Maktabus Suffah Ⓡ
2.81K subscribers
1.07K photos
473 videos
365 files
2.5K links
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ
Download Telegram
Maktabus Suffah Ⓡ
Photo
”گوشہ تنہائی“شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کا شعری مجموعہ ہے، مفتی صاحب کی شناخت ایک مستند مفسر،مقبول محدث، اثر انگیز واعظ،قدیم وجدید مسائل پر گہری نظر رکھنے والے دقیق النظرفقیہ،معیاری مصنف اور موجودہ دور میں ”ترجمان مسلک دیوبند“کی ہے، اکابر علمائے دیوبند کے تینوں امتیازی اوصاف، ”تواضع، اتباع سنت اور اعتدال“آپ میں بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں، البتہ ان کا یہ مجموعہ کلام اکثرحضرات کیلئے یقیناحیران کن ہوگا کہ مفتی صاحب نے اپنی ادبی اور شعر وشاعری والی شناخت کو کبھی نمایاں نہیں ہونے دیا۔جیساکہ کتاب کے حرف آغاز میں مفتی صاحب نے اشارہ بھی کیاہے۔
👈 *دسترخوان کا بچوں کی تربیت میں اہم کردار* 👉


کھانا دم پر ہو اور بھوک سے دم نکل رہا ہو تو اکثر گھروں میں کیا سننے کو ملتا ہے؟ ارے بھئی جلدی کھانا نکالو، آج کیا بنایا ہے؟ خوشبو تو بڑی اچھی آ رہی ہے، ارے یہ کیا بنادیا بولا بھی تھا کہ۔۔۔۔ لیکن اب ایسی ساری باتوں کو خدا حافظ کہہ دیں پھر یہ کریں۔

کھانے تیار ہونے کے بالکل نزدیک ہو تو بچے/بچوں سے کہیں کہ دسترخوان لائیں اور ایک کنارے سے دسترخوان خود پکڑیں باقی کنارے بچوں سے پکڑنے کا کہہ کر سیدھے انداز میں دسترخوان بچھائیں، سلوٹیں کیسے دور کی جاتی ہیں خود کر کے بچوں کو دکھائیں۔

دسترخوان پر کھانے کے لیئے استعمال ہونے والے برتن دسترخوان پر لا کر رکھنے کے لئے بچوں کو اپنے ساتھ کچن میں لے جائیں، انہیں دکھائیں کہ برتن کس طرح پکڑنا ہے، کس ترتیب سے لا کر رکھنے ہیں۔

ڈائننگ ٹیبل ہو یا فرشی دسترخوان، کیسے بیٹھنا ہے انہیں اسی طرح بیٹھ کر بتائیں، کھانے کی دعا ایک دو بار خود بلند آواز میں پڑھیں پھر کسی بچے کو نامزد کردیں کہ آئیندہ سے وہ دعا پڑھوائے اسی طرح برتن دسترخوان پر لا کر رکھنے کی باری طے کی جاسکتی ہے۔

کھانہ سامنے آ جائے تو بچوں کو ایثار، پہلے دوسرے اور ساتھ ہی آداب میزبانی سکھانے کے لئے جھٹ سے کھانا اپنی پلیٹ میں نکالنے کی بجائے اپنے ہاتھ سے بچے کی پلیٹ میں ڈالیں، آخر میں اپنی پلیٹ میں نکالیں۔

بچے کو ایثار سکھانا چاہتے ہیں تو بوٹی یا کوئی پسندیدہ چیز اپنی پلیٹ میں سے نکال کر بچے کی پلیٹ میں رکھ دیں، کھانا کم ہو اور لوگ زیادہ، ایسے میں کبھی اپنے حصے کے نوالے کم کر کے، کبھی زبانی ضرورت اور خواہش کی قربانی کے بارے میں ہلکے پھلکے انداز میں بتائیں۔

نوالہ کتنا بڑا ہو، کیسے چبانا ہے؟ اس کا باقاعدہ ڈیمو دکھائیں، دسترخوان پر یوں ہی الل ٹپ کسی بھی موضوع پر بات کے بجائے کوئی بات سمجھانے بتانے کے لیے پہلے سے ٹاپک سوچ کر ذہن بنالیں اور صرف اپنی کہے جانے کے بجائے بچوں کی رائے سننے اور سمجھنے کی کوشش ہو تو اچھا ہے۔

بچے کو برداشت سکھانا چاہ رہے ہیں تو کھانا پسند کا نہ ہو یا ذائقہ مطلب کا نہ ہو منہ بنائے بغیر کھانے کا ڈیمو دیں ساتھ ہی زبانی بھی بتائیں کہ کھانے پسند نہ آئے تو تنقید اور تبصرے کے بجائے خاموشی اچھی ہے۔

کھانا مکمل ہوگیا، اب برتن سمیٹنے، ہر چیز واپس اپنی جگہ پہ رکھنے کا کام خود شروع کریں ساتھ ساتھ بچوں سے بھی کروائیں، اب چلتے چلتے یہ بات گرہ سے باندھ لیں دسترخوان لرننگ پراسس میں صرف چند دن کی ایکسرسائز سے یا بے دلی سے محض رسم پوری کرنے والے رویہ کچھ نہیں کچھ بھی نہیں ہوگا اس کے لیے مناسب عرصہ لگ کر، جم کر دلچسپی سے کام کرنا ہوگا.....

التماسِ دعا:
اَلَّهُمَّ صَلِ عَلَى ُمُحَمَّدٍ ُّوعَلَى اَلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ ابْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْد مَجِيِد۔
اَلَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ كَمَابَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْد مَّجِيد.....

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍2
گناہوں سے معافی کا طریقہ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت مسئلہ یہ ہے ایک شخص اور عورت نے شراب پی لیا  تو وہ توبہ کرنا چاہتا   ہے تو کس طرح توبہ کریں؟
ھوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمایں؟؟
سائل مشتاق علی خان

بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وباللہ التوفیق
حامداومصلیاامابعد: 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ سبحانہ وتعالیٰ بہت رحیم و کریم اور بڑے نرم مزاج ہیں ان سے جو بھی صدق دل سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہے وہ پیارا اللہ سب معاف کردیتا ہے۔

توبہ کا افضل طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نفل "صلاۃ التوبہ"  کی نیت سے پڑھ کر  اللہ تعالیٰ کے حضور ندامت اور شرمندگی کے ساتھ  اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم کریں،  آئندہ کے لیے متبعِ سنت نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں، بری صحبت سے اجتناب کریں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
’’گناہ سے (صدقِ دل سے) توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح (پاک و صاف ہوجاتا) ہے جس نے کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو۔‘‘ (سنن ابن ماجہ)

قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
’’اِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ التَّوَّابِینَ وَ یُحِبُّ المُتَطَهِّرِینَ‘‘ [البقرة:222]
ترجمہ: ’’یقینًا اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں توبہ کرنے والوں سے اور محبت رکھتے ہیں پاک صاف رہنے والوں سے۔‘‘ (بیان القرآن)
علماء کرام نے لکھا ہے کہ توبہ کے تین شرائط ہیں اگر شرائط پائے گئے تو گناہ معاف کردئے جاتے ہیں

نمبر 1 ندامت کہ کاش میں گناہ کرتا ہی نہیں میں نے یہ گناہ کیا ہی کیوں افسوس

نمبر 2 آئندہ گناہ سے بجنے اور نا کرنے کا عظم

نمبر 3 اللہ تعالیٰ سے رو رو کر معافی
اگر رونا نہ آئے تو رونے جیسی شکل بنانا ہے ۔

فقط واللہ تعالٰی اعلم
محمد زکریا اچلپوری الحسینی 
دارالافتاء المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ 

https://telegram.me/Almasailush_Shariyya
👍1
ایماندار، پرندے

ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻨﺠﮭﻠﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﺷﻮﻕ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺍﻧﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﮈﺑﮯ ﻟﮕﺎ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﺑﺨﻮﺩ ﺩﺍﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮔﺮﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﺷﻮﻕ ﺳﮯ ﺁ ﮐﺮ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ

ﺟﺐ ﮨﻢ ﻗﺼﻮﺭ ﺳﮯ ﻻﮨﻮﺭ ﺁ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻟﻠﯿﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﮐﺎﻥ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﭻ ﭘﺎﻧﭻ ﮐﻠﻮ ﮐﮯ ﺗﮭﯿﻠﮯ ﭘﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺟﺮﮦ ﺍﻭﺭ ﭨﻮﭨﺎ ﭼﺎﻭﻝ ﺑﮭﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﺑﻮ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﺎ ﺩﺍﻧﺎ ﮨﮯ

ﻣﯿﺮﺍ ﺑﯿﭩﺎ ﺍﺱ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﭼﺎﻭﻝ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺟﺮﮦ ﻟﯿﻨﮯ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺑﺎﺟﺮﮦ ﮐﺲ ﻣﻘﺼﺪ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ!
ﺍﺱ ﭘﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﻨﮕﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭ ﻟﯿﺠﺌﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮐﭽﮫ ﺧﻮﺵ ﺍﻟﺤﺎﻥ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﺎﺟﺮﻩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﻨﮕﻨﯽ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﭘﮭﺮ ﮐﻨﮕﻨﯽ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺿﺮﻭﺭ ﺁﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ


بیٹے ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺑﺴﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺁﭖ ﮐﻨﮕﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺭﮨﻨﻤﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﺷﮑﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﺭﮨﻮﻧﮕﺎ
یہ ﭼﯿﺰﯾﮟ گاڑی میں رکھوا ﮐﺮ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﺮﺱ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺗﻮ ﻧﮧ ﻣﻼ: ﺟﯿﺒﻮﮞ، ﮔﺎﮌﯼ ، ﺁﺱ ﭘﺎﺱ ﮨﺮ ﺟﮕﮧ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﻧﮧ ﻣﻼ، ﺗﺐ ﻭﮦ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺗﮭﯿﻠﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﭩﻮﺍ ﮨﯽ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ

ﺍﺱ پر ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺻﺎﺣﺐ ﺁﭖ ﮐﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﯾﮧ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ، ﭘﯿﺴﮯ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ

ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: مگر ﺁﭖ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ !

ﻭﮦ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺑﻮﻻ: ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﻮﮞ
ﻭﮦ ﮐﯿﺴﮯ؟ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ پوچھا

ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮔﻮﯾﺎ ﮨﻮﺍ:

ﺻﺎﺣﺐ! ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﺍﻧﺎ ﮈﺍﻟﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺑﮯ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ!

منقول
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍3
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اللہ تعالیٰ کا پیغام بندوں کے نام 31/08/2022 😢

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
وہی چراغ جلاؤ تو روشنی ہوگی
مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍4
Maktabus Suffah Ⓡ
Photo
کہاں پہ کِسکو لکھا ہے کیا کیا
یہ انگلیاں خود گواہی دیں گی
ہوس کو اظہارِ پیار سمجھا
یہ انگلیاں خود گواہی دیں گی

یہ اپنی مرضی کی دینداری
ہے قبر و محشر کی شرم ساری
کیا کس کو بولا کیا کس کو بھیجا
یہ انگلیاں خود گواہی دیں گی

قرآں سے غفلت سبب موبائل
حرام لذت سبب موبائل
بے دینیوں میں بھی دِیں کا ٹچ تھا
یہ انگلیاں خود گواہی دیں گی

ہیں نفس و شیطان کے یہ حملے
رٹے رٹائے فضول جملے
لگا کے مَسکا لِیا ہے چَسکا
یہ انگلیاں خود گواہی دیں گی

غلط ہے یہ راستہ غلط ہے
پتا ہے یہ رابطہ غلط ہے
کیوں غیر محرم کو یار لِکّھا
یہ انگلیاں خود گواہی دیں گی

تُو صورتِ مہہ جبیں کو دیکھے
تجھے وہ عرشِ بریں سے دیکھے
کہاں پہ سنبھلا کہاں پہ تڑپا
یہ انگلیاں خود گواہی دیں گی

🍁مولانا ہدہد الہ آبادی صاحب
ناشر مکتب الصفہ اچلپور گروپ
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
Heart Touching Naat | Madinay Ki Dilkash Fiza Chahta Hun | Hafiz…
دل میں گھر کر جانے والا کلام
غمِ زندگی کی دوا چاہتا ہوں

آواز:- حافظ جلابیب صاحب

Heart Touching Naat | Madinay Ki Dilkash Fiza Chahta Hun | Hafiz Jalabeeb Qadri | Nasheed Club

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
❤2
سوال نمبر ۱۵ :- حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق کس خاندان سے تھا؟

Telegram.me/MSuffah
Anonymous Quiz
0%
خاندان فہیرہ
34%
خاندان ہاشم
64%
خاندان قریش
0%
خاندان قنان
1%
رب زدنی علما
سوال نمبر ۱۶ :- حضور صلى الله عليه وسلم کی ولادت کے سال کو کونسا سال کہا جاتا ہے؟
Telegram.me/MSuffah
Anonymous Quiz
5%
عام اللیل
67%
عام الفیل
27%
بارہ ربیع الاول
1%
عام الابل
😁1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دار العلوم ندوۃ العلماء ( لکھنؤ ) کی بیرونی دیوار سے لگ کر دنیا و ما فیہا سے انجان ایک مغلوب الحال شخص علامہ شبلی نعمانی ؒ کے رسائل کا مطالعہ کرتے ہوئے۔ ما شاء اللہ 🥰
” رحمتیں اس مکان کے در و دیوار پر ، رحمتیں اس چمن کے صحن و سبزہ زار پر ، رحمت ان پر جنہوں نے اس رحمت و سلامتی کی یہ سبیل لگادی ۔ رحمت اس کے پلانے والوں پر “

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
اچھے استاد ایسے ہوتے ہیں

امام شافعی( م 204ھ ) کے شاگرد ربیع بن سلیمان رحمہما اللہ بات دیر سے سمجھتے تھے. ایک دفعہ امام صاحب نے انہیں ایک مسئلہ چالیس دفعہ سمجھایا مگر ان کی سمجھ میں نہ آیا ، وہ شرم کے مارے مجلس سے اٹھ کر چلے گئے

امام صاحب نے ربیع کو تنہائی میں بلایا اور پھر متعدد بار سمجھایا یہاں تک کہ وہ مسئلہ پوری طرح سمجھ گئے۔
[ طبقات الشافعية : ١٣٤/٢ ]

ربیع کہتے ہیں : امام شافعی نے مجھ سے کہا:
اے ربیع! اگر میرے بس میں ہوتا کہ علم کو کھانے کے لقموں کی طرح کھلا سکتا تو کھلا دیتا.


▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
Most Emotional Nasheed 2022 - Ajab Ummati Hoon - Owais Ul Hassan…
دل کو دہلادینے والا کلام
عَجب امتی ہوں
کلام :- مولانا شاکر اللہ ہمدرد
آواز :- مولانا اویس الحسن صاحب


Most Emotional Nasheed 2022 - Ajab Ummati Hoon - Owais Ul Hassan - New Kalam - Nasheed Club

Watch On YouTube 👇
https://youtu.be/gnY1UcZ0cKo

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
Watch "Sajda Sahw ka tariqa aur Mawaqe سجدۂ سہو کا طریقہ اور مواقع" on YouTube
https://youtu.be/D8S_-TXKXLU

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
👇🔻👇🔻👇🔻👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
کتاب :- گھر جنّت کیسے بنے؟

زیر نظر کتاب حضرت پیر حافظ ذوالفقار احمد صاحب مدظلہ العالی نقشبندی کے ان روح پرور مواعظ کا مجموعہ ہے جس وقت حضرت والامحبت الہی سے سرشار ہو کر اخلاص بھرے جذبے کے ساتھ ، مستورات سے خطاب فرماتے تھے ایسالگتا تھا کوئی شفیق باپ پر خلوص جذبے سے اپنی اولا کو زندگی کے اتار چڑھاؤ سے واقف کرارہا ہے اور ہر نفع نقصان سے انکو آگاہ کر رہا ہے، اور حقیت یہ ہے کہ ان مواعظ کے اندر حضرت نے دل نکال کر رکھ دیا ہے
مستورات کے لئے اور مستورات میں اصلاحی بیان کرنے والے مبلغین و مدرسین کے لئے بے حد مفید کتاب ہے

👈 آن لائن گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت 🎁
👈 اصل قیمت 175 روپے
👈 رعایتی قیمت 120 روپے ✅

https://t.me/BooksOnlineStore/331709
💖سچا پیار تو شوہر ہی کرتا ہے💕.
اور حقیقی محبت بیوی اپنے شوہر سے کرتی ہے۔ 👍🏻🌹

ایک دن میری شریک حیات نے عجیب سا شکوہ کیا، کہنے لگی.. آپ بڑے ظالم ہیں، ہماری شادی کو آٹھ نو سال گزر گئے لیکن آپ نے کبھی مجھے میکے میں رات نہیں گزارنے دی؟ بندہ نے حیران ہو کے جواب دیا کہ بھلی مانسے، ہم نے وہاں رہنے کو کب منع کیا ہے، جائیں اور جتنا دل چاہے وہاں رہیں"
وہ خوش ہو کے بولیں، ٹھیک ہے پھر میں اگلے دو دن میکے ہی رہوں گی، لیکن اپ کا ناشتہ اور آفس کی تیاری، دوپہر اور رات کا کھانا کون بنا کے دے گا؟
بندہ نے جواب دیا، آپ کو پتہ ہے کہ میں ہر طرح کا کھانا پکانے میں ماہر ہوں، کپڑے خود دھو بھی لیتا ہوں اور پریس بھی کر لیتا ہوں، اگر کچھ زیادہ مسئلہ ہوا تو بھائیوں کے گھر ساتھ ساتھ ہیں وہاں سے مینجمنٹ ہو جائے گا، آپ ریلیکس رہیں اور سکون سے میکے جائیں.
کچھ متفکر نظر آتے ہوئے بولیں، چلیں ٹھیک ہے،
کچھ ضروری ہدایات کے بعد وہ میکے چلی گئیں، یاد رہے میرے سسرال کے گھر کا فاصلہ آدھے کلومیٹر سے بھی کم ہے، رات گزر گئی، صبح کی نماز پڑھنے کے بعد واک کرنا میرے معمول میں شامل ہے، واک کرنے کے بعد بندہ ناشتہ بنانے کا سوچ ہی رہا تھا کہ دروازہ پہ دستک ہوئی.دروازہ کھولا تو بیگم صاحبہ تھیں. حیرانگی کا جھٹکا لگا.. اتنی صبح سویرے واپسی کر لی.. خیریت؟
کہنے لگیں.. مجھے تو رات کو وہاں نیند بھی نہیں آئی، ساری رات یہی فکر رہی کہ اکیلے گھر میں رات کیسے گزار رہے ہوں گے؟ صبح کو ناشتہ کیسے بنائیں گے، آفس کی تیاری کیسے کریں گے؟ آپ کو تو اپنے کپڑوں اور جوتوں کا بھی پتہ نہیں ہوتا ؟ لیکن لگتا ہے آپ کو تو میرے بغیر کوئی فرق نہیں پڑنے والا، کتنے سکون سے مسکرائے جا رہے ہیں، ساتھ ساتھ ناشتہ کی تیاری بھی جاری تھی..
میں نے مسکراتے ہوئے کہا، سچ بتاؤں؟
ہاں بتائیں..؟
نیند مجھے بھی نہیں آئی..""
میرا ماننا ہے کہ عورت سے سچی محبت صرف اس کا شوہر ہی کر سکتا ہے، اور مرد سے سچی محبت صرف اس کی بیوی ہی کر سکتی ہے.. محبت ہمیشہ وقت لیتی ہے، انڈرسٹینڈنگ مانگتی ہے، جس کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ لازمی ہے، نکاح اور شادی اس کا بیسٹ وے ہے، باقی تمام راستے گمراہی، بے راہروی اور رسوائی کا باعث ہیں،
لہٰذا مرد اور عورت کی محبت کی پہلی درسگاہ شادی ہی ہے۔

https://t.me/Masturaat
👍2