ضروری معلومات | ɪᴍᴘᴏʀᴛᴀɴᴛ ɪɴғᴏ
4.28K subscribers
776 photos
266 videos
162 files
1.06K links
‏دینی‘ اصلاحی‘ سماجی‘ سائنسی‘ تکنیکی معلومات کا منفرد ٹیلی گرام چینل
Admin: @abusarimbot
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
شاید اثر ان کا ہوتا ہے دل پر
نکلتے ہیں جو بے زبانی میں آنسو

آواز و کلام : انجینئر احسن عزیز رحمہ اللہ
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#مزاح

جب آپ کے "پی،سی/لیپ ٹاپ" میں جناب ٹروجن، مالویئر، اسپائی ویئر، وارمس، ایڈ ویئر جیسے صاحبان ایک ساتھ تشریف لے آتے ہیں تو آپ کا سسٹم کچھ اس نشئی انداز سے کام کرنے لگتا ہے۔👆👆

ضروری معلومات چینل : @impoinfo
ضروری معلومات گروپ: @grpimpoinfo
دین کے معاملے میں ایثار جائز نہیں
╮•┅══ـ❁🏕❁ـ══┅•╭

ایک اصول سمجھ لیں...!
دنیا کے معاملات میں تو ایثار اچھی بات ہے، ایثار کا مطلب یہ ہے کہ دوسروں کو فائدہ پہنچانے میں اپنا نقصان کرلیں ... کچھ حرج نہیں اچھی بات ہے، دوسرے کا کچھ بنانے کے لیے اپنی دنیا کا نقصان کیا تو وہ در حقیقت نقصان نہیں بلکہ آخرت کا فائدہ ہے۔
(البتہ) دین کے معاملے میں اصول اس کے برعکس ہے، دوسرے کا دین بنانے کے لیے اپنا دین خراب کر لینا صحیح نہیں۔
آخرت کے بارے میں، اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے بارے میں، دنیا و آخرت کے عذاب سے بچنے کے بارے میں اپنا نفس سب سے مقدم ہے دوسرے لوگ بعد میں پہلے خود کو بچانے کی کوشش کیجیے....الخ

اللہ کے عذاب سے اپنے نفس کی حفاظت، اپنے گھرانے کی حفاظت، اپنے قریبی رشتہ داروں کی حفاظت کی اہمیت غیروں کی بہ نسبت زیادہ ہے ...الخ

📚دردِ دل ص۷۰-۷۱📚
مفتی اعظم حضرت اقدس مفتی رشید احمد صاحب لدھیانوی رحمہ اللہ تعالیٰ

https://t.me/tasawwufkiahy
👍1
سرور Serverکیا ہوتا ہے؟ اور یہ کیسے کام کرتا ہے

✍️ ابو صارم

آپ روزانہ مختلف ویب سائیٹس وزٹ کرتے ہوں گے آپ نے محسوس کیا ہوگا کچھ ویب سائیٹس بہت تیزی سے کھلتی ہیں اور کچھ ویب سائیٹس کے کھلنے کی سپیڈ بہت کم ہوتی ہے اور کچھ ویب سائیٹ تو کھلتی ہی نہیں ہیں اورآپ سمجھ جاتے ہیں کہ اس ویب سائیٹ کا سرور ڈاؤن ہے یا اس ویب سائیٹ کے سرور میں کچھ مسئلہ آ رہا ہے۔آخر یہ سرور کیا ہوتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔ جب آپ یو ٹیوب پر کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں یا فیس بک پر کوئی پوسٹ کرتے ہیں یا کوئی امیج اپ لوڈ کرتے ہیں یا اپنی سائیٹ پر کوئی پوسٹ کرتے ہیں تو یہ کہیں نہ کہیں ذخیرہ ہو رہا ہوتا ہے۔ جیسے آپ اپنے کمپیوٹر میں مختلف قسم کی چیزیں جیسے آڈیو، فائلز، ویڈیو محفوظ کرتے ہیں تو سب آپ کی ہارڈ ڈسک میں جمع ہو رہا ہوتا ہے اور اگر آپ اپنی ہارڈ ڈسک میں بہت سی چیزیں سٹور کریں اور ہارڈ ڈسک کو بھر دیں تو آپ محسوس کریں گے آپ کا کمپیوٹر سست ہو گیا ہے، اسی طرح سرور بھی ایک ایسی ہی فزیکل ڈیوائس ہے جو مختلف کیپسٹی کی ہوتی ہے، اس میں بھی کمپیوٹر کی طرح ریم، سٹوریج، پروسسر، جو کچھ آپ اپنے کمپیوٹر میں دیکھتے ہیں یا لیپ ٹاپ میں دیکھتے ہیں وہی کچھ سرور میں بھی ہوتا ہے ،اور آپ چاہیں تو اپنے کمپییوٹر اور لیپ ٹاپ کو بھی ایک سرور کہہ سکتے ہیں، سرور مختلف چیزیوں کے مجموعہ سے بنتا ہے جیسے ایک تو وہ ہارڈ وئیر ہوتا ہے جس میں ریم سٹوریج اور پروسسر وغیرہ ہوتا ہے، دوسرا اس میں آپریٹنگ سسٹم ہوتا ہے جیسے ونڈوز، لائینکس، وغیرہ ۔ اس کے علاوہ تیسری چیز اس میں ہوتی ہے ایج ٹی ٹی پی سافٹ وئیریا ( ہائیپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول) یہ ایک سافٹ وئیر ہوتا ہے جو سرور میں انسٹال کیا جاتا ہے ، ہارڈ وئیر آپریٹنگ سسٹم ،اور ایج ٹی ٹی پی سافٹ وئیر ان تین چیزوں کو ملا کر جو چیز بنے گی اس کو ہم سرور کہتے ہیں۔
جہاں سرور رکھا گیا ہوتا ہے اسے ڈیٹا سنٹر کہا جاتا ہے، اگر اس ڈیٹا سنٹر میں اس سرور میں کوئی مسئلہ آ جائے یا کوئی ٹیکنیکل فالٹ آ جائے تو سرور ڈاؤن ہو جاتا ہے اور اگر اس سرور کی ریم کم ہے اور بہت زیادہ لوگ اس انفارمیشن کو دیکھنا چاہ رہے جو اس سرور میں محفوظ ہے تو سرور سست ہو جاتاہے۔ ہر ایک ویب سائٹس اپنے کسی سرور پر محفوظ ہوتا ہے۔ جب ہم کوئی ویب سائٹ ڈیزائن کرتے ہیں تو لوگوں کو اس ویب سائٹ تک رسائی دینے کے لیے ہمیں ویب سائٹ کی بنی سبھی فائلوں کو کسی سرور پر اپ لوڈ کرنا پڑتا تب ہی جا کر وہ پوری دنیا کے لیے آن لائن ہو جاتی ہے۔ اپنی ویب سائٹ کی فائلوں کو کسی سرور پر ڈالنے کے لیے ہمیں سرور کی سروس پہچانے والی کمپنی کی ضرورت ہوتی ہے جسے ہم سالانہ یا اس سے زائد مدّت کی فیس ادا کر کے اس کے سرور پر اپنی ویب سائٹ کی فائلوں کو اپلوڈ کرتے ہیں۔ جب ویب سائٹ کی ویب ایڈرس جیسے www.websitename.com کو کوئی سرچ کرتا ہے تو اس ویب سائٹ کی تمام فائلیں اس سرور سے فورا ہمارے کمپیوٹر میں لوڈ ہو کر ویب پیج میں نظر آ جاتی ہیں۔ اسی طرح کسی آن لائن ایپ، یا میسنجر ایپ وغیرہ کسی نہ کسی سرور سے مربوط ہوتا جہاں سارے لوگوں کی بھیجی تحریریں، فائلیں، آڈیوز، ویڈیوز، تصویریں وغیرہ محفوظ ہوتی ہیں۔ اور جب ہم جیسے ہیں ڈاؤنلوڈ بٹن پر کلک کرتے ہیں تو وہ فائلیں اس سرور سے فورا ہمارے کمپیوٹر یا موبائل کی اسٹوریج میں آجاتا ہے۔

پیشکش: ضروری معلومات ٹیلی گرام چینل
t.me/impoinfo
گروہی گفتگو کے لیے ہمارا ٹیلی گرام گروپ
t.me/grpimpoinfo
1
الحمد للہ پلس میسنجر کو اردو میں ترجمہ کرنے کا کام اب سے کچھ دیر قبل تکمیل کو پہنچا۔ اب بس منظوری کی دیر ہے۔

زبانوں کی فہرست میں ہماری پیاری اردو زبان بھی نظر آئے گی۔ ان شاء اللہ

—— ابو صارم

26 جولائی 2020، رات 2 بج کر 18 منٹ

@impoinfo
1
تذکرہ علماء ربانیین

سلسلہ ❻ قسط ❸

(اہل صادق پور کی جدوجہد اور تنظیمِ جماعت)

(مسلمانوں کی عظیم الشان تنظیم)

حکومتِ ہند کے انتظامات
ڈاکٹر ہنٹر لکھتاہے:
" ؁۱۸۶۷ ء میں سر ہنری لارنس نے یہ کاروائی قلمبند کی کہ مولانا ولایت علی اور مولانا عنایت علی پنجاب میں 'غازئ دین' اور مجاہد اسلام کے لقب سے مشہور ہیں۔ ان کو اپنے مکانوں میں نظر بند رکھا جائے پٹنہ کے مجسٹریٹ نے ان سے ضمانت لی اور جماعت کے دوسرے بہت سے دولت مند ارکان سے بھی نیک چلنی کے مچلکے لیے۔
لیکن ؁۱۸۵۰ء میں ان کو جنوبی بنگال کے ضلع راج شاہی میں بغاوت کی تبلیغ کرتے ہوئے پایا جاتا ہے جہاں ان سے حفظ امن کی ضمانتیں لی گئیں اور دوبارہ تبلیغ کرنے کی وجہ سے ان کا دو مرتبہ ضلع اس خراج ہوا۔
؁۱۸۵۱ء میں سید صاحب کے یہی خلفاء جو اپنے سحر میں نظر بند تھے سرحد پر بغاوت پھیلانے کی تبلیغ کرتے ہوئے پٹنہ میں پائے گئے۔ ؁۱۸۵۲ء میں نے ان کو اپنی تجویز میں بہت کچھ کامیابی ہوئی آدمی اور روپیہ ستھانہ کیمپ کثرت سے بھیجے گئے اور پنجاب کے حکام نے ہماری فوجوں سے ان کی ایک باغیانہ خط و کتابت پکڑی، ان کے پیشواؤں نے ہماری چوتھی فوج سے سازباز کرنے کی بڑی مشاقی سے کوشش کی جو راولپنڈی میں باغیوں کے کیمپ سے بہت قریب ٹھہری ہوئی تھی اور اس رجمنٹ کا جزو تھی جو ہمارے صوبہ پر حملہ کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی خطوط سے ثابت ہوتا ہے کہ بنگال سے باغیوں کے کیمپ کو آدمی اور اسلحہ بھیجنے کے لیے ایک باقاعدہ ادارہ قائم ہے، اسی زمانہ ۱۹, اگست ؁۱۸۵۲ء میں پٹنہ کے مجسٹریٹ نے رپورٹ کی کہ باغی جماعت اور باغیانہ خیالات ترقی پر ہے۔ انگریزی صوبہ کے دارالسلطنت (پٹنہ) کے خاص باشندے علانیہ بغاوت کی تبلیغ کرتے ہیں پولیس بھی ان سے ملی ہوئی ہے اور ان کے ایک سردار (مولوی احمد اللہ) صاحب نے اپنے مکان میں سات سو آدمیوں کے ایک جلسہ میں اعلان کیا کہ اگر مجسٹریٹ کی طرف سے مزید تلاشی ہوئی تو ہم ہتھیاروں سے مقابلہ کریں گے۔
حکومت برطانیہ اب زیادہ دنوں تک اپنے علاقہ میں ایک باغیانہ ادارہ کی طرف سے چشم پوشی نہیں کرسکتی تھی۔ ؁۱۸۵۲ء کی فصل خزاں میں لارڈ ڈلہوزی نے دو اہم کاروائیاں قلم بند کیں۔ انہوں نے اندرونی ادارہ کی پوری نگرانی اور ان سرحدی قبائل کے خلاف مہم بھیجنے کی ہدایت کی جن کی کافروں کے ساتھ وہمی نفرت کو ہندوستانی مجنونوں نے ہوا دے کر مشتعل کردیا تھا، اسی سال انہوں نے ہمارے حلیف امبؔ کے رئیس پر حملہ کیا اور ہم کو ایک برطانوی فوج اس کی امداد کے لئے بھیجنی پڑی، ؁۱۸۵۳ء میں ہمارے متعدد دیسی سپاہی باغیوں سے خط و کتابت کرنے کے جرم میں ماخوذ ہوئے۔

✦حکومت کے جارحانہ اقدام اور ؁۱۸۵۷۔۶۰ ء کی سرحدی جنگیں✦

؁۱۸۵۰ء اور ؁۱۸۵۷ء کے درمیان سرحدی خلفشار کی وجہ سے ہم کو اپنی اپنی علیحدہ سولہ مہمیں بھیجنی پڑیں جس میں تینتیس ہزار باقاعدہ سپاہی تھے اور ؁۱۸۵۰ء اور ؁۱۸۶۳ء کے درمیان علیحٰدہ علیحٰدہ مہموں کی تعداد بیس کو پہنچ گئی، جن باقاعدہ مددگاروں اور پولیس کے علاوہ ساٹھ ہزار باقاعدہ سپاہی تھے،
اس دوران ستھانہ کیمپ دائمی تعصب اور مذہبی اشتعال کے باوجود عاقلانہ طریقہ پر ہماری فوجوں سے براہ راست الجھنے سے مجتنب رہا، وہ ہوشیاری کے ساتھ ہمارے خلاف قبائل کی امداد کرتا رہا اور ان کو اشتعال دلاتا رہا لیکن ان لوگوں کو اپنا نقصان برداشت کرتے ہوئے ہم سے جنگ کرنے کی جرأت نہ ہوئی، ؁۱۸۵۷ء میں انہوں نے علانیہ ہم سے جنگ چھیڑ دی اور اپنی دیدہ دلیری سے ہم سے جزیہ کا مطالبہ کیا، مطالبہ نامنظور ہونے کے بعد وہ دلیرانہ ہمارے علاقہ پر اتر آئے اور انھوں نے لفٹیننٹ ہارن کے کیمپ پر ایک شب خوں مارا،

(جاری)

قسط ❹ پڑھیں

https://t.me/impoinfo
کیا ہے رابطہ آہ و فغاں سے
آہ اور اللہ
telegram.me/impoinfo
ذبح کے وقت جانور کے سامنے کھڑے رہیں
Mufti Syed Adnan Kakakhyel
عنوان: قربانی خود اپنے ہاتھوں سے کریں

🔹 اپنے بچوں کی پرورش فارمی چوزوں کی طرح نہ کریں بلکہ ان کو جفاکش مجاہد بنائیں۔ (حضرت مفتی سید عدنان کاکاخیل دامت برکاتہم)

@impoinfo
ضروری معلومات | ɪᴍᴘᴏʀᴛᴀɴᴛ ɪɴғᴏ
حصہ: ❶ ہم اپنے فون کی سیکیورٹی کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہے؟ یہ کچھ طریقہ ہیں جن سے کافی حد تک ہم اپنے فون کی سیکیورٹی کومحفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ❶ اپنے ایپس اور فون میں پاسورڈ کا استعمال کریں! ❷ سیکیورٹی ایپس کو فون میں اور انیٹی وائیرس کو لیپ ٹاپ اور پی، سی…
حصہ ❶ 👈 : یہاں لمس کیجئے!

حصہ ❷ 👇

ہم اپنے فون کی سیکیورٹی کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہے؟

❶ پبلک وائی فائی "WiFi" کا استعمال نہ کریں! یہ آپ کے ذاتی WIFI سے کہیں زیادہ خطرناک ہے! اس لیئے کہ آپ نہیں جانتے اسکا سورس کہاں سے ہے، اور کون کون استعمال کر رہا ہے اور درمیان میں کوئی ہیکر بھی ہو سکتا ہے، جو آپ کے ڈیٹا کو بآسانی بائی پاس کر سکتا ہے۔

❷ اپنے فون نمبر کو تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پرائیویٹ رکھئے! اور جس بھی اکاؤنٹ کو آپ نے اپنے فون نمبر سے منسلک کیا ہوا ہے وہاں "ٹو اسٹیپ ویریفیکیشن" کو آن رکھئے۔

❸ اپنے فون پر موجود ایپس کو چیک کریں کہ آیا انہیں ضرورت سے زیادہ اجازت حاصل تو نہیں؟ مطلب جس ایپ کو آپ کے میڈیا کی ضرورت ہے وہ آپ کی لوکیشن، کیمرا،کانٹیکٹ کی پرمیشن بلا وجہ لے کر نہیں نہ بیٹھا! اگر ایسا ہے تو فورا غیر ضروری پرمیشن کو بند کیجئے۔

❹ فون اور اپنے باقی آلات کو چارج کرنے کے لیئے اپنا ذاتی یو ایس بی کیبل/ایڈاپٹر یا کوئی معتبر کیبل/ایڈاپٹر ہی استعمال کریجئے۔ ہیکر آپ کے یو ایس بی کیبل/اڈاپٹر کے ذریعہ آپ کے فون کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے اور فون کو لاک بھی کر سکتا ہے۔
یہ حملہ اکثر عوامی چارجنگ اسٹیشن! جیسے ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشین اور ایرپورٹ وغیرہ پر عام طور پر ہوتے ہیں۔
اس لیئے سفر وغیرہ میں اپنا ذاتی چارجر ساتھ رکھیں اور اسی کو استعمال کریں۔

ضروری معلومات چینل : @impoinfo
ضروری معلومات گروپ: @grpimpoinfo
چینل سے متعلق اپنے تاثرات یا چینل کی مزید بہتری کے لیے اپنی رائے دینے کے لیے منتظمین سے بذریعہ رابطہ بوٹ رابطہ کریں:
@ask4infobot
#Youtube_Data_Usage

: محمد سیف

جب ہم یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں تو ہمارا ڈیٹا ویڈیوز کی کوالیٹی کے اعتبار سے ختم ہوتا ہے، یعنی جس کوالیٹی کی ویڈیو ہوگی اسی کے اعتبار سے ڈیٹا ختم ہوگا!

ڈیٹا ختم ہونے کی مختصر اور "ضروری معلومات"! 👇

❶ ویڈیو کی کوالیٹی: 144P
1 منٹ = 3 ایم بی ڈیٹا خرچ
1 گھنٹہ = 80 ایم بی ڈیٹا خرچ

❷ ویڈیو کی کوالیٹی: 240P
ایک منٹ = 3.3 ایم بی ڈیٹا خرچ
ایک گھنٹہ = 200 ایم بی ڈیٹا خرچ

❸ ویڈیو کی کوالیٹی: 360P
ایک منٹ = 5 ایم بی ڈیٹا خرچ
ایک گھنٹہ = 300 ایم بی ڈیٹا خرچ

❹ ویڈیو کی کوالیٹی: 480P
ایک منٹ = 8.3 ایم بی ڈیٹا خرچ
ایک گھنٹہ = 500 ایم بی ڈیٹا خرچ

❺ ویڈیو کی کوالیٹی: 720P
ایک منٹ = 25 ایم بی ڈیٹا خرچ
ایک گھنٹہ = 1.5 جی بی ڈیٹا خرچ

❻ ویڈیو کی کوالیٹی: 1080P
ایک منٹ = 50 ایم بی ڈیٹا خرچ
ایک گھنٹہ = 3 جی بی ڈیٹا خرچ

https://t.me/impoinfo
https://t.me/grpimpoinfo
👍1
دعا برائے ادائیگی قرض

@impoinfo
🧿معارف الحدیث 🧿
کتاب: کتاب الایمان

باب: ایمان میں خرابی ڈالنے والے اخلاق و اعمال
حدیث نمبر: 48

عَنْ أَوْسِ بْنِ شُرَحْبِيلَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ لِيُقَوِّيَهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ ظَالِمٌ فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْإِسْلَامِ " (رواه البيهقى فى شعب الايمان)

ترجمہ:
اوس بن شرحبیل سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ فرماتے تھے کہ جو شخص کسی ظالم کی مدد کے لئے ، اور اس کا ساتھ دینے کے لئے چلا اور اُس کو اس بات کا علم تھا کہ یہ ظالم ہے تو وہ اسلام سے نکل گیا ۔

تشریح:
جب ظلم کا ساتھ دینا ، اور ظالم کو ظالم جانتے ہوئے اُس کی کسی قسم کی مدد کرنا اتنا بڑا گناہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسے شخص کو اسلام سے نکل جانے والا قرار دیا ہے ، تو سمجھا جا سکتا ہے کہ خود ظلم ایمان و اسلام کے کس قدر منافی ہے ، اور اللہ و رسول کے نزدیک ظالموں کا کیا درجہ ہے ۔

t.me/impoinfo
السلام علیکم

الحمد للہ پلس میسنجر کے بِیٹا ورژن میں اردو زبان کو شامل کر دیا گیا۔ اس بات کی خبر چند منٹ قبل پلس میسنجر کے ڈیوولپر Rafalanse نے مجھے پرسنل چیٹ میں دی۔ اگر آپ لوگ بھی پلس میسنجر کو اردو میں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں:

ابوصارم

https://t.me/impoinfo/699
Requested Apps Channel

اس
چینل میں آپ کو کئی کار آمد ایپس مل جائیں گی، ساتھ ہی ان ایپ کی خصوصیات اور استعمال کا طریقہ بھی لکھ دیا گیا۔ اس چینل کے منتظم تک بذریعہ رابطہ بوٹ کسی ایپ کو حاصل کرنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔، پرو ورژن اور فل ورژن ایپ بھی یہاں مل جاتی ہیں۔

━═━═━═━═━═━═━═━═━
⇉⇉For Pro,Premium and Requested Apps Channel
━═━═━═━═━═━═━═━═━

https://t.me/RequestedApps