ضروری معلومات | ɪᴍᴘᴏʀᴛᴀɴᴛ ɪɴғᴏ
4.28K subscribers
776 photos
266 videos
162 files
1.06K links
‏دینی‘ اصلاحی‘ سماجی‘ سائنسی‘ تکنیکی معلومات کا منفرد ٹیلی گرام چینل
Admin: @abusarimbot
Download Telegram
ISHREDDER 6 PRO DATA [PAID] V6.1.2 @PREMIUMBARN.apk
6.5 MB
ISHREDDER 6 PRO DATA [PAID] V6.1.2
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.projectstar.ishredder.android.standard

اپنے موبائل سے کسی بھی فائل کو ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کرنے (یعنی ڈیٹا بازیابی سوفٹ وئیر یا ایپ سے بازیاب/Recover نہ کیا جا سکے) کے لیے عمدہ ایپ۔

جن حضرات کو اس سافٹ وئیر سے متعلق اشکال ہو وہ یہ پوسٹ پڑھ لیں:

https://t.me/impoinfo/282

https://t.me/impoinfo/291
انسان سے ہمیشہ فراغت، وقت اور صحت کی نعمتوں کی کثرت سے ناقدری ہوتی ہے۔ وفاق المدارس کے امتحانات کے بعد مدارسِ دینیہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ فارغ ہو رہے ہیں، اسی طرح ملک بھر میں سکولوں، کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں چھٹیاں چل رہی ہیں اور اساتذہ اور طلبہ گھروں پر ہیں۔ چھٹیوں کے ان ایام کا بہترین مصرف اپنی دینی، اصلاحی، روحانی اور اخلاقی حالت سنوارنے میں مشغول ہونا ہے۔
لہٰذا آئیے اِن دنوں کو اس بہترین مصرف میں خرچ کریں اور *اٹھارہ (18) جولائی سے اٹھائیس (28) جولائی* تک کا یہ عشرہ *دار الایمان والتقویٰ کربوغہ شریف* میں خالص اپنی اصلاح کی نیت سے لگائیں۔ الحمد للہ *حضرت اقدس مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب مدظلہ العالی* کے زیر سایہ اس مرکز میں اصلاح و ارشاد اور تزکیہ و سلوک کا ایک عظیم الشان کام ہو رہا ہے اور آنے والے اپنے اپنے ظرف کے بقدر خوب مستفید ہوتے ہیں۔ شہروں سے دور کربوغہ شریف کی چھوٹی سی بستی سے بھی باہر، اونچے پہاڑوں میں گھرے اس اصلاحی مرکز اور خانقاہ میں ایک اللہ والے کی صحبت میں، ذکر و تلاوت، تہجد ومناجات، گریہ و زاری اور خدمت کا جو فائدہ ہوتا ہے وہ گھر میں نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا میری مدارس کے اساتذۂ کرام اور طلبہ نیز سکولوں کالجوں، یونی ورسٹیوں کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سے گزارش ہے کہ فرصت کے ان لمحات کو غنیمت سمجھیں اور یہ عشرہ اپنی ذات پر محنت کرنے، اپنے اخلاق و عادات کو سنوارنے، اللہ سے تعلق بڑھانے اور پاکیزہ زندگی گذارنے کی مشق کرنے پر لگائیں۔ ان شاء اللہ یہ وقت آپ کی زندگی کو ایک مثبت، تعمیری اور دینی رخ پر ڈالنے کا باعث بن جائے گا۔

والسلام
سید عدنان کاکاخیل
@impoinfo_NetGuard_faircode..apk
2.6 MB
آج کے دور میں ہم سبھی لوگ موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں، کسی کو میسیج کرنا ہو، کسی کو کال کرنا ہو، یا انٹرنیٹ پر کچھ تلاش کرنا ہو وغیرہ۔۔ موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔
ایسے میں ہم اپنے فون میں بہت سی ایپس کا استعمال کرتے ہیں جو انٹرنیٹ کے ذریعہ چلتی ہیں،اور چلتی ہی رہتی ہیں.......!
اور کبھی کبھی بغیر ضرورت کے وہ بیک گراؤنڈ میں چالو رہتی ہیں اور بلا وجہ موبائل کی بیٹری، اسپیڈ، اسپیس اور نیٹ کا استعمال کرتی ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ان فضول ایپس کا نیٹ بلاک کر دیا جائے تاکہ وہ بیک گراؤنڈ میں ڈیٹا استعمال نہ کرے، اور اسے حفاظت بھی بڑھ جاتی ہے جیسے: اگر آپ کے فون میں کوئی مالویئر ہے یا کوئی ٹروجن وغیرہ موجود ہے تو وہ بھی بلاک ہو جائے گا، اس لیئے کی اگر وہ آپ کے فون کا ڈیٹا اکھٹا کر لے تو اسے باہر بھیجنے کے لیئے نیٹ کی ضرورت ہے اور نیٹ آپ نے بلاک کیا ہے تو وہ ڈیٹا باہر نہیں بھیج پائے گا۔
بس آپ جس بھی ایپس کو ضروری سمجھتے ہیں اسے پرمیشن دیں باقی کو بلاک رہنے دیں، جسے آپ کے موبائل کی حالت اچھی رہے گی اور بیٹری، اسپیس وغیرہ ٹھیک کام کریں گی۔

سوال کے لیئے: @grpimpoinfo

چینل:@impoinfo
#Twitter

ٹویٹر! کہنے والوں کا کہنا ہے کہ ٹویٹر کو ہیک نہیں کیا جا سکتا یہ بہت ہی محفوظ ہے، اور اسکی سیکیورٹی ایک دم زبردست ہے۔
لیکن ایسا نہیں ہے ٹویٹر کو بھی ہیک کیا جا سکتا ہے، اور خاص طور پر ہیکروں نے پہلا ٹارگیٹ انہیں کو بنایا جو اپنی سیکیورٹی پر زیادہ غرور کرتے ہیں۔مثلاﹰ: ایپل کے فونز (IPhones)، براک اوباما(Barack Obama) جیسے شخص کے اکاؤنٹس!

ٹویٹر کی تاریخ میں سب سے بڑے ہیک ہونے والے اکاؤنٹس کی فہرست:

- Jeff Bezos
- Elon Musk
- Warren Buffett
- Barack Obama
- Michael Bloomberg
- Kanye West
- Wiz Khalifa
- Apple
- Uber
- JoeBiden
- Bitcoin
- Coinbase
- Binance
- Gemini
- Kucoin
- Coindesk
- Ripple
- Justin Sun
- Charlee Lee
- SatoshiLite

اور بہت سے.....!!
جب یہ لوگ اپنی ٹیکنالوجی کی سیکیورٹی کا دعویٰ کرتے ہیں اور خود انہیں کے اکاؤنٹس محفوظ نہیں تب یہ ہمارے اکاؤنٹس کو کیسے محفوظ کریں گے؟؟

چینل: @impoinfo
گروپ: @grpimpoinfo
#محبت_قرآن

ایک افغانی قاری صاحب نے خواب میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو 29 پارے سنائے!! 🌹🌹

اللہ اکبر!! کیسا مرتبہ کیسی نعمت پائی ہے ان قاری صاحب نے...❤️
اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی ایسی نعمتوں سے نوازے۔۔آمین

اور ان قاری صاحب نےقرآن حکیم کو پختہ کرنے کا جو عمل بتایا ہے ساتھ اسے بھی دیکھیں۔۔۔

https://t.me/impoinfo
CorelDRAW Graphics Suite X5 v15.2.0.695

کورل ڈرا 15، ونڈوز 7 والوں کے لیے۔

یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں 👇

https://t.me/softwares_for_pc/262
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
کورل ڈرا 15 کس طرح انسٹال کرنا ہے اس ویڈیو 👆میں دیکھیں
👍1
What is a #Remote_Access_Trojan (RAT)?

یہ ایک طریقہ کا مالویئر ہے، جسے سسٹم میں بیک ڈور(Back Door) بنانے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی یہ یوزر کے کمیپوٹر/موبائل میں ایک ایسا دروازہ بنا دیتا جسے وہ حملہ آور آسانی سے یوزر کے سسٹم کو مکمل اپنے کنٹرول میں لے سکے جس نے اسے یوزر کے سسٹم میں نصب کیا ہے،اور وہ اسے ہر ایک فنکشن کو کنٹرول کر سکتا ہے کہیں سے بھی صرف انٹرنیٹ کے ذریعہ!

یہ RAT کافی خطرناک ہوتے ہیں اگر اسےمکمل طریقہ سے یوزر کے موبائل فون یا لیپ ٹاپ میں نصب کر دیا جائے تو وہ حملہ آور یوزر کے سسٹم کے ساتھ کچھ بھی کر سکتا ہے، اسکی تمام فائلز کو دیکھ سکتا ہے ڈیلیٹ کر سکتا ہے، اسکے پاسوڈ کو نکال سکتا ہے، اسکے ایمیل ایڈریسیز پڑھ سکتا ہے، لوگنگ ایکٹیوٹی کو سین کر سکتا ہے، یوزر کے کیمرے سے یوزر کی تصویر نکال سکتا ہے وغیرہ غیرہ... اور یوزر کو اسکا علم بھی نہیں ہوگا۔

یہ RAT یوزر کے سسٹم کے اندر پہنچائے کیسے جاتے ہیں؟
حملہ آور کئی طریقوں سے اسے سسٹم میں پہنچاتے ہیں لیکن جو خاص تین طریقے ہیں وہ یہ ہیں۔
❶ لنک کے ذریعہ
❷ تھرڈپارٹی سافٹویئر کے ذریعہ
❸ ایمیل کے ذریعہ

اور ان میں بھی جو سب سے آسان طریقہ ہے وہ سافٹویئر کے ذریعہ پہچانے کا ہے، اس لیئے کہ اسمیں RAT کو آسانی سے چھپا کر سسٹم میں پہنچایا جا سکتا ہے۔

اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا کہ کیا اینٹی وائیرس اسکا پتہ نہیں لگا سکتا؟
نہیں! یہاں اینٹی وائیرس RAT کا پتہ نہیں لگا سکتا اس لیئے کہ حملہ آور اپنے RAT کو (FUD Fully undetectable) بنا دیتے ہیں! اور یہ اسے ایک نارمل سافٹویر میں تبدیل کر دیتی ہے، جسے اینٹی وائیرس اسے ایک معمولی سافٹویر سمجھتا ہے اور اسے سسٹم میں آسانی کے ساتھ انسٹال ہونے دیتا ہے۔

یہ تھی کچھ مختصر اور "ضروری معلومات" RAT کے متعلق!

اگر آپ اس چیز کو تصویر میں دیکھنا چاہتے ہیں کہ جب کسی کے سسٹم میں RAT نصب ہوتا ہے تو حملہ آور کیا کیا کنٹرول کر سکتا ہے، تو اسکے لیئے یہاں دیکھیں۔ 👇

https://t.me/impoinfo/671
چینل: @impoinfo
گروپ: @grpimpoinfo
تذکرہ علماء ربانیین

سلسلہ ❻ قسط ❶

(اہل صادق پور کی جدوجہد اور تنظیمِ جماعت)

(مسلمانوں کی عظیم الشان تنظیم)

سید صاحبؒ کی شہادت کے بعد جماعت کے باقی ماندہ لوگ ستھانہ چلے گئے تھے، جہاں انھوں نے اپنا مرکز قائم کرلیا، ہندوستان میں اس عظیم الشان تحریک جہاد، اصلاح و تنظیم کا مرکز عظیم آباد پٹنہ اور اس کا محلہ صادق پور تھا، سید صاحبؒ نے میدان جنگ سے دو بزرگوں مولانا سید محمد علی صاحبؒ رامپوری اور مولانا ولایت علی صاحبؒ عظیم آبادی کو تبلیغ و اصلاح کے لئے ہندوستان روانہ کیا تھا، مولانا ولایت علی صاحب ۱۲۴۶؁ ھ میں حیدرآباد میں تھے کہ بالاکوٹ کے حادثہ کی اطلاع ہوئی، سید صاحب کے خلفاء عظام میں اب صرف آپ کا اور مولانا محمد علی صاحب کا دم باقی تھا، مولانا محمد علی صاحب مدراس میں تھے اور سارا بار آپ پر تھا، آپ نے پٹنہ آکر کام اپنے ہاتھ میں لیا اور اپنی مسیحا نفسی، روحانیت، تنظیمی قابلیت اور جدوجہد سے پژمردہ جسموں اور مُردہ دلوں میں روح پھونک دی، لوگوں سے ازسرنو بیعت لی، بیت المال قائم کیا، مرکزی مساجد میں خطیب اور واعظ مقرر کئے، بنگال اور دوسرے صوبجات و اقطاع میں اپنے مبلغ بھیجے، قصبات و دیہات کی اصلاح و ہدایت کے لئے لوگ مقرر کئے، مجمعوں اور میلوں میں وعظ شروع کیا، گاؤں گاؤں دیہات دیہات دورہ کیا، اکثر آپ کو اپنے مرکز و مقام میں پہنچنے میں مہینوں اور برسوں لگ جاتے، درس، تزکیہ، اصلاح و تربیت کے مشاغل سفر وحضر میں جاری رہتے، آپ کا مکان اور پورا محلہ ایک معمور درسگاہ ایک آباد خانقاہ اور ایک منظم تربیت گاہ تھی، اس تمام مدت میں اس مرکز کا تعلق سرحد کے مرکز سے قائم رہا۔ اور آپ وقتاً فوقتاً آپ کے اعزہ و تلامذہ وہاں کے کاموں میں شریک ہوتے رہے، دومرتبہ آپ خود تشریف لے گئے اور ۱۲۶۹؁ ھ میں وہیں انتقال فرمايا۔
آپ کے بعد اور آپ کی زندگی میں آپ کے جانشین و اعزہ مولانا فرحت حسین صاحبؒ، مولانا احمداللہ صاحب اور مولانا یحییٰ علی صاحبؒ نے پورے انہماک اور قابلیت سے یہ خدمات انجام دیں اور ایک منظم سلطنت کی طرح اس نظام کو چلایا، یہ نظام اپنی وسعت و استحکام مبلغین کی سیرت و اخلاق اور جوش و ایثار میں ایک بے نظیر نظام تھا جس کی مثال مسلمانوں کے داخلۂ ہند سے لے کر اس وقت تک ہم کو ہندوستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، اس کا کچھ اندازہ مندرجہ ذیل اقتباسات سے ہوگا۔
"اس جماعت و تحریک کا سب سے بڑا دشمن ڈاکٹر سر ولیم ہنٹر اپنی کتاب "مسلمانان ہند" میں لکھتاہے:
"یہ لوگ مشنریوں کی طرح انتھک کام کرتے وہ بے لوث و بے نفس لوگ تھے جن کا طریق زندگی ہر شبہ سے بالاتر تھا، اور روپیہ اور آدمی پہنچانے کی انتہائی قابلیت رکھتے تھے ان کا کام محض تزکیۂ نفس اور اصلاح مذہب تھا۔"
"میرے لئے ناممکن ہے کہ میں عزت و عظمت کے بغیر ان کا ذکر کروں، ان میں سے اکثر نہایت مقدس و مستعد نوجوانوں کی طرح زندگی شروع کرتے تھے، ان میں سے بہت سے اخیر تک مذہب کے لئے اپنی جانفشانی اور جوش قائم رکھتے، جہاں تک مجھے تجربہ ہے یہ یقینی ہے کہ وہابی مبلغین سب سے بڑے روحانی اور کم سے کم خودغرض نوع کے لوگ ہیں"

مولانا یحییٰ علی صاحب عظیم آبادیؒ کے متعلق لکھتا ہے:
"امیر جماعت یحییٰ علی کے مختلف فرائض تھے وہ ہندوستان میں فرقہ کے روحانی رہنما کی حیثیت سے تمام جماعتی مبلغین سے خط و کتابت رکھتے تھے اور انھوں نے ایک اصلاحی زبان میں چند مبہم عبارتیں ترتیب دی تھیں جن کو وہ خود استعمال کرتے تھے اور جن کے ذریعہ وہ اطمینان سے بڑی بڑی رقمیں سلطنت کے مرکز سے سرحد پار باغیوں کے کیمپ (ستھانہ) بھیجتے تھے، وہ مسجدوں میں وعظ و تقریر کرتے اور مذہبی دیوانوں کی فوج کو بندوقیں جانچ کر بھیجتے، طلباء کو روحانی اور دینی درس و تعلیم دیتے اور انھوں نے اپنی ذاتی مطالعہ سے عربی کے علماء و مصنفین سے اعلیٰ واقفیت حاصل کرلی تھی۔"
لیکن اس سازش کا سب سے بڑا نازک کام پٹنہ یا بالفاظ خود"چھوٹی خانقاہ" سے سرحد پار باغیوں کے مرکز"بڑی خانقاہ" کو رنگروٹ بھیجنا تھا، بنگالی متبعین کو راستہ میں صدہا بے تکے اور پریشان کن سوالات کا جواب دینا پڑتا تھا، اس کو پنجاب اور شمال مغربی ہندوستان کے وسیع صوبوں میں سے ہوکر تقریباً دوہزار میل سفر طے کرنا ہوتا تھا، جہاں ہر گاؤں میں اس کی جسمانی شکل اور زبان اس کو اجنبی ثابت کرتی تھی اس خطرناک کام میں یحییٰ علی ہی کی ذہانت اور انتظامی قابلیت کام کر رہی تھی انھوں نے تمام راستہ پر اپنے وہابی پیرو متعین کردیے تھے جو جماعت کے معتبر اشخاص کے ماتحت تھے یحییٰ علی کی مردم شناسی اور حسن انتخاب قابل داد ہے کہ ان کے انتخاب کئے ہوئے آدمیوں میں سے ایک شخص کو بھی پکڑے جانے کا خوف و خطرہ، شناخت ہوجانا، انعام کا لالچ اپنے رہنماؤں اور پیشواؤں کے خلاف آمادہ نہ کرسکا۔"


(جاری)

قسط ❷ پڑھیں

https://t.me/impoinfo
حصہ: ❶

ہم اپنے فون کی سیکیورٹی کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہے؟
یہ کچھ طریقہ ہیں جن سے کافی حد تک ہم اپنے فون کی سیکیورٹی کومحفوظ رکھ سکتے ہیں۔

❶ اپنے ایپس اور فون میں پاسورڈ کا استعمال کریں!
❷ سیکیورٹی ایپس کو فون میں اور انیٹی وائیرس کو لیپ ٹاپ اور پی، سی وغیرہ میں لوڈ رکھیں!
❸ صرف بھروسے مند ایپس کو ہی استعمال کریں! اگر ایپ پلے اسٹور سے ڈائنلوڈ کر رہے ہیں تو اسکی ریٹنگ اور فیڈ بیک وغیرہ چیک کر لیں!
❹ اپنے فون اور ایپس کو اپڈیٹ رکھیں جب بھی فون کا یا کسی ایپ کا اپڈیٹ آئے تو اسے فوراﹰ اپڈیٹ کر لیں!
❺ وی، پی، این کا استعمال کریں!
❻ بہت سی ایپس ایسی بھی ہیں جو آپ کے فون میں موجود ہیں لیکن آپ انہیں استعمال نہیں کرتے تو ایسی ایپس کو ڈیلیٹ کر دیں۔

https://t.me/impoinfo
https://t.me/grpimpoinfo