Rekhta
3.78K subscribers
395 photos
6 videos
2 files
519 links
حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولی
نہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی


#Urdu
#Hindi
#Rekhta

📩@Mbr786
Download Telegram
#سال نو (نظم)


یہ کس نے فون پہ دی سال نو کی تہنیت مجھ کو
تمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے

تصور اک نئے احساس کی جنت میں لے آیا
نگاہوں میں کوئی رنگین چہرہ مسکراتا ہے

جبیں کی چھوٹ پڑتی ہے فلک کے ماہ پاروں پر
ضیا پھیلی ہوئی ہے سارا عالم جگمگاتا ہے

شفق کے نور سے روشن ہیں محرابیں فضاؤں کی
ثریا کی جبیں زہرہ کا عارض تمتماتا ہے

پرانے سال کی ٹھٹھری ہوئی پرچھائیاں سمٹیں
نئے دن کا نیا سورج افق پر اٹھتا آتا ہے

زمیں نے پھر نئے سر سے نیا رخت سفر باندھا
خوشی میں ہر قدم پر آفتاب آنکھیں بچھاتا ہے

ہزاروں خواہشیں انگڑائیاں لیتی ہیں سینے میں
جہان آرزو کا ذرہ ذرہ گنگناتا ہے

امیدیں ڈال کر آنکھوں میں آنکھیں مسکراتی ہیں
زمانہ جنبش مژگاں سے افسانے سناتا ہے

مسرت کے جواں ملاح کشتی لے کے نکلے ہیں
غموں کے ناخداؤں کا سفینہ ڈگمگاتا ہے

خوشی مجھ کو بھی ہے لیکن میں یہ محسوس کرتا ہوں
مسرت کے اس آئینے میں غم بھی جھلملاتا ہے

ہمارے دور محکومی کی مدت گھٹتی جاتی ہے
غلامی کے زمانے میں اضافہ ہوتا جاتا ہے

یہی انداز گر باقی ہیں اپنی سست گامی کے
نہ جانے اور کتنے سال آئیں گے غلامی کے

علی سردار جعفری

@Rekhta
The renowned Urdu Shayar #AnwarJalalpuri has passed away. Our condolences and prayers are with his family and friends. #RIP
@Rekhta
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
ज़माना बड़े शौक़ से सुन रहा था
हमीं सो गए दास्ताँ कहते कहते
#SaqibLakhnavi #BirthAnniversary
@Rekhta
خلل آیا نہ حقیقت میں نہ افسانہ بنا
میں تو لگتا ہے کہ بیکار ہی دیوانہ بنا
فرحت احساس

ख़लल आया न हक़ीक़त में न अफ़्साना बना
मैं तो लगता है कि बेकार ही दीवाना बना

@Rekhta
Rekhta
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے ज़माना बड़े शौक़ से सुन रहा था हमीं सो गए दास्ताँ कहते कहते #SaqibLakhnavi #BirthAnniversary @Rekhta
ثاقب لکھنوی (تعارف)

نام میرزا ذاکر حسین قزلباش ، تخلص ثاقب۔ ۲؍جنوری۱۸۶۹ء کو اکبر آباد میں پیدا ہوئے۔ میرزا کی ولادت کو تقریباً چھ ماہ کا عرصہ گزرا تھا کہ ان کے والد نامساعد حالات کی بنا پر اکبرآباد چھوڑ کر مستقل طور پر لکھنؤ میں سکونت اختیار کرلی۔میرزا کی ابتدائی تعلیم قدیم اسلوب پر ہوئی۔ انگریزی تعلیم کے لیے آگرہ بھیجے گئے جہاں تقریباً چار سال قیام رہا۔ وہیں میر مومن حسین صفی کی صحبت میں ان کی شاعرانہ اہلیت بروئے کار آئی۔ پہلے تجارت شروع کی، مگر ناکام رہے۔ ۱۹۰۸ء میں کلکتہ میں ایران کے سفیر کے پرائیوٹ سکریٹری مقرر ہوئے۔ ۱۹۰۸ء ہی میں ریاست محمود آباد میں میر منشی کے عہدے پر مامور ہوئے ۔ ۲۴؍نومبر ۱۹۴۶ء کو لکھنؤ میں انتقال کرگئے۔ایک دیوان ان کی یادگار ہے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:251

@Rekhta
Flaunt some Urdu swag this winter

#Rekhta
#LearnUrdu #UrduRekhta https://t.co/97aGLu5vmQ
کب ٹھہرے گا درد اے دل، کب رات بسر ہو گی
سنتے تھے وہ آئیں گے، سنتے تھے سحر ہو گی

کب جان لہو ہو گی، کب اشک گہر ہو گا
کس دن تری شنوائی اے دیدہ تر ہو گی

کب مہکے گی فصلِ گل، کب بہکے گا میخانہ
کب صبحِ سخن ہو گی، کب شامِ نظر ہو گی

واعظ ہے نہ زاہد ہے، ناصح ہے نہ قاتل ہے
اب شہر میں یاروں کی کس طرح بسر ہو گی

کب تک ابھی رہ دیکھیں اے قامتِ جانانہ
کب حشر معیّن ہے تجھ کو تو خبر ہو گی


فیض احمد فیضؔ


@Rekhta
کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہات میں تیرا ہات نہیں
صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں

مشکل ہے اگر حالات وہاں، دل بیچ آئیں جاں دے آئیں
دل والو کوچہء جاناں میں‌کیا ایسے بھی حالات نہیں

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان توآنی جانی ہے ، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں

میدانِ وفا دربار نہیں یاں‌ نام و نسب کی پوچھ کہاں
عاشق تو کسی کا نام نہیں، کچھ عشق کسی کی ذات نہیں

گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں


فیض احمد فیضؔ


@Rekhta
دوستی عام ہے لیکن اے دوست
دوست ملتا ہے بڑی مشکل سے
दोस्ती आम है लेकिन ऐ दोस्त
दोस्त मिलता है बड़ी मुश्किल से
#HafeezHoshiarpuri #BirthAnniversary

حفیظؔ ہوشیارپوری (یوم پیدائش)

@Rekhta
اس شہر میں جینے کے انداز نرالے ہیں
ہونٹوں پہ لطیفے ہیں آواز میں چھالے ہیں

جاویداختر

इस शहर में जीने के अंदाज़ निराले हैं
होंटों पे लतीफ़े हैं आवाज़ में छाले हैं

-Javed Akhtar

@Rekhta
‏کبھی کبھی تیری بے نیازی سے خوف کھا کر
میں سوچتا ہُوں کہ تُو میرا انتخاب کیوں ہے

محسن نقوی

@Rekhta
عالم میں جس کی دھوم تھی اس شاہکار پر
دیمک نے جو لکھے کبھی وہ تبصرے بھی دیکھ

شکیب جلالی
#Rekhta
@Rekhta
بڑے ہو کر ہے جینا جاہلوں میں
دَھرا رہ جائے گا بستہ تمہارا

راجیش ریڈی


@Rekhta
میں اس دنیا میں اے سیمابؔ اک راز حقیقت تھا
سمجھنے کی طرح اہل جہاں مجھ کو کہاں سمجھے

سیمابؔ اکبر آبادی


@Rekhta
Forwarded from Rekhta
تری دنیا میں جینے سے تو بہتر ہے کہ مر جائیں
وہی آنسو وہی آہیں وہی غم ہے جدھر جائیں
तेरी दुनिया में जीने से तो बेहतर है कि मर जाएँ
वही आँसू, वही आहें, वही ग़म है जिधर जाएँ

ساحر لدھیانوی



@Rekhta
یہ معجزہ بھی محبت کبھی دکھائے مجھے
کہ سنگ تجھ پہ گرے اور زخم آئے مجھے

قتیل شفائی


@Rekhta
تم مرے ساتھ تھے جب تک تو سفر روشن تھا
شمع جس موڑ پہ چھوٹی ہے وہیں رات ہوئی

قیصر الجعفری


@Rekhta
نہ غرض کسی سے نہ واسطہ مجھے کام اپنے ہی کام سے
ترے ذکر سے تری فکر سے تری یاد سے ترے نام سے

جگرؔ مرادآبادی

@Rekhta
وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو مرے پاس آیا
بس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی

پروین شاکر


@Rekhta
اے گردش زمانہ زحمت تو ہوگی تجھ کو
کچھ دیر کے لیے میں آرام چاہتا ہوں

حفیظؔ بنارسی


@Rekhta