Maktabus Suffah Ⓡ
2.81K subscribers
1.07K photos
473 videos
365 files
2.5K links
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ
Download Telegram
قربانی کا جانور خریدنے کے بعد عیب دار ہوگیا

اگر خریدتے وقت جانور صحیح سالم تھا؛ لیکن بعد میں عیب دار ہوگیا تو مال دار پر اس کے بجائے دوسرے صحیح سالم جانور کی قربانی لازم ہے، اوراگر فقیر ہے تواسی عیب دار جانور کی قربانی کرسکتا ہے، دوسرے جانور کی قربانی اس پر لازم نہیں ہے۔

ولو اشتراہا سلیمۃ ثم تعیبت بعیب مانع فعلیہ اقامۃ غیرہا مقامہا ان کان غنیاً وان کان فقیراً اجزأہ ذٰلک۔ (درمختار زکریا ۹؍۴۷۱، کراچی ۶؍۳۲۵، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۳۲، مجمع الانہر ۴؍۱۷۳، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۱۶، جواہر الفقہ ۱؍۴۵۰، آپ کے مسائل اور ان کا حل ۴؍۱۶۹)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
قربانی کے وقت جانور عیب دار ہوگیا

جو جانور پہلے سے صحیح سالم تھا؛ لیکن قربانی کے لئے کوشش کرتے وقت (اچھل کود وغیرہ کی وجہ سے) عیب دار ہوگیا، تو اس کی قربانی میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔

ولا یضر تعیبہا من اضطرابہا عند الذبح۔ (درمختار زکریا ۹؍۴۷۱، کراچی ۶؍۳۲۵، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۴، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۳۲، مجمع الانہر ۴؍۱۷۲، ہدایۃ ۴؍۴۳۲، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۱۶، ہندیۃ ۵؍۲۹۹، المحیط البرہانی ۸؍۶۷، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱۷؍۳۸۷، مسائل قربانی وعقیقہ ۳۱)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
قربانی کیسے کریں؟
قربانی کا مسنون طریقہ

(۱) افضل یہ ہے کہ اپنی قربانی خوداپنے ہاتھ سے کرے۔ وندب… أن یذبح بیدہ إن علم ذٰلک۔ (درمختار مع الشامی زکریا ۹؍۴۷۴، ہندیۃ ۵؍۳۰۰، فتح القدیر زکریا ۹؍۵۳۳، مبسوط سرخسی بیروت ۱۲؍۱۸)
(۲) اگر خود نہ کرسکے تو کم از کم قربانی کے وقت سامنے موجود رہے۔ وإلا شہدہا۔ (درمختار مع الشامی زکریا ۹؍۴۷۴)
(۳) جانور کو لٹانے سے قبل چھری تیز کرنا مستحب ہے؛ تاکہ ذبح کے وقت جانور کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔ وندب احداد شفرتہ قبل الاضجاع۔ (تنویر الابصار بیروت ۹؍۳۵۷، زکریا ۹؍۴۲۶، ہندیۃ ۵؍۲۸۷، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۱۱، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۱۹۰، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۳۹۶)
(۴) جانور کو بائیں پہلو پر قبلہ رخ لٹادیں یعنی اس کے پیر قبلہ کی طرف کردیں اور اپنا دایاں پاؤں اس کے شانے پر رکھ کر تیز چھری سے جلد ذبح کریں۔ ومنہا: أن یکون الذابح مستقبل القبلۃ والذبیحۃ موجہۃ إلی القبلۃ۔ (بدائع الصنائع زکریا ۴؍۱۸۸-۱۸۹، اعلاء السنن کراچی ۱۷؍۱۳۷، مبسوط سرخسی بیروت ۱۲؍۳، الموسوعۃ الفقہیۃ بیروت ۲۱؍۱۹۶-۱۹۷)
(۵) ذبح کے وقت قربانی کی نیت کرے (دل سے نیت کافی ہے، اس کے لئے الفاظ ادا کرنے ضروری نہیں) وأما رکنہافذبح ما یجوز ذبحہ فی الأضحیۃ بنیۃ الأضحیۃ فی أیامہا۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۱)
(۶) ذبح سے پہلے بسم اللہ، اللہ اکبر پڑھے۔ وینبغی أن یسمی متصلاً بالذبح۔ (تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۳۹۸، ہندیۃ ۵؍۲۸۵-۲۸۸)
(۷) ذبح کرتے ہوئے یہ آیتیں پڑھنا بھی ثابت ہے:
اِنِّیْ وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفاً وَمَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔ قُلْ اِنَّ صَلوٰتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ۔ (ابوداؤد شریف ۲؍۳۸۶، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۲۲، مسائل قربانی وعقیقہ ۵۰)
(۸) ذبح کے بعد یہ دعا مانگے: اَللّٰہُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاہِیْمَ عَلَیْہِمَا السَّلامُ۔ (تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۰۰، مسائل قربانی وعقیقہ ۵۰)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
ذبح کے وقت خالص ذکر ضروری ہے

جانور کو ذبح کرتے وقت ایسا جملہ کہنا ضروری ہے جو صرف اللہ تعالیٰ کے ذکر اور حمد وثنا پر دال ہو، مثلاً بسم اللہ (یا سبحان اللہ، الحمد للہ، جب کہ ان کلمات سے تسمیہ کی نیت ہو)

والشرط فی التسمیۃ ہو الذکر الخالص عن شوب الدعاء وغیرہ فلا یحل بقولہ: اللّٰہم اغفرلی لأنہ دعاء وسوال بخلاف الحمد للّٰہ، أو سبحان اللّٰہ مریداً بہ التسمیۃ۔ (درمختار بیروت ۹؍۳۶۴، زکریا ۹؍۴۳۷، ہندیۃ ۵؍۲۸۶، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۰۹، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۲۲، مبسوط سرخسی بیروت ۱۲؍۵)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
ذبح میں معاونت کرنے والے بھی بسم اللہ پڑھیں

جو شخص جانور کو ذبح کرانے میں چھری چلانے والے کا معاون ہو مثلاً چھری میں ہاتھ لگارہا ہو تو اس پر بھی بسم اللہ پڑھنا واجب ہوگا۔

وفیہا أراد التضحیۃ فوضع یدہ مع ید القصاب فی الذبح وأعانہ علی الذبح سمی کل وجوباً۔ (درمختار بیروت ۹؍۴۰۵، زکریا ۹؍۴۸۲)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
قربانی کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے

اگر مسلمان شخص ذبح کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو اس کا ذبیحہ حلال ہے (لیکن اگر جان بوجھ کر بالقصد بسم اللہ پڑھنا چھوڑدیا تو ذبیحہ حلال نہ ہوگا)

وتارک تسمیۃ عمداً فان ترکہا ناسیاً حل۔ (تنویر الابصار مع الدر بیروت ۹؍۳۶۲، زکریا ۹؍۴۳۳، ہندیۃ ۵؍۲۸۸، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۰۶، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۰۱، احسن الفتاویٰ ۷؍۴۰۳، جامع الفتاویٰ ۴؍۳۵۰)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
بوقتِ ذبح قربانی کی نیت لازم نہیں

جو جانور قربانی کی نیت سے خریدا گیا ہو یا متعین کردیا گیا ہو تو ذبح کے وقت خاص طور پر قربانی کی نیت لازم نہیں؛ بلکہ بہرحال وہ قربانی کی طرف سے معتبرہوجائے گا؛ کیوںکہ خریداری کے وقت کی تعیین کافی ہے۔

ذبح المشتراۃ لہا بلا نیۃ الاضحیۃ جازت اکتفاء بالنیۃ عند الشراء۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۴،مجمع الانہر ۴؍۱۷۵، الاشباہ ۴۰)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
جانور کا ذبح کب متحقق ہوگا؟

جانور کے گلے میں چار شہہ رگیں ہوتی ہیں:
(۱) حلقوم: جس سے سانس لیا جاتا ہے۔
(۲) مَری: جس سے کھانا پانی اندر جاتا ہے۔
(۳-۴) دورانِ خون والی دو رگیں۔
ان چار رگوں میں سے اگرتین رگیں کٹ جائیں تو جانور حلال ہوجاتا ہے اور شرعی طور پر ذبح کا تحقق ہوجاتا ہے۔

أصح الأجوبۃ فی الأکثر عنہ إذا قطع الحلقوم والمرئی والأکثر من کل ودجین یؤکل وما لا فلا۔ (شامی بیروت ۹؍۳۵۶، زکریا ۹؍۴۲۶، ہندیۃ ۵؍۲۸۷، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۱۰، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۳۹۳)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
باشعور بچے کا ذبیحہ

اگر نابالغ بچہ باشعور ہو اور اللہ کا نام لے کر ذبح پرقادر ہو تو اس کا ذبیحہ بھی حلال ہے۔

فتحل ذبیحتہما ولو الذابح مجنوناً أو امرأۃ أو صبیاً یعقل التسمیۃ والذبح۔ (درمختار بیروت ۹؍۳۵۹، زکریا ۹؍۴۳۰، ہندیۃ ۵؍۲۸۵، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۰۶، فتاویٰ سراجیہ ۳۸۱)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
اچلپور اور پرتواڈہ میں عید کی نماز کا وقت.
اسٹیٹس پر رکھیں تاکہ دوسروں کو بھی علم ہو جائے

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
دینی و جدید عصری تعلیمی ادارہ
👇👇👇👇👇👇
https://t.me/MSuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
👍3
قربانی کرنے کا مکمل طریقہ مع دعا


1۔ ذبح کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ جانور کو قبلہ رو لٹانے کے بعد ’’بسم اللہ، و اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے تیز دھار چھرے سے جانور کے حلق اور لبہ کے درمیان ذبح کیا جائے، اور گردن کو پورا کاٹ کر الگ نہ کیا جائے، نہ ہی حرام مغز تک کاٹا جائے، بلکہ ’’حلقوم‘‘ اور ’’مری‘‘ یعنی سانس کی نالی اور اس کے اطراف کی خون کی رگیں جنہیں ’’اَوداج‘‘ کہا جاتا ہے کاٹ دی جائیں، اس طرح جانور کو شدید تکلیف بھی نہیں ہوتی اور سارا نجس خون بھی نکل جاتا ہے، اس طریقہ کے علاوہ باقی تمام طریقوں میں نہ ہی پورا خون نکلتا ہے اور جانور کو بلا ضرورت شدید تکلیف بھی ہوتی ہے۔

جانور کو قبلہ رخ لٹاتے ہوئے جانور کی بائیں کروٹ پر لٹانا پسندیدہ ہے، (یعنی ہند و پاک میں جانور کی سر والی طرف جنوب میں اور دم والی جانب شمال میں ہو)، تاکہ دائیں ہاتھ سے چھری چلانے میں سہولت رہے۔

2۔ جب قربانی کا جانور قبلہ رخ لٹائے تو پہلے درج ذیل آیت پڑھنا بہتر ہے:

"إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا ۖ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ".

اور ذبح کرنے سے پہلے درج ذیل دعا اگر یاد ہو تو پڑھ لے:

"اللّٰهُم َّمِنْكَ وَ لَكَ" پھر ’’بسم اللہ اللہ اکبر‘‘ کہہ کر ذبح کرے ، اور ذبح کرنے کے بعد اگر درج ذیل دعا یاد ہو تو پڑھ لے:

"اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْهُ مِنِّيْ كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِيْبِكَ مُحَمَّدٍ وَ خَلِيْلِكَ إبْرَاهِيْمَ عليهما السلام".

اگر کسی اور کی طرف سے ذبح کر رہا ہو تو "مِنِّيْ" کی جگہ " مِنْ " کے بعد اس شخص کا نام لے لے۔
فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144012200321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
۔
۔
=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍2
قربانی کا گوشت کہاں صرف کریں؟

افضل یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کئے جائیں: (۱) ایک حصہ فقراء میںتقسیم کردیں (۲) دوسرا حصہ اپنے رشتہ داروں اور دوست واحباب کو پیش کریں (۳) اور تیسرا حصہ خود اپنے استعمال میں لائیں، اوراپنی قربانی میں سے خود کھانا بھی مستحب ہے (اورضرورت ہوتو سارا گوشت اپنے استعمال میں بھی لاسکتے ہیں اور سارا صدقہ بھی کرسکتے ہیں)

والافضل ان یتصدق بالثلث ویتخذ الثلث ضیافۃ لاقربائہ واصدقائہ ویدخر الثلث، ویستحب ان یأکل منہا،ولو حبس الکل لنفسہ جاز۔ (شامی زکریا ۹؍۴۷۴، کراچی ۶؍۳۲۸، بدائع الصنائع زکریا ۲۲۴، ہندیۃ ۵؍۳۰۰، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۳۷، جواہر الفقہ ۱؍۴۵۱، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱۷؍۴۳۰، آپ کے مسائل اور ان کا حل ۴؍۲۰۷) وندب ان لا تنقص الصدقۃ من الثلث۔ (مجمع الانہر ۴؍۱۷۴)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍2
قربانی کا گوشت دعوتِ ولیمہ میں کھلانا

قربانی کا گوشت دوست واحباب کوولیمہ میں بھی کھلایا جاسکتا ہے۔ والافضل ان یتصدق بالثلث ویتخذ الثلث ضیافۃ لاقربائہ واصدقائہ ویدخر الثلث، ویستحب ان یأکل منہا، ولو حبس الکل لنفسہ جاز۔

(شامی زکریا ۹؍۴۷۴) ولم یذکر الولیمۃ وینبغی أن تجوز لأنہا تقام شکراً للّٰہ تعالیٰ علی نعمۃ النکاح ووردت بہا السنۃ۔ (شامی زکریا ۹؍۴۷۲)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍2
غیرمسلم کو قربانی کا گوشت دینا

قربانی کا گوشت غیر مسلم کو بھی دینا جائز ہے۔

ویہب منہا ما شاء للغنی والفقیر والمسلم والذمی۔ (ہندیۃ ۵؍۳۰۰، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۳۷) وللمضحی ان یہب کل ذٰلک او یتصدق لغنی او فقیر مسلم او کافر۔ (اعلاء السنن کراچی ،باب بیع جلد الاضحیۃ ۷؍۲۵۸، آپ کے مسائل اوران کا حل ۴؍۲۰۹، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱۷؍۴۳۴، کتاب الفتاویٰ ۴؍۱۴۹)

https://t.me/MSuffah
👍2
قربانی کے جانور کی رسی کا صدقہ کرنا

قربانی کی کھال کے ساتھ اس کی رسی کو بھی صدقہ کردینا چاہئے۔

ویتصدق بجلدہا وکذا بجلالہا وقلائدہا۔ (شامی زکریا ۹؍۴۷۴، ہندیۃ ۵؍۳۰۰، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۴۲)

https://t.me/MSuffah
👍2
قصاب کی اجرت جانور میں سے دینا

جانور ذبح کرنے اور گوشت بنانے والے قصاب کی اجرت قربانی کی کھال یا گوشت وغیرہ کے ذریعہ ادا کرنی درست نہیں ہے؛ بلکہ اجرت الگ سے دی جائے۔

ولا یعطی اجر الجزار منہا لانہ کبیع … والبیع مکروہ فکذا ما فی معناہ۔ (درمختار مع الشامی زکریا ۹؍۴۷۵، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۷، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۴۲، ہدایۃ ۴؍۴۳۴، جواہر الفقہ ۱؍۴۵۲)

https://t.me/MSuffah
👍2
الحمدلله قربانی سے متعلق تمام ضروری ضروری اہم مسائل ہم نے آپ کی خدمت میں پیش کردیے ہیں

اب یہ سلسلہ مکمل ہو چکا ہے ۔

اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں
😢 Watch "Heart Touching Naat | Aaqa Tere Aane Se Rang Badla Zamane Ka 🥰 | Mufti Anas Younus | Farooqi Studios" on YouTube
https://youtu.be/lSBSf-smcrY

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
AAP ﷺ KA PASANDEEDAH LIBAS | MOULANA MOHAMMAD YUSUF MADNI
دروس الشمائل سیریز نمبر ۸

آپ ﷺ کا پسندیدہ لباس 🥼🧥اور مسائل
شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف صاحب مدنی

AAP ﷺ KA PASANDEEDAH LIBAS | MOULANA MOHAMMAD YUSUF MADNI

🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍2
بادشاہ کی جانب سے انوکھی پیشکش اور ہماری غلطی 😢

ایک ریاست کے بادشاہ نے اعلان کروایا کہ کل صبح جب میرے محل کا مرکزی دروازہ کھولا جائے گا تب جس شخص نے بھی محل میں جس چیز کو ہاتھ لگا دیا وہ چیز اس کی ہو جائے گی.
اس اعلان کو سن کر سب لوگ آپس میں بات چیت کرنے لگے کہ میں تو سب سے قیمتی چیز کو ہاتھ لگاؤں گا.

کچھ لوگ کہنے لگے میں تو سونے کو ہاتھ لگاؤں گا، کچھ لوگ چاندی کو تو کچھ لوگ قیمتی زیورات کو، کچھ لوگ گھوڑوں کو تو کچھ لوگ ہاتھی، کچھ لوگ دودھ دینے والی گائے کو ہاتھ لگانے کی بات کر رہے تھے.

جب صبح محل کا مرکزی دروازہ کھلا اور سب لوگ اپنی اپنی من پسند چیزوں کے لئے دوڑے

سب کو اس بات کی جلدی تھی کہ پہلے میں اپنی من پسند چیزوں کو ہاتھ لگا دوں تاکہ وہ چیز ہمیشہ کے لئے میری ہو جائے.
بادشاہ اپنی جگہ پر بیٹھا سب کو دیکھ رہا تھا اور اپنے آس پاس ہو رہی بھاگ دوڑ کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا.

اسی وقت اس بھیڑ میں سے ایک شخص بادشاہ کی طرف بڑھنے لگا اور آہستہ آہستہ چلتا ہوا بادشاہ کے پاس پہنچ کر اس نے بادشاہ کو چھو لیا.

بادشاہ کو ہاتھ لگاتے ہی بادشاہ اس کا ہو گیا اور بادشاہ کی ہر چیز بھی اس کی ہو گئی.

جس طرح بادشاہ نے ان لوگوں کو موقع دیا لیکن دنیا کی لالچ میں آ کر اُن لوگوں نے غلطیاں کیں

ٹھیک اسی طرح ساری دنیا کا مالک بھی ہم سب کو ہر روز موقع دیتا ہے، لیکن افسوس ہم لوگ بھی ہر روز غلطیاں کرتے ہیں. ہم اللَّه پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کی بجائے اللَّه پاک کی بنائی ہوئی دنیاوی چیزوں کی آرزو کرتے ہیں.

لیکن کبھی بھی ہم لوگ اس بات پر غور نہیں کرتے کہ کیوں نہ دنیا کے بنانے والے مالک کو پا لیا جائے.

اگر مالک ہمارا ہو گیا تو اس کی بنائی ہوئی ہر چیز بھی ہماری ہو جائیں گی
۔

🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender
😢2