ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔵 ڈاکٹر مجدی کی تحقیق 🔵

مصر کے رہنے والے ڈاکٹر مجدی نے شیعوں کے بارہ اماموں کو قرآن سے ثابت کیا ہے. ڈاکٹر مجدى وهبة الشافعى؛ مصر کی مشہور اسلامی الازھر یونیورسٹی کے پروفیسر اور خطیب ہیں. انہوں نے اپنی تحقیق میں عظیم حقیقت کا انکشاف کرتے ہوئے عالم اسلام کو حیرت میں ڈال دیا اور اس تحقیق کے بعد شیعہ مذہب قبول کرلیا.

🔵 قرآن میں ذکر ہونے والی اعداد بے دلیل اوف بے جا نہیں ہیں بلکہ وہ کسی نہ کسی خاص مقصد سے بیان کئے گئے ہیں مثلا کلمه یوم (روز) جو قرآن میں ۳۶۵ ‏بار تکرار ہوا ہے اور ایک سال میں ۳۶۵ دن ہوتے ہیں، یا كلمه شهر (مہینہ) ‏جس کا تذکرہ ۱۲ بار قرآن میں آیا ہے اور ایک سال میں بارہ مہینے ہوتے ہیں، ‏اور اسی طرح دوسری بہت سی مثالیں موجود ہیں ...

🔻انہوں نے ان معلومات کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی ریسرچ کو انجام دیا اور بہت ہی حیرت انگیز نتیجہ اخذ کیا ہے که:

✅ کلمه امام بارہ بار قرآن میں آیا ہے اور شیعوں کے اعتقاد کے مطابق ان کے اماموں کی تعداد بارہ ہے.
ان آیات میں کلمه امام آیاہے: ‏

🍁البقره ۱۲۴🍁التوبه ۱۲ 🍁هود ۱۷ 🍁الاسراء ۷۰ 🍁الانبياء ۷۲ 🍁القصص ۵ 🍁الحجر ۷۹ 🍁السجدة ۲۴ 🍁يس ۱۲ 🍁القصص ۴۱ 🍁الفرقان ۷۴ 🍁الأحقاف ۱۲

✅ کلمه شیعه یا اسکے مشتقات بھی ۱۲ بار قرآن آیا ہیں.

✅ کلمه العصمه (عصمت) ‏جس کے بارے میں شیعوں کا اعتقاد ہے کہ ۱۲ امام (ع) اور فاطمه زهرا (س) و حضرت محمد مصطفی (ص) معصوم ہیں. یہ بھی ۱۴ بار قرآن میں تکرار ہوا ہے.

🔻ان آیات میں :
🍃النساء ۱۴۶ 🍃آل عمران ۱۰۱ 🍃النساء ۱۷۵ 🍃المائدة ۶۷ 🍃آل عمران ۱۰۳ 🍃يوسف ۳۲ 🍃يونس ۲۷ 🍃هود (اس آیت میں دو کلمه) ۴۳ 🍃الأحزاب ۱۷ 🍃غافر ۳۳ 🍃الممتحنة ۱۰ 🍃الحج ۷۸

✅ ‏كلمه الكساء ( جنکو آل عبا بھی کہاجاتا ہے) ‏قرآن كريم میں اپنے تمام لفظی انواع کے ساتھ پانچ بار ذکر ہوا ہے، اهل سنت کی کتاب (صحیحین) میں پیامبر کی بیوی ام سلمہ سے روایت ہے کہ ان کی تعداد پانچ ہے جن میں نبى محمد (ص) و امام على و فاطمة الزهراء و حسن ‏و حسين عليهم السلام اجمعين؛ شامل ہیں:

البقرة ۲۳۳
البقرة ۲۵۹
المائدة ۸۹
المؤمنون ۱۴
النساء ۵

✅ موسی نے جن چشموں کو اپنی قوم کے لئے جاری کیا تھا کیوں ان کی تعداد بارہ ہی تھی؟

✅ اور اسی طرح قرآن میں ۱۲ مہینوں (شهر) کا ذکر
اور کلمه الأسباط ۱۲ بار اور النقباء ۱۲ بار و البروج ۱۲ بات و الحواريين ۱۲ بار اور كلمه توحيد ( لا اله إلا الله ) ۱۲ حرف و ( محمد رسول الله ) ۱۲ حرف و ( النبي المصطفى ) ۱۲ حرف و ( الصادق الأمين ) ۱۲ حرف، همانا امامان اهل بیت ۱۲ إمامند. و ( أمير المؤمنين ) ۱۲ حرف و ( فاطمة الزهراء ) ۱۲ حرف و ( الحسن والحسين ) ۱۲ حرف و ( الحسن المجتبى ) ۱۲ حرف و ( الحسين الشهيد ) ۱۲ حرف و ( الإمام السجاد ) ۱۲ حرف و ( الإمام الباقر ) ۱۲ حرف و ( الإمام الصادق ) ۱۲ حرف و ( الإمام الكاظم ) ۱۲ حرف و ( الإمام الرضاء ) ۱۲ حرف و ( الإمام الجواد ) ۱۲ حرف و ( الإمام الهادى ) ۱۲ حرف و ( الحسن العسكرى ) ۱۲ حرف و ( القائم المهدى ) ۱۲ حرف و ( خليفة النبيين ) ۱۲ حرف و ( و خاتم الوصيين ) ۱۲ حرف و ( و هؤلاء العترة ) ۱۲ حرف و ( سادة أهل الجنة) ۱۲ حرف و ( محبهم مؤمن تقى ) ۱۲ حرف و ( عدوهم كافر شقى ) ۱۲ حرف.

✅ اب آيه تطهير پر توجہ کریں:
( إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس أهل البيت و يطهركم تطهيرا )

اس آیت میں ۴۷ حرف ہیں، اور نیچے دیئے گئے ناموں کے حروف پر توجہ دیں:

فاطمة ۵ 🌹 على ۳ 🌹 حسن ۳ 🌹 حسين ۴ 🌹 على ۳ 🌹 محمد ۴ 🌹 جعفر ۴ 🌹 موسى ۴ 🌹 على ۳ 🌹 محمد ۴ 🌹 على ۳ 🌹حسن ۳ 🌹 محمد ۴
ٹوٹل ۴۷ حرف ہوتے ہیں.

👆ایک مراسلہ👆

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
💥⚡✨جنتی باورچی خانہ✨⚡💥

🌺 ان خواتین کے لیے جو چاھتی ھیں انکے گھر کا دستر خوان نورانی اور بابرکت ھو🌺

🌷🍃 جب بھی خریداری کے لیے جائیں سورہ کوثر اور سورہ قدر کی تلاوت کریں تاکہ برکت زیادہ ھو🍃🌷

💐🍃کھانا پکانے سے پہلے اس کھانے کو کسی معصوم علیہ السلام کی خدمت میں نذر کر دیں🍃🌷

🍃🌹🍃ایسا بھی کرسکتے ھیں جو دن کسی معصوم علیہ السلام سے منصوب ھے انکے لیے نذر کردیں اس طرح ھم ھروز کی غذا کسی معصوم علیہ السلام کے نام پر کھائیں گے🍃🌹🍃

🥀🍃پکانے کے دوران سورہ نور کی 35آیت(اللہ نورالسموات والارض) تا(کل شئ علیم) تک تلاوت کریں آپ اس آیت کو باورچی خانے میں لکھ کر لٹکا سکتیں ھیں 🍃🥀
🍃ا🌷سطرح کھانا مزیدار ھوگا اور آپس میں گھر والوں میں پیار ومحبت زیادہ ھوگا 🌷🍃


🥀انکے دل نورانی ھونگے ایک دوسرے کے ساتھ با اخلاق ھونگے🍃🥀

🍂🌾جب کھانا پک چکیں نکالنے سے پہلے سات مرتبہ سورہ قریش کی تلاوت کریں🍂🌾

🌷🌹پکاتے ھوئے جب آپ آج کے پکائے ھو کھانے کو کسی معصوم علیہ السلام کے نام سے منصوب کریں گی تو آپ کو اور گھر والوں کو یہ سوچ کر

ھی بہت لطف آئے گا کہ آپ آج کس مصوم علیہ السلام کی نذر کھایں گے 🌹🌷

🍁🌿پکانے سے پہلے وضو کریں🌿🍂

🌷🌷باورچی خانے میں داخل ھونے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں🌷🌷

💐جب آپ یہ دیکھیں کام زیادہ ھےلا حول ولا قوہ الا باللہ پڑھیں💐

💥چولھا روشن کرتے ھوئے اللھم اجرنا من النار( یعنی پروردگار مجھے جہنم کی آگ سے دور رکھ) 💥


🌺پانی کا استعمال کرتے ھوئے پیغمبر صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجیں تاکہ انک شفاعت اور حوض کوثر کا پانی پینا نصیب ھو🌺

🌸پھل ااور سبزی کے استعمال کے وقت کہیں اللھم اسئلک الجنہ🌸

🎄کاٹتے ھویے کہیں سبحان اللہ ولحمد للہ🎄

✨✨جب آپ کا کام ختم ھوجائےشکر پروردگار بجا لائیں✨✨

🌿🍃اور اگر تھک گئیں اعوذ باللہ پڑھیں🌿🍃

🌷🌷 ان تمام ذکر کو انجام دیتے ھوئے آپ ایک مجاھد کی طرح ہیں اب آپ سوچیں آپ کھانا بھی پکارہی ھیں اور جھاد کا ثواب بھی لے رہی ہیں🌷🌷

👆ایک مراسلہ👆

https://t.me/islamwitheman/889
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🔶 قرض کے بارے احادیث 🔶

حضرت رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:
١۔ قرض لینے سے اجتناب کرو کیونکہ یہ رات کا غم اور دن کی ذلت ہوتا ہے۔
(بحارالانوار، جلد١٠٣، ص١٤١)

٢۔ جوشخص زندہ رہنا چاہتا ہے حالانکہ یہاں کسی نے ہمیشہ زندہ نہیں رہنا تو اسے چاہیئے کہ سویرے بیدار ہو اپنے جوتے ڈھیلے ڈھالے پہنے، اپنی چادر کو خفیف رکھے اور جماع کم کیا کرے۔
پوچھا گیا: اپنی چادر کوخفیف رکھنے کا کیا مقصد ہے؟
فرمایا: قرضے کم لیا کرے۔ (چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائے)
(وسائل الشیعہ، جلد١٣، ص٧٧)

٣۔ جوشخص کسی مؤمن کو قرضہ دے اور اس کی آسودہ حالی تک اسے مہلت دے تو جب تک قرضہ واپس نہیں ہوجاتا اس کا مال زکوٰۃ ہی سمجھا جائے گا (اسے زکوٰۃ کا ثواب ملے گا) اور وہ خود قرض کی ادائیگی تک ملائکہ کے ورود میں دن رات گزارتا رہے گا۔
(بحارالانوار، جلد١٠٣، ص١٣٩)

حضرت علی علیہ السلام:
٤۔ بکثرت قرضہ سچے شخص کو جھوٹا اور بروقت ادا کر دینے والے کو وعدہ خلاف بنا دیتا ہے۔
(غررالحکم)

حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام:
٥۔ راہ خدا میں شہادت ہر گناہ کو مٹا دیتی ہے سوائے قرض کے کیونکہ اس کا کفارہ صرف اسی صورت میں ہوتا ہے کہ یا تو اسے خود ادا کرے یا اس کا ساتھی اس کی طرف سے ادا کرے یا پھر جس کا حق ہے وہ معاف کردے۔
(وسائل الشیعہ جلد١٣ص٨٣)

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:
٦۔ چور تین قسم کے ہیں۔۔
١۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والا،
٢۔بیوی کے حق مہر کو حلال سمجھ کر ادا نہ کرنے والا،
٣۔ادا نہ کرنے کی نیت سے قرض لینے والا۔
(وسائل الشیعہ، جلد١٨، ص٥٢٢)

حضرت رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:
٧۔ جوشخص یہ چاہتا ہے کہ جس دن عرش الہٰی کے سایہ کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہوگا اور وہ عرش الٰہی کے سایہ میں رہے، تو اسے چاہئے کہ تنگدست مقروض کو آسانی حاصل ہونے تک مہلت دے یا اس سے اپنے حق کا مطالبہ کرنا چھوڑ دے۔
(وسائل الشیعہ، جلد١٣، ص١١٣)

٨۔ جو گواہ ٹھہرائے بغیر کسی کو کوئی قرضہ دے اور اس کا حق ضائع ہوجائے تو ١سے اس کے ضائع ہونے کا کوئی اجر نہیں ملے گا۔
(وسائل الشیعہ، جلد١٣، ص٩٣)

٩۔ قرضہ کم سے کم لیا کرو، اس لئے کہ قرضہ جتنا کم ہوگا، عمر اسی قدر زیادہ ہوگی۔
(بحارالأنوار، جلد١٠٣، ص١٤٥)

نقل از تفسیر المعین و ترجمۃ القرآن الکریم
تالیف: علامہ محمد علی فاضل دام عزہ

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔶 قارون کا انجام 🔶

قارون حضرت موسٰی علیہ السلام کے چاچا کا لڑکا تھا یہ بہت خوش آواز تھا۔ تورات بڑی خوش الحالی سے پڑھتا تھا۔ اس لئے اسے لوگ منور کہتے تھے۔
یہ چونکہ بہت مالدار تھا، اس لئے اللہ کو بھول بیٹھا تھا۔

قوم میں عام طور پر جس لباس کا دستور تھا اس نے اس سے بالشت بھر نیچا بنوایا تھا جس سے اس کا غرور اور تکبر اور اس کی دولت ظاہر ہو۔
اس کے پاس اس قدر مال تھا کہ اس کے خزانے کی کنجیاں اٹھانے پر قوی مردوں کی ایک جماعت مقرر تھی۔
اس کے بہت سے خزانے تھے ہر خزانے کی کنجی الگ تھی جو بالشت بھر کی تھی۔قوم کے بزرگوں نے قارون کو نصیحت کی کہ اتنا اکڑ مت تو قارون نے جواب دیا کہ
"میں ایک عقلمند، زیرک، دانا شخص ہوں اور اسے اللہ بھی جانتاہے، اسی لئے اس نے مجھے دولت دی ہے۔"

قارون ایک دن نہایت قیمتی پوشاک پہن کر رزق برق عمدہ سواری پر سوار ہوکر اپنے غلاموں کو آگے پیچھے بیش بہا پوشاکیں پہنائے ہوئے لے کر بڑے ٹھاٹھ سے اتراتا ہوا نکلا، اس کا یہ ٹھاٹھ اور یہ زینت و تجمل دیکھ کر دنیا داروں کے منہ میں پانی بھر آیا اور کہنے لگے کاش ہمارے پاس بھی اس جتنا مال ہوتا یہ تو بڑا خوش نصیب ہے اور بڑی قسمت والا ہے۔
قارون اس طمطراق سے نکلا وہ سفید قیمتی خچر پر بیش بہا پوشاک پہنے تھا تب ادھر حضرت موسٰی علیہ السلام خطبہ پڑھ رہے تھے، بنواسرائیل کا مجمع تھا سب کی نگاہیں اس کی دھوم دھام پر لگ گئیں۔
حضرت موسٰی علیہ السلام نے اس سے پوچھا:
"اس طرح کیسے نکلے ہو؟"

اس نے کہا:
ایک فضیلت اللہ نے تمہیں دے رکھی ہے اگر تمہارے پاس نبوت ہے تو میرے پاس عزت و دولت ہے اگر آپ کو میری فضیلت میں شک ہے تو میں تیار ہوں آپ اللہ سے دعا کریں دیکھ لیجئے اللہ کس کی دعا قبول کرتا ہے۔

"آپ علیہ السلام اس بات پر آمادہ ہوگئے اور اسے لے کر چلے حضرت موسٰی علیہ السلام نے فرمایا:
"اب پہلے دعا کروں یا تو کرے گا"

قارون نے کہا میں کروں گا اس نے دعا مانگی لیکن قبول نہ ہوئی۔

حضرت موسٰی علیہ السلام نے اللہ تعالٰی سے سے دعا کی یا اللہ زمین کو حکم کر جو میں کہوں مان لے۔

اللہ نے آپ علیہ السلام کی دعا قبول فرمائی اور وحی آئی میں نے زمین کو تیری اطاعت کا حکم دے دیا ہے حضرت موسٰی علیہ السلام نے یہ سن کر زمین سے کہا:
"اے زمین اسے اور اس کے لوگوں کو پکڑ لے وہیں یہ لوگ اپنے قدموں تک زمین میں دھنس گئے، پھر مونڈھوں تک۔
پھر فرمایا:
اس کے خزانے اور اس کے مال بھی یہیں لے آؤ اسی وقت قارون کے تمام خزانے آگئے آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا، قاروں اپنے خزانے سمیت زمین میں دھنسا دیا گیا زمین جیسی تھی ویسی ہوگئی۔"

ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا ۔ ۔ ۔؟

📚بحوالہ: تفسیر ابن کثیر۔

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌷 خوشحال زندگی کے لئے 🌷

1- آپکو سب سے زیادہ طاقت والے اور سب سے بڑے مالدار کا ساتھ حاصل ھے (الله سبحانہ و تعالیٰ) اس پر اعتماد کریں اور خوش رہیں۔

2- دن کا آغاز نماز فجر، اذکار اور توکل علی الله سے کریں۔

3- نماز، تلاوت اور ذکر، چہرے کا نور، دل کا چین اور مزید نیک اعمال کی توفیق کا ذریعہ ھے۔

4- مصیبتوں، مشقتوں حتٰی کے ذمہ داریوں کے نبھانے میں نماز آپکی مددگار ھے، اسکا سہارہ لیں۔

5۔ خشوع اور اطمینان سے کیا گیا سجدہ زمین بھر سونے سے بھی بہتر ھے، اسکی قدر کریں۔

6- نماز اطمینان سے ادا کریں باقی سارے کام اس سے بہت کم اہمیت کے ہیں۔

7- خشوع سے خالی نماز، آنسو سے خالی آنکھیں محرومی ھے، اس محرومی سے نکلیں۔

8- تمام فکروں، غموں کا سبب اپنے رب سے دوری ھے، اس دوری کو ختم کردیں۔

9- افکار اور غم کی کثرت میں کہیں لااله الا اللہ۔

10- دعا نہ چھوڑیں، یہ کامیابی کی کنجی ھے۔

11- روپے پیسے سے فقیروں اور مسکینوں کی دعا خریدیں۔

12- گناھوں سے مسلسل معافی مانگتے رھیں، گناہ بھی معاف رزق میں بھی اضافہ۔

13- جو جہنم کی آگ یاد رکھے، گناہ سے بچنا اسکے لئے آسان ھو جائیگا۔

14- مظلوم کی بدعا اور محروم کی آہ سے بچیں۔

15- اخبار، رسائل سے پہلے کچھ تلاوت قرآن کرلیں۔

16- قرآن تک ہر وقت رسائی رکھیں، ایک آیت کی تلاوت بھی دنیا ومافیہا سے بہتر ھے۔

17- سورۃ الملک کی تلاوت نجات کا باعث ھے۔

18- زندگی انتہائی مختصر ھے۔ غصہ نہ کریں، کسی سے بغض نہ رکھیں۔

19- بدگمانی سے بچیں، دوسروں کو بھی راحت پہنچائیں اور خود بھی راحت میں رہیں۔

20۔ دوسروں کو تکلیف دینے سے بہت بچیں۔

21- بحث مباحثہ چھوڑیے بڑے بڑے کام کرنے کو پڑے ہیں۔

22- یاد رکھیں زبان سے نکلے کلمات لکھے جارھے ہیں۔ زبان سے کوئی لفظ نکالتے ھوئے سوچیں اسکے اثرات کیا ھونگے، ایک لفظ بعض اوقات مہلک ھو جاتا ھے۔

23- غیبت کریں نہ سنیں، کوئی کر رہا ہو تو اسکو بھی روکیں۔

24- جو آپکی غیبت کرے اسکو معاف کردیں وہ تو خود اپنی نیکیاں آپکی نذر کررھا ھے۔

25- سخت آندھیوں میں امید کا دامن نہ چھوٹے۔

26- جب رات ھمیشہ نہیں رہتی تو غم، پریشانی کے بادل بھی چھٹ جائیں گے اور تنگی آسانی سے بدل جائیگی۔

27- آپ اپنی اصلاح کی فکر کریں، آپکا گھرانہ بھی آپکے راستہ پر چلیگا۔

28- آپکا نفس برائی کی طرف بلاتا ھے، اسکو نیکی میں لگاکر مقابلہ کریں۔

29- والدین کی قدر کیجئے، انکو نعمت عظمٰی سمجھیں، رضائے الہٰی کا قریبی سبب ھے۔

30- آخر مردہ یہ تمنا کیوں کریگا کہ وہ واپس آکر صدقہ کرے اس لئے کہ وہ صدقہ کا فائدہ دیکھ لیگا۔ صدقہ کریں، مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سائے میں ھوگا۔

بہت ممکن ھے پڑھنے والا لکھنے اور بھیجنے والے سے زیادہ عمل کرلے۔

https://t.me/islamwitheman/979
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌸 نماز کے احکام 🌸

🔘ٍ نماز دینی اعمال میں سے بہترین عمل ہے۔ اگر یہ بارگاہ الہٰی میں قبول ہوگئی تو دوسری عبادات بھی قبول ہو جائیں گی اور اگر یہ قبول نہ ہوئی تو دوسرے اعمال بھی قبول نہ ہوں گے۔

جس طرح انسان اگر دن رات میں پانچ دفعہ نہر میں نہائے دھوئے تو اس کے بدن پر میل کچیل نہیں رہتی اسی طرح پنج وقتہ نماز بھی انسان کو گناہوں سے پاک کر دیتی ہے اور بہتر ہے کہ انسان اول وقت میں نماز پڑھے جو شخص نماز کو معمولی اور غیر اہم سمجھے وہ اس شخص کی مانند ہے جونماز نہ پڑھتا ہو۔

🔘 حضور نبی کریمؐ کا ارشاد گرامی ہے کہ جو شخص نماز کو اہمیت نہ دے اور اسے معمولی چیز سمجھے وہ آخر ت میں عذاب کا مستحق ہے۔

ٍ ایک دن حضرت محمدؐ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور نماز پڑھنے میں مشغول ہو گیا لیکن رکوع اور سجود مکمل طور پر نہ بجالایا اس پر آپؐ نے فرمایا اگر یہ شخص اس حالت میں مر جائے جبکہ اس کے نماز پڑھنے کا یہ طریقہ ہے تو یہ ہمارے دین پر نہیں مرے گا۔

پس انسان کو خیال رکھنا چاہیے کہ نماز جلدی جلدی نہ پڑھے اور نماز کی حالت میں خدا کی یاد میں رہے اور خشوع و خصو ع اور وقار اور یکسوئی سے نماز پڑھے اور یہ خیال رکھے کہ کس ہستی سے کلام کر رہا ہے اور اپنے آپ کو خداوندعالم کی عظمت اور بزرگی کے مقابلے میں حقیر اور ناچیز سمجھے۔ اگر انسان نماز کے دوران پوری طرح ان باتوں کی طرف متوجہ رہے تو وہ اپنے آپ سے بے خبر ہو جاتا ہے جیسا کہ نماز کی حالت میں حضرت امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے پاؤں سے تیر کھنچ لیا گیا اور آپ کو خبر تک نہ ہوئی۔

علاوہ ازیں نماز پڑھنے والے کو چاہیے کہ توبہ و استغفار کرے اور نہ صرف ان گناہوں کو جو نماز قبول ہونے میں مانع ہوتے ہیں مثلاً حسد، تکبر، غیبت، حرام کھانا، شراب پینا اور خمس و زکوٰة کا ادا نہ کرنا، ترک کرے بلکہ تمام گناہ ترک کر دے نیز بہتر ہے کہ جو کام نماز کا ثواب گھٹاتے ہیں وہ نہ کرے ۔ مثلا ً اونگھنے کی حالت میں یا پیشاب روک کر نماز کیلئے کھڑا نہ ہو اور نماز کے موقع پر آسمان کی طرف نہ دیکھے اور وہ کام کرے جو نماز کا ثواب بڑھاتے ہیں مثلا ً عقیق کی انگوٹھی اور پاکیزہ لباس پہننا، گنگھی اور مسواک کرنا اور خوشبو لگانا۔ 

■ واجب نمازیں
چھ نمازیں واجب ہیں۔۔
(۱) روزانہ کی نمازیں 
(۲) نماز آیات 
(۳) نماز میت 
(۴) خانہ کعبہ کے واجب طواف کی نماز 
(۵) باپ کی قضا نمازیں جو بڑے بیٹے پر احتیاط کی بنا پر واجب ہیں۔ 
(۶) جو نمازیں اجارہ، منت، قسم اور عہد سے واجب ہو جاتی ہیں۔

نماز جمعہ روزانہ کی نمازوں میں سے ہے۔ 

■ روزانہ کی واجب نمازیں۔۔
روزانہ کی واجب نمازیں پانچ ہیں: 
ظہر اور عصر (ہر ایک چار رکعت) مغرب (تین رکعت) اور فجر (دو رکعت) 

■ روزانہ کی واجب ومستحب نمازیں
🌸واجب نمازیں (17رکعات)

🔘 صبح 2 رکعت
🔘 ظھر 4 رکعت
🔘 عصر 4 رکعت
🔘 مغرب 3 رکعت
🔘 عشاء 4 رکعت

🌸مستحب نمازیں (34رکعات)
🔘 نماز تہجد 11 رکعت
🔘 نماز صبح 2 رکعت
🔘 نماز ظھر 8 رکعت
🔘 نماز عصر 8 رکعت
🔘 نماز مغرب 4 رکعت
🔘 نماز عشاء 1 رکعت
👆🏻نماز عشاء کی دو رکعت بیٹھ کر جو پڑھی جاتی ہے ایک رکعت شمار ہوتی ہے۔

⛔ مستحب نمازیں دو دو رکعت کی صورت میں پڑھی جائیں گی البتہ نماز عشاء کی ایک رکعت وتر اور نماز تہجد کی آخری ایک رکعت وتر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ نماز کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌸 وضو کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/842

💐 ﻧﻤﺎﺯ ﻛﻰ ﺍﮨﻤﯿﺖ
https://t.me/islamwitheman/952

🌸 نماز کے احکام
https://t.me/islamwitheman/1009

🔴 نماز کی عظمت و ثواب
https://t.me/islamwitheman/292

🔵 اقیموا الصلاة
https://t.me/islamwitheman/294

🔴 کامل نماز کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/293

❄ نماز کی تاثیر
https://t.me/islamwitheman/954

💝 عبادت میں لذت
https://t.me/islamwitheman/352

🔵 نماز نہ پڑھنے کی تاویلات
https://t.me/islamwitheman/297

🔵 نماز میں غفلت
https://t.me/islamwitheman/296

⚫ تارک الصّلاة کے نام
https://t.me/islamwitheman/647

🔵 کوشش اور توفیق
https://t.me/islamwitheman/227

💞 میاں بیوی کی محبت کا تقاضا
https://t.me/islamwitheman/295

💫 نیت اور عمل
https://t.me/islamwitheman/226

🔵قیامت کا دن اور تین آدمیوں کی پیشی
https://t.me/islamwitheman/104

🍃 اول وقت میں فضیلتِ نماز
https://t.me/islamwitheman/953

🕌 نماز کا ثواب بڑھائیں
https://t.me/islamwitheman/4169
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💠قرآن سے انسیت كے مراتب🌿

قرآن كے سلسلہ میں مجموعۂ روایات ➊ سے جو درجہ بندی سامنے آٓئی ھے وہ گھر میں قرآن ركھنے سے شروع ھو كر بالاترین درجہ یعنی اس پر عمل كرنے پر جاكر ختم ھوتی ھے۔ قرآن كے علم كے مراتب اور اس كے بطون مندرجہ ذیل ھیں:

🌱الف) گھروں میں قرآن ركھنا

🌱ب) قرآنی آیتوں كی طرف دیكھنا

🌱ج) آیات قرآنی كو غور سے سننا

🌱د) تلاوت قرآن

🌱ھ) قرآن میں غور و فكر كرنا

🌱و) قرآن پر عمل كرنا ➋

➊الكافی، ج4، ص613، ثواب الاعمال، الصدوق، ص129۔
➋ الامالی، الطوسی، ص450(ح1016)؛ بحارالانوار، ج38، ص196۔
مصنّف : اصغر ھادوی كاشانی مترجم : سید محمد جعفر زیدی / بشکریہ مجتمع جہانی شیعہ شناسی

بشکریہ: الاسوہ چینل
________________________
https://t.me/islamwitheman/1010
________________________

👈 قرآن کریم کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔

🌹 قرآن مجید کا پڑھنا
https://t.me/islamwitheman/284

📖 تلاوت قرآن
https://t.me/islamwitheman/285

🔵 قرآن کے متعلق غورطلب باتیں
https://t.me/islamwitheman/286

🔵 قرآن کس لیے نازل کیا گیا
https://t.me/islamwitheman/287

🌹🌼 قرآنی معلومات
https://t.me/islamwitheman/288

📗 قرآن میں اصول دین و فروع دیں
https://t.me/islamwitheman/402

🌸میں قرآن میں کہاں ہوں؟
https://t.me/islamwitheman/847

🌼 قرآن کریم کے واجب سجدے
https://t.me/islamwitheman/849

🌺 حق مہر میں حِفظ سورۂ قرآن
https://t.me/islamwitheman/893

💠قرآن سے انسیت كے مراتب
https://t.me/islamwitheman/1011
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌻 خدا سے تعلق 🌻

اہلسنت کے امام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا، ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وہی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ہے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور دوسری طرف تمہاری نماز خدا کو قبول اور پسند آتی رہے۔

ڈاکو بولا:
امام صاحب! میرے اور خدا کے مابین تقریباً سب دروازے بند ہیں۔ میں چاہتا ہوں کوئی ایک دروازہ میرے اور خدا کے مابین کھلا رہے۔

کچھ عرصہ بعد میں حج پر گیا۔ طواف کے دوران دیکھتا ہوں ایک شخص کعبہ کے غلاف سے چمٹ کر کھڑا کہتا جا رہا ہے: میری توبہ، مجھے معاف کردے۔ میں اس نافرمانی کی طرف کبھی پلٹنے والا نہیں۔
میں نے دیکھنا چاہا اس بےخودی کے عالم میں آہیں بھر بھر کر رونے والا کون خوش قسمت ہے۔ کیا دیکھتا ہوں، یہ وہی شخص ہے جسے میں نے بغداد میں ڈاکے ڈالتے دیکھا تھا!!!

تب میں نے دل میں کہا: خوش قسمت تھا، جس نے خدا کی طرف جانے والے سب دروازے بند نہیں کر ڈالے؛ خدا مہربان تھا جس نے وہ سبھی دروازے آخر کھول ڈالے!

تو کیسے بھی برے حال میں ہو، کتنے ہی گناہگار ہو… خدا کے ساتھ اپنے سب دروازے بند مت کر لینا۔ جتنے دروازے کھلے رکھ سکتے ہو انہیں کھلے رکھنے کےلیے شیطان کے مقابلے پر مسلسل زور مارتے رہنا… اور کبھی ہار مت ماننا۔ کوئی ایک بھی دروازہ یہاں کھلا مل گیا تو کچھ بعید نہیں وہ سب دوروازے ہی کھل جائیں، جن کے بارے میں تمہیں کبھی آس نہ تھی کہ خدا کی جانب سفر میں ان سب خوبصورت راہوں سے تمہارا کبھی گزر ہو گا!!!

قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ۔ (الزمر)

کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر لی ہے! خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے۔ رجوع کر لو اپنے پروردگار سے اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو…

خیال رکھنا… خدا کی جانب کبھی پشت مت کرنا!

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👅 زبان کی حفاظت 👅

زبان کو بے معنی باتوں سے محفوظ رکھو کہ فرزند آدم کی خطاؤں کا زیادہ حصہ زبان ہی سے متعلق ہے اور زبان سے زیادہ کسی عضو کے گناہ نہیں ہیں۔[1]

٭ خاموشی حکمت کے ابواب میں سے ایک دروازہ ہے۔[2]

٭ اپنی زبان کو ہمیشہ محفوظ رکھو اور صرف وہ بات کرو جو جنت تک پہنچا سکے۔

٭ بندۂ مومن جب تک خاموش رہتا ہے اسکا شمار نیک کرداروں میں ہوتا ہے۔

٭ جو شخص دنیا و آخرت کی سلامتی چاہتا ہے اسے چاہئے کہ خاموش رہے۔

٭ انسان منہ کے بل جہنم میں صرف اپنی زبان کی وجہ سے پھینکا جاتا ہے۔

٭ پروردگار جب کسی بندے کو نیکی دینا چاہتا ہے تو اس کی زبان محفوظ بنانے میں اس کی مدد کرتا ہے اور اسے دوسروں کے عیوب کے بجائے اپنے جائزہ میں مصروف کردیتا ہے جس کا کلام کم ہوتا ہے اس کی عقل کامل اور قلب صاف ہوتا ہے اور جسکا کلام زیادہ ہوتا ہے اس کی عقل کم اور دل سخت ہوتا ہے۔

٭ انسان کا ایمان اس وقت درست ہوتا ہے جب دل درست ہوتا ہے اور دل اسی وقت درست ہوتا ہے جب زبان درست ہوتی ہے۔[3]

٭ مومن کی زبان کو دل کے پیچھے رہنا چاہئے کہ پہلے فکر کرے پھر مناسب ہو تو کلام کرے ورنہ خاموش رہے۔ منافق کا معاملہ اس کے بر عکس ہوتا ہے وہ صرف بکتا رہتا ہے اس کی پرواہ نہیں کرتا کہ کیا کہہ رہا ہے۔[4]

٭ خاموشی سے شرمندگی نہیں ہوتی لیکن کلام بعض اوقات دنیا اور آخرت دونوں میں شرمندہ بنا دیتا ہے۔[5]

٭ انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا رہتا ہے۔[6]

بیٹا! پہلے تولو پھر بولو۔ بات کو عقل و معرفت کے پیمانہ پر پرکھو برائے خدا ہو تو تکلم کرو ورنہ خاموش رہو۔ بالکل خاموش رہو بلکہ گونگے بن جاؤ۔
انسان کے جسم کا ہر عضو زبان سے فریاد کرتا رہتا ہے کہ خدا کے لئے ہمیں جہنم میں نہ ڈال دینا۔
تکلم اور خاموشی کا موازنہ کیا جائے تو تکلم چاندی ہے اور سکوت سونا۔[7]

یہ اور بات ہے کہ کبھی کبھی کلام سونا بن جاتا ہے اور خاموشی مٹی بن جاتی ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب کلام فقہ، علم دین، موعظہ و نصیحت، آدابِ شریعت اور اخلاقیات سے متعلق ہو۔ بلکہ ایسے وقت میں سکوت زہر قاتل بن جاتا ہے جب امر بالمعروف اور نہی عن المنکر چھوڑ کر سکوت اختیار کیا جائے۔

📚حوالہ جات:
[1] اصول کافی
[2] اصول کافی
[3] مستدرک وسائل
[4] نہج البلاغہ
[5] مستدرک وسائل
[6] نہج البلاغہ
[7] اصول کافی
________________

■الفاظ کے اثر اور خوش اخلاقی، بداخلاقی کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ لنک پر کلک کریں۔۔

🌺الفاظ و انداز اور لہجہ
https://t.me/islamwitheman/475

💐 لفظوں کا زہر (تین کہانیاں)
https://t.me/islamwitheman/846

🚫 الفاظ اور کمان کے تیر
https://t.me/islamwitheman/892

👅احتیاط کے ساتھ بولا کریں
https://t.me/islamwitheman/396

👅 زبان کی حفاظت
https://t.me/islamwitheman/1031

💐 خوش خُلقی
https://t.me/islamwitheman/634

🔵اخلاق اور خودسازی
https://t.me/islamwitheman/214

🔵اللھم فحسن خلقی
https://t.me/islamwitheman/324

🔵مسکراہٹ و خاموشی
https://t.me/islamwitheman/22

🔵 بداخلاقی کا انجام
https://t.me/islamwitheman/528

🔵ایک بچہ اور کچھوا
https://t.me/islamwitheman/539

📝مخدوم بنے رہنا کمال نہیں
https://t.me/islamwitheman/462

🌷احسان فراموشی
https://t.me/islamwitheman/379

🔷نصیحت آموز
https://t.me/islamwitheman/549
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
☔ والدین اور رحمت خداوندی ☔

اسے نہیں معلوم وہ کس طرح مسجد سے نکلا اور گاڑی میں آبیٹھا. دل و دماغ میں آندھیاں سی چلتی ہوئی محسوس ہورہی تھیں. اس کا پورا وجود کسی طوفان کی زد میں آچکا تھا. کچھ دیر پہلے سنا گیا ایک ایک حرف اس کے دل کو چھلنی کررہا تھا. اس نے اپنے آپکو کسی دلدل میں دھنستا محسوس کیا. سانس حلق میں اٹکتا ہوا لگا. گاڑی اسٹارٹ کرتے ہی ضبط کے سارے بندھن ٹوٹ گئے. آنسوؤں کا ایک سیل رواں جاری تھی. اسے صرف اور صرف گھر پہنچنے کی جلدی تھی. ہاں، وہی گھر جہاں اس کی جنت تھی.

"ماں کے قدموں تلے جنت ہے."
"باپ جنت کا دروازہ ہے."
"ہلاک ہوگیا وہ شخص جس نے اپنے والدین کی خدمت کرکے جنت نہ حاصل کی."
"اپنے والدین کو "اف" تک نہ کرو."
"والدین اگر کافر بھی ہوں تو ان کی عزت کرو."
"جو شخص بصورت خفگی پدر و مادر رات بسر کر دے جب صبح کو اٹھے تو اس کے لئے دو دروازے جہنم کے کھول دیئے جاتے ہیں۔"

کچھ دیر پہلے مولوی صاحب سے سنے گئے درس کے الفاظ ایک بےربط تسلسل کے ساتھ اس کی سماعت سے ٹکرارہے تھے.

حدیث پاک کے الفاظ کی بازگشت اسے لرزا رہی تھی. رحمتوں اور مغفرتوں کے اس موجزن دریا میں کیا میرا کوئی حصہ نہیں؟ میں کنارے پر کھڑا پیاسا ہی رہا. درد کی ایک تیز لہر اس کے وجود میں اٹھی. اےسی کی ٹھنڈک کے باوجود اس کا جسم پسینے سے شرابور تھا. رحمت خداوندی نے اسے چپکے سے دیکھا.

پچھلے سال وہ ناراض ہوکر والدین کے گھر سے نکلا تھا. ابو سے آۓ روز کی تلخ کلامی کے بعد اس نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ اب وہ اس گھر میں نہیں رہے گا. دو دن بعد ابو کی غیرموجودگی میں وہ بیوی بچوں کو لے کر اس گھر سے نکل گیا. اس کی والدہ اور بہن نے اسے بہت روکا مگر اس نے کسی کی نہ سنی. اس پر ستم کہ اس نے یہ بھی نہ بتایا کہ وہ کہاں جاۓ گا. اس کا یہ دعوٰی تھا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوکر دکھاۓ گا. اپنے اس زعم میں وہ اتنا مگن ہوا کہ قریبی رشتوں سے ہر رابطہ توڑ کر سب کو بھول بھال دنیا کے پیچھے بھاگتا چلا گیا. ایک بار مڑ کر بھی نہ دیکھا کہ والدین اور بہن بھائی کس حال میں ہیں.

"کسی نے اپنے ماں باپ کو ناراض کیا ہوا ہے تو خدا کے واسطے آج جاکر انہیں منا لو ان کے قدموں میں گر جاؤ۔" مولوی صاحب نے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا.

"امی، ابو میں آرہا ہوں" اس کے ہونٹوں میں جنبش ہوئی. رحمت خداوندی مسکرا کر اس کے قریب آ کھڑی ہوئی. آنسو اس کا دامن بھگونے کے ساتھ ساتھ اس کے دل پر پڑی قساوت کی گرد کو بھی دھو رہے تھے.
وہ دیوانہ وار گاڑی سے اتر کر گھر کی جانب بھاگا. رحمت خداوندی نے بھی اس کا پیچھا کیا. وہ اندھا دھند بھاگتا گیا اور ماں باپ کے قدموں سے جاکر لپٹ گیا، ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی مانگی.

اللہ پاک نے والدین کے دلوں کو بےحد بڑا بنایا ہے. انہیں کہاں گوارا تھا کہ ان کا لخت جگر ان کے قدموں میں بیٹھے. ماں نے بہتے اشکوں کے ساتھ اسے گلے سے لگالیا اس شکوے کے بغیر کہ پورے سال بعد ان کا خیال کیونکر آیا. ابو نے بھی لپک کر اسے سینے سے لگایا اور اسی لمحے رحمت خداوندی نے بھی اسے ڈھانپ لیا.
________________________

■ماں، باپ کے بارے میں مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

💓حضرت موسٰیؑ کا بہشتی ہمسایہ
https://t.me/islamwitheman/652

🔴 ماں کی ناراضگی کا اثر
https://t.me/islamwitheman/331

🔴 عمل کا ردعمل
https://t.me/islamwitheman/333

🔵 اولڈ ایج ہوم
https://t.me/islamwitheman/97

🔵 ساس اور بہو
https://t.me/islamwitheman/199

🔵 ماں اور باپ
https://t.me/islamwitheman/330

🔵 سیب کا درخت
https://t.me/islamwitheman/162

🔵 باپ کے جذبات
https://t.me/islamwitheman/58

🔵 باپ ٹھنڈی چھاؤں
https://t.me/islamwitheman/96

🔵 باپ کی پشت پناہی
https://t.me/islamwitheman/332

🔵 جیسا کرو گے ویسا بھرو گے
https://t.me/islamwitheman/117

🌴 شفقت پدری
https://t.me/islamwitheman/770

☔ والدین اور رحمت خداوندی
https://t.me/islamwitheman/1038

🌴یہ بابے ویلے نہیں ہوتے🌴
https://t.me/islamwitheman/1039
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌳 یہ بابے ویلے نہیں ہوتے 🌳

ﺩﻓﺘﺮ ﺳﮯ ﭼﮭﭩﯽ کیبعد ﻣﯿﮟ ﺑﮭﺎﮔﻢ ﺑﮭﺎﮒ ﺳﮍﮎ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﺎﮐﮧ ﺳﻮﺍﺭﯼ ﭘﮑﮍ ﮐﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﮔﮭﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮑﻮﮞ، ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺩﻓﺎﺗﺮ ﮐﯽ ﭼﮭﭩﯽ ﮨﻮﺗﯽ ہے ﺍسلئے ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﻭﯾﮕﻨﯿﮟ ﯾﺎ ﺭﮐﺸﮯ ﺁﺗﮯ، ﮐﮭﭽﺎ ﮐﮭﭻ ﺑﮭﺮﮮ ﮨﻮﺗﮯ۔ ﻋﺠﻠﺖ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺣﺮﮐﺎﺕ ﺳﮯ ﻋﯿﺎﮞ ﺗﮭﯽ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﯽ ﺷﺶ ﻭ ﭘﻨﺞ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭﮞ, ﺍﯾﮏ ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﺳﻮﺍﺭ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﺍ۔ ﻭﮦ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﺁﮔﮯ ﺟﺎﮐﺮ ﺭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﺎﺗﮫ ﮐﮯ ﺍﺷﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﻼﯾﺎ۔ ’’ﺍﻧﺪﮬﺎ ﮐﯿﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺩﻭ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ‘‘ ﮐﮯ ﻣﺼﺪﺍﻕ ﻣﯿﮞ بھاﮒ ﮐﺮ ﺍُﺱ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ،

ﻭﮦ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﯾﻮﮞ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮﺍ ’’ﺑﺮﺧﻮﺭﺩﺍﺭ! میں آﭖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﯽ ﺭﮐﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﺳﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﻟﮕﺎﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻋﺠﻠﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔‘‘ ﭘﮭﺮﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺑﯿﭩﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﯿﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ۔ ﻭﮦ ﺳﺎﭨﮫ ﭘﯿﻨﺴﭩﮫ ﮐﮯ ﭘﯿﭩﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮯ۔ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ۔ ‘‘ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﺠﻮﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﻮﺍﺭﯼ ﻣﻠﻨﺎ ﺑﮩﺖ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺳﻮﭼﺎ‘ ﺁﭖ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺐ ﺳﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ۔ ﭼﻠﻮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻟﻔﭧ ﺩﮮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ"

‘‘ﻣﯿﮞ نے ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ؟

ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺯﻭﺭﺩﺍﺭ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻏﯿﺮﻣﺘﻮﻗﻊ ﺟﻮﺍﺏ ﭘﮧ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﺍ۔ ﻭﮦ ﭘﮭﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﻓﻀﺎ ﻣﯿﮟ ﺑﻠﻨﺪ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻮﻟﮯ ’’ﺑﺎﺑﺎ ﻭﯾﻼ ﺍﮮ‘‘ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮔﻼ ﺭﻧﺪﮪ ﮔﯿﺎ۔

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﯾﮧ ﺑﻨﺪﮦ ﺯﻧﺪﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﮐﮭﯽ ﺑﮭﯽ! ﺟﺎﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﺴﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯿﺎﮞ ﺩﺭﭘﯿﺶ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﯿﮞ نے ﻗﺪﺭﮮ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﻔﺴﺎﺭ ﮐﯿﺎ ’’ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ؟"

ﻭﮦ ﺑﻮﻟﮯ ﺑﯿﭩﺎ! ﺻﺒﺢ ﺳﻮﯾﺮﮮ ﺍُﭨﮫ ﮐﺮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮔﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﻻﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔ﭘﮭﺮ ﺍﻧﮉﮮ، ﮈﺑﻞ ﺭﻭﭨﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﻠﭽﮯ ﻻﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺫﻣﮯ ﺩﺍﺭﯼ ﮨﮯ۔ ﻧﺠﺎﻧﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺁﺝ ﮐﻞ ﮐﯽ ﺑﮩﻮ ﺑﯿﭩﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ میں ﻧﺎشتہ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﺷﺎﯾﺪ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﭘﮑﯽ ﭘﮑﺎﺋﯽ ﺟﻮ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ،،
ﭘﮭﺮ ﭘﻮﺗﮯ ﭘﻮﺗﯿﻮﮞ کو ﺍﺳﮑﻮﻝ ﭼﮭﻮﮌﻧﮯ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﻣﻮﭨﮯ ﮐﺎﻡ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﻣﺜﻼً ﺳﻮﺋﯽ ﮔﯿﺲ ﮐﮯ ﭼﻮﻟﮭﮯ ﮐﺎ ﺑﭩﻦ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﮯ ﯾﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﭘﺎﺋﭗ ﻟﯿﮏ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﺍِﺱ ﻣﺎﮦ ﺑﺠﻠﯽ ﮐﮯ ﺑﻞ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺑﻘﮧ ﺑﻞ ﺑﮭﯽ ﻟﮓ ﮐﺮ ﺁ ﮔﯿﺎ، ﺍُﺳﮯ ﭨﮭﯿﮏ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﮯ۔ ﻟﯿﺴﮑﻮ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﺠﺎﻧﮯ ﮐﺲ ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﺑﻨﮯ ﮨﯿﮟ, ﻭﮦ ﮨﻢ ﺻﺎﺭﻓﯿﻦ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﯾﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﺯﺍﻟﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﭘﯿﭽﯿﺪﮔﯿﻮﮞ میں ﺍﻟﺠﮭﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻭﻗﺘﯽ ﻃﻮﺭﭘﺮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﻞ ﺩﺭﺳﺖ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ‘ ﻣﮕﺮ ﺍﮔﻠﮯ ﻣﺎﮦ ﭘﮭﺮ ﻭﮨﯽ ﺷﮑﺎﯾﺘﯽ ﺑﻞ… ﺑﮍﺍ ﻭﻗﺖ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻭﺍﺷﻨﮓ ﻣﺸﯿﻦ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﮯ, ﺍُﺳﮯ ﻣﺴﺘﺮﯼ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮﭘﮩﻨﭽﺎﻧﺎﮨﮯ۔ ﺑﮩﻮ ﻧﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺩﺭﺯﯼ ﮐﻮ ﺩﯾﻨﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ۔ ﻏﺮﺽ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺑﮍﮮ ﮐﺌﯽ ﮐﺎﻡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔

’’ﺑﯿﭩﮯ ﮐﯽ ﮐﭙﮍﮮ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﮨﮯ۔ ﺩﻭﭘﮩﺮ ﮐﻮ ﺍُﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﺌﯽ ﮐﺎﻡ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺒﺰﯼ ﺧﺮﯾﺪﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﭘﮭﺮ ﺑﮩﻮ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﺋﺸﯿﮟ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﯽ ﮨﯿﮟ،

ﻏﺮﺽ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺳﺒﮭﯽ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺳﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﺎﻡ ﺧﺘﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﮯ ﯾﮩﯽ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ’’ﺑﺎﺑﺎ ﻭﯾﻼ ﺍﮮ"

ﮐﮩﯿﮟ ﻓﻮتگی ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﯾﺎ ﺩﻭﺭ ﭘﺮﮮ ﮐﮯ ﺭﺷﺘﮯ ﺩﺍﺭ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﺟﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻮﺋﯿﮟ ﺩﻟﭽﺴﭙﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﮯ، ﺗﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﻭﮨﺎﮞ ﺑﺎﺑﮯ ﮐﻮﺑﮭﯿﺞ ﺩﻭ ﮐﯿﻮنکہ ’’ﺑﺎﺑﺎ ﻭﯾﻼ ﺍﮮ‘‘

ﻗﺪﺭﮮ ﺗﻮﻗﻒ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺑﮭﺮﺍﺋﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻟﮯ ’’ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﺮﮮ ﮈﯾﮍﮪ ﺳﺎﻟﮧ ﭘﻮﺗﮯ ﮐﯽ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺯﺍﺭ ﻭ ﻗﻄﺎﺭ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔ ﺑﮩﻮ ﺍُﺳﮯ ﮔﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﮐﺮ ﭼﭗ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﻟﮕﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮞ لے ﺟﺎؤ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺗﮭﮏ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﺏ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺁﺭﺍﻡ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﮮ ﮔﺎ۔ ﺑﮩﻮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ, ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﭨﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ, ﺍِﺳﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ, ﺑﺎﺑﮯ ﺳﮯ ﮐﮩﻮ‘ ﻭﮦ ﺍِﺳﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﻭﯾﻼ ﮨﯽ ﺗﻮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ،

ﺑﮩﻮ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﺁﺋﯽ۔ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﻮ ﮐﮯ ﺍﻓﺴﺮﺩﮦ ﭼﮩﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﺗﮯ ﮐﺎ ﺭﻭﻧﺎ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺍُﭨﮫ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﺍ۔ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﻟﯿﮯ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ۔ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﭼﯿﮏ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻭﺍﺋﯽ ﻟﯿﺘﮯ ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮦ ﺑﺞ ﮔﺌﮯ۔ ﮔﮭﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺳﻮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺻﺮﻑ ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﺟﺎﮒ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﻣﯿﮞ نے ﭘﻮﺗﮯ ﮐﻮ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﭼﻼ ﺁﯾﺎ۔ ﺻﺒﺢ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮫ ﻧﮧ ﮐﮭﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﺩﻭﺩﮪ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺷﺘﮯ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﻧﮧ ﻻ ﺳﮑﺎ ﺗﻮ ﺑﯿﭩﻮﮞ ﻧﮯ ﺷﻮﺭ ﻣﭽﺎ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺑﺎﺑﺎ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺳﻮﯾﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ، ﻧﺎﺷﺘﺎ ﻟﯿﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﯿﺎ۔ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﻭﯾﻼ ﮨﻮﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﺳﻮﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺎﻡ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺎﺑﮯ ﮐﻮ! ﺻﺒﺢ ﻧﺎﺷﺘﮯ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﮨﯽ ﺗﻮ ﻻﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺑﺲ۔ ﺍﻧﮭﻮﮞ نے ﻣﺠﮭﮯ ﺧﻮﺏ ﺟﻠﯽ ﮐﭩﯽ ﺳﻨﺎﺋﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﮨﮍﺑﮍﺍ ﮐﺮ ﺍُﭨﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻐﯿﺮ ﻣﻨﮧ ﺩﮬﻮﺋﮯ ﻧﺎﺷﺘﺎ ﻟﯿﻨﮯ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ،

ﮐﭽﮫ ﻟﻤﺤﮯ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪﻭﮦ ﺑﻮﻟﮯ ’’ﺑﺲ ﺑﯿﭩﺎ! ﯾﮩﯽ ﮐﭽﮫ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ’’ ﺑﺎﺑﺎ ﻭﯾﻼ ﺍﮮ‘‘ ﯾﮧ ﻓﻘﺮﮦ ﻣﯿﺮﺍ ﭘﯿﭽﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌﺗﺎ۔‘‘

ﻣﯿﮟ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﺍﻭﺭ ﺣﯿﺮﺕ ﮐﮯ ﻣﻠﮯ ﺟﻠﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺑﺲ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺏ ﺍﻥ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﺘﺎ‘ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﮐﮭﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺮﮨﻢ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﺭﮐﮭﺘﺎ؟

ﺍﻟﺒﺘﮧ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﻟﮕﺎ, ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮨﯽ ﺑﺎﺑﮯ ﺭﻭﺯﻣﺮﮦ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﻭﯾﻠﮯ ﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ۔

🔘 صرف گوگل پر فادر ڈے منانے پر اکتفا نہ کریں، عملی زندگی میں بھی ان کی اسی طرح قدر کریں جیسے یہاں کرتے ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/1038
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
💐🌷فریضہ زکوٰۃ🌷💐

حضرت رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:
١۔زکوٰۃ اسلام کاپل ہے، لہٰذا جو شخص زکوٰۃ ادا کرتا ہے وہ اس پرسے گذر جائے گا اورجوروکے رکھتاہے اسے اس پل سے پہلے ہی روک لیاجائے گا۔زکوٰۃ غضب خداوندی(کے شعلوں)کو بجھاتی ہے۔ (بحارالانوارجلد٧٧ص٤٠٥)

٢۔اگرتم چاہتے ہوکہ تمہارے مال میں برکت ہو تو زکوٰۃ اداکیاکرو۔ (بحار جلد٩٦ص٢٣)

حضرت علی علیہ السلام:
٣۔اللہ تعالیٰ نے مالدار لوگوں کے مالوں پرغریبوں کی ضروریات کے مطابق زکوٰۃ فرض کی ہے، لہٰذا اگرکوئی غریب ضائع ہوگیا، یا بھوکا ننگاہواتواس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مالدار زکوٰۃ ادا نہیں کرتے اور خداوندعالم قیامت کے دن مالداروں سے زکوٰۃ کا حساب لے گا،اور انہیں دردناک عذاب میں مبتلا کرے گا۔ (بحارالانوارجلد ٩٦ص٢٨)

حضرت امام حسن علیہ السلام:
٤۔زکوٰۃکبھی بھی مال کوکم نہیں کرتی۔(بحارالانوارجلد٩٦ص٢٣)

حضرت امام محمدباقر علیہ السلام:
٥۔''فَاَمَّامَنْ اَعْطیٰ وَاتَّقیٰ وَصَدَّقَ بِالْحُسْنیٰ'' یعنی جس نے سخاوت کی، تقویٰ اختیار کیا اوراچھی بات کی تصدیق کی (لیل/٥۔٦)کے بارے میں فرمایا خداوندعالم ایک نیکی کے بدلے میں دس سے لے کر ایک لاکھ بلکہ اس سے بھی زیادہ عطاکرتاہے: ''فَسَنُیَسِّرُہُ لِلیُسْریٰ'' یعنی ہم اس کے لئے راحت و آسانی(جنت)کے اسباب مہیاکریں گے (لیل/٧) کے بارے میں فرمایا:وہ جس بھی نیکی کا ارادہ کرے گا خدا اسے اس میں خوشی عطافرمائے گا۔(وسائل الشیعہ جلد٦ ص٢٥٦)

حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام:
٦۔خشکی اورتری میں جو بھی مال ضائع اورتلف ہوتاہے وہ صرف زکوٰۃکی عدم ادئیگی کی وجہ سے ہوتاہے،لہٰذاتم زکوٰۃاداکرکے اپنے مالوںکابیمہ کرالو۔ (بحارج٦٩ص٣٩٣)

٧۔جب قائم آل محمدؐ ظہور فرمائیں گے توزکوٰۃ ادانہ کرنے والے کوپکڑکراس کاسرتن سے جدا کر دینگے۔(بحارج٩٦ص٢١)

٨۔جوشخص زکوٰۃکاایک قیراط (روپیہ،پیسہ)بھی روک لیتاہے تواسے یاتویہودی ہوکرمر نا چاہیئے یا نصرانی (اسلام پراس کی موت واقع نہیں ہوگی) (بحار جلد٩٦ ص٢٠)

٩۔اللہ تعالیٰ نے اس امت پر کوئی ایسی چیزفرض نہیں کی جو ان کے لئے زکوٰۃ سے زیادہ سخت ہو۔ (بحارالانوار ٩٦ ص٢٢)

١٠۔جو زکوٰۃادا نہیں کرتااس کی نمازنہیں اور جو تقوی اختیار نہیں کرتااس کی زکوٰۃنہیں۔(بحارالانوارجلد٩٦ص١٢)


نقل از تفسیر المعین والترجمۃ القرآن الکریم
تالیف: علامہ محمد علی فاضل دام عزہ

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
⚜مثالی خواتین⚜

🌱 یوکابد 🌱

♻️حضرت موسٰیؑ کی والدہ کا نام " یوکابد" تھا۔ فرعون نے حکم دیا کہ بنی اسرائیل میں پیدا ہونے والے ہر لڑکے کا قتل کر دے کیونکہ پیش بینی کی گئی تھی کہ ایک بچہ پیدا ہوگا جو اسکے تخت کا خاتمہ کرے گا ۔

💠حضرت موسٰیؑ کی والدہ کے حاملہ ہونے کے اثرات کسی کو بھی نظر نہ آئے اور اسطرح حضرت موسٰیؑ کی ولادت کی کسی کو خبر نہ ہوسکی۔

🔴اللہ نے حضرت موسٰیؑ کی والدہ کے دل میں الہام ڈالا کہ اس بچے کو صندوق میں ڈال کر پانی میں بہا دے ۔ یہ موقع کسی بھی ماں کیلئے سخت ترین آزمائش ہوسکتی ہے جس کو حضرت موسٰیؑ کی والدہ نے پورا کر دکھایا ۔

🔵آپ حزبیل جو کہ لکڑی کا کام کرتا تھا اس کے پاس گئیں اور اس سے لکڑی کا صندوق بنوایا اور حضرت موسٰیؑ کو صندوق میں ڈال کر پانی میں بہا دیا اور صندوق فرعون کے محل پہنچ گیا اور حضرت آسیہؑ نے آپکو اپنا فرزند بنالیا ۔

♥️حضرت موسٰیؑ کی والدہ نے اس قربانی اور مقاومت کے ذریعے حضرت موسٰیؑ کی جان کو نجات دی اور قرآن پاک میں آپکا ذکر بہت اچھے الفاظ میں کیا گیا ہے ۔

📖 مجمع البیان ، طبرسی

🍃🍁🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃

#یوکابد
#مثالی_خواتین
#والدہ_حضرت_موسٰیؑ

🌸 @AleYaseen92 🌸

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
⚜مثالی خواتین⚜

🌱 حضرت ہاجرہؑ 🌱

💠حضرت ہاجرہؑ ایک کنیز تھیں خدا نے آپ کے توسط سے لمبے عرصے کے بعد حضرت ابراہیم ؑ کو اولاد کی نعمت عطا فرمائی ۔
🔹جب حضرت ابراہیم ؑ حجاز کی سرزمین پر حضرت ہاجرہؑ اور حضرت اسماعیلؑ کو تنہا چھوڑ کر جارہے تھے ۔۔۔
🔺ہاجرہؑ خوف کے مارے حضرت ابراہیمؑ سے التماس کر رہی تھیں کہ ہمیں اس صحرا میں جہاں آب و خوراک کا وجود نہیں اکیلے چھوڑ کر مت جاؤ۔
🔸حضرت ابراہیمؑ نے ان پر توجہ کیے بغیر اپنی حرکت جاری رکھی۔ جب وہ ایک پہاڑی پر پہنچے کہ جس کے بعد حضرت ابراہیمؑ حضرت ہاجرہؑ کو نظر نہ آئے ۔
▫️حضرت ہاجرہؑ نے سوال کیا۔۔۔کیا تم نے خدا کے حکم سے یہ کام کیا ہے۔۔۔۔ ؟؟
حضرت ابراہیمؑ نے جواب دیا ۔۔جی ۔۔۔
🔻اس جواب پر حضرت ہاجرہؑ نے آسمان کی طرف نگاہ کی اور بولیں۔۔ پس ۔۔۔!! وہ ہمیں کبھی بھی اکیلا نہ چھوڑے گا ۔
⭕️حضرت ہاجرہؑ کی دوسری آزمائش ۔۔۔
🔅جب حضرت ابراہیمؑ حضرت اسماعیلؑ کو ذبح کرنے لے کر گئے شیطان ایک بوڑھے شخص کی صورت میں حضرت ہاجرہؑ کے پاس آیا۔۔۔۔۔۔
💭اور بولا کہ کوئی بھی باپ بیٹے کو ذبح نہیں کرتا ابراہیمؑ کہتا ہے کہ خدا نے کہا ہے ۔
♥️اس بات پر جناب ہاجرہؑ نے فرمایا ۔۔۔میں اور اسماعیلؑ ہزار بار خدا کی راہ میں فدا ہوں ۔۔۔اے کاش!! میرے پاس ہزار فرزند ہوتے سب کو خدا کی راہ میں قربان کر دیتی
🔶پھر حضرت ہاجرہؑ نے کنکر شیطان کو مارے اور اسے اپنے سے دور کردیا ۔

مجمع البیان ، طبرسی ، ج۸،ص435


🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃

#مثالی_خواتین
#حضرت_ہاجرہؑ

🌸 @AleYaseen92 🌸

https://t.me/islamwitheman/1044
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
⚜مثالی خواتین⚜

🌺اسلام سے پہلے شائستہ ترین خواتین میں سے ایک ہیں حضرت ایوب ع کی ہمسر گرامی ۔
آپ کا نام رحمہ تها۔ آپکی زندگی میں خدا کی سخت آزمائشیں آئیں ۔

⭕️آپکے فرزندان زلزلے کی وجہ سےفوت ہوگئے ، باغ جل گیۓ اور سب مال و دولت چلا گیا اور حضرت ایوب ع بیمار ہوگئے۔

📛️اور سب سے سخت یہ کہ لوگ حضرت ایوب ع کی عیادت کرنے کی بجاۓآپ سے دوری اختیار کرتے کہ ضرور آپ نے کوئی بڑا گناه کیا ہے اسی لیے آپ شہر سے چلے گئے اور جنگل میں رہنے لگے۔

🍁رحمہ بہت صابر خاتون تهیں۔ آپ نے اپنے همسر کی خدمت جاری رکهی پهر حضرت ایوب ع نے آپ سے بهی دوری اختیار کرلی اور آپ سے جدا ہوگئے ۔

🔆حضرت ایوب ع جب خدا کے امتحانات میں کامیاب ہوۓ خدا نے تمام نعمتیں دوباره عطا کردیں..
آپکی ہمسر گرامی اب بهی آپکی خدمت میں واپسی کی منتظر تهیں۔ آپکو حضرت ایوب ع کے حالات کا علم نہ تها آپ نے فیصلہ کیا کہ آپ دوباره حضرت ایوب ع کے پاس جائیں اور ان کی خدمت کریں.

♥️جب آپ حضرت ایوب ع کے پاس پہنچیں تو یہ نعمتیں دیکھ کر آپ کو علم ہو گیا کہ خدا نے دوباره ان پر رحم و کرم فرمایا هے اور دونوں نے مل کر خدا کا شکر ادا کیا۔۔

(📒قصص القرآن، تالیف صدرالدین بلاغی)
تلخیص از ص 213 .207📖

📝اس سے سبق ملتا ہے کہ ۔۔۔۔۔ سخت سے سخت حالات میں بھی تھکنا نہیں چاہیے اور امید رکهنی چاہیے.

🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃

#مثالی_خواتین

🌸 @AleYaseen92 🌸

https://t.me/islamwitheman/1045
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
Forwarded from ISLAM WITH EMAN
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM