🔮 Quran Reminders 🔮
120 subscribers
161 photos
14 videos
90 files
20 links
مختلف سکالرز کی قرآن تفاسیر اور مختلف قرآنی سلاسل کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے

ﻭَﺍِﻥَّ ﺍِﻟٰﯽ ﺭَﺑِّﮏَ ﺍﻟْﻤُﻨْﺘَﮭﯽٰ ..
ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺁﺧﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﺍﻟﻠﻪ ﮨﮯ ..!
Download Telegram
🌷آج ہم عبادت کے معنی اور مفہوم اور اس کی اہمیت کو سمجھیں گے ۔۔۔ آپ کو آنے والے دنوں میں آپ کے ذہن میں آنے والے سوالات کے جوابات بھی مل جایئں گے۔ان شاء اللہ۔

🛑شیڈول 🛑

لیکچر کے دن👇

پیر
بدھ
جمعہ
*💥Quran Reminders💥*

🌹 بسم الله الرحمن الرحيم 🌹
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

📖 *Para 3⃣0⃣*

*📒 In-Depth Study of Surah At Takathur سورہ التکاثر*
*Part # 1_A*
*Theme : اخلاص نیت*
*30:47*
*Speaker : Aiasha Amir Sahiba*

🍁 *جزاكم الله خيراً كثيراً* 🍁

🍃🌷🍃

#تفسیر_سورہ_التکاثر
Audio
Audio from الحمدللہ
Photo from الحمدللہ
السَّـــــــــــــــلام عَلَيْــــــــــــــــــــكُمْ وَ رَحْمَةُ اللہ وَ بَرَكَاتُهُ


📕 SURAH (1) سورۃ الفاتحہ

📗INTRODUCTION

Audio Duration
00:14:44


LECTURE { 1 }
PART (1)👇🏿👇🏿👇🏿


#بیان_القرآن
*BAYAN-UL-QURAN*

Written notes ✍🏻
_______
*INTRODUCTION*
*SURAH AL-FATIHA*
_______

📕 *سورہ الفاتحہ تعارف*

*سورة الفاتحہ اگرچہ قرآن حکیم کی مختصر سورتوں میں سے ہے ‘ اس کی کل سات آیات ہیں ‘ لیکن یہ قرآن حکیم کی عظیم ترین سورت ہے۔ اس سورة مبارکہ کو اُمّ القرآن بھی کہا گیا ہے اور اساس القرآن بھی۔*

*فَتَحَ یَفْتَحُ کے معنی ہیں کھولنا۔ چونکہ قرآن حکیم شروع اس سورت سے ہوتا ہے لہٰذا یہ افتتاحی سورہ ھے۔*

*The Opening Surah of the Quran*

*اس کا ایک نام ” الکافیہ “ یعنی کفایت کرنے والی ہے، ایک نام ” الشافیہ “ یعنی شفا دینے والی ہے۔*

*یہ سورة مبارکہ پہلی مکمل سورت ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوئی ہے۔ اس سے پہلے متفرق آیات نازل ہوئیں۔ سب سے پہلے سورة العلق کی پانچ آیتیں ‘ پھر سورة نٓ یا سورة القلم کی سات آیتیں ‘ پھر سورة المزمل کی نو آیتیں ‘ پھر سورة المدثر کی سات آیتیں اور پھر سورة الفاتحہ کی مکمل سات آیتیں نازل ہوئیں۔*

📕 سورة الحجر
*وَلَقَدْ اٰتَیْنٰکَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَالْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ*

*” ہم نے اے نبی ﷺ آپ ﷺ، کو سات ایسی آیات عطا کی ہیں جو بار بار پڑھی جاتی ہیں اور عظمت والا قرآن۔ “*

📙 *صحیح بخاری کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :*
*لْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ھِیَ السَّبْعُ الْمَثَانِیُّ وَالْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ الَّذِیْ اُوْتِیْتُہٗ*

*” سورة اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ہی ” سبع مثانی “ اور ” قرآن عظیم “ ہے جو مجھے عطا ہوئی ہے۔ “*

*تعداد کے اعتبار سے اس کی سات آیات متفق علیہ ہیں۔ البتہ اہل علم میں ایک اختلاف ہے۔*

🔻 *ایک رائے*
*بعض حضرات کے نزدیک، جن میں امام شافعی رحمۃ اللّٰــــــــــــــــہ علیہ بھی شامل ہیں ‘ آیت بسم اللّٰــــــــــــــــه بھی سورة الفاتحہ کا جزء ہے۔ ان کے نزدیک بِسْمِ اللّٰــــــــــــــــه الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سورة الفاتحہ کی پہلی آیت اور صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ ٥ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ ساتویں آیت ہے۔*

🔻 *دوسری رائے*
*لیکن دوسری طرف امام ابوحنیفہ رحمتہ اللّٰــــــــــــــــہ علیہ کی رائے یہ ہے کہ آیت بسم اللّٰــــــــــــــــہ سورة الفاتحہ کا جزء نہیں ہے ‘ بلکہ آیت بسم اللّٰــــــــــــــــہ قرآن مجید کی کسی بھی سورة کا جزء نہیں ہے ‘ سوائے ایک مقام کے جہاں وہ متن میں آئی ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے ملکۂ سبا کو جو خط لکھا تھا اس کا تذکرہ سورة النمل میں بایں الفاظ آیا ہے : اِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَاِنَّہٗ بِسْمِ اللّٰــــــــــــــــہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔*

*سورتوں کے آغاز میں یہ علامت کے طور پر لکھی گئی ہے کہ یہاں سے نئی سورة شروع ہو رہی ہے۔ ان حضرات کے نزدیک اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ سورة الفاتحہ کی پہلی آیت اور اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ پانچویں آیت ہے ‘ جبکہ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ ٥ چھٹی اور غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ ساتویں آیت ہے۔*

*جن حضرات کے نزدیک آیت بسم اللّٰــــــــــــــــه سورة الفاتحہ کا جزء ہے وہ نماز میں جہری قراءت کرتے ہوئے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بھی بالجہر پڑھتے ہیں، اور جن حضرات کے نزدیک یہ سورة الفاتحہ کا جزء نہیں ہے وہ جہری قراءت کرتے ہوئے بھی بسم اللہ خاموشی سے پڑھتے ہیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ سے قراءت شروع کرتے ہیں۔*
*سورہ الفاتحہ نماز کا جزو لازم ھے*

*اس سورة مبارکہ کا اسلوب کیا ہے۔۔۔۔۔ ؟*

*یہ بہت اہم اور سمجھنے کی بات ہے۔ ویسے تو یہ کلام اللہ ہے ‘ لیکن اس کا اسلوب دعائیہ ہے۔ یہ دعا اللہ نے ہمیں تلقین فرمائی ہے کہ مجھ سے اس طرح مخاطب ہوا کرو ‘ جب میرے حضور میں حاضر ہو تو یہ کہا کرو۔ واقعہ یہ ہے کہ اسی بنا پر قرآن مجید کی اس سورت کو نماز کا جزو لازم قرار دیا گیا ہے ‘ بلکہ سورة الفاتحہ ہی کو حدیث میں ” الصَّلاۃ “ کہا گیا ہے ‘ یعنی اصل نماز سورة الفاتحہ ہے۔ باقی اضافی چیزیں ہیں ‘ تسبیحات ہیں ‘ رکوع و سجود ہیں ‘ قرآن مجید کا کچھ حصہ آپ اور بھی پڑھ لیتے ہیں۔*

📙 *حضرت عبادہ بن صامت رض سے مروی متفق علیہ حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : لاَ صَلَاۃَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ*

*یعنی جو شخص نماز میں سورة الفاتحہ نہیں پڑھتا اس کی کوئی نماز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی احادیث میں یہ مضمون آیا ہے۔*

*اس اعتبار سے بھی ہمارے ہاں ایک فقہی اختلاف موجود ہے۔*
🔻 *بعض حضرات نے اس حدیث کو اتنا اہم سمجھا ہے کہ آپ باجماعت نماز پڑھ رہے ہیں تب بھی ان کے نزدیک آپ امام کے ساتھ ساتھ ضرور سورة الفاتحہ پڑھیں گے۔ چناچہ امام ہر آیت کے بعد وقفہ دے۔ امام جب کہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ تو اس کے بعد مقتدی بھی کہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ خواہ اپنے دل میں کہے۔ پھر امام کہے : الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ تو مقتدی بھی دل میں کہہ لے : اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔ یہ موقف ہے امام شافعی رحمۃ اللّٰــــــــــــــــه علیہ کا کہ نماز چاہے جہری ہو چاہے سری ہو ‘ اگر آپ امام کے پیچھے پڑھ رہے ہیں تو امام اپنی سورة الفاتحہ پڑھے گا اور آپ اپنی پڑھیں گے اور لازماً پڑھیں گے۔*

🔻 *امام ابوحنیفہ رحمتہ اللّٰــــــــــــــــه علیہ کا موقف اس کے بالکل برعکس ہے کہ امام جب سورة الفاتحہ پڑھے گا تو ہم پیچھے بالکل نہیں پڑھیں گے ‘ بلکہ امام کی قراءت ہی مقتدیوں کی قراءت ہے۔*

*ان کا استدلال آیت قرآنی*👇🏿
📕 *وَاِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ الاعراف اور حدیث نبوی ﷺ مَنْ کَانَ لَہٗ اِمَامٌ فَقِرَاءَ ۃُ الْاِمَامِ لَہٗ قِرَاءَ ۃٌ ٣ سے ہے۔ نیز ان کا کہنا ہے کہ نماز باجماعت میں امام کی حیثیت سب کے نمائندے کی ہوتی ہے۔ اگر کوئی وفد کہیں جاتا ہے اور اس وفد کا کوئی سربراہ ہوتا ہے تو وہاں جا کر گفتگو وفد کا سربراہ کرتا ہے ‘ باقی سب لوگ خاموش رہتے ہیں۔*

🔻 *ان کے علاوہ ایک درمیانی مسلک بھی ہے اور وہ امام مالک رحمتہ اللّٰــــــــــــــــه علیہ اور امام ابن تیمیہ رحمتہ اللّٰــــــــــــــــه علیہ وغیرہما کا ہے۔ اس ضمن میں ان کا موقف یہ ہے کہ جہری رکعت میں مقتدی سورة الفاتحہ مت پڑھے ‘ بلکہ امام کی قراءت خاموشی سے سنے*

*ازروئے نص قرآنی :* 👇🏿
📕 *وَاِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ الاعراف ” اور جب قرآن پڑھا جائے تو تم پوری توجہ سے اسے سنا کرو اور خود خاموش رہا کرو ‘ تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ “ اسی طرح حدیث نبوی ﷺ ہے : اِذَا قَرَأَ [ الْاِمَامُ ] فَاَنْصِتُوْا ٤ ” جب امام قراءت کرے تو تم خاموش رہو “۔ چناچہ جب امام بالجہر قراءت کر رہا ہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ ۔ تو آپ سنیے اور خود خاموش رہیے ‘ لیکن جو سرّی نماز ہے اس میں امام اپنے طور پر سورة الفاتحہ پڑھے اور آپ اپنے طور پر خاموشی سے پڑھیں۔ یہ درمیانی موقف ہے.*

*فطرت سلیمہ*
*بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، لیکن یہ اس کے والدین ہیں جو اسے یہودی ‘ نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں “۔*

🤲🏻 *اے اللہ ! میں نہیں جانتا ‘ تو مجھے ہدایت دے ‘ مجھے راستہ دکھا ‘ سیدھا راستہ ‘ درمیانی راستہ ‘ ایسا راستہ جو متوازن ہو ‘ جس میں انصاف ہو ‘ جس میں عدل اور قسط ہو ‘ جس میں کسی کے حقوق ساقط نہ ہوں اور کوئی جابر بن کر مسلطّ نہ ہوجائے ‘ جس میں نہ کوئی حزن و ملال اور مایوسی ودرماندگی depression ہو ‘ نہ کوئی معاشی استحاصل ہو ‘ نہ کوئی سماجی امتیاز ہو۔ اے ربّ ! ان تینوں چیزوں سے پاک ایک صراط مستقیم میں اپنے ذہن سے تلاش نہیں کرسکتا ‘ میرے فیصلے جو ہیں غلط ہوجائیں گے۔ تو میں ہاتھ جوڑ کر عرض کرتا ہوں کہ مجھے اس سیدھے راستے کی ہدایت بخش دے۔*

*اللہ کرے کہ سورة الفاتحہ کو پڑھتے ہوئے ہم بھی اسی مقام پر کھڑے ہوں کہ ہمارا دل ٹھکا ہوا ہو ‘ ہمیں اللہ پر ایمان ‘ اللہ کی ربوبیتّ پر ایمان ‘ اللہ کی رحمانیتّ پر ایمان ‘ اللہ کے مالک یوم الدینّ ہونے پر ایمان حاصل ہو۔ یہ بھی ہمارا عزم ہو اور ہمارا طے شدہ فیصلہ ہو کہ اسی کی بندگی کرنی ہے ‘ اور پھر اس کے سامنے دست سوال دراز کریں کہ پروردگار ہمیں ہدایت عطا فرما !*



📕 *اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۞*
ترجمہ:
*"کل شکر اور کل ثنا اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار اور مالک ہے" ۔*

✍🏻 *تفسیر:*

*کل تعریف کل حمد و ثنا اور کل شکر اللہ کے لیے ہے “۔ اب وہ اللہ کون ہے ؟ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ” جو تمام جہانوں کا مالک ہے پروردگار ہے ‘ پرورش کنندہ ہے “۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ” جو رحمن اور رحیم ہے “۔ یہ گویا ایک جملہ چلا آ رہا ہے : کل حمد ‘ کل ثنا ‘ کل شکر اس اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا مالک ہے ‘ مختار ہے ‘ آقا ہے ‘ پروردگار ہے ‘ رحمن ہے اور رحیم ہے۔*
*بســـــــ﷽ـــــــــــم*


▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
*BAYAN-UL-QURAN*
*بیان القرآن*
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬

*السَّـــــــــــــــلام عَلَيْــــــــــــــــــــكُمْ وَ رَحْمَةُ اللہ وَ بَرَكَاتُهُ*

*آئیے ڈاکٹر صاحب کے لیکچرز کے ساتھ قرآن فہمی کا آغاز کرتے ہیں.*

*روزانہ شارٹ آڈیو لیکچرز کے ساتھ رٹن نوٹس بھی شیئیر کئے جائیں گے ان شاء اللہ تعالیٰ*

*تمام ممبران سے گزارش ھے کہ روزانہ دس سے پندرہ منٹ نکال کر آڈیو کو سنئیے اور نوٹس کو پڑھئیے اور جہاں تک ممکن ہو آگے شیئیر کیجئے، ہمارا تعاون آپ کے ساتھ رہے گا. آپ لوگ ایڈمن کے نمبر پر اپنے سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں.*

*اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کو سمجھنے اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین*

🤲🏻 *بارک اللّٰــــــــــــــــه لی ولکم فی القرآن العظیم ونفعنی وایاکم بالآیات والذکر الحکیم*

▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*💥Quran Reminders💥*

🌹 بسم الله الرحمن الرحيم 🌹
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته


📖 *Para 1⃣5⃣*

📒 *Surah Al-kahaf سورة الكهف*
*Part # 02-C*
*Ayahs 23-59*
*11:58*

🍁 *جزاكم الله خيراً كثيراً* 🍁

🍃🌷🍃

#قرآن_تفسیر_استاذہ_عفت_مقبول
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*💥Quran Reminders💥*

🌹 بسم الله الرحمن الرحيم 🌹
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

📖 *Para 3⃣0⃣*

📒 *Surah Surah Quraish سورہ القریش*

*Part # 02-C*
*Theme :*
*Aim high with knowledge*
Topic : *Who were Quraish*
*29:18*
*Speaker : Aiasha Amir Sahiba*

🍁 *جزاكم الله خيراً كثيراً* 🍁

🍃🌷🍃

#تفسیر_سورہ_قریش_سسٹر_عائشہ
Audio
Audio from الحمدللہ
*💥Quran Reminders💥*

🌹 بسم الله الرحمن الرحيم 🌹
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته


📖 *Para 1⃣6⃣*

📒 *Surah Al-kahaf سورة الكهف*
*Part # 03-A*
*Ayahs 60-101*
*11:26*

🍁 *جزاكم الله خيراً كثيراً* 🍁

🍃🌷🍃

#قرآن_تفسیر_استاذہ_عفت_مقبول