Pakistan Times International
346 subscribers
90 photos
16 videos
73 links
Download Telegram
پاکستانی حکمرانوں اور بیوروکریٹ کی دلچسپ باریک واردارت۔

اس وقت سرکاری اداروں کے اپنے ایک ہزار ارب روپے مختلف پرائیویٹ بنکوں کے کرنٹ اکاونٹ میں پڑے ہیں۔حکومت ان بنکوں میں یہ ڈیپازٹ رکھ کر انہی بنکوں سے مہنگے کمرشل قرضے لے کر اربوں کا سود ان بنکوں کو دیتی ہے۔
یہ پیسہ اسٹیٹ بنک یا نیشنل بنک میں رکھنے کی بجائے جہاں سے یہ خود ضرورت پڑنے پر بغیر سود ادا کیے اسے قرضہ سمجھ کر پھر واپس کر سکتی ہے، یہ ان بنکوں کو سود دے رہی ہے۔ اس سال پاکستان نے ان قرضوں پر تین ہزار ارب روپے صرف سود دینا ہے۔
اس سے بڑا گورکھ دھندا اور کیا ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے ڈیپازٹ پیسوں پرائیوٹ بنکوں کو ہی مارک اپ دے رہے ہیں۔ ایسا آپ نے پہلے کہیں سنا یا پڑھا ؟

رؤف کلاسرا
بری امام کے غریب متاثرین کو بے دردی سے بے گھر کر دیا گیا ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کے گھر اجاڑ کر انہیں لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، اور آج وہ اپنی ہی زمین پر بے بس کھڑے رو رہے ہیں۔

ادھر حکومت کی جانب سے مارگلہ ہلز کے دامن میں ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل بڑا پارک بنانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، جس کا اعلان محسن نقوی نے کیا۔
اس منصوبے پر شہریوں اور ماہرین کی جانب سے شدید تحفظات سامنے آ رہے ہیں، اور کئی لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا اس ترقی کے نام پر غریبوں کے گھر ہی قربان کیے جا رہے ہیں؟

یہ ترقی نہیں… یہ غریبوں کے گھروں کی قیمت پر بننے والا “پارک” ہے۔
‏ابھی چند دن پہلے پاکستان نے UAE کو 3.45 ارب ڈالر کا ڈپازٹ بڑی مشکل سے واپس کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق UAE کا ٹیلی کام گروپ e& (سابقہ اتیصالات) PTCL میں اپنی انویسٹمنٹ نکالنے کا جائزہ لے رہا ہے۔ PTCL میں e& کے پاس 26 فیصد شیئرز اور مینجمنٹ کنٹرول ہے۔ یہ جائزہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
PTCL پاکستان کی ٹیلی کام کی بیک بون ہے ۔ فکسڈ لائنز، براڈ بینڈ اور انٹرنیٹ سروسز اسی کے ذریعے چلتی ہیں۔ اگر یہ انویسٹمنٹ نکل گئی تو ٹیلی کام سیکٹر کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو گا۔
اسلام آباد

‏Big Breaking.
شاہراہِ دستور پر موجود متنازع ترین کانسٹیٹیوشن ایونیو بلڈنگ کو خالی کرانے کی اطلاعات ۔۔۔رات گئے پولیس کے ذریعے عمارت کو خالی کرانے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔۔ ایک رہائشی کے مطابق چند پولیس اہلکار ہر اپارٹمنٹ میں جا کر اطلاع دے رہے ہیں کہ عمارت کو آج شام تک خالی کر دیا جائے۔
سی ڈی اے نے 2005 میں 13 ایکٹرز کی یہ زمین لگژری ہوٹل کیلئے 99 سالہ لیز پر ایک کمپنی کو دی تھی تاہم کمپنی نے ہوٹل کی بجائے لگژری اپارٹمنٹس بنا کر فروخت کر دئیے۔
پاکستان میں علاج
👍2
‏اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر واقع کانسٹیٹیوشن ٹاورز کا معاملہ گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ تقریباً ہر بڑے صحافی اور انفلوئنسر نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا، لیکن جب اسلام آباد کے قدیم گاؤں سید پور سمیت مسلم آباد، بری امام، علامہ اقبال کالونی اور رمشا کالونی میں تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے دخل کیا گیا تو کتنے صحافیوں اور انفلوئنسرز نے اس معاملے کو اجاگر کیا اور اس پر بات کی؟

کانسٹیٹیوشن ٹاورز کی بلند و بالا عمارت یقیناً ایک بڑی خبر ہے، اور یہاں کے مکین بھی اہم ہیں، لیکن صحافتی اصولوں کے مطابق شہر کے ان پسماندہ طبقات کی راتوں رات بے دخلی اور ان کے گھروں پر بلڈوزر چلنا بھی کسی طور کم اہم نہیں تھا، جو اسی ایلیٹ کلاس کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

یہ فرق کیوں ہے؟ اس پر آپ ضرور غور کریں۔

دریں اثنا، اس تھریڈ میں ان بے گھر ہونے والے پسماندہ طبقات کی کہانی بھی ضرور پڑھیے اور سنیے گا۔

نعمت خان
مچھ جیل وارڈرز کا احتجاج
لائن افسر احمد خان رشوت لے کر من پسند وارڈرز کی ڈیوٹیاں لگا رہا ہے اور جو رشوت نہ دیں انکی ٹرانسفر کروارہا ہے۔ غریب وارڈرز جو معمولی تنخواہوں پر کام کررہے ہیں ، انکی تنخواہیں ہڑپ کر لی جاتی ہیں
1👎1
آج افسران کی چھٹی تھی اور لیکن جس کے نام پر چھٹی تھی وہ کام پر گیا تھا ۔۔۔

یکم مئی لیبر ڈے
‏اگر CSS کرنے والے اتنے قابل ہیں تو پاکستان کے ادارے تباہ حال کیوں ہے؟ اور TCS میں ایک بھی CSS آفیسر کام نہیں کرتا لیکن TCS پاکستان پوسٹ سے زیادہ منافع میں کیوں ہے؟
آپ ریلوے کا حال دیکھ لیں؟
آپ پولیس کا حال دیکھ لیں؟
آپ پاکستان کے تمام بڑے کاروباری اور منافع بخش ادارے دیکھلیں وہاں کوئی CSS افسر نہیں ہے تمام کامیاب اور منافع بخش اداروں میں آپ کو پروفیشنل لوگ ملیں گے۔
اینگرو گروپ
عارف حبیب گروپ
ڈی جی خان سیمنٹ سمیت تمام کامیاب ادارے پروفیشنل لوگ چلا رہے ہیں ۔
دنیا میں پروفیشنل لوگوں انجینئرز، ڈاکٹرز اور سائنسدانوں اور اساتذہ کی عزت ہے ایسےپروفیشنلز جو اپنے ممالک کو آسمان تک لیے گئے اور بدقسمتی میں ہمارے ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ایک پروفیشنل ڈاکٹر اور انجنیئر کے اوپر ڈپٹی کمشنر روعب جماتا ہے
جس کی قابلیت صرف انگریزی کا امتحان پاس کرنا ہے ۔اگر انگریزی کو سی ایس ایس سے نکالا جائے تو پاس کرنے والے ہزاروں ہونگےعرب ممالک میں سی ایس ایس جیسا امتحان نہیں ہوتا وہاں کے مضبوط اداروں کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے
جاپان اور تائیوان کے پاس کوئی قدرتی وسائل نہیں لیکن وہ ٹیکنالوجی میں دنیا سے آگے ہیں
پاکستان کو ترقی کے لئے سرکاری افسر شاہی نہیں بلکہ ڈاکٹرز ۔سائنسدانوں اور انجینئرز ضرورت ہے

محمد آصف
کیا یہ پاکستان کی تقدیر ہے کہ یہاں کانسٹی ٹیوشن ایوینیو پر صریحاً غیر قانونی طور پر بنے وہ دو مینار تو سلامت رہیں جن میں پاکستان کے طاقتور ترین سیاستدانوں ، بیورو کریٹوں ، ججوں اور اشرافیہ کے اپارٹمنٹ ہیں لیکن کراچی کا سترہ منزلہ نسلہ ٹاور عدالت کے حکم پر 2021 میں اسلئے زمیں بوس کر دیا جائے کہ وہاں بیچارے مڈل کلاس پاکستانی اپاٹمنٹوں کے مالک تھے اور جو آج بھی نہ جانے کہاں کہاں دھکے کھا رہے ہونگے؟؟

احمد بلال محبوب
‏موسی ورک کو اغوا کیا گیا تو کتنے دن مکمل خاموشی رہی کہ شاید کچھ رستہ نکل آئے ابھی تک موسی کا کوئی اتاپتہ کسی کو معلوم نہیں۔ حافظ سعد ریاض کو اغواء کیا گیا تو ساتھ ہی ایک ایف آئی آر درج ہوگئی۔ کم از کم معلوم تو ہے کہ وہ کدھر ہیں۔ موسی ورک کے پرانے ٹویٹس کھنگالے گئے تو جا بجا حب الوطنی ، عزم اور ایک نوجوان کے خواب نظر آئے۔ حافظ صاحب کے پرانے ٹویٹس میں کہیں کسی کے اغواء کا مذاق اڑایا جارہا ہے تو کہیں قتل عام کو جھٹلایا جارہا ہے۔ موسی ورک کے اغواء پر چند عدد لوگوں کے سواء سبھی خاموش رہے۔ سعد ریاض کے اغواء پر سبھی کو ہمدردیاں اور مذمتیں یاد آگئیں ۔ سعد ریاض کے گزشتہ افکار بتا رہے ہیں کہ اٹھانے والوں کو یہاں بھی کوئی “تکنیکی غلطی” لگی ہے جو جلد درست کردی جائے گی۔ اللہ سے دعا ہے کہ حافظ صاحب کو محفوظ رکھے کیونکہ یہ بلا اندھی ہے۔ یہ اکثر اپنے بچے پیروں تلے روند دیتی ہے۔

#enkido
👍1
Pakistan Times International
Photo
‏ملکہ کی تصویر دکھائی دے گئی کھانا کھاتےہوئے اور کھانےکے کمرے میں موجود سکاٹش دھن آپ کو نہ دکھائی دی نہ سنائی دی۔ یعنی وہ کونسی ٹریننگ ہے ، وہ کونسا رکھ رکھاؤ اور آداب ہیں کہ ایک انسان کو کھانےکے دوران اس قدر بلند ایسی واہیات اور غیر ملکی دھنیں سننے پر مجبور کرتے ہیں ؟ اگر پاکستانی فوج کے افسران ڈھول کی تھاپ پر روٹی کھا رہے ہوں تو پھر بھی کچھ سمجھ آئے کہ ولولہ انگیزی بڑھائی جارہی ہے۔

انکی وردیوں کے رنگ ، انکے کندھوں پر لٹکے ہوئے کپڑے دھونے والے برش ، انکےسینوں پر لٹکا ہوا پیتل ، انکے دیواروں پر آویزاں سوینئیرز ، ٹیبل پر دھری ٹرافیاں کچھ بھی ان کا اپنا نہیں۔ دور غلامی کو یہ شاندار وراثت سمجھ کر مناتے ہیں۔اگر قوم کی آزادی میں اس فوج کا رتی برابر بھی کردار ہوتا تو یہ سبھی نشانیاں لعنت کا طوق سمجھتے ہوئے اتار پھینکی جاتیں۔

اور اس کمرے میں آپ بھی موجود ہیں۔ آپ کو وہ بھی دکھائی نہیں دیا۔ آپ نے جالی دار نماز والی ٹوپی پہن رکھی ہے۔ آپ نے واسکٹ پہن رکھی ہے۔ آپ نے سفید شلوار قیمض پہن رکھی ہے۔ جب صاحب لوگ ، بھورے رنگ کے صاحب لوگ کھانا کھا رہے ہوں تو ایک عدد غلام، غلامانہ کپڑے پہن کر ، غلاموں کی طرح کمرے میں کھڑا ہونا چاہیے تاکہ صاحب لوگ مکمل تاثر لے سکیں کہ وہ چکوال کے اعوان نہیں بلکہ ایلڈر شاٹ کے ٹامی ہیں۔

Enkido
1
‏نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ابصار عالم نے محسن نقوی کو "قبضہ مافیا کا سب سے بڑا کارندہ" قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیر داخلہ کی اہلیہ کا نام دبئی لیکس میں شامل ہے اور کالے دھن کو ایمنسٹی کے پیچھے چھپایا گیا۔ انہوں نے براہ راست سوال کیا کہ "100 ارب روپے ہنڈی کے ذریعے باہر چلے گئے، امیگریشن آپ کے زیر انتظام ہے تو یہ سب کیسے ہوا؟" یہ تلخ حقیقت اب سامنے ہے کہ جو خود ڈالروں سے بھرے جہاز دبئی بھیج رہے ہوں، وہ ملک کا پیسہ واپس کبھی نہیں لائیں گے۔

نواز شریف کے قریبی ساتھی ابصار عالم کا یہ دعویٰ کہ "سندھ سے جہازوں کے ذریعے ڈالر دبئی جا رہے ہیں" اس بات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے کہ نظام کے محافظ ہی جب لوٹ مار میں شریک ہوں تو ملکی دولت کی واپسی ایک خواب بن کر رہ جاتی ہے۔ اس ڈاکو ڈفر الائینس کی کارستانیوں اور عیاشیوں میں عوام پستی ہے اور نقصان ملک کا ہوتا ہے ۔ 🙄 🤔

زین اللہ خٹک
‏آج سعید بکس جانا ہوا تو ایک عجیب منظر دیکھا۔ میں بیٹھا کچھ بکس دیکھ رہا تھا کہ ایک خاتون کی کاونٹر سے آواز آئی کہ میں نے آپ کو دو ہزار روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔

کاونٹر پر کھڑا نوجوان پختون اختر کچھ حیران ہوا کہ کس چیز کی ؟

وہ خاتون جن کی عمر شاید پینتس چھتس ہوگی کہنے لگی ایک سال پہلے میں نے یہاں سے کچھ بکس لی تھیں۔ میں پشاور سے ہوں ۔ واپس جاتے وقت راستے میں چیک کیا تو مجھے پتہ چلا کہ باقی کتابوں کی قیمت تو ادا کر دی تھی لیکن ایک کتاب اس بل میں شامل نہ تھی۔ میں نے سوچا تھا کہ جب چکر لگے گا تو وہ میں پیسے دوں گی۔
کہنے لگیں وہ اب حج پر جارہی پیں اور نہیں چاہتیں اپنے پیچھے کچھ ایسا قرض چھوڑ جائیں۔ کتاب کا نام Power of Now تھا۔

اختر نے کتاب ڈھونڈ کر اس کی قیمت نکالی تو تین ہزار روپے بنی۔ وہ کہنے لگیں اس وقت اس پر دو ہزار لکھی تھی۔
شاید ڈالر ریٹ کم ہوگا۔
احمد سعید نے اپنے کیبن سے اختر کو اشارہ کیا کہ دو ہزار ہی لے لو۔
اس خاتون نے دو ہزار کی ادائیگی کی اور مطمئن ہو کر چلی گئی۔

احمد سعید بتانے لگے جب ان کے والد سعید صاحب کی وفات ہوئی تو بہت سارے نوجوان لڑکے اور کچھ لوگ ان سے تعزیت کرنے آئے۔ گلے لگے اور جاتے وقت وہ ایک لفافہ ان کی جیب میں ڈال جاتے۔ انہیں اس وقت تو اندازہ نہ ہوا کہ ان لفافوں میں کیا تھا کہ بہت رش تھا اور وہ سمجھے شاید وہ سب تعریت کرنے آئے تھے۔ بعد میں ان لفافوں کو کھولا تو پیسوں کے ساتھ نوٹ تھا کہ ہم نے کبھی اسٹوڈنٹ لائف میں سعید بکس سے بکس چرائی تھیں۔ اب ہم کماتے ہیں تو ضمیر پر دبائو بڑھا جب ان کی وفات کا سنا۔ ہم اس کتاب کے پیسے چھوڑ کر جارہے پیں جو چرائی تھیں۔

احمد سعید کہنے لگا رئوف صاحب جو لوگ لٹریچر پڑھتے پیں ان میں دوسروں سے ہٹ کر کچھ خاص ہوتا ہے۔

مجھے اپنے دوست شعیب بٹھل کی بات یاد آئی کہ دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جنہوں نے ادب پڑھا/کتابیں پڑھ رکھی ہیں اور دوسرے وہ جنہوں نے نہیں پڑھیں۔ تیسرے کوئی نہیں ہوتے۔

احمد سعید جن کرداروں کی کہانیاں سنا رہے تھے جو ان کے باپ کی وفات پر لفافے ان کے جیب میں چھوڑ گئے تھے یا پشاور کی وہ نوجوان خاتون جو حج پر جانے سے پہلے چند سال پہلے کی کتاب کا بل چکانے آئی تھی ، وہ سب اس دنیا کی پہلی قسم سے تعلق رکھتے تھے۔

تحریر/رئوف کلاسرا

2🥰1
میرے پاس مصدقہ خبر ہے کہ محسن نقوی نے اسلام ہائیکورٹ کے ججز کو پیغام پہنچایا کہ بڑے صاحب پنڈی والے یہ چاہتے ہیں کہ ون کانسٹیٹیوشن اپارٹمنٹس کے خلاف کاروائی ہو ،
محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹس کے خلاف آپریشن میں رینجرز کو غیر قانونی طور پر ان کی ہائی کمان کے علم میں لائے بغیر استعمال کیا !

ابصار عالم ۔۔
شہریوں کو لوٹنے کیلئے پنجاب ای چالان کے نام سے جعلی ویب سائٹ کا انکشاف، 'پنجاب ای چالان کے نام سے کسی نے جعلی ویب سائٹ بنا رکھی ہے، میں نے ایک فیک نمبر پلیٹ لکھی، ایک شناختی کارڈ نمبر لکھا (فیک)۔ ویب سائٹ بتاتی ہے 500 چالان ہوا ہے، فوری کارڈ سے ادا کریں

احمد وڑائچ
جمیعت کے کارکن فضل خان بڑیچ کی فیسبک وال سے

مجھے آج جمعیت علمائے اسلام کی ایک واضح اکثریت سے ایک سوال پوچھنا ہے آپ کل سے کسی نہ کسی طرح کوشش کررہے کہ اس شہادت کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کے ذریعے امارت پہ ڈال دیں شیخ ادریس کی شہادت جو پاکستان میں امارت کے سب سے قریبی عالم دین تھے آپ شیخ ادریس شہید کی امارت سے قربت کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ مولانا فضل الرحمن جب شیخ ہبت اللہ سے ملاقات کررہے تھے تو شیخ ادریس بھی اس ملاقات میں شامل تھے مگر آج آپ انکی شہادت امارت کے کھاتے میں کس کی خوشنودی کے لئے ڈال رہے ؟

انکی خوشنودی کے لئے جنکی مداخلت کی وجہ سے مولانا صاحب کو مفتی محمود رح کا حلقہ چھوڑ کر پشین جانا پڑا ہے ؟

چلے ہم بھی آپ کی ہمنوائی میں امارت کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں اور انھیں ختم کرنے کی آپ کی کوششوں میں شامل ہوجاتے ہیں اب امارت کی حکومت ختم ہوجاتی ہے تو آپ کو کیا لگتا وہاں عاصم منیر اور شہباز شریف کی حکومت آئے گی ؟ ظاہر ہے اشرف غنی کی حکومت آئے گی اشرف غنی ٹی ٹی پی کو ختم کریں گے ؟ ### کے بچوں اشرف غنی کے دور میں بھی ٹی ٹی پی تھی اوریہ اشرف غنی کا ہی دور تھا جس میں پشتون قوم پرستی کو پروان چڑھایا گیا وہی پشتون قوم پرستی جس کی پرچار حیات پریغال کررہے انکے وال پہ مولانا فضل الرحمان کی بدترین توہین دیکھیے ۔

میں نے اپنی زندگی میں آپ جیسے بے شعور لوگ نہیں دیکھے جو ٹرمپ کے حکم پہ اپنے ہم فکر ہم نظریہ لوگوں کو دشمن بنانے جا رہے کیونکہ موجودہ پاکستانی رجیم انکے خلاف ہے اگلی رجیم نہیں ہوگی آپ پھر دوبارہ امارت کے قریب جائینگے ؟

کیا تم نے پاک بھارت دشمنی کی وجہ سے دارالعلوم دیوبند سے ناتا توڑا؟

تمہاری قاتل داعـ.ـس ہے وہی داعـ.ـس جس کی کمر کمزور ترین امارت نے توڑ دی ہے مگر ایٹمی ملک توڑ نہیں پا رہا ۔
جو ایران اور امریکہ کے بیچ صلح تو کروا سکتے مگر جمعیت علمائے اسلام کو امن نہیں دے پا رہے ۔

فضل خان بڑیچ
👍1
غیر ملکی خاتون صحافی؛
امریکہ نے سیکورٹی کی بنا پر پشاور میں اپنا قونصلیٹ بند کر دیا آپ کیا کہیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر :
یہ سوال فارن افیئرز سے پوچھیں اس کے بعد آواز کانپ رہی ہےکچھ سمجھ نہیں کیا بول رہا ہے کیونکہ سوال پوچھنے والی گوری تھی

اگر کوئی پاکستانی صافی یہیں سوال پوچھتا تو ڈی جی صاحب نے گرج برس کر جواب دینا تھا
👍1
مولانا فضل الرحمن کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یہ فوج کو مزید علماء شہید کرنے پر جری بنانے والے ہیں اور ایک طرح سے فوج کے جرائم پر انکی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ فوج کے لیے کتنی آئیڈیل صورتحال ہے کہ فوج اپنے مخالفین کو مارے بھی اور ان مخالفین کے قتل کا الزام بھی فوج کے مخالفین پر ہی لگایا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہم تحریک انصاف والوں نے ٹی ایل پی کے خلاف ہونے والے قتل عام اور تشدد کے خلاف بھی بھرپور آواز اٹھائی اور اب شیخ ادریس کے قتل کے خلاف بھی آواز اٹھا رہے ہیں اسکے باوجود جے یو آئی کا سوشل میڈیا ہم تحریک انصاف والوں کو کس کی خوشنودی کے لیے بے دین ، سیکولر اور دین دشمن بنا کر پیش کرتا ہے۔ کیا تحریک انصاف میں سب سیکولر اور بے دین ہیں ؟

#ImranKhanPTI
#PTI
#TehreekeInsaf
#ImranKhan

زوہیب خان
👍1
آئی پی پیز (IPPs) ~ نئی ایسٹ انڈیا کمپنی🚨

آئی پی پیز پر خدا کا قہر نازل ہو، صرف 8سال میں کپسٹی چارجز کے نام پر قوم کے 40.1 ارب ڈالر ہڑپ کر گئیں۔ انگریز “غلام ہندوستان” کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے نام پر نوچتے تھے،آئی پی پیز “آزاد پاکستان” کو کیپسٹی چارجز کے نام پر نوچ رہی ہیں۔