ضروری معلومات | ɪᴍᴘᴏʀᴛᴀɴᴛ ɪɴғᴏ
4.28K subscribers
776 photos
266 videos
162 files
1.06K links
‏دینی‘ اصلاحی‘ سماجی‘ سائنسی‘ تکنیکی معلومات کا منفرد ٹیلی گرام چینل
Admin: @abusarimbot
Download Telegram
السلام علیکم

الحمد للہ پلس میسنجر کے بِیٹا ورژن میں اردو زبان کو شامل کر دیا گیا۔ اس بات کی خبر چند منٹ قبل پلس میسنجر کے ڈیوولپر Rafalanse نے مجھے پرسنل چیٹ میں دی۔ اگر آپ لوگ بھی پلس میسنجر کو اردو میں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں:

ابوصارم

https://t.me/impoinfo/699
Requested Apps Channel

اس
چینل میں آپ کو کئی کار آمد ایپس مل جائیں گی، ساتھ ہی ان ایپ کی خصوصیات اور استعمال کا طریقہ بھی لکھ دیا گیا۔ اس چینل کے منتظم تک بذریعہ رابطہ بوٹ کسی ایپ کو حاصل کرنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔، پرو ورژن اور فل ورژن ایپ بھی یہاں مل جاتی ہیں۔

━═━═━═━═━═━═━═━═━
⇉⇉For Pro,Premium and Requested Apps Channel
━═━═━═━═━═━═━═━═━

https://t.me/RequestedApps
پلس میسنجر کو تو میں نے تنہا ہی ترجمہ کر لیا۔ لیکن اس کے علاوہ ٹیلی گرام آفیشیل کو ترجمہ کرنے میں محترم راہی حجازی، زبیر رشید خان، ابو عامر، محمد احتشام، محمد ابان برادران کا مکمل تعاون رہا۔

اسی طرح ٹیلی گراف کو ترجمہ کرنے میں مذکورہ بالا افراد کے علاوہ رضا قادری مصباحی اور حاکم اعظمی بھائیوں کا بھی بھرپور ساتھ رہا۔ ٹیلی گراف کے ترجمہ کی فائلیں اس کے ڈیوولپر کو جمع کردی گئی ہیں، اس کا کچھ کام باقی ہے امید ہے کہ اگلے ماہ تک اس کا بھی کام مکمل ہو جائے۔

ٹیلی گرام آفیشیل کے تعلق سے افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک اس نے اردو زبان کو اپنے اپلیکیشن میں شامل نہیں کیا ہے، اس لیے ہم ابھی لنک کے ذریعہ ہی اردو زبان کا استعمال کر پا رہے ہیں۔

ٹیلی گرام آفیشیل کے کارکنان سے رابطہ بہت مشکل سے ہو پاتا ہے۔ ان کو پیغام پہنچائے کئی مہینے ہو گئے لیکن ابھی تک وہ پیغام دیکھا بھی نہیں گیا ہے۔ دعا کریں کہ ہم تمام لوگوں کی دن رات کی محنت تکمیل کو پہنچے اور ٹیلی گرام، ٹیلی گراف اور پلس میسنجر کے ڈیوولپر حضرات اردو کو بھی زبانوں کی فہرست میں شامل کر لے۔

——————

ابو صارم
پلس میسنجر(Plus Messenger) ایپ میں اردو زبان کو شامل کر دیے جانے کے تعلق سے ذاتی چیٹ میں ہوئی ایک گفتگو کی نقل

ابوالبُشریٰ
اَلسَّلَامُ عَلَيْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَڪَاتُهٗ
ابوصارم بھائی! دل کی گہرائیوں سے آپ کا اور آپ کی ٹیم کا بہت شکریہ 🌹❤️
بھائی دل خوش کردیا آپ نے۔
یعنی کہ ایپ میں جس طرح دیگر زبانیں ہیں، اردو کو بھی وہی حیثیت مل گئی؟؟

ابو صارم
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
جی محترم پلس میسنجر میں اردو زبان شامل کر دی گئی ہے۔ فی الحال اسے Beta بی ٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ اس کے بعد Stable ورژن میں بھی شامل کر دی جائے گی۔
اگلے ماہ ٹیلی گراف میں بھی اس زبان کو شامل کر دینے کا امکان ہے۔

ابوالبُشریٰ
بہت عمدہ ماشاءاللہ!
آپ اگر کوشش کرسکتے ہوں تو یہ کیجئے گا کہ اپلیکیشن میں اردو زبان ہر جگہ پر ہو۔ جیسے گوگل پر ہوتی ہے۔بالخصوص ہندسے... پلیز اس کا ضرور خیال رکھوائیے گا۔چلیے جی اب تو ہم بھی کہہ سکتےہیں کہ ہماری پیاری زبان کو بھی حیثیت دیدی گئی۔
میرے بھائی آپ اور آپ کی ٹیم کے لئے بہت بہت مبارک ہو، آفرین صد آفرین 🌹 دل کتنا خوش ہوا ہے میں بتا نہیں سکتا۔
خوش نصیبی کی بات یہ کی پاکستان کے لوگ بھی یہ کام نہ کراسکے حالانکہ وہاں تو سرکاری زبان ہے یہ۔۔۔۔🌹❤️

ابو صارم
جی جی ۔۔۔۔ اس بات کا ملال ہے کہ پاکستان کے افراد نے اس تعلق سے دلچسپی نہیں دکھائی۔ جب کہ ٹیلی گرام آفیشیل کے ترجمہ کا کام کے لیے پاکستان کا مشہور فورم’’اردو محفل ‘‘ میں بھی آواز لگائی تھی اس امید کے ساتھ کہ وہاں سے بھرپور تعاون ملے گا، لیکن کوئی خاص جواب نہیں ملا۔
ویسے اردو محفل والوں نے ہمارے دوسرے کام میں کئی بار مدد بھی کی ہے۔

ہندسے کو ترجمہ کرنا ممکن نہیں ہے کیوں کہ ترجمہ کے کام میں ہندسے کو پیش ہی نہیں کیا گیا۔ لہٰذا وقت اور تاریخ ہمیں انگریزی میں ہی دکھائی دے گی۔

ابوالبُشریٰ
جی میں وہی تو کہہ رہاہوں کہ اتنا بڑا کام کیا آپ لوگوں نے، بھلا کوئی بھی کچھ قربانی کہاں دینا چاہتاہے، بس ہر آدمی سوچتا ہے کہ کرا کرایا مل جائے۔
لیکن بھائی میں ان میں سے نہیں ہوں، کیونکہ آپکا پیغام پڑھا تو خیال آیا کہ کاش میں بھی ان لوگوں کی کچھ مدد کرتا، مگر میں اردو کو پسند تو کرتاہوں، مگر زیادہ اچھی اردو نہیں جانتا۔

ابوالبُشریٰ
بھائی یہ چیز مزا کرکرا کردیتی ہے، خاص طور پر نستعلیق فونٹ میں انگریزی ہندسے آنکھوں میں چھبتے ہیں۔
خیر!...

ابو صارم
اس کام کے لیے بہت اچھی اردو جاننا یہ بھی ضروری نہیں، بس انگریزی سمجھ جانے والا بندہ یہ کام بآسانی کر سکتا ہے۔ آدھا کام تو گوگل ٹرانسلیشن سے ہو جاتا ہے پھر جملے کو ترتیب دینا اور الفاظ کی درستگی وہ تھوڑی بہت اردو کا سوجھ بوجھ رکھنے والا بھی کر سکتا ہے۔
الحمدللہ اس کام کا آغاز کرنے کے بعد میرا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔ ٹیلی گرام آفیشیل کو ترجمہ کرنے کے بعد ہم لوگوں نے فوری گرام کو ترجمہ کیا تھا، اس کے بعد ٹیلی گرام کے کئی بوٹس کو اردو میں ترجمہ کیا جس میں سب سے پہلے گروپ بٹلر بوٹ کو ترجمہ کیا گیا۔ جس میں راہی حجازی بھائی کا بھرپور تعاون رہا، اگر وہ نہ ہوتے تو شاید میں قدم آگے نہ بڑھاتا۔ راہی بھائی کے بعد زبیر رشید خان، پھر محمد احتشام، ابو عامر آئے اور یہ ایک ٹیم بن گئی۔گروپ ہیلپ بوٹ کو بھی میں نے اکیلے ہی ترجمہ کر ڈالا۔ اس کے بعد شینا بوٹ اور وائسی بوٹ کو بھی میں نے ہی ترجمہ کیا۔ اور اب پلس میسنجر
آئیندہ Briar App کو ترجمہ کرنے کا کام ہے۔ اس کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔
در اصل جب کسی ایپ میں اپنی زبان کو نہیں دیکھتا ہوں تو کافی برا لگتا ہے اور افسوس بھی کہ انگریزی کے علاوہ دوسری زبانیں کس طرح شامل ہو جاتی ہیں، آپ کوئی بھی ایپ چیک کر لیں اس میں انگریزی کے علاوہ دیگر زبانیں مل جائیں گی۔ اس کا مطلب کہ اس زبان والے اپنی زبان کو فروغ دینے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، لیکن افسوس ہوتا ہے تو اپنی زبان کے تعلق سے۔ اردو اکاڈمیاں قائم ہیں اردو کو فروغ دینے کے لیے ادارے بنائے گئے ہیں لیکن اس طرف کسی کی فکر و نظر نہیں ہے۔ آج جب کہ موبائل فون اکثریت کی ضرورت بن گئی ہے۔ اور اس میں مختلف قسم کی ایپس لوگ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وہی انگریزی یا ہندی زبان میں۔ آخر اگر اپنی اردو زبان کو ہم نہیں اپنائیں گے تو کون اپنائے گا۔ آپ دیکھ لیں یہودیوں کو ان کو اپنی عبرانی زبان سے کتنی محبت ہے۔ ان کے سارے کام کاج میں عبرانی زبان ہی استعمال ہوتی ہے۔ اسی طرح چین والے، فرانس والے اور ترکی والے ہر جگہ اپنی زبان کو استعمال کرنا فخر سمجھتے ہیں۔ لیکن انگریزوں کی غلامی میں رہی قوم ابھی تک غلامی سے نہیں نکل سکی، اور اردو زبان کو اپنے لیے استعمال کرنا عار سمجھتی ہے۔
بقیہ اگلی پوسٹ میں 👇
ابوالبُشریٰ
جی بالکل بھائی۔ظاہر ہے اس کیلئے ہم محبان اردو کو ہی پیش قدمی کرنا ہوگی۔ ورنہ بھلا کسی دوسرے کو کیا پڑی ہے کہ وہ ہماری زبان شامل کرے۔اور یہ درست کہا کہ ہندی(و دیگر زبان) والے محنت کرتے ہونگے اس کے لئے۔

ابو صارم
جی بالکل صرف ایک ایپ کی بات نہیں کئی سافٹ وئیر اور ایپس ہیں لیکن آپ کو سبھی میں انگریزی کے علاوہ دیگر زبانیں مل جاتی ہیں اگر نہیں ملتی تو بس اپنی اردو۔

ابوالبُشریٰ
بھائی یہ بھی تو ہے نا! کہ ہم اردو والے بہت کم انگلش جانتےہیں، جسکی وجہ سے مالکان ایپلیکیشنز سے بات نہیں کرپاتے۔خدا اپ آپ کو اجر جزیل عطاء فرمائے کہ آپ نے اس کام کا بیڑا اٹھایا 🌹

ابوالبُشریٰ
اور یہ میں بنیادی وجہ سمجھتاہوں، کیونکہ میں بتاؤں کہ میں نے کئی بار مالکان ایپلیکیشنز سے بات کرنا چاہی مگر انگلش زبان نہیں جانتا۔

ابو صارم
ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم میں انگریزی جاننے والے نہیں جو اپلیکیشنز کے مالکان سے انگریزی میں بات نہ کر سکیں۔ بس بات ہے اس طرف توجہ دینے کی، یہ کام بہت ہی آسان ہے اگر 20، 25 لوگوں کی ایک ٹیم بن جائے۔

ابوالبُشریٰ
تو بھائی اگر یہ کام آسان ہے تو کام کا آسان طریقۂ کار متعین کرکے، کیوں نہ اس کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیدی جائے؟ کیا خیال کیا ہے آپ کا؟

ابو صارم
ٹیم تو بن چکی ہے جن میں کام کرنے والے تقریباً ۸ افراد ہیں۔ ٹیم میں ایسے افراد کی بھی ضرورت ہے جو بے تکلف ہو کر انگریزی میں بات کرنا جانتے ہوں۔ میری انگریزی بھی بہت اچھی نہیں ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں ڈیولپر سے بات کر لیتے ہوں، بعض دفعہ اپنی کسی بات کو ڈیولپر کو کہنا چاہتا ہوں لیکن الفاظ نہیں ملتے۔

ابوالبُشریٰ
ہاں جی بس یہی تو مسئلہ ہے انگلش والا۔ خیر جاننے والے اس سلسلے میں پیش رفت کریں تو کچھ بات بنے۔انگلش کے علاوہ میرے لائق کوئی خدمت ہو تو بتائیے گا۔

ابو صارم
ضرور ان شاء اللہ

ابوالبُشریٰ
اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایسے افراد کی قلت ہے جو انگلش میں ماہر ہونے کے باوجود اردو لکھنا، بولنا فطری طور پر پسند کرتے ہوں۔ آپ کو بہت سارے مل جائیں گے جو اردو میں بھی ماہر اور انگلش میں بھی۔ مگر وہ انگلش میں مہارت کے بعد بھلا اردو لکھنے، بولنے کی بے وقوفی کیوں کریں۔ پھر وہ ہر جگہ انگلش ہی جھاڑتے پھرتے ہیں، اور اپنی اردو دانی پر وہ شرمندہ سے رہتےہیں۔ یہ ہے اصل وجہ! ۔ لوگوں کو اردو کا ذوق نہیں رہا ہے۔بقول آپ کے غلامی میں سب کچھ بھول گئے۔۔۔۔ ویا اسفا!

ابو صارم
ترجمہ کے کام میں ایک دقت یہ بھی ہے کہ اسے موبائل میں کیا جانا مشکل ہے، ترجمہ کا کام ان ویب سائٹس پر ہوتا ہے جو ڈیسک ٹاپ پر کھلتی ہیں۔ اس وجہ سے بھی بہت سارے لوگ تعاون نہیں کر پاتے ہیں۔
میں نے اکثر ترجمہ کا کام transifex.com میں کیا ہے۔ جو کہ ڈیسک ٹاپ ویب براؤزر میں ہی کھلتی ہیں، ترجمہ کے کام میں جو لوگ شریک نہیں ہو سکتے وہ یہ کام کر سکتے ہیں کہ جو جملے ترجمہ کر دئے گئے ہیں انہیں وہ لائک یا ڈِس لائک کر سکتے ہیں یا اپنی رائے دے سکتے ہیں کہ اس جملہ کی جگہ یہ جملہ یا لفظ بہتر ہو گا۔

ابوالبُشریٰ
جی جی۔۔۔۔۔۔۔ بالکل! یہ وجہ بھی بڑی وجہ ہے۔
میرے علاوہ ہماری ٹیم کے یہ افراد بھی مبارک باد اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں جو ہمیشہ ترجمہ کے کام میں معاون رہے۔

@Rahihijazi @hakimazmi5 @RazaQuadri @ZubairRashid @iheteshamuddin {{~ابوعامر~}}
@Aban_j
*مادری زبان اردو پر منتخب اشعار*

ہم ہیں تہذیب کے علمبردار
ہم کو اردو زبان آتی ہے

محمد علی ساحل

بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھا
ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

منیش شکلا

نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

داغؔ دہلوی

وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے
ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے

احمد وصی

اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ
ہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

داغؔ دہلوی

وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کا
رچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو

بشیر بدر

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

نامعلوم

میرا ہر شعر ہے اک راز حقیقت بیخودؔ
میں ہوں اردو کا نظیریؔ مجھے تو کیا سمجھا

بیخود دہلوی

اردو جسے کہتے ہیں تہذیب کا چشمہ ہے
وہ شخص مہذب ہے جس کو یہ زباں آئی

روش صدیقی

اردو سے ہو کیوں بیزار انگلش سے کیوں اتنا پیار
چھوڑو بھی یہ رٹا یار ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار

انور مسعود


شہد و شکر سے شیریں اردو زباں ہماری
ہوتی ہے جس کے بولے میٹھی زباں ہماری

الطاف حسین حالی

وہ بولتا ہے نگاہوں سے اس قدر اردو
خموش رہ کے بھی اہل زباں سا لگتا ہے

نامعلوم

مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میری
تو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
منور رانا

عشق اردو♥️
حج لائیو نشریات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں

https://www.youtube.com/watch?v=kWAzCF2Uv60
📣📣📣📣📣📣📣
پلس میسنجر کے Stable ورژن میں بھی اردو کو زبانوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اب کوئی بھی پلس میسنجر اپ ڈیٹ کر کے اردو کی لطافت سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔
📣📣📣📣📣📣📣
Forwarded from ٭Requested Apps٭ (Requested Apps)
Internet speed pro.apk
2.6 MB
یہ انٹرنیٹ میٹر ہے!
اس ایپ کی مدد سے آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ نے ایک دن میں کتنا ڈیٹا استعمال کیا ہے چاہے وہ موبائل انٹرنیٹ کے ذریعہ ہو یا وائی فائی کے ذریعہ! اور اسمیں ایک ماہ کی مکمل رپورٹ بھی مل جائے گی، یعنی ایک مہینہ کی مکمل معلومات کہ کس دن کتنا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے اور اسکے اخیر میں سب کو ایک ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔

@RequestedApps
اگر آپ نے ٹیلی گرام یا پلس میسنجر کو اپ ڈیٹ کر لیا ہے تو اپنی پروفائل میں تصویر کی جگہ ویڈیو بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح گروپ اور چینل کی پروفائل میں 10 سیکنڈ کی ویڈیو سیٹ کر سکتے ہیں۔

@impoinfo