📚سلسلة الاحادیث ضعیفہ🚫
212 subscribers
46 photos
3 files
59 links
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA

💟اس چینل میں اپنے دوست و احباب کو بھی ایڈ کروائیں

💚اس چینل میں صرف ضعیف احادیث اور موضوع روایات شیٸر ہونگی ان شاء اللہ

💞اس لنک کو زیادہ سے زیادہ شیٸر کریں

💗جزاکم اللہ خیرا۔۔۔۔💗
Download Telegram
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 77

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*🚫 عیسٰی علیہ السلام ہی مہدی ہوں گے*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: 77]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث مـــــنکر ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
یہ حدیث منکر ہے 🚫

اس حدیث کو ابن ماجـــــہ ؒ ٤٠١ اور امام حـــــاکم ؒ ٤٠٢ نے نیز ابن عبدالبر ؒ نے جـــــامع العلم ٤٠٣ میں ابو عمرو الدانی نے *”السنن الورادة فی الفتن“* ٤٠٤ میں اور الســـــلفی نے *الطیوریات : ٤٠٥* میں محمد بن خالد الجندی کے طریق سے ذکر کیا ہے اس نے ابان بن صالح سے اس نے *حسن* سے اس نے انس ؓ سے ان الفاظ کے ساتھ مرفوع ذکر کیا ہے جس کا مفہـــــوم یہ ہے

* ” معاملـــــہ مزید سنگین ہورہا ہے اور دنیا تیزی کے ساتھ بے وفاٸ کررہی ہے اور لوگ بخـــــل میں مزید آگے بڑھ رہے ہیں اور قـــــیامت ایسے لوگوں پر برپا ہوگی جـــــو بدترین ہوں گے اور عیـــــسٰی علیہ السلام ہی مہدی ہیں “*

🖊اس روایت میں *حسن* مـــــدلس راوی ہے🚫

*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 77 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 78

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

* مــومن کا بچـــا ہوا پانی شفاء ہے 🚫*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: 78]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
👈🏻 اس حدیث کا کچھ اصـــل نہیں

🖊شیخ احمد غزی العامری ؒ نے *”الجـــد الحثیث“* میں اسکو حدیث قرار ہی نہـــــیں دیا

نیز شیخ مجلونی ؒ نے *”کشف الخفاء “* میں اس کا اقرار کیا ہے 💢

*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 78 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 79

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

* انسان کی تواضع کی علامت ہے کہ وہ اپنے مومن بھاٸی کا جوٹھا پانی پی لے جو شخص اپنے بھاٸ کا اللہ کی رضا کیلٸے جوٹھا پیتا ہے اس کے ستر درجات بلند ہوتے ہیں اور اس کی ستر غلطیاں محو ہوتی ہیں اور اس کے ستر درجے ثبت ہوتے ہیں 🚫*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث:79 ]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع من گھڑت ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
💢 یہ حدیث موضوع ہے

🖊ابن جوزی ؒ نے اس حدیث کو *الموضوعات* میں دارقطنی کی روایت کے ساتھ نوح بن ابی مریم کے طریق سے اس نے ابن جریج اس نے عطاء سے اس نے ابن عباس ؓ سے مرفوع روایت کیا ہے

*🖋 ابن جوزی ؒ نے تبصرہ کیا ہے اس کی سند میں راوی نوح متفرد ہے اور وہ متروک ہے 🚫*

*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 79 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 80

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

* مہدی میرے چچا عباس ؓ کی اولاد سے ہے 🚫*


[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث:80 ]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
اس حدیث کو امام دارقطنی ؒ نے *”الافراد ، 418“* میں محمد بن ولید قرشی کے طریق سے بیان کیا ہے اس نے کہا کہ ہمیں اسباط بن محمد اور صلہ بن سلیمان واسطی نے سلمان طبسی سے اس نے قتادہ سے اس نے سعید بن محمد مسّیب ؒ سے اس نے عثمان بن عفان ؓ سے مرفوعا بیان کیا ہے

📍امام دارقطنی نے اس حدیث کو غریب کہا ہے اس کی سند میں محمد بن ولید مولیٰ بنی ہاشم متفرد ہے

🖊میں کہتا ہوں وہ متہم بالکذب ہے ابن عدی ؒ کا قول ہے کہ وہ احادیث وضع کیا کرتا تھا ابو عروبہ کا قول ہے کہ وہ کذاب ہے 📍


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 80 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 81

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

* اے عـــــباسؓ ۔۔ بے شک اللہ تعالی نے دین اسلام کا آغاز میرے ساتھ کیا اور اس کا اختتام ایسے جواں سال انسان سے فرماٸے گا جو تیری اولاد سے ہوگا وہ زمین کو عـــدل سے معمور کرے گا جس طرح وہ پہلے ظلم سے بھری ہوئی تھی🚫.*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث:81]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
اس حدیث کو خطیب بغدادی ؒ نے *”تاریخ بغداد“434* میں احمد بن حجاج بن الصلت کے حالات میں بیان کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمـــــیں سعید بن سلیمان نے اس نے کہا ہمیں خلف بن خلیفـــــہ نے حدیث بیان کی اس نے مغیرہ سے اس نے ابراہیم سے اس نے علقمہ سے اس نے عمار ؓ بن یاسر سے مرفوع روایت بیان کی۔🚫

🖊میں کہتا ہوں : اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ معروف اور مسلم کے رواة سے ہیں البتہ احمد بن حجاج نہیں ہے


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 81 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 82

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*خـــــبردار ..! اے ابوالفضل میں تجھے خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ عـــزّوجل نے دینِ اسلام کا آغاز میرے ساتھ کیا ہے اور اس کا اختتام تیری اولاد کے ساتھ کرے گا.🚫*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: 82]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع ہے*
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
اس حدیث کو ابونعیم ؒ نے ”الحلیہ“ 427 میں لاھز بن جعفر کے طریق سے بیان کیا ہے اس نے کہا کہ ہمیں عبدالعزیز بن عبدالصمد العمی نے حدیث بیان کی اس نے کہا ، مجھے علی بن زید بن جدعان نے خبر دی اس نے سعید بن مسیّب سے اس نے ابوہریرہ۔ؓ سے مرفوع بیان کیا ہے اور تبصرہ کیا ہےکہ اس کی سند میں لاھز بن جعفر متفرد ہے نیز یہ حدیث غریب ہے 🚫


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 82 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 83

╔───────────╗

📌 رســـــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*تسبیح کے دانوں پر اللہ کا ذکر کرنا بہترین طریقــہ ہے ۔🚫*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث:83 ]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
اس حدیث کو دیلمی ؒ نے *”مسندالفردوس“* میں ذکر کیا ہے اس نے کہا ہے کہ ہمیں عبدوس بن عبداللہ الحسین بن فحویہ ثقفی نے خبر دی اس نے کہا ہمیں علی بن محمد بن نصر نے خبر دی نیز اس حدیث کی ہمیں محمد بن علی حمزہ علوی نے حدیث بیان کی اس نے کہا مجھے عبدالعزیز بن موسیٰ نے حدیث بیان کی اس نے کہا مجھے زینب بنت سلیمان بن علی نے حدیث بیان کی اس نے کہا مجھے عبدالصمد بن موسیٰ نے حدیث بیان کی ، اس نے کہا مجھے زینب بنت سلیمان بن علی نے حدیث بیان کی اس نے کہا ، مجھے ام الحسن بنت جعفر بن حسن نے حدیث بیان کی اس نے اپنے والد سے اس نے اپنے دادا سے اس نے علی ؓ سے مرفوعا بیان کیا📍


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 83 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 84

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*📍تم سب اس سے افضل ہو🚫*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث:84 ]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث ضعیف ہے*
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
سنت کی کتابوں میں مجھے یہ حدیث نہیں مل سکی البتہ ابن قتیبہ ؒ نے اس حدیث کو *عیون الاخبار* میں ضعیف سند کیساتھ ذکر کیا ہے اس نے بیان کیا *461* کہ مجھے محمد بن عبید نے حدیث بیان کی اس نے معاویہ بن عمر سے اس نے ابو اسحاق سے اس نے خالد حذاء سے اس نے ابوقلابہ سے اس نے مسلم بن یسار سے

_📝 کہ اشعر قبیلہ کے کچھ رفقاء ایک سفر میں تھے جب وہ آٸے تو انہوں نے کہا اے اللہ رسول ﷺ ۔۔۔! رسول اللہ ﷺ کے بعد کوٸی شخص فلاں سے افضل نہیں ہے وہ دن بھر روزے سے رہتا ہے جب ہم کسی جگہ آرام کیلٸے اترتے ہیں تو وہ سفر پر روانہ ہونے تک نماز پڑھتا رہتا ہے آپ ﷺ نے ان سے دریافت کیا کہ اس کے کام کون سر انجام دیتا اور محنت کرتا ہے؟_

_انہوں نے جواب دیا ہم کرتے ہیں اس پر آپ ﷺ نے فرمایا تم سب اس سے افضل ہو۔_


*☝🏻یہ حدیث ضعیف ہے🚫*


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 84 *
╚───────────╝
*📱ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 85

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*تمہارے خــــزانے کے باعث تین انسان قتل ہوں گے وہ تینوں خلیفــہ کے بیٹے ہوں گے پھر ان میں سے کسی کو کچھ نہیں ملے گا بعد ازاں مشرق کی جانب سے ســــیاہ جھنڈے نمودار ہوں گے وہ تمہیں ایسے قتل کریں گے کہ اس قسم کا قتل کسی قوم نے نہ کیا ہوگا بعد ازاں اس نے کسی بات کا ذکر کیا مجھے وہ یاد نہیں ہے اور کہا جب تم اس کو دیکھو تو اس کی بیعت کرو اگرچــــہ برف پر ہی کیوں نہ بیٹھنا پڑے وہ اللہ کا خلیفہ مہدی ہے دوسری روایت میں ہے کہ جب تم سیاہ رنگ کے جھنڈوں کو دیکھو وہ خراسان کے علاقے سے نمودار ہوٸے ہیں تو ان جھنڈوں کے پاس پہنچو اگرچہ تمہیں خود کو گھسیٹنا پڑے 🚫۔*


[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: 85]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث صحیح نہیں ہے*
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*

یہ حدیث منکر ہے


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 85 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 86

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

طاعون کی وباء تمہـــارے *” جِــــن “* بھاٸیــــوں کی طرف سے ہے


[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث:86 ]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث من گھڑت ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
📃اس حدیث کا ان الفاظ کیساتھ کچھ اصل نہیں ہے ،اگرچــــــہ ابن الاثیر نے اس حدیث کو ”نہایہ“ میں ”وخز“ کے مادہ میں ھروی ؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوٸے ذکر کیا ہے حافظ ابن حجر ؒ نے *فتح الباری ٤٧٥* میں ذکر کیا ہے کہ میں طویل موثر جستجو کے باوجود مسند احادیث کے کسی طریق میں بلکہ کتب مشہورہ اور اجزاٸے منشورہ میں ان الفاظ کیساتھ اس حدیث ک نہیں پایا ہے جب کے بعض محدثین نے اس حدیث کی نسبت ”مسند احمد“ اور ”طبرانی“ اور ابن ابی الدنیا کی کتاب ”الطواعین“ کی کتاب کی طرف کی ہے لیکن ان کتابوں میں سے کسی کتاب میں اس حدیث کا وجود نہیں ہے🚫

*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 86 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 87

╔───────────╗

📌 رســـــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*¤ جب خطیب منبر پر چل جاٸے تو پھر نماز ہے نہ گفتگو کرنا ہے*


[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: ٨٧ ]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث باطل ہے*
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
یہ حدیث ان الفاظ کیساتھ عوام کی زبانوں پر مشہور ہے اور عام طور پر اس مضمون کا کتبہ منبر کے قریب لٹکایا ہوتا ہے جب کہ اس کا کچھ اصل نہیں ہے


البتہ *”طبرانی کبیر“* میں ابن عمروؓ سے مرفوع روایت ان الفاظ کے ساتھ مروی ہے کہ جب تم میں سے کوٸ شخص مسجد میں داخل ہو اور امام منبر پر ہوتو پھر نہ نماز ادا کی جاٸے نہ کلام کیا جاٸے جب تک کہ امام فارغ نہ ہوجاٸے اس حدیث میں راوی *ایوب بن نیک* ہے ” الجرح ولتعدیل ٤٨٠“ میں ابن حاتم کا قول ہے کہ میں نے اپنے والد سے اس حدیث کے بارے میں سنا ہے وہ اس حدیث کو ضعیف کہتے تھے۔🚫


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 87*
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 88

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*¤ کھیتی کاشتکار کی ہے اگرچہ اس نے زمین پر غاصبانہ قبضہ کیا ہو*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث:٨٨ ]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث باطل ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
اس حدیث کا کچھ اصل نہیں ہے ”سبل السلام ٤٩٢“ میں امام صغانی ؒ کا قول ہے کہ اس حدیث کو کسی محدث نے ذکر نہیں کیا *”المنار“* کے مٶلف کا قول ہے کہ میں نے اس حدیث کی تفتیش کی ہے لیکن مجھے نہیں مل سکی۔

شارح نے اس حدیث کو ذکر کیا ہے لیکن کسی محدث نے اس کو اپنی تالیف میں ذکر کیا ہے یہ نہیں بتایا نیز *” نیل الاوطار“* ٤٩٣ میں امام شوکانی ؒ کا قول ہے کہ مجھے اس حدیث پر اطلاع نہیں مل سکی لہذا حدیث پر غوروفکر جاری رکھا جاٸے۔

میں کہتا ہوں : میں نے اس حدیث کی پڑتال کی ہے لیکن مجھے نہیں ملی جب کہ یہ حدیث ان احادیث کے مخالف ہے جو اس مسٸلہ میں ثابت ہیں۔🍂


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 88 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 89

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*¤ کسی چیز کا مالک ہی اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ وہ اس چیز کو اٹھاٸے البتہ اگر وہ ضعیف ہو ، اس کے اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتا تو اس کا مسلمان بھاٸ اس کی مدد کرے🚫*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: ٨٩]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع من گھڑت ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
ابن الاعرابی ؒ نے اس حدیث کو اپنی *” معجم “ ٥٠٢* میں اور ابن بشران نے ” الامالی “ ٥٠٣ میں اور حافظ محمد بن ناصر ؒ نے *”التنبیہ“ ٥٠٤* میں یوسف بن زیاد بصری کے طریق سے اس نے عبدالرحمن بن زیاد بن انعم سے اس نے اغرابو مسلم سے ۔


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 89 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 90

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

¤ *اونی لباس زیب تن کرو تم (اس کی وجہ سے) اپنے دلوں میں ایمان کی حلاوت پاو گے 🚫*

*تم اونی لباس زیب تن کرو تم اس لباس کی وجہ سے آخرت میں پہچانے جاٶ گے 🚫*

*بلاشبہ اونی لباس دل میں سوچ پیدا کرتا ہے اور دل میں تفکر کا نمودار ہونا حکمت کو جنم دیتا ہے اور حکمت یعنی داناٸی تمام جسم میں خون کی مانند گردش کرنے لگتی ہے ، پس جس شخص میں تفکر زیادہ ہے اس کی خوراک کم ہوجاتی ہے اس کی زبان رکی رہتی ہے اور وہ انسان رقیق القلب ہوجاتا ہے*

*اور جس شخص میں تفکر کم ہوتا ہے اس کی خوراک زیادہ ہوجاتی ہے اس کا بدن موٹا ہوجاتا ہے اس کے دل پر قساوت کا غلبہ ہوجاتا ہے (یاد رکھو) وہ دل جو قساوت سے معمور ہے ہ جنت سے دور ہے دوزخ کے قریب ہے*


[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: ٩٠]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع ہے *
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
اس حدیث کو ابوبکر بن النقور ؒ نے *” الفواٸد “ ٥١٢* میں ابن بشران ؒ نے *الامالی ٥١٣* میں اور ابن جوزی ؒ نے *”الموضوعات“* میں خطیب بغدادی کے طریق سے اس نے محد بن یونس کریمی سے اس نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن داٶد الواسطی التمار نے بیان کیا ہے اس نے کہا ہے کہ ہمیں اسماعیل بن عیاش نے ثور بن یزید سے حدیث بیان کی ہے اس نے خالد بن معدان سے اس نے ابو امامہ ؓ سے مرفوع روایت کیا بعد ازاں ابن التعور ؒ نے کہا ، یہ حدیث غریب ہے🚫


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 90 *
╚───────────╝
*ᴊᴏɪɴ ᴛᴇʟᴇɢʀᴀᴍ ᴄʜᴀɴɴᴀʟ👇🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAEWevWmBMAa4ulPYZA
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 91

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*میں اللہ کی قسم جھوٹی اٹھاٶں مجھے یہ زیادہ محبوب ہے کہ میں غیر اللہ کا نام لے کر سچی قسم اٹھاٶں🚫*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث ٩١]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع ہے*
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
اس حدیث کو ابونعیم *”الحلیہ“* ٥١٧ اور *”اخبار اصبہان“* ٥١٨ میں محمد بن معاویہ کے طریق سے بیان کیا ہے کہ اس نے کہا کہ ہمیں عمر و بن علی المتعدی نے بتایا اس نے کہا ہمیں مسعر نے وبرہ سے خبر دی اس نے ھمام سے اس نے ابن مسعود ؓ سے مرفوع بیان کیا نیز ابونعیم نے *”الاخبار“* مں ذکر کیا ہے کہ اس کے رواة نے موقوف بیان کیا ہے نیز الحلیہ میں اس نے بیان کیا کہ اس حدیث میں محمد بن معاویہ متفرد ہے🚫

*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 91 *
╚───────────╝
🚀https://t.me/Silsilatulzaeefa
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 92

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*جس شخص میں تین خصلتیں ہیں ، اللہ اس پر اپنے پہلو کو جھکاتا ہے اور اس کو جنت میں داخل فرماٸے گا (وہ یہ ہیں)*

*کمزور کیساتھ نرمی کا برتاٶ کرنا ،ماں باپ کیساتھ شفقت کرنا اور غلام کیساتھ احسان کرنا🚫*


[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: ٩٢]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث موضوع من گھڑت ہے*
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
_اس حدیث کو امام ترمذیؒ ٥٢٢ نے عبداللہ بن ابراہیم غفاری المدینی کے طریق سے بیان کیا ہے ، اس نے کہا مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی اس نے ابوبکر بن المنکدر سے اس نے جابر ؓ سے مرفوع بیان کیا ہے اور امام ترمذی نے حدیث کو غریب کہا ہے_


*🔍مزید ملاحظہ فرمائیں*


*_ دیکھیئے_ 📚 ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 92 *
╚───────────╝
📜https://t.me/Silsilatulzaeefa
ضعیف احادیث و موضوع روایات
https://t.me/joinchat/AAAAAEscZe0om63ol8Q8jQ

📚 اس چینل میں صرف ضعیف اور موضوع من گھڑت روایات شیئر کی جائیں گی ان شاءاللہ

🥀خود بھی ایڈ ہوں اور دیگر احباب کو بھی ایڈ کروائیں

🌹لنک زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

💞جــــزاک اللہ خــــیرا💞
https://t.me/ZaeefHadiths
کیا ضعیف احادیث فضائل اعمال میں حجت ہیں

ملاحظہ فرمائیں 👇
https://www.facebook.com/111933233656205/posts/122647245918137/
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات🚫*

✍🏻 پوسٹ نمبر: 93

╔───────────╗

📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*◐ قیامت کے دن لوگ صفیں باندھے ہوں گے ایک دوزخی انسان غیر دوزخی کے قریب سے گزرے گا اور اسکو مخاطب کرکے کہے گا،*

*◐ اے فلاں ! کیا وہ دن تجھے یاد ہے جس دن تو نے پانی طلب کیا تھا اور میں نے تجھے ایک گھونٹ پانی پلایا تھا ؟ (راوی نے بیان کیا ) وہ اس کی سفارش کرے گا ،*

*◐ ایک اور انسان گزرے گا وہ کہے گا ، تجھے یاد نہیں کہ جب میں نے تجھے وضو کا پانی دیا تھا ؟ چنانچہ وہ اس کی سفارش کرے گا*

*◐ ایک اور انسان گزرے گا وہ کہے گا اے فلاں کیا وہ دن تجھے یاد نہیں جس دن تونے مجھے فُلاں فلاں کام (سرانجام دینے) کے لٸے بھیجا تھا ؟ اور میں تیرے کام کے لٸے گیا تھا ۔ چنانچہ وہ اس کی سفارش کرے گا•*

[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: ٩٣]

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث ضعیف ہے*
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
☚ اس حدیث کو ابن ماجہ ٥٢٤ نے یزید رقاشی کے طریق سے اس نے انس ؓ سے مرفوع روایت کیا ہے *اور یزید بن اہان راوی ضعیف* ہے جیسا کہ حافظ ابن حجر اور دیگر محدثین نے بیان کیا ہے۔ دیگر محدثین نے بھی انس ؓ سے اس طرح بیان کیا ہے خیال رہے کہ ان احادیث میں کوٸی حدیث صحیح نہیں ہے ترغیب کا مطالعہ فرماٸیں ٥٢٥\


*📚{ســـلسـلـہ احــادیث ضعیـفــہ رقم الحدیث 93}*

📜https://t.me/Silsilatulzaeefa
*📚 سلسلہ ضعیف احادیث اور موضوع روایات 🚫*


📌 رســــــول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیئے گئے الفاظ:

*□ اسلام اور دین اسلام کی بنیادی باتیں تین ہیں جو شخص ان تین باتوں میں سے ایک بھی ترک کرے گا وہ کافر ہوگا اس کا خون مباح ہے*

١: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوٸی معبود برحق نہیں
٢: فرض نماز ہے
٣: رمضان کے روزے🚫


*[سلسلۃ احادیث الضعیفۃ, رقم الحدیث: ٩٤]*

🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹
*یہ حـدیث ضعیف ہے*
🔹▬▬▬▬🌹🌹▬▬▬▬🔹

📌 *تحقـــیـــق:*
⇚ اس حدیث کو ابو یعلی نے *”مسند“* ٦٢٥؁ اور الاالکاٸ نے *”السنة“* ٧٢٥؁ میں مومل بن اسماعیل کے طریق سے اس نے بیان کیا کہ ہمیں ہماد بن زید نے حدیث بیان کی اس نے عمرو بن مالک فکری سے اس نے ابو الجوزاء سے اس نے ابن عباس ؓ سے بیان کیا۔

*📑امام البانی ؒ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے📛*

🔍مزید ملاحظـــــہ فـــرمائیں

*📓 {سلسلة الاحـــادیث ضعیفـــہ رقم : 94}*
➡️https://t.me/Silsilatulzaeefa