گدائے شہرِ آئندہ تہی کاسہ ملے گا
تجاوز اور تنہائی کی حد پر کیا ملے گا
سیاہی پھیرتی جاتی ہیں راتیں بحر و بر پہ
انہی تاریکیوں سے مجھ کو بھی حصہ ملے گا
میں اپنی پیاس کے ہمراہ مشکیزہ اُٹھائے
کہ ان سیراب لوگوں میں کوئی پیاسا ملے گا
روایت ہے کہ آبائی مکانوں پر ستارہ
بہت روشن مگر نمناک و افسردہ ملے گا
شجر ہیں اور اس مٹی سے پیوستہ رہیں گے
جو ہم میں سے نہیں آسائشوں سے جا ملے گا
ردائے ریشمیں اوڑھے ہوے گزرے گی مشعل
نشستِ سنگ پہ ہر صبح گلدستہ ملے گا
وہ آئینہ جسے عجلت میں چھوڑ آئے تھے ساتھی
نہ جانے باد و خاک آثار میں کیسا ملے گا
اسے بھی یاد رکھنا بادبانی ساعتوں میں
وہ سیّارہ کنارِ صبحِ فردا آ ملے گا
چراگاہوں میں رُک کر آسمانی گھنٹیوں کو
سنو کچھ دیر کہ وہ زمزمہ پیرا ملے گا
اُسی کی وادیوں میں طائرانِ رزق جُو کو
نشیمن اور اُجلی نیند کا دریا ملے گا
اِسی جائے نماز و راز پہ اک روز ثروت
اچانک در کھلے گا اور وہ جھونکا ملے گا
ثروتؔ حسین
@Rekhta

جنون لطیفہ
مشتاق احمد یوسفی
بڑامبارک ہوتا ہے وہ دن، جب کوئی نیا خانساماں گھرمیں آئے اوراس سے بھی زیادہ مبارک وہ دن جب وہ چلاجائے!چونکہ ایسے مبارک دن سال میں کئی بارآتے ہیں اورتلخی کام ودہن کی آزمائش کرکے گزرجاتے ہیں،اس لیے اطمینان کاسانس لینا، بقول شاعر، صرف دو ہی موقعوں پرنصیب ہوتاہے :
اک ترے آنے سے پہلے اک ترے جانے کے بعد
https://www.rekhta.org/tanz-o-mazah/junoon-e-latifa-mushtaq-ahmad-yusufi-tanz-o-mazah?lang=ur

Rekhta
مشتاق احمد یوسفی - طنز و مزاح
جنون لطیفہ
https://www.rekhta.org/ebooks/aaj-karachi-farsi-kahaniyan-shumara-number-015-ajmal-kamal-magazines?lang=ur
@Rekhta
@Rekhta
Rekhta
آج| آن لائن پوری کتاب پڑھیں
ریختہ کی اردو لائبریری پر کتاب - فارسی کہانیاں : شمارہ نمبر۔015 پڑھیں۔ اگلے صفحہ پر جانے کے لیے کتاب پر کلک کریں۔ یا پچھلے اور اگلے صفحہ پر پہنچنے کے لیے تیر کے نشان کا استعمال کریں۔
Rekhta
وہ میرے قتل کا ملزم ہے لوگ کہتے ہیں وہ چھٹ سکے تو مجھے بھی گواہ لکھ لیجے بیکل اتساہی @rekhta
🔸بیکل اتساہی
1928 - 2016بلرامپور، گونڈا
ممتاز مقبول شاعر جنہیں ’اتساہی‘ کا تخلص جواہر لال نہرو نے دیا تھا۔ اردو شاعری کو ہندی سے قریب لانے کے لئے معروف
@rekhta
1928 - 2016بلرامپور، گونڈا
ممتاز مقبول شاعر جنہیں ’اتساہی‘ کا تخلص جواہر لال نہرو نے دیا تھا۔ اردو شاعری کو ہندی سے قریب لانے کے لئے معروف
@rekhta
میں نے یوپی کا شہر گورکھپور نہیں دیکھا، ضرورت بھی نہیں پڑی۔ فراق گورکھپوری صاحب، مجنوں گورکھپوری صاحب اور پھر شمشاد نبی ساقی فاروقی سے مل لیا، ان صاحبان کا لکھا ہوا پڑھتا رہتا ہوں….یوں سمجھئے شہر گورکھپور میں جتنا کچھ دیکھنے اور جاننے لائق ہوگا، حسین اور دل آویز ہوگا، تقریباً سبھی دیکھ لیا۔ شہروں میں اور ہوتا بھی کیا ہے؟
جی ہاں! ساقی گورکھپور میں پیدا ہوا تھا۔
ڈھاکے میں اس نے ابتدائی تعلیم حاصل کی، کراچی یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ ایم اے انگریزی میں پڑھ رہا تھا تو لندن روانہ ہوگیا اور لندن یونیورسٹی میں انگریزی ادب میں داخلے کی کوششیں کرنے لگا۔ یونیورسٹی والوں نے کہا، ”یہاں تمھیں بی اے دوبارہ کرنا پڑے گا۔“
جاری ہے........
📄خواجہ سگ پرست
🖌(اسد محمد خاں)