیا۔ دراہم گنے تو ننانوے نکلے، جبکہ صراحی پر لکھا سو درہم تھا۔ سوچا: یقینا ایک درہم کہیں باہر گرا پڑا ہوگا۔

خادم اور اس کے سارے گھر والے باہر نکلے اور درہم کی تلاش شروع کر دی۔ ان کی ساری رات اسی تلاش میں گزر گئی۔ خادم کا غصہ دیدنی تھا، کچھ رات صبر اور باقی کی رات بک بک اور جھک جھک میں گزری۔ خادم نے اپنے بیوی بچوں کو سست بھی کہا کیونکہ وہ درہم تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

دوسر ےدن یہ ملازم محل میں کام کرنے کیلئے گیا تو اس کا مزاج مکدر، آنکھوں سے جگراتے، کام سے جھنجھلاہٹ، شکل پر افسردگی عیاں تھی۔ بادشاہ سمجھ گیا کہ ننانوے کا قانون کیا ہوا کرتا ہے۔

لوگ ان ننانوے نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو الله تبارک و تعالیٰ نے انہیں عطا فرمائی ہوتی ہیں۔ اور ساری زندگی اس ایک نعمت کے حصول میں سر گرداں رہ کر گزار دیتے ہیں جو انہیں نہیں ملی ہوتی۔

اور یہ والی رہ گئی نعمت بھی الله کی کسی حکمت سے وجہ سے رُکی ہوئی ہوتی ہے جسے عطا کر دینا الله کیلئے بڑا کام نہیں ہوا کرتا۔

لوگ اپنی اسی ایک مفقود نعمت کیلئے سرگرداں رہ کر اپنے پاس موجود ننانوے نعمتوں کی لذتوں سے محروم مزاجوں کو مکدر کر کے جیتے ہیں۔

اپنی مل چکی نعمتوں پر الله تبارک و تعالٰی کا احسان مانیئے اور ان سے مستفید ہو کر شکرگزار بندے بن کر رہیئے۔ الله پاک ہمیں اپنے شکر گزار بندے بنا دے۔ آمین

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 نیکی کے قابل 🔷

ایک شخص جنگل کے درمیان سے گزر رہا تھا کہ اس نے جھاڑیوں کے درمیان ایک سانپ پھنسا ہوا دیکھا، سانپ نے اس سے مدد کی اپیل کی تو اس نے ایک لکڑی کی مدد سے سانپ کو وہاں سے نکالا۔ باہر آتے ہی سانپ نےکہا کہ میں تمہیں ڈسوں گا۔

اس شخص نے کہا کہ میں نے تمہارے ساتھ نیکی کی ہے تم میرے ساتھ بدی کرنا چاہتے ہو۔

سانپ نے کہا کہ ہاں نیکی کا جواب بدی ہی ہے۔

اس آدمی نے کہا کہ چلو کسی سے فیصلہ کرا لیتے ہیں۔

چلتے چلتے ایک گائے کے پاس پہنچے اور اس کو سارا واقعہ بیان کرکے فیصلہ پوچھا تو اس نے کہا کہ واقعی نیکی کا جواب بدی ہے کیونکہ جب میں جوان تھی اور دودھ دیتی تھی تو میرا مالک میرا خیال رکھتا تھا اور چارہ پانی وقت پہ دیتا تھا لیکن اب میں بوڑھی ہوگئی ہوں تو اس نے بھی خیال رکھنا چھوڑ دیا ہے۔

یہ سن کر سانپ نے کہا کہ اب تو میں ڈسوں گا۔
اس آدمی نے کہا کہ ایک اور فیصلہ لے لیتے ہیں۔
سانپ مان گیا اور انہوں نے ایک گدھے سے فیصلہ کروایا، گدھے نے بھی یہی کہا کہ نیکی کا جواب بدی ہے، کیونکہ جب تک میرے اندر دم تھا میں اپنے مالک کے کام آتا رہا جونہی میں بوڑھا ہوا اس نے مجھے بھگا دیا۔

سانپ اس شخص کو ڈسنے ہی لگا تھا کہ اس نے منت کر کے کہا کہ ایک آخری موقع اور دو۔۔۔
سانپ کے حق میں دو فیصلے ہوچکے تھے اس لیے وہ آخری فیصلہ لینے پہ مان گیا۔۔

اب کی بار وہ دونوں ایک بندر کے پاس گئے اور اسے سارا واقعہ سنا کر کہا کہ فیصلہ کرو۔

اس نے آدمی سے کہا کہ مجھے ان جھاڑیوں کے پاس لے چلو، سانپ کو اندر پھینکو اور باہر پھر میرے سامنے باہر نکالو، اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا۔

وہ تینوں واپس اسی جگہ گئے۔ آدمی نے سانپ کو جھاڑیوں کے اندر پھینک دیا اور پھر باہر نکالنے ہی لگا تھا کہ بندر نے منع کردیا اور کہا کہ اس کے ساتھ نیکی مت کر، یہ نیکی کے قابل ہی نہیں۔

خدا کی قسم وہ بندر پاکستانی عوام سے زیادہ عقل مند تھا۔ پاکستانیوں کو بار بار ایک ہی طرح کے سانپ مختلف ناموں اور طریقوں سے ڈستے ہیں لیکن ہمیں یہ خیال نہیں آتا کہ یہ سانپ ہیں۔ ان کے ساتھ نیکی کرنا اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے کے برابر ہے...

👆ایک مراسلہ👆

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 ڈیپریشن 🔷

یه لفظ آج کل اتنا عام ہے ہر کوئی بنا سجھے, بنا جانے اس کا استعمال کرتا هے....آخر یه ہے کیا؟؟

ڈیپریشن بےبسی اور مایوسی کا نام هے۔
hopelessness & helplessness...

جب بھی ہم کچھ سوچتے ہیں اور پلان بناتے ہیں کہ یه کام میں اس طرح سے کر کے میں اپنا ٹارگٹ حاصل کر لوں گی....لیکن ویسا هوتا نہیں...پھر آپ اس ناکامی کے لیے خود کو اور دوسروں کو قصوروار ٹهہراتے هیں...اس طرح آپ physically and mentally اپنے آپ کو تھکا دیتے هیں.
اس ناکامی کو اپنے اوپر اتنا *سوار* کر لینا که آپ بیمار هوجاتے هیں...پھر گھر , بچے اور خود ڈسٹرب هوجاتے هیں.

انبیاء کرام, صحابه کرام پر بے انتہا مشکلیں آیئں ....وه ڈیپریشن کا شکار کیوں نهیں ہوۓ؟؟

کیا کوئی مسلمان الله سبحان وتعالی کے ہوتے ہوۓ بے بس, مایوس ہو سکتا هے؟؟
کیا کوئی الله کی ذات کو جانتے ہوۓ اسکی رحمت سے مایوس ہوسکتا هے؟؟

🔷ڈیریشن کی کئی وجوهات هیں...
1. بہت زیاده حساس ہونا
2. بہت انا پرست ہونا
3. مرضی کے خلاف بات برداشت نه کرنا
4. غیر متوقع نتائج کو قبول نه کرنا
5. ماضی کو حال سے بہتر سمجھنا
6. حال سے شکوه کرتے رہنا
7. پرفیکشن کو معیار سمجھنا اور پھر حسرت کا شکار رہنا

■ان سب باتوں کے پیچھے کیا هے...
🔸الله کی ذات کو مکمل نه پہچاننا,
🔸تقدیر پر کمزور ایمان,
🔸توکل علی اللہ کی کمی،
🔸جہاں الله سے تعلق کمزور ہوا وہیں شیطان نے اپنا ڈیره جما لیا....شیطان مایوس نے مایوس کر دیا
helplessness and hopelessness
🔸نا شکرا پن اس قدر بڑھ جاتا هے که ہاتھ میں موجود نعمتیں معمولی لگتی ہیں...اور سوچ میں بس وهی چیز ہوتی هے جو چاهیے یا جو نہیں ہوتی...وہی حسرت دل, دماغ یہاں تک که جسم کو بھی جکڑ لیتی ہیں...اور پم اپنی سوچ کے غلام ہو کر ره جاتے هیں...

■الله تعالی فرماتا ہےکہ:
🔺 میں نے زندگی موت بنائی جو آزمائش هے...
🔺 تم آزماۓ جاؤ گے بھوک سے, خوف سے مال ک نقصان سے
🔺 اولاد اور هر نعمت کا ملنا نه ملنا هر صورت آزمائش هے.
🔺 تم پر کوئی بوجھ تمهاری برداشت سے بڑھ کر نهیں ڈالوں گا
🔺 بوجھ ڈل جاۓ تو نماز اور صبر سے مدد لو
🔺 جو مجھ پر بھروسه کرے میں اس کے لیے کافی هوں.
🔺 کون هے جو بےقرار کے دل کی دعا سنتا هے جب که وه پکارے...

سوچیں!!! شیطان کا ڈیپریشن میں جانا بنتا ہے... وه مایوس هے کیونکه وه نافرمان ہے اور بےبس ہے کیونکه جسکا الله نہیں اس کا کوئی بھی نہیں... الحمدلله ہمارے پاس تو الله جیسی ہستی کا ساتھ ہے...

■کیسے هم اپنے آپ کو ڈیپریشن سے بچائیں:
1. الله اور اس کی کتاب سے رابطه مضبوط کریں
2. هر چیز کا مثبت پہلو دیکھیں...
3. ضروری نہیں که جو کوشش کی ہے اس کے نتائج وہی ہوں جیسا که ہم چاهتے ہیں.
4. کسی چیز کے نه ہونے میں بھی خیر کا پہلو تلاش کریں... الله کے بارے میں بہترین گمان رکھیں
5. مایوس کرنے والے اور بھڑکانے والے لوگوں سے اپنے مسائل ڈسکس نه کریں بلکه ایسے لوگوں سے بات کریں جو آپ کو مثبت رویے کی طرف لے کر جائیں.
7. حقیقت کو قبول کرنے میں جلدی کریں...یه نہیں ہوسکتا, ایسا کیسے ہو سکتا هے...ایسے جملے اور سوچ ڈیپریشن کی شکل اختیار کر جاتے هیں...

الله نه کرے اگر کسی کو ڈیپریشن هے تو وه یه کریں..
1. الله سے رجوع... الله کی طرف ڈوریں
2. hope givers and motivators کی کمپنی میں بیٹھیں
3. تلاوت سنیں اور بلند آواز میں تلاوت کریں
4. تنہا رهنے سے پرهیز کریں
5. اپنے محسوسات کو لکھنے کی کوشش کریں...بھلے ہی بعد میں پھاڑ کر پھینک دیں یا جلا دیں..
6. check your thyroid level as well
7. تازه پھل اور پانی بہت پیئیں.

الله ھم سب کا حامی و ناصر ہو۔

👆ایک مراسلہ👆

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
*نـــمــاز کا لیٹیسٹ ورژن*

از قلم: محمد زکی حیدری

بیشک ھر سائنسدان کی ایجاد اپڈیٹ ہوتی ہے ایک ہم مسلمان ہی ہیں کہ ہمارا دین اپڈیٹڈ نہیں ہے، سب چھوڑیں پانچ وقت کی جو نماز رسول (ص) نے چودہ سو سال پہلے پڑھا دی آج تک ہم اسی نماز کو لے کر چل رہے ہیں. یعنی چودہ سو سال پرانا ماڈل اور ورژن!!!

افسوس! مسلمان کو تو عقل آنی ہی نہیں سو یہاں پر بھی گورا ہی کام آئے گا لہٰذا ہمیشہ کی طرح اسلام و مسلم اتحاد کے "داعی" برطانیہ بیچارے نے ہی اس کا انتظام کیا اور اپنی انٹیلجنس ایجنسی کے گروہ نمبر چھ یعنی ایم آئی سکس کو یہ پراجیکٹ دیا، جس نے کچھ شیعہ نما مولوی بنائے اور انہیں فنڈز دیئے کہ ریسرچ کر کے شیعوں کی نماز و عزاداری کو اپڈیٹ کرو. ھر موبائل ایپ ھر دو ماہ بعد اپڈیٹ ہوتا ہے بلکل اسی طرح شیعوں کی نماز بھی اپڈیٹ کیا جائے.

کچھ مولویوں نے برطانیہ کی اس "محبتِ مکتبِ اھلبیت" (ع) کو دیکھ کر آنسو بہائے اور دن رات ایک کر کے نماز میں پہلی اپڈیٹ لاکر اسے اپنے سیلز سینٹرز یعنی اَن پڑھ پاکستانی ذاکروں کے حوالے کردیا.
اس نیو ورژن میں صرف تشہد اپڈیٹ ہوئی اور اشھد ان علی ولی اللہ کا اضافہ ہوا.

ابھی لندن میں مذھبی سائنسدان نئی اپڈیٹس لانے میں مصروف ہیں، مستقبل میں پوری نماز کا ورژن کچھ یوں ہوگا.

*نیت*: رخ میرا نجف اشرف کی طرف دو رکعت فجر نماز پڑھتا ہوں قربۃ الی مولا علی علیہ سلام!

*تکبیر*: اللہ و علی (ع) اکبر

*سورہ الحمد کے بعد ناد علی (ع)*

*ذکر رکوع*: سبحان علی ربی العظیم و بحمدہ
اللہ و علی اکبر

*ذکر سجدہ*: سبحان علی ربی الاعلی و بحمدہ
سلام پھیرنے کے بعد تین بار زانو پہ ہاتھ مار کر یا حسین یا حسین یا حسین!

آپ نے اگر اس نماز کے نئے ورژن کا انکار کیا تو آپ منافق ہیں و آپ کی ماں یہ و آپ کا باپ یہ و آپ کا شجرہ... کیونکہ رسول (ص) کی حدیث ہے کہ علی (ع) کا ذکر عبادت ہے. *نماز بھی عبادت ہے علی (ع) کا ذکر بھی عبادت ہے، عبادت میں عبادت ڈالنے سے عبادت خراب نہیں ہوتی لہٰذا*
یہ مت کہنا کہ یہ نئی ورژن نماز باطل ہے. ورنہ تم اپنی ماں سے اپنے باپ کا پوچھو کیونکہ علی (ع) کے ذکر کی مخالفت صرف وہ شخص ہی کرسکتا ہے جس کی ماں بدکردار ہو. اور ان سیلز سینٹرز یعنی ذاکروں کی طرف سے مزید گندی گالیاں بھی دی جائیں گی جو کہ میں یہاں لکھنا تک مناسب نہیں سمجھتا.

🙏🏽 شیعہ بھائیو! مومنو! ان سے ہوشیار رہیں یہ لوگ علی (ع) کے نام پر آپ کو بلیک میل کرتے ہیں تاکہ اختلافات بڑھیں. شیعہ اب تک متحد ہوکر ایک ہی نماز پڑھتے تھے یہ نئی نماز، نئی بات لانا تفرقہ ہے اور کچھ نہیں. *قبائلی دیوبندی کو جہاد سے محبت تھی اس جہاد کا گورے نے غلط استعمال کیا آج وہ جہادی اپنے مسلمان بھائی کو مشرک سمجھ کر ان کے گلے کاٹ رہا ہے. اب شیعہ کو بھی علی (ع) کی محبت میں بلیک میل کیا جا رہا ہے کہ کل وہ ھر اس شیعہ بھائی کا گلا کاٹے جو نماز میں علی (ع) کا ذکر نہیں کرتا*.

+923337467268
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔷 کمال 🔷

ایک فارسی حکایت
ابوسعید ابوالخیر سے کسی نے کہا؛ ’’کیا کمال کا انسان ھو گا وہ جو ھوا میں اُڑ سکے۔‘‘
ابوسعید نے جواب دیا؛ ’’یہ کونسی بڑی بات ھے، یہ کام تو مکّھی بھی کر سکتی ھے۔‘‘

’’اور اگر کوئی شخص پانی پر چل سکے اُس کے بارے میں آپ کا کیا فرمانا ھے؟

’’یہ بھی کوئی خاص بات نہیں ھے کیونکہ لکڑی کا ٹکڑا بھی سطحِ آب پر تیر سکتا ھے۔‘‘

ؔؔ’’تو پھر آپ کے خیال میں کمال کیا ھے؟‘‘
’’میری نظر میں کمال یہ ھے کہ لوگوں کے درمیان رھو اور کسی کو تمہاری زبان سے تکلیف نہ پہنچے۔
جھوٹ کبھی نہ کہو، کسی کا تمسخر مت اُڑاؤ، کسی کی ذات سے کوئی ناجائز فائدہ مت اُٹھاؤ، یہ کمال ھیں۔

یہ ضروری نہیں کہ کسی کی ناجائز بات یا عادت کو برداشت کیا جائے، یہ کافی ھے کہ کسی کے بارے میں بن جانے کوئی رائے قائم نہ کریں۔

یہ لازم نہیں ھے کہ ھم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں، یہ کافی ھے کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں۔

یہ ضروری نہیں کہ ھم دوسروں کی اصلاح کریں، یہ کافی ھے کہ ھماری نگاہ اپنے عیوب پر ھو۔

حتّیٰ کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ ھم ایک دوسرے سے محبّت کریں، اتنا کافی ھے کہ ایک دوسرے کے دشمن نہ ھوں۔

دوسروں کے ساتھ امن کے ساتھ جینا کمال ھے۔‘‘

📚حکایاتِ فارسی

https://t.me/muskuraahten
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌖 چاند گرہن 🌖

🌖 پاکستان میں آج پير 7 اگست 2017ء کی رات چاند گرہن ہوگا۔ آج چاند گرہن 10بجکر 22 منٹ پر شروع ہو گا اور 12 بجکر 18 منٹ پر ختم ہوگا۔

🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🕌 نماز آیات 🕌

نماز آیات تین چیزوں کی وجہ سے واجب ہوتی ہے۔۔۔

1) سورج گرہن

2) چاند گرہن، اگرچہ اس کے کچھ حصے کوہی گرہن لگے اور خواہ انسان پر اس کی وجہ سے خوف بھی طاری نہ ہوا ہو۔

3) زلزلہ، احتیاط واجب کی بنا پر، اگرچہ اس سے کوئی بھی خوف زدہ نہ ہوا ہو۔

🔷 البتہ بادلوں کی گرج، بجلی کی کڑک، سرخ و سیاح آندھی اور انہی جیسی دوسری آسمانی نشانیاں جن سے اکثر لوگ خوفزدہ ہو جائیں اور اسی طرح زمین کے حادثات مثلا (دریا اور) سمندر کا پانی سوکھ جانا اور پہاڑوں کا گرنا جن سے اکثر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں ان صورتوں میں بھی احتیاط مستحب کی بنا پر نماز آیات ترک نہیں کرنا چاہیے۔

🔷 جب سورج یا چاند کو گرہن لگنے لگے تو نماز آیات کا وقت شروع ہو جاتا ہے اور اس وقت تک رہتا ہے جب تک وہ اپنی سابقہ حالت پر لوٹ نہ آئیں ۔ اگرچہ بہتر یہ ہے کہ اتنی تاخیر نہ کرے کہ گرہن ختم ہونے لگے۔ لیکن نماز آیات کی تکمیل سورج یا چاند گرہن ختم ہونے کے بعد بھی کر سکتے ہیں۔

🔷 اگر کوئی شخص نماز آیات پڑھنے میں اتنی تاخیر کرے کہ چاند یا سورج، گرہن سے نکلنا شروع ہو جائے تو ادا کی نیت کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر اس کے مکمل طور پر گرہن سے نکل جانے کے بعد نماز پڑھے تو پھر ضروری ہے کہ قضا کی نیت کرے


■ نماز آیات پڑھنے کا طریقہ:
نماز آیات دو رکعت ہے اور ہر رکعت میں پانچ رکوع ہیں۔
اس کو پڑهنے کے دو طریقے ہیں۔۔۔

1= نیت (میں نماز آیات پڑھتا ہوں واجب قربةً الی اللہ) کرنے کے بعد انسان تکبیر کہے اور ایک دفعہ الحمد اور ایک پورا سورہ پڑھے اور رکوع میں جائے اور پھر رکوع سے سر اٹھائے پھر دوبارہ ایک دفعہ الحمد اور ایک سورہ پڑھے اور پھر رکوع میں جائے۔ اس عمل کو پانچ دفعہ انجام دے اور پانچویں رکوع سے قیام کی حالت میں آنے کے بعد دو سجدے بجالائے اور پھر اٹھ کھڑا ہو اور پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بجالائے اور تشہد اور سلام پڑھ کر نماز تمام کرے۔

2= نماز آیات میں یہ بھی ممکن یہ کہ انسان نیت کرنے اور تکبیر اور الحمد پڑھنے کے بعد ایک سورے کی آیتوں کے پانچ حصے کرے اور ایک آیت یا اس سے کچھ زیادہ پڑھے اور بلکہ ایک آیت سے کم بھی پڑھ سکتا ہے لیکن احتیاط کی بنا پر ضروری ہے کہ مکمل جملہ ہو اور اس کے بعد رکوع میں جائے اور پھر کھڑا ہو جائے اور الحمد پڑھے بغیر اسی سورہ کا دوسرا حصہ پڑھے اور رکوع میں جائے اور اسی طرح اس عمل کو دہراتا رہے حتی کہ پانچویں رکوع سے پہلے سورے کو ختم کردے مثلاً سورہ فلق میں پہلے بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ ۔ قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ ۔ پڑھے اور رکوع میں جائے اس کے بعد کھڑا ہو اور پڑھے مِن شَرَّ مَاخَلَقَ۔ اور دوبارہ رکوع میں جائے اور رکوع کے بعد کھڑا ہو اور پڑھے۔ وَمِن شَرِّغَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ۔ پھر رکوع میں جائے اور پھر کھڑا ہو اور پڑھے ومِن شِرّالنَّفّٰثٰتِ فِی العُقَدِ اور رکوع میں چلا جائے اور پھر کھڑا ہو جائے اور پڑھے وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ۔ اور اس کے بعد پانچویں رکوع میں جائے اور (رکوع سے) کھڑا ہونے کے بعد دو سجدے کرے اور دوسری رکعت بھی پہلی رکعت کی طرح بجالائے اور اس کے دوسرے سجدے کے بعد تشہد اور سلام پڑھے۔

🔷 نماز آیات پڑھنے والے کے لیے مستحب ہے کہ رکوع سے پہلے اور اس کے بعد تکبیر کہے اور پانچویں اور دسویں رکوع کے بعد تکبیر سے پہلے سمع اللہ لمن حمدہ بھی کہے۔

🔷 دوسرے، چوتھے، چھٹے، آٹھویں اور دسویں رکوع سے پہلے قنوت پڑھنا مستحب ہے اور اگر قنوت صرف دسویں رکوع سے پہلے پڑھ لیا جائے تب بھی کافی ہے۔

🔷 اگر کوئی شخص نماز آیات کی ایک رکعت میں پانچ دفعہ الحمد اور سورہ پڑھے اور دوسری رکعت میں ایک دفعہ الحمد پڑھے اور سورے کو پانچ حصوں میں تقسیم کر دے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

🔷 جو چیزیں یومیہ نماز میں واجب اور مستحب ہیں البتہ اگر نماز آیات جماعت کے ساتھ ہو رہی ہو تو اذان اور اقامت کی بجائے تین دفعہ بطور رَجَاء "اَلصَّلوٰۃ" کہا جائے لیکن اگر یہ نماز جماعت کے ساتھ نہ پڑھی جارہی ہو تو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

🔷 اگر کوئی شخص نماز آیات میں شک کرے کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں اور کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تو اس کی نماز باطل ہے۔

🔷 اگر (کوئی شخص جو نماز آیات پڑھ رہا ہو) شک کرے کہ وہ پہلی رکعت کے آخری رکوع میں ہے یا دوسری رکعت کے پہلے رکوع میں اور کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تو اس کی نماز باطل ہے لیکن اگر مثال کے طور پر شک کرے کہ چار رکوع بجالایا ہے یا پانچ اور اس کا یہ شک سجدے میں جانے سے پہلے ہو تو جس رکوع کے بارے میں اسے شک ہو کہ بجالایا ہے یا نہیں اسے ادا کرنا ضروری ہے لیکن اگر سجدے کے لئے جھک گیا ہو تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروانہ کرے۔

🔷 نماز آیات کا ہر رکوع رکن ہے اور اگر ان میں عمداً کمی یا بیشی ہو جائے تو نماز باطل ہے۔ اور یہی حکم ہے اگر سہواً کمی ہو یا احتیاط کی بنا پر زیادہ ہو۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 بیوی زندگی کی ساتھی 🌹

چند راتیں پہلے کی بات ہے، میں نے اپنے بستر پر، نیند آ جانے سے پہلے، اپنے پہلو میں سوئی، اپنی بیوی کے چہرے کو غور سے دیکھا، اس کی پیاری سی اور نرم و نازک شکل پر کافی دیر غور کرتا رہا، پھر میں نے اپنے آپ سے کہا:

​​کیا مسکین ہوتی ہے یہ عورت بھی، برسوں اپنے باپ کی شفقت کے سائے تلے اپنے گھر والوں کے ساتھ پلتی بڑھتی ہے، اور اب کہاں ایک نا واقف شخص کے ساتھ آ کر سوئی پڑی ہے، اور اس نا واقف شخص کیلئے اس نے اپنے گھر بار ماں باپ چھوڑا، والدین کا لاڈ و پیار اور ناز نخرا چھوڑا، اپنے گھر کی راحت اور آرام کو چھوڑا، اور ایسے شخص کے پاس آئی پڑی ہے جو بس اسے اچھے کی تلقین اور برائی سے روکتا ہے، اس شخص کی دل و جان سے خدمت کرتی ہے، اس کا دل بہلاتی ہے، اس کو راحت اور سکون دیتی ہے، تاکہ بس اس کا رب اس سے راضی ہو جائے، اور بس اس لئیے کہ یہ اس کیلئے اس کے دین کا حکم ہے،​​

پھر میں نے اپنے آپ سے سوال کیا:
​کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو بیدردی اور بے رحمی سے اپنی بیویوں کو مار پیٹ لیتے ہیں..​

بلکہ کچھ تو دھکے دیکر اپنے گھر سے بھی باہر نکال کرتے ہیں،، انہیں واپس اپنے ماں باپ کے اس گھر لا ڈالتے ہیں جو وہ اس کی خاطر چھوڑ کر آئی تھی..​

​کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو بیویوں کو گھر میں ڈال کر دوستوں کے ساتھ نکل کھڑے ہوتے ہیں، ہوٹلوں میں جا کر وہ کچھ کھاتے پیتے ہیں جس کا ان کے گھر میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا..​

​کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جن کے باہر اٹھنے بیٹھنے کا دورانیہ ان کے اپنے بیوی بچوں کے پاس اٹھنے بیٹھنے کے دورانیئے سے زیادہ ہوتا ہے..​

​کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ؛، جو اپنے گھر کو اپنی بیوی کیلئے جیل بنا کر رکھ دیتے ہیں، نا انہیں کبھی باہر اندر لیجاتے ہیں، اور نا ہی کبھی ان کے پاس بیٹھ کر ان سے دل کا حال سنتے سناتے ہیں..​

​کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو اپنی بیوی کو ایسی حالت میں سلا دیتے ہیں کہ اس کے دل میں کسی چیز کی خلش اور چھبن تھی، اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور اس کا گلا کسی قہر سے دبا جا رہا تھا..​

​کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو اپنی راحت اور اپنی بہتر زندگی کیلئے گھر چھوڑ کر باہر نکل کھڑے ہوتے ہیں، پیچھے مڑ کر اپنی بیوی اور بچوں کی خبر بھی نہیں لیتے کہ ان پر ان کے باہر رہنے کے عرصہ میں کیا گزرتی ہوگی..​

کیسے ہوتے ہیں کچھ لوگ،، جو ایسی ذمہ داری سے بھاگ جاتے ہیں جس کے بارے میں ان سے روز محشر پوچھ گچھ کی جائے گی..​

■​​اپنی ماں اور اپنی بیوی دونوں کو بے پناہ عزت دو،، اسلئے کہ ایک تمہیں دنیا میں لائی،، اور دوسری ساری دنیا چھوڑ کر تمہارے پاس آئی۔۔۔​
____________________________
https://t.me/islamwitheman/1273
____________________________

👈گھر کو نمونہ جنت بنانے کے موضوع پر مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں..

❄گھر نمونہ جنت
https://t.me/islamwitheman/527

💞میاں بیوی کی محبت کا تقاضا
https://t.me/islamwitheman/295

🌹عورتوں کی ذمہ داری (حصہ اول)
https://t.me/islamwitheman/243

🌹عورتوں کی ذمہ داری (حصہ دوم)
https://t.me/islamwitheman/244

🌹عورتوں کی ذمہ داری (حصہ سوم)
https://t.me/islamwitheman/245

🌹خاندان کی سرپرستی
https://t.me/islamwitheman/241

🌹کامیاب ازدواجی زندگی
https://t.me/islamwitheman/200

🔵ساس اور بہو
https://t.me/islamwitheman/199

🔵عقلمند بیوی
https://t.me/islamwitheman/197

🔵خاوند کی سوچ بیوی کے لئے
https://t.me/islamwitheman/193

💖💕خاوند اور بیوی
https://t.me/islamwitheman/189

📝انداز بیان و سوچ
https://t.me/islamwitheman/158

🔵کامیاب ازدواجی زندگی کا راز
https://t.me/islamwitheman/136

🔵 بیوی.....
https://t.me/islamwitheman/38

💕شریک حیات کے حقوق
https://t.me/islamwitheman/529

💗 ازدواج (حصہ اول)
https://t.me/islamwitheman/795

💗 ازدواج ( حصہ دوم)
https://t.me/islamwitheman/796

❄ازدواجی زندگی اور 10نصیحتیں
https://t.me/islamwitheman/888

🔷جنتی باورچی خانہ
https://t.me/islamwitheman/979

🌷خوشحال زندگی کے لئے
https://t.me/islamwitheman/994

💎مرد اور عورت کا غیرت کرنا
https://t.me/islamwitheman/1101

🌹بیوی زندگی کی ساتھی
https://t.me/islamwitheman/1272
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
📚 علم و علماء کی قدردانی 📚

ایک مولوی صاحب مسجد کے صحن میں بچوں کو قُرآن پڑھا رہے تھے کہ نمازِ عصر کا وقت ہو گیا۔ مولوی صاحب نے ایک بچے کو اُٹھ کر آذان دینے کو کہا۔۔۔!!

بچہ نظریں نیچی کر کے بولا:
’’اُستاد جی مُجھے شرم آتی ہے۔‘‘

مولوی صاحب نے دُوسرے بچے کو آذان دینے کا کہا۔

اُس بچے نے بھی کہا:
’’اُستاد جی مُجھے بھی شرم آتی ہے۔‘‘

تیسرے اور چوتھے بچے کا بھی یہی جواب تھا۔

یہ سارا ماجرا دیکھ کر مولوی صاحب نے ٹھنڈی سانس بھری اور آذان کے لیے اُٹھتے ہوئے کہا: "چلو پھر میں ہی بے شرم ہوں جو روز آذان دیتا ہوں۔"

🔘 مؤمنین یہ ہنسنے کا نہیں بلکہ رونے کا مقام ہے ۔۔۔ ہم عُلما کے کردار و گفتار پر اعتراض کرنے سے کبھی نہیں تھکتے۔ اُنگلی اُٹھانا آسان ہے مگر غلط کو درست کرنا مُشکل۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ عُلماء مُعاشرے کے اندر اپنا کردار صحیح طریقہ سے ادا نہیں کر رہے تو آپ کے لیے یہ سُنہری موقع ہے اس خامی کو دُور کرنے کا۔ کہ آگے آئیے، علم حاصل کیجئے، اس قابل بنئے اور اس مظلوم قوم کی سرپرستی کیجئے۔

فرمان معصوم علیہ السلام ہے کہ۔۔۔
''لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي طَلَبِ‏ الْعِلْمِ‏ لَطَلَبُوهُ‏ وَ لَوْ بِسَفْكِ الْمُهَجِ وَ خَوْضِ اللُّجَجِ إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى أَوْحَى إِلَى دَانِيَالَ أَنَّ أَمْقَتَ عَبِيدِي إِلَيَّ الْجَاهِلُ الْمُسْتَخِفُّ بِحَقِّ أَهْلِ الْعِلْمِ التَّارِكُ لِلِاقْتِدَاءِ بِهِمْ وَ أَنَّ أَحَبَّ عَبِيدِي إِلَيَّ التَّقِيُّ الطَّالِبُ لِلثَّوَابِ الْجَزِيلِ اللَّازِمُ لِلْعُلَمَاءِ التَّابِعُ لِلْحُلَمَاءِ الْقَابِلُ عَنِ الْحُكَمَاء''.

’’اگر لوگوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ علم حاصل کرنے میں کیا فائدہ ہے تو اسے ضرور حاصل کریں گے خواہ خون جگر کیوں نہ پینا پڑے اور بھنور سے کیوں نہ گزرنا پڑے، خداوندعالم نے دانیالؑ پیغمبر پر وحی نازل کی اور فرمایا: میرے بندوں میں میرا سب سے بڑا دشمن وہ نادان بندہ ہے جو اہلِ علم کے حق کی پرواہ نہیں کرتا اور ان کی پیروی نہیں کرتا اور میرے بندوں میں میرا سب سے زیادہ محبوب اور پرہیزگار بندہ وہ ہے جو کثیر ثواب کی تمنا رکھتا ہے، عالموں کا خادم، بردباروں کا پیروکار اور حکمت شعاروں کی تواضع کرنے والا ہوتا ہے۔‘‘

✍ سید سجاد حسین ہمدانی

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 کافی، ج1، باب ثواب العلم والتعلیم، حدیث5.

https://t.me/islamwitheman/608
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM