ضروری معلومات | ɪᴍᴘᴏʀᴛᴀɴᴛ ɪɴғᴏ
4.28K subscribers
776 photos
266 videos
162 files
1.06K links
‏دینی‘ اصلاحی‘ سماجی‘ سائنسی‘ تکنیکی معلومات کا منفرد ٹیلی گرام چینل
Admin: @abusarimbot
Download Telegram
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
اس ویڈیو میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح ٹیلی گرام کے انسٹینٹ ویو پوسٹ کی تحریر بذریعہ ریڈ می بوٹ ( @readmebot ) حاصل کی جائے۔

صرف انسٹینٹ ویو کی ہی نہیں بلکہ آپ کسی بھی ویب سائٹ کا لنک بھیج کر اس کی تحریر حاصل کر سکتے ہیں۔

ناشر: ضروری معلومات ٹیلی گرام چینل
telegram.me/impoinfo
تذکرہ علماء ربانیین

سلسلہ ❺ قسط ❹ تتمہ

{حضرت مولانا یحییٰ علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ}

جناب مولانا کا کام یہ تھا کہ بعد فرصت ازکار سرکار لوگوں کو قرآن و حدیث پڑھاتے، نصیحت کرتے، گھر گھر پھرتے، عورتوں کو نماز کی تعلیم کرتے، قرآن پڑھاتے، صدہا مرد و عورت کہ جنہوں نے اپنے معبود حقیقی کے سامنے سر نہ جھکایا تھا پکے نمازی بن گئے، اسی اثنا میں یہ کمترین بھی بعد مہاجرت دو برس کے پورٹ بلیر پہنچ گیا اور تقریبا تین چار مہینے آپ کی حضورئ خدمت سے پھر مشرف ہوا، دوبرس آپ وہاں اپنی عمر عزیز کو یاد خدا و تعلیم و تلقین خلق اللہ میں صرف کرکے بتاریخ بیسویں فروری ؁۱۸۶۸ء کو لبیک کہتے ہوئے داخل خلد بریں ہوئے۔"

اہل صادق پور "فَالَّذِیْنَ ھَاجَرُوْا وَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِھِمْ وَ اُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ کے پورے مصداق تھے، مقدمۂ سازش میں حکومت نے ان کے مکانات مسکونہ تک مسمار کردیے اور اہل صادق پور کا وہ محلہ جہاں محل کھڑے تھے کف دست میدان بنا کر اور مکانوں پر ہل چلوا کر بلدیہ کی عمارت بنوادی اورقدیم تعمیر کی ایک یادگار، اور ایک ایک نشان مٹادیا، قبریں بھی مشبہ کہہ کر کھود کر پھینک دیں، حتی کہ کھجور کا ایک درخت رہ گیا تھا جو اس چمن خزاں رسیدہ کی یادگار تھا اس کو بھی اکھڑوا دیا، مولانا یحییٰ علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو جب ان کے مکان کے کھدنے کی اطلاع انڈمان میں ہوئی تو آپ نے اہلیہ کو ایک خط لکھا اس کا کچھ مضمون جو اس واقعہ سے متعلق ہے نقل کیا جاتا ہے:

"ضروری لکھنا یہ ہے خط سے نور چشم محمد حسن مد عمرہ کے حال انہدام دونوں مکانوں کا معلوم ہوا، البتہ دل کو قلق ہوا اور صدمہ بہت گزرا، کیونکہ مکان سکونت قدیم سے خصوصا وہ مکان جس میں ذکر اللہ بہت ہوا ہو اور کاروبار فریضہ (فرضیہ) بہت اجر پائے ہوں، مؤمنین کو ان سے محبت بطور اہل و عیال کے ہوتی ہے، اسی روز شب کو زیارتِ روح انور محمد ﷺ کے مشرف ہوا، تبسم کناں فرمانے لگے کہ البتہ انہدام سے مکان کے مالکان مکان کو خصوصا نسواں کو بہت رنج و الم ہوا ہے اور ہونے کی وجہ ہے اور ان آیات کریمہ کو زبان مبارک سے ارشاد فرمایا،
وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۞أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ۞ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ۞ عَسیٰ رَبَّنَا اَن یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْھَا اِنَّا اِلیٰ رَبِّنَا رَاغِبُوْنَ۞ اور فرمایا کہ ان آیات کریمہ کو ورد زبان رکھو _ عبادت خانے اور مسجد اقصیٰ اور مکانات انبیاءؑ بخت نصر اور جالوت کے ہاتھ سے انہدام پائے تھے آخر منہدم کرنے والا نسیاً منسیّا ہوئے اور یہ اماکن متبرکہ از سر نو بنا ہوئے اور پہلے سے زیادہ آباد ہوئے، تم بھی اپنے رب کے فضل سے ایسا ہی امید رکھو، عنقریب یہ بشارتیں ہونے والی ہیں، اللہ تعالیٰ چاہتاہے کہ دشمنان خدا ان کے دوستوں کو اچھی طرح ستالیں، بعد اس کے اس کا اچھی طرح بدلہ پاویں (دشمنان خدا منافقین ہیں جو حکام سے جھوٹی جھوٹی باتیں مسلمانوں کے حق میں لگا کے ان کو ایذا دیتے ہیں) اللہ تعالیٰ کا بہت شکر کرو کہ تم ایسے امتحانوں کے لائق ٹھہرے، بعد اس کے فرمایا کہ اس مکاشفہ کو بعینہٖ امّ یوسف کے پاس لکھ بھیجو کہ سب نسواں و مالکان مکان کو سنادے اور رجال مکان بھی اس کو دیکھیں اور یہ غفلت کو کانوں سے نکالیں اس کے بعد دیر تک ہاتھ اٹھا کر دعا کی اور تشریف لے گئے "۔

(ختم شد)

https://t.me/impoinfo
Protect your device from dangerous sites, get rid of annoying ads, get access to blocked resources in your country

InviZible Pro includes a well-known modules DNSCrypt, Tor , Purple I2P. They are used to achieve maximum security, privacy and comfortable use of the Internet. This application is designed for Android devices with Root access .
اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔ اسلام زمانہ جاہلیت کی غیر انسانی طفل کشی کی رسم کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اسلام ہی دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو ان کے اصل مقام و مرتبے سے ہمکنار کیا۔ اس کی عزت و آبرو کے لیے جامع قوانین متعین کیے، عورت کو وراثت میں حقدار ٹھہرایا، اس کے عائلی نظام کو مضبوط کیا۔ اسلام سے پہلے دنیا نے جس قدر ترقی کی تھی، صرف ایک صنف واحد(مرد) کی اخلاقی اور دماغی قوتوں کا کرشمہ تھی۔ مصر، بابل، ایران، یونان اور ہندوستان مختلف تہذیب و تمدن کے چمن آراء تھے لیکن اس میں صنف نازک (عورت) کی آبیاری کا کچھ دخل نہ تھا۔ عورت کو دنیا میں جس نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہ ہر ممالک میں مختلف رہی ہے، مشرق میں عورت مرد کے دامن تقدس کا داغ ہے، اہل یونان اس کو شیطان کہتے ہیں، (تحریف شدہ) تورات اس کو لعنت ابدی کا مستحق قرار دیتی ہے، کلیسا اس کو باغ انسانیت کا کانٹا تصور کرتا ہے لیکن اسلام کا نقطہ نظر ان سب سے جدا گانہ ہے۔ اسلام میں عورت نسیم اخلاق کی نکہت اور چہرہ انسانیت کا غازہ سمجھی جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"سیر الصحابیات معہ اسوہ صحابیات" مولانا سعید انصاری کی نایاب تصنیف ہے۔ جس میں موصوف نے ازواج مطہرات، بنات طاہرات اور اکابر صحابیات کے سوانح زندگی اور ان کے علمی، مذہبی، اخلاقی کارناموں کو مفصل قلمبند کیا ہے۔ کتاب کے آخر میں مولانا سید سلیمان ندویؒ کا مختصر رسالہ"مسلمان عورتوں کی بہادری" کو بھی کتاب ہذا کے ساتھ ذکر کر دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی محنتوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اپنے کمپیوٹر میں اینڈروئیڈ پی 9 کس طرح انسٹال کریں اور چلائیں

تعلیمی ویڈیو

@impoinfo
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
اپنے ٹیلی فون نیٹورک کے ISP انٹرنیٹ سروس پرووائڈر سے اپنی ایکٹیوٹی کو چھپائے رکھنے، موبائل میں آنے والی ہر قسم کی اشتہارات اور فحش اور خطرناک وائرس زدہ یا جاسوسی ویب سائٹس یا اپلیکیشن سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک عمدہ ایپ ہے InviZible Pro۔
صرف اتنا ہی نہیں اس ایپ کے ذریعہ کسی ایپ کو چلانا یا کسی ویب سائٹ کو کھولنا ان ملکوں میں بھی ممکن ہے جہاں ان پر پابندی لگی ہو۔ مثلاً بعض ملکوں میں ٹیلی گرام ایپ نہیں چلتی۔

اس ویڈیو میں اس کا تعارف اور ابتدائی ترتیبات بتائی گئی ہیں۔ ویڈیو کا حجم زیادہ ہے لیکن اس میں ’’ضروری معلومات‘‘ ہیں۔ لہٰذا اسے دیکھنے سے محروم نہ رہیں۔

یہ ایپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:
https://t.me/impoinfo/591
Kia Engineer Aur Ghamidi Ko Sunna Sahih Hai | Racism In Islam |…
کیا انجینئر علی مرزا اور جاوید احمد غامدی کے بیانات سننا صحیح ہے؟

حضرت مفتی رشید احمد کا جواب

t.me/impoinfo
https://www.youtube.com/watch?v=Oo09iFBa_x4

مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
ہفتہ وار اصلاحی بیان
تقوی حاصل کرنے کا طریقہ
جامعہ دارالعلوم کراچی
نیک لوگوں کا تیزی سے دنیا سے جانا
Sparkol_VideoScribe_Pro_Offline_v2.3.6_Activated.zip
39.1 MB
وائٹ بورڈ انیمیشن سافٹ وئیر برائے کمپیوٹر | پرو ورژن | ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے

t.me/impoinfo
@impoinfo - VideoScribe.2.0.3.apk
47.2 MB
وائٹ بورڈ انیمیشن ایپ برائے اینڈروئیڈ | پرو ورژن | موبائل کے لیے