ضروری معلومات | ɪᴍᴘᴏʀᴛᴀɴᴛ ɪɴғᴏ
4.28K subscribers
776 photos
266 videos
162 files
1.06K links
‏دینی‘ اصلاحی‘ سماجی‘ سائنسی‘ تکنیکی معلومات کا منفرد ٹیلی گرام چینل
Admin: @abusarimbot
Download Telegram
مشاجرات صحابہ اور سلف صالحين كا طرز عمل
——————

امام احمد بن حنبل (رح) سے سوال کیا گیا کہ :

“یا ابا عبداللہ ما تقول فیما کان من علي ومعاویۃ رحمہما اللہ؟ “
فقال ابو عبداللہ: ما أقول فیہا الا الحسنیٰ رحمہم اللہ أجمعین۔

اے ابو عبداللہ (امام احمد بن حنبل کی کنیت ہے) جو کچھ حضرت علیؓ ومعاویہؓ کے درمیان ہوا آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: میں اس بارے میں سوائے اچھی بات کے کچھ نہیں کہتا، اللہ کی ان سب پر رحمت ہو‘‘۔

(السنۃ لابی بکر الخلال، الجزء الثانی، ص460 ، روایت نمبر 713، طبع دار الرایۃ، الریاض)

اس روایت کے نیچے کتاب کے محقق ڈاکٹر عطیہ زہرانی لکھتے ہیں : "اسنادہ صحیح"،وهذا هو مذهب السلف واحسان القول فیہم والسکوت عما شجر بینہم۔ اس روایت کی سند صحیح ہے، سلف کا یہی مذہب ہے کہ صحابہ کرامؓ کے بارے میں اچھی بات کی جائے اور جو کچھ ان کے درمیان ہوا اس بارے سکوت اختیار کیا جائے ۔

حضرت حسن بصری (رح سے صحابہؓ کے درمیان ہونے والی لڑائیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا:

"قتالٌ شہدہ اصحاب محمد صلى الله عليه وسلم وغِبنا، وعلِموا وجہِلنا، واجتمعوا فاتبعنا، واختلفوا فوقفنا"۔

اس لڑائی میں صحابہ کرامؓ موجود تھے اور ہم نہیں تھے، اُن کا جن باتوں میں اختلاف ہوا وہ اُن کا خوب علم رکھتے تھے جبکہ ہم ان باتوں سے جاہل ہیں، جن باتوں پر ان کا اتفاق ہوا ہم ان کی پیروی کرتے ہیں، اور جن باتوں میں ان کا اختلاف ہوا ہم وہاں توقف کرتے ہیں‘‘ ۔

(بحوالہ: الجامع لأحکام القرآن للقرطبي، ج 19، ص382 و 383 ، مؤسسۃ الرسالۃ)۔

امام حافظ ابو القاسم اسماعیل بن محمد الاصبہانی ؒ(م535ھ) لکھتے ہیں :

"ومن السنۃ السکوت عما شجر بین اصحاب رسول اللہ صلى الله عليه وسلم ونشر فضائلہم والاقتداء بہم…الخ"

سنت (کا مقتضیٰ) یہ ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کے صحابہ کے مابین جو اختلافات ہوئے ان کے بارے میں خاموشی اختیار کی جائے ، ان کے فضائل بیان کئے جائیں اور ان کی اقتداء کی جائے۔

(الحجۃ فی بیان المحجۃ وشرح عقیدۃ اہل السنۃ، ج1/ص236، دار الرایہ، سعودیہ)

اسی کتاب میں دوسری جگہ یوں رقمطراز ہیں:

"وما جریٰ بین علي ومعاویۃ فقال السلف: من السنۃ السُّکوتُ عمّا شَجر بین اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم"

حضرت علی اور حضرت معاویه (رضي الله عنهما) کے مابین جو اختلافات ہوئے، اس سلسلے میں سلف کا موقف یہ ہے کہ صحابہ کرامؓ کے مابین اختلافات میں خاموشی اختیار کرنا سنت (کا مقتضیٰ) ہے۔

(الحجۃ فی بیان المحجۃ وشرح عقیدۃ اہل السنۃ، ج2/ص526)

امام ابو الحسن علی بن اسماعیل الاشعریؒ (م 324ھ ) اہل سنت کے عقائد کا ذکرکرتے ہوئے لکھتے ہیں :

"ونتولّیٰ سائر اصحاب رسول اللہ صلى الله عليه وسلم ونکفّ عمّا شَجر بینہم"

ہم رسول اللہ صلي الله عليه وسلم کے تمام صحابہ سے محبت کرتے ہیں اور ان کے مابین جو اختلافات ہوئے ان (کے بیان کرنے) سے رُک جاتے ہیں (کفِ لسان کرتے ہیں) ۔

(الابانۃ عن اصول الدیانۃ، ص11، دار ابن زیدون، بیروت)

امام موفق الدین عبداللہ بن احمد بن قدامۃ المقدسی الحنبلیؒ (م620ھ) لکھتے ہیں :

"ومن السنۃ تولي اصحاب رسول اللہ صلى الله عليه وسلم ومحبتہم ، وذکر محاسنہم، والترحم علیہم، والاستغفار لہم، والکف عن ذکر مساوئہم وماشجر بینہم… الخ"

سنت (کا مقتضیٰ ) ہے کہ رسول اللہ صلي الله عليه وسلم کے صحابہ سے دوستی اور محبت رکھی جائے اور ان کی خوبیوں کا ذکر کیا جائے، ان کے لئے رحمت کی دعا کی جائے اور ان کے لئے مغفرت مانگی جائے، اور ان کے عیوب اور جو کچھ اختلافات ان کے مابین ہوئے ان کو بیان کرنے سے اپنے آپ کو روکا جائے۔
(لُمعۃ الاعتقاد، ص40، المکتب الاسلامی بیروت)۔

یہ بطورِ نمونہ چند حوالے ذکر کئے گئے ہیں جن سے معلوم ہوا کہ مشاجراتِ صحابہ ؓ میں اہل سنت کا "حقیقی مسلکِ اعتدال" توقف وامساک اور سکوت ہے ، نہ یہ کہ اپنی اپنی عدالتیں لگاکر اور صحابہ کرام ؓ کو کٹہرے میں کھڑا کرکے فیصلے صادر کرتے رہیں کہ ان کے اجتہادی اختلافات ومشاجرات میں فلاں قطعی طور پر مخطی تھا اور فلاں مصیب۔۔

منقول
برائیر ایپ ان تمام میسجنگ ایپ سے جدا ہے جن کا چلن ابھی زیادہ ہے، جیسے وٹس ایپ، ٹیلی گرام، سگنل، تھریما یا اسی قبیل کی دوسری ایپ۔ یہ سبھی ایپ سینٹرالائیز نیٹورکنگ کے تحت کام کرتی ہیں۔
یعنی اس ایپ کمپنی کا اپنا خود کا سرور ہوتا ہے۔ ہم جو پیغام بھیجتے ہیں وہ انکریپٹیڈ یا سادہ تحریری شکل میں پہلے اس کمپنی کے سرور میں جاتا ہے پھر وہ سرور اس کو دوسرے صارف تک پہنچاتا ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر میرا پیغام انکریپٹیڈ ہے تو اسے کوئی نہیں پڑھ سکتا۔ جی وہ لوگ تو نہیں پڑھ سکتے جن کے پاس ڈیکریپٹ کرنے کی Key موجود نہ ہو، لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہر میسجنگ ایپ کمپنی کے پاس وہ Key موجود ہوتی ہے، وہ جب چاہیے کسی بھی صارف کا ڈیٹا Plain Text عام تحریر میں بدل کر سب کچھ معلوم کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض ملکوں میں ٹیلی گرام ایپ پر پابندی لگی کہ اس کمپنی نے ٹیلی گرام کی خفیہ رمزکاری کی Key حکومتی یا خفیہ ادارہ کو دینے کے لیے راضی نہ ہوئی۔
تو پیغام کو کبھی نہ کبھی انکریپٹیڈ سے عام تحریر میں بدل جانے کا امکان تو باقی رہتا ہے۔

جب کہ Briar ایپ ڈی سینٹرالائز نیٹورکنگ سسٹم کے تحت کام کرتی ہے۔ یعنی آپ کا موبائل ہی اس ایپ کا سرور ہے۔ اس کا پیغام براہ راست صارف سے صارف تک انکریپٹیڈ پیغام جاتا ہے۔ چونکہ اس کا کوئی مرکزی سرور نہیں ہوتا اس لیے آپ کا انکریپٹیڈ ڈیٹا کسی تیسرے فریق کے پاس نہیں ہوتا۔
یہ بلیوٹوتھ، وائی فائی سگنل اور ٹور نیٹورکنگ سسٹم میں کام کرتا ہے۔

میش Mesh نیٹورکنگ کے بارے میں آپ میں سے کئی حضرات نے سنا ہوگا۔ یہ ایک موبائل کے بلیوٹوتھ اور وائی فائی نیٹورک کے ذریعہ دوسرے موبائل سے، دوسرے سے تیسرے، تیسرے سے چوتھے اسی طرح ایک محلہ، ایک علاقہ، ایک شہر تک بغیر انٹرنیٹ کے پیغام بھیج سکتا ہے، بشرط یہ کہ سبھی افراد کے موبائل میں یہ ایپ موجود ہو اور وہ اپنے نیٹورک کے ذریعہ دوسرے تک پیغام پہنچانے میں ایک دوسرے کے معاون ہوں۔

اس کی اہمیت تب زیادہ ہو جاتی ہے جب نیٹورک بلاک کر دی جاتی ہے یا ناگہانی آفات کے بعد نیٹ سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

کیا یہ ممکن نہیں جس طرح ساری دنیا کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ اسی طرح سارے عالم میں نیٹورک کو ڈاؤن کر دیا جائے۔ تاکہ اسرائیل فلسطین میں کیا کر رہا ہے، اس کی خبر دنیا کو نہ ملے۔ اس کا تجربہ پچھلے سال کشمیر میں ہوئے واقعات سے ہمیں ہے۔

الیکٹرانک میڈیا تو ان کے قبضے میں ہے لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ حقائق سامنے آ جاتے ہیں۔

لہذا جس طرح ہم اپنے موبائل میں وٹس ایپ کو رکھنا ❞ فرض عین❝ سمجھتے ہیں اسی طرح قبل اس کے کہ یہ حالات آجائیں کہ ٹوٹل نیٹورک ڈاؤن ہو ہم سبھی اپنے موبائل میں یہ ایپ انسٹال رکھیں خواہ ہم اس کا استعمال کریں یا نہ کریں۔ برئیر ایپ تو ضرور رکھ لیں۔ BRIAR

https://play.google.com/store/apps/details?id=org.briarproject.briar.android

اس کو استعمال کس طرح کرنا ہے اس سے متعلق ویڈیو اپنے ٹیلی گرام چینل ❞ضروری معلومات❝ میں نشر کروں گا۔ ان شاء اللہ

انکرپشن اور ڈیکرپشن کیا ہے۔ اسے جاننے کے لیے ان لنکس پر کلک کریں:

https://t.me/impoinfo/61

https://t.me/impoinfo/66

سینٹرالائز اور ڈی سینٹرالائز نیٹورکنگ سسٹم کیا ہے اسے جاننے کے لیے اس لنک میں جائیں:
https://t.me/impoinfo/614

telegram.me/impoinfo
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دریا ئے فرات (Euphrates River) خشک ہو رہا ہے۔
حضرت مہدی کے ظہور سے قبل کی علامت

t.me/impoinfo
7ستمبر 2006 اور 15 ستمبر 2009 کی تصویر موازنہ کر لیں کہ کتنی جلدی یہ دریا فرات خشک ہونے کی طرف گامزن ہے۔

t.me/impoinfo
دریائے دجلہ و فرات کا منبع ترکی میں ہے. ترکی کے پہاڑوں سے یہ جاری ہوتا ہے اور ترکی نے اس دریا پر کئی ڈیم بنائے ہیں جس کی وجہ سے دریا کا پانی روک دیا جاتا ہے۔ اس تصویر میں دیکھیں کہ ڈیم سے پہلے دریا کتنا وسیع ہے اور ڈیم کے بعد اس کی وسعت میں کافی کمی آ گئی ہے۔

t.me/impoinfo
ترکی علاقائی ترقی کے ایک عظیم منصوبے پر عمل پیرا ہے، جسے جنوب مشرقی اناطولیہ پروجیکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں 22 ڈیموں اور 19 بجلی گھروں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

t.me/impoinfo
عراق میں 81 فیصد پانی کا ذریعہ تین ممالک ہیں۔ 71 فی صد پانی ترکی سے، 4 فی صد شام سے اور 6 فی صد ایران سے آتا ہے۔ یہ ممالک اپنے ملک کی ترقی اور بجلی کی پیداوار کے لیے اپنے دریاؤں کے اوپر ڈیم بنا رہے ہیں۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق ایران دریاؤں پر سب سے زیادہ ڈیم بنانے والا پہلا ملک ہے اب تک اس نے 600 سے زائد ڈیم کی تعمیر کی ہے۔ اسی طرح ترکی نے بھی تقریباً 200 ڈیم تعمیر کیا ہے۔ دجلہ اور فرات کے اوپر بھی صدام حسین کی حکومت میں کئی ڈیم تعمیر کیے گئے۔

یہی وجہ ہے کہ اب یہ دریا دجلہ اور فرات آہستہ آہستہ خشک ہونے کی طرف گامزن ہے۔

t.me/impoinfo
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
💭 ناسا کس طرح کیمیائی عمل سے مصنوعی بادل بنا رہا ہے؟

🗯 مصنوعی بارش سے کیا نقصانات ہو رہے ہیں؟

💬 کیا حالیہ آنے والے طوفان بھی انسان کے ذریعہ پیدا کیے گیے تھے؟

🏴‍☠️دجال کی آمد سے پہلے اس کے کارندے کس طرح مصنوعی بادل، بارش اور طوفان بنا رہے ہیں یہ سب جاننے کے لیے اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔

پسند آئے تو اس ویڈیو کو ضرور شئیر کریں۔

t.me/impoinfo
Predictions of Maulana Abul Hasan Nadvi - Mufti Tariq Masood مولانا…
Predictions of Maulana Abul Hasan Nadvi - Mufti Tariq Masood مولانا ابوالحسن ندویؒ کی پیشنگوئیاں

@impoinfo
@impoinfo_Vanced_manager.apk
2.1 MB
YouTube Vanced Manager

بغیر اشتہار والا یوٹیوب انسٹالر
@impoinfo

طریقہ اس پوسٹ میں 👇
InviZible Pro beta 0.9.6
* Implemented allowed and excluded sites for Tor in VPN mode.
* Selected DNSCrypt servers and Tor applications are displayed at the top of the list.
* Added chronometer to notification.
* Fixes related to Always-On VPN.
* Improved compatibility mode.
* Performance improvements.
* Minor bug fixes.

@impoinfo
Forwarded from ❝ ❞
پلس میسنجر کے ڈیولپر سے آج براہ راست ٹیلی گرام پر بات ہوئی، اس نے کہا کہ جیسے ہی صد فی صد ترجمہ کا کام مکمل ہو جائے گا، اردو کو پلس میسنجر میں شامل کر دیا ہے جائے گا، فی الحال یہ 55 فی صد مکمل ہوا ہے۔ صارفین حضرات سے دعا کی گزارش ہے۔
🔊 — نعت کا نام : ہے ناز مجھ کو ہے خوش نصیبی کہ امتی ہوں مصطفیٰ کا

🎙— آواز : عتیق الرحمن

🎛 — پیشکش : اردو نشید
حفاظت خداوندی
‏================

حدیث شریف میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بچہ جب تک بالغ نہیں ہوتا اس کے نیک عمل اس کے والد یا والدین کے حساب میں لکھے جاتے ہیں اور جو کوئی برا عمل کرے تو وہ نہ اس کے حساب میں لکھا جاتا ہے نہ والدین کے۔ پھر جب وہ بالغ ہو جاتاہے تو حساب اس کے لیے جاری ہو جاتاہے اور دوفرشتے جو اس کے ساتھ رہنے والے ہیں ان کو حکم دے دیا جاتا ہے کہ اس کی حفاظت کریں اور قوت بہم پہنچائیں ، جب حالت اسلام میں چالیس سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو (تین قسم کی بیماریوں سے) محفوظ کر دیتے ہیں:
جنون ، جذام اور برص سے ۔ جب پچاس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا حساب ہلکا کر دیتے ہیں جب ساٹھ سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنی طرف رجوع کی توفیق دیتے ہیں ، جب ستر سال کو پہنچتا ہے تو سب آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور جب اسی سال کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی نیکیوں کو لکھتے ہیں اور گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔
پھر جب نوے سال کی عمر ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے سب اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دیتے ہیں ۔ اور اس کو اپنے گھر والوں کے معاملے میں شفاعت کرنے کا حق دیتے ہیں اور اس کی شفاعت قبول فرماتے ہیں اور اس کا لقب "امین اللہ " اور "اسیر اللہ فی الارض"(یعنی اللہ کا معتمد اورزمین میں اللہ کا قیدی ) ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس عمر میں پہنچ کر عموماً انسان کی قوت ختم ہو جاتی ہے، کسی چیز میں لذت نہیں رہتی ، قیدی کی طرح عمر گزارتا ہے اور جب انتہائی عمر کو پہنچ جاتاہے ، تو اس کے تمام وہ نیک عمل نامہ اعمال میں برابرلکھے جاتے ہیں جو وہ اپنی صحت وقوت کے زمانے میں کیا کرتا تھا اور اگر اس سے کوئی گناہ ہو جاتاہے تو وہ لکھا نہیں جاتا۔(تفسیر ابن کثیر ج3)

ماخوذ از:" آج کا سبق "صفحہ 119
تالیف :مفتی اعظم حضرت مولانا محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Forwarded from 🍀🌺منورالھندی🌺🍀 via @like
ضروری معلومات | ɪᴍᴘᴏʀᴛᴀɴᴛ ɪɴғᴏ
Photo
حال ہی کی ایک رپورٹ کے مطابق یو ایس (.U.S) کے 40,000 افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک کیا گیا ہے۔

سائیبر سیکیورٹی انٹلیجنس کی ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ! یو ایس کے 40,000 افراد کے پرسنل ڈیٹا کے ساتھ ساتھ انکا سائیبر سیکیورٹی نمبر بھی لیک کیا گیا ہے۔جو ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک کیا گیا ہے اسکی تفصیلات یہ ہیں! 👇

❶ پہلا نام
❷ آخری نام
❸ پتہ
❹ شہر
❺ اسٹیٹ
❻ زپ فائل
❼ سوشل سیکیورٹی نمبر (SSN)
❽ تاریخ پیدائش (ڈی او بی)

اطلاعات کے مطابق ڈارک ویب مارکیٹوں میں ایک بدنیتی پر مبنی شخص کے پاس ڈارک ویب پر شائع ہونے والے 40,000 ذاتی معلومات سے زائد یو ایس کے افرادوں کی معلومات ہیں۔
_______________

وہ لوگ جو اپنی معلومات کی نمائش کے بارے میں فکر مند ہیں ان کے لیئے کچھ احتیاطی تدابیر یہ ہیں۔ 👇

❶ کبھی بھی ذاتی معلومات جیسے: فون نمبر ، ای میل یا ایس ایم ایس کسی تھرڈ پارٹی ایپ/ویب سائٹ یا کسی ایسے بندہ کو نہ دیں جسے آپ نہیں جانتے۔
❷ مضبوط پاسورڈ استعمال کریں جسے آسانی سے کریک نہ کیا جا سکے، اور جہاں ممکن ہو "ٹو اسٹیپ ویریفیکیشن" کا استعمال کریں۔

❸ اگر آپ انٹرنیٹ بینکنگ (Internet Banking) کا استعمال کرتے ہیں تو اپنی مالی لین دین کی باقاعدگی سے نگرانی کریں ، اگر آپ کو کوئی مشکوک لین دین والا شخص نظر آتا ہے تو فوری طور پر بینک سے رابطہ کریں۔
❹ اپنے کمپیوٹر ، موبائل اور دیگر منسلک آلات پر جہاں ممکن ہو عملی طور پر اور خود کار طریقے سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی خصوصیت کو آن کریں۔
❺ پی سی ، لیپ ٹاپ ، موبائل سمیت اپنے منسلک آلات پر ایک اینٹی وائرس اور انٹرنیٹ سیکیورٹی سافٹ ویئر پیکج استعمال کریں۔

آئے دن اسی طرح کے بہت سے فراڈ، اسکیم، ڈیٹا لیک ہونے کی خبریں آتی رہتی ہیں، کہیں ایسا کچھ ہمارے ساتھ نہ ہو اسے بہتر پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کر لی جائیں تاکہ ان شیطانی جالوں سے بچا جا سکے۔

﴿اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے﴾

@impoinfo