Maktabus Suffah Ⓡ
2.81K subscribers
1.07K photos
473 videos
365 files
2.5K links
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ
Download Telegram
Mufti Taqi Usmani Sahab "Qurbani Say Mutaliq Chand Galat Fehmiyoun…
‘‘ قربانی کے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ ’’
مفتی تقی عثمانی صاحب

"Qurbani Say Mutaliq Chand Galat Fehmiyoun Ka Izala"
Mufti Taqi Usmani Sahab

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
جو بھی مصیبت آتی ہے......

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍2
ذبح کے وقت بسم اللہ واللہ اکبر | تسمیہ ( بسم الله پڑھنے) کے مسائل!

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
❤2
مسلمان کا ستر!

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
❤2
نذر کا حصہ بالکل الگ کرنا ضروری ہے

اگر بڑے جانور میں کسی شریک نے نذر کی قربانی کا حصہ لیا ہے تو اس حصہ کو تول کر بالکل الگ کرنا ضروری ہے؛ کیوںکہ اس حصہ کا استعمال خود حصہ دار یا کسی بھی غنی کے لئے جائز نہیں؛ بلکہ اسے فقراء میں تقسیم کرنا لازم ہے۔

مستفاد: وانما وجبت بالنذر فلیس لصاحبہا ان یأکل منہا شیئاً ولا ان یطعم غیرہ من الاغنیاء … لان سبیلہا التصدق۔ (البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۷، درمختار زکریا ۹؍۴۶۰، کراچی ۶؍۳۱۷) اذا نذر ذبح شاۃ لا یأکل منہا الناذر، ولو اکل فعلیہ قیمۃ ما أکل۔ (تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۱۵، کتاب الفتاویٰ ۴؍ ۱۴۷) التی لا یؤکل منہا ہی المنذورۃ ابتدائً۔ (درمختار زکریا ۹؍۴۷۴)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍4
بوقتِ ذبح تمام شرکاء کی طرف سے نام بنام نیت

اگربڑے جانور میں حصے دار متعین ہوچکے ہیں تو ذبح کے وقت ہر ایک کا نام لینا ضروری نہیں؛ بلکہ مطلق ذبح سے سب کی قربانی درست ہوجائے گی۔

ذبح المشتراۃ لہا بلا نیۃ الاضحیۃ جازت اکتفاء بالنیۃ عندالشراء۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۴، مجمع الانہر ۴؍۱۷۵) ان الفعل انما یصیر قربۃ من کل واحد بنیتہ … فعدم النیۃ من احدہم لا یقدح فی قربۃ الباقین۔ (بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۰۹، الاشباہ والنظائر ۴۰)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍4
عیب دار جانور کی قربانی
سینگ ٹوٹے جانور کی قربانی

جس جانور کے سینگ کا کچھ حصہ اوپر سے ٹوٹ گیا ہو (یا اس کا خول اترگیا ہو) اس کی قربانی درست ہے؛ لیکن اکر سینگ ٹوٹنے کا اثر دماغ تک پہنچ گیا ہو (یعنی دماغ کی ہڈی میں سوراخ ہوگیا ہو) تو اس کی قربانی درست نہ ہوگی۔

ویضحی بالجماء ہی التی لا قرن لہا خلقۃ وکذا العظماء التی ذہب بعض قرنہا بالکسر او غیرہ، فان بلغ الکسر الی المخ لم یجز۔ (شامی زکریا ۹؍۴۶۷، کراچی ۶؍۳۲۳، مجمع الانہر ۴؍۱۷۱، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۱۶، ہندیۃ ۵؍۲۹۷، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۳، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱۷؍۳۸۴، کتاب الفتاویٰ ۴؍۱۴۱، فتاویٰ رحیمیہ ۱۰؍۴۹،آپ کے مسائل اور ان کا حل ۴؍۱۹۰، جامع الفتاویٰ ۴؍۴۰۹)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍4
جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہوں؟

جس جانور کے پیدائشی طور پر سینگ نہ ہوں تو اس کی قربانی درست ہے۔

ویضحی بالجماء ہی التی لا قرن لہا خلقۃ وکذا العظماء التی ذہب بعض قرنہا بالکسر۔ (شامی زکریا ۹؍۴۶۷، ہندیۃ ۵؍۴۹۷، جامع الفتاویٰ ۴؍۴۰۷)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍4
بغیر کان والے جانور کی قربانی

جس جانور کے کان پیدائشی طور پر نہ ہوں تو اس کی قربانی درست نہ ہوگی۔

والسکاء التی لا اذن لہا خلقۃ، ولا تجوز مقطوعۃ احدی الاذنین بکمالہا والتی لہا أذن واحدۃ خلقۃ۔ (درمختار مع الشامی زکریا ۹؍۴۶۹، کراچی ۶؍۳۲۴، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۲۶، ہندیۃ ۵؍۲۹۷، جامع الفتاویٰ ۴؍۴۰۷)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍4
اندھے جانور کی قربانی

جس جانور کی آنکھ کی بینائی بالکل یا اکثر چلی گئی ہو تو اس کی قربانی درست نہ ہوگی۔

ومقطوع اکثر العین ای التی ذہب اکثر نور عینہا۔ (درمختار زکریا ۹؍۴۶۸،کراچی ۶؍۳۲۳، ہندیۃ ۵؍۲۹۸، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۳، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۲۹، آپ کے مسائل اور ان کا حل ۴؍۱۸۸)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍4
کان کٹے جانور کی قربانی

اگر قربانی کے جانور کا کان ایک تہائی یا اس سے کم کٹا ہوا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے اور اگر ایک تہائی سے زائد کٹا ہو تو اس کی قربانی درست نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي الجامع: أنه إذا کان ذهب الثلث أو أقلّ جاز، و إن کان أکثر لایجوز، و الصحیح أنّ الثلث وما دونه قلیل، وما زاد علیه کثیر، وعلیه الفتوی."

(ج:5، ص:298۔ط:رشیدیه)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍4
حقیقت اور کمال کی تحریر

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
Hindi
زبان کٹے ہوئے جانور کی قربانی

زبان کٹا ہوا جانور جو چرنے پر قادر نہ ہو اس کی قربانی جائز نہیں ہے۔

وقطع اللسان فی الثور یمنع وفی الشاۃ اختلاف… ولو کانت الشاۃ مقطوعۃ اللسان ہل تجوز التضحیۃ بہا؟ فقال نعم ان کان لا یخل بالاعتلاف وان کان یخل بہ لا تجوز التضحیۃ بہا۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۸، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۲۸،شامی زکریا ۹؍۴۷۰، مسائل قربانی وعقیقہ ۳۱)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
دُم کٹے جانور کی قربانی

اگر دُم کا اکثر حصہ کٹا ہو تو ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں ہے، اور اگر معمولی حصہ کٹا ہے تو اس کی قربانی درست ہے۔

ومقطوع اکثر الذنب، لو ذہب بعض الذنب … ان کان کثیراً یمنع وان یسیراً لا یمنع۔ (شامی زکریا ۹؍۴۶۸، کراچی ۶؍۳۲۳، ہندیۃ ۵؍۲۹۷، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۳، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۲۹، جواہر الفقہ ۱؍۴۵۰، فتاویٰ رحیمیہ ۱۰؍ ۴۸، آپ کے مسائل اوران کا حل ۴؍۱۸۸، جامع الفتاویٰ ۴؍۴۰۸)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
بغیر دم والے جانورکی قربانی

جس جانور کی پیدائشی طور پر ہی دم ندارد ہو تو امام اعظم ابوحنیفہؒ کے نزدیک اس کی قربانی درست ہے، جب کہ امام محمدؒ کے نزدیک اس کی قربانی جائز نہیں ہے (اس لئے احتیاط اسی میں ہے کہ اس کی قربانی نہ کی جائے)

الشاۃ إذا لم یکن لہا أذن ولا ذنب خلقۃ، قال محمد لا یکون ہٰذا ولوکان لا یجوز، وذکر في الأصل عن أبي حنیفۃؒ أنہ یجوز، خانیۃ۔ (شامی زکریا ۹؍۴۷۰، بیروت ۹؍۳۹۳، احسن الفتاویٰ ۷؍۵۱۷)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
لنگڑے جانورکی قربانی

جو جانور بالکل لنگڑا ہو یا اس قدر لنگڑا ہو کہ تین پاؤں زمین پر رکھتا ہو اور چوتھا پاؤںزمین پر رکھ ہی نہ سکتا ہوتو اس کی قربانی درست نہیں ہے، اور اگر چوتھا پاؤں زمین پر ٹیک کر لنگڑاکر چل سکتا ہو تو اس کی قربانی درست ہے۔

العرجاء التی لا تمشی الی المنسک ای التی لا یمکنہا المشی برجلہا العرجاء، انما تمشی بثلاث قوائم، حتی لو کانت تضع الرابعۃ علی الارض وتستعین بہا جاز۔ (درمختار مع الشامی زکریا ۹؍۴۶۸، کراچی ۶؍ ۳۲۳، تاتارخانیۃ زکریا ۱؍۴۲۶، ہندیۃ ۵؍۲۹۷، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۳، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱۷؍۳۷۶، جامع الفتاویٰ ۴؍۴۱۱)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
خشک تھن والے اور تھن کٹے جانور کی قربانی

بکری کے دو تھنوں میں سے ایک تھن اگر خشک ہوجائے یا کاٹ دیا جائے تو اس کی قربانی درست نہ ہوگی اور اگر گائے یا اونٹنی کے دو تھن کٹ جائیں یا سوکھ جائیں تو ان کی قربانی بھی جائز نہ ہوگی؛ لیکن اگر گائے یا اونٹنی کے چار تھنوں میں سے صرف ایک تھن کٹ جائے تو اس کی قربانی درست ہے۔

والشطور لا یجزئ وہی من الشاۃ ما قطع اللبن عن احدی ضرعہا، ومن الابل والبقر اذا انقطع اللبن من ضرعیہا۔ (تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۳۰، تبیین الحقائق زکریا ۶؍۴۸۲) والجذاء مقطوعۃ رؤوس ضرعہا او یابستہا۔ (درمختار زکریا ۹؍۴۶۹-۴۷۰، کراچی ۶؍۴۲۴-۴۲۵، ہندیۃ ۵؍۲۹۸، جامع الفتاویٰ ۴؍۴۱۷، مسائل قربانی وعقیقہ ۲۸)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
حاملہ جانور کی قربانی

گابھن جانور کی قربانی مکروہ ہے جب کہ ولادت کا وقت قریب ہو۔

ان تقاربت الولادۃ یکرہ ذبحہا۔ (شامی زکریا ۹؍۴۴۱، کراچي ۶؍۳۰۴، ہندیۃ ۵؍۲۸۷، خانیۃ ۳؍۳۶۷، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱۷؍۳۱۹، مسائل قربانی وعقیقہ ۲۷)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1
خصی جانور کی قربانی

خصی جانور کی قربانی نہ صرف جائز بلکہ افضل اور مسنون ہے؛ کیوں کہ اس کا گوشت غیر خصی سے اچھا ہوتا ہے۔

والخصی افضل من الفحل لانہ اطیب لحماً۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۹) ویضحی بالجماء والخصی۔ (درمختار زکریا ۹؍۴۶۷، کراچی ۶؍۳۲۳، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۳، بزازیۃ ۶؍۲۸۹، مجمع الانہر ۴؍۱۷۱، جواہر الفقہ ۱؍۴۴۹، کتاب الفتاویٰ ۴؍۱۴۲، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱۷؍۳۴۰، جامع الفتاویٰ ۴؍۴۱۸، مسائل قربانی وعقیقہ ۲۳)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
خنثی جانور کی قربانی

خنثی جانور (جس کے بارے میںپتہ ہی نہ چل سکے کہ وہ نر ہے یا مادہ) کی قربانی درست نہیں ہے۔

ولا بالخنثی لان لحمہا لا ینضج۔ (درمختار زکریا ۹؍۴۷۰، کراچی ۶؍۳۲۵، ہندیۃ ۵؍۲۹۹، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۱۷؍۳۷۹، فتاویٰ رحیمیہ ۱۰؍۵۴، جامع الفتاویٰ ۴؍۴۱۸، مسائل قربانی وعقیقہ ۳۰)

=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=•=
🔻🔻 ٹیلی گرام چینل 🔻🔻

مَکْتَبُ الصُّفَّهْ اچلپور
https://t.me/MSuffah
👍1