كل خير فى إتباع من سلف
590 subscribers
4.8K photos
280 videos
67 files
257 links
مت کیا کر اتنے گناہ توبہ کی آس پے اے انسان
بے اعتبار سی موت ہے نہ جانے کب آجائے________😥
Download Telegram
_*🔮اخلاق حسنہ سے متصف لوگوں کی مہابت ومحبوبیت ہوتی ہے ، اور وہ قابل احترام ہوتے ہیں، ان سے ملنا خوشی فراہم کرتا ہے ۔*_

_[علامہ ابن القیم/ رحمه اللہ ]_

💫
*متقی آدمی کے لیے صحت اور خوشدلی ہزار نعمت ہے...*

معاذ بن عبداللہ بن خُبیب اپنے والد سے اور وہ اپنے چچا (عبید رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انھونے فرمایا: ہم ایک محفل میں حاضر تھے کہ نبیﷺ تشریف لے آئے۔ آپ کے سر مبارک پر پانی کا اثر تھا (یعنی آپ اسی وقت غسل کرکے آئے تھے) ہم میں سے کسی نے آپ سے عرض کیا: آج ہم آپ کو (زیادہ) خوش دیکھ رہے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا: "ہاں، اللہ کا شکر ہے۔" پھر لوگوں نے خوشحالی (اور دولت مندی) کا ذکر چھیڑ دیا تو آپﷺ نے فرمایا: "اگر پاس تقویٰ ہو تو دولت مند ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ اور جس کے پاس تقویٰ ہو اس کے لیے صحت، مالداری سے بہتر ہے۔اور خوش دلی بھی (اللہ کی) ایک نعمت ہے۔" [سنن ابن ماجه:2141 صححه الألباني, مسند أحمد:5/372,381, المستدرك للحاكم: 2/3, وصححه الحاكم، والذهبي، والبوصيري.]

1٭ متقی کے لیے دولت مند ہونے میں حرج نہیں:
دولت بذات خود کوئی بری چیز نہیں۔ اس کے حصول کا طریقہ اور ناجائز مقام پر خرچ کرنا اسے برا بناتا ہے۔ متقی آدمی کے لیے دولت مند ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ وہ روزی حلال طریقے سے کماتا ہے اور نیکی کے کاموں میں اور جائز ضروریات پوری کرنے میں خرچ کرتا ہے۔ اور تقویٰ ساتھ ہونے کی صورت میں مال کا فتنہ اسے نقصان نہیں پہنچاتا۔ اور مال و دولت اسے کبھی اللہ کی یاد، نماز و دیگر عبادات سے نہیں روکتے۔

لیکن غیر متقی کے لیے مالدار ہونے میں حرج ہے۔ کیونکہ وہ روزی کمانے میں حلال و حرام کی تمیز نہیں کرتا۔ اور خرچ کرتے وقت فخر و ریا یا غیر ضروری عیش و عشرت میں خرچ کرتا ہے۔ اور تقویٰ نہ رہنے کی وجہ سے وہ مال کے فتنے میں ملوث ہوجاتا ہے۔ اسے مال کی فکر اتنی ہوجاتی ہے کہ فکرِ آخرت سے غافل ہوکر غیر اسلامی طریقے پر زندگی گزارتا ہے۔ نمازوں کی پابندی اور دیگر اعمال صالحہ کرنے کی فرصت نہیں ملتی اور ایسے آدمی کے لیے دولت ہلاکت کا باعث بن جاتی ہے۔ جیسا کہ نبیﷺ نے فرمایا: ”دو بھوکے بھیڑیئے جنہیں بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دیا جائے اتنا نقصان نہیں پہنچائیں گے جتنا نقصان آدمی کے مال و جاہ کی حرص اس کے دین کو پہنچاتی ہے“ [سنن ترمذی:2376]

2٭ صحت ہزار نعمت ہے:
صحت، دولت سے بڑی نعمت ہے۔ اسی لیے بولا جاتا ہے۔ صحت ہزار نعمت ہے۔ حدیث میں خاص طور پر متقی آدمی کے لیے بولا گیا ہے۔ کیونکہ اگر کسی کے پاس تقویٰ اور صحت ہو لیکن دولت نہ ہو تو وہ دولت نہ ہونے کی وجہ سے مایوس نہیں ہوتا، بلکہ وہ اللہ سے ہر حال میں راضی رہتا ہے اور صحت جیسی بڑی نعمت اس کے پاس دیکھ کر اس پر خوش ہوتا ہے کہ اللہ نے دولت سے بڑی نعمت اسے عطا کردی ہے۔ اور اسے آخرت اور جنت کی فکر رہتی ہے۔صحت کی حالت میں دولت کم ہونے کے باوجود نیکی کے بہت سے کام کیے جاسکتے ہیں۔

اس کے برعکس غیر متقی جس کے پاس صحت ہو پر مال نہ ہو وہ اس پر راضی نہیں رہتا۔ اسے مال کی فکر لگی رہتی ہے۔ وہ صحت جیسی عظیم نعمت اپنے پاس ہونے کے باوجود وہ اپنے آپ کو کنگال سمجھتا ہے۔ وہ اپنے سے نیچے لوگوں کو دیکھ کر اللہ کا شکر کرنے کے بجائے اوپر والے لوگوں کو دیکھ کر مایوس رہتا ہے۔ اپنی صحت کو اللہ کی اطاعت میں گزارنے کے بجائے وہ آخرت سے غافل زندگی گزارتا ہے۔ نبیﷺ نے لوگوں کی اکثریت کے بارے میں ارشاد فرمایا: "دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے، (اور وہ) صحت اور فراغت ہے۔"( صحیح بخاری: 6412)

3٭ خوشدلی بھی نعمت ہے:
جس طرح صحت ایک بڑی نعمت ہے۔ اسی طرح طبیعت کا خوش ہونا بھی بڑی نعمت ہے۔ اگر مال لاکھوں کروڑوں ہو، لیکن صحت اور خوش دلی و اطمینان نفس نہ ہو تو سب بیکار ہے۔ مومن کو خوش و خرم رہنا چاہیے۔ مسلمان بھائی سے خندہ پیشانی سے ملنا بھی معمولی نیکی نہیں۔(صحیح مسلم:2626)

جو نعمتیں ہمیں حاصل نہیں، ان کے نہ ہونے پر افسوس کرنے کے بجائے ان نعمتوں پر توجہ کرنی چاہیے جو حاصل ہیں۔ تاکہ دل میں شکر کا جزبہ پیدا ہو اور ناشکری جیسے برے عمل سے محفوظ رہ سکیں۔ اللہ تعالی نے فرمایا:وَ اَمَّا بِنِعۡمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثۡ ﴿الضحي:۱۱﴾ "اور آپ اپنے رب کی نعمت کا ذکر کرتے رہیں"۔
پہلا کامیاب منصوبہ جو عورت اپنے بچوں کو پیش کرتی ہے، وہ ایک اچھا والد ہے۔ ♥️

أول مشروع ناجح تُقدّمه النساء ل أبنائها هو أب جيّد."
2
Khawateen ki namaz
*ایک سال اور گھٹ گیا*

✍🏻فانی زندگی کا ایک اور سال گزر گیا، سلسلۂ روز و شب کا ایک اور برس بیت گیا۔

*کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا*
*جیون کا اک اور سنہرا سال گزر گیا*
دنیا کی دوسری قومیں سال کے اختتام اور نیا سال شروع ہونے پر خوشیاں مناتی ہیں اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتی ہیں، مومن اس طرح کی خوشی نہیں مناتا ہے، خوشی تو وہ منائے جن کو ماضی کے بارے میں نیک عملی کا یقین ہو، لیکن کون ایسی غلط فہمی میں مبتلاء ہو سکتا ہے، ہمیں تو ماضی کے بارے میں بھی افسوس ہے اور آئندہ کا اندیشہ ہے۔
ہاں سال کی تکمیل تجدیدِ عہد کا موقع ہے، ہر شخص اللہ تعالیٰ کے حضور یہ درخواست کرے کہ اللہ!یہ سال کیسا بھی گزرا، گزر گیا کوتاہیوں کو معاف فرما کر آنے والے سال کو عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت ہر اعتبار سے بہتر بنادے۔
مومن کے لئے خوشی کا دن تو وہ ہے کہ موت قریب آ رہی ہو، منھ پر کلمہ جاری ہو، قبر و حشر کے مراحل بھی آسان ہو تو وہ خوشی کی گھڑیاں اور دن ہوگا۔
کیونکہ اس چند روزہ حیاتِ مستعار کا سب سے حسین تحفہ ہی حسن خاتمہ ہے، جس کے لئے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے نکلی ہوئی یہ دعا کتنی خوبصورت ہے، اسے اپنی معمول کی دعاؤں میں شامل کر لینا چاہیے :

اللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ

اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو حسن خاتمہ کی دولت سے مالا مال فرمائے ۔آمین
🌹 🌹🌹🌹
*اَﻟﺴَّـﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ اللّٰه ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ*

*کچھ بھی مانگنے سے پہلے، مانگنے کے ساتھ اور مانگنے کے بعد اپنے لیے اور سب کے لیے ھمیشہ خیر اور عافیت ھی مانگیں، جس کو خیر اور عافیت مل گئی اس کو سب کچھ مل گیا، اللّٰه تعالیٰ ھمارے ھر کام میں خیر و برکت اور عافیت عطا فرمائے آمین۔*

*یا رب ذوالجلال*
*ھمارے عیب، دانستہ و نادانستہ گناہ، کوتاھیاں معاف فرماتے ھوئے ھم پر اپنا رحم و کرم فرما، ھماری مانگی اور بن مانگی دُعائیں ھمارے دین ، دنیا اور آخرت کی بہتری کے لیۓ اپنی بارگاہ میں قبُول و منظُور فرما، ھماری مشکلیں، پریشانیاں آسان فرما، اللّٰه تعالیٰ ھم سب کے لیۓ آسانیاں فرمائے، اور آسانیاں بانٹنے کی خواھش، ھمت اور توفیق عطا فرمائے، آج کا دن اور ھر آنے والا دن ھم سب سے جُڑے ھوئے پیاروں کے لیۓ خُوشیوں، کامیابیوں، امن اور سکون سے بھر پُور ھو۔ آمین۔*
مومن کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ جس کے ساتھ چاہے بیٹھ جائے! انسان کو کتنے ہی نقصانات صرف بری صحبتوں اور مجلسوں کی وجہ سے پہنچے ہیں۔
آپ اس بات کے پابند ہیں کہ ہر کسی کے ساتھ نہ بیٹھیں، بلکہ نیک اور خیر والے لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔

یہ بات اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے بھی معلوم ہوتی ہے:
(وَّاتَّبِعۡ سَبِیۡلَ مَنۡ اَنَابَ اِلَیَّ)
"اور اُس شخص کے راستے کی پیروی کرو جو میری طرف رجوع کرنے والا ہے۔"

شیخ عبد الرزاق البدر حفظہ اللہ

.*Momin ke liye ye munasib nahi ke woh jis ke sath chahe baith jaye! Insan ko kitne hi nuqsanat sirf buri sohbaton aur majlison ki wajah se pahunche hain* .
Aap is baat ke paband hain ke har kisi ke sath na baithen, balkay *NEK aur khair wale logon ki sohbat ikhtiyar karen* .
Ye bat Allāh Ta'ala ke is farman se bhi maloom hoti hai:
"Aur us shakhs ke raste ki pairwi karo jo meri taraf rujoo' karne wala hai."

Shaykh Abdul Razzaq Al-Badr Hafidhahullāh
لوگوں سے اس طرح میل جول رکھو کہ اگر تم مر جاؤ تو وہ تم پر روئیں اور اگر زندہ رہو تو تمھارے مشتاق رہیں۔

علی بن اصمع رحمہ اللہ
(المجالسۃ وجواہر العلم لأبی بکر الدینوری، ۲/ ۱۶۸)

اللهم ارزقنا صحبة الأخيار في الدارين اللهم وفقنا جميعاً لما تحب وترضى اللهم آمین یا رب
مومن کی زندگی میں دوسروں کی جانب سے ملنے والی تکالیف عموماً ہوتی ہیں اور یہ ہوں گی بھی کیوں نہ، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
​وَ جَعَلۡنَا بَعۡضَکُمۡ لِبَعۡضٍ فِتۡنَةً ؕ اَتَصۡبِرُوۡنَ ۚ وَ کَانَ رَبُّك بَصِیۡرًا
​"اور ہم نے تم میں سے ایک کو دوسرے کے لیے آزمائش بنا دیا، کیا تم صبر کرو گے؟ اور تمہارا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے"۔
(الفرقان: 20)

(🖊️فريد الله الصافى)
*🚨Aashoorah (10 Muharram) Ke Din Ki Bida'aat Se Bacho*

*10 Muharram ke din ye kaam ghair sharaii aur bida'at hain: ⬇️*

1️⃣. 10 Muharram ko Sharbat pilaana Sunnat nahi balke Bida'at hai.

2️⃣. Iss din khaas pakwaan (Haleem, Khichda, Zarda waghera) banana Deen ka hissa nahi hai.

3️⃣. 10 Muharram ko *"Eid"* ya *"Yaum-e-Shahaadat"* kehna ghalat hai.

4️⃣. Masajid ya Sadkon(roads) par juloos nikaalna, Majaalis qaayem karna Bida'at hai.

5️⃣. Gham manana, Maatam karna, Noha aur Seena koobi karna(seena peetna) Sunnat ke khilaaf hai.

6️⃣. 10 Muharram ko Qabrastan ki khaas ziyaarat karna ghalat hai.

7️⃣. Jhanda uthaana ya nikaalna Islami tareeqa nahi hai.

8️⃣. Iss din Hara(green) ya Siyah(black) kapde khaas taur par pahenna ya patti bandhna ghair sharii amal hai.

9️⃣. "Ya Hussain", "Ya Ali Madad" kehna Shirk hai.

🔟. Bacchon ko Nange paaon ya Pyaasa juloos me le jaana Zulm hai.

1️⃣1️⃣. Roads band karna aur logon ko Takleef dena Haram hai.

1️⃣2️⃣. Zanjeer zani ya khud ko Chaku se maarna Haram hai.

*📢 Islam sirf Nabi ﷺ ki Sunnat ko follow karne ka Hukum deta hai, lehaza Bida'at se bachiye aur sunnat ko apnaaniye.*

🤲 Allah Hame Qur'an aur Hadees ke mutabiq Aamaal karne ki Taufeeq de aur Shirk o Bida'at se mahfooz rakhe Aameen ya Rabbal Aalameen
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

السؤال:

اگر عمرہ یا حج کے دوران طواف شروع کرنے سے پہلے یا طواف کے دوران عورت کو حیض آ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

الجواب بعون الله الوهاب:

اگر طواف شروع کرنے سے پہلے عورت کو حیض آ جائے تو وہ حیض ختم ہونے اور پاک ہونے کا انتظار کرے، پھر غسل کر کے طواف ادا کرے۔

اور اگر طواف کے دوران حیض آ جائے تو اس کا طواف باطل ہو جائے گا، لہٰذا وہ حیض ختم ہونے اور غسل کرنے کے بعد دوبارہ طواف کرے گی۔

اس کی دلیل سیدہ عائشہ رضي الله عنها کی روایت ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ان سے فرمایا:

«افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ، غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي»

ترجمہ:

"حاجی جو اعمال کرتے ہیں وہ سب تم بھی کرو، البتہ بیت اللہ کا طواف نہ کرنا یہاں تک کہ پاک ہو جاؤ۔"

صحيح البخاري: 305
صحيح مسلم: 1211

اسی طرح نبی کریم صلى الله عليه وسلم کا فرمان ہے:

«الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ صَلَاةٌ، إِلَّا أَنَّ اللَّـهَ أَحَلَّ فِيهِ الْكَلَامَ»

ترجمہ:

"بیت اللہ کا طواف نماز کی مانند ہے، البتہ اللہ تعالیٰ نے اس میں گفتگو کی اجازت دی ہے۔"

جامع الترمذي: 960
سنن النسائي: 2922
وصححه الألباني رحمه الله

لہٰذا جس طرح حیض آنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے، اسی طرح طواف کے دوران حیض آ جانے سے بھی طواف باطل ہو جاتا ہے۔

والله تعالى أعلم.

✍️ د. طارق صفي الرحمن المباركفوري حفظه الله

25/06/2026

#فقه_الحج_والعمرة
⚠️ Important Reminder

Assalamu Alaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuh 🤍

Muharram ke dino me bohot se messages forward kiye ja rahe hain jin me likha hota hai ke Aashura ke din falan Nabi ki dua qubool hui, falan waqia hua, falan Nabi ko nijaat mili, waghairah.

⚠️ Har baat sahih nahi hoti. In me se bohot si riwayaat ki koi sahih daleel Qur'an ya Sahih Ahadith me nahi milti.

📌 Deen ki baat share karna bohot badi zimmedari hai. Is liye bina tahqeeq kisi bhi Islamic message ko forward na karein.

Rasulullah ﷺ ne farmaya:

"Insaan ke jhoot bolne ke liye itna hi kaafi hai ke woh har suni hui baat aage bayan kar de."

(Sahih Muslim)

🤲 Is liye sirf wahi baat share karein jo authentic (Qur'an aur Sahih Hadith se sabit) ho.

Allah Ta'ala humein sahih ilm hasil karne, us par amal karne aur sirf haq baat hi aage pahunchane ki tawfeeq ata farmaye. Ameen. 🌸
2👍2
*🌙 سوتے ہوئے اچھے خواب کی تمنا کرنا*
—— ★ ——

📚امام ابنِ وہب رحمہ اللہ نے فرماتے ہیں:
مجھے لیث بن سعد اور جابر بن اسماعیل نے عقیل بن خالد کے واسطے سے ابن شہاب سے، اور انہوں نے عروہ بن زبیر سے روایت کی:

🌸 نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا
🔹 جب سونے کا ارادہ کرتیں تو یہ دعا پڑھتیں:

🕊 اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رُؤْيَا صَالِحَةً، صَادِقَةً غَيْرَ كَاذِبَةٍ، نَافِعَةً غَيْرَ ضَارَّةٍ
(اے اللہ! میں آپ سے اچھے خواب کی دعا مانگتی ہوں، جو سچا ہو، جھوٹا نہ ہو، نفع دینے والا ہو، نقصان نہ دینے والا ہو۔)

🌼 جب وہ یہ دعا پڑھ لیتیں، تو ہم سمجھ جاتے کہ اب وہ صبح تک یا جاگنے تک کچھ نہیں بولیں گی۔

📘 الجامع، حدیث: 1017 — اسنادہٗ صحیح

—— ☆ ——
1
‏*"صَاحِبْ فِي دُنْيَاكَ مَنْ تُحِبُّ أَنْ تَلْقَاهُ فِي آخِرَتِكَ"*
ترجمہ:
> *اس دنیا میں ان سب سے دوستی کر لیں جن سے آپ آخرت میں ملنا پسند کریں🤲*
Jab kabhi bhi kisi ko hum koi musibat mein dekhe fauran ye dua padh lena...

Alhumdu lillahil lazi aafani mim mabtalaka bih wa fazzalani Ala kaseerim mim man qalaqa tafzeela...

Poori zindagi mein hum par wo takleef nahi aati...
*بہترین حفاظتی دعائیں*

بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْئٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۔
*[سنن ابو داؤد :: 5088]*

أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔
*[صحیح مسلم :: 6880]*

اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ سَمْعِيْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ۔
*[سنن ابو داؤد :: 5090]*

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَيِّئْ الْأَسْقَامِ
*[سنن ابو داؤد :: 1554*

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِهِ وَفَضَّلَنِيْ عَلٰی کَثِيْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلًا۔
*[جامع ترمذی :: 3432]*

أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ کُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ۔
*[صحیح بخاری :: 3371]*

اَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَاءً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا۔
*[صحیح مسلم :: 5707*

أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ، ‌‌‌‌‌‏رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، ‌‌‌‌‌‏أَنْ يَشْفِيَكَ۔
*[سنن ابو داؤد :: 3106*

اَللّٰهُمَّ لَا سَهْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ اِذَا شِئْتَ سَهْلًا
*[صحیح ابن حبان :: 974]*

رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَـنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ۝۔
*[سورۃ الأعراف :: 23]*

لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰــنَكَ اِنِّىْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِــمِيْنَ۝۔
*[سورۃ الانبیاء :: 87]*

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي۔
*[صحیح بخاری :: 794]*
1