Pakistan Times International
344 subscribers
100 photos
18 videos
80 links
Download Telegram
بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک منفرد پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت عام شہری فیس ادا کرکے جیل میں وقت گزار سکیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں واقع چنچل گوڑا سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے ایسے افراد کے لیے یہ دلچسپ اقدام کیا ہے جو کبھی جیل نہیں گئے لیکن جیل کی زندگی کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں۔
جیل حکام کے مطابق 24 گھنٹے جیل میں گزارنے کے خواہش مند افراد کو 2000 بھارتی روپے جبکہ 12 گھنٹے کے لیے ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس دوران شرکاء کو قیدیوں جیسی روزمرہ زندگی کا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد خصوصاً نوجوانوں میں قانون، نظم و ضبط اور جیل کے نظام سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ عملی طور پر اس ماحول کو سمجھ سکیں۔
زندگی میں آپ میچیوریٹی حاصل ہونے کی ایک اہم اسٹیج تب کراس کرتے ہیں جب آپ یہ بنیادی پہلو سمجھ جائیں کہ انسانوں کی اکثریت، لاجک کی بجائے، جذبات کی بنیاد پر سوچتی اور فیصلہ کرتی ہے

یہ انسانی نفسیات کو سمجھنے کا اہم ترین سبق ہے

شہزاد حسین
🚨🚨رکنِ قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پر سنگین الزامات عائد کر دیے

اپنے خطاب میں ملک عادل خان بازئی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انہیں ایک لڑکی کا نمبر بھیج کر اس سے ملاقات کرنے کا کہا۔
ایم این اے کے مطابق جب انہوں نے ملاقات سے انکار کیا تو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مبینہ طور پر دھمکی آمیز انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ “تمہارے ساتھ جو کیا "تمہارا پلازہ گرا کر " میں نے ٹھیک کیا ہے، تمہارے ساتھ یہی ہونا چاہیے”۔ ملک عادل خان بازئی نے مزید دعویٰ کیا کہ انہیں یہ بھی کہا گیا کہ “تمہیں دیکھ لیں گے.
انہوں نے قومی اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ اس تمام معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، تاکہ ذمہ دار عناصر کا تعین ہو سکے
پشاور

محکمہ بلدیات میں شہری سہولیات آن لائن کرنے کا فیصلہ
پیدائش و شادی سمیت اہم واقعات کے سرٹیفکیٹس کی فراہمی آن لائن کرنے صوبائی حکومت نے دیدی
نادرا کیساتھ کیش لیس نظام کی منظوری بھی کابینہ سے لے لی گئی

تجرباتی بنیادوں پر پشاور میں آن لائن سسٹم نافذ کیاجائیگا جس کے بعد اسے پورے صوبے تک وسعت دی جائیگی
موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہری گھر بیٹھ کر انتقال، نکاح، پیدائش اور طلاق سرٹیفکیٹس حاصل کرسکیں گے
وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی کابینہ کو بریفنگ
‏سیکیورٹی کسے کہتے ہیں؟

امریکہ کا صدر ٹرمپ چین کے دورے پر اپنی گاڑیوں کے کارواں میں جا رہا ہے، اور اردگرد ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے،

دورے کے دوران بیجنگ شہر کھلا رہا، شہر کا کوئ حصہ بند نہیں ہوا،

میونخ میں انٹرنیشنل سیکیورٹی کانفرنس ہوتی ہے، دُنیا بھر کے سربراہان آتے ہیں، میں ایک دفعہ ایک ٹورسٹ کے طور پر اُس کانفرنس کے ہوٹل کے سامنے سے گزر کر گیا، کوئ راستہ بند نہیں تھا،

ہمارا سیکیورٹی کا ویثرن اور سٹرٹیجی بہت روایتی اور عوام کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، ناکے لگانا، راستے بند کرنا، کاروبار بند کرنا، یہ کوئ سیکیورٹی سٹریٹیجی نہیں ہے،

سرحدوں کو محفوظ کریں، ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، قانون کو مضبوط کریں، ہمسایوں سے تعلقات بہتر کریں، پولیس کی تربیت ماڈرن طریقے سے کریں، کرپشن کا خاتمہ کریں

Everyone can see horizon, few can see beyond

Stay Tuned on Security

Beyond The Horizon with Ahmad Jawad
انڈیا میں آخری بار پیٹرول و ڈیزل کی قیمت 2022 میں بڑھی تھی پاکستان میں صرف گذشتہ ڈھائی ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت162روپے بڑھ چکی ہےبہرحال انڈین عوام 3 روپے بڑھانے پر مودی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، واضح رھیکہ خلیجی بحران میں ہندوستان نے پہلی بار تین روپے بڑھائے ہیں

بی بی سی
پنکی کی کوکین شروع ہی 25 ہزار سے ہوتی تھی اور پھر قیمت معیار کیمطابق بڑھتی چلی جاتی پنکی کی منشیات لوئر کلاس تو ایک طرف مڈل کلاس نوجوان بھی افورڈ نہیں کرسکتے یہ ایلیٹ کلاس کی کہانیاں ہیں مگر لگتا ھیکہ ناقص منشیات کی فراہمی سے اشرافیہ کے بچوں کی اموات پنکی کی گرفتاری کا سبب بنی ہے

فیض اللہ خان
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ پنکی کیس ایک وسیع کیس ہے، نیٹ ورک میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، رائیڈرز بھی پنجاب سے کراچی آتے کام کے بعد چلے جاتے تھے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنکی کے ایک اکاونٹ میں تین کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، ایف آئی اے کے ساتھ ہمارا تعلق ہوگیا ہے، منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی تعلق کے شواہد ہیں، پنکی جو منشیات بیچتی تھی اس میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
گزشتہ 35 سال میں اتنے برے حالت نہیں دیکھے جو آج ہیں ہر دوسرا پاکستانی غربت کا شکار ہو چکا ہےہر تیسرا نوجوان بے روزگار ہوچکا ہے۔ ثاقب شیرانی
پہلے لاہور نہیں ختم ہوتا تھا، اب صورتحال یہ ہے کہ DHA ختم نہیں ہوتا۔

رضی طاہر
‏آج ایک ایف آئی اے اہلکار کو کراچی میں ایک دکاندار کے منہ پر اس کے بیٹے کی موجودگی میں تھپڑوں کی بارش کرتے دیکھ کر دل کٹ کے رہ گیا، او محسن نقوی صاحب یہ کون سی مہذب ایف آئی اے فورس تیار کردی ہے جو شریف لوگوں کے ساتھ کیڑے مکوڑوں والا سلوک کررہی ہے، ایسی فرعونیت اور لاقانونیت تو پنجابی فلموں میں جگا بدمعاش کرتا نظر آتا ہے جو آپکی مہزب ایف آئی کررہی ہے

زبیر قریشی
پولیو قطرے نہ پلانے پر پولیس فورا پہنچے گی مگر ڈکیتی سنیچنگ پر نہیں
قمیض پھٹ گئی لیکن وہاں خراش نہیں آئی
ڈرامے کا ڈائریکٹر نکما اور نالائق ہے ۔
#بلوچستان

دشت اور پنجگور سے تین افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے دشت میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت ماسٹر عابد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے جو دشت کھڈان کا رہائشی تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تین ہفتے قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب ضلع پنجگور کے علاقے سریکوران میں دو افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ رپورٹر کے مطابق مقتولین کی شناخت نبیل ولد جمیل احمد اور شہاب ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سند ءِ سر دزپروم سے بتایا جاتا ہے۔ دونوں لاشوں کو ہنگامی طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اشتہارات میں ترقی کے دعویدار جواب دیں کہ غربت میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان
#پشاور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی سمری منظور کرلی
صوبائی حکومت کی جانب سے 6 نئے وزراء ، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی کے حوالہ سے گورنر ہاؤس کو سمری بھجوائی گئی تھی
جس کی گورنر فیصل کریم کنڈی نے منظوری دے دی
نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب کل 17 مئی بروز اتوار گورنرہاوس میں منعقد ہوگی
#بلوچستان #دالبندین میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حـ.ملہ تھانے کو نذرِ آتش کر دیا تھانے میں موجود 14 سے زائد قیدی فرار ہو گئے، مسلح افراد اور فورسز کے درمیان شہر کے مختلف مقامات پر فـائرنگ کا تبادلہ گولی لگنے سے دو افراد زخمی ہسپتال منتقل، پولیس زرائع
کراچی میں جمعہ کی نماز پڑھنے گئے شہری سے مسجد کے باہر شناختی کارڈ طلب!
شہری حیران و پریشان، “نماز پڑھنے آئے ہیں یا تفتیش کروانے؟”
شہر قائد میں سیکیورٹی کے نام پر عوام کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھنے لگے۔
عوام کا سوال:
کیا عبادت گاہوں میں بھی اب شناخت دکھانا لازمی ہو گیا؟
کراچی کے شہری پہلے ہی مہنگائی، ٹریفک اور بدامنی سے پریشان ہیں، اب نماز کی ادائیگی بھی سوال بن گئی۔
https://www.facebook.com/share/v/1KwutokBa9/
👍1
‏اگر فرعون کی زندہ مثالیں دیکھنی ہوں تو پاکستان آجائیں، ہر گلی، محلہ، سڑک ہر ادارے میں آپ کو بڑے چھوٹے جاہل، پڑھے لکھے، وردی میں بغیر وردی میں ہر قسم کے فرعون یہاں دستیاب ہیں، کیونکہ عوام بے غیرت اور بزدل ہوچکی ہے۔۔

آفاق خان
👍3
#کوئٹہ

اربوں روپے مالیت کا قیمتی سامان غائب کروایا گیا اور پھر اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے کوئٹہ کسٹم وئیر ہاؤس کو آگ لگوا دی گئی🔥
ایسا ملک بھر میں بار بار ہوتا ہے
👍1😢1
دی نیشن کے سابق چیف رپورٹر اپنی تین ماہ کی تنخواہ اور چھٹیوں کے پیسے مالکان سے وصول کرنے کی قانونی چارہ جوئی کرتے دنیا سے گزر گئے، مالکان ہر تاریخ پر ایک نئی تاریخ لے کر چلے جاتے تھے۔رپورٹر اسد ملک کیمطابق ان کا کیس سماعت کے لئے مقرر کروا دیا گیا ہے، بدھ کے روز جسٹس اعظم خان کی عدالت میں تشریف لائیں