ضروری معلومات | ɪᴍᴘᴏʀᴛᴀɴᴛ ɪɴғᴏ
4.38K subscribers
777 photos
269 videos
162 files
1.06K links
‏دینی‘ اصلاحی‘ سماجی‘ سائنسی‘ تکنیکی معلومات کا منفرد ٹیلی گرام چینل
Admin: @abusarimbot‏
Download Telegram
میرے مولا


میرے مولا
میرے مولا

میں اس قابل نہیں پھر بھی
تیرے دامانِ رحمت سے
اگر بادل کا اک ٹکڑا
میری جانب بھی آ جائے
تو دھُل کر صاف ہو جاؤں

معافی کے نہیں لائق
مگر خواہش کا کیا کہنا
میرے مولا
میرے مولا

میں اِس قابل نہیں پھر بھی
میرے بچّوں پہ شفقت کر
کہ میری سب خطاؤں میں
نہیں ان کا کوئی حصّہ

میرے مولا
میرے مولا

تیرے دربار میں آؤں
تو کیا منہ لے کے میں آؤں
نہیں زادِ سفر کچھ بھی
میں عاصی ہوں سگِ دُنیا

میرے مولا
میرے مولا
٭٭٭
Forwarded from ❤️تصوف کا خلاصہ❤️
اس وقت عہد نبوت سے دوری اور قرب قیامت کی وجہ سے بدعت شائع ہوتی جارہی ہے اور بدعت کی ظلمتیں عالم پر محیط ہیں سنت غریب نادر ہوگئی ہے اور اس کے انوار مستور ہو رہے ہیں- سننِ متروکہ کے زندہ کرنے اور علومِ شرعیہ کے پھیلانے کے لئے کمر ہمّت خوب مضبوط باندھو اور اس امر کو وسیلۂ کمالِ رضامندیِ حق بنالو۔ نیز قرب بارگاہِ محمدی کو بھی اسی عمل سے ڈھونڈو- یہ مضمونِ حدیث ہے کہ جو شخص میری ایسی سنت کو جو متروکۃ العمل ہوگئی ہے زندہ کرے گا اس کو سو شہیدوں کا ثواب ہے ۔ احیائے سنت کا پہلا درجہ تو یہ ہے کہ اس سنت پر خود عمل کرے اور اعلٰی درجہ اس سنت کی نشر واشاعت اور دوسروں کو اس پر عمل کرانے کی کوشش کرنا ہے-
(مکتوباتِ خواجہ محمد معصوم ص۲۹۰)

📚شریعت و طریقت کا تلازم ص۹۹-۱۰۰📚
جامع شریعت وطریقت محدثِ کبیر حضرت اقدس الحاج مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی ثم مہاجر مدنی قدس اللہ سرہ
https://t.me/tasawwufkiahy
👍1
“ایک ڈاکٹر”
بچہ چند ماہ کا تھا کہ اسے قے کا عارضہ لاحق ہوگیا. میں اسےشہر کے سب سے بڑے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سمیر شیخ کے پاس لے گیا. ڈاکٹر صاحب نے معائنے کے بعد فرمایا

"اسے الٹا سلایا کیجئے، ٹھیک ہوجائے گا"

یہ کہہ کر وہ مجھے یوں دیکھنے لگے جیسے ان کی ذمہ داری پوری ہوگئی. میں نے سوالیہ نظروں سے ان کی جانب دیکھتے ہوئے کہا

"دوائی ؟"

انہوں نے خالی پرچہ میری جانب بڑھاتے ہوئے فرمایا

"کوئی دوائی نہیں، بچوں کو دوا صرف اشد ضرورت کے تحت دی جاتی ہے"

میں اور اہلیہ خالی پرچہ لئے گھر آگئے اور بچے کی قے کی شکایت الٹا سونے سے ٹھیک ہوگئی. کچھ عرصے بعد اس کے دانت نکلنے کے دن آئے تو میں ایک بار پھر اسے لے کر ڈاکٹر سمیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور دانشوری بھگارتے ہوئے کہا

"ڈاکٹر صاحب ! یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ بچوں کے جب دانت نکلتے ہیں تو اس کے سبب ان کا پیٹ خراب ہوجاتا ہے، جس سے یہ کمزور ہوجاتے ہیں. میں چاہتا ہوں کہ آپ بچے کے لئے کوئی ایسی دوا لکھ دیجئے کہ اس کا پیٹ خراب نہ ہو اور یہ ہٹا کٹا رہے"

ڈاکٹر سمیر عینک کے اوپر سے گھورتے ہوئے میری دانشوری پر حملہ آور ہوئے

"نہیں ! میں بالکل نہیں جانتا کہ دانت نکلنے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوتا ہے، یہ راز کب دریافت ہوا ؟"

تپ تو مجھے بہت چڑھی مگر ضبط سے کام لیتے ہوئے ان کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے گزارش کی

"میرے دونوں بڑے بچوں کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، اور یہ تو عام معروف بات ہے، حیرت ہے آپ نہیں جانتے !"

ڈاکٹر صاحب بولے

"یہ انپڑھ گھرانوں کا تصور ہے کہ دانت نکلنے سے پیٹ خراب ہوتا ہے. حقیقت یہ ہے کہ جب بچے کے دانت نکلتے ہیں تو اس کے مسوھڑوں میں کھجلی ہوتی ہے جس کے سبب وہ بار بار ہاتھ منہ میں ڈالنے لگتا ہے. چونکہ ہاتھوں پر جراثیم ہوتے ہیں سو یہ بچے کے پیٹ میں جاکر خرابی پیدا کر دیتے ہیں. حل اس کا یہ ہے کہ بچے کے دانت نکلنے کے ایام میں مناسب وقفے کے ساتھ دن میں چار بار اس کے ہاتھ صابن سے دھوئے جائیں"

یہ کہہ کر وہ پچھلی بار کی ہی طرح یوں ہاتھ ٹیبل پر رکھ کر بیٹھ گئے جیسے انہیں مزید کچھ نہیں کرنا. عرض کیا

"دوائی کوئی نہیں ؟"

فرمایا

"کوئی نہیں"

کچھ مدت بعد بچے کا گلا اور سینہ خراب ہوگیا، میں اس بار بھی اسے ڈاکٹر سمیر کے پاس لے گیا مگر اس بار "انپڑھ گھرانوں" والی ڈوز سے بچنے کی خاطر دانشوری جھاڑنے سے مکمل گریز کرتے ہوئے بس اتنا کہا

"اس کا گلا اور سینہ خراب ہے"

"کیوں خراب ہے ؟"

"مجھے کیا پتا، میں تو انپڑھ گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں"

یہ میں نے جی ہی جی میں کہا، چونچ بند ہی رکھی. وہ معائنہ فرما کر بولے

"سری لیک بند کردیجئے، ٹھیک ہوجائے گا، سری لیک ہر بچے کو راس نہیں آتی"

"سری لیک کی جگہ کیا دیں ؟"

"دہی جو کھٹی ہرگز نہ ہو، ابلا ہوا آلو، یخنی، سبز چائے، شہد اور کھچڑی دیجئے"

"دوائی ؟"

"بچوں کو دوا صرف اشد ضرورت کے وقت دیتے ہیں اور وہ بھی ایک آدھ. وقاص کو کوئی اشد ضرورت نہیں"

میں بچے کو دس بارہ برس کی عمر تک بوقت ضرورت ڈاکٹر سمیر کو ہی دکھاتا رہا اور اس پورے عرصے میں ایک دو بار ہی انہوں نے ایک آدھ دوا لکھ کر دی. وہ سختی سے اس بات کے قائل تھے کہ بچے کو دوا نہیں دینی چاہئے. آج بھی ان کے لئے دل سے دعاء نکلتی ہے کیونکہ وہ ایسے دور میں بچوں کو ادویات سے بچانے کے قائل تھے جس دور میں کمیشن خور ڈاکٹرز پانچ سے دس دوائیں لکھ کر مریض کو کرتے تو مزید بیمار ہیں لیکن نسخے والے پیڈ کی لوح پر "ھوالشافی" پرنٹ کرا کر ثواب دارین کی امید بھی رکھتے ہیں.

کیا آپ بھی ڈاکٹر سمیر جیسے کسی ڈاکٹر کو جانتے ہیں؟؟؟؟
(نقل وچسپاں)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انتخاب: احمدبن نذر
شادی کے بعد دنیا کی دوسری عورتیں خوبصورت کیوں لگتی ہیں

ایک شخص ایک تجربہ کار عالم دین سے اپنا مسئلہ دریافت کرتے ہوئے کہنے لگا:
شروع شروع میں جب میری بیوی مجھے پسند آئی تھی تو اس وقت وہ میری نگاہ میں ایسی تھی جیسے اللہ تعالی نے اس دنیا کے اندر اس جیسا کسی کو بنایا ہی نہیں۔

اور جب میں نے اسے شادی کا پیغام دیا تو اس وقت میری نگاہ میں اس جیسی کئی ساری لڑکیاں تھیں۔

پھر جب میں نے اس سے شادی کر لی تو اس وقت اس سے زیادہ خوبصورت خوبصورت کئی لڑکیاں میری نظر سے گزریں۔

شادی کے چند سال گزرنے کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا کہ دنیا کی تمام عورتیں میری بیوی سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

شیخ نے کہا: کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب چیز نہ بتاؤں؟
اس آدمی نے جواب دیا: ہاں کیوں نہیں!
حضرت نے کہا: اگر تم دنیا کی ساری عورتوں سے شادی کر لو پھر بھی تمہیں ایسا لگے گا کہ گلی کوچوں میں پھرنے والے آوارہ کتے دنیا کی تمام عورتوں سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

آدمی ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہنے لگا: حضرت! آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں؟
*حضرت نے جواب دیا: اصل پریشانی تمہاری بیوی میں نہیں بلکہ اصل پریشانی یہ ہے کہ جب انسان کا دل لالچی ہو جائے، اس کی نگاہیں ادھر ادھر بھٹکنے لگیں اور انسان شرم و حیا سے عاری ہو جائے تو قبر کی مٹی کے سوا اور کوئی بھی چیز اس کی آنکھوں کو نہیں بھر سکتی۔*

سنو! تمہاری پریشانی یہ ہے کہ تم نگاہیں نیچی نہیں رکھ سکتے۔
کیا تم اپنی بیوی کو دوبارہ دنیا کی سب سے زیادہ خوبصورت عورت بنانا چاہتے ہو؟
اس آدمی نے جواب دیا: جی ہاں!
حضرت نے کہا: *پھر تم اپنی نگاہیں نیچی رکھو۔*
کیا آپ جانتے ہیں؟

سن 1970 کی دہائی میں روسیوں نے زمین کی پرت میں ایک سوراخ کی کھدائی شروع کی۔ 1989 میں، وہ چالیس ہزار دو سو تیس فٹ پر رک گئے۔
آج زمین پر، ’’کولا سوپر دیپ بور ہول‘‘ گہرا مصنوعی نقطہ ہے، اسی طرح گہری بور ہول بھی ہے۔
ایڈوانسڈ سسٹم کیئر پرو، ایک سب سے بڑھ کر سسٹم یوٹیلیٹی پروگرام ہے جو کپیوٹر کے عام مسائل کو ٹھیک کرنے ، اصلاح کرنے اور روکنے کے لئے درکار تمام اوزار فراہم کرتا ہے۔ ایڈوانسڈ سسٹم کیئر ، جسے اے ایس سی (ایڈوانسڈ سسٹم کیئر) بھی کہا جاتا ہے ، استعمال کرنے میں آسان ایک جامع پی سی اصلاحی آلہ (Optimization Tool) ہے جو آپ کو ایک ہی کلک میں آپ کی رازداری کو ٹھیک کرنے ، بہتر بنانے ، صاف کرنے ،کمپیوٹر کو تیز رفتار بنانے اور اس کی حفاظت کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ پروگرام آپ کے کمپیوٹر کی کارکردگی کو متاثر کرنے والے مختلف مسائل کو حل کرنے کیلئے کار آمد ٹول مہیا کرتا ہے ، جس میں سسٹم رجسٹری ، ہارڈ ڈرائیو ، انٹرنیٹ کنیکشنز ، ڈرائیورز وغیرہ سے متعلق مسائل شامل ہیں۔

سافٹ وئیر اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں:
https://t.me/impoinfo/141
👍1
advanced-systemcare-setup.exe
47.4 MB
ایڈوانسڈ سسٹم کئیر مفت ورژن

اسے اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں، اور اسے پرو ورژن بنانے کے لیے اس سیرل کی کا استعمال کریں۔

7A114-922B7-16F9B-03144
ایڈوانسڈ سسٹم کیئر پرو، ایک سب سے بڑھ کر سسٹم یوٹیلیٹی پروگرام ہے جو کپیوٹر کے عام مسائل کو ٹھیک کرنے ، اصلاح کرنے اور روکنے کے لئے درکار تمام اوزار فراہم کرتا ہے۔ ایڈوانسڈ سسٹم کیئر ، جسے اے ایس سی (ایڈوانسڈ سسٹم کیئر) بھی کہا جاتا ہے ، استعمال کرنے میں آسان ایک جامع پی سی اصلاحی آلہ (Optimization Tool) ہے جو آپ کو ایک ہی کلک میں آپ کی رازداری کو ٹھیک کرنے ، بہتر بنانے ، صاف کرنے ،کمپیوٹر کو تیز رفتار بنانے اور اس کی حفاظت کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ پروگرام آپ کے کمپیوٹر کی کارکردگی کو متاثر کرنے والے مختلف مسائل کو حل کرنے کیلئے کار آمد ٹول مہیا کرتا ہے ، جس میں سسٹم رجسٹری ، ہارڈ ڈرائیو ، انٹرنیٹ کنیکشنز ، ڈرائیورز وغیرہ سے متعلق مسائل شامل ہیں۔

سافٹ وئیر اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں:
https://t.me/impoinfo/141
ڈرائیور بوسٹر: یہ آپ کے کمپیوٹر کے ہارڈوئیر ڈرائیور کی تازی کاری (Update) کرنے کا اب تک کا سب سے آسان، کار آمد اور کثیر المستعمل آلہ ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا کمپیوٹر بہتر طریقہ سے کام کرے، کام کے دوران کمپیوٹر ہینگ نہ ہو تو یہ ضروری ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کے تمام ہارڈوئیر ڈرائیور کی تازہ کاری کی جائے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے آن لائن ہونا ضروری ہے۔

t.me/impoinfo
کیا آپ چاہیں گے کہ ڈرائیور بوسٹر کا بھی پرو ورژن آپ کو مل جائے؟
Final Results
83%
جی ہاں
12%
نہیں
5%
میں پرو ورژن استعمال کر رہا ہوں
موبو گرام کا نعم البدل ٹیلی گراف



🖋 راہی حجازی


یہ اسکرین شاٹ ٹیلیگراف سے ہے.......... واضح رہے کہ ٹیلی گراف موبو گرام کی طرح کی سہولتیں دیتا ہے جس میں آپ اپنی مرضی کا فونٹ یعنی نستعلیق فونٹ بھی نصب کرسکتے ہیں،ساتھ ساتھ اٹالک فونٹ میں بھی اگر اپنی پسند کا فونٹ نصب کردیا جائے تو ایک ہی پوسٹ میں اردو؛ نستعلیق فونٹ میں،اور عربی عربی فونٹ میں نظر آتی ہے، جیسا کہ زیر نظر اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ رہے ہونگے۔۔۔۔۔ اس میں واٹس ایپ کی طرح عربی اردو متن کو صارفین شاؤمی موبائل بولڈ بھی کر سکتے ہیں.......... اسکی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف پلے اسٹور پر دستیاب ہے بلکہ پلس میسینجر کی طرح ٹیلی گرام اوفیشل کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ ہورہا ہے، موبو گرام کی طرح نہیں کہ نو نو مہینے بعد اپ ڈیٹ ہو.......... بس ایک بری چیز ہے اس میں، وہ یہ کہ اس میں اشتہارات چالو ہیں ۔۔۔۔۔ ایپلیکیشن کا پلے اسٹوری لنک ⬇

https://play.google.com/store/apps/details?id=ir.ilmili.telegraph
ٹیلی گراف کے تعلق سے ضروری لنکس





🖋 راہی حجازی




❶ ٹیلی گراف کو پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے لنک⬇


https://play.google.com/store/apps/details?id=ir.ilmili.telegraph



❷ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد ٹیلی گراف میں نستعلیق فونٹ کس طور سے نصب کیا جائے گا تو اسے جاننے کیلیے جس ویڈیو کی ضرورت پڑے گی اسکا لنک⬇


https://t.me/kashkoleurdu/3189



ویڈیو دیکھنے کے بعد جن فونٹس کی ضرورت پڑے گی انکے لنک⬇



⚀ القلم تاج نستعلیق ⬇

https://t.me/kashkoleurdu/3195



⚁ جمیل نوری نستعلیق سادہ⬇



https://t.me/kashkoleurdu/3198


⚂ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ ⬇



https://t.me/kashkoleurdu/3197





⚃ پیامی نستعلیق⬇


https://t.me/kashkoleurdu/3194



⚄ عثمان طہ عربی فونٹ ⬇



https://t.me/kashkoleurdu/3193

⚅ القلم قرآن مجید عربی فونٹ ⬇



https://t.me/kashkoleurdu/3199
❤1👍1
driver_booster_setup.exe
23.2 MB
ڈرائیور بوسٹر: یہ آپ کے کمپیوٹر کے ہارڈوئیر ڈرائیور کی تازی کاری (Update) کرنے کا اب تک کا سب سے آسان، کار آمد اور کثیر المستعمل آلہ ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا کمپیوٹر بہتر طریقہ سے کام کرے، کام کے دوران کمپیوٹر ہینگ نہ ہو تو یہ ضروری ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کے تمام ہارڈوئیر ڈرائیور کی تازہ کاری کی جائے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے آن لائن ہونا ضروری ہے۔

ڈرائیور بوسٹر کے اس مفت ورژن سافٹ وئیر کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں انسٹال کریں، اس کے بعد اس کو پرو ورژن کرنے کے لیے اس کی کا استعمال کریں: 7FB66-E8307-8A841-B74B7

t.me/impoinfo
یہ عام ضمیر فروشی اور دین فروشی کا دور ہے، بڑے بڑے فاضل اور صاحب قلم ہیں، جن کی ذہانت، اور جن کے مطالعہ کے سامنے ہماری کوئی حیثیت نہیں، لیکن ضمیر کے نام کی کوئی چیز ان کے یہاں پائی نہیں جاتی، ان کے دماغ کی جگہ دماغ ہے، اور دل کی جگہ پر بھی دماغ ہی ہے، بلکہ ان کے پہلو میں ایک دھڑکتے ہوئے دل کے بجائے ایک رواں دواں قلم رکھا ہوا ہے، جو سب کچھ لکھ سکتا ہے، جس کے یہاں آخرت کی جوابدہی، اور ضمیر کی ملامت اور سرزنش کا کوئی سوال نہیں، ان میں زمانہ کے ساتھ بدلنے، اور اس کے مطالبوں کی ترجمانی کرنے کی غیر محدود صلاحیت ہے. (پاجا سراغ زندگی ص ١٤٨).
Forwarded from فروغ ایمان
حیا کا تاج سنبھالیے!

میری وہ بہنو اور بیٹیو جو ۸ مارچ کو مارچ کا ارادہ رکھتی ہو!اللہ تعالی نے آپ کے سرپر حیا کا تاج رکھا ہے اور گلے میں عفت اور وفا کے ہار ڈالے ہیں آپ کس کے کہنے پر انہیں سڑکوں پر روند نے کے لئے نکلنا چاہتی ہیں خدا کے لئے ذرا سوچیں آپ کتنی آزاد ہو جائیں کسی بدیسی کی غلام رہینگی۔

(شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم)
Forwarded from ❤️تصوف کا خلاصہ❤️
حیا کا تاج سنبھالیے!
@MohabbatEIlahi