Maktabus Suffah Ⓡ
2.81K subscribers
1.07K photos
473 videos
365 files
2.5K links
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ
Download Telegram
کتاب : اولاد کی تربیت کے سنہری اصول

عرض ناشر

تربیت اولاد کا کام کوئی معمولی کام نہیں بلکہ یہ دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ قوموں کے زوال دو وجوہات کی وجہ سے آتے ہیں۔ اول ...... یہ کہ کوئی قوم دوسری پر بزور طاعت مسلط ہو جائے اور اسے تباہ و برباد کر دے۔ دوم ...... یہ کہ کسی قوم کے بچوں کو علمی اور فکری ورثہ سے محروم کر دیا جائے ۔ اور یہ تبھی ہوسکتا ہے جب نئی نسل کی منفی انداز میں ذہن سازی کی جائے یا ان کی تعلیم و تربیت سے لا پرواہی کی جائے ۔ اگر چہ کہ اس قسم کے انحطاط میں سالوں کا عرصہ لگ سکتا ہے لیکن یہ ایسا تنزل ہوتا ہے کہ جس کا شکار قوم دیمک زدہ لکڑی کی طرح کھوکھلی ہو جاتی ہے ۔ اسلام جو سلامتی والا دین ہے اس نے اپنے پیروکاروں کو ہمیشہ ایسی تعلیمات دیں کہ جن پر عمل کرنے سے ان کی دنیا بھی سنورتی ہے اور آخرت بھی بنتی ہے۔ اسلام میں اولاد کی تعلیم و تربیت پر بہت زور دیا گیا۔ جو ماں باپ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں اور انہیں خیر وشر کی تمیز کرواتے ہیں اور صحیح لائن پر لگاتے ہیں ، ان کے بچے دنیا میں بھی والدین کے فرمانبردار اور ان کی راحت کا ذریعہ بنتے اور آخرت میں بھی والدین کے لئے  ترقی و درجات کا سبب بنتے ہیں ۔ گویا نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب بعض صورتوں میں قیامت تک والدین کو ملتا رہتا ہے۔ اس کے برکس جو ماں باپ بچوں کی تربیت سے لا پرواہی برتتے ہیں ان کا دنیاوی نقصان تو ہوتا ہی ہے کہ بچے نافرمان بنتے ہیں اور والدین کی ناک میں دم کرتے ہیں، آخرت کا نقصان بھی ہوتا ہے کہ وہ جو کوئی گناہ کرتے ہیں والدین اس میں برابر کے گناہگار ہوتے ہیں ۔ گویا انہوں نے اپنے لئے گناہوں کا اکاؤنٹ کھول رکھا ہے۔
اس لئے ہر ماں اور باپ کو یہ چاہئے کہ وہ بحیثیت مسلمان اولاد کے معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر یں اور قرآن وسنت کے مطابق ان کی تربیت صحیح خطوط پر کرنے کی کوشش کریں ..... تا ہم ذمہ داریوں کا احساس ہو جانے کے بعد بھی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے ایک گائیڈ لائن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے حضرت محبوب العلماء والصلح حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم نے ان خطبات میں والدین کو یہی گائیڈ لائن دینے کی کوشش فرمائی ہے ۔ یہ بیانات افریقہ اور بعض دیگر مقامات پر ہوئے ۔ ان بیانات میں اگر چہ کہ حضرت مدظلہ کا اولین مخاطب تو ماں ہی ہے کیونکہ یہ زیادہ تر خواتین میں ہوئے لیکن یہ ماں اور باپ دونوں کو تربیت اولاد کے سلسلے میں بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔  امید ہے کہ یہ کتاب والدین کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوگی ۔اللہ تعالی ہمارے ادارے کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے حضرت دامت برکاتہم اور معاون احباب کے لئے صدقہ جاریہ بنائے ....... آمین ثم آمین

ڈاکٹر شاہد محمود نقشبندی غفرلہ خادم مكتبة الفقیر فیصل آباد

کتاب اس لنک کے ذریعے خریدیں 👇
https://alshifaachalpur.com/product/aolad-ki-tarbiyat/
👍2
الحمد للہ ، محض اللہ کے فضل سے اردو زبان میں مستند فتاوی کی سب سے بڑی ویب سائٹ دار الافتاء ڈاٹ انفو نے ایک لاکھ فتاوی کے اہم سنگ میل کو عبور کرلیا۔۔

سب احباب سے درخواست ہے کہ ویب سائٹ، اور ایپ کی خوب ترویج واشاعت فرمائیں۔۔ ساتھ ساتھ اپنے استعمال میں رکھیں۔۔

اللہ تعالی سب کی محنت کو قبول فرمائے۔۔ اور اس کام کو امت کے لئے نافع بنائے۔۔

ان فتاوی میں تلاش کے لئے ویب سائٹ اور ٹیلیگرام تلاش فتوی بوٹ اور اینڈرائیڈ ایپلیکشن کو استعمال کیا جاسکتا ہے:

ویب سائٹ: https://darulifta.info
اینڈرائیڈ ایپ : https://play.google.com/store/apps/details?id=info.darulifta.lite
ٹیلیگرام پر تلاش فتوی بوٹ : https://t.me/FatwaBot

ٹیلی گرام چینل: https://t.me/darulifta_info
👍2
ایئرپورٹ، پاسپورٹ اور جنت الفردوس

ائیرپورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر کسی جیب یا بیگ میں رکھا ہو تو بار بار چیک کرتے رہتے ہیں کہ موجود ہے نا.......... کہیں گم تو نہیں ہو گیا، کیونکہ سب کو پتہ ہوتا ہے کہ جہاز میں سوار ہونے تک کئی بار چیک ہوتا ہے اور جہاز سے اترتے ہی پھر سے اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے کہیں یہ گم ہو جائیں تو فلائٹ میں سوار نہیں ہو سکیں گے.......... ایسا ہی کچھ ہمارے ایمان اور اعمال صالحہ کا حال ہے۔ یہی ہمارے پاسپورٹ اور ٹکٹ ہیں جو جنت میں داخلے کے لیے ضروری ہیں۔ ہونا تو یہی چاہیے کہ بار بار ہم چیک کرتے رہیں کہ ہمارے ایمان کی کیا صورت حال ہے اور ہمارے اعمال کیسے ہیں؟ خود سے سوال لازمی کیجیے کہ کیا جو فرائض اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگائے ہیں وہ ہم پورے کر رہے ہیں؟ چاہے وہ حقوق اللہ میں سے ہوں یا حقوق العباد میں سے، شروعات نماز سے کیجیے کہ قبر میں سب سے پہلے نماز ہی کے بارے سوال ہوگا۔
آخرت کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اپنا ٹکٹ آج ہی چیک کیجیے، یہ ایک یاد دیہانی ہے جو سب سے پہلے میرے اپنے لیے ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
منقول
۔
۔
۔
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender
👍3
تھوڑا مسکرا لیجیے

ایک ٹیڑھے منہ والے دیہاتی شاعر نے گورنر کے دربار میں حاضر ہو کر اس کی شان میں قصیدہ پڑھا تاکہ گورنر سے کچھ انعام و اکرام پا سکے۔
گورنر نے قصیدہ سن کر کوئی توجہ و التفات نہ برتا اور نہ ہی کسی انعام سے نوازا۔ بلکہ شاعر سے سوال کیا کہ یہ تمہارا منہ ٹیڑھا کیسے ہوا ہے؟
شاعر نے کہا: بس جی کیا بتائیں!.......... شاید یہ اللہ کی پکڑ اور سزا ہے، کیونکہ میں لوگوں کے منہ پر ان کی جھوٹی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتا ہوں۔

****

حجاج بن یوسف نہر میں نہا رہا تھا کہ کھائی میں غوطہ کھا گیا اور ڈوبنے لگا۔ ایک راہگیر کی نظر پڑ گئی اور اس نے بھاگ کر نہر میں چھلانگ لگائی اور حجاج کو باہر نکال لایا۔
اوسان بحال ہونے پر حجاج نے راہگیر سے کہا: بول کیا مانگتا ہے تجھے دیا جائیگا۔
راہگیر نے تعجب سے حجاج بن یوسف کو دیکھا اور کہا: آپ جناب ہیں کون کہ میں جو مانگوں وہ تم مجھے دیدو گے؟
حجاج بن یوسف نے کہا: میں حجاج الثقفی ہوں!
راہگیر نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا: اللہ کا واسطہ دیکر بس میری آپ سے یہ التجا ہے کہ اگر کوئی آپ سے یہ پوچھے کہ آپ کو کس نے بچایا تھا تو اسے میرا نام نہ بتانا!
محمد سلیم
۔
۔
۔

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬   https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender
😁1
بالوں کا فیشن
مکروہ تحریمی 😢 اور اچھے اچھے لوگ اس فعل میں مبتلا ہیں

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
بچوں کی صف کیسے بنائیں ؟

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مفکر اسلام مولانا سید ابوالحسن علی میاں ندوی رحمہ الله کا مختصر تعارف

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
جج کا گلاس اور قادیانی

پاکستان میں جب تحریک ختم نبوت چلی تو قادیانیوں کے خلاف سب لوگ کافر کافر کا نعرہ لگاتے تھےـ
جسٹس منیر پکڑے جانے والے اسلام پسندوں سے پوچھتے ہیں کہ تم قادیانیوں کو کافر کیوں کہتے ہو اس کی کیا وجہ ہے۔
مسئولین جواب میں یہی کہتے کہ قادیانی بس کافر ہیں۔
جسٹس منیر پھر یہ کہتے کہ کفر کی تعریف کرو؟ تو اسلام پسندخاموش ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح کئی علماء اور لوگوں کے ساتھ یہ معاملہ ہواـ
اس کے بعد جسٹس منیر نے اخبار میں بیان دیا کہ ان لوگوں کو کفر کی تعریف تک نہیں آتی اور کفر کا نعرہ لگا رہے ہیں۔
چنانچہ مولانا ادریس کاندھلویؒ نے جج صاحب کو کہلوا بھیجا کہ آپ مجھے عدالت میں طلب کریں، میں آپ کو کفر کی تعریف بتاؤں گا
جب ان کو بلایا گیا تو انھوں نے یہی تعریف کی کہ
تمام ضروریات دین کو ماننا دین ہے، اور ان میں سے کسی ایک کا انکار کرنا کفر ہے
جج نے کہا: دوسرے علماء اس کی تعریف کیوں نہیں کر سکتے؟
مولانا کاندھلویؒ نے جواب دیا: جو چیز جتنی عام ہوجاتی ہے اس کی تعریف اتنی ہی مشکل ہو جاتی ہے!
جج نے کہا:وہ کیسے؟
مولانا کاندھلویؒ نے کہا: آپ کو گلاس کی تعریف آتی ہے؟
جج صاحب نے کہا: ہاں!
مولانا کاندھلویؒ نے کہا: بتائیں!.......... گلاس کسے کہتے ہیں؟
جج صاحب نے کہا: جس میں پانی پیا جاتا ہے!
مولانا کاندھلویؒ نے چلّو کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ پانی تو اس سے بھی پیا جاتا ہے
پھر جج صاحب نے کہا کہ وہ (گلاس) لمبا ہوتا ہے۔
تو پھر مولانا کاندھلویؒ نے فرمایا کہ بوتل بھی تو لمبی ہوتی ہے ہھر وہ بھی گلاس ہے
جج صاحب نے کہا: نہیں .......
بہر حال جج صاحب گلاس کی کوئی جامع مانع تعریف نہ کر سکے۔ جس پر مولانا ادریس کاندھلویؒ نے کہا: میں اخبار میں شائع کروا دوں گا کہ ایسے آدمی کو جج بنادیا گیا ہے جس کو گلاس کا بھی پتہ نہیں.......... جو گلاس کو بھی نہیں جانتا
یہ سن کر جج صاحب نے کہا: جانتا تو ہوں لیکن تعریف نہیں کر سکتا
اس پر مولانا کاندھلویؒ نے فرمایا: ہمارے عام لوگ بھی کفر کو جانتے ہیں لیکن تعریف نہیں کر سکتے کیونکہ جو چیز عام ہوجاتی ہے اس کی تعریف کرنا مشکل ہو جاتا ہے
منقول
۔
۔

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender
👍3
اہم اصول

1- جو باپ اذان سنتے ہی فورا نماز کے لئے چلا جاتا ہے تو عنقریب وہ اپنے اس طرز عمل سے اپنے بچوں کو نماز کا پابند بنا لے گا۔

🚪2- جو باپ گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور سلام کا التزام کرتا ہے اور اپنے بیوی بچوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے تو اس طرح اس کے بچے بھی گھر میں داخل ہوتے وقت اجازت لینا، سلام کرنا اور مسکرانا سیکھیں گے۔

3- جو باپ اپنے والدین کا احترام کرتا ہے اور ان کے ہاتھوں کو چومتا ہے تو عنقریب اس کے بچے بھی اس کے ہاتھ چومیں گے اور اس کی فرمانبرداری کریں گے۔

4- جو باپ گھریلو کام کاج میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹاتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی ایک دوسرے کی مدد کرنا اور باہم تعاون کرنا سیکھیں گے۔

5- جو ماں حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند ہو تو اسے دیکھ کر اس کی بیٹی بھی حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند بنے گی۔

🤝6- جو ماں باپ باہمی اتفاق و مفاہمت کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، اپنی اولاد کے سامنے لڑائی جھگڑا اور آواز بلند نہیں کرتے تو ان کے بچے گھر سے محبت کرنے والے، ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت اور باہمی اتفاق ومفاہمت سے زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں ...

7- جو باپ صلہ رحمی کرتا ہے، اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ احسان کرتا ہے اور ان سے محبت کے رشتے استوار کیے رہتا ہے تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ صلہ رحمی اور حسن سلوک کرنا سیکھتی ہے۔

🗣8- جو باپ بعض امور میں اپنے بیوی بچوں سے رائے مشورے لیتا ہے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید کرتا ہے اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی باہمی گفت و شنید، باہمی رائے مشورے اور مثبت رویہ اپنانے کی عادت سیکھتے ہیں۔*

9- جو باپ اپنی اولاد کے ساتھ سچائی اپناتا ہے تو اس کی اولاد بھی اس سے سچائی سیکھتی ہے اور جو باپ اولاد کے ساتھ وعدہ وفائی کرتا ہے تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ وعدہ وفائی سیکھتی ہے۔

10- جو ماں باپ صفائی ستھرائی کا اہتمام کرتے ہیں اور ایک منظم اور مرتب زندگی گزارتے ہیں تو اس سے وہ اپنے بچوں کو ایک مرتب و منظم زندگی گزارنا سکھاتے ہیں۔

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍3
بچوں کی صف کیسے بنائیں نمبر 2

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
❁ شرک کی اقسام ❁
╮•┅══ـ❁🏕❁ـ══┅•╭

شرک کی دو قسمیں ہیں:
(۱) شرک فی العقیدہ
(۲) شرک فی العمل

۱- ”شرک فی العقیدہ“
(یعنی عقیدہ میں شرک) یہ ہے کہ غیر اللہ کو مستحقِ عبادت سمجھا جائے یہی وہ شرک ہے جس کے متعلق ارشاد ہوا ہے:

اِنَّ اللہَ لَا یَغۡفِرُ اَنۡ یُّشۡرَکَ بِہٖ وَ یَغۡفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ

بے شک اللہ نہ بخشیں گے اس کو کہ ان کے ساتھ شرک کیا جائے۔ اور بخش دیں گے اس سے کم کو جس شخص کے لیے چاہیں گے۔

۲- ”شرک فی العمل“
(یعنی عمل میں شرک) یہ ہے کہ جو معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کرنا چاہیے، وہ غیر اللہ کے ساتھ کیا جائے۔ اس شرک میں اکثر عوام یا بالخصوص عورتیں کثرت سے مبتلا ہیں۔ مثلاً اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی قسم کھانا، کسی کی منت ماننا، کسی چیز کو طبعاً مؤثر سمجھنا، کسی کے روبرو سجدۂ تعظیم کرنا، بیت اللہ کے سوا کسی اور چیز کا طواف کرنا، کسی قبر پر بطورِ تقرب کچھ چڑھانا، اسی طرح کے اور ہزاروں افعال ہیں جو سخت معصیت ہیں، مسلمانوں پر واجب ہے کہ اپنے گھروں میں اس کا پورا انسداد کریں۔

شرک کی مختلف اقسام:

”شرک فی العلم“
کسی بزرگ یا پیر کے ساتھ یہ اعتقاد کرنا کہ ہمارے سب حال کی اس کو ہر وقت خبر ہے۔ نجومی، پنڈت سے غیب کی خبریں دریافت کرنا، یا کسی بزرگ کے کلام سے فال دیکھ کر اس کو یقینی سمجھنا۔ (جیسا آج کل عوام فالنامہ دیکھ کر اس پر یقین کرتے ہیں) یا کسی کو دور سے پکارنا اور یہ سمجھنا کہ اس کو خبر ہوگئی (یہ سب شرک فی العلم ہے)

”شرک فی التصرف“
اللہ کے سوا کسی اور کو نفع و نقصان کا مختار سمجھنا، کسی اور سے مرادیں مانگنا، روزی، اولاد مانگنا، (یہ شرک فی التصرف ہے)

”شرک فی العبادۃ“
اللہ کے سوا کسی کو سجدہ کرنا، کسی کے نام کا جانور چھوڑنا، چڑھاوا چڑھانا، کسی کے نام کی منت ماننا، کسی کی قبر یا مکان کا طواف کرنا، خدا کے حکم کے مقابلے میں کسی دوسرے کے قول یا رسم کو ترجیح دینا، کسی کے نام پر جانور ذبح کرنا، کسی کی دہائی دینا، کسی کے نام کا روزہ رکھنا اور کسی جگہ کا کعبہ کا سا ادب کرنا۔ (یہ شرک فی العبادۃ ہے)۔

📚تعلیم الدین: ص۱۳-۱۴📚
✍حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہٗ

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍1
نماز کے بارے میں نرمی اختیار نہ کریں
#اسلم

حضرت مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی کا مختصر تعارف اس لنک پر 👇
https://t.me/MSuffah/694
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍1
ایک ضروری مسئلہ کا آنکھیں کھولنے والا جواب

آپ کو کبھی یہ سوال پیش آیا ہوگا یا اپنے ارد گرد کسی کو یہ سوال کرتے پایا ہوگا مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا.......... ایسے میں پھر مطالعہ کا فائدہ کیا ہے؟
جواب:شیخ سلمان العودہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے یہی شکایت کی کہ میں نے ایک کتاب پڑھی، لیکن مجھے اس میں سے کچھ یاد نہیں رہا۔
میرا یہ سوال سن کر شیخ نے مجھے ایک کھجور دی، اور فرمایا: لو......... یہ چباؤ !
پھر مجھ سے پوچھا: کیا اس ایک کھجور سے تم بڑے ہوگئے یا تمہارے بدن میں اضافہ ہوگیا ؟
میں نے کہا: نہیں!
فرمایا: لیکن یہ کھجور تمہارے جسم میں گھل مل گئی ، چنانچہ اسکا کچھ حصہ گوشت بنا، کچھ ہڈی، کچھ کھال، کچھ بال، کچھ ناخن اور مسام وغیرہ!
شیخ کے اس جواب نے میری آنکھیں کھول دیں، تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں، وہ تقسیم ہوجاتی ہے.......... چنانچہ اس کا کچھ حصہ میری لغت یا زبان مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ میرا اخلاق سنوارتا ہے، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے، اگرچہ میں اس سب حصوں کو الگ الگ محسوس نہیں کر پاتا

منقول۔
۔
۔
۔

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender
👍2
بے خوف رہیں ڈرنے کا نہیں
اے دوست ہمیں ڈرنے کا نہیں

دجالی خبریں جھوٹی ہیں
قرآن سنیں ڈرنے کا نہیں

حق پر ہو؟ حق والوں میں ہو؟
خود دار بنیں ڈرنے کا نہیں

آزاد و شیخ الہند کو پڑھ
اسلاف کہیں ڈرنے کا نہیں

ایمان کا پرچم لہراکر
اب آگے بڑھیں ڈرنے کا نہیں

گلشن میں گُل پہ پابندی
صحراء میں کِھلیں ڈرنے کا نہیں

جس راہ سے جنت ملتی ہے
وہ راہ چُنیں ڈرنے کا نہیں

جمہوری تقاضے والوں کی
باتوں پہ ہنسیں ڈرنے کا نہیں

جس سمت غمِ اسلام ملے
اُس سمت چلیں ڈرنے کا نہیں

اسلام کے دشمن سے ہدہد
بھرپور لڑیں ڈرنے کا نہیں

✍️ہدہد الہ آبادی

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍2
کاش میں اس قبر میں دفن کیا جاتا

وہ ایک یتیم بچہ تھا، اس کے چچا نے اس کی پرورش کی تھی، جب وہ بچہ جوان ہوا تو چچا نے اونٹ بکریاں غلام دے کر اس کی حیثیت مستحکم کردی تھی۔ اس نے اسلام کے متعلق کچھ سنا تو دل میں توحید کا شوق پیدا ہوا لیکن چچا سے اس قدر ڈرتا تھا کہ اظہارِ اسلام نہ کرسکا
جب حضور ﷺ فتح مکہ سے واپس گئے تو اس نے چچا سے کہا: مجھے برسوں انتظار کرتے گزر گئے کہ کب آپ کے دل میں اسلام کی تحریک پیدا ہو لیکن آپ کا حال وہی پہلے کا سا چلا آرہا ہے، مجھے اجازت دیجئے کہ میں مسلمان ہوجاؤں
چچا نے جواب دیا: اگر تو محمد کا دین قبول کرنا چاھتا ہے تو میں سب کچھ تجھ سے چھین لوں گا۔
اس نے جواب دیا: چچاجان ! میں مسلمان ضرور ہوؤں گا، آپ کا جو منشاء ہے کریں اور جو کچھ میرے قبضہ میں مال و زر ہے سب کچھ سنبھال لیجیے
اس نے یہ کہہ کر چچا کے دیے کپڑے بھی لوٹا دیے اور ایک پھٹی پرانی چادر اوڑھ لی، اور مدینہ کو روانہ ہوگیا
علی الصبح وہ مسجد نبوی ميں پہنچ گیا اور مسجد سے ٹیک لگا کر انتظار میں بیٹھ گیا
حضور ﷺ جب مسجد میں آئے تو پوچھا: کون ہو؟
کہا: میرا نام عبدالعزی ھے۔ فقیر و مسافر ھوں، طالبِ ھدایت بن کر آیا ہوں
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: آج سے تمہارا نام عبداللہ ہے، *ذوالبجادین* لقب ہے، تم ہمارے قریب ہی ٹھہرو اور مسجد میں ہی رہا کرو
یوں حضرت عبداللہ اصحاب صفہ میں شامل ہوگئے اور حضور ﷺ سے قرآن پاک سیکھنے لگے
ایک دفعہ حضرت عمرؓ نے حضرت عبد اللہؓ کے بارے میں کہا کہ لوگ تو نفل نماز پڑھ رہے ہیں اور یہ اعرابی اس قدر بلند آواز سے ذکر کررھا ھے کہ دوسروں کی نماز میں خلل ہورہا ہے۔ حضور ﷺ نے فرمایا: عمر ! اسے کچھ نہ کہو، یہ تو اللہ اور اس کے رسول کیلیے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آیا ہے
حضرت عبداللہؓ کے سامنے غزوہ تبوک کی تیاری ہونے لگی تو حضور ﷺ نے انہیں دعا دیتے ہوئے فرمایا: الٰہی میں کفار پر اس کا خون حرام کرتا ہوں۔حضرت عبداللہؓ نے کہا: یارسول اللہ! میں ببی شہادت کا طالب ہوں
آپﷺ نے فرمایا: جب اللہ کے راستے میں نکلو اور پھر بخار آئے اور مرجاؤ تب بھی تم شہید ہی ہوؤگے
تبوک پہنچ کر یہی ہوا کہ بخار چڑھا اور حضرت عبد اللہ انتقال کرگئے
بلال بن حارث مزنیؓ کا بیان ہے کہ میں نے عبد اللہؓ کے دفن کی کیفیت دیکھی تھی، رات کا وقت تھا، پہلے عبد اللہؓ حضرت بلالؓ کے ہاتھ میں اترے، پھر حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ نے ان کی لاش لحد میں رکھی، حضور ﷺ بھی قبر میں اترے اور حضرات ابوبکر و عمر سے فرمایا: اپنے بھائی کو میرے قریب کرو، پھر آپ ﷺ نے دعا فرمائی: اے اللہ ! میں ان سے راضی ہوا تو بھی ان سے راضی ہوجا
حضرت ابن مسعودؓ فرماتے ہیں: کاش ! اس قبر میں میں دفن کیا جاتا!
مدارج النبوۃ
جلد 2
صفحہ 90۔91
۔
۔

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender
👍2
ٹشو پیپر کا تجربہ

ٹشوپیپر کا ایک دلچسپ تجربہ آپ نے بھی شاید بچپن میں کیا ہو۔۔۔
ایک جگہ تھوڑا سا پانی گرائیں، اس پانی کے ایک طرف ٹشوپیپر کا ایک کونا رکھ دیں، اس کونے کے علاوہ باقی سارا ٹشوپیپر پانی سے باہر ہوگا۔۔۔۔۔
تھوڑی دیر بعد دیکھیے گا کہ ٹشوپیپر کا ایک بڑا حصہ گیلا ہوچکا ہوگا، م خاموشی کے ساتھ پانی ٹشوپیپر میں سرایت کرتا جائے گا۔۔۔۔
بہت دلچسپ معلوم ہوتا ہے، سرایت کرنے کا عمل نہایت خاموشی اور سرعت کے ساتھ نظر آئے گا۔۔۔۔
اس عمل کو سائنسی اصطلاح میں Capillary Action کہا جاتا ہے۔۔۔۔
یہی حال نیک صحبت یا بری صحبت کا ہے۔۔۔۔
آپ تھوڑا وقت گزاریں یا زیادہ وقت، صحبت کے اثرات اسی طرز پر آپ کے قلب پر مرتب ہونگے اور شروع میں آپ کو معلوم بھی نہ ہوپائے گا۔۔۔۔
جتنی زیادہ صحبت، اُتنے زیادہ اثرات
صحبت کے اثرات ازخود سرایت کرتے جائیں گے .......... اس لیے صحبتِ نیک رکھیے اور بری صحبت سے احتراز کیجیے
منقول
۔
۔
۔

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
Maktabus Suffah Achalpur
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender
👍3
استخارہ کا طریقہ اور دعا
سوال
مجھے استخارہ کروانا ہے۔

جواب
یہ ویب سائٹ شرعی مسائل کے حل کے لیے مختص ہے، یہاں "استخارہ" نہیں کیاجاتا۔

نیزاحادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتاہے کہ جس شخص کی حاجت ہو وہ خود استخارہ کرے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو استخارہ کا طریقہ اس اہتمام سے تعلیم فرماتے تھے جیسے قرآن کریم کی سورت یا آیت۔ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگی سے بھی یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ وہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے امور میں مشورہ تو لیتے تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے "استخارہ" نہیں کرواتے تھے، حال آں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مقدس وبرگزیدہ کوئی فردِ بشرنہیں ہوسکتا،نیز اس وقت وحی بھی نازل ہوتی تھی جس کی روشنی میں خیر وشر یقینی طورپر معلوم ہوسکتاتھا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے واسطے آنے والی پوری امت کی تربیت اس نہج پر فرمائی کہ ہر فردِ امت اللہ تعالیٰ سے خود تعلق قائم کرے، اور مہربان رب سے ہر شخص اپنی حاجت مانگنے کے ساتھ خود ہی خیر کا خواست گار ہو۔

بہرحال ذیل میں آپ کی سہولت کے لیے استخارہ کا طریقہ درج کیاجاتاہے،اس کے مطابق آپ خود اپنی حاجت کے لیے استخارہ کرسکتے ہیں۔

استخارہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دن رات میں کسی بھی وقت بشرطیکہ وہ نفل کی ادائیگی کا مکروہ وقت نہ ہودو رکعت نفل استخارہ کی نیت سے پڑھیں،نیت یہ ہو کہ میرے سامنے یہ معاملہ یا مسئلہ ہے ، اس میں جو راستہ میرے حق میں بہتر ہو ، اللہ تعالی اس کا فیصلہ فرمادیں ۔ سلام پھیر کر نماز کے بعد استخارہ کی مسنون دعا مانگیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تلقین فرمائی ہے، استخارہ کی مسنون دعا:

'' اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ ، وَ أَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ، وَ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ ، فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَ لاَ أَقْدِرُ، وَ تَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ ، وَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ اَللّٰهُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَ مَعَاشِیْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِیْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ ، فَاقْدِرْهُ لِیْ ، وَ یَسِّرْهُ لِیْ ، ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْهِ وَ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ شَرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِیْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ ، فَاصْرِفْهُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْهُ ، وَاقْدِرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِیْ بِهٖ ۔''

دعاکرتے وقت جب”هذا الامر “پر پہنچے تو اگر عربی جانتا ہے تو اس جگہ اپنی حاجت کا تذکرہ کرے یعنی ”هذا الامر “کی جگہ اپنے کام کا نام لے، مثلاً: ”هذا السفر “یا ”هذا النکاح “ یا ”هذه التجارة “یا ”هذا البیع “کہے ، اور اگر عربی نہیں جانتا تو ”هذا الأمر “کہہ کر دل میں اپنے اس کام کے بارے میں سوچے جس کے لیے استخارہ کررہا ہے ۔

استخارے کے بعد جس طرف دل مائل ہو وہ کام کرے۔ اگر ایک دفعہ میں قلبی اطمینان حاصل نہ ہو تو سات دن تک یہی عمل دہرائے، ان شاء اللہ خیر ہوگی۔استخارہ کے لیے کوئی وقت خاص نہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ رات میں سونے سے پہلے جب یکسوئی کا ماحول ہو تو استخارہ کرکے سوجائے، لیکن خواب آنا ضروری نہیں ہے۔ بلکہ اصل بات قلبی رجحان اور اطمینان ہے۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 143908200417

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

https://t.me/MSuffah
👍3