ι§Ļåђ£ Måå§ђяå اِصۤـٌــلاحۤ مَـعــْاشـۤـــٗرہْ
1.74K members
4.25K photos
25 videos
99 files
2.94K links
ι§Ļåђ£ Måå§ђяå اِصۤـٌــلاحۤ مَـعــْاشـۤـــٗرہْ ɪs ᴀ ᴍᴜʟᴛɪʟɪɴɢᴜᴀʟ ɪɴᴛᴇʀɴᴀᴛɪᴏɴᴀʟ Isʟᴀᴍɪᴄ ᴘᴜʙʟɪsʜɪɴɢ ʜᴏᴜsᴇ Sᴇʀᴠɪɴɢ ɪsʟᴀᴍ ɪɴ 5 ᴄᴏᴜɴᴛʀɪᴇs ꜰᴏʀ 3 ʏᴇᴀʀs ᴏɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ


@Naveed_Akhtar
Download Telegram
to view and join the conversation
بارش کا موسم انجوائے کرنے کے ساتھ احتیاط بھی کریں

بارش شروع ہوتے ہی طبیعت میں خوشگواری آجاتی ہے۔کئی مہینے شدید گرمی پڑنے کے بعد اب بارش کے سلسلے شروع ہوچکیں ہیں ۔گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں اوربارش کی تیز بوندیں سب ہی کو اچھی لگتی ہیں اور ہر کوئی اس کا مزہ لینا چاہتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی بارش کا موسم بیماریاں اور آفات بھی اپنے ساتھ لاتا ہے۔بارش ایک نعمت ہے لیکن اگر ہم اس میں احتیاط نہ کریں تو زحمت بھی بن جاتی ہے۔

گھر کی احتیاط:
بارش کا موسم قریب ہو تو پورے گھر کا جائزہ لیں دیواروں یا چھت میں دراڑوں اور سوراخوں کو بند کردیں ۔گھر سے باہر موجود الیکٹرک بورڈز اور وائرنگ کو پلاسٹک سے ڈھک دیں تاکہ کرنٹ یا آگ لگنے کے حادثات سے محفوظ رہ سکیں ۔

بیماریوں سے حفاظت :
بارش کے موسم میں بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہو تا ہے کیونکہ سیلن اور گرمی کی وجہ سے زیادہ بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں اوربیماریاں پھیلتی ہیں ۔ان میں نزلہ ،کھانسی،بخار اور ڈائریا شامل ہے ۔اس کے علاوہ بارش کے جمع شدہ پانی میں مچھر بھی پیدا ہوتے ہیں جو ملیریا اور ڈینگی کی وجہ بنتے ہیں ۔ایسی صورت میں گھر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور روزانہ مچھر اور کیڑے مار دوائوں کا اسپرے کریں ۔گھر میں گملوں ،ڈبوں یا بالٹیوں میں پانی بھر انہ چھوڑیں کیونکہ اس میں مچھروں کی افزائش کا خطرہ ہوتا ہے ۔

باہر کا کھانا بالکل نہ کھائیں :
باہر کے کھانوں خاص طور پر ٹھیلوں اور کھلی جگہ پر بکنے والی کھانے کی چیزوں سے گریز کریں ۔ چاٹ ،سینڈوچز،تلی ہوئی چیزیں ،گولا گنڈا ،قلفی جنھیں کھانے کے لئے بہت ہی دل للچاتا ہے۔ان میں بیکٹیریا کی موجودگی ہاضمے کی خرابی کا باعث بنتی ہے ۔بارش کے موسم میں اکثر لوگ ایسی چیزیں کھا کر بیمار پڑ جاتے ہیں ۔چکنی،نمکین اور کھٹی چیزیں جسم میں پانی کی مقدار بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔گھر میں پکے تازہ کھانے کھائیں ۔برسات کے موسم کے لحاظ سے گھرمیں صاف ستھرے،مزیدار پکوان بنائیں ۔ شوربہ اور یخنی کا استعمال کریں کیونکہ یہ طبیعت میں بھاری پن نہیں کرتے ۔

بچوں کی احتیاط:
بچے بارش میں بھیگنے کے شوقین ہوتے ہیں اسی لئے جلدی انفیکشن کا بھی شکار ہوتے ہیں۔بچے بارش میں بھیگیں تو انھیں گرم پانی سے نہلائیں اور اینٹی سیپٹک دوا بھی دے دیں ۔بچوں کو جنک فوڈ نہ کھانے دیں ۔بچوں کے ساتھ بوڑھوں کو بھی خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔بوڑھے لوگ بارش کے فوراََ بعد گھر سے نہ نکلیں کیونکہ باہر چلنے سے پھسلنے کا خطرہ ہوتا ہے جس سے ان کو شدید چوٹ لگ سکتی ہے ۔گھر میں تمام ضروری دوائیں رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر برسات میں باہر نکل کر نہ جانا پڑے۔

کرنٹ سے بچیں :
گھر میں ہوں یا باہر گیلے سوئچ کو ہاتھ نہ لگائیں ،ڈور بیل بجانے کے بجائے دروازہ بجا لیں ۔سڑک پر لگے پول کو ہاتھ نہ لگائیں ،بجلی کے تاروں اور خاص کر پی ایم ٹی کے نیچے نہ کھڑے ہوں کوئی تار گر جائے تو اس کے قریب جانے سے گریز کریں اور فوری طور پر کے الیکٹرک کو اطلاع دیں۔ہماری دعا ہے کہ ہمارے شہر میں شروع ہونے والی بارشیں رحمت بن کر برسیں اور ان سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے ۔
*ٹـک ٹـوک Tik Tok بـے حـیـائـی کا سمندر…*


*حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ:*


اگر وقت ہو تو تحریر لازمی پڑھیے گا

ٹک ٹوک بے حیائی پھیلانے والا مقبول ترین اپلکیشن ہے جو دنیا کے ۱۵۰ ممالک میں ۵۰۰ ملین افراد اس ایپس کو استعمال کرتے ہیں،
اس اپلیکیشن کو بننے میں یہودیوں نے کافی وقت لگایا، چائنہ نے اس کو 2016 کے ستمبر مہینے میں لونچ کیا، دو سال میں ٹک ٹوک کو اتنی شہرت حاصل ہوئی جتنی ۵۰ سالوں میں فیس بک اور یوٹیوب کو حاصل نہیں ہوئی، دو سال میں ۵۰۰+ ملین اس کے یوزر ہیں، اور دنیا کے ۱۵۰ ممالک کے لوگ اس کو استعمال کرتے ہیں،
اس ایپش کو لونچ کرنے کا مقصد صرف اور صرف اسلام کو نشانا بنانا تھا، آپ اس ایپس پر دیکھیں گے کہ یہودی مذہب کے علاوہ سارے مذاہب کا مذاق بنایا جاتا ہے، آپ کو یہودی مذہب کے خلاف ایک ویڈیو بھی اس ایپس پر نہیں ملےگی، پھر بھی لوگ اس بے حیائی کے سمندر میں غرق ہوتے جارہے ہیں، اور اپنے ہی ہاتھوں اپنے مذہب کا مذاق بنا رہے ہیں،
اس ایپس کو زیادہ تر قوم مسلم استعمال کر رہی ہے، اور قوم مسلم میں زیادہ تر ہماری خواتین استعمال کر رہی ہیں،
مسلم خواتین میکپ لگاکر ایسے ایسے برہنہ کپڑے پہن کر سامنے آتی ہیں کہ اللہ کی پناہ، ساتھ میں دین ومذہب کا مذاق بناتی ہیں،
یہودی چاہتے ہی ہیں کہ قوم مسلم کو ننگا برہنہ کیا جائے، اور تعلیم سے ہٹا کر انہیں گیم، تین پتی، لوڈو، فیس بک وٹساپ، اور بے حیائی والا ٹک ٹوک کے استعمال میں لگادیں، تاکہ وہ اپنا قیمتی وقت اس میں لگادیں، جب قوم مسلم تعلیم کے میدان میں خالی نظر آئیں گے،تو حکومت ہماری رہے گی، غلام ہمارے رہیں گے،
ان سارے فتنوں کو دیکھ کر غیب داں نبی رحمت والے نبی، امت کی بخشش کے لیے رورو کر رب کو منانے والے نبی نے ارشاد فرمایا تھا کہ "میں تمہارے گھروں میں فتنوں کی جگہیں اس طرح دیکھتا ہوں جیسے بارش گرنے کی جگہوں کو۔“
.
1400 سال پہلے ہمارے نبی پاك نے قیامت تک ہونے والے سارے فتنوں کی پیشن گوئیاں فرمادیں، دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں
اعمال صالحہ میں جلدی کرو قبل اس کے کہ وہ فتنے ظاہر ہو جائیں جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے اور ان فتنوں کا اثر ہوگا کہ آدمی صبح کو ایمان کی حالت میں اٹھے گا اور شام کو کافر بن جائے گا اور شام کو مومن ہوگا تو صبح کو کفر کی حالت میں اٹھے گا، نیز اپنے دین ومذہب کو دنیا کی تھوڑی سی متاع کے عوض بیچ ڈالے گا۔ (مسلم)
.
آج ہمارا بچہ بچہ نیٹ کے استعمال کو جانتا ہے، نیٹ کے استعمال سے جتنا فائدہ اٹھانا چاہیے اس سے کئی گنا انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرتے ہیں، آج ہماری مسلم خواتین گھر میں رہ کر وہ کام کرتی ہیں جو طوائف عورتیں بھی نہیں کرتیں، وہ بند کمرے وہ کام انجام دیتی ہیں جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی مگر ہماری مسلم خواتین بند کمرے سے لائیو آکر وہ کام انجام دیتی ہے جس کے حسن کو پوری دنیا دیکھتی ہے، اور دیکھ دیکھ کر نبی آخر الزماں کی وہ حدیث یاد کرتی ہے کہ
.
دو گروہ ایسے ہیں جو اہل جہنم میں سے ہیں' لیکن میں نے ان کو نہیں دیکھا، ایک تووہ لوگ ہوں گے جن کے پاس گائے کی دُموں جیسے کوڑے ہوں گے جن کے ساتھ یہ لوگوں کو ماریں گے اور دوسری وہ عورتیں ہوں گی جو کپڑے پہن کر بھی ننگی ہوں گی (یعنی یا تو باریک لباس پہنا ہو گا جس کی وجہ سے جسم نظر آ رہا ہو گا یا پھر ایسا لباس پہنا ہو گا کہ جس نے اُن کے جسم کا کچھ حصہ ڈھانپا ہو گا اور کچھ حصہ ننگا ہو گا) 'مَردوں کو اپنی طرف مائل کرنے والی اور خود مَردوں کی طرف مائل ہونے والی ہوں گی۔ اُن کے سر ایسے ہوں گے جیسے کہ خراسانی نسل کے اونٹ کے کوہان ہوں ( سر کے بالوں کے نت نئے فیشن اور سٹائلز کی طرف اشارہ ہے)۔یہ عورتیں نہ تو جنت میں داخل ہوں گی اور نہ ہی اس کی خوشبو پا سکیں گی' حالانکہ جنت کی خوشبو اتنے اتنے فاصلے سے محسوس ہو گی''۔
بنت حوا ننگا ناچ رہی ہے، ابن آدم اپنی حوس بجھانے کے لیے چسکیاں لے لے کر' دیکھ رہا ہے
😔 نہ شرم نبی نہ خوف خدا 😔
😔 یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں 😔
.
اسلام نے عورت کو ایک پاکیزہ نظام دیا ہے جس میں اس کی بھلائیاں چھپی ہوئی ہیں،
اسلام نے عورت کی حفاظت کی خاطر مسجد میں جانے سے روک دیا، اذان و اقامت سے روک دیا، حج کے دوران اونچی آواز میں تلبیہ کہنے سے روک دیا، اونچی آواز میں قرآن پڑھنے سے روک دیا، اونچی آواز سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت پڑھنے سے روک دیا ہو، اسی مذہب کی نوجوان لڑکیاں ٹک ٹوک پر ناچ رہی ہو تو کتنی تکلیف ہوتی ہوگی ہمارے رحمت والے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
ٹک ٹوک کی بیماری میں صرف لڑکیاں ہی نہیں، بلکہ اس کے بچے بچے دیوانے ہیں اور لڑکیوں کے ساتھ میں اپنا وڈیو ساتھ بناکر لوگوں میں شیئر کرتے ہیں اور اس گناہ کے کام میں لذت محسوس کرتے ہیں،
اس کام میں صرف بچے نہیں بلکہ ان لوگوں کے بھی چہرے سامنے آئیں جو والدین ہیں،بڑھے ہیں دین کے جاننے والے ہیں اس بدفعلی میں برابر نظر آئے،
جب ہمارے رہنما ہی ایسے کاموں میں ل
گ جائیں تو سمجھ لینا قوم تنزلی کا شکار ہو چکی ہے،رہنماؤں کو تو چاہیے اس بے

حیائی والے ایپلیکشن کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے تھا، جمعہ کے خطابات میں اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تھی، مگر اب تو ڈاکٹر ہی بیمار ہونے لگے ہیں تو قوم مسلم کا علاج کیسے کریں گے،
.
اگر اب بھی نہ سنبھلیں تو وہ دن دور نہیں جب ہماری بچیاں ٹک ٹوک پر بغیر کپڑے کے برہنہ ناچ دیکھائیں، اور اس بات پر یہود جشن منائیں، ہماری غیرت کو کیا ہو گیا، کس حد تک ہم بے شرم ہوگئے، کہ ہم نے اپنی بچیوں کے ہاتھ میں موبائل تھما دیا جس سے وہ اپنی خواہشات بند کمرے میں مٹا رہی ہیں،
ابھی بچے بالغ نہیں ہوتے مگر وہ سیکس کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، مشت زنی کرکے بالغ ہوتے ہیں، اغلام بازی کرتے ہیں، کتوں بکریوں اور جانوروں کے ساتھ اپنی پیاسیں بجھاتے ہوئے نظر آتے ہیں، آپ روزانہ اخبارات کا جائزہ لیں تو پتہ چلےگا، کہ ہمارے معاشرے میں ہوکیا رہا ہے، اور کیوں ہو رہا ہے، خدارا👏 اپنے بچوں پر رحم کریں، اور جہنم کی آگ سے بچائیں
اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں،
.
ہماری قوم کو ہمارے نبی پاک کی سیرت پسند نہیں، ہماری قوم کی بچیوں کو پردہ پسند نہیں، ہمارے مسلم لڑکوں کو چہرے پر داڑھی رکھنا پسند نہیں، ہاں اگر پسند ہے تو یہودی اسٹائل میں رکھے جانے والے بال پسند ہے، یہودی لوگ اگر اپنے چہرے پر داڑھی کو فیشن بناکر رکھتے ہیں تو ہمارا جوان اسی کی طرح اپنے چہرے پر داڑھی رکھتا ہے، جیسے وہ کپڑے پہنتا ہے ہمارا جوان ان کی اسٹائل والا لباس پہنتا ہے، ہماری بچیوں کو نقاب پسند نہیں، وہ نقاب و پردے کو دقیانوسی خیال کرتے ہیں وہ اگر کوئی یہودی لڑکی تنگ و چست لباس پہنتی ہے تو ہماری بچیاں اس کی طرح کا لباس خرید کر پہنتی ہے، مردوں کی طرح بال کٹواتی ہے، مردوں کے لباس پہنتی ہیں،، یہاں تک کے اگر یہودی لڑکیاں چڈی بنیان پہنتی ہیں تو ہماری بچیاں بھی اپنا جسم کھول کر لوگوں کو دیکھاتی ہوئی نظر آتی ہیں، کس منہ سے ہم کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں، ہم کون سا کام اسلام والا کرتے ہیں، ہم کس منہ سے کہیں ہم کنیز فاطمہ ہیں، غلام مصطفی و غلام حسین ہیں، ہم خود ذلت و رسوائی والے کام کر رہے ہیں، یہ سب قیامت کی نشانیاں ہیں جو وجود میں آرہی ہیں، جو بچ گیا وہ امن پاگیا.. اپنے گھر والوں کی حفاظت کیجیے، اور سیرت مصطفی پر چلنے کا عادی بنا دیجیے، ان شاء اللہ وہ کبھی نہیں بھٹکےگا...
ہمیں کرنی ہے شہنشاہ بطحا کی رضا جوئی
وہ اپنے ہوگئے تو رحمتِ پروردگار اپنی

📚📚

أمام غزالی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ شیطان ہمارا ایسا دشمن ہے جو کبھی رشوت قبول نہیں کرتا باقی دشمن ایسے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی ہدیہ یا تحفہ اور رشوت دے تو وہ۔نرم پڑ جاتا ہے اور مخالفت چھوڑ دیں گے اور اگر خوشامد کی۔جائے تو اسے بھی وہ مان جائیں گے۔۔ مگر شیطان وہ دشمن ہے جو نہ رشوت قبول کرتا ہے اور نہ خوشامد قبول کرتا ہے۔۔ یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ہم ایک دن بیٹھ کہ اس کی خوشامد کر لیں گے یہ ہماری جان چھوڑ جائے گا۔۔ ہر گز نہیں چھوڑے گا کیونکہ یہ ایمان کا ڈاکو ہے اور اس کی ہر وقت اس بات پر نظر ہے کہ میں کسی طرح انسان کو ایمان سے محروم کر لوں۔۔۔!!
🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹
​​4 حافظہ جڑواں بہنیں: کرشمۂ قدرت!

دیما، دینا، سوزان اور ورزان جڑواں بہنیں ہیں، چاروں ایک ہی کلاس میں پڑھتی ہیں اور چاروں نے ایک ساتھ قرآن کریم حفظ شروع کیا اور ختم بھی ایک ساتھ۔ فلسطین کے مقبوضہ گاؤں أم طوبا سے تعلق رکھنے والی ان بہنوں میں اتنی مشابہت ہے کہ تمیز کرنا والدین کیلئے بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ مشابہت صرف شکل وصورت تک محدود نہیں، قدرت کا عجیب کرشمہ کہ ان کی گفتار، کردار، سیرت و اخلاق بھی ایک دوسرے کی گویا ہوبہو کاپی ہے۔ بلکہ قدرت نے انہیں بالکل ایک جیسی استعداد و صلاحیت سے بھی نوازا ہے۔

چاروں نے ایک ساتھ حفظ قرآن شروع کیا۔ والدین نے انہیں 13 سال کی عمر میں مرکز سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ میں حفظ قرآن کریم کی کلاس میں بٹھایا۔ چاروں نے ایک ساتھ 17 برس کی عمر میں کلام الٰہی کا حفظ مکمل کیا۔ پھر چاروں مدرسہ بنات ابوبکر صدیقؓ میں ایک ہی کلاس میں پڑھتی ہیں۔ گزشتہ روز ان کے میٹرک کا رزلٹ آیا اور چاروں نے اعلیٰ نمبر لئے تو الجزیرہ نے بھی اس خوشی میں شرکت کی۔ دينا، ديما، سوزان اور رزان نے بالترتیب 93.9 ، 92.1 ،91.4 اور91.1 فیصد نمبر لئے اور اسی ترتیب سے انہوں نے پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن بھی حاصل کی!!

ان کی والدہ نجاح الشنيطي (55 سالہ) کا مزاحاً کہنا تھا کہ میں نے ديما اور دينا کو ڈھائی سال اور سوزان اور رزان کو ایک سال دودھ پلایا تھا، مگر پھر بھی یہ چاروں بالکل ایک جیسی ہوگئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب ان بچیوں سے حاملہ ہوئی تو ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ تمہاری جان کو خطرہ ہے، تم جلد از جلد ان جڑواں بچیوں کو ضائع کردو۔ مگر میں نے رب پر بھروسہ کیا تو نارمل ڈیلیوری ہوگئی اور آج انہوں نے کلام پاک حفظ کرکے میٹرک بھی اعلیٰ نمبروں سے پاس کرلیا۔

نجاح خاتون کا کہنا تھا کہ ان بچیوں میں حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے میں انہیں پہچاننے کیلئے ان کے ہاتھوں میں مختلف کلر کی ڈوریاں ڈالا کرتی تھی۔ مگر اب میں ان کی آواز سن کر بآسانی تمیر کر لیتی ہوں، مگر شکل سے الگ الگ پہچاننا اب بھی مشکل ہے۔ سوزان کا کہنا تھا کہ ہم صرف ہم شکل نہیں ہیں، بلکہ یوں سمجھئے کہ ہمارے احساسات بھی ایک اور گویا ہم ایک ہی جسم ہیں۔ اب ان جڑواں بہنوں کا عزم ہے کہ وہ ایک ساتھ ڈاکٹر بھی بن جائیں گی۔
Eid Mubarak and wishing you all to have beautiful days ahead. May Allah (swt) bless you and your family with his mercy and love and accept your Sacrifices and may you live long with health, prosperity and with best status of EMAAN.  inshallah

Ameen۔
نـAᴋʜᴛᴀʀـوید_اختـNᴀᴠᴇᴇᴅــر
Eid Al Adha Mubarak to you n your family may the blessings of Allah be with you always.
یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں لا الہ الا اللہ
💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐💐

🌹 *عالم اسلام کو عیدالاضحیٰ کی پر خلوص مبارکباد* 🌹

قربانی کے ان ایام میں
جانوروں کو اللہ کے حضور قربان کرنے کے ساتھ ساتھ

_ آئیے __

ہم
قربان کر دیں
اپنی نفسانی خواہشات کو
چھری چلا دیں اپنی ان عادات کے گلے پر
جو احکامات خداوندی کے خلاف ہیں
آئیے___
قربان کردیں اپنی انا کو جو ہمیں دوسروں کے حقوق ادا کرنے سے روکتی ہے
اختیار کر لیں
اللہ کے احکامات کو
محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کی سنتوں کو
چھوڑ دیں
انسانوں کے کھلے دشمن شیطان کی پیروی کو

ان پیغامات کے ساتھ

ملت اسلامیہ کو.

💐 عیدالاضحیٰ کی پر خلوص مبارکباد 💐

ایام تشریق میں برما، فلسطین، شام، کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں.
غرباء و مساکین کا خاص خیال رکھیں

آج بھی ہو جو ابراہیم سا ایماں پیدا
آگ کر سکتی ہے انداز گلستاں پیدا

💐نیک خواہشات💐

نـAᴋʜᴛᴀʀـوید_اختـNᴀᴠᴇᴇᴅــر